Names of Allah Rahman and Raheem

Friday Sermon, 11 May 2001: Names of Allah Rahman and Raheem

AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے اللہ تعالیٰ کی صفات رحمن اور رحیم، حلت و حرمت کے احکام، چوری کی سزا، توبہ اور جنگی اصولوں سے متعلق قرآنی آیات بیان فرمائیں۔ آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دور کے واقعات کے حوالے سے واضح کیا کہ کسی کے دل کا حال جانچ کر اس کے ایمان کو مسترد کرنے کا کسی کو اختیار نہیں۔ آخر میں آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کی روشنی میں رحمانیت اور رحیمیت کے فرق، پردہ پوشی اور اعمال و محنت کے ثمرات کی وضاحت فرمائی۔

موضوعات: صفت رحمن اور رحیم، قرآن کریم کے احکام، حلال و حرام، ایمان کی صداقت، ارشادات حضرت مسیح موعود علیہ السلام

خطبه جمعه
حیمیت میں ایک خاصه پرده پوشی کا کابه بهی - الله تعالى الرحيم
یعنی محنتوں ، کوششوں اور اعمال پر ثمرات حسنه مترتب کرنے والا
جو کوشش کرتاھے اللہ ایسے شخص کی خود دستگیری فرماتاهی
قرآن مجید کی مختلف آیات کریمه کے حواله الله تعالی کی صفت رحیم کے مختلف پھلوؤں کاتذکره
خطبہ جمعہ ارشاد فرمودہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خلیفة المسیح الرابع ایده الله تعالیٰ بنصرہ العزیز - فرموده ا ار مئی ۲۰۰۱ء بمطابق ار ہجرت ۱۳۸۰ هجری شمسی به مقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
خطبہ جمعہ کا یہ متن اداره الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
بڑی تفصیل کے ساتھ ان کی حرمت کا
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فأعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين – الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين -
اهدنا الصراط المستقيم – صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالین
اُم الصفات کا مضمون جاری ہے۔ رحمن اور رحیم کا۔ اس سلسلہ میں ایک زائد فائدہ یہ ہے
کہ بہت سے مسائل کا ذکر کرنے کا موقع مل جاتا ہے۔ اسی حوالہ سے اور بہت سے لوگ جن کو
مسائل کی تفصیل کا علم نہیں وہ اس ذکر میں مسائل کی تفصیل سے بھی آگاہ ہو جاتے ہیں۔ مثلا اب
سورۃ المائدہ کی آیات لیتا ہوں ان میں پہلی آیت جو ہے وہ حلت و حرمت سے تعلق رکھتی ہے اور کیا
کیا چیزیں حرام ہیں، کیا کیا کیا چیزیں حلال ہیں، ان سب کا تفصیل سے سے ذکر ذکر فرمایا فرمایا گیا ہے۔ پس اس پہلو پہلو سے
وہ پوری آیت یوں ہے:
حُرِّمَتْ عَلَيْكُمُ المَيْتَةُ وَالدَّمُ وَلَحْمُ الْخِنْزِيرِ وَمَا أُهِلَّ لِغَيْرِ اللهِ بِهِ وَالْمُنْخَنِقَةُ
وَالمَوْقُوذَةُ وَالمُتَرَدِيَةُ وَالنَّطِيحَةُ وَمَا أكَلَ السَّبُعُ إِلَّا مَا ذَكَّيْتُمْ وَمَا ذُبِحَ عَلَى النُّصبِ وَانْ
تَسْتَقْسِمُوا بِالْأَزْلَام ذَلِكُمْ فِسْقٌ الْيَوْمَ يَئِسَ الَّذِيْنَ كَفَرُوا مِنْ دِيْنِكُمْ فَلا تَخْشَوْهُمْ
وَاخْشَوْنِ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيْتُ لَكُمُ الْإِسْلامَ
دِيْنًا فَمَنِ اضْطُرَّ فِي مَخْمَصَةٍ غَيْرَ مُتَجَانِفٍ لِإِثْم. فَإِنَّ اللهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ) (المائده :)
اس آیت سے پتہ چلتا ہے کہ احکام کے متعلق یہ آخری آیت ہے جو رسول اللہ ﷺ پر
نازل فرمائی گئی۔ اس سے پہلے جو مختلف آیات نازل ہوتی رہی ہیں ان میں مسائل کے تمام حصوں کو اتنی
تفصیل سے بیان نہیں فرمالیا گیا جتنی تفصیل سے اس آیت کریمہ میں بیان فرمایا گیا ہے اور
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس سے یہ استنباط فرمایا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ
و علی آلہ وسلم کو کتنے ہی خطرناک حالات پیش آئے جنگ اُحد میں، جنگ بدر میں ، جنگ حنین میں اور تمام
عرصہ اللہ تعالیٰ نے آپ کی بالخصوص حفاظت فرمائی جب تک یہ آیت نازل نہیں ہو گئی کہ آج کے
دن میں نے اپنا دین مکمل کر لیا ہے اس وقت تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کو اللہ تعالی نے
واپس نہیں بلایا۔ پس یہ ایک عظیم الشان معجزہ قرآن اور رسول اللہ ﷺ کی سچائی میں ہے۔
اس کا سادہ ترجمہ میں آپ کے سامنے پڑھ کر سناتا ہوں۔ تم پر مر دار حرام کر دیا گیا ہے اور
خون اور سور کا گوشت اور جو اللہ کے سوا کسی اور کے نام پر ذبح کیا گیا ہو اور دم گھٹ کر مرنے والا اور
چوٹ لگ کر مرنے والا اور گر کر مرنے والا اور سینگ لگنے سے مرنے والا اور وہ بھی جسے درندوں نے
کھایا ہو سوائے اس کے کہ جسے تم (اس کے مرنے سے پہلے) ذبح کر لو اور وہ ) بھی حرام ہے) جو
معبودانِ باطلہ کی قربان گاہوں پر ذبح کیا جائے اور یہ بات بھی کہ تم تیروں کے ذریعہ آپس میں حصے
بانو۔ یہ سب فسق ہے۔ آج کے دن وہ لوگ جو کافر ہوئے تمہارے دین ( میں دخل اندازی) سے
مایوس ہو چکے ہیں۔ پس تم ان سے نہ ڈرو بلکہ مجھ سے ڈرو۔ آج کے دن میں نے تمہارے لئے تمہارا
دین کامل کر دیا اور تم پر میں نے اپنی نعمت تمام کر دی ہے اور میں نے اسلام کو تمہارے لئے دین کے
طور پر پسند کر لیا ہے۔ پس جو بھوک کی شدت سے (ممنوعہ چیز کھانے پر مجبور ہو چکا ہو اس حال میں
کہ وہ گناہ کی طرف جھکنے والا نہ ہو تو اللہ یقیناً بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم فرمانے والا ہے۔
اب دیکھئے یہ چیزیں جو حرام ہیں اتنی سختی کے ساتھ
اعلان کیا گیا ہے اور اس میں جو غیر اللہ کے لئے ذبح کئے جاتے ہیں وہ بھی شامل ہیں۔ تو معلوم ہوتا ہے
کہ کسی قیمت پر بھی ان کے کھانے کی اجازت نہیں مل سکتی مگر اللہ تعالیٰ نے انسان کی زندگی کو بہت
اہمیت دی ہے اور انسان کی زندگی بچانے کی خاطر آخر پر یہ مضمون بیان فرما دیا کہ جو کچھ گزر چکا، گزر
چکا۔ مگر اگر تمہیں جان کا خطرہ ہو اور انسانی جان کے ضائع ہونے کا خیال ہو تو پھر اگر تمہیں بھوک مجبور
کر دے یہاں تک کہ موت کا خطرہ سامنے ہو اس وقت تمہیں اجازت ہے کہ ان حرام چیزوں میں سے
کچھ ، صرف اتنا کھاؤ جتنا تمہاری زندگی کو بچانے کے لئے ضروری ہے۔ اس سے زیادہ نہیں۔ اور یہ
ہے غَفُورٌ رَّحِیم کے اتنا بخشنے والا اور انتظار ختم کرنے والا ہے کہ اتنی بڑی حرام چیزوں کو بھی کھانے
کی اجازت دے دیتا ہے جب انسانی انسانی زندگی کو خطرہ لاحق ہو۔
ایک دوسری آیت ہے ﴿قُلْ لَا أَجِدُ فِي مَا أُوحِيَ إِلَى مُحَرَّمًا عَلَى طَاعِمِ يُطْعَمُهُ إِلَّا
أَنْ يَكُوْنَ مَيْتَةً أَوْدَمًا مَّسْفُوْحًا أَوْ لَحْمَ خِنْزِيرٍ فَإِنَّهُ رِجْسٌ أَوْ فِسْقًا أُهِلَّ لِغَيْرِ اللَّهِ بِهِ. فَمَنِ
اضْطُرَّ غَيْرَ بَاغِ وَلَا عَادٍ فَإِنَّ رَبَّكَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ) (سورة الانعام (۱۳۲)۔ تو کہہ دے کہ میں اس
وحی میں جو میری طرف کی گئی ہے کسی کھانے والے پر وہ کھانا حرام قرار دیا ہوا نہیں پاتا جو وہ کھاتا
ہے۔ کوئی کھانا حرام نہیں پاتا مگر وہ کھانا جس کا بیان کیا جائے گا۔ سوائے اس کے کہ مُردار ہو یا بہایا ہوا
خون یا سور کا گوشت۔ یہ جو مختصر ذکر ہے اس کی تفصیل پہلی آیت میں گزر چکی ہے۔ پہلے تفصیل سے
سب جانوروں کا ذکر کیا گیا تھا۔ کس طرح مرا ہو، کیسے مارا گیا ہو ۔ اب اختصار کے ساتھ اس سارے
بیان کا ذکر فرما دیا گیا ہے۔ پس بہایا ہوا خون یا سور کا گوشت ، وہ تو بہر حال ناپاک ہے ، یا ایسی خبیث چیز کہ
اللہ کی بجائے اس کے غیر کے نام پر ذبح کی گئی ہو۔ پس اس سے زیادہ خطرناک حرمت اور کس چیز کی ہو
سکتی ہے، مگر جو فاقہ سے بے بس کر دیا گیا ہو جبکہ وہ خواہش نہ رکھتا ہو اور نہ ہی حد سے تجاوز کرنے والا
ہو تو یقینا تیرارب بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔ حد سے تجاوز کرنے والے کی شرط
ایک ایسی باندھ دی گئی ہے جس سے انسان کو بہت مشکل میں ڈال دیا گیا ہے کہ وہ فیصلہ کرے کہ کب
تک کھانے سے میں زندہ رہ سکتا ہوں اور کہاں جا کر مجھے رکنا ہے۔ پس وہاں تقویٰ کا مضمون داخل ہو
جاتا ہے اور جو زیادہ متقی ہے وہ عین اس وقت کھانے سے ہاتھ کھینچ لے گا جس وقت اس نے سمجھا ہو کہ
اب میری جان بچ گئی ہے اور جو متقی نہ ہو تو پھر وہ آگے اور زیادہ کھا تا چلا جاتا ہے۔ تو اللہ تعالیٰ کی طرف
سے یہ سب آزما تنشیں ہیں۔
مگر ساتھ ہی فرما دیا ﴿فَاعْلَمُوا أَنَّ اللهَ غَفُورٌ رَّحِیم (المسانده ۳۵) مگر جان لو کہ اللہ تعالٰی
بہت بخشنے والا اور بار بار رحم فرمانے والا ہے۔
اب چوری کا مسئلہ ہے۔ فرمایا السَّارِقُ وَالسَّارِقَةُ فَاقْطَعُوا أَيْدِيَهُمَا جَزَاءً بِمَا كَسَبَا
نکالا مینَ الله - چور اور چورنی دونوں کے ہاتھ کاٹ دو اس چیز کی جزا کے طور پر جو انہوں نے کمایا۔
اللہ تعالیٰ کی طرف سے ناراضگی کا اظہار ہے۔ وَاللهُ عَزِيزٌ حَکیم کے اور اللہ تعالی بہت غالب اور
بہت حکمت والا ہے۔ فَمَنْ تَابَ مِنْ بَعْدِ ظُلْمِهِ وَأَصْلَحَ فَإِنَّ اللهَ يَتُوبُ عَلَيْهِ ہے یعنی اگر کوئی اپنی
جان پر ظلم کرتے ہوئے ، چوریاں کرتے کرتے بالآخر تو بہ کر چکا ہو اس سے پہلے کہ تم اس کو پکڑ
لو - وإنَّ اللهَ غَفُورٌ رحیم کے تو جان لو کہ اللہ تعالی بہت بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔
(سورة المائده آیات ۴۰.۳۹)
ارجون ۱۲۰۰ تا ۲۱ جون ۲۰۰ ) 5(

یہ خیال کہ چور کا پتہ جب بھی لگے اس کے ہاتھ کاٹ دو یہ ظلم ہے ، اس کی قرآن کریم
اجازت نہیں دیتا۔ اگر چور جب اس کے متعلق کوئی اطلاع ملے وہ پہلے کی ہو اور جس وقت تم اس پر ہاتھ
ڈالو وہ تو بہ کر چکا ہو تو پھر اس کے ہاتھ کاٹنے کی اجازت نہیں ہے۔ اس لئے کہ اللہ تعالیٰ بہت بخشنے والا
اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔
اب دیکھیں تثلیث کا گناہ کتنا بڑا گناہ ہے لیکن اس میں بھی انسان کی بخشش کا سامان رکھا
گیا ہے۔ ﴿لَقَدْ كَفَرَ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللهَ ثَالِثُ ثَلقَة و ان لوگوں نے بہت کفر کیا جنہوں نے کہا کہ
اللہ تین میں سے ایک ہے ﴿وَمَا مِنْ الله إِلَّا إِلهَ وَاحِدٌ اور کوئی خدا نہیں مگر اللہ وہ ایک ہی ہے
وَإِن لَّمْ تَنْتَهُوا عَمَّا يَقُوْلُوْنَ. لَيَمَسَّنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا مِنْهُمْ عَذَاب الیم کے اگر وہ اس سے باز نہ
آئے جو وہ کہتے ہیں یقینا ان کو اس کفر کی بنا پر جو انہوں نے کیا دردناک عذاب پہنچے گا۔ آفَلا يَتُوبُونَ
إلَى اللهِ وَيَسْتَغْفِرُونَهُ) پس کیا وہ اللہ کی طرف تو بہ کرتے ہوئے جھکیں گے نہیں اور وہ اس سے
بخشش نہیں طلب کریں گے ۔ وَاللهُ غَفُورٌ رَّحِیم جبکہ اللہ تعالی بہت بخشنے والا اور بار بار رحم
کرنے والا ہے۔ (سورۃ المائدہ آیات ۷۵.۷۳)
یہ تثلیث کا گناہ بھی معاف ہو سکتا ہے اور اب بھی کثرت کے ساتھ جو عیسائی مسلمان ہو
رہے ہیں ان کے تثلیث کے جرم سب بخشے گئے کیونکہ اللہ تعالیٰ بخشش کرنے والا اور بار بار رحم کرنے
والا ہے۔ اس ضمن میں میں آپ کو بتا دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے افریقہ کے بعض علاقوں سے
بکثرت عیسائیوں سے مسلمان ہو رہے ہیں اور واضح طور پر تثلیث کا جرم کرنے والے لوگ تھے اور
مسلمان ہو کر اتنے پکے ہو گئے ہیں کہ جب ان کو غیر احمدی مسلمان دوبارہ تثلیث میں جانے کے لئے
حکم دیتے ہیں کہ تم احمدی نہ ہو، پہلے ہی اچھے تھے، تم بے شک خدا کے سوا کسی اور خدا کو مانو، وہ ان کو برملا
رڈ کر دیتے ہیں۔ کہتے ہیں خبر دار ہم نے جو دین پانا تھا پا لیا اب اس دین کو چھوڑ کر ہم کہیں نہیں جا
سکتے۔ تو ان کی تعداد بہت زیادہ بڑھتی چلی جارہی ہے جن کی تفصیل انشاء اللہ جلسہ کی تقریر میں آپ
کے سامنے پیش کی جائے گی۔
اب ساتھ ہی ایک اور آیت بھی پڑھ کے سناتا ہوں جَعَلَ اللهُ الكَعْبَةَ البَيْتَ الحَرَامَ
قِيَامًا لِلنَّاسِ وَالشَّهْرَ الحَرَامَ وَالهَدْيَ وَالقَلَائِدَ ذلِكَ لِتَعْلَمُوا أَنَّ اللهَ يَعْلَمُ مَا فِي السَّمواتِ
وَمَا فِي الْأَرْضِ . وَإِنَّ اللَّهَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمٌ . اِعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ وَ اَنَّ اللهَ غَفُورٌ
رحيم ) - (المائده (۱۹۹۸) اللہ نے بیت حرام یعنی کعبہ کو لوگوں کے (دینی اور اقتصادی) قیام کا ذریعہ
بنایا ہے اور حرمت والے مہینے کو اور قربانی کے جانوروں کو اور پٹے پہنائی ہوئی قربانیوں کو ۔ یہ (تنبیہ)
اس لئے ہے کہ تاکہ تم جان لو کہ اللہ اسے خوب جانتا ہے جو بھی آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے
اور یہ کہ اللہ ہر چیز کا خوب علم رکھنے والا ہے۔ اب جان لو کہ اللہ پکڑ میں بہت سخت ہے اور یہ بھی کہ
اللہ بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔ یعنی یہ سب جو خدا تعالیٰ کی خاطر جانور ذبح کئے
جاتے ہیں اگر تم نے ان میں کوئی زیادتی کی اور اللہ تعالیٰ کے احکام کو نہ مانا تواللہ تعالیٰ پکڑ میں بھی بہت
سخت ہے لیکن ساتھ ہی یادر کھو کہ وہ بار بار رحم فرمانے والا بھی ہے۔
اب سورۃ الانعام کی ایک آیت نمبر ۵۵ میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔ ﴿وَإِذَا جَاءَ ك
الذِينَ يُؤْمِنُونَ بايْتِنَا فَقُلْ سَلامٌ عَلَيْكُمْ كَتَبَ رَبُّكُمْ عَلَى نَفْسِهِ الرَّحْمَةَ إِنَّهُ مَنْ عَمِلَ مِنْكُمْ
سوء بِجَهَالَةٍ ثُمَّ تَابَ مِنْ بَعْدِهِ وَأَصْلَحَ فَأَنَّهُ غَفُوْرٌ رَّحِیم ۔ اور جب تیرے پاس وہ لوگ آئیں
جو ہماری آیات پر ایمان لاتے ہیں تو (ان سے) کہا کر تم پر سلام ہو۔ (تمہارے لئے ) تمہارے رب نے
اپنے اوپر رحمت فرض کر دی ہے۔ یہاں ظاہر بات ہے کہ مومن مراد ہیں کیونکہ وہ جو ایمان لاتے ہیں
ہماری آیات پر جب وہ تمہارے پاس آیا کریں یارسول اللہ تو ان کو کہا کر کہ تم پر سلام ہو اور یہ بھی بتا دیا
کرو کہ تمہارے رب نے اپنے اوپر رحمت فرض کر دی ہے (یعنی) یہ کہ تم میں سے جو کوئی جہالت سے
بدی کا ارتکاب کرے پھر اس کے بعد توبہ کرلے اور اصلاح کرلے تو ( یا د رکھے کہ ) وہ ( یعنی اللہ یقیناً
بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔
پھر سورۃ الانعام کی ۶۶ ویں آیت ہے ﴿وَهُوَ الَّذِي جَعَلَكُمْ خَلِيفَ الْأَرْضِ وَ رَفَعَ
بَعْضَكُمْ فَوْقَ بَعْضٍ دَرَجَتِ لِيَبْلُوَكُمْ فِي مَا أَنكُمْ إِنَّ رَبَّكَ سَرِيعُ الْعِقَابِ. وَإِنَّهُ لَغَفُوْرٌ
رحیم﴾ ۔ (ترجمہ) اور وہی ہے جس نے تمہیں زمین کا وارث بنادیا اور تم میں سے بعض کو بعض پر
درجات میں رفعت بخشی تا کہ وہ تمہیں ان چیزوں سے جو اس نے تمہیں عطا کی ہیں آزمائے۔ یقینا تیرا
رب عقوبت میں بہت تیز ہے اور یقین وہ بہت بخشنے والا (اور ) بار بار رحم کرنے والا ہے۔
اس میں یاد رکھنا چاہئے کہ مسلمان زمین میں وارث جب بنا دئے گئے تو ان میں سے سب کا
درجہ ایک جیسا نہیں تھا۔ بعض کو بعض پر فضیلت بخشی گئی تھی، رفعت عطا فرمائی گئی تھی۔ یہ جو
درجات کی بلندی ہے یہ اس لئے کہ تاکہ تمہیں آزمائے۔ اب جن کے درجات بلند ہوں ان کی
آزمائش بھی سخت ہوتی ہے۔ جن کے درجات نسبتاً کم ہوں ان کی آزمائش بھی نسبتا ہلکی ہوتی ہے ۔
پس آزمائش میں اگر پورے نہ بھی اتر و تو جان لو کہ اللہ عقوبت میں بہت تیز ہے مگر اس شرط کے ساتھ
کہ وہ بہت بخشنے والا بھی ہے اور بار بار رحم فرمانے والا ہے۔ اس کی عقوبت اگر ایسے وقت میں آجائے
کہ انسان جرموں میں ڈوبا ہوا ہو اور اسے جرائم نے گھیر لیا ہو جیسا کہ قرآن کریم کی ایک اور آیت سے
پتہ چلتا ہے تو پھر اس کے لئے بخشش کا کوئی سوال باقی نہیں رہتا ۔ پھر عقوبت میں تیزی کا نمونہ وہ
دیکھتا ہے لیکن اگر اس حالت سے پہلے تو بہ کر چکا ہو اور خدا تعالیٰ نے اس کو ابھی نہ پکڑا ہو تو پھر اس کو
یقین رکھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ بہت زیادہ بخشنے والا اور بار بار رحم فرمانے والا ہے۔
اب دیکھو کیسی کیسی بدیوں سے خدا تعالیٰ نے توبہ کرنے کا مضمون بیان فرمایا ہے۔ جیسے فرمایا
یقیناوہ لوگ جو پچھڑے کو پکڑ بیٹھے انہیں ضرور ان کے رب کی طرف سے غضب پہنچے گا۔ جنہوں
نے بچھڑے کو معبود بنالیا ضرور ان کو خدا تعالیٰ کی طرف سے غضب پہنچے گا اور دنیا کی زندگی میں بھی
ذلت اور اسی طرح ہم افتراء کرنے والوں کو جزا دیا کرتے ہیں ۔ اب ظاہر بات ہے یہودی قوم مراد
ہے۔ اور یہودی قوم کو جو دنیا میں ذلت ملی ہے یہ ایک لامتناہی سلسلہ ہے جو آج تک جاری ہے۔ بار بار
یہ قوم ترقی کرتی رہی اور جبراً انسانوں پر مسلط ہوتی رہی لیکن بار بار اللہ تعالیٰ نے اس کو اپنے کئے کی سزا
دی۔ اب نازی جرمنی میں جو یہود کا حال ہو ا تھا وہ بھی اسی کی ایک مثال ہے۔ اس سے پہلے یورپ میں
عیسائیوں نے جو یہود پر ظلم کئے ہوئے ہیں وہ بھی اپنی ذات میں لا مثال ہیں۔ اب تو یہ مسلمانوں پر
الزام لگاتے ہیں لیکن عیسائی دنیا میں ابتداء سے لے کر آخر تک یہود پر بڑی کثرت سے مظالم توڑے
جاتے رہے ہیں مگر وہ مظالم یہود کے ظلموں کے نتیجہ میں ہوتے تھے ۔ پہلے یہود کی باری ہوتی تھی
پھر جب وہ بہت ظلم کر لیتے تھے اس کے خلاف ایک رد عمل پیدا ہو تا تھا اور پھر اللہ کے اس وعدہ کے
مطابق بھی کہ وہ ملعون ہو چکے ہیں اور انسانوں پر ظلم کئے گئے تھے اس کے بدلہ کے طور پر بھی ان کی
بیخ کنی کی جاتی رہی ہے۔ اگر یہ سلسلہ نہ ہوتا تو یہود اس وقت دنیا میں اکثریت میں ہوتے ۔ آپ بھی
خدا تعالیٰ کی رحمت کو نہیں سمجھ سکتے کہ اگر وہ اکثریت میں ہوتے تو پھر کتنی بڑی قیامت آتی دنیا پر ۔ یہ
بار بار ان کی بیخ کنی کی جاتی ہے اس کی وجہ سے وہ آج تک بھی اقلیتوں ہی میں ہیں۔ پس یہ اللہ تعالیٰ کا
احسان ہے کہ بچھڑے کو پکڑنے والوں کے لئے بھی یہ خوشخبری رکھی گئی ہے اور وہ لوگ جنہوں نے
بدیاں کیں پھر اس کے بعد توبہ کرلی اور ایمان لے آئے یقینا تیرا رب اس کے بعد بہت بخشنے والا
اور بار بار رحم فرمانے والا ہے ۔ (سورۃ الاعراف آیات ۱۵۳ ۱۵۳)
پھر سورۃ الاعراف ۶۸ میں آتا ہے ﴿وَإِذْ تَاذَنَ رَبُّكَ لَيَبْعَثَنَّ عَلَيْهِمْ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ
مَنْ رَّسُوْمُهُمْ سَوْءَ الْعَذَابِ . إِنَّ رَبَّكَ لَسَرِيعُ العِقَابِ، وَإِنَّهُ لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ) اور (یاد کرو)
جب تیرے رب نے یہ اعلان عام کیا کہ وہ ضرور ان پر قیامت تک ایسے لوگ مسلط کرتا رہے گا
جو انہیں سخت عذاب دیتے رہیں گے اور اس کی مثالیں کچھ تو میں نے بیان کر دی ہیں۔ ویسے بے شمار
مثالیں ہیں کہ یہود پر ایسے لوگ ہمیشہ مسلط ہوتے رہے ہیں جو ان کو ان کے گناہوں کے بدلہ پھر سخت
عذاب میں مبتلا کرتے رہے ہیں ۔ یقینا تیرارب سزادینے میں بہت تیز ہے حالانکہ وہ یقیناً بہت بخشنے
والا ( اور ) بار بار حم کرنے والا ہے۔
یہاں واؤ کا ترجمہ حالانکہ کیا گیا ہے۔ بہت سزا میں سخت ہے باوجود اس کے کہ وہ بہت بخشنے
والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔ مراد یہ ہے کہ یہود نے جب تو بہ نہیں کی اور بار بار ان پر رحم کیا
جاسکتا تھا مگر وہ رحم کے قابل نہ ٹھہرے تو پھر وہ ایسے حال میں اللہ کو پائیں گے کہ وہ سزا میں بہت سخت
ہے اور باوجود اس کے وہ ان پر سختی کرے گا کہ وہ اپنی ذات میں بہت بخشنے والا اور بار بار رحم فرمانے
والا ہے۔
سورۃ الانفال کی آیت ۶۹- ۰ 2 لو لا كتب مِنَ اللهِ سَبَقَ لَمَسَّكُمْ فِيمَا أخَذْتُمْ
عَذَابٌ عَظِيمٌ. فَكُلُوا مِمَّا غَنِمْتُمْ حَللاً طيبا . وَاتَّقُوا الله . إِنَّ اللهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ۔ اگر اللہ کی
طرف سے (تم سے مغفرت کے سلوک کا) نوشتہ نہ ہوتا تو ضرور تمہیں اس کی پاداش میں جو تم نے
حاصل کیا بہت بڑا عذاب پہنچتا۔ اب یہ مسئلہ ہے کہ مغفرت کے سلوک کا نوشتہ نہ ہوتا۔ یہ نوشتہ بہت
جون ۱۲۰۰ تا ۲۱ جون ۲۰۰

قدیم ہے اور اللہ تعالیٰ کی غفوریت جو ہے وہ آج بھی ظاہر ہوئی اور ہمیشہ سے ہے اس لئے خدا تعالیٰ نے
یہ اپنے اوپر فرض کر لیا تھا کہ جو رحم کے لائق ٹھہریں گے میں ان پر ضرور رحم کروں گا۔ یہ ہے نوشتہ
کہ میری رحمت غالب رہے گی اور میر اغضب رحمت سے مغلوب رہے گا۔ پس یہ نوشتہ اگر تمہارے کو
حق میں نہ ہو تا جو مغفرت کے سلوک کا نوشتہ ہے تو پھر تمہیں ہر گناہ کی پاداش میں پکڑ لیا جاتا۔ اور
انسان بہت گنہگار ہے اگر ہر گناہ کی پاداش میں پکڑا جائے تو انسانیت کی صف لپیٹ دی جائے تو یہ اس
نوشتہ کی وجہ سے ہے جو خدا نے پہلے سے اپنے اوپر فرض کر رکھا ہے کہ میں بخشش میں بہت بڑھ کر
ہوں اس لئے وہ لوگ، انسان دنیا میں چلتے پھرتے نظر آتے ہیں۔
پھر آگے ذکر فرمایا۔ پس جو مال غنیمت تم حاصل کرو اس میں سے حلال اور پاکیزہ کھاؤ اور اللہ
کا تقویٰ اختیار کرو۔ اب مال غنیمت کا یہاں کون سا موقع ہے۔ بات یہ ہے کہ وہ لوگ جنہوں نے
انحضرت ﷺ الله اور صحابہ کی مخالفت کی تھی وہ اس جرم میں ان کے ہاتھوں سے بھی سزادئے گئے تھے۔
اس لئے جب وہ سزا دئے گئے تو لازماً ان کو فتح ہوئی۔ ایک موقع بھی ایسا نہیں جب یہ مغلوب کر دئے
گئے۔ اس وقت جو مال غنیمت ہاتھ آئے اس کو بھی حرص سے نہیں کھانا بلکہ حلال اور پاکیزہ حصہ کھاؤ۔
اور جن لوگوں سے لڑائی ہوتی ہے ان کا مال جرام بھی ہوتا ہے۔ یہ خیال کر کے کہ وہ مال ہمارے ہاتھ
آگیا ہم وہ بھی کھالیں یہ جائز بات نہیں ہے۔ کئی ان میں سور کھانے والے بھی ہیں اور بھی کئی قسم کے
گند کھانے والے ہیں۔ فرمایا اس حصہ کو چھوڑ دو اور مال غنیمت میں سے جو پاکیزہ ہے ، وہ طیب ہو اور
پاکیزہ ہو وہ کھاؤ اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو کیونکہ اس موقع پر تمہارا تقویٰ آزمایا جائے گا اور یقیناً جان لو
کہ اللہ تعالیٰ بہت بخشنے والا اور بار بار رحم فرمانے والا ہے۔
ایک اور آیت ہے سورۃ الانفال کی آیت نمبر اے۔ (يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِمَنْ فِي ايْدِيكُم مِن
الأسرى إن يُعلم اللهُ فِي قُلُوبِكُمْ خَيْرًا يُؤتِكُمْ خَيْرًا مِّمَّا أُخِذَ مِنْكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ . والله
غَفُورٌ رَّحِيم - اے نبی! تمہارے ہاتھوں میں جو قیدی ہیں ان سے کہہ دے کہ اگر اللہ نے تمہارے
دلوں میں کوئی بھلائی دیکھی تو تمہیں اس سے بہت بہتر دے گا جو تم سے لے لیا گیا ہے۔ اب جو بھی
مختلف قیدی آتے تھے مال غنیمت کا پہلے ذکر گزرا ہے ان کے اموال پر بھی قبضہ ہو جاتا تھا جیسا کہ آج
کل بھی جنگی قیدیوں کے اموال پر فتحیاب قومیں قبضہ کرتی ہیں۔ یہ کوئی تعجب کی بات نہیں۔ وہ ان
کو لوٹنے کے لئے حملہ کرتے ہیں۔ جوابی طور پر جب وہ قوم فتحیاب ہو جائے جن کو لوٹنے کے لئے حملہ
کیا گیا تھا تو ان کا پورا اخلاقی حق ہے کہ ان کے اموال پر قبضہ کر لیں۔ لیکن ان کے متعلق بھی اسلام کی
ایک شرط ہے اور یہ ہے کہ اللہ بہتر جانتا ہے کہ تم جو پکڑے گئے ہو تمہارے دلوں میں کوئی اصلاح ہوئی
ہے کہ نہیں اور تو بہ کی طرف مائل ہوئے ہو کہ نہیں۔ دنیاوی قومیں ان کو تو کچھ سمجھ نہیں آتی ، نہ وہ
کوئی طریقہ رکھتی ہیں کہ جس سے دلوں کا حال معلوم کر سکیں ۔ سب قیدیوں کو ایک ہی ڈنڈے سے
ہانکا جاتا ہے مگر یہاں معاملہ خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے اس لئے فرمایا کہ جو قیدی ہیں اگر ان کے دلوں
میں تو بہ کرنے کا احساس ہو اور کئے پر شرمندگی ہو تو ان کو یاد رکھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ دلوں کے حال کو
خوب جانتا ہے اور تم میں سے جس کو بہتر پائے گا اسے ضرور بخش دے گا اور وہ تو بار بار بخشنے والا اور
بار بار رحم فرمانے والا ہے۔
پھر سورۃ التوبہ کی آیت نمبر ۵ ہے ﴿فَإِذَا انْسَلَخَ الْأَشْهُرُ الْحُرُمُ فَاقْتُلُوا الْمُشْرِكِيْنَ
حَيْثُ وَجَدْتُمُوْهُمْ وَخُذُوْهُمْ وَاحْصُرُوْهُمْ وَاقْعُدُوْلَهُم كُلَّ مَرْصَدٍ. فَإِنْ تَابُوا وَأَقَامُوا
الصَّلوةَ وَاتَوُا الزَّكَوةَ فَعَلُوْا سَبِيْلَهُمْ إِنَّ اللهَ غَفُورٌ رَّحِیم۔ پس جب حرمت والے مہینے گزر
جائیں تو جہاں بھی تم (عہد شکن) مشرکوں کو پاؤ تو اُن سے لڑو اور انہیں پکڑو اور ان کا محاصرہ کرو۔
یہاں جو چار مہینے حرمت والے ہیں ان میں لڑائی کی ممانعت کا حکم ہے اس لئے اگر پہلے سے لڑائی جاری
بھی ہو تو اس کو روک دینا چاہئے اور دشمنوں کو آرام اور سکون کا موقع ملنا چاہئے ۔ اب یہ بھی
حیرت انگیز تعلیم ہے۔ دنیا میں کب کوئی اتنی لمبی مہلتیں دیا کرتا ہے۔ تھوڑی تھوڑی مہلت دیتے ہیں
تو وہ بھی اس کو کسی بہانے سے دور کر دیتے ہیں۔ اب پاکستان میں اور ہندوستان میں جو کشمیر پہ لڑائیاں
ہو رہی ہیں اس میں بھی کبھی کبھی مھلتوں کا اعلان ہوتا ہے کہ ہم اتنی دیر کی مہلت دے دیتے ہیں۔ مگر
پیشتر اس کے کہ وہ مہلت کا دن ختم ہو کوئی نہ کوئی بہانہ رکھ کر اس مہلت کو توڑ دیتے ہیں۔ تو
قرآن کریم کی تعلیم کتنی عدل اور انصاف اور رحمت پر مبنی ہے۔ فرمایا کہ یہ مشرک جو تم سے لڑرہے
ہیں جب ایسے مہینوں میں پہنچیں جن میں لڑائی حرام کی گئی ہے تو پھر ان کو چھوڑ دیا کرو۔ جب یہ وقت
گزر جائے تو پھر دوبارہ ان سے لڑائی شروع کرو اور کمین گاہوں میں ان کی گھات میں بیٹھو۔ پس اگر وہ
تو بہ کریں باوجود اس کے کہ تم ان پر قابو پا چکے ہو اور نماز قائم کریں اور زکوۃ ادا کریں تو ان کی راہ چھوڑ
دو۔ یقینا اللہ بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔
اب یہاں بھی ایک بہت عظیم الشان حکمت ہے جو قرآن کریم کی صداقت کی دلیل ہے کہ
جب بھی کسی قوم پر انسان فتح پائے اور اس کے دل میں ایمان نہ ہو تو وہ بڑی آسانی کے ساتھ کہہ سکتی
ہے کہ ہم تو بہ کرتے ہیں، ہم نماز بھی ادا کریں گے ، زکوۃ بھی دیں گے ہمیں چھوڑ دو۔اس موقع پر ان
چھوڑنا چاہئے۔ یہ خیال کر لینا کہ مغلوب ہو کر اپنی جان بچانے کے لئے مسلمان ہو رہے ہیں یہ جائز
بات نہیں ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کے زمانہ میں بارہا ایسی مثالیں ہیں کہ ایک شخص
نے ایک بہت بہادر دشمن کو ، جو بہت بڑا پہلوان تھا زیر کر لیا اور جب اس کے سینہ پر بیٹھا اور اسے قتل
کرنے لگا تو اس نے اعلان کیا کہ میں مسلمان ہو تا ہوں۔ اس نے کہا اب مسلمان ہوتے ہو ، اپنی جان
بچانے کی خاطر ہو رہے ہو میں یہ اسلام قبول نہیں کرتا اور اسے قتل کر دیا اور بڑے فخر سے پھر رسول
اللہ ملنے کے سامنے جاکے یہ معاملہ پیش کیا۔ وہ کہتے ہیں آنحضرت علی ﷺ ان ناراض ہوئے اس بات
پر اتنا ناراض ہوئے کہ میں نے خواہش کی کاش میں آج سے پہلے پیدا ہی نہ ہوا ہو تا۔ اور ایک روایت
میں ہے کاش میں آج سے پہلے مسلمان ہی نہ ہوا ہوتا اور مجھے رسول اللہ ﷺ کی ناراضگی کا یہ دن نہ
دیکھنا پڑتا۔ آپ بار بار یہ فرمارہے تھے "هَلاشَقَقْتَ قَلبَهُ ، هَلَا شَفَقْتَ قَلْبَهُ" کیا تم نے اس کا دل
پھاڑ کے نہیں دیکھا کہ اندر سے کیا تھا، سچا ایمان تھا یا جھوٹا تھا۔ تو مراد یہ ہے کہ تمہیں یہ اختیار ہی نہیں
ہے کہ دلوں کے حال معلوم کر سکو ، دل پھاڑ کر تو نہیں دیکھ سکتے۔
اب دیکھو پاکستان پر رسول اللہ ﷺ کی اس ایک نصیحت پر عمل نہ کرنے کے نتیجہ میں کتنی
بڑی قیامت ٹوٹی ہوئی ہے۔ احمدیوں کو اس جرم میں قتل کیا جاتا ہے۔ وہ کہتے ہیں لَا إِلهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ
رسُول اللہ اور جب پوچھا جائے کہ کیوں قتل کرتے ہو۔ کہتے ہیں ان کے دل میں یہ نہیں ہے ،ان
کے دل میں کچھ اور بات ہے۔ تو رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں جب ایسے واقعات ہوئے تو آپ نے
بڑی شدت اور گنتی سے فرمایا کہ بھلا تمہیں کیا طاقت ہے تم دلوں کے حال جان سکو۔ جو منہ سے
کہتا ہے تمہیں اس کو ماننا پڑے گا۔ پس یہ اتنا بڑا فساد پھیلا ہوا ہے اس پر غیر احمدی بھی بول اٹھے ہیں اور
مولوی بھی شور مچارہے ہیں مگر اس کی تفصیل میں یہاں جانے کا وقت نہیں۔ یہاں میں اس آیت کے
حوالہ سے اتنا ذکر کرتا ہوں کہ رسول اللہ الله ﷺ نے فرمایا ہے کہ جب وہ زکوۃ دیں اور توبہ کریں تو ان
کی راہ چھوڑ دو اور جان لو کہ اللہ تعالیٰ بہت بخشنے والا اور بار بار رحم فرمانے والا ہے۔
اب میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وہ اقتباس جو میں نے پہلے پڑھنے
تھے اور وقت کی کمی کی وجہ سے نہیں پڑھ سکا تھا آپ کے لئے رکھے ہوئے ہیں تاکہ میں یہ پڑھ کر پھر
اس پر اس خطبہ کو ختم کروں گا۔ فرماتے ہیں:
رحیمیت میں ایک خاصہ پردہ پوشی کا بھی ہے۔ اب یہ حصہ جو ہے یہ عام انسان کو معلوم
نہیں ہو سکتا۔ رحیمیت میں بار بار رحم کرنے کا خیال تو آتا ہے لیکن پردہ پوشی کا خیال کبھی کسی دماغ میں
نہیں آسکتا جب تک عارف باللہ نہ ہو۔ پس پردہ پوشی اس لئے کہ اگر بار بار رحم کرنا ہے تو پہلے گناہوں
سے پردہ پوشی کرو گے تو پھر دوبارہ رحم کا موقع ملے گا۔ اگر پہلے سے پردہ پوشی نہیں کرو گے تو وہ تو پکڑا
جائے گا اور اپنے گناہوں کی پاداش میں سزا دے دیا جائے گا۔ تو اللہ تعالیٰ کی شان ہے کہ بار بار رحم
کرنے کے ساتھ بار بار پردہ پوشی بھی فرماتا ہے۔
پس یہ عجیب نکتہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بیان فرمارہے ہیں۔ رحیمیت میں
ایک خاصہ پردہ پوشی کا بھی ہے۔ مگر اس پردہ پوشی سے پہلے یہ بھی ضروری ہے کہ کوئی عمل ہو اور اس
عمل کے متعلق اگر کوئی کمی یا نقص رہ جائے تو اللہ تعالیٰ اپنی رحیمیت سے اُس کی پردہ پوشی فرماتا ہے۔
رحمانیت اور رحیمیت میں فرق یہ ہے کہ رحمانیت میں فعل اور عمل کو کوئی دخل نہیں ہوتا"۔ یعنی
رحمانیت خدا تعالیٰ کی جن پر جلوہ گر ہوتی ہے ان کے کسی فعل کے نتیجہ میں رحمانیت نہیں ہوتی۔
جانوروں پر بھی عام ہے، بنی نوع انسان پر عام ہے۔ ان پر بھی جوا بھی پیدا نہیں ہوئے تھے ان پر بھی
ارجون ۱۲۰۰ تا ۲۱ جون ۴۲۰۰ ) 7(

رحمانیت کا سلوک عام ہے، بارش برستی ہے تو نیک اور بد میں تمیز نہیں کرتی، یہ نہیں دیکھتی کہ یہ نیک
کا کھیت ہے یہاں برسنا چاہئے ، یہ بد کا کھیت ہے یہاں نہیں برسنا۔ ایک جلوہ عام ہوتا ہے جس میں سب
کو فیض پہنچ جاتا ہے۔
فرمایا: "رحمانیت اور رحیمیت میں فرق یہ ہے کہ رحمانیت میں فعل اور عمل کو دخل کوئی نہیں
ہوتا۔ مگر رحیمیت میں فعل و عمل کو دخل ہے لیکن کمزوری بھی ساتھ ہی ہے۔ خدا کار تم چاہتا ہے کہ
پردہ پوشی کرے" (الحکم ۳۱ اگست انشاء)۔ ان کی پردہ پوشی فرمائے اور ان کو موقع دے کہ وہ سنبل
جائیں۔ یعنی ان کے حالات سنبھل جائیں اور ان کو اس وقت بلائے جب ان کی بخشش ہو چکی ہو۔
پھر فرماتے ہیں: "الرَّحِيم. یعنی محنتوں، کوششوں اور اعمال پر ثمرات حسنہ مترتب
کرنے والا " ۔ رحیم کی تعریف یہ ہے محنتوں، کوششوں اور اعمال پر ثمرات حسنہ مترتب کرنے والا۔ دو "
یہ صفت اس فرقہ کو ر ڈ کرتی ہے جو اعمال کو بالکل لغو خیال کرتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں کہ میاں نماز کیا
تو روزے کیا ؟، اگر غَفُورٌ رَّحِیم نے اپنا فضل کیا تو بہشت میں جائیں گے ، نہیں تو جہنم میں۔ اور کبھی
کبھی یہ لوگ اس قسم کی باتیں بھی کہہ دیا کرتے ہیں کہ میاں عبادتاں کر کے ولی تو ہم نے کچھ تھوڑا ہی
بننا ۔ اب یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام بیچ میں پنجابی کے بعض محاورے دلچسپ داخل
کر دیتے ہیں اور یہ عموماً اہل پنجاب کا ایسے لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے کہ میاں عباد ناں کر کے ولی تو ہم
نے کچھ تھوڑا ہی بننا ہے۔ بس جیسا ہی ہے گزارہ کر رہے ہیں۔ کچھ کیتا کیتا، نه کیتا نه
سہی۔ کچھ کر لیا تو کر لیا، نہیں کیا تو نہ سہی۔ غرض الرحیم کہہ کر خدا ایسے ہی لوگوں کا رڈ کرتا
ہے اور بتاتا ہے کہ جو محنت کرتا ہے اور خدا کے عشق اور محبت میں محو ہو جاتا ہے وہ دوسروں سے ممتاز
اور خدا کا منظور نظر ہو جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ ایسے شخص کی خود دستگیری کرتا ہے جیسے فرمایا: وَالَّذِينَ -
جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا یعنی جو لوگ ہماری خاطر مجاہدات کرتے ہیں آخر ہم ان کو اپنا راستہ
دکھا دیتے ہیں۔ جتنے اولیاء انبیاء اور بزرگ لوگ گزرے ہیں، انہوں نے خدا کی راہ میں جب بڑے
بڑے مجاہدات کئے تو آخر خدا نے اپنے دروازے ان پر کھول دیئے لیکن وہ لوگ جو خدا تعالیٰ کی اس
صفت کو نہیں مانتے عموماً ان کا یہی مقولہ ہوتا ہے کہ میاں ہماری کوششوں میں کیا پڑا ہے۔ جو کچھ تقدیر
میں پہلے روز سے لکھا ہے ، وہ تو ہو کر رہے گا، ہماری محنتوں کی کوئی ضرورت نہیں۔
اس سے یہ مسئلہ بھی حل ہو گیا کہ تقدیر میں جو بخشش کا ذکر ہے اس سے یہ مراد نہیں کہ جو
کچھ کرتے چلے جاؤ ضرور بخش دوں گا۔ جو بخشش کے لائق ہو گا اس کی بخشش کی جائے گی۔ وہ کہتے ہیں
جو کچھ تقدیر میں پہلے روز سے لکھا ہے وہ تو ہو کر رہے گا ہماری محنتوں کی کوئی ضرورت نہیں۔ جو ہونا
ہے وہ آپ ہی ہو جائے گا۔ اور شاید چوروں اور ڈاکوؤں اور دیگر بد معاشوں کا اندر ہی اندر یہی مذہب
ہوتا ہو گا۔ غرض یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ خدا تعالیٰ کے فعل دو قسم کے ہوتے ہیں۔ ایک تو وہ ہیں
جن میں اعمال کا کوئی دخل نہیں جیسے سورج چاند ہو او غیرہ جو خدا تعالیٰ نے بغیر ہمارے کسی عمل کے
ہمارے وجود میں آنے سے ہی پیشتر اپنی قدرت کاملہ سے تیار کر رکھتے ہیں اور دوسرے وہ ہیں جن میں
اعمال کا دخل ہے۔ اور عابد زاہد اور پر ہیز گار لوگ عبادت کرتے اور پھر اپنا اجر پاتے ہیں۔
(الحكم ٢ جنوری ۱۹۰۸)
اب اس خطبہ کے بعد میں اس مضمون کو سر دست ختم کرتا ہوں۔ آئندہ انشاء اللہ یہی
رحمانیت اور رحیمیت کا مضمون جاری رہے گا اور رحیمیت کے علاوہ جو ر حمانیت کی بعض آیات پہلے زیر
نظر نہیں آئیں وہ بھی کوشش کروں گا کہ ان کو دوبارہ پھر نے لوں اگر چہ سب کو نہیں۔ تو یہ جب
صفات ختم ہونگی تو پھر خدا تعالیٰ کی بقیہ ننانوے صفات کا ذکر شروع ہو گا۔ صاف ظاہر ہے کہ میری
زندگی کے بعد تک یہ ذکر جاری رہے گا اور آئندہ خلیفہ کو اگر موقع ملا تو وہ بھی اس ذکر کو آگے بڑھاتا
چلا جائے گا۔ **** 00 ****

آج 10 میں سے 10 باقی