Names of Allah Ghafoor and Raheem
Friday Sermon, 18 May 2001: Names of Allah Ghafoor and Raheem
AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے قرآن کریم کی سورتوں خصوصاً التوبہ، ہود، یوسف اور ابراہیم کی مختلف آیات کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کی صفات الغفور، الرحیم، التواب اور الودود کی تفصیلی وضاحت فرمائی۔ حضور نے صحابہ کرامؓ کے واقعات، ہجرت و جہاد، توبہ و استغفار، حضرت نوح، حضرت ہود، حضرت یوسف اور حضرت ابراہیم علیہم السلام کے حالات اور نفسانی خواہشات کے مقابلے میں استقامت کا ذکر کیا۔ آخر میں حضور رحمہ اللہ نے خط و کتابت کے آداب اور دور دراز سے ہومیوپیتھک نسخے طلب کرنے کے بجائے مقامی ڈاکٹروں سے رجوع کرنے کے متعلق دو اہم نصائح فرمائیں۔
موضوعات: قرآن کریم کی تفسیر، صفات الٰہیہ، الغفور و الرحیم، توبہ و استغفار، صحابہ کرام کے واقعات، خطوط اور ہومیوپیتھک علاج سے متعلق نصائح
خطبه جمعه
قرآن کریم کی آیات کے حوالہ سے صفات الہیہ کے مضمون کے بیان سے آپ کو
قرآن کریم کے کئی معارف معلوم ہوتے چلے جائیں گے
مختلف آیات قرآنیہ کے حوالہ سے اللہ تعالیٰ کی صفت رحیم کے مختلف پھلوؤں کا تذکرہ
حضور ایده الله کی خدمت میں موصول ہونے والی ڈاک کے تعلق میں دو اہم نصائح
خطبه جمعه از شماد فرمودہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خلیفة المسیح الرابع ایده الله تعالیٰ بنصرہ العزیز - فرموده ۱۸/ متیل ۲۰۰۱ء بمطابق ۱۸ ہجرت ۱۳۸۰ هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
خطبہ جمعہ کا یہ متن اداره الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فاعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرحيم .
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين -
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين
وتُمَّ انْزَلَ اللهُ سَكِينَتَهُ عَلَى رَسُوْلِهِ وَعَلَى الْمُؤْمِنِيْنَ وَأَنْزَلَ جُنُودًا لَمْ تَرَوْهَا وَعَدَّبَ
الَّذِيْنَ كَفَرُوا وَذلِكَ جَزَاءُ الكَافِرِيْنَ . ثُمَّ يَتُوبُ اللهُ مِنْ بَعْدِ ذلِكَ عَلَى مَنْ يَّشَاءُ وَاللهُ
غفورٌ رَّحِيم (سورة التوبه آیات ۲۷-۲۷)
صفات باری تعالیٰ کا جو مضمون میں نے شروع کر رکھا ہے یہ تو ایک نا پیدا کنار سمندر ہے اور
صفات کے اولنے بدلنے کے ساتھ ساتھ ، کن صفات کو پہلے لایا جاتا ہے پھر کن کو بعد میں لایا جاتا ہے
یہ ایک بہت گہر ا مضمون ہے جو ختم ہونے کا نام نہیں لے گا۔ یعنی ہم ختم کرنانہ بھی چاہیں گے انشاء اللہ
لیکن یہ مضمون ختم کرنے کی انسان میں استطاعت نہیں ہے۔ لیکن یہ مجھے خوشی ہے کہ جس طرح
حضرت خلیفہ ا صحیح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا تھا کہ خلیفہ کا اصل کام تو قرآن سکھانا ہے اور
قرآن کا درس دینا ہے۔ پیچھے مجھے بیماری کی وجہ سے درس دینے کی توفیق نہیں ملی تھی اب اس مضمون
کے ساتھ ساتھ مجھے کچھ نہ کچھ درس کی بھی توفیق عطا ہوتی جارہی ہے۔ ایک قسم کا جسے کہتے ہیں
Mini درس ہے لیکن اس کے حوالہ سے آپ کو قرآن کریم کے بہت سے مضامین اور بہت سے
مسائل معلوم ہوتے چلے جائیں گے۔
اس آیت کریمہ میں جو میں نے ابھی آپ کے سامنے تلاوت کی ہے خدا تعالیٰ فرماتا ہے، پھر
اس نے رسول اور مومنین کے دلوں میں سکینت اتاری وَاَنْزَلَ جُنُودًا لَمْ تَرَوْهَا ، اور تمہارے
لئے ایسے لشکر اتارے جن کو تم دیکھ نہیں سکتے تھے۔ ﴿وَعَذَبَ الَّذِيْنَ كَفَرُوا ہے اور کافروں کو عذاب
دیا۔ یہاں جو رسول کے اوپر لشکر اتارے جانتے ہیں یا جن کے رعب سے دشمنوں پر ہیبت طاری ہوتی
ہے وہ مومنوں کو دکھائی نہیں دیتے لیکن ان کا اثر دکھائی دے دیتا ہے۔ کوئی چیز اپنے اثر سے پہچانی جاتی
ہے ورنہ کہا جا سکتا تھا کہ یو نہی ایک دعوی کر دیا گیا ہے حالانکہ جتنے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آله وسلم
کے غیروں کے ساتھ غزوات ہوئے ہیں ان میں یہ چیز نمایاں تھی کہ غیر بے حد مرعوب ہو گیا تھا۔
کیوں ہوا تھا کسی کو کچھ دکھائی نہیں دے رہا تھا مگر مرعوب ہونا دکھائی دے رہا تھا تو اس سے پتہ چلتا ہے
کہ قرآن کریم کا کلام اپنی بات پر کتنا حاوی ہے کہ کسی کو یہ کہنے کا موقع نہیں مل سکتا کہ یونہی گپ
ماردی گئی ہے ، کہہ دیا گیا ہے کہ لشکر اتارے، دکھائی نہیں دیتے۔ کس کو دکھائی دے سکتے تھے، کیونکہ
فرشتوں کے لشکر تو لا تعداد ہیں اور دکھائی دے سکتے ہی نہیں بلکہ اثر دکھائی دیتا ہے اور خدا تعالی دکھائی
نہیں دیتا۔ اس نے جو کائنات پیدا کی ، جو اثرات رکھے وہ دکھائی دیتے ہیں۔ تو جو دیکھتا ہے اس کو دیکھ کر
وہ جو نہیں دکھائی دیا تھا وہ اس پر یقین ہو جانا چاہئے۔ پس اس پہلو سے قرآن کریم یہ فرما رہا ہے کہ وہ
لشکر تھا اور اس کے نتیجہ میں ایک اور بات تم دیکھ رہے تھے کہ دشمن جو کفر کرنے والے تھے ان
. :
پر عذاب نازل ہو رہا تھا۔ تمہارے ہاتھوں بھی مارے جارہے تھے اور ان لشکروں کے رعب سے بھی
مارے جارہے تھے۔
وَذلِكَ جَزَاءُ الكَافِرِينَ ) اور کافروں کی یہی جزا ہوا کرتی ہے۔ ﴿ ثُمَّ يَتُوبُ اللهُ مِن
بَعْدِ ذلِكَ عَلَى مَنْ يَشَاء کے پھر اس کے بعد اللہ تعالیٰ تو بہ قبول کرتے ہوئے اس پر جھکا جس کو اس
نے پسند فرمایا کہ یہ اس لائق ہے کہ اس کی توبہ قبول کی جائے وَاللهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ﴾ اور اللہ تعالیٰ
بہت بخشنے والا اور بار بار رحم فرمانے والا ہے۔
پھر ایک اور جگہ قرآن کریم ان لوگوں کو مجبور سمجھتا ہے جو کسی بیماری کی وجہ سے کسی غزوہ میں
شریک نہیں ہو سکے یا بیماری کی وجہ سے ویسے سرتوں پر نہ جاسکے۔ فرماتا ہے کہ نہ کمزوروں پر حرج
ہے، نہ مریضوں پر اور نہ ان لوگوں پر جو اپنے پاس خرچ کرنے کے لئے کچھ نہیں پاتے۔ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے زمانہ میں جو دور کے سفر در پیش ہوتے تھے ان میں کچھ مال بھی خرچ
کرنا پڑتا تھا کیونکہ بعض سفر ایسے تھے کہ سواری کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ تو ایسے لوگوں کا ذکر کرتے
ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ انہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا لیکن جب تو نے وہ قبول نہ کیا تو اس
حال میں لوٹے کہ ان کی آنکھوں سے آنسو بہ رہے تھے۔ اب یہ شان صحابہ کی شان کے سوا اور کسے
نصیب ہو سکتی ہے۔ جان دینے گئے ، جان نہ لی گئی اور اس پر روتے ہوئے واپس چلے گئے۔ تو یہ وہ خاص
صحابہ کی شان ہے جو دنیا میں کبھی کسی رسول کے صحابہ کو نصیب نہیں ہوئی۔
لَا يَجِدُونَ مَا يُنفِقُونَ حَرَجٌ إِذَا نَصَحُوا لِلَّهِ وَرَسُولِه) ۔ مگر شرط یہ ہے کہ ان کا دین
اللہ اور رسول کے لئے خالص ہو ، ان کی نیتیں ٹھیک ہوں۔ مَا عَلَى الْمُحْسِنِينَ مِنْ سَبِيلِ جو
احسان کرنے والے ہیں ان کے خلاف تم کوئی راہ نہیں پاؤ گے ﴿وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ﴾ اور اللہ تعالٰی
بہت بخشنے والا اور بار بار رحم فرمانے والا ہے۔(سورۃ التوبہ آیت ۹۱)
پھر اعراب کا ذکر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ﴿وَمِنَ الْأَعْرَابِ مَنْ يُؤْمِنُ بِاللهِ
وَالْيَوْمِ الآخِرِ وَيَتَّخِذُ مَا يُنْفِقُ قُرُبَتٍ عِنْدَ اللَّهِ وَصَلَواتِ الرَّسُوْلِ. أَلَا إِنَّهَا قُرْبَةٌ لَهُمْ .
سَيُدْخِلُهُمُ اللهُ فِي رَحْمَتِه . إِنَّ اللهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ﴾ (التوبة : ٩٩) اعراب کے متعلق جیسا کہ
بعض دوسری آیات سے پتہ چلتا ہے بار بار ذکر آیا ہے کہ ان میں منافقین بہت تھے مگر قرآن کریم بہت
انصاف سے کام لیتا ہے اور فرماتا ہے کہ اعراب میں بھی ایسے لوگ ہیں جن میں کوئی نفاق نہیں ہے۔
وہ تہ دل سے حضرت محمد مصطفی ﷺ کی اطاعت کرتے ہیں اور وَيَتَّخِذُ مَا يُنفِقُ قُرُبَتِ عِنْدَ اللهِ
اور خرچ کرتا ہے، یعنی وہ اعربی لوگ اللہ کے رستہ میں خرچ کرتے ہیں اللہ تعالیٰ کی قربت حاصل
کرنے کے لئے وَصَلَواتِ الرَّسُولِ ﴾ اور رسول کی طرف سے سلام حاصل کرنے کے لئے آلو
إِنَّهَا قُرْبَةٌ لَهُمْ ، خبر دار ، سنو ! یقیناً ان کی یہ قربانیاں ان کے لئے قربت کا نشان ہونگی، قربت کی وجہ
نہیں گی ۔ سَيُدْخِلُهُمُ اللهُ فِي رَحْمَتِهِ ) اللہ ضرور ان کو اپنی رحمت میں داخل فرمائے گا ان الله
غَفُورٌ رَّحِیم ہے کہ اللہ تو بہت زیادہ بخشنے والا اور بار بار رحم فرمانے والا ہے۔
جون ۲۰۰ تا ۲۸ جون ۲۰۰ ) 5(
پھر ایک اور سورۃ التوبہ کی آیت ہے نمبر ۱۰۴، اس میں فرمایا آلَمْ يَعْلَمُوا اَنَّ اللهَ هُوَ يَقْبَلُ
التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهِ وَيَأخُذُ الصَّدَقَتِ وَأنَّ اللهَ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ ہے۔ کیا انہوں نے معلوم نہیں
کیا کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں سے بچی تو بہ کو قبول کرنے والا ہے۔ عَنْ عِبَادِہ میں یہ بات ظاہر ہو
گئی کہ جو شیطان کے بندے ہوتے ہیں وہ جھوٹے منہ سے توبہ کریں بھی تو توبہ قبول نہیں ہوتی۔
عن عادہ کی اپنے بندوں سے تو وہ تو بہ ضرور قبول کرتا ہے وَيَأْخُذُ الصَّدَقتِ ﴾ اور صدقات
لے لیتا ہے۔ ﴿ وَأَنَّ اللهَ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِیم) کی اور یہ نہیں جانتے کہ اللہ تعالیٰ بہت زیادہ تو بہ قبول
کرنے والا اور بار بار رحم فرمانے والا ہے۔
یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ صدقات جو اللہ تعالیٰ لیتا ہے یہ اللہ تعالیٰ کو تو نہیں ملتے، یہ تو اللہ
کے بندوں کو ملتے ہیں اور اللہ کے بندوں کو جو اللہ کی خاطر صدقات دئے جائیں وہ اللہ تعالیٰ ضرور
قبول فرماتا ہے۔ جو اپنے نفس کی خاطر ، اپنے نفس کی بڑائی کی خاطر یا کسی اور وجہ سے صدقات دئے
جائیں وہ ضائع چلے جاتے ہیں۔ نہ اللہ کو ملتے ہیں نہ اس کے کسی شریک کو ۔ مگر جو خدا کی خاطر صدقے
دئے جاتے ہیں وہی دنیا میں غریبوں کو ہی ملتے ہیں اور اللہ کو براہ راست آپ کچھ بھی عطا نہیں کر سکتے
کیونکہ وہ غنی گریم ہے، ہر چیز سے بہت مستغنی ہے اور اس کو کسی انسانی مال و دولت کی ضرورت
نہیں۔
پھر فرمایا سورۃ التوبہ آیت ۱۰۱، ۰۲ امیس ﴿وَمِمَّنْ حَوْلَكُمْ مِنَ الْأَعْرَابِ مُنفِقُونَ ہے اور جو
تمہارے ماحول میں اعرابیوں میں سے منافقین ہیں ﴿وَمِنْ أَهْلِ المَدِينَةِ ) اور مدینہ والوں میں سے
بھی، صرف یہ نہیں، منافق اعرابیوں میں بھی ملتے ہیں یعنی بدؤوں میں بلکہ مدینہ میں بھی کثرت سے
منافقین ہیں جو دن رات رسول اللہ ﷺ کو تکلیف پہنچایا کرتے تھے اور خاص طور پر یہودی ان میں
سب سے پیش پیش تھے۔ فرمایا مَرَدُوْا عَلَى النِّفَاقِ کے وہ نفاق پر جم چکے ہیں ۔ مَردُوا ا کا یہ
مطلب ہے۔ تو انہیں نہیں جانتا ہم انہیں جانتے ہیں۔ ہم انہیں دو مرتبہ عذاب دیں گے ۔ پھر وہ
عذاب عظیم کی طرف لوٹادئے جائیں گے۔
سوال یہ ہے کہ ان کو دو دفعہ کیسے عذاب دیا گیا۔ ایک دفعہ تو یہ عذاب دیا گیا کہ انہوں نے جب
مدینہ پر حملہ کیا تھا تو مسلمانوں کے ہاتھوں انہیں ہمیشہ زک پہنچی اور کبھی بھی ان کو توفیق نہ ملی کہ
مسلمانوں پر پر کامیاب حملے کر سکیں۔ ہر حملہ کے نتیجہ میں ان کو زک پہنچی اور پھر اللہ تعالیٰ کی طرف سے
جو وہ آندھی چلائی گئی جو غیر معمولی آندھی تھی اس کے نتیجہ میں اللہ تعالی کی طرف سے بھی اسی دنیا
میں ان کو دوسر اعذاب ملا۔ اسی طرح یہود جو مدینہ سے نکالے گئے ان کو ایک عذاب یہ ملا اور پھر جب
شرارتیں انہوں نے جاری رکھیں تو ان کے اس وطن میں جہاں انہوں نے پناہ لی تھی وہاں مسلمانوں کو
فتح عظیم عطا فرمائی اور ان کو پھر دوہری سزامی۔ تو یہ دو عذاب تو دنیا کے تھے اور ایک آخرت کا عذاب
جو بہت بڑا ہو گا وہ اس کے علاوہ ہے۔
لیکن اس کے باوجود کچھ دوسرے ہیں جنہوں نے اپنے گناہوں کا اعتراف کیا، اب ان سب
لوگوں میں سے جنہوں نے شرارتیں بھی کیں، کفر کئے، بہت بار بار ظلم کئے۔ پھر کچھ ایسے بھی تھے
جنہوں نے اپنے گناہوں کا اعتراف کر لیا۔ انہوں نے اچھے اعمال اور دوسرے بد اعمال ملا جلا دئے، کچھ
اچھے اعمال تھے کچھ برے اعمال تھے دونوں ان سے سرزد ہوئے۔ بعید نہیں کہ اللہ ان پر توبہ قبول
کرتے ہوئے جھکے۔ اب بعید نہیں سے مراد یہ ہے کہ ان کی سب کی تو بہ ضرور قبول نہیں ہو گی۔ اللہ
ان کے دلوں کو دیکھے گا اور ان کے حالات کو دیکھے گا۔ اگر وہ اس لائق ہوئے کہ ان کی توبہ قبول کی
جائے تو اللہ تعالیٰ قبول فرمالے گا۔ یقینا اللہ بہت بخشنے والا اور بار بار رحم فرمانے والا ہے۔
حضرت امام بخاری اپنی کتاب صحیح بخاری میں سورۃ التوبہ کی اس آیت کریمہ کا ذکر کرتے
ہوئے فرماتے ہیں۔ حضرت سمرة بن جندب رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ
نے ہم سے فرمایا کہ آج رات دو فرشتے میرے پاس آئے اور مجھے جگایا۔ ہم ایک شہر میں پہنچے جو سونے
کی اور چاندی کی اینٹوں سے بنا ہوا تھا۔ وہاں ہمیں بعض ایسے لوگ ملے جن کے بدن کا ایک حصہ تو
نہایت خوبصورت تھا اور ایک حصہ نہایت بد صورت یعنی خَلَطُوا أَعْمَالَهُمْ کو انہوں نے اپنے
اعمال ملا جلا دئے تھے۔ فرشتوں نے ان سے کہا کہ فلاں نہر میں داخل ہو جاؤ۔ وہ اس میں داخل ہو گئے
اور پھر جب واپس ہمارے پاس آئے تو اُن کی بدصورتی دُور ہو چکی تھی۔ اب یہ نہر استغفار اور تو بہ کی
نہر ہے۔ ان کو فرشتوں نے حکم دیا کہ تم تو بہ اور استغفار کے پانی سے نہاؤ اور یہ ایسا عمل ہے جس کے
نتیجہ میں تمہاری برائیاں اور بد صورتیاں دور ہو جائیں گی۔ فرمایا وہ بہت خوبصورت ہو چکے تھے۔
فرشتوں نے مجھ سے کہا کہ یہ جنت عدن ہے۔ ان لوگوں کی جنت کو جنت عدن نہیں کہا گیا جس کی تو بہ
قبول ہوئی تھی بلکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کو جس جنت میں اللہ تعالیٰ نے رکھنا تھا، جس
کی خوشخبری دی گئی تھی اس کے متعلق فرمایا۔ چنانچہ اس کے ساتھ ہی فرمایا اور یہیں آپ کا گھر ہے۔
ترجمہ کرنے والے جب خدار سول اللہ ﷺ سے مخاطب ہو تا ہے تو وہاں آپ کا لفظ استعمال
کر لیتے ہیں یہ مناسب نہیں ہے۔ یہ خدا کی شان ہے۔ وہ یہ کہتا ہے اور یہیں تیرا گھر ہے اے محمد ! اور یہ
بہت زیادہ پیار کا اظہار ہے بہ نسبت آپ کہنا۔ اور وہ لوگ جن کا آدھا بدن خوبصورت اور آدھا
بدصورت تھا، وہ ایسے لوگ تھے جنہوں نے اچھے اعمال اور بُرے اعمال کو باہم ملا جلا دیا تھا تا ہم اللہ تعالیٰ
نے اُن سے صرف نظر فرمایا۔
سورۃ التوبہ ہی کی ۱۱۷ آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ﴿لَقَدْ تَابَ اللهُ عَلَى النَّبِيِّ
وَالمُهجرِيْنَ وَالْأَنْصَارِ الَّذِينَ اتَّبَعُوهُ فِي سَاعَةِ العُسْرَةِ مِنْ بَعْدِ مَا كَادَ يَزِيعُ قُلُوْبُ فَرِيْقٍ
مِنْهُمْ ثُمَّ تَابَ عَلَيْهِمْ إِنَّهُ بِهِمْ رَءُوفٌ رَّحِيمٌ ۔ اب یہ وہ آیت ہے جہاں غَفُورٌ رَّحِیم ﷺ کی
بجائے ورءُ وق رحیم کا فرمایا گیا ہے۔ اور اس میں بھی حکمت ہے۔ ترجمہ اس کا یہ ہے یقینا اللہ نبی پر
اور مہاجرین اور انصار پر توبہ قبول کرتے ہوئے جھکا جنہوں نے تنگی کے وقت اس کی پیروی کی تھی۔
پس جنہوں نے تنگی کے وقت محمد رسول اللہ ﷺ کا ساتھ دیا اور پیروی کی ان کے لئے غَفُورٌ
رحیم کے نہیں فرمایا اور وق رحیم کے فرمایا ۔ ان سے تو اللہ تعالیٰ بہت پیار کرتا ہے ، بہت ہی رافت کا
سلوک فرمائے گا۔
مَا كَادَ يَزِيْعُ قُلُوبُ فَرِيْقِ مِنْهُمْ، عمرہ کا انہوں نے قبول کیا با وجود اس کے کہ ان میں
سے بعض لوگوں کے دل ٹیڑھے ہونے پر تیار بیٹھے تھے۔ بہت سخت ابتلاء ابتلاء تھا اور خطرہ تھا کہ بعض لوگ
اس ابتلاء کا شکار ہو جائیں گے اس کے باوجود ثُمَّ تَابَ عَلَيْهِمْ ﴾ پھر بھی اللہ تعالیٰ نے تو بہ قبول
کرتے ہوئے ان کے استغفار کو قبول فرمالیا۔ تو بہ کرتے ہوئے ان پر جھکا إِنَّهُ بِهِمْ رَءُوفٌ رَّحِيم
وہ ایسے لوگوں پر جنہوں نے سختیوں میں آنحضرت ﷺ الله کا ساتھ دیا تھا بہت ہی رأفت فرمانے والا ہے
اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔
ایک اور آیت سورۃ توبہ آیت ۱۱۸ ہے وَعَلَى الثَّلَثَةِ الَّذِينَ خُلِفُوا حَتَّى إِذَا ضَاقَتِ
عَلَيْهِمُ الْأَرْضُ بِمَا رَحُبَتْ وَضَاقَتْ عَلَيْهِمْ أَنفُسُهُمْ وَظَنُّوا أن لا ملجا مِنَ الله إلا إليه . ثُمَّ
تَابَ عَلَيْهِمْ لِيَتُوبُوا . إِنَّ اللهَ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ ) اور ان تینوں پر بھی اللہ تعالیٰ تو بہ قبول
کرتے ہوئے جھکا جو ایک غزوہ میں پیچھے رہ گئے تھے ، جو پیچھے چھوڑ دئے گئے تھے۔ خُلفو اس کا مطلب
ہے پیچھے چھوڑ دئے گئے تھے۔ یہاں تک کہ جب زمین ان پر باجود فراخی کے تنگ ہو گئی اور ان کی جائیں
تنگی محسوس کرنے لگیں اور انہوں نے گمان کیا کہ اللہ سے کوئی پناہ کی جگہ نہیں مگر پھر اسی کی طرف۔
وہ ان پر قبولیت کی طرف مائل ہوتے ہوئے جھک گیا تا کہ وہ تو بہ کر سکیں۔ یقینا اللہ ہی بار بار توبہ قبول
کرنے والا اور بار بار رحم فرمانے والا ہے۔
اس واقعہ کی تفصیل جو سورۃ التوبہ میں یہ اشارہ ملتا ہے وہ تین لوگ کون تھے ، کیا واقعہ ہوا تھا۔
اس کی تفصیل میں حضرت امام بخاری ایک حدیث درج کرتے ہیں۔ حضرت عبداللہ بن کعب رضی اللہ
تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے کعب بن مالک سے "وَعَلَى الثَّلَاثَةِ الَّذِيْنَ حُلِفُوا والے واقعہ
کے بارہ میں یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا کہ میری توبہ کی شرائط
میں سے یہ بھی ہے کہ میں اپنا سارا مال اللہ اور اُس کے رسول کی خاطر صدقہ کردوں۔ یعنی توبہ کی
شرائط رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے نہیں رکھی تھیں، انہوں نے اپنے اوپر یہ شرائط فرض
کر لی تھیں اور عرض کیا تھا کہ میں نے اپنے اوپر تو بہ کرتے ہوئے یہ شرط بھی لگالی ہے کہ میں اپنا سارا
مال صدقہ کر دوں۔ آنحضرت ﷺ نے فرمایا: اپنا کچھ مال اپنے پاس بھی رکھ ، یہ تیرے لئے بہتر ہے۔
اب یہ جو مضمون ہے اس کے متعلق آپ کو یاد رکھنا چاہئے کہ سوائے چند استثنائی واقعات کے
wwwwwwwwww
جون ۶۲۰۰ تا ۲۸ جون ۱۲۰۰
آنحضرت صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کسی سے ۱/۳ سے زیادہ قبول نہیں کیا کرتے تھے۔ ایک حضرت
ابو بکر کا ذکر آتا ہے کہ ان سے سارا مال قبول فرمالیا۔ ایک حضرت عمر کاذکر آتا ہے کہ ان سے آدھا مال
قبول فرمالیا، اس کے سوا باقی سب لوگوں سے یورا مال ان کے گھر کا وصول نہیں کیا کرتے تھے۔ اور یہ
بھی ایک وصیت کی شرط ہے کہ ۳/ ۱ سے زیادہ وصیت نہیں ہو سکتی۔ پس خدا کی راہ میں رسول اللہ
کا بھی یہی طریق تھا کہ ۳/ امال سے زیادہ نہیں لیا کرتے تھے ۔ کسی نے اپنے اوپر شرط بھی لگائی ہو
جو ایک قسم کا عہد ہے۔ پھر بھی فرماتے ہیں کہ نہیں تم اپنے اور اپنے بیوی بچوں کے لئے رکھا کرو اور
ایک موقع پر فرمایا یہ بہتر ہے ایک شخص کے لئے کہ یہ تیری بیوی بچے بھوکے نہ مریں ان کا حق پورا ادا
کرو۔ اگر نہیں کرو گے تو اس سے خرابیاں پھیلیں گی اور وہ خرابیاں آج تک دنیا میں اسی وجہ سے بعض
شریروں کے بہکانے کی وجہ سے بچوں میں پھیل جاتی ہیں۔
کئی لوگ ایسے ہیں جنہوں نے وصیتیں کیں ، ۱/۳ خدا کی راہ میں خرچ کیا تو ان کی بد قسمت
بیویوں نے اپنے بچوں کو بہکایا کہ دیکھو سارا مال تو یہ اپنے مرکز قادیان کو بھیج دیتا ہے۔ یہ تو انہوں نے
نہیں کہا کہ اللہ اور رسول کے لئے بھیجتا ہے مگر بہکاتے وقت یہ کہا کہ اپنے مرکز قادیان کو بھیج دیتا
ہے۔ تم لوگوں کو کچھ بھی نہیں ملتا۔ پھر وہ بچوں کو سکھایا کرتی تھیں۔ یہ ایسے واقعات ہیں جن کا میں
خود گواہ ہوں، ان کے بعض بڑے ہوئے بچوں نے مجھ سے خود ذکر کیا کہ اس طرح ہمیں ہماری ماں
پھر سورۃ ھود کی آیت نمبر ا؟ ہے ﴿وَاسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوبُوا إِلَيْهِ إِنَّ رَبِّي رَحِيم
ودود کے تم استغفار کرو اپنے رب کے حضور ثُمَّ تُوبُوا إِلَیہ کے پھر تو بہ کرتے ہوئے اس کی طرف
جھکو إِنَّ رَبِّي رَحِیمَ وَدُوْد) یہاں رحیم پہلے آیا ہے اور ودور بعد میں ۔ یقینا اللہ تعالی بار بار رحم
فرمانے والا اور بہت ہی پیار کرنے والا ہے۔ تو یہاں جن لوگوں کا ذکر ہے وہ حضرت ہود کے ساتھ تھے
اور بہت قربانی کر کے انہوں نے حضرت ھود کا ساتھ دیا تھا اور قوم نے ان کو نیچا دیکھا اور جھٹلایا اور بہت
ہی ذلیل سمجھا۔ تو بظاہر وہ ذلیل آدمی (مگر) خدا سے محبت کرنے والے تھے اور خدا کی محبت پانے والے
تھے۔ اس لئے یہاں صرف رحیم نہیں فرمایا بلکہ ودود بھی فرمایا ہے۔
اب اس کے بعد ایک آیت ہے سورہ یوسف آیت ۵۴﴿ وَمَا أُبَرِّئُ نَفْسِي إِنَّ النَّفْسَ
لَأَمَّارَةٌ بِالسُّوءِ إِلَّامَا رَحِمَ رَبِّي . إِنَّ رَبِّي غَفُورٌ رَّحِيمٌ) که حضرت یوسف نے جب اپنی پوری
پاکیزگی دکھائی، ہر برے فعل سے اجتناب کیا اور خدا کی خاطر جیل میں جانا بھی قبول کر لیا اس کے باوجود
یہ کہا ﴿وَمَا ان ابری نفسی میں اپنے نفس کو بری الذمہ قرار نہیں دیتا۔ جو کچھ بھی ہوا ہے اللہ کے
رحم اور اس کے فضل کے نتیجہ میں ہوا ہے۔ میں بھی تو ایک نفس رکھتا ہوں لَأَمَّارَةٌ بِالسُّوءِ
جو بری باتوں کا بہت زور سے اور بار بار حکم دیتا ہے والا مَا رَحِمَ رَتی مگر اس کا اثر صرف اس پر
پڑتا ہے جس پر اللہ رحم فرمائے و الا مَا رَحِمَ رَبّی مگر جس پر اللہ رحم فرمائے اس کو اس کا نفس کوئی
نے ہمارے باپوں کے خلاف کیا۔ ہم سے مطالبے کرواتی تھیں کہ اپنے باپ سے کہو ہمیں ایک سائیکل نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ فرمایا کہ مجھ پر اللہ نے رحم فرمایا تھا اس کے ان برائیوں سے چا
نتیجہ
لے دو، ایک موٹر لے دو ، ایک موٹر سائیکل لے دو وغیرہ وغیرہ ، جو اس کی استطاعت میں ویسے بھی
نہیں تھا جو جب یہ کہتا کہ نہیں ایسا نہیں ہو سکتا، سادگی سے زندگی گزار و تو وہ ان کو کہا کرتی تھیں دیکھے
لیا یہ سارے پیسے تو قادیان بھیج دیتا ہے تم بیچاروں کے لئے کیا رکھا ہے۔
تو یہ یاد رکھنا چاہئے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم اسی لئے سب مان نہیں لیا کرتے
تھے بلکہ فرمایا کرتے تھے کہ اس مال پر تمہاری بیویوں، بچوں کا حق ہے وہ ادا کرو اور پھر جو بچ جائے اس
میں سے ۳/ اسے زیادہ میں قبول نہیں کروں گا، ۳/ا ہی کافی ہے۔ مگر جو شریر ہوتے ہیں وہ ۱/۳ کے
او پر بھی اعتراض کر دیتے ہیں۔ آج کل بھی شاید ہوتے ہوں لیکن میں پہلے زمانہ کی بات کر رہا ہوں
جب میں دورے کیا کرتا تھا ، ایسے لوگوں سے میں نے خود ملاقات کی ، خود حالات دریافت کئے ، ہر جگہ
ایسے دوست نظر آئے جن کی ماؤں نے ان کو تباہ کیا۔
ایک سورۃ ھود کی آیت ہے اب یہ سورۃ التوبہ ختم ہوئی اور سورۃ ہود کی آیات ۴۱ ۴۲ ہیں۔
حَتَّى إِذَا جَاءَ أَمْرُنَا وَفَارَ التَّنُّورُ قُلْنَا احْمِلْ فِيْهَا مِنْ كُلَّ زَوْجَيْنِ اثْنَيْنِ وَاهْلَكَ إِلَّا مَنْ سَبَقَ
عَلَيْهِ القَوْلُ وَمَنْ آمَنَ وَمَا أمَنَ مَعَهُ إِلَّا قَلِيلٌ وَقَالَ ارْكَبُوا فِيهَا بِسْمِ اللهِ مَجْرهَا وَمُرْسَهَا
إِنَّ رَبِّي لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ یہاں حضرت نوح کے واقعہ کا ذکر فرمایا گیا ہے جب تنور خوب زور سے
اچھل پڑا۔ قلنا احْمِلْ فِيْهَا مِنْ كُلَّ زَوْجَيْنِ التَيْنِ وَأَهْلَكَ إِلَّا مَنْ سَبَقَ عَلَيْهِ القَوْلُ وَمَنْ آمَنَ
وَمَا مَنَ مَعَهُ إِلَّا قَلِیل کے یہاں تک کہ جب خدا تعالیٰ کا وعدہ آگیا، اس کا امر آگیا، اس کی تقدیر ظاہر ہو
گئی اور تنور ابل پڑا یعنی زمین سے بھی بڑے زور سے چشمے پھوٹ پڑے۔ قُلْنَا احْمِلْ فِيْهَا مِنْ كُلّ
زَوْجَيْن ے ہم نے کہا کہ ہر جانور کا جوڑا اس میں رکھ لو ، دو دو جوڑے وَأَهْلَكَ کے اور اپنے اہل کو ،
سوائے اس کے ﴿إِلَّا مَنْ سَبَقَ عَلَيْهِ القَوْل جس کے خلاف ہمارا فیصلہ صادر ہو چکا ہے۔ اور ان کو
بھی رکھ لو خواہ تیرے ظاہری اہل سے نہ ہوں جو ایمان لے آئے ہوں۔
اب یادرکھنا چاہئے کہ دنیا جہان کے جانوروں کے جوڑے اس میں رکھے گئے تھے ، یہ بالکل ایک
جھوٹ خیال ہے۔ یہ بعض علماء اپنی طرف سے یہ بات پیش کرتے ہیں کہ سانپ، بچھو، چیتے ، شیر ، ہر
قسم کے جانور بھیڑئے وغیرہ ہر قسم کے جانوروں کے جوڑے وہاں رکھ لئے گئے تھے۔ اگر سب قسم
کے جانوروں کے جوڑے وہاں رکھے جاتے تو وہ کشتی تو کئی ہزار میل لمبی ہونی چاہئے تھی لیکن وہ عام
سائز کی کشتی تھی۔ اس سے مراد یہ تھی کہ جن جوڑوں کی تمہیں ضرورت پڑ سکتی ہے یعنی کھانے پینے
کے سامان کے لئے کچھ گائیں بھینسیں کچھ بھیڑیں رکھ لو۔ اسی طرح پرندوں کے بعض جوڑے رکھ لو
کیونکہ بعض پرندوں نے بھی ان کے کام آنا تھا تو جب یہ سب کچھ ہو گیا اور وہ جوڑے اندر کشتی میں
رکھ لئے گئے۔
وَقَالَ ارْكَبُوا فِيهَا بِسْمِ اللهِ مَجْرِهَا وَمُرْسَهَا ، کہا اب اس میں بیٹھ جاؤ بسم الله
اللہ کا نام لے کر۔ اللہ ہی کے نام سے یہ کشتی چلتی ہے، ، اس کشتی کا چلنا ہے اور اس کا ٹھہرنا ہے قرار
پکڑنا ہے ان رَبِّي لَغَفُورٌ رَّحِیم لکه یقیناً میر ارب بخشنے والا اور بار بار رحم فرمانے والا ہے۔
}
ہوں۔ ان رَبِّي غَفُورٌ رَّحِیمٌ ، یقیناً میر ادب بہت بخشنے والا اور بار بار رحم فرمانے والا ہے۔
اب سورۃ یوسف کی آیت ۵۴ کی تفسیر میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
دو یہ طوفان جو نفسانی خواہشات کے غلبہ سے پیدا ہوتا ہے یہ نہایت سخت اور دیر پا طوفان ہے
جو کسی طرح بجز ر رحم تم خداوندی کے دور ہو ہی نہیں سکتا اور جس طرح جسمانی وجود کے تمام اعضاء میں
سے ہڈی نہایت سخت ہے اور اس کی عمر بھی بہت لمبی ہے اسی طرح اس طوفان کے دور کرنے والی
قوت ایمانی نہایت سخت اور عمر بھی بھی رکھتی ہے تا ایسے دشمن کادیر تک مقابلہ کر کے پامال کر سکے اور
وہ بھی خدا تعالیٰ کے رحم سے “۔ یعنی خدا تعالیٰ جو توفیق دیتا ہے کہ انسان مضبوطی کے ساتھ راہ حق
پر قائم ہو جائے اور اپنے نفس کو شکست دے دے والا مَا رَحِمَ رَبّی کے جیسا کہ حضرت یوسف نے
فرمایا تھا مگر وہ جس پر اللہ رحم کرے۔ فرمایا "وہ بھی خدا تعالی کے رحم سے کیونکہ شہوات نفسانیہ کا
طوفان ایک ایسا ہولناک اور پر آشوب طوفان ہے کہ بجز خاص رحم حضرت احدیت کے فرو نہیں ہو
سکتا۔ یعنی انسانی نفس کے جذبات اور شہوات خواہ کسی چیز کے لئے ہوں دنیا کی حرص کے لئے یا
جذبات شیطانی کے نتیجہ میں جو بھی صورت ہو وہ طوفان بہت خوفناک ہوتا ہے۔
حضرت نوح کا طوفان تو ایک ظاہری طوفان تھا۔ یہ باطن کا طوفان جو ہے اس سے بیچ نکلنا اور
اس میں نہ ڈوبنا سوائے اللہ کے رحم کے ممکن نہیں ہے۔ اسی وجہ سے حضرت یوسف کو کہنا پڑا روما
ابرى نَفْسِي إِنَّ النَّفْسَ لَأَمَّارَةَ بِالسُّوءِ حضرت یوسف کو بھی تو یہ کہنا پڑا تھا کہ میں اپنے نفس
کو بری الذمہ نہیں کرتا۔ اِنَّ النَّفْسَ لَأَمَّارَةٌ بِالسُّوءِ نفس تو یقینا بار بار اور بڑی شدت سے
برائیوں کا حکم دیتا ہے۔ اِلَّا مَا رَحِمَ رَبّی سوائے اس کے کہ میرا رب جس پر رحم فرمائے۔ تو
دوسروں کے لئے ایک نمونہ قائم فرما دیا کہ مجھے دیکھو مجھے پر بھی تو اللہ تعالیٰ نے رحم فرمایا تھا۔ پس تم
بھی خدا کی رحمت سے مایوس نہ ہو ، وہ تم پر بھی رحم فرما سکتا ہے۔
و نفس نہایت درجہ بدی کا حکم دینے والا ہے اور اس کے حملہ سے مخلصی غیر ممکن ہے مگر یہ کہ
جون ۲۰۰ تا ۲۸ جون ۲۰۰ ) 7(
خود خداتعالی رحم فرمائے۔ اس آیت میں جیسا کہ فقرہ والا مَا رَحِمَ رَبی کے ہے طوفان نوح کے ذکر
کے وقت بھی اسی کے مشابہ الفاظ ہیں۔ اس لئے میں نے طوفان نوح کا جو ذکر کیا تھا وہ حضرت مسیح
موعود علیہ السلام ہی فرما رہے ہیں کہ طوفان نوح کے ذکر میں بھی مَا رَحِمَ رَبی که والی بات اللہ
تعالیٰ نے فرمائی تھی کیونکہ وہاں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ﴿لاً عَاصِمَ اليَوْمَ مِنْ أَمْرِ اللهِ إِلَّا مَنْ رَّحِم کے
آج کے دن اس طوفان سے کوئی بھی نہیں بچ سکتا اللہ کی تقدیر سے مِنْ أَمْرِ اللهِ إِلَّا مَنْ رَّحِم کا ہاں
مگر وہ جس پر خود خدا تعالیٰ رحم فرمائے وہ خود اپنی تقدیر سے لوگوں کو بچا سکتا ہے۔ پس یہ اس بات کی
طرف اشارہ ہے کہ یہ طوفان شہوات نفسانیہ اپنی عظمت اور ہیبت میں نوح کے طوفان سے مشابہ ہے“۔
سورۃ یوسف کی دو آیات ہیں ایک نمبر ۹۸ اور ایک نمبر ۹۹- قَالُوا يَا آبَانَا اسْتَغْفِرْ لَنَا إِنَّا كُنَّا
خطِئِینَ ۔ انہوں نے کہ اے ہمارے باپ ہمارے لئے استغفار کر، ہمارے گناہوں سے توبہ کے لئے
دعا کر اور استغفار سے کام لے إِنَّا كُنَّا خَطِئِینَ﴾ ہم اقراری مجرم ہیں، یقینا ہم ہی تھے جو خطا کار تھے۔
قَالَ سَوْفَ اسْتَغْفِرُ لَكُمْ رَبّی انہوں نے کہا میں ضرور تمہارے لئے اللہ تعالی سے بخشش طلب
کروں گا۔ (إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ) یقیناوہ بہت بخشنے والا اور بار بار رحم فرمانے والا ہے۔
اب سورۃ ابراہیم کی دو آیات ہیں نمبر ۳۶ اور نمبر ۳۷ ﴿وَإِذْ قَالَ إِبْرَاهِيمُ رَبِّ اجْعَل
هذَا البَلَدَ امِنًا وَّ اجْنُبْنِي وَبَنِيَّ اَنْ نَّعْبُدَ الْأَصْنَامَ رَبِّ إِنَّهُنَّ أَضْلَلْنَ كَثِيرًا مِّنَ النَّاسِ فَمَنْ
تَبِعَنِي فَإِنَّهُ مِنِّى وَمَنْ عَصَانِي فَإِنَّكَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ - یاد کرو جب ابراہیم نے کہا کہ اے میرے
رب اس شہر کو امن کی جگہ بنا دے۔ اس وقت وہاں کوئی شہر آباد نہیں ہوا تھا اور اس کو ایک شہر کی شکل
دے دے۔ پھر جب وہ آباد کر دیا گیا تو کہا اے میرے رب اس شہر کو امن کی جگہ بنادے اور مجھے اور
میرے بیٹوں کو اس بات سے بچا کہ ہم بتوں کی عبادت کریں۔
اب دیکھیں کتنی بد قسمتی ہے کہ اسی مکہ میں، اسی شہر میں، اسی خانہ کعبہ میں اس کثرت سے بُت
رکھ دئے گئے تھے کہ سال کے جتنے دن ہیں اتنے ہی وہاں بہت ہوا کرتے تھے۔ اس لئے اللہ تعالی کے
رحم اور اس کی پناہ کے سوابت نکلا نہیں کرتے، نکال کر باہر بھی کر دئے جائیں اور ابراہیم جیسے جری
بہت شکن بھی اس کو نکال کے پھینک دیں تب بھی دشمن یعنی شیطان ان کو پھر دوبارہ وہاں آباد کر دیا
کرتا ہے۔ پس یہی حال دلوں کا ہے۔ دلوں کے بت آپ کتنے توڑیں گے بار بار توڑتے چلے جائیں نت
نئے بت اٹھتے چلے جائیں گے۔ یہ خیال کر لینا کہ ہم نے اپنے دلوں کے سارے بت توڑ دئے ہیں یہ
صرف وہم ہے سوائے اس کے کہ دعا کرو اللہ سے کہ اللہ تعالٰی ہمارے بتوں کو ، ہمارے نفس کے بتوں
کو ، ہماری انا کے بتوں کو ، ہماری شہوات نفسانی کے بتوں کو پارہ پارہ کرتا چلا جائے اور جب بھی یہ سر
اٹھائیں پھر دوبارہ ان بتوں کو توڑ دیا کر۔
حضرت ابراہیم عرض کرتے ہیں اے میرے رب انہوں نے یقینا لوگوں میں سے بہتوں کو
گمراہ بنا دیا ہے۔ پس جس نے میری پیروی کی وہ یقیناً مجھ سے ہے اور جس نے میری نافرمانی کی۔ اب
جس نے نافرمانی کی حضرت ابراہیم کی۔ دیکھیں حضرت ابراہیم کا دل کتنا شفیق اور مہربان تھا۔ یہ نہیں
فرمایا پھر ان کو عذاب دے دے بلکہ فرمایا تو تو بہت بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔ جو میری
نافرمانی بھی کریں گے ان پر بھی اپنی نظر کرم فرما۔ میں تجھ سے مانگتا ہوں۔ تو تو بہت بخشنے والا اور بار بار
رحم کرنے والا ہے۔ تو ان میں سے بھی جن کو تو بخش سکے ، بخشتا چاہے ان کو بخش دے اور بار بار رحم فرما۔
یہ چند آیات ہیں جو میں نے آج کے لئے چینی تھیں۔ اب چونکہ وقت زیادہ ہو جاتا ہے اس لئے
میں نے نسبتا کم آیات آج کے لئے چنی ہیں اور اگلی دفعہ پھر یہ مضمون جاری رہے گا اور اللہ بہتر
جانتا ہے کہ کونسی آیات آپ کے سامنے پیش کی جائیں گی۔
میں ایک دو امور متفرق آپ کے سامنے پیش کرنا چاہتا ہوں۔ ڈاک کے ضمن میں دو امور کی
طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ میں سب خطوط خود پڑھتا ہوں۔ یہ جو بار بار لوگوں کو
و ہم ہو تا ہے کہ ہمارے خطوط خلاصے بنا بنا کے پرائیویٹ سیکرٹری دیتا ہے یہ بالکل غلط ہے۔ خلاصے
آتے تو ضرور ہیں مگر پاکستان سے اور بعض دفعہ جرمنی سے مگر وہ خلاصے بہت ہی واضح خلاصے ہوتے
ہیں، ان میں کھلی کھلی بات بیان کی ہوتی ہے۔ یہ مطلب کی بات ہے اور یہ زائد بات ہے لیکن عجیب
بات ہے کہ لوگ اس غرض سے کہ میں خود ان کے خط پڑھوں اور کھولوں وہ ان دعائیہ خطوط پر جو
محض دعا کے لئے ہیں اوپر لکھتے ہیں پرسنل، پرائیویٹ ، Confidential۔ اور اس کے علاوہ اس پر
سیلیوٹیپ اس طرح چپکائی ہوئی ہوتی ہے کہ گویا کوئی ڈاکہ مارے گا بیچ میں سے اور میرے تک پہنچنے سے
پہلے کھول نہ لے اور کل جو ڈاک میں نے دیکھی اس میں پرستل ، پرائیویٹ اور
Confidential خطوط میں صرف دعا کے خطوط تھے۔ اب دعا تو کانفیڈ مینشل ہے مگر میرے لئے ہے
لوگوں کے سامنے تو میں دعا نہیں کروں گا لیکن بعض دعائیں عام بھی ہوتی ہیں۔ اس کو پرائیویٹ
سیکرٹری کی نظروں سے کس طرح آپ چھپا سکتے ہیں ۔ یا ہمارے عملہ کی نظروں سے کس طرح چھپا
سکتے ہیں۔ وہ ڈاک تو میں بہر حال پرائیویٹ سیکر ٹری کو دوں گا۔ بعض خطوط کے جواب میں میں خود
دستخط کرتا ہوں۔ اکثر خطوط کے جواب میں مجھ سے سن کر پرائیویٹ سیکرٹری دستخط کرتے ہیں کیونکہ
میرے پاس بہت زیادہ دستخطوں کا وقت نہیں ہوتا لیکن اس میں چھپانے کی بات کوئی نہیں ہے۔ خدا
کے لئے عقل سے کام لیں۔ اس قسم کی حرکتیں کریں گے تو پھر مجھے مجبور اسارے خطوط پرائیویٹ
سیکرٹری کو دے دینے پڑیں گے کہ خود ہی پڑھو اور خلاصے نکالو۔
اس کے علاوہ دوسری بات یہ کہنی ہے کہ ہو میو پیتھک نسخوں کی طلب دور بیٹھے لوگ کرتے
رہتے ہیں۔ پاکستان سے ربوہ سے کہ ہمیں فلاں بیماری کا ہو میو پیتھک نسخہ بھیجیں۔ اب بعض دفعہ تو
میں مجبور ہو میو پیتھک ڈیپارٹمنٹ کو کہتا ہوں کہ ان کو جواب دیں لیکن یہ ہے غلط بات۔ اتنی دور بیٹھے
علاج ہو ہی نہیں سکتا ۔ نا ممکن ہے کہ ہو میو پیتھک علاج پوری طرح گفتگو اور تحقیق کے بغیر کیا
جا سکے۔ پس جو بھی ہو میو پیتھک علاج چاہتا ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ کسی ڈاکٹر کے پاس جائے
اور اس کو اپنی ساری حقیقت بیان کر کے اس سے نسخہ لے۔
اب ربوہ جیسے شہر میں اللہ کے فضل کے ساتھ وقف جدید کی ڈسپنسری کے علاوہ اب ایک طاہر
ہو میو ڈسپنسری چل پڑی ہے جس میں ہمہ وقت بعض ڈاکٹر اپنے آپ کو پیش کئے ہوئے ہیں اور اچھے
قابل ہیں۔ میرے نسخے بھی ان کو ازبر ہیں اور اپنی ذات میں بھی اچھا فیصلہ کرنے کی توفیق ملتی ہے تو
ان سے دوائی لیا کریں۔
اسی طرح لاہور میں بھی ہو میو پیتھس ہیں احمد کی ہو میو پیتھ جو مفت علاج کریں گے پنڈی میں
بھی ہیں، کراچی میں بھی ہیں تو ان سب کو موقع پر اپنا حال بیان کر کے اپنی تفصیل بتا کر ان سے علاج
کروایا کریں۔ ہر بات مجھے نہ لکھا کریں کہ ہمیں یہ بیماری ہے اس لئے ہمارے لئے تم نسخہ اپنے ہاتھ سے
تجویز کرو۔ اتنی دور بیٹھے میں نسخہ تجویز کر ہی نہیں سکتا، یہ عقل کے خلاف بات ہے۔ کیسے میں مریض
کو جس کو میں جانتا بھی نہیں اس کے حالات کو نہیں جانتا، اس کی تفصیلی تحقیقات نہیں کیوں نسخہ دے
سکتا ہوں۔
تو اس معاملہ میں بھی میری مدد فرما ئیں اور ہو میو پیتھی نسخہ کی بجائے بیماری کے لئے جو اصل
بات ہے دعاء، ان کے لئے باقاعدگی سے کرتا ہوں لازما۔ ایک بھی نماز تہجد کی ایسی نہیں جس میں ان
سب کے لئے میں یہ دعا نہ کرتا ہوں کہ اے اللہ ان کو شفا کاملہ عاجلہ عطا فرما اور کوئی بھی ایسا حصہ
بیماری کا باقی نہ رہے جو تکلیف دہ حصہ باقی بچ جائے۔ یہ تو التجا ہے پھر بھی بعض دفعہ بعضوں کے حق
میں تقدیر ظاہر ہو چکی ہوتی ہے اور قبول نہیں ہوتی۔ تو بار بار اصرار کے نتیجے میں تو اللہ تعالی قبول نہیں
کرے گا اس کا ایک فیصلہ صادر ہو چکا ہے۔ مثلاً کینسر کے مریض ہیں اب وہ لکھتے ہیں بار بار دعا کے لئے
میں دعا بھی کرتا ہوں۔ بعض کینسر کے مریضوں کو خدا تعالیٰ بغیر وجہ کے ہی ٹھیک کر دیتا ہے یہ اس کی
اپنی مرضی ہے اور بعض ایسے ہیں جو ٹھیک نہیں ہو سکتے۔ ان کی تقدیر ظاہر ہو چکی ہوتی ہے اور بہر حال
انہوں نے اپنے رب کے حضور لوٹنا ہے تو انکے لئے تو میں صرف یہ دعا کرتا ہوں کہ اے اللہ اگر
تیرے نزدیک وقت معین آچکا ہے، اگر انہوں نے اب تیرے حضور پہنچنا ہی ہے تو پھر آرام سے ان کی
جان نکال اور پیار اور محبت اور شفقت کے ساتھ ان سے سلوک فرما۔ تو آپ بھی اپنے مریضوں کے
لئے یہی دعا کیا کریں۔ اب میں امید رکھتا ہوں کہ ان دو نصیحتوں کو بھی آپ لوگ اچھی طرح یا درکھیں
گئے۔
۲۰۰ تا ۲۸ جون ۲۰۰