Names of Allah Ghafoor and Raheem

Friday Sermon, 25 May 2001: Names of Allah Ghafoor and Raheem

AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے قرآن کریم کی مختلف آیات کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کی صفات الغفور، الرحیم اور الرءوف کی تشریح فرمائی۔ آپ نے عیسائیت کے عقیدہ کفارہ کی تردید کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی مغفرت اور سچی توبہ کی اہمیت بیان فرمائی۔ نیز آپ نے سود کی قطعی حرمت، جبر کے تحت ہجرت اور پاک دامن عورتوں پر بہتان تراشی کی شرعی سزا کی وضاحت فرمائی۔

موضوعات: صفات الہیہ، الغفور اور الرحیم، عقیدہ کفارہ کی تردید، سود کی حرمت، تفسیر قرآن کریم

خطبه جمعه
گر اللہ تعالیٰ کی غفوریت اور رحیمیت سے استفادہ نہ کیا جائے تو پھر یاد
رکھیں که الله تعالی کا عذاب بہت سخت اور دردناک هوتاهی
جو لوگ سود پر روپیہ لیتے ہیں اور پھر جماعت سے مدد کے خواہاں ہوتے ہو ہیں ،
جماعت ہرگز ان کی مدد نہیں کر سکتی
مختلف آیات قرآنیہ کے حوالہ سے صفت صفت رحیمیں رحیمیت کے مختلف پھلوؤں کا تذکرہ
خطبہ جمعہ ارشاد فرمودہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خلیفة المسیح الرابع ایده الله تعالیٰ بنصرہ العزیز - فرموده ۲۵/ مئی ۲۰۰۱ء بمطابق ۲۵ / هجرت ۱۳۸۰ء هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
::
(خطبہ جمعہ کا یہ متن ادارہ الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فاعوذ بالله من الشيطان الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين
اهدنا الصراط المستقيم – صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالین
صفت رحیمیت کا ذکر چل رہا ہے۔ اب میں چند آیات آپ کے سامنے رکھتا ہوں اور اس سے
متعلقہ مسائل بھی ﴿وَإِن يَمْسَسْكَ اللهُ بِضُرٍ فَلا كَاشِفَ لَهُ إِلَّا هُوَ . وَإِن يُرِدْكَك بخير فلا راد
لِفَضْلِهِ يُصِيبُ بِهِ مَنْ يَّشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَهُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ ) (سورة يونس : ۱۰۸) اور اگر
اللہ تجھے کوئی ضرر پہنچائے تو کوئی نہیں جو اسے دور کرنے والا ہو مگر وہی۔ یعنی اللہ کی طرف سے جو
ضرر پہنچے، بالا رادہ کسی کو ضرر پہنچے تو خدا کے سوا اس کو کوئی دور نہیں کر سکتا۔ لیکن خدا تعالیٰ اپنے بھیجے
ہوئے ضرر کو دور کر سکتا ہے اس میں ایک امید کی کرن ہے سب کے لئے۔ اور جب خیر کا فیصلہ کر لے
کہ کسی کو بھلائی پہنچے فَلا رَادَّ لِفَضْلِه ، تو اس کے فضل کو کوئی ٹال نہیں سکتا۔ ناممکن ہے، وہ خیر
اسے ضرور پہنچے گی۔ اب یہاں اِلا کوئی نہیں ہے یعنی اللہ خود بھی نہیں ٹالتا اور نہ کسی کو ٹالنے دے
سکتا ہے ۔ يُصِيبُ بِهِ مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِہ وہ پہنچتا ہے اس کے ان بندوں میں سے جن کو وہ
چاہے۔ وَهُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ﴾ اور وہ بہت زیادہ بخشنے والا اور بار بار رحم فرمانے والا ہے۔
اب لا رَادَّ لِفَضلِہ کے تعلق میں یاد رکھنا چاہئے کہ وہ لوگ جو گناہوں میں ملوث ہو
کے مایوس ہو جاتے ہیں ان کے متعلق بھی اللہ کا یہی حکم ہے کہ وہ مایوس کسی صورت میں نہ ہوں
کیونکہ اللہ تعالیٰ بہت بخشنے والا بھی ہے اور بہت رحم فرمانے والا بھی ہے۔
ایک سورۃ الحجر کی آیت ہے نبی عِبَادِي أنتي انا الغَفُورُ الرَّحِيمُ ) میرے بندوں کو
خبر دے دے کہ میں بہت بخشنے والا اور بار بار رحم فرمانے والا ہوں۔ ﴿وَأَنَّ عَذَابِى هُوَ الْعَذَابُ
الاليم (سورة الحجر : ۵۰ ۵۱) لیکن اس کے باوجود میرے عذاب کے متعلق خوف کرو کہ وہ
بہت ہی دردناک عذاب ہوتا ہے۔ باوجود کا ترجمہ اس لئے کیا ہے کہ میں غَفُورٌ رَحِیمٌ ہوتے ہوئے
بھی جب عذاب دیتا ہوں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ نہ میری غفوریت سے استفادہ کیا گیا اور نہ میری
رحیمیت سے۔ (وَأَنَّ عَذَابِی که تو باوجود اس بات کے میرے عذاب کی طرف بھی دھیان دیں کہ وہ
بہت ہی درد ناک عذاب ہے۔
پھر سورۃ النحل کی آیات نمبر ۶ تا ۸ میں ﴿وَالْأَنْعَامَ خَلَقَهَا لَكُمْ فِيهَا دِف : ومَنَافِعُ
وَمِنْهَا تَأكُلُونَ وَلَكُمْ فِيهَا جَمَالٌ حِيْنَ تُرِيحُوْنَ وَحِيْنَ تَسْرَحُونَ. وَتَحْمِلُ اثْقَالَكُمْ إلى
بَلَدٍ لَمْ تَكُوْنُوْا بِلِغِيْهِ إِلَّا بِشِقِّ الْأَنْفُسِ . إِنَّ رَبَّكُمْ لَرَءُوفٌ رَّحِیم اور مویشیوں کو بھی اسی نے
پیدا کیا تمہارے لئے ان میں گرمی حاصل کرنے کے سامان ہیں، اور یہ گزشتہ زمانہ کی بات نہیں آج
تک کھالوں کے ذریعہ، ان کے بالوں کے ذریعہ ، اون کے ذریعہ ہم گرمی حاصل کرتے ہیں اور سخت
سے سخت سردی میں بھی جانوروں کی وجہ سے ہم گرمی حاصل کرتے ہیں۔ بعض دفعہ جانوروں کے
چمڑے کی جیکٹس پہنی ہوتی ہیں جو بہت گرم ہوتی ہیں۔ تو تو اللہ تعالٰی نے ہر چیز کا خیال رکھا ہے اور یہ بات
اس کی رحمانیت کی مظہر ہے۔ اور تمہارے لئے ان میں خوبصورتی ہے۔ جب تم انہیں شام کو چرا کر
}
لاتے ہو اور جب تم انہیں (صبح) چرنے کے لئے کھلا چھوڑ دیتے ہو ، اب جنہوں نے یہ مناظر دیکھے
ہوئے ہیں وہ جانتے ہیں کہ بہت ہی دلکش مناظر ہیں صبح کی سیر پر نکلیں خصوصاً پہاڑی علاقوں میں
تو بہت ہی خوش منظر ہوتا ہے۔ گائیں بھینسیں وغیرہ پچر رہی ہوتی ہیں اور دل کو بہت لبھاتا ہے وہ منظر۔
اور وہ تمہارے بوجھ اٹھائے ہوئے ایسی بستی کی طرف چلتے ہیں جس تک تم جانوں کو مشقت میں ڈالے
بغیر نہیں پہنچ سکتے۔ بہت شدید مشکل رستوں پر جہاں مشینری بھی نہیں چل سکتی وہاں نچروں کے اوپر
بوجھ لاد کر لے جاتے ہیں اور تنگ رستوں پر بھی اور سخت پہاڑی کٹھن رستوں پر بھی وہ خچر وہ بوجھ
اٹھائے لئے پھرتے ہیں۔ تو یہ بھی اللہ تعالیٰ کے احسانات میں سے ہیں۔ اگر کسی کی آنکھیں دیکھنے کی
ہوں کہ جہاں تک انسان پہنچ ہی نہیں سکتا بغیر کسی مشقت میں پڑے ، ان پہ بھی تمہاری بار برداری کا
کام تمہارے جانور کرتے ہیں۔
یاور کھو تیرا رب بہت ہی مہربان اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔ یہاں رَءُوفٌ رَّحِيمٌ فرمایا
ہے، بہت ہی مہربان ہے۔ یہ جو نقشہ کھینچا گیا ہے یہ تو بہت ہی خوبصورت نقشہ ہے، دلکشی کے لحاظ سے
بھی اور ضرورت کے لحاظ سے بھی اور ایسا خوبصورت نقشہ ہے کہ جانوروں سے جتنے بھی فوائد انسان
کو پہنچ سکتے تھے یا آئندہ پہنچتے رہیں گے ان سب کا ذکر ہے۔ تو یہاں غفور کی بجائے مہربان فرمایا ہے۔ رءُ
وق رحیم بہت ہی زیادہ شفقت کرنے والا اور بار بار رحم فرمانے والا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی ایک تحریر ہے جو انہی آیات کے تعلق میں ایک
لمبی تحریر ہے جو مناظرہ آتھم میں آپ نے پیش فرمائی ہے۔ وقت کے لحاظ سے ساری تحریر پڑھنا اس
وقت ذرا مشکل ہو گا اور دوسرے یہ تحریر ایسی ہے کہ اس کی ہر جگہ تشریح کرنی پڑے گی۔ قصہ مختصر یہ
ہے کہ بحث یہ تھی کہ اللہ تعالٰی عادل ہے کہ رحیم ہے۔ وہ جو عیسائی مانتے ہیں کہ اللہ تعالٰی عادل ہے
یعنی عدل کرتا ہے اور اسے عدل کے نتیجہ میں معاف کرنے کا کوئی حق نہیں۔ یہ ایک نہایت جھوٹا اور
بود ا عقیدہ ہے صرف حضرت مسیح کی مسیحیت کو منوانے کے لئے انہوں نے یہ عذر تراشا ہے کہ چونکہ
اللہ تعالیٰ معاف کر ہی نہیں سکتا اس لئے اپنے بیٹے پر اس نے سارے گناہوں کے بوجھ لاد دئے ۔ اب
بیٹے پر جو معصوم تھا اس پر بوجھ لاد نا خود عدل کے خلاف ہے ایک ایسی حماقت ہے کہ عدل کی خاطر خود
عدل کی گردن پر چھری پھیر دی جائے۔ تو ان کے لئے کھڑے ہونے کا کوئی پاؤں نہیں، بالکل ایک لغو
عقیدہ بنارکھا ہے اور سب سے معصوم آدمی پر سب کے بوجھ لاد نا تو ایسانا ممکن ہے کہ ہو ہی نہیں سکتا
اور بہت بڑا ظلم ہوگا۔
آج کل دیکھیں کتنے کتنے مظالم ہوتے ہیں۔ بعض جابر ہیں جو پوری قوم ، لاکھوں پر ظلم
کرتے ہیں اور بعض چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں پر ظلم کرتے ہیں اور ہر ملک میں یہ ہو رہا ہے ۔
انگلستان میں بھی، امریکہ میں بھی اور مشرقی ممالک میں تو بڑی کثرت سے ہو رہا ہے تو یہ جو ظلم کرتے
ہیں یہ سارے بوجھ عیسی علیہ السلام پر ہی لادوئے جائیں گے ؟ تعُودُ بِاللهِ مِن ذلك ۔ اور ان سب کو
نجات مل جائے گی ؟ انتہائی لغو اور احمقانہ عقیدہ ہے جس کے اندر جیسے کہتے ہیں اس کا کوئی پاؤں بھی
نہیں کھڑا ہونے کے لئے۔
ایک سورۃ النحل کی آیت ۱۹ا ہے ﴿وَإِنْ تَعُدُّوا نِعْمَةَ اللهِ لَا تُحْصُوْهَا . إِنَّ اللَّهَ لَغَفُوْرٌ
جون ۲۰۰ تا ۵/ جولائی ۲۰۰۱ء ) 5(

رحیم کہ اگر تم اللہ کی نعمتیں گننے کی کوشش کرو تو گن تو نہیں سکو گے، بے شمار نعمتیں ہیں جو انسان
کو عطا ہوئی ہوئی ہیں اور بسا اوقات ان کی طرف خیال بھی نہیں جاتا سوائے اس کے کہ کوئی ایک نعمت
وقتی طور پر چھین لی جائے۔ اگر انسان دیکھے کہ وہ کس طرح بنا ہوا ہے تو روز مرہ اس کو سوچنے کا وقت
بھی نہیں ملتا۔ لیکن اگر ایک صرف گردہ ناکام ہو جائے تو دیکھو کیسی کیسی مصیبتیں پڑتی ہیں۔ گردہ
تبدیل کرنا پڑتا ہے اس کے لئے بہت بڑی مصیبت پڑتی ہے اور یہی حال دوسری بیماریوں کا ہے۔ تو
جب تک بیماری نہ پڑے اس وقت تک نعمتوں کی قدر ہی کوئی نہیں ہوتی۔
پس ایک انسان اپنی ذات کے اندر جو اللہ تعالٰی کی نعمتیں ہیں اگر ان کو گننے کی کوشش کرے
تو گن تو نہیں سکتا، بے انتہا اللہ کی رحمتیں ہیں۔ میٹھا کس طرح انسان ہضم کرتا ہے کس طرح اس کے
لئے خدا تعالیٰ نے نظام مقرر فرمایا ہوا ہے اور کس طرح ہر زیادتی کے مقابل پر ایک گشن رکھ دیا ہے کہ
ایک زیادتی کرو، پھر زیادتی کرو، پھر زیادتی کرو، پھر معاف ہوتے چلے جاؤ گے تو اللہ تعالیٰ گناہوں کے
ساتھ بھی تو یہی سلوک کرتا ہے کہ بار بار گناہ انسان کرتا ہے اور بار بار اللہ تعالیٰ کارحم نازل ہوتا ہے تو
نتیجہ اس کا یہی نکالا ہے ﴿إِنَّ اللهَ لَغَفُورٌ رَّحِیم اللہ تعالیٰ تو بہت بخشنے والا اور بار بار رحم فرمانے والا
اب سورۃ النحل کی آیات ۴۶ تا ۴۸ ہیں ﴿ أَفَأَمِنَ الَّذِينَ مَكَرُوا السَّيَاتِ أَن يُخْسِفَ الله
بِهِمُ الْاَرْضَ اَوْ يَأْتِيَهُمُ الْعَذَابُ مِنْ حَيْثُ لَا يَشْعُرُوْنَ. اَوْ يَأْخُذَهُمْ فى تَقَلبِهِمْ فَمَا هُمْ
بِمُعْجِزِيْنَ . أَوْ يَأْخُذَهُمْ عَلَى تَخَوُّفٍ فَإِنَّ رَبَّكُمْ لَرَءُوفٌ رَّحِیم ۔ یہاں بھی رعوف کی صفت
کو رحیم کے ساتھ جوڑا ہے۔ ان آیات کا سادہ ترجمہ یہ ہے: کیا وہ لوگ جنہوں نے بری تدبیریں کیں
امن میں ہیں کہ اللہ انہیں زمین میں دھنسا دے۔ اب زمین میں دھنسایا جانا کسی وقت کسی زلزلہ کے
نتیجہ میں ہو سکتا ہے اور بڑی بڑی قو میں پہلے اسی طرح زمین میں دھنسادی گئی تھیں۔ یا ان کے پاس
عذاب وہاں سے آجائے جہاں سے وہ گمان تک نہیں کرتے ہوں۔ تو عذاب بھی اچانک آجاتا ہے جس
کا انسان کو وہم و گمان بھی نہیں ہوتا۔ اب چلتے پھرتے اچانک سڑک پر پاؤں پڑا اور کسی کارنے چل دیا۔
اب یہ چلنے سے پہلے گھر سے کسی کو گمان تو نہیں ہو سکتا۔ اگر وہم بھی ہوتا کہ ایسا ممکن ہے تو وہ گھر سے
ہی نہ نکلتا۔ تو اچانک عذاب آجاتا ہے اور اس کی اتنی قسمیں ہیں کہ وہ جس طرح اللہ کی نعمتوں کو نہیں
گن سکتے عذاب کے اچانک آنے کہ کیسے کیسے آئے گا، یہ بھی نہیں گنا جا سکتا۔ پھر اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے عذاب آجائے جہاں سے وہ گمان تک نہ کرتے ہوں یا انہیں ان کے چلنے پھرنے کی حالت
میں آپکڑے۔ عام طور پر چلتے پھرتے ہی اچانک ہارٹ فیل ہو جاتا ہے، وہم و گمان بھی نہیں ہوتا کسی کو
کیا ہونے والا ہے۔ تو وہ یہ نہیں سمجھتے کہ اللہ تعالیٰ کے مقاصد کو وہ عاجز نہیں کر سکیں گے ۔ اللہ تعالیٰ
کے پکڑنے کے رستے بہت زیادہ ہیں اور تمہیں بہت کم طاقت نصیب ہوئی ہے کہ خدا کی راہوں کو تم
عجز میں تبدیل کر دو اور خدا جو فیصلے کرنے ان کو عاجز کردو۔
پھر اللہ تعالیٰ کی ایک اور بھی ترکیب ہے پکڑنے کی ، یا انہیں تدریجا گھٹانے کے ذریعہ
پکڑلے۔ بڑی بڑی قومیں دنیا میں ایسی گزری ہیں کہ وہ رفتہ رفتہ مٹتے مٹتے مٹ گئیں اور ان کا نام و نشان
بھی یا مٹ چکا ہے یا بالکل ایسا ہے کہ عبرت کا نشان بن گیا ہے۔ اب آسٹریلیا کے
ابر مجنیز (Aborigenes) دیکھیں کسی زمانہ میں سارے آسٹریلیا پر وہ قابض تھے ، سارے آسٹریلیا
کے بادشاہ تھے اور پھر ایک ایسا وقت آیا کہ وہ گھٹتے گھٹتے کم ہوتے ہوتے کم ہوتے چلے گئے اور ان کا کوئی
بھی نام و نشان اگر باقی ہے تو محض عبرت کے لئے ۔ اس طرح امریکہ میں ریڈ انڈینز (Red
(Indians ہیں اور بہت سی ایسی قومیں ہونگی جو رفتہ رفتہ ، تدریجا پکڑے گئے۔ یہ روماز (Romas)
جو ہیں یہ بھی اللہ بہتر جانتا ہے کہ انہوں نے کیا نا شکری کی تھی اور کیا شرک کیا تھا جس کے نتیجہ میں
اب ساری دنیا میں یہ ایک عبرت کا نشان بنے پھرتے ہیں، ان کو ٹھہرنے کی بھی کوئی جگہ نہیں۔ تو رفتہ
رفتہ گھٹاتے گھٹاتے خدا ان کو پکڑ لیتا ہے جیسے چاند گھٹتے گھٹتے نظر سے غائب ہو جاتا ہے۔ اسی طرح جو
بڑی بڑی قومیں ہیں اگر اللہ ان کو پکڑے تو ان کو تدریج سے پکڑتا ہے، اچانک نہیں پکڑتا۔ تو پکڑنے
کے جتنے ذرائع ہیں وہ سارے ان آیات میں بیان فرما دئے ہیں لیکن ساتھ ہی متنبہ فرما دیا ہے کہ تمہارا
رب بہت ہی مہربان ہے اور بار بار رحیم ہے۔ اگر اللہ نے تمہارے ہر گناہ پر پکڑنا ہو تا تو تمہارا کچھ بھی
نشان باقی نہ رہتا۔
ایک اور آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تم لوگوں کو تمہارے گناہوں کی وجہ سے پکڑنا
ہوتا تو جو چلنے پھرنے والے چوپائے ہیں ان کو اللہ تعالیٰ ہلاک کر دیتا۔ اگر چوپایوں کو ہلاک کر دیا جائے
تو جس طرح انسان کی خاطر چوپاؤں کی زندگیاں قربان کی جاتی ہیں وہ انسان بھی ساتھ ہی ہلاک
ہو جاتا۔
پھر سورۃ النحل کی آیت نمبر 1 میں ہے ثمَّ إِنَّ رَبَّكَ لِلَّذِينَ هَاجَرُوا مِنْ بَعْدِ مَا فُتِنُوا
ثُمَّ جَهَدُوا وَصَبَرُوْا إِنَّ رَبَّكَ مِنْ بَعْدِهَا لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ) کے پھر تیر ارب یقینا ان لوگوں کو جنہوں نے
ہجرت کی بعد اس کے کہ وہ فتنہ میں مبتلا کئے گئے، پھر انہوں نے جہاد کیا اور صبر کیا تو یقیناً تیر اب اس
کے بعد بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔
اب ہجرت تو آج کل بھی ہو رہی ہے لیکن کچھ ایسے نہیں جو واقعہ مجبور ہیں اور کچھ ایسے ہیں
جو مجبوری کے کاغذات تیار کرتے ہیں۔ تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے وہ اللہ کو تو دھوکہ نہیں دے سکتے۔ کسی
کی ہجرت مال کے لئے ہے، کسی کی عورت کے لئے ، کئی لوگ کہتے ہیں، ہمیں ہجرت کے لئے خط لکھتے
ہیں کہ ہمیں ہجرت کروادیں، وہاں بچے کی شادی کروادیں۔ یہ بھی کوئی ہجرت ہے۔ مگر اللہ کو سب
ہجرتوں کا علم ہے۔ چنانچہ فرماتا ہے اصل مہاجر وہ ہے جس کو ایک دفعہ فتنہ میں مبتلا کیا گیا ہو۔
فتنہ سے مراد ارتداد کا فتنہ ہے اور بعض دفعہ مجبورا انسان ارتداد اختیار کر لیتا ہے جبکہ دل
اس ارتداد پر مطمئن نہیں ہوتا اور زبان سے ایسی سخت تکلیف اس کو دی جاتی ہے کہ زبان سے کہنے پر
مجبور ہو جاتا ہے۔ پھر اگر وہ ہجرت کرتا ہے تم جهَدُوا کو پھر وہ اللہ کے راستہ میں جہاد کرتا ہے اور
صبر سے کام لیتا ہے تو وإِنَّ رَبَّكَ مِنْ بَعْدِهَا لَغَفُورٌ رَّحِیم کہ یقینا تیرا رب ان باتوں کے بعد بہت
ہی مغفرت کرنے والا اور بار بار رحم فرمانے والا ہے۔
اسی آیت کی تفسیر میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں نور القرآن
صفحہ ۲۳ میں :
ایسے لوگ جو فوق الطاقت رکھ کی حالت میں اپنے اسلام کا اختفاء کریں۔ اب جیسا
کہ آپ جانتے ہیں پاکستان میں بعض لوگوں کو فوق العادت دکھ دیا جاتا ہے، اکثر تو اس کو
برداشت کر جاتے ہیں ۔ یہ اللہ کی شان ہے کہ اس نے احمدیوں کو اس قدر حوصلہ اور خبر کی
توفیق بخشی ہے لیکن کچھ ایسے بھی ہیں جو دم ہار دیتے ہیں۔ تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام
فرماتے ہیں:
ایسے لوگ جو فوق الطاقت رکھ کی حالت میں ان کی طاقت سے بڑھ کرنا ممکن ہے
ان کے لئے اس کو صبر سے برداشت کرنا اپنے اسلام کا اخفاء کریں ان کا اس شرط سے گناہ
بخشا جائے گا کہ دُکھ اٹھانے کے بعد پھر ہجرت کریں۔ پھر اگر ہجرت کی توفیق ہے تو پھر ضرور
ہجرت کریں یہ بچی ہجرت ہے۔ یعنی ایسی عادت سے یا ایسے ملک سے نکل جائیں جہاں دین پر
زبردستی ہوتی ہے۔ پھر خدا کی راہ میں بہت ہی کوشش کریں اور تکلیفوں پر صبر کریں۔ ان سب
باتوں کے بعد خدا اُن کا گناہ بخش دے گا کیونکہ وہ غفور رحیم ہے۔"
اب سورۃ النحل ہی کی آیت نمبر ۱۱۶) ہے ﴿إِنَّمَا حَرَّمَ عَلَيْكُمُ المَيْنَة وَالدَّمَ وَلَحْمَ
الخِنْزِيرِ وَمَا أُهِلَّ لِغَيْرِ اللَّهِ بِهِ فَمَنِ اضْطُرَّ غَيْرَ بَاغِ وَلَا عَادٍ فَإِنَّ اللَّهَ غَفُوْرٌ رَّحِيمٌ﴾ کہ يقيناً
إِنَّمَا حَرَّمَ عَلَيْكُم ، اس نے تم پر صرف مردار اور خون اور سور کا گوشت اور وہ کھانا حرام کیا ہے
جس پر اللہ کے سوا کسی اور کا نام لیا گیا ہو۔ یہ خلاصہ آگیا ہے تمام حلال و حرام کا۔ ہاں جو سخت مجبور ہو
جائے ، نہ رغبت رکھنے والا ہو اور نہ حد سے بڑھنے والا تو یقینا اللہ بہت بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے والا
ہے۔ اب اس میں دیکھو اللہ تعالیٰ نے سور کے گوشت کو بھی ایسے موقع پر حلال کر دیا ہے۔ غیر
باغ کی خواہش ذرا بھی نہ ہو اور مزہ میں اچھا بھی لگے تب بھی جان بچ جائے تو اس سے ہاتھ پھینچ لے
اور ہر گز اس میں کوئی عدوان نہ کرے۔ اس کے باوجود اللہ تعالیٰ نے ایک چیز ایسی حرام کی ہے جو ہر
جون ۲۰۰ تا ۵/ جولائی ۲۰۰۱ء

صورت میں حرام ہے۔ اس میں یہ عذر نہیں کہ میں بھوکا تھاوہ ہے سود۔ اگر سود کوئی کھاتا ہے تو اس
کے جواز کا کوئی فتویٰ کہیں نہیں ہے۔ وہ ہر صورت میں حرام ہے۔
اسی ضمن میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس سورۃ کی لطیف تفسیر فرماتے
ہوئے لکھتے ہیں:
"دیکھو سود کا کس قدر سنگین گناہ ہے۔ کیا ان لوگوں کو معلوم نہیں سنور کا کھانا تو
بحالت اضطرار جائز رکھا ہے۔ چنانچہ فرماتا ہے: ﴿فَمَنِ اضْطُرَّ غَيْرَ بَاغِ وَّ لَا عَادٍ فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ
إِنَّ اللهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ) یعنی جو شخص باغی نہ ہو اور نہ حد سے بڑھنے والا تو اس پر کوئی گناہ نہیں،
اللہ غفور رحیم ہے۔ مگر سود کے لئے نہیں فرمایا کہ بحالت اضطرار جائز ہے بلکہ اس کے لئے تو
ارشاد ہے: ﴿يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَذَرُوا مَا بَقِيَ مِنَ الرِّبوا إِن كُنتُمْ مُّؤْمِنِین"
کہ اگر تم نے سود دیا ہوا ہے کسی کو ، سود پر روپیہ دیا ہوا ہے تو ہر گز اس کو استعمال نہیں کرنا۔ جو
کچھ پہلے کر بیٹھے وہ گناہ تو معاف ہو گئے لیکن آئندہ بھوک کا عذر رکھ کے بقیہ سود کی رقم نہیں
کھائی اور اس کی جزا اتنی بڑی سخت ہے فَإِنْ لَمْ تَفْعَلُوْا فَأَذَنُوْا بِحَرْبٍ مِّنَ اللهِ وَرَسُولِه که اگر
تم ایسا نہیں کرو گے ، باز نہیں آؤ گے تو تمہارے لئے اعلان کیا جاتا ہے کہ اللہ کے ساتھ اور اس رسول
کے ساتھ لڑائی کے لئے تیار ہو جاؤ۔
اب یہ عجیب حکمت ہے کہ فی زمانہ جتنی بڑی بڑی جنگیں ہوئی ہیں یہ سود ہی کے نتیجہ
میں ہوئی ہیں ، سودی نظام کے نتیجہ میں ایک ایسا بحران پیدا ہوتا ہے جس کے نتیجہ میں پھر
لڑائیاں شروع ہوتی ہیں اور لڑائیاں بھی سود ہی پر چلتی ہیں ورنہ لڑائیاں جاری نہیں رہ سکتیں
بڑی بڑی امیر تو میں بھی مجبور اسود لے کر لڑائیوں کو آگے بڑھاتی ہیں۔ تو یہ جو پیش گوئی ہے
کہ یہ حرف بہ حرف پوری ہوئی ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام نے اسی طرف
اشارہ کیا ہے کہ سود کی رقم کسی صورت میں نہیں کھانی چاہئے یعنی جو روپیہ تم نے دیا ہے اس
پر اگر کوئی رقم آتی ہے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ارشاد ہے وہ اشاعت دین میں خرچ
کر دو مگر اپنے نفس پر اس کو کلیہ حرام سمجھو۔
ساتھ ہی ایک عجیب لطیف نکتہ بھی بیان فرمادیا کہ ” مسلمان اگر ابتلاء میں ہیں تو یہ ان
کی اپنی ہی بد عملیوں کا نتیجہ ہے۔ ہند و اگر یہ گناہ کرتے ہیں تو مالدار ہو جاتے ہیں۔ یعنی
مسلمانوں کو یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ وہ سود کھا کر مالدار نہیں بن سکتے ان کو شدید نقصان پہنچے گا
ہاں ہندو ہیں وہ گناہ کرنے کے باوجود پیسے کما جاتے ہیں مگر اس لئے کہ ہندوؤں کو تو اللہ تعالیٰ
نے چھوڑ دیا ہے۔ مسلمانوں کو سبق سکھانا چاہتا ہے۔ فرماتے ہیں: ﴿ خَسِرَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَة)
ان کا حال تو یہ ہے کہ وہ دنیا میں بھی گھاٹا کھاتے ہیں اور آخرت میں بھی گھاٹا کھاتے ہیں۔
اب میرے پاس بھی بہت سی درخواستیں آتی رہتی ہیں کہ ہم قرضوں کے نیچے دب
گئے ، براحال ہو گیا ، سب کچھ جاتا رہا اور اب قید ہے یا اولاد کا بھو کا مرنا ہے ۔ کیوں ایسا ہوا؟ کہ
ہم نے سود پر رقم لی تھی۔ ان جگہوں میں میں نے اعلان کروا دیا ہے میں نے کہا جن سے اللہ
جنگ کرتا ہے ان کی مدد میں نہیں کر سکتا ۔ ویسے قرض ہوں، بے سودی قرض ہوں، مصیبتیں
ہوں، چٹیاں ہوں انشاء اللہ جماعت ضرور ان میں مدد کرے گی ، جتنی بھی توفیق ہو ۔ لیکن اگر
سود کا روپیہ تم نے لیا ہوا ہے اس پر جماعت کسی قسم کی بھی مدد نہیں کرے گی۔ ہندوستان میں
خصوصاً ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں اور میں نے بارہا انہیں سمجھایا ہے کہ اپنے اخباروں میں
اور اعلانات کے ذریعہ سب پر یہ کھول دیں کہ اگر سود پہ روپیہ لیا تو ہم ہر گز کسی قسم کی مدد
کرنے کے ذمہ دار نہیں ہیں۔
پھر فرمایا سورة النحل آیت نمبر ۱۲۰ - ثُمَّ إِنَّ رَبَّكَ لِلَّذِيْنَ عَمِلُوا السُّوءَ
بِجَهَالَةٍ ثُمَّ تَابُوْا مِنْ بَعْدِ ذلِكَ وَاَصْلَحُوا إِنَّ رَبَّكَ مِنْ بَعْدِهَا لَغَفُوْرٌ رَّحِیم پھر
تیرا رب یقیناً ان لوگوں کے لئے جنہوں نے لاعلمی میں برے اعمال کئے پھر اس کے بعد تو بہ
کر لی اور اصلاح کی۔ اب تو بہ کرنے کا موقع اس وقت تک ہے جب تک کوئی پکڑا نہ جائے۔ اگر
عادی چور بھی ہو اور اس کی پرانی گواہی ہو کہ چور تھا اس کے ہاتھ نہیں کاٹے جائیں گے۔
کیونکہ چوری کی حالت میں پکڑا جائے تو پھر وہ ہے وقت کہ اس کے ہاتھ کاٹے جائیں ، اس کو
سزادی جائے۔ لیکن اگر بیچ میں ایک لمبا عرصہ گزر جائے اور وہ تو بہ کر چکا ہو اور اس بات کے
قطعی شواہد ہوں کہ اس شخص نے توبہ کر لی ہے تو پھر مومنوں کی جماعت کو اس کو شرعی حد
لگانے کا کوئی اختیار نہیں ہے ۔ تو گناہ بھی جہالت کے نتیجہ میں ہی پیدا ہوتا ہے جیسا کہ فرمایا
عَمِلُوْا السُّوءَ بِجَهَالَة لے تو گناہ کے جو اثرات ہیں ان سے انسان کو جب جہالت ہوتی ہے
تبھی وہ گناہ کرتا ہے ۔ پھر تو بہ بھی کر لیں ﴿وَاصْلَحُوا کی اور پھر اپنے آپ کی اصلاح بھی
کر لیں ان کے اندر بہت سی نیکیاں پیدا ہو چکی ہوں تو پھر یاد رکھو (إِنَّ رَبَّكَ مِنْ بَعْدِ
لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ﴾ کہ اللہ تعالی ان باتوں کے بعد بہت بخشنے والا اور بار بار رحم فرمانے والا ہے
پھر فرماتا ہے سورۃ بنی اسرائیل آیت ۶۷ و رَبُّكُمُ الَّذِي يُزْجِي لَكُمُ الفلك
البَحْرِ لِتَبْتَغُوا مِنْ فَضْلِهِ إِنَّهُ كَانَ بِكُمْ رَحِيمًا ) ۔ اس میں غفور اور رءوف کے الف
ساتھ نہیں لگے ہوئے ، صرف رحیم کے الفاظ آتے ہیں۔اس کا ترجمہ یہ ہے ۔ تمہارا رب
ہے جو تمہارے لئے سمندر میں کشتیاں چلاتا ہے تاکہ تم اس کے فضلوں کی تلاش کرو۔ یقیناً
تمہارے حق میں بار بار رحم کرنے والا ہے۔
اب سمندر میں جو کشتیاں چلتی ہیں اس میں بار بار رحم کا کیا موقع ہے۔ بات یہ ہے
سمندر کی ہوائیں بدلتی رہتی ہیں۔ طوفان آتے ہیں اور گزر جاتے ہیں۔ بارہا انسان ابتلای
پڑتا ہے۔ اسی طرح مچھلیاں پکڑنے والے بعض دنوں میں بہت مچھلیاں شکار کر لیتے ہیں، بعض
دنوں میں کوئی مچھلی بھی ہاتھ نہیں آتی۔ محنت بظاہر رائیگاں جاتی ہے۔ تو ایسے سب لوگوں کو
رکھنا چاہئے کہ یہ خدا بار بار تمہیں موقع دیتا ہے اور دیتا چلا جاتا ہے۔ آج بُرا دن گزرا ہے تو کہ
اچھا دن بھی آسکتا ہے۔ پس اس بات کو یاد رکھنا کہ اللہ تعالیٰ رحیم ہے وہ تمہاری کوششوں
ضائع ہر گز نہیں کرے گا۔ وہ ایک موقع کے بعد دوسرا موقع دیتا چلا جائیگا۔
سورۃ الحج میں آیت نمبر ۶۶ ہے اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللَّهَ سَخَّرَ لَكُمْ مَّا فِي الْأَرْضِ
وَالفُلكَ تَجْرِى فِى البَحْرِ بِأَمْرِهِ وَيُمْسِكُ السَّمَاءَ أَن تَفَعَ عَلَى الْأَرْضِ !
بِاِذْنِهِ. إِنَّ اللهَ بِالنَّاسِ لَرَءُ وت رَّحِیم ۔ اس کا ترجمہ یہ ہے: کیا تو نے نہیں دیکھا کہ از
نے جو کچھ زمین میں ہے تمہارے لئے مسخر کر دیا ہے اور کشتیوں کو بھی۔ وہ اس کے حکم ۔
سمندر میں چلتی ہیں۔ وہ آسمان کو روکے ہوئے ہے کہ زمین پر گرے مگر اس کے حکم سے۔ یقہ
اللہ انسانوں پر بہت ہی مہربان (اور ) بار بار رحم فرمانے والا ہے۔
اب دو مناظر کھینچے گئے ہیں ۔ ایک تو کشتیوں کا چلنا جو اللہ کے حکم کے ساتھ ، جسر
طرح زمین و آسمان میں ہر چیز مسخر کی گئی ہے، کشتیاں بھی اللہ ہی کے حکم سے مسخر ہیں اور ائر
کے اذن سے وہ سمندروں میں چلتی ہیں۔ بامرہ اس کے امر کے ساتھ ، اس کے حکم یا ابر
کے اذن کے ساتھ وَيُمْسِكُ السَّمَاءَ أَن تَفَعَ عَلَى الْأَرْضِ ) ۔ اب آسمان کا زمین
پر گرنے کا کیا مطلب ہے ۔ فرمایا آسمانی جو بڑے بڑے ٹکڑے آسمان سے گرتے ہیں تمہیں پڑ
بھی نہیں لگتا وہ Meteors کی شکل میں گرتے ہیں اور رستہ میں ہوا میں جل جاتے ہیں۔
اللہ نے تمہاری حفاظت کا انتظام فرمایا ہوا ہے ۔ بیشمار بڑے بڑے ٹکڑے ہیں جو آسمان = سے
گرتے ہیں اور پھر ان کو اللہ تعالٰی رو کے ہوئے ہے۔ روکے ہوئے دو طرح سے ہے۔ ایک تو بہ
کہ ان کو زمین سے ٹکرا کر نقصان پہنچانے کا موقع نہیں دیتا سوائے اس کے کہ اس کی اجازت
سے ایسا ہو اور دوسرے یہ کہ آسمان سے جو ٹکڑے گرتے ہیں اگر سارے ہی گر جائیں تو زمین ک
کوئی حشر ہی باقی نہ رہے ، نام و نشان مٹ جائے لیکن وہ کوئی دائیں سے گزر جاتے ہیں کوئی
بائیں سے گزر جاتے ہیں۔ سائنسدان پیشگوئیاں کرتے رہتے ہیں کہ اس دفعہ یہ سیارہ جو ٹوٹا ہو
آ رہا ہے یہ زمین سے ٹکرا جائے گا لیکن وہ کروڑوں میل کے فاصلہ سے گزر جاتا ہے۔ تو اللہ
کے حکم سے ہی ایسا ہو تا ہے ۔ جب تک ہماری زندگی اس زمین پر مقدر ہے اس وقت تک یہی
نظام چلتا رہے گا والا بیا نیہ کی شرط نے بتا دیا کہ اللہ کے اذن کے بغیر یہ آسمان سے گرنے
والے ٹکڑے تمہیں ہلاک نہیں کر سکتے۔
﴿إِنَّ الله بِالنَّاسِ لَرَءُوفٌ رَّحِيمٌ) کے یہاں نیک لوگوں اور بدلوگوں میں تفریق
نہیں کی گئی ۔ فرمایا ہے بالنَّاسِ لَرَءُ لَرَءُوْفٌ وت رَّحِيمٌ ) یہ آفتیں ہیں جو سب انسانوں میں
مشترک ہیں اور ان مشترک آفتوں کی وجہ سے بعض دفعہ بہت بڑی بڑی تباہیاں بھی آتی ہیں
لیکن اللہ تعالی باقی انسانوں کو اکثر کو ان سے بچا لیتا ہے۔ تو فرمایا لوگوں پر اللہ تعالیٰ بہت ہی
مہربان ہے اور بہت ہی بار بار رحم کرنے والا ہے ۔ اگر مہربان نہ ہو تا تو صرف آسمان کے
۲۰۰ تا ۵/ جولائی ۲۰۰ء ) 7(

ڑوں کو ہی گرنے کی اجازت دے دیتا تو کوئی نام و نشان بھی انسان کا باقی نہ رہتا۔
اب سورۃ النور کی آیت نمبر ۵ اور نمبر 4 ۶ ہے ﴿وَالَّذِيْنَ يَرْمُونَ المُحْصَنَتِ ثُمَّ
م يَأْتُوا بِأَرْبَعَةِ شُهَدَاءَ فَاجْلِدُوهُمْ ثَمْنِيْنَ جَلَدَةً وَلَا تَقْبَلُوْا لَهُمْ شَهَادَةً
مدا ہے ۔ وہ لوگ جو محصن عورتوں پر ، محصنت کہتے ہیں وہ جو قلعہ بند ہوں ، وہ عورتیں جن تک
سائی دوسر ے بد انسانوں کی ممکن نہ ہو اور محصنات کہتے ہیں شادی شدہ کو بھی۔ اس کے نتیجہ
ں بھی عورت کی حفاظت ہوتی ہے جو معصوم قلعہ بند اور شادی شدہ عورتوں پر اتہام لگاتے
ب پھر چار گواہ نہیں پیش کر سکتے (فَاجْلِدُوْهُمْ ثَمَنِيْنَ جَلدَةٌ﴾ ان کو اسی کوڑے لگاؤ۔ اب
جو بعض فقہاء نے مسئلہ بنا لیا ہے کہ جہاں تک کوڑوں کا تعلق ہے صرف ان کو لگیں
کنواریوں پر الزام لگاتے ہیں۔ جو شادی شدہ عورتوں پر الزام لگاتے ہیں وہ رحم کئے جائیں
گے یا شادی شدہ عور تیں اگر گناہ کریں گے تو رجم کی جائیں گی اور کنواریاں ہونگی تو ان کو
بڑے لگیں گے ۔ یہ ایک فرضی بات ہے جس کو یہ آیت جھٹلا رہی ہے ۔ شادی شدہ اور غیر
نادی شدہ میں کوڑوں کے لحاظ سے کوئی تفریق نہیں ہے۔ ان کو اسی کوڑے لگاؤ اور پھر اس
زادینے کے بعد ان کی شہادت کبھی بھی قبول نہ کرو۔ یہاں کن لوگوں کی شہادت مراد ہے
الَّذِيْنَ يَرْمُون ﴾ جو لوگ الزام لگاتے ہیں۔ جیسا کہ حضرت عائشہ صدیقہ پر الزام
کا یا گیا تھا، ان کا ذکر ہو رہا ہے ، ان کو کوڑے لگاؤ اور ان کی شہادت کو بھی بھی قبول نہ کرو
وَأوْلئِكَ هُمُ الفَاسِقُونَ ﴾ اور یہی وہ لوگ ہیں جو حقیقت میں فاسق ہیں۔ اس کے باوجود
ہ یہ واقعہ جو ہے ایک کا بہت بڑا واقعہ تھا پھر بھی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إِلَّا الَّذِينَ تَابُوا مِنْ
عْدِ ذلِكَ وَأَصْلَحُوا ے یہ گنہ گار لوگ جو ایسی معصوم عورتوں پر تہمت لگانے والے ہیں ان
و اللہ تعالی بخش دے گا اگر وہ تو بہ کریں مِن بَعْدِ ذلِكَ وَاصْلَحُوا لے اور پھر اپنی اصلاح
بھی کریں۔ آگے اس قسم کی مردود حرکتوں میں مبتلا نہ ہوں فإِنَّ اللهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ﴾ تو
یقینا اللہ تعالیٰ بہت بخشنے والا اور بار بار رحم فرمانے والا ہے۔
آج کے خطبہ کے لئے جو مواد ہے اس میں اب آخری آیت یہ رکھی ہوئی ہے ﴿اِنَّ
لذِينَ يُحِبُّونَ أَنْ تَشِيعَ الفَاحِشَةُ فِي الَّذِينَ آمَنُوْا لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ کی جو چاہتے ہیں
یہ مومنوں میں فحشاء پھیل جائے اور اکثر جو بدیوں میں مبتلا ہوتے ہیں وہ اپنے ٹولہ کو
بڑھانا چاہتے ہیں اور محتاء ایک ایسی بیماری ہے جو کثرت سے پھیلتی ہے اس لئے فضاء کی میں نے
یک اور تعریف یہ کی ہے کہ وبائی روحانی امراض کو فحشاء کہا جاتا ہے جو ایک دوسرے کو لگتی
ہیں اور پھر آگے لگتی چلی جاتی ہیں تو ان بد بختوں کا دائرہ پھیلتا چلا جاتا ہے۔ ان کو یا در رکھنا چاہئے
کہ ان کے لئے درد ناک عذاب ہے۔ اب عذاب میں بھی کہیں عظیم آیا ۔ ہے کہیں مُچنین
آیا ہے ، بہت سے الفاظ استعمال ہوتے ہیں۔ تو دردناک عذاب سے مراد یہ ہے کہ ان کا ایسا
حال تم دیکھو گے کہ ان پر گویا کہ سخت رحم بھی آئے گا کیونکہ بہت درد پیدا کرنے والا عذاب
ہوگا۔ فِی الدُّنْيَا وَالآخِرَةِ ) کے دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی۔
وَ اللهُ يَعْلَمُ وَأَنْتُمْ لَا تَعْلَمُونَ اب تمہیں تو پتہ نہیں لگ سکتا کہ وہ کون لوگ ہیں مگر
اللہ کو تو علم ہے اس لئے دنیا اور آخرت کا عذاب دینا یہ اللہ کا کام ہے۔ تم لا علمی کی وجہ سے ان لوگوں کو
پہچان بھی نہیں سکو گے ﴿وَاللهُ يَعْلَمُ وَأَنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ. وَلَوْلَا فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكُمْ
وَرَحْمَتُهُ۔ اب اس کے بعد کوئی جواب نہیں آیا اس کا بظاہر ۔ وَلَوْلَا فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكُم ﴾ اور اللہ
کا تم پر فضل نہ ہوتا اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو پھر کیا ہوتا؟ یہ جواب حذف ہے۔ اس کا مطلب ہے
پھر تم ضرور سارے کے سارے ہلاک ہو جاتے، فحشاء تم میں پھیل جاتیں اور یہ وبائی امراض تمہارا کچھ
بھی باقی نہ چھوڑتیں۔ لیکن اللہ تعالیٰ اتنی بندیوں کے پھیلانے کے خطرہ کے باوجود بحیثیت انسان تم
لوگوں پر رحم فرماتا ہے اور یقین یا درکھو کہ اللہ بہت مہربان اور بار بار رحم فرمانے والا ہے۔
(سورة النور: ٢١.٣٠)
اب بدیاں تو اتنی سخت بیان فرمائی ہیں کہ لگتا ہے کہ اس سے مہربانی کا سلوک ہو ہی نہیں سکتا
مگر مہربانی کا سلوک باقی بندوں پر ہوتا ہے اور اتنی وبائیں جو پھیلتی ہیں اس سے بد تو مارے ہی جاتے ہیں
جو وباؤں کا شکار ہو جائیں اور بہت سے لوگ جو ان وباؤں کی زد سے باہر ہوتے ہیں تو یہاں رعوق
رحیم کا مطلب یہ ہے کہ ان لوگوں پر اللہ بہت مہربان ہے جن کو یہ بریاں پہنچتی ہی نہیں ان تک
رسائی ہی نہیں ہوئی اور بار بار ان پر رحم فرمانے والا ہے۔
خطبه ثانيه کے بعد ابھی حضور ایده الله کا سلسله کلام جاری تها که
لوگ یہ خیال کر کے که خطبه ختم ہو گیاہے نماز کے لئے کھڑے ہونے لگے تو
حضور انور ایدہ اللہ نے فرمایا :
جب تک میں ختم نہ کروں بیٹھے رہا کریں۔ نیز فرمایا یہ جو آخری تلاوت ہے ﴿إِنَّ اللهَ يَأْمُرُ
بِالعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَإِيتَاءِ ذِي الْقُرْبَى وَيَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَالْبَغْيِ اس کے متعلق
میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ مجھے یہی علم تھا کہ یہ رسول اللہ الله تلاوت نہیں فرمایا کرتے تھے بلکہ
حضرت عمر بن عبد العزیز کی طرف سے یہ ایزادی ہے اور بعض لوگ مجھ سے اختلاف کرتے تھے کہ
نہیں یہ رسول اللہ صلى ﷺ الله ہی تلاوت کیا کرتے تھے ۔ اب میں خطبات نور کا مطالعہ کر رہا تھا اس میں
حضرت خلیفۃ المسیح الاول نے یہی بات لکھی ہوئی ہے کہ یہ جو ٹکڑا ہے یہ حضرت عمر بن عبد العزیز
صاحب نے داخل فرمایا تھا اور یہ اللہ تعالیٰ کا منشاء تھا کہ یہ نیکی ان کے نام لکھی جائے اور یہ ان کی سنت
خیر ہے جو آگے ہمیشہ کے لئے جاری ہو گئی۔ اس لئے اب یہ سارے لوگ دنیا میں سب ہی خطبہ ثانیہ
میں یہ بھی پڑھتے ہیں۔ تو یہ بتانے کے لئے میں نے آپ کو تھوڑی دیر کے لئے روکا ہے۔ اب نماز کے
لئے تیاری کریں اور کھڑے ہو جائیں بے شک۔
000 0000 ****
جون ۲۰۰ تا ۵/ جولائی ۲۰۰ء

آج 10 میں سے 10 باقی