Names of Allah Aziz
Friday Sermon, 8 June 2001: Names of Allah Aziz
AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے قرآن کریم کی ان آیات کی روشنی میں جو صفاتِ باری تعالیٰ العزیز اور الرحیم پر مشتمل ہیں، انبیاء کے واقعات اور اہل ایمان کے غلبے کی پیشگوئیوں کی پُرمعارف تشریح فرمائی۔ آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام کے بلند مقام، اخلاص اور مؤمنین کے لیے خاص رحیمیت کے پہلوؤں کو واضح فرمایا۔ آخر میں آپ نے خلیفۂ وقت کو دعائیہ خطوط لکھنے کے آداب، اختصار کی تلقین اور رشتوں کے ضمن میں بچیوں کے وقار کے تحفظ کے متعلق اہم نصائح فرمائیں۔
موضوعات: تفسیر قرآن کریم، العزیز، الرحیم، صحابہ کرام کی فضیلت، خطوط نویسی کے آداب، رشتوں کے معاملات
خطبه جمعه
مختلف آیات قرآنیہ کے حوالہ سے جن میں صفت رحیم کا کاؤ ذکر ہے اللہ تعالیٰ کی رحیمیت کے
مختلف پہلوؤں کا تذکرہ اور ان آیات میں مذ کو راہم مضامین اور مسائل کی پر معارف تشریحات
حضور ایدہ الله کی خدمت میں خط لکھنے والوں کے لئے اهم تاکیدی نصائح
خطبہ جمعہ ارشاد فرمودہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خليفة المسيح الرابع ایده الله تعالیٰ بنصرہ العزیز - فرموده ۸ / جون ۲۰۱۷ء بمطابق ۸ / احسان ۱۳۸۰ هجری شمسی به مقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
(خطبہ جمعہ کا یہ متن ادار والفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فأعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين .
اهدنا الصراط المستقيم – صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالین
فَأَنْجَيْنَهُ وَمَنْ مَّعَهُ فِي الْفُلْكِ الْمَشْحُوْنِ. ثُمَّ أَغْرَقْنَا بَعْدُ البَقِيْنَ . إِنَّ فِي ذلِكَ لَا
يَةٌ. وَمَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُؤْمِنِينَ وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ )) (الشعراء :۱۲۰ تا ۱۲۳)
پس ہم نے اسے اور ان کو جو اس کے ساتھ تھے ایک بھری ہوئی کشتی میں نجات دی۔ حضر
ت نوح کی کشتی مراد ہے۔ پھر ہم نے بعد میں باقی رہنے والوں کو غرق کر دیا۔ یقیناً اس میں ایک بڑا نشان
ہے اور ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں تھے اور یقینا تیر ارب ہی ہے جو کامل غلبہ والا
(اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔
حضرت نوح کی کشتی کا ذکر تو آپ بار ہا سن چکے ہیں اس کے غرق ہونے میں ایک ایسا نشان
تھا جو باقی رہنے والا ہے اور حضرت نوح کی کشتی کی تلاش آج تک بھی جاری ہے کیونکہ بعض علامتیں
ایسی ملتی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ کشتی محفوظ رہی ہے اور آئندہ کے لئے نشان بننے والی تھی۔
بہر حال اس کشتی کی تلاش تو اپنی جگہ جاری رہے گی یہاں اتنا ذکر قرآن فرما رہا ہے کہ نوع کے انکار
کرنے والے اکثر مومن نہیں تھے۔ ﴿وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِیم اور ان کو غرق کر دینے سے
اللہ کی شان عزیز یت ظاہر ہوتی ہے۔ بہت غالب ہے بہت بڑے غلبہ والا ہے لیکن بار بار رقم بھی
فرماتا ہے۔ چنانچہ نوح کی قوم میں سے جو بچ گئے ان پر رحم فرمایا گیا اور ان سے آئندہ نسلیں چلیں۔
دوسری آیات سورة الشعراء ۱۹۰ تا ۱۹۲ ہیں ۔ فَكَذَّبُوهُ فَأَخَذَهُمْ عَذَابُ يَوْمِ الظَّلَذِي
انہوں نے اس کو جھٹلا دیا تو ان کو ایک سایہ دار عذاب نے آپکڑا جس نے دیر تک سایہ کئے رکھا۔ واله
كَانَ عَذَابُ يَوْمٍ عَظِيمٍ) یہ ایک بہت بڑے دن کا عذاب تھا۔ ان في ذلك لا ية کے اس میں بھی
ایک بہت بڑا نشان ہے ﴿وَمَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُؤْمِنِينَ ﴾ اور ان میں سے بھی اکثر مومن نہیں تھے۔
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمِ ﴾ے اب یہاں بھی عورت کے میں رسول اللہ ﷺ کی طرف نسبت
چلی گئی ہے کہ تیرا رب بہت غلبہ والا اور عزت والا ہے اور وہی ہے جو بار بار رحم بھی فرماتا ہے۔ باوجود
اس کے کہ غالب عذاب نے ان کو سایہ کی طرح ڈھانپ لیا تھا، پھر بھی اللہ تعالیٰ نے ان میں سے ان کو
جنہوں نے توبہ کی توفیق پائی نجات بخشی اور اپنے بار بار رحم کرنے کا ثبوت عطا فرمایا۔
سورۃ الشعراء کی آیات نمبر ۲۱۵ تا ۲۲۰ میں ﴿وَانْذِرْ عَشِيْرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ اور اپنے
قریب کے خاندان کو ڈرا۔ ﴿وَاخْفِضْ جَنَاحَكَ لِمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ ) لیکن ان میں سے
بھی جو مومن ہیں ان کے لئے اپنی رحمت کا پر بھی جھکا دے کان عَصَوْكَ فَقُلْ إِنِّي بَرِىءُ مِمَّا
تَعْمَلُونَ ) پس اگر وہ تیری نافرمانی کریں تو کہہ دے کہ میں اس سے جو تم کرتے ہو بری الزمہ
ہوں ﴿وَتَوَكَّلْ عَلَى الْعَزِيزِ الرَّحِيمِ﴾ اور اللہ پر توکل رکھ جو بہت عزت والا اور دانگی غلبہ والا ہے
اور بار بار رحم فرمانے والا ہے۔
الَّذِي يَرَك حِينَ تَقُوم ، وہ جو تجھے دیکھتا ہے جب تو کھڑا ہوتا ہے ﴿وَتَقَلُّبَكَ ﴿وتقلبك في
الشجدِین کے اور سجدہ میں تیرا خدا کے حضور الٹ پلٹ ہونا بھی خدا کی نگاہ میں رہتا ہے۔ تیری بے
قراری کو سجدوں میں دیکھتا ہے۔ تقلب سے مراد یہاں بے قراری ہے۔ (سورة الشعراء نمبر
۲۱۵ تا ۲۲۰)۔ اس میں بھی کامل غلبہ کا اور بار بار رحم فرمان کا ذکر فرمایا گیا ہے اور توکل کر اس پر جو
تجھے دیکھ رہا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کو اللہ پر توکل کی تلقین فرمائی جارہی ہے جو
سجدوں میں رسول اللہ ﷺ کی بیقرار ہی پر نظر رکھتا تھا۔
اس بارہ میں ایک حدیث ہے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے۔ اس
میں وہ فرماتے ہیں جب آيت كريم وانذِرْ عَشِيْرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ ﴾ نازل ہوئی تو آپ نے
قریش کو جمع کیا۔ پھر بعض کو نام لے کر خطاب فرمایا۔ آپ نے فرمایا : اے قریش! اپنے آپ کو
آگ سے بچاؤ کیونکہ میں اللہ کے حضور تمہارے لئے کسی فائدہ یا نقصان کی طاقت نہیں رکھتا۔
اے بنی عبد مناف ! اپنے آپ کو آگ سے بچاؤ کیونکہ میں تمہارے لئے کسی فائدہ یا نقصان کی
طاقت نہیں رکھتا۔ اے بنی قصی! اپنے آپ کو آگ سے بچاؤ کیونکہ میں تمہارے لئے کسی فائدہ
یا نقصان کی طاقت نہیں رکھتا۔ اے بنی عبد المطلب! اپنے آپ کو آگ سے بچاؤ کیونکہ میں
تمہارے لئے کسی فائدہ یا نقصان کی طاقت نہیں رکھتا۔ یہاں بار بار جو دو ہرایا گیا ہے میں کسی
فائدہ یا نقصان کی طاقت نہیں رکھتا اس سے مراد یہ ہے کہ میرا اللہ ہی ہے جو میری خاطر تمہیں
ہدایت بھی دے سکتا ہے اور تمہیں اپنی نافرمانیوں کی وجہ سے ہلاک بھی کر سکتا ہے۔ یہ میری
طاقت نہیں بلکہ میرے رب کی طاقت ہے۔ اس آیت کریمہ میں عزیز رحیم پر توکل کرنے کا
ارشاد ہے کہ تیرا رب بہت ہی غالب، عزت والا ، دائی غلبہ والا اور بار بار رحم فرمانے والا ہے
۔ چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کی زندگی ہی میں آپ کے خاندان کے اکثر
لوگ نجات پاگئے اور ان پر بار بار رحم فرمایا گیا اور بہت کم بد قسمت ایسے تھے جن کی قسمت میں
ہلاکت لکھی گئی تھی۔
اب حضرت موسیٰ کے سونے کا ذکر ملتا ہے سورۃ النمل آیات ۱۱، ۱۲ میں ﴿وَالقِ
عَصَاكَ . ، فَلَمَّا رَاهَا تَهْتَزُّ كَأَنَّهَا جَانٌ ولى مُدْبِرًا وَّلَمْ يُعَقِّبْ اور اے موسیٰ تو اپنا
سونا پھینک ، جب اس نے دیکھا کہ وہ سانپ کی طرح حرکت کر رہا ہے ﴿وَلَى مُدْبِرًا وَلَمْ
يُعقب کے وہ پیٹھ پھیرتے ہوئے بھاگ کھڑا ہوا وَلَمْ يُعَقِبْ اور یہاں تک کہ مڑ کے بھی نہ
دیکھا۔ یمُوسى لَا تَخَفْ کے اللہ نے فرمایا اے موسیٰ خوف نہ کر ﴿إِنِّي لَا يَخَافُ لَدَيَّ
المرسلون ) میرے حضور میں تو وہ جن کو میں بھیجتا ہوں خوف نہیں کھایا کرتے ﴿إِلَّا مَنْ
ظَلَمَ ظلم ثُمَّ بَدَّلَ حُسْنًا ، لیکن اس کے باوجود جو ظلم کرے پھر اپنے ظلم کو احسن چیز میں یا حسن
خلق میں یا حسن عمل میں بدل دے بَعْدَ سُوءٍ کے اپنی برائی کے بعد فَإِنِّي غَفُورٌ رَّحِيمٌ )
پھر وہ دیکھے گا کہ میں بہت بخشنے والا اور بار بار رحم فرمانے ولا ہوں۔
پھر سورۃ النمل کی آیات ۳۰ تا ۳۲ ہیں ۔ وقالتْ يَا أَيُّهَا المَلَو إِنِّي الْقِي إِلَى
کتب گریم ) اس نے کہا ( یعنی ملکہ سبا نے ) کہ اے میرے بڑے لوگو! اور سردار وارانتی
الفِى إِلَى کتب گریم و میری طرف ایک بہت معزز کتاب بھیجی گئی ہے ۔ کتاب سے مراد
یہاں خط ہے ، کتاب خط کو بھی کہتے ہیں کہ میری طرف ایک بہت معزز خط بھیجا گیا ہے ﴿انه
مِن سُلیمن کے وہ سلیمان کی طرف سے ہے وانه اور وہ یہ ہے ﴿بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ
الرحيم الله الله کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا اور بار بار رحم فرمانے
والا ہے ﴿اَلا تَعْلُوا عَلَى وَأتُونِي مُسْلِمِينَ ﴾ یہ کہ تم مجھ سے بغاوت نہ کرو، میرے خلاف
فوج کشی نہ کرو وَأتُونِي مُسْلِمِین کے اور میرے پاس مسلمان ہونے کی حالت میں آ
جاؤ۔ پس اس کے دربار کے بڑے بڑے درباری تھے انہوں نے سرکشی کا مشورہ دیا تھا مگر ملکہ
سبا صاحب فہم عورت تھی اس نے کہا مجھے تو یہ خط آیا ہے جو بہت ہی معزز خط ہے اور اس میں
مجھے تلقین کی گئی ہے کہ میرے خلاف سر کشی نہ کرنا۔
۲۰۰ تا ۱۹/ جولائی ۲۰۰ ) 5(
اس آیت کریمہ کی تشریح میں حضرت خلیفۃ امسیح الاول نے بہت ہی عمدہ نکات بیان
فرمائے ہیں۔ فرماتے ہیں:
"زمانہ نے بہت ترقی کی ہے اور آج کل کی تہذیب کو انسانی ترقیات کا انتہائی زینہ
قرار دیا جاتا ہے اور جن باتوں پر ناز ہے ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ خطوط میں بے سروپا
طویل طویل القاب ہیں “۔ یعنی لوگوں کے خطوط میں بے سروپا طویل طویل القاب ہوتے
ہیں۔ " مشکل ترکیبیں ہوتی ہیں جن کے مبتداء کی خبر دوسرے ورق پر جاکر نکلتی ہے۔
مگر دیکھو قرآن مجید نے تیرہ سو سال سے پہلے ایک خط کا نمونہ دیا ہے جو کئی سو برس پہلے کا ہے
اور حقیقی مہذب گروہ کے ایک ممبر کو لکھا ہوا ہے اور وہ یہ ہے ﴿إِنَّهُ مِنْ سُلَيْمَن وَإِنَّهُ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ﴾ وہ سلیمان کی طرف سے ہے اور وہ یہ ہے کہ اللہ کے نام کے
ساتھ جو بے انتہار حم فرمانے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔ الا تَعْلُوا عَلَيَّ وَأتُونِی
مسلمین کہے کہ دیکھو میرے خلاف سر کشی نہ کرنا اور میرے پاس فرمانبردار ہوتے ہوئے
واپس آ جاؤ۔ اس سے زیادہ مختصر نویسی پھر جامع مانع کلمات اور عمدہ طرز تحریر اور کیا ہو سکتی
ہے۔ اس نمونہ پر حضرت نبی کریم الله میے کے خطوط ہیں 6 $۔ اب یہ بھی حضرت خلیفہ اصبح الاول
نے ایک شاندار نکتہ اس میں سے نکالا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے اپنے
خطوط بھی جو بادشاہوں کی طرف لکھے گئے تھے وہ بہت اختصار کے ساتھ ہیں مگر جامع مانع ہیں۔
ان پر نہ زیادتی ہو سکتی ہے الفاظ کی ، نہ کمی ہو سکتی ہے۔ پورے مضمون پر حاوی ہوتے ہیں اور
یہی آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کے خطوط کی اصلیت کی پہچان ہے۔
سورۃ القصص میں آیت نمبر ۱۷ میں ہے ﴿قَالَ رَبِّ إِني ظَلَمْتُ نَفْسِي
فَاغْفِرْ لِي فَغَفَرَلَهُ إِنَّهُ هُوَ الغَفُورُ الرَّحِيمُ ) اس نے کہا اے میرے رب میں نے اپنی
جان پر ظلم کیا ، پس مجھے بخش دے ﴿فَغَفَرَ لَهُ ، پس اللہ تعالٰی نے اسے بخش دیا ۔ انہ
هُوَ الغَفُوْرُ الرَّحِیم یقینا وہی ہے جو بہت زیادہ بخشنے والا اور بار بار رحم فرمانے والا ہے۔
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ان آیات کی تفسیر میں بیان فرماتے
ہیں : " قرآن شریف بہت کی پیشگوئیوں سے بھرا پڑا ہے جیسا کہ روم اور ایران کی سلطنت کی
نسبت ایک زبر دست پیشگوئی قرآن شریف میں موجود ہے اور یہ اس وقت کی پیشگوئی ہے جب
کہ مجوسی سلطنت نے “۔ مجوسی جو مشرک سلطنت تھی اس نے ایک لڑائی میں رومی سلطنت
پر فتح پائی تھی اور کچھ تھوڑی سی زمین ان کے ملک کی اپنے قبضہ میں کرلی تھی۔ جب مشرکین مکہ
نے فارسیوں کی فتح اپنے لئے ایک نیک فال کبھی تھی اور اس سے یہ سمجھا تھا کہ چونکہ فارسی
سلطنت مخلوق پرستی میں ہمارے شریک ہے ایسا ہی ہم بھی اس نبی کا استیصال کریں گے جس کی
شریعت اہل کتاب سے مشابہت رکھتی ہے ۔ تب خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں یہ پیشگوئی
نازل فرمائی کہ آخر کار رومی سلطنت کی فتح ہوگی اور چونکہ روم کی فتح کی نسبت یہ پیشگوئی ہے
اس لئے اس سورت کا نام سورۃ الروم رکھا گیا ہے۔ اور چونکہ عرب کے مشرکوں نے مجوسیوں
کی سلطنت کی فتح کو اپنی فتح کے لئے ایک نشان سمجھ لیا تھا اس لئے خدا تعالیٰ نے اس پیشگوئی میں یہ
بھی فرما دیا کہ جس روز پھر روم کی فتح ہوگی اس روز مسلمان بھی مشرکوں پر فتحیاب ہونگے ،
چنانچہ ایسا ہی ظہور میں آیا۔
اب یہ جو پیشگوئی ہے یہ ہجرت سے پہلے کی ہے اور بعد اجرت، جیسا کہ پیشگوئی میں
فرمایا گیا تھا تین سال کے بعد اور نو سال کے اندر اندر یہ عظیم الشان واقعہ رونما ہو ا یعنی
مسلمانوں کو مشرکین پر فتح نصیب ہوئی اور بادشاہ روم کو مجوسی سلطنت ایران کے اوپر فتح
نصیب ہوئی۔ یہ پیشگوئی بڑی شان سے پوری ہو چکی ہے۔
اس بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
اس بارہ میں قرآن شریف کی آیت یہ ہے الم . غُلِبَتِ الرُّوْمُ فِي أَدْنَى
الْأَرْضِ وَهُمْ مِّنْ بَعْدِ غَلَبِهِمْ سَيَغْلِبُونَ فِي بِضْعِ سِنِينَ لِلَّهِ الْأَمْرُ مِنْ قَبْلُ وَمِنْ بَعْدُ وَيَوْمَئِذٍ
يُفْرَحُ المُؤْمِنُونَ) (الروم : ۲ تا (۵) (ترجمہ) میں خدا ہوں جو سب سے بہتر جانتا ہوں۔
. رومی سلطنت بہت قریب زمین میں مغلوب ہو گئی ہے اور وہ لوگ پھر نو سال تک، تین سال
کے بعد 5 $۔ یعنی نو سال سے پہلے پہلے اور تین سال کے بعد ۔ ” مجوسی سلطنت پر غالب ہو جائیں
گے۔ اُس دن مومنوں کے لئے بھی ایک خوشی کا دن ہو گا۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا اور تین سال کے
بعد نو سال کے اندر پھر رومی سلطنت ایرانی سلطنت پر غالب آگئی اور اسی دن مسلمانوں نے
بھی مشرکوں پر فتح پائی کیونکہ وہ دن بدر کی لڑائی کا دن تھا جس میں اہل اسلام کو فتح ہوئی تھی“۔
چشمه معرفت روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۲۰)
ایک اور اقتباس ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا :
” حدیثوں سے ثابت ہے کہ روم سے مراد نصار کی ہیں اور وہ آخری زمانہ میں پھر
اسلامی ممالک کے کچھ حصے دبالیں گے اور اسلامی بادشاہوں کے ممالک اُن کی بد چلیوں کے
وقت میں اُسی طرح نصاری کے قبضے میں آجائیں گے جیسا کہ اسرائیلی بادشاہوں کی بد چلنیوں
کے وقت رومی سلطنت نے اُن کا ملک د بالیا تھا۔ پس واضح ہو کہ یہ پیشگوئی ہمارے اس زمانہ میں
پوری ہو گئی۔ مثلاً روس نے جو کچھ رومی سلطنت کو خدا کی ازلی مشیت سے نقصان پہنچایا، وہ
پوشیدہ نہیں۔ اور اس آیت میں جبکہ دوسرے طور پر معنے کئے جائیں غالب ہونے کے وقت
میں روم سے مراد قیصر روم کا خاندان نہیں کیونکہ وہ خاندان اسلام کے ہاتھ سے تباہ ہو چکا بلکہ
اس جگہ بروزی طور پر روم سے روس اور دوسری عیسائی سلطنتیں مراد نہیں جو عیسائی مذہب
رکھتی ہیں۔ یہ آیت اول اس موقع پر نازل ہوئی تھی جبکہ کسری شاہ ایران نے بعض حدود پر
لڑائی کر کے قیصر شاہ روم کو مغلوب کر دیا تھا۔ پھر جب اس پیشگوئی کے مطابق بضع سنين
میں قیصر روم شاہ ایران پر غالب آگیا تو پھر یہ آیت نازل ہوئی کہ غُلِبَتِ الرُّوْمُ فِي أَدْنَى
الْأَرْضِ.... الخ ) جس کا مطلب یہ تھا کہ رومی سلطنت اب تو غالب آگئی ہے مگر پھر بضع
سیٹین میں (یعنی تین سے نو سال کے عرصہ میں ) اسلام کے ہاتھ سے مغلوب ہوں گے ۔
مگر با وجود اس کے کہ دوسری قراءت جس میں غلبت کا صیغہ ماضی معلوم تھا اور سَيُغْلَبُون کا
صیغہ مضارع مجہول تھا مگر پھر بھی پہلی قراءت جس میں غُلِبَتْ کا صیغہ ماضی مجہول تھا اور
سَيَغْلِبُون مضارع معلوم تھا منشوخ التلاوت نہیں ہوئی بلکہ اسی طرح جبرائیل علیہ السلام
آنحضرت ﷺ کو قرآن شریف سناتے رہے ۔ اب یہ جو مسئلہ ہے یہ اہل علم پر تو روشن ہو
جائے گا جو اس لغت کی اصطلاحوں کو سمجھتے ہیں مگر عام احمدیوں پر اس کو کھولنے کے لئے زیادہ
وقت چاہئے۔ بہر حال حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جو تحریر جیسے تھی وہی میں نے
پڑھ کے آپ کے سامنے رکھ دی ہے۔ تو اس آیت کریمہ کی دو تلاو تیں تھیں یعنی قراء تیں
تھیں۔ اللہ تعالی نے دونوں قراء توں کو باقی رکھا اور دونوں قراء توں کے لحاظ سے یہ مضمون
بڑی شان کے ساتھ پورا ہوا ہے۔ اس سے ثابت ہوا کہ ایک مرتبہ پھر مقدر ہے کہ عیسائی
سلطنت روم کے بعض حدود کو پھر اپنے قبضہ میں کرلے گی۔ اسی بنا پر احادیث میں آیا ہے کہ
مسیح کے وقت میں سب سے زیادہ دنیا میں روم ہوں گے یعنی نصاری۔ اس تحریر سے ہماری
غرض یہ ہے کہ قرآن اور احادیث میں روم کا لفظ بھی بروزی طور پر آیا ہے یعنی روم سے
اصل روم مراد نہیں بلکہ نصاریٰ مراد ہیں۔ "
(تحفہ گولڑویه روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۳۰۸.۳۰۷)
پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں بھی یہ پیشگوئی پوری ہو چکی
ہے اور آج کل نصارٹی کا عروج ہے اور بڑی کثرت سے ہر طرف پھیل گئے ہیں ۔ انہوں نے
کس پر غلبہ پایا ہے۔ غلبہ یہود پر پایا ہے جو موحد تھے۔ لیکن یہ عجیب بات ہے کہ غلبہ یہود پر پانے
کے باوجود در پردہ یہودی عیسائیوں سے وہ کام کرواتے ہیں جو خود نہیں کر سکتے ۔ پس یہ بھی
ایک عجیب نکتہ ہے جو اس زمانہ میں ہمارے سامنے کھلا ہے کہ عیسائیت کو غلبہ ملا ہے ساری دنیا
میں اور یہود عیسائیت کی معرفت غلبہ حاصل کر رہے ہیں اور یہ غلبہ اب ان کو ہمیشہ نہیں رہے
گا بلکہ مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ ہونے کی وجہ سے وہ خدا کے غضب کے نیچے بھی ہیں اور دنیا
کے غضب کے نیچے بھی ہمیشہ رہے ہیں اور آئندہ بھی دوبارہ پھر اسی غضب کے نیچے آنے
والے ہیں۔ پس بعض لوگ مایوس ہو جاتے ہیں کہ ابھی تک تو فلسطینیوں کا کچھ نہ بنا اور یہودی
ان پر جیسے چاہیں مظالم کرتے ہیں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ پیشگوئی ایک دفعہ نہیں بارہا ماضی
۲۰۰ تا ۱۹ جولائی ۲۰۰ء
میں پوری ہو چکی ہے۔ اتنی بار اور اس شان کے ساتھ پوری ہو چکی ہے کہ اس پر شک کرنا ایک
حماقت ہے اس کے سوا کچھ نہیں۔ دیکھو نازی جرمنی کے زمانہ میں کس شان سے پوری ہوئی
تھی۔ یہود نے جرمنی کی اقتصادیات پر مکمل غلبہ پالیا تھا، اس کی اقتصادیات کے علاوہ اس کی
سیاست پر اور اس کی صنعتوں پر ، ہر چیز یہود کے قبضہ قدرت میں چلی گئی تھی۔ اس وقت کوئی
سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ یہودی اس قوم کے مغلوب ہو جائیں گے جس قوم پر اس نے بڑے
زور اور جبر کے ساتھ تسلط کر لیا تھا۔ لیکن جنہوں نے نازی تاریخ کو پڑھا ہوا ہے وہ جانتے ہیں
کہ کس طرح نازیوں نے یہود پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے اتنے مظالم کئے کہ آج تک
یہودی ان مظالم کا رونا روتے ہیں اور یہودیوں کے بیان کے مطابق دس لاکھ یہودی وہاں قتل
و غارت کئے گئے۔ اب یہ جو اعداد و شمار ہیں مبالغہ ہی سہی مگر اس میں شک نہیں کہ بہت بڑی
تعداد یہودیوں کی بہت ظالمانہ طور پر جرمنی میں قتل کی گئی یہاں تک کہ Death
Chambers میں انہیں مارا گیا ، زہریلی گیس چھوڑی جاتی تھی جس سے دم گھٹ کر اور اس
کے زہر سے مغلوب ہو کر یہودیوں کی جانیں نکل جاتی تھیں۔ پھر ان کے بچوں پر بھی ظلم کیا
گیا، ان کے بچوں کو بھی مارا گیا، ان کی عورتوں پر بھی ظلم کیا گیا، ان کی عورتوں کو بھی مارا گیا
اور بہت ہی مشکل کے ساتھ کچھ یہودی بچ بچا کر انگلستان کی پناہ میں آگئے ۔
تو یہ جو خدا تعالیٰ کی طرف سے غَيْرِ المَغضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّين کی
پیشگوئی ہے اس میں مغضوب کا جو لفظ ہے وہ ظاہر کرتا ہے کہ یہود پر خدا کا بھی غضب نازل ہوتا
ہے اور لوگوں کا بھی غضب نازل ہوتا ہے۔ ساری تاریخ بھری پڑی ہے اس بات سے۔ پس اس
اب مسلمانوں کے لئے کسی مایوسی کی کوئی وجہ نہیں۔ فلسطین میں بھی کچھ نہ کچھ ہو گا ضرور، ہم تو
منتظر ہیں وہ بھی دیکھ لیں تاریخ کس کے ساتھ ہے۔ تاریخ مسلمانوں کے ساتھ ہے لازماً ان پر
ایک دفعہ پھر غلبہ ملے گا لیکن خدا کے صالح بندوں کو اور اس سے میں استنباط کرتا ہوں کہ یہ
غلبہ احمدیت کو نصیب ہوگا ۔ اللہ تعالی ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔ کیونکہ فرمایا عزیز رحیم
ہے خدا، بار بار رحم بھی فرماتا ہے اور بہت غالب اور دائمی غلبہ والا ہے۔
ایک اور آیت کریمہ ہے ﴿ما جَعَلَ اللهُ لِرَجُلٍ مِنْ قَلْبَيْنِ فِي جَوْفِهِ» که الله
تعالٰی نے کسی شخص کے لئے اس کے سینہ میں دو دل نہیں رکھے۔ یعنی اگر ایک سے محبت ہے تو
بیک وقت دوسرے سے محبت نہیں ہو سکتی۔ ہو گی تو وہ کم درجہ کی ہوگی، ایک ہی محبت غالب
رہتی ہے ۔ فرمایا ہم نے انسان کے سینہ میں دو دل نہیں رکھے اور اسی طرح ومَا جَعَلَ
اَزْوَاجُكُمُ الَّتِى تُظهِرُونَ مِنْهُنَّ أُمَّهَتِكُمْ ﴾ اور وہ عورتیں ، تمہاری بیویاں جن کو تم اپنے
او پر حرام کرنے کے لئے اپنی مائیں کہہ دیا کرتے ہو ، وہ تمہاری مائیں نہیں بن سکتیں۔ تمہاری
مائیں تمہاری ہی مائیں ہیں۔ ﴿وَمَا جَعَلَ أَدْعِيَاءَ كُمْ أَبْنَاء كُمْ ) اور تمہارے منہ بولے
بیٹوں کو تمہارا اصلی اور سچا بیٹا نہیں بنایا ( ذَلِكُمْ قَوْلَكُمْ بِأَفْوَاهِكُمْ کے یہ تو سب تمہارے منہ
کی باتیں ہیں۔ ﴿وَاللهُ يَقُولُ الحَقَّ وَهُوَ يَهْدِى السَّبِيْلِکی اور اللہ حق فرماتا ہے اور وہ
سیدھے راستہ کی طرف ہدایت دیتا ہے۔ اُدْعُوهُمْ لِآبَاءِ هِمْ هُوَ أَقْسَطُ عِندَ اللهِ کہ وہ جو
یتیم جنگوں کے بعد تمہارے قبضہ میں آتے ہیں ان کو ان کے باپوں کے نام سے پکارو، ان کو اپنا
بیٹا قرار نہ دیا کرو ۔ - فَإِن لَّمْ تَعْلَمُوا آبَاءَ هُمْ ﴾ اگر تمہیں ان کے باپوں کے نام معلوم نہ
ہوں ﴿فَاخْوَانُكُمْ فِي الدِّينِ ﴾ تو پھر وہ دین میں تمہارے بھائی ہیں ﴿ وَ مَوَالِيكُمْ کے اور وہ
تمہارے دوست ہیں دین کے معاملہ میں بھی ﴿وَلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ فِيمَا أَخْطَاتُم به
اور تم پر کوئی گناہ نہیں ہے اس معاملہ میں جس میں تم پہلے غلطی کر چکے ہو ﴿ ولكن ما
تَعَمَّدَتْ قُلُوبُكُمْ لیکن تمہارے دل اگر کوئی گناہِ عمد کریں گے تو پھر وہ پکڑے جائیں گے
﴿وَكَانَ اللهُ غَفُورًا رَّحِيمًا ) اور یاد رکھو کہ ان سب باتوں کے ساتھ اللہ تعالیٰ کو بہت ہی
بخشش کرنے والا والا پا پاؤ گے اور بار بار رحم فرمانے والا ۔(سورۃ الاحزاب آیات ۲.۵)
اس کی تفسیر میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
خدا تعالیٰ نے کسی کے پیٹ میں دو دل نہیں بنائے۔ پس اگر تم کسی کو کہو کہ تو میرا
دل ہے تو اس کے پیٹ میں دو دل نہیں ہو جائیں گے۔ دل تو ایک ہی رہے گا۔ اسی طرح جس
کو تم ماں کہہ بیٹھے وہ تمہاری ماں نہیں بن سکتی اور اسی طرح خدا نے تمہارے منہ بولے بیٹوں کو
حقیقت میں تمہارے بیٹے نہیں کر دیا۔ یہ تو تمہارے منہ کی باتیں ہیں اور خدا سچ کہتا ہے اور
سیدھی راہ دکھلاتا ہے۔ تم اپنے منہ بولے بیٹوں کو اُن کے باپوں کے نام سے پکارو۔ یہ تو قرآنی
تعلیم ہے مگر چونکہ خدا تعالیٰ کو منظور تھا کہ اپنے پاک نبی کا نمونہ اس میں قائم کر کے پرانی رسم
کی کراہت کو دلوں سے دُور کر دے۔ سو یہ نمونہ خدا تعالیٰ نے قائم کیا کہ آنحضرت ﷺ کے
غلام آزاد کردہ کی بیوی کی اپنے خاوند سے سخت نا سازش ہو گئی ، یعنی ان بن ہو گئی۔ " آخر
طلاق تک نوبت پہنچی۔ پھر جب خاوند کی طرف سے طلاق مل گئی تو اللہ تعالٰی نے
الافضل انٹر نیشنل (۷) ۱۳؍ جولائی
آنحضرت ﷺ کے ساتھ پیوند نکاح کر دیا ۔ (آریہ دھرم. روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۵۸ ۵۹ )
اس آیت کریمہ میں گزشتہ علماء نے بہت ہی زیادہ ظلم سے کام لیا ہے کیونکہ وہ اس کی
تشریح میں یہ کہتے ہیں کہ طلاق کی وجہ یہ تھی کہ آنحضرت ﷺ ایک دفعہ بغیر سلام کئے ، بغیر
آواز دئے اس گھر میں داخل ہو گئے جو زید کا گھر تھا اور اس وقت حضرت زینب کو ٹنگی حالت
میں دیکھ لیا اور نعوذ باللہ من ذلک ان پر آپ عاشق ہو گئے ۔ تو اللہ تعالی نے آپ کے دل کو
پڑھ کر یہ فیصلہ کیا کہ اس کی طلاق ہو جائے اور منہ بولے بیٹے کی بات بنالی کہ یہ تو یو نہی منہ کی
باتیں ہوتی ہیں شادی کر لی۔ اب سوال یہ ہے کہ حضرت زینب نے آپ کی خاطر ، آپ کے
دل کو خوش کرنے کے لئے آپ کے غلام سے شادی کر لی تھی جو عرب با غیرت اہل مکہ کے
لئے خصوصیت کے ساتھ ایک بہت ہی مکروہ فعل تھا۔ مکہ کی معزز عورت کا ایک غلام سے
شادی کر لینا سخت ناپسندیدگی کی نظر سے دیکھا جاتا تھا تو چونکہ حضرت زینب نے حضرت
رسول اللہ ﷺ کی دلداری کی خاطر آپ کے حکم سے سر مو فرق نہ کیا اور آپ کے فرمانے
کے مطابق شادی کرلی تھی اس لئے جب طلاق ہوئی تو رسول اللہ ﷺ کے دل میں اس کا بہت
غم تھا اور محسوس ہوتا تھا کہ میرے کہنے میں اس بیچاری نے سزا پائی ہے۔ پس اس وجہ سے آپ
نے اس سے شادی کی اور آنحضرت ﷺ کے ساتھ خدا تعالٰی نے آپ کا پیوند نکاح کر دیا۔
سورۃ الاحزاب ہی کی ایک اور آیت ہے ﴿وَمِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا
عَاهَدُوا اللهَ عَلَيْهِ کہ مومنوں میں سے اپنے مردان خدا ہیں جنہوں نے اللہ سے جو
عہد باندھا اسے سچا کر دکھایا۔ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنتَظِرُ پر ان میں
سے بہت سے ہیں جنہوں نے اپنے عہد کو سچا کر دکھایا اور بہت سے ہیں جو ا بھی انتظار کی حالت
میں ہیں ۔ ﴿ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلًا) اور انہوں نے ذرا بھی تبدیلی نہیں کی اپنے اطوار میں
لِيَجْزى الله الصَّدِقِينَ بِصِدْقِهِمْ کا یہ اس لئے تھا تا کہ اللہ تعالیٰ بچوں کو ان کی سچائی کی
وجہ سے ، صادقین کو ان کے صدق کی وجہ سے جزائے خیر عطا فرمائے۔ ﴿وَيُعَذِّبَ
المُنَافِقِينَ إِن شَاءَ اور اگر چاہے تو منافقین کو ان کے نفاق کی وجہ سے سزا دے
اَوْ يَتُوبَ عَلَيْهِم یا ان کی توبہ قبول کرتے ہوئے اپنا پر جھکے ، اس نیت سے کہ ان کی توبہ
قبول کر لی جائے ۔ ان اللهَ كَانَ غَفُورًا رَّحِيمًا ) یقینا اللہ تعالی بہت بخشنے والا اور بار بار
رحم فرمانے والا ہے۔ (سورۃ الاحزاب آیات ۲۵.۲۳)
. تو اس میں بھی دیکھیں کہ فرمایا جا رہا ہے کہ منافقین کے دل کا حال خدا جانتا تھا کہ
جھوٹے ہیں اس کے باوجود ان سے یہ نہیں فرمایا کہ تم سب کو اللہ تعالی تباہ کر دے گا بلکہ فرمایا
کہ جن سے اللہ تعالیٰ چاہے گا ان سے توبہ قبول کرتے ہوئے ان پر جھک جائے گا ۔ وان اِنَّ الله
كَانَ غَفُورًا رَّحِيْمًا یقینا اللہ تعالیٰ بہت بخشنے والا اور بار بار رحم فرمانے والا ہے۔
ان آیات کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
صحابہ کرام کی وہ پاک جماعت تھی جو اپنے نبی ملے سے بھی الگ نہیں ہوئے اور وہ
آپ کی راہ میں جان دینے سے بھی دریغ نہ کرتے تھے بلکہ دریغ نہیں کیا۔ ان کی نسبت آیا
ہے نظر مِنْهُم مَّن قَضَى نَحْبَهُ وَ مِنْهُمْ مَّنْ يُنتَظِرُ یعنی بعض اپنا حق ادا کر چکے ، اپنی جانیں اپنے
وعدوں کے مطابق پیش کر چکے اور وہ قبول کر لی گئیں اور بعض ابھی تک انتظار میں بیٹھے ہیں کہ
ہم بھی اس راہ میں مارے جاویں۔ اس سے آنحضرت ﷺ کی قدر و عظمت معلوم ہوتی ہے۔
مگر یہاں یہ بھی سوچنا چاہئے کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین آنحضرت ﷺ کی سیرت
کے روشن ثبوت ہیں۔ اب کوئی شخص ان ثبوتوں کو ضائع کرتا ہے تو وہ گویا آنحضرت ﷺ کی
نبوت کو ضائع کرنا چاہتا ہے۔ پس وہی شخص آنحضور ﷺ کی بچی قدر کر سکتا ہے جو صحابہ کرام
کی قدر کرتا ہے۔ جو صحابہ کرام کی قدر نہیں کرتا وہ ہر گز ہر گز آنحضرت ﷺ کی قدر نہیں
کرتا۔ وہ اس دعویٰ میں جھوٹا ہے اگر کہے کہ میں آنحضرت ﷺ سے محبت رکھتا ہوں مگر یہ
کبھی نہیں ہو سکتا کہ آنحضرت ﷺ سے محبت ہو اور پھر صحابہ سے دشمنی"۔
(الحكم. جلد ۸ نمبر 6 بتاريخ ۲۴ فروری ۱۹۰۲ء. صفحه ۲)
اب شیعوں کا بھی اس میں بہت بڑا عظیم الشان رو فرمایا گیا ہے۔ اس آیت کریمہ سے
۲۰۰ تا ۱۹ جولائی ۲۰۰۱ء ) 7(
پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ کے رسول سے محبت کرتا ہے وہ اس کے صحابہ سے بھی محبت کرتا ہے۔
پھر فرمایا ah
صحابہ رضوان اللہ علیہم یہ چاہتے تھے کہ خدا تعالیٰ کو راضی کریں خواہ اس راہ میں
کیسی ہی سختیاں اور تکلیفیں اٹھانی پڑیں۔ اگر کوئی مصائب اور مشکلات میں نہ پڑتا اور اُسے دیر
ہوتی تو وہ روتا اور چلاتا تھا۔ وہ سمجھ چکے تھے کہ ان ابتلاؤں کے نیچے خدا تعالیٰ کی رضا کا پروانہ
اور خزانہ مخفی ہے۔ قرآن شریف ان کی تعریف سے بھرا ہوا ہے ، اسے کھول کر دیکھو ۔ صحابہ
رضوان اللہ علیہم کی زندگی آنحضرت علہ کی صداقت کا عملی ثبوت تھا۔ صحابہ جس مقام پر
پہنچے تھے اس کو قرآن شریف میں اِس طرح پر بیان فرمایا ہے: ﴿ مِنْهُم مَّنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ
من ينتظره یعنی بعض ان میں سے شہادت پاچکے اور انہوں نے گویا اصل مقصود حاصل کر لیا اور
بعض اس انتظار میں ہیں کہ چاہتے ہیں کہ شہادت نصیب ہو۔ صحابہ دنیا کی طرف نہیں جھکے کہ
عمریں لمبی ہوں اور اس قدر مال و دولت ملے یعنی یہ ان کی خواہش نہیں تھی کہ ہماری عمریں
لمبی ہوں اور مال و دولت ملے ۔ اور یوں بے فکری اور عیش کے سامان ہوں۔ میں جب صحابہ
کے اس نمونہ کو دیکھتا ہوں تو آنحضرت ﷺ کی قوت قدسی کمال فیضان کا بے اختیار اقرار کرنا
پڑتا ہے کہ کس طرح پر آپ نے ان کی کایا پلٹ دی اور انہیں بالکل رو بخد ا کر دیا ۔ اللهم صل
على محمد و على آل محمد وبارك وسلم إِنَّكَ حَميدٌ مجيد .
(الحكم، جلد ۱، نمبر ۳۸ بتاريخ ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۵انشاء ء۔ صفحه ۲)
اس ضمن میں ایک یہ آیت بھی ہے ﴿هُوَ الَّذِي يُصَلِّي عَلَيْكُمْ وَمَلَئِكَتُهُ ﴾ وہی
ہے جو تم پر سلام درود بھیجتا ہے ﴿وَمَلئِكَتُهُ ﴾ اور اس کے فرشتے بھی۔ اب دیکھو اللہ تعالیٰ کا
درود حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ پر ہی خاص نہیں تھا بلکہ آپ کے صحابہ پر بھی اللہ تعالیٰ
درود بھیجتا ہے اور اس کے فرشتے بھی۔ کس مقصد کے لئے۔ درود بھیجنا محض ایک دعا نہیں بلکہ
ایک اعلیٰ عمل کی طرف بلانے کے نتیجہ میں درود کی برکت حاصل ہوتی ہے۔ لِيُخْرِجَكُمْ
مِنَ NALANGAGE إِلَى التَّورِ ﴾ یہ درود اس لئے تم پر بھیج رہا ہے تاکہ تمہیں اندھیروں سے نکال
کر نور کی طرف لے آئے۔ ﴿وَكَانَ بِالْمُؤْمِنِينَ رَحِيمًا اور اللہ تعالیٰ مومنوں پر بار بار
رحم فرمانے والا ہے ۔ (سورۃ الاحزاب آیت (۳۲) یہاں بھی لفظ مومن خاص توجہ کا مستحق . ہے
کیونکہ ہر غیر کے لئے تو اللہ تعالیٰ رحمن ہے مگر اپنے مومن بندوں کے لئے رحیم ہے کیونکہ
رحیم میں کچھ محنت بھی درکار ہوتی ہے جو خدا کی راہ میں کی جائے۔ کیونکہ خدا کے مومن
بندے اللہ کی خاطر مشکلات میں پڑتے ہیں اور اس کی راہ میں بہت محنت کر کے اس کی رضا
کماتے ہیں۔ اس لئے فرمایا خدا اور اس کے فرشتے مومنوں پر درود بھیجتے ہیں نا تا خدا اُن کو ظلمت
سے نور کی طرف نکالے ۔ ﴿وَكَانَ بِالْمُؤْمِنِينَ رَحِيمًا) یعنی خدا کی رحیمیت صرف
ایمانداروں سے خاص ہے جس سے کافر کو یعنی بے ایمان اور سرکش کو حصہ نہیں ہے ۔ یہ وہ
مضمون ہے جو پہلے بھی کئی بار بیان ہو چکا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
و فیض رحیمیت اس شخص پر نازل ہوتا ہے جو فیوض مترقبہ کے حصول کے لئے
کوشش کرتا ہے اس لئے یہ ان لوگوں سے خاص ہے جو ایمان لائے اور جنہوں نے اپنے رب
کریم کی اطاعت کی جیسے اللہ تعالیٰ کے اس قول ﴿وَكَانَ بِالْمُؤْمِنِيْنَ رَحِیما میں تصریح
فرمادی گئی ہے"۔
نیہ تو خطبہ رحیمیت کے مضمون پر جو جاری تھا آگے بھی شاید جاری رہے گا یہ اس کے
متعلق میں نے مختصر اذکر کیا ہے۔ اب میں خطبہ ثانیہ سے پہلے کچھ خطوط کے متعلق اعلان کرنا
چاہتا ہوں۔ جو خطوط مجھے لکھے جاتے ہیں ان میں عجیب و غریب حرکتیں ہو رہی ہیں جس کی وجہ
سے میرا وقت بہت زیادہ ضائع ہو جاتا ہے۔ بعض ایسی خواتین ہیں جو لمبے لمبے خطہ روزانہ
ہیں اور روزانہ ایک دفعہ نہیں تین چار دفعہ ، اور وہی مضمون بار بار دہرایا ہوتا ہے۔ سارے
لیے خطوط پڑھنے کے بعد نام دیکھو تو وہی نام ہیں اور وہی مضمون بار بار دہرایا جارہا ہے۔ جو صر
ف دعا کے لئے ہے۔ اب دعا میں کون سے راز کی بات ہے اور خط کے اوپر لکھا ہوتا ہے ” بصیغہ
راز ۔ دعا تو میں لوگوں کے سامنے تو نہیں کرتا، بصیغہ راز ہی کرتا ہوں۔ لیکن ان کے بصیغہ
راز لکھنے سے کیا فرق پڑتا ہے اور پھر یہ کیا مطلب ہوا کہ ایک ہی خط کو بار بار کثرت سے دوہرایا
جائے۔
بعض دفعہ ایک خط کے ساتھ سات سات آٹھ آٹھ خط نتھی کئے جاتے ہیں اور ان پر
وہی تاریخ ہے۔ اب ایک دن میں سات خط لکھنا اور نتھی کر کے بھیج دینا اس میں کونسی حکمت
ہے، مجھے تو سمجھ نہیں آتی۔ بہر حال میرا وعدہ ہے کہ میں خود خطوں کو پڑھتا ہوں تو میں امید
رکھتا ہوں کہ اس وعدہ پر قائم رہوں گا انشاء اللہ تعالٰی جب تک اللہ توفیق عطا فرمائے لیکن
لوگوں کو بھی تو خیال کرنا چاہئے۔ میرے خیال میں تو ہفتہ میں ایک دفعہ یا زیادہ سے زیادہ دو
دفعہ خط لکھتا دعا کے لئے کافی ہے اور پھر ہر خط میں جن لوگوں نے دعا کے لئے لکھا ہوتا ہے ان
کے بچوں کے الگ الگ خطوط ساتھ ہوتے ہیں حالانکہ اس خط کے نیچے سب کے دستخط ہو سکتے
تھے ، سب بچے بھی تو ساتھ ہی شامل ہیں۔ وہ اٹھا کر دیکھو پھر ایک اور بچہ نکل آیا۔ تو یہ بچوں کا
سلسلہ اللہ تعالیٰ مبارک کرے اور لمبا چلے لیکن خطوں میں یہ سلسلہ لمبا نہیں چلنا چاہئے۔ اس
لئے میری مودبانہ گزارش ہے کہ اپنے خطوں کو سلیقہ سکھا ئیں اور اگر خلاصہ کرنا نہیں آتا تو
کسی واقف سے کروالیا کریں مگر خلاصہ ہو یا نہ ہو ایک ہی دن میں چار چار پانچ پانچ خط روزانہ
لکھنا اس میں کیا حکمت ہے ۔ اور اگر روزانہ پانچ پانچ خط نہ لکھیں کیونکہ خصوصاً وہ لکھنے والی
خاتون میرے ذہن میں ہیں تو پیسے بھی بچیں گے ، ڈاک کا خرچ خواہ مخواہ کا بچے گا تو ذرا
تھوڑا سا عقل سے کام لیں ۔ خطوط کو مختصر لکھیں اور ایک ہی دن میں کئی کئی خط نہ لکھا کریں
ہفتے میں ایک کافی نہیں تو دو کافی ہو نگے ۔ وہ جو دعاؤں کے لئے لکھنے والے ہیں وہ ذہن میں
رہتے ہی ہیں اکثر ۔ اور کچھ تو میں خط پڑھتے ہی کچھ کے لئے دعا کر دیتا ہوں ساتھ ہی ، یہ میرا
طریقہ ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا بھی یہی طریق تھا کہ خط پکڑتے ہی اس پر
دعا کر دی اور پھر تہجد کی نماز میں ان سب خطوں کو ذہن میں رکھ کے ان کے لئے اجتماعی دعا
بھی کرتا ہوں۔ پس میں امید رکھتا ہوں کہ احباب کرام یہ تھوڑا سا عقل سے بھی کام لیں گے
اور یہ جو سلسلہ میرا ڈاک دیکھنے کا ہے اس کو بند نہیں کروائیں گے ۔ میں چاہتا ہوں یہ جاری
رہے اور میں خود اپنی آنکھوں سے آپ کا خط پڑھوں اور اگر یہ سلسلہ میری طاقت سے بڑھ گیا
تو پھر پرانا طریق جو خلاصوں کا تھا اس کو دوبارہ جاری کرنا پڑے گا۔ اس لئے آپ کی بھلائی بھی
اسی میں ہے کہ خطوں کو مختصر بھی کریں اور ایک ہی دن میں کثرت کے ساتھ کئی خطوط نہ لکھا
کریں۔ جزاک اللہ احسن الجزاء۔
خطوں کے سلسلہ میں یہ بھی بتادوں بعضوں نے فیکس پہ خط چڑھائے ہوئے ہیں اور
روزانہ خط ٹیکس میں سے خود بخود نکل جاتے ہیں ان کو یاد بھی نہیں رہتا کہ کیا لکھا تھا اور کیوں
لکھا تھا اور وہ حکم ہے اس فیکس کو کہ وہ خط ہمیں یہاں پہنچ جائے۔ تو یہ عجیب و غریب سلسلے ہو
رہے ہیں دعا کے بہانے۔ کچی دعا جو ہے وہ تو انسان کو تڑپا دیتی ہے، بعضوں کی بے چینی منتقل ہو
جاتی ہے اور اسی بیقراری کے ساتھ میرا دل ان کے لئے دعا کے لئے کھلتا ہے۔ لیکن اس کے
علاوہ ایک چیز اور کم کریں کہ جھگڑوں کے خطوط ختم کریں۔ اس کثرت سے جھگڑوں کے خطوط
۲۰۰۱ تا ۱۹؍ جولائی ۲۰۰۱ء
ہیں کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔ کوئی ڈاک ایسی نہیں ہوتی جس میں بکثرت لمبی تفصیل نہ لکھی پر کھا جا رہا ہے ہمیں ایک تو بڑی کوفت ہوتی ہے ہمیں کہ اس طرح ہمیں اس نظر سے دیکھ رہے
ہو ۔ میں نے اپنے خاوند سے یہ کہا، میرے خاوند نے مجھے یہ کہا، میری نندوں نے مجھے یہ کہا، نہیں۔ اس کے علاوہ پھر وہ ہماری جائیدادیں بھی پوچھتے ہیں ، ہمارے گھر ، کوئی مکان ہمارے نام
میری ساس نے مجھے یہ کہا، میں نے پھر یہ کہا ، پھر اس نے مجھے یہ جواب دیا، پھر میں نے یہ یہ ہے کہ نہیں ، کوئی اور جائیداد ہمارے نام پر ہے کہ نہیں۔ تو یہ دنیا دار لوگ ہیں بچیوں کو
جواب دیا، پھر انہوں نے یہ جواب دیا تو اتنی لمبی بحث ہوتی ہے کہ اس میں کوئی مبالغہ نہیں کہ چاہئے ان کی بالکل پرواہ نہ کریں اور ان کے ماں باپ کو چاہئے کہ ایسے لوگوں کو گھر میں گھنے
بعض دفعہ سات سات آٹھ آٹھ صفحے کا خط ہے اور آخر پر یہ ہے کہ دعا کریں۔ اب دیکھ لیں کہ بھی نہ دیں۔ نظر آجاتا ہے کوئی آدمی کس نیت سے رشتہ کی تحریک کر رہا ہے۔ تو ان کے ساتھ
اس کا کیا فائدہ ہے۔ کوشش کریں، آپ میری مدد کریں، میں آپ کی مدد کرتا ہوں۔ جو درد سختی کا سلوک کریں ، اور کوئی علاج نہیں ہے۔ بچوں کی بے عزتی کرنے کا تو کسی انسان کو بھی
دل کی شیخ ہے اس کی ایک منظر ہی کافی ہو جاتی ہے ۔ حق نہیں ہے۔ تو ان سب باتوں کو ہمیشہ پیش نظر رکھیں۔ خدا تعالیٰ ہمارے ساتھ ہو۔
اور بعض بچیاں بڑے درد سے مجھے خط لکھتی ہیں۔ ہاں اس ضمن میں میں بچیوں کے 000 0000 000
متعلق بھی بتا دیتا ہوں کہ آج تک یہ شکایتیں مسلسل جاری ہیں کہ لوگ شادی کی غرض سے
بچیوں کو ملاحظہ کرنے جاتے ہیں ایک بچی نے لکھا ہوا ہے کہ اس طرح پر رکھتے ہیں جیسے بکری کو