Names of Allah Raheem and Aziz
Friday Sermon, 15 June 2001: Names of Allah Raheem and Aziz
AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے صفاتِ باری تعالیٰ بالخصوص الرحیم، الغفور اور العزیز کے تناظر میں مختلف قرآنی آیات کے تفسیری مضامین بیان فرمائے۔ آپ نے سورۃ الاحزاب کی روشنی میں امانت اٹھانے والے انسانِ کامل یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام اور آپ کی ازواجِ مطہرات سے متعلق حکمتوں اور مستشرقین کے اعتراضات کے مدلل جوابات دیے۔ علاوہ ازیں آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی و اطاعت کو مغفرت و نجات کا ذریعہ قرار دینے، استقامت پر فرشتوں کے نزول، اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئیوں کے مطابق آفات سے اہل ایمان کے بچاؤ اور جنت و جہنم کی تمثیلی حقیقت پر بصیرت افروز روشنی ڈالی۔
موضوعات: تفسیر قرآن کریم، الرحیم، الغفور، العزیز، ازواج مطہرات، جنت اور جہنم
خطبه جمعـ
جو شخص اپنی نجات چاھتاھے وہ آنحضرت عبید اللہ کے ساتھ غلامی کا تعلق پیدا کرے
جب انسان فرشتوں کی تحریک پر نیکی اختیار کرتے ہیں اور اس کے نتیجہ میں فرشتے ان کے لئے مغفرت کی دعا
کرتے ہیں تو خدا تعالیٰ اس دعا کو قبول فرما لیتا ہے کیونکہ وہ بہت بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے
( مختلف آیات قرآنیہ کے حوالہ سے صفت رحیمیت کے مختلف پہلوؤں کا تذکرہ اور آیات میں مذکور الفم مضامین و مسائل کی نہایت پر معارف تشریح )
خطبہ جمعہ ارشاد فرمودہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خلیفة المسیح الرابع ایده الله تعالیٰ بنصرہ العزیز - فرموده ۵ ارجون ۱۵۶۲۰۰۱ / احسان ۱۳۸۰ هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
خطبہ جمعہ کا یہ متن اداره الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فاعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرحيم - کو
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين .
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين
إِنَّا عَرَضْنَا الْآمَانَةَ عَلَى السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَالجِبَالِ فَابَيْنَ أَن يَحْمِلْنَهَا
وَأَشْفَقْنَ مِنْهَا وَحَمَلَهَا الْإِنْسَانُ إِنَّهُ كَانَ ظَلُومًا جَهُولًا لِيُعَذِبَ اللهُ المُنفِقِينَ وَالمُنفِقت
وَالْمُشْرِكِيْنَ وَالْمُشْرِكِتِ وَيَتُوْبَ اللهُ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَتِ. وَكَانَ اللهُ غَفُورًا
رَّحِيمًا نة (سورة الاحزاب آیات ۷۴۷۳)
. سورۃ الاحزاب کی یہ ۷۳ ویں اور ۴ نے ویں آیتیں ہیں۔ ان کا سادہ ترجمہ یہ ہے: یقیناً ہم نے
امانت کو آسمانوں اور زمین اور پہاڑوں کے سامنے پیش کیا تو انہوں نے اسے اٹھانے سے انکار کر دیا اور
اس سے ڈر گئے جبکہ انسان کامل نے اسے اٹھا لیا۔ یقینا وہ (اپنی ذات پر بہت ظلم کرنے والا (اور اس
ذمہ داری کے عواقب کی بالکل پرواہ نہ کرنے والا تھا۔ تاکہ اللہ منافق مردوں اور منافق عورتوں اور
مشرک مردوں اور مشرک عورتوں کو عذاب دے اور تاکہ اللہ مومن مردوں اور مومن عورتوں پر
توبہ قبول کرتے ہوئے جھکے۔ اور اللہ بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔
یہ جو صفات باری تعالیٰ کا مضمون جاری ہے یہ ایک لامتناہی سمند ر ہے۔ اس میں جتنا بھی سفر
کرتے چلے جائیں کبھی ختم نہیں ہو سکتا اور مجھے یہ موقع مل رہا ہے کہ اس مضمون کے حوالہ سے قرآن
کریم کا مختصر درس دیتا چلا جاؤں اور بہت سے مسائل جو لوگوں کے ذہن میں نہیں ہوتے وہ اس مضمون
کے حوالہ سے مختصر آکچھ ان پر ظاہر کر دوں۔ اس سلسلہ میں امانت کے لفظ کے تعلق میں سب سے
پہلے میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک اقتباس پیش کرتا ہوں:
رو در اصل امانت اور اسلام کی حقیقت ایک ہی ہے“۔ یعنی اسلام ہو یا امانت کہہ لو ، دراصل ایک
ہی چیز ہے ۔ تو اسلام کو پیش کیا تھا جس سے دنیا کے بڑے بڑے پہاڑوں کے برابر انسانوں نے بھی
خوف محسوس کیا۔ اور امانت اور اسلام در اصل محمود چیز ہے"۔ اب یہ بھی ایک بہت خوبصورت نکتہ
ہے کہ اسلام اور امانت دونوں ہی جب ایک ہی چیز کے دو نام ہیں تو یہ ایک محبوب چیز یعنی خوبصورت
چیز ہیں اس سے ڈرانے کا کوئی مقصد نہیں ہے۔ اس میں کوئی خوف کا پہلو نہیں ہے بلکہ بڑے شوق کے
ساتھ انسان اس امانت کو اٹھا سکتا ہے لیکن ظلُومًا جَهُولًا کہ وہ اپنے نفس کے اوپر ظلم کرنے والا اور
عواقب سے بے خبر ہے۔
ان دو چیزوں کو جب جوڑیں تو بالکل صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اپنے نفس پر ظلم کرنے والے سے
مراد یہ نہیں ہے کہ گناہوں میں ملوث بلکہ گناہوں سے باز رکھنے میں اپنے نفس پر ظلم کرنے والا ہو اور
اپنے نفس پر سختی کے نتیجہ میں جو بھی عواقب ہوں ان سے بے پرواہ ہو جائے۔ پس فرماتے ہیں: ” پس
جس نے ایک محمود اور پسندیدہ چیز کو قبول کر لیا اور خدا تعالیٰ کے حکم سے منہ نہ پھیرا اور اس کی مرضی
کو اپنی مرضی پر مقدم رکھا، وہ لائق مذمت کیوں ٹھہرے۔ اور یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ اس آیت کے
آگے خدا تعالیٰ فرماتا ہے لِعَبَ الله المُنفِقِينَ وَالمُنفِقَتِ وَالمُشْرِكِينَ وَالمُشْرکت
ويتوب الله عَلَى الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤمِنتِ. وَكَانَ اللهُ غَفُورًا رَّحِيْما یعنی انسان نے جو امانت کو
قبول کر لیا اور عملاً اس کے پابند نہیں ہوئے وہ معذب ہوں اور مومنین اور مومنات جنہوں نے امانت
قبول کر کے عملا پابندی بھی اختیار کی وہ مور د رحمت الہی ہوں۔ یہ آیت بھی صاف اور صریح طور پر
بول رہی ہے کہ آیت موصوفہ میں ظلوم و جہول سے مراد مومن ہیں“۔
اس کے علاوہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام دیگر فقہاء کا اور علماء کا تفصیلی ذکر فرماتے
ہیں جو کہ اس تفصیل کو میں نے یہاں چھوڑ دیا ہے۔ اختصار کے ساتھ اتنا کافی ہے۔ "ماسوا اس کے اس
معنے کے کرنے میں یہ عاجز منفرد نہیں۔ یعنی یہ جو ظلوم اور جمہول کا میں نے معنی لیا ہے کہ اس
سے مراد یہ ہے کہ خدا کی خاطر اپنے نفس پر ظلم کرنے والا اور خدا کی خاطر ظلم کے نتیجہ میں
عواقب سے بے خبر و بے پرواہ ہونے والا۔ فرماتے ہیں: ” چنانچہ منجملہ ان کے صاحب فتوحات
مکیہ ہیں۔ منجملہ ان کے یعنی بہت سے محقق اور فضلاء نے جو زبان کے ماہر ہیں ان میں سے
ایک فتوحات مکیہ کے لکھنے والے بھی ہیں۔ جو اہل زبان بھی ہیں وہ اپنی کتاب تفسیر میں جو مصر
کے چھاپہ میں چھپ کر شائع ہوئی ہے یہی معنے کرتے ہیں۔ چنانچہ انہوں نے زیر تفسیر آیت
﴿وَحَمَلَهَا الإِنْسَانُ إِنَّهُ كَانَ ظَلُومًا جَهُولاً یہی معنی لکھتے ہیں کہ یہ ظلوم و جبول مقام مدح
میں ہے“۔ یعنی ظلم کرنے والا دوسروں پر نہیں بلکہ اپنے نفس پر۔ اور جہول اس نفس پر ظلم
کرنے کے نتیجہ میں جو بھی اس کے عواقب ہوں اس سے بے پرواہ ہو جائے۔
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام لکھتے ہیں: ”ہم نے اپنی امانت کو جو امانت کی طرح
واپس دینی چاہئے تمام زمین و آسمان کی مخلوق پر پیش کیا۔ پس سب نے اس امانت کے اٹھانے سے انکار
کر دیا اور اس سے ڈرے کہ امانت کے لینے سے کوئی خرابی پیدا نہ ہو مگر انسان نے اس امانت کو اپنے سر
پر اٹھالیا کیونکہ وہ ظلوم اور جمہول تھا۔ یہ دونوں لفظ انسان کے محل مدح میں ہیں، نہ محل ندمت میں "۔
یعنی تعریف کے لئے استعمال ہوئے ہیں خدمت کے لئے نہیں۔ اور ان کے معنے یہ ہیں کہ انسان کی
فطرت میں ایک صفت تھی کہ وہ خدا کے لئے اپنے نفس پر ظلم اور سختی کر سکتا تھا اور ایسا خدا تعالیٰ کی
طرف جھک سکتا تھا کہ اپنے نفس کو فراموش کر دے اس لئے اس نے منظور کیا کہ اپنے تمام وجود کو
امانت کی طرح پاوے اور پھر خدا کی راہ میں خرچ کر دے“۔
(ضمیمه براہین احمدیه حصه پنجم روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۲۳۹)
اس ضمن میں یہ بات خاص طور پر یادرکھنے کے قابل ہے کہ الانسان سے مراد مومن بھی ہے
اور گزشتہ انبیاء بھی ہونگے ۔ لیکن اصل انسان سے مراد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم ہیں
کیونکہ جو امانت آپ نے اٹھائی وہ قرآن کی امانت تھی اور قرآن کی امانت کو اٹھانے والا محل مذمت میں
بہر حال نہیں ہو سکتا۔ اس نے بہت بڑا بوجھ اپنے سینہ پر اٹھا لیا ہے۔ یہ مفہوم ہے اس آیت کا۔ تو
انسان سے مراد انسانِ کامل ہے یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم۔ آپ نے اس امانت کا حق
ادا کرنے میں ہر قسم کی تختی قرآن کریم کا پیغام پہنچانے کے لئے برادشت کی۔ فتح مکہ سے پہلے بھی مکی
زندگی میں بھی اور مدنی زندگی میں بھی اور کبھی کسی مقام میں کوئی خوف محسوس نہیں کیا۔ مگر خدا تعالی
کا پیغام بڑی جرات کے ساتھ جو بطور امانت آپ کے دل پر نازل ہو ا تھا آپ پیش کرتے رہے۔ پس
محل مدح میں ہونے کے لحاظ سے انسان کامل سے میں یہ مراد لیتا ہوں کہ یہاں حضرت اقدس محمد
مصطفی الله سے مراد ہیں۔
۲۰۰ تا ۲۷ جولائی ۲۰۰۱ء ) 5(
اب ایک اور آیت ہے جس میں غَفُورٌ رَّحِیمٌ کا آخر پر ذکر آتا ہے۔ وہ ہے یا أَيُّهَا النَّبِيُّ انا
أحْلَلْنَا لَكَ أَزْوَاجَكَ الَّتِي اتَيْتَ أَجُورَهُنَّ وَمَا مَلَكَتْ يَمِيْنُكَ مِمَّا أَفَاءَ اللهُ عَلَيْكَ وَبَنتِ
عَمِكَ وَبَنتِ عَمْتِكَ وَبَنتِ خَالِكَ وَ بَنتِ خلتِكَ الَّتِي هَاجَرْنَ مَعَكَ وَامْرَأَةً مُّؤْمِنَةٌ اِن
وَهَبْتَ نَفْسَهَا لِلنَّبِيِّ إِنْ أَرَادَ النَّبِيُّ أَن يَسْتَنْكِحَهَا خَالِصَةٌ لَكَ مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِيْنَ . قَدْ عَلِمْنَا
مَا فَرَضَا عَلَيْهِم فِي أَزْوَاجِهِمْ وَمَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ لِكَيْلا يَكُونَ عَلَيْكَ حَرَجٌ : وَكَانَ الله
غَفُورًا رَّحیما) یہ ایک ہی آیت ہے سورۃ الاحزاب کی آیت نمبر انہ۔ اس کا سادہ ترجمہ یہ ہے: اے
نبی ایقینا ہم نے تجھ پر تیری وہ بیویاں حلال کر دی ہیں جن کے مہر تو انہیں دے چکا ہے اور وہ عورتیں
بھی جو تیرے زیر نگیں ہیں یعنی جو اللہ نے تجھے غنیمت کے طور پر عطا کی ہیں اور تیرے چا کی بیٹیاں اور
تیری پھوپھیوں کی بیٹیاں اور تیرے ماموں کی بیٹیاں اور تیری خالاؤں کی بیٹیاں جنہوں نے تیرے
ساتھ ہجرت کی ہے اور ہر مومن عورت اگر وہ اپنے آپ کو نبی کے حضور پیش کر دے بشر طیکہ نبی یہ
پسند کرے کہ اس سے نکاح کرے۔ ( یہ ) مومنوں سے الگ خالصہ تیرے لئے ہے۔ ہمیں علم ہے جو ہم
نے ان کی بیویوں کے بارہ میں اور ان کے زیر نگیں عورتوں کے بارہ میں ان پر فرض کیا ہے۔ ( یہ واضح
کیا جارہا ہے) تاکہ تجھ پر اُن کے خیال سے کوئی تنگی نہ رہے۔ اور اللہ بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم
کرنے والا ہے۔
اس آیت کا مفہوم میں آپ کے سامنے پیش کر دیتا ہوں۔ آنحضور صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کو
اجازت تھی بیک وقت نو بیویاں تک رکھیں اور صحابہ کو اجازت تھی کہ چار بیویوں سے زیادہ نہیں رکھنی
اور چار بیویوں کا دستور بھی ایسا تھا کہ ہر صحابی کو یہ طاقت ہی نہیں تھی۔ اکثر تو ایک بیوی کو سنبھالنا بھی
مشکل سمجھتے تھے۔ تو یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کو مخاطب کر کے جو فرمایا گیا ہے تاکہ تجھے
حرج محسوس نہ ہو اس کی بنیادی وجہ آپ کے سمجھنے کے لئے ضروری ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ
وعلی آلہ وسلم سارے عرب کے دلوں کو فتح کرنے کے لئے آئے تھے اور دلوں کو فتح کرنے کے دو
طریق تھے۔ ایک تو وہ روحانی طریق تھا کہ آپ بے حد رحمان اور رحیم اور شفقت کرنے والے اور
بہت زیادہ اُن کی خاطر دکھ اٹھانے والے تھے جس کے نتیجہ میں از خود دلوں نے بہر حال فتح ہونا تھا۔
لیکن ان کے دلوں کو فتح کرنا جو بہت سخت دل قوم تھی یہ کوئی آسان کام نہیں تھا۔ اسی لئے اللہ تعالیٰ
نے فرمایا ہے کہ اگر تو ان کے لئے نرم بھی ہو جاتا تب بھی نا ممکن تھا کہ تو ان سخت دلوں پر قبضہ کر
لیتا سوائے اس کے کہ اللہ تعالی رحم فرمائے اور اللہ تعالیٰ یہ فیصلہ کرلے۔ تو آنحضرت صلی اللہ علیہ
و علی آلہ وسلم نے جو عربوں کے دل فتح فرمائے اس میں خلاصہ خدا تعالیٰ کی خاص مہربانی ہے جس کی
وجہ سے رسول اللہ اللهـ والے کو یہ موقع عطا ہوں
اب دوسری بات ہے قبائل کو جوڑنا۔ تو عرب قبائل میں یہ دستور تھا کہ جن کی بیٹیاں کسی کے
ہاں چلی جائیں وہ اس کے مطیع ہو جاتے تھے اور برداشت نہیں کر سکتے تھے کہ جہاں ان کی بیٹی گئی ہے
اس کے اوپر وہ زیادتی کریں۔ پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کو زیادہ بیویوں کی اجازت اس
لئے علی کہ آپ نے بہت سے قبائل سے بیٹیاں لینی تھیں اور ان قبائل کو اکٹھا جوڑنا تھا اور یہ جو
مستشرقین بیہودہ بات کرتے ہیں کہ اس میں آنحضرت ﷺ الله کی نفسانیت کا دخل تھا یہ بالکل جھوٹ
ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ آیات جو نازل ہوئی ہیں یہ مدینہ میں آخر پر نازل ہوئی ہیں اور آنحضرت
تو اپنے سے بہت بڑی عمر کی بیوہ سے شادی کر چکے تھے اور بڑی محبت سے اس پیمان وفا کو آپ نے
نبھایا۔ اگر کوئی نفسانیت ہوتی تو وہ عمر تھی یعنی کی زندگی کی جس میں آپ کو شادیاں کرنی چاہئے تھیں
مگر آپ نے کوئی شادی نہیں کی۔ پس مدنی زندگی میں آنحضرت ﷺ کا شادیاں کرنا یہ ایک دلیل ہے
اس بات کی کہ رسول اللہ ﷺ کی نفسانیت کا اس میں کوئی دخل نہیں تھا اس وقت تو آپ بوڑھے
ہو چکے تھے جبکہ آپ کو اجازت ملی ہے۔ پس اس اجازت سے جو مستشرقین نا جائز نتیجہ نکالتے ہیں یہ
بالکل ظلم اور سر سراسر اسر زیادتی ہے۔ رسول اللہ ﷺ کی پاک ذات پر اس قسم کے الزامات لگائے جاسکتے ہی
نہیں۔
اب میں حضرت امام بخاری کی کتاب صحیح بخاری سے کتاب التفسیر سے اس آیت کریمہ سے
متعلق حضرت ابن عباس کا یہ قول بیان کرتا ہوں۔ حدیث وہ ہوتی ہے جس کو رسول اللہ ﷺ سے
بیان کیا جائے۔ اگر وہ ہوتا ہے جس میں کوئی بزرگ صحابی اپنی طرف سے آنحضرت ﷺ کے مزاج
کو سمجھتے ہوئے آپ کے متعلق کوئی بات کرے۔ تو یہ حضرت ابن عباس کا اثر ہے یعنی حدیث
رسول اللہ ﷺ سے مروی نہیں بلکہ رسول اللہ ﷺ کے متعلق آپ کے ایک بزرگ صحابی کی
حدیث مروی ہے۔
حضرت سعید رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت ابن عباس سے کہا
کہ قرآن کریم میں بعض ایسے امور ہیں جن کی مجھے سمجھ نہیں آتی اور مثال کے طور پر
اللہ تعالیٰ کی ان صفات کاذکر کیا ۔ كَانَ اللهُ غَفُورًا رَّحِيمًا، كَانَ اللهُ عَزِيزًا حَكِيمًا، كَانَ اللهُ
سَمِیعًا بَصِيرًا ۔ اس نے حضرت ابن عباس سے عرض کیا کہ سمجھ یہ نہیں آتی کہ اس میں ماضی کا صیغہ
استعمال ہوا ہے گویا خدا کسی زمانہ میں غفور رحیم تھا اب نہیں رہا، گویا خدا کسی زمانہ میں غالب، عزت والا
تھا اب نہیں رہا، گویا کسی زمانہ میں بہت سننے والا تھا اور بہت دیکھنے والا تھا لیکن اب نہیں رہا۔ گائ سے
اس نے یہ مفہوم نکالا۔ حضرت ابن عباس نے اس پر فرمایا یہاں خان کا یہ مطلب ہے کہ اللہ کی یہ
صفات ازل سے ہیں یعنی یہ خیال دل سے نکال دو کہ آب وہ غفور رحیم ہوا ہے ۔ یہ مراد ہے کہ
ہمیشہ ہمیش سے وہ غفور رحیم ہے اور جو ہمیشہ سے غفور رحیم ہے وہ آئندہ بھی ہمیشہ غفور رحیم رہے گا۔
یہ عمدہ تغییر حضرت ابن عباس نے کی اس لئے اس کو ہم آثر کہتے ہیں۔ یعنی اپنی طرف سے یہ تفسیر کی
جو بالکل درست تھی۔
ایک اور آیت سورۃ الاحزاب ہی سے ہے ساٹھویں آیت يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِأَزْوَاجِكَ
وَبَنتِكَ وَنِسَاءِ الْمُؤْمِنِينَ يُدْنِينَ عَلَيْهِنَّ مِنْ جَلَابِيبِهِنَّ . ذَلِكَ أَدْنَى أَنْ يُعْرَفْنَ فَلَا يُؤْذَيْنَ .
وَكَانَ اللهُ غَفُورًا رَّحِيْما۔ اے نبی ! تو اپنی بیویوں اور اپنی بیٹیوں اور مومنوں کی عورتوں سے کہہ
دے کہ وہ اپنی چادروں کو اپنے اوپر جھکا دیا کریں۔ یہ اس بات کے زیادہ قریب ہے کہ وہ پہچانی جائیں اور
انہیں تکلیف نہ دی جائے اور اللہ بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔ یہاں بہت بخشنے والا
اور بار بار رحم کرنے والا اس لئے ہے کہ وہ بھی بار بار تکلیف دیتے تھے آنحضور ﷺ کو اور مسلمان
خواتین کو اور اس کے باوجود خدا ان سے پردہ پوشی کرتا تھا اور بخش دیتا تھا اور پھر انہی میں سے اسلام پر
جائیں فدا کرنے والے بھی پیدا ہو گئے۔ اور جیما کے سے مراد ہے بار بار رحم کرنے والا ، بار بار موقع
دینے والا اور بار بار ان سے رحمت کا سلوک کرنے والا۔
اس سلسلہ میں حضرت خلیفتہ اریج الاول کی ایک تفسیر میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔ بہت
ہی لطیف تفسیریں ہیں جو حضرت خلیفۃ اصبح الاول نے فرمائی ہیں۔ ان آیات کا مطلب اور قصہ یہ
ہے کہ مدینہ کے بعض بد معاش، مسلمان عورتوں کو چھیڑتے تھے اور عورتوں کو دُکھ دے کر
اُن کے متعلق لوگوں کو تکلیف پہنچاتے تھے۔ چونکہ بظاہر مومن ہونے کے مدعی تھے ، اس لئے
جب پکڑے جاتے تو عذر کر دیتے کہ اس کو ہم نے پہچانا نہیں۔ اسی واسطے یہ نشان لگایا گیا۔ غور
کرو۔ یہ کلمہ قرآن کریم کا ان يُعْرَفْنَ فَلَا يُؤْذَيْن ، اور ما قبل کی آیت کی صفائی سے بتاتی ہے
کہ بڑی چادر ایک نشان تھا اور ان سے واضح ہوتا تھا کہ ایک شرارت ارت کی بندش اسلام نے کی
ہے۔ اس لئے اس نشان کے بعد فرمایا کہ اب بھی اگر شریر شرارت سے باز نہ آئے تو ہم ان کو
خوفناک سزا دیں گے۔ افسوس ایسے نشانوں اور کچی باتوں پر اعتراض کیا جاتا ہے“۔
(نور الدین طبع ثالث. صفحه ۲۲۲)
کیا اعتراض کیا جاتا ہے اس کی تفصیل تو حضرت خلیفۃ المسیح الاول نے نہیں لکھی مگر یہ
اعتراض اور اعتراضوں میں سے ایک تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے ان
لوگوں پر جنہوں نے مسلمان عورتوں پر ظلم کیا ہو، بہت سختی کی ہے اور ان کو مدینہ سے نکال
دینے کی دھمکی بھی دی ہے اور اس کے بعد خدا تعالیٰ کے عذاب کی تنبیہ بھی کی ہے کہ اس کے
علاوہ یہ عذاب بھی تم پر نازل ہو گا۔ اس اعتراض کے جواب کے طور پر یہ آیت کریمہ ہے کہ
دیکھو تم لوگ ظلم میں حد سے بڑھ گئے ہو۔ صرف نبی کی بیویوں پر ہی ظلم نہیں کرتے بلکہ عام
۲۰۰ تا ۷ ۲ جولائی ۲۰۰ء
مسلمان عورتوں پر بھی ظلم کرتے ہو اور بعد میں بہانہ بنا لیتے ہو کہ ہمیں تو پتہ نہیں تھا کہ یہ
کون ہے ۔ ہم سمجھتے تھے مدینہ کی کوئی عورت ہے یعنی یہو دیا مشرک عورت بھی ہو سکتی ہے۔
اس پر یہ یہ آ آیت نازل ہوئی جس کا مطلب یہ ہے کہ اب واضح طور پر ان کی نشانی یہ کر دی گئی ہے
کہ یہ اوڑھنیاں اوڑھا کریں گی جس طرح گھونگھٹ نکال کے چلتی ہیں خواتین، اس طرح یہ
بھی گھونگھٹ لیا کریں گی اور اب تمہیں ان کو پہچاننے میں کہ یہ کون ہیں ، یہ مسلمان خواتین
ہیں کوئی وقت نہیں ہونی چاہئے ۔ اگر اس کے باوجود بھی تم نے شرارت کی تو پھر بہت سختی سے
تم سے نپٹا جائے گا لیکن یاد رکھو کہ اس سب ظلم کے باوجود جو تم کرتے ہو اللہ تعالیٰ بہت بخشنے
والا اور بار بار رحم فرمانے والا ہے۔
حضرت امام اپنی کتاب کحیح بخاری کی کتاب الغیر میں اس آیت کریمہ کے تحت یہ
حدیث بیان فرماتے ہیں۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں کہ مشرکین
میں سے بعض لوگ جو کثرت سے قتل و غارت اور زنا وغیرہ کے مرتکب رہ چکے تھے آنحضرت
صلى الله کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کہنے لگے کہ آپ جو کچھ کہتے ہیں اور جس طرف بلاتے ہیں
وہ بہت خوب ہے۔ کاش کہ آپ ہمیں یہ بتادیں کہ ہم جو کچھ کر چکے ہیں اس کا کوئی کفارہ ہے
بھی کہ نہیں۔ اس پر آیت (وَالَّذِيْنَ لَا يَدْعُونَ مَعَ الله إلها اخَرَ وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ
الَّتِي حَرَّمَ اللهُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَا يَزْنُونَ نازل ہوئی اور آیت ﴿قُلْ بِعِبَادِيَ الَّذِينَ
اَسْرَفُوْا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَّحْمَةِ اللَّهِ نازل ہوئیں۔
(بخاری کتاب التفسير )
حضرت امام بخاری نے اپنی کتاب صحیح بخاری کی کتاب التفسیر میں اس آیت کریمہ کے
تحت یہ حدیث درج فرمائی ہے۔ حضرت مجاہد بیان کرتے ہیں کہ حضرت علاء بن زیاد لوگوں کو
دوزخ کے بارہ میں وعظ کر رہے تھے ۔ اس پر ایک شخص نے کہا کہ آپ لوگوں میں مایوسی کیوں
پھیلاتے ہو یعنی اتنا سختی سے دوزخ کی دھمکیاں دے رہے ہیں کہ سب لوگ مایوس ہو جائیں
گے کہ ہم تو نہیں بخشے جا سکتے ۔ انہوں نے کہا میں لوگوں میں کوئی بھی مایوسی نہیں پھیلا سکتا
جبکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ﴿قُلْ لِعِبَادِيَ الَّذِيْنَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ
رَّحْمَةِ الله کی کیسے میں مایوسی پھیلا سکتا ہوں جب اللہ تعالٰی وعدہ فرما رہا ہے کہ اے میرے
بندو! جنہوں نے اپنے نفس پر زیادتیاں کی ہیں اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو ۔ نیز فرماتا ہے
وَإِنَّ المُسْرِفِيْنَ هُمْ أَصْحَبُ النَّارِ ہے کہ وہ لوگ جو زیادتیوں پر مصر ر ہیں اور زیادتیاں
کرتے چلے جائیں وہ یقینا اہل نار میں سے ہیں۔ لیکن تم چاہتے ہو کہ تمہاری بد اعمالیوں کے
با وجود تمہیں جنت کی بشارت دی جائے یہ تو نہیں ہو سکتا جبکہ اللہ تعالیٰ نے محمد (ع) کو آپ
کی اطاعت کرنے والوں کے لئے مبشر بنا کر اور آپ کی نافرمانی کرنے والوں کے لئے مندر بنا
کر بھیجا ہے۔
حضرت اسماء بنت یزید کی ایک روایت ترمذی کتاب تفسیر القرآن میں درج ہے ۔
حضرت اسماء بنت یزید روایت کرتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو آیت عِبَادِيَ الَّذِيْنَ
أَسْرَفُوْا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَّحْمَةِ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا
پڑھتے سنا۔ یعنی اے میرے بندو! جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا ہے اللہ کی رحمت سے مایوس
نہ ہو یقیناً اللہ تعالی تمام گناہوں کو بخش دیتا ہے اور پر واہ بھی نہیں کرتا۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس کی تفسیر میں لکھتے ہیں : 'ان کو کہہ دے کہ
اے میرے بندو جنہوں نے اپنی جانوں پر اسراف کیا ۔ یعنی اسراف سے مراد ہے بڑے بڑے
گناہ کئے ۔ " تم خدا کی رحمت سے نومید مت ہو ۔ وہ تمہارے سب گناہ بخش دے گا۔ اب ظاہر
ہے کہ بنی آدم آنحضرت ﷺ کے تو بندے نہیں تھے لیکن سب نبی و غیر نبی خدائے تعالیٰ کے
بندے ہیں لیکن چونکہ آنحضرت ﷺ کو اپنے مولا کریم سے قرب اتم یعنی تیسرے درجہ کا
قرب حاصل تھا سو یہ سخن بھی مقام جمع سے سر زد ہوا۔
(سرمه چشم آریه صفحه ۲۲۹،۲۲۸ حاشیه)
اب یہاں غور طلب بات یہ ہے کہ وو یہ سخن بھی مقام جمع سے سرزد ہوا اس کا کیا
مطلب ہے ؟ اس کا مطلب ہے کہ آنحضرت الله ﷺ اللہ کے اتنے کامل بندے تھے کہ خدا تعالیٰ
نے محمد ﷺ کو اجازت دی کہ وہ ان کو جو بندے اللہ کے تھے یہ کہہ کے مخاطب کرے کہ اے
میرے بند وا لیکن ایک شرط کے ساتھ کہ جب ہم خدا کا بندہ کہتے ہیں تو اس سے مراد ہے خدا
کے پیدا کر دہ بندے۔ جب محمد کا بندہ کہتے ہیں تو مراد یہ ہوتی ہے کہ محمد کے غلام ، کیونکہ عبد
کے دونوں معنے ہیں۔ پس آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم جب فرماتے ہیں 'بعِبَادِی، تو
اس سے مراد یہ نہیں کہ میرے بندو جن کو میں نے پیدا کیا ہے بلکہ مراد یہ ہے کہ اے میرے
غلامو ا میری اطاعت کرنے والو! میری راہ پر چلنے والو!۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام مزید فرماتے ہیں : ” انسان تو دراصل بندہ یعنی
غلام ہے۔ غلام کا کام یہ ہوتا ہے کہ مالک جو حکم کرے اسے قبول کرے ۔ اسی طرح اگر تم
چاہتے ہو کہ آنحضرت ﷺ کے فیض حاصل کرو تو ضرور ہے کہ اس کے غلام ہو جاؤ۔ قرآن
کریم میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے ﴿قُلْ يَعِبَادِيَ الَّذِيْنَ أَسْرَفُوْا عَلَى أَنْفُسِهِمْ﴾ اس جگہ
بندوں سے مراد غلام ہی ہیں نہ کہ مخلوق ۔ رسول کریم ﷺ کے بندہ ہونے کے واسطے
ضروری ہے کہ آپ پر درود پڑھو اور آپ کے کسی حکم کی نافرمانی نہ کرو سب حکموں پر کار بند
رہو۔ (البدر جلد ۲ نمبر ۱۴ بتاريخ ۱۳ اپریل ۱۹۰۳کنداله ء صفحه ۱۰۹)
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اسی آیت کی مزید تفسیر کرتے ہوئے فرماتے
ہیں کہ : " کہہ اے میرے غلامو! جنہوں نے اپنے نفسوں پر زیادتی کی ہے"۔ یہاں غلام مرادلی
ہے بندے مراد نہیں لئے کہ تم رحمت الہی سے نا امید مت ہو ۔ خدا تعالی سارے گناہ بخش
دے گا۔ اب اس آیت میں بجائے قُلْ عِبَادَ الله کے جس کے معنے ہیں کہ اے خدا تعالٰی کے
بند وایه فرمایا کہ قُلْ بِعِبَادِی یعنی کہہ کہ اے میرے غلامو! اس طرز کے اختیار کرنے
میں بھید یہی ہے کہ یہ آیت اس لئے نازل ہوئی ہے کہ تا خدا تعالی بے انتہار حمتوں کی بشارت
دیوے اور جو لوگ کثرت گناہوں سے دل شکستہ ہیں ان کو تسکین بخشے ۔ سو اللہ جل شانه
نے اس آیت میں چاہا کہ اپنی رحمتوں کا ایک نمونہ پیش کرے اور بندہ کو دکھلاوے کہ میں کہاں
تک اپنے وفادار بندوں کو انعامات خاصہ سے مشرف کرتا ہوں۔ سو اس نے قُلْ عِبَادِی
کے لفظ سے یہ ظاہر کیا کہ دیکھو یہ میرا پیارا رسول۔ دیکھو یہ برگزیدہ بندہ کہ کمال طاعت سے
کس درجہ تک پہنچا کہ اب جو کچھ میرا ہے وہ اس کا ہے۔ جو شخص نجات چاہتا ہے وہ اس کا غلام
ہو جائے یعنی ایسا اس کی طاعت میں محو ہو جائے کہ گویا اس کا غلام ہے"۔
غلام اپنے مالک کی اطاعت میں کامل ہوتا ہے یعنی غلام کا جو کچھ بھی ہے وہ اس کا اپنا نہیں
ہو تا بلکہ سب کچھ مالک کا ہوتا ہے ۔ مالک کے پیچھے قدم قدم چلتا ہے ۔ پس چونکہ آنحضرت
رسول اللہ ﷺ نے اللہ تعالیٰ کی پیروی اس طرح کی ہے کہ اس کی صفات کے قدم پر قدم
مارے ہیں اور کاملہ اللہ کی رضا پر آپ نے قدم اٹھائے ہیں۔ اس لئے فرمایا چاہئے کہ تم اس
کے غلام ہو جاؤ۔ گویا جو اس کا غلام ہے تب وہ گو کیسا ہی پہلے گنہگار تھا بخشا جائے گا “۔ شرط یہ
ہے کہ پہلے رسول اللہ ﷺ کی غلامی اختیار کرے۔
جاننا چاہئے کہ عبد کا لفظ لغت عرب میں غلام کے معنوں پر بھی بولا جاتا ہے"۔ اب
دیکھئے ایک ہی لفظ مختلف محلوں کے اعتبار سے معنے مختلف دیتا ہے جب اللہ کا بندہ کہیں تو اللہ کی
مخلوق بندہ مراد ہوتی ہے ۔ جب محمد کا بندہ کہیں تو محمد کا غلام مراد ہوتے ہیں نہ کہ محمد کا بندہ۔
رو جیسا کہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے ﴿وَلَعَبْدٌ مُومِنٌ خَيْرٌ مِنْ مُشْرِك “ جیسے ایک دوسری
جگہ بھی اللہ تعالیٰ نے اس لفظ عبد کو کھول کر بیان فرما دیا ہے کہ مومن غلام مشرک آزاد کی
نسبت بہتر ہے اور اس آیت میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ جو شخص اپنی نجات چاہتا ہے
وہ اس نبی سے غلامی کی نسبت پیدا کرنے یعنی اس کے حکم سے باہر نہ جاوے اور اس کے دامن
طاعت سے اپنے تئیں وابستہ جانے جیسا کہ غلام جانتا ہے۔ تب وہ نجات پائے گا۔ اس مقام میں
ان کو رباطن نام کے موحدوں پر افسوس آتا ہے جو ہمارے نبی ﷺ سے یہاں تک بغض رکھتے
ہیں کہ ان کے نزدیک یہ نام کہ غلام نبی، غلام رسول، غلام مصطفی، غلام احمد ، غلام محمد شرک
میں داخل ہیں“۔
پس عجیب ہے کہ مسلمانوں میں بھی ایک فرقہ اتنا انتہا پسند ہے کہ ان ناموں کو بھی وہ
شرک قرار دیتے ہیں۔ غلام احمد ، محمد کا غلام ، نبی کا غلام ، مصطفی کا غلام ، ان سب باتوں کو شرک
سمجھتے ہیں کیونکہ سمجھتے ہیں کہ غلام صرف اللہ کا ہو سکتا ہے حالانکہ محمد رسول اللہ اللہ کا غلام
۲۰۰ ء تا ۲۷؍ جولائی ۲۰۰۱ء ) 7(
ہے ، آپ کا بندہ عبد کے معنوں میں نہیں ہے اور اس پہلو سے اس میں شرک کا کوئی شائبہ تک
نہیں پایا جاتا۔ اس آیت سے معلوم ہوا کہ مدار نجات یہی نام ہیں اور چونکہ عید کے مفہوم
میں یہ داخل ہے کہ ہر ایک آزدگی اور خود روی سے باہر آجاوے“۔ یعنی ان میں عبد ہیں
آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کہ ہر قسم کی آزادی چھوڑ دی خدا کی رضا کی خاطر اور
کامل طور پر خدا ہی کے بندے ہو گئے۔ اور خودروی کی بجائے اس راہ پر چلے جو اللہ نے تجویز
فرمائی تھی۔
اور پورا متبع اپنے مولا کا ہو اس لئے حق کے طالبوں کو یہ رغبت دی گئی کہ اگر نجات
چاہتے ہو تو یہ مفہوم اپنے اندر پیدا کریں اور در حقیقت یہ آیت اور دوسری آیت وقل ان
كنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ وَيَغْفِر لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ) از روئے مفہوم کے
ایک ہی ہیں کیونکہ کمال اتباع اس محویت اور اطاعت تامہ کو مستلزم ہے جو عہد کے مفہوم میں
پائی جاتی ہے "۔ - ان دو آیتوں کا مضمون جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرما
رہے ہیں بنیادی طور پر ایک ہے ۔ کمال اتباع اس محویت اور اطاعت تامہ کو مستلزم ہے “۔
کامل طور پر اتباع ہو ہی نہیں سکتی اور نہ کامل طور پر محویت تامہ یعنی پوری طرح اپنے وجود کو
ایک ذات کے خیال میں محو کر دینا یہ ممکن نہیں ہے جب تک کہ اطاعت تامہ نہ ہو اور پوری
طرح اس وجود کی عبدیت میں انسان شامل نہ ہو جائے۔
" یہی سر ہے کہ جیسے پہلی آیت میں مغفرت کا وعدہ بلکہ محبوب الہی بننے کی خوشخبری ہے
گویایه آیت که وقُلْ لِعِبَادِی ) دوسرے لفظوں میں اس طرح پر ہے کہ کل یا مُتَّبِعِی که
اے میری پیروی کرنے والو"۔ یعنی رسول اللہ ﷺ اپنے بندے نہیں کہہ رہے بلکہ کہہ رہے
ہیں کہ اے میری پیروی کرنے والو۔ ” جو بکثرت گناہوں میں مبتلا ہو رہے ہو رحمت الہی سے
نومید مت ہو کہ اللہ جَلّ شَانُه به برکت میری پیروی کے تمام گناہ بخش دے گا۔ اور
اگر عباد سے مراد اللہ تعالیٰ کے بندے ہی مراد لئے جائیں تو معنے خراب ہو جاتے ہیں کیونکہ یہ
ہرگز درست نہیں کہ خدا تعالیٰ بغیر تحقق شرط ایمان اور بغیر تحقق شرط پیروی کے تمام
مشرکوں اور کافروں کو یونہی بخش دیوے۔ ایسے معنے تو نصوص بینہ قرآن سے صریح مخالف
ہیں۔
اب یہ عبارت بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی عام لوگوں کو اچھی طرح
سمجھنے کے لائق ہے ہے۔ ۔ مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ یہاں عبادی سے مراد اللہ کے
بندے نہیں ہو سکتے ۔ اللہ کے بندے کا لفظ تو مشرکوں پر بھی صادق آتا ہے اور کفار پر بھی
صادق آتا ہے ، یہود اور عیسائی سارے اس لفظ کے اطلاق کے مستحق ہیں کیونکہ وہ خدا کے
بندے ، خدا کی پیدا کردہ مخلوق ہیں۔ تو ان سب کو کیا خدا تعالیٰ نے یہ خوشخبری دی ہے کہ تم جو
مرضی کرتے پھرو، شرک کرد، گناہ عظیم کرو، گناہ کبیرہ کرو مگر محمد رسول اللہ اللہ کی برکت
نے میں تمہیں بخش دوں گا۔ یہ تو بالکل بے تعلق بات ہے۔ رسول اللہ ﷺ کی برکت تو اسی کو
نصیب ہو گی جو آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کی پیروی کرے گا۔
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام فرماتے ہیں: " جو لوگ دل و جان سے تیرے
یارسول اللہ کے غلام بن جائیں گے ان کو وہ نور ایمان اور محبت اور عشق بخشا جائے گا کہ جوان
کو غیر اللہ سے رہائی دیدے گا اور وہ گناہوں سے نجات پا جائیں گے اور اسی دنیا میں ایک پاک
زندگی ان کو عطا کی جائے گی اور نفسانی جذبات کی تنگ و تاریک قبروں سے وہ نکالے جائیں
گے ۔ اسی کی طرف یہ حدیث اشارہ کرتی ہے آنا الحاشِرُ الَّذِي يُحْشَرُ النَّاسُ عَلَى
قَدَمِنی" یعنی میں وہ مُردوں کو اٹھانے والا ہوں جس کے قدموں پر لوگ اٹھائے جاتے ہیں۔
آئینه کمالات اسلام صفحه ۱۹۲.۱۹۰)
اب سورۃ الزمر میں بھی اسی مضمون کی ایک آیت موجود ہے ﴿قُلْ يَعِبَادِيَ الَّذِيْنَ
أَسْرَفُوا عَلَى انْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَّحْمَةِ اللهِ . إِنَّ اللهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا -
تو کہہ دے اے میرے بندو! جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے اللہ کی رحمت سے مایوس نہ
ہو۔ یقینا اللہ تمام گناہوں کو بخش سکتا ہے۔ یقینا وہی بہت بخشنے والا (اور ) بار بار رحم فرمانے
والا ہے۔
حضرت امام بخاری کتاب التفسیر میں درج کرتے ہیں: ”حضرت ابن عباس رضی اللہ
تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں کہ مشرکین میں سے بعض لوگ جو کثرت سے قتل و غارت اور زنا
وغیرہ کے مرتکب رہ چکے تھے آنحضرت ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کہنے لگے کہ
آپ جو کچھ کہتے ہیں اور جس طرف بلاتے ہیں وہ بہت خوب ہے کاش کہ آپ ہمیں یہ بتادیں کہ
ہم جو کچھ کر چکے ہیں اس کا کوئی کفارہ بھی ہے کہ نہیں۔ اس پر آیت ﴿وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ
مَعَ اللهِ إِلَها َاخَرَ وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللهُ إِلَّا بِالْحَقِّ نازل ہوئی اور
آیت ﴿قُلْ يَعِبَادِيَ الَّذِيْنَ أَسْرَفُوْا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَّحْمَةِ الله ل نازل
ہوئی۔ تو یہ وہی مضمون ہے جو پہلے تفصیل سے بیان کیا جا چکا ہے اس کی تکرار کی اب یہاں
ضرورت نہیں۔
سورة حم السجدۃ کی ۳۱ تا ۳۳ تین آیات ہیں ان الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ
اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَئِكَةُ أَلا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي
كُنتُمْ تُوعَدُونَ نَحْنُ أَوْلِيتُكُمْ فِى الحَيوةِ الدُّنْيَا وَفِي الآخِرَةِ وَلَكُمْ فِيهَا مَا
تَشْتَهِي أَنْفُسُكُمْ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَدْعُونَ نُزُلًا مِنْ غَفُورٍ رَّحِیم کے یہ وہ آیات ہیں جو
میں نماز عشاء میں اکثر تلاوت کرتا رہتا ہوں اس کے متعلق پہلے میں سادہ ترجمہ پیش
کرتا ہوں۔
یقینا وہ لوگ جنہوں نے کہا اللہ ہمارا رب ہے، پھر استقامت اختیار کی، اُن پر بکثرت فرشتے
نازل ہوتے ہیں کہ خوف نہ کرو اور غم نہ کھاؤ اور اس جنت کے ملنے) سے خوش ہو جاؤ جس کا تم وعدہ
دیئے جاتے ہو۔ ہم اس دنیوی زندگی میں بھی تمہارے ساتھ ہیں اور آخرت میں بھی۔ اور اس میں
تمہارے لئے وہ سب کچھ ہوگا جس کی تمہارے نفس خواہش کرتے ہیں اور اس میں تمہارے لئے وہ
سب کچھ ہو گا جو تم طلب کرتے ہو۔ یہ بہت بخشنے والے (اور) بار بار رحم کرنے والے کی طرف سے
مہمانی کے طور پر ہے۔
اب پہلا استنباط تو اس میں سے یہ ہے کہ وہ جو کہتے ہیں وحی بند ہو گئی ہے اب اس آیت
کو کہاں سے کہاں لے جائیں گے ۔ فرشتے نازل ہوتے ہیں۔ گونگے فرشتے نہیں بلکہ بولتے
ہوئے اور نازل ہو کر یہ خوشخبری دیتے ہیں کہ خوف نہ کرو جو کچھ تم نے ماضی میں کیا اس پر غم
نہ کھاؤ، اس جنت کے ملنے سے خوش ہو جاؤ جس کا تم وعدہ دئے جاتے ہو۔
پھر وحی ایسی کہ ہمیشہ وہ فرشتے ساتھ رہنے کا وعدہ کرتے ہیں۔ ہم اس دنیوی زندگی میں
بھی تمہارے ساتھ ہیں اور آخرت میں بھی اور اس میں تمہارے لئے وہ سب کچھ ہو گا جس کی
تمہارے نفس خواہش کرتے ہیں اور اس میں تمہارے لئے وہ سب کچھ ہو گا جو تم طلب کرتے
ہو۔ یہ بہت بخشنے والے اور بار بار رحم کرنے والے کی طرف سے مہمانی کے طور پر ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں : ”وہ لوگ جنہوں نے کہا کہ ہمارا
رب اللہ ہے ، پھر انہوں نے استقامت اختیار کی یعنی اپنی بات سے نہ پھرے اور طرح طرح
۶۲۰۰ تا ۲۷ جولائی ۲۰۰
کے زلازل ان پر آئے مگر انہوں نے ثابت قدمی کو ہاتھ سے نہ دیا، ان پر فرشتے اترتے ہیں یہ
کہتے ہوئے کہ تم کچھ خوف نہ کرو اور نہ کچھ حزن کرو۔ اور اس بہشت سے خوش ہو جس کا تم
وعدہ دئے گئے تھے ۔ یعنی اب وہ بہشت تمہیں مل گیا ہے اور بہشتی زندگی اب شروع ہو گئی ۔
یعنی بہشتی زندگی اس دنیا میں بھی نصیب ہوتی ہے جو یہ خیال کرتے ہیں کہ اس دنیا میں جس قسم کا
کی مرضی ہے گندی زندگی گزار لیں آگے جا کے بہشت مل جائے گی یہ جھوٹ ہے۔ بچوں کو
بہشتی زندگی اسی دنیا میں ضرور مل جاتی ہے اور ان پر فرشتوں کا نزول بھی ہوتا ہے اور گئی
ایسا نزول کہ وہ ہمیشہ ان کے ساتھ رہتے ہیں اور ان سے مختلف صورتوں میں کلام کرتے رہتے
ہیں۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
در بہشتی زندگی اب شروع ہو گئی ۔ کس طرح شروع ہو گئی نَحْنُ اَوْلِيتُكُمْ
الخ کے اس طرح کہ ہم تمہارے متولی اور متکفل ہو گئے اس دنیا میں اور آخرت میں اور
تمہارے لئے اس بہشتی زندگی میں جو کچھ تم مانگو وہی موجود ہے۔ یہ غفور رحیم کی طرف سے
مہمانی ہے۔ مہمانی کے لفظ سے اس پھل کی طرف اشارہ کیا ہے جو آیت تُؤْتِی اُكُلَهَا كُل
جنین کے فرمایا گیا تھا ۔ (جنگ مقدس صفحه ۲۴)۔ اب اس چھوٹے سے اشارہ میں بہت لمبا
مضمون حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بیان فرما دیا ہے۔ تُؤْتِي أَكُلَهَا كُلَّ حِيْنِ ﴾ سے
مراد وہ شجر طیبہ ہے جو اللہ کے حکم سے ہر موسم میں پھل لاتا ہے۔ خزاں ہو یا بہار ہو اس کا اُس
پر کوئی اثر نہیں پڑتا ۔ جڑیں تو اس کی بظاہر زمین میں ہی پیوست ہوتی ہیں لیکن شاخیں آسمان
سے باتیں کر رہی ہوتی ہیں اور اللہ تعالیٰ اس کو تمام بہترین پھلوں سے مرصع فرماتا ہے۔ پس یہ
اس آیت کی اصل تفسیر ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کی ہے۔
ایک سورۃ الشوریٰ کی چھٹی آیت ہے (نكادُ السَّمواتُ يَتَفَطَّرْنَ مِنْ فَوْقِهِنَّ
والمليكة يُسَبِّحُونَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَيَسْتَغْفِرُونَ لِمَنْ فِى الْأَرْضِ أَلا إِنَّ اللهَ هُوَ
الغَفُورُ الرَّحِيمُ) قریب ہے کہ آسمان اپنے اوپر سے پھٹ جائیں اور فرشتے اپنے رب کی حمد
کے ساتھ (اس کی) تسبیح کر رہے ہوں اور وہ ان کے لئے جو زمین میں ہیں بخشش طلب کر رہے
ہوں۔ خبردار ! یقینا اللہ ہی بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔
فرشتے انسان کی مدد کریں اور ان کے لئے بخشش طلب کریں اس کا مفہوم یہ ہے کہ
انسان فرشتوں کی بات مانے تو فرشتے اس کے لئے مغفرت طلب کرتے ہیں۔ اگر فرشتوں کی
تحریک کو ہر انسان رڈ کرتا چلا جائے تو ان کے لئے فرشتے مغفرت طلب نہیں کرتے ۔ اور
دوسرا یہ معنی پیش نظر رکھنا چاہئے کہ انسان اپنی ذات میں خود مغفرت طلب کرنے سے
مغفرت نہیں پالیتا سوائے اللہ کے ان پاک بندوں کے جن کو نبی معصوم کہا جاتا ہے۔ عام انسان
کو مغفرت، مغفرت کہنے سے مغفرت نہیں مل جاتی ۔ فرشتوں کی تحریک پر جب وہ نیکی اختیار
کرتے ہیں تو ان فرشتوں کی تحریک کے نتیجہ میں فرشتے ان کے لئے دعا کرتے ہیں اور جو
فرشتے دعا کرتے ہیں پھر اللہ تعالٰی اس دعا کو قبول فرما لیتا ہے۔ کیوں؟ اس لئے کہ وھو
الغَفُورُ الرَّحِیم کے وہ بہت بخشنے والا اور بار بار رحم فرمانے والا ہے۔
ایک سورۃ سبا کی آیت نمبر ۳ ہے ﴿يَعْلَمُ مَا يَلِجُ فِي الْأَرْضِ وَمَا يَخْرُجُ مِنْهَا .
وَمَا يَنزِلُ مِنَ السَّمَاءِ وَمَا يَعْرُجُ فِيهَا . وَهُوَ الرَّحِيمُ (الغَفُورُ)) - اب اس آیت میں
رحیم کو پہلے فرمایا ہے اور غفور کو بعد میں۔ یہ دیکھنے والی بات ہے کہ کیوں ایسا
ہوا ہے۔ سر دست مجھے اس پر غور کا موقع نہیں ملا لیکن میں صرف پہلے ترجمہ پڑھتا ہوں۔ وہ
جانتا ہے جو زمین میں داخل ہوتا ہے اور جو اس سے نکلتا ہے اور جو آسمان سے اترتا ہے اور جو
اس میں چڑھ جاتا ہے اور وہ بار بار رحم کرنے والا اور بہت بخشنے والا ہے۔ یہاں رحیم کو پہلے
غالباً اس لئے رکھا گیا ہے کہ جو آسمان سے اترتا ہے پھر اس میں چڑھ جاتا ہے وہ ایک دفعہ نہیں
ہو تا بلکہ بار بار ایسا ہو تا رہتا ہے ۔ ہر وقت زمین سے کچھ مادے آسمان کی طرف اڑتے اور
تحلیل ہوتے جاتے ہیں اور پھر اللہ تعالیٰ کی قدرت بار بار ان کو دوبارہ زمین پر اتارتی رہتی
ہے۔ پس یہ رحیمیت کا مضمون ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے رحم کو دوہرا تا رہتا ہے اور رحیمیت کے
ساتھ وہ بخشنے والا بھی ہے ۔ اس دوران جو انسانوں سے گناہ سرزد ہوتے ہیں اللہ تعالی اگر
چاہے تو ان کو معاف فرما سکتا ہے۔
پھر اسی مضمون کی دو آیتیں سورۃ السجدہ کی نمبر آتا ہے ہیں (يُدَبِّرُ الْأَمْرَ مِنَ
السَّمَاءِ إِلَى الْأَرْضِ ثُمَّ يَعْرُجُ إِلَيْهِ فِى يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ أَلفَ سَنَةٍ مِّمَّا
تَعُدُّونَ ذلِكَ عَلِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ العَزِيزُ الرَّحِيمُ ) ۔ ترجمہ : وہ فیصلے کو تدبیر کے
ساتھ آسمان سے زمین کی طرف اتارتا ہے۔ پھر وہ ایک ایسے دن میں اس کی طرف عروج
کرتا ہے جو تمہاری گنتی کے لحاظ سے ایک ہزار سال کے برابر ہو تا ہے ۔ یہ وہ غائب اور حاضر
جاننے والا ہے جو کامل غلبہ والا ( اور ) بار بار رحم کرنے والا ہے۔
اب یہاں ایک خاص مضمون ایسا بیان ہوا ہے جس کی طرف عموماً مفسرین کی نظر نہیں
۔ یہ جو فرمایا ہے تمہاری گفتی کے لحاظ سے ایک ہزار سال کے برابر ہوتا ہے تو مراد یہ ہے کہ
جس کو تم ایک دن گنتے ہو وہ تمہاری گنتی میں ایک دن ہے مگر اللہ کے نزدیک وہ ہر دن ایک
ہزار سال کے برابر ہے۔ تو ایک سال میں جتنے دن ہوتے ہیں گویا اتنے ہزار سالوں کی بات
فرمائی گئی ہے اور پھر اللہ کے حساب سے پچاس ہزار سال کا بھی وعدہ فرمایا گیا ہے ۔ تو پچاس
ہزار کو ان دنوں سے ضرب دے کے دیکھو تو میں نے حساب لگا کے دیکھا تھا سائنس دانوں
کے لحاظ سے جو کائنات کی صف پیٹی جاتی ہے وہ تقریباً اٹھارہ ارب سے ہیں ارب سال کے
در میان زمین آسمان کی صف پیٹی جاتی ہے۔ یہ سارا عرصہ ان آیات سے لکھتا ہے۔ پس قرآن
کریم کا انداز بیان حیرت انگیز ہے۔ ایسی فصاحت و بلاغت ہے کہ آدمی حیران رہ جاتا ہے جب
اس پر غور کرتا ہے تو پھر سمجھ آتی ہے کہ چھوٹے چھوٹے فرقوں سے کیا معنے مراد لئے گئے ہیں۔
اب سورۃ یسین کی آیات نمبر ۲ تا ۷ ريس. والقُرْآنِ الحَكِيمِ ﴾ اے سردار یعنی
رسول الله ﷺ وَالقُرْآنِ الحَكِيم اور قرآن حکیم کی گواہی پیش کرتا ہوں۔ ﴿ إِنَّكَ
لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ ﴾ کہ یقینا تو بھیجے ہوؤں میں سے ہے۔ اب قرآن کی گواہی کیسے ہوئی ۔
جو لوگ قرآن کو نہیں مانتے وہ اس کی گواہی کو کیوں مانیں گے۔ بات یہ ہے کہ قرآن کریم میں
اتنے عظیم الشان نشانات موجود ہیں کہ وہ اپنی بات کفار کو بھی منوانے کی طاقت رکھتے ہیں۔
ایسی آیات کریمہ ہیں جن کی تشریح کی جائے تو صاف ثابت ہوتا ہے کہ رسول اللہ ﷺ الله اپنی
طرف سے یہ باتیں نہیں کر سکتے تھے ۔ ایسی عظیم الشان پیشگوئیاں ہیں آئندہ زمانوں کے متعلق
کہ جن کے متعلق انسان کو اُس زمانے میں وہم و گمان بھی نہیں تھا۔ یہاں تک موجود ہے کہ
آسمانوں میں بھی ہم نے چلنے پھرنے والی مخلوق پیدا کی ہے۔ اب بتاؤر سول اللہ ﷺ کے زمانہ
میں تو آسمان کا تصور ایک ایسے خول کی طرح تھا جس میں کچھ ستارے جڑے ہوئے ہوں مگر
سوچا بھی نہیں جا سکتا تھا کہ اس میں چلنے پھرنے والی مخلوق موجود ہو گی۔ قرآن پیشگوئی
کرتا ہے کہ موجود ہے اور تمہاری مخلوق کے ساتھ جو زمین کی مخلوق ہے اس زمین کو ایک زمانہ
میں مجتمع بھی ضرور کر دیا جائے گا خواہ وہ پیغامات کے ذریعہ مجتمع ہوں یا بدنی طور پر مجتمع ہوں۔
تو اتنی واضح پیشگوئی زمین و آسمان سے متعلق قرآن کریم میں موجود ہے جو رسول اللہ
ﷺ الله اپنے نفس سے کر ہی نہیں سکتے تھے ۔ تو اسی لئے فرمایا ہے کہ قرآن گواہ ہے ﴿إِنَّكَ لَمِنَ
المُرْسَلِينَ ﴾ کہ یقینا تو خدا کے بھیجے ہوؤں میں سے ہے۔ ر عَلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ ) عين
سیدھے راستہ پر چلنے والا تَنزِيلُ العَزِيزِ الرَّحِيم که ﴾ یہ تنزیل جو قرآن کی ہے ایک ایسے خدا
کی طرف سے ہے جو بہت غالب ، بہت عزت والا اور بار بار رحم فرمانے والا ہے ۔ کس لئے
لِتُنذِرَ قَوْمًا مَّا أَنْذِرَ بَاءُ هُمْ فَهُمْ عَقِلُونَ ﴾ تاکہ تو ایک ایسی قوم کو تنبیہ کرے جن کے
آباء و اجداد کو تنبیہ نہیں کی گئی یعنی لیے عرصہ سے قهُمْ عَقِلُوْن کو اسی وجہ سے وہ غافل ہو
چکے ہیں۔
پھر سورة الدخان کی آیات ۴۱ تا ۴۳ ہیں اِنَّ يَوْمَ الْفَصْلِ مِيْقَاتُهُمْ
أَجْمَعِينَ يَوْمَ لَا يُغْنِي مَوْلى عَنْ مَوْلى شَيْئًا وَلا هُمْ يُنصَرُونَ إِلَّا مَنْ رَّحِمَ اللهُ
۱۲۰۰ تا ۲۷ جولائی ۲۰۰ ) 9(
إِنَّهُ هُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ ) یعنی فیصلہ کا دن ان سب کے لئے ایک وقت مقرر ہے جس دن کوئی
دوست کسی دوست کے کچھ کام نہیں آئے گا اور نہ ہی وہ مدد دئے جائیں گے سوائے اس کے
کہ جس پر اللہ نے رحم کیا۔ یقینا وہی کامل غلبہ والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔ وہ جو فیصلہ کا
دن آجائے گا اس سے مراد پہلے تو دنیا میں فیصلہ کا دن ہے۔ دنیا میں بھی قوموں کے درمیان
تنازعے ہوتے ہیں اور فیصلہ کے دن آتے ہیں تو فرمایا یہ فیصلہ کا دن عیاں ہو یا قیامت کے بعد
ہو مقرر ہے اور اس کو ٹالا نہیں جا سکتا۔ اس دن کوئی دوست کسی دوسرے دوست کے کام
نہیں آسکتا۔ کسی کی رشتہ داری کام نہیں آسکتی، کسی کی دوستی ، کسی کا خونی تعلق کام نہیں آسکتا
سوائے اس کے جس پر اللہ نے رحم کیا۔ جس پر اللہ رحم کرے اس کو اس فیصلہ کے دن سے
نجات بخشی جاسکتی ہے۔ پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔
آگ ہے پر آگ سے وہ سب بچائے جائیں گے
جو کہ رکھتے ہیں خدائے ذوالعجائب سے پیار
کہ آگ تو ہو گی یعنی یہ کہ مثلاً ایک ایٹمی جنگ چھڑ چکی ہے اس سے زیادہ خوفناک بلا کون سی
ہو سکتی ہے مگر اس میں بھی خدا تعالیٰ سے بچی محبت کرنے والے بچائے جائیں گے ۔ یہ ایک
پیشگوئی ہے جو پوری ہونے والی ہے اور اس سے پہلے بارہا پوری ہو بھی چکی ہے ۔ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جن زلازل کی اور عذابوں کی پیشگوئیاں فرمائی تھیں ان زلازل
میں اور عذابوں میں احمدیوں کو جو مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بچے غلام تھے غیر معمولی
طور پر بچالیا گیا۔ ایسے حیرت انگیز واقعات ہیں کہ انسان دنگ رہ جاتا ہے۔ مثلاً کانگڑہ کا زلزلہ
آیا، بہت وسیع پیمانے پر دیہات خُوردبرد کر دئے گئے۔ ایسے دیہات بھی تھے جس میں ایک گھر
بھی باقی نہ بچا۔ وہ الٹ گیا تھا اور ساری آبادی ہلاک ہو چکی تھی ۔ ایک گھر احمدیوں کا تھا وہ
احمد کی اپنے بچوں سمیت زندہ نکل آیا۔ وہ اتفاق ایسا ہوا کہ اس وقت اس نے ایک چارپائی کے
نیچے پناہ لی۔ اس چارپائی پر کچھ نہیں گرا۔ جو کچھ بھی ملبہ گرا دیواروں کا اور چھت کا وہ ارد گرد
گر تارہا اور اس میں سے وہ زندہ نکل آیا۔ تو یہ پیشگوئی تھی جس پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة
والسلام بڑی دلچسپی سے لوگوں سے پوچھا کرتے تھے کہ تم کہاں سے آئے ہو وہاں زلزلہ
آیا تھا؟ کہتے جی ہاں آیا تھا۔ کیا ہوا ؟ سارا گاؤں برباد ہو گیا پھر ۔ بس اب ہم زندہ ہیں ، ہم آپ
کی پیشگوئی کے مطابق زندہ بچ گئے ہیں۔ تو یہ ہے عزیز رحیم کے متعلق۔ عزیز جو عزت والا ہے
اور غالب ہے ، غلبہ والا ہے اور اس کا غلبہ اس شان سے پورا ہوتا ہے کہ ہلاکتوں کے وقت جبکہ
دنیا تباہ ہو جاتی ہے وہ جس کو چاہے بچا لیتا ہے ﴿وَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ) کے وہ دائمی غلبہ والا
، عزت والا اور بار بار رحم فرمانے والا ہے۔
اب سورة يئس کی آیات ۵۶ تا ۵۹ اِنَّ اَصْحَبَ الْجَنَّةِ الْيَوْمَ فِي شُغْلِ
فكهُونَ ) یقیناً جنت والے اس دن ایک شغل میں مصروف ہو نگے ۔ فکهونے سے مراد
دلچسپیوں میں لطف اندوز ہو رہے ہو نگے ۔ ﴿هُمْ وَ اَزْوَاجُهُمْ کے وہ بھی اور ان کے ازواج
بھی فِي ظِلَلٍ عَلَى الْأَرَائِكِ مُتَّکنوں کے سایوں کے نیچے ہونگے اور تکیوں سے ٹیک
لگائے بیٹھے ہوں گے ﴿لَهُمْ فِيْهَا فَاكِهَةٌ وَلَهُمْ مَّا يَدَّعُونَ ﴾ ان کے لئے اس میں ہر قسم
کے پھل ہو نگے اور جو کچھ بھی وہ چاہیں گے ان کو دیا جائے گا۔ سَلَم . قَوْلًا مِّنْ رَّبِّ
رحیم ۔ یہ سلام ہے، تیرے رب رحیم کی طرف سے قول ہے۔ یعنی سلام کا قول تیرے
رب رحیم کی طرف سے ہے۔
اب یہاں یہ بات یاد رکھنے کے لائق ہے کہ ایسی کوئی جنت نہیں ہے جس میں ظاہری
طور پر کوئی لوگ پھل کھا رہے ہیں ، ہر وقت لیٹے ہوئے ہیں۔ یہ تو عجیب و غریب ست رووں
کی جنت بن جائے گی کہ اور کوئی شغل نہیں ہے بس لیے ہوئے تکیوں کے اوپر اور آمنے سامنے
ایک دوسرے سے پیار کی باتیں کر رہے ہیں ۔ یہ ساری تمثیلات ہیں اور جنت کے متعلق یاد
رکھنا چاہئے کہ یہ تمثیلی پیشگوئیاں ہیں اور یہی حال جہنم کا ہے۔ جس قسم کے جہنم کے گڑھے کا
تصور آپ کے دماغ میں آتا ہے ویسا نہیں ہے۔ ایک موقع پر قرآن کریم کی ایک آیت نازل
ہوئی کہ عَرْضُهَا كَعَرْضِ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ کہ جنت کا حجم جو ہے وہ آسمانوں اور زمین
کے حجم کے مطابق ہے یعنی ساری کائنات میں وہ جنت پھیلی پڑی ہے جس جنت کی طرف اللہ
کا رسول تمہیں بلاتا ہے۔ جب یہ آیت نازل ہوئی تو صحابہ نے تعجب سے عرض کیا کہ یارسول
اللہ اگر جنت ساری کائنات میں پھیلی ہوئی ہے تو جہنم کہاں ہے ؟ آپ نے فرمایا وہ بھی وہیں ہے
وَلَكِنْ لا تَشْعُرُونَ لیکن تمہیں شعور نہیں ہے۔ تو یہ ایسی باتیں ہیں جو اس دور کے زمانہ میں
Relativity کے ذریعہ سمجھ آ جاتی ہیں مگر آنحضرت ﷺ الله کے زمانہ میں تو
Relativity کا کوئی تصور نہیں تھا پھر بھی دیکھیں خدا تعالیٰ نے کیسے آپ سے وہ باتیں
کہلوائیں جو اس زمانہ کے بڑے بڑے عالم بیان کرتے ہوئے فخر محسوس کرتے ہیں۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
" سلام تو وہ ہے جو خدا (تعالی) کی طرف سے ہو۔ خدا (تعالی) کا سلام وہ ہے جس نے
ابراہیمہ کو آگ سے سلامت رکھا۔ جس کو خدا کی طرف سے سلام نہ ہو بندے اس پر ہزار سلام
کریں اس کے واسطے کسی کام نہیں آسکتے۔ قرآن شریف میں آیا ہے ﴿سَلَمٌ. قَوْلًا مِّنْ رَّبِّ
رحیم کے بدر جلد نمبر ۶ نمبر ۲۱ یکم اگست ۱۹۰۷ء) که سلام ہے قول ایسا جو رب رحیم کی
طرف سے ہے۔
پس یاد رکھیں یہ سورۃ یس کی آیت ہے اور اس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ مردے کے
پاس نہیں بلکہ زندہ جب موت کے قریب ہو اس پر یہ سورت تلاوت کی جائے اور یہ بھی بیان
کیا جاتا ہے کہ وہ لوگ جن سے بخشش کا سلوک ہوتا ہے، جن پر خاص رحمت ہو وہ اس وقت دم
توڑتے ہیں جب یہ الفاظ نکلتے ہیں سلام . قَوْلًا مِّنْ رَّبِّ رَّحِیم۔ پس ایک تو میں بھی اس
بات پر گواہ ہوں کہ حضرت میر محمد اسحق صاحب رضی اللہ تعالٰی عنہ کی جب وفات تھی ،
نرخرے کا عالم تھا اس وقت یہ سورت آپ کے اوپر تلاوت کی جارہی تھی، عین اس وقت آپ
کا دم ٹوٹا جبکہ وسلم قَوْلًا مِنْ رَّبِّ رَّحِيم په قاری پہنچا ہوا تھا۔ تو یہ بھی خدا تعالی کی
عجیب شان ہے ۔ خدا کرے کہ ہر مرنے والے کو یہ تجربہ ہو کہ سَلامٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبِّ
رَّحِیم پر ہی اس کی جان ٹوٹے۔
اب آخری آیت آج کے لئے میں نے سورۃ حم السجدہ کی ۲ تا ۴ یہ تین آیات کی ہیں۔
ختم - صاحب حمد اور صاحب مجھ ۔ اس کا نازل کیا جانا رحمن اور رحیم کی طرف سے ہے
یعنی قرآن کریم کا نازل کیا جانا رحمن اور رحیم کی طرف سے ہے یعنی رحمن کے لحاظ سے قرآن
نازل ہوا ہے اور رحمانیت ہی کے نتیجہ میں قرآن نازل ہوا ہے۔ اور رحیمیت کا پیغام دیتا ہے
یعنی جو ر حمانیت بنی نوع انسان کے لئے ، ہر انسان کے لئے عام ہے رحیمیت ان لوگوں کے لئے
خاص ہے کہ رحمانیت کے نتیجہ میں جو کچھ عطا ہوا بار بار پھر وہ دوبارہ بھی عطا ہو تا چلا جائے۔
جیسے موسموں کا حال ہے ہر موسم ہے پھل نکلنے کا ، پھل کاٹنے کا اور وہ آتا ہے اور چلا جاتا ہے۔
رحمانیت کے نتیجہ میں ملتا ہے۔ ہم نے تو نہیں اپنی طرف سے کچھ بنایا لیکن جب چلا جاتا ہے تو
اگلے سال پھر آجاتا ہے۔ ہر وقت انسان کو موقع ملتا ہے کہ دوبارہ اس سے استفادہ کر سکے۔
فرمایا یہ ایک ایسی کتاب ہے جس کی آیات کھول کھول کر بیان کر دی گئی ہیں۔ ایک ایسے
قرآن کی صورت میں جو نہایت فصیح و بلیغ ہے ان لوگوں کے فائدہ کے لئے جو علم رکھتے ہیں۔
...... ‹ 0......4444
۲۰۰ تا ۲۷ جولائی ۲۰۰