Conditions of Bait, Momin and Muslim

Friday Sermon, 22 June 2001: Conditions of Bait, Momin and Muslim

AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے قرآن کریم کی مختلف آیات کی روشنی میں اللہ تعالیٰ کی صفاتِ غفور اور رحیم پر روشنی ڈالی ہے۔ آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ادب و احترام، محض اسلام لانے اور حقیقی ایمان کے درمیان فرق اور سچے مامورین اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کے لیے فعلی تائیداتِ الٰہی کی ضرورت کو بیان فرمایا۔ نیز آپ نے بالخصوص خواتین سے بیعت کی شرائط، اطاعتِ معروف، نمازِ تہجد اور کثرت سے استغفار کی اہمیت و برکات کا ذکر فرمایا۔

موضوعات: تفسیر قرآن کریم، رحیمیت الٰہی، ایمان اور اسلام کا فرق، شرائط بیعت، نماز تہجد، استغفار

خطبه جمعه
آج ھر ملک میں حضرت مسیح موعود کی صداقت کے حق
بڑے زور سے آوازیں اٹھ رھی ھیں
تہجد کی نماز کی عادت ڈالنی چاہئے اور اس میں استغفار سے کام لینا چاہئے ، اس کے نتیجہ میں آپ اللہ کو بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے والا پائیں گے
خطبہ جمعہ ارشاد فرمودہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خليفة المسيح الرابع ايده الله تعالیٰ بنصره العزيز - فرموده ۲۲ / جون ۲۰۰۱ ۲۲ / احسان ۱۳۸۰ : هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
(خطبہ جمعہ کا یہ متن ادارہ الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فاعوذ بالله من الشيطان الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين -
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالین
إِنَّ الَّذِيْنَ يُنَادُونَكَ مِنْ وَرَاءِ الحُجُرَاتِ اَكْثَرُهُمْ لَا يَعْقِلُونَ . وَلَوْ أَنَّهُمْ صَبَرُوا
حَتَّى تَخْرُجَ إِلَيْهِمْ لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمْ . . وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ﴾ (سورة الحجرات آيات ۲.۵)
یقیناوہ لوگ جو تجھے گھروں سے باہر سے آوازیں دیتے ہیں اکثر ان میں سے عقل نہیں رکھتے۔
اگر وہ صبر کرتے یہاں تک کہ تو خود ہی ان کی طرف نکل آتا تو یہ ضرور ان کے لئے بہتر ہوتا اور اللہ
بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔
ان آیات کریمہ میں ایسا واقعہ بیان ہوا ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کے زمانہ
میں بارہا پیش آتا رہا ہے اور قرآن کریم کی یہ گواہیاں ایسی ہیں جن کے لئے کسی حدیث کی ضرورت
نہیں کیونکہ قرآن کریم سے زیادہ قطعی یقینی گواہی اس زمانہ کی اور نہیں مل سکتی۔ چنانچہ کچھ لوگ ایسے
تھے جو بد اخلاق اور بد تمیز تھے اور رسول اللہ صلى علیہ عليه الله کو اپنے گھر سے خود باہر آنے سے پہلے آواز میں دے
کے بلایا کرتے تھے کہ اے فلاں فلاں یار سول اللہ بھی کہتے ہونگے ، آپ باہر تشریف لائیں یا باہر
آجائیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی اس بد خلقی کو نا پسند فرماتا ہے۔ کہتا ہے کہ ہر گز محمد رسول اللہ اللہ کو آوزیں
دے کر باہر نہ بلایا کرو اور صبر سے انتظار کیا کرو یہاں تک کہ وہ خود باہر تشریف لے آئیں۔ اگر تم ایسا
کرو گے تو یہ تمہارے لئے بہتر ہے۔ ﴿ وَاللهُ غَفُورٌ رَّحِیم لکھے اور اللہ تعالیٰ بہت بخشنے والا اور بار بار رحم
فرمانے والا والا ہے۔ یعنی تمہاری ان بد تمیزیوں سے بھی اللہ اللہ تعالیٰ نے صرف نظر فرمایا ہے اور چاہتا ہے کہ
تم پر پھر بھی رحم کرے اور پھر بھی تمہیں بخش دے اس لئے تمہیں نصیحت کرتا ہے کہ آئندہ سے ان
حرکتوں سے باز رہو۔
سورۃ الاحقاف کی دو آیات ہیں نمبر ۸ و ۹ ﴿وَإِذَا تُتْلَى عَلَيْهِمْ آيا تُنَا بَيِّنَتٍ قَالَ الَّذِيْنَ
كَفَرُوا لِلْحَقِّ لَمَّا جَاءَ هُمْ هذَا سِحْرٌ مُّبِين کہ جب ان پر اللہ تعالیٰ کی آیات یعنی اس کی نشانیاں
کھلے کھلے طور پر پڑھی جاتی ہیں تو وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا حق کا ، باوجود اس کے کہ وہ ان کے پاس
آگیا، بعد اس کے کہ وہ حق ان کے اوپر ظاہر ہو گیا۔ انہوں نے کہا هذَا سِحْرٌ مُّبِین یہ تو کھلا کھلا
جادو ہے۔ کھلا کھلا جادو ان معنوں میں کہا ہے کہ ان کو یقین تھا کہ اس میں کوئی حیرت انگیز معجزہ ضرور
ہے ورنہ نہ کھلا کھلا جادو کیوں کہتے۔ کھلا کھلا جادو کہہ کر یہ اعتراف کر لیا کہ یہ چیز ہمارے بس کی نہیں، یہ
مافوق الفطرت چیز نظر آرہی ہے، ہم یقین نہیں کریں گے ، ہم تجھ پر ایمان نہیں لائیں گے۔
کیا وہ یہ کہتے ہیں کہ اس نے اللہ تعالٰی پر افتراء کر لیا ہے۔ اے محمد م ہے تو ان سے کہہ دے کہ
اگر میں نے افترا کیا ہو تا تو تم اگر میرے خلاف نہ بھی ہوتے بلکہ میرے ساتھ ہونے کا دعویٰ کرتے۔
اکثر مفتریوں کے ساتھ یہ معاملہ پیش آتا ہے جو خدا پر جھوٹ بولتے ہیں ان کے پیچھے ایک بڑی جمعیت
ان کے ساتھ دینے والی ہوتی ہے۔ عرب میں جب ارتداد ہوا تو یہی واقعہ پیش آیا کہ خدا تعالی پر افتراء
کرنے والے کسی بنا پر افتراء کرتے ہیں ان کے ساتھ ایک بڑی جمعیت ہوتی ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ اس
جمعیت کے زور سے ہم فتح پالیں گے۔ تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کو اللہ تعالٰی کا یہ حکم حکم ہے
کہ تو ان سے کہہ دے کہ تم بے شک میرا ساتھ نہ دو تمہیں میرے پیچھے آنے کی کوئی ضرورت نہیں
کیونکہ اگر میں نے جھوٹ بولا ہے تو اللہ خود مجھے ہلاک کرنے کے لئے کافی ہے۔
فَلَا تَمْلِكُونَ لِى مِنَ اللهِ شَيْئًا ہے اور جب وہ ہلاک کرنے کا فیصلہ کرلے تو پھر تم اس کے
مقابل پر میری کوئی بھی تائید نہیں کر سکتے، کچھ بھی نہیں کر سکتے۔ هُوَ أَعْلَمُ بِمَا تُفِيضُونَ فِيهِ وه
بہتر جانتا ہے کہ جن باتوں میں تم پڑے ہوئے وقت ضائع کر رہے ہو ۔ كَفَى بِاللهِ شَهِيدًا بَيْنِي
وَبَيْنَكُمْ ﴾ وہی ایک گواہ کافی ہے میرے اور تمہارے درمیان۔ وہ ہم دونوں کے درمیان حق کے
ساتھ فیصلہ کرے گا ﴿وَهُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ ) یاد رکھو کہ وہ بہت بخشنے والا اور بار بار رحم فرمانے
والا ہے۔ تو ان سب زیادتیوں کے باوجود بھی اگر تمہارے اندر اللہ تعالیٰ نے خیر پائی تو پھر تم سے
رحمت کا سلوک فرمائے گا۔ یہ سورۃ الاحقاف کی ۸ تا ۹ آیات تھیں۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس ضمن میں فرماتے ہیں:
و محض الہام جب تک اس کے ساتھ فعلی شہادت نہ ہو ہر گز کسی کام کا نہیں۔ دیکھو جب کفار
کی طرف سے اعتراض ہوا الستَ مُرسَلام تو خدا کی طرف سے بھیجا ہوا نہیں ہے۔ " تو جواب دیا
گیا گفی كَفَى بِاللهِ شَهِيدًا بَيْنِي وَبَيْنَكُم ﴾ ے کہ اللہ بہت کافی ہے میرے اور تمہارے درمیان گواہ کے
طور پر یعنی عنقریب خدا تعالی کی فعلی شہادت میری صداقت کو ثابت کر دے گی ۔ پس الہام کے
ساتھ فعلی شہادت بھی چاہئے“۔
اب بہت سے لوگ ہیں مختلف ملکوں میں جو اپنے الہامات مجھے لکھتے رہتے ہیں۔ یہاں تک بھی
دعوی کرتے ہیں کہ ہم ہی ہیں اس زمانہ میں صحیح اور مہدی اور ان کو میں ہمیشہ یہی جواب دیتا ہوں کہ
اس زمانہ کے مسیح اور مہدی کو جب خدا نے فرمایا تھا کہ تو مہدی اور مسیح ہے تو اس کے ساتھ فعلی
شہادتیں بھی تھیں۔ بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی کو خدا تعالیٰ نے ظاہر فرما دیا اور ان
شہادتوں کا سلسلہ ابھی تک جاری و ساری ہے۔ ہر ملک میں غیر معمولی قوت اور شان کے ساتھ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حق میں آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ وہ ایک صدا قادیان سے جو
اٹھی تھی اب کروڑوں کی صورت میں سب دنیا سے اٹھ رہی ہے۔ میں ان کو یہی کہتا ہوں کہ ہوش کرو
تمہاری تائید میں کیا ہے؟ کچھ بھی نہیں۔ صرف نفس کا دھوکہ ہے کہ ہمیں الہام ہوا ہے۔ اور
اللہ تعالیٰ جب الہام کرتا ہے تو اس کی تائید میں پھر فعلی شہادتیں بھی ظاہر کرتا ہے۔
چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس کی ایک چھوٹی سے مثال یہ دیتے ہیں کہ
رو دیکھو گورنمنٹ جب کسی کو ملازمت عطا کرتی ہے تو اس کے وجاہت کے سامان بھی مہیا کر دیتی ہے۔
چنانچہ جو لوگ اس کا مقابلہ کرتے ہیں وہ تو ہین عدالت کے جرم میں گرفتار ہوتے ہیں۔ اسی طرح جو
ماموران الہی کے مقابلہ پر آتے ہیں وہ ہلاک ہو جاتے ہیں۔ آج کل پچاس کے قریب ایسے ہیں جو اس
مرض میں گرفتار ہیں“۔ یہ جو مرض ہے یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں بھی اسی طرح
جاری تھی رسول اللہ : ﷺ کے زمانہ میں بھی جاری تھی کوئی جھوٹے مدعی خواہ وہ جان کر نہ بھی بولتے
تھے تو ان کا نفس ان سے جھوٹ بولتا تھا اور ان کو بتا تا تھا کہ یہ الہام الہی ہے اور اس کے مطابق تم دعوئی
کر دو مگر وہ دعوئی ان کے کسی کام نہ آیا۔ ایک جمیعت نے بھی ان کا ساتھ دیا مگر اس جمیعت کے ساتھ
نے ان کو کوئی بھی فائدہ نہ پہنچایا اور وہ بالآخر ناکام و نامراد ہلاک ہو گئے۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
یعنی اپنے قولی الہام پر بھروسہ رکھتے ہیں وہ سب غلطی پر ہیں۔ شیطان انسان کا سب سے بڑا
دشمن ہے مگر خود مفتری بھی تو ایک شیطان ہے پس وہ وہ اپنا آپ دشمن ہے اس لئے جلد ہلاک ہو جاتا ہے
۔ کیسے ناعاقبت اندیش ہیں وہ لوگ جو ایسوں کے دام تزویر میں پھنس جاتے ہیں جس کے دعوئی کے
ساتھ عظمت و جلال ربانی کی چمک نہ ہو تو ایسے شخص کو تسلیم کرنا اپنے تئیں آگ میں ڈالنا ہے"۔
(بدر جلد ۶ نمبر ۱۷ - ۲۵/ اپریل ۱۹۰۷ء صفحه ۹)
جولائی ۱۲۰۰ تا ۲ / اگست ۲۰۰۱ء ) 5(

سورۃ الحجرات کی پندرھویں آیت ہے قالَتِ الْأَعْرَابُ امَنَّا ، . قُلْ لَمْ تُؤْمِنُوا وَلكِن قُوْلُوْا قولوا
أَسْلَمْنَا وَلَمَّا يَدْخُلِ الْإِيْمَانُ فِي قُلُوبِكُمْ وَإِنْ تُطِيعُوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ لَا يَلتُكُمْ مِنْ أَعْمَالِكُمْ
شَيْئًا . إِنَّ اللهَ غَفُورٌ رَّحِیم) یعنی بادیہ نشین کہتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے ہیں تو کہہ دے کہ تم
ایمان نہیں لائے، صرف اتنا کہا کرو کہ ہم مسلمان ہو چکے ہیں۔ دوسری طرف ایک اور آیت میں ہے
کہ تم ایمان نہیں لائے، ایمان نے تمہارے دل میں جھانک کر بھی نہیں دیکھا۔ اس کے باوجود ان کو
اجازت ہے کہ وہ اسلام کا دعویٰ کریں کہ ہم اسلام لے آئے۔ یعنی اپنے آپ کو مسلمان بے شک کہتے
رہیں۔ اب اللہ تعالیٰ کی گواہی یہ ہے کہ اگر کوئی اپنے آپ کو مسلمان کہتا ہے تو کسی کو حق نہیں ہے کہ
اس کو مسلمان کہلانے سے روک دے۔ مانیں یا نہ مانیں یہاں تک کہ ان کے دل پہ ایمان نے جھانک
کر بھی نظر نہیں ڈالی ہو تب بھی ان کا یہ حق ہے کہ اپنے آپ کو مسلمان کہتے رہیں۔ یہ اللہ کی طرف
سے عطا کردہ وہ حق ہے جسے کوئی دنیا کی طاقت چھین نہیں سکتی۔ اور اسلام کا دوسرا مطلب ہے اطاعت،
تو دوسرے لفظوں میں یہ کہتے ہیں کہ ہم اطاعت تو کر چکے ہیں یعنی ہم مان گئے ہیں کہ ہم پر غلبہ ہو
گیا ہے اب ہم مجبور ہیں ہماری اس مجبوری کا نام اطاعت ہے۔ اگر تم اللہ اور رسول کی اطاعت کرو واقعہ
تو تمہارے اعمال میں سے کچھ بھی کم نہیں کیا جائے گا ان اللهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ) که یقینا اللہ تعالیٰ بہت
بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔ یعنی ان سب بے ایمانیوں اور دھوکوں کے باوجود ان میں سے
بھی ایسے لوگ تھے جو بالآخر بچے دل سے ایمان لے آئے اور بادیہ نشینوں میں سے ایسے بہت سے تھے۔
تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ بار بار مغفرت اور رحیمیت کا سلوک اس لئے ہوتا ہے تاکہ ان کو آج نہیں
تو کل موقع ملتا چلا جائے اور وہ خداتعالیٰ کی رحیمیت سے استفادہ کر سکیں۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
خدا جو مومنوں کی تعریف کرتا ہے اور رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ ہے کہتا ہے کہ اللہ
ان سے راضی ہو گیا اور وہ اللہ سے راضی ہو گئے۔ اس لئے کہ انہوں نے اپنی فراست سے پہلے رسول
اللہ اللہ کو مان لیا لیکن جب کثرت سے لوگ داخل ہونے لگے اور انکشاف ہو گیا اس وقت داخل
ہونے والے کا نام الناس رکھا گیا یعنی جب غلبہ اسلام ہو گیا اب ان کے پاس چارہ ہی نہیں تھا اطاعت
کے سوا تو اس وقت کے وہ لوگ جو ایمان لائے تھے ان کو الناس کہا گیا۔
اس حالت میں تو گویا منع کرتا ہے یہ کہہ کر قالَتِ الأعْرَابُ امَنَّا قُلْ لَمْ تُؤْمِنُوا وَلكِن
قُولُوا أَسْلَمْنَا یعنی یہ مت کہو کہ ہم ایمان لائے بلکہ یہ کہو کہ ہم نے اطاعت کی۔ یہاں اسلمْنَا
س سے مراد اطاعت ہے یعنی اس موقع پر دوسرے معنے اس کے یہ ہونگے کہ وہ صرف یہ کہیں کہ ہم
اطاعت کر چکے ہیں۔ ان کو کہو ٹھیک ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ایمان اس وقت ہوتا ہے جب ابتلا
کے موقعے آویں۔ جن پر ایمان لانے کے بعد ابتلا کے موقعے نہیں آئے وہ اسلمنا میں داخل ہیں
یعنی بچے مسلمان تو بہر حال نہیں لیکن ابتلا نہیں آیا تو اتنا ہمیں ماننا پڑتا ہے کہ انہوں نے غلبہ اسلام کو
دیکھ کر سر اطاعت جھکا دیا۔ انہوں نے تکلیف کا نشانہ ہو کر نہیں دیکھا۔ انہوں نے اس وقت قبول
نہیں کیا جب قبول کرنے کے جرم میں طرح طرح کی خطرناک سزائیں دی جاتی تھیں بلکہ وہ اقبال
اور نصرت کے زمانہ میں داخل ہوئے جب اسلام پر اقبال آ گیا سر بلندی ہو گئی اور خدا نے اس کی
نصرت کے وعدے پورے کر دئے تب وہ داخل ہوئے۔ یہی وجہ ہے کہ فخر کا نام اور خطاب ان کو نہ ملا
بلکہ النَّاس ان کا نام رکھا کیونکہ وہ ایسے وقت داخل ہوئے جب کام چل پڑا اور رسول اللہ نے اپنی
صداقت کی روشنی دکھلائی۔ اس وقت دوسرے مذاہب حقیر نظر آئے تو سب داخل ہو گئے"۔
(الحكم جلد 1 نمبر ۰.۳۲ ۱ اکتوبر ۱۹۰۲19ء ، صفحه (۱۱)
اب یہ اسلمْنَا جو ہے اس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مزید فرماتے ہیں
کہ اسلمنا کا تعلق دراصل لاٹھی سے ہے۔ جب غلبہ اسلام ہو گیا اور اسلام کو لاٹھی مل گئی تو اس وقت
انہوں نے اَسْلَمْنَا کہہ دیا۔ امنا نہیں کہہ سکتے تھے کیونکہ دل میں ان کے منافقت تھی اور ایمان نہیں
لائے تھے۔ فرمایا ایمان کے لوازم اور ہوتے ہیں اور اسلام کے اور ۔ اسی لئے خدا تعالیٰ نے اس وقت
ایسے لوازم پیدا کئے کہ جن سے ایمان حاصل ہو“۔ (البدر جلد دوم نمبر ۲۹.۱۹ ۱۹۔۲۹/مئی مئی ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۲۷)
اب اس موقع پر یہ کیا مطلب ہے ؟ ایمان کے لوازم اور ہوتے ہیں اور اسلام کے اور " یہاں اسلام
سے مراد سچا اسلام نہیں بلکہ ظاہری طور پر قبول کر لیتا ہے۔ اسی لئے خدا تعالیٰ نے ایسے لوازم پیدا کئے
کہ جن سے ایمان حاصل ہوہو “۔ ۔ تو ان کے لئے ایسے لوازم ظاہر کئے ، ایسی نشانیاں ظاہر فرمائیں، ایسی
تائیدات ربي رسول اللہ ﷺ علے کے حق میں نازل فرمائیں کہ اس کے نتیجہ میں ان کے دل بالآخر ، ان
میں سے جو صحیح سعادت مند تھے قبول کرنے پر مجبور ہو گئے اور اس طرح اسلام بالآخر ایمان پر منتج ہو گیا۔
سورۃ الحدید کی ایک ۲۹ ویں آیت ہے ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَامِنُوا بِرَسُولِهِ
يُؤْتِكُمْ كِفَلَيْنِ مِنْ رَّحْمَتِهِ وَيَجْعَلْ لَكُمْ نُوْرًا تَمْشُونَ بِهِ وَيَغْفِرْ لَكُمْ . وَاللَّهُ غَفُوْرٌ رَّحِيمٌ﴾
اس کا سادہ ترجمہ یہ ہے کہ اے لوگو جو ایمان لائے ہو اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور اس کے رسول پر ایمان
لاؤ۔ وہ تمہیں اپنی رحمت میں سے دو ہر ا حصہ دے گا اور تمہیں ایک نور عطا کرے گا جس کے ساتھ تم
چلو گے اور تمہیں بخش دے گا۔ اور اللہ بہت بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔
یہاں کچی اطاعت رسول کی تعریف فرمائی گئی ہے کہ جو اللہ تعالی کے رسول کی بچے دل سے
اطاعت کرتے ہیں وہ محض منہ کی اطاعت نہیں ہوتی بلکہ اس کے نتیجہ میں اس کی جزا کے طور پر ان کو
نور دیا جاتا ہے۔ یہ نور کیا ہے اس کی تفصیل حضرت مسیح موعود کے الفاظ میں بیان کرتا ہوں۔ فرمایا:
تمہیں ایک نور عطا کیا جائے گا جو تمہارے غیر میں ہر گز نہیں پایا جائے گا یعنی نور الہام اور نور
اجابت دعا اور نور کرامات اصطفاء 65 آدینه کمالات اسلام صفحه ۲۹۱)۔ یہ تین معنے ہیں نور کے۔ یعنی ایسے
لوگوں کو اللہ تعالیٰ الہام بھی کرتا ہے اور ان الہامات کی پھر عملی تائید بھی فرماتا ہے۔ نور اجابت دعاء ان
کی دعائیں مقبول ہوتی ہیں اور کثرت کے ساتھ اس وقت احمدیوں میں بھی ایسے ہیں جن کی دعائیں
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مقبول ہوتی ہیں۔ اور نور کرامات اصطفاء اور جو مصطفیٰ لوگ ہیں ، مصطفییٰ ہیں
بندے خدا کے ، ایسے جن کو خدا نے قبول فرمالیا ان کے اندر سے کرامات ظاہر ہوتی ہیں۔ جن کو عام
لوگ اولیاء کی کرامتیں کہتے ہیں حالانکہ وہ کرامتیں بڑے بڑے اولیاء کی نہیں بلکہ خدا کے سادہ بندوں
کی کرامتیں ہوتی ہیں جو عاجز اور منکسر مزاج بندے ہوتے ہیں ان کے حق میں اللہ تعالیٰ اپنی کرامتیں
ضرور ظاہر کیا کرتا ہے۔
فرمایا: ”اے ایمان لانے والو اگر تم متقی ہونے پر ثابت قدم رہو اور اللہ تعالیٰ کے لئے اتقاء کی
صفت میں قیام اور استحکام اختیار کرو تو خدا تعالیٰ تم میں اور تمہارے غیر میں ایک فرق رکھ دے گا“۔
اب وہ علامت کیا ہے تم میں اور غیروں میں فرق رکھ دے گا۔ یہ خیال غلط ہے کہ پھر تمہارے غیر بھی
تم جیسے ہی رہیں گے۔ تو کیا فرق ہے۔ 33 وہ فرق یہ ہے کہ تم کو ایک نور دیا جائے گا جس نور کے ساتھ تم
اپنی راہوں میں چلو گے “۔ وہ نور کی راہیں کونسی ہیں یعنی ان کو صاف صاف رستہ ہر بات میں دکھائی
دے گا کہ یہ صحیح رستہ ہے چلنے والا ، یہ نہیں ہے۔ کیونکہ روشنی میں جب انسان چلتا ہے تو رستہ کی
ٹھوکروں کو دیکھتا جاتا ہے اور جانتا ہے کہ کن جگہوں سے مجھے بچنا چاہئے ،اندھیرے میں چلے تو کچھ پتہ
نہیں چلتا کسی نہ کسی جگہ وہ حادثہ کا شکار ہو جاتا ہے تو فرمایا اس پہلو سے وہ نور تمہارے ساتھ ساتھ چلے
گا۔ تم اپنی راہوں کو اس نور کی وجہ سے دیکھو گے اور صاف تمہیں جیسے دن چڑھا ہو دکھائی دے دے گا
کہ رستہ کی روکیں کون سی ہیں اور رستے کی ٹھوکریں کیا ہیں۔
یعنی وہ نور تمہارے تمام افعال اور اقوال اور قومی اور حواس میں آجائے گا۔ تمہاری عقل میں
بھی نور ہو گا اور تمہاری ایک انکل کی بات میں بھی نور ہو گا “۔ یعنی جس طرح انکل سے لوگ کہہ دیتے
ہیں کہ اس طرح ہو گا وہ بھی نور ہوگا اور بغیر سوچے سمجھے، بغیر غور کئے ایک ان کے منہ سے بات اتفاقاً
نکل جائے تو اللہ تعالیٰ اس کو بھی سچا کر دکھاتا ہے۔ اور تمہاری آنکھوں میں بھی نور ہو گا اور تمہارے
کانوں اور تمہاری زبانوں اور تمہارے بیانوں اور تمہاری ہر ایک حرکت اور سکون میں نور ہو گا اور جن
راہوں میں تم چلو گے وہ راہیں نورانی ہو جائیں گی۔ غرض جتنی تمہاری راہیں، تمہارے قومی کی راہیں،
تمہارے حواس کی راہیں ہیں وہ سب نور سے بھر جائیں گی اور تم سراپا نور میں ہی چلو گے ۔ اب اس
آیت سے صاف ظاہر و ثابت ہوتا ہے کہ تقویٰ سے جاہلیت ہر گز جمع نہیں ہو سکتی۔ ہاں فہم اور
اور اک حسب مراتب تقویٰ کم و بیش ہو سکتا ہے" ۔ یعنی تقویٰ اگر ذرا سا کم ہو تو اسی نسبت سے فہم اور
اور ادراک اک کم ہو سکتا ہے۔ تقوی زیادہ ہو تو زیادہ بھی ہو سکتا ہے لیکن متقی خواہ ادنی درجہ کا ہو اس کے
ساتھ جاہلیت جمع نہیں ہو سکتی۔ ”ہاں فہم اور ادراک حسب مراتب تقوی کم و بیش ہو سکتا ہے۔ اسی
مقام سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ بڑی اور اعلیٰ درجہ کی کرامت جو اولیاء اللہ کو دی جاتی ہے جن کو
تقویٰ میں کمال ہوتا ہے وہ یہی دی جاتی ہے کہ ان کے تمام حواس اور عقل اور فہم اور قیاس میں وہ نور
رکھا جاتا ہے اور ان کی قوت کشفی نور کے پانیوں سے ایسی صفائی حاصل کر لیتی ہے کہ جو دوسروں کو
نصیب نہیں ہوتی۔ ان کے حواس نہایت باریک بین ہو جاتے ہیں اور معارف اور دقائق کے پاک
چشمے ان پر کھولے جاتے ہیں اور فیض سائغ ربانی ان کے رگ وریشہ میں خون کی طرح جاری ہو
جاتا ہے " ۔ آئینہ کمالات اسلام صفحه ۱۷۹.۱۷۷)
سورۃ المجادلہ کی تیرھویں آیت ہے ﴿يَا أَيُّهَا الَّذينَ آمَنُوا إِذَا تَنَاجَيْتُمُ الرَّسُولَ فَقَدِمُوا بَيْنَ
يَدَى نَجُوكُمْ صَدَقَةٌ. ذَلِكَ خَيْرٌ لَكُمْ وَأَطْهَرُ . فَإِن لَّمْ تَجِدُوْا فَإِنَّ اللهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ - یعنی
اے لوگو جو ایمان لائے ہو جب رسول سے کوئی ذاتی مشورہ کرنا چاہو تو اپنے مشورہ سے پہلے صدقہ دے
۲۰۰ تا ۲ / اگست ۲۰۰ء

دیا کرو۔ یہ بات تمہارے لئے بہت ہی بہتر ہے اور زیادہ پاکیزہ ہے۔ پس اگر تم اپنے پاس کچھ نہ پاؤ تو یقیناً
اللہ تعالٰی بہت بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔ یعنی مشورہ کرو اور صدقہ دینے کے لئے کچھ بھی
پاس نہ ہو تو بالکل فکر کی ضرورت نہیں۔ اللہ تعالیٰ مغفرت کا سلوک فرمائے گا اور بار بار تم پر بہ رحمت
رجوع فرمائے گا۔
حضرت خلیفۃ المسح الاول اس آیت کی تشریح میں فرماتے ہیں:
" فَقَدِمُوا بَيْنَ يَدَى نَجُوكُمْ که یه حکم منسوخ نہیں ہوا۔ یعنی یہ ایسا حکم نہیں ہے جو
رسول اللہ ہے کے زمانہ میں جاری تھا اب نہیں ہے ۔ فرمایا ” ﴿فَإِذْ لَمْ تَفْعَلُوْا وَتَابَ اللهُ
عَلَيْكُمْ ﴾ (المجادله : ۱۳) یعنی پہلے ہی اللہ رجوع بر حمت کر چکا ہے تم پر کہ یہ حکم واجب نہ ٹھہرایا بلکہ
مستحب ہے"۔ رجوع بر حمت کس طرح ہوئی اس طرح کہ فَإِذْ لَمْ تَفْعَلُوْا وَتَابَ اللهُ عَلَيْكُمْ ﴾ اگر
تم ایسانہ کر سکو تو یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ تو پہلے ہی تم پر رجوع بر حمت کر چکا ہے اس طرح کہ یہ حکم واجب
ٹھہرایا بلکہ مستحب ہے یعنی رحمت یہ فرمائی کہ یہ نہیں فرمایا کہ ضرور صدقہ دوورنہ تمہیں نقصان
پہنچے گا۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے مستحب قرار دیا خیر لکم کہہ کے۔ تو تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم صدقہ
دے سکو۔ یعنی مستحب تھا تو فرمایا بہتر ہے ، ورنہ فرما تا فرض ہے تم پر ۔ چنانچہ اب بھی صلحاء امت
حدیث پوچھنے سے پہلے صدقہ کر لیتے ہیں “ (تشحی الاذہان جلد نمبر ۹ صفحه ۳۸۳)۔ یعنی حضرت
خلیفہ المسیح الاول رضی اللہ تعالٰی عنہ کا تجربہ یہ تھا کہ بہت سے صلحاء جب آپ سے کسی حدیث کے معنے
پوچھتے تھے تو اس بات سے پہلے بھی وہ صدقہ دے دیا کرتے تھے۔
ایک سورۃ الممتحنہ کی آٹھویں آیت ہے ﴿عَسَى اللهُ أَن يُجْعَلَ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَ الَّذِيْنَ عَادَيْتُمْ
مِنْهُمْ مَوَدَّةً وَاللَّهُ قَدِيرٌ. وَاللهُ غَفُوْرٌ رَّحِیم ۔ قریب ہے کہ اللہ تمہارے اور ان میں سے ان
لوگوں کے درمیان جن سے تم باہمی عداوت رکھتے ہو محبت ڈال دے۔ ایسا ہو تا رہا ہے اور اب بھی ہو
رہا ہے اور آئندہ بھی ہوتا چلا جائے گا کہ جن سے اللہ عداوت ہو اللہ اپنے ن فضل سے ان کے درمیان اور
تمہارے درمیان محبت ڈال سکتا تھا، ڈالتا تھا اور آئندہ بھی ڈالتا رہے گا کیونکہ اللہ ہمیشہ قدرت رکھنے
والا ہے اس کی قدر تیں ختم نہیں ا ہو چکیں۔ وہ جو چیز کرنا چاہے اس پر قدرت رکھتا ہے ، رکھتا تھا اور
آئندہ بھی رکھے گا اور یہ صفت بھی اللہ تعالیٰ کی ہمیشہ جاری و ساری ہے کہ وہ بہت بخشنے والا اور بار بار
رحم فرمانے والا ہے۔
اب ایک بہت ہی تنبیہ والی آیت ہے جو مومنہ عورتوں سے بیعت کے وقت رسول اللہ ﷺ
الفاظ فرمایا کرتے تھے اس آیت میں وہ الفاظ بیان فرمائے گئے ہیں۔
يا يا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا جَاءَ كَ الْمُؤْمِنتُ يُبَايِعْنَكَ عَلَى أَن لا يُشْرِكُنَ بِاللهِ ﴾ ۔ اگر تیرے
پاس مومنات آئیں اور یہ عہد کریں، اس بات پر بیعت کریں کہ وہ کبھی اللہ تعالیٰ کا شریک نہیں
ٹھہرائیں گی وَلَا يَسْرِقُنَ اور چوری نہیں کریں گی۔ اب یہ عجیب بات ہے کہ یہاں عورتوں کی بیعت
میں چوری نہ کرنے کا عہد ہے اور مردوں کی بیعت میں یہ عہد نہیں ہے۔ یہ کیا وجہ ہے۔ وجہ یہ ہے کہ
عورتوں کو گھر میں خاوندوں کی چھوٹی چھوٹی چوریاں کرنے کی عادت ہوتی ہے اور وہ بجھتی ہیں کہ یہ
کوئی گناہ نہیں ہے۔ تو اللہ تعالیٰ دلوں کے حال جانتا تھا اور وہ جانتا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ یہ چوریاں تم چھوٹی
موٹی کرتی رہتی ہو یہ بھی عہد کرو کہ یہ چوریاں بھی نہیں کرو گی۔ جو کچھ گھر میں بچاؤ گی خاوند کو بتا کے
بچاؤ گی۔
وَلَا يَزْنِيْنَ اور زنا نہیں کریں گی ﴿وَلَا يَقْتُلْنَ اَوْلَادَهُنَّ کے اور اپنی اولاد کو قتل نہیں کریں گی۔
یعنی اپنی اولاد کو قتل کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ سچ سچ ذبح کر دیں۔ مطلب یہ ہے کہ لاڈ اور پیار زیادہ
کر کے ان کو گمراہ نہیں کریں گی۔ یہ نہیں ہو گا کہ لاڈ اور پیار کے ذریعہ وہ ہلاک ہو جائیں اور اس کے
نتیجہ میں پھر وہ تمہارے ہاتھ سے بھی نکل جائیں ، تمہارے پاؤں تلے سے جنت لینے کی بجائے جہنم
لے لیں اور اس کے سوا وَلَا يَأْتِينَ بِبُهتان ہے اور یہ بھی شاید عورتوں میں زیادہ عادت ہے کہ
دوسری عورتوں پر بہتان باندھ دیتی ہیں۔ فرمایا یہ بھی عہد کریں کہ بہتان نہیں باندھیں گی۔ بہتان
سے کیا مراد ہے یفْتَرِيْنَهُ بَيْنَ أَيْدِيهِنَّ وَأَرْجُلِهِنَّ ، وہ اپنے ہاتھ پاؤں کے سامنے نئی بات گھڑ لیں
حقیقت سے اس کا کوئی تعلق بھی نہ ہو۔
﴿وَلَا يَعْصِيْنَكَ فِي مَعْرُوفِ کی اور معروف کام میں تیری اطاعت کریں گی اور تیری نافرمانی
نہیں کریں گی۔ اگر یہ عہد کریں فَبَايِعُهُنَّ وَاسْتَغْفِرْ لَهُنَّ الله کے ان کی بیعت لے لیا کر اور ان کے
لئے استغفار کر۔ طوا اللهَ غَفُورٌ رَّحِیم یقینا اللہ تعالی بہت بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔
یہ جو معروف والا مسئلہ ہے یہ ایسا ہے جو مردوں کی بیعت میں بھی لیا جاتا ہے۔ ہم معروف کام
میں انکار نہیں کریں گے۔ یہ بھی سمجھانے والی بات ہے کہ معروف کیا چیز ہے۔ قرآن کریم نے تمام
حرام کھول کر بیان کر دئے ہیں، تمام طیبات کھول کر بیان کر دئے ہیں۔ وہ معروف اپنی ذات میں تو ہیں
ہی لیکن یہاں لفظ معروف سے یہ مراد نہیں ہے۔ مراد یہ ہے کہ ان تمام قرآنی احکام اور سنتوں کے
علاوہ اگر تمہارا امام تمہیں کوئی حکم دے جو عرف عام میں اچھا ہو اور ضروری نہیں کہ عین شریعت کے
مطابق تمہیں دکھا سکے کہ فلاں جگہ یہ حکم ہے تب بھی تم اطاعت کرو۔ اگر ایسا کروگے تو اللہ تعالیٰ تم پر
بار بار رحم فرمائے گا۔
اور اس کا ذکر ایک حدیث میں بھی آتا ہے جسے حضرت اُمَيْمَه بنت رُقَيْقَه بیان کرتی ہیں۔
کہتی ہیں کہ میں نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں کچھ انصاری عورتوں کے ساتھ بیعت کے لئے حاضر
ہوئی۔ ہم عورتوں نے کہا یارسول اللہ ہم آپ کی بیعت کرتی ہیں اس بات پر کہ خدا تعالیٰ کا کسی چیز کو
بھی شریک نہیں قرار دیں گی ، چوری نہیں کریں گی ، زنا نہیں کریں گی اور نہ ہی جانتے بوجھتے ہوئے ہم
بہتان طرازی کریں گی اور معروف باتوں میں آپ کی نافرمانی نہیں کریں گی۔اس پر رسول اللہ
ﷺ نے فرمایا: یہ بھی کہو کہ جس حد تک تم استطاعت اور طاقت رکھو گی اس حد تک۔
اب یہ الفاظ وہ ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی اپنی بیعت میں داخل
فرمائے ہیں اور بہت اہم ہیں ورنہ بیعت کرنے کی کسی کو جرات ہی نہ ہو کیونکہ بیعت کے بعد کئی
کمزوریاں ظاہر ہو جاتی ہیں اور انسان عہد بیعت پر قائم نہیں رہ سکتا۔ پھر تو بہ کرتا ہے پھر توڑ دیتا ہے تو
اس لئے اس کی بیعت تو اسی وقت ختم ہو گئیجب بظاہر اس نے اپنی تو بہ کو چھوڑ دیا اور دوبارہ اس گناہ کا
ارتکاب کیا جس سے توبہ کی تھی۔ تو آنحضرت صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے فرمایا کہ دیکھو یہ کہا کرو
جس حد تک ہمیں استطاعت ہو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس حد تک ہم تو بہ کریں گے۔ تو حضرت مسیح
موعود علیہ السلام نے بھی الفاظ بیعت میں استطاعت کی شرط رکھ دی ہے۔ جس حد تک توفیق ہو گی
اس حد تک ہم یقینی کوشش کریں گے ، دیانتداری سے کوشش کریں گے کہ ان گناہوں کا ارتکاب نہ
کریں۔
جب رسول اللہ ﷺ کی بیعت کے لئے خواتین نے ہاتھ بڑھائے تو آپ نے فرمایا میں
عورتوں سے ہاتھ نہیں ملاتا۔ میر اسو(۱۰۰) عورتوں کو ایک بات کہنا ایسا ہی ہے جس طرح کہ ایک
عورت کو کچھ کہا ہو (سنن نسائی کتاب البيعة باب بيعة النساء)۔ تو مطلب یہ ہے کہ جو بھی میں الفاظ
دہراتا ہوں تم دہر اچکی ہو اور خواہ تم ایک ہویا سینکڑوں ہو تم سب کے لئے وہی الفاظ کافی ہیں اور الفاظ
میں ہاتھ نہیں بڑھاتا ۔ یہ رسول اللہ ﷺ کی سنت تھی کہ غیر عورتوں سے ہاتھ نہیں ملایا کرتے
تھے۔ اور اس کے نتیجہ میں بعض لوگوں میں یہ رواج ہی پڑ گیا ہے بعض شیعہ فرقوں میں ایسا رواج ہے
کہ وہ اپنا کپڑا آگے کر دیتے ہیں اور عور تیں اس کپڑے کو پکڑ لیتی ہیں گویا یہ تعلق قائم ہو گیا مگر اس کی
بھی ضرورت نہیں ہے زبانی بیعت بہت کافی ہے۔ اور بعض دفعہ میں بھی ایسا کر تا ہوں کہ اگر عورتوں
کا دل چاہے ہاتھ ملانے کا تو میں اپنی کسی بچی کا ہاتھ پکڑ لیتا ہوں اس بچی کا ہاتھ دوسری عورتیں پکڑ لیتی
میں اس طرح انہیں ایک ظاہری رشتہ کی تسکین مل جاتی ہے کہ ہمارا ایک ظاہری رشتہ بھی ہو گیا ہے۔
حضرت خلیفہ ا صحیح الاول فرماتے ہیں:
" حضرت صاحب نے بھی شرائط بیعت میں طاعت در معروف لکھا ہے اس میں ایک
سر ہے (بدر ۲۱ اکتوبر انشاء)۔ وہ سر کیا ہے وہ میں بیان کر چکا ہوں کہ جب امام جس کی تم نے بیعت
کی ہوئی ہے ایسی بات کا کوئی حکم دے جو یقینی طور پر شریعت اور سنت میں سے دکھانہ سکے کہ یہاں حکم
ہے لیکن اچھی بات ہو تو اس اچھی بات پر بھی عمل کیا کرو۔
جولائی ۲۰۰ تا ۲ راگست ۲۰۰ ) 7(

ایک اور آیت ہے سورۃ التغابن کی یا ايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ مِنْ أَزْوَاجِكُمْ وَاَوْلَادِكُمْ
عدُوًّا لَكُمْ فَاحْذَرُوهُمْ وَإِن تَعْفُوا وَتَصْفَحُوا وَتَغْفِرُوْا فَإِنَّ اللهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ) یعنی اے لوگو جو
ایمان لائے ہو یقیناً تمہارے ازواج میں سے اور تمہاری اولاد میں سے بعض تمہارے دشمن ہیں ۔ یاد
رکھو سب دشمن نہیں ہیں مگر اولاد میں سے اور ازواج میں سے بعض تمہارے دشمن ہیں جن کی محبت
میں تم اللہ کے احکامات بھلا دیتے ہو اور ان کے پیار میں خود اپنے نفس پر زیادتی کرتے ہو۔ پس ایسے
دشمنوں سے بچ کر رہو یعنی ان عورتوں اور بچوں کی لاڈ کی وجہ سے تربیت خراب نہ کرو اور ان سے بچ
کر رہو۔ اور اگر کوئی ان سے غلطی سرزد ہوتی ہے تو عضو سے کام لیا کرو اور درگزر کیا کرو اور معاف کر دیا
کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ بھی تو بہت بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔ پس تم اپنی اولاد سے اور اپنی
بیویوں سے ایسا سلوک کرو گے تو اللہ کی رحمت کے امیدوار رہنا۔ تو خدا تعالٰی بھی تمہیں معاف
فرما دے گا۔
ایک آیت ہے قرآن کریم کی لمبی آیت وَإِنَّ رَبَّكَ يَعْلَمُ انَّكَ تَقُومُ أدْنى مِنْ تلقى اليل
وَنِصْفَهُ وَكُلتَهُ وَطَائِفَةٌ مِّنَ الَّذِينَ مَعَكَ. وَاللهُ يُقَدِرُ الَّيْلَ وَالنَّهَارَ عَلِمَ أنْ لَنْ تُحْصُوهُ فَتَابَ
عَلَيْكُمْ فَاقْرَءُ وْا مَا تَيَسَّرَ مِنَ القُرْآنِ. عَلِمَ أَنْ سَيَكُونُ مِنْكُمْ مَّرْضى وَاخَرُونَ يَضْرِبُونَ فِی
الْأَرْضِ يَبْتَغُونَ مِنْ فَضْلِ اللهِ وَاخَرُونَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيْلِ اللَّهِ . فَاقْرَءُ وَا مَا تَيَسَّرَ مِنْهُ .
وَاَقِيْمُو الصَّلوةَ وَاتُو الزَّكوةَ وَاقْرِضُو اللهَ قَرْضًا حَسَنًا . وَمَا تُقَدِّمُوا لِأَنْفُسِكُمْ مِنْ خَيْرِ
تَجِدُوهُ عِنْدَ اللهِ هُوَ خَيْرًا وَأَعْظَمَ أَجْرًا وَاسْتَغْفِرُوا اللهَ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ
رحیم﴾ (المدثر: ۲)۔ ایک لمبی آیت ہے اس کے آخر پر غفور رحیم آتا ہے لیکن جب تک پہلے سارا
مضمون بیان نہ کیا جائے اس وقت تک غفور رحیم پڑھنے کے موقع کی سمجھ نہیں آئے گی۔ اور یہ ایک
ایسا مسئلہ ہے جو ویسے بھی تمام مومنوں کو معلوم ہونا چاہئے کیونکہ ان کو پتہ چلنا چاہئے کہ تہجد کا وقت
کتنا ہوتا ہے، کب پڑھنی چاہئے اور یہ بھی پتہ ہونا چاہئے کہ دن رات بدلتے رہتے ہیں اس کے لحاظ سے
تہجد کا وقت کبھی لمبا بھی ہو سکتا ہے بھی چھوٹا بھی ہو سکتا ہے۔
رسول اللہ اللہ کو مخاطب کر کے اللہ تعالٰی فرماتا ہے یقینا تیرا رب جانتا ہے کہ تو دو تہائی رات
کے قریب یا اس کا نصف یا اس کا تیسرا حصہ کھڑا رہتا ہے۔ دو تہائی رات کی ، بہت لمبا عرصہ ہے تہجد کا۔
یا اس کے قریب یا اس کا نصف یا اس کا تیسرا حصہ کھڑا رہتا ہے۔ اب دراصل یہ دن رات کے بدلنے کی
وجہ سے ایسا ہو تا تھا۔ جو گرمیوں کی راتیں چھوٹی ہوتی ہیں اور دن لمبے ہوتے ہیں ان راتوں میں
دو تہائی بھی بہت ہوتا ہے یعنی دو تہائی کھڑا ہونا جب راتیں چھوٹی ہوں واقعہ انسان کھڑا ہو سکتا ہے اور
رسول اللہ صلى الله ﷺ کے ساتھ صحابہ بھی تھے جو ایسا ہی کرتے تھے ۔ اور اللہ تعالیٰ رات اور دن کو گھٹاتا
بڑھاتارہتا ہے اور وہ جانتا ہے کہ تم ہر گز اس طریق کو نبھا نہیں سکو گے یعنی تم آنحضرت صلی اللہ علیہ
و علیٰ آلہ وسلم کی طرح اتنی مشقت نہیں کر سکو گے جیسی وہ مشقت اپنے اوپر ڈالتا ہے۔ پس وہ تم پر
عفو کے ساتھ جھک گیا ہے۔ پس قرآن میں سے جتنا میسر ہو پڑھ لیا کرو۔ وہ جانتا ہے کہ تم میں سے
مریض بھی ہونگے اور دوسرے بھی جو زمین پر اللہ کا فضل چاہتے ہوئے سفر کرتے ہیں۔ اب سفر کی
حالت کے تہجد اور ہیں، عام دنوں میں گھروں میں انسان بیٹھا ہو تو اس کے تہجد کچھ اور ہیں۔ اور کچھ اور
بھی جو خدا کی راہ میں قتال کریں گے ۔ اب جہاد کے وقت کا تہجد پڑھنا بالکل اور مضمون ہے۔ پس اس
میں سے جو میسر آئے یعنی قرآن کریم میں سے جس حد تک بھی میسر آئے پڑھ لیا کرو اور نماز کو قائم
کرو اور زکوۃ ادا کرو اور اللہ کو قرضہ حسنہ دو۔
قرضہ حسنہ کی اللہ تعالیٰ کو کیا ضرورت ہے۔ قرضہ حسنہ سے مراد یہ ہے کہ اللہ کی خاطر اپنے
پاک مال میں سے اس کی راہ میں غریبوں اور دوسرے انسانوں کو اس طرح ادا کرو جس طرح اس نے ادا
کرنے کا حکم فرمایا ہے اس کو قرضہ حسنہ کہتا ہے۔ اب قرضہ حسنہ پر سود نہیں ہو تا لیکن جو اللہ تعالیٰ کو
قرض دیا جائے وہ حسنہ کی نیت سے دینا چاہئے ، اس نیت سے نہیں دینا چاہئے کہ اس کو خدا تعالیٰ بڑھا
دے گا۔ مگر جب دو گے تو تم دیکھو گے کہ اللہ تعالیٰ کو بہت بہتر اور اجر کے لحاظ سے عظیم تر پاؤ گے۔ وہ
باوجود اس کے کہ شرط نہیں کی ہوئی کہ میں اس کو بڑھاؤں گا مگر ویسے مومنوں سے وعدہ کیا ہوا ہے
یعنی مومن اس شرط سے نہیں دیتا کہ وہ بڑھائے گا مگر اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ تم مجھے دو میں اپنے مین فضل
اور رحمت کے نتیجہ میں تمہارے لئے بہت بڑا اجر مترتب کروں گا۔ پس اللہ سے بخشش طلب کرو یقیناً
اللہ بہت بخشنے والا اور بار بار رحم فرمانے والا ہے۔
یس بخشش طلب کرنا دراصل تہجد کی نماز کے استغفار سے تعلق رکھتا ہے اور دن بڑے ہوں یا
چھوٹے ہوں، راتیں لمبی ہوں یا چھوٹی ہوں، تہجد کی نماز کی عادت ڈالنی چاہئے اور اس میں استغفار سے
کام لینا چاہئے اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کو آپ ہمیشہ بہت بخشنے والا اور بار بار رحم فرمانے والا پائیں
گے۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
رو حدیث شریف میں ہے کہ " طُوبَى لِمَنْ وَجَدَ فِي صَحِيفَتِهِ إِسْتِغْفَارًا كَثِيرًا خوشخبری
ہو اس کے لئے جس نے اپنے نامہ اعمال میں استغفار کو کثرت سے پایا۔ استغفار کے معنے ہوئے
حفاظت طلب کرنا گناہوں سے اور اس کے بعد نتائج سے۔ پیغمبر صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے استغفار
کے یہی معنے ہیں (ضمیمه اخبار بدر قادیان ۲۸ مارچ ۱۹۱۲) - یہ معنی نہیں ہیں کہ آپ نعوذ باللہ من
ذلک گنہگار تھے اس لئے آپ کو بار بار استغفار کرنا پڑتا تھا بلکہ معنے یہ ہیں کہ اے اللہ جس طرح پہلے تو
نے مجھے گناہوں سے پاک رکھا ہے آئندہ زندگی میں بھی ہمیشہ مجھے گناہوں سے پاک رکھنا یعنی میرے
گناہ مجھے چھو بھی نہ سکیں۔
پچھلی دفعه گفتگو بہت لمبی ہو گئی تھی۔ اس دفعہ میں نے باقی رحیمیت کا مضون دو حصوں میں
تقسیم کر لیا ہے ۔ ایک حصہ اب ہے ایک حصہ انشاء اللہ اگلے جمعہ میں بیان کیا جائے گا اس کے بعد
رحمانیت کے اوپر پھر دوبارہ کچھ کہنا پڑے گا کیونکہ میں نے پہلے رحمانیت کا ذکر مختصر کیا تھا اب ان
آیات کا دوبارہ ذکر کروں گا جو پہلے بیان نہیں ہو ئیں۔ بہر حال اللہ تعالی توفیق دے گا تو انشاء اللہ یہ
مضمون بہت لمبے عرصہ تک جاری و ساری رہے گا ۔ ابھی تو صرف رحیمیت پر بات ہو رہی ہے ۔
خدا تعالیٰ کی صفات میں سے کم سے کم نانوے نام ہیں تو اندازہ کریں کہ یہ مضمون کتنا لمبا ہو گا۔ آئندہ
خلفاء کو بھی خدا تعالیٰ توفیق عطا فرمائے گا تو اسی مضمون کو آئندہ جاری رکھیں گے۔
0000..
۲۰۰ تا ۲ / اگست ۲۰۰۱ء

آج 10 میں سے 10 باقی