Rahman in the Holy Qur’an
Friday Sermon, 20 July 2001: Rahman in the Holy Qur’an
AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے قرآن کریم کی مختلف آیات کی روشنی میں اللہ تعالیٰ کی صفتِ رحمانیت کا تسلسل سے تفصیلی بیان فرمایا۔ آپ نے شفاعت کی حقیقت اور اپنے کمزور بھائیوں کے لیے ہمدردانہ دعا کی اہمیت کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات اور الہامات کی روشنی میں واضح کیا، نیز اللہ تعالیٰ کی چار ام الصفات اور استواء علی العرش کے مفہوم پر روشنی ڈالی۔ خطبے کے آخر میں حضور رحمہ اللہ نے اپنی ہمشیرہ محترمہ صاحبزادی امتہ الحکیم صاحبہ اور جماعت کے چند دیگر مخلص و دیرینہ خادمین کا ذکرِ خیر کرتے ہوئے ان کی نمازِ جنازہ غائب پڑھانے کا اعلان فرمایا۔
موضوعات: صفت رحمانیت، قرآن کریم، شفاعت کی حقیقت، استواء علی العرش، جنازہ غائب
خطبه جمعه
شفاعت کا ایک معنی دعا بھی ھے اس لئے جو بھائی خدا کے حضور زیادہ
جهكا هوا هے اسے چاھئے کہ وہ اپنے کمزور بھائیوں کے لئے دعاکرے
احمدیت جس کثرت اور تیزی سے پھیل رهی هے يه وهى ملك عظيم هے جس کا وعدہ دیا گیا تھا۔
وہ وقت آئے گا جب زمین حضرت مسیح موعود کی تبلیغ کی برکت سے اسلام کو پھیلا کر روشن ہو جائے گی
) حضور ایدہ اللہ کی بڑی همشیره محترمه صاحبزادی امته الحكيم صاحبہ اور بعض دیگر مرحومین کی نماز جنازہ غائب اور ان کے اوصاف حمیدہ کا مختصر تذکره
خطبہ جمعہ ارشاد فرمودہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خليفة المسيح الرابع ایده الله تعالیٰ بنصرہ العزیز - فرموده ۰ ۱۲ جولائی ۲۰۶۲۰۰۱ روفا ۱۳۸۰ء هجری شمسی به مقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
خطبہ جمعہ کا یہ متن اداره الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے) *
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله -
أما بعد فأعوذ بالله من الشيطان الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين -
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالین
قرآن کریم سے صفت رحمانیت سے متعلق مضمون ابھی جاری ہے اور آگے بھی خطبوں میں
غالباً کچھ عرصہ یہی مضمون چلے گا ۔ پہلی آیت سورۃ طہ نمبر ۱۰۹۔ ۱۰ الی گئی ہیں۔ يَوْمَئِذٍ يَتَّبِعُونَ
الدَّاعِيَ لَا عِوَجَ لَهُ وَ خَشَعَتِ الْأَصْوَاتُ لِلرَّحْمَنِ فَلَا تَسْمَعُ إِلَّاهَمْسًا. يَومَئِذٍ لَّا تَنْفَعُ
الشَّفَاعَةُ إِلَّا مَنْ أذِنَ لَهُ الرَّحْمَنُ وَ رَضِيَ لَهُ قَوْلًا )
اس کا سادہ ترجمہ یہ ہے: اس دن وہ اس دعوت دینے والے کی پیروی کریں گے جس میں کوئی
کجی نہیں۔ اور رحمان کے احترام میں آوازیں نیچی ہو جائیں گی اور تو سر گوشی کے سوا کچھ نہ سنے گا۔ یہ وہ
دن ہو گا جب شفاعت فائدہ نہیں دے گی مگر اُسے جس کے لئے رحمان اجازت دے اور جس کے حق
میں بات کرنے کو وہ پسند کرے۔
اس آیت میں يَوْمَئِذٍ يَتَّبِعُوْنَ الدَّاعِی لَا عِوَجَ لَهُ ے میں دوسری آیت کی طرف اشارہ ہے
جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم اور قرآن کریم دونوں کے متعلق لَا عِوج له
فرمایا گیا ہے الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَنْزَلَ عَلَى عَبْدِهِ الكِتب وَلَمْ يَجْعَلْ لَهُ عِوَجًا سب تعریف اللہ
ہی کے لئے ہے جس نے کتاب کو نازل کیا اور رسول کو نازل کیا اور نہ کتاب میں کوئی ٹیڑھا پن رکھا اور نہ
رسول میں کوئی کمی رکھی۔ اس کا استنباط لازمی طور پر اس آیت سے ہوتا ہے کہ یہاں بھی رسول کے
لئے لَا عِوَجَ لَہ کے فرمایا گیا۔ تو اس لئے لوگوں کا یہ کہنا کہ وہاں صرف قرآن کے متعلق
لا عوج ہے یہ غلط ہے۔ اس آیت سے قطعی طور پر ثابت ہو جاتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ
و علیٰ آلہ وسلم کے متعلق بھی لَا عِوَجَ لَہ کے الفاظ استعمال ہوتے ہیں اس لئے کہ آپ کی طبیعت
میں کوئی کمی کبھی نہیں تھی اور جو بندے کبھی رکھتے ہوں وہ بے کجھی والے بندے کی پیروی کر ہی نہیں سکتے
کیونکہ ضروری ہے کہ ایک سیدھے نفس والے انسان کی سیدھے نفس والا انسان پیروی کرے۔
تو فرمایا اس دن اس کی پیروی کریں گے جس میں کوئی کبھی نہیں یعنی اللہ تعالیٰ ان کی بلندی و
پستی کو ہموار کر دے گا اور یہاں ایک ایٹمی جنگ کی طرف اشارہ ہے جس کے بعد بڑی بڑی قوموں کے
غرور توڑے جائیں گے اور ان میں کوئی کبھی نظر نہیں آئے گی۔ انہیں محسوس ہو جائے گا کہ اب
آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے سوا اور کوئی وجود ہمارے لئے نہیں۔ اس وقت خَشَعَتِ
الْأَصْوَاتُ لِلرَّحْمَنِ اے رحمان خدا کے لئے آواز میں دھیمی پڑ جائیں گی ﴿ فَلَا تَسْمَعُ إِلَّا هَنساہے اور
ایک کھسر پھسر کے سوا تم کوئی آواز نہیں سنو گے۔
پھر دوبارہ رحمان کا ذکر آیا يَوْمَئِذٍ لَّا تَنْفَعُ الشَّفَاعَةُ إِلَّا مَنْ أذِنَ لَهُ الرَّحْمَنُ ﴾ اس دن
کوئی شفاعت کام نہیں آئے گی مگر اس کی جس کو اللہ تعالیٰ اجازت دے گا اور اس کے لئے جس کے لئے
اللہ تعالیٰ اجازت دے گا۔ یہاں دونوں مضمون شامل ہیں ﴿وَرَضِيَ لَهُ قَوْلًا ﴾ اور اس کے حق میں
بات کرنے کو اللہ تعالیٰ پسند فرمائے گا۔
حضرت عوف بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ آپ نے کہا کہ رسول اللہ
نے فرمایا کہ میرے رب کی طرف سے ایک آنے والا میرے پاس آیا اور اس نے مجھے دو باتوں
میں سے ایک کو چنے کا اختیار دیا۔ یا یہ کہ وہ میری نصف امت کو جنت میں داخل کر دے یا پھر شفاعت۔
اس پر میں نے شفاعت کو پسند کیا اور یہ اس کے حق میں ہو گی جو اس حال میں مرا ہو گا جو کسی کو اللہ کا
شریک نہ ٹھہراتا ہو ۔ امت محمدیہ میں اب بد قسمتی سے بہت سے لوگ ایسے شامل ہو گئے ہیں، ایک
بھاری اکثریت ہے جو کسی نہ کسی معنوں میں اللہ کا شریک ٹھہراتے ہیں۔ پس آنحضرت صلی اللہ علیہ
و علی آلہ و سلم کا شفاعت کو پسند کرنا اس لئے بہت اہمیت رکھتا ہے کہ آپ کے نزدیک کسی ایسے شخص کی
بخشش نہیں ہونی چاہئے جو اللہ تعالیٰ کا شریک ٹھہراتا ہو۔ اور اس لئے شفاعت اس کے حق میں ہوگی
جس کے متعلق فرمایا کہ وہ خدا کا شریک نہیں ٹھہراتا۔
سنن الدارمی میں حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم
نے فرمایا مجھے پانچ ایسی خصوصیات عطا کی گئی ہیں جو مجھ سے پہلے کسی نبی کو نہیں عطا کی گئیں۔ میں
ہر گورے اور کالے کی طرف مبعوث کیا گیا ہوں اور ساری زمین میرے لئے مسجد اور پاک بنادی گئی
ہے۔ اب اس سے پہلے ایک بھی ایسا نبی نہیں جو سب گوروں اور کالوں کی طرف مبعوث ہوا ہو اور
ایک بھی ایسا نہیں جس کے لئے ساری زمین مسجد بنادی گئی ہو ۔ جہاں بھی نماز کا وقت آئے وہیں
صاف جگہ پر انسان نماز کی نیت باندھ سکتا ہے۔ اور میرے لئے غنائم حلال کی گئی ہیں جو شرعی جنگ
کے نتیجہ میں غنیمتیں عطا ہوتی ہیں۔ آپ نے فرمایا کہ پہلے کسی کے لئے یہ حلال نہیں کی گئیں۔ اور
مجھے ایک ماہ تک کے رعب سے مدد کی گئی ہے۔ ایک ماہ کا ر عب اُس زمانہ میں وہ ایک ماہ کے سفر کے
برابر تھا اور آج بھی ایک ماہ کا رُعب ایک ماہ کے سفر کے برابر ہے اور اس میں ساری زمین آجاتی ہے
کیونکہ اب تیز رفتار سواریاں ایجاد ہو چکی ہیں۔ پہلے اونٹنیوں پر سفر کیا جاتا تھا اب ان تیز رفتار سواریوں
پر سفر ہوتا تا ہے۔ تو ایک ماہ ماہ کی مسافت سے مراد یہ ہے کہ ساری زمین آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ
وسلم کے رعب کے نیچے آگئی ہے۔ اور مجھ سے کہا گیا کہ مانگ مگر میں نے اپنی یہ طلب، دعا، خواہش
اٹھار بھی تا اپنی امت کی شفاعت کر سکوں اور یہ تم میں سے اس کو ملنے والی ہے ، جس نے کسی چیز میں
بھی اللہ کا شریک نہ بنایا ہو۔
شفاعت کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
قرآن شریف کی رُو سے شفاعت کے معنے یہ ہیں کہ ایک شخص اپنے بھائی کے لئے دعا کرے
کہ وہ مطلب اس کو حاصل ہو جائے“۔ اب شفاعت کا ایک معنی دعا بھی ہے پس اس پہلو سے میں نے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اقتباس چنا ہے۔ یہاں آپ شفاعت کو شرعی معنوں میں شفاعت کے
طور پر نہیں لے رہے بلکہ محض دعا کے معنوں میں لیتے ہیں۔ ایک شخص اپنے بھائی کے لئے دعا
کرے کہ وہ مطلب اس کو حاصل ہو جائے یا کوئی بلا ٹل جائے۔ پس قرآن شریف کا حکم ہے کہ جو شخص
خدا تعالی کے حضور میں زیادہ جھکا ہوا ہے ، وہ اپنے کمزور بھائی کے لئے دعا کرے کہ اس کو وہ مرتبہ
حاصل ہو"۔
اب یہی ہمارے لئے ایک نمونہ ہے ہم میں سے کوئی بھی شفیع نہیں مگر ان معنوں میں کہ ہم
اپنے غریب بھائیوں اور کمزور بھائیوں کے لئے دعا ضرور کر سکتے ہیں۔ سو ہم اپنے بھائیوں کے لئے
انات یک دعا کرتے ہیں کہ خدا ان کو قوت دے۔ اور ان کی بلا ڈور کرائے۔ اور اور یہ ایک ہمدردی کی قسم ہے۔
اتار لیں اگر وید نے اس ہمدردی کو نہیں سکھلایا۔ اور وید کی رُو سے ایک بھائی دوسرے کے لئے دعا نہیں
" کر سکتا تو یہ بات وید کے لئے قابل تعریف نہیں بلکہ ایک سخت عیب ہے۔ چونکہ تمام انسان ایک جسم
کی طرح ہیں۔ اس لئے خدا نے ہمیں بار بار سکھلایا ہے کہ اگرچہ شفاعت کو قبول کرنا اس کا کام ہے مگر
تم اپنے بھائیوں کی شفاعت میں یعنی اُن کے لئے دعا کرنے میں لگے رہو۔ اور شفاعت سے یعنی
ہمدردی کی دعا سے باز نہ رہو کہ تمہارا ایک دوسرے پر حق ہے۔ اصل میں شفاعت کا لفظ شفع سے لیا گیا
ہے۔ شفع جفت کو کہتے ہیں۔ یعنی دو چیزیں ان کو جفت کہتے ہیں اور ایک ہو تو اس کو odd یعنی
طاق۔ پس شفعہ جفت سے لیا گیا ہے۔ وو " پس انسان کو اس وقت شفیع کہا جاتا ہے جبکہ وہ کمال ہمدردی
سے دوسرے کا جفت ہو ، یعنی دوسرے بھائی کے ساتھ گویا کہ پیوند ہو گیا ہے، اسی میں فنا ہو جائے اور
اس کے لئے عافیت چاہے جیسا کہ اپنے نفس کے لئے۔ " اور یاد رہے کہ کسی شخص کا دین کامل نہیں
ہو سکتا جب تک کہ شفاعت کے رنگ میں ہمدردی اس میں پیدا نہ ہو۔
(نسیم دعوت ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۴۷۴.۴۶۳)
اب یہ شفاعت جو ہے دعائیہ شفاعت، میرا یہ عقیدہ ہے کہ جس کو یہ شفاعت یہاں نصیب ہو
جائے اس کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم بھی شفیع ہو جائیں گے اور اسی نقطہ نگاہ سے
میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ اقتباس آپ کے سامنے پیش کیا ہے۔
پھر ایک اور جگہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس مضمون پر روشنی ڈالتے ہوئے فرماتے ہیں:
”جب ایک تاریکی ایک روشن جوہر کے مقابل پر آتی ہے تو وہ تاریکی روشنی کے ساتھ بدل
جاتی ہے۔ پس اسی طرح جب ایک مصفا فطرت جو نہایت صافی آئینہ کی طرح ہو جاتی ہے، آفتاب
حقیقی کے مقابل پر آکر اُس سے روشنی حاصل کر لیتی ہے تو کبھی ایسا اتفاق ہو جاتا ہے کہ ایک تاریک
فطرت اُس روشن فطرت کے مقابل پر آجاتی ہے تو بوجہ اس محاذات کے اُس پر بھی روشنی کا عکس پڑ
جاتا ہے تب وہ فطرت بھی روشن ہو جاتی ہے جیسا کہ تم دیکھتے ہو کہ جب ایک آئینہ صافی پر آفتاب کی
شعاع پڑتی ہے تو وہ آئینہ اپنے مقابل کی درودیوار کو اُس روشنی سے منور کر دیتا ہے ہے۔ جیسے سورج کی
شعاعیں اس پر پڑرہی ہیں۔ یہی شفاعت کی حقیقت ہے۔ شفعہ عربی زبان میں جفت کو کہتے ہیں کہ جو
طاق کے مقابل پر ہے۔ پس جو شخص ایک پاک فطرت اور کامل انسان سے ایسا تعلق حاصل کرتا ہے کہ
گویا اس کی جزو ہے تو قانون قدرت اسی طرح واقع ہے کہ وہ اُس کے انوار میں سے حصہ لیتا ہے۔ غرض
نجات کی فلاسفی یہی ہے کہ خدا سے پاک اور کامل تعلق پیدا کرنے والے اس لازوال نور کا مظہر
ہو جاتے ہیں۔ چشمۀ معرفت روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۱۸)
سورۃ الانبیاء سے ۲۷۔۲۸ ویں دو آیات پیش ہیں۔ ﴿وَقَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمَنُ وَلَدًا سُبْحَانَهُ
بَلْ عِبَادٌ مُّكْرَمُوْنَ لَا يَسْبِقُوْنَهُ بِالْقَوْلِ . وَهُمْ بِأَمْرِهِ يَعْمَلُونَ ہے اور وہ کہتے ہیں رحمن خدا نے
اپنے لئے بیٹا بنارکھا ہے، بیٹا پکڑ لیا ہے کے لفظ آتے ہیں بَلْ عِبَادٌ مُّكْرَمُونَ ، ، مگر حقیقت یہ ہے کہ
وہ خدا کے مقرب بندے ہیں جن کے متعلق وہ بیٹے کی تہمت لگا رہے ہیں اور رحمن خدا کو بیٹے بیٹے کی
ضرورت نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ صفت رحمانیت کا سب سے زیادہ سورۃ مریم میں ذکر آیا ہے کہ وہاں
بھی عیسائیوں کے خدا کا بیٹا بنانے کا اتہام موجود ہے۔ اس لئے رحمن کا تعلق اس الزام سے بھی ہے کہ
بیٹا بنا لیتا ہے اور جن کے متعلق کہتے ہیں وہ بیٹا بنا لیا گیا ان میں سے اکثر ایسے ہیں جو خدا کے مقرب
بندے ہیں جیسے کہ حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام - لا يَسْقُوْنَهُ بِالْقَوْلِ . وَهُمْ بِأَمْرِهِ
يَعْمَلُونَ ، وہ تو اللہ تعالیٰ کے حکم کا انتظار کرتے رہتے ہیں ، اللہ تعالٰی کے حکم سے ایک ذرہ بھی آگے
................. لقضا نشنا
نہیں بڑھتے اور یہی حال حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کا تھا۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام مزید لکھتے ہیں:
اور عیسائی کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنا نیا پکڑا پاک ہے وہ بیٹوں سے بلکہ یہ بندے عزت دار
ہیں۔ (جنگ مقدس رونداد ۲۹ ملی ۱۸۱۳ - صفحه ۹)۔ یہاں بھی عزت دار بندوں سے مراد
حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام اور بعض دوسرے بندے جو نیک تھے اور جن کو خدا کے سو بیٹا قرار دیا
گیا۔ عِباد محرَمُونَ ) وہ عزت پانے والے بندے ہیں"۔ (ست بچن صفحه (۸۵)
ایک سورۃ الانبیاء کی نے وینس آیت ہے ﴿وَإِذَا رَاكَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِن يَتَّخِدُونَكَ إِلَّا
هُزُوًا. اَهذَا الَّذِي يَذْكُرُ الهَتَكُمْ وَهُمْ بِذِكْرِ الرَّحْمَنِ هُمْ كَفِرُون)۔ سادہ ترجمہ یہ ہے اور وہ
لوگ جنہوں نے کفر کیا جب بھی تجھے دیکھتے ہیں تو تجھے نہیں بناتے مگر ہنسی کا نشانہ ۔ ( یہ کہتے ہوئے ) کیا
یہی وہ شخص ہے جو تمہارے معبودوں کے بارہ میں باتیں کرتا ہے ؟ اور یہ وہی لوگ ہیں جو رحمان کے
ذکر سے منکر ہیں۔
پس رحمانیت وحی کے نزول سے تعلق رکھتی ہے اور قرآن کے نزول کے ساتھ خصوصیت
سے رحمانیت کا تعلق ہے جیسا کہ فرمایا الرحمنُ عَلَمَ الْقُرْآنَ ) رحمان وہ خدا ہے جس نے کلام
سکھایا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
ان کافروں اور نافرمانوں کو کہہ کہ اگر خدا میں صفت، رحمانیت کی نہ ہوتی تو ممکن نہ تھا کہ تم
اس کے عذاب سے محفوظ رہ سکتے یعنی اس کی رحمانیت کا اثر ہے کہ وہ کافروں اور بے ایمانوں کو مہلت
دیتا ہے اور جلد تر نہیں پکڑتا“۔ (براہین احمدیہ حصہ چہارم. صفحه۳۷۵. حاشیه نمبر ۱۱)۔ پس
رحمانیت کی صفت بہت ہی عظیم الشان صفت ہے اور رحمانیت کے نتیجہ میں ہی مخلوق کے گناہوں سے
خدا تعالیٰ عضو فرماتا ہے ورنہ ہر مخلوق میں کوئی نہ کوئی کمزوری اور بیماری ایسی ہے کہ اگر اللہ اس کو پکڑنا
چاہے تو وہ اس کی سزا میں ہی اس مخلوق کو مٹادے۔
پھر سورۃ الانبیاء کی ۴۳ ویں اور ۴۴ ویں آیتیں ہیں قُل مَنْ يُكلوكُمْ بِاليْلِ وَالنَّهَارِ مِنَ
الرَّحْمنِ ﴾ تو کہہ دے کون ہے جو رات کو اور دن کو تمہیں رحمان کی گرفت سے بچا سکتا ہے بلکہ وہ تو
اپنے رب کے ذکر سے ہی منہ موڑے بیٹھے ہیں۔ بَلْ هُمْ عَنْ ذِكْرِ رَبِّهِمْ مُعْرِضُونَ أَمْ لَهُمْ الِهَةٌ
تَمْنَعُهُمْ مِنْ دُونِنَا لَا يَسْتَطِيعُونَ نَصْرَ أَنْفُسِهِمْ وَلَا هُمْ مِنَّا يُصْحَبُونَ ۔ اب یہاں دوسرے
قسم کے جھوٹے معبودوں کا ذکر ہے۔ پہلے عِبَادُ مُكْرَمُونَ ) کو معبود بنایا گیا تھا۔ اب بعض جھوٹے
خدا جو محرم نہیں، جو قابل نفرت ہیں ان کو بھی خدا بنانے کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔ یہ اتنی بڑی معصیت
ہے کہ اگر بندہ کو خدا بنانے والے موجود ہوں تو ان کو سوچنا چاہئے کہ رات اور دن میں وہ خدارحمان
کے غضب سے بچ سکتے نہیں، ناممکن ہے کہ رحمان خدا کی پکڑ سے وہ رات کو بھی امن میں ہوں اور دن
کو بھی امن میں ہوں یا رات کو امن میں ہوں یا دن کو امن میں ہوں۔
أمْ لَهُمْ الِهَةٌ تَمْنَعُهُمْ مِنْ دُوْنِنَا ، اب یہاں مُكْرَمِین کا ذکر نہیں ہے۔ یہاں یہ ذکر ہے
کہ کیا ان کے لئے ایسے الہ موجود ہیں جو خدا کے سوا یعنی ہمارے سوا ان کی مدد کر سکتے ہیں ؟ سوال ہی
پیدا ا نہیں ہوتا و لا يَسْتَطِيعُونَ نَصْرَ أَنْفُسِهِمْ) ﴾ وہ تو خود اپنی جانوں کی ، اپنے آپ کی مدد نہیں
کر سکتے وَلَا هُمْ مِنَّا يُصْحَبُونَ ﴾ اور نہ ہی ہماری طرف سے ان کا کوئی ساتھ دیا جائے گا۔ پس دیکھئے
ان دونوں جگہ پر دو مختلف قسم کے جھوٹے معبودوں کا ذکر مل رہا ہے اور یہ قرآن کریم کی فصاحت و
بلاغت ہے کہ ہر نوع کے جھوٹے معبودوں کا ذکر اپنی اپنی جگہ فرما دیا ۔ ایک جگہ ان کا جو عِباد
مكرمون ہیں اور ایک وہ جگہ جہاں جھوٹے مکر وہ خداؤں کو بنایا گیا حالانکہ وہ اپنی آپ بھی مدد نہیں
کر سکتے۔
اب سورۃ الانبیاء کی ۱۳ اویں آیت ہے قَالَ رَبِّ احْكُمْ بِالحَقِّ وَرَبُّنَا الرَّحْمَنُ
المُسْتَعَانُ عَلَى مَا تَصِفُونَ ) اس نے کہا یعنی (رسول اللہ ﷺ نے ) کہ اے میرے رب تو حق کے
ساتھ فیصلہ کر اور ہمار اب وہ رحمن ہے جس سے مدد کی استدعا کی جاتی ہے اس کے خلاف جو تم باتیں
بناتے ہو۔ یہ اس کے خلاف جو تم باتیں بناتے ہو ، یہ پہلی آیت سے کیا تعلق رکھتا ہے ، یہ غور طلب
بات ہے۔ ہمارا رب وہ رحمان ہے جس سے مدد کی استدعا کی جاتی ہے۔ رحمان ہی سے ساری مدد مانگی
جاتی ہے اور اس کے خلاف جو باتیں بناتے ہیں کا فر اور مشرک ان سے بھی مومن بندے اللہ تعالٰی ہی
کی مدد چاہتے ہیں ورنہ ان کے اندر اپنی یہ استطاعت نہیں ہوتی کہ کفار کی بیہودہ باتوں کے جواب میں
کوئی دافع کارروائی کر سکیں جب تک اللہ تعالٰی اس کی توفیق عطا نہ فرمائے۔
اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے چند الہامات میں آپ کے سامنے پیش
کرتا ہوں جن میں صفت رحمانیت کا ذکر ملتا ہے ایک ہے الخَيْرُ كُلُّهُ فِي الْقُرْآنِ یعنی خیر ، ہر بھلائی
تمام تر قرآن کریم میں موجود ہے۔ پس جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر نئی نبوت کا الزام لگاتے
ہیں ان کے لئے یہی ایک الہام کافی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کسی نئی کتاب کو لے
کر نہیں آئے بلکہ آپ کا یہ دعویٰ تھا کہ قرآن ہی کے اندر ہر قسم کی بھلائی موجود ہے۔ اِلَيْهِ يَصْعَدُ
الكَلِمُ الطَّيِّبُ اسی کی طرف پاک کلام صعود کرتا ہے۔ دوسری جگہ اس کے متعلق فرمایا " والعمل
الصَّالِحُ يَرْفَعُه" کہ خدا کی طرف جو پاک کلام صعود کرتا ہے وہ محض زبانی کلام نہیں بلکہ عمل کی تائید
کرتا ہے اور جیسا پاک کلام ہے ویسا ہی پاک عمل اس کو رفعت عطا کرتا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: " تمام بھلائی قرآن میں ہے جو اللہ تعالٰی کی کتاب
ہے۔ وہی اللہ جو رحمان ہے اسی رحمان کی طرف کلمات طیبہ صعود کرتے ہیں“۔
(براہین احمدیہ ہر چہار حصص روحانی خزائن جلد نمبر ا صفحه ۲۶۱)
ایک دوسرا الہام ہے " قُوَّةُ الرَّحْمَنِ لِعُبَيْدِ اللهِ الصَّمَدُ یہ خدا کی قوت ہے کہ جو اپنے بندہ
کے لئے وہ غنی مطلق ظاہر کرے گا“۔
(روحانی خزائن جلد نمبر ا ۱ صفحه ۲۶۵۔ بقیه حاشیه در حاشیہ نمبر (۲)
اب ایک اور الہام ہے حُكْمُ اللهِ الرَّحْمَنِ لِخَلِيْفَةِ اللهِ السُّلْطَانِ يُؤْتَى لَهُ المُلک
العَظِيمُ وَيُفْتَحُ عَلَى يَدِهِ الخَزَائِنُ وَتُشْرِقُ الْاَرْضُ بِنُورِ رَبِّهَا . ذلِكَ فَضْلُ اللهِ وَفِي اعْيُنِكُمْ
عجیب“۔ وہ خدا جو رحمان ہے وہ اپنے خلیفہ سلطان کے لئے مندرجہ ذیل حکم صادر کرتا ہے “۔ یہاں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو خلیفہ سلطان فرمایا گیا ہے۔ کہ اس کو ایک ملک عظیم دیا
جائے گا۔ اب احمدیت جس کثرت کے ساتھ ، جس تیزی کے ساتھ دنیا میں پھیل رہی ہے یہ ملک
عظیم ہی ہے جس کا وعدہ دیا گیا تھا۔ اور کیسی سچائی اور صفائی سے پورا ہو چکا ہے اور ہو تا جا رہا ہے اس لئے
بعید نہیں کہ یہی ایک مذہب ہو گا جو سچا اسلام بن کر ساری دنیا پر غالب آئے گا اور حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ جو ملک عظیم کا وعدہ تھا جس شان سے اب پورا ہو رہا ہے اس سے بڑھ کر
شان سے آئندہ پورا ہو تا رہے گا یہاں تک کہ فرمایا " اور خزائن علوم و معارف اسن کے ہاتھ پر کھولے
جائیں گے“۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی یہ بھی پیش گوئی تھی کہ میرے غلاموں کو بھی
اللہ تعالیٰ بہت علم عطا کرے گا یہاں تک کہ بڑے بڑے علماء کے منہ بند کر دیں گے۔ اور زمین اپنے
رب کے نور سے روشن ہو جائے گی"۔ اور زمین حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تبلیغ کی برکت سے
اسلام کو پھیلا کر روشن ہو جائے گی۔ " یہ خدا تعالیٰ کا فضل ہے اور تمہاری آنکھوں میں عجیب“۔
(ازاله اوهام روحانی خزائن جلد ۳ صفحه (۵۶۶.۵۶۵
پھر ایک الہام ہے ۱۸۹۸ء کا۔ یہ حضرت مولوی عبد الکریم صاحب کے ایک خط میں تحریر
ہے إِنِّي مَعَ الرَّحْمنِ اتِيكَ بَغْتَةً میں رحمن کے ساتھ تیرے لئے ، تیری مدد کو اچانک آؤں گا۔
وسعتیں رحمان کے ساتھ اچانک تیری مدد کو آؤں گا“۔
(خط مولوی عبدالکریم صاحب محرره یکم فروری ۱۸۹۸ء)
اب یہ بغتہ کا الہام کئی مرتبہ ہو چکا ہے اور یہ ۱۸۹۸ء کا ہے تو اللہ بہتر جانتا ہے کہ یہ بغته کن
معنوں میں اور کب پورا ہو گا مگر لازما جس طرح کہ باقی الہامات پورے ہوئے یہ بھی ضرور احمدیت
کے حق میں ایک بہت بڑا نشان بن کر چمکے گا۔
پھر فرمایا ۱۵/ نومبر ۱۸۹۸ء کا الہام ہے "إِنَّهُ طَيِّبٌ مَقْبُولُ الرَّحْمَنِ ۔ وہ پاک ہے خدا کا
مقبول ہے۔
اب اور بعض آیات جن میں رحمان کا ذکر ہے وہ میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔ سورۃ
الفرقان نمبر ۲۶ تا ۲۹ ﴿ وَيَوْمَ تَشَقَّقُ السَّمَاءُ بِالغَمَام وَنُزَلَ الْمَلَئِكَةُ تَنزِيلًا، المُلْكُ يَوْمَئِذٍ
الْحَقُّ لِلرَّحْمَنِ. وَكَانَ يَوْماً عَلَى الكَفِرِيْنَ عَسِيرًا وَيَوْمَ يَعَضُّ الظَّالِمُ عَلَى يَدَيْهِ يَقُوْلُ
يليتنى اتَّخَذْتُ مَعَ الرَّسُولِ سَبِيلًا يَوَيْلَتى لَيتَنى لَمْ اتَّخِذْ فَلَانًا خَلِيْلا ، ان کا سادہ ترجمہ یہ ہے:
اور (یاد کرو) جس دن آسمان بادلوں کی گھن گرج) سے پھٹنے لگے گا اور فرشتے جوق در جوق اتارے
جائیں گے۔ کچی بادشاہت اُس دن رحمان کے لئے ہو گی اور وہ دن کا فروں کے لئے بہت دشوار ہو گا۔
اور (یاد کرو) جس دن ظالم (حسرت سے) اپنے ہاتھ کاٹے گا اور کہے گا کاش میں نے رسول کے ساتھ
ہی راہ اختیار کی ہوتی۔ اے وائے ہلاکت اکاش میں فلاں شخص کو گہرا دوست نہ بناتا۔ یعنی بعض انسانوں
:
کے بظاہر گہرے دوست ہوتے ہیں جو ان کو جہنم کی طرف لے جاتے ہیں ، ان کے دل میں وساوس
ڈالتے ہیں ضروری نہیں کہ کوئی بیرونی شیطان ہی ان پر نازل ہو تا ہو ۔ بعض ہندے شیطان کے بھیس
میں ان کے ساتھ لگ جاتے ہیں اور ان کی جو ذہنی کار روائی ہے وہ ان پر اثر ڈالتی ہے۔
حضرت خلیفتہ صحیح الاول رضی اللہ تعالٰی عنہ کا یہ واقعہ ہے ایک سکول کا طالب علم جو بہت خدا
پرست تھا اس نے کچھ عرصہ کے بعد حضرت خلیفتہ امسیح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے یہ شکایت کی کہ
اب میرے دل میں خدا تعالیٰ کے خلاف ہول اٹھتے ہیں اور میں بہت پریشان ہوں حالانکہ میں تو بچے
دل سے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کا قائل تھا۔ حضرت خلیفتہ صحیح الاول بہت فراست والے تھے ۔ آپ
نے فرمایا تم کسی ایسے شخص کے ساتھ نماز پڑھتے ہو جو تمہارے ساتھ کھڑا ا ہوتا ہے جو د ہر یہ ہے۔ اس
نے کہا ہاں ایک میرا دوست ہے جو ہمیشہ میرے ساتھ نماز میں کھڑا ہوتا ہے۔ آپ نے فرمایا اس کے
ساتھ کھڑا ہونا بند کر دو، اس سے الگ ہٹ جاؤ۔ چنانچہ اس نے ایسا ہی کیا اور دیکھتے دیکھتے اس کے
بد خیالات پھر نیک خیالات میں تبدیل ہو گئے۔
ایک اور آیت نمبر ۶۰ سورة الفرقان کی ہے ( الذِى خَلَقَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا
فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى العَرْشِ الرَّحْمَنُ فَسْتَل به خَبِيرًا جس نے آسمانوں اور زمین کو
اور جو کچھ ان کے درمیان ہے چھ دنوں میں پیدا کیا پھر اس نے عرش پر قرار پکڑا۔ وہ رحمن ہے پس اس
کے متعلق کسی واقف حال سے سوال کر ۔ یعنی رحمان کے متعلق ہر بندہ صحیح جواب نہیں دے سکتا، وہ
جو عارف باللہ ہو وہی حقیقت میں سچا جواب دے سکتا ہے۔
اب یہاں عرش سے کیا مراد ہے۔ پھر عرش پر قرار پکڑا۔ یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کی تفسیر سے واضح ہوتا ہے کہ عرش سے کیا مراد ہے۔ فرمایا: ” واضح ہو کہ خدا تعالیٰ نے ..
چار صفتوں کو اپنی الوہیت کا مظہر اتم قرار دیا ہے66 ۔ یہ وہ چار صفات ہیں جو سورۃ فاتحہ کے شروع میں
بیان ہوئی ہیں۔ اور اسی لئے صرف اس قدر ذکر پر یہ نتیجہ مترتب کیا ہے کہ ایسا خدا کہ یہ چار صفتیں
اپنے اندر رکھتا ہے وہی لائق پرستش ہے اور در حقیقت یہ صفتیں بہر وجہ کامل ہیں “۔ اب دیکھ لو دنیا
میں بھی رب جو پرورش کرتا ہے وہ لائق پرستش سمجھا جاتا ہے۔ ربوبیت کے نتیجہ میں رزق کی خاطر
لوگ جھوٹے خدا بنا لیتے ہیں اور ایسی ان کی عزت کرتے ہیں گویا خدا کی عزت کر رہے ہیں۔ اس کے
علاوہ جو بے انتہار حم کرنے والا ہو اس کی بھی عملاً پرستش ہو رہی ہے۔ جس کے پاس اپنی اجرتوں کے
لئے ، اپنی محنتوں کے پھل کے لئے بار بار جانا پڑے، اس کی بھی عملاً پر ستنش ہو رہی ہوتی ہے۔
ملك يوم الدين کے جس کے قبضہ قدرت میں آخری فیصلہ ہو کہ کیا دیا جائے گا وہ بھی
پرستش کے لائق ہی سمجھا جاتا ہے۔ تو یہی چار صفات ہیں جن کو بندے بھی عملاً پرستش کے لائق قرار
دیتے ہیں خواہ وہ منہ سے تسلیم کریں نہ کریں اور یہ صفات ہیں جو سورۃ فاتحہ کے شروع میں بیان کر کے
فرمایا گیا کہ یہ خدا ہے جو اصلی پرستش کے لائق ہے اس کے علاوہ جھوٹوں نے یہ صفات اپنار کھی ہیں وہ
ہر گز پرستش کے لائق نہیں۔
ان صفتوں میں خدا کی ابتدائی صفات کا بھی ذکر ہے اور درمیانی زمانہ کی رحمانیت اور رحیمیت کا
بھی ذکر ہے اور پھر آخری زمانہ کی صفت مجازات کا بھی ذکر ہے اور اصولی طور پر کوئی فعل اللہ تعالیٰ کا
ان چار صفتوں سے باہر نہیں"۔ تو آپ دیکھ لیں خدا تعالٰی کی چار صفات ایسی ہیں جو ام الصفات ہیں۔
کوئی بھی فعل خدا تعالیٰ کا ان صفات سے باہر نہیں۔ پس یہ چار صفتیں خدا تعالی کی پوری صورت
دکھلاتی ہیں۔ سو در حقیقت و اسْتَوى عَلَى الْعَرْشِ کے یہ معنے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی یہ صفات جب
دنیا کو پیدا کر کے ظہور میں آگئیں تو اللہ تعالیٰ ان معنوں سے اپنے عرش پر پوری وضع استقامت سے
بیٹھ گیا کہ کوئی صفت صفات لازمہ الوہیت سے باہر نہیں رہی اور تمام صفات کی پورے طور پر جلی ہو
گئی جیسا کہ جب اپنے تخت پر بادشاہ بیٹھتا ہے تو تخت نشینی کے وقت اس کی ساری شوکت ظاہر ہوتی
ہے۔ ایک طرف شاہی ضرورتوں کے لئے طرح طرح کے سامان تیار ہوتے ہیں اور فی الفور ہو جاتے
اگست ۶۱۳۲۰۰۱/ مه ۲۰۰۱
ہیں اور وہی حقیقت ربوبیت عامہ ہیں۔ دوسری طرف خسروانہ فیض سے بغیر کسی عمل کے حاضرین کو
جود و سخاوت سے مالا مال کیا جاتا ہے “۔ یہ صفت رحمانیت کا بادشاہ وقت مظہر بن جاتا ہے۔
تیسری طرف جو لوگ خدمت کر رہے ہیں ان کو مناسب چیزوں سے اپنی خدمات کے انجام
کے لئے مدد دی جاتی ہے۔ چوتھی طرف جزا سزا کا دروازہ کھولا جاتا ہے۔ کسی کی گردن ماری جاتی ہے اور
کوئی آزاد کیا جاتا ہے۔ یہ چار صفتیں تخت نشینی کے ہمیشہ لازم حال ہوتی ہیں۔ پس خدا تعالیٰ کا ان ہر چار
صفتوں کو دنیا پر نافذ کرنا گویا تخت پر بیٹھنا ہے جس کا نام عرش ہے“۔(نسیم دعوت. حاشیه متعلقه
صفحہ ۸۵) یہ کوئی فرضی تخت نہیں ہے جس پر خدا تعالی بیٹھ جاتا ہے بلکہ ان صفات کے ذریعہ جب
دنیا پر حکومت کرتا ہے تو گویا وہ تخت پر بیٹھ جاتا ہے اور اسی تخت کا نام عرش ہے۔
پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس آیت کی تفسیر میں مزید فرماتے ہیں:
جب کافروں اور بے دینوں اور دہریوں کو کہا جاتا ہے کہ تم رحمان کو سجدہ کرو تو وہ رحمان کے
نام سے متنفر ہو کر بطور انکار سوال کرتے ہیں کہ رحمان کیا چیز ہے؟۔ (پھر بطور جواب فرمایا) رحمان وہ
ذات کثیر البرکت اور مصدر خیرات دائی ہے"۔ یعنی اس میں بے انتہا بر کتیں ہیں اور ہمیشگی کی خیرات
نیکیوں کا وہ مصدر ، ہےمنبع ۔ ”جس نے آسمان میں برج بنائے، برجوں میں آفتاب اور چاند کو رکھا جو کہ
عامہ مخلوقات کو بغیر تفریق کا فرو مومن کے روشنی پہنچاتے ہیں۔ اسی رحمان نے تمہارے لئے یعنی
تمام بنی آدم کے لئے دن اور رات بنائے جو کہ ایک دوسرے کے بعد دورہ کرتے رہتے ہیں تاجو شخص
طالب معرفت ہو وہ ان دقائق حکمت سے فائدہ اٹھا دے اور جہل اور غفلت کے پردہ سے خلاصی
پاوے اور جو شخص شکر نعمت کرنے پر مستعد ہو وہ شکر کرے۔ رحمان کے حقیقی پرستار وہ لوگ ہیں کہ
جو زمین پر بردباری سے چلتے ہیں اور جب جاہل لوگ ان سے سخت کلامی سے پیش آئیں تو سلامتی اور
رحمت کے لفظوں سے ان کا معاوضہ کرتے ہیں“۔
یہ بھی قرآن کریم کی آیات رحمان کے لفظ کے تابع ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ مومن لوگ
فخر اور اکٹاکٹر کے نہیں چلتے بلکہ عاجزی سے چلتے ہیں یعنی اپنے خدا کے غریب بندوں کے لئے ہمیشہ
جھکے رہتے ہیں اور جب کوئی جاہل ان سے سختی سے پیش آئے تو اس کا جواب سختی کی بجائے نرمی سے
دیتے ہیں۔ "سلامتی اور رحمت کے لفظوں سے ان کا معاوضہ کرتے ہیں یعنی بجائے سختی کے نرمی اور
بجائے گالی کے دعا دیتے ہیں اور تقشستہ باخلاق رحمانی کرتے ہیں“۔ یعنی اس طرح رحمان خدا کی صفات کا
تشبہ کر لیتے ہیں اپنی ذات کے اندر کیونکہ رحمن بھی بغیر تفریق نیک و بد کے اپنے سب بندوں کو
سورج اور چاند اور زمین اور دوسری بے شمار نعمتوں سے فائدہ پہنچاتا ہے۔ پس ان آیات میں خدائے
تعالی نے اچھی طرح کھول دیا کہ رحمان کا لفظ ان معنوں کر کے " یعنی ان معنوں میں ”خدا پر بولا جاتا
ہے کہ اس کی رحمت وسیع عام طور پر ہر ایک بڑے بھلے پر محیط ہورہی ہے"۔
(براہین احمديه صفحه ۳۷۴ و ۳۷۵)
آج چونکہ جمعہ کے بعد بعض غائب جنازے ہوں گے اس لئے جمعہ کی نماز کے بعد دو سنتیں ادا
کرلیں اس کے بعد نماز جنازہ ہائے غائب ہو گی۔
سب سے پہلے تو میں اس افسوسناک خبر کی اطلاع دے رہا ہوں کہ ۸ ار جولائی بروز بدھ دن کے گیارہ
بج کر ۴۵ منٹ پر میری بڑی بہن بی بی امته الحکیم ، فضل عمر ہسپتال ربوہ میں وفات پا گئیں۔ انا للہ وانا الیه
راجعون۔ آپ کی عمر ۷۵ سال تھی۔ ساڑھے سترہ سال کی عمر میں نظام وصیت میں شمولیت کی۔ آپ کے
وصیت فارم پر گواہ کے طور پر حضرت ابا جان اور حضرت مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دستخط
تھے۔
آپ غریبوں کی ہمدرد، مستجاب الدعوات اور صاحب رویا و کشوف تھیں۔ کئی دفعہ میرے سامنے
بھی آپ نے اپنے رویا اور کشوف بیان کئے۔ غریبوں اور مساکین کی باقاعدہ سر پرستی کرتی تھیں اور طرز
زندگی میں فقیری اور درویشی نمایاں تھی۔ دوسروں کا دکھ دیکھ کر تڑپ اٹھتیں اور پھر مسلسل ان کے لئے
دعاؤں میں لگی رہتیں۔ آپ کی شادی اپنے ماموں حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب کے بیٹے محترم سید داؤد
مظفر شاہ صاحب کے ساتھ مار نومبر ۱۹۳۶ء کو ہوئی۔ شادی کے بعد لمبا عرصہ آپ کا سندھ میں قیام رہا اور
وہاں خصوصا لجنہ کی تنظیم کو فعال بنانے کے سلسلے میں آپ کو گرانقدر خدمات کی توفیق ملی۔ آپ کو خدا تعالیٰ
نے چھ بیٹوں اور تین بیٹیوں سے نوازا۔ آپ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ ان میں سے تین بیٹے واقف زندگی
ہیں اور انہیں جماعت میں اچھی خدمت کی توفیق مل رہی ہے اور تینوں بیٹیاں واقفین زندگی سے بیاہی گئی
ہیں۔ ۱۸؍ جولائی ۲۰۰۱ء کو آپ کی وفات ہوئی۔ انالله و انا اليه راجعون
ان کی وفات پر دنیا بھر سے تعزیت کے پیغامات، فیکسز اور خطوط موصول ہو رہے ہیں۔ اس ہمدردی
اور اظہار محبت پر ہم سب آپ سب کے شکر گزار ہیں لیکن فردا فردا ہر ایک کو جواب دینا میرے لئے اور
میرے دفتر کے عملے کے لئے ممکن نہیں۔ اس لئے میں انہی الفاظ کے ذریعے سب احباب جماعت کا جنہوں
ان
اپنے نے عزیزہ عزیز و بی بی امتہ الحکیم کے لئے تعزیت کا اظہار کیا کیاہے ہے ان کا کا شکریہ ادا کر تا ہوں۔ اور ابھی نماز جمعہ کے بعد
ان کی نماز جنازہ غائب پڑھاؤں گا۔ اس کے ساتھ بعض دیگر مرحومین کی بھی نماز جنازہ غائب ہو گی۔
سب سے پہلے حضرت مولانا شیخ مبارک احمد صاحب ہیں۔ جماعت کے قدیمی خادم اور بزرگ مربی
محترم مولانا شیخ مبارک احمد صاحب قریباستر سال تک انتہائی شاندار خدمت بجالانے کے بعد 9ر مئی ۲۰۰۱ء
کو واشنگٹن میں نوے سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ انا للہ وانا اليه راجعون
1963ء میں پہلے برطانیہ کے امیر و مشنری انچارج اور پھر ۱۹۸۳ء میں امریکہ کے امیر و مشنری
انچارج مقرر ہوئے۔ ان دونوں ملکوں میں بھی آپ نے مساجد اور مشن ہاؤسز کی تعمیر کے میدان میں نمایاں
خدمات کی توفیق پائی۔ محترم حضرت شیخ صاحب ایک مخلص اور فدائی خادم دین تھے اور جن جن جماعتوں میں
بھی آپ کا تقرر ہوا ہے کینیا وغیرہ، سب سے پہلے کینیا بہت لمبا عرصہ تقرر رہا بہت مقبول اور ہر دلعزیز
تھے۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔
اب ایک اور بہت ہی مخلص خدائی سلسلہ خادم کا ذکر کرنے لگا ہوں۔ محترم حضرت چوہدری عبد
الرحمن صاحب ایڈوکیٹ۔ سلسلہ کے مخلص فدائی خادم، صدر قضاء بورڈ مرکز یہ ربوہ محترم چوہدری عبد
الرحمن صاحب ایڈوکیٹ ۱۸ / مئی ۲۰۰۱ء کو طویل علالت کے بعد لاہور میں وفات پاگئے۔ انا للہ وانا
الیه راجعون۔ آپ کی عمر ۶۸ سال تھی۔ آپ محترم عبدالحمید صاحب وڑائچ آف واہ کے
صاحبزاد تھے۔ آپ کے دادا اور نانا نیز آپ کی والدہ محترمہ رسول بی بی صاحبہ بھی صحابیہ تھیں آپ کی والدہ
محترمہ نے سوسال عمر پائی۔ محترم چوہدری صاحب نہایت دیندار ، صاحب فراست، علیم الطبع اور مخلوق خدا
سے محبت کرنے والے انسان تھے۔ ہے ؟اء کے پر آشوب دور میں جب گوجر انوالہ کے احمدیوں پر ظلم توڑے
جارہے تھے اُس وقت محترم چوہدری صاحب امیر ضلع گوجرانوالہ تھے۔ ان دنوں ان کا گھر مہمانوں اور
مظلوموں کی پناہ گاہ بنا رہا جہاں محترم چوہدری صاحب اور ان کے گھر والوں نے ان سے بے انتہا ہمدردی اور
دلداری کا عمدہ نمونہ دکھایا یعنی آپ کا گھر باقاعدہ ایک مہاجروں کا کیمپ بن گیا تھا۔ محترم چوہدری صاحب نے
بطور صدر قضاء بورڈ ۱۳ سال تک مخلصانہ خدمات سر انجام دیں۔ اس سے پہلے آپ 9 سال تک امیر ضلع
گوجرانوالہ رہے۔ علاوہ ازیں آپ مجلس افتاء اور مجلس تحریک جدید کے بھی ممبر رہے۔ محترم چوہدری صاحب
نے اپنے پسماندگان میں بیگم کے علاوہ چار بیٹے اور ایک بیٹی یاد گار چھوڑے ہیں۔
اب ایک اور مخلص اور ایک اور واقف زندگی کی نماز جنازہ بعد میں پڑھائیں گے مولوی
عبد السلام صاحب طاہر ۔ مولوی عبدالسلام صاحب مربی سلسلہ، پروفیسر جامعہ احمد یہ ربوہ ۲۸ / مئی ۲۰۰۱ء کو
ہمرے ۵ سال لاہور میں وفات پاگئے۔ جن کی نماز جنازہ غائب پڑھائی جارہی ہے ان میں سے سب سے چھوٹی
عمر میں یہ وفات پانے والے ہیں۔
آپ ۳۰ ر مئی ۱۹۴۲ء کو محترم احمد علی صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ آپ کے دادا حضرت تھو
صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور تایا حضرت اکبر علی صاحب رضی اللہ عنہ دونوں صحابی تھے۔ آپ نے ۱۹۶۰ء
میں زندگی وقف کی اور اسے 19ء میں شاہد پاس کرنے کے بعد مختلف جماعتوں میں خدمات دینیہ بجا لاتے رہے۔
اہلیہ کے علاوہ چار بیٹے اور ایک بیٹی یادگار چھوڑے ہیں۔ آپ کے ایک بیٹے مکرم جری اللہ راشد صاحب خود
بھی مربی سلسلہ ہیں اور دوسرے بیٹے عبدالعلیم شاہد صاحب معلم وقف جدید ہیں۔
اب ان کے علاوہ ایک اور نماز جنازہ غائب ہو گی۔ یہ با قاعدہ واقف زندگی تو نہیں ہیں لیکن ایک زمانہ
میں اپنے آپ کو وقف کیا تھا اور اس کے بعد کسی سزا کی وجہ سے فارغ نہیں کئے گئے بلکہ حالات کی وجہ سے
عملاً انہوں نے وقف سے باہر زندگی بسر کی لیکن طبعا ہمیشہ خدمت دین کے لئے وقف ہی رہتے تھے ۔ نام تھا
کینٹین حاجی احمد خاں ایاز کھاریاں کے رہنے والے تھے ۔ پہلے ہنگری کے مبلغ تھے ۔ یہ
۲۹ / اپریل ۲۰۰۱ء کو ۹۲ سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ آپ موصی تھے۔ تدفین بہشتی
مقبرہ ربوہ میں ہوئی۔ ۱۹۳۲ء میں تین سال کیلئے وقف کرنے کے بعد ہنگری، پولینڈ اور چیکو سلواکیہ میں پیغام
حق پہنچانے کی سعادت پائی۔ یعنی ۱۹۳۴ء میں جو وقف کیا تھا وہ تھا ہی تین سال کا۔ اس کے بعد پھر اپنے
طور پر واقف زندگی کے طور پر ان معنوں میں نہیں کہ با قاعدہ وقف کیا ہو، مگر اپنے طور پر اپنے آپ کو
خدمت دین کے لئے وقف کیا اور پولینڈ، چیکو سلاوا کیہ میں بھی آپ نے پیغام حق پہنچایا۔
اب ایک اور صاحب احمد دین صاحب فیکٹری ایریاز بوہ کی نماز جنازہ کا میں اعلان کرتا ہوں۔ یہ
واقف زندگی تو نہیں ہیں لیکن ان کے بیٹے نے جو مربی سلسلہ ہیں مجھے اطلاع دی ہے کہ میں نے ان کے ابا
کے نام 1993ء کے ایک خط میں یہ وعدہ کیا تھا جس خط کی نقل انہوں نے بھجوائی ہے کہ میں ان کی نماز جنازہ
غائب پڑھاؤں گا۔ تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے کون پہلے فوت ہو لیکن جو میرا وعدہ تھا اللہ تعالیٰ نے اس کو پورا
کروانا تھا۔ چنانچہ اپنے وعدہ کے موافق میں آج ان کی نماز جنازہ غائب بھی پڑھاؤں گا۔
اب جیسا کہ میں نے اعلان کیا ہے انشاء اللہ نماز جنازہ غائب ہو گی۔ جمعہ کے بعد دوست سنتیں پڑھ
لیں پھر ان سب کا جن کا اعلان کیا ہے ان کی نماز جنازہ غائب پڑھائی جائے گی۔
☑☑