Rahman and Revelations of Promised Massiah
Friday Sermon, 27 July 2001: Rahman and Revelations of Promised Massiah
AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے قرآن کریم کی مختلف آیات کی روشنی میں اللہ تعالیٰ کی صفت رحمانیت کا تسلسل سے ذکر فرمایا۔ آپ نے رحمان اور رحیم کے فرق، نیز رحمان کے سچے بندوں کے وقار، عاجزی اور صلح جو رویے پر روشنی ڈالی۔ مزید برآں، آپ نے ضرورت کے مطابق روحانی غذا اور کتب کے نزول کے فلسفے کی وضاحت فرمائی۔ آخر میں حضور رحمہ اللہ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعدد ایسے الہامات بیان فرمائے جن میں صفت رحمان کا ذکر ملتا ہے۔
موضوعات: صفات الہیہ، الرحمٰن، الرحیم، تفسیر قرآن کریم، الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام
خطبه جمع كه
رحمان کے بندے وهى هيں جو زمین میں سکینت ،
وقار اور تواضع کی چال چلتے هیر
قرآن مجید نے جس زمانے میں حکم کے طور پر کام کرنا تھا اس زمانے کی ساری ضرورتیں اس میں بیان کر دی گئی ہیں
حضرت مسیح موعود کو اللہ تعالیٰ نے اس زمانے میں تمام دنیا میں امر کی فوقیت عطا کی ہے
خطبہ جمعہ ارشاد فرمودہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خلیفة المسیح الرابع ایده الله تعالیٰ بنصرہ العزیز - فرمودہ ۲۷ جولائی ۲۰۱۷ء بمطابق ۲۷ /وفا ۱۳۸۰ء مجری کشی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
خطبہ جمعہ کا یہ متن اداره الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
دنیا میں بھی بکثرت رزق عطا کیا جاتا ہے اور یہ ہمارا تجربہ
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فاعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين -
اهدنا الصراط المستقيم – صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالین
اللہ تعالیٰ کی صفت رحمانیت سے متعلق مضمون جاری تھا اور شاید اگلے ہفتہ بھی اسی مضمون پر
دوباره گفتگو ہو گی۔اس وقت جو میرے سامنے آیت ہے وہ سورۃ الفرقان کی ۶۱ ویں آیت ہے ﴿وَاذَا
قِيْلَ لَهُمُ اسْجُدُوا لِلرَّحْمَنِ قَالُوْا وَمَا الرَّحْمَنُ اَنَسْجُدُ لِمَا تَأْمُرُنَا وَ زَادَهُمْ نُفُورًا جَب ان
سے کہا جائے کہ رحمان خدا کے سامنے سجدہ ریز ہو جاؤ تو وہ کہتے ہیں رحمان کیا چیز ہے انسْجُدُ لِمَا
تَأْمُرُنَا وَ زَادَهُمْ نُفُورًا ، کیا ہم اسے سجدہ کریں جس کا تو ہمیں حکم دیتا ہے اور ان کو سوائے نفرت
کے کسی چیز میں نہیں بڑھایا۔ یعنی ان کو نفرت اور بھی پہلے سے زیادہ ہو گئی۔
یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ رحمن کو سجدہ کرو، اللہ کو کیوں نہیں فرمایا۔ رحمان اس لئے
فرمایا کہ رحمان حد سے زیادہ مغفرت کرنے والا ہے، بے انتہار تم کرنے والا ہے۔ اس لئے اگر تم اپنی
غلطیوں اور فلموں کے باوجو درحمان کو سجدہ کرو گے تو تمہاری کوتاہیوں سے پردہ پوشی فرمائے گا۔ لیکن
انہوں نے جو یہ حقارت سے کہا ہے ﴿وَمَا الرَّحْمن اس کے متعلق مفسرین نے مختلف وجوہات
لکھی ہیں لیکن ہمیں اس کی ضرورت نہیں ہے صرف اتنا ہے کہ یہ لفظ حقارت کے لئے ہے کہ رحمان
ہے کیا چیز ، کیا ہوتا ہے رحمان۔ اور اس چیز نے ان کو نفرت کے سوا کسی چیز نے نہیں بڑھایا۔
حضرت علامہ فخر الدین رازی صاحب اس تفسیر میں بہت کچھ لکھتے ہیں مگر ایک اقتباس میں
نے آپ کا چنا ہے۔ حضرت علامہ فخر الدین رازی فرماتے ہیں اللہ تعالیٰ کی رحمتیں دو قسم کی ہیں۔ ایک
سابقہ اور دوسری وہ جو آئندہ ملے گی۔ سابقہ کے ساتھ اس نے مخلوق کو پیدا کیا، یعنی کوئی بھی مانگنے
والا نہیں تھا تو اس وقت اس نے عطا کیا اور ان کی آئندہ کی ساری ضرورتیں ان کو وقتا فوقتا تدریجاً عطا
فرما تا چلا گیا۔ اور آئندہ کے لئے اس نے مخلوق کو پیدا کرنے کے لئے رزق اور ذہانت عطا کی۔ پس اللہ
تعالی گزشتہ رحمت کو مد نظر رکھتے ہوئے رحمن ہے اور آئندہ ملنے والی رحمت کو مد نظر رکھتے ہوئے
رحیم ہے جو خداتعالیٰ کی رحمانیت کو ہمیشہ کے لئے بار بار جاری کرنے والی ہے۔ اس لئے کہا جاتا ہے یا
رحْمَنُ الدُّنْيَا وَرَحِيْمُ الْآخِرَةِ۔ اس لئے کہا جاتا ہے کہ اے دنیا کے رحمان اور آخرت کے رحیم
اب دنیا کے رحمن سے مراد یہ ہے کہ ساری کائنات اور مخلوقات جو کچھ بھی ہیں جاندار ہوں، حیوان
ہوں، انسان ہوں وہ سب رحمان کی رحمانیت سے استفادہ کر رہے ہیں اور رحیم الاخرة اس لئے کہ
رحیم میں محنت اور محنت کا پھل پانے کا ذکر ہے۔ پس جو بھی اللہ تعالیٰ کے حضور بار بار جھکے گا اور اس
کے حضور محنت کرے گا وہ رحیمیت کا اجر پائے گا۔ تو حضرت امام رازی کے نزدیک یہ جائز نہ ہوگا کہ کسی
کو رحمان کہا جائے یعنی رحمان سوائے اللہ تعالیٰ کے کسی اور کے لئے جائز نہیں ہے۔
پھر فرماتے ہیں " جب صالح لوگ اپنی بشری طاقت کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ کی بعض صفات
کو اپناتے ہیں اور بھوکے کو کھانا کھلاتے ہیں اور ننگے کو کپڑے پہناتے ہیں تو اللہ تعالی کی آئندہ رحمت
سے حصہ پاتے ہیں۔ آئندہ رحمت یعنی اس کی جزا جو ملے گی آئندہ اُن کو جس سے رزق اور اعانت
نصیب ہوتی ہے۔ اور اس کا مطلب ہے کہ اس دنیا میں بھی ان کو خدا کے بھو کے بندوں کو کھانا کھلانے
اور ننگے بندوں کو کپڑا پہنانے کے نتیجہ میں
ہے اس میں قطعاً ایک ذرہ بھی کوئی ماضی کی بات پر ایمان لانے والی بات نہیں۔ ایک اللہ تعالیٰ کا جاری
سلسلہ ہے جو قیامت تک جاری رہے گا۔ جو خدا کی خاطر قربانی کرتے ہیں اور غریبوں کے اوپر خرچ
کرتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کے اموال میں بہت برکت ڈالتا ہے اور ان کے اعمال کو بڑھاتا چلا جاتا ہے۔
چنانچہ امام رازی کے نزدیک اس تشریح کے ساتھ ایسے صالح لوگوں کو جو خدا کی رحیمیت کا مظہر بنتے
ہیں رحیم کہنا جائز ہو گا۔
اب سورۃ الفرقان کی ۶۴ ویں آیت ہے ﴿وَعِبَادُ الرَّحْمَنِ الَّذِيْنَ يَمْشُونَ عَلَى الْأَرْضِ
هَوْنًا وَإِذَا خَاطَبَهُمُ الجهِلُونَ قَالُوا سَلَمًا، اور رحمان کے بندے وہ ہیں جو زمین پر فروتنی کے
ساتھ چلتے ہیں اور جب جاہل ان سے مخاطب ہوتے ہیں تو جو ابا کہتے ہیں سلام ۔
اب رحمان کا فروتنی کے ساتھ کیا تعلق ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس کی
تشریح میں فرماتے ہیں یعنی کسی دوسرے کو ظلم کی راہ سے بدنی آزار نہ پہنچانا اور بے شر انسان ہونا اور
صلحکاری کے ساتھ زندگی بسر کرنا ۔ یہ رحمانیت کی صفت کے تابع ہے۔ کسی کو کوئی نقصان نہ پہنچانا،
ہر ایک کو علم ہو کہ مجھے اس شخص سے نقصان نہیں پہنچ سکتا کیونکہ یہ خدا تعالی کی صفت رحمانیت کے
تابع ہر شجر و حجر پر رحم کرنے والا ہے۔ پس رحمانیت کی اس صفت کے نتیجہ میں حضرت مسیح موعود
علیہ السلام فرماتے ہیں کہ ان کے ساتھ صلح کاری منسوب ہوتی ہے اور اسلام کا بھی یہی معنی ہے کہ وہ
دوسرے کو سلامتی کا پیغام دیتے ہیں کیونکہ رحمان کی طرف سے غضب کا پیغام نہیں ہو سکتا سوائے
چند شرطوں کے بعد۔ آخری ترجمہ یہ ہے ”خدا کے نیک بندے صلح کاری کے ساتھ زمین پر چلتے
ہیں“۔(تقرير جلسه مذاہب صفحه . الده
حضرت خلیفۃ اصیح الاول رضی اللہ عنہ اس کی تفسیر میں فرماتے ہیں:-
دو رحمن کے فرمانبردار بندے تو وہی ہیں جو زمین میں سکینت، وقار اور تواضع کی چال چلتے
ہیں۔ نہ تکتیر اور ستی کی۔ اور جب جاہل ان سے الجھیں تو ان سے ایسا سلوک کرتے ہیں جس میں نہ
بدی وایزاہ ہو اور نہ جہل و نادانی“۔ ( تصدیق براہین احمدیه صفحه ۲۶۲)
اب رحمانیت کے لفظ کے اندر اس تغیر کی رو سے ایک وقار کا معنی پایا جاتا ہے یعنی دو ر حمان کے
بندے ہو کر جانتے ہیں کہ وہ رحمان کے بندے ہیں تو وہ اکثر کر اور تکبیر سے نہیں چلتے کیونکہ وہ بہت
بڑی ذات کے بندے ہیں بلکہ رحمانیت تو غریبوں پر عام ہے انسانوں اور جانوروں پر عام ہے اس لئے
رحمانیت کے اس مضمون کو مد نظر رکھتے ہوئے وہ بڑی عاجزی کے ساتھ زمین پر قدم اٹھاتے ہیں۔
ایک اور سورۃ الشعراء کی آیت ہے نمبر ۶۔ اس میں ہے ﴿وَمَا يَأْتِيهِمْ مِّنْ ذِكْرٍ مِّنَ الرَّحْمَنِ
مُحْدَثٍ إِلَّا كَانُوا عَنْهُ مُعْرِضِينَ ﴾ اور ان کے پاس رحمن کی طرف سے کوئی تازہ نصیحت نہیں آتی
مگر وہ اس سے اعراض کرنے والے ہوتے ہیں۔
اس تعلق میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
رحمان مطلق جیسا جسم کی غذا کو اس کی حاجت کے وقت عطا فرماتا ہے ایسا ہی وہ اپنی رحمت
کاملہ کے تقاضا سے روحانی غذا کو بھی ضرورت حقہ کے وقت مہیا کر دیتا ہے"۔ الرَّحْمنُ عَلَمَ
القران کے کی طرف اشارہ فرمارہے ہیں۔ رحمان وہ ہے جس نے بندوں کی تمام ضرور تیں ان کی پیدائش
اگت ما ۲۰۰ ست ۲۰۰۱ ) 17(
سے پہلے ہی مہیا کر دی ہیں مگر وہ ضرور تیں اس وقت ظاہر کرتا ہے جب وہ اس قابل ہو جائیں کہ ان
ضرورتوں سے فائدہ اٹھائیں ۔ اب اس کی مثال میں کئی دفعہ دیتا ہوں تیل کی دریافت، کوئلہ کی
دریافت وغیرہ وغیرہ۔ تو یہ ساری چیزیں اس وقت دریافت ہوئیں، حالانکہ وہ ہمیشہ سے موجود تھیں،
جب انسان کو استطاعت ہوئی کہ ان سے فائدہ اٹھا سکے۔ تو یہ بھی رحمانیت کا ایک خاص فعل ہے کہ وہ
اس وقت چیزیں دکھاتا ہے جب دیکھنے والا ان سے فائدہ اٹھا سکتا ہے ورنہ غفلت کی آنکھ کے ساتھ وہ
گزرتا چلا جاتا ہے، اس کو پتہ ہی نہیں لگ رہا کہ میرے لئے اللہ تعالٰی نے کیا کیا نعمتیں کر رکھی ہیں۔
اور ایک بات مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ ا ا ا ا ا الا فی القا میں
یہ بات درست ہے کہ خدا کا کلام انہیں برگزیدہ لوگوں پر نازل ہوتا ہے جن سے خداراضی
ہے اور انہیں سے وہ مکالمات اور مخاطبات کرتا ہے جن سے وہ خوش ہے۔ مگر یہ بات ہر گز درست
نہیں کہ جن سے خدا راضی اور خوش ہو اس پر خواہ نخواہ بغیر کسی ضرورت حلقہ کے کتاب آسمانی نازل
ہو جایا کرے“۔ (براہین احمدیہ) یعنی کتاب کا نازل ہونا اگرچہ رحمانیت سے تعلق رکھتا ہے اس کے
باوجود جس پر راضی ہو اس پر لازم کتاب نہیں اتارا کرتا۔ کتاب اتارنے کے لئے زمانہ کی ضرورتیں
تقاضا کیا کرتی ہیں اور جس قسم کی وہ ضرور تیں ہوں اسی قسم کی کتاب اتاری جاتی ہے۔ اب اس سے
پہلے بائیل اتاری گئی، اس سے پہلے اور صحف ابراہیم اتارے گئے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ان میں
اور قرآن میں فرق کوئی نہیں۔ فرق ہے اور وہ ضرورت حقہ کا فرق ہے۔ قرآن جس زمانہ میں نازل ہوا
اور جس زمانہ تک یعنی قیامت تک اس نے حکم کے طور پر دنیا میں کام کرنا تھا اس زمانہ کی ساری
ضرورتیں قرآن کریم میں مندرج ہو چکی ہیں لیکن دنیا کی آنکھ اس وقت کھلتی ہے جب وہ ضرور تیں
سامنے دکھائی دینے لگتی ہیں۔
اب ایک اور ہے آیت سورۃ ٹین کی ﴿إِنَّمَا تُنذِرُ مَنِ اتَّبَعَ الذِكْرَ وَخَشِيَ الرَّحْمَنَ
بِالْغَيْبِ فَبَشِّرْهُ بِمَغْفِرَةٍ وَأَجْرِ گریم ﴾ (یسین :۱۲) تو صرف اسے ڈرا سکتا ہے جو نصیحت کی پیروی
کرتا ہے اور رحمن سے غیب میں ڈرتا ہے۔ پس اسے ایک بڑی مغفرت کی اور معزز اجر کی خوشخبری
دے دے۔
یہاں غیب میں خدار حمن سے ڈرنے کا کیا مطلب ہے۔ اگر آپ غور کریں تو اللہ تعالیٰ غیب
میں رہتا ہے اور آپ اس کو نہ دیکھ سکتے ہیں نہ سونگھ سکتے ہیں ، نہ ہاتھ لگا سکتے ہیں تو وہ غیب میں رہتا
ہے۔ اگر اس کی غیوبیت کے باوجود آپ اس کو اس طرح دیکھیں جیسے کسی چیز کو اپنے سامنے کھڑا دیکھ
رہے ہوں تو یہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے نزدیک سب سے اعلیٰ مقام ہے
جس پر خدا کے مرسل بندے فائز ہوتے ہیں۔ اور کم سے کم یہ ہے کہ انسان اس طرح خدا کو اس کے
غیب ہونے کے باوجود دیکھے کہ اگر وہ اس کو سامنے کھڑا نہ بھی دیکھتا ہو تو یہ احساس رکھتا ہو کہ وہ مجھے
دیکھ رہا ہے اور غیب سے ہر حال میں میرے ہر فعل پر نظر رکھ رہا ہے۔ پس اس وجہ سے غیوبیت کا
یہاں ذکر ہے۔
علامہ فخر الدین رازی اس آیت کے متعلق کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے اسماء میں سے دو ایسے اسم
ہیں جو صرف اس کے ساتھ مخصوص ہیں وہ اللہ اور رحمن ہیں۔ جیسے خدا تعالیٰ فرماتا ہے کل ادْعُوا
اللهَ اَوِ ادْعُوا الرَّحْمَن ) یہ قرآن کریم کی آیت ہے، تم خواہ خدا کو اللہ کے نام سے پکارو یار رحمان کے
نام سے لَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنى ﴾ سب اچھے نام اسی کے ہیں۔ یہاں تک کہ بعض ائمہ نے کہا ہے کہ
اگر تجھے اس امر کی معرفت ہو تو یہ اللہ ایسا نام ہے جو ہیت کی خبر دیتا ہے“۔
اب یہ ایک نیا نکتہ امام رازی نے اٹھایا ہے کہ اللہ کے لفظ میں ہیت پائی جاتی ہے۔ اللہ کی سارے
صفات پر غور کرو اور جانو کہ وہ ہر چیز سے بڑا ہے اور ہر اختیار اس کو ہے ، ہر چیز اسی کی طرف لوٹے گی تو
اس سے دلوں پر ایک قسم کا خوف طاری ہو جاتا ہے۔ "نگر رحمانیت میں عطوفت اور شفقت کی خبر ملتی
ہے “۔ یعنی ایسا انسان جو رحمانیت پر غور کرتا ہے اور اللہ کو رحمن نام سے پکارتا ہے تو یہ امید رکھتا ہے
کہ وہ اس سے رحمانیت کا سلوک فرمائے گا۔
اب سورۃ یسین کی ۶ اویں اور لے اویس آیات ہیں۔ قالُوا مَا أَنتُمْ إِلَّا بَشَرٌ مِثْلُنَا انہوں
نے انبیاء سے کہا کہ تم تو ہماری طرح کے ایک بشر ہو اس کے سوا کچھ نہیں ﴿وَمَا أَنْزَلَ الرَّحْمَنُ مِنْ
شَيْءٍ إِنْ أَنتُمْ إِلَّا تَكْذِبُونَ ) اور تم پر رحمان نے کوئی چیز بھی نازل نہیں فرمائی۔ یہ تم محض جھوٹ
بول رہے ہو ؟ قَالُوا رَبُّنَا يَعْلَمُ إِنَّا إِلَيْكُمْ لَمُرْسَلُونَ ) انہوں نے سادہ سایہ جواب دیا کہ ہمارارب
جانتا ہے کہ ہم تمہاری طرف بھیجے گئے ہیں۔
اس آیت سے متعلق حضرت خلیفہ اصبح الاول فرماتے ہیں:-
مَا أَنْزَلَ الرَّحْمَنُ مِنْ شَى علم بر ہموؤں کا بھی یہی عقیدہ ہے"۔ یعنی برہمو سماجوں کا۔"
یہ لوگ تمام راستبازوں کو جھوٹا سمجھتے ہیں۔ ان کی گندی تعلیم سب سے زیادہ خطر ناک ہے۔ جن لوگوں
) 18(الفضلات نیشنل (۱۸) ۲۲ر اگ
نے سچائیوں کے پہچاننے کے لئے اپنے آرام، اپنی اولاد، اپنا جاہ و جلال، اپنے وطن کو چھوڑ دیا، اپنی
جانیں قربان کر دیں، ان کو جھوٹ اور دروغ مصلحت آمیز سمجھنا حد درجہ کی بے باکی ہے۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی صحبت میں چند گھنٹے ٹھہرنے والے کی نسبت بھی یہ ثابت نہیں
ہو سکا کہ اُس نے روایت میں جھوٹ بولا۔
اب یہ جو روایتیں آتی ہیں یہ ضمنا میں آپ کو بتا دیتا ہوں اس میں جب جھوٹ کا اتہام لگتا ہے
تو بیچ کے راویوں پر لگتا ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم سے روایت کرنے والے صحابی
پر نہیں لگا کرتا۔ تو یہ غلط فہمی آپ کو نہ ہو کہ روایت کرنے والے جھوٹ بولتے تھے جنہوں نے خود
رسول اللہ ﷺ سے سناوہ سو فیصد سچ کہا کرتے تھے۔ غلطیاں اس لئے لگیں کہ بعض لوگوں نے ان کی
باتوں کو سمجھنے میں غلطی کی اور بعض بعد میں آنے والے لوگوں نے بیچ میں جھوٹ ملا دیا، اپنی بد دیانتی
کی وجہ سے۔ پس حضرت خلیفۃ امسیح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی یہ بات سو فیصد درست ہے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی صحبت سے استفادہ کرنے والے حد درجہ کے راستباز تھے۔ان
میں کوئی کبھی جھوٹا نہیں ہو سکتا۔ جب وہ بندے جو رسول اللہ ﷺ سے فیضیافتہ ہیں وہ محمد رسول اللہ
ﷺ پر جھوٹ نہیں بول سکتے تو آنحضرت ﷺ اللہ پر جھوٹ کیسے بول سکتے ہیں تو یہ استدلال
حضرت خلیفہ اصبح الاول نے اس آیت سے کیا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر، قادیان ۲۷/اکتوبر ۱۹۱۵ء)
اب سورۃ یسین کی ۲۳ ویں اور ۲۴ ویں آیت وَمَا لِيَ لَا أَعْبُدُ الَّذِي فَطَرَنِي وَ إِلَيْهِ
ترجعون کے آخر مجھے کیا ہو گیا ہے کہ میں اس کی عبادت نہ کروں جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور تم سب
بھی اسی کی طرف لوٹنے والے ہو یعنی وہ جو یقین رکھتا ہے وہ تو بہر حال لوٹنے والا ہو گا تبھی یقین
رکھتا ہے لیکن فرمایا تم جو منکرین ہو تم سب کا بھی یہی انجام ہوگا۔ تم نے آخر خدا کی طرف لوٹ کے
جانا ہے۔
اتَّخِذُ مِنْ دُونِهِ الهَةٌ إِن يُرِدْنِ الرَّحْمَنُ بِضُرٍ لَا تُغْنِ عَنِّى شَفَاعَتُهُمْ شَيْئًا وَّلَا
يُنْقِذُونَ ۔ کیا میں اس کو چھوڑ کر ایسے معبود بنالوں کہ اگر رحمن مجھے کوئی ضرر پہنچانا چاہے تو ان کی
کوئی شفاعت میرے کچھ کام نہ آئے گی ۔ وَلا يُنقذون مجھے اس سے چھڑا نہیں سکیں گے۔ اب
اس میں خاص بات یہ ہے کہ رحمان تو غضبناک نہیں ہے، رحمان تو بے انتہار حم کرنے والا ہے تو اس
کے غضب سے اس لئے ڈرایا جا رہا ہے کہ اگر رحمن ، رحمان ہوتے ہوئے بھی غضبناک ہو تو اس کا
مطلب ہے بندہ بہت ہی زیادہ مجرم ہے ورنہ رحمانیت سے تو صرف رحم کا استفادہ کیا جاسکتا ہے غضب
کا نہیں۔
پس جب اس کے رحمان ہوتے ہوئے اس سے منہ موڑیں گے اور اس کی رحمانیت سے فائدہ
نہیں اٹھائیں گے تو پھر اس کے پاس غضب بھی ہے۔ جب رحمان کسی پر غضبناک ہو تو وہ سب سے
زیادہ غضبناک ہوتا ہے۔ اب مائیں اپنے بچوں پر بے انتہار حم کرنے والی ہیں لیکن جب بچے ظلم و ستم
میں حد سے زیادہ بڑھ جائیں تو پھر ماؤں کے منہ سے وہ بد دعا نکلتی ہے جو پھر قبول ہو جاتی ہے اور بچوں
کے لئے غضب کا موجب بن جاتی ہے۔ پس رحمانیت کی صفت کو سمجھنے کے لئے ماں اور بچے کی نسبت
کو سمجھیں۔ اگر ایسا ہوا تو پھر یقینا ایسی صورت میں معا میں کھلی کھلی گمراہی میں مبتلا ہو جاؤں گا ۔
اگر رحمان خدا سے مجھے غضب ملے اور رحم نہ ملے تو واضح بات ہے کہ میں گمراہ ہوں اور میری گمراہی
بہت کھلی کھلی ہے اگر میں ایسا کروں۔
سورۃ لین ہی کی ۵۳ دیں اور ۵۴ ویں آیات ہیں قالُوا يَوَيْلَنَا مَنْ بَعَتَنَا مِنْ مَّرْقَدِنَا وه
کہیں گے اے وائے ہماری ہلاکت ! کس نے ہمیں ہماری آرام گاہ سے اٹھایا ہے۔ یہی تو ہے جس کا رحمن
۱۶۳۲۰۰۱ تر ۲۰۰۱
نے وعدہ کیا تھا اور مرسلین سچ ہی تو کہتے ۔ تھے ۔ یہ محض ایک ہی ہو لناک آواز ہو گی۔ پس اچانک وہ سب
کے سب ہمارے سامنے حاضر کر دئے جائیں گے۔
اب یہاں حضرت خلیفة اصبح الاول نے ایک بہت باریک نکتہ اٹھا کر اس کا جواب دیا ہے کہ کفار
اپنے مرقد سے اٹھائے جائیں بظاہر تو یہ لگتا ہے کہ وہ قبر میں آرام سے ہیں حالانکہ کفار کے متعلق قبر کا
عذاب ثابت ہے تو حضرت خلیفتہ امسیح الاول اس سوال کو اٹھا کر فرماتے ہیں۔ مرقدِنَا کا مطلب ہے
ہماری آرام کی جگہ ۔ اعتراض کیا جاتا ہے کہ کیا کفار کے لئے قبر آرامگاہ ہے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ
آنے والے عذاب کے مقابل میں نسبتی امر ہے۔ یہ عذاب قبر موجب آرام ہی تھا۔ یعنی عذاب قبر کیسا
بھی سخت ہو بعد میں آنے والا جو عذاب ہے اس کے مقابل پر نسبتا یہ بہت ہلکا عذاب ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان ۳ تا ۱۰/ نومبر: ۱۹۱ء)
سورة الزخرف آیات نمبر ۱۸-۱۹ ﴿ وَإِذَا بُشِرَ أَحَدُهُمْ بِمَا ضَرَبَ لِلرَّحْمَنِ مَثَلًا ظَلَّ
وَجْهُهُ مُسْوَدًا وَهُوَ كَظِيمٌ. اَوَمَنْ يُنَشَّوُّ فِي الحِلْيَةِ وَهُوَ فِي الْخِصَامِ غَيْرُ مُبِینٍ ۔ یہ ایسی
آیت ہے دوسری جس کے متعلق بعض مستشرقین وغیرہ کہتے ہیں کہ اس میں عورتوں کی ہتک کی گئی
ہے لیکن اس میں کوئی عورت کی ہتک نہیں کی گئی بلکہ ایک ایسا امر واقعہ بیان ہوا ہے جو آج بھی ویسا ہی
سچا ہے جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے زمانہ میں سچا تھا۔
جب ان کو خبر دی جائے گی بِمَا ضَرَبَ لِلرَّحْمَنِ مَثَلًا ظَلَّ وَجْهُهُ مُسْوَدًا وَهُوَ
ظیم تو اس کا منہ کالا ہو جاتا ہے یعنی جب اس کو بیٹی کی خبر دی جائے تو منہ کالا ہو جاتا ہے یعنی غم
سے چہرہ بھر جاتا ہے۔ اب آپ اس دنیا میں دیکھ لیں عورتیں ہی ہیں جن کو جب بچیوں پر بچیاں پیدا
ہوتی ہوں تو سخت گھبراتی ہیں ۔ عورت ہوتے ہوئے وہ لڑکے کی خواہش کیوں کرتی ہیں۔ اس کا
مطلب ہے کہ یہ ایک فطری امر ہے۔ جیسا پہلے تھا ویسا اب بھی ہے۔ پس عورتوں کا لڑکے کی خواہش
کرنا قرآن کریم کی اس آیت کی صداقت کی دلیل ہے۔
اور اگلی آیت ہے آوَمَنْ يُنَشَّرُّ فِي الحِلْيَةِ وَهُوَ فِى الْخِصَامِ غَيْرُ مُبِين ، اور جو زیوروں
سونے چاندی میں اٹھائی گئی ہو یعنی عمر بھر اس میں پائی گئی ہو اور جھگڑے کے وقت غیر مبین، غیر واضح
بات کرنے والی ہو تو آپ دیکھ لیں کہ یہ عورتوں کی صفت ابھی تک ویسی ہی ہے۔ کتنی سمجھدار ، کتنی
عقل والی ہوں جب غصہ سے لڑنے لگ جائیں تو پھر بات کو واضح کر ہی نہیں سکتیں اور اسی بات میں
اٹک جاتی ہیں اور تمام احسان خاوند کے بھول جاتی ہیں اور اسے بار بار وہ طعن دیتی ہیں کہ گویا تمہارے
گھر میں میں نے کبھی چین نہیں پایا، ساری عمر برے حال میں رہی ہوں حالانکہ خاوند بے چارے نے
محنت کی ہو، کتنی محنت سے روزی کمائی ہو ، کس طرح اس پر پیار سے خرچ کیا ہو ، وہ سارے پیار کے
لقے بھول جاتے ہیں اور ایک کڑوا لقمہ ان سب کو کڑوا کر دیتا ہے۔ تو یہ فِی الخِصَامِ غَيْرُ J مُبین کی
تشریح ہے اور یہ جیسے اُس وقت سچی تھی آج بھی ویسے ہی ہے۔
سورة الزخرف آیت نمبر ۳۴ ﴿ وَلَوْ لَا أَن يَكُونَ النَّاسُ أُمَّةً وَاحِدَةً لَجَعَلْنَا لِمَنْ يَكْفُرُ
بِالرَّحْمَنِ لِبُيُوتِهِمْ سُقْفًا مِنْ فِضَّةٍ وَّ مَعَارِجَ عَلَيْهَا يَظْهَرُوْنَ اگر یہ احتمال نہ ہوتا کہ سب لوگ
ایک ہی طرح کی امت بن جائیں گے ہم ضرور ان کی خاطر جو رحمان کا انکار کرتے ہیں ان کے گھروں
کی چھتوں کو چاندی کا بنا دیتے اور (اسی طرح) بیٹر ھیوں کو بھی جن پر وہ چڑھتے ہیں۔
اب اس کا کیا مطلب ہے ؟ ؟ مر مطلب صاف واضح یہ ہے کہ اگر خدا کی رحمانیت کا انکار کرنے
والوں کے متعلق یہ خدشہ نہ ہو تا کہ اگر ان پر دنیا کی دولتیں نچھاور کی جاتیں تو وہ اس کے نتیجہ میں
حد سے زیادہ بے راہرو ہو جائیں گے۔ تو دنیا کی نعمتیں کثرت کے ساتھ ان پر نچھاور نہ کرنا بھی ایک اللہ
تعالی کارحم ہے۔ اور اس لئے رحمان کی طرف یہ بات منسوب فرمائی گئی ہے اور رحمان خدا کا انکار کرنے
کے نتیجہ میں اگر ان کو دنیا کی دولتیں دی جائیں تو دنیا کے بندے سارے کے سارے ان کی دیکھا دیکھی
خدا کا انکار کر دیتے کہ انکار کا یہ فائدہ ہے کہ اتنی نعمتیں ملتی ہیں ہم کیوں نہ انکار کریں۔
اب مولوی اس ظلم کا مرتکب ہوتے ہیں۔ جتنا وہ انکار میں بڑھیں اتنا ہی اُن کی روزی زیادہ
ہوتی ہے۔ قرآن کریم فرماتا ہے کیا تم نے یہ بات اپنے لئے رزق کا ذریعہ بنائی ہے کہ تم انکار کرتے
ہو۔ یہ کتنی کچی بات ہے۔ آج بھی مولویوں میں سے سب سے زیادہ امیر مولوی وہی ہے جو حد سے
زیادہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا انکار کرتا ہے۔ اس پر حکومت بھی رحم کرتی ہے اور بندے بھی
اس کو پیسے زیادہ دیتے ہیں کیونکہ وہ تکذیب کو اپنا رزق بناتا ہے۔ تو قرآن کریم کی جو آیات ہیں جیسی
اس وقت کچی تھیں ویسے ہی آج بھی اسی طرح کچی ہیں۔
اب میں صفت رحمانیت سے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بعض الہامات
آپ کے سامنے رکھتا ہوں ۔ 19ء کا الہام ہے " انتَ مَدِينَةُ العِلْمِ طَيِّبٌ مَقْبُولُ الرَّحْمنِ تو علم کا
مدینہ ہے۔ طیب ہے اور رحمان خدا کا مقبول ہے۔ یہاں مدینہ سے مراد شہر ہے۔ چنانچہ حضرت مسیح
موعود علیہ السلام ترجمہ کرتے ہیں: ” تو علم کا شہر ہے طیب اور خدا کا مقبول“۔ علم کا شہر سے کیا مراد ہے
۔ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے متعلق بھی مدینۃ العلم کی صفات بیان کی گئی ہیں۔ وہ شہر جہاں علم
ہی علم بستا ہے کوئی جہالت کی بات نہیں، تمام جہالت کے رستے وہاں بند ہیں، صرف علم وہاں داخل ہو
سکتا ہے۔ تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تعریف میں اللہ کی طرف سے یہ بہت بڑی گواہی
ہے کہ انتَ مَدِينَةُ العِلم تجھے سچا علم بھی عطا ہوا ہے اور جہالت کی کوئی بات تجھ تک راہ نہیں پا سکتی۔
ایک یکم جنوری ۱۹۰۳ء کا الہام ہے " يُبْدِى لَكَ الرَّحْمَنُ شَيْئًا اس کا ترجمہ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام یہ فرماتے ہیں: ” خدا جور حمن ہے تیری سچائی ظاہر کرنے کے لئے کچھ ظہور
میں لائے گا۔ حضرت اقدس نے فرمایا: ” شے سے مراد کوئی عظیم الشان بات ہے“۔ عام چیز کے لئے
لفظ شئے استعمال نہیں کیا جاتا۔ جب خدا کے تعلق میں بولا جائے تو مراد یہ ہے کہ کوئی بہت بڑی بات
ہے۔ اس کی عظمت کے لئے ہی اللہ تعالی نے اس کو پوشیدہ رکھا ہے کیونکہ چھپانے میں ایک عظمت
ہوتی ہے جیسے جنت کے انعامات کے لئے فرمایا ہے ﴿فَلا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَّا أَخْفِيَ لَهُمْ مِنْ قُرَّةِ
أَعْيُنِ 6 $فَلَا تَعْلَمُ نَفْس نہیں جانتا کوئی نفس جو اس کے لئے چھپا کے رکھا گیا ہے آنکھوں کی
ٹھنڈک کے لئے۔ کھانے پر جیسے دستر خوان ہوتا ہے اس کے چھپانے میں بھی ایک عظمت ہی مقصود
ہوتی ہے۔ غرض یہ چھوٹی سی بات نہیں ہے“۔ (الحکم جلد نمبر ۱ ۱۰؍ جنوری ۱۹۰۳ء صفحه ۲)
اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے فقرات بڑے معنی خیز ہوتے ہیں اور ان میں
ڈوب کر ، دیکھ کر معلوم کرنا پڑتا ہے۔ اچھا دستر خوان سجا ہوا ہو تو کھانے کھلے نہیں رکھے جاتے ،ان
کے اوپر کپڑا ڈھانکا جاتا ہے۔ اس وجہ سے کہ کوئی ملتی و کتھی، کوئی بری چیز اس پر نہ بیٹھے اور اس غرض
سے بھی کہ جب کپڑا اٹھتا ہے تو پھر مہمان ہشاش بشاش ہو جاتے ہیں دیکھ کے کہ کیسا عمدہ کھانا ہمارے
لئے چھپا کر رکھا گیا تھا۔ تو اس طرح جنت کی نعماء سے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
فرماتے ہیں کہ وہ انسانوں سے چھپا کے رکھی گئی ہیں جب ان پر ظاہر کی جائیں گی تو حیران رہ جائیں گے
کہ اللہ تعالی نے ہماری مہمانی کا کیسا عمدہ انتظام فرمایا ہے۔
۱۹۰۳ء کا ایک الہام ہے "يَعْصِمُكَ اللهُ مِنْ عِنْدِهِ وَهُوَ الْوَلِيُّ الرَّحْمَنُ " الله تعالیٰ تیری
حفاظت اپنی طرف سے کرے گا اور وہی بے حد رحم کرنے والا دوست ہے۔ ار اگست 1903۱۹۰۳ء ء کو الہام
ہوا إِنِّي اني أَنَا الرَّحْمَنُ حَلَّ غَضَبُهُ عَلَى الْأَرْضِ " “۔ یہ ترجمہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ہے۔ "
میں رحمٰن کو دیکھتا ہوں (یعنی) اگرچہ خدارحمان ہے“۔ میں رحمان کو دیکھتا ہوں یہاں بات ٹھہرتی ہے
پھر اس سے بھی اگلے فقرہ سے تعلق ہے۔ اگر چہ خدارحمان ہے مگر گناہ حد سے بڑھ گیا ہے جس سے
اس کا غضب نازل ہو گیا ہے “۔ کہ اگر چہ خدا بے انتہار ختم کرنے والا ہے مگر جب قلم حد سے بڑھ جائے
تو اس وقت پھر رحمان خدا کی طرف سے غضب نازل ہوتا ہے اور ایسا ہی اس زمانہ میں ہونے والا ہے
یعنی اللہ تعالٰی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کی زبان سے "إِنِّي أَنَا الرَّحْم
فرماتا ہے۔ ”حَلَّ غَضَبُهُ عَلَى الْأَرْضِ کہ دیکھو رحمان ہوتے ہوئے بندوں نے کیسی نافرمانی کی
ہوگی اور کیسی نا شکری کی ہوگی کہ بجائے رحمت کے اس کا غضب نازل ہو رہا ہے۔
پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۱۸/ اگست ۱۹۰۳ء کو "ما تَرى فِي خَلْقِ الرَّحْمَنِ مِنْ تَفَاوُتٍ“۔ -
تفاوت سے مراد کسر، کمی بیشی بھی ہوتی ہے لیکن تفاوت سے مراد تضاد بھی ہوتا ہے۔ میرے نزدیک
یہاں تضاد مراد ہے "ما ترى فِي خَلقِ الرَّحْمَنِ مِنْ تَفَاوُتٍ " تم رحمان خدا کی مخلوقات میں کوئی
تضاد نہیں پاؤ گے۔ اور یہ بالکل سچ ہے کہ ساری کائنات کا آپ جائزہ لے لیں اتنی وسیع کائنات ہے
لیکن اس میں کہیں بھی کوئی تضاد آپ کو نظر نہیں آئے گا۔ ہر چیز ایک دوسرے سے مطابقت رکھنے
والی ہے۔
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا الہام ہے ۲۵ / اکتوبر ۱۹۰۳ء کا ۔ "إِنِّی نَذَرْتُ
لِلرَّحْمَنِ صَوْمًا " میں نے خدائے رحمان کے لئے روزہ کی منت مانی ہے۔ یہ حضرت مریم کا فقرہ ہے
جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو الہام ہوا اور آپ کی زبان سے جاری ہوا۔ جب پوچھا جاتا
تھا حضرت مریم سے کہ یہ بیٹا کیسے ہو گیا تیری تو شادی بھی نہیں ہوئی۔ تو حضرت مریم یہ کہتی
تھیں میں نے رحمان خدا کی خاطر نذر مانی ہے کہ میں خود کچھ جواب نہیں دوں گی۔ اللہ تعالیٰ خود میری
بریت ظاہر فرمائے گا اور اس بیٹے کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے وہ بریت ظاہر فرمائی۔ یہ ایک لمبی کہانی ہے جو
پہلے بھی کئی دفعہ بیان کر چکا ہوں۔ تو یہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے منت مانے کا کیا
تعلق ہے۔ اس کے لئے یاد رکھنا چاہئے کہ قرآن کریم سے ثابت ہے کہ اللہ تعالیٰ کے بعض نیک
بندے جو خود کوئی خواہش نہیں رکھتے وہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کے سوا اور کوئی توقع نہیں رکھتے۔ اللہ تعالیٰ
انہی سے ایک اور وجود پیدا کرتا ہے جس میں ان کی نفسانی خواہش کا دخل نہیں ہوتا۔ چنانچہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی اسی آیت کے مصداق ہیں کہ مریمی حالت بھی آپ پر طاری ہوئی
جو انتہائی غم اور فکر کی حالت تھی جیسا کہ ابھی اس الہام سے پتہ چلتا ہے اور پھر تیسری حالت بھی آپ
پر طاری ہوئی یعنی آپ ابن مریم بھی ہوئے اور ایک پہلو سے مریم بھی ہوئے۔ یہ تذکرہ بھی ایک لمبا
تذکرہ ہے اور کئی مولویوں کی شوخیوں کا میں پہلے بھی ذکر کر چکا ہوں جنہیں اب دہرانے کی
اگست ۱۲۰۰ تا ۶/ ستمبر ۲۰۵ ) 19(
ضرورت نہیں۔
ایک الہام ہے جو بار بار ہوا إِلى أُمِرْتُ مِنَ الرَّحْمَنِ فَأْتُونِى أَجْمَعِينَ إِنِّي أُمِرْتُ مِنَ
الرَّحْمَنِ فَأَ تُوْنِى أَجْمَعِيْنَ، إِنِّي أُمِرْتُ مِنَ الرَّحْمَنِ فَأْتُوْنِى اَجْمَعِيْنَ۔ اس کا حضرت مرزا
بشیر احمد صاحب رضی اللہ تعالٰی عنہ نے ترجمہ کیا ہے میں خدائے رحمن کی طرف سے امیر بنایا
گیا ہوں۔ یہاں اُمِرْتُ نہیں ہے بلکہ اُمِرْتُ ہے۔ امرت کا مطلب ہے امیر بنایا گیا ہوں۔ پس تم
سب میرے پاس آجاؤ۔ یہاں امیر بنانے کے دو معنے ہیں ایک یہ کہ اس زمانہ میں اللہ تعالیٰ نے حضرت
سیح موعود علیہ السلام کو امر کی فوقیت عطا فرمائی ہے اور آپ کے امر کے تابع چلنے کا حکم سب کو ہوا
کیونکہ آپ آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے تابع تھے اور سر کو بھی رسول اللہ ﷺ سے
آپ نے فرق نہیں کیا۔
دوسرا امیر معنی دولت مند ہونے کے بھی ہیں۔ پس فرمایا امیر لوگوں کے پاس تم جاتے ہو تو
میں تو اس پہلو سے سب سے زیادہ امیر ہوں کہ جب تم میرے پاس آؤ گے تو اللہ تعالیٰ تمہارے رزق
میں کشائش عطا فرمائے گا، تمہیں کئی قسم کی نعمتیں عطا فرمائے گا جن سے تم محروم ہو۔ پس مجھے خدا نے
امیر بنایا ہے اور جیسا کہ تم امیروں کے پاس جاتے ہو اسی طرح میرے پاس آؤ۔
ایک الہام ہے اس میں تکرار ہے وز " إِنِّي أَنَا الرَّحْمَنُ ثُمَّ إِلَى أَنَا الرَّحْمنُ "۔ اس کا ترجمہ
حضرت مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ تعالٰی عنہ نے یوں کیا ہے۔ میں رحمان خدا ہوں ، پھر میں
کہتا ہوں کہ میں رحمان خدا ہوں۔
ایک ۱۲ارد سمبر 1903ء کا الہام ہے "إِنِّی حِمَى الرَّحْمن "حمی کہتے ہیں باڑ کو جس سے باہر
کے لوگ کسی دوسرے کے کھیت میں داخل نہیں ہو سکتے۔ باڑ لگائی جاتی ہے حفاظت کی جاتی ہے۔ فرمایا
میں خدا کی باڑ ہوں۔ یہ خطاب میری طرف ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خود فرمایا
یہ خطاب میری طرف ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اعداء طرح طرح کے منصوبے کرتے
ہو دیں گے“۔ یعنی صاف نظر آتا ہے کہ باڑ لگائی گئی ہے تو کسی شر سے محفوظ رکھنے کے لئے ۔ اب
زمیندار جب باڑ لگاتا ہے بے وجہ نہیں لگاتا۔ اس کو پتہ ہے کہ یہاں پھل دار درخت ہیں اور اچھی سے
اچھی فصلیں موجود ہیں تو ان کو اجاڑنے والے بھی آسکتے ہیں۔ تو وہ ان کے رستہ میں باڑ لگا کر ایک
روک پیدا کر دیتا ہے۔ تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ اس میں یہ پیشگوئی ہے
کہ مجھ میں بھی خدا تعالٰی کے فضل کے ساتھ ایسی صفات ہیں کہ جو بہت قیمتی صفات ہیں اور لوگ بری
نیت کے ساتھ بھی دوڑے چلے آئیں گے اس کی طرف جو حملہ کریں اور مجھے ناکارہ بنانے کی کوشش
کریں۔ لیکن اس کے جواب میں آپ یہ اپنا شعر پیش کرتے ہیں۔
اے آنکہ سوئے من بدویدی بعد تیر ۲ از باغباں بترس که من شاخ مشمرم
اے وہ کہ جو تم میری طرف سینکڑوں تبر لے کر مجھے ہلاک کرنے کے لئے دوڑے چلے آتے ہو باغبان
سے بھی تو ڈرو کہ میں ایک مثمر شاخ ہوں کہ مشمر شاخ کو بچانے کے لئے باغبان جیسے باڑیں لگاتا ہے
اس طرح میری حفاظت کے بھی اللہ تعالیٰ ہی نے انتظام فرمائے ہیں اور تم کسی بدنیت کے ساتھ مجھے
نہیں پہنچ سکتے۔
آج اس مختصر خطبہ کے بعد اب میں اس خطبہ کو ختم کرتا ہوں۔