Malikiyyat and Revelations of Promised Massiah
Friday Sermon, 10 August 2001: Malikiyyat and Revelations of Promised Massiah
AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے اللہ تعالیٰ کی صفات ملک، مالک الملک اور مالک یوم الدین کی حقیقت اور مفہوم بیان فرمایا ہے۔ حضور نے قرآن کریم کی آیات اور احادیث کی روشنی میں واضح کیا کہ حقیقی بادشاہت صرف اللہ تعالیٰ کی ہے اور جزا و سزا کا سلسلہ اس دنیا میں بھی جاری رہتا ہے اور آخرت میں بھی کامل ہوگا۔ نیز حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کے ذریعے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حاکمیت کے جلووں اور صادقین کی صحبت کے ذریعے الٰہی معرفت کے حصول کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
موضوعات: الملک، مالک یوم الدین، حقیقی بادشاہت، جزا و سزا، قرآن کریم کی معارف، صحبت صادقین
خطبه جمعه
صفت مالکیت اپنے فیضان کے لئے ایک فقیرانه تضرع اور الحاج کو چاھتی ھے
خدا تعالیٰ کی صفات کا علم جتنا بڑھتا چلا جائے گا اتنا ہی انسان اس کے حضور جھکتا چلا جائے گا
خطبہ جمعہ ارشاد فرمودہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خلیفة المسیح الرابع ایده الله تعالیٰ بنصرہ العزیز - فرموده ، اب اگست ۲۰۱۷ء بمطابق ۰ ار ظهور ۱۳۸۰ء هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
(خطبہ جمعہ کا یہ متن ادارہ الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے )
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فأعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرحيم
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين -
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين
یہ جو آج کا خطبہ ہے اس کا تعلق خدا تعالیٰ کی صفات ملك، مَالِكٌ، مَالِكَ الْمُلْكُ اور
مَلَكُوت سے ہے۔ پیشتر اس کے کہ اس کے متعلق میں خطبہ شروع کروں میں یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ
گزشتہ خطبہ کے بعد جب ڈاکٹر شکیل صاحب سے میری ملاقات ہوئی تو انہوں نے سوال کیا کہ یہ جو
صفات کا مضمون ہے ، ہے تو بہت اعلیٰ درجہ کا مگر اکثر لوگوں کے سر کے اوپر سے گزر جاتا ہے اور تعجب
سے پوچھا کہ آپ کے ساتھیوں کو پتہ چل جاتا ہے؟۔ میں نے کہا میرے ساتھی ماشاء اللہ بہت ذہین
ہیں اور صاحب علم اور قرآن ہیں ان کو لاز نا سمجھ آجاتی ہے مگر اگر آپ کا خیال ہے کہ دوستوں کے سر
کے اوپر سے گزر جاتا ہے تو کچھ سمجھنے والے بھی ہونگے، کچھ نہ سمجھنے والے بھی۔ کوشش میں کرتا ...
ہوں کہ ذرا تفصیل کے ساتھ مضمون کو سمجھاؤں۔ لیکن ان کی اس وارننگ کے بعد میں سمجھتا ہوں کہ
کوشش کر کے مجھے اس مضمون کو چھوٹا کرنا پڑے گا۔ خصوصاً حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے لیے اقتباسات لوگوں کی سمجھ سے بالا ہوتے ہیں کیونکہ آپ کی زبان بہت عالمانہ ہے اور اس کی
تفصیل میں پھر بہت وقت لگ جاتا ہے ۔ اس خیال سے میں نے آج اقتباسات چھوٹے کرلئے ہیں۔
خطبہ بھی کچھ چھوٹا ہو جائے گا تو کوئی حرج نہیں۔ مگر جو مقصد ہے وہ فوت نہ ہو یعنی اس حد تک
میں سمجھاؤں جس حد تک دوستوں کی سمجھ میں بات آسکے۔
مالك ملك وغيرہ کے متعلق حضرت امام راغب رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ”وہ ذات جو
پبلک میں امر و نہی پر تصرف رکھتی ہے"۔ اس لئے یہ انسانی سیاست سے مختص ہے اور اسی لئے ملک
النَّاس تو کہا جاتا ہے ملك الاشياء نہیں کہا جاتا “۔ یعنی اللہ تعالیٰ لوگوں کا ملک ہے ملک الناس۔ لیکن
ملك الاشياء خدا تعالیٰ کو نہیں کہتے حالانکہ اشیاء کا بھی مالک ہے۔ تو یہ بہت باریک نکتہ حضرت امام
راغب رحمۃ اللہ علیہ نے اٹھایا ہے۔ ملک یوم الدین سے مراد جزا سزا کا بادشاہ ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے لِمَنِ المُلْكُ اليَوْمَ لِلهِ الوَاحِدِ القَهَّارِ کہ جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ کس کا ملک ہے
آج کے دن اللہ ہی کا ہے جو واحد ہے اور تمھار ہے۔
تو ملِكِ يَوْمِ الدین کے متعلق یہ سمجھنا چاہئے۔ جزا سزا کے دو حصے ہیں ایک تو اس دنیا میں
بھی ملِكِ يَوْمِ الدِّين جزا سزا دیتا ہے، لوگ سمجھیں یا نہ سمجھیں بہر حال ان کا روزانہ ایک جزا سزا کا دن
آتا چلا جاتا ہے۔ جو بد اعمال میں ان کو بد اعمالی کی سزا اس دنیا میں بھی ملتی ہے۔ جو نیک اعمال میں اس
دنیا میں بھی وہ اس کی جزا پاتے ہیں اور آخرت میں بھی تو پھر بہت زیادہ جزا پائیں گے۔
اس سلسلہ میں حضرت ابو سلمہ کی ایک روایت بیان کرتا ہوں ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے
فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ اللہ زمین کو سکیٹر دے گا اور آسمانوں کو اپنے
دائیں ہاتھ سے لپیٹ لے گا اور فرمائے گا انا المَلِكُ کہ میں بادشاہ ہوں، کہاں ہیں زمینی بادشاہ؟۔
(بخارى كتاب التوحيد)
اب یہ جو آیت ہے قرآن کریم کی جس میں یہ مضمون بیان ہوا ہے اس سے بہت کی باتیں
گہری حکمت کی نکلتی ہیں۔ خصوصا یہ کہ اللہ تعالیٰ کے دائیں ہاتھ سے لیٹنے سے کیا مراد ہے۔ خدا تعالیٰ کا
تو کوئی ہاتھ ایسے نہیں ہے۔ دایاں ہاتھ یہ قدرت کو کہتے ہیں۔ تو جس کا ئنات کو اللہ تعالیٰ نے اپنے
ید قدرت سے پیدا کیا تھا ایک وقت ایسا آئے گا کہ ساری کائنات کی صف پیٹی جائے گی۔ اور یہ مضمون
جو ہے وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم پر از خود روشن ہو ہی نہیں سکتا تھا، وہ زمانہ ہی بالکل اور ،
مختلف زمانہ تھا۔ اس میں کائنات کا ایک صف میں لیٹے جانے کا تصور کوئی موجود نہیں تھا۔ اور پھر
كَمَا بَدَانَا أَوَّلَ خَلْقٍ نُعِيدُهُ ) جس طرح ہم نے اس کا ئنات کو پہلی دفعہ پیدا کیا تھا اسی طرح ہم اس
کو دہرائیں گے بھی۔ گویا ایک مسلسل مضمون ہے جو کائنات کے ایک دفعہ شروع ہونے کے بعد پھر
دوسری دفعہ اس فعل کو دہراتا ہے، ایک دفعہ اس کی صف لیٹی جاتی ہے پھر وہ صف کھولی جاتی ہے تو یہ
ازل اور ابد کا مضمون ہے اور موجودہ زمانہ کے سائنس دان سو فیصد ی اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ
ایک وقت میں کائنات کی صف پیٹی جاتی ہے اور پھر دوبارہ کھولی جاتی ہے اور یہ لامتناہی سلسلہ ہے۔ تو
اس لئے حضرت ابو سلمہ کی جو روایت ہے کہ زمین کو سکیٹر دے گا اور آسمانوں کو اپنے دائیں ہاتھ سے
لپیٹ دے گا اور فرمائے گا انا الملك کہ بادشاہ تو میں ہوں کہاں ہیں زمینی بادشاہ۔
حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں کہ یہود کے علماء میں سے ایک
آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے پاس پہنچا اور عرض کی کہ ہم (اپنی کتب وغیرہ میں) یہ ذکر
پاتے ہیں“۔ اب یہ ساری باتیں یہود کی جاہلانہ باتیں ہیں جو اپنی کتابوں میں پڑھتے تھے اور آنحضرت
صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے سامنے اس نے بیان کیا۔ کیا ہے؟ اللہ آسمانوں کو ایک انگلی پر رکھ لے گا
اور زمینوں کو ایک انگلی پر اور درختوں کو ایک انگلی پر اور پانی اور مٹی کو ایک انگلی پر رکھ لے گا اور دیگر
تمام مخلوقات کو ایک انگلی پر۔ اور پھر فرمائے گا انا الملك ، انا الملك کہ میں بادشاہ ہوں !میں بادشاہ
ہوں۔
راوی بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم اس یہودی عالم کی اس بات پر
تعجب کے رنگ میں ہنس پڑے یہاں تک کہ آپ کے پچھلے دانت مبارک نظر آنے لگے۔ پھر آپ
نے قرآن کریم کی آیت ﴿وَمَا قَدَرُوْا اللهَ حَقَّ قَدْرِ کی تلاوت فرمائی کہ ان گدھوں کو
اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان قدر نہیں ہوئی ۔ کس شان کا ہے ان کو کوئی علم نہیں ۔ ظاہری جاہلوں والی
باتیں، انگلیوں پر رکھنے والی باتیں کرتے ہیں۔ (بخاری کتاب التوحید)
ایک اور حدیث ہے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ ہی کی، یعنی کسی راوی نے یہ روایت کی
ہے کہ حضرت ابو ہریرہ نے ہم سے کئی احادیث بیان کیں جن میں سے ایک یہ تھی کہ رسول اللہ
اللہ نے فرمایا کہ قیامت کے روز اللہ تعالیٰ کے نزدیک وہ شخص سب سے زیادہ خبیث اور سب سے
زیادہ غصہ دلانے والا ہو گا جو خود کو ملك الافلاك کہتا ہے یعنی بادشاہوں کا بادشاہ Emperor آج
کل کے زمانہ میں کہا جاتا ہے اس کو جو بادشاہوں کا بادشاہ W ہو ۔ تو یہ ان کی بادشاہت کیا چیز ہے؟ کچھ بھی
نہیں، آنی فانی چیز ہے اللہ کے علاوہ حقیقت میں کوئی مالک اور کوئی بادشاہ نہیں۔
ایک حضرت ابن عمررضی اللہ تعالٰی عنہما ( حضرت عمر بھی اور ابن عمر بھی دونوں صحابی تھے )
اُن سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا "كُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ الْاَمِيْرُ
راع وَالرَّجُلُ رَاعٍ عَلَى أَهْلِ بَيْتِهِ وَالمَرْأَةُ رَاعِيَةٌ عَلى بَيْتِ زَوْجِهَا وَوَلَدِهِ وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ
عَنْ رَعِيَّته " ۔ (بخاری کتاب النکاح) حضرت ابن عمر رضی اللہ بیان فرماتے ہیں کہ آنحضرت
ﷺ نے فرمایا تم میں سے ہر ایک نگران ہے جس سے اپنی رعایا کے بارہ میں پوچھا جائے گا۔
ستمبر ۲۰۰۱ ء تا ۲۰/ ستمبر ۲۰۰۱ء ) 5(
اب اس حدیث کا یہاں اس مضمون سے کیا تعلق ہے؟ بادشاہ کو تو کوئی پوچھا نہیں کرتا اس لئے
جو بادشاہ کی رعایا ہو وہ ضرور بادشاہ کو جوابدہ ہوتی ہے۔ جو ملکیت اس کے سپرد کی جائے اس کے متعلق
اس سے پوچھا جاتا ہے۔ امیر نگران ہے اور اپنے گھر والوں کا بھی نگران ہے اور آدھی اپنے گھر والوں کا
بھی نگران ہے۔ امیر جو مقرر ہوتے ہیں وہ بھی نگران ہیں ، اپنی طرف سے کوئی حکم جاری نہیں کر
سکتے۔ وہ حکم وہی ہیں جو قرآن کریم میں نازل ہو چکے ہیں اور وہ حکم ہے جو اوپر سے ان کو قرآن کی
تشریح میں ہی ملتے ہیں ورنہ اپنی ذات میں کوئی امیر مالک نہیں ہے۔ تو وہ بھی پوچھا جاتا ہے۔ اگر کوئی
غلط بات کہے تو اس کی شکایت کی جاتی ہے ، اس کی جواب طلبی ہوتی ہے ۔
اور آدمی اپنے گھر والوں کا نگران ہے، اپنی بیوی کا بھی اور بچوں کا بھی، عورت بھی اپنے خاوند
کے گھر کی اور اس کی نگران ہے۔ خاوند کے گھر کی اور اس کی نگران ہے۔ خاوند کی نگران ان معنوں
میں تو نہیں کہ خاوند کی نگہبانی کرتی ہے بلکہ خاوند کی سب باتوں کو غور سے دیکھتی ہے اور سمجھ رہی
ہوتی ہے کہ اصل میں خاوند کس قسم کا انسان ہے۔ پھر اس کے گھر کی نگہبانی کرتی ہے۔ پس تم میں سے
ہر ایک نگران ہے اور ہر ایک سے اس کی رعایا کے متعلق پوچھا جائے گا کہ اس نے اپنی ذمہ داری کو کس
طرح ادا کیا۔
بسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ الحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ العَالَمِيْن الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ ، مَلِكِ يَوْم
الدین سادہ ترجمہ ہے ۔ اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بن مانگے دینے والا اور
بار بار رحم کرنے والا ہے۔ تمام حمد اللہ ہی کے لئے ہے جو تمام جہانوں کا رب ہے، بے انتہار تم کرنے
والا، بن مانگے دینے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے ، جزا سزا کے دن کا مالک ہے۔ اس کے متعلق کچھ
تشریح تو میں کر چکا ہوں جزا سزا کے دن کا مالک صرف قیامت کے دن نہیں ہو گا اس دن تو کتنی مالک
ہو گا اور اس دنیا میں بھی مالک ہو گا۔
حضرت مسیح موعود عليه الصلوة والسلام مَالِكِ يَوْم الدین کے تابع آنحضرت صلی اللہ
علیہ و علیٰ آلہ وسلم کا ذکر کرتے ہیں کہ کس طرح رسول اللہ بھی اس دنیا میں خدا کی صفت مالکیت کے
مظہر تھے۔ فرماتے ہیں:
قرآن شریف میں اس کا نام مَالِكِ يَوْمِ الدِّين بھی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ انسان خوش حال
ہو، مگر ممکن ہے کہ پرند، چرند اس سے بھی زیادہ خوش حال ہوں“۔ اب چرندوں پرندوں کا حال تو
ہمیں معلوم نہیں ہو تا لیکن وہ بھی اپنی خوشیوں اور مستیوں میں پھرتے ہیں اور کائنات کا لطف اٹھا ر ہے
ہوتے ہیں تو انسان اپنے آپ کو خوشحال سمجھتا ہے مگر پرندے اور چرندے اس سے بھی زیادہ خوشحال
ہو سکتے ہیں۔
فرماتے ہیں: ” یہ دنیا ایک عالم امتحان ہے، اس کے حل کرنے کے واسطے دوسرا عالم ہے۔ اس
دنیا میں جو تکالیف رکھی ہیں اس کا وعدہ ہے کہ آئندہ عالم میں خوشی دے گا۔ اگر اب بھی کوئی کہے کہ
کیوں ایسا کیا اور ایسانہ کیا؟ اس کا جواب ہے کہ وہ تحکم اور مالکیت بھی تو رکھتا ہے۔ اُس نے جیسا چاہا
کیا۔ کسی کو اس کے کام پر اعتراض کی گنجائش اور حق نہیں۔ " (الحکم، ۳۰ منی ۵نشاء صفحه ۱)
پھر فرماتے ہیں:
(انسان) گناہ سے تو جلالی رنگ اور ہیبت ہی سے بچ سکتا ہے جب یہ علم ہو کہ اللہ تعالیٰ اس گناہ
کی سزا میں شدید العذاب ہے اور مَالِكِ يَوْمِ الدِین ہے تو انسان پر ایک ہیبت سی طاری ہو جائے گی جو
اس کو گناہ سے بچالے گی۔ " (الحكم الدسمبر كله صفحه 1)
پھر فرمایا: مالکیت یوم الدین ایک اپنے فیضان کے لئے فقیرانہ تضرع اور الحاح کو چاہتی ہے " .
اب جس کے متعلق یہ پتہ ہو کہ مَالِكِ يَوْمِ الدِین ہے، ظاہر بات ہے کہ اس کے حضور ایک فقیرانہ
تضرع اور الحاح کی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے ”جو گداؤں کی طرح حضرت احدیت کے آستانہ پر گرتے
ہیں اور فیض پانے کے لئے دامن اخلاص پھیلاتے ہیں اور سچ سچ اپنے تئیں تہی دست پا کر خدا تعالیٰ کی
مالکیت پر ایمان لاتے ہیں“۔
اب یہاں وہ بات جو میں نے پہلے بیان کی تھی اب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا وہ اقتباس
آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔ فرمایا: ” آپ (یعنی آنحضرت مالکیت یوم الدین کے مظہر بھی
ہیں اس کی کامل تجلی فتح مکہ کے دن ہوئی۔ ایسا کامل ظہور اللہ تعالیٰ کی ان صفات اربعہ کا جو ام الصفات
ہیں اور کسی نبی کے زمانہ میں نہیں ہوا۔ تو آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم اس وقت مالكِ يوم
الدین کی تجلی کے ساتھ جلوہ افروز ہوئے۔
پھر ایک اور اقتباس میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
مالكِ يوم الدین کا عملی ظہور صحابہ رضوان اللہ علیہم کی زندگی میں یہ ہوا کہ خدا نے ان میں
اور ان کے غیروں میں فرقان رکھ دیا۔ یا جو معرفت اور خدا کی محبت ان کو دنیا میں دی گئی یہ ان کی دنیا
میں جزا تھی لیکن یہ بات بڑی غور طلب ہے کہ صحابہ کی جماعت اتنی ہی نہ سمجھو جو پہلے گزر چکے بلکہ
ایک اور گروہ بھی ہے جس کا اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں ذکر کیا ہے وہ بھی صحابہ میں داخل ہیں جو
احمد کے بروز کے ساتھ ہونگے"۔
پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنے آپ کو احمد نہیں بلکہ احمد یعنی آنحضرت صلی
اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا جمالی بروز یقین رکھتے تھے۔ چنانچہ اس کا حوالہ دیتے ہوئے فرماتے ہیں: فرمایا
وَ آخَرِيْن ؟ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ ﴾ کہ وہ صحابہ کی جماعت کو اس قدر نہ سمجھو بلکہ مسیح موعود کے
زمانہ میں بھی صحابہ ہی کی ایک جماعت ہو گی۔ جیسے ان صفات اربعہ کا ظہور ان صحابہ میں ہوا تھا ویسے
ہی ضروری تھا کہ ﴿ وَ آخَرِيْن مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ ﴾ کی مصداق جماعت صحابہ میں بھی ہو"۔
اب ایک آیت ہے سورۃ آل عمران کی ۲۷ ویں آیت قُلِ اللَّهُمَّ مَلِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِى
المُلكَ مَنْ تَشَاءُ وَ تَنزِعُ المُلكَ مِمَّنْ تَشَاءُ وَتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ بِيَدِكَ الْخَيْر
إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ کی تو کہہ دے اے میرے اللہ ! سلطنت کے مالک۔ تو جسے چاہے
فرمانروائی عطا فرماتا ہے اور جس سے چاہے فرمانروائی چھین لیتا ہے اور تو جسے چاہے عزت بخشتا ہے اور
جسے چاہے ذلیل کر دیتا ہے وہ بھی خیر ہی کی بنا پر یعنی دوسروں کی بھلائی کی خاطر۔ ورنہ اگر آدمی ذلیل
نہ ہو ، برے کاموں کی وجہ سے تو شریفوں کی عزتیں لوٹے۔ اس لئے اللہ تعالی نے دونوں جگہ لفظ خیر
ہی استعمال فرمایا ہے۔ یقینا تو ہر چیز جسے تو چاہے اس پر دائمی قدرت رکھتا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کل کا ترجمہ کرتے ہوئے کہ "اے بار خدایا،
اے مالک الملک تو جسے چاہتا ہے ملک دیتا ہے اور جس سے چاہتا ہے چھین لیتا ہے تو جسے چاہتا ہے عزت
دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ذلت دیتا ہے۔ ہر ایک خیر کہ جس کا انسان طالب ہے تیرے ہی ہاتھ میں ہے
تو ہر یک چیز پر قادر ہے“۔
اب سورۃ طہ کی ۱۵ اویس آیت ہے فَتَعَلَى اللهُ المَلِكُ الحَقِّ فَلَا تَعْجَلْ بِالْقُرْآنِ مِنْ قَبْلِ
أن يُقضى إِلَيْكَ وَحْيُهُ. وَقُلْ رَّبِّ زِدْنِي عِلما پس اللہ سچا بادشاہ بہت رفیع الشان ہے ۔ پس
قرآن کے پڑھنے میں جلدی نہ کیا کر پیشتر اس کے کہ اس کی وحی تجھ پر مکمل کر دی جائے اور یہ کہا کر
کہ اے میرے رب مجھے علم میں بڑھا دے۔ پس آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم پر جب قرآن
نازل ہو تا تھا تو باوجود اس کے کہ آپ کو علم عطا کیا جاتا تھا مگر ساتھ ہی آپ دعا بھی کرتے رہتے تھے
کہ مجھے علم میں بڑھادے۔ اور بھی علم دے۔ تیر الامتناہی علم ہے اس کی کوئی انتہا نہیں مجھے علم میں بڑھا
تا چلا جا۔
اس ضمن میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
امامت کا مفہوم تمام حقائق اور معارف اور لوازم محبت اور صدق اور وفا میں آگے بڑھنے کو
چاہتا ہے"۔ امام ہو کوئی تو امام سے مراد ہے جو نیک صفات ہیں ان میں وہ آگے بڑھ جائے۔ اسی لئے
وہ اپنے تمام دوسرے قومی کو اسی خدمت میں لگا دیتا ہے“۔ پس یہ دراصل آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ
آلہ وسلم ہی کی امامت کا ذکر ہے ، دوسرے امام تو کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔ کوشش کرتے ہیں
مگر کوشش ان کی پوری نہیں ہوتی۔ حقیقت میں ہر ایک سے ہر نیکی میں بڑھنے والا ایک ہی وجود تھا اور
۲۰۰ تا ۲۰/ ستمبر ۲۰۵
وہ حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم تھے اور ساتھ ساتھ یہ دعا کرتے چلے جاتے تھے
رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا رَبِّ زِدْنِی عِلما کی دعا میں ہر دم مشغول رہتا ہے اور پہلے سے اس کے مدارک
اور حواس ان امور کے لئے جو ہر قابل ہوتے ہیں۔ اس لئے خدا تعالٰی کے فضل سے علوم الہیہ میں اس
کو بسطت عنایت کی جاتی ہے“۔ اب بسطت سے مراد ہے کشادگی ۔ تو علوم الہیہ میں اگر کوئی کشادگی
حاصل کرنا چاہے تو وہ بھی دعا ہی کے ذریعہ توفیق مل سکتی ہے ورنہ از خود کوئی علوم الہیہ میں کشادگی
حاصل نہیں کر سکتا۔
پھر حضور ہی کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
اور اس کے زمانہ میں کوئی دوسرا ایسا نہیں ہوتا جو قرآنی معارف کے جاننے اور کمالات افاضہ
اور اتمام حجت میں اس کے برابر ہو ۔ اب یہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنے آپ کو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی غلامی میں وہ امام قرار دے رہے ہیں جو علوم قرآنی میں بے
نظیر ہے۔ اور اس کے زمانہ میں کوئی دوسرا امام حقیقت میں اس جیسا علم قرآن نہیں رکھتا۔
حضرت خلیفتہ الصحیح الاول رضی اللہ تعالٰی عنہ سے کسی نے پوچھا تھا کہ آپ کے قرآن مجید کے
نوشس کہاں ہیں۔ وہ نوٹس مجھے دیں تاکہ میں بھی ان سے استفادہ کروں۔ حضرت خلیفة المسیح الاول
رضی اللہ تعالٰی عنہ نے فرمایا کہ دیکھو جب بھی میں کوئی نوٹس لکھتا ہوں اس کے بعد اس مضمون پر
جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام لب کشائی فرماتے ہیں تو میرے نوٹس بالکل روی اور بے
معنی ہو جاتے ہیں۔ میں ان پر لکیر پھیر دیتا ہوں۔ تو وہی علم قرآن ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی
آلہ وسلم کو ملا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی وساطت سے اس زمانہ میں مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کو عطا کیا گیا اور حضرت خلیفہ ا صحیح الاول جیسا عارف باللہ بھی آپ کے فرمودات کے
بعد اپنے لکھے ہوئے قرآنی نوٹس پر لکیر پھیر دیا کرتا تھا۔
فرمایا: ” اس کی رائے صائب، دوسروں کے علوم کی تصحیح کرتی ہے اور اگر دینی حقائق کے بیان
میں کسی کی رائے اس کی رائے کے مخالف ہو تو حق اس کی طرف ہوتا ہے کیونکہ علوم حقہ کے جانے
میں نور فراست اس کی مدد کرتا ہے اور اور وہ نور ان چمکتی ہوئی شعاعوں کے ساتھ دوسروں کو نہیں دیا
جاتا۔ ﴿ وَذَلِكَ فَضْلُ اللهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يُشَاءُ " - (ضرورت الامام صفحه ٤ - ٨) یہ اللہ تعالیٰ کا
فضل ہی ہے وہ جب چاہے جس کو چاہے عطا فرماتا ہے۔
پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام مزید فرماتے ہیں:
قوت ذوق، شوقِ علم سے پیدا ہوتی ہے“۔ اگر کسی کو علم کا شوق ہی نہ ہو تو اس کو ذوق بھی
کوئی نہیں، علم میں لذت بھی کوئی نہیں ہوتی۔ تو علم سے لذت پانے کی جو توفیق ہے وہ بھی علم کے
شوق سے ہی پیدا ہوتی ہے۔ جب تک علم اور معرفت نہ ہو ، کیا ہو سکتا ہے رَبِّ زِدْنِي عِلما کی دعا
میں یہ بھی سیر ہے کیونکہ جس قدر آپ کا علم وسیع ہوتا گیا، اُسی قدر آپ کی معرفت اور آپ کا ذوق
شوق ترقی کرتا گیا۔ پس اگر کوئی شخص چاہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ محبت میں اُسے ذوق شوق پیدا ہو
تو اُس کو اللہ تعالی کی نسبت صحیح علم حاصل کرنا چاہئے"۔
(الحكم. جلد ۹ 9 نمبر ۲۷ صفحه ۳ بتاريخ ۴۱ جولائی 1909ء)
اب آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ و سلم کو جو علم کا ذوق اور شوق تھا اس لئے کہ اللہ تعالیٰ کی
ذات کا سب سے زیادہ علم آنحضرت صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کو عطا کیا گیا تھا اور جتنا خدا تعالیٰ کا علم
بڑھتا ہے اتنا ہی اس کی راہ میں خشیت عطا ہوتی ہے، اس قدر تقوی پڑھتا ہے۔ ﴿إِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ مِنْ
عِبَادِهِ العُلَماء یہاں علماء سے مراد یہ آج کل کے علماء نہیں بلکہ وہ علماء ہیں جو اللہ تعالیٰ سے ڈرتے
ہیں اور اس کے سامنے خشیت اختیار کرتے ہیں کیونکہ خدا تعالیٰ کی صفات کا علم جتنا بڑھتا چلا جائے گا
اتنا ہی انسان اس کے حضور زیادہ جھکتا چلا جائے گا۔
فرمایا: ” جس قدر آپ کا علم وسیع ہوتا گیا، اُسی قدر آپ کی معرفت اور آپ کا ذوق شوق ترقی
کرتا گیا۔ پس اگر کوئی شخص چاہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ محبت میں اُسے ذوق شوق پیدا ہو تو اُس کو
اللہ تعالی کی نسبت صحیح علم حاصل کرنا چاہئے اور یہ علم کبھی حاصل نہیں ہو تاجب تک انسان صادق کی
صحبت میں نہ رہے ۔ یا جب تک انسان صادق کی صحبت میں نہ رہے براہ راست یہ علم ترقی نہیں کرتا
مگر وہ لوگ جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صحبت میں تھے ان کو آپ کے صدق کی وجہ
سے وہ صدق عطا ہوا جس کے نتیجہ میں پھر اللہ تعالیٰ کی محبت ترقی کرتی ہے اور یہی سلسلہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے غلاموں کا تھا۔ جتنا وہ آپ کے قریب ہوتے چلے گئے عبادت
میں اتنا ہی ذوق و شوق بڑھتا چلا گیا۔
اللہ تعالی کی تازہ بتازہ تجلیات کا ظہور جب تک مشاہدہ نہ کرے اس وقت تک ذوق و شوق
نہیں بڑھتا ۔ اب مردِ صادق کے ساتھ رہنے کی خوبی یہ ہے یعنی اس کی اصل وجہ آپ نے یہ بیان
فرمائی ہے کہ مرد صادق خدا تعالیٰ کی تجلیات تازہ بتازہ کو بہ کو دکھاتا چلا جاتا ہے اور ان تجلیات کی وجہ
سے ایمان جو ویسے ایک دفعہ نصیب ہو جائے اور دوبارہ تجلیات دکھائی نہ دیں تو وہ زنگ آلود سا ہو تا چلا
جاتا ہے مگر جس کو تازہ بتازہ کو بہ کو پھل عطا ہوتے رہیں اس کا ذوق ہمیشہ تازہ بتازہ کو بہ کو ہو تا چلا
جاتا ہے۔ پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام اس لئے اپنے صحابہ کو نصیحت فرمایا کرتے تھے کہ
ایک دفعہ میری بات سن کر واپس نہ چلے جایا کرو، یہاں رہا کرو ، خدا کی تجلیات ہر آن اترتی رہتی ہیں ان
سے تم بھی نور حاصل کرو اور ان تجلیات کے ذریعہ تمہیں اللہ تعالیٰ پر یقین بڑھتا چلا جائے گا۔
سورۃ المومنون کی دو آیتیں ہیں نمبر ۱۶ تا ے ا أفَحَسِبْتُمْ أَنَّمَا خَلَقْنَكُمْ عَبَثًا وَ أَنَّكُمْ إِلَيْنَا
لا تُرْجَعُون ، کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ ہم نے تمہیں بریکار پیدا کیا ہے، بے وجہ ، بے مقصد اور تم ہماری
طرف لوٹائے نہیں جاؤ گے اب خدا تعالٰی کی کائنات جو پیدا کی گئی ہے، بے مقصد پیدا نہیں کی گئی۔ اگر
اس کائنات میں ، اسی دنیا میں مر کر ختم ہو جانا تھا تو انسان کو اتنی وسیع کائنات اور اتنی نعمتیں عطا کرنے
کی ضرورت کیا تھی۔ ہر انسان کا ایک یوم امتحان ہے اور مرنے کے بعد وہ ختم نہیں ہو گا یعنی مرنے کا
دروازہ اس کو کھلی چھٹی نہیں ہے۔ یہی وہم ہے جس کے نتیجہ میں جرم دنیا میں بڑھتے ہیں۔ جو سمجھتے
ہیں کہ موت کا دروازہ ہمارے لئے کھلی چھٹی ہے جو کچھ ہم نے کر لیا بس کر لیا۔ اگر یہ یقین ہو تو پھر بے
انتہا جرم بڑھ جاتے ہیں اور اکثر مجرموں کی نفسیات یہی ہے۔ وہ سمجھتے ہیں ٹھیک ہے جب تک حکومت
ہمیں پکڑ نہیں سکتی ہم جرم کرتے چلے جائیں گے اور جس وقت موت ہوئی سب جزموں سے چھٹی مل
جائے گی۔ لیکن جس کو یہ یقین ہو کہ ایک یوم آخرت ہے وہ کبھی بھی جرموں پر دلیری نہیں کر سکتا
کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اس کی ایک پکڑ کا دن ہے۔ تبھی فرمایا ( فَحَسِبْتُمْ أَنَّمَا خَلَقْنَكُمْ عَبَثًا وَّ أَنَّكُمْ
إِلَيْنَا لَا تُرْجَعُونَ ہے کیا تم بیوقوفوں کی طرح یہ سمجھ رہے ہو کہ ہم نے تمہیں بے کار یونہی
پیدا کر دیا ہے اور تم ہماری طرف لوٹائے نہیں جاؤ گے۔ فتعلی الله المَلِكُ الْحَقُّ. لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ .
رَبُّ الْعَرْشِ الكَرِیم پس بہت بلندشان ہے اس ذات کی جو ملک الحق ہے ، جو سچا بادشاہ ہے۔ لو
اللہ الا ھو کہ اس کے سوا اور کوئی معبود نہیں رَبُّ الْعَرْشِ الكَرِيم وہ معزز عرش کا رب ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
وو جزا و سزا دینا اُسی کے اختیار میں ہے اسی عالم سے جزا و سزا کا معاملہ شروع ہو جاتا ہے۔ جو
نقب زنی کرتا ہے شاید ایک دفعہ نہیں تو دوسری دفعہ، دوسری دفعہ نہیں تو تیسری دفعہ ضرور پکڑا جاتا
ہے۔ یا کسی اور رنگ میں اُسے سزامل جاتی ہے۔ یہ سزا کیا کم ہے کہ چور دولت کے لئے چوری کرتا ہے
اور پھر بھی ہمیشہ مفلس اور غریب اور ذلیل رہتا ہے"۔ چوروں کی جو آمد ہے وہ بھی برے کاموں میں
۲۰۰ تا ۲۰/ ستمبر ۲۰۰۱ء ) 7(
خرچ ہو کر اس کو پھر مفلس کا مفلس چھوڑ دیتی ہے اور ایک واقعہ بیان ہو تا ہے ایک عورت کے متعلق
کہ ایک چور اس کی چادر لے کر بھاگ گیا۔ وہ بیچاری بڑھیا کیا کر سکتی تھی۔ پھر ایک موقع پر وہ چوراسے
دکھائی دیا تو اس نے لنگوٹی پہنی ہوئی تھی۔ اس نے کہا دیکھا حرام کا مال کس طرح ضائع ہوتا ہے۔ مجھے
خدا نے ایک اور چادر دے دی ہے تمہاری لنگوئی کی لنگوٹی ہی رہی۔ تو حرام کا مال واقعی ضائع ہو جاتا ہے
جن کے ماں باپ امیر ہوں ان کی اولاد میں ضائع کر دیتی ہیں پس اس لئے جزا سزا کا ایک دنیا میں بھی
وقت ہے اور آخرت میں بھی ہو گا، آخرت کا زیادہ شدید ہو گا۔ تو جزا سزا کے دن سے ہمیشہ ڈرتے رہنا
چاہئیے۔
فرماتے ہیں:
جزا و سزا دینا اس کے اختیار میں ہے اسی عالم سے جزا و سزا کا معاملہ شروع ہو جاتا ہے۔ جو
نقب زنی کرتا ہے شاید ایک دفعہ نہیں تو دوسری دفعہ، دوسری دفعہ نہیں تو تیسری دفعہ ضرور پکڑا جاتا
ہے۔ یا کسی اور رنگ میں اُسے سزا مل جاتی ہے۔ یہ سزا کیا کم ہے کہ چور دولت کے لئے چوری کرتا ہے
اور پھر بھی ہمیشہ مفلس اور غریب اور ذلیل رہتا ہے۔ ہم نے اس عالم میں خوب غور کر کے دیکھ لیا کہ
جو سرگرمی سے نیکی کرتا ہے تو نیک نتیجہ پانے سے خالی نہیں رہتا اور جو بدی کرتا ہے ضرور بد نتیجہ
بھگت لیتا ہے"۔ یہ ملِكِ يَوْم الدین کے کی حقیقی اور سچی تفسیر ہے۔
باقی آئندہ خطبہ میں انشاء اللہ ، ملک کے متعلق، ان صفات سے متعلق مزید روشنی ڈالوں گا۔
آج جیسا کہ مجھے تنبیہ کی گئی تھی کہ آسان بات کرو، کھول کر کرو، پھیلا کرو تاکہ لوگوں کے سروں کے
اوپر سے نہ گزر جائے ۔ میں امید رکھتا ہوں کہ آج جو خطبہ میں نے دیا ہے وہ سب کی سمجھ میں آ
گیا ہو گا۔