Malikiyyat and Revelations of Promised Massiah
Friday Sermon, 17 August 2001: Malikiyyat and Revelations of Promised Massiah
AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے اللہ تعالیٰ کی صفتِ مالکیت پر گفتگو فرمائی اور واضح کیا کہ زمین، آسمان اور یومِ جزا پر حقیقی، کامل اور دائمی بادشاہت صرف اللہ تعالیٰ ہی کی ہے۔ آپ نے بیان کیا کہ دنیا کی حکومتیں عارضی ہیں اور سچے مالک کی حیثیت سے اللہ پر ہر برائی کی سزا دینا لازم نہیں بلکہ وہ عفو اور درگزر سے کام لیتا ہے۔ قرآن کریم کی آیات، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات و الہامات کی روشنی میں جزا و سزا اور مشرق و مغرب پر روحانی غلبے کے پہلوؤں کو بیان کیا گیا۔ آخر میں حضور رحمہ اللہ نے اپنے دورۂ جرمنی اور جلسہ سالانہ کے انتظامات و کارکنان کی کامیابی کے لیے دعا کی درخواست فرمائی۔
موضوعات: صفتِ مالکیت، قرآن کریم کے مضامین، الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام، عفو و درگزر اور جزا و سزا، دورۂ جرمنی اور دعائیہ کلمات
خطبه جمعه
مالک ایک ایسا لفظ ہے جس کے مقابل پر تمام حقوق مسلوب ہو جاتے ہیں اور
کامل طور پر اطلاق اس لفظ کا صرف اللہ تعالیٰ پر ہی آتا ہے۔
اسلام کا مالک کے لئے ضروری نہیں کہ ہر بدی کی سزا دے.
دنیا کی بادشاہتیں عارضی ہیں ۔ آخری اور دائمی بادشاہت الله هی کی هے
حضرت مسیح موعود کو الھاماً بتایا گیا تھا کہ آپ کو مشرق و مغرب پر ایک فوقیت عطا کی جائے گی۔
یه پیشگوئی اس دور میں بڑی شان کے ساتھ پورى هو رهی هے
خطبہ جمعہ ارشاد فرمودہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خلیفة المسیح الرابع ایده الله تعالیٰ بنصرہ العزیز - فرمودہ ۷ اگست ۲۰۰۱ء بمطابق ۷ ار تبوک ۱۳۸۰ هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
خطبہ جمعہ کا یہ متن اداره الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فأعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين -
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالین
اللہ تعالیٰ کی مالکیت کی صفت کے بیانات جاری ہیں اور مختلف سورتوں سے مختلف آیات اختیار
کر لی گئی ہیں جن میں صفت مالکیت کا کسی نہ کسی رنگ میں ذکر ملتا ہے۔ اس مضمون میں میں نے بہت
سے حوالے اکٹھے کئے تھے مگر ان کو چھوڑ کر اب میں نے اس خطبہ کو نسبتا مختصر کر دیا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اقتباسات کو بہت غور سے پڑھنا پڑا اور بعض دفعہ بار بار
پڑھنا پڑا تب جا کے اس کی گہری حکمت کی سمجھ آئی۔ اس لئے میرا خیال تھا کہ اب سب کے سامنے وہ
اگر بیان کروں گا تو یا تو وہ بہت زیادہ کھولنا پڑے گا اور اس کے نتیجہ میں پھر خطبہ بہت لمبا ہو جائے گا یا پھر
لوگوں کو جس بات کی سمجھ نہیں آئے گی اس کے کہنے کا کیا فائدہ۔ اس لئے ایسے مشکل اقتباسات میں
نے سب الگ کر لئے ہیں اور اب یہ خطبہ نسبتا مختصر ہو گیا ہے۔
پہلی آیت ہے ﴿وَلِلَّهِ مُلْكُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاللهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ﴾ اللہ ہی
کے لئے ہے آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اور اللہ ہر چیز پر جسے وہ چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے۔
(سورة آل عمران آیت (۱۹۰
اس ضمن میں ایک مسند احمد بن حنبل کی حدیث ہے جس میں حضرت ابو برید ورضی اللہ تعالی
عنہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب بستر پر تشریف لے
جاتے تو یہ دعا پڑھتے : تمام تعریفیں، اللہ تعالیٰ ہی کے لئے ہیں جو میرے لئے کافی ہے اور جس نے مجھے
پناہ دی اور مجھے کھلایا اور پلایا اور جس نے مجھ پر بڑی کثرت سے احسان فرمائے اور مجھے بڑی کثرت سے
عطا کیا۔ ہر حال میں محض اللہ تعالیٰ ہی تعریف کا مستحق ہے۔ اے میرے اللہ ! اے ہر چیز کے رب اور
ہر چیز کے مالک اور ہر چیز کے معبود ۔ ہر چیز کا تو ہی مالک ہے۔ میں آگ سے تیری پناہ مانگتا
ہوں۔ (مسند احمد بن حنبل، مسند المكثرين من الصحابة)
اب آنحضرت ﷺ کی دعاؤں میں سے یہ بھی ایک بہت ہی درد ناک دعا ہے جس میں اپنی
نجات کی بنا بھی صرف دعا ہی کو قرار دیا ہے۔ فرمایا ہے میں آگ کے عذاب سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔
تو اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کو اپنی نجات کے لئے اس قدر گریہ وزاری کرنا پڑتی تھی تو
ہم عاجز بندوں کا کیا حال ہو نا چاہئے۔ لازما یہ دعا تو سب کو یاد نہیں رہے گی مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ
و علیٰ آلہ وسلم کی عجز و بکاء ضرور آپ کے ذہن میں یاد رہے گی۔ پس اس مضمون کو اپنے لفظوں میں
جس طرح چاہیں بیان کریں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے لئے جہاں ہمیشہ یہ دعا کرتے
رہیں وہاں اپنے لئے بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں آگ کے عذاب سے بچائے۔
اس ضمن میں ایک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا الہام بھی ہے ۲۲ / اکتو بر ۱۹۰۳ء کا
إِنِّي مَلَكْتُ الشَّرْقِ وَالغَرْبَ کہ میں مشرق اور مغرب کا مالک ہوا۔ اس الہام میں ایک پیشگوئی
تھی کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مشرق اور مغرب پر ایک فوقیت عطا فرمائی جائے گی اور
یہ پیشگوئی ان دنوں بڑی شان سے پوری ہو رہی ہے کہ مشرقی دنیا میں بھی حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے غلبہ کے آثار بڑے نمایاں ہو چکے ہیں اور مغربی دنیا میں بھی وہ آثار ظاہر ہوتے جا
رہے ہیں۔ اگر چہ اس کثرت سے ظاہر نہیں ہوئے جیسے مشرقی دنیا میں ہیں لیکن ایک وقت ایسا ضرور
آئے گا کہ انشاء اللہ سب دنیا پر ، مشرق ہو یا مغرب ہو ، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہی کی
بادشاہی ہو گی یادوسرے لفظوں میں کہنا چاہئے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم ہی کی بادشاہی
ہو گی جو اپنے اس غلام، غلام احمد کے ذریعہ دنیا پر حکومت کرے گا۔
اب یہ سورۃ المائدہ کی نمبر ۱۸ آیت ہے ﴿لَقَدْ كَفَرَ الَّذِيْنَ قَالُوا إِنَّ اللهَ هُوَ الْمَسِيحُ ابْنُ
مَرْيَمَ قُلْ فَمَنْ يُمْلِكُ مِنَ اللهِ شَيْئًا إِنْ أَرَادَ أن يُهْلِكَ الْمَسِيحَ ابْنَ مَرْيَمَ وَأُمَّهُ وَ مَنْ فِي
الْأَرْضِ جَمِيعًا ، وَلِلهِ مُلْكُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا ، يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ ، وَاللهُ عَلَى
كُلِّ شَيْءٍ قَدِير ۔ اس کا سادہ ترجمہ یہ ہے یقینا ان لوگوں نے کفر کیا جنہوں نے کہا کہ یقینا اللہ ہی
صحیح ابن مریم ہے۔ تو کہہ دے کہ کون ہے جو اللہ کے مقابل پر کچھ بھی اختیار رکھتا ہے، اگر وہ فیصلہ
کرے کہ صحیح ابن مریم کو اور اس کی ماں کو اور جو کچھ زمین میں ہے سب کو نابود کر دے تو اس فیصلہ کے
خلاف کوئی کیا کر سکتا ہے۔ اور آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اللہ ہی کی ہے اور اُس کی بھی جو ان دونوں
کے درمیان ہے۔ یعنی زمین و آسمان کے درمیان پھیلی ہوئی ہے اور قریباً اتنے ہی حجم میں جتنی نظر
آنے والی Matter، تو اس پر بھی اللہ کی بادشاہی ہے جو تمہیں دکھائی دے رہا ہے اور اس پر بھی
بادشاہی ہے جو تمہیں دکھائی نہیں دے رہا اور اللہ ہر اس چیز پر جسے وہ چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام "اعجازا صبیح میں فرماتے ہیں:
وو رہا جزا سزا کے مالک کا فیض، سو وہ سالک کو حقیقی نعمت اور آخری شمرہ اور مرادوں کی انتہا اور
مقاصد کی آخری حد تک پہنچا دیتا ہے۔ اب یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کلمات میں
سے میں نے نسبتا سادہ اختیار کیا ہے اور جو باقی چھوڑے ہیں وہ اس سے بھی بہت زیادہ مشکل تھے اتنے
کہ مجھے بھی بہت غور کے بعد پھر سمجھ آئے تو اس لئے میں نے ان کو الگ کر دیا۔ اب اس میں بھی غور
طلب بات ہے رہا جزا سزا کے مالک کا فیض، سو وہ سالک کو حقیقی نعمت اور آخری شمرہ اور مرادوں کی
انتہا اور مقاصد کی آخری حد تک پہنچادیتا ہے“۔ پس جو مالک سے سوال کرتا ہے وہ ہر اس چیز کا سوال
کرتا ہے جس کا وہ مالک ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ایک بار الہام بھی ہوا کہ ” جے توں میرا ہو رہیں
سب جگ تیرا ہو"۔ پس یہ آخری شمرہ ہے جو انسان کو مالکیت کے ذریعہ عطا ہوتا ہے۔ اس کی ساری
ستمبر ۲۰۰۱ء تا ۲۷ / ستمبر ۲۰۰۱ء ) 5(
مرادیں اسی مالکیت کے ثمرہ میں آجاتی ہیں۔ ” پس ظاہر ہے کہ بارگاہ ایزدی کے فیوض میں سے یہ
انتہائی فیض ہے اور انسانی پیدائش کی علت غائی ہے اور اسی پر تمام نعمتیں ختم ہو جاتی ہیں۔ اور اس پر دائرہ
معرفت اور دائرہ سلسلہ مکمل ہو جاتا ہے “ (اعجاز المسیح صفحه ۱۳۷)۔ یعنی انا للہ وانا
اليه راجعون کا مضمون ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ پورا دائرہ جس کا آغاز اللہ
تعالیٰ سے ہوا اس کی مَالِكِ يَوْمِ الدِین ہونے کے ساتھ دائرہ آخر اپنی انتہا کو پہنچ جاتا ہے۔
اب سورۃ المائدہ کی آیت نمبر 19 ہے ﴿وَقَالَتِ اليَهُودُ وَالنَّصرى نَحْنُ آبنو الله
واحباء ه. قُلْ فَلِمَ يُعَذِبُكُمْ بِذُنُوبِكُمْ بَلْ أَنْتُمْ بَشَرٌ مِّمَّنْ خَلَقَ يَغْفِرُ لِمَنْ يَشَاءُ وَيُعَذِّبُ مَنْ
يَّشَاءُ . وَلِلَّهِ مُلْكُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا ، وَإِلَيْهِ المَصِيرُ ۔ اب دیکھئے یہاں بھی
زمین و آسمان اور اس کے درمیان جو کچھ ہے اس کا ذکر فرمایا گیا ہے۔ حالانکہ آنحضرت ﷺ کے زمانہ
میں زمین و آسمان جو نظر آنے والا تھا وہی تھا۔ جو نظر نہ آنے والا تھا اس کا تو کوئی شمار تک نہیں تھا انسان
کے ذہن میں۔ بہر حال اس آیت کا سادہ ترجمہ یہ ہے۔ اور یہود اور نصاری نے کہا کہ ہم اللہ کی اولاد
ہیں۔ اب یہ بات صرف نصاری ہی کی نہیں یہود بھی کہا کرتے تھے اور یہ بھی قرآن کریم کا انکشاف
ہے۔ وہ کہتا ہے یہود بھی کہتے تھے کہ ہم اللہ کی اولاد ہیں اور اس کے محبوب ہیں۔ تو کہہ دے پھر وہ
تمہیں تمہارے گناہوں کی وجہ سے عذاب کیوں دیتا ہے؟ نہیں، بلکہ تم ان میں سے جن کو اُس نے پیدا
کیا محض بشر ہو۔ وہ جسے چاہتا ہے معاف کر دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے عذاب دیتا ہے اور آسمانوں اور
زمین کی بادشاہت اللہ ہی کی ہے اور اس کی بھی جو اُن دونوں کے درمیان ہے اور آخر اسی کی طرف
کوٹ کر جانا ہے۔
اب سورۃ المائدہ کی آیت نمبر ۱۲۱ لِلهِ مُلْكُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا فِيهِنَّ وَهُوَ عَلَى
كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ » کہ اللہ ہی کی بادشاہی ہے آسمانوں اور زمین کی اور اس چیز پر بھی جو ان کے اندر
ہے اور وہ ہر چیز پر جسے وہ چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے۔ اب جسے وہ چاہے سے مراد یہ نہیں ہے کہ وہ
زبر دستی فرماتا ہے بلکہ چاہتا ہی وہ ہے جو مناسب حال ہو اور اس سلسلہ میں حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے براہین احمدیہ میں بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی ہوئی ہے۔ پس يَشَاءُ کا مطلب ہے
جس کو وہ پسند فرماتا ہے حالات کے مطابق اور اپنے فیصلے کو زبردستی ٹھونستا نہیں ہے۔
حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل اس ضمن میں فرماتے ہیں:
تم خواہ کتنے بھی بڑھ جاؤ گے پھر بھی خدا سے نہیں بڑھ سکتے۔ زمین و آسمان اس کا ہے بلکہ
مَا فِيهَا بھی اور پھر یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ ہے تو اُس کا مگر متصرف کوئی اور ہی ہے بلکہ ﴿وَهُوَ عَلَى
كُلِّ شَيءٍ قَدِيرٌ وہی ہر چیز پر قادر ہے ۔ “ (ضمیمه اخبار بدر قادیان. ۲۷/اگست ۱۹۰۹ء)
یہاں نا مراد مراد یہ ہے کہ یہ تو نہیں کہہ سکتے کہ چلیں ہے تو اللہ ہی کا مگر ہمیں اس میں تصرف دیا
گیا ہے۔ حضرت خلیفتہ اصبح الاول فرماتے ہیں متصرف بھی اللہ تعالیٰ ہی ہے۔ یہ یونہی وہم ہے کہ تم
متصرف ہو یہ عارضی ملکیت کی وجہ سے و ہم پیدا ہوتا ہے۔
اب سورۃ النور کی نمبر ۴۲، ۴۳ آیت ہے۔ آلَمْ تَرَ أَنَّ اللهَ يُسَبِّحُ لَهُ مَنْ فِي السَّمَواتِ
وَالْأَرْضِ وَالطَّيْرُ صَفتِ كُلّ قَدْ عَلِمَ صَلَاتَهُ وَ تَسْبِيحَهُ وَاللهُ عَلِيمٌ بِمَا يَفْعَلُونَ. وَلِلَّهِ
مُلكُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ وَإِلَى الله المَصِيرُ کیا تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ ہی ہے جس کی تسبیح
کرتا ہے جو آسمانوں اور زمین میں ہے اور پر پھیلائے ہوئے پرندے بھی ان میں سے ہر ایک اپنی
عبادت اور تسبیح کا طریقہ جان چکا ہے اور اللہ اس کا خوب علم رکھنے والا ہے جو وہ کرتے ہیں اور اللہ ہی
کے لئے آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ہے اور اللہ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔
اب اس سورت میں پرندوں کے متعلق جو فرمایا ہے کہ ان کو بھی پر پھیلائے ہوئے تم آسمان
پر اڑتے ہوئے دیکھتے ہو ان کو بھی خدا تعالیٰ نے اپنی حمد اور ثنا کے طریقے سکھا دئے ہیں اور وہ اپنے اپنے
رنگ میں اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرتے ہیں۔ اب یہ مضمون کہ وہ بالارادہ اور کانشنس ہونے کے ساتھ یہ
کام کرتے ہیں یا بلا ارادہ اور از خود یہ کام کرتے ہیں۔ تو دونوں باتیں ممکن ہیں اور بالا رادہ میرے خیال
میں تو یقینی ہے جب وہ آسمان پر تیرتے پھرتے ہیں اور ہواؤں کا لطف اٹھا ر ہے ہوتے ہیں۔ اس وقت
ان کے دل میں خدا تعالیٰ اپنی حمد کے گیت داخل کر دیتا ہے اور ان کا چہانا بھی دراصل انہیں حمد کے
گیتوں کا چہچہانا ہے۔
اب یہ جو لوگ خیال کرتے ہیں کہ پرندے جو چہچہاتے ہیں یہ از خود ہی واقعہ ہو گیا یہ ہو ہی
نہیں سکتا کیونکہ پرندوں کے چہچہانے کے ساتھ ان کے سننے کی صلاحیت کا بھی تعلق ہے۔ پرندے
جب چہچہاتے ہیں تو گلے کے اندر سے ایک صوتی آلہ ہے جس سے آواز نکلتی ہے اور وہ آواز سننے کے
لئے اگر ساتھ ہی کان نہ پیدا کئے گئے ہوں تو بہت ہی پیچیدہ چیز ہے تو نا ممکن تھا کہ پرندے اپنی آواز کو
بھی سن سکتے یا اپنی آواز سننے کا کوئی ان کا مقصد ہوتا۔ وہ چہچہاتے ہیں محض اللہ تعالیٰ کی حمد میں اور ان
کے چہانے کے ساتھ ہی خدا تعالیٰ نے ان کو سننے کے کان بھی عطا کر دئے ہیں۔ اب یہ عجیب مضمون
ہے اس کا کوئی سائنس دان ارتقائی طور پر حل کر ہی نہیں سکتا۔ گلے کے اندر ایک صوتی آلہ پیدا
ہوا ہے اور معاً اس کے ساتھ ایک بہت ہی پیچیدہ نظام سننے کا بھی پیدا ہو گیا ہے اور جو کچھ وہ آواز نکالتے
ہیں وہ خود اس کو بھی سنتے ہیں۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام مالکیت سے متعلق مزید فرماتے ہیں:۔
مالک ایک ایسا لفظ ہے جس کے مقابل پر تمام حقوق مسلوب ہو جاتے ہیں“۔ کہ مالک کے
سامنے کھڑا ہوا تو مطلب یہ ہے کہ میرا اپنا کچھ بھی نہ رہا۔ اور کامل طور پر اطلاق اس لفظ کا صرف خدا
پر ہی آتا ہے کیونکہ کامل مالک وہی ہے۔ جو شخص کسی کو اپنی جان وغیرہ کا مالک ٹھہراتا ہے تو وہ اقرار
کرتا ہے کہ اپنی جان اور مال وغیرہ پر میرا کوئی حق نہیں اور میرا کچھ بھی نہیں، سب مالک کا
ہے"۔ (چشمه معرفت. صفحه ۱۵)
اب بعض لوگ یہ کہہ دیتے ہیں ہماری جان آپ کی ہے ، ہمارا جسم آپ کا ہے ، ہم سب کچھ
آپ ہی کے ہیں۔ وہ عملاً یہ اقرار کر رہے ہیں کہ وہ مالک کل ہے جو ان پر قبضہ کرتا ہے لیکن یہ چیز تو
جائز نہیں ہے۔ اس لئے یہ شاعرانہ مبالغے ہیں اس سے زیادہ ان کی کوئی بھی حقیقت نہیں، حقیقت میں
تو مالک صرف اللہ ہے اور کوئی محبوب کسی عاشق کا مالک نہیں ہو سکتا۔
اب سورۃ الشوریٰ کی دو آیات نمبر ۵۰ اور ا۵ ہیں والله مُلكُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ يَخْلُقُ مَا
يَشَاءُ يَهَبُ لِمَنْ يَّشَاءُ إِنَانًا وَيَهَبُ لِمَنْ يَّشَاءُ الدُّكُوْرَ أَوْ يُزَوِّجُهُمْ ذُكْرَانًا وَإِنَاثًا وَيَجْعَلُ
مَنْ يَّشَاءُ عَقِيمًا . إِنَّهُ عَلِيْمٌ قَدِيرٌ﴾ اللہ ہی کی ملکیت ہے آسمان اور زمین دونوں میں۔ وہ پیدا کرتا ہے
جو کچھ چاہتا ہے۔ يَهَبُ لِمَنْ يَشَاءُ إِنَانًا ہے جس کو چاہتا ہے محض بیٹیاں عطا کرتا ہے ﴿وَيَهَبُ لِمَنْ
يُشَاءُ الدكور اور جس کو چاہتا ہے محض بیٹے عطا کر دیتا ہے ۔ ﴿اوْ يُزَوِّجُهُمْ ذُكْرَانًا
واناٹا کے یا ملا دیتا ہے ان میں نر اور مادہ یعنی بیٹے بھی ہوتے ہیں اور بیٹیاں بھی ﴿وَيَجْعَلُ مَنْ يُشَاءُ
عقیما ہے اور جس کو چاہتا ہے وہ بانجھ کر دیتا ہے ﴿إِنَّهُ عَلِيمٌ قَدِیر کے وہ بہت جاننے والا اور بہت قدرت
والا ہے۔
اب اس ضمن میں میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ بڑی کثرت کے ساتھ عورتیں خطوط لکھتی ہیں
ہمارے بچہ نہیں ہو رہا تو بعض دعائیں دیتے ہیں ان کو ، بہت دفعہ لمبی گریہ وزاری کے بعد بچہ ہو بھی
جاتا ہے مگر جن کے نہ ہونا ہو جو مرضی زور لگالو، جتنی دفعہ مرضی ٹیسٹ ٹیوب کروالو، کبھی نہیں
ہوتا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ انسان قادر نہیں ہے۔ اس لئے ایسے علیم و قدیر خدا کے سامنے ان
خواتین کو سر جھکا دینا چاہئے۔ وہ جانتا ہے کہ ان کے حالات میں ان کا بچہ ہو نا مناسب نہیں ہے اور ان
کے لئے شر کا موجب ہو سکتا ہے۔ پس اللہ تعالیٰ کا شکر کریں ہر حال میں اور دعا کریں ، کوشش تدبیر
بھی کریں اور تقدیر کے بھی منتظر رہیں مگر آخری سر تقدیر کے سامنے جھکانا ہے۔ تدبیر تقدیر کے سوا
کچھ نہیں کر سکتی۔
اب سورۃ الجاثیہ کی آیت ہے ﴿وَلِلهِ مُلْكُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ وَيَوْمَ تَقُوْمُ السَّاعَةُ
يَوْمَئِذٍ يُخْسَرُ المُبْطِلُونَ کی اور اللہ ہی کی ہے آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اور جس دن قیامت ہوگی
اس دن جھوٹ بولنے والے نقصان اٹھائیں گے ۔ اب جھوٹ بولنے والے تو دنیا میں بھی نقصان
اٹھاتے ہیں مگر جس دن قیامت ہو گی جھوٹ بولنے والے نقصان اٹھا ئیں گے ۔ اس سے مراد صرف
اتنی ہے کہ اکثر جھوٹ بولنے والے اس دنیا میں جھوٹ بولتے چلے جاتے ہیں۔ ان کو معلوم ہی نہیں
ہوتا کہ نقصان اٹھا رہے ہیں لیکن قیامت کے دن ان کو واضح طور پر معلوم ہو جائے گا کہ ہمارے
جھوٹ نے ہمیں کبھی فائدہ نہیں دیا اور ہمار اعذاب محض اپنے جھوٹ ہی کی وجہ سے ہے۔
۲۰۰۱ء تا ۲۷/ ستمبر ۲۰۰۱ء
تو یوم القیامہ کو مُبْطِلُونَ کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک اقتباس میں آپ
کے سامنے رکھتا ہوں۔ صرف یہ مراد نہیں ہے کہ قیامت کو جزا سزا ہو گی ۔ بلکہ قرآن شریف میں بار
بار اور صاف صاف بیان کیا گیا ہے کہ قیامت تو مجازات کبری کا وقت ہے66 ۔ مجازات سے مراد یہاں
جزا دینا ہے تو اللہ تعالیٰ قیامت کو جو اعمال کی جزا دے گا وہ بڑی جزا ہو گی۔ مگر ایک قسم کی مجازات اسی
دنیا میں شروع ہے جس کی طرف آیت يَجْعَلْ لَكُمْ فُرْقَانَا اشارہ کرتی ہے"۔
(کشتی نوح صفحه ۳۹
یعنی ایک مجازات ہے اس دنیا میں بھی جس کے متعلق یہ آیت اشارہ کر رہی ہے ویجعل
لكُمْ فُرْقَانًا ۔ اب یہ دیکھیں کتنا بار یک مضمون ہے۔ مراد یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ
وسلم کو اس دنیا میں جو جزا دی گئی وہ فرقان کے طور پر ثابت ہوئی۔ آپ کو ایک واضح فرقان غیروں پر
عطا کیا گیا۔ پس یہ خیال کہ محض ایک دعوی ہے جزا دینے کا، بالکل غلط ہے۔ جن کو اللہ تعالیٰ اس دنیا میں
جزا دیتا ہے ان کے اندر ایک فرقان رکھ دیتا ہے، ان کے اندر ایک غیر معمولی نیکی اور نورانیت رکھ
دیتا ہے اور اس کے نتیجہ میں وہ غیروں پر قلبی حکومت کرتے ہیں ، روحانی حکومت کرتے ہیں۔ پس
فرقان کا مجاز دنیا سے ایک گہرا تعلق ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اسی ضمن میں یہ
بات بیان فرما ر ہے ہیں۔
اب سورۃ الفتح کی پندرھویں آیت میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں ﴿وَلِلَّهِ مُلْكُ السَّمَوَاتِ
وَالْأَرْضَ : يَغْفِرُ لِمَنْ يَشَاءُ وَيُعَذِّبُ مَنْ يُشَاءُ وَكَانَ اللهُ غَفُورًا رَّحِيمًا اور آسمانوں اور
زمین کی بادشاہت اللہ ہی کی ہے وہ جسے چاہتا ہے بخش دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے عذاب دیتا ہے اور اللہ
بہت بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔ اب وہی جسے چاہتا ہے کا مضمون یہاں جاری ہے۔ یہ مراد
نہیں ہے کہ اللہ اپنی مالکیت کی وجہ سے ان لوگوں پر جبر کرتا ہے بلکہ ان کے حالات پر نظر رکھتے ہوئے
جن کے حالات تقاضا کرتے ہیں کہ ان کو عذاب دیا جائے ان کو عذاب دیتا ہے، جن کے حالات تقاضا
کرتے ہیں کہ انہیں بخش دیا جائے ان کو بخش دیتا ہے اور وہ بار بار رحم کرنے والا ہے۔ یعنی ایسے مواقع
بہت سے انسانی زندگی میں پیدا ہوتے رہتے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ انسان نے ایک گناہ کیا، پھر گناہ
کیا، پھر گناہ کیا اور اللہ تعالیٰ بار بار بخشتا چلا جاتا ہے اور بخشتا چلا جاتا ہے۔ پس یہاں بار بار رحم کرنے کا ذکر
فرما کر انسان کو مایوسی سے بچالیا۔
اس ضمن میں ایک مسلم کتاب صلواۃ المسافرین میں حدیث ہے حضرت علی بن ابو طالب
رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت علہ جب نماز کے لئے کھڑے ہوتے تو یہ دعا پڑھتے:
میں کامل موحد ہو کر اپنا رُخ اُس ذات کی طرف کرتا ہوں“۔ یہ وہ دعا ہے ، وَجَّهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِى
فَطَرَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ حَنِيفًا وَمَا أَنَا مِنَ المُشْرِكِينَ ۔ میں کامل موحد ہو کر اپنا رُخ اس ذات
کی طرف کرتا ہوں جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے اور میں مشرکوں میں سے نہیں ہوں۔
میری نماز، میری قربانی، میری زندگی اور میری موت اللہ ہی کے لئے ہے جو تمام جہانوں کا رب
ہے$$ ۔ اب ہم تو روزانہ اپنی نیت کرتے وقت مختصر نیت باندھتے ہیں مگر حضرت رسول اکرم صلی اللہ
علیہ و علیٰ آلہ وسلم اپنی نیت کے وقت یہ سارے مضمون ذہن میں دوہرایا کرتے تھے اور چونکہ ہم چند
قدم ہی آپ کی پیروی کرنے کی استطاعت رکھتے ہیں اور تمام تر آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم
کے پیچھے چلنے کی استطاعت نہیں ہے اس لئے اپنی کمزوریوں کے پیش نظر ہم مختصر دعا مانگتے ہیں۔
وَجْهَتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ حَنِيفًا وَمَا أنَا مِنَ المُشْرِكِيْن - ليكن
آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم بہت لمبی دعا کیا کرتے تھے ۔ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی
روایت کے مطابق یہ دعائیں۔ ” میری نماز، میری قربانی، میری زندگی اور میری موت اللہ ہی کے
لئے ہے جو تمام جہانوں کا رب ہے۔ اس کا کوئی شریک نہیں۔ مجھے اسی بات کا حکم دیا گیا ہے اور میں
کامل فرمانبردار ہوں۔ اے اللہ ! تو ہی بادشاہ ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔ تو میرارب اور میں تیرا
بندہ ہوں۔ میں نے اپنی جان پر ظلم کیا اور میں اس کا اعتراف کرتا ہوں۔ میرے سب گناہ مجھے بخش
دے۔ یقینا تیرے سوا کوئی گناہ بخشنے والا نہیں۔ (مسلم، کتاب صلاة المسافرين)
اس ضمن میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام فرماتے ہیں:
رو ہر ایک بدی کی سزا دینا خدا کے اخلاق عفو اور درگزر کے خلاف ہے“۔ یعنی ہر بدی کی
اگر انسان کو سزادی جائے تو کوئی انسان بھی خدا تعالیٰ کی پکڑ سے بچ نہیں سکتا۔ پس یاد رکھو یہ اللہ تعالیٰ
کے عفو اور درگزر کے خلاف ہے کہ وہ ہر بدی کی سزا دے۔ اس لئے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ
تعالٰی عنہا کو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب تم لیلۃ القدر دیکھو تو یہ دعا کرو اللهُمْ إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ
الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّی کہ اے اللہ تو مجسم عفو ہے ، ، مجسم بخشش ہے اور بخشش سے محبت اور اور پیار کرتا ہے
پس مجھ سے بھی بخشش کا سلوک فرما۔
پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرما رہے ہیں : ”ہر ایک بدی کی سزا دینا خدا کے
اخلاق عفو اور درگزر کے خلاف ہے کیونکہ وہ مالک ہے “۔ مالک کے لئے ضروری نہیں کہ وہ ہر بدی کی
سزادے۔ وہ صرف ایک مجسٹریٹ کی طرح نہیں ہے جیسا کہ اُس نے قرآن شریف کی پہلی سورت
میں ہی اپنا نام مالک رکھا ہے اور فرمایا کہ مَالِكِ يَوْمِ الدین یعنی خدا جزا سزا دینے کا مالک ہے اور ظاہر
ہے کہ کوئی مالک، مالک نہیں کہلا سکتا جب تک دونوں پہلوؤں پر اُس کو اختیار نہ ہو یعنی چاہیے تو پکڑے
اور چاہے تو چھوڑو نے“۔ (چشمہ معرفت صفحه ۱۶)
اب سورۃ المومنون کی ۱۸۹ اور ۹۰ آیات ہیں قُلْ بِيَدِهِ مَلَكُوتُ كُلِّ شَيْءٍ وَهُوَ يُجِيرُ وَلَا
يُجَارُ عَلَيْهِ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُوْنَ . سَيَقُوْلُوْنَ لِلَّهِ ، قُلْ فَأَنَّى تُسْحَرُونَ کے تو پوچھ کہ وہ کون ہے جس
کے ہاتھ میں ہر چیز کی بادشاہت ہے اور وہ پناہ دیتا ہے لیکن اس کے مقابلہ پر کسی کو پناہ نہیں دی جاتی
۔ بتاؤ اگر تم جانتے ہو ۔ وہ کہیں گے اللہ ہی کی ہے بادشاہت زمین اور آسمان میں ۔ پوچھ پھر تم
کہاں بہکائے جارہے ہو ۔ خدا تعالیٰ کو چھوڑ کر جو کامل بادشاہ ہے تم دوسرے بادشاہوں کی طرف نظر
کرتے ہو یہ عارضی طور پر بادشاہ ہیں۔
سورة یسین نمبر ۸۳ ۸۴ ﴿ إِنَّمَا أَمْرُهُ إِذَا أَرَادَ شَيْئًا أَنْ يَقُولُ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ یقینا اس کا
صرف یہ حکم کافی ہے جب وہ کسی چیز کا ارادہ کر لے تو وہ اسے کہتا ہے ہو جا پس وہ ہونے لگتی ہے اور
ہو کر رہتی ہے ۔ یہاں یہ ترجمہ میں نے ہمیشہ کے لئے اختیار کیا ہے ﴿ كُن فَيَكُونُ - كَانَ
نہیں فرمایا بلکہ كُن فَيَكُون کہ جب وہ اسے کُن کہتا ہے تو اچانک وجود میں مکمل طور پر نہیں
آتی۔ اس کے لمبے ارتقائی دور سے رفتہ رفتہ ترقی کرتے ہوئے اپنے آخری مقام تک پہنچتی ہے۔ پس
سُبْحَانَ الَّذِي بِيَدِهِ مَلَكُوتُ كُلِّ شَيْءٍ ۔ پس پاک ہے اللہ جس کو ملکوت میں ہر چیز ہے اور جو
اس کی ملکوت میں ہے اس کا یہی حال ہوتا ہے کہ وہ لازما كُن فيكون ہونا شروع ہو جاتی ہے اور ادنیٰ
سے اعلیٰ حالت کی طرف ترقی کرتی چلی جاتی ہے۔ پس یہ اللہ تعالیٰ کی شان ہے کہ ہم اس کی ملکوت میں
ہیں اور اس نے ہماری تدریجی ترقی کے سامان پیدا فرمائے ہیں اور بالآخر اللہ ہی کی طرف لوٹ کر جانا
ہے۔ ﴿وَالَيْهِ تُرْجَعُونَ ﴾ اور تم بالآخر اسی کی طرف لوٹ کر جاؤ گے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ملفوظات میں اس ضمن میں فرماتے ہیں:
وو یہ دنیا ایک عالم امتحان ہے، اس کے حل کرنے کے واسطے دوسر ا عالم ہے“۔ یہ دنیا ایک
عالم امتحان ہے، اس کے حل کرنے کے واسطے دوسر ا عالم ہے۔ مراد یہ نہیں کہ اس عالم میں اس کا حل
نہیں ہو سکتا۔ اگر عالم امتحان ہے تو امتحان کے بعد ہی پھر اس کا حل نکلا کرتا ہے، امتحان کے دوران
تو اس کا حل نہیں بتایا جاتا، پس اس عالم امتحان کا حل دوسرے عالم میں ہو گا جو جزا سزا کا دن ہے۔ اس
دنیا میں جو تکالیف رکھی ہیں اس کا وعدہ ہے کہ آئندہ عالم میں خوشی دے گا۔ اگر اب بھی کوئی کہے کہ
کیوں ایسا کیا اور ایسانہ کیا؟ اس کا یہ جواب ہے کہ وہ تحکم اور مالکیت بھی تو رکھتا ہے۔ اس نے جیسا چاہا،
کیا۔ کسی کو اس کے کام پر اعتراض کی گنجائش اور حق نہیں"۔
(ملفوظات جلد پنجم جدید ایڈیشن صفحه ۲۷۴)
اب سورۃ ائج کی دو آیات ہیں ۵۸،۵۷ المُلكُ يَوْمَئِذٍ لِلَّهِ يَحْكُمُ بَيْنَهُمْ . فَالَّذِينَ آمَنُوا
وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ فِى جَتْتِ النَّعِيمِ. وَالَّذِيْنَ كَفَرُوا وَكَذَّبُوا بِايْتِنَا فَأَوْلِئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ
۱۲۰۰ تا ۲۷ ستمبر ۲۰۵ء ) 7(
مهین که سلطنت اس دن اللہ ہی کی ہو گی، سلطنت تو اب بھی اللہ ہی کی ہے مگر لوگوں کو اس کا شعور
نہیں ہے۔ وہ عالمی سلطنتوں کی طرف تو دوڑتے ہیں لیکن یہ نہیں جانتے کہ ان عالمی سلطانوں پر بھی تو
اللہ ہی کی سلطنت چلتی ہے۔ فرمایا: سلطنت اس دن اللہ ہی کی ہو گی یعنی اس دن اس کا شعور ہو جائے گا
سب کو کہ ہاں اللہ ہی بادشاہ مکمل ہے جو ان کے درمیان فیصلہ کرے گا۔ پس وہ لوگ جو ایمان لائے اور
نیک عمل بجالائے نعمتوں والی جنتوں میں ہوں گے۔ اور وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اور ہمارے نشانات
کو جھٹلایا تو یہی ہیں وہ جن کے لئے رُسوا کن عذاب (مقدر) ہے۔
اس سلسلہ میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
اس روز راحت یا عذاب اور لذت یا درد جو کچھ بنی آدم کو پہنچے گا اس کا اصل موجب خدائے
تعالیٰ کی ذات ہو گی اور مالک امر مجازات کا حقیقی طور پر وہی ہو گا ۔ اب اس روز راحت یا عذاب اور
لذت یا درد جو کچھ بنی آدم کو پہنچے گا اس کا اصل موجب خدائے تعالیٰ کی ذات ہو گی یہ کیا مطلب ہے
کہ اصل موجب خدا تعالیٰ کی ذات ہو گی۔ ہر چیز کی کنہ اللہ تعالی ہی کی طرف سے ہے اور جب بھی آپ
وجوہات کی تلاش کریں آخری وجہ اللہ نکلتا ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ اللہ تعالی زبر دستی کسی کو
گمراہ کرتا ہے اور زبر زبردستی دستی کسی کو نیکی عطا کرتا ہے۔ وہ مالک ہے امر مجازات کا اور دراصل شقاوت ابدی
کے نتیجہ میں بعض لوگ اپنی بد بختی سے گناہ پہ آمادہ ہوتے ہیں اور گناہ میں ملوث ہو جاتے ہیں۔
اس طرح پر کہ جو لوگ اُس کی ذات پر ایمان لائے تھے اور توحید اختیار کی تھی اور اُس کی
خالص محبت سے اپنے دلوں کو رنگین کر لیا تھا اُن پر انوار رحمت اُس ذات کامل کے صاف اور آشکارا
طور پر نازل ہوں گے"۔ یعنی وہ انوار رحمت جو اس دنیا میں ہی اللہ تعالیٰ کے خاص بندوں پر نازل ہوتے
ہیں وہ اپنے اندر ایک ابہام کا رنگ رکھتے ہیں اور قیامت کے دن وہ سب ابہام دور ہو جائیں گے اور کھلے
طور پر اللہ تعالیٰ اپنے انوار اپنے پیارے بندوں پر نازل فرمائے گا۔ اور جن کو ایمان اور محبت الہیہ
حاصل نہیں ہوئی وہ اس لذت اور راحت سے محروم رہیں گے اور عذاب الیم میں مبتلا ہو جائیں گے"۔
(براہین احمدیه، روحانی خزائن جلداول صفحه ۲۵۷،۳۵۵ حاشیه (۱۱)
اب سورۃ المومنون کی آیت نمبرے اہے یہ آخری آیت ہے جو میں آج آپ کے سامنے پیش
کروں گا يَوْمَ هُمْ بَارِزُونَ لَا يَخْفى عَلَى اللهِ مِنْهُمْ شَيْءٌ لِمَنِ الْمُلْكُ الْيَوْمَ لِلهِ الْوَاحِدِ
القَهَّارِ جس دن وہ نکل کھڑے ہو نگے ان کا کچھ حال اللہ پر مخفی نہ ہو گا۔ آج کے دن بادشاہت کس
کی ہے اللہ ہی کی ہے جو اکیلا اور صاحب جبروت ہے۔ پس یہاں بھی آج کے دن بادشاہت سے مراد یہ
ہے کہ اس دنیا میں دھو کہ میں پڑے ہوئے لوگوں کو پتہ ہونا چاہئے کہ دنیا کی بادشاہتیں عارضی ہیں اور
آخری اور حقیقی اور دائمی بادشاہت صرف اللہ ہی کی ہے۔
اس ضمن میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
لِمَنِ الْمُلْكُ الْيَوْمَ لِلهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّار یعنی اس دن ربوبیت الہیہ بغیر توسط اسباب
عادیہ کے اپنی تجلی آپ دکھائے گی“۔ یعنی اس دنیا میں تو ربوبیت کے عارضی سامان بنتے ہیں اور ان
سے جلی ہوتی ہے مگر قیامت کے دن اللہ تعالی براہ راست اپنی ربوبیت کی تجلی ظاہر فرمائے گا۔ اور یہی
مشہود اور محسوس ہوگا کہ بجز قوت عظمیٰ اور قدرت کاملہ حضرت باری تعالیٰ کے اور سب بیچ ہیں۔
(براہین احمدیه صفحه ۳۷۲.۳۷۱ حاشیہ نمبر ۱۱)
ایک حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا الہام بھی ہے جو بدر جلد ۲ نمبر ۲۴ میں
شائع ہوا ہے۔ ارجون ۱۹۰۶ ء کا یہ الہام ہے: " ایک زلزلہ کا نظارہ دکھائی دیا اور ساتھ ہی اس کے الہام
هوا لِمَنِ الْمُلْكُ الْيَوْمَ لِلهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّار“ کہ آج کے دن بادشاہت کس کی ہے اللہ ہی کی ہے ،
اللہ ہی کی بادشاہت ہے جو واحد ہے اور قہار ہے۔ تو اس زلزلہ سے مراد جنگیں تھیں جس کی پیشگوئیاں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کی ہیں ظاہری طور پر ایک کانگڑہ کا زلزلہ بھی آیا تھا جو بہت
ہی خوفناک تھا اور اس میں بھی اللہ کی بادشاہت سو فیصد احمدیوں کے حق میں ظاہر ہو گئی اور بڑی شان
سے ظاہر ہوئی اور سارے زلزلہ میں جس میں لاکھوں لوگ تباہ ہو گئے ایک بھی احمدی نہ مرا۔ اور یہ
نا ممکن تھا کہ ایک بھی احمدی نہ مرتا۔ ایک گاؤں میں ایک احمدی کے متعلق خطرہ ہوا کہ وہ مرچکا ہے وہ
نکل نہیں رہا۔ جب طلبہ کو اٹھایا گیا تو وہ اپنی چارپائی کے نیچے بالکل محفوظ پڑا تھا۔
تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جو پیشگوئی تھی کہ واحد اور قہار کی قہاریت اور جلوہ
اس دن ظاہر ہو گا یہ دنیا کے عام زلزلوں میں بھی ظاہر ہوا اور اس سے دنیا کے وہ زلازل جو طبعی قوانین
کے مطابق چلتے ہیں اور زلازل جو خدائی قانون کے مطابق چلتے ہیں ان میں ایک فرق ہو گیا ہے۔ عام
طور پر جو زلزلے آتے ہیں وہ اندھے ہوتے ہیں، ہر نیک و بد کو برابر مارتے ہیں ، کوئی نہیں جو یہ کہہ
سکے کہ میں نیک تھا میں زلزلہ سے بچ گیا۔ لیکن جو زلازل پیشگوئیوں کے مطابق آتے ہیں ان میں یہ
بات واضح ہوتی ہے کہ نیک آدمی سے زلزلے اس طرح سلوک کرتے ہیں جیسے انتہائی سلوک پیچان
کے کر رہے ہیں اور جیسا کہ میں نے کانگڑہ کے زلزلہ کی مثال دی ہے سارے زلزلہ میں لکھوکھا
جانیں تلف ہوئیں، ایک احمدی کی جان بھی ضائع نہیں ہوئی اور یہی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کے اس الہام کا مطلب تھا۔
ایک اور مطلب ہے وہ جنگوں کے زلزلے۔ وہ دو تو آچکے ہیں اور تیسری جنگ کا زلزلہ ابھی
آنے والا باقی ہے جو سب زلزلوں سے زیادہ خوفناک ہوگا۔ پس دعا کرتے رہیں کہ اللہ تعالی اگر آپ
اس وقت تک زندہ ہوں تو آپ کو اس زلزلہ کے عذاب سے بچائے اور اس کا ایک ہی گر ہے جو حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان فرمادیا ہے۔
آگ ہے پر آگ سے وہ سب بچائے جائیں گے جو کہ رکھتے ہیں خدائے ذوالعجائب سے پیار
جس خدا کی عجیب شانیں ہیں جو اس سے پیار رکھتے ہیں ان کو آگ کے عذاب سے بچایا جائے
گا۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اگر وہ دن دیکھنا نصیب ہو تو اپنے پیار کی وجہ سے اس آگ کے عذاب سے
بچائے۔
خطبه ثانیه کے بعد احباب چونکه نماز کے لئے فوراً کھڑے ہونے لگے تھے اس
لئے حضور انور نے بیٹھنے کا ارشاد فرمایا اور فرمایا 'جب تک میں بات ختم نه
کولوں بیٹھے رہا کریں۔ نیز فرمایا :
یہ لندن مسجد میں جرمنی کے سفر سے پہلے کا آخری خطبہ ہے اور باقی تین خطبے غالبا جر منی کے
سفر میں آئیں گے۔ اور جرمنی کا یہ سفر بہت غیر معمولی بوجھ بھی لے کر آرہا ہے اور بہت غیر معمولی
خوشخبریاں بھی لے کر آرہا ہے اس لئے میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ دعا میں یاد رکھیں، سب
کارکنوں کو جو بڑی دیر سے بے انتہا محنت کر رہے ہیں اور ابھی محنت کے بہت دن باقی ہیں ان کو بھی دعا
میں یاد رکھیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی محنتوں کا بہترین پھل عطا فرمائے اور اس کا کوئی نقصان ان کو نہ پہنچے اور
سارے کام جو ان کے سپرد ہیں وہ اپنے فضل کے ساتھ سہولت کے ساتھ سر انجام دینے کی توفیق عطا
فرمائے۔
اسی طرح میرے لئے بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ مجھے بھی وہ بوجھ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے
کیونکہ کم سے کم پچاس ہزار انسان وہاں تشریف لائے ہوں گے اور دنیا کے کونے کونے سے آئے
ہوں گے ، بڑے بڑے بادشاہ بھی اور عام غریب الناس بھی، اللہ کے نزدیک تو سب برابر ہیں لیکن
مجھے ان سے ملاقاتوں کا بہت بوجھ ہو گا اور ملاقاتیں میرے سب کاموں میں سے زیادہ بوجھ بنی ہوتی
ہیں۔ کیونکہ اس میں لوگ اپنی کمزوریاں، بے چارگیاں بتاتے ہیں، اپنے اوپر ہونے والے مظالم کا تذکرہ
کرتے ہیں اور طرح طرح کے ایسے مصائب کا ذکر کرتے ہیں جس کی چکی میں وہ پیسے جارہے ہیں۔ پس
دعا کریں کہ مجھے اللہ تعالیٰ ان کے لئے کچی دعاؤں کی توفیق عطا فرمائے اور جب وہ آئیں تو فیض لے کر
واپس لوٹیں اور دعاؤں کا فیض بعد میں بھی اُن کو پہنچتا ہے ، اور خیریت سے پھر میں دوبارہ لنڈن واپس
آؤں اور یہاں کی جو ذمہ داریاں ہیں دوبارہ ان کو سنبھال سکوں۔ اب آپ لوگ بے شک نماز کے لئے
کھڑے ہو جائیں۔
**** 000 ****
۲۰۰۵ تا ۲۷ ستمبر ۲