Names of Allah Hafiz and Hafeez, Ayatul-Kursi
Friday Sermon, 7 September 2001: Names of Allah Hafiz and Hafeez, Ayatul-Kursi
AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے اللہ تعالیٰ کی صفات حافظ اور حفیظ کے معانی اور مفاہیم کو آیت الکرسی اور قرآن کریم کی دیگر آیات کے حوالے سے بیان فرمایا۔ آپ نے وضاحت کی کہ کس طرح اللہ تعالیٰ نے اپنے انبیاء اور خصوصاً آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہر میدان میں حفاظت فرمائی، نیز صحابہ کرام کے فدائی جذبے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات کا ذکر کیا۔ اس کے علاوہ کائنات اور نظام فلکیات میں خدائی حفاظت کے مظاہر پر روشنی ڈالی۔ آخر میں حضور نے سکائی ڈیجیٹل پر ایم ٹی اے کی نشریات کے آغاز اور نشریاتی شعبے میں نئی پیشرفتوں کی خوشخبری دی۔
موضوعات: صفات حافظ اور حفیظ، آیت الکرسی، حفاظت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم، الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام، ایم ٹی اے اور سکائی ڈیجیٹل
خطبه جمعه
آنحضرت علی الله کو اللہ تعالیٰ کی حفاظت پراتنا کامل یقین تھا که
اس کی کوئی نظیر انبیاء کی زندگی میں نہیں ملتی
اللہ تعالیٰ کی صفات حافظ اور حفیظ کے متعلق قرآنی آیات ، احادیث اور الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حوالہ سے مختلف امور کی وضاحت
سکائی ڈیجیٹل سروس پر ایم ٹی اے کی نشریات کے آغاز اور ایم ٹی اے کے نئے رابطوں کاذکر
خطبہ جمعہ ارشاد فرمودہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خلیفة المسیح الرابع ایده الله تعالیٰ بنصرہ العزیز - فرمودہ کے ستمبر ۲۰۱ء بمطابق ۷ / تبوک ۱۳۸۰ هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
(خطبہ جمعہ کا یہ متن اداره الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فأعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين -
اهدنا الصراط المستقيم – صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالین
اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ . لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ . لَهُ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي
الْأَرْضِ . مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَهُ إِلَّا بِإِذْنِهِ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْقَهُمْ وَلَا يُحِيطُونَ
بِشَيْءٍ مِّنْ عِلْمِةٍ إِلَّا بِمَا شَاءَ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ وَلَا يَؤُودُهُ حِفْظُهُمَا.
وَهُوَ العَلِيُّ الْعَظِيمُ . (سورة البقره :۲۵۶)
آیت الکرسی کی میں نے تلاوت کی ہے اور جیسا کہ مضمون کھلے گا آج دراصل حافظ اور
حفیظ صفات باری تعالیٰ پر خطبہ ہو گا اور یہ خدا تعالیٰ کی حفاظت کی تمام آیات میں سے سب سے
نمایاں ہے۔ ترجمہ اس کا یہ ہے۔ اللہ ! اس کے سوا اور کوئی معبود نہیں۔ ہمیشہ زندہ رہنے والا (اور) قائم
بالذات ہے۔ اُسے نہ تو اونگھ پکڑتی ہے اور نہ نیند اُسی کے لئے ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین
میں ہے۔ کون ہے جو اس کے حضور شفاعت کرے مگر اس کے اذن کے ساتھ ۔ وہ جانتا ہے جو اُن کے
سامنے ہے اور جو اُن کے پیچھے ہے۔ اور وہ اُس کے علم کا کچھ بھی احاطہ نہیں کر سکتے مگر جتنا وہ چاہے۔
اس کی بادشاہت آسمانوں اور زمین پر ممتد ہے اور ان دونوں کی حفاظت اسے تھکاتی نہیں۔ اور وہ بہت
بلندشان (اور) بڑی عظمت والا ہے۔
پہلے میں حافظ اور حفیظ کا لغوی ترجمہ کر دیتا ہوں۔ حَفِظَ المَالَ وَالرَّ حِفْظًا دَعَاهُ
مال اور راز کی حفاظت کی، اس کا خیال رکھا۔ پس حفاظت میں صرف مال جان کی حفاظت نہیں بلکہ راز
کی حفاظت بھی شامل ہے۔ يُقَالُ فُلانٌ حَفِيْظُنَا عَلَيْكُمْ وَحَافِظُنَا۔ کہا جاتا ہے کہ فلاں شخص ہماری
طرف سے تم پر حفیظ یا حافظ یعنی نگران ہے۔ اَلْحَافِظُ وَالْحَفِيْظُ الْمُؤكَلُ بِالشَّيْءِ يَحْفَظُهُ - حافظ
اور حفیظ کا مطلب ہے ہر وہ شخص جس کے سپرد کسی چیز کی حفاظت کی جاتی ہے مگر یہاں اس کا اطلاق
اللہ تعالیٰ پر نہیں ہوتا کیونکہ اللہ تعالیٰ تو خود حفاظت فرماتا ہے، اس کے سپرد حفاظت نہیں کی جاتی۔
ترندی کتاب فضائل القرآن میں اس ضمن میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے
مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اگر کوئی سورۃ المومن کی پہلی آیات اليه المصیر تک اور
آیت الکرسی صبح کے وقت پڑھے گا تو وہ ان دونوں کی بدولت شام تک حفاظت میں رہے گا اور اگر کوئی
یہ دونوں شام کے وقت پڑھے گا تو صبح ہونے تک وہ ان دونوں کی وجہ سے (اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں
رہے گا۔
اسی طرح ترندی کتاب فضائل القرآن میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت
ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ ہر چیز کا ایک چوٹی کا حصہ ہوتا ہے اور قرآن کی چوٹی کا حصہ سورۃ
البقرہ ہے۔ اس میں ایک ایسی آیت ہے جو تمام قرآنی آیات کی سردار ہے۔ وہ آیت الکرسی ہے۔
اس ضمن میں حضرت خلیفہ ا صحیح الاوّل رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:
وو ہر ایک عیب سے پاک۔ تمام صفات کاملہ کے ساتھ موصوف جس کا نام ہے اللہ ۔ اس
کے بغیر کوئی بھی پرستش و فرمانبرداری کا مستحق نہیں۔ دائم اور باقی تمام موجودات کا مدبر اور حافظ جس
کو کبھی سستی، اونگھ اور نیند نہ ہو۔ اُس کے تصریف اور ملک اور خلق میں ہیں۔ آسمان و زمین اُسی کی
ہستی اور یکتائی کو ثابت کرتے ہیں۔ کوئی بھی نہیں کہ اس کی کبریائی ، عظمت کے باعث اس پاک ذات
کی پروانگی کے سوا کسی کی سپارش بھی کر سکے۔ پس کسی کو مقابلہ و حمائت کی تو کیا سکت ہو گی۔ وہ جانتا ہے
تمام جو کچھ آگے ہو گا اور جو کچھ گزر چکا ہے۔ موجودات کی نسبت کیا کہنا ہے۔ کوئی بھی اس کے علم سے
کسی چیز کا اس کی مشیت کے سوا احاطہ نہیں کر سکتا۔ اس کا کامل علم آسمانوں اور زمینوں پر حاوی ہے اور
وہ آسمانوں اور زمینوں کی حفاظت سے کبھی نہیں تھکتا۔ وہ شریک اور جوڑ سے بلند ہے۔“
تصدیق براہین احمدیه. صفحه ۲۵۴.۲۵۳)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
الله لا إله إلا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ . لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَّلَا نَوْمٌ یہ ترجمہ حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کا ہے۔ نہ اس پر اونگھ طاری ہوتی ہے نہ نیند اسے پکڑتی ہے۔ وہ حفاظت مخلوق سے
کبھی غافل نہیں ہو تا۔ (پرانی تحریریں صفحہ ۱۲)
چشمہ معرفت میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اسی آیت کی تشریح میں فرماتے ہیں:۔
یعنی خدا کی کرسی کے اندر تمام زمین و آسمان سمائے ہوئے ہیں اور وہ اُن سب کو اٹھائے
ہوئے ہے، اُن کے اٹھانے سے وہ تھکتا نہیں ہے اور وہ نہایت بلند ہے۔ کوئی عقل اس کی کنہ تک پہنچ
نہیں سکتی۔
اب کرسی کے متعلق یہ تصور ہے کہ کرسی پر بیٹھا جاتا ہے مگر یہاں کرسی سے مراد
ہر گز خدا تعالیٰ کے بیٹھنے کی جگہ نہیں بلکہ کرسی کو خدا تعالیٰ اٹھائے ہوئے ہے۔ اس ضمن میں جو جاہل
علماء ہیں ان کی تفسیریں بھی حیرت انگیز ہیں۔ ایک عالم سے کسی نے پوچھا کہ کیا آنحضرت صلی اللہ
علیہ و علیٰ آلہ وسلم کے زمانہ میں میز اور کرسی بھی ہوا کرتی تھی۔ اس نے جواب دیا: جاہل! قرآن کریم
میں آیت الکرسی کبھی نہیں پڑھی تم نے ؟ تو یہ علماء کا حال ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام .
نے جو ہمیں نئی روشنی بخشی ہے اور آپ کا یہ بہت بڑا احسان ہے ، سب سے بڑا احسان کہ آپ نے
قرآن کا سچا علم ہمیں عطا کیا۔
فرماتے ہیں:
وو وہ اُن سب کو اٹھائے ہوئے ہے، اُن کے اٹھانے سے وہ تھکتا نہیں ہے اور وہ نہایت بلند
ہے۔ کوئی عقل اس کی کنہ تک پہنچ نہیں سکتی اور نہایت بڑا ہے۔ اس کی عظمت کے آگے سب چیزیں
بیچ ہیں۔ یہ ہے ذکر کرسی کا اور یہ محض ایک استعارہ ہے جس سے یہ جتلانا منظور ہے کہ زمین و آسمان
سب خدا کے تصرف میں ہیں اور ان سب سے اس کا مقام دُور تر ہے اور اُس کی عظمت نا پیدا کنار
ہے۔ (چشمه معرفت صفحه ۱۱۰- حاشیه)
ایک اور جگہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ملفوظات میں سے یہ عبارت درج ہے:
یہ بالکل سچ اور راست ہے کہ خدا تعالیٰ اپنے بندوں کو ضائع نہیں کرتا اور اُن کو دوسرے
کے آگے ہاتھ پیار نے سے محفوظ رکھتا ہے۔ بھلا اتنے جو انبیاء ہوئے ہیں، اولیاء گزرے ہیں، کیا کوئی
کہہ سکتا ہے کہ وہ بھیک مانگا کرتے تھے ؟یا اُن کی اولاد پر یہ مصیبت پڑی ہو کہ وہ در بدر خاک بسر ٹکڑے
کے واسطے پھرتے ہوں؟ ہر گز نہیں۔ میرا تو اعتقاد ہے کہ اگر ایک آدمی باخدا اور سچا متقی ہو تو اُس کی
سات پشت تک بھی خدارحمت اور برکت کا ہاتھ رکھتا اور اُن کی خود حفاظت فرماتا ہے“۔
(ملفوظات جلد ۵ صفحه (۲۴۵)
اکتوبر ۱۲۰۰ تا ۱۸ اکتوبر ۲۰۰۱ء ) 5(
اب سورۃ الانعام کی ایک آیت ہے ﴿وَهُوَ القَاهِرُ فَوْقَ عِبَادِهِ وَيُرْسِلُ عَلَيْكُمْ حَفَظَةٌ .
حَتَّى إِذَا جَاءَ أَحَدَكُمُ الْمَوْتُ تَوَفَّتَهُ رُسُلَنَا وَهُمْ لَا يُفَرِّطُونَ ) - (الانعام: ١٣)
اس کا سادہ ترجمہ ہے کہ : اور وہ اپنے بندوں پر جلالی شان کے ساتھ غالب ہے اور وہ تم
پر حفاظت کرنے والے (نگران) بھیجتا ہے یہاں تک کہ جب تم میں سے کسی کو موت آجائے تو اسے
ہمارے رسول (فرشتے) وفات دے دیتے ہیں اور وہ کسی پہلو کو بھی نظر انداز نہیں کرتے۔
اس ضمن میں حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے
جنگ بدر کے موقعہ پر فرمایا کہ یہ جبرائیل ہے جس نے گھوڑے کی لگام پکڑی ہوئی ہے اور جنگی ہتھیار
پہنے ہوئے ہیں۔ (صحیح بخاری، کتاب المغازی )
اب یہ ایک کشفی نظارہ تھا اس کو ظاہر پر محمول تو نہیں کیا جا سکتا لیکن جس جبرائیل نے
آنحضرت ﷺ پر وحی کی تھی اور وہ امین تھا اس کا فرض تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کی
حفاظت کرے اور یہ جو کشفی نظارہ دکھایا گیا تھا اس کا یہی مطلب تھا کہ اللہ تعالیٰ جس نے قرآن اتارا ہے
اس نے جبرائیل کو آپ کی حفاظت پر مقرر فرما دیا ہے۔
حضرت سعد بن ابی وقاص بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے آنحضرت ﷺ کو جنگ احد میں
دیکھا کہ آپ کے ساتھ دو آدمی ہیں جنہوں نے سفید کپڑے پہنے ہوئے تھے آپ کی طرف سے لڑ
رہے ہیں اور اس شدت کے ساتھ لڑتے ہیں کہ انہوں نے کسی کو ایسی شدت اور بہادری سے لڑتے
ہوئے اس سے پہلے اور اس کے بعد کبھی نہیں دیکھا (صحیح بخاری کتاب المغازی)۔ یہ بھی کشفی
نظارہ ہے جس کا ظاہری یہ مطلب نہیں کہ بچ بچ کے فرشتے آسمان سے اترے ہو نگے بلکہ ایک ایسا
نظارہ ہے جس سے رسول رسول اللہ ﷺ کو یہ تسلی دینی مقصود تھی کہ آپ کا پیغام کبھی ضائع نہیں ہوگا ۔
حضرت جابر رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ وہ آنحضرت ﷺ کے ساتھ ایک جنگی
مہم پر نجد کی طرف گئے جب حضور صحابہ کے ساتھ واپس آئے تو وہ بھی حضور کے ساتھ واپس
کوئے۔ قافلہ دو پہر کو ایک ایسی وادی میں پہنچا جہاں بہت سے کانٹے دار درخت تھے۔ آپ نے وہیں
پڑاؤ فرمایا۔ اور لوگ بکھر کر مختلف درختوں کے سائے میں آرام کے لئے چلے گئے۔ آنحضرت ایک
کیکر کے درخت کے نیچے (آرام کے لئے) چلے گئے اور اپنی تلوار اس کے ساتھ لٹکا دی۔ ہم سب سو
گئے۔ اچانک کیا سنتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ ہمیں بلا رہے ہیں۔ ہم آپ کے پاس آئے تو کیا دیکھتے ہیں
کہ آپ کے پاس ایک اعرابی کھڑا ہے۔ آپ نے فرمایا۔ اس نے سوتے میں مجھ پر میری تلوار سونت لی
تھی اور جب میں بیدار ہوا تو وہ تلوار اس کے ہاتھ میں لہرا رہی تھی۔ یہ کہنے لگا کہ تجھے مجھ سے کون بچا
سکتا ہے ؟ میں نے کہا: اللہ !۔ (اب) یہ یہاں بیٹھا ہوا ہے۔ (راوی کہتے ہیں کہ ) حضور نے اسے کوئی سزا
نہ دی اور بیٹھ گئے۔ (بخاری، کتاب المغازى باب غزوة الرقاع)
اب اس سے بھی پتہ چلتا ہے کہ آنحضرت ﷺ کی اللہ تعالٰی سوتے جاگتے حفاظت فرماتا تھا
اور اتنا کامل یقین تھا اللہ کی حفاظت پر کہ ایک اعرابی تلوار سونتے سر پر کھڑا ہے پوچھتا ہے کون تجھے بچا
سکتا ہے فرمایا اللہ ۔ لیٹے لیٹے کوئی بھی تر دو ذرہ بھر بھی نہیں ہوا۔ تو خدا کی حفاظت تو ہے، پر حفاظت پر
اتنا کامل یقین آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کو تھا کہ اس کی کوئی نظیر دنیا کے کسی نبی کی زندگی
میں نہیں ملتی۔
حضرت خلیفہ المسیح الاول رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:۔
انسان جب سے پیدا ہوا ہے اپنی نگہبانی کے سامان مہیا کر رہا ہے۔ موت سے بچنے کے لئے
کئی دوائیں تلاش کیں۔ جب کچھ چارہ نہ دیکھا تو بی بی کو اپنا جوڑا بنایا تامیں نہ رہوں تو اولاد ہی رہے۔
لیکن خدا فرماتا ہے میرے ہی بچانے سے بچتے ہیں۔ اس کا ثبوت یہ ہے ﴿إِذَا جَاءَ أَحَدَكُمُ الْمَوْتُ
تَوَفَّتَهُ رُسُلنَا، جب موت آتی ہے ہمارے فرستادے رُوح قبض کر لیتے ہیں۔ مگر رُوح کو فنا نہیں اس
لئے فرمایا وتُم رُدُّوا إلى الله ﴾ (الانعام: ۶۳) پھر اللہ کی طرف لوٹائے جائیں گے۔ وہاں آخرت
میں بھی نجات خدا کے ہاتھ میں ہے۔ اس کے ثبوت میں دنیا کی مشکلات کی نجات کے لئے فطرت کی
گواہی پیش کی ہے“۔ (ضمیمه اخبار بدر. قادیان - ۲۶/ اگست ۱۹۰۹ء)
اب سورۃ ھود کی آیت ۵۸ ﴿فَانُ تَوَلَّوْا فَقَدْ أَبْلَغْتُكُمْ مَّا أُرْسِلْتُ بِهِ إِلَيْكُمْ
وَيَسْتَخْلِفُ رَبِّي قَوْماً غَيْرَكُمْ وَلَا تَضُرُّونَهُ شَيْئًا إِنَّ رَبِّي عَلَى كُلِّ شَيْ ءٍ حَفِيظٌ ۔ پس اگر
تم پھر جاؤ تو میں تمہیں وہ سب باتیں پہنچا چکا ہوں جن کے ساتھ میں تمہاری طرف بھیجا گیا تھا۔
اب یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کے کامل پیغمبر ہونے کا ثبوت ہے کہ انتہائی
خطرناک مواقع پر سب سے آگے لڑنے سے آپ نے کبھی پرواہ نہیں کی، پیچھے نہیں ہے۔ خطرناک
جنگوں میں بھی آپ سب سے آگے رہے لیکن کامل یقین تھا کہ اللہ تعالی جب تک قرآن کریم کی وحی
مکمل نہیں ہو جاتی اس وقت تک میری ضرور حفاظت فرمائے گا۔ اتنے بڑے خطرات میں سے آپ کا
گزر کے جانا اور وحی کا مکمل ہو جانا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے نزدیک یہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کی صداقت کا عظیم الشان ثبوت ہے جس کی کوئی مثال دوسری جگہ دکھائی
نہیں دیتی۔
اس سورت میں ہے پس اگر تم پھر جاؤ تو میں تمہیں وہ سب باتیں پہنچا چکا ہوں جن کے
ساتھ تمہاری طرف بھیجا گیا۔ اب جو باتیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کو دی گئی تھیں سورۃ
عود کے نزول تک وہ آپ نے سب باتیں پہنچا دی تھیں۔ اور اگر تم پھر جاؤ تو میرا اللہ تمہارے سوا
دوسری قوم کو مقرر کر دے گا۔ یہ تو نا ممکن ہے کہ یہ وحی مکمل نہ ہو اور یہ ناممکن ہے کہ اللہ تعالیٰ میری
حفاظت نہ فرمائے۔
اب سورۃ الرعد کی آیت ۱۲ ولهُ مُعَقِبَتْ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَمِنْ خَلْفِهِ يَحْفَظُوْنَهُ مِنْ
امرِ الله . إِنَّ اللهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمْ. وَإِذَا أَرَادَ اللَّهُ بِقَوْمٍ سُوَءٌ فَلَا مَرَدَّ
لَهُ وَمَالَهُمْ مِنْ دُونِهِ مِنْ وَّال ﴾ (سورة الرعد: ۱۲) اس کے لئے اس کے آگے اور پیچھے چلنے والے
محافظ مقرر ہیں جو اللہ کے حکم سے اس کی حفاظت کرتے ہیں۔
یہاں یاد رکھنا چاہیے کہ یہاں ہے ﴿يَحْفَظُونَهُ مِنْ أَمْرِ الله ) ۔ تو مجھے اللہ تعالیٰ نے ایک
موقع پر دریس کے دوران یہ بتایا کہ اس کا ایک مطلب ہے جو اس سے پہلے روشن نہیں ہوا۔ مِنْ
امر اللہ کی بجائے عربی محاورہ ہونا چاہئے بامر اللہ اللہ کی حفاظت کے لئے ہمیشہ بامر اللہ کا لفظ استعمال
ہوتا ہے۔ مین آفر اللہ اس وقت استعمال ہو سکتا ہے جب اس کے دونوں معنے بیک وقت لئے جائیں کہ
اللہ کی تقدیر سے اللہ کے اذن کے ساتھ ہی اس کی حفاظت کرتا ہے۔ مجھے یاد ہے درس کے دوران
اچانک میری جس طرح نظر بند ہو جاتی ہے اس موقع پر بے اختیار یہی مضمون میرے سامنے آیا اور
جب میں نے اس کی گہرائی پہ غور کیا تو دیکھا وقعہ اللہ کے حکم سے اللہ ہی بچا سکتا ہے، اللہ کے حکم سے
کوئی اور نہیں بچاسکتا۔
پھر ہے یقینا اللہ کسی قوم کی حالت نہیں بدلتا جب تک وہ خود اسے تبدیل نہ کریں۔ یہاں
اچھی سے بری حالت مراد ہے ۔ جب کسی قوم کو اللہ تعالیٰ کوئی نصرت عطا فرماتا ہے ، کوئی نور
عطا کرتا ہے تو جب تک وہ خود اس سے منہ نہ پھیر لیں تو قوم کی حالت نہیں بدلتی، جب وہ اللہ تعالیٰ کی
آیات سے منہ موڑنا شروع کر دیتے ہیں تو پھر خدا تعالیٰ ان کی حالت تبدیل کرتا ہے ، پہلے نہیں۔
﴿وَإِذَا اَرَادَ اللهُ بِقَوْمٍ سُوءً فَلَا مَرَدَّ لَهُ ، اس کے معا بعد پھر یہ ہے ﴿ وَإِذَا اَرَادَ اللهُ بِقَوْمٍ
سوء ۔ پھر جب وہ اپنی حالت خود تبدیل کر لیتے ہیں۔ پھر اللہ تعالیٰ ان سے برائی کا ارادہ فرماتا ہے۔
۶۲۰۰ تا ۱۸ر اکتوبر ۲۰۰۱ء
تو یہ ایک تسلسل ہے جس کو غور سے دیکھنا چاہئے کہ خدا تعالیٰ خود اپنے ارادہ سے کسی قوم پر برائی نازل
نہیں کرتا جب تک وہ پہلے اپنے ارادہ سے اپنے اوپر برائی نازل کرنے کا فیصلہ نہ کرلیں۔ فَلَا مَرَدَّ
له جب یہ ہو جائے تو پھر اس کو کوئی ٹال نہیں سکتا وَمَالَهُمْ مِنْ دُونِهِ مِنْ وَّال اور خدا کے سوا
کوئی بچانے والا نہیں۔
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالی عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور نے فرمایا: کوئی نبی
مبعوث نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی خلیفہ مقرر ہوا ہے مگر اس کے لئے دو خفیہ محافظ ہوتے ہیں۔ ایک اس کو
نیکی کی تحریک کرتا ہے اور اس پر ابھارتا ہے اور دوسرا اس کو شریکی ترغیب دینے کی کوشش کرتا ہے اور
اس پر ابھارتا ہے لیکن انبیاء پر وہ شر کی ترغیب دینے والا غالب نہیں آیا کرتا۔ وہی اللہ تعالی ہی اس کو بیچا
لیتا ہے۔ جس کو اللہ تعالیٰ بچائے اور محفوظ رکھے پھر اس کو کوئی ضائع نہیں کر سکتا۔
(مسند احمد بن حنبل، الجزء الثالث صفحه (۳۹)
ابن ہشام کہتے ہیں کہ فضالہ بن عُمیر بن ملوح لیٹی نے ارادہ کیا کہ حضور کو شہید
کر دیں۔ اور جب حضور کے قریب پہنچے اور آپ اُس وقت کعبہ کا طواف کر رہے تھے۔ آپ نے فرمایا:
فضالہ ہیں؟۔ عرض کیا: حضور اہاں، میں ہوں۔ فرمایا: خدا سے مغفرت مانگو۔ اور پھر آپ نے اپنا ہاتھ
فضالہ کے سینہ پر رکھا جس سے اُن کے دل کو تسکین ہوئی۔
فضالہ کہتے ہیں کہ حضور کے میرے سینے پر ہاتھ رکھنے سے حضور کی محبت سب سے زیادہ مجھے
کو ہو گئی“۔ (سیرت ابن ہشام (اردو) جلد دوم صفحه ۲۰۶)
اب یہ بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کا معجزہ تھا جس کا قرآن کریم میں ذکر
ملتا ہے کہ جو خونی دشمن تھے وہ جان فدا کرنے والے، شار کرنے والے دوست بن گئے۔
غزوہ احد کا حضرت ابو طلحہ کا ایک بہت ہی عجیب واقعہ ہے۔ یہ جو اللہ تعالی حفاظت کے لئے
مقرر فرماتا تھا کشفی طور پر تو فرشتے بھی تھے اور ظاہری طور پر عملاً فرشتہ وجود لوگ تھے۔ ان میں سے
سب سے زیادہ عجیب واقعہ حضرت ابو طلحہ انصاری کا ہے ۔ آنحضرت ﷺ کے سامنے اس طرح
ڈھال سے آڑ گئے، سینہ تانے کھڑے تھے کہ آپ کی طرف جو تیر آئے اُس کی آماجگاہ وہ خود بنیں۔
آپ نہایت جوش میں یہ شعر بھی ساتھ ساتھ پڑھ رہے تھے:
نَفْسِي لِنَفْسِكَ الفِدَاء وَ وَجْهِي لِوَجْهِكَ الوفاء .
کہ میری جان آپ کی جان پر قربان اور میرا چہرہ آپ کے چہرہ کی سپر ہو۔
آپ تیردان میں سے تیر نکال کر ایسا جوڑ کر مارتے کہ مشرکوں کے جسم میں پیوست
ہو جاتے۔ جب آنحضرت صلى ﷺ الله یہ تماشا دیکھنے کے لئے سر اٹھاتے تو حضرت ابو طلحہ حفاظت کے لئے
سامنے آجاتے اور کہتے نَحْرِى دُونَ نَحْرِك۔ میرا اگلا آپ کے گلے سے پہلے حاضر ہے ، یعنی آپ کی
حفاظت کی خاطر میرا گلا آپ کے گلے سے پہلے حاضر ہے۔ آنحضرت ملا ہے اس جان شاری اور
سر فروشی سے خوش ہو کر فرماتے کہ فوج میں ابو طلحہ کی آواز سو آدمیوں سے بہتر ہے" “۔
(مسند احمد بن حنبل جلد سوم صفحه (۲۸۶)
حضرت ابو طلحہ نے احد میں نہایت پامردی سے مشرکین کا مقابلہ کیا۔ وہ بڑے تیر انداز
تھے۔ اس دن دو تیر کمانیں ان کے ہاتھ سے ٹوٹیں۔ اس وقت ان کے سامنے دو قسم کے خطرے
تھے۔ ایک مسلمانوں کی شکست کا خیال اور دوسرے رسول اللہ علے کی حفاظت کا مسئلہ کیونکہ
رسول اللہ ہے کے گرد و پیش اس وقت صرف چند آدمی رہ گئے تھے۔ حضرت ابو طلحہ نے اس جانثاری
سے آنحضرت عليه ﷺ کی حفاظت کی کہ جس ہاتھ سے بچاؤ کرتے تھے وہ شل ہو گیا مگر انہوں نے آف نہ
کی۔ اب آنحضرت مے کی حفاظت میں حضرت ابو طلحہ کا ایک ہاتھ ہمیشہ کے لئے ماؤف ہو کے جس
طرح فالج ہو جاتا ہے لڑکا ہوا تھا۔
صحیح بخاری کتاب المغازی - طارق بن شہاب روایت کرتے ہیں کہ میں نے
عبد اللہ بن مسعودؓ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ میں میدان جنگ میں مقداد بن اسود کے ساتھ اس غرض
سے ہو لیا کہ میدان جنگ میں میں اُس کے ساتھ ساتھ رہوں۔ اس دوران وہ آنحضرت مے کے
پاس آئے اور دیکھا کہ حضور کافروں کے خلاف بد دعا کر رہے ہیں۔ اس پر مقد اڈ نے کہا: یارسول اللہ !
ہم وہ نہیں کہیں گے جو موسیٰ کی قوم نے کہا تھا کہ تو اور تیر ارتب جاؤ اور لڑو۔ بلکہ ہم تو آپ کے دائیں
بھی لڑیں گے اور بائیں بھی لڑیں گے، آپ کے سامنے بھی لڑیں گے اور آپ کے پیچھے بھی لڑیں
گے۔ اس پر حضور کا چہرہ مبارک چمک اٹھا اور آپ بہت خوش ہوئے۔
(صحيح بخاری، کتاب المغازي )
اب صحابہ کی یہ جانثاری جو ہے يَحْفَظُونَهُ مِنْ أَمْرِ الله کے مطابق ہے ۔ حیرت انگیز
الفضل ان یشن درام
قربانیاں دی ہیں۔
اب ایک سورۃ یوسف کی ۶۵ ویں آیت قَالَ هَلْ آمَنْكُمْ عَلَيْهِ إِلَّا كَمَا أَمِنْتُكُمْ عَلَى
آخِيهِ مِنْ قَبْلُ فَاللَّهُ خَيْرٌ حَفِظًا وَهُوَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ ﴾ حضرت یعقوب نے اپنے بیٹوں سے کہا
كه قَالَ هَلْ آمَنُكُمْ عَلَيْهِ إِلَّا كَمَا آمِنتَكُمْ عَلَى أَخِيهِ ) کیا میں تمہارے سپرد کر دوں اس کو اس
طرح جس طرح میں نے اس سے پہلے تمہارے سپرد اپنے بیٹے یوسف کو کیا تھا۔ اصل میں مجھ تمہاری
حفاظت کا کوئی بھروسہ نہیں ﴿ فَاللَّهُ خَيْرٌ حَفِظًا وَهُوَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ ) یقینا اللہ ہی ہے جو بہترین
حفاظت کرنے والا اور وہی سب رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔
ابن عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا: لقمان حکیم یہ کہا
کرتے تھے کہ جب کوئی چیز اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں دی جاتی ہے تو تو اللہ تعالیٰ اس کی حفاظت فرماتا ہے۔
(مسند احمد بن حنبل، الجزء الثاني صفحه ۸۷)
جب کوئی چیز اللہ کی حفاظت میں دی جاتی ہے اس سے مراد یہ نہیں ہے کہ ویسے محاور کوئی
کہہ دے کہ اللہ کی حفاظت میں۔ مراد یہ ہے کہ بچے دل اور کچی جان سے ہر قسم کے خطرات کو پیش نظر
رکھتے ہوئے ایک انسان خدا کے سپرد کرے کہ تو ہی میری حفاظت کرنے یا میری اولاد کی حفاظت
کرنے والا ہے تو بلا شبہ خدا تعالیٰ ضرور پھر اس کی حفاظت کرتا ہے۔
سورۃ الحجر آیات ۱۷ تا ۱۹ ﴿ وَلَقَدْ جَعَلْنَا فِي السَّمَاءِ بُرُوْجًا وَّزَيَّتْهَا لِلنَّظِرِينَ وَحَفِظْنَهَا
مِنْ كُلِّ شَيْطَنٍ رَّحِيم إِلَّا مَنِ اسْتَرَق السَّمْعَ فَأَتْبَعَهُ شِهَابٌ مُّبِينٌ کے اور یقینا ہم نے آسمان میں
بستاروں کی منازل بنائی ہیں اور اس (آسمان) کو دیکھنے والوں کے لئے مزین کر دیا ہے اور اس کی ہم نے
ہر ایک دھتکارے ہوئے شیطان سے حفاظت کی ہے سوائے اس کے جو سننے کی کوئی بات اچک لے تو
آگ کا ایک روشن شعلہ اس کا تعاقب کرتا ہے۔
اب آپ جو شہاب ثاقب کو دیکھتے ہیں یہ خدا تعالی کا حفاظت کا انتظام ہے۔ وہ جو شعلہ ہے وہ
اس لئے انسان کی حفاظت کرتا ہے کہ اس شعلہ کے ساتھ وہ بڑا بھاری پتھر کا ٹکڑا جل کر خاک
ہو جاتا ہے۔ تو یہ قرآن کریم کی فصاحت و بلاغت ہے کہ اس کے پیچھے شعلہ کو لگا دیا جیسے شعلہ پیچھے
پیچھے بھاگ رہا ہو اور اس وقت تک بھاگتا رہتا ہے جب تک وہ جل کر خاکستر نہ ہو جائے۔ اور یہ نظام
جو ہے سماء الدنیا کا یہ حیرت انگیز ہے۔ تمام ریڈیائی لہروں سے انسان کی حفاظت کرتا ہے۔ زمین کے
اوپر سات آسمان ہیں۔ ان سات آسمانوں میں ہر آسمان ایک حفاظت کے لئے مقرر ہے اور سبب سے.
زیادہ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اوزون (Zone-O) جو آکسیجن کی ایک قسم ہے جو بہت بھاری ہے وہ
زمین پر رہنے کی بجائے اوپر رہتی ہے۔ کیوں ایسا ہوا؟ اس لئے کہ Zone -Oکے ذریعہ آسمان سے
اترنے والی ریڈیائی شعاعوں کی حفاظت کی جاتی ہے اور اگر Zone -Oاوپر نہ ہوتی تو یہ حفاظت ناممکن
تھی۔ تو بظاہر عقل یہ کہتی ہے کہ بھاری گیس ہونے کی وجہ سے اس کو نیچے ہونا چاہئے مگر وہ اوپر ہے اور
ہر دفعہ وہ ٹوٹ کے بکھرتی ہے اور گویا بنی نوع انسان کو بچانے کے لئے اپنی جان فدا کر دیتی ہے۔ اور پھر
خدا تعالیٰ کی تقدیر اس کو دوبارہ Zone -Oمیں جوڑ دیتی ہے۔ یہ بہت ہی باریک اور پیچ دار نظام ہے،
انسان ہر وقت غافل ہے مگر اس کو پتہ نہیں کہ اللہ تعالٰی ہر حال میں اس کی حفاظت کے لئے سامان
کر رہا ہے اگر یہ سامان اللہ تعالیٰ کی طرف سے نہ ہو تا تو انسان کیا زندگی کی کوئی جنس بھی اس دنیا میں بیچ
نہیں سکتی تھی۔
اب سورۃ انبیاء میں حضرت سلیمان کے تعلق میں ایک بیان ہے ﴿وَمِنَ الشَّيَاطِينِ مَنْ
يُعُوصُونَ لَهُ ويَعْمَلُونَ عَمَلًا دُونَ ذَلِكَ. وَكُنَّا لَهُمْ حَفِظِينَ ) (الانبیاء: ۸۳)۔ اور شیطانوں میں
نام
سے وہ تھے جو غوطہ مارا کرتے تھے ﴿ويَعْمَلُوْنَ عَمَلا دُونَ ذلِكَ ) اور حضرت سلیمان کی خاطر اس
کے کے علاوہ علاوہ بھی بھاری بھاری کام کیا کرتے تھے ﴿ وَكُنَّا لَهُمْ حَفِظِينَ ﴾ اور ہم ان شیطانوں کی حفاظت
کراتے تھے۔
اب دیکھو شیطانوں کی حفاظت نے کیا مراد ہے۔ شیطان اگر وہ ظاہری شیطان ہو تا جو آگ کا
ہے تو غوطہ مارتے ہی ختم ہو جاتا۔ اس میں صریح اشارہ ہے کہ شیطان سرکش قو میں تھیں، سرکش
قوموں کے افراد تھے اور وہ جب حضرت سلیمان کی خاطر غوطے لگا کر موتی بھی نکالتے تھے تو اللہ تعالیٰ
اس وقت ان کی حفاظت کرتا تھا ورنہ ان کے لئے ممکن نہ ہوتا کہ وہ گہرے سمندروں میں اتر کر غوطہ
لگا کر موتی نکالتے۔ اور اس کے علاوہ بھی بھاری بھاری کام حضرت سلیمان کے لئے سر انجام دیتے تھے
وَكُنَّا لَهُمْ حَفِظين . اب یہ غور طلب بات ہے کہ وہ کس قسم کے شیطان تھے جن کی اللہ حفاظت
فرماتا ہے۔ پس وہ انسانی شیطان ہی تھے یعنی سرکش قو میں تھیں اس کے سوا ان کو شیطان کہنے کا اور کوئی
مقصد نہیں۔
پھر سورۃ سبا آیت نمبر ۲۲ ﴿ وَمَا كَانَ لَهُ عَلَيْهِمْ مِنْ سُلطنٍ إِلَّا لِنَعْلَمَ مَنْ يُؤْمِنُ بِالا
خِرَةِ مِمَّنْ هُوَ مِنْهَا فِي شَكٍّ وَرَبُّكَ عَلى كُلِّ شَيْءٍ حفیظ ہے اور اسے ان پر کوئی غلبہ نہیں تھا مگر
ہم یہ چاہتے تھے کہ اسے جو آخرت پر ایمان لاتا ہے اس سے ممتاز کر دیں جو اس کے بارہ میں شک میں
مبتلا ہے اور تیرا رب ہر چیز پر حفیظ ہے۔
اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی بعض دعائیں اور بعض الہامات جن میں حفیظ
اور حفظ کا ذکر ہے وہ میں پیش کرتا ہوں لیکن اس سے پہلے تین حدیثیں ہیں وہ میں پہلے بیان
کردوں، پھر میں الہامات کی طرف آؤں گا۔
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت سے جب مسجد
ں میں داخل داخل ہوئے ہوتے تو تو یہ یہ دعا دعاکرتے کرتے ہیں میں خدا خدائے قسم عظیم کی کی، اسکی اُس کی ذات ذات کریم کریم کی کی اور اور اس اسکے کے سلطان سلطان قدیم قدیم کی کی
پناہ چاہتا ہوں دھتکارے ہوئے شیطان سے۔ حضور نے فرمایا: بس۔ میں نے کہا: ہاں۔ آپ نے فرمایا:
جب کوئی شخص یہ دعا مانگتا ہے تو شیطان کہتا ہے آج سارا دن یہ مجھ سے محفوظ ہو گیا۔
(سنن ابی داؤد. کتاب الصلوة )
اب مسجد میں داخل ہونے کی جو دعائیں ہیں وہ بہت سی ہیں ان میں ایک دعا تو یہ ہے کہ پہلے
درود پڑھیں اس کے بعد کہیں اللہ تعالیٰ مجھے اپنی رحمت سے نوازے، اپنی رحمت مجھے عطا کرے اور
رحمت سے مراد روحانی نعمتیں ہیں اور نکلنے کے وقت اللهُمُ افْتَحْ لِي ابْوَابَ فَضلك داخل ہوتے
وقت الفاظ یہ ہیں اللهُمَّ افْتَحْ لَى اَبْوَابَ رَحْمَتِكَ - نکلتے ہوئے یہ الفاظ ہیں ، اللهُمَّ افتح لنی
ابْوَابَ فَضْلِك أَبْوَابَ فَضْلِكَك سے مراد ظاہری دنیا کی دولتیں اور سامان ہیں۔ یعنی دنیاداروں والی
دولتیں نہیں مگر نیک لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو دو لیتیں عطا ہوتی ہیں۔ پس یہ دعا بھی یاد رکھا
کریں، اس سے میں نے بہت استفادہ کیا ہے اور آپ کو بھی نصیحت کرتا ہوں کہ اس دعا کو یا د ر کھیں
خدا تعالٰی آپ کی مالی مشکلات دور فرمادے گا۔
دوسری حدیث مسند احمد بن ضبل سے کی گئی ہے۔ حضرت عبد اللہ بن عباس سے مروی ہے
کہ ایک روز وہ آنحضرت ﷺ کے پیچھے سوار تھے۔ حضور نے ان کو فرمایا: الئے لڑکے ! میں تمہیں چند
دعائیہ کلمات سکھاتا ہوں : اللہ تعالی کو ہمیشہ یادرکھ اور اُس کی حفاظت میں رہ ، وہ تیری حفاظت کرے
گا۔ تو اللہ تعالیٰ کو یاد کر تو تو اُسے سامنے پائے گا اور اگر کچھ مانگنا ہو تو خدا سے مانگ۔ جب کوئی مدد چاہتی
ہو تو خدا سے مدد چاہو۔ اور یاد رکھ کہ سب لوگ جمع ہو کر اگر تجھے کوئی فائدہ پہنچانا چاہیں تو وہ تمہیں
کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتے سوائے اس کے جو اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے لکھ چھوڑا ہو۔ اور اگر یہ جمع ہو کر
تمہیں کوئی نقصان پہنچانا چاہیں تو نہیں پہنچا سکتے سوائے اس کے کہ اللہ تعالیٰ کی تقدیر ہی ایسی ہو۔
(مسند احمد بن حنبل - الجزء الثاني- صفحه ۱۹۸)
ایک حضرت ابو امامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت ہے کہ حضرت عمر بن الخطاب نے نیا کپڑا
پہنا اور یہ دعا کی تمام تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جس نے مجھے کپڑا پہنایا جس کے ذریعہ میں اپنے
نگ ڈھانپتا ہوں اور اپنی زندگی میں اس کے ذریعہ زینت حاصل کرتا ہوں۔ پھر فرمایا: میں نے
آنحضرت ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جس نے نیا کپڑا پہنا اور پھر یہ دعا کی کہ تمام تعریفیں اللہ
ہی کے لئے ہیں جس نے مجھے یہ کپڑا پہنایا جس کے ذریعہ میں اپنے ننگ ڈھانپتا ہوں اور اپنی زندگی میں
اس کے ذریعہ زینت حاصل کرتا ہوں۔ پھر اپنے پرانے کپڑے کی طرف متوجہ ہوا اور اسے بطور
صدقہ دے دیا تو وہ زندگی اور موت (دونوں حالتوں) میں اللہ کی پناہ اور اس کی حفاظت اور اس کی پردہ
پوشی میں ہو گا۔ آپ نے نیہ بات تین دفعہ بیان فرمائی۔
سنن ابن ماجه الجزء الثاني كتاب اللباس)
اب یاد رکھنا چاہئے کہ پرانے کپڑے دینے سے مراد یہ نہیں ہے کہ بودے اور کھدے ہو چکے
ہوں ہوں اور اور کسی کام کے نہ ہوں تو پھر کسی غریب کو دئے جائیں۔ قرآن کریم کی ایک دوسری آیت اس
سے واضح طور پر منع فرما رہی ہے کہ کوئی چیز کسی کو ایسی نہ دو کہ اگر وہ تمہیں دی جائے تو شرم سے
تمہاری نظریں نیچے جھک جائیں۔ تو ہر گز پھٹے پرانے کپڑے غریب کو نہیں دینے چاہئیں۔ اس کو
بیشک پھینک دیں مگر وہ خدا کی خاطر غریب کو نہیں دئے جاسکتے ۔ ہاں پھٹے پرانے کپڑے کی بجائے
استعمال شدہ کپڑے ہوں جو صحیح حالت میں ہوں اور ایسے ہوں کہ اگر آپ کو دئے جائیں تو آپ کی نظر
شرم سے نیچی نہ ہو بلکہ آپ خوشی سے اسے قبول کریں تو پھر بے شک آپ وہ کپڑے دے دیا کریں۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی یہ عادت تھی کہ آپ اپنے استعمال شدہ کپڑے غریبوں کو
دے دیا کرتے تھے مگر وہ کپڑے اچھی حالت میں ہوا کرتے تھے۔
اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔
"يُرِيدُونَ أَن يُطْفِئُوا نُورَ اللهِ قُل اللهُ حَافِظة عِنَايَةُ اللَّهِ حَافِظُكَ. نَحْنُ نَزَّلْنَاهُ وَإِنَّا لَهُ
لَحَافِظُونَ اللهُ خَيْرٌ حَافِظًا وَ هُوَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ"- "مخالف لوگ ارادہ کریں گے کہ تا خدا
کے نور کو بجھا دیں۔ کہہ خدا اُس نور کا آپ حافظ ہے۔ عنایت الہیہ تیری نگہبان ہے۔ ہم نے اتارا ہے
اور ہم ہی محافظ ہیں۔ خدا خیر الحافظین ہے اور وہ ارحم الراحمین ہے"۔ (تذکرہ صفحه ۱۰۷)
اب دیکھئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی کتنے خطرات درپیش تھے۔ آپ کے
تو ایک بھی پہرہ دار نہیں ہوا کرتا تھا۔ ڈیوڑھی کھلی رہتی تھی۔ آج دیکھیں کتنے پہرہ دار ہمارے پھر
رہے ہیں لیکن وہ حفاظت جو مسیح موعود کی حفاظت تھی ویسی حفاظت تو کسی کو نصیب نہیں
ہو سکتی۔ سب سے بڑے خطرناک دنوں میں جبکہ لوگ قتل کا ارادہ کر کے قادیان آئے تو آپ نے
ایک پہرہ دار کو بھی مقرر نہیں کیا کہ وہ رستہ روک کے کھڑا ہو۔ بے دھڑک آسکتے تھے لیکن اللہ تعالیٰ
کس شان سے آپ کی حفاظت کرتا تھا اس کا ایک واقعہ میں آپ کو سنادیتا ہوں۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام خطبہ دے رہے تھے کہ ایک مسمریزم کرنے والا
آیا اور اس نے مسجد میں بیٹھ کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر مسمریزم کرنے کی کوشش کی
اور یہ سوچا کہ آپ نعوذ باللہ من ذلک ناچنے لگ جائیں گے۔اس کا خیال تھا کہ جب ناچیں گے تو سب
لوگ تتر بتر ہو جائیں گے کہ یہ کیسا مسیح ہے جو لوگوں کے سامنے ناچ رہا ہے۔ تو اس کو حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پشت سے دو خوفناک شیر نظر آئے جو دھاڑنے کے لئے تیار تھے اور اس
پر حملہ کرنے کے لئے تیار تھے۔ وہ ایسا بھاگا مسجد سے کہ جوتیاں بھی وہیں چھوڑ گیا۔ بعد میں لوگوں کی
توجہ ہوئی اور دوڑ کے اس کے پیچھے گئے اور اس کو پکڑا تو پھر اس نے یہ واقعہ بیان کیا۔
تو اللہ تعالی حفاظت کے لئے مقرر فرماتا ہے اور دو جو مقرر ہوتے ہیں یہ بھی عجیب واقعہ ہے
آنحضرت ﷺ کے زمانہ میں بھی ابو جہل کے مقابل پر رسول اللہ ﷺ کو ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا کہ
دو اونٹنیاں آنحضرت ﷺ کے پیچھے تھیں جو ابو جہل کو پھاڑ دینے کے لئے تیار تھیں اور جیسے دیوانی
اونٹنیاں ہوں۔ تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے ابو جہل کو حلف الفضول یاد کر لیا اور کہا اس
غریب کے پیسے دے دو۔ چپ کر کے اس نے پیسے دے دئے۔ تب تعجب سے اس کے ساتھیوں نے
بعد میں پوچھا کہ اسے جاہل تم ہم سے تو کہتے ہو کہ رسول اللہ علہ یعنی حضرت محمد کی مخالفت کرو اور
ہر پیسہ مار جاؤ اور ہر چیز کھا جاؤ تم نے یہ کیا کیا۔ اس نے کہا میں نے یہ نظارہ دیکھا تھا۔ اگر میری جگہ تم
بھی ہوتے تو کبھی بھی تم اس حکم کا انکار نہ کر سکتے۔ پس يَحْفَظُونَهُ مِنْ أَمْرِ اللہ کا یہ مطلب ہے۔ اللہ
کے حکم سے اللہ ہی کی تقدیر کے خلاف مگر اللہ کے حکم سے وہ حفاظت کرتا ہے اپنے انبیاء کی اور اپنے
پیاروں کی۔
اب الہامات ہیں۔ إِنِّى نَاصِرُكَ إِنِّي حَافِظُكَ " میں تیری مدد کروں گا، میں تیری
حفاظت کروں گا“۔ (تذکره صفحه (۸۲)
إِنَّا نُرِيدُ أَنْ نُعِزَّكَ وَنَحْفَظَكَ . ہم تجھے عزت دینا چاہتے ہیں اور تیری حفاظت کرنا چاہتے
ہیں۔ (الحکم- 24 اگست شفاء و تذکره صفحه ۳۷۶)
پھر ایک الہام ہے 1900ء کا - اللهُ حَافِظه : عِنَايَةُ اللهِ حَافِظه خدا اس کا نگہبان ہے
، خدا کی عنایت اس کی نگہبان ہے۔ ہم نے اس کو اتارا اور ہم ہی اس کے نگہبان ہیں خدا بہتر نگہبانی
کرنے والا ہے اور وہ رحمن اور رحیم ہے۔ کفر کے پیشوا تجھے ڈرائیں گے تو مت ڈر کہ تو غالب رہے گا۔
اربعین نمبر ۲ صفحه ۸.۲)
إِنِّي لَا يَخَافُ لَدَيَّ الْمُرْسَلُوْنَ إِنِّي حفيظ. إِنِّي مَعَ الرَّسُوْلِ أَقُومُ۔ میرے رسولوں
کو میرے پاس کچھ خوف اور غم نہیں۔ میں نگہ رکھنے والا ہوں (میں حفیظ ہوں) میں اپنے رسولوں
کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔ (دافع البلاء صفحه ۵ تا ۸ تذکره صفحه ۲۲۱)
اب اس کے بعد میں ایم ٹی اے کی ڈیجیٹل نشریات کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں۔ یہ آج
کے جمعہ پر یہ بہت ہی برکت والا اعلان کرنے کی میں توفیق پا رہا ہوں۔ کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے
امریکہ میں تو 1994 ء سے ہی ڈیجیٹل نشریات جاری ہیں جبکہ گزشتہ سال سے یورپ اور ساؤ تھ پیسیفک
کے ممالک کے لئے بھی ڈیجیٹل سروس شروع کی جاچکی ہے۔ اور اب ایشیا، آسٹریلیا اور افریقہ کے
ممالک کے لئے یہ نشریات شروع کر دی گئی ہیں۔ الحمد للہ کہ اس طرح پانچوں براعظموں سے ایم ٹی
اے کی ڈیجیٹل نشریات پہنچ رہی ہیں اور دیکھی سنی جاسکتی ہیں۔
ایک اور عظیم الشان اعلان یہ ہے۔ سکائی ڈیجیٹل سسٹم ۔ سیٹلائٹ کی دنیا میں سکائی ڈیجیٹل
سٹم سب سے زیادہ دیکھا جاتا ہے اور بہت ہی مقبول ہے۔ اس کے ناظرین کی تعداد کم از کم ساٹھ لاکھ
ہے لیکن اندازہ ہے اور خیال ہے کہ ایک کروڑ تک بھی ہو سکتی ہے۔ ان سب ناظرین تک ایم ٹی اے کی
نشریات پہنچانے کے لئے سکائی کے ساتھ معاہدہ تکمیل پاچکا ہے اور آج سات ستمبر ۲۰۰۱ء کے جمعتہ
المبارک سے یہ نشریات شروع ہو جائیں گے۔ انشاء اللہ تعالیٰ۔
Streaming Video Broadband ٹیکنالوجی کے استعمال سے جلسہ سالانہ
ہو۔ ایس۔ اے اور جلسہ سالانہ کینیڈا کی کارروائی براہ راست ایم ٹی اے پر نشر کی گئی۔ اس ذریعہ سے
انشاء اللہ مختلف ممالک سے لوگ آئندہ مجالس سوال و جواب اور دوسرے پروگراموں میں براہ راست
شمولیت کر سکیں گے اور لائیو نیوز رپورٹنگ (ReportingNews Live ) بھی ممکن ہو سکے گی۔
شعبہ نیوز کے لئے نئی خبر رساں ایجنسیوں سے معاہدے ہو چکے ہیں۔ امسال دنیا کی دوسری سب سے
بڑی خبر رساں ایجنسی AFP ایسو سی اینڈ فرانس پریس کے ساتھ ایم ٹی اے کا معاہدہ طے پا چکا ہے جس
کے نتیجہ میں AFP پر تازہ ترین با تصویر خبریں نشر کی جاسکیں گی۔ نیز زن ہوا (Xinhua) ایجنسی کے
ساتھ بھی جو چینی ایجنسی ہے اب تصویری خبروں کا نیا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ تو اللہ تعالیٰ جزادے سید
نصیر شاہ صاحب کو جنہوں نے بہت عظیم الشان خدمت سر انجام دی ہے اور اب ساری دنیا میں جو
سکائی ڈیجیٹل کے کروڑوں آدمی ہیں وہ ذرا گھمائیں گے اپنی Knob کو تو اس پر MTA دکھائی دینے
لگے گا۔ اور ایک دم تو براہ راست سکائی پر نہیں جاسکتے۔ پوچھتے ہیں دیکھتے ہیں کہاں آرہا ہے۔ اس کے
ساتھ ایم ٹی اے بھی آجائے گا۔ تو انشاء اللہ تعالی رفتہ رفتہ اس کے ذریعہ احمدیت کا پیغام دنیا میں پھیلتا
چلا جائے گا۔ اللہ تعالی سید نصیر شاہ صاحب کو بہترین جزا عطا فرمائے بہت ہی محنت کر رہے ہیں اور بڑی
حکمت سے کام کر رہے ہیں۔