Tabligh

Friday Sermon, 21 September 2001: Tabligh

AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے قرآن کریم میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے حفاظت کے الٰہی وعدے اور مکی و مدنی ادوار میں اس کے ظہور پر تفصیلی گفتگو فرمائی۔ آپ نے دشمنوں کے ارادہ قتل، ہجرت کے واقعات، زہر دہی کی کوشش اور غزوات کے نازک مواقع پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی معجزانہ حفاظت کے تاریخی شواہد پیش کیے۔ آخر میں انہوں نے واضح کیا کہ یہی حفاظت کا الٰہی وعدہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں بھی مختلف خطرات اور جھوٹے مقدمات سے نجات کی صورت میں شاندار طریقے سے پورا ہوا۔

موضوعات: الٰہی حفاظت کا وعدہ، سیرت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم، تفسیر قرآن کریم، حضرت مسیح موعود علیہ السلام، مخالفین کی سازشیں اور مقدمات

خطبه جمعه
نحضرت علیل ہو وسلم اللہ کا کسی کے ھاتھ سے قتل نہ کیا جانا ایک بڑا بھاری
معجزہ ھے اور قرآن شریف کی صداقت کی دلیل ھے
دشمنوں کے شر سے آنحضرت لعل اللہ وسلم کی معجزانه حفاظت کے ایمان افروز واقعات کا بیان
خطبہ جمعہ ارشاد فرمودہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خلیفة المسیح الرابع ایده الله تعالیٰ بنصرہ العزیز - فرموده ۲۱ ستمبر ۲۰۰۱ء بمطابق ۲۱ر تبوک ۱۳۸۰ هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
خطبہ جمعہ کا یہ متن ادار والفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فأعوذ بالله من الشيطان الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين -
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالین
يا أَيُّهَا الرَّسُولُ بَلَغَ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ. وَإِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَغْتَ رِسَالَتَهُ
وَاللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ إِنَّ اللهَ لَا يَهْدِى القَوْمَ الكافِرِينَ ) (سورة المائده : ۲۸)
اے رسول! اچھی طرح پہنچا دے جو تیرے رب کی طرف سے تیری طرف اتارا گیا ہے۔ اور
اگر تو نے ایسا نہ کیا تو گویا تو نے اس کے پیغام کو نہیں پہنچایا۔ اور اللہ تجھے لوگوں سے بچائے گا۔ یقینا اللہ
کا فر قوم کو ہدایت نہیں دیتا۔
اس آیت کریمہ میں آنحضرت عے سے جو عصمت کا وعدہ ہے یہ ظاہری وعدہ بھی ہے اور
روحانی وعدہ بھی ہے۔ ظاہری معنی عصمت کا تو ہے جسم کو ہر قسم کے خطرات سے محفوظ کرنا اور
غیر معمولی حالات میں معجزانہ طور پر حفاظت فرمانا۔ اور دوسرا معنی ہے عصمت معنوی یعنی نہایت
ناپاک الزام جو دشمن تجھ پر لگاتے ہیں اللہ تعالیٰ تجھے ان سے بری الذمہ ثابت فرمادے گا۔
آیت کے نزول کا زمانہ خاص توجہ کے قابل ہے۔ ابن جریر، ابن کثیر ، در منشور اور بحر المحیط میں
لکھا ہے کہ آیت وَاللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ کے مکہ کے ابتدائی دور میں نازل ہوئی تھی اور اسی آیت
کے متعلق یہ بھی دوسرے مفسرین نے بیان کیا ہے کہ یہ مدینہ میں نازل ہوئی تھی۔ تو اس صورت
میں ان دونوں چیزوں میں کیسے اطباق ہو گا۔ روح المعانی میں جو بیان کیا گیا ہے وہ یہ ہے کہ پہلے یہ آیت
مکہ میں نازل ہوئی تھی اور پھر مدینہ میں دوبارہ نازل ہوئی تھی۔ اور مکہ میں پہلے نازل ہونا ضروری ہے۔
کیونکہ زیادہ خطرہ تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کو مکی دور میں ہی تھا۔ پس مکتی دور میں اگر
حفاظت کا وعدہ نہ ہوتا تو حضور اکرم کے دل کو کیسے قرار ملتا۔ پس ضروری تھا کہ یہ آیت مکہ میں ضرور
نازل ہوئی ہو اور ابن کثیر کی یہ رائے بالکل درست اور زیادہ قابل قبول ہے کہ مکہ میں نازل ہوئی ہے
اور مدینہ میں پھر نازل ہوئی ہے۔ مدینہ میں جنگ بدر کے بعد جو خطرات در پیش ہوئے ہیں اُحد و غیرہ
کے وہ سارے متقاضی ہیں کہ دوبارہ حفاظت کے وعدہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کے
دل کو تسلی مل جائے۔
اس ضمن میں ابن عباس کی ایک حدیث ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ جب مجھے اپنی
رسالت کے ساتھ مبعوث فرمایا گیا تو اس کی وجہ سے میر ادل گھبرایا اور میں نے سمجھ لیا کہ لوگوں کا
ایک طبقہ مجھے جھٹلا دے گا اس پر یہ آیت نازل ہوئی۔ اس کے بعد انہوں نے فرمایا کہ ابو طالب ہر روز
آنحضرت ﷺ کے ساتھ بنی ہاشم کے کچھ لوگ حفاظت کے لئے بھجوایا کرتے تھے ۔ آپ بنو ہاشم
سے تعلق رکھتے تھے اس لئے آپ کو اپنے قبیلہ پر زیادہ اعتماد تھا اور دشمن قبیلوں کے متعلق خطرہ تھا کہ
وہ کسی وقت بھی حملہ کر سکتے ہیں۔ لیکن جب آیت وَاللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ ) نازل ہوئی تو
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا "يَا عَمَّاهُ إِنَّ اللهَ قَدْ عَصَمَنِى مِنَ الجِنِّ وَالْإِنْسِ فَلَا احْتَاجُ مَن
يخرُ يحرسني سُنی یعنی اس سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ مکہ ہی میں آیت نازل ہو چکی تھی اور اس کے نتیجہ میں
آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالی نے مجھ سے خود حفاظت کا وعدہ فرمایا ہے۔ پس اب میرے
ساتھ کسی محافظ کو نہ بھیجا کریں۔
دوسر ا نزول سن دو ہجری کا ہے جبکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی شادی حضرت
عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا سے ہو چکی تھی۔ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و سلم کو نیند نہیں آرہی تھی۔ حضور نے فرمایا کاش میرے صحابہ میں
سے کوئی صالح نوجوان آج رات پہرہ دے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہا فرماتی ہیں کہ اسی اثناء
میں ہم نے ہتھیاروں کی جھنکار سنی۔ حضور نے دریافت فرمایا کون ہے۔ تو حضرت سعد بن ابی وقاص
رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کی کہ حضور میں ہوں ۔ آنحضور صلى الله میلے نے پوچھا تم کیوں آئے ہو ۔
انہوں نے عرض کی کہ حضور! میرے دل میں حضور کے بارہ میں کچھ خوف پیدا ہوا تھا اس لئے میں
حضور کے پہرہ کے لئے حاضر ہوا ہوں۔ آنحضرت علیہ الله نے آپ کو دعادی اور پھر سو گئے۔
ایک اور روایت میں ہے پھر یہ آیت نازل ہوئی۔ تو گویا کہ یہ دو دفعہ نازل ہوئی۔ ایک دفعہ مکہ
میں ہو چکی تھی ایک مدینہ میں ۔ آپ نے سر خیمہ سے باہر نکالا اور فرمایا آپ چلے جائیں فقد
عَصَمَنِيَ الله - اللہ تعالیٰ نے میری حفاظت کا ذمہ لے لیا ہے۔ اور اگر یہ دوبارہ نزول کا ۱۲ ہجری کا ہی
واقعہ ہے تو اس کے بعد تمام غزوات جتنے بھی بڑے خوفناک غزوات تھے جو نہایت ہی خطرناک مواقع
لے کے آئے تھے وہ سارے اس دوسرے نزول کے بعد کے واقعات ہیں۔ پس وہ لوگ جو اسے مدنی
قرار دیتے ہیں ان کو بھی سمجھ لینا چاہئے کہ مدنی ہونے کے باوجود تمام خطرات تو اس آیت کے نزول
کے بعد ہوئے ہیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ و سلم سے ہر قسم کی بدنی اور معنوی حفاظت
کا وعدہ فرمایا گیا تھا۔
اب ایک حدیث میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔ حضرت ابو قتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان
کرتے ہیں کہ ایک سفر میں وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کے ہمراہ تھے۔ لوگ پیاس کی
شدت کی وجہ سے حضور سے آگے نکل گئے۔ پیاس کی شدت کی وجہ سے آگے نکلے، سوال یہ ہے کہ وہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی وجہ سے پانی کی تلاش میں آگے نکلے تھے ورنہ یہ کوئی معنے
نہیں کہ پیاس کی شدت کی وجہ سے آگے نکل گئے ۔ حضرت ابو قتادہ فرماتے ہیں کہ میں حضور کی
حفاظت کی غرض سے اس رات حضور کے ساتھ رہا۔ اس پر حضور نے مجھے دعا دی اور فرمایا اللہ تمہاری
حفاظت کرے جس طرح تم نے اس کے نبی کی حفاظت کی ہے۔
(ابوداؤد كتاب الادب باب الرجل يقول للرجل حفظك الله ) .
ایک روایت حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی ہے کہ نبی کریم ﷺ کی حفاظت کی
جاتی تھی۔ مگر جب آیت وَاللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاس نازل ہوئی تو آپ ﷺ نے اپنا سر خیمہ سے
باہر نکالا اور فرمایا: اے لوگو! چلے جاؤ کیونکہ خدا تعالٰی نے میری حفاظت کا وعدہ فرمایا ہے۔
(ترمذى. كتاب التفسير
اس ضمن میں ایک حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت ہے کہ مکہ کے اسی
آدمی تنعیم نامی پہاڑ سے اتر کر حضور اور آپ کے صحابہ پر اچانک حملہ کرنے کے لئے آئے لیکن سب
کے سب پکڑے گئے مگر حضور ﷺ نے سب کو بخش دیا۔
اب یہ بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کا عفو مجسم ہے کہ قتل کی نیت سے آئے تھے
اور اچانک حملہ آور ہوئے تھے اور اس کے باوجو د رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے ان کی جان
بخشی فرمائی۔ کہتے ہیں کہ اس موقع پر یہ آیت نازل ہوئی کہ اللہ تعالیٰ وہ ہے جس نے مکہ کی وادی میں
اکتوبر ۲۰۰ ء تا یکم نومبر ۲۰۰۱ء ) 5(

دشمنوں کے ہاتھ کو تم سے روک دیا اور تمہارے ہاتھ کو ان سے روک دیا بعد اس کے کہ اللہ تعالیٰ نے
تم کو ان پر کامیابی بخشی تھی۔(صحیح مسلم، کتاب الجہاد)
ایک روایت میں ابو جہل کے اردہ قتل کا ذکر ملتا ہے۔ ابو جہل نے قریش کو کہا کہ محمد (ﷺ)
ہمارے دین کے عیب نکالتا ہے، ہمارے آباء اور ہمارے بتوں کو گالیاں دیتا ہے اور میں خدا سے عہد
کرتا ہوں کہ میں کل ضرور ایک پتھر کے ساتھ جس کو میں اٹھانے کی طاقت رکھتا ہوں محمد (عصلى الله ) کا
سر اس وقت جب وہ سجدہ میں ہوں گے ، کچل دوں گا۔ پس تم اس وقت میری حفاظت کرنا۔ اس کے
بعد بنو عبد مناف جو چاہیں کر لیں۔ اس پر مشرکین نے کہا تو جو چاہے کر، ہم تیری حفاظت نہیں
کر سکیں گے۔ اگلی صبح ابو جہل نے جیسا پتھر کہا تھا ویسا پتھر لیا، پھر آنحضرت ﷺ کی انتظار کرنے لگا۔
رسول اللہ اللہ جب نماز کے لئے آئے تو نماز پڑھنے کے لئے کھڑے ہوئے۔ قریش دور بیٹھے دیکھ
رہے تھے کہ ابو جہل کیا کرتا ہے۔ جب رسول اللہ میلے نے سجدہ کیا تو ابو جہل نے پتھر اٹھایا اور آپ کی
طرف چل دیا یہاں تک کہ جب وہ آپ کے قریب ہوا۔ تو وہ شکست خوردہ، ڈرا ہوا، ایسی حالت میں
واپس آیا کہ اس کا رنگ اُڑا ہوا تھا۔ اور اس کے ہاتھ پتھر کے ساتھ مشکل ہو چکے تھے۔ اور اس کی یہ
کیفیت اس وقت تک رہی جب تک کہ اُس نے اُس پتھر کو پھینک نہ دیا۔ قریش مکہ اس کی طرف لپکے
اور پوچھا: اے ابوالحکم ! تمہیں کیا ہوا ہے۔ اس پر اس نے کہا کہ میں وہ کام کر گزرنے کے لئے جس کا تم
سے ذکر کیا تھا، کھڑا ہوا اور جب میں اُس کے پاس پہنچا تو میری راہ میں ایک اونٹ حائل ہو گیا۔ بخدا
میں نے اس اونٹ جیسا کسی اونٹ کا نہ سر دیکھا ہے نہ گردن اور نہ ایسی کچلیاں۔ چنانچہ مجھے خوف پیدا ہوا
کہ وہ مجھے کھالے گا۔ (تلخیص از سیرت ابن ہشام جلد اوّل)
سفر ہجرت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی حفاظت۔ حضرت ابن عباس
رضی اللہ تعالیٰ عنہ آیت وَإِذ يَمْكُرُ بِكَ الَّذِيْنَ كَفَرُوا لِيُشْتو کے تعلق میں بیان کرتے ہیں
کہ ایک رات قریش مکہ نے باہم مشورہ کیا کہ صبح ہوتے ہی نبی کریم نے کو گرفتار کر لیں گے اور بعض
نے مشورہ دیا کہ قتل کر دیں، بعض نے کہا کہ مکہ سے نکال دیں مگر اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ کو اس
بات سے آگاہ فرمادیا۔ تب اس رات حضرت علیؓ آپ کے بستر پر سوئے اور نبی کریم صلى الله ﷺے وہاں سے
روانہ ہو کر غار تک پہنچ گئے اور مشرکین ساری رات حضرت علی کو نبی کریم صلى ہے الله سمجھ کر اُن کی نگرانی
کرتے رہے اور صبح ہوتے ہی اُن پر حملہ کرنے کی ٹھان لی۔ مگر جب وہاں حضرت علی کو پایا تو انہیں
معلوم ہو گیا کہ اللہ تعالٰی نے اُن کی تدبیر کو نا کام کر دیا ہے۔ اور کہنے لگے : تمہار ا سا تھی کہاں ہے؟۔
حضرت علیؓ نے جواب دیا: مجھے معلوم نہیں۔ اس پر انہوں نے حضور ﷺ کا کھوج نکالنا شروع کیا اور
جب پہاڑ تک پہنچے تو پاؤں کے نشانات ملنے ختم ہو گئے۔ پہاڑ تک پہنچنے سے مراد یہ ہے کہ اس پہاڑ پر
آنحضرت ﷺ کے قدموں کے نشان اس سے آگے نہیں گئے ، وہیں رک گئے اس لئے کھوجی نے کہا
که لاز ما آنحضرت ﷺ اسی پہاڑ پر ہیں۔ چنانچہ وہ پہاڑ پر چڑھے یہاں تک کہ غار کے قریب سے
گزرے اور غار کے منہ پر مکڑی کا جالا دیکھا تو کہنے لگے: اگر آپ اس میں داخل ہوتے تو اس کے منہ
پر مکڑی کا جالا نہ ہوتا۔ چنانچہ آپ اس غار میں تین دن تک رہے۔
(مسند احمد بن حنبل، مسند بنی هاشم
یعنی دشمن یہاں سے ناکام ہو کے واپس چلا گیا لیکن آنحضرت ﷺ اس غار میں ہی رہے تاکہ
تین دن کے بعد پھر وہاں سے روانہ ہوں۔ اس ضمن میں بعض دوسرے ایسے لوگ تھے جن کا خیال تھا
کہ رسول الله ای غار میں چھپے ہوئے ہیں اور بہر حال نکل کر مدینہ کی طرف جائیں گے ۔
تو انہوں نے اپنے طور پر تعاقب کا ارادہ کیا ہوا تھا۔
ابو اسحاق سے روایت ہے کہ انہوں نے براء بن عازب کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ حضرت ابو بکر
رضی اللہ تعالیٰ عنہ میرے باپ کے گھر آئے تو انہوں نے حضرت ابو بکڑ سے کہا کہ جس رات آپ
نے آنحضرت ﷺ کے ساتھ سفر کیا تھا، اُس کے کچھ واقعات بتائیے۔ آپ نے فرمایا: ہاں میں سناتا۔
ہوں۔ ہم نے رات سے لے کر اگلے دن کی دو پہر تک سفر کیا۔ ہم نے ایک ویران راستہ اختیار کیا جس
پر لوگ عام طور پر نہیں چلتے تھے۔ (دوپہر کے وقت) ہمیں ایک لمبی سی چٹان نظر آئی۔ آگے بڑھی
ہوئی ہونے کی وجہ سے اُس کا سایہ تھا اور وہاں دھوپ نہیں آتی تھی۔ ہم وہاں اترے ... سورج ڈھلتے
کے بعد ہم چل پڑے (تھوڑی ہی دور گئے تھے کہ ) سراقہ بن مالک نے ہمارا پیچھا کیا۔ میں نے عرض
کیا: یارسول اللہ ! ہم تو پکڑے گئے۔ حضور نے فرمایا: ڈرو نہیں اللہ ہمارے ساتھ ہے۔ ایک دفعہ غار
میں فرمایا تھالا تحْزَنْ إِنَّ اللهَ مَعَنا اور دوسری دفعہ پھر ۔ تو حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالٰی عنہ اپنی جان
کے لئے نہیں ڈرے تھے بلکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کی خاطر ڈر رہے تھے۔ ڈرو نہیں،
اللہ ہمارے ساتھ ہے، پھر بھی اللہ ہمارے ساتھ ہی فرمایا، یعنی ہم دونوں کے ساتھ اللہ ہے۔ یہی ایک
حدیث جو دونوں طرح برابر آئی ہے اس بات کی قطعی شہادت ہے کہ شیعوں کے سارے الزام
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ کے متعلق جھوٹے اور لغو ہیں ورنہ رسول اللہ ﷺ الله معنى
کہتے۔ جیسا کہ حضرت موسیٰ نے کہا تھا ( اِنَّ مَعِی رَبّی کے بجائے اس کے فرمایا واِنَّ اللهَ مَعَنَا الله
ہم دونوں کے ساتھ ہے یعنی ہمارے ساتھ ہے۔ پھر حضور نے سراقہ کے خلاف بددعا کی جس کے
نتیجہ میں اُس کا گھوڑا پیٹ تک زمین میں دھنس گیا۔ اس کا پیٹ تک زمین میں دھنسنا، یہ بھی غور طلب
بات ہے۔ وہاں کوئی دلدل تو نہیں تھی کہ جس میں گھوڑا پیٹ تک زمین میں دھنس جاتا لیکن گھوڑا گرا
ہے ، لیٹ گیا ہے اور پیچھے مڑ کر جب حضرت ابو بکڑ نے دیکھا تو یہی محسوس ہوا کہ وہ زمین میں دھنس
چکا ہے۔ بہر حال حضور نے سراقہ کے خلاف بددعا کی جس کے نتیجہ میں اس کا گھوڑا یوں معلوم ہوا ہے
جیسے زمین میں دھنس گیا ہے۔ اس پر سراقہ نے کہا: مجھے یقین ہے کہ آپ نے مجھے بدد عادی ہے، اب
میرے لئے دعا کیجئے۔ میں آپ دونوں کو اللہ کا واسطہ دے کر کہتا ہوں کہ میری درخواست رو نہ
کریں۔ اب اس نے یہاں دونوں کو مخاطب کر کے کہا ہے صرف رسول اللہ ﷺ کی دعا پہ شاید پورا
اعتبار نہیں تھا حضرت ابو بکر کے متعلق بھی کہا کہ وہ بھی میرے لئے دعا کریں۔
تب حضرت ابو بکڑ نے نہیں بلکہ آنحضرت ﷺ نے دعا کی۔ حضرت ابو بکڑا اپنا مقام سمجھتے
تھے اس لئے اس کے جواب میں خاموش رہے اور آنحضرت ﷺ کو موقع دیا کہ آپ اس کے لئے دعا
کریں۔ سراقہ کی مصیبت ٹل گئی۔ اس کے بعد سراقہ جسے بھی ملتا اسے کہتا ادھر کچھ نہیں ہے، جو کوئی
بھی اس سے ملتا اسے واپس لوٹا دیتا۔ حضرت ابو بکر کہتے ہیں کہ اس طرح اس نے ہمارے ساتھ کیا ہوا
عہد نبھایا۔ (بخاری، کتاب المناقب).
اب سراقہ کے متعلق یا درکھنا چاہئے کہ جھوٹ اس نے بولا ہے۔ نعوذ باللہ من ذلک حضرت
ابو بکر یا حضرت رسول اللہ ﷺ نے کوئی غلط بات نہیں کی۔ سراقہ تو غیر مسلم تھا اس نے جھوٹ بولا۔
ایک اور روایت میں ملتا ہے کہ سراقہ کو آنحضرت ﷺ نے فرمایا تیرا کیا حال ہو گا جب کسری
کے سونے کے کنگن تیرے ہاتھ میں ہونگے۔ اور اس وقت وہم و گمان بھی نہیں ہو سکتا تھا، اس قدر
مجبوری کی حالت میں رسول اللہ الله ﷺ تن تنہا رستہ میں جارہے ہیں، انتہائی خطرات میں ، ایک ایسا وقت
آنے والا والا ہے کہ کسرئی کے کنگن سراقہ کے ہاتھ میں ہو ہونگے نگے اور ایسا ایسا ہی واقعہ ہوا ہوا پھر اور اور سراقہ اس وقت
زندہ رہا جب تک کہ یہ حدیث پوری نہیں ہو گئی۔
ایک روایت میں ایک یہودیہ کے زہریلے گوشت کے متعلق روایت ملتی ہے ۔ اب یاد رکھیں
۲۰۰ تا کیمبر نومبر ۲۰ء

کہ یہ ساری روایات جتنی بھی ہیں یہ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاس کے تابع بیان کی جارہی ہیں۔ اسی آیت
کے نیچے آپ کی حفاظت کا وعدہ تھا اور مختلف وقت میں، مختلف خطر ناک اوقات میں یہ وعدہ بڑی شان
سے پورا ہو تا رہا۔ آنحضرت ﷺے صدقہ تو نہیں کھاتے تھے مگر تحفہ قبول فرمالیا کرتے تھے۔ غزوہ خیبر
کے موقع پر ایک یہودی عورت نے زہر ملا کر ایک بھوٹی ہوئی بکری آنحضرت ﷺ کو بطور تحفہ
بھجوائی۔ رسول اللہ اللہ نے اس میں سے کچھ کھالیا اور باقی صحابہ نے بھی اس میں سے کچھ کھا لیا تو
آنحضور الله ﷺ نے فرمایا: اس کھانے سے ہاتھ روک لو کیونکہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ یہ زہر آلودہ ہے۔
چنانچہ حضرت بشر بن البراء بن معرور انصاری (کھانا کھانے سےسے ) وفات پاگئے۔ اس پر
آنحضرت ﷺ نے اس یہودی عورت سے پچھوایا کہ تم نے ایسا کیوں کیا ؟ اُس نے جواب دیا: اگر آپ
چے نبی ہیں تو میرا یہ فعل آپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا اور اگر آپ دنیاوی بادشاہ ہیں تو میں نے
آپ سے لوگوں کو چھٹکار اولانے کی خاطر یہ اقدام کیا ہے۔(سنن ابو داؤد۔ کتاب الدیات)
اب آنحضرت ﷺ کی بخشش کا اس سے بھی اندازہ فرمائیے کہ آپ کو غلبہ ہو چکا تھا مدینہ میں
لیکن اس یہودی عورت کو جس نے زہر دے کر آپ کو ہلاک کرنے کی کوشش کی تھی آپ نے کوئی
سزا نہ دلائی۔ مسند احمد بن حنبل میں ایک روایت یہ بھی ہے کہ جب یہودی عورت سے اس فعل کا
سبب پوچھا گیا تو وہ بولی یہ میں نے اس لئے کیا ہے کہ اگر تو آپ خدا کے نبی ہیں تو خدا تعالی آپ کو
ضرور اس کی خبر کر دے گا اور اگر نبی نہیں ہیں تو لوگوں کو آپ سے نجات مل جائے گی۔
اب جنگ حنین جو انتہائی خوفناک جنگ لڑی گئی ہے جس میں بہت ہی زبر دست خطرات
رسول اللہ ﷺ کو پیش آئے تھے وہ بھی ﴿وَاللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاس کی آیت کے نزول کے لازماً
بعد ہوئی ہے خواہ اس کا آپ مکہ میں نازل ہونا سمجھیں یا مدینہ میں سمجھیں مگر اس میں تو شک ہی کوئی
نہیں کہ جنگ حنین جنگ احد کی طرح اس آیت کے نزول کے بعد ہوئی ہے۔ ابو اسحاق بیان کرتے
ہیں کہ ایک شخص حضرت براء کے پاس آیا اور کہا: اے ابو عمارہ کیا تم جنگ حنین کے دن بھاگ کھڑے
ہوئے تھے۔ تو حضرت براء نے کہا میں نبی اکرم میں اللہ کے بارہ میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ ہر گز نہیں
بھاگے۔ اس نے پوچھا تھا ابو عمارہ سے کہ کیا تم بھاگے تھے تو اس نے آگے سے یہ جواب دیا ہے کہ میں
نبی اکرم ﷺ کے بارہ میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ ہر گز نہیں بھاگے ، بلکہ بات یہ ہوئی کہ چند جوشیلے
نوجوان بغیر کسی اسلحہ کے ہوازن قبیلہ کی طرف چل نکلے۔
اب یہاں روایات مختلف ہیں اور مشتبہ ہیں۔ یہ تو ہو نہیں سکتا کہ بغیر ہتھیاروں کے قبیلہ کی
طرف چل پڑے ہوں۔ اصل بات یہ ہے کہ وہ بھگدڑ مچی ہے بہت زبر دست تیر انداز تھے مقابل
والے۔ اور ان کے تیروں سے گھبر اگر سواریاں الٹی ہیں اور یہاں تک آتا ہے کہ بعض دفعہ سواریوں
کے بگٹٹ واپس بھاگنے کے نتیجہ میں کچھ لوگ نیچے کچلے بھی گئے اور وہ سواریاں ان کے قابو نہیں آرہی
تھیں۔ اس حالت میں یہ حدیث ہے کہ آنحضرت نے وہاں کھڑے تھے اور بڑے جوش کے ساتھ
آپ یہ شعر پڑھ رہے تھے کہ ۔
آنَا النَّبِيُّ لَا كَذِب أَنَا ابْنُ عَبْدُ الْمُطَّلِبْ
کہ میں نبی ہوں اور بحیثیت نبی ہونے کے جھوٹ نہیں بولتا۔ اور اس وقت آپ کا زور سے یہ
کہنا کہ اَنَا النَّبِيُّ لَا كَذِب یہ بات بھی ظاہر کرتا ہے کہ آپ نے باقی صحابہ کے بدلہ اپنی طرف توجہ
مبذول کروادی۔ کیونکہ دشمن کو تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم سے ہی دشمنی تھی نہ کہ دیگر
صحابہ سے۔ اگر تھی تو آپ کی وساطت سے تھی۔ تو ساری توجہ ان سے ہٹا کر اپنی طرف کر دی کہ جس
نے مارنا ہے یا کوئی قتل کی کوشش کرنی ہے تو میری طرف آئے۔
اس وقت ابوسفیان آپ کی خچر کی لگام پکڑ کر آگے آگے چل رہے تھے۔ آپ نچر سے نیچے
اترے اور دعا کی اور لوگوں کو مدد کے لئے بلایا۔ ساتھ ساتھ آپ کہی کہتے جاتے:
أنا النبي لا كذب أنا ابن عبدالمطلب
میں نبی ہوں اور اس میں کوئی جھوٹ نہیں اور میں عبد المطلب کا بیٹا ہوں۔ اللَّهُمَّ نَزِلْ نَصْرَك دعا کی
کہ اے اللہ تعالی اب اپنی نصر ا تار، اپنی مدد اتار ، اے اللہ تو اپنی نصرت نازل فرما۔ حضرت براء کہتے ہیں
کہ جب جنگ شدت اختیار کر جاتی تو ہم آنحضرت ﷺ کے جلو میں پناہ لیا کرتے تھے۔
(بخاری. كتاب الجهاد والشير)
اب دیکھئے رسول اللہ کے دوسروں کو پناہ دیا کرتے تھے اس وقت آپ سے پیچھے ہونا محفوظ
ہونے کی علامت تھا۔ آنحضرت ﷺ الله پر جو حملہ تھا اس کی تو اللہ تعالی نے حفاظت کا وعدہ کیا ہوا تھا اور
آپ کے جلو میں جو صحابہ تھے وہ سارے محفوظ رہتے تھے ۔ کہتے ہیں اور ہم میں سے بہادر وہ سمجھا جاتا
تھا جو دوران جنگ آنحضرت ﷺ کے بالکل قریب ہوتا تھا کیونکہ سب سے گھمسان کی جنگ و ہیں
ہوتی تھی جہاں آنحضرت ﷺ کا وجود تھا۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اسی حفاظت کے وعدہ کے تعلق میں اپنا ایک واقعہ بیان
کرتے ہیں:
”ایک دفعہ کا ذکر ہے جبکہ میں سیالکوٹ میں تھا تو ایک دن بارش ہو رہی تھی۔ جس کمرہ کے
اندر میں بیٹھا ہوا تھا اُس میں بجلی آئی، سارا کمرو دھوئیں کی طرح بھر گیا اور گندھک کی سی بُو آتی تھی
لیکن ہمیں کچھ ضرر نہ پہنچا۔ وہ بجلی پڑی ہے لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور آپ کے
صحابہ کو کوئی نقصان نہ پہنچا سکی۔ عین اُسی وقت وہ بجلی ایک مندر پر گری جو کہ تیجا سنگھ کا مندر تھا اور
اُس میں ہندوؤں کی رسم کے مطابق طواف کے واسطے پیچ در پیچ اردگرد دیوار بنی ہوئی تھی اور وہ اندر بیٹھا
ہوا تھا۔ بجلی ان تمام چکروں میں سے ہو کر اندر جا کر اُس پر گرمی اور وہ جل کر کوئلہ کی طرح سیاہ ہو گیا۔
دیکھو وہی بجلی کی آگ تھی جس نے اُس کو جلا دیا مگر ہم کو کچھ ضرر نہیں دے سکی کیونکہ خدا تعالیٰ نے
ہماری حفاظت کی۔ (الحكم ارجون عشاء)
اسی حفاظت کے تعلق میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام بعض اور واقعات بھی بیان کرتے
ہیں:
ایک دفعہ ایک بچھو میرے بستر کے اندر لحاف کے اندر چلتا ہوا پکڑا گیا اور دوسری دفعہ لحاف
کے ساتھ مرا ہوا پایا گیا۔ مگر اللہ تعالیٰ نے مجھے اُس کے ضرر سے محفوظ رکھا۔
(الحكم ١٠ جون ١٩٠٤ء)
اس ضمن میں میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ رسول اللہ ﷺ کی سنت تھی کہ بستر کو اوپر کا
کپڑا اتار کر اچھی طرح دیکھ لیا کرتے تھے اور اسی دیکھنے کے نتیجہ میں ابھی بھی بہت سے خطرات سے
انسان بچ سکتا ہے۔ چنانچہ میں نے بھی اس سے فائدہ اٹھایا ہے اور کئی مواقع پر جب لحاف کو دیکھا تو کوئی
خطرناک چیز ، کوئی جانور ، کوئی خطرناک مکڑی وغیرہ اندر پھر رہے تھے ۔ تو خدا تعالیٰ نے مجھے ان کے
عذاب سے بچالیا مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے معاملہ میں تو خدا تعالیٰ کا خاص فضل تھا
کہ وہ بچھو مرا ہوا پایا گیا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو کوئی نقصان نہ پہنچا سکا۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بہت ہی غافل طبیعت کے تھے۔ آپ کی نظروں میں
بھی ایک قسم کی غفلت تھی، ایک مدہوشی سی پائی جاتی تھی اور اتنی سادگی تھی کہ پتہ ہی نہیں چلتا تھا
اپنے متعلق کہ مجھے کیا خطرہ درپیش ہے۔ ایک اور شخص نے ایک دفعہ دیکھا اور بتلایا کہ آپ کے دامن
اکتوبر ۲۰۰ تا یکم نومبر ۲۰۰۵ء ) 7(

میں آگ لگ گئی ہے۔ اب دامن کو آگ لگے تو سب سے پہلے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو پتہ
ہونا چاہئے تھا مگر کسی شخص نے دیکھا اور اس نے کہا کہ آپ کے دامن کو آگ لگ گئی ہے۔ آگ کی
گرمی اور سوزش کے واسطے بھی کئی ایک اسباب ہیں اور بعض اسباب مخفی در مخفی ہیں جن کی لوگوں
کو خبر نہیں اور خدا تعالیٰ نے وہ اسباب اب تک دنیا پر ظاہر نہیں کئے جن سے اس کی سوزش کی تاثیر
جاتی رہے۔ پس اس میں کون سی تعجب کی بات ہے کہ حضرت ابراہیم پر آگ ٹھنڈی ہو گئی۔
(ملفوظات جلد پنجم صفحه ۲۲۶ طبع جدید)
اس ضمن میں میں نے انڈونیشیا کے سفر کے واقعات بیان کئے تھے جس طرح حضرت مولوی
رحمت علی صاحب کو آگ پر غلبہ عطا ہوا تھا کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ الہام
تھا کہ آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی غلام ہے۔ ایک موقع پر وہ عمارت میں نے خود جا کے لکھی ہے،
بہت تیزی سے آگ لگی ہے۔ لکڑی کے مکان تھے ان کو جلاتی ہوئی وہ مولوی رحمت علی صاحب کے
مکان تک، عین کنارے تک پہنچی جس کی ایک طرف کی دیوار بھی جھلس گئی اور نیچے سے لوگ شور مچا
تے رہے کہ مولوی صاحب اتر جائیں نیچے ، بس کریں اب ، مولوی صاحب نے فرمایا بالکل نہیں آگ
ہماری غلام بلکہ غلاموں کی بھی غلام ہے۔ چنانچہ اچانک ایک بڑے زور سے بجلی کڑکی اور بدلی برسی ہے
،اس زور سے بارش ہوئی ہے کہ وہ ساری آگ وہیں خود جل کر راکھ ہو گئی اور حضرت مولوی رحمت
علی صاحب کا بال بھی بیکا نہیں ہوا۔ پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کا الہام بڑی شان سے
پورا ہوا ہے اور بار بار ہوا ہے کہ آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی بھی غلام ہے۔
اب کس طرح اللہ تعالی بدلی کا سایہ ساتھ ساتھ کرتا ہے۔ حضرت موسیٰ کے زمانہ کی بات
تو پرانی تھی لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ کا ایک چھوٹا سا واقعہ ہے۔ صاف پتہ
چلتا ہے کہ بدلیاں بھی آپ کے آرام کے لئے آپ کے ساتھ ساتھ چلا کرتی تھیں۔ حضرت ام
المومنین رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ
میں کسی سفر سے واپس قادیان آرہا تھا تو میں نے بٹالہ سے یکہ کرایہ پر لیا۔ اس میں ایک ہندو سواری
بھی بیٹھنے والی تھی۔ جب ہم سوار ہونے لگے تو وہ جلدی سے اُس رُخ پر چڑھ گیا جو سورج کے دوسری
جانب تھا اور مجھے سورج کے سامنے بیٹھنا پڑا۔ جب ہم شہر سے نکلے تو ناگاہ بادل کا ایک ٹکڑا اٹھا اور
میرے اور سورج کے درمیان آگیا اور ساتھ ساتھ آیا۔ (سیرۃ المہدی۔ جلد اوّل صفحه (۵) ۔ اور
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو سورج کی تپش سے اس بدلی نے جو ساتھ ساتھ چل رہی تھی
نجات دی۔
اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بعض الہامات ہیں:
يَرْحَمُكَ رَبُّكَ وَيَعْصِمُكَ مِنْ عِنْدِهِ وَإِنْ لَمْ يَعْصِمُكَ النَّاسُ، يَعْصِمُكَ اللهُ مِنْ
عِنْدِهِ وَإِن لَّمْ يَعْصِمُكَ اَحَدٌ مِنْ أَهْلِ الْأَرْضِيْن" ۔ تیرا رب تجھ پر رحمت کرے گا اور اپنی جناب
سے تیری حفاظت کا سامان کرے گا۔ اگر چہ لوگ تیری حفاظت نہ کریں، اللہ تعالیٰ اپنی جناب سے تیری
حفاظت کرے گا۔ اگر زمین کے لوگوں میں سے کوئی بھی تیری حفاظت نہ کرے۔
اء کا ایک الہام ہے "يُرِيدُونَ أَن يُقْتَلُوكَ يَعْصِمُكَ اللهُ يَكلوك الله. إِنِّي حَافِظُك
عِنَايَةُ اللهِ حَافِظُكَ ۔ وہ چاہتے ہیں تجھے قتل کر دیں۔ اللہ تیری حفاظت کرے گا اور تیری نگہبانی
خود کرے گا۔ پھر اپنی طرف ضمیر پھیرتے ہوئے اللہ تعالٰی فرماتا ہے "میں تیری حفاظت کرنے والا
ہوں۔ اللہ کی عنایت تیری محافظ ہے“۔
يَعْصِمُكَ اللهُ مِنَ العِدَاءِ وَيَسْطُوْ بِكُلِّ مَنْ سَطَا حَلَّ غَضَبُهُ عَلَى الْأَرْضِ خدا تجھے
دشمنوں سے بچائے گا اور اس شخص پر حملہ کرے گا جو ظلم کی راہ سے تیرے پر حملہ کرے گا۔ اس کا
غضب زمین پر اتر آیا ہے۔
اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام وَاللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ کی تفسیر میں پہلے
تو سادہ سا ایک لفظ میں اس کا ترجمہ بیان فرماتے ہیں خدا تجھے ان لوگوں کے شر سے بچائے گا جو تیرے
قتل کرنے کی گھات میں ہیں۔ پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مزید لکھتے ہیں کہ
آنحضرت ﷺ کا کسی کے ہاتھ سے قتل نہ کیا جانا ایک بڑا بھاری معجزہ ہے اور قرآن شریف کی
صداقت کا ثبوت ہے کیونکہ قرآن کریم جب تک آنحضرت ﷺ ے کو پوری زندگی خطرات میں سے
گزر کر نہیں ملی کہ اليَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ ) کا اعلان کر سکیں اس وقت تک قرآن کریم نازل
ہو تا رہا۔ وہ مکمل ہوا تب آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اپنی طرف
بلاوا آیا اور اس وقت بھی رسول اللہ ﷺ ہی فقرہ کہتے رہے کہ فِي الرَّفِيقِ الْأَعْلَى فِي الرَّفِيقِ
الاغلی کہ میں اپنے اعلیٰ دوست کی طرف جانا چاہتا ہوں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے
آپ کو الہام فرمایا تھا کہ مزید زندگی چاہتے ہو یا بس۔ پس حضرت رسول اللہ ﷺ نے جواب میں یہی
فرمایا کہ مجھے مزید زندگی کی یہاں ضرورت نہیں ہے۔ جو کام تھا وہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے پورا ہو
چکا ہے ، قرآن نازل ہو گیا، آپ کی حفاظت کا وعدہ پورا ہو گیا اور رسول اللہ الله ﷺ نے خود ہی واپسی کی
تمنا کی۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس ضمن میں یہ بھی فرماتے ہیں کہ "پہلی کتابوں میں
یہ پیشگوئی درج تھی کہ نبی آخر الزمان کسی کے ہاتھ سے قتل نہ ہو گا"۔ مجھے سر دست تو اس وقت یاد
نہیں ورنہ پہلے ہی آپ کے لئے حوالہ نکال لیتا۔ پہلی نبیوں کی پیشگوئی ایسی ضرور ہوگی جس میں یہ ذکر
ہو گا۔ اگلی دفعہ خطبہ میں اگر ربوہ سے اطلاع آگئی کہ وہ کن انبیاء کی پیشگوئی تھی تو انشاء اللہ میں آپ کے
سامنے پیش کر دوں گا۔
اب حضرت مسیح موعود علیہ السلام آنحضرت کے ساتھ جو حفاظت کا وعدہ بڑی شان کے
ساتھ پانچ مواقع پر پورا ہوا ہے۔ مواقع تو بے شمار تھے مگر پانچ خاص مقامات حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے چنے ہیں اور اسی طرح پانچ اپنے متعلق بھی واقعات بیان فرمائے ہیں کہ جس طرح
خدا نے آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کی خاص موقعوں پر حفاظت کا انتظام فرمایا اسی طرح مجھے
عاجز غلام کو بھی اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ ﷺ کی برکت سے غیر معمولی خطرات کے وقت حفاظت میں
رکھا۔ آپ کے الفاظ یہ ہیں:
یادر ہے کہ پانچ موقعے آنحضرت ﷺ کے لئے نہایت نازک پیش آئے تھے جن میں جان کا
بچنا محالات سے معلوم ہو تا تھا۔ اگر آنجناب در حقیقت خدا کے بچے رسول نہ ہوتے تو ضرور ہلاک کئے
جاتے۔ ایک تو وہ موقعہ تھا جب کفار قریش نے آنحضرت ﷺ کے گھر کا محاصرہ کیا اور قسمیں کھالی
تھیں کہ آج ہم ضرور قتل کریں گے “۔ یہ وہ واقعہ ہے جو حضرت علیؓ کو رسول اللہ ﷺے پیچھے چھوڑ گئے
ہیں۔ دوسرا وہ موقعہ تھا جب کہ کافر لوگ اس غار پر معہ ایک گروہ کثیر کے پہنچ گئے تھے جس میں
آنحضرت اللہ مع حضرت ابو بکر کے چھپے ہوئے تھے۔ تیسر اوہ نازک موقعہ تھا جبکہ اُحد کی لڑائی میں
آنحضرت عیہ اکیلے رہ گئے تھے اور کافروں نے آپ کے گرد محاصرہ کر لیا تھا اور آپ پر بہت کی
تلواریں چلائیں مگر کوئی کارگر نہ ہوئی۔ یہ ایک معجزہ تھا۔ چوتھا وہ موقعہ تھا جبکہ ایک یہودیہ نے
آنجناب کو گوشت میں زہر دیدی تھی۔ اور وہ زہر بہت تیز اور مہلک تھی اور بہت وزن اُس کا دیا گیا تھا۔
پانچواں وہ خطرناک موقع تھا جبکہ خسرو پرویز شاہ فارس نے آنحضرت ﷺ کے قتل کے لئے مصمم
ارادہ کیا تھا اور گرفتار کرنے کے لئے اپنے سپاہی روانہ کئے تھے۔ پس صاف ظاہر ہے کہ
آنحضرت ﷺ کا ان تمام پُر خطر موقعوں سے نجات پانا اور ان تمام دشمنوں پر آخر کار غالب ہو جانا
۲۰۰۱ء تا یکم نومبر ۲۰۰ء

ایک بڑی زبردست دلیل اس بات پر ہے کہ در حقیقت، آپ صادق تھے اور خدا آپ کے ساتھ تھا۔“
(روحانی خزائن جلد ۲۳۔ حاشیه. صفحه ۲۶۳-۲۶۴)
اس کے بعد اپنے متعلق فرماتے ہیں:
وو یہ عجیب بات ہے کہ میرے لئے بھی پانچ موقعے ایسے پیش آئے تھے جن میں عزت اور جان
نہایت خطرہ میں پڑ گئی تھی۔ اب یہاں عصمت کا جو میں نے ترجمہ کیا تھا معنوی معنوں میں عزت کے
لحاظ سے ، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی اس تحریر سے اس کی تائید کرتے ہیں کہ صرف
جان کو خطرہ نہیں تھا عزت کو بھی خطرہ تھا اور و يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاس میں دونوں وعدے موجود
ہیں۔ اوّل وہ موقع جبکہ میرے پر ڈاکٹر مارٹن کلارک نے خون کا مقدمہ کیا تھا۔ دوسرے وہ موقعہ جبکہ
پولیس نے ایک فوجداری مقدمہ مسٹر ڈوئی صاحب ڈپٹی کمشنر گورداسپور کی کچہری میں میرے پر چلایا
تھا۔ تیسرے وہ فوجداری مقدمہ جو ایک شخص کرم الدین نام نے بمقام جہلم میرے پر کیا تھا۔ چوتھے وہ
فوجداری مقدمہ جو اسی کرم دین نے گورداسپور میں میرے پر کیا تھا۔ پانچویں جب سیحرام کے مارے
جانے کے وقت میرے گھر کی تلاشی کی گئی اور دشمنوں نے ناخنوں تک زور لگایا تھا تائیں قاتل قرار دیا
جاؤں۔ مگر وہ تمام مقدمات میں نامر اور ہے۔ (روحانی خزائن جلد ۲۳. حاشیه. صفحه ۲۶۳ )
اب یہ بھی عظیم واقعہ ہے کہ لیکھرام کے قاتل کی تلاش میں آریہ شور مچارہے تھے کہ ہمارا
قاتل مرزا غلام احمد ہے اور ان کی تلاشی لی جائے۔ چنانچہ اچانک تلاشی کے لئے سپر نٹنڈنٹ پولیس
وہاں خود پہنچا جو انگریز تھا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ حال تھا کہ خود ہی اپنے تمام
خطوط اور خط و کتابت جن کے لئے وہ سر گرداں تھا کہ کسی طرح میرے ہاتھ آجائیں، خود ہی ان کے
سامنے پیش کر دئے اور کہا کہ اس صندوقچی میں یہ بھی پڑا ہے ، یہ بھی پڑا ہے ، یہ بھی پڑا ہے۔ مکمل اپنی
. wwwwwww/NEW
خط و کتابت ، دوسروں کے خط تھے یا اپنے خط دوسروں کے نام تھے وہ اس کے سامنے کھول کر رکھ
دئے۔ اور اس نے سب کا مطالعہ کیا اور کسی ایک میں ایک ادنی سی جگہ بھی کوئی شبہ کی نہ پائی۔
این موقع کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو کسی نے ڈرایا تھا اور یہ کہا تھا کہ
فلاں تھانیدار جو بڑا سخت متعصب ہے یہ غالباً شیخ نیاز محمد صاحب کے والد صاحب تھے کہ اس نے عہد
کیا ہے کہ میں مرزا صاحب پر ہاتھ ڈالوں گا اور دیکھوں گا کہ کون میرے ہاتھ سے آپ کو بچاسکتا ہے۔
لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جب یہ بات سنی تو ٹیک لگا کر سر کے نیچے ہاتھ رکھ کر اٹھ بیٹھے
اور کہا کون ہے جو خدا کے شیروں پر ہاتھ ڈال سکتا ہے۔ وہ ہاتھ کاٹا جائے گا۔ چنانچہ بالکل ایسا ہی ہوا۔
اس کے ہاتھ کو ایک ایسی بیماری ہوئی کہ اس کا اور کوئی علاج ڈاکٹروں کے پاس نہیں تھا سوائے اس کے
کہ ہاتھ کاٹا جاتا۔ پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے معجزات بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے،
اپنے آقا کی برکت سے، قدم قدم آپ کے معجزات رسول اللہ ﷺ کے معجزات کے پیچھے چل رہے
ہیں۔
اب میں اس نسبتا مختصر خطبہ کے بعد کیونکہ میں نے بہت سی روایات جو بہت فرضی روایات
داخل ہو گئی ہیں ابن ہشام وغیرہ کی وہ میں نے بیچ میں سے نکال دی ہیں۔ میں صرف وہی روایات آپ
کے سامنے رکھتا ہوں جو قطعی اور یقینی ہوں تاکہ آپ بھی بڑی جرات کے ساتھ اس کو دشمن کے
سامنے پیش کر سکیں۔ اب اس مختصر خطبہ کے بعد میں آخری خطبہ کثانیہ دیتا ہوں۔
•***✡1

10 von 10 heute frei