Qadoosiyyat, Allah watches His creation
Friday Sermon, 19 October 2001: Qadoosiyyat, Allah watches His creation
AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے اللہ تعالیٰ کی صفت ’القدوس‘ اور اس کے معانی و مفاہیم بیان کیے کہ وہ ہر قسم کے عیب اور نقص سے پاک ذات ہے۔ انہوں نے قرآن کریم کی آیات اور احادیث کی روشنی میں کائنات کی تسبیح، دعاؤں کی قبولیت اور شفا کے اصولوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ مزید برآں، انہوں نے سچے سائنسی علوم کی قرآن کریم سے مطابقت اور اللہ تعالیٰ کی قدوسیت کے ذریعے نفوس کے تزکیہ کی اہمیت بیان کی۔ آخر میں انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اقتباس کے ذریعے آپ علیہ السلام کے مقام اور الٰہی شکر گزاری کا ذکر فرمایا۔
موضوعات: القدوس، دعائیں اور شفا، سائنس اور قرآن کریم، تزکیہ نفس، حضرت مسیح موعود علیہ السلام
خطبه جمعـ
القدوس الله تعالى كا ايك نام ھے، اس کے معنی ھیں عیوب و نقائص سے
پاك وجود مبارك وجود، وہ جو پاکی عطا کرتاھے
اللہ تعالیٰ چونکہ قدوس اور پاک ہے اس کی قدوسیت اور پاکی کا تقاضا ہے کہ دنیا میں نیکی پھیلے
خطبہ جمعہ ارشاد فرمودہ سیدنا امیرالمؤمنین حضرت مرزا طاهر احمد خلیفة المسیح الرابع ایده الله تعالیٰ بنصرہ العزیز - فرموده ۱۹ اکتوبر ۲۰۰۱ء بمطابق ۱۹ار اخاء ۱۳۸۰ هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
خطبہ جمعہ کا یہ متن اداره الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله-
أما بعد فأعوذ بالله من الشيطان الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين -
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالین -
آج کا خطبہ خدا تعالیٰ کی صفت قدوسیت سے متعلق ہے۔ اس کے دونوں تلفظ آتے ہیں
قدوس اور قدوس قدس قدما کا معنی ہے طَهُرَ وَتَبَارَک یعنی وہ پاک اور برکت والا ٹھہرا۔ اور قدس
الله فلا نا کا مطلب ہے طَهَّرَ وَ بَارَكَ عَلَيْه اللہ تعالیٰ نے اسے پاک کیا اور اس پر برکت نازل کی۔ (المنجد)
تاج العروس میں بھی اسی قسم کے معنے ہیں القُدُّوسُ مِنْ أَسْمَاءِ اللهِ تَعَالى (أَى الطَّاهِرُ)
المُنَزَّهُ عَنِ الْعُيُوبِ وَالنَّقَائِصِ - قدوس اللہ تعالیٰ کے ناموں میں سے ہے اور اس کے معنے ہیں
الظاهر» یعنی عیوب ونقائص سے پاک وجود یا مبارک وجود۔
حضرت امام راغب مفردات میں لکھتے ہیں:
نحْنُ نُسَبِّحْ بِحَمْدِكَ وَنُقَدِسُ لَكَ کا مطلب ہے : ہم تیرے حکم سے چیزوں کو پاک کرتے
ہیں۔ یہ بہت عمدہ معنی حضرت امام راغب نے کیا ہے کہ ہم تیرے حکم سے چیزوں کو پاک کرتے
ہیں۔ اور دوسرے معنی یہ ہیں کہ ہم تیری تقدیس بیان کرتے ہیں۔ اور اللہ تعالٰی کی تقدیس بیان کرنے
سے مراد یہ ہے کہ ہم یہ اقرار کرتے ہیں کہ تو ہی دراصل پاک کرتا ہے ۔ جیسے وہ خود فرماتا ہے
وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا، اور جبریل کو روح القدس اس لئے کہا جاتا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے وہ چیزیں لے
کر اترتا ہے جس سے ہمارے نفوس کو پاکیزگی عطا کی جاتی ہے۔
اب اس تعلق میں سب سے پہلی وہ مشہور آیت ہے سورۃ البقرہ کی آیت نمبر ۳۔ ﴿وَإِذْ قَالَ
رَبُّكَ لِلْمَلَئِكَةِ إِنِّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً . قَالُوا أَتَجْعَلُ فِيهَا مَنْ يُفْسِدُ فِيهَا وَيَسْفِكُ.
الدِمَاءَ ، وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَنُقَدِّسُ لَكَ . قَالَ إِنِّي أَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُونَ
اور (یاد رکھ ) جب تیرے رب نے فرشتوں سے کہا کہ یقینا میں زمین میں ایک خلیفہ بنانے والا
ہوں۔ انہوں نے کہا کیا تو اُس میں وہ بنائے گا جو اس میں فساد کرے اور خون بہائے جبکہ ہم تیری حمد
کے ساتھ تسبیح کرتے ہیں اور ہم تیری پاکیزگی بیان کرتے ہیں۔ اُس نے کہا یقینا میں وہ سب کچھ جانتا
ہوں جو تم نہیں جانتے۔
اس تعلق میں کچھ احادیث بھی پیش ہیں۔ ایک ہے سنن ابی داؤد کتاب الطب ہے ۔ حضرت
ابو درداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے آنحضرت کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ اگر تمہیں یا
تمہارے کسی بھائی کو کوئی تکلیف پہنچے تو یہ دعا پڑھنی چاہئے:
اے ہمارے رب جو آسمان میں ہے تیرا نام بہت ہی پاک اور ہر قسم کے عیوب سے منزہ
ہے۔ تیرا حکم آسمان اور زمین پر محیط ہے۔ جس طرح تیری رحمت آسمان پر ہے اسی طرح زمین میں
بھی جاری کر دے۔ ہمارے گناہ اور ہماری خطائیں بخش دے۔ تو تمام طبین کا رب ہے۔ اپنی رحمت
میں سے خاص رحمت اور اپنی شفا میں سے خاص شفا اس تکلیف پر نازل فرما (اگر وہ یہ دعا کرے گا) تو اس
تکلیف سے شفایابی ہو گی“۔ (سنن ابوداؤد کتاب الطب)
اس ضمن میں یاد رکھنا چاہئے کہ بعض دفعہ یہ دعا یا دوسری دعائیں اللهُمَّ أَنتَ الشَّافِي لَا
شِفَاء إِلَّا شِفَاءُ لك کی دعائیں لوگ پڑھتے ہیں اور اس کے باوجود شفا نہیں ہوتی تو اس سلسلہ میں یہ
بات اہم طور پر یاد رکھنے کے لائق ہے کہ دعاؤں سے مایوس کبھی نہیں ہونا چاہئے۔اگر اس دنیا میں شفانہ
بھی ہو تو اس کی جزا آخرت میں ضرور ملتی ہے۔ کئی لوگوں کو جو اللہ تعالیٰ معاف فرمادیتا ہے تو ان کے
گناہوں کی اسی دنیا میں سزا دے دیتا ہے۔ اور اس کے نتیجہ میں وہ آخرت میں بخشے جاتے ہیں۔
آنحضرت ﷺ کی ایک حدیث سے پتہ چلتا ہے کہ ایک دفعہ آنحضرت ﷺ کو آپ کے ایک صحابی
نے یاد کیا جو بہت ہی کمزور تھے۔ بالکل خالی بدن ہو چکے تھے۔ ان سے رسول اللہ ﷺ الله نے سوال کیا کہ
تم نے کہیں یہ دعا تو نہیں کی تھی کہ اے اللہ مجھے جو سزا دینی ہے اسی دنیا میں دے لے اور آخرت میں نہ
دینا۔ تو انہوں نے کہا ہاں میں نے یہی دعا کی تھی۔ آپ نے فرمایا: ہر گز نہیں۔ اللہ تعالیٰ سے مایوسی
ہے۔ اللہ تعالیٰ اس دنیا میں بھی دے سکتا ہے اور آخرت میں بھی دے سکتا ہے۔ یہ دعا کیا کرو کہ اللہ
تعالیٰ مجھے دنیا میں بھی نہ دے اور آخرت میں بھی نہ دے اور میرے گناہ معاف فرمائے۔ چنانچہ جب یہ
دعا انہوں نے پڑھنی شروع کی تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے مکمل طور پر شفا عطا ہو گئی۔
ایک حدیث حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ ہر صبح جو بندوں پر
ہوتی ہے ایک پکارنے والا پکارتا ہے الْمَلِكُ الْقُدُّوس خدا کی تسبیح کرو۔
(ترمذى كتاب الدعوات باب في دعاء النبی ﷺ و تعوذه في دبر كل صلاة)
تو ہر صبح ہر انسان کو اٹھتے ہوئے یہ آواز نہیں آتی کہ خدا کی تسبیح کرو مگر جب وہ اٹھتا ہے تو اللہ
تعالیٰ کی تسبیح کے ساتھ ہی اس کو اٹھنا چاہئے۔ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم یہ بھی دعا کیا
کرتے تھے کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَحْيَانَا بَعْدَ مَا آمَاتَنَا کہ ہم اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرتے ہیں جس
نے ہمیں زندہ کیا بعد اس کے کہ ہمیں مار دیا یعنی نیند میں مبتلا کر دیا۔
ایک روایت مسلم كتاب الصلاة باب مَا يُقَالُ فِى الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ - مُطَرِّفٌ بِن
عبد الله بن شخير روایت کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا نے انہیں بتایا کہ
رسول اللہ اللہ اپنے رکوع و سجود میں یہ دعا پڑھا کرتے تھے۔ سبوح قُدُّوسٌ قدوس رَبُّ المَلائِكَةِ
والروح"۔ وہ پاک اور مظہر ہے ، فرشتوں اور ارواح کا رب ہے۔ (مسلم کتاب الصلاة)
اب اس حدیث سے بھی یہ خیال کرنا غلط ہے کہ سُبحانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ ، سُبْحَانَ رَبِّي
العظيم، سُبْحَانَ رَبِّي العَظِیم تین دفعہ پڑھنے کی بجائے جو قطعی طور پر احادیث اور سنت سے ثابت
ہے ہم سُبُوحٌ قُدُّوسٌ رَبُّ الْمَلَئِكَةِ وَالرُّوْحِ " “ پڑھا کریں ۔ یہ خاص کیفیت میں آنحضرت
صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے ضرور پڑھی ہو گی اس میں تو کوئی شک ہی نہیں۔ لیکن ایسی کیفیت جب
دل پر طاری ہو تو اس وقت پڑھنی چاہئے ورنہ عام طریق نہیں ہے کہ تین دفعہ سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيم
پڑھی جائے۔
ایک روایت ہے سعید بن عبدالرحمن بن ابزگی وہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ
آنحضرت کوتروں میں سورۃ الاعلیٰ اور سورۃ الکافرون اور سورۃ الاخلاص تلاوت کیا کرتے تھے اور جب
سلام پھیرتے تو تین بار یہ دعا پڑھتے : سُبْحَانَ الْمَلِكَ القُدُّوسُ " یعنی پاک ہے اللہ جو بادشاہ ہے
(اور) قدوس ہے۔ اور آخری باری آپ یہ دعا نسبتا بلند آواز سے پڑھتے۔
(مسند احمد بن حنبل مسند المكتين)
نومبر ۱۲۰۰ تا ۲۹/ نومبر ۶۲۰۵ ) 5(:
اب یہ بھی انہی احادیث میں ہے جو مختلف نمازوں میں سے بعض نمازوں کی کیفیات کو بیان
کرتی ہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و سلم کی نمازوں کی کیفیات بدلتی رہتی تھیں اور ہر نماز میں
ایک ہی دعا نہیں کرتے تھے ۔ بے شمار دعائیں ہوتی تھیں لیکن ان میں سے جو مسنون دعائیں نسبتاً
آسان ہم لوگوں کے لئے کر دی گئی ہیں وہ وہی ہیں۔ سُبْحَانَ رَبِّي العَظِيمِ، سُبْحَانَ رَبِّيَ العَظِيم
سُبْحَانَ رَبِّي العَظِيم سُبْحَانَ رَبّى الاعلى سُبْحَانَ رَبِّي الاعلى سُبْحَانَ رَبِّي الاعلىی اب
وتروں میں سورۃ الاعلیٰ کی تلاوت ضروری نہیں۔ جمعہ میں تو ہم کرتے ہیں لیکن وتروں میں بہر حال
احادیث کی رو سے یہ ثابت نہیں ہے کہ رسول اللہ سے ضرور وتروں میں سبحُ اسْمَ رَبِّكَ
الْأغلی بک کی تلاوت کیا کرتے تھے ۔ اب یہ بھی ان احادیث میں سے ہے جن میں بعض دوسری
روایات سے اختلاف پایا جاتا ہے۔ مگر یہ اختلاف دراصل محض وقتی جذبات کے تعلق سے ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کے دل میں جب خدا کا علو غیر معمولی طور پر جلوہ افروز ہوتا
ہو گا تو آپ نے کوئی بعید نہیں کہ وتر میں سورۃ الاعلیٰ کی تلاوت بھی کی ہو۔ مگر جن کو سورۃ الاعلی یاد
نہیں وہ جو چھوٹی سورتیں ان کو یاد ہیں ان کی تلاوت بھی کر سکتے ہیں جیسا کہ رسول اللہ ﷺ کے
متعلق آتا ہے کہ سورۃ الکافرون اور سورۃ الاخلاص کی تلاوت فرمایا کرتے تھے۔
سنن ابی داؤد میں حضرت شریق الحوزنی رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں ایک بار
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا اور پوچھا کہ آنحضور جب رات گزارنے کے بعد
اٹھتے تو ( صبح کا آغاز کسی طرح کرتے تھے ؟ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا نے فرمایا کہ
آپ نے مجھ سے ایسی بات پوچھی ہے جو آپ سے پہلے کسی نے نہیں پوچھی۔ جب آپ رات گزارنے
کے بعد اٹھتے تو دس بار اللہ اکبر کہتے ، دس بار الحمد للہ کہتے اور پھر دس بار سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِہ پاک
ہے اللہ اپنی تمام تعریفوں کے ساتھ ) کہتے ۔ دس بار سُبْحَانَ المَلك القدوس (پاک ہے اللہ جو بادشاہ
قدوس ہے)۔ دس بار استغفار کرتے اور دس بار اللہ اکبر کہتے۔ پھر دس بار یہ دعا کرتے : اے اللہ میں
تیری پناہ چاہتا ہوں دنیا کی تنگی سے اور قیامت کے دن کی تنگی ہے۔ پھر اس کے بعد نماز
شروع کرتے۔ (سنن ابی داود کتاب الادب)
اب یہ روایت بھی بعض دوسری روایات سے اختلاف رکھتی ہے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ
و علی آلہ وسلم کے متعلق قطعیت سے یہ ثابت نہیں کہ ہر روز صبح کے وقت یہی دعا کیا کرتے تھے۔
جیسا کہ میں نے پہلے بھی عرض کیا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم بسا اوقات یہ دعا
کیا کرتے تھے کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أحْيَانًا بَعْدَ مَا آمَاتَنَا ۔ تو اس کے علاوہ جو چیزیں ہیں وہ بھی
رسول اللہ علے کے دل کی کیفیت کا حال بیان کرتی ہیں۔ کبھی کبھی غیر معمولی طور پر اللہ تعالیٰ کی تقدیر
دل پر قبضہ کر لیتی تھی تو اللہ اکبر کی بار بار تلاوت کیا کرتے تھے۔ اسی طرح باقی حدیثوں میں جو اس
مضمون سے تعلق رکھتی ہیں یہی بات پیش نظر رکھنی چاہئے کہ اپنے دل کی کیفیت کے مطابق اللہ تعالیٰ
کی تسبیح کیا کرو اور مصنوعی تسبیح سے کوئی فائدہ نہیں ہے۔
حضرت خلیفة امسیح الاوّل رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں:
آدم کی بعثت پر نَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ ﴾ کہنے والے اپنے کمئی علم اور ناواقفی کی وجہ سے
ا تَجْعَلُ فِيهَا مَنْ يُفْسِدُ فِيهَا وَيَسْفِكُ الدِّمَاءَ) (البقرہ:31) پکار اٹھے "۔ کہ کیا تو زمین میں ایک ایسا
شخص پیدا کرے گا جو اس میں فساد کرے اور خون بہائے اور ان کو یہ علم نہیں تھا کہ اس کی ذمہ داری
کس پر ہو گی۔ یہ بات بالکل درست تھی کہ آدم کے اور دوسرے انبیاء کے پیدا ہونے پر زمین میں
ضرور خون بہایا جاتا ہے اور فساد برپا کیا جاتا ہے۔ مگر اس کے ذمہ دار خدا کے پاک بندے نہیں بلکہ وہ
شیاطین ہیں جو ان کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ جاتے ہیں۔ تو فرشتوں کی یہ بات تو سچی تھی مگر اس کی ذمہ
داری غلطی سے انہوں نے آدم پر ڈال دی۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایسا ہر گز نہیں ہے اور فرشتوں نے
اس پر پھر تو بہ کی کہ ہمیں تو بہت علم نہیں ہے مگر اتنا ہی ہے جتنا تو بتاتا ہے۔ تو نے ہمیں یہ بتایا تھا کہ
زمین میں فساد برپا ہو گا اور بہت سرکشی کی جائے گی۔ اس حد تک تو ہمیں علم ہے ذمہ داروں کو تو بہتر
جانتا ہے کہ کون ذمہ دار ہو گا۔
حضرت خلیفۃ المسیح الاول لکھتے ہیں ”مگر فرشتوں نے اللہ تعالیٰ کے اس فعل خلافت آدم کو
حکمت سے بھرا ہوا تسلیم کر لیا۔ مگر وہ لوگ جو خدا سے دُور ہوتے ہیں وہ عجائبات قدرت سے نا آشنا
محض اور اسماء الہی کے علم سے بالکل بے بہرہ ہوتے ہیں۔ وہ اپنے خیال اور تجویز کے موافق کچھ چاہتے
ہیں، جو نہیں ہوتا۔ جیسا ہمارے سردار سرور عالم فخر بنی آدم ﷺ کی بعثت پر کہہ اٹھے لَوْ لَا نُزِلَ
هذا القُرْآنُ عَلى رَجُلٍ مِنَ القَرْنتينِ عَظيم ) ( الزخرف : ۳۲) یہ لوگ اللہ تعالیٰ کو الحکیم نہیں مانتے ورنہ
وہ اس قسم کے اعتراض نہ کرتے ۔ اور یقین کر لیتے کہ اللهُ أَعْلَمُ حَيْثُ يَجْعَلُ رِسَلَتَهُ
(الانعام:۱۲۵) اللہ تعالی زیادہ بہتر جانتا ہے کہ وہ اپنی رسالت کس کو عطا کرے۔ اسی طرح شیعہ
نے خلافت خلفاء پر بعینہ وہی اعتراضات کئے جو کفار نے نبی کریم ﷺ کی بعثت پر کئے ۔ یعنی خلیفہ ان
کے نزدیک حضرت علی کو بنا چاہیئے تھے اور بنا دیا حضرت ابو بکر کو۔ تو یہ وہی شیطانوں والا سوال تھا۔
حقیقت یہی ہے کہ اللہ تعالی ہی بہتر جانتا ہے کہ اس نے کس کو خلیفہ بنانا ہے۔ وو پس جو کچھ
زمین و آسمان میں ہے وہ اللہ تعالیٰ کی تسبیح کرتے ہیں۔ اس اللہ کی جو الْمَلِكِ الْقُدُّوْسِ الْعَزِيزِ الْحَكِيم
ہے۔ زمین و آسمان کے تمام ذرات اللہ تعالیٰ کی ہستی اور اس کی ان صفات پر گواہ ہیں۔ پس زمینی علوم یا
آسمانی علوم جس قدر ترقی کریں گے خدا تعالی کی ہستی اور ان صفات کی زیادہ وضاحت ، زیادہ صراحت
ہوگی۔ میں اپنے ایمان سے کہتا ہوں کہ میں ہر گز ہر گز تسلیم نہیں کرتا کہ علوم کی ترقی اور سائنس کی
ترقی قرآن شریف یا اسلام کے مخالف ہے۔ بچے علوم ہوں وہ جس قدر ترقی کریں گے قرآن شریف
کی حمد اور تعریف اس قدر زیادہ ہوگی“۔ (حقائق الفرقان جلد ۳ صفحه ۸۳ تا ۸۵)
یہی مضمون ہے جو میں نے پہلے بھی بارہا بیان کیا ہے کہ علوم جو بچے ہوں ان کا قرآن کریم
کے علوم سے کوئی بھی اختلاف نہیں ہے۔ سائنس کی ترقی سو فیصد قرآن کی تائید میں ہوتی ہے۔ اب
سائنس کی رو سے جتنی باتیں دریافت ہوتی چلی جارہی ہیں وہ تمام تر قرآن کریم میں پہلے سے بیان شده
ہیں۔ اس مضمون پر آپ جتنا زیادہ غور کریں گے قیامت تک آپ کو ایسی نئی چیزیں معلوم ہوتی چلی
جائیں گی جن کا قرآن کریم میں ذکر تھا مگر لوگوں کے علم میں نہیں تھا۔ بلکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ
و علی آلہ وسلم کے زمانے کے انسان کے خواب و خیال میں بھی یہ بات نہیں تھی۔ اب فرعون کی لاش
کا دیکھ لیں کہ قرآن کریم جب فرعون کی لاش کے متعلق ذکر فرماتا ہے کہ ہم نے اس کو بیچا لیا تھا تا کہ
وہ آئندہ لوگوں کے لئے عبرت بنے۔ اس وقت عرب کو کیا معلوم تھا کہ فرعون کی لاش کہاں پڑی
ہوئی ہے۔ عرب کے کسی باشندہ کے وہم و گمان بھی نہیں آسکتا تھا کہ فرعون کی لاش نکالی گئی تھی اور
وہ محفوظ کرلی گئی اور وہ عبرت ہو گی۔ اور عبرت کس کے لئے ہو گئی آئندہ زمانوں کے لئے۔ تو ماضی کا
علم بھی اس میں تھا اور مستقبل کا علم بھی تھا۔ اور اس نعش کو دریافت کیا عیسائیوں نے ، نہ کہ مسلمانوں
نے ۔ ورنہ وہ کہہ سکتے تھے کہ مسلمانوں نے قرآن مجید کی صداقت ثابت کرنے کے لئے یہ لاش اپنی
طرف سے بنارکھی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ قرآن کریم کے مضامین پر میں جتنا غور کرتا ہوں دل اللہ
تعالیٰ کی حمد سے اور زیادہ بھر جاتا ہے کہ عجیب شان کا کلام ہے نہ ماضی کو چھوڑتا ہے نہ مستقبل کو ۔
ہر بات کا علم اس کتاب میں ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
ساتوں آسمان اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے خدا کی تقدیس کرتے ہیں اور کوئی چیز نہیں جو
اُس کی تقدیس نہیں کرتی۔ پر تم اُن کی تقدیوں کو سمجھتے نہیں۔ یعنی زمین و آسمان پر نظر غور کرنے
سے خدا کا کام اور مقدس ہونا اور بیٹیوں اور شریکوں سے پاک ہونا ثابت ہو رہا ہے۔ مگر ان کے لئے جو
سمجھ رکھتے ہیں"۔ اب تقدیس کرنے کے متعلق دو باتیں ہیں ایک تو یہ کہ وہ اپنی حالت سے زبان حال
سے تقدیس کر رہی ہوتی ہیں۔ یعنی اگر وہ خود قدوس ہیں اور عیب سے پاک وجود ہیں جیسا کہ خدا نے
جس وجود کو بھی پیدا کیا ہے اس کو عیوب سے پاک فرمایا ہے تو ان کی یہ حالت جو ہے وہ تسبیح ہی کی حالت
ہے۔ لیکن قرآن کریم کی بعض دوسری آیات سے پتہ چلتا ہے کہ تسبیح تو وہ کرتے ہیں لیکن تم لوگوں کو
سمجھ نہیں آتی۔ مثلاً پرندے بھی تسبیح کر رہے ہیں۔ شعور خواہ ادنی ہو، خواہ اعلیٰ ہو۔ وہ اپنے شعور کی
حد تک تسبیح کرتا ہے۔ تو پرندے بھی اللہ تعالیٰ کی تسبیح کر رہے ہوتے ہیں اور جیسا کہ بعض کہاوتوں
میں بتایا گیا ہے چکور سبحان تیری قدرت کہتا ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ سبحان تیری قدرت نہ کہے
مگر جب وہ بولتا ہے تو اپنی دانست میں اللہ تعالیٰ کی تسبیح ہی بیان کر رہا ہوتا ہے اور وَلكِنْ لَا تَفْقَهُونَ
تَسْبِيحَهُمْ ۔ تم ان کی تسبیح کو سمجھ نہیں سکتے۔ پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
" پھر بعد اس کے جزوی طور پر مخلوق پرستوں کو ملزم کیا اور اُن کا خطا پر ہونا ظاہر فرمایا۔ اور کہا
قَالُوا اتَّخَذَ اللَّهُ وَلَدًا سُبْحَهُ هُوَ الغَنى الخ) یعنی بعض لوگ کہتے ہیں کہ خدا بیٹار کھتا ہے حالانکہ
بیٹے کا محتاج ہونا ایک نقصان ہے۔ جو کچھ آسمان اور زمین میں ہے سب اسی کا ہے
۶۲۰۰ تا ۲۹ / نومبر ۶۲۰۵
(براہین احمدیه صفحه ۴۹۸۴۹۷ حاشیه در حاشیه نمبر ۳)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مزید فرماتے ہیں:
ہم خدا تعالیٰ کو محدود نہیں سمجھتے اور نہ ہی خدا محدود ہو سکتا ہے۔ ہم خدا تعالیٰ کی نسبت یہ
جانتے ہیں کہ جیسا وہ آسمان پر ہے ویسا ہی زمین پر بھی ہے،، “۔
اب حضرت عیسی علیہ السلام کی ایک دعا تھی کہ اے خدا جیسا تو آسمان پر ہے ویسا ہی زمین پر
بھی ہو جا۔ مگر قرآن کریم یہ بتاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ تو ہر جگہ ہے جیسا آسمان پر ہے ویسا ہی زمین پر ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔ ایک اللہ تعالیٰ کا تعلق عام مخلوق کے ساتھ ہے وہ ہر ایک
سے سانجھا تعلق ہے۔ خدا کی بارش برستی ہے اچھے برے سب پر برستی ہے اللہ کی رحمتیں نازل ہوتی
ہیں اور دنیاوی فضل نازل ہوتے ہیں تو اچھوں بروں سب پر نازل ہوتی ہیں مگر بعض خاص تعلق جو
صرف اس کے پاک بندوں سے اللہ تعالیٰ کا تعلق ظاہر ہوتا ہے وہ جتنا بھی اس کے قریب ہو تا
چلا جائے ان کے لئے خاص تعلق ظاہر ہوتا چلا جاتا ہے۔ ایک اپنے ذاتی تجربے سے حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام لکھتے ہیں: ”تب وہ ان سے ایسا قریب ہو جاتا ہے جیسا کہ ان کے اندر ہی سے
بولتا ہے“۔ اور اس میں کوئی شک نہیں کہ اللہ تعالٰی اپنے بعض بندوں کے ایسا قریب ہو جاتا ہے کہ وہ
اندر سے بھی بولتا ہے اور باہر سے بھی بولتا ہے۔ یہ اس میں ایک عجیب بات ہے کہ باوجود دور ہونے
کے وہ نزدیک ہے ۔ اب اس مضمون کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام یوں بیان فرمارہے ہیں دو باوجود
دور ہونے کے وہ نزدیک ہے اور باوجود نزدیک ہونے کے وہ دُور ہے۔ وہ بہت ہی قریب ہے مگر پھر
بھی نہیں کہہ سکتے کہ جس طرح ایک جسم دوسرے جسم سے قریب ہوتا ہے اسی طرح وہ قریب
ہے۔ اور وہ سب سے اوپر ہے مگر نہیں کہہ سکتے کہ اس کے نیچے کوئی چیز بھی ہے۔ وہ وہ سب چیزوں سے
زیادہ ظاہر ہے مگر پھر بھی وہ عمیق در عمیق ہے۔ جس قدر انسان کچی پاکیزگی حاصل کرتا ہے اسی قدر
اس کے وجود پر اس کو اطلاع ہوتی ہے۔ سو جاننا چاہئے کہ اصل بات یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نہایت درجہ
قدوس ہے۔ وہ اپنی تقدیس کی وجہ سے ناپاکی کو پسند نہیں کرتا اور چونکہ وہ رحیم و کریم ہے اس واسطے
نہیں چاہتا کہ انسان ایسی راہوں پر چلے جن میں اس کی ہلاکت ہو۔ پس یہ اس کے جذبات ہیں جن کی
بنا پر مذہب کا سلسلہ جاری ہے۔ اب ان کا نام خواہ آپ کچھ ہی رکھ لو“۔
(ملفوظات جلد پنجم صفحه ۶۷۱-۶۷۲ ۔ جدید ایڈیشن)
اب اللہ تعالیٰ کے جذبات کہنا یہ معنی نہیں کہ جس طرح انسانی جذبات ہیں اسی طرح اللہ
تعالیٰ کے جذبات ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا بندوں سے جو سلوک ہے وہ یہ ہے اور اب اس سلوک کا جو
مرضی نام رکھ لو۔ سلوک تو بہر حال یہی رہے گا کہ جو پاک ہے اس سے اللہ تعالی تعلق جوڑتا ہے اور جو
ناپاک ہو وہ خود اللہ تعالٰی سے اپنا تعلق قطع کر لیتا ہے۔
اب سورۃ الحشر کی ۲۴ ویں آیت ہے:
هُوَ الله الذى لا إِله إِلَّا هُوَ الْمَلِكُ القَدُّوسُ السَّلَامُ المُؤْمِنُ المُهَيْمِنُ العَزِيزُ الْجَبَّارُ
المُتكيّرُ سُبحن الله عَمَّا يُشْرِكُونَ ۔ وہی اللہ ہے جس کے سوا اور کوئی معبود نہیں۔ وہ بادشاہ
ہے ، پاک ہے ، سلام ہے، امن دینے والا ہے، نگہبان ہے، کامل غلبہ والا ہے، ٹوٹے کام بنانے والا ہے
(اور) کبریائی والا ہے۔ پاک ہے اللہ اُس سے جو وہ شرک کرتے ہیں۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ایک الہام بھی اس مضمون کا ہوا تھا کہ اللہ تعالی ٹوٹے
کام بنا تا ہے اور اپنے بنائے کام توڑ بھی دیا کرتا ہے۔ تو خدا تعالی کی ان دونوں قدرتوں سے ڈرتے رہنا
چاہئے اور دعا کرتے رہنا چاہئے ۔ قادر ہے وہ بارگاہ ٹوٹے کام بنا دے۔ بنا بنایا توڑ دے کوئی اس کا بھید نہ
پادے ۔ غالبا مدراس کے سیٹھ صاحب کے لئے دعا کے وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو
یہ الہام ہوا تھا۔ تو جو کام اتنا اعلیٰ درجہ کا ہو وہ جب خدا فیصلہ کر لے کہ وہ اب نہیں چلے گا تو اچھے سے
اچھے کام بالکل ٹوٹ کر بکھر جاتے ہیں۔ اور ٹوٹے ہوئے کام بن جاتے ہیں۔ تو اللہ تعالیٰ قادر بار کہ ہے
وہی ان بھیدوں کو جانتا ہے۔
صحیح مسلم کتاب الزکوۃ میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ
آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالی طبیب ہے اور طیب کے علاوہ کسی کو قبول نہیں فرماتا۔
شرح صحیح مسلم از امام نووی میں اس حدیث کی تشریح میں قاضی عیاض کا یہ قول درج ہے کہ
طیب اللہ تعالیٰ کی ایک صفت ہے جس کا معنی ہے نقائص سے پاک اور یہ قدوس کے معنوں میں آتی
ہے۔ طبیب کا اصل معنی ہے پاکیزگی، طہارت، اور خبث سے سلامتی۔
علامہ نووی فرماتے ہیں کہ یہ حدیث ان احادیث میں سے ہے جو اسلام کی بنیاد اور احکام کا مدار
ہیں۔ فیض القدیر میں لکھا ہے کہ قدوس کا مطلب ہے نقائص اور تغیر سے پاک"۔ یعنی صرف نقائص
سے نہیں بلکہ تغیر سے بھی۔ " قدوس کا لفظ قدس یعنی پاکیزگی سے فعول کے وزن پر مبالغہ کا صیغہ
ہے"۔ یعنی بہت زیادہ قدوسیت والا۔ بعض نے کہا ہے کہ قدوسیت کی حقیقت یہ ہے کہ کسی تغیر کے
قبول کرنے سے بالا تر ہونا۔
تفسیر قرطبی میں ابن العربی کا یہ قول درج ہے کہ :
اللہ تعالیٰ اپنی تمام قدرت اور قوت کاملہ کی بناء پر ابتدا میں کسی چیز کی موجودگی کے بغیر مخلوق
کو تخلیق فرماتا ہے"۔ تو بالکل ظاہر وباہر ہے کہ جب کچھ بھی نہیں ہو تب بھی خدا تعالی مخلوق کو تخلیق
فرماتا ہے۔ رو نیز اپنے عظیم لطف و کرم اور حکمت بالغہ کے نتیجہ میں ایک موجود چیز سے دوسری چیز
بھی پیدا کرتا ہے“ ۔ اب یہ فاطر اور تخلیق کا فرق ہے۔ فاطر السموات ہے یعنی کوئی چیز بھی نہ ہو اس
سے وہ پیدا کرنے والا ہے اور چیزیں جب ایک دفعہ بن جائیں تو پھر ان سے مزید بہت ہی ترقی یافتہ
صورتیں ظاہر ہونی شروع ہو جائیں یہ خدا تعالیٰ کی تخلیق کے تابع ہے۔
علامہ فخر الدین رازی سورۃ الحشر کی اس آیت کی تفسیر کے تحت تحریر کرتے ہیں کہ :
القدوس اور القَدوس دونوں طرح پڑھا جاتا ہے"۔ یعنی فی کی پیش سے بھی اور قی کی زبر
سے بھی۔ اور یہ اس ذات کے لئے بولا جاتا ہے جو اپنی ذات میں ، اپنی صفات میں ، اپنے افعال میں ،
اپنے احکام میں اور اپنے اسماء میں انتہائی منزہ ہو"۔ یعنی کسی قسم کی بھی کوئی خرابی اس کی ذات میں نہ
پائی جائے۔
حضرت خلیفہ المسیح الاول رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں:
القدوس: تمام ان اسباب عیوب سے پاک جن کو جس دریافت کر سکے۔ یا خیال تصور کرے
یاد ہم اس طرف جا سکے۔ یا قلبی قومی سمجھ سکیں۔ (تصدیق براہین احمدیه صفحه ۲۵۵.۲۳۵)
تمام ان اسباب عیوب سے پاک جن کو حس دریافت کر سکے۔ جتنا مرضی غور کرو کہ فلاں
عیوب، فلاں عیب، فلاں قسم کی کمزوری خدا میں پائی جاسکتی ہے کہ نہیں۔ تو جتنا بھی تم غور کرو گے ہر
کمزوری سے اللہ تعالیٰ کو پاک پاؤ گے۔ اور و ہم بھی جس طرف جائے اس سے بھی پاک ہے۔ یا یا قو قلبی
قومی سمجھ سکیں۔ اب قلبی قومی وہ ہیں جو ذہنی قومی سے الگ ہوتے ہیں۔ دل بھی اگر کوئی کمزوری تجویز
کرے تو اللہ تعالیٰ اس کمزوری سے بھی پاک ہے۔
نومبر ۶۲۰۰ تا ۲۹/ نومبر ۲۰۰ ) 7(
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: " وہ چونکہ قدوس اور پاک ہے اس کی
قدوسیت اور پاکی کا تقاضا ہے کہ دنیا میں نیکی پھیلے۔ ورنہ انسان اگر بے قید ہو کر بدی اور گناہ کرے گا
اور ممنوعات شرعیہ کا ارتکاب کرے گا تو اس کا وبال بھی خود ہی برداشت کرے گا۔ خدا تعالٰی کا اس میں
کچھ نقصان نہیں“۔ (ملفوظات جلد پنجم صفحه ۵۹۷ جدید ایڈیشن )
حقیقت یہی ہے کہ ہر بدی کا گناہ تو انسان خود ہی اٹھاتا ہے اور کسی دوسرے کو وہ گناہ برداشت
نہیں کرنا پڑتا۔ اپنے گناہوں کی پاداش میں خود ہی مصیبت کو جھیلتا ہے۔ لیکن اس ضمن میں جو روایات
میں نے آپ کے سامنے پڑھی ہیں ان سے ایک خیال پیدا ہو سکتا ہے کہ وہ تو قدوس اور قادر ہے۔ ایسا
انسان جو قدوس نہ ہو اپنے اندر کسی قسم کی ناپاکی رکھتا ہو اس سے خدا تعالیٰ کا تعلق قائم نہیں ہو سکتا۔ یہ
غلط نتیجہ ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم اس تشریح کو غلط قرار دیتے ہیں۔ بلکہ آر آپ
فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا اپنے ہر بندہ سے تعلق ہے اور کوئی اس کی مخلوق ایسی نہیں جس میں کوئی نہ
کوئی خوبی نہ پائی جائے ۔ تو وہ اگر بدیوں کی وجہ سے اپنا تعلق توڑ لیتا تو کائنات میں سے ہر مخلوق سے
خدا تعالیٰ کا تعلق ٹوٹ جاتا۔ مگر وہ نیکیوں پر نگاہ رکھتا ہے اور ان کی وجہ سے وہ تعلق قائم کر لیتا ہے۔ اب
اس ضمن میں حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ کے متعلق یہ حدیث آتی ہے کہ ایک دفعہ جارہے تھے تو
راستے میں کوئی گدھا مرا ہوا تھا۔ باقی صحابہ جو ساتھ تھے انہوں نے برائیاں شروع کر دیں اس کا پیٹ
دیکھو کیسا پھولا ہوا ہے۔ کیسا مکر وہ لگ رہا ہے۔ جب وہ ساری برائیاں بیان کر چکے تو حضرت علی نے کہا
دیکھو اس کے دانت کتنے شفاف ہیں۔ تو اپنا تعلق خدا تعالی کی صفات کے مطابق اس کی اچھی خوبی سے
کر لیا۔ مگر یہ بہت ہی پیاری ادا تھی حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ کی۔ اور آنحضرت ﷺ کے فرمان
کے مطابق ہر مخلوق کی کوئی نہ کوئی خوبی ضرور ہوتی ہے جس سے وہ تعلق رکھتا ہے۔ اور اسی خوبی کی بنا پر
خداتعالی کا اپنی ہر مخلوق سے تعلق ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
اسلام کا خدا ایسا قدوس اور قادر ہے کہ اگر تمام دنیا مل کر اس میں کوئی نقص نکالنا چاہے تو
نہیں نکال سکتی۔ ہمار اخد اتمام جہانوں کا پیدا کرنے والا خدا ہے۔ وہ ہر ایک نقص اور عیب سے مبرا ہے
کیونکہ جس میں کوئی نقص ہو وہ خدا کیونکر ہو سکتا ہے اور اس سے ہم دعائیں کس طرح مانگ سکتے ہیں۔
اور اس پر کیا امیدیں رکھ سکتے ہیں۔ وہ تو خود ناقص ہے نہ کہ کامل۔ لیکن اسلام نے وہ قادر اور ہر ایک
عیب سے پاک خدا پیش کیا ہے جس سے ہم دعائیں مانگ سکتے ہیں اور بڑی بڑی امیدیں پوری کر سکتے
ہیں۔ (ملفوظات جلد پنجم صفحه ۳۸۶ جدید ایڈیشن )
اسی ضمن میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک اور حوالہ ہے:
الْمَلِكُ القُدُّوس یعنی وہ خدا بادشاہ ہے جس پر کوئی داغ عیب نہیں۔ یہ ظاہر ہے کہ انسانی
بادشاہت عیب سے خالی نہیں۔ اگر مثلاً تمام رعیت جلاوطن ہو کر دوسرے ملک کی طرف بھاگ جاو
سے تو پھر بادشاہی قائم نہیں رہ سکتی۔ اب دیکھو افغانستان میں کیا ہو رہا ہے۔ کتنی قہر والی بادشاہی تھی
لیکن اب سارے افغان وہاں سے بھاگ کر دوسرے ملکوں میں پناہ لے رہے ہیں۔ بادشاہت کے لئے
پیچھے کیا رہ جائے گا۔ وہی جو مغلوب تھے وہ تو بھاگ گئے اور نیا آکر بسنے والا وہاں کوئی نہیں ملتک
تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ انسانی بادشاہت کا کیا حال ہے۔ اگر رعیت
بھاگ بھاگ کر دوسرے ملکوں میں چلی جارہی ہے۔ اب احمد کی جو ہجرت کر رہے ہیں پاکستان سے وہ
بہر حال پاکستان کی رعیت کم ہو رہی ہے۔ دیکھو کتنے دماغ ہیں احمدیوں کے جو باہر نکل گئے ہیں ۔ ان
دماغوں سے پاکستان بہت استفادہ کر سکتا تھا مگر ان کی بد قسمتی ہے کہ انہوں نے قدر نہیں کی۔ تو فرمایا
: "یا اگر مثلاً تمام رعیت قحط زدہ ہو جائے تو پھر خراج شاہی کہاں سے آئے اور اگر رعیت کے لوگ اس
سے بحث شروع کر دیں کہ تجھ میں ہم سے زیادہ کیا ہے تو وہ کون سی لیاقت اپنی ثابت کرے“۔اب
بعینہ یہی حال پاکستان میں ہو رہا ہے۔ جنرل مشرف سے پوچھ رہے ہیں کہ تم میں ہم سے زیادہ کیا بات
ہے۔ تم کسی لائق نہیں ہو کہ ہم پر حکومت کرو۔ تو یہ چیزیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے لکھی تھیں وہ عملی دنیا میں بعینہ ویسے ہی نظر آتی ہیں ۔ مگر آپ فرماتے ہیں: وو ” پس خدا تعالی کی
بادشاہی ایسی نہیں ہے۔ وہ ایک دم میں تمام ملک کو فنا کر کے اور مخلوقات پیدا کر سکتا ہے"۔
اسلامی اصول کی فلاسفی روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۷۴۳۷۳)
اب قرآن کریم میں یہ آیت موجود ہے جس کی طرف دراصل حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے بغیر ترجمہ کے اشارہ فرمایا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تم سب لوگ بھی
اللہ تعالیٰ کی نافرمانی پر تل جاؤ تو وہ تمہاری بجائے دوسری مخلوق پیدا کر سکتا ہے جو تم جیسی نہیں ہو گی۔
اور قرآن کریم میں ایک جگہ تو فرمایا ہے کہ پیدا کر سکتا ہے۔ اور دوسری جگہ فرمایا ہے وہ پیدا کر دے گا۔
اس میں کوئی شرط نہیں ہے۔ تو حیرت انگیز کلام ہے جو مستقبل کے دور ترین امکانات کو بھی زیر بحث
لاتا ہے اور اس کے متعلق بھی کلام کرتا ہے۔
اب سورۃ الجمعہ کی یہ آیت ہے:
يُسَبِّحُ لِلهِ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ المَلِكِ القُدُوسِ العَزِيزِ الْحَكِيم -
(سورة الجمعه : ۲)
اللہ ہی کی تسبیح کرتا ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے۔ وہ بادشاہ ہے ، قدوس ہے،
کامل غلبہ والا (اور) صاحب حکمت ہے۔
اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ ایک خاص بات یہ بیان فرماتا ہے کہ يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي
السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ الْمَلِكِ الْقُدُّوْسِ الْعَزِيزِ الْحَکیم ہے کہ وہ براہ راست اصلاح فرماتا
ہے۔ یعنی انتظار نہیں کرتا کہ بندے اس کی حکمت سیکھ لیں۔ وہ براہ راست اپنی قدوسیت سے تزکیہ
نفس کرتا ہے۔ خدا تعالیٰ کا مزگی ہونا اس بات کا محتاج نہیں ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کو
بھی اللہ تعالیٰ نے مزگی کہا ہے تو یہ اس بات کا محتاج نہیں ہے کہ پہلے اس کی حکمت کی باتیں سیکھیں۔
اس کے علم کی باتیں سیکھیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے متعلق تو قرآن کریم نے
ہر جگہ یہی بیان فرمایا ہے کہ وہ براہ راست جب تلاوت آیات کرتا ہے تو ساتھ ہی تزکیہ نفس بھی۔
يَتْلُوا عَلَيْهِمْ الله وَيُزَكّيهِمْ ، وہ آیات کی تلاوت کرتے ہی ساتھ ہی ان کا تزکیہ شروع کر دیتا ہے۔
اب یہ بھی ایک عجیب باریک نکتہ ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ الصلواۃ والسلام نے جب بھی آنحضرت
صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ وسلم کے متعلق دعائیں کیں انہوں نے يُزكّيهِمْ کا فعل سب سے آخر پر رکھا۔
یہ نہیں کہا کہ وہ تلاوت کے ساتھ ہی تزکیہ کرتا ہے بلکہ پہلے علم پھر حکمت کی باتیں بیان فرمائیں کہ
حکمت وغیرہ بیان کرتا ہے۔ اس کے بعد آخریر فرمایا کہ جب یہ سب کچھ ان کو علم ہو جائے تو پھر وہ
تزکیہ کرے گا۔ اب اللہ تعالیٰ نے اس مضمون کو الٹا دیا ہے۔ تزکیہ کو پہلے رکھ دیا ہے اور باقی باتوں کو
بعد میں رکھ دیا ہے تو بہت ہی گہر ا مضمون ہے جو قرآن کریم کی شان کو دوبالا کرنے والا اور یہ بتاتا ہے
کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم اس سے بڑھ کر شان کے نبی تھے جس قسم کے نبی حضرت
ابراہیم نے طلب کئے تھے۔ انہوں نے اپنے فہم کے مطابق جو بہت زیادہ تھی بہت غور کے بعد جس قسم
کا نبی مانگا وہ ایسا نبی تھا جو تزکیہ سے پہلے ان کو علم دے گا، ان کو حکمت دے گا ان کو تقویٰ دے گا اور جب
یہ سب باتیں پیدا ہو جائیں گی تو پھر ان کا تزکیہ کرے گا۔ اللہ تعالی فرماتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
۲۰۰ تا ۲۹/ نومبر ۲۰۵ء
و علی آلہ وسلم اس شان کے نہیں، وہ اس سے افضل شان کے ہیں۔ وہ تو تلاوت کے ساتھ ہی تزکیہ
شروع کر دیتے ہیں۔ (يُعْلَمُهُمُ الكتب والحِكْمَةَ﴾ یہ بعد کی باتیں ہیں یزکیھم کا مضمون پہلے
آتا ہے۔
حضرت خلیفہ المسیح الاول رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں:
" جن پاک الفاظ سے اس کو شروع کیا گیا ہے۔ اگر کم از کم اُن الفاظ پر ہی غور و فکر کی جاتی تو مجھے
امید ہوتی ہے کہ اسماء الہی میں تو کم از کم ٹھوکر نہ لگتی۔ وہ پاک الفاظ جن سے اس سورۃ کا شروع
ہوتا ہے۔ یہ ہیں يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ الْمَلِكِ القُنوسِ العَزِيزِ الْحَكِيم جو کچھ
زمین و آسمان میں ہے وہ سب اللہ تعالیٰ کی تسبیح کرتے ہیں۔ اس اللہ کی جو المَلِكِ ہے اور القُدوس ہے اور
العزيز ہے اوراً لحكيم ہے"۔
آپ مزید فرماتے ہیں: (وہ) القُدوس ہے۔ اُس کی صفات وحمد میں کوئی چیز ایسی نہیں ہے جو
نقصان کا موجب ہو۔ بلکہ وہ صفات کا ملہ سے موصوف اور ہر نقص اور بدی سے منزہ القدوس ہے۔
قرآن شریف پر تدبر نہ کرنے کی وجہ سے کہو یا اسماء الہی کی فلاسفی نہ سمجھنے کی وجہ سے۔ غرض
یہ ایک غلطی پیدا ہو گئی ہے کہ بعض وقت اللہ تعالیٰ کے کسی فعل یا صفت کے ایسے معنے کر لئے جاتے
ہیں جو اس کی دوسری صفات کے خلاف ہوتے ہیں۔ اس کے لئے میں تمہیں ایک مگر بتاتا ہوں کہ
قرآن شریف کے معنے کرنے میں ہمیشہ اس امر کا لحاظ رکھو کہ کبھی کوئی معنے ایسے نہ کئے جاویں جو صفات
الہی کے خلاف ہوں۔ اسماء الہی کو مد نظر رکھو اور ایسے معنے کرو اور دیکھو کہ قدوسیت کو بقہ تو نہیں لگتا۔
گفت میں ایک لفظ کے بہت سے معنے ہو سکتے ہیں اور ایک ناپاک دل انسان کلام الہی کے گندے معنے بھی
تجویز کر سکتا ہے"۔ اگر وہ لغت کے مختلف معنوں پر نظر رکھے اور ان میں سے گندے معنوں کو چن
لے۔ اور کتاب الہی پر اعتراض کر بیٹھتا ہے۔ مگر تم ہمیشہ یہ لحاظ رکھو کہ جو معنے کرو اس میں دیکھ لو کہ
خدا کی صفت قدوسیت کے خلاف تو نہیں ہے؟ اللہ تعالیٰ کے سارے کلام حق و حکمت کے بھرے
ہوئے ہوتے ہیں جس سے اس کی اور اس کے رسول اور عامۃ الناس کی عزت و بڑائی کا اظہار
ہوتا ہے“۔ (حقائق الفرقان جلد ۴ صفحه ۸۳-۸۴)
آخر پر میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا خطبہ الہامیہ میں سے ایک اقتباس
پیش کرتا ہوں:
وو میر اقدم خدا تعالیٰ کی راہ میں تیز چلنے والے اونٹوں سے بھی تیز تر ہے ۔ پس مجھے کسی
دوسرے کے ساتھ قیاس نہ کرو اور نہ کسی دوسرے کو میرے ساتھ ۔ اور اپنے تئیں شک اور جنگ کے
ساتھ ہلاک مت کرو۔ اور میں مغز ہوں جس کے ساتھ چھلکا نہیں اور روح ہوں جس کے ساتھ جسم
نہیں اور وہ سورج ہوں جس کو دشمنی اور کینہ کا دھواں چھپا نہیں سکتا۔ کوئی ایسا شخص تلاش کرو جو میری
مانند ہو۔ ہر گز نہیں پاؤ گے اگر چہ چراغ لے کر بھی ڈھونڈو۔ اور یہ کوئی فخر نہیں بلکہ اس خدا کی نعمتوں
کا شکر ہے"۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی یہ سنت تھی کہ جب اپنے متعلق کوئی بڑائی بیان
کرتے تھے جو خدا تعالیٰ نے بیان فرمائی ہو تو بڑائی کرتے کرتے ساتھ ہی کہتے تھے "لا فخر" یہ فخر نہیں
ہے۔ یہ حقیقت کا اظہار ہے۔ اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی اپنے آقا کی سنت کے پیش
نظر بہت ہی عظیم الشان باتیں اپنے متعلق بیان کرنے کے بعد کہتے ہیں " مجھے کوئی فخر نہیں بلکہ "خدا
کی نعمتوں کا شکر ہے جس نے اس نو نہال کو لگایا ہے اور میں نور کے پانی کے ساتھ غسل دیا گیا ہوں اور
الہی پاکیزگی کے چشمہ میں پاکیزہ کیا گیا ہوں۔ اور صاف کیا گیا ہوں تمام میلوں اور کدورتوں سے۔ اور
میرے رب نے میرا نام احمد رکھا ہے پس میری تعریف کرو اور مجھے دشنام مت دو۔ اور اپنے امر کو
نااُمیدی کے درجہ تک مت پہنچاؤ“۔ (خطبه الهامیه روحانی خزائن جلد ۱۶ صفحه ۵۳.۵۲)
. 480