Sabuhiyyat
Friday Sermon, 26 October 2001: Sabuhiyyat
AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے اللہ تعالیٰ کی صفت سبوحیت اور تسبیح کے مفہوم و اہمیت کا تفصیلی بیان فرمایا ہے۔ آپ نے قرآن کریم کی آیات اور احادیث کی روشنی میں واضح کیا کہ کائنات کی ہر چیز اپنے خالق کی تسبیح و حمد میں مصروف ہے۔ نیز آپ نے حضرت یونس علیہ السلام کی دعا کی فضیلت بیان کی اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو الہام کے ذریعے سکھائی گئی دعا اور بیماری سے شفا کا واقعہ بیان فرمایا۔
موضوعات: تسبیح و تحمید، صفات الہیہ، تفسیر قرآن کریم، دعائے یونسؑ، شفا و الہام حضرت مسیح موعودؑ
خطبه جمعه
تسبیح کا مطلب هے که الله تعالى كو هر نقص و عیب سے پاک قرار دینا۔
ہر چیز خدا کی تسبیح کرتی ہے۔ آنحضرت نے کثرت سے تسبیح کرنے کی نصیحت فرمائی۔
اللہ تعالیٰ نہ صرف ہر برائی و کمزوری سے پاک ہے بلکہ وہ ہر صفت محمودہ سے مت متصفـ صف ہے
دشمنوں کے مقابلہ کے لئے اس سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ۔ ايك صبر کرنا اور دوسرے نمازوں کو سنوار کر ادا
خطبه جمعه از شاد قرموده سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خلیفة المسیح الرابع ایده الله تعالیٰ بنصرہ العزیز - فرموده ۲۶/ اکتوبر ۲۰۰۰ء بمطابق ۲۶ / اخاء ۱۳۸۰ء هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
(خطبہ جمعہ کا یہ متن اداره الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
خدا تعالیٰ نے آنحضرت ﷺ کو بھی وہ آنکھ نہیں دی جو خدا تعالٰی کو ننگی آنکھ سے دیکھ
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فأعوذ بالله من الشيطان الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم .
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين -
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين
آج کا خطبہ خدا تعالیٰ کی صفت سبوحیت سے متعلق ہے۔ سبوحیت کے کیا معنی ہیں۔ لسان
العرب سے پہلے میں اس کی تشریح پیش کرتا ہوں۔ مِنْ صِفَاتِ اللهِ عَزَّ وَ جَلَّ السُّبُوحُ القَدُّوسُ
قالَ أَبُو إِسْحَاقَ السُّبُوحُ الَّذِي يُنَزَّهُ عَنْ كُلَّ سُوْءٍ ، وَالقُدُّوسُ : الْمُبَارَكَ . قَالَ ابْن سيده
سُبُوحٌ قُدُّوسٌ مِنْ صِفَةِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ لِأَنَّهُ يُسَبِّحُ وَيُقَدَّسُ -
السُّبُوحُ القُدُّوسُ اللہ تعالیٰ کی صفات میں سے ہے۔ ابو اسحاق کہتے ہیں کہ السیوح وہ ذات
ہے جو ہر ایک برائی سے منزہ ہے۔ اور القدوس کے معنی مبارک کے ہیں۔ ابن سیدہ کہتے ہیں کہ سبوح
دوس اللہ عزوجل کی صفات میں سے ہے کیونکہ اس کی تسبیح و تقدیس بیان کی جاتی ہے
مفردات راغب میں لکھا ہے اَلسُّبُوحُ الْقُدُّوسُ اللہ تعالیٰ کے اسماء میں سے ہے اور کلام
عرب میں فعول" کے وزن پر ان دو الفاظ کا کوئی اور استعمال نہیں۔ السبوح کا مطلب ہے
القُدُّوسُ السُّبُوحُ کا لفظ الشبح سے نکلا ہے جس کا لفظی معنی ہے المَرُّ السَّرِيعُ فِی المَاءِ اَوِ
الهَوَاءِ۔ یعنی کسی چیز کا پانی یا ہوا میں تیزی سے حرکت کرنا اور تسبیح کا مطلب ہے تَنْزِيهُ الله تعالی۔ یعنی
اللہ کو ہر عیب اور نقص سے پاک قرار دینا۔ یہ دراصل خدا تعالی کی عبادت میں پوری مستعدی سے
مشغول ہونے کا مطلب رکھتا ہے۔ ﴿وَإِنْ مِنْ شَيْ ءٍ إِلَّا يُسَبِّحُ بِحَمْدِهِ وَلَكِنْ لَّا تَفْقَهُونَ
تسبيحهم سے مراد یہ ہے کہ چیزیں زبان حال سے اللہ تعالیٰ کی کمال حکمت پر دلالت کرتی ہیں۔
زبان حال سے اس طرح کہ ہر چیز اپنی خلقت میں عیب سے خالی ہے۔ کوئی ایک بھی چیز ایسی نہیں ہے
جس کی تخلیق پر آپ کہہ سکیں کہ اس میں فلاں عیب پایا جاتا ہے۔ پس اس پہلو سے زبان حال سے وہ
اللہ تعالیٰ کی تسبیح کرتی ہے جو ان کا خالق ہے۔ لیکن دوسرا معنی اس آیت میں یہ بھی ہے ﴿ولكن لا
تَفْقَهُونَ تَسْبِيحَهُمْ ﴾ جس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں وہ ذہنی طاقت نہیں ہے کہ ہم ان کی تسبیح کا
مطلب سمجھ سکیں لیکن وہ چیزیں شعوری طور پر اور غیر شعوری طور پر اللہ تعالیٰ کی تسبیح ضرور بیان کرتی
ہیں، اور وہ پرندے چرندے وغیرہ سب سمجھ رہے ہوتے ہیں کہ ہم نے اپنے رب کی کیا تسبیح کی ہے۔
المفردات میں لکھا ہے صبح کا مطلب ہے اس نے سُبحَانَ اللہ کہا، اس نے اللہ تعالیٰ کو ہر
نقص سے پاک قرار دیا۔ پھر لسان العرب میں ہے سُبْحَانَ اللهِ : مَعْنَاهُ تَنْزِبُهَا لِلَّهِ مِنَ الصَّاحِبَةِ
وَالوَلَدِ سُبْحَانَ اللہ کا مطلب ہے کہ اللہ تعالیٰ بیوی اور اولاد سے پاک ہے۔ سُبْحَانَ اللهِ : تَبَارَك و
تَعَالَى أنْ يَكُونَ لَهُ مِثْل أَوْ شَرِيكَ أَوْ يَدٌ أَوْ ضِلَّ ـ - سُبْحَانَ سے مراد ہے اللہ تعالی اس بات سے
بلند و برتر ہے کہ کوئی اس جیسا ہو یا اس کا کوئی شریک ہو یا کوئی مد مقابل ہو۔
حضرت مسروق رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مسلم میں روایت ہے کہ میں نے حضرت عائشہ
صدیقہ سے پوچھا کہ کیا محمد ﷺ نے اپنے رب کو دیکھا ہے ؟ حضرت عائشہ نے جواب دیا سبحان الله
۔ آپ کی اس بات سے تو میرے رونگٹے کھڑے ہو گئے ہیں۔ (مسلم کتاب الایمان)
یعنی
سکے۔ پس اللہ تعالیٰ ہی ہے جو خود اپنے آپ کو ظاہر کرتا ہے اور کسی کی مجال نہیں کہ وہ خدا کو دیکھ سکے۔
پس اس پہلو نے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا نے توبہ کی کہ کیسی بیہودہ بات کر رہے ہو،
آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے اللہ کو دیکھا تو دل کی آنکھ سے دیکھا ہے کوئی ظاہری آنکھ ایسی
نہیں ہے جس سے کوئی بھی شخص اللہ تعالیٰ کے وجود کو دیکھ سکے۔
آل عمران آیت ۴۲ - قَالَ رَبِّ اجْعَلْ فِي آيَةً . قَالَ ابْتُكَ أن لا تُكَلَّمَ النَّاسَ ثَلفَةَ أَيَّامٍ
الارَمْرًا وَاذْكُرْ رَّبَّكَ كَثِيرًا وَّ سَبِّحْ بِالْعَشِيِّ وَالْإِبْكَارِ﴾ ۔ اس نے کہا اے میرے رب ! میرے
لئے کوئی نشان مقرر کر دے۔ اس نے کہا تیر انشان یہ ہے کہ اشاروں کے سوا تو تین دن لوگوں سے
بات نہ کرے۔ اور اپنے رب کو بہت کثرت سے یاد کر اور تسبیح کر شام کو بھی اور صبح کو بھی۔
اس کے تعلق میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ایک حدیث ہے کہ آنحضرت علی
نے فرمایا کہ جب تم جنت کے باغات میں سے گزرو تو (اُن میں خوب کھاؤ پیو۔ میں نے عرض کیا:
یارسول اللہ ! جنت کے باغات کیا ہیں؟ آپ نے فرمایا: "مسجدیں"۔ تو یا در میں یہ مسجدیں جنت کے
باغات میں یہاں جتنی بھی تصیح و تحمید کریں اتنا ہی آپ کو گویا جنت کے پھل ملیں گے ۔ میں نے
عرض کیا: چرنے سے کیا مراد ہے؟۔ فرمایا: سُبْحَانَ الله وَالحَمْدُ لله ولا إله إلا الله والله
اکبَرُ۔ (ترمذی۔ کتاب الدعوات) کہ چرنا جو ہے، کیا کھاتے ہیں سُبْحَانَ اللہ پڑھو،
الحَمْدُ لِلہ پڑھو لا اللهُ إِلَّا اللہ پڑھو اور اللہ اکبر پڑھو۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ مجالس کا
کفارہ یہ ہے کہ انسان یہ دعا پڑھے سُبْحَانَكَ اللهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوْبُ إِلَيْكَا
میرے اللہ تو پاک ہے اپنی تمام تعریفوں کے ساتھ ۔ میں تجھ سے بخشش مانگتا ہوں اور تیری ہی طرف
جھکتا ہوں۔ (مسند احمد بن حنبل، باقی مسند المكثرين)۔ یہاں مجالس کا کفارہ بیان فرمایا ہے
مجلسوں میں انسان کئی قسم کی بیہودہ باتیں بھی کرتا ہے ، لغو اور فضول بھی بکتا ہے تو اس قسم کی جو
غلطیاں مجالس میں اکثر ہو ہی جاتی ہیں اس کا کفارہ یہ ہے کہ انسان پھر اللہ تعالیٰ کو مخاطب کر کے عرض
کرے سُبحانَكَ اللهُمُ اے اللہ تو ہی ہے جو برائی سے پاک ہے ہم تو تو عاجز بندے ہیں اور برائیوں میں
ملوث بھی ہیں اور تو صرف برائیوں سے پاک نہیں وبحمدک ایسا پاک ہے کہ حمد کی وجہ سے صرف
برائی سے پاک نہیں بلکہ ایک مثبت صفت بھی اپنی ذات میں رکھتا ہے۔ مسبح معنے بالکل پاک، حمد جس
میں خدا تعالیٰ کی صفات محمد بھی ہوں۔ پھر ہے استغفرك وأتُوبُ إِلَيْكَ میں تجھ سے ہی مغفرت
چاہتا ہوں اور تیری ہی طرف جھکتا ہوں۔
جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں كُنَّا إِذَا صَعِدْنَا كَبَّرْنَا وَإِذَا نَزَلْنَا سَبَّحْنَا كم
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ہم جب کسی بلندی پر چڑھتے تھے تو اللہ اکبر
کہتے تھے اور ہم جب نیچے کی طرف اترتے تھے تو سبحان اللہ کہتے تھے۔ (صحیح بخاری کتاب
الجهاد . باب التسبيح اذا هبط واديا ) ۔ اس میں حکمت یہ ہے کہ انسان جب بلندی کی
طرف چڑھتا ہے تو اپنی بڑائی کی طرف خیال جاتا ہے کہ ہم کتنے بڑے ہو گئے ہیں۔ تو اس وقت الله
نومبر ۶۲۰۰۱ تا ۶ /دسمبر ۲۰۰۱ء ) 5(
اکبر کہنا چاہئے کہ سب سے بلند اور بڑی ذات تو اللہ کی ہے انسان کی تو کوئی حیثیت نہیں۔ تھوڑی سے
بلندی پر جاکر اتنا فخر جب کہ کائنات کی بلندیاں تو لامتناہی ہیں۔ پھر جب نیچے اترتے تھے تو تسبیح کرتے
تھے یعنی خدا تعالٰی ہر برائی سے پاک ہے۔ نیچے اترتے وقت انسان کے دماغ میں آتا ہے کہ اب میں نیچے
تنزل کی طرف جارہا ہوں اس وقت یہ دعا کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ ہر قسم کے تنزل سے پاک ہے۔
حضرت خلیفہ اصیح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں : " قَالَ ابْتُكَ أَنْ لَا تُكَلَّمَ النَّاسَ
تلفة أَيَّام الارمزان، حضرت زکریا کو اللہ تعالٰی نے مخاطب کر کے فرمایا تھا کہ تو تین دن اشاروں کے سوا
کسی سے بات نہ کرے گا“۔ اس کا مطلب حضرت خلیفۃ اصبح الاول لکھتے ہیں ”"ہم ہم تیرے لئے وہ بات
پیدا کر دیں گے یعنی تجھے وہ طاقت نصیب کریں گے جس کے ذریعہ اللہ تعالیٰ تجھے بیٹا عطا فرمائے گا۔ یہ
معنے نہیں کہ آپ تین دن کے لئے گونگے ہو گئے۔ اگر یہ بات تھی تو پھر ﴿وَاذْكُرْ رَبَّكَ كَثِيرًا و
سبیح کے کیا معنے ہوئے "۔ اگر گونگے ہو گئے تھے تو اللہ تعالیٰ کا اپنے رب کا ذکر بلند کرنا یہ کیسے ممکن
تھا۔ فرماتے ہیں: "میں نے اس نسخہ کو بے اولادوں کے لئے بہت آزمایا اور اکثر مفید پایا ہے۔ ایسے
لوگوں کو میں نے کہا ہے کہ کم بولنے کی عادت ڈالو اور تسبیح اور ذکر میں مشغول رہو“۔
(حقائق الفرقان جلد نمبر ۱ صفحه (۴۶۸)
سورة الرعد کی آیت ہے ﴿وَيُسَبِّحُ الرَّعْدُ بِحَمْدِهِ وَالْمَلَئِكَةُ مِنْ خِيفَتِهِ وَيُرْسِلُ
الصَّوَاعِقَ فَيُصِيبُ بِهَا مَنْ يَشَاءُ وَهُمْ يُجَادِلُونَ فِى اللهِ . وَهُوَ شَدِيدُ المحال
(سورۃ الرعد: ۱۲ ) اور بجلی کی گھن گرج اس کی حمد کے ساتھ (اس کی) تسبیح کرتی ہے۔ اب یہاں بھی
بجلی کی گھن گرج تسبیح کرتی ہے مگر حمد کے ساتھ ۔ یہاں حمد سے کیا مراد ہے اس لئے کہ جب بجلی چمکتی
ہے تو سب سے پہلے تو وہ پاک کرنے والی ہے چیزوں کو۔ وہ بیہودہ جراثیم ، ہر قسم کے گند کو جلا دیتی
ہے۔ پھر حمد اس میں یہ ہے کہ اس بجلی کے ذریعہ سے سمندر کا پانی نتھر کے آسمان پہ بلند ہوتا ہے اور پھر
وہ صاف ستھری بارش بن کے برستا ہے۔ تو یہ صرف تسبیح ہی نہیں بلکہ ساتھ حمد بھی ہے۔
تو فرماتا ہے فرشتے بھی اس کے خوف سے تسبیح کر رہے ہوتے ہیں۔ اب فرشتے خدا تعالیٰ کے
خوف سے تسبیح کیوں کرتے ہیں۔ ظاہر ہے کہ فرشتوں کو تو ان معنوں میں خوف نہیں ہے کہ گویا ان پر
کوئی بلا نازل ہو گی۔ وہ بندوں کی خاطر خوف کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے بندوں کے لئے ان کے دل میں
خوف پیدا ہو تا ہے کہ اس بجلی کے بداثرات ان کے اوپر نہ مترتب ہوں۔ جبکہ وہ اللہ کے بارہ میں جھگڑ
رہے ہوتے ہیں اس وقت اللہ تعالیٰ یہ بجلیاں برسا رہا ہوتا ہے۔ اور اللہ تعالیٰ کی ذات کا ثبوت ان
بجلیوں میں بادل کی کڑکوں میں اس کی تسبیح وحمد میں ہے لیکن وہ لوگ سمجھتے نہیں۔
سورۃ الحجر کی نانوے آیت۔ پس اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کر اور سجدہ کرنے والوں میں
سے ہو جا۔ اپنے رب کی حمد کے ہاتھ تسبیح کر۔ تو ہر جگہ صرف تسبیح نہیں بلکہ حمد بھی ساتھ بیان
فرمائی گئی ہے۔ یہ خالی تسبیح اکیلے کرنا سے مراد یہ ہے کہ ہم اللہ کو برائیوں سے پاک سمجھتے ہیں۔ اور ہم
خود بھی برائیوں سے پاک ہونا چاہتے ہیں۔ اور وہ محض برائیوں سے پاک نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ حمد سے
ممکن ہے۔ اس لئے ہم بھی اللہ تعالیٰ کی حمد کے ساتھ اپنے نفس کو پاک اور صاف اور حمد سے بھرا ہوا ابنانا
چاہتے ہیں۔
حضرت خلیفتہ المسح الاول نے اس میں یہ نکتہ پیش کیا ہے " فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ دشمنوں سے
بچنے کا طریق بتایا “۔ (تشحي الاذهان جلد نمبر ۸ نمبر ۹ صفحه ۴۶۲) فَسَبِّحْ بِحَمْدِ
ربك : بعض لوگوں نے سجدوں میں عجیب عجیب طرح کی دعائیں قرآن شریف کی مختلف آیات سے
لے کر پڑھنی شروع کر دی ہیں حالانکہ سجدوں میں قرآنی دعاؤں کے پڑھنے کی ممانعت ہے۔ وہ
دیکھیں کہ یہاں جو صاف حکم ہے اس کی تعمیل نبی کریم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے کس طرح
فرمائی۔ رکوع و سجود میں پڑھا جاتا ہے ۔ سُبْحَنَكَ اللهُم رَبَّنَا وَبِحَمْدِكَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي - حضرت
مجدد الف ثانی نے اس کے متعلق کہ رات کو سبحان اللہ ، الحمد للہ ، اللہ اکبر پڑھ کر سوئے ایک نکتہ
لکھا ہے وہ یہ کہ جیسا کہ کسی کو تحفہ و ہدیہ دیں ویسا ہی انعام ملتا ہے۔ جناب الہی میں جو تسبیح و تحمید کا تحفہ
پیش کیا جاتا ہے خدا تعالٰی اس کے بدلہ میں اس شخص کو جس نے ہدیہ پیش کیا گنا ہوں سے پاک کر دے
گا اور پسندیدہ افعال سے محمود بنائے گا۔ (حقائق الفرقان جلد صفحه ۴۷۱)
سورۃ بنی اسرائیل کی آیت ۴۴-۴۵، سُبْحنَهُ وَتَعلَى عَمَّا يَقُوْلُوْنَ عَلُوًّا كَبِيرًا. تُسَبِّحُ
له السمواتُ السَّبْعُ وَالْأَرْضُ وَمَنْ فِيهِنَّ وَإِنْ مِنْ شَيْءٍ إِلَّا يُسَبِّحُ بِحَمْدِهِ وَلَكِنْ لَّا تَفْقَهُونَ
تَسْبِيحَهُمْ إِنَّهُ كَانَ عَلِيمًا غَفُورًا (بنی اسرائیل : ۳۵۴۲). پاک ہے وہ اور بہت بلند ہے ان
باتوں سے جو وہ کہتے ہیں۔ اُس کی تسبیح کر رہے ہیں سات آسمان اور زمین اور جو کبھی ان میں ہے۔ اور
کوئی چیز نہیں مگر وہ اُس کی حمد کے ساتھ تسبیح کر رہی ہے۔ ہر چیز صرف تسبیح اس طرح نہیں کرتی کہ وہ
ہر چیز میں اللہ تعالیٰ کو ہر برائی سے پاک دیکھتی ہے بلکہ ہر برائی سے پاک دیکھنے کے علاوہ اللہ تعالی کی
ذات میں ہر صفت محمودہ کو موجود پاتی ہے۔ آخر یہ ہے وہ یقیناً بہت بُردبار (اور) بہت بخشنے والا ہے۔
بردبار تو اس پہلو سے ہے کہ وہ لوگوں کو برائیوں میں ملوث دیکھتا ہے اور حلم سے کام لیتا ہے ورنہ ہر
برائی پر اگر پکڑنے تو کوئی مخلوقات میں سے باقی نہ رہے اور بخشنے والا یہ ہے کہ اس کے علاوہ جو اس سے
غلطیاں سرزد ہو جاتی ہیں وہ ان پر ان کی بخشش بھی فرماتا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام لکھتے ہیں:
رو ساتوں آسمان اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے خدا کی تقدیس کرتے ہیں اور کوئی چیز نہیں جو
اُس کی تقدیس نہیں کرتی۔ پر تم اُن کی تقدیسوں کو سمجھتے نہیں۔ یعنی زمین آسمان پر نظر غور کرنے سے
خدا کا کامل اور مقدس ہونا اور بیٹوں اور شریکوں سے پاک ہونا ثابت ہو رہا ہے۔ مگر ان کے لئے جو سمجھ
رکھتے ہیں۔ (براہین احمدیہ ہر چہار حصص روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۲۰ حاشیه در حاشیه نمبر ۳)
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام فرماتے ہیں:
"انجیل میں ہے کہ تم اس طرح دعا کرو کہ اے ہمارے باپ کہ جو آسمان پر ہے۔ تیرے نام کی
تقدیس ہو ۔ تیری بادشاہت آوے۔ تیری مرضی جیسی آسمان پر ہے زمین پر آوے۔ ہماری روزانہ
روٹی آج ہمیں بخش اور جس طرح ہم اپنے قرضداروں کو بخشتے ہیں تو اپنے قرض کو ہمیں بخش اور
ہمیں آزمائش میں نہ ڈال بلکہ برائی سے بچا کیونکہ بادشاہت اور قدرت اور جلال ہمیشہ تیرے ہی ہیں۔
مگر قرآن کہتا ہے کہ یہ نہیں کہ زمین تقدیس سے خالی ہے"۔ جیسا کہ حضرت عیسی نے عرض کیا کہ
زمین کو بھی تقدیس بخش فرمایا: "یہ نہیں کہ زمین تقدیس سے خالی ہے بلکہ زمین پر بھی خدا کی تقدیس
ہو رہی ہے نہ صرف آسمان پر جیسا کہ وہ فرماتا ہے: ﴿وَإِنْ مِنْ شَيْ ءٍ إِلَّا يُسَبِّحُ بِحَمْدِهِ ۔
(کشتی نوح ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه (۳۲)
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اسی آیت ان مِنْ شَيْءٍ إِلَّا يُسَبِّحُ بِحَمْلِم کے
متعلق فرماتے ہیں:
یعنی ہر یک چیز اس کی پاکی اور اس کے محامد بیان کر رہی ہے۔ اگر خدا ان چیزوں کا خالق نہیں
تھا تو ان چیزوں میں خدا کی طرف کشش کیوں پائی جاتی ہے۔ ایک غور کرنے والا انسان ضرور اس بات
کو قبول کرلے گا کہ کسی مخفی تعلق کی وجہ سے یہ کشش ہے"۔
(رساله معيار المذاهب مشمولة نور القرآن نمبر ۲ صفحه ۲۱)
اب دنیا بھر میں کتنے مذاہب ہیں سب میں اللہ کاذکر اور اللہ کی تسبیح ہے خواہ بت بھی لوگ
پوجتے ہوں پوچھو تو کہتے یہی ہیں کہ ہم اللہ کے قریب ہونے کے لئے ان کا سہارا ڈھونڈتے ہیں۔ یہ
قربت الہی کا آخری مقصد ہے جو ہر دل میں پایا جاتا ہے اور مشرک بھی اس سے خالی نہیں ہیں۔ پس یہ
غور طلب معاملہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے ہر دل میں اپنی طرف کشش کیوں پیدا پیدا کر دی۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام اسی آیت کے متعلق فرماتے ہیں:
گل اشیاء خدا تعالیٰ کی تسبیح کرتی ہیں۔ تسبیح کے معنے یہی ہیں کہ جو خدا ان کو حکم کرتا
ہے اور جس طرح اُس کا منشا ہوتا ہے وہ اسی طرح کرتے ہیں۔ اب تسبیح کا یہاں ایک یہ نیا معنی پیدا ہو
گیا۔ آپ نے فرمایا کہ " جو خدا ان کو حکم کرتا ہے اور جس طرح اُس کا منشا ہوتا ہے وہ اس طرح کرتے
ہیں“۔ جیسا کہ فرشتوں نے کہا وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْد کے ہم تیری تسبیح کرتے ہیں تیری حمد کے
ساتھ ۔ تو فرشتے تو وہی کرتے ہیں جو اللہ تعالی کا حکم ان کو عطا ہوتا ہے۔ اسی طرح کچی تسبیح کرنے والا
۶۲۰۰۱ تا ۶ /دسمبر ۶۲۰۵
وہی ہے جو اللہ کے ہر حکم اور ارادے کے منشا کے مطابق اپنے آپ کو ڈھال لیتا ہے۔ اتفاقی طور ۔ ہے کہ
دنیا میں کوئی چیز نہیں۔ اگر خدا تعالیٰ کا ذرہ ذرہ پر تصریفی تام اور اقتدار نہ ہو تو وہ خدا ہی کیا ہوا اور دعا کی
قبولیت کی اس سے کیا امید ہو سکتی ہے اور حقیقت یہی ہے کہ وہ ہوا کو جدھر چاہے اور جب چاہے
چلا سکتا ہے اور جب ارادہ کرے بند کر سکتا ہے۔ اُسی کے ہاتھ میں پانی اور پانیوں کے سمندر ہیں جب
چاہے جوش زن کر دے اور جب چاہے ساکن کر دے۔ وہ ذرہ ذرہ پر قادر اور مقتدر خدا ہے، اس کے
تصریف سے کوئی چیز باہر نہیں۔“
(الحكم. جلد نمبر ۱۴ بتاریخ ۱۷/اپریل ۱۹۰۳ء صفحه ۷.۶)
اب سورۃ طہ کی ۳۱ اویس آیت (فَاصْبِرْ عَلَى مَا يَقُولُونَ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلوع
الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوبِهَا. وَمِنْ انَآئِ الَّيْلِ فَسَبِّحْ وَاطْرَافَ النَّهَارِ لَعَلَّكَ تَرْضى ۔ اس ایک
آیت میں سورۃ طہ کی ۳۱ اویں آیت میں تمام نمازوں کا ذکر ہے۔ فجر کی نماز سے لے کر ظہر، پھر عصر کا
پھر مغرب کا پھر عشاء کا پھر تہجد کی نماز کا۔ تو مفسرین نے اس ایک آیت سے یہی استنباط کیا ہے کہ ہر
نماز کاذکر اس ایک آیت میں موجود ہے۔ ترجمہ اس کا یہ ہے پس جو وہ کہتے ہیں اس پر صبر کر اور اپنے
رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کر۔ سورج نکلنے سے پہلے اور اس کے غروب سے پہلے نیز رات کی گھڑیوں
میں بھی تسبیح کر اور دن کے کناروں میں بھی تاکہ تو راضی ہو جائے“۔
حضرت خلیفۃ اصیح الاول رضی اللہ تعالی عنہ اس کی تشریح میں فرماتے ہیں: " ( سبح کی نماز
پڑھو والاي اليل مغرب، عشاء، تہجد " أطراف النَّهَارِ یعنی مغرب عشاء اور تہجد رات کے
اور دن کے کناروں پر واقع ہو گی۔ دن کے ڈھلنے سے پہلے اشراق اور صحی اور بعد کا ظہر ، اخبر
دشمنوں کی ہلاکت کے لئے اس سے بڑھ کر کوئی نسخہ نہیں۔ ایک صبر کرنا، دوم نمازیں سنوار کر پڑھنا۔
ہم نے بہت تجربہ کیا ہے لعلك ترضى ان نمازوں سے کچھ ایسی بات ملے گی کہ تم خوش ہو
جاؤ گے“۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان ٩ جون شاشاء)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں : ” آؤ نمازیں پڑھیں اور قیامت کا نمونہ
دیکھیں“۔ پس اس سے مراد یہی ہے کہ دشمن جو تم پر قیامت توڑ رہا ہے اگر تم نمازوں کی پابندی کرو اور
نمازوں میں گریہ وزاری سیکھ لو تو وہ قیامت دشمنوں پر ٹوٹ پڑے گی۔
پھر حضرت ذوالنون کے متعلق یہ آیت ہے سورۃ الانبياء: ۸۸: ﴿وَذَا النُّوْنِ إِذْ ذَهَبَ
مُغَاضِبًا فَظَنَّ أَنْ لَنْ نَّقْدِرَ عَلَيْهِ فَنَادَى فِي الظُّلُمتِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحْنَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ
الظلمین کے اور مچھلی والے ( کا بھی ذکر کر ) جب وہ غصے سے بھرا ہوا چلا اور اُس نے گمان کیا کہ ہم اُس پر
گرفت نہیں کریں گے۔ پس اندھیروں میں گھرے ہوئے اُس نے پکارا کہ کوئی معبود نہیں تیرے
سوال تو پاک ہے۔ یقیناً میں ہی ظالموں میں سے تھا۔
اب اس میں یہ گمان کیوں کیا کہ خدا اس کی گرفت نہیں کرے گا۔ اس خیال سے کہ انہوں نے
جو بھی فعل کیا تھاوہ اپنی دانست میں اللہ تعالیٰ کی مرضی کے مطابق کیا تھا اس لئے وہ اپنے وطن میں
دوبارہ واپس نہیں گئے کہ ان کو یہ خیال پیدا ہوا کہ میں نے تو ان پر عذاب کی پیشگوئی کی ہے اور جب
مجھے دیکھیں گے تو تمسخر اڑائیں گے اور کہیں گے دیکھ لو اپنا عذاب جو کہہ رہے تھے۔ ان کو پتہ نہیں تھا
کہ پیچھے کیا واقعہ گزر چکا ہے ۔ وہ لوگ جو حضرت ذوالنون کے تابع تھے جن کی طرف آپ مبعوث
ہوئے تھے ان کے متعلق یہ وضاحت آتی ہے کہ جب انہوں نے دیکھا کہ عذاب سر پر آگیا ہے تو سب
اپنے جانوروں کو اپنے بچوں کو لے کر اس حالت میں باہر جنگل میں نکلے کہ بچوں کو دودھ نہیں پلایا گیا
تھا اور جانوروں کے بچوں کو دودھ نہیں پلایا گیا تھا۔ اور اس تکلیف کی وجہ سے وہ بے انتہا شیخ و چہاڑ مچا
رہے تھے اور اتنا دردناک آہ و بکا کا منظر تھا کہ ساری قوم کی درد سے چیچنیں نکل گئیں۔ اور اس وقت
انہوں نے خدا سے دعامانگی تو حضرت یونس بے چاروں کو کیا پتہ تھا کہ پیچھے کیا حال ہوا ہے۔ پس اس
پہلو سے حضرت یونس واپس گئے اور دل میں یہ خیال کر رہے تھے کہ اللہ تعالیٰ مجھے نہیں پکڑے گا وہ
بخشش کرنے والا ہے۔ اور واقعہ پیچھے سے بخشش ہی کا سلوک ہو رہا تھا تو اس وقت پھر جب وہ مچھلی کے
اندھیروں میں گئے ، گلے میں اٹک گئے تھے اس وقت اللہ تعالیٰ نے ان کو یہ دعا اپنے فضل سے سکھائی
لا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَنَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّلِمِين - تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔ سب خنك تو
پاک ہے اتى كُنتُ مِنَ الظلمین کے میں ظالموں میں سے تھا۔
اس دعا کے متعلق جامع ترندی میں یہ حدیث ہے حضرت سعد بن ابی وقاص بیان کرتے ہیں
الفضل من نیشن است
رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ ذوالنون حضرت یونس کی دُعا جو اُنہوں نے مچھلی کے پیٹ میں کی وہ
ایک ایسی دُعا ہے کہ کبھی کسی نے یہ دعا نہیں کی مگر ضرور مقبول ہوئی۔ وہ دعا یہ ہے: لا إلهَ إِلَّا أَنتَ
سُخنَكَ إِنِّي كُنتُ مِنَ الظَّلِمِينَ ﴾ اے اللہ ! تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو پاک ہے۔ میں اپنی جان پر
ظلم کرنے والوں میں سے ہوں۔ (جامع ترمذی)
سورۃ المومنون کی ۹۲ آیت مَا اتَّخَذَ اللهُ مِنْ وَلَدٍ وَمَا كَانَ مَعَهُ مِنْ إِله إِذًا لَلَهَبَ كُلُّ
اللَّهُ بِمَا خَلَقَ وَلَعَلَا بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ. سُبْحْنَ اللَّهِ عَمَّا يَصِفُونَ۔ کہ اللہ نے کوئی بیٹا نہیں
اپنایا ﴿وَمَا كَانَ مَعَهُ مِنْ الله ہے۔ اور اس کے ساتھ اس کا کوئی شریک، معبود نہیں۔ اگر ایسا ہوتا کہ
خدا کے سوا کوئی اور معبود اس کی خدائی میں شریک ہوتے ﴿إِذًا لَذَهَبَ كُلُّ إِلهُ بِمَا خَلَقَ کے تو ہر خالق
نے جو خدا کے سوا ہو تا اس نے بھی تو کوئی تخلیق کی ہوئی ہوتی۔ اگر تخلیق سے عاری تھا تو وہ خالق کیسے
بن گیا۔ پس اگر وہ خالق تھا اور اس نے تخلیق کی تھی تو اپنی اپنی تخلیق لے کر وہ سب خدا بھاگ جاتے۔
یعنی مصنوعی خدا جن کو تم مانتے ہو اگر وہ واقعہ خالق ہوتے تو اپنی تخلیق پر قبضہ کرتے۔ تم اپنی چیز میں جو
خود بناتے ہو ان پر قبضہ کرتے ہو۔ وہی تمہاری مالکیت کا ثبوت ہیں کہ تم ان کے مالک ہو تو وہ کیوں اپنی
ملکیت کو اللہ کے سپرد کرتے وہ یقینا ان چیزوں کو لے کر الگ ہو جاتے اور اس طرح لفسدتا ، زمین
و آسمان فساد سے بھر جاتے۔ اور پھر وہ ایک دوسرے پر چڑھائی کرتے۔ وہ مصنوعی خدا جو اگر خدا کے سوا
کوئی اور ہو تا تو وہ اس خدائی پر چڑھائی کرتے ، ساری کائنات میں تم فساد ہی فساد دیکھتے اور کہیں وہ امن
نظر نہ آتا جو اس وقت کائنات پر غور کرنے سے نظر آتا ہے۔ ایک ہی خدا کا ثبوت ملتا ہے ساری
کائنات سے اور کسی کا قانون نہیں چلتا ﴿ سُبْحَنَ اللهِ عَمَّا يَصِفُونَ کے پاک ہے اللہ اس سے جو وہ
صفات بیان کرتے ہیں، اس کی طرف منسوب کرتے ہیں۔
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:-
بعض لوگ کہتے ہیں کہ خدا بیٹار کھتا ہے حالانکہ بیٹے کا محتاج ہونا ایک نقصان ہے اور خدا ہر
ایک نقصان سے پاک ہے۔ وہ تو غنی اور بے نیاز ہے، جس کو کسی کی حاجت نہیں۔ جو کچھ آسمان و زمین
میں ہے، سب اُسی کا ہے۔ کیا تم خدا پر ایسا بہتان لگاتے ہو جس کی تائید میں تمہارے پاس کسی نوع کا علم
نہیں۔“ (براہین احمدیه حصه -چهارم صفحه ۲۳۳ حاشیه در حاشیه نمبر ۳. طبع اوّل)
پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:-
وو خدا اپنی ذات میں کامل ہے۔ اس کو کچھ حاجت نہیں کہ بیٹا بناوے۔ کو نسی کسر اُس کی ذات
میں رہ گئی تھی جو بیٹے کے وجود سے پوری ہو گئی۔ اور اگر کوئی کسر نہیں تھی تو پھر کیا بیٹا بنانے میں خدا
ایک فضول حرکت کرتا جس کی اس کو کچھ ضرورت نہ تھی۔ وہ تو ہر یک عبث کام اور ہر یک حالت
نا تمام سے پاک ہے۔ جب کسی بات کو کہتا ہے : ہو۔ تو ہو جاتی ہے۔" 66
(براہین احمدیہ حصہ چہارم صفحه ۲۳۸ بقيه حاشیه در حاشیه نمبر (۳)
پھر حضرت مسیح موعود عليه الصلاة والسلام "سبحنَهُ وَتَعَلیٰ عَمَّا يَصِفُون کے متعلق فرماتے
ہیں: خدا تعالیٰ ان عیبوں سے پاک و بر تر ہے جو وہ لوگ اس کی ذات پر لگاتے ہیں۔“
(براہین احمدیه صفحه ۵۰۹ حاشیه در حاشیه نمبر ۳)
اور مشرک لوگ ایسے نادان ہیں کہ جنات کو خدا کا شریک ٹھہرا رکھا ہے اور اُس کے لئے بغیر
کسی علم اور اطلاع حقیقت حال کے بیٹے اور بیٹیاں تراش رکھی ہیں۔“
(براہین احمدیه حصه چهارم صفحه ۴۳۷-۲۳۸- حاشیه در حاشیه نمبر ۳)
یہ بیٹے اور بیٹیاں تراش رکھی ہیں بہت فصیح و بلیغ کلام ہے ۔ ایک تو مراد یہ ہے کہ مصنوعی
طور پر جو چیز بنائے رکھے حقیقت میں نہ ہو اس کو تراشنا کہتے ہیں۔ کوئی گپ تراشتا ہے، کوئی فرضی بات
تراشتا ہے اور دوسرے انہوں نے بت اور بتنیاں اپنی تراشی ہوئی ہوتی ہیں۔ تو ظاہراً بھی وہ تراشے
جاتے اور تراشی جاتی ہیں اور حقیقت حال کے طور پر بھی۔ یعنی ان کا کوئی وجود نہیں، محض ذہنی تراش
خراش ہے۔
سورۃ النور کی ایک آیت ہے فِي بُيُوتٍ أَذِنَ اللهُ أَنْ تُرْفَعَ وَيُذْكَرَ فِيهَا اسْمُهُ يُسَبِّحُ لَهُ
فِيْهَا بِالْغُدُوِّ وَالْاصَالِ رِجَالٌ لا تُلْهِيْهِمْ تِجَارَةٌ وَلَا بَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ وَإِقَامِ الصَّلوةِ وَإِيتَاءِ
الزَّكوةِ. يَخَافُونَ يَوْمًا تَتَقَلَبُ فِيهِ القُلوبُ وَالْأَبْصَارُ ﴾ (النور : ۳۸۳۷)
ایسے گھروں میں جن کے متعلق اللہ نے اذن دیا ہے کہ انہیں بلند کیا جائے اور ان میں اس کے
نام کا ذکر کیا جائے۔ ان میں صبح و شام اس کی تسبیح کرتے ہیں۔
یہاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے علاوہ صحابہ کی بھی صفات بیان ہو رہی ہیں۔
فرمایا ہے وہ بلند ہیں اس لئے کہ اپنے گھروں میں ذکر الہی بلند کرتے ہیں۔ اور جب ذکر الہی بلند ہوتا ہے
تو اس کے ساتھ ان کا نام بھی بلند ہو رہا ہوتا ہے اور صبح و شام اس کی وہ تسبیح کرتے ہیں۔ ایسے عظیم مرد
جنہیں نہ کوئی تجارت اور نہ کوئی خرید و فروخت اللہ کے ذکر سے یا نماز کے قیام سے باز کوۃ کی ادائیگی
سے غافل کرتی ہے۔ وہ اس دن سے ڈرتے ہیں جس میں دل خوف سے اُلٹ پلٹ ہو رہے ہو نگے اور
آنکھیں بھی۔
اب اس آیت سے واضح طور پر بعض مفسرین کی وہ غلطی واضح ہوتی ہے جس میں بیان کرتے
ہیں کہ تجارت کے قافلے آتے تھے تو نعوذ بالله من ذلك سارے صحابہ رسول اللہ علیہ کو اکیلا چھوڑ
دیتے تھے اور خود تجارت کے قافلوں کی طرف بھاگ جاتے تھے۔ یہ ترجمہ کرنا اس جگہ بے محل اور غلط
ہے۔ کیونکہ یہ ناممکن ہے کہ آنحضرت ﷺ کو وہ صحابہ جنہوں نے جنگ کی انتہائی سختیوں میں بھی نہ
چھوڑا وہ معمولی تجارت کی غرض سے ان کو چھوڑ دیں گے اور دیکھئے اس آیت میں کیسے واضح فرمایا ہے
رو وہ عظیم مرد جنہیں نہ کوئی تجارت اور نہ کوئی خرید و فروخت اللہ کے ذکر سے یا نماز کے قیام سے یا
زکوۃ کی ادائیگی سے غافل کرتی ہے"۔
ترندی کتاب الدعوات میں داؤد بن علی جو کہ عبد اللہ بن عباس کے بیٹے ہیں اپنے والد کے
واسطہ سے اپنے دادا ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ایک لمبی حدیث بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ
ایک رات جب کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو میں نے آنحضرت
صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کو یہ دعا کرتے ہوئے سنا۔ آپ فرما رہے تھے پاک ہے وہ ذات جس نے
بزرگی کا لبادہ اوڑھا اور اس کے ساتھ معزز قرار پایا۔ پاک ہے وہ ذات کہ جس کے علاوہ کوئی اور ذات
تسبیح کے لائق نہیں۔ فضل اور نعمت والی ذات پاک ہے بزرگی والی اور معزز ذات پاک ہے۔ پاک ہے وہ
ذات جو بڑے جلال واکرام والی ہوتی ہے۔
(ترمذى كتاب الدعوات باب ما جاء ما يقول اذا قام من الليل الى الصلوة )
اب یہاں یہ محاورے ہیں " بزرگی کا لبادہ اوڑھا"۔ اللہ تعالیٰ تو جسمانی نہیں، روحانی وجود ہے
اور ہر قسم کے لبادہ سے پاک ہے مگر اس کی شان کو دکھانے کی خاطر جس طرح ایک بزرگ عظیم الشان
لبادہ پہنے کھڑا ہوتا ہے تمثیلی طور پر اللہ تعالیٰ کی تسبیح اور تقدیس کی جارہی ہے۔
ایک حدیث ہے ترندی کتاب الدعوات میں حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی۔ کہتے ہیں
کہ ایک رات آنحضرت ﷺ کے پہلو میں کھڑے ہو کر نماز پڑھی۔ دوران تلاوت جب عذاب کی
آیت پڑھتے تو رک جاتے اور اس سے اللہ کی پناہ مانگتے ۔ اور جب کسی رحمت کی آیت پر پہنچتے توڑک
رُک کر دعا کرتے اور رکوع میں آپ سُبحنَ رَبَى العَظِیم اور سجدے میں سُبْحْنَ رَبِّيَ الْأَعْلَى
پڑھتے۔
سنن النسائی میں عبدالرحمن بن غنم روایت کرتے ہیں کہ ابو مالک اشعری رضی اللہ تعالٰی عنہ
نے انہیں بتایا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ” عمدہ طور پر وضو کرنا ایمان کا حصہ ہے۔ اور الحمد للہ میزان
کو بھر دے گی اور تسبیح و تکبیر زمین و آسمان کو بھر دیں گے۔ اور نماز نور ہے اور زکوۃ بُرہان ہے اور صبر
کرنا روشنی ہے اور قرآن تیرے حق میں یا تیرے خلاف حجت ہے“۔ (سنن نسائی کتاب الزکوة )
نماز نور ہے اور زکوۃ بُرہان ہے“۔ نماز تو نور ہے اور نور عطا کرتی ہے ۔ زکوۃ بُرہان کیسے ہو
گئی۔ جب انسان کو اللہ تعالٰی پر کامل یقین ہو تو اس کی راہ میں خرچ کرتا ہے ورنہ کسی کو کیا ضرورت ہے
کہ وہ پیارا محنت سے کمایا ہو امال بے وجہ کسی کو دے دے تو وہ دلیل ہے۔ برہان فرمایا ہے اس کو ۔ اس
بات کی دلیل ہے کہ اس نے بچے دل سے اللہ تعالیٰ کو نور تسلیم کیا اور اس نور سے استفادہ کرتا ہے۔ اور
صبر کرنا روشنی ہے۔ صبر کرنا روشنی اس لئے ہے کہ رات کو جب انسان سخت تکلیف میں ہو تو اگر صبر
سے گزارا کرے ساری رات تو صبح آخر نور پھوٹ ہی جاتا ہے۔ تو صبر کے نتیجہ میں دکھ دور ہو جاتے
ہیں اور اندھیری راتیں روشنی میں تبدیل ہو جاتی ہیں۔ پس آنحضرت صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کا
کلام کیسا فصاحت و بلاغت سے بھرا ہوا ہے اور پھر فرمایا " قرآن تیرے حق میں یا تیرے خلاف حجت
ہے۔ اب قرآن ہی گواہی دے گا کہ انسان کے اعمال کیسے ہیں یا اس کے حق میں گواہی دے گا یا اس
کے خلاف گواہی دے گا اور اس سے بڑی گواہی اور کوئی نہیں ہو سکتی۔ .
) 8(الفضل ، انٹر نیشنل (۸) ۳۰۰ نومه
سورۃ النور میں آیت ۴۲ میں ہے۔ ﴿أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللهَ يُسَبِّحُ لَهُ مَنْ فِي السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ
وَالطَّيْرُ صفت . كُلُّ قَدْعِلَم صَلَاتَهُ وَ تَسْبِيحَهُ . وَاللهُ عَلِيمٌ بِمَا يَفْعَلُوْنَ ﴾ کیا تو نے نہیں دیکھا
کہ اللہ ہی ہے جس کی تسبیح کرتا ہے جو آسمانوں اور زمین میں ہے اور پر پھیلائے ہوئے پرندے بھی۔
ان میں سے ہر ایک اپنی عبادت اور تسبیح کا طریقہ جان چکا ہے۔ اور اللہ اس کا خوب علم رکھنے والا ہے جو
وہ کرتے ہیں۔
اب سورۃ الفرقان کی آیت ۵۹ ﴿ وَتَوَكَّلْ عَلَى الحَيِّ الَّذِي لَا يَمُوتُ وَسَبِّحْ بِحَمْدِهِ
وَكَفَى بِهِ بِذُنُوبِ عِبَادِهِ خَبِيرًا (ترجمہ) اور توکل کر اُس زندہ پر جو کبھی نہیں مرے گا اور اس
کی حمد کے ساتھ اس کی پاکیزگی بیان کر اور وہ اپنے بندوں کے گناہوں پر خبر رکھنے کے لحاظ سے بہت
کافی ہے۔
اب تو گل انسان بظاہر اپنے ماں باپ پر بھی کرتا ہے ، اپنے دوستوں پر بھی کرتا ہے ، اپنے
عزیزوں رشتہ داروں پر بھی کرتا ہے، کسی بڑے آدمی سے واقفیت ہو ، بادشاہ سے دوستی ہو تو وہ اُس پر
تو کل کرتا ہے مگر یہ سارے تو زندہ نہیں رہا کرتے ۔ کوئی نہ کوئی کسی وقت انسان کا ساتھ چھوڑ دیتے
ہیں۔ کبھی دوست گزر جاتے ہیں کبھی ماں باپ ہاتھوں سے نکل جاتے ہیں، کبھی بادشاہ وقت جاتا
رہتا ہے۔ صرف ایک ذات ہے جو نہیں مرتی اور وہ اللہ تعالیٰ ہے۔ پس صرف اللہ ہی پر تو کل ہونا
چاہئے ۔ جو قتی ہے زندہ ہے ۔ لَا يَمُوت اور کبھی اس پر موت نہیں آتی۔ اور وہ اپنے بندوں کے
گناہوں پر خبر رکھنے کے لحاظ سے بہت کافی ہے۔ اس کو کسی اور کی اطلاع کی ضرورت نہیں۔ کوئی اور اگر
اطلاع دے تو بیچ میں چغلی بھی لگا سکتا ہے ، غلط باتیں بھی منسوب کر سکتا ہے۔ مگر اللہ جو براہ راست
جانتا ہے اسے کیا ضرورت ہے کسی اور کی گواہی دینے کی وہ خود ہی ہمیشہ اپنے بندوں کے گناہوں پر
خبر دار رہتا ہے۔
بخاری کتاب الایمان والنذور میں حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے
فرمایا: دو کلمے ایسے ہیں کہ جو زبان پر بہت ہلکے معلوم ہوتے ہیں مگر خدائے رحمان کے نزدیک وزن
کے لحاظ سے بہت بھاری ہیں اور وہ ہیں: سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ . (البخاري.
کتاب الایمان کہ اللہ پاک ہے ہر برائی سے، اور مملو ہے ہر حمد سے۔ یعنی محض پاک ہونا کافی نہیں وہ
حمد سے بھرا ہوا ہے ۔ سُبْحَانَ اللهِ الْعَظیم اور یہ ہے عظمت کا نشان ۔ اس کے بغیر کوئی عظمت
نہیں۔ برائی سے پاک ہو اور حمد سے بھرا ہوا ہو۔ یہ عظمت کی دلیل ہے پس سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِیمِ کے
بعد جب کھڑے ہو کر انسان یہ دعا پڑھتا ہے، تہجد میں ، تو یہ اس کا مطلب ہے کہ ابھی تم نے خدا تعالی
کی عظمت کا اقرار کیا ہے۔ اب سن لو کہ عظمت تب ہو سکتی ہے جب وہ ہر برائی سے پاک ہی نہ ہو بلکہ ہر
۶۲۰۰۱ تا ۶ / دسمبر ۶۲۰۰۱
خوبی سے مرتع بھی ہو۔
ایک کتاب الدعوات ترندی میں روایت ہے حضرت عبد اللہ بن عمر د روایت کرتے ہیں کہ
رسول اللہ الله ﷺ نے فرمایا: تسبیح نصف میزان ہے اور الحمد للہ میزان کو بھر دے گی"۔ اب دیکھئے
آنحضور ﷺ کا قول ۔ ہر بات کیسی فصیح و بلیغ ہے۔ تسبیح نصف میزان ہے“۔ تسبیح کرو گے تو
برائیوں سے پاک بیان کرو گے ۔ مگر یہ کافی نہیں کچھ اور بھی ضرورت ہے ۔ حمد اس میزان کو
بھر دے گی“۔ حمد سے وہ جو کمی رہ جاتی ہے تمہاری تعریف میں یا تمہاری شامیں وہ پوری ہو جائے گی اور
کلمہ لا إله إلا الله اسے اللہ تک پہنچنے کے لئے درمیان میں کوئی حجاب نہیں۔ اور جہاں تک کلمہ لا إله
الا اللہ کا تعلق ہے وہ اللہ کو ہر اور است پہنچتا ہے اور اس کے درمیان میں کوئی حجاب واقع نہیں ہوتا۔
وہ بچے معنوں میں جو اللہ کو اپنا معبود سمجھتا ہے اس کے سوا کسی کو معبود نہیں مانتا یہ کلمہ ایسا ہے جو براہ
راست خدا تعالیٰ تک رسائی پاتا ہے۔
اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بعض الہامات میں آپ کے سامنے
رکھتا ہوں۔ فرماتے ہیں:
ایک مرتبہ میں سخت بیمار ہوا۔ یہاں تک کہ تین مختلف وقتوں میں میرے وارثوں نے میرا
آخری وقت سمجھ کر مسنون طریقہ پر مجھے تین مرتبہ سورہ یسین سنائی۔ جب تیسری مرتبہ سورہ ٹین
سنائی گئی تو میں دیکھتا تھا کہ بعض عزیز میرے جو آب وہ دنیا سے گزر بھی گئے دیواروں کے پیچھے بے
اختیار روتے تھے۔ اور مجھے ایک قسم کا سخت قولنج تھا اور بار بار دمبدم حاجت ہو کر خون آتا تھا۔ سولہ
دن برابر ایسی حالت رہی اور اسی بیماری میں میرے ساتھ ایک اور شخص بیمار ہوا تھا۔ وہ آٹھویں دن
راہی ملک بقا ہو گیا حالانکہ اُس کے مرض کی شدت ایسی نہ تھی جیسی میری۔ جب بیماری کو سولہواں
دن چڑھا تو اُس دن بکلی حالات پاس ظاہر ہو کر تیسری مرتبہ مجھے سورہ یسین سنائی گئی ا اور تمام عزیزوں
کے دل میں یہ پختہ یقین تھا کہ آج شام تک یہ قبر میں ہو گا۔ تب ایسا ہوا کہ جس طرح خدا تعالیٰ نے
مصائب سے نجات پانے کے لئے بعض اپنے نبیوں کو دعائیں سکھلائی تھیں مجھے بھی خدا نے الہام کر
کے ایک دعا سکھلائی۔ اور وہ یہ ہے:
سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيمِ اَللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ
مُحَمَّد “ ۔ اب یہ بھی دعا ہے جو میں جماعت کو تاکید کرتاہوں کہ تہجد میں با قاعدہ
پڑھا کریں کہ سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے رسول
آنحضرت ﷺ پر درود بھیجیں اور آپ کی آل پر۔ اور دو دفعہ علی نہیں ایک ہی دفعہ ہے اللَّهُمَّ صَلِ
عَلَى مُحَمَّدٍ وَ الِ مُحَمَّدٍ . تو آپ کی آل کو آپ کے ساتھ اس طرح پیوست کر دیا ہے کہ اُسی آپ
ہی کے درود میں آپ کی آل کو بھی درود پہنچتا ہے۔
جب یہ دعا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو سکھائی گئی تو فرماتے ہیں:
میرے دل میں خدا تعالیٰ نے یہ الہام کیا کہ دریا کے پانی میں جس کے ساتھ ریت بھی ہو،
ہاتھ ڈال اور یہ کلمات طیبہ پڑھے 66 ۔ اب یہ بھی ایک مزید الہام تھا دل میں کہ کس طرح اب یہ تیری
بیماری دور ہو گی۔ فرمایا ” دریا سے ریت والا پانی منگو اؤ اور اس کے ساتھ ریت بھرے پانی کو اپنے جسم
پر ملو اور اپنے سینہ اور پشت سینہ اور دونوں ہاتھوں اور منہ پر اس کو پھیر کہ اس سے تو شفا پائے گا۔
چنانچہ جلدی سے دریا کا پانی مع ریت منگوایا گیا اور میں نے اُسی طرح عمل کرنا شروع کیا جیسا کہ مجھے
تعلیم دی تھی۔ اور اس وقت حالت یہ تھی کہ میرے ایک ایک بال سے آگ نکلتی تھی اور تمام بدن
میں دردناک جلن تھی اور بے اختیار طبیعت اس بات کی طرف مائل تھی کہ اگر موت بھی ہو تو بہتر ، تا
اس حالت سے نجات ہو۔ مگر جب وہ عمل شروع کیا تو مجھے اس خدا کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری
جان ہے کہ ہر ایک دفعہ ان کلمات طیبہ کے پڑھنے اور پانی کو بدن پر پھیر نے سے میں محسوس کرتا تھا
کہ وہ آگ اندر سے نکلتی جاتی ہے اور بجائے اس کے ٹھنڈک اور آرام پیدا ہوتا جاتا ہے یہاں تک کہ
ابھی اس پیالہ کا پانی ختم نہ ہوا تھا کہ میں نے دیکھا کہ بیماری بکتی مجھے چھوڑ گئی اور میں سولہ دن کے بعد
رات کو تندرستی کے خواب سے سویا۔ “ (تذکرہ، صفحه ۳۲۳۱)