Sabuhiyyat, Tehrik-e-Jadid and Razzaqiyyat

Friday Sermon, 9 November 2001: Sabuhiyyat, Tehrik-e-Jadid and Razzaqiyyat

AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے قرآن کریم کی آیات اور احادیث نبویہ کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کی صفت سبوحیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ آپ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام اور آگ والے واقعے سمیت کائنات کے ذرہ ذرہ کی تسبیح کا مفہوم بیان فرمایا۔ اس کے بعد جماعت احمدیہ میں کثرت سے لوگوں کے داخلے کے تناظر میں عاجزی، استغفار اور تبلیغ کے ساتھ دعا کی اہمیت پر زور دیا۔ آخر میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعض الہامات کا ذکر کرتے ہوئے تسبیح و تحمید اور درود شریف کے ورد کی تلقین فرمائی۔

موضوعات: صفت سبوحیت، تفسیر قرآن کریم، سفر کی دعا، احمدیت میں شمولیت، استغفار، الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام

خطبه جـ
یه محض الله کا احسان هے که هم فوج در فوج لوگوں کے احمدیت یعنی حقیقی اسلام
میں داخل ھونے کے نمونے دیکھتے هیں ـ اس وقت اپنی بڑائی نهیں بلکه
الله تعالی کی تسبیح کرنی چاھئے اور استغفار کرنا چاھئے
«سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيم . اللَّهُمَّ صَلَّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّالِ مُحَمَّدٍ “ کو ایک ورد کے طور پر پڑھنا چاہئے
قرآنی آیات ، احادیث نبویہ اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے
ارشادات کے حوالہ سے سبوحیت کے مضمون کے مختلف پہلوؤں کا تذکرہ
خطبہ جمعہ ارشاد فرمودہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خلیفة المسیح الرابع ایده الله تعالیٰ بنصرہ العزیز - فرموده ۹ / نومبر ۲۰۰۱ء بمطابق ۹ر نبوت ۱۳۸۰ء هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
(خطبہ جمعہ کا یہ متن ادارہ الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فأعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين -
اهدنا الصراط المستقيم – صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالین
خدا تعالیٰ کی صفت سبوحیت کے متعلق ایک مضمون جاری تھا جو درمیان میں تحریک جدید والا
خطبہ تھا اس میں رزاقیت کی صفت پہ مضمون شروع کر دیا گیا تھا چونکہ رزاق کی نسبت تھی اس بات سے
کہ جو خدا کی راہ میں رزق خرچ کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس میں کمی نہیں آنے دیتا۔ تو اب دوبارہ شروع سے
سبو حیت کا وہ حصہ پیش کر رہا ہوں جو پچھلے سے پچھلے خطبہ میں بیان ہونے سے رہ گیا تھا۔
پہلی آیت سورۃ النمل کی نویں آیت ہے فَلَمَّا جَاءَ مَا نُوْدِيَ أَنْ بُوْرِكَ مَنْ فِى النَّارِ
وَمَنْ حَوْلَهَا فَسُبْحَنَ اللهِ رَبِّ العالمین کے پس جب وہ اس کے پاس آیا تو بیدادی گئی کہ برکت دیا گیا
ہے جو اس آگ میں ہے اور وہ بھی جو اس کے ارد گرد ہے۔ اور پاک ہے اللہ تمام جہانوں کارت۔
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے اس میں بہت ہی عارفانہ نکات پیش فرمائے
ہیں۔ یہ بعض علماء کا خیال ہے کہ آگ میں اللہ تعالیٰ تھا تو اللہ تعالی تو آگ میں نہیں تھا کیونکہ فرمایا ہے
بُوْرِكَ مَنْ فِی النَّارِ کہ جو آگ میں ہے وہ برکت دیا گیا ہے تو اللہ تعالیٰ اپنے آپ کو تو برکت
نہیں دیتا۔ پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی تفسیر یہ ہے : " جب موسیٰ آیا تو پکارا گیا کہ
برکت دیا گیا ہے جو آگ میں ہے اور جو آگ کے گرد ہے اور اللہ تعالیٰ پاک ہے مجسم سے اور تحمیز ۔ سے
اور وہ رب ہے تمام عالموں کا۔ اب دیکھئے! اس آیت میں صاف فرما دیا کہ جو آگ میں ہے اور جو اس کے
گرد میں ہے، اُس کو برکت دی گئی اور خدا تعالیٰ نے پکار کر اُس کو برکت دی۔ اس سے معلوم ہوا کہ
آگ میں وہ چیز تھی جس نے برکت پائی نہ کہ برکت دینے والا۔ وہ تو تو دنی کے لفظ میں آپ اشارہ
فرمارہا ہے کہ اُس نے آگ کے اندر اور گرد کو برکت دی۔ اس سے ثابت ہوا کہ آگ میں خدا نہیں تھا
اور نہ مسلمانوں کا یہ عقیدہ ہے بلکہ اللہ جل شانہ اس وہم کا خود دوسری آیت میں ازالہ فرماتا ہے۔ لو
وَسُبْحَنَ اللهِ رَبِّ الْعَلَمِینَ یعنی خدا تعالیٰ اس حلول اور نزول سے پاک ہے وہ ہر ایک چیز کارت
ہے۔(جنگ مقدس۔ صفحه ۲۰ ۲۳/مئی ۱۸۹۳ء)
اب سورۃ الزمر کی ۶۸ ویں آیت ہے ﴿وَمَا قَدَرُوا اللهَ حَقَّ قَدْرِهِ وَالْأَرْضُ جَمِيعًا
قبْضَتُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَالسَّمَوتُ مَطوِيتْ بِيَمِينِهِ سُبْحْنَهُ وَتَعَالَى عَمَّا يُشْرِكُونَ ۔ اور انہوں
نے اللہ کی قدر نہیں کی جیسا کہ اس کی قدر کا حق تھا اور قیامت کے دن زمین تمام تر اُسی کے قبضہ میں
ہوگی اور آسمان اس کے داہنے ہاتھ میں لیٹے ہوئے ہوں گے۔ وہ پاک ہے اور بہت بلند ہے اس سے جو
وہ شرک کرتے ہیں۔
تو یہ آیت بھی اللہ تعالیٰ کی عظمت کا بیان اور سبوحیت کا بیان کرتی ہے۔ اس کے علاوہ راہنے
ہاتھ میں لیٹے ہوئے سے مراد کیا ہے ؟ داہنے ہاتھ سے مراد طاقت کا ہاتھ ہے اور اس میں لیٹے ہوئے کا
مطلب یہ ہے کہ زمین و آسمان سارے ہی اس میں لیے جائیں گے۔ تو اب جو سائنس دانوں نے تحقیق
کی ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ زمین و آسمان، بلیک ہول میں جانے سے پہلے ان کی صف لپیٹ دی جائے
گی اور وہ کلیہ گویا خدا تعالیٰ کی قدرت کے ہاتھ میں دائیں طرف لیے گئے ہیں۔ اس کی تفصیلات میں
پہلے بیان کر چکا ہوں یہاں دہرانے کی ضرورت نہیں۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔
دو وَ السَّمواتُ مَطوبت کا دنیا کے فنا کرنے کے وقت خدا تعالیٰ آسمانوں کو اپنے داہنے ہاتھ
سے لپیٹ لے گا۔ اب دیکھو کہ اگر شق السموات سے در حقیقت پھاڑ نا مراد لیا جائے تو مطویت کے
کا لفظ اُس سے مغائر اور منافی ماننا پڑے گا کیونکہ اس میں پھاڑنے کا کہیں ذکر نہیں ، صرف لیٹنے کا ذکر
ہے“۔ (آئینہ کمالات اسلام. صفحه ۱۵۲. حاشیه در حاشیه)
سورة الزخرف آیات ۱۳ تا ۱۵: ﴿ وَالَّذِي خَلَقَ الْاَزْوَاجَ كُلَهَا وَ جَعَلَ لَكُمْ مِّنَ الفُلْكِ
وَالْأَنْعَامِ مَا تَرْكَبُوْنَ لِتَسْتَوْا عَلَى ظُهُورِهِ ثُمَّ تَذْكُرُوا نِعْمَةَ رَبِّكُمْ إِذَا اسْتَوَيْتُمْ عَلَيْهِ وَتَقُولُوا
سُبحنَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ. وَإِنَّا إِلَى رَبَّنَا لَمُنْقَلِبُونَ ) ۔ اور وہ جس نے ہر
قسم کے جوڑے بنائے اور تمہارے لئے قسم قسم کی کشتیاں اور چوپائے بنائے جن پر تم سواری کرتے
ہو۔ تاکہ تم انکی پیٹھوں پر جم کر بیٹھ سکو۔ پھر جب تم ان پر اچھی طرح قرار پکڑ لو تو اپنے رب کی نعمت کا
تذکرہ کرو اور کہو پاک ہے وہ جس نے اسے ہمارے لئے مسخر کیا اور ہم اسے زیر نگیں کرنے کی طاقت
نہیں رکھتے تھے۔ اور یقینا ہم اپنے رب کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں۔
یہ جو دعا ہے یہ سفر سے پہلے ضرور کرنی چاہئے۔ ہمارا تجربہ ہے کہ اس سے خدا تعالیٰ کے فضل
سے بہت فائدہ پہنچتا ہے اور بوسنیا ہمارے جو قافلے جایا کرتے تھے اُن کو میں یہی نصیحت کیا کرتا تھا کہ
جانے سے پہلے یہ دعا کریں اور سفر کے دوران بھی اپنے لئے یہ دعا کرتے رہیں تو انہوں نے واپسی
پر کئی معجزانہ واقعات بیان فرمائے کہ کس طرح بظاہر وہ جہاز ایک تباہ ہونے والا تھا مگر اس سے خدا تعالیٰ
نے ان کو بچا لیا اور دوسرے جہاز میں سفر کی توفیق عطا فرمائی۔ غرضیکہ اس قسم کے بہت سے واقعات وہ
بیان کرتے رہے ہیں اور میر المباذاتی تجربہ یہی ہے کہ سفر سے پہلے یہ دعا ضرور کرنی چاہئے خواہ وہ کار کا
سفر ہو خواہ وہ جہاز کا سفر ہو۔
اس سلسلہ میں ایک حدیث ہے۔ حضرت علی بن ربیعہ رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں کہ
ایک بار میری موجودگی میں حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ کے لئے ایک جانور لایا گیا۔ جب آپ نے
اُس کی رکاب میں پاؤں رکھا تو تین بار بسم اللہ پڑھی۔ پھر جب پوری طرح سوار ہو گئے
تو الحمد للہ کہا۔ پھر یہ دعا پڑھی سُبْحَانَ الَّذِى سَخَّرَ لَنَا هَذَا وَمَا كُنَالَهُ مُقْرِنِينَ وَإِنَّا إِلَىٰ
رَبَّنَا لَمُنْقَلِبُونَ﴾ کہ پاک ہے وہ ذات جس نے اس (سواری) کو ہمارے لئے مسخر کر دیا ورنہ ہم اسے
زیر نگین نہ کر سکتے تھے اور ہم یقیناً اُسی کی طرف کوٹنے والے ہیں۔ پھر آپ نے تین بار
الحمد للہ کے اور تین بار اللہ اکبر کے پڑھا۔ اور ساتھ ہی یہ دعا پڑھی کہ ) پاک ہے تو (اے اللہ!)
۲۰۰۱ تا ۱/۲۰ سمه ۲۰۰۱ء ) 5(

یقیناً میں نے اپنے اوپر ظلم کیا، پس تو مجھے بخش دے کیونکہ تیرے سوا کوئی گناہوں کو بخشنے والا نہیں۔
پھر آپ ہنسے۔ اس پر میں نے عرض کیا: اے امیر المومنین! آپ کس بات پر ہنسے ہیں؟ آپ نے فرمایا:
جیسے میں نے کیا ہے اُسی طرح میں نے آنحضرت ﷺ کو بھی کرتے ہوئے دیکھا ہے اور آپ بھی
ہنے تھے۔ آپ کے پہننے پر میں نے پوچھا تھا کہ اے اللہ کے رسول! آپ کس بات پر ہنسے ہیں؟ آپ
نے فرمایا تھا کہ یقینا تیرا رب اپنے بندے پر تعجب کرتا ہے، جب بندہ کہتا ہے کہ اے میرے رب
میرے گناہ بخش دے کیونکہ تیرے سوا گناہوں کو بخشنے والا کوئی نہیں“۔ (ترمذی۔ کتاب
الدعوات) یعنی اللہ تعالیٰ کو اس کی بخشش کے لئے اور تو بہ کرتے ہوئے اس کے سامنے جھکنا بہت
پسند آتا ہے۔ اس بات پر آنحضرت ﷺ بھی بنے اور میں بھی جب یہ پڑھتاہوں تو ہمیشہ وہ یاد
آجاتا ہے اور میں بھی ہنستا ہوں۔
ایک آیت ہے سورۃ الح کی دسویں آیت لِتُؤْمِنُوا بِاللَّهِ وَرَسُوْلِهِ وَتُعَزِرُوهُ وَتُوَقِّرُوهُ وَ
تُسَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَأَصِيلا) تاکہ تم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور اس کی مدد کرو اور اس کی
تعظیم کرو اور صبح و شام اس کی صبح کیا کرو۔
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ ایک دفعہ ہم رسول کریم ہے کے
ساتھ نماز پڑھ رہے تھے کہ ایک شخص نے آکر یہ کہہ کر نماز شروع کی۔ اللہ اکبر كَثِيرًا وَالحَمْدُ لِله
كَثِيرًا وَسُبْحَانَ اللهِ بُكْرَةً وَاصِلا یعنی اللہ سب سے بڑا ہے اور سب تعریفیں اس کے لئے ہیں اور اس
کی ذات پاک ہے صبح بھی اور شام بھی۔ نماز کے بعد رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ : ” یہ کلمے خدا کو ایسے
پیارے لگے کہ آسمان کے دروازے ان کے لئے واکر دئے گئے۔ ابن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اس
کے بعد میں ہمیشہ یہ کلے نماز میں دہراتا ہوں"۔ (مسلم ، ترمذی ، نسائی)۔ بعض صحابہ ذرا
اونچی آواز سے پڑھا کرتے تھے تو رسول اللہ ﷺ کو اس کی آواز آجایا کرتی تھی اور جو پسند فرمایا کرتے
تھے تو اس پر نماز کے بعد اپنی پسند کا اظہار بھی فرما دیتے تھے۔
ایک حدیث ہے حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی۔ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے
فرمایا: اسراء کی رات میں ابراہیم سے ملا تو آپ نے کہا: اے محمد ! اپنی امت کو میر اسلام پہنچانا اور انہیں
بتانا کہ جنت کی زمین بہت طیب ہے اور اس کا پانی بہت شیریں ہے اور اس کے پودے“۔ اب یہ جو پانی
اور زمین شیریں ہوتا اور طیب ہونا یہ سارے خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اصطلاحات ہیں جن کے
ظاہری معنی نہیں لئے جاسکتے ۔ چنانچہ حضرت ابراہیم نے رویا میں ، اس کشفی حالت میں آنحضرت
صلى الله سے بیان کیا کہ اس کا پانی بہت شیریں ہے اس کے پودے سُبْحَانَ الله وَالحَمْدُ لِله وَلَا إِلَهَ إِلَّا
هُو وَالله اکبر ہیں۔ (ترمذی۔ کتاب الدعوات)۔ تو یہ سب ان کو پودے بیان فرمایا گیا ہے تو
خدا تعالیٰ کی حمد و صفات کا بیان کرنا ہی جنت کے شیریں پھل ہونگے جس کا اس وقت ہمیں شعور نہیں
ہے۔
ایک سورۃ الطور کی انچاسویں آیت ہے: ﴿ وَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ فَإِنَّكَ بِأَعْيُنِنَا وَسَبِّحْ
بِحَمْدِ رَبِّكَ حِينَ تَقُومُ ہے۔ اور اپنے رب کی خاطر صبر کر یقینا تو ہماری آنکھوں کے سامنے رہتا ہے
اور اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کر جب تو اٹھتا ہے۔
صحیح بخاری کتاب الفتن میں یہ روایت ہے ۔ ھند بنت الحارث روایت کرتی ہیں کہ
آنحضرت ﷺ کی زوجہ محترمہ حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ ایک رات رسول کریم
ڈر کر جاگ اٹھے۔ آپ کہہ رہے تھے: سُبحان الله، اللہ نے کیا ہی خزانے نازل فرمائے ہیں اور
کیا ہی فتنے نازل فرمائے ہیں۔ کون ہے جو تجرے والیوں کو بیدار کرے، آپ کی مراد آپ کی بیویاں
تھیں تاکہ وہ اُٹھ کر نماز پڑھیں۔ کتنے ہی ایسے ہیں جو اس دنیا میں تو لباس پہنے ہوئے ہیں مگر آخرت
میں ننگے ہوں گے“۔ (بخاری کتاب الفتن)
ایک مسلم کتاب السلام سے یہ حدیث لی گئی ہے۔ ام المومنین حضرت صفیہ بنت حیی بن
اخطب بیان کرتی ہیں کہ آنحضرت ﷺ یہ اعتکاف بیٹھے ہوئے تھے جبکہ ایک رات میں آپ سے ملنے
کے لئے حاضر ہوئی۔ میں نے آپ سے کچھ باتیں کیں، پھر واپس آنے کے لئے اُٹھی تو آپ بھی
میرے ساتھ ہو گئے تاکہ مجھے واپس چھوڑ آئیں۔ حضرت صفیہ کا گھر دار اسامہ بن زید میں ہوا کرتا تھا
جو مسجد سے کچھ فاصلہ پر تھا۔ انصار میں سے دو آدمی ہمارے قریب سے گزرے۔ جب انہوں نے
رسول کریم عملے کو دیکھا تو انہوں نے تیز تیز چلنا شروع کر دیا۔ اس پر رسول کریم ﷺ نے فرمایا: ذرا
ٹھہرو، یہ صفیہ بنت حیی ہے۔ اُن دونوں نے عرض کیا: سبحان اللہ ! یا رسول اللہ ۔ آپ نے فرمایا:
شیطان انسان کی رگوں میں ایسے دوڑتا ہے جیسے خون دوڑتا ہے۔ مجھے خطرہ محسوس ہوا کہ کہیں شیطان
تمہارے دلوں میں کوئی شر نہ ڈال دے۔(مسلم، کتاب السلام)
حضرت خلیفہ صیح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:
و تسبیح کیا ہوتی ہے ؟ سورۃ بقرہ کے ابتداء میں اللہ تعالیٰ نے ملائکہ کی زبان سے بتایا ہے نَحْنُ
نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَنُقَدِّسُ لَكَ ) (بقره : ۳۱) قرآن شریف میں جہاں تسبیح کا لفظ آیا ہے وہاں کچھ ایسے
احسان اور انعام مخلوق پر ظاہر کئے ہیں جن سے حمد الہی ظاہر ہوتی ہے۔ اور ان احسانات اور انعامات پر
غور کرنے کے بعد بے اختیار ہو کر انسان حمد الہی کرنے کے لئے اپنے دل میں جوش پاتا ہے۔ ہمارے
پاک سید و مولی رسول اللہ صلى الله ﷺ کے لئے فرمایا ہے سبحَانَ الَّذِي أَسْرَى بِعَبْدِهِ لَيْلًا مِّنَ الْمَسْجِدِ
الحَرَامِ إِلَى المَسْجِدِ الأقصى که (بنی اسرائیل: ۲)۔ اور پھر حضور علیہ الصلوۃ والسلام کو ارشاد
ہوتا ہے سَبِّحِ صبحِ اسْمَ رَبِّكَ الأغلى ﴾ (الاعلى: ۲) غرض جہاں جہاں ذکر آیا ہے خدا تعالیٰ کے محامد ،
بزرگیاں اور عجیب شان کا تذکرہ ہوتا ہے۔ تو اس سورۃ کو جو یسبح الله ان سے شروع فرمایا گیا ہے اس
سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے محامد اور انعامات اور احسانات اور فضل عظیم کا تذکرہ یہاں
بھی موجود ہے۔ ہر چیز جو زمین و آسمان میں ہے وہ اللہ تعالیٰ کی تسبیح کرتی ہے۔ یہ ایک بدیہی اور صاف
مسئلہ ہے۔ نادان دہر یہ یا حقائق الاشیاء سے ناواقف سو فسطائی اس راز کو نہ سمجھ سکے تو یہ امر دیگر ہے مگر
مشاہدہ بتا رہا رہا ہے کہ کس طرح پر ذرہ ذرہ خدا تعالیٰ کی تقدیس اور تسبیح بیان کر رہا ہے۔ دیکھو ایک کو جو
زمین سے نکلتی ہے بلکہ میں اس کو وسیع کر کے یوں کہہ سکتا ہوں کہ وہ پتا جو بول و براز سے نکلتا ہے
کیسا صاف اور شفاف ہوتا ہے“۔ ”پتا جو بول و براز سے نکلتا ہے“ سے مراد صرف یہ ہے کہ جو گندہ ہے
جس کو ہم پنجابی میں روڑی کہتے ہیں تو اس میں بول و براز اور گندگی ملی ہوئی ہوتی ہے۔ لیکن جب اس
میں سے پتا پتا پھوٹتا ہے کوئی تو نہایت شفاف ہوتا ہے، اس میں گندگی کا ایک ذرہ بھی شامل نہیں ہوتا۔
کیا کوئی وہم و گمان کر سکتا تھا کہ اس گندگی میں سے اس قسم کا لہلہاتا ہوا سبزہ جو آنکھوں کو
طراوت دیتا ہے، نکل سکتا ہے۔ اس پتہ کی صفائی نزاکت اور لطافت خود اس امر کی زبر دست دلیل اور
شہادت ہے کہ وہ اپنے خالق کی تسبیح کرتا ہے۔ اس طرح پر ذرا اور بلند نظری سے کام لو اور دیکھو کہ
۲۰۰ تا ۲۰ / دسمبر ۲۰۰۱ء

انسان کے جس قدر عمدہ کام ہیں وہ روشنی میں کرتا ہے"۔ یعنی انسان تو روشنی میں عمدہ کام کرتا ہے یعنی
اپنے گناہوں کو تو راتوں کے اندھیروں میں چھپالیتا ہے اور دن کی روشنی میں اپنی نیکیاں ظاہر کرتا ہے
اور عمدہ کام کرتا ہے۔ مگر اللہ تعالیٰ کے جتنے عجائبات ہیں وہ سب پردہ میں ہوتے ہیں۔ خدا تعالیٰ کو
اس دکھانے کی کوئی ضرورت نہیں وہ اندھیروں میں اپنے عجائبات دکھاتا چلا جاتا ہے۔ " اور پھر کیسے
صاف، کیسے دل خوشکن اور اللہ تعالیٰ کی تسبیح کرنے والے ہوتے ہیں۔ ایک انار کے دانہ کو دیکھو۔ کیسے
انتظام اور خوبی کے ساتھ بنایا گیا ہے۔ کیا وہ اللہ تعالیٰ کی تسبیح نہیں کرتا؟ اسی طرح آسمان اور آسمان
کے عجائبات اور اجرام کو دیکھو۔ نیچر کے عجائبات سے ناواقف تو عجائبات نیچر کی ناواقفیت کی وجہ سے یہ
کہہ دیتا ہے کہ فلاں امر خلاف نیچر ہے۔ مگر میرا یقین یہ ہے کہ جس جس قدر سائنس اور دوسرے
علوم ترقی کرتے جائیں گے اسی قدر اسلام کے عجائبات اور قرآن شریف کے حقائق اور معارف زیادہ
روشن اور درخشاں ہوں گے اور خدا کی تسبیح ہوگی۔ غرض یہ سچی بات ہے کہ آسمان اور زمین میں جو کچھ
ہے وہ اللہ تعالیٰ کی تسبیح کرتا ہے۔ ہر ایک ذرہ گواہی دیتا ہے کہ وہ خالق ہے اور اسی کی ربوبیت اور حیات
اور قومیت کے باعث ہر چیز کی حیات اور قائمی ہے۔ اس کی حفاظت سے محفوظ ہے"۔
(حقائق الفرقان جلد ۴ صفحه ۸۳.۸۲)
اب سورۃ الحدید کی دوسری آیت ہے۔ سَبَّحَ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ وَهُوَ
العَزِيزُ الحَكِيمُ ۔ اور جب میں دوسری آیت کہتا ہوں تو پہلی آیت ہمیشہ ہم بسم اللہ شمار کرتے ہیں
اس لئے بظاہر وہ پہلی آیت نظر آتی ہے مگر حقیقت میں وہ دوسری آیت ہے۔ سَبَّحَ لِلهِ مَا فِی
السَّمواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيم) کے اللہ ہی کی تسبیح کرتا ہے جو آسمانوں اور زمین میں
ہے اور وہ کامل غلبہ والا اور صاحب حکمت ہے۔
حضرت خلیفة اصبح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:
جو چیز نئی دنیا میں آتی ہے کیسی پاکیزگی اپنے ساتھ لاتی ہے۔ جب یہ پتے گرے تھے کیسی
خراب شکل تھی“۔ (جس درخت کے نیچے کھڑے ہو کر درس دے رہے تھے اس کی طرف اشارہ
کر کے فرمایا تھا ) " جب نئے پتے نکلتے ہیں کیسے بھلے معلوم ہوتے ہیں۔ اروڑیوں پر کیسا گند ہوتا ہے
مگر وہاں بھی جو پتہ نکلتا ہے کیسا صاف ہوتا ہے۔ بارش کا پانی برستا ہے کیسا صاف ہوتا ہے۔ ماں کے
پیٹ سے جو بچہ پیدا ہوتا ہے کیسا منصفی اور بے عیب ہوتا ہے۔ نہ مشرک ہوتا ہے نہ بے ایمان ہوتا ہے
۔ بھینسوں اور کیوں کے چھوٹے بچوں میں جو خوبصورتی پائی جاتی ہے وہ بڑوں میں نہیں پائی جاتی۔ اگر یہ
آنکھیں نہ ہوں، کیسی وقت ہو ۔ کان سے کیسی باتیں سنتے ہیں۔ زبان سے کیسی پاک باتیں نکلتی ہیں۔
خدا کے یہاں سے سب چیزیں پاک آتی ہیں۔ سَبَّحَ لِلہ، ہر چیز اللہ کی پاکیزگی بیان کر رہی ہے۔
(بدر ۱۵ مئی ۱۹۱۳ء صفحه ۲۷)
اب سورۃ التغابن کی آیت نمبر ۲ ہے يُسَبِّحُ لِلهِ مَا فِي السَّمواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ لَهُ
الملك وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلَّ شَيْءٍ قَدِير ۔ اللہ ہی کی تسبیح کر رہا ہے جو آسمانوں میں ہے اور
جو زمین میں ہے اسی کی بادشاہت ہے اور اس کی سب حمد ہے اور وہ ہر چیز پر جسے وہ چاہے دائمی قدرت
رکھتا ہے۔
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
وو يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِی الْأَرْضِ ) یعنی آسمان کے لوگ بھی پاکی سے یاد
کرتے ہیں اور زمین کے لوگ بھی۔ اس آیت میں اشارہ فرمایا۔ اب یہ بہت ہی گہر ا معرفت کا نکتہ
بیان فرمارہے ہیں۔ اس آیت میں اشارہ فرمایا کہ آسمانی اجرام میں آبادی ہے اور وہ لوگ بھی پابند خدا
کی ہدایتوں کے ہیں۔ يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ اللہ سے صاف پتہ چلتا ہے کہ
آسمان میں دوسری جگہ بھی مخلوقات ہیں اور وہ سارے اجرام فلکی میں آباد بھی ہیں۔ وہ سب خدا کی
ہدایتوں کے پابند ہیں۔
قَالَ أَوْسَطُهُمْ آلَمْ أَقُلْ لَكُمْ لَوْ لَا تُسَبِّحُونَ قَالُوا سُبْحَانَ رَبَّنَا إِنَّا كُنَّا ظَالِمِينَ ) ان
میں سے بہترین شخص نے کہا کیا میں نے تمہیں کہا نہیں تھا کہ تم تسبیح کیوں نہیں کرتے۔ انہوں نے
کہا پاک ہے ہمارا رب یقینا ہم ہی ظالم تھے۔
اب سورۃ الاعلیٰ جس کی جمعہ کی نماز میں پہلی رکعت میں تلاوت ہوتی ہے اس میں سے آیات
۲ تا ۶ ہیں: ﴿وَسَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى الَّذِي خَلَقَ فَسَوَّى وَالَّذِي قَدَّرَ فَهَدَى وَالَّذِي أَخْرَجَ
الْمَرْعَى فَجَعَلَهُ عُتَاءً أهْوی کا۔ اپنے بزرگ و بالا رب کے نام کا ہر عیب سے پاک ہونا بیان کر۔
جس نے پیدا کیا پھر ٹھیک ٹھاک کیا۔ اور جس نے (عناصر کو ) ترکیب دی پھر ہدایت دی۔ اور جس نے
زندگی کی ا حفاظت کے لئے سبزہ نکالا۔ پھر اسے (ناقدروں کے لئے ) سیاہ کوڑا کرکٹ بنادیا۔
حضرت خلیفۃ ا صحیح الاول اس کی تفسیر میں لکھتے ہیں:
سبح سیخ۔ پاکی بیان کر ۔ شرک وغیرہ کے عیوب سے اس کی تنزیہہ کر ۔ آیہ شریفہ میں اللہ
تعالیٰ کی تین صفات کا ذکر ہے۔ سیوحیت، ربوبیت اور علوشان۔ اس کے ماتحت پیغمبر ے کے لئے
تین پیشگوئیاں تھیں جو بڑی صفائی سے پوری ہوئیں۔ آپ جنون، افتراء وغیرہ عیوب سے پاک تسلیم
کئے گئے۔ آپ کی ربوبیت کی زندگی کی ادنیٰ حالت سے يَوْمًا فَيَوْمًا بڑھتی گئی اور اعلیٰ ترین مقام پر یہاں
تک پہنچائی گئی کہ ﴿وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللهِ افْوَاجًا کہ آپ نے اپنی آنکھوں سے
فوج در فوج لوگوں کو اسلام میں داخل ہوتے دیکھا“۔ (حقائق الفرقان جلد ۴ صفحه ۳۶۵)
اب اس سورۃ کی طرف اشارہ ہے اس کی آیات ۲ تا ہیں۔ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ وَالفَتْحُ
وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُوْنَ فِي دِيْنِ اللَّهِ أَفْوَاجًا فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا
جب اللہ کی مدد اور فتح آئے گی۔ اور تو لوگوں کو دیکھے گا کہ وہ اللہ کے دین میں فوج در فوج داخل ہو
رہے ہیں۔ پس اپنے رب کی حمد کے ساتھ (اس کی) تسبیح کر اور اُس سے مغفرت مانگ۔ یقیناً وہ بہت
توبہ قبول کرنے والا ہے۔
پس الحمد للہ کہ حضرت اقدس محمد رسول اللہ کے قدموں کی خیرات ہم بھی یہ مناظر اپنی
آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں کہ فوج درج فوج لوگ پچھلے سال بھی احمدیت یعنی حقیقی اسلام میں داخل
ہوئے تھے اور امسال بھی خدا کے فضل سے یہی توقع رکھتے ہیں کہ کثرت کے ساتھ لوگ داخل
ہو نگے ۔ اس وقت اپنی بڑائی نہیں، اللہ کی بڑائی کرنی چاہئے اور استغفار کرنا چاہئے۔ استغفار دو معنوں
میں کرنا چاہئے ایک تو یہ کہ وہ لوگ جو نئے اسلام میں داخل ہو نگے وہ اپنے ساتھ بہت سی برائیاں اور
بدیاں بھی لے کے آئیں گے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو ان کے شر سے محفوظ رکھے اور دوسرا اس معنے میں کہ
آپ کی بدیاں ، بیماریاں دیکھ کر وہ لوگ جو اسلام میں جوش کے ساتھ ، شوق کے ساتھ داخل ہوئے
ہونگے وہ بد نمونہ پکڑ کے کہیں مرتد یا بے ایمان نہ ہو جائیں۔ یا حیران نہ ہوں کہ یہ کس قسم کے
مسلمان کہلانے والے لوگ ہیں یعنی جن کے نمونہ سے ہمیں نقصان پہنچ رہا ہے۔ پس دو طرح سے
استغفار بہت ضروری ہے اور یہی سمجھنا چاہئے۔ یہ محض اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ ہم فوج در فوج لوگوں
کے داخل ہونے کے نمونے دیکھتے ہیں، اپنی بڑائی نہیں بلکہ اللہ کی بڑائی کرنی چاہئے۔
حضرت خلیفۃ اصبح الاول اس ضمن میں فرماتے ہیں:
فَسَبِّحْفسخ، ، پس تسبیح کر ، پس پاکی بیان کر - التسيحُ اَلتَسْبِيْحُ هُوَ النَّطْهير - تسبیح پاکیزگی اور طہارت کو
کہتے ہیں۔ بعض کا خیال ہے کہ اس سے مراد خانہ کعبہ کی تطہیر ہے کیونکہ کفار نے اس میں بہت رکھے
ہوئے تھے اور فتح مکہ کا یہ نتیجہ تھا کہ تمام بت وہاں سے نکال دئے گئے ۔ اور اس کے گھر کو خدا تعالی کی
اس عبادت کے واسطے خاص کیا گیا جس کے لئے حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اور حضرت اسماعیل
علیہ السلام نے اس کی بنا کی تھی۔ خدا تعالی کے برگزیدے جب اپنے رب کے حضور میں کوئی اخلاص کا
کام کرتے ہیں تو خداتعالی اس کو ہر گز ضائع نہیں کرتا بلکہ ابراہیم علیہ السلام والبرکات نے جنگل بیابان
کے درمیان جہاں جہاں آدمی چھوڑ چرند پرند بھی نہ ملتا تھا جب خدا کے حکم کے مطابق اپنی بیوی اور
بچہ کو چھوڑا اور بعد میں خدا تعالٰی کی عبادت کے واسطے اس جگہ گھر بنایا تو خدا تعالیٰ نے اس جگہ ایک شہر
آباد کر دیا اور بالآخر جب کفار نے اس گھر میں بتوں کا ٹھکانہ بنایا تو محمد جیسے پاک دل کو اس گھر کے مطہر
۲۰۰ تا ۲۰ نزد نمبر ۲۰۰۱ء ) 7(

دل میں شرک رکھتے ہوئے خانہ کعبہ جاتے ہونگے ۔ وہ سوائے اللہ کے کسی کو علم نہیں ہے۔ حضرت
امام ابو حنیفہ نے بھی یہی استنباط فرمایا ہے کہ ظاہری طور پر مشرکوں کو روکا نہیں گیا کہ وہ خانہ کعبہ کا
طواف کریں بلکہ صرف ان کو مشرکانہ عادات اور اخلاق کے ساتھ خانہ کعبہ کے طواف سے روکا
گیا ہے۔
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلواۃ و السلام نے یہ نکتہ بیان فرمایا ہے کہ یہ جو سورة ہے کہ
خدا تعالیٰ کی طرف سے نصرت و تائید ملے گی یہ زمانہ وفات میں نازل ہوئی تھی یعنی رسول کریم ﷺ کی
وفات کا زمانہ قریب تھا مگر اس میں اللہ تعالیٰ زور دے کر اپنی نصرت اور تائید اور تکمیل مقاصد دین کی خبر
یتا ہے کہ آب تو اے نبی خدا کی تسبیح کر اور تمجید کر اور خدا سے مغفرت چاہ۔ وہ تو اب ہے۔ اس موقع پر
مغفرت کا ذکر کرنا، یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آب کام تبلیغ کا ختم ہو گیا۔ خدا سے دعا کر کہ اگر
خدمت تبلیغ کے دقائق میں کوئی فرو گذاشت ہوئی ہو تو خدا اس کو بخش دے۔"
(ضمیمه براہین احمدیه حصه -پنجم- صفحه ۱۰۷ ۱۰۸ )
اب کام تبلیغ کا تو اب بھی جاری ہے اور رسول کریم ﷺ کے غلاموں کا یہ فرض ہے کہ وہ
تبلیغ کا کام کریں۔ مگر تبلیغ کا کام کر دینے کے بعد پھر دعا کا مقام باقی رہ جاتا ہے۔ پس یہ خیال کر لینا کہ ہم
اپنے تبلیغ کے زور سے لوگوں کو تبدیل کر دیں گے بالکل غلط ہے۔ جو تبلیغ کرنے والا دعا سے غافل
ہو جاتا ہے اس کی تبلیغ میں کوڑی کا بھی فائدہ نہیں ہوتا۔ پس تبلیغ کرنے والے یہ نکتہ یاد رکھیں کہ
جس کو تبلیغ کریں اس کے لئے گہرے دل سے ، دل کی گہرائی سے دعا کیا کریں کہ اللہ تعالی خود اس کو
ہدایت دے۔
اب حضرت اقدس صحیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بعض الہامات میں آپ کے سامنے
رکھتا ہوں۔
سُبْحَانَ اللهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى زَادَ مَجْدَكَ. يَنْقَطِعُ ابَاءُ كَ وَيُبْدَءُ مِنْكَ سب پاکیاں
خدا کے لئے ہیں جو نہایت برکت والا اور عالی ذات ہے۔ اس نے تیرے مجد کو زیادہ کیا، تیرے آباء کا
نام اور ذکر منقطع ہو جائے گا یعنی بطور مستقل ان کا نام بھی نہیں رہے گا اور خدا تجھ سے ابتداء شرف اور
مجد کا کرے گا۔(تذکره صفحه ۶۷)
اب یہ الہام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اس وقت ہوا جبکہ آپ کے خاندان کے
افراد ستر (۷۰) کی تعداد میں تھے اور یہ خیال بھی نہیں کیا جاسکتا تھا کہ یہ سارے لاولد مر جائیں گے یا ان
کی اولاد در اولاد بھی اولد مرتی چلی جائے گی۔ سوائے اس کے کہ جس نے آپ کو سچاما نا ہو وہ بچ جائے گا۔
یہ استثناء صرف ان لوگوں کے حق میں تھا جس نے مسیح موعود کو مانا تھا۔ پس دو جگہ یہ استثناء پورا ہوا۔
اور اب دیکھ لو کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اولاد کو ساری دنیا میں اللہ تعالیٰ نے پھیلا دیا ہے اور وہ جو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے منکرین تھے ، آپ کے خاندان کے لوگ، ان کا نام و نشان تک
مٹ گیا ہے۔ کوئی ان کا ذکر بھی نہیں کرتا کہ وہ کون تھے، کس جگہ جامرے، کہاں دفن ہوئے، کسی کو کوئی
خبر نہیں ان کی۔ پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ الہام آپ کی سچائی کی عظیم دلیل ہے۔
1 إِلَى مُهِينٌ مِّنْ اَرَادَ إِهَانَتَكَ. وَمَا كَانَ اللهُ لِيَتْرُكَكَ حَتَّى يَمِي الخَيْتَ مِنَ الطَّيِّبِ
سُبْحَانَ اللهِ آلْتَ وَقَارُهُ. فَكَيفَ يَتْرُكَكَ إِلَى أَنَا اللهُ فَاخْتَرْنِي قُلْ رَّبِّ إِنِّي اخْتَرْتُكَ عَلَى
كُلِّ شَى ء۔ میں اُس کو ذلیل کروں گا جو تیری ذلت چاہتا ہے اور میں اُس کو مدددوں گا جو تیری مدد کرتا
ہے۔ اور خدا ایسا نہیں جو تجھے چھوڑ دے جب تک وہ پاک اور پلید میں فرق نہ کرلے۔ خدا ہر ایک عیب
سے پاک ہے اور تو اُس کا وقار ہے۔ پس وہ تجھے کیو نکر چھوڑ دے۔ میں ہی خدا ہوں۔ تو سراسر میرے
لئے ہو جا۔ تو کہہ اے میرے رب ! میں نے تجھے ہر چیز پر اختیار کیا۔ (تذکره صفحه ۳۹۰٬۳۹۱)
پھر ۱۹۰۳ء کا الہام ہے۔ "وَسَيَعْلَمُ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَى مُنقَلبِ يُنْقَلِبُونَ. سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى
عَمَّا يَصِفُونَ وَيَقُولُونَ لَسْتَ مُرْسَلا. قُلْ عِنْدِى شَهَادَةٌ مِّنَ اللهِ فَهَلْ أَنتُمْ تُؤْمِنُونَ. انت
وَجِيَة فِي حَضْرَتِي اِخْتَرْتُكَ لِنَفْسِی اور جن لوگوں نے ظلم کیا ہے ، وہ عنقریب جان لیں گے کہ
وہ کس طرف پھیرے جائیں گے۔ خدا ان تہمتوں سے پاک اور برتر ہے جو اس پر لگا رہے ہیں۔ اور کہتے
نہیں کہ تو خدا کی طرف سے بھیجا ہوا نہیں۔ اُن کو کہہ دے کہ خدا کی میرے پاس گواہی موجود ہے۔ پس
کیا تم ایمان لاتے ہو۔ تو میری درگاہ میں وجیہہ ہے اور میں نے اپنے لئے تجھے چن لیا ہے“۔
(تذكره صفحه ۳۸۸ اور (۲۰۱
سبحك الله وَوَافَال خدا را از عیوب منزه کرد و با تو موافقت کرد"۔ کہ اللہ تجھے عیوب
سے منزہ کر دے گا اور خدا نے تجھے عیوب سے منزہ کر دیا ہے اور تیرے ساتھ موافقت کرتا ہے۔ خدا
نے ہر ایک عیب سے تجھے پاک کیا اور تجھ سے موافقت کی۔(تذکرہ صفحہ ۴۹۴)
پھر الہام ہے يُسَبِّحُ لَهُ مَنْ فِى السَّمَوَاتِ وَمَنْ فِى الْأَرْضِ مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَهُ إِلَّا
باڈیہ۔ آسمانوں اور زمین کی سب مخلوق اس کی تسبیح کرتی ہے۔ کون ہے جو اس کے اذن کے بغیر اس
کے حضور شفاعت کرے۔ (تذکرہ صفحہ ۲۹۵)
سبحك الله وَافَاكَ وَ عَلَمَكَ مَالَمْ تَعْلَمُ. خدا نے ہر ایک عیب سے تجھے پاک کیا اور تجھے
سے موافقت کی اور وہ معارف تجھے سکھلائے جن کا تجھے علم نہ تھا۔“ (تذکرہ. صفحه 651)۔ یہ
۱۹۰۶ء کا الہام ہے۔
پھر ۱۹۰۶ ہی کا ایک اور الہام ہے سُبْحَانَ اللهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى زَادَ مَجْدَكَ. يَنْقَطِعُ ابَاءُ كَ
وَيُبْدَءُ مِنْكَ. وَمَا كَانَ اللهُ لِيَتْرُكَكَ حَتَّى يَمِيْزَ الْخَبِيْتَ مِنَ الطَّيِّبِ “ کہ خدائے پاک بڑا
برکتوں والا اور بڑا بزرگ ہے۔ وہ تیری بزرگی کو زیادہ کرے گا۔ تیرے باپ دادوں کا ذکر منقطع
ہو جائے گا اور تیرے بعد سلسلہ خاندان کا تجھ سے شروع ہو گا۔ اور خدا ایسا نہیں کہ تجھ کو چھوڑ دے
جب تک کہ پاک اور پلید میں فرق کر کے نہ دکھلادے“۔(تذکره صفحه ۶۳۲۔ ۶۳۳)
پھر ۱۹۰۸ء کا یہ الہام ہے۔ اس سلسلہ میں آخری الہام ہے ۱۹۰۸ء کا اس کے بعد آپ کا وصال
ہو جاتا ہے، مجھے اللہ تعالیٰ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ سُبحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللهِ العَظِيم
بہت پڑھنا چاہئے ۔ یہ کثرت کے ساتھ سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ پڑھنا چاہئے
اور یہ ہر احمدی کو اپنے اوپر فرض کر لینا چاہئے کہ ہر تہجد کی نماز میں سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ
الله العظیم پڑھنا چاہئے۔ پاک ہے اللہ و بحمدہ صرف پاک ہی نہیں بلکہ اپنی حمد بھی ساتھ رکھتا ہے
اس لئے عظمت وہی ہے کہ پاک بھی ہو اور اس کے ساتھ حمد سے بھی لبریز ہو۔ تو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کو اس کے ساتھ یہ الہامی دعا بھی سکھائی گئی تھی کہ سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ
سُبْحَانَ اللهِ العَظِيم اللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّالِ مُحَمَّدٍ کہ اے اللہ تو پاک ہے اور اپنی حمد کے
ساتھ پاک ہے۔ تو عظمت والا ہے۔ پس رکوع میں جب ہم کہتے ہیں کہ سُبْحَانَ رَبِّيَ العَظِیم تو اس کی
تشریح ہو گئی ہے کہ عظمت کہتے کس کو ہیں اور پھر ہے اللَّهُمَّ صَلَّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَالِ مُحَمَّدٍ
اور دوسری دفعہ والِ نہیں بلکہ والِ مُحَمَّد، رسول اللہ ﷺ لو کو اور آل کو ایک ہی جگہ بیان فرما دیا ہے۔
پس یہ دعا جن کو یاد ہو یا یا یاد ہو سکے وہ اس کو بھی با قاعدہ تہجد میں اپنے لئے ایک ورد کے طور پر پڑھا
کریں۔ *** 000 ****

آج 10 میں سے 10 باقی