Names of Allah, Mujeeb, conditions of Dua and its acceptance
Friday Sermon, 23 November 2001: Names of Allah, Mujeeb, conditions of Dua and its acceptance
AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے اللہ تعالیٰ کی صفت ’مجیب‘ اور قبولیت دعا کی شرائط پر تفصیلی روشنی ڈالی ہے۔ آپ نے قرآن کریم کی آیات اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث کے ذریعے دعا کے آداب، صبر، اور خدا تعالیٰ کے احکام پر ایمان و عمل کی اہمیت واضح فرمائی۔ نیز ماہ رمضان میں روزے اور قبولیت دعا کے گہرے تعلق اور اس کی روحانی حقیقت کو بیان کیا۔ آخر میں آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات اور واقعات کے حوالے سے قبولیت دعا کے زندہ تجربات اور الہامات کا ذکر فرمایا۔
موضوعات: صفت مجیب، قبولیت دعا کی شرائط، قرآن کریم، رمضان اور روزہ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام
خطبه جمعه
جب کوئی دعا کرنا چاہے تو حمد و ثنا سے شروع کرے۔ پھر نبی الله ﷺ پر درود بھیجے اور پھر جو چاہے دعا کرے
خدا تعالیٰ دعا کو قبول فرماتاهے لیکن چاھئے که پهلے اس کے احکام پر بھی عمل کریں اور اس پر ایمان لائیں
روزه دار کی افطاری کے وقت کی دعا رد نہیں کی جاتی
خطبه جمعه ارشاد فرموده سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خليفة المسيح الرابع ايده الله تعالیٰ بنصرہ العزیز - فرموده ۲۳ / نومبر ۲۰۰۱ء بمطابق ۲۳/ نبوت ۱۳۸۰ء هجری شمسی بمقام مسجد فضل
(خطبہ جمعہ کا یہ متن ادارہ الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فاعوذ بالله من الشيطان الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين -
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين
آج خدا تعالیٰ کی صفت مجیب سے متعلق خطبہ ہو گا۔ اس کا حل لغات پہلے میں آپ کے سامنے
بیان کر دیتا ہوں۔ جواب کا لفظ سوال کے مقابل پر بولا جاتا ہے اور سوال دو طرح کا ہوتا ہے۔ ایک یہ
کہ ظاہری طور پر کسی بات کا جواب طلب کرنا تو اس کا جواب ظاہری قول کی صورت میں ہو گا۔ یعنی
آپ کسی جگہ رستہ پوچھیں، کوئی بات پوچھیں جس کا علم نہیں تو جیسا سوال ہے ویسا ہی ظاہری جواب
ہوگا۔ دوسرے یہ کہ کوئی نعمت طلب کی جائے کہ مجھے یہ دے دو تو وہ نعمت کا جواب نعمت دئیے جانے
کی صورت میں ہی ہو گا۔ پہلی قسم کی مثال یہ ہے (آجيبُوا دَاعِی اللہ) اللہ کا رسول جو تمہیں بلاتا ہے تو
اس کا جواب دیا کرو۔ اور دوسری قسم کی مثال یہ ہے (قَدْ اُجِيْبَتْ دَعْوَتُكُمَا فَاسْتَقِيمًا) یعنی میں نے
تمہیں وہ دے دیا ہے جو تم دونوں نے مانگا تھا۔
اور الاسْتَجَابَةُ " کے لفظ کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ بھی الإِجَابَةُ یعنی جواب دینے کے
ہی مفہوم میں استعمال ہوتا ہے جبکہ اس کے اصل معنے جواب دینے کی سعی کرنے اور اس کی تیاری
کرنے کے ہیں۔
یہ حل لغات تو میں نے بیان کر دی ہے۔ آیت پہلے پڑھنے والی تھی وہ اب پڑھتا ہوں۔ سورۃ
البقره آیت ۱۸۷- ﴿وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّى فَإِنِّي قَرِيْبٌ أُجِيْبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ
فَلْيَسْتَجِيْبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي . لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ ۔ اور جب میرے بندے تجھ سے میرے متعلق
سوال کریں تو یقیناً میں قریب ہوں۔ میں دعا کرنے والے کی دعا کا جواب دیتا ہوں جب وہ مجھے پکارتا
ہے۔ پس چاہتے کہ وہ بھی میری بات پر لبیک کہیں اور مجھ پر ایمان لائیں تاکہ وہ ہدایت پائیں۔
یہاں سب سے پہلا جو قابل غور نکتہ ہے وہ یہ ہے کہ بندے جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم
سے سوال کریں تو یقینا میں قریب ہوں۔ جواب میں یہ نہیں فرمایا کہ تو ان کو جواب دے کہ میں
قریب ہوں۔ وہ جب تجھ سے سوال کریں تو میں سن رہا ہوں، میں قریب ہوں۔ اور جو رسول کریم
صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم سے سوال کرتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کے زیادہ قریب ہے لیکن کچھ شرطیں
ہیں اس کی ۔ - اُجِيْبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِے میں ہر دعا کرنے والے کی دعا کو ، اس کی پکار کو
سنتا ہوں جب وہ مجھے بلاتا ہے لیکن ایک شرط کے ساتھ فَلْيَسْتَجنبوا لتی ہے کہ وہ بھی تو میری
ہدایت کی آواز کو سنا کریں اور اس پر لبیک کہا کریں وَليُؤْمِنُوا ہی لکھ اور مجھ پر ایمان لائیں تاکہ وہ
ہدایت پائیں۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا لَيْسَ شَيْء
اكْرَمَ عَلَى اللهِ سُبْحَانَهُ مِنَ الدُّعَاءِ ۔ حضرت ابوہریرہؓ سے مروی ہے کہ آنحضرت ﷺ نے
فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک دعا سے زیادہ معزز اور کوئی چیز نہیں۔
فضاله بن عبید بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے ایک شخص کو نماز میں دعا کرتے سنا۔
اس نے آپ پر درود نہ بھیجا۔ اس پر نبی کریم ﷺ نے فرمایا: اس نے جلد بازی سے کام لیا ہے۔ پھر
آپ نے اسے بلایا اور اسے یا کسی اور کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: تم میں سے جب کوئی نماز پڑھنے لگے
تو الحمد للہ اور ثنا سے شروع کرے ۔ پھر اسے چاہئے کہ نبی (ع) پر درود بھیجے ، پھر اس کے بعد جو
چاہے دعا کرے۔(سنن ابی داؤد کتاب الصلوة باب الدعا)
حضرت ابو ہریرہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ہر شخص جو بھی دعا اللہ تعالیٰ سے
کرتا ہے وہ سنی جاتی ہے۔ وہ یا تو اسی دنیا میں اُس کے لئے پوری کر دیتا ہے یا آخرت میں اس کی خاطر
ذخیرہ کر دیتا ہے یا اُس کی دعا کی مقدار کے مطابق اس کے گناہوں میں سے معاف کر دیتا ہے بشر طیکہ
اس کی دعا میں گناہ یا قطع رحمی کا عصر شامل نہ ہو یا بشر طیکہ وہ دعا میں جلد بازی نہ کرے۔ صحابہ نے
عرض کی یارسول اللہ! وہ جلد بازی کیسے کرتا ہے؟۔ فرمایا: وہ کہتا ہے : میں نے اپنے رب سے (بہت)
دعا کی مگر اُس نے میری دعا نہیں سنی۔ (ترمذی۔ کتاب الدعوات)
اس سلسلہ میں اولیاء میں سے ایک کی روایت آتی ہے کہ ایک شخص بہت ولی اللہ مشہور تھا اور
مشہور تھا کہ اس کی دعائیں قبول ہوتی ہیں۔ اس کے ایک مرید نے یہ خواہش ظاہر کی کہ مجھے بھی اپنے
ساتھ نماز پڑھنے کی اجازت دیں، میں بھی دیکھوں کہ آپ کیسی دعائیں کرتے ہیں۔ وہ ایسی دعائیں کر
رہے تھے نسبتاً ہلکی سی بلند آواز میں جو سننے والا سن رہا تھا اور آخر پہ جو اس کا جواب تھا خدا تعالیٰ کی طرف
سے وہ بھی اس نے سن لیا۔ اس کو سمجھانے کی خاطر اللہ تعالیٰ نے وہ الہام ایسا کیا کہ اس کی آواز اس کو
بھی آگئی۔ جواب یہ تھا کہ میں نے تیری کوئی دعا قبول نہیں کی۔ اس پر وہ شخص جو تھا وہ تو تقریباً مرتد
ہونے والا ہو گیا۔ اس نے کہا کہ یہ کیسا عجیب عالم ہے جس کے پیچھے میں لگا ہوا ہوں۔ اللہ تعالیٰ تو
کہتا ہے میں تیری کوئی دعا قبول ہی نہیں کرتا تو پھر یہ لگا ہوا ہے شور مچانے دعا کرتے چلے جانے میں۔
اس پر اس نے عرض کی یا اللہ میں جو مانگنے والا ہوں میں تو اس در سے نہیں جاؤں گا۔ تو چاہے رد کرتا
چلا جا۔ اس پر اس کو الہام ہوا کہ آج تک تو نے جتنی دعائیں مانگی ہیں وہ میں ساری قبول کرتا ہوں۔
تو یہ دعاؤں میں صبر کی علامت ہے اور مایوسی گناہ ہے۔ ہر انسان جو دعائیں کرتا ہے کہ مایوسی
سے بڑا گناہ کوئی نہیں۔ ابلیس نام ہی مایوسی کا ہے۔ پس دعاؤں میں صبر کریں اور نہ بھی سنی جائیں تو
بہت طریقوں سے جیسا کہ آگے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اقتباس بھی آئیں گے وہ
دعائیں کسی نہ کسی رنگ میں قبول ضرور ہو جاتی ہیں۔
حضرت ابو موسی بیان کرتے ہیں کہ کچھ لوگ رسول اللہ علہ کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔
اس دوران انہوں نے بلند آواز سے دعائیں کرنا شروع کر دیں۔ اس پر آپ نے فرمایا: تم کسی بہرے یا
غائب کو نہیں پکار رہے ہو بلکہ تم تو ایسی ہستی کو پکار رہے ہو جو قریب و مجیب ہے۔ وہ تمہاری دعا کو سنتا
ہے اور اس کو قبول فرماتا ہے۔ پھر آپ نے فرمایا: اے ابو موسیٰ ! کیا میں تجھے جنت کے خزانوں میں سے
ایک خزانے کی خبر نہ دوں؟ اور وہ (خزانہ) ہے لَا حَولَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِالله
(مسند احمد بن حنبل، مسند الكوفييين)
لا حَولَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِالله بڑی جامع دعا ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ کوئی خوف کی بات
نہیں ہے ( لا حول ) مگر صرف اللہ سے ڈرنا چاہئے اور کسی سے نہیں ڈرنا چاہئے۔ اور کوئی بھی قوت
نہیں انسان میں مگر وہ جو خدا تعالی کی طرف سے عطا ہو ۔ تو یہ ایک بہت ہی جامع مانع دعا ہے اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کا طریق تھا کہ جب اذان کے وقت کہا جاتا تھا
دسمبر ۲۰۰۹ تا ۳/ جنوری ۶۲۰۰۲ ) 5(
حَيَّ عَلَى الصَّلوة، حَيَّ عَلَى الفَلَاخ ۔ یہ دو دفعہ جب کہتے تھے رسول اللہ ﷺ فرمایا کرتے تھے
لَا حَولَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ، لَاحَولَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ
حضرت سلیمان سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کوئی چیز قضا کو نہیں روک سکتی
مگر دعا۔ اور کوئی چیز عمر کو دراز نہیں کرتی مگر نیکی۔ (سنن ترمذی کتاب القدر)
اب اس میں سمجھنے والی بات یہ ہے کہ قضا و قدر میں اگر تبدیلی کر سکتی ہے تو دعا ہی ہے اور یہ
بھی قضا و قدر کا حصہ ہوتا ہے۔ پس شفاعت ایک الگ مضمون ہے اور جو درد دل سے دعا کی جاتی ہے وہ
بھی کئی دفعہ آئی بلاؤں کو ٹال دیتی ہے۔ اور انسان سوچ بھی نہیں سکتا۔ مجھے بھی ایسے خطوط آتے رہتے
میں دعاؤں کے متعلق کہ بعض لوگوں کو کینسر ہوا جس کا ڈاکٹروں کے نزدیک کوئی علاج نہیں تھا
سوائے اس کے مرنے کی تیاری کی جائے اور بغیر کسی علاج کے بغیر کسی ظاہری دوا کے اللہ تعالٰی نے
ان کو خوشخبری دی اور وہ کینسر ٹھیک ہو گیا۔ تو بیماریاں دور ہو بھی جاتی ہیں اور بغیر علاج کے بھی دور ہو
سکتی ہیں مگر دعا پر بھروسہ رکھنا ضروری ہے اور ایمان لانا ضروری ہے۔ دوسرا ہے معمر کو کوئی چیز دراز
نہیں کرتی مگر نیکی۔ اس سے مراد در اصل یہ ہے کہ جب تم لوگوں سے نیکیاں کرتے ہو تو وہ دعائیں
دیتے ہیں اس لئے اکثر ان دعاؤں میں عمر دراز کی دعا شامل ہوتی ہے۔ تو اس پہلو سے تم نیکیاں کرتے
چلے جاؤ اگر تمہاری خواہش ہے کہ تم جو بھی مقدر ہے عمر میں اس کی حد تک پہنچو تو تمہاری نیکیاں
کرنے کے نتیجہ میں جو لوگ تمہیں دعائیں دیں گے۔ ان دعاؤں کو خدا تعالیٰ قبول فرمائے گا۔
عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِيْهِ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ اسْتَعْمَلَ مَوْلى لَهُ
يُدعى هُنَيًّا ...... (بخارى كتاب الجهاد والسير باب اذا اسلم قوم في دار الحرب...... -
حضرت زید بن اسلم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اپنے
آزاد کردہ غلام هنتی کو محفوظ چراگاہ کا عامل مقرر کیا اور اسے کہا: اے ھنی ! اپنے بازو مسلمانوں سے
روک رکھ اور مظلوم کی بددعا سے بیچ کیونکہ مظلوم کی بددعا ضرور قبول ہوتی ہے۔
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ : ثَلاث دَعَوَاتٍ مُسْتَجَابَاتٌ لا شك
فِيهِنَّ، دَعْوَةُ المَظْلُومِ وَدَعْوَةُ المُسَافِرِ وَدَعْوَةُ الوَالِدِ عَلی وَلَدِہ ایک حضرت ابو ہریرہ رضی
اللہ تعالٰی عنہ کی روایت ہے ترندی کتاب البر میں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اس میں کوئی شک نہیں
کہ تین اشخاص کی دعائیں قبول ہوتی ہیں۔ ۔ مظلوم کی دعا ، ۲۔ مسافر کی دعا، ۳۔ اور والد کی اپنی اولاد
کے بارہ میں دعا۔ (ترمذى كتاب البر والصلة باب ما جاء في دعوة الوالدين )
ایک دوسری حدیث میں والد کی بجائے والدہ کا ذکر آتا ہے کہ والدہ اگر اپنی اولاد کے حق میں
بددعا کرے تو تو وہ یو یونہی نہی بیکار نہیں جایا کرتی۔ اس کو یقینا کوئی بہت ہی گہرا صدمہ پہنچتا ہے اپنی اولاد کی
طرف سے تب اللہ تعالی اس کی بددعا قبول کر لیتا ہے۔ پس یہاں اس حدیث میں جواب میں نے پڑھی
ہے اس میں والدہ کی بجائے والد کے لفظ ہیں۔
حضرت عبد اللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے
فرمایا: "روزہ دار کی افطاری کے وقت کی دعا رد نہیں ہوتی۔ (سنن ابن ماجه کتاب الصوم) پس
افطاری کے وقت "اللَّهُمَّ لَكَ صُمْتُ وَعَلَى رِزْقِكَ اَفطَرْتُ " کی دعا پڑھنے کے ساتھ افطاری
کرنی چاہئے۔ اور اس کے ساتھ جو بھی دل میں اچھی دعا آئے وہ کر لی جائے تو وہ وقت ایسا ہے جو قبولیت
دعا کا وقت ہے۔
حضرت معاذ بن زھرہ بیان کرتے ہیں کہ انہیں یہ روایت پہنچی ہے کہ آنحضرت
افطاری کے وقت یہ دعا کیا کرتے تھے : " اللهم لك صُمْتُ وَعَلَى رِزْقِكَ افْطَرْتُ "
(ابوداؤد کتاب الصيام باب القول عند الافطار )
حضرت خلیفۃ المسیح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:۔
أجِيْبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ : اس کے یہ معنے نہیں کہ جو مانگو وہی ملے۔ کیونکہ دوسرے
مقام پر فرما دیا۔ جواب سورۃ انعام آیت ۴۲ میں ہے بَلْ إِيَّاهُ تَدْعُونَ فَيَكْشِفُ مَا تَدْعُونَ إِلَيْهِ إِنْ
شاء ہے ، یعنی سورۃ الانعام کی آیت ۴۲ میں ہے تم جو دعا کرتے ہو اللہ اسے قبول فرماتا ہے اور تمہارے
ضرر کر دور کر دیتا ہے ان شاء کے اگر اللہ چاہے۔ تو اس لئے یہ خیال کر لینا کہ ہر دعا ضرور قبول ہو گی،
مضطر کی بھی ہر دعا قبول نہیں ہو سکتی۔ اللہ کی حالات پر نظر ہوتی ہے اس لئے اگر وہ چاہے تو یہ دعا قبول
ہوگی۔ ” یہاں بھی ان کے ساتھ اس طرف اشارہ کر دیا ہے۔ فَلْيَسْتَجِيْبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي: فرمایا
ہے یعنی جس قدر تم میرے فرمانبردار ہوتے جاؤ گے ایمان میں ترقی کرتے جاؤ گے اُسی قدر میں
دعائیں قبول کروں گا۔ " (ضمیمه اخبار بدر قادیان ۱۸ اپریل ۱۹۰۹ء)
اگر لوگ پوچھیں کہ روزہ سے کیسے قرب حاصل ہو سکتا ہے تو کہہ دے لو فاتي قريب
أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ . فَلَيَسْتَجِيبُوا لِي وَلِيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ ) یعنی میں
قریب ہوں اور اس مہینہ میں دعائیں کرنے والوں کی دعائیں سنتا ہوں“۔ اب یہ نکتہ بھی یادرکھنے کے
قابل ہے۔ یہ عمومی آیت ہے لیکن خصوصیت کے ساتھ اس کار مضان مبارک سے تعلق ہے اور اس
مہینے میں جو تم دعائیں کرو گے میں ان کو سنوں گا۔ لیکن ”چاہئے کہ پہلے وہ ان احکاموں پر عمل کریں
جن کا میں نے حکم دیا اور ایمان حاصل کریں تاکہ وہ مراد کو پہنچ سکیں اور اس طرح سے بہت ترقی
ہوگی۔ حقائق الفرقان جلد اصفحه ۳۰۸)
حضرت خلیفہ اسیح الاوّل فرماتے ہیں:-
وو روزہ جیسے تقویٰ سیکھنے کا ایک ذریعہ ہے ویسے ہی قرب الہی حاصل کرنے کا بھی ذریعہ ہے۔
اسی لئے اللہ تعالیٰ نے ماہ رمضان کا ذکر فرماتے ہوئے ساتھ ہی یہ بھی بیان کیا ہے: وَ إِذَا سَأَلَكَ
عِبَادِي عَنِّى فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيْبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ
يَرْشُدُونَ۔ یہاں فرمایا ہے روزہ جیسے تقویٰ سیکھنے کا ایک ذریعہ ہے ویسے ہی قرب الہی حاصل کرنے کا
بھی ذریعہ ہے۔ بظاہر معلوم ہوتا ہے یہ دو الگ الگ باتیں ہیں حالانکہ تقوی اور قرب الہی ایک ہی چیز
کے دو نام ہیں۔ جتنا زیادہ تقویٰ ہو گا اتنا قرب الہی ہو گا۔ جتنا قرب الہی ہو گا اتنا ہی زیادہ تقویٰ کرو گے۔
فرماتے ہیں: یہ جو آیت ہے رو یہ ماہ رمضان کی ہی شان میں فرمایا گیا ہے“۔ ﴿وَ إِذَا سَأَلَكَ عِبَادِى
عَنِّی فَإِنِّی قَرِيْب اور اس سے اس ماہ کی عظمت اور سر الہی کا پتہ لگتا ہے کہ اگر وہ اس ماہ میں دعائیں
مانگیں تو میں قبول کروں گا لیکن ان کو چاہئے کہ میری باتوں کو قبول کریں اور مجھے مانیں۔ انسان جس
قدر خدا کی باتیں ماننے میں قوی ہوتا ہے، خدا بھی ویسے ہی اس کی باتیں مانتا ہے۔ لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ
سے معلوم ہوتا ہے کہ اس ماہ کو رشید سے بھی خاص تعلق ہے اور اس کا ذریعہ خدا پر ایمان، اس کے
احکام کی اتباع اور دعا کو قرار دیا ہے۔ اور بھی باتیں ہیں جن سے قرب الہی حاصل ہوتا ہے“۔
(الحكم. ۲۴ جنوری ۱۹۰۳ء۔ صفحه ۱۲)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام روزہ کی حقیقت کے متعلق بیان فرماتے ہیں:
"روزہ کی حقیقت سے بھی لوگ ناواقف ہیں۔ اصل یہ ہے کہ جس ملک میں انسان جاتا نہیں
اور جس عالم سے واقف نہیں اس کے حالات کیا بیان کرے۔ روزہ اتنا ہی نہیں کہ اس میں انسان بھوکا
پیا سا رہتا ہے بلکہ اس کی ایک حقیقت اور اس کا اثر ہے جو تجربہ سے معلوم ہوتا ہے۔ انسانی فطرت میں
ہے کہ جس قدر کم کھاتا ہے اسی قدر تزکیہ نفس ہوتا ہے اور کشفی قوتیں بڑھتی ہیں۔ خدا تعالیٰ کا منشاء
اس سے یہ ہے کہ ایک غذا کو کم کرو اور دوسری کو بڑھاؤ۔ ہمیشہ روزہ دار کو یہ مد نظر رکھنا چاہئے کہ اس
سے اتنا ہی مطلب نہیں ہے کہ بھوکا ر ہے بلکہ اُسے چاہئے کہ خدا تعالیٰ کے ذکر میں مصروف رہے تاکہ
تبتل اور انقطاع حاصل ہو۔ پس روزے سے یہی مطلب ہے کہ انسان ایک روٹی چھوڑ کر جو صرف جسم
کی پرورش کرتی ہے دوسری روٹی کو حاصل کرے جو روح کی تسلی اور سیری کا باعث ہے اور جو لوگ
محض خدا کے لئے روزے رکھتے ہیں اور نرے رسم کے طور پر نہیں رکھتے انہیں چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کی
حمد اور تسبیح اور جہلیل میں لگے رہیں جن سے دوسر کی غذا انہیں مل جاوا ہے۔
(ملفوظات جلد نهم صفحه ۱۲۲-۱۲۳)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
آنحضرت ﷺ رمضان شریف میں بہت عبادت کرتے تھے۔ ان ایام میں کھانے پینے کے
خیالات سے فارغ ہو کر اور ان ضرورتوں سے انقطاع کر کے تبتل الی اللہ حاصل کرنا چاہتے“۔
۱۲۰۰ تا ۳/ جنوری ۲۰۰۲ء
(تقارير جلسه سالانه ۱۹۰۲ء صفحه ۲۱.۲۰)
پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
” جب میرے بندے میرے بارہ میں سوال کریں تو ان کو کہہ دے کہ میں نزدیک ہوں یعنی
جب وہ لوگ جو اللہ رسول پر ایمان لائے ہیں یہ پتہ پوچھنا چاہیں کہ خدا تعالیٰ ہم سے کیا عنایات رکھتا ہے
جو ہم سے مخصوص ہوں اور غیروں میں نہ پائی جاویں تو ان کو کہہ دے کہ میں نزدیک ہوں۔ یعنی تم
میں اور تمہارے غیروں میں یہ فرق ہے کہ تم میرے مخصوص اور قریب ہو اور دوسرے مہجور اور دور
ہیں ۔ جب کوئی دعا کرنے والوں میں سے جو تم میں سے دعا کرتے ہیں دعا کرے تو میں اس کا جواب
دیتا ہوں۔ یعنی میں اس کا ہم کلام ہو جاتا ہوں اور اس سے باتیں کرتا ہوں اور اس کی دعا کو پایہ قبولیت
میں جگہ دیتا ہوں۔ پس چاہئے کہ قبول کریں حکم میرے کو اور ایمان لاویں تا کہ بھلائی پاویں
جنگ مقدس روحانی خزائن جلده صفحه ۱۴۶ ، بحث ۲۲ منی (۱۸۹۳ء)
اس میں جو یہ ہے کہ اس کا ہمکلام ہو جاتا ہوں، تو اکثر جو روزے دار ہیں اور اخلاص سے
دعائیں بھی کرتے ہیں وہ ہمکلام تو نہیں ہوتے اللہ تعالیٰ ہے۔ تو اس کا کیا مطلب ہے۔ یہ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوة والسلام کا اپنا مر تبہ اور مقام ہے اور آپ سے اللہ تعالٰی یقیناً ہمکلام ہو تا تھا اور بکثرت
ہمکلام ہو تا تھا۔ باقی لوگوں سے اس طرح ہم کلام ہوتا ہے کہ ان کی دعائیں سن کر ان کو قبولیت سے
پہلے خوابوں کے ذریعہ بتا دیتا ہے کہ یہ دعا تیری قبول ہو جائے گی۔ اور پھر بجائے اس کے کہ حالات
الٹ اثر دکھائیں وہ حالات کے الٹ جو نا ممکن چیز نظر آتی ہے وہ ہو جاتی ہے اور اس سے اللہ تعالٰی نے
جو پہلے سے قبولیت دعا کی خبر دی ہوتی ہے وہ پوری ہو جاتی ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام فرماتے ہیں:
”جب میرے بندے میرے بارے میں سوال کریں کہ خدا کے وجود پر دلیل کیا ہے تو اس کا یہ
جواب ہے کہ میں بہت نزدیک ہوں۔ یعنی کچھ بڑے دلائل کی حاجت نہیں۔ میرا وجود نہایت اقرب
طریق سے سمجھ آسکتا ہے۔ اور نہایت آسانی سے میری ہستی پر دلیل پیدا ہوتی ہے اور وہ دلیل یہ ہے
کہ جب کوئی دعا کرنے والا مجھے پکارے تو میں اس کی سنتا ہوں اور اپنے الہام سے اس کی کامیابی کی
بشارت دیتا ہوں جس سے نہ صرف میری ہستی پر یقین آتا ہے بلکہ میرا قادر ہونا بھی بپا یہ یقین
پہنچتا ہے۔ لیکن چاہئے کہ لوگ ایسی حالت تقویٰ اور خدا ترسی کی پیدا کریں کہ میں ان کی آواز سنوں
اور نیز چاہیئے کہ وہ مجھ پر ایمان لاوین اور قبل اس کے جو ان کو معرفت تامہ ملے اس بات کا اقرار دیں
کہ خدا موجود ہے اور تمام طاقتیں اور قدرتیں رکھتا ہے کیونکہ جو شخص ایمان لاتا ہے اسی کو عرفان دیا
جاتا ہے“۔ (ایام الصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۲۶۰ ۲۶۱)
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
یہ ایک سچا اور یقینی امر ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی دعاؤں کو سنتا ہے اور ان کو قبولیت کا
شرف بخشتا ہے۔ مگر ہر رطب و یابس کو نہیں۔ کیونکہ جوش نفس کی وجہ سے انسان انجام اور مال کو
نہیں دیکھتا اور دعا کرتا ہے۔ مگر اللہ تعالیٰ جو حقیقی بہی خواہ اور مال بین ہے ان مضرتوں اور بد نتائج کو
ملحوظ رکھ کر جو اس دعا کے تحت میں بصورت قبول داعی کو پہنچ سکتے ہیں اسے رو کر دیتا ہے"۔ یعنی بسا
اوقات انسان اپنی غفلت اور لا علمی کی وجہ سے ایسی دعامانگتا ہے جو اس کے حق میں یا اس کی اولاد کے
حق میں اچھی نہیں ہوتی تو اللہ تعالیٰ ایسی دعا کو رد کر دیتا ہے اور یہ رڈدعا ہی اس کی قبولیت ہے جو اس کی
بھلائی کا موجب بنتی ہے۔ فرمایا اور یہ رو دعا ہی اس کے لئے قبول دعا ہوتا ہے۔ پس ایسی دعائیں جن
میں انسان حوادث اور صدمات سے محفوظ رہتا ہے اللہ تعالیٰ قبول کر لیتا ہے۔ مگر مضر دعاؤں کو
بصورت رو قبول فرمالیتا ہے۔ یہ بات بھی بحضور دل سن لینی چاہئے کہ قبول دعا کے لئے بھی چند شرائط
ہوتی ہیں ان میں سے بعض تو دعا کرنے والے کے متعلق ہوتی ہیں اور بعض دعا کرانے والے کے
متعلق۔ دعا کرانے والے کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ وہ اللہ تعالٰی کے خوف اور خشیت کو مد نظر
رکھے۔ اور اس کے غناء ذاتی ہے ہر وقت ڈرتا رہے۔ اور صلح کاری اور خدا پرستی اپنا شعار بنالے۔ تقویٰ
اور راستبازی سے خدائے تعالیٰ کو خوش کرتے تو ایسی صورت میں دعا کے لئے باب استجابت کھولا جاتا
ہے“۔ (رپوٹ جلسه سالانه ۱۸۹۷ء۔ صفحه ۱۳۲)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی میں کثرت سے ایسے واقعات ہوئے ہیں کہ
احباب نے آپ کو دعا کے لئے لکھا لیکن آپ نے فرمایا کہ تم خود بھی اپنے لئے دعا کرو۔ کسی کو ولی سمجھ
کر یہ بار ڈال دینا کہ اس کی دعائیں قبول ہوتی ہیں یہ انسان کو سچا نفس مطمئنہ نصیب نہیں کر سکتا بلکہ ولی
پرست بنا دیتا ہے۔ اس لئے آپ ہمیشہ فرمایا کرتے تھے کہ اپنے لئے خود بھی دعا کرو۔ اور ان دعاؤں
کے نتیجہ میں بعض دفعہ حیرت انگیز واقعات رونما ہوتے تھے۔ بعض صحابہ کو وہ صورتیں نماز میں
دکھائی گئیں جو ایک مقدمہ کی کامیابی کی دعا کرتے وقت آپ نے رویا میں دیکھی کہ میں یہ سورۃ پڑھ
رہا ہوں اور وہ عربی سے کلی نابلد تھے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں یہ بات
لکھنے سے پہلے وہ گاؤں کے مولوی کے پاس گئے اور انہیں کہا کہ یہ الفاظ میں نے دیکھے ہیں خواب میں
عجیب و غریب ہے۔ تو مولوی حیران رہ گیا۔ اس نے کہا تمہیں مطلب نہیں آتا۔ اس نے کہا مجھے کچھ
پتہ نہیں چلتا۔ غالبا یہ چوہدری فتح محمد صاحب کے والد کا کاذکر ذکر ہے۔ تو انہوں نے کہا مجھے تو کچھ سمجھ نہیں
آتی۔ انہوں نے کہا تم مقدمہ میں کامیاب ہو گئے ہو ، سمجھ آئے یا نہ آئے۔ تو اللہ تعالی نے اس طرح
ان کی دعا کو قبول کر کے ان کو ذاتی تجربہ قبولیت دعا کا کروا دیا۔
اسورۃ آل عمران کی ۹۶ ویں آیت فَاسْتَجَابَ لَهُمْ رَبُّهُمْ أَنِّي لَا أَضِيعُ عَمَلَ عَامِلٍ
مِنْكُمْ مِنْ ذَكَر أو أنثى . بَعْضُكُمْ مِنْ بَعْضٍ فَالَّذِينَ هَاجَرُوا وَأَخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ وَأَوْذُوْا
في سَبِيلِي وَقَتَلُوا وَقُتِلُوا لَا كَفَرَتْ عَنْهُمْ سَيَائِهِمْ وَلَأُدْخِلَنَّهُمْ جَتْتٍ تَجْرِى مِنْ تَحْتِهَا الأَنْهرُ
ثَوَابًا مِنْ عِندِ اللهِ . وَاللهُ عِنْدَهُ حُسْنُ الثَّوَابِ ۔ پس اُن کے رب نے اُن کی دعا قبول کرلی (اور
کہا کہ میں تم میں سے کسی عمل کرنے والے کا عمل ہر گز ضائع نہیں کروں گا خواہ وہ مرد ہو یا عورت۔
تم میں سے بعض بعض سے نسبت رکھتے ہیں۔ پس وہ لوگ جنہوں نے ہجرت کی اور اپنے گھروں سے
نکالے گئے اور میری راہ میں رکھ دیئے گئے اور انہوں نے قتال کیا اور وہ قتل کئے گئے ، میں ضرور ان سے
ان کی بدیاں دور کر دوں گا اور ضرور انہیں داخل کروں گا ایسی جنتوں میں جن کے دامن میں نہریں
بہتی ہیں۔ (یہ) اللہ کی جناب سے ثواب کے طور پر (ہے) اور اللہ ہی کے پاس بہترین ثواب ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام فرماتے ہیں:
دعا اور اس کی قبولیت کے زمانہ کے درمیانی اوقات میں بسا اوقات ابتلاء پر ابتلاء آتے ہیں اور
ایسے ایسے ابتلاء بھی آجاتے ہیں جو کمر توڑ دیتے ہیں۔ مگر مستقل مزاج سعید الفطرت ان ابتلاؤں اور
مشکلات میں بھی اپنے رب کی عنایتوں کی خوشبو سونگھتا ہے اور فراست کی نظر سے دیکھتا ہے کہ اس
کے بعد نصرت آتی ہے۔ ان ابتلاؤں کے آنے میں ایک سریہ بھی ہوتا ہے کہ دعا کے لئے جوش
بڑھتا ہے۔ کیونکہ جس جس قدر اضطرار اور اضطراب بڑھتا جاوے گا اسی قدر روح میں گدازش ہوتی
جائے گی۔ اور یہ دعا کی قبولیت کے اسباب میں سے ہیں۔ پس کبھی گھبرانا نہیں چاہئے اور بے صبری اور
بیقراری سے اپنے اللہ پر بدظن نہیں ہونا چاہئے۔ یہ کبھی بھی خیال کرنا نہ چاہئے کہ میری دعا قبول
قبول نہ ہوگی یا نہیں ہوتی۔ ایسا وہم اللہ تعالیٰ کی اس صفت سے انکار ہو جاتا ہے کہ وہ دعائیں قبول
فرمانے والا ہے“۔ (ملفوظات جلد چہارم صفحه ۴۳۵.۲۳۴)
اب بعض بچے نوجوان گھبراہٹ میں مجھے لکھ دیتے ہیں کہ ہم نے اتنی دعائیں کیں قبول نہیں
ہوتیں۔ یہ بہت بڑا گناہ ہے ، مایوسی ہے دعاؤں سے۔ دعا تو کرتے چلے جانا چاہئے اللہ تعالیٰ جس رنگ
میں بہتر سمجھتا ہے وہ دعا قبول فرما لیتا ہے۔
سورۃ الانفال کی آیت ١٠: ﴿ إِذْ تَسْتَغِيْتُونَ رَبَّكُمْ فَاسْتَجَابَ لَكُمْ أَنِّي مُمِدُّكُمْ بِأَلْفِ مِنَ
الملئِكَةِ مُردِقِینَ ۔ (یاد کرو) جب تم اپنے رب سے فریاد کر رہے تھے تو اس نے تمہاری التجا کو قبول
۔
دسمبر ۱۲۰۰ تا ۳/ جنوری ۲۰۰۲ء ) 7(
کر لیا (اس وعدہ کے ساتھ ) کہ میں ضرور ایک ہزار قطار در قطار فرشتوں سے تمہاری مدد کروں گا۔
حضرت عمر بن الخطاب سے مروی ہے کہ آنحضرت صلى الله ﷺ نے مشرکین کی طرف دیکھا جو ایک
ہزار تھے جبکہ آپ کے صحابہ صرف تین سو اور کچھ تھے “۔ اور وہ بڑے بڑے گھڑ سوار تھے ، بڑے شہ
زور سپاہی تھے۔ ان کے ساتھ جوش دلانے والی عورتیں گانے گارہی تھیں اور لڑائی کے لئے تیار کر
رہی تھیں اور مسلمانوں کا یہ حال تھا کہ بعض کے ہاتھ میں صرف لاٹھی ہی تھی اور بعض لنگڑے بھی
اس میں شامل تھے ، بعض بچے بھی اس میں شامل تھے۔ ایک بہت ہی دردناک وقت آیا تھا کہ جس میں جو
رسول اللہ صلى الله نے کی دعائیں تھیں وہی قبول ہو ئیں ورنہ جنگ بدر میں جو فرشتوں کا وعدہ ہے وہ آنکھوں
سے تولوگوں نے نہیں دیکھے مگر جیسا وعدہ ہے ویسا یقینا پورا کر دیا گیا۔
حضرت عمر بن الخطاب سے مروی ہے کہ آنحضرت ﷺ نے مشرکین کی طرف دیکھا جو
ایک ہزار تھے جبکہ آپ کے صحابہ صرف تین سو اور کچھ تھے۔ تب حضور نے قبلہ کی طرف رُخ کیا
اپنے ہاتھ پھیلائے اور اپنے رب کو یہ کہتے ہوئے پکارنے لگے: اے میرے اللہ ! اپنا وہ وعدہ پورا کر جو تو
نے مجھ سے کیا ہے۔ اے اللہ! اگر آج تو نے مسلمانوں کی اس چھوٹی سی جماعت کو ہلاک کر دیا تو پھر
زمین میں تیری عبادت نہیں ہو گی“۔ اب یہ نعوذ باللہ من ذلک کوئی دھمکی نہیں ہے ۔ مطلب یہ یہ
تھا کہ جیسے عباد میں نے تیار کئے ہیں ویسے تو پھر کبھی تیار نہیں ہو سکتے۔ تو یہی ہیں جنہوں نے عبادت
کے گر مجھ سے سیکھے ہیں اگر یہ مارے گئے تو پھر کون تیری عبادت کرے گا۔ آپ اسی طرح قبلہ رخ
ہو کر ہاتھ پھیلاتے ہوئے اپنے رب کو بار بار پکارے جارہے تھے یہاں تک کہ آپ کی چادر آپ کے
شانہ مبارک سے گر گئی۔ اس پر ابو بکر آپ کے پاس آئے، آپ کی چادر اٹھائی اور آپ کے شانہ
مبارک پر رکھی اور پیچھے سے آپ کے ساتھ لپٹ گئے اور عرض کی: اے اللہ کے نبی! آپ نے اپنے
رب کو کافی واسطے دے لئے۔ یقیناوہ آپ سے کیا ہوا اپنا وعدہ پورا کرے گا۔ اس پر اللہ تبارک تعالٰی نے
یہ آیات نازل فرمائیں: اذْ تَسْتَعِيْتُونَ رَبَّكُمْ فَاسْتَجَابَ لَكُمْ أَنِّي مُمِدُّكُمْ بِأَلْفِ مِنَ المَلَائِكَةِ -
مُرْدِفِينَ ۔ (ترمذی۔ کتاب التفسير)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
ہمارازنده تی و قیوم خدا ہم سے انسان کی طرح باتیں کرتا ہے۔ ہم ایک بات پوچھتے ہیں اور دعا
کرتے ہیں تو وہ قدرت کے بھرے ہوئے الفاظ کے ساتھ جواب دیتا ہے۔ اگر یہ سلسلہ ہزار مرتبہ تک
بھی جاری رہے تب بھی وہ جواب دینے سے اعراض نہیں کرتا۔ وہ اپنے کلام میں عجیب در عجیب غیب
کی باتیں ظاہر کرتا ہے اور خارق عادت قدرتوں کے نظارے دکھلاتا ہے۔ یہاں تک کہ وہ یقین کرا
دیتا ہے کہ وہ وہی ہے جس کو خدا کہنا چاہئے۔ دعائیں قبول کرتا ہے اور قبول کرنے کی اطلاع دیتا ہے۔ وہ
بڑی بڑی مشکلات کا حل کرتا ہے اور جو مُردوں کی طرح بیمار ہوں ان کو بھی کثرت دعا سے زندہ کر
دیتا ہے اور یہ سب ارادے اپنے ، قبل از وقت اپنے کلام سے بتلا دیتا ہے ۔ خدا وہی خدا ہے جو ہمارا
خدا ہے ۔ وہ اپنے کلام سے جو آئندہ کے واقعات پر مشتمل ہوتا ہے ہم پر ثابت کرتا ہے کہ زمین
و آسمان کا وہی خدا ہے۔ وہی ہے جس نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ میں تجھے طاعون کی موت سے
بچاؤں گا اور نیز ان سب کو جو تیرے گھر میں نیکی اور پرہیز گاری کے ساتھ زندگی بسر کرتے ہیں،
بچاؤں گا۔ اس زمانے میں کون ہے جس نے میرے سوا ایسا الہام شائع کیا اور اپنے نفس اور اپنی بیوی اور
اپنے بچوں اور دوسرے نیک انسانوں کے لئے جو اس کی چار دیواری کے اندر رہتے ہوں خدا کی ذمہ
داری ظاہر کی“۔ (نسیم دعوت صفحه ۸۲)
اب واقعہ یہ ہے کہ احمدی مؤرخ لکھتے ہیں، یقینی طور پر قابل اعتماد لوگ۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے گھر میں ایک چوہا بھی طاعون سے بیمار نہیں ہوا اور کلیۃ حفاظت
فرمائی گئی۔ جن لوگوں کو شک بھی تھا ان کا شک بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خود جا
کر دور کر دیا۔ چنانچہ حضرت مولوی محمد علی صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے متعلق یہ روایت آتی ہے کہ
جب وہ طاعون سے بیمار ہوئے تو طاعون کی گٹھلی نکل آئی اور حضرت خلیفتہ المسیح الاول طبابت کے لئے
آئے ہوئے تھے۔ آپ نے دیکھا اور بتایا کہ یہ قطعی علامت طاعون کی ظاہر ہو چکی ہے اب اس سے
کوئی مفر نہیں۔ اور بخار ایسا تھا جیسے آسمان سے باتیں کر رہا ہو اور شدید گھبراہٹ میں حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بلاتے تھے۔ اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا اتنا قطعی ایمان
ہے کہ لوگ تو طاعون والے کے قریب بھی نہیں پھٹکتے کیونکہ اس سے ڈر ہوتا ہے کہ ان کو بھی
طاعون نہ ہو جائے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام ان کے بلانے پر خود وہاں پہنچے اور ماتھے پر
ہاتھ رکھ کر کہا مولوی صاحب! آپ کو بخار کہاں ہے ؟، بخار تو کوئی بھی نہیں۔ اچانک بخار بالکل غائب
ہو گیا، گٹھلی بیٹھ گئی اور مولوی محمد علی صاحب اٹھ کر بیٹھ گئے کہ ہیں ! یہ کیا واقعہ ہوا ہے۔ مجھے تو کوئی
آپ نہیں، کوئی تکلیف نہیں۔ تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی ایک معجزہ تھا۔ اتنے
کثرت سے خدا تعالیٰ نے نشان ظاہر فرمائے ہیں کہ حقیقت ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی جماعت اگر حضرت مسیح موعود کے معجزات اور نشانات کو دیکھنا شروع کرے تو لامتناہی ہو نگے ۔ ہر
گھر میں کوئی نہ کوئی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا نشان مل جاتا ہے۔
ملفوظات جلد اول صفحہ ۱۹۰۔ "میں سچ کہتا ہوں کہ اگر اللہ تعالی کے حضور ہماری چلاہٹ ایسی
ہی اضطراری ہو تو وہ اس کے فضل اور رحمت کو جوش دلاتی ہے اور اس کو کھینچ لاتی ہے۔ اور میں اپنے
تجربہ کی بنا پر کہتا ہوں کہ خدا کے فضل اور رحمت کو جو قبولیت دعا کی صورت میں آتا ہے میں نے اپنی
طرف کھینچتے ہوئے محسوس کیا ہے بلکہ میں تو یہ کہوں گا کہ دیکھا ہے۔ ہاں آج کل کے زمانہ کے تاریک
دماغ فلاسفر اس کو محسوس نہ کر سکیں یا نہ دیکھ سکیں تو یہ صداقت دنیا سے اٹھ نہیں سکتی۔ اور خصوصاً
ایسی حالت میں جب کہ میں قبولیت دعا کا نمونہ دکھانے کے لئے ہر وقت تیار ہوں"۔
اب یہ چیلنج کرنا سب دنیا کو کہ میرے پاس آکر رہو اور قبولیت دعا کے نمونے دیکھو یہ کوئی
معمولی بات نہیں تھی۔ کس کے اختیار میں ہے اتنا بڑا چیلنج اور جو لوگ بھی آتے تھے وہ اللہ تعالیٰ کے
فضل سے قبولیت دعا کا کوئی نہ کوئی نمونہ وہاں قیام کے دوران دیکھ کر جاتے تھے۔
سورۃ یوسف کی آیت ہے: ﴿ قَالَ رَبِّ السِّجْنُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِمَّا يَدْعُونَنِي إِلَيْهِ . وَإِلَّا
تَصْرِفْ عَنِّى كَيْدَهُنَّ أَصْبُ إِلَيْهِنَّ وَاكُنْ مِنَ الجهلِينَ. فَاسْتَجَابَ لَهُ رَبُّهُ فَصَرَفَ عَنْهُ
كَيْدَهُنَّ . إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ ۔ اس نے کہا ( یعنی حضرت یوسف نے) اے میرے رب! قید
خانہ مجھے زیادہ پیارا ہے اس سے جس کی طرف وہ مجھے بلاتی ہیں۔ اور اگر تو مجھ سے ان کی تدبیر (کائنہ کنہ
پھیر دے تو میں ان کی طرف جھک جاؤں گا اور میں جاہلوں میں سے ہو جاؤں گا۔ پس اس کے رب نے
اُس کی دعا کو سنا اور اس سے ان کی چال کو پھیر دی۔ یقینا وہی بہت سنے والا (اور) دائمی علم رکھنے والا
ہے۔(سورۃ یوسف :۳۵.۳۴
یہاں حضرت خلیفتہ صحیح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک بات کہی ہے جو بظاہر تو حضرت
یوسف کی نعوذ باللہ من ذلک، گستاخی نظر آتی ہے مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی شان
بتانے کی خاطر ایک موازنہ کیا ہے۔ "أَحَبُّ إِلَى : حضرت یوسف نے تو کہا مجھے قید پسند ہے“۔ اور اللہ
نے قید خانہ میں ڈال بھی دیا۔ مگر ہمارے نبی کریم اللہ نے کبھی ایسا لفظ نہیں بولا۔ آپ ہمیشہ عفو ہی
مانگتے رہے إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ انسان کو نہیں چاہئے کہ اپنے لئے مصیبت مانگے“۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان- ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ء)
پس اس سے حضرت یوسف علیہ السلام کی شان تو بہر حال کسی صورت میں کم نہیں ہوتی
کیونکہ وہ جو دعا تھی اور اس کے بہت ہی اور پیچھے منظر تھے ۔ اگر وہ قید خانہ والی دعا آپ نہ مانگتے تو قیدی
بننے کی حالت یو میں جو دو قیدی آپ کے ساتھ قید ہوئے تھے ان کی خوابوں کا انجام نہ بتاتے۔ نہ بادشاہ
وقت کا قریبی جو نجات پا کر بادشاہ کے پاس پہنچا تھا اس کی خوابوں کی تعبیر سننے کے لئے حضرت یوسف
علیہ السلام کے پاس آتا۔ نہ اس طرح کثرت کے ساتھ فاقوں کے مارے ہوئے لوگوں کی روٹی کا
انتظام ہوتا۔ پس حضرت خلیفہ اصبح الاول نے یہ بات جو کہہ دی ہے یہ ان باریک مضمرات کو نظر
۱۲۰۰ تا ۳/ جنوری ۶۲۰۰۲
انداز کر کے فرمائی ہے۔ صرف رسول اللہ کی محبت میں، آپ کے عشق میں ، آپ کے بہتر ہونے
کا ثبوت دیا ہے کہ آپ نے اپنے لئے قید کی دعا نہیں کی مگر حضرت یوسف کی دعا میں بہت سی بار یک
حکمتیں ہیں جو لا متناہی نتائج اپنے اندر رکھتی ہیں۔
اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام جو دعائیں اپنے لئے روز مانگا کرتے تھے آپ خود
فرماتے ہیں: ”اول: اپنے نفس کے لئے دعا مانگتا ہوں کہ خداوند کریم مجھ سے وہ کام لے جس سے اس کی
عزت و جلال ظاہر ہو اور اپنی رضا کی پوری توفیق عطا کرے۔ دوم: پھر اپنے گھر کے لوگوں کے لئے دعا
مانگتا ہوں کہ ان سے قرة عین عطا ہو اور اللہ تعالیٰ کی مرضیات کی راہ پر چلیں۔ سوم: پھر اپنے بچوں کے
لئے دعا مانگتا ہوں کہ یہ سب دین کے خدام بنیں۔ چہارم: پھر اپنے مخلص دوستوں کے لئے نام بنام۔
پنجم اور پھر ان سب کے لئے جو اس سلسلہ سے وابستہ ہیں خواہ ہم انہیں جانتے ہیں یا نہیں جانتے“۔
(ملفوظات جلد اول صفحه ۳۰۹۔ جدید ایڈیشن)
ان میں سے جو چہارم ہے مخلص دوستوں کے لئے نام بنام ۔ اب تو اس کثرت کے ساتھ خط
آتے ہیں کہ ان مخلص دوستوں کے لئے نام بنام دعا کرنا میرے لئے ناممکن ہو جاتا ہے سوائے اس کے
کہ وہ خط پڑھتے وقت اس وقت میں نام لے کر دعا کرتا رہتا ہوں۔ اور پھر تہجد کی نماز میں عمومی قسموں
کے لحاظ سے تقسیم کر کے ان کے لئے دعا مانگتا ہوں۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات (وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّى فَإِنِّي قَرِيْبٌ
أجِيْبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ . وَمَا أَرْسَلْنَكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَالَمِینَ ۔ اور جب تجھ سے میرے
بندے میرے بارے میں سوال کریں تو میں نزدیک ہوں دعا کرنے والے کی دعا قبول کرتا ہوں۔ اور
میں نے تجھے اس لئے بھیجا ہے کہ تاسب لوگوں کے لئے رحمت کا سامان پیش کروں“۔
(براہین احمدیه بر چهار حصص روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۰۳ حاشیه در حاشیه نمبر ۳)
پھر ۱۲ فروری ۱۹۰۳ء کا الہام ہے "إِنّى مَعَ الْأَفْوَاجِ اتِيْكَ بَغْتَةً . دُعَاءُ كَ مُسْتَجَابٌ“۔
(الحكم جلد ۷ نمبر ۵ مورخه ۷ / فروری ۱۹۰۳ء صفحه ۱۶)
میں فوجوں کے ساتھ ناگہانی طور پر آؤں گا۔ تیری دعا مقبول ہوئی۔
(تذکره صفحه . ۳۶۰ مطبوعه ۱۹۶۹ء)
پھر ایک الہام ہے ۱۸۷۷ء کا کہ میں تیری ساری دعائیں قبول کروں گا۔ مگر شرکاء کے بارہ
میں نہیں۔ (حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲صفحه ۲۵۴)
اس سلسلہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام یہ واقعہ بھی لکھتے ہیں جو آپ نے اپنے
شرکاء کے بارہ میں دعا کی اور قبول نہیں ہوئی۔ اور آپ کو پہلے سے بتا دیا گیا تھا کہ یہ دعا قبول نہیں
ہو گی۔ اور شرکاء کو آپ نے کہا کہ اس مقدمہ سے باز آجائیں ان کو ناکامی ہو گی۔ لیکن وہ باز نہیں
آئے۔ اس کی تفصیل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام یوں لکھتے ہیں:
"مرزا اعظم بیگ سابق اکسٹرا اسٹنٹ کمشنر نے ہمارے بعض بے دخل شرکاء کی طرف سے
ہماری جائیداد کی ملکیت میں حصہ دار بننے کے لئے ہم پر نالش دائر کی۔ اور ہمارے بھائی مرزا غلام قادر
صاحب مرحوم اپنی فتحیابی کا یقین رکھ کر جواب دہی میں مصروف ہوئے۔ میں نے جب اس بارہ میں دعا
کی تو خدائے علیم کی طرف سے مجھے الہام ہوا کہ اُجِيْبُ كُلَّ دُعَائِكَ إِلَّا فِي شُرَكَائِكَ“۔ پس میں
نے سب عزیزوں کو جمع کر کے کھول کر بنا دیا کہ خدائے علیم نے مجھے خبر دی ہے کہ تم اس مقدمہ میں
ہر گز فتحیاب نہ ہو گے اس لئے اس سے دست بردار ہو جانا چاہئے۔ لیکن انہوں نے ظاہری وجوہات اور
اسباب پر نظر کر کے اور اپنی فتحیابی کو متیقن خیال کر کے میری بات کی قدر نہ کی اور مقدمہ کی پیروی
شروع کر دی اور عدالت ماتحت میں میرے بھائی کو فتح بھی ہو گئی۔ لیکن خدائے عالم الغیب کی وحی کے
بر خلاف کس طرح ہو سکتا تھا۔ بالآخر چیف کورٹ میں میرے بھائی کو شکست ہوئی اور اس طرح اس
الہام کی صداقت سب پر ظاہر ہو گئی۔
( نزول المسيح روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۵۹۱،۵۹۰)
پس ابتدائی طور پر جو ان کو فتح ہوئی یہ بھی اس بات کی دلیل ہے کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کو کامل یقین تھا کہ بھی ہو ہی نہیں سکتا کہ اللہ کی بات پوری نہ ہو۔ وہ اس وقت وقتی
طور پر بغلیں بجاتے ہونگے لیکن سپریم کورٹ میں جا کر پھر اس مقدمہ کا آخری فیصلہ ہو گیا جس کے
بعد اور کوئی اپیل نہیں ہوتی۔
$$$$ . .000. 899$