Dua, its acceptance
Friday Sermon, 14 December 2001: Dua, its acceptance
AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کی مناسبت سے دعا اور قبولیت دعا کی حقیقت و اہمیت بیان فرمائی۔ آپ نے قرآن کریم کی آیات اور احادیث نبویہ کے حوالے سے غائبانہ دعا کی قبولیت اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک ادعیہ کا ذکر کیا۔ نیز حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات اور آپ اور آپ کے صحابہ کے واقعات کی روشنی میں دعا کی قبولیت کے زندہ اور ایمان افروز نشانات پیش فرمائے۔
موضوعات: دعا، قبولیت دعا، رمضان المبارک، اسوہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم، ارشادات حضرت مسیح موعود علیہ السلام
خطبه جمعه
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں اپنے بندے کے پاس ہو تا ہوں جہاں کہیں بھی وہ
مجھے یاد کرے یا میرے ذکر سے اس کے ہونٹ حرکت کریں
ايك مسلمان کی اپنے بھائی کے لئے اس کی غیر موجودگی میں دعا قبول ہوتی ہے
ايك دعا ہی ہے جس سے خدا ڈھونڈنے والے پر تجلّی کرتا ہے
خطبہ جمعہ ارشاد فرمودہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خلیفة المسیح الرابع ایده الله تعالیٰ بنصرہ العزیز - فرموده ۱۴ار دسمبر ۲۰۰۱ء بمطابق ۱۴ر فتح ۱۳۸۰ء هجری شمسی به مقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
فضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہےہے )۔
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فاعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرح الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين -
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالین
آج یہ اس سال کے رمضان کا آخری جمعہ ہے جسے عامتہ الناس جمعۃ الوداع کہتے ہیں حالانکہ نہ
تو قرآن کریم میں کسی جمعتہ الوداع کا ذکر ہے نہ کسی حدیث میں حجتہ الوداع کا ذکر تو ہے مگر جمعتہ الوداع کا
کوئی ذکر نہیں۔ پس آج اس اختتامی خطبہ پر میں نے وہی دعا کا مضمون ہی چنا ہے جو ہمارے لئے بہت
ہی ضروری ہے۔ اللہ تعالی ہماری دعاؤں کو قبول فرمائے۔
اس جمعہ کے متعلق میں اتنا عرض کر دیتا ہوں کہ اس کی ایک برکت بھی ہے کہ بہت سے
لوگ جنہوں نے ساری عمر نماز تک نہ پڑھی ہو وہ اس جمعہ پر آجاتے ہیں اور جمعتہ الوداع سے ان کی مراد
یہ ہے کہ "ٹاٹا ، بس چھٹی ہے۔ آئندہ اگلے سال دیکھیں گے ۔ مگر اس کثرت سے نمازی اس جمعہ
پر آتے ہیں کہ سارا سال تمام دنیا میں مسجدیں اتنا نہیں بھر تیں جتنا اس جمعہ پر بھر جاتی ہیں۔ تو ایک
بھلائی تو بہر حال اس جمعتہ الوداع کے معروف ہونے میں ہے کہ اس کے نتیجہ میں کم سے کم ایک دفعہ تو
نماز پڑھنے کی کسی کو توفیق مل جاتی ہے اور دنیا بھر میں یہی حال ہے۔ کہیں کوئی مسجد خالی نہیں ہو گی بلکہ
کناروں سے باہر تک بھری پڑی ہو نگی۔ اب اس موقعہ کی نسبت سے حضرت اقدس مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق یہ عرض کرتا ہوں کہ ایک دفعہ یہ سوال پیش ہوا کہ جمعتہ الوداع کے دن
لوگ چار رکعت نماز پڑھتے ہیں اور اس کا نام قضاء عمری رکھتے ہیں۔ یہ میں نے پہلی دفعہ سنا ہے مگر ہے
بہر حال۔ اور مقصد یہ ہوتا ہے کہ گزشتہ نمازیں جو ادا نہیں کیں، اُن کی تلافی ہو جاوے ، اس کا کوئی
ثبوت ہے یا نہیں ؟۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا: "یہ ایک فضول امر ہے مگر ایک دفعہ
ایک شخص بے وقت نماز پڑھ رہا تھا، کسی شخص نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو کہا کہ آپ خلیفہ
وقت ہیں، اسے منع کیوں نہیں کرتے ؟۔ فرمایا کہ میں ڈرتا ہوں کہ کہیں اس آیت کے نیچے ملزم نہ بنایا
جاؤں ﴿ارَعَيْتَ الَّذِي يَنْهَى عَبْدًا إِذَا صَلی۔ (یعنی کیا تو نے دیکھا نہیں وہ شخص جو اس شخص کو
روکتا تھا جو نماز کے لئے کھڑا ہو تا تھا ۔ ہاں اگر کسی شخص نے عمد انماز اس لئے ترک کی ہے کہ قضاء
عمری کے دن پڑھ لوں گا تو اُس نے ناجائز کیا ہے اور اگر ندامت کے طور پر تدارک مافات کرتا ہے تو
پڑھنے دو کیوں منع کرتے ہو۔ آخر دعا ہی کرتا ہے۔ ہاں اس میں پست ہمتی ضرور ہے۔ پھر دیکھو منع
کرنے سے کہیں تم بھی اس آیت کے نیچے نہ آجاؤ۔
(الحكم - ۲۴/ اپریل ۱۹۰۳ء فتاویٰ حضرت مسیح موعود عليه السلام صفحه (۲۵)
اب سورة الصافات کی آیت ۷۶ تا ۸: (وَلَقَدْ نَادَنَا نُوحٌ فَلَنِعْمَ الْمُجِيبُونَ. وَنَجَّينه
وَأَهْلَهُ مِنَ الكَرْبِ العَظِيمِ . وَجَعَلْنَا ذُرِيَّتَهُ هُمُ البَقِينَ. وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِى الْآخِرِيْنَ. سلم
عَلَى نُوحٍ فِي الْعَلَمِيْنَ . إِنَّا كَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ ۔ اور یقیناً ہمیں نوح نے پکارا تو
(دیکھو) ہم کیسا اچھا جواب دینے والے ہیں۔ اور ہم نے اس کو اور اس کے اہل کو بڑی بے چینی سے
نجات بخشی۔ اور ہم نے اس کی ذریت کو ہی باقی رہنے والا بنا دیا۔ اور ہم نے بعد میں آنے والوں میں
اس کا ذکر خیر باقی رکھا۔ سلام ہو نوح پر تمام جہانوں میں۔ یقینا ہم اسی طرح اچھے کام کرنے والوں کو جزا
دیا کرتے ہیں۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالٰی فرماتا
ہے کہ میں اپنے بندے کے پاس ہو ہوتا تا ہوں جہاں کہیں بھی وہ مجھے یاد کرے یا میرے ذکر سے اُس کے
ہونٹ حرکت کریں۔ (بخاری کتاب التوحید)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: ”خدا تعالیٰ نے میرا نام نوح بھی رکھا ہے
اور میری نسبت فرمایا ہے: وَلَا تخاطبنى فى الذين ظلموا انهم مغرقون۔ یعنی میری آنکھوں کے
سامنے کشتی بنا اور ظالموں کی شفاعت کے بارے میں مجھ سے کوئی بات نہ کر کہ میں اُن کو غرق کروں
گا۔ خدا نے نوح کے زمانہ میں ظالموں کو قریباً ایک ہزار سال تک مہلت دی تھی۔ اور اب بھی
خیر القرون کی تین صدیوں کو علیحدہ رکھ کر ہزار برس ہی ہو جاتا ہے۔ اس حساب سے اب یہ زمانہ اُس
وقت پر آپہنچتا ہے جبکہ نوح کی قوم عذاب سے ہلاک کی گئی تھی۔ اور خدا تعالیٰ نے مجھے فرمایا ہے: اِصْنَع
الْفُلْكَ بِأَعْيُنِنَا وَوَحْيِنَا إِنَّ الَّذِيْنَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ اللَّهَ يَدُ اللَّهِ فَوقَ أَيْدِيهِمْ یعنی میری
آنکھوں کے روبرو اور میرے حکم سے کشتی بنا۔ وہ لوگ جو تجھ سے بیعت کرتے ہیں وہ نہ تجھ سے بلکہ
خدا سے بیعت کرتے ہیں۔ یہ خدا کا ہاتھ ہے جو اُن کے ہاتھوں پر ہے۔ یہی بیعت کی کشتی ہے جو
انسانوں کی جان اور ایمان بچانے کے لئے ہے۔"
(براہین احمدیه حصه پنجم، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۱۱۳-۱۱۴)
سورة الشوری آیت ۲۷: ﴿وَيَسْتَجِيْبُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ وَيَزِيدُهُمْ مِنْ
فَضْلِهِ وَالكَفِرُونَ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ۔ اور وہ اُن کی دعائیں قبول کرتا ہے جو ایمان لائے اور نیک
اعمال بجا لائے اور اپنے فضل سے انہیں بڑھا دیتا ہے۔ جبکہ کافروں کے لئے تو بہت سخت عذاب
(مقدر) ہے۔
اس ضمن میں حدیث ہے حضرت عبد اللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ تعالٰی عنہ روایت کرتے
ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: سب سے جلد مقبول ہونے والی وہ دعا ہے جو ایک غائب دوسرے
غائب کے لئے کرتا ہے (سنن ابی داؤد کتاب الصلاة)۔ یعنی جس کو پتہ ہی نہیں کہ میرے لئے
کوئی دعا کر رہا ہے اس کے لئے جب دعا کی جاتی ہے تو اس غرض سے نہیں کہ وہ میر ا ممنون احسان ہو
بلکہ وہ تو بالکل غافل ہے۔ اس کو کیا پتہ کہ کون میرے لئے دعا کر رہا ہے۔ تو اللہ تعالیٰ اس کی دعا قبول
فرمالیتا ہے۔
حضرت صفوان رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں شام میں ابو درداء رضی رضی اللہ عنہ
کے گھر گیا۔ وہ تو نہ ملے۔ ہاں اُن کی بیوی اتم درد درداءرضی اور ضی اللہ تعالی عنہ موجود تھیں۔ انہوں نے کہا: کیا
آپ اس سال حج کا ارادہ رکھتے ہیں؟۔ میں نے کہا: ہاں۔ ام درداء نے کہا: تو پھر ہمارے لئے بھی
دعائے خیر کرنا کیونکہ نبی کریم ﷺ فرمایا کرتے تھے کہ ایک مسلمان کی اپنے بھائی کے لئے اُس کی
غیر موجودگی میں دعا ضرور قبول ہوتی ہے۔ اس دعا کرنے والے کے سر پر ایک فرشتہ مقرر ہے۔
چنانچہ جب بھی وہ بھائی کے لئے کوئی خیر و برکت کی دعا کرتا ہے وہ فرشتہ کہتا ہے: آمین، اور تیرے حق
۲۰۰۲ تا ۲۴ جنوری ۲۰۰۲ء ) 5(
میں بھی یہ دعا قبول ہو۔ (مسلم کتاب الذكر و الدعاء)
حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ تعالٰی عنہ کہتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے ایک شخص کو دعا
کرتے ہوئے سنا۔ وہ کہہ رہا تھا: اے اللہ ! میں تجھ سے تیری نعمت کی انتہاء کا طلبگار ہوں۔ آپ نے اُسے
فرمایا: نعمت کی انتہاء سے کیا مراد ہے؟ اُس شخص نے جواب دیا: میری اس سے مراد ایک دعا ہے جو میں
نے کی ہوئی ہے اور جس کے ذریعہ میں خیر کا اُمیدوار ہوں۔ آپ نے فرمایا: نعمت کی انتہاء یہ ہے کہ
جنت میں داخلہ نصیب ہو جائے اور آگ سے نجات عطا ہو۔ اسی طرح آپ نے ایک اور شخص کی دُعا
سنی جو کہہ رہا تھا یا ذُو الجَلَالِ وَالإِكْرَام تو آپ نے فرمایا: تمہاری دعا قبول ہو گئی۔ اب مانگ جو مانگتا
ہے۔ اسی طرح آپ نے ایک اور شخص کو سنا جو دعا کر رہا تھا: اے میرے اللہ! میں تجھ سے صبر مانگتا
ہوں۔ آپ نے فرمایا: تم نے اللہ تعالیٰ سے ابتلا مانگا ہے، خدا سے عافیت کی دعا کرو۔
(ترمذى كتاب الدعوات)
حضرت ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب کسی کو یاد
فرماتے اور اس کے لئے دعا کرنے لگتے تو پہلے اپنے لئے دعا کرتے تھے۔ (ترمذی کتاب الدعوات)۔
یعنی آنحضرت ﷺ کو اپنی رسالت کا اتنا یقین تھا کہ سمجھتے تھے کہ پہلے رسول پر دعا ہو پھر دوسروں
کے لئے دعا ہو۔ تو جس طرح دوسروں کو نصیحت فرماتے تھے اس پر خود بھی عمل در آمد فرمایا کرتے
حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ عمرہ کے لئے میں نے آنحضرت
سے اجازت چاہی۔ آپ نے اجازت مرحمت فرمائی اور ساتھ ہی فرمایا: ” میرے بھائی ! ہمیں اپنی
دعاؤں میں نہ بھولنا۔ حضرت عمر کہتے تھے حضور کی اس بات سے مجھے اتنی خوشی ہوئی کہ اگر اس کے
بدلے میں مجھے ساری دنیا مل جائے تو اتنی خوشی نہ ہو۔ (سنن ابی داؤد کتاب الصلاة)
حضرت سعد رضی اللہ تعالٰی عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے یہ دعا فرمائی
اللهم اسْتَجِبْ لِسَعْدِ إِذَا دَعَاكَ - اے الله اسعد کی دعا قبول فرمانا جب بھی وہ تیرے حضور دعا
کرے۔(ترمذی۔ کتاب المناقب ـ باب مناقب أبى اسحق سعد بن ابی وقاص)
حضرت شُرَخبيل رضی الله تعالیٰ عنہ بن سمط کہتے ہیں کہ ایک شخص نے کعب بن
مرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہا کہ ہمیں رسول اللہ ﷺ کی کوئی حدیث سناؤ جو تم نے خود سنی ہو۔ انہوں
نے کہا۔ رسول اللہ ﷺ نے مصر کے خلاف بددعا کی۔ یہ ایک قبیلہ تھا جس کے خلاف رسول اللہ
صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے بددعا دی تھی اور وہ قحط سالی کا شکار ہو گیا تھا اور بہت برا حال تھا اس کا۔
میں آپ کے پاس آیا اور عرض کی یارسول اللہ! اللہ تعالیٰ نے آپ کی مدد کی اور آپ پر بڑی عطا کی اور
آپ کی دعا سنی ہے (جس کے نتیجہ میں) آپ کی قوم (یعنی مُضر) ہلاک ہو گئی ہے۔ پس اب آپ اُن
کے حق میں دعا کریں۔ اس پر آپ نے اعراض کیا۔ تو میں نے (دوبارہ) عرض کی: یارسول اللہ! اللہ
تعالیٰ نے آپ کی مدد کی اور آپ پر بڑی عطا کی اور آپ کی دعا سنی ہے (جس کے نتیجہ میں) آپ کی قوم
(مُضر) ہلاک ہو گئی ہے۔ اس لئے آپ اُن کے لئے دعا کریں۔ اس پر آپ نے کہا: اے اللہ ! ہمیں
ایسی بارش سے سیراب کر جو رحمت والی ہو ، فصلیں بڑھانے والی ہو اور بھر پور ہو، نفع بخش ہو اور
نقصان دہ نہ ہو۔ اس پر ابھی ایک جمعہ یا اتنا ہی عرصہ نہ گزرا تھا کہ ان پر بارش نازل ہو گئی۔
(مسند احمد بن حنبل، مسند الشامیین
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں اپنی مشرک والدہ کو اسلام کی
طرف دعوت دیتا تھا۔ ایک دن میں نے اسے دعوت اسلام دی تو اس نے مجھے رسول اللہ ﷺ کے بارہ
میں وہ باتیں سنائیں جو میں سخت ناپسند کرتا تھا۔ میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں
روتا جاتا تھا۔ میں نے عرض کی یارسول اللہ ! میں اپنی والدہ کو اسلام کی طرف بلاتا تھا لیکن وہ ہمیشہ انکار
کر دیتی تھی۔ آج میں نے اسے جب دعوت اسلام دی تو اس نے مجھے آپ کے بارہ میں وہ باتیں سنائیں
جو میں سخت نا پسند کرتا تھا۔ آپ اللہ سے دعا کریں کہ وہ ابو ہریرہ کی ماں کو ہدایت دے ۔ رسول اللہ
ﷺ نے یہ دعا کی: اللَّهُمَّ اهْدِ أُمَّ أَبِي هُرَيْرَةَ اے اللہ ! ابو ہریرہ کی والدہ کو ہدایت دے۔
میں رسول اللہ ﷺ کی دعا سن کر خوشی خوشی واپس لوٹا۔ جب میں گھر آیا اور دروازے کی۔
طرف گیا تو دروازہ بند تھا۔ میری والدہ نے میرے قدموں کی آہٹ سنی تو کہا ابوہریرہ اپنی جگہ
پر کھڑے رہو۔ میں نے پانی گرنے کی آواز بھی سنی۔ وہ کہتے ہیں کہ میری والدہ نے غسل کیا اور لباس
پہنا اور جلدی سے اپنی اوڑھنی لی اور پھر دروازہ کھولا اور کہا: ابوہریرہ ! میں گواہی دیتی ہوں کہ محمد اللہ
کے رسول ہیں اور اللہ کے سوا کوئی عبادت کے قابل نہیں۔ میں گواہی دیتی ہوں کہ محمد اس کے بندے
اور اس کے رسول ہیں۔
ابوہریرہ کہتے ہیں میں واپس رسول اللہ ﷺ کی طرف گیا۔ اس دفعہ بھی میں رو رہا تھا مگر یہ
آنسو خوشی کے آنسو تھے۔ میں نے کہا: یارسول اللہ اللہ تعالیٰ نے آپ کی دعا قبول فرما کر ابو ہریرہ کی
ماں کو ہدایت دیدی ہے۔
آنحضرت ﷺ نے اللہ تعالیٰ کی حمدوثنا کی اور فرمایا بہت اچھا۔ میں نے عرض کی: یارسول
اللہ اللہ نے دعا کریں کہ وہ مجھے اور میری ماں کے لئے اپنے مومن بندے پیارے بنا دے اور ان کے
دلوں میں ہم محبوب نہیں۔ اس پر رسول اللہ ﷺ نے یہ دعا کی۔ اے اللہ اپنے غلام ابو ہریرہ اور اس کی
ماں کو مومنوں کا محبوب اور مومنوں کو ان کا محبوب بنادے۔
اب دیکھو، یہ ابو ہریرہ کا قول ہے، ہر مومن جس نے مجھے دیکھا بھی نہیں ہوتا اور صرف
میرے متعلق سنا ہو تا ہے ،وہ بھی مجھ سے محبت کرتا ہے۔
(صحیح مسلم کتاب فضائل الصحابة باب من فضائل ابى هريرة)
حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے عرفات کے میدان
میں لوگوں کو آتے ہوئے دیکھا تو فرمایا: خدا کے اس وفد کو خوش آمدید۔ اگر یہ (اہل وفد ) خدا تعالیٰ سے
کچھ مانگیں گے تو اللہ ان کو عطا کرے گا اور ان کی دعاؤں کو شرف قبولیت بخشے گا اور اگر ان میں سے)
کوئی شخص (خدا کی راہ میں) ایک درھم خرچ کرے گا تو اس کا بدلہ اُس کو ہزاروں ہزار گنا زیادہ ملے
گا۔ (کنز العمال)
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم ﷺ یہ دعا کیا کرتے تھے:
اے اللہ ! میں بھی ایک بشر ہوں۔ نہیں مومنوں میں سے اگر کسی کو میں نے کوئی تکلیف پہنچائی ہو یا کسی
کو برا بھلا کہا ہو یا کسی پر لعنت ڈالی ہو یا کسی کو مارا ہو تو اس کو اُس کے لئے رحمت، پاکیزگی اور قیامت کے
دن اپنی قربت کا ذریعہ بنادے۔ (مسلم کتاب البر والصلة)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اقتباسات ہیں دعا کے متعلق۔ فرماتے ہیں:۔
دعا اور استجابت میں ایک رشتہ ہے کہ ابتداء سے اور جب سے کہ انسان پیدا ہوا برابر
چلا آتا ہے۔ جب خدا تعالیٰ کا ارادہ کسی بات کے کرنے کے لئے توجہ فرماتا ہے تو سنت اللہ یہ ہے کہ اس
کا کوئی مخلص بنده اضطرار اور کرب اور قلق کے ساتھ دعا کرنے میں مشغول ہو جاتا ہے اور اپنی تمام
ہمت اور تمام توجہ اس امر کے ہو جانے کے لئے مصروف کرتا ہے تب اُس مرد فانی کی دعائیں فیوض
الہی کو آسمان سے کھینچتی ہیں اور خدا تعالیٰ ایسے نئے اسباب پیدا کر دیتا ہے جن سے کام بن جائے۔ یہ دعا
اگر چه بعالم ظاہر انسان کے ہاتھوں سے ہوتی ہے مگر در حقیقت وہ انسان خدا میں فانی ہوتا ہے اور دعا
کرنے کے وقت میں حضرت احدیت و جلال میں ایسے فنا کے قدم سے آتا ہے کہ اسوقت وہ ہاتھ اس کا
ہاتھ نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کا ہاتھ ہوتا ہے۔ یہی دعا ہے جس سے خدا پہچانا جاتا ہے اور اس ذوالجلال کی
ہستی کا پتہ لگتا ہے جو ہزاروں پردوں میں مخفی ہے۔ دعا کرنے والوں کے لئے آسمان زمین سے نزدیک
آجاتا ہے اور دعا قبول ہو کر مشکل کشائی کے لئے نئے اسباب پیدا کئے جاتے ہیں اور ان کا علم
پیش از وقت دیا جاتا ہے اور کم سے کم یہ کہ مریخ آپنی کی طرح قبولیت دعا کا یقین غیب سے دل میں بیٹھ
جاتا ہے۔ سچ یہی ہے کہ اگر یہ دعانہ ہوتی تو کوئی انسان خداشناسی کے بارے میں حق الیقین تک نہ پہنچ
سکتا۔ دعا سے الہام ملتا ہے۔ دعا سے ہم خدا تعالیٰ کے ساتھ کلام کرتے ہیں۔ جب انسان اخلاص اور
توحید اور محبت اور صدق اور صفا کے قدم سے دعا کرتا کرتا فنا کی حالت تک پہنچ جاتا ہے تب وہ زندہ
خدا اس پر ظاہر ہوتا ہے جو لوگوں سے پوشیدہ ہے۔ دعا کی ضرورت نہ صرف اس وجہ سے ہے کہ ہم
اپنے دنیوی مطالب کو پاویں بلکہ کوئی انسان بغیر ان قدرتی نشانوں کے ظاہر ہونے کے جو دعا کے بعد
ظاہر ہوتے ہیں اس بچے ذوالجلال خدا کو پاہی نہیں سکتا جس سے بہت سے دل دور پڑے ہوئے ہیں۔
جنوری ۲۰۰۲ تا ۲۴ / جنوری ۲۰۰۲ء
نادان خیال کرتا ہے کہ دعا ایک لغو اور بے ہودہ امر ہے مگر اسے معلوم نہیں کہ صرف ایک
دعاہی ہے جس سے خداوند ذوالجلال ڈھونڈنے والوں پر جلی کرتا اور انا القادر کا الہام ان کے دلوں پر
ڈالتا ہے۔ ہر ایک یقین کا بھوکا اور پیاسا یا د رکھے کہ اس زندگی میں روحانی روشنی کے طالب کے لئے
صرف دعا ہی ایک ذریعہ ہے جو خدا تعالیٰ کی ہستی پر یقین بخشتا ہے اور تمام شکوک و شبہات دور کر
دیتا ہے۔ کیونکہ جو مقاصد بغیر دعا کے کسی کو حاصل ہوں وہ نہیں جانتا کہ کیونکر اور کہاں سے اس
کو حاصل ہوئے بلکہ صرف تدبیروں پر زور مارنے والا اور دعا سے غافل رہنے والا یہ خیال نہیں کر سکتا
کہ یقیناً وحقاً خدا تعالیٰ کے ہاتھ نے اس کے مقاصد کو اس کے دامن میں ڈالا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ
جو شخص دعا کے ذریعہ سے خدا تعالیٰ سے الہام پا کر کسی کامیابی کی بشارت دیا جاتا ہے وہ اس کام کے
ہونے پر خدا تعالیٰ کی شناخت اور معرفت اور محبت میں آگے قدم بڑھاتا ہے اور اس قبولیت دعا کو اپنے
حق میں ایک عظیم الشان نشان دیکھتا ہے اور اس طرح وقتاً فوقتاً یقین سے پُر ہو کر جذبات نفسانی اور ہر
ایک قسم کے گناہ سے ایسا مجتنب ہو جاتا ہے کہ گویا صرف ایک روح رہ جاتا ہے۔ لیکن جو شخص دعا کے
ذریعہ سے خدا تعالیٰ کے رحمت آمیز نشانوں کو نہیں دیکھتا وہ با وجود تمام عمر کی کامیابیوں اور بے شمار
دولت اور مال اور اسباب تنعم کے دولت حق الیقین سے بے بہرہ ہوتا ہے اور وہ کامیابیاں اس کے دل
پر کوئی نیک اثر نہیں ڈالتیں بلکہ جیسے جیسے دولت اور اقبال پاتا ہے غرور اور تکبر میں بڑھتا جاتا ہے۔
خدا تعالی پر اگر اس کو کچھ ایمان بھی ا ہو تو ایسا مردہ ایمان ہوتا ہے جو اس کو نفسانی جذبات سے روک
نہیں سکتا اور حقیقی پاکیزگی بخش نہیں سکتا۔
ایام الصلح ، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۲۲۰.۲۳۹)
1900 ء کے الہامات کے ذکر میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔
ایک دفعہ مجھے مرض ذیا بیٹس کے سبب بہت تکلیف تھی۔ کئی دفعہ سو سو مرتبہ دن میں
پیشاب آتا تھا۔ دونوں شانوں میں ایسے آثار نمودار ہو گئے جن سے کار بنکل کا اندیشہ تھا۔ تب میں دعا
میں مصروف ہوا تو یہ الہام ہوا: " وَالْمَوْتِ إِذَا عَسْعَسَ " یعنی قسم ہے موت کی جب کہ بٹائی
جائے۔ چنانچہ یہ الہام بھی ایسا پورا ہوا کہ اس وقت سے لے کر ہمیشہ ہماری زندگی کا ہر ایک سیکنڈ ایک
نشان ہے " ۔ ( نزول المسیح صفحه ۲۳۵)
ے جنوری 1900ء کو صبح کی نماز کے وقت حضرت اقدس نے فرمایا کہ پرسوں کی نماز میں
جب میں التحیات کے لئے بیٹھا تو بجائے التحیات کے یہ دعا پڑھنے لگ گیا: صَلَّى اللهُ عَلی
مُحَمَّدٍ و عَلَيْكَ وَيُرَدُّ دُعَاءُ أَعْدَاءِ كَ عَلَيْهِم - حضرت صاحب فرماتے تھے کہ میں نے خیال کیا
لہ یہ کیا پڑھ رہا ہوں، تو معلوم ہوا کہ الہام ہے۔ (رجسٹر روایات صحابہ جلد ۱ صفحه ۱۰۴
روایات میاں محمد الدین صاحب ولد ميان نورالدین صاحب ضلع گجرات)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ۲۲ نومبر ۱۹۰۳ء کو رویا میں دیکھا کہ :
ئیں ایک قبر پر بیٹھا ہوں۔ صاحب قبر میرے سامنے بیٹھا ہے۔ میرے دل میں خیال آیا کہ
آج بہت سی دعائیں امور ضروری کے متعلق مانگ لوں۔ اور یہ شخص آمین کہتا جاوے۔ آخر میں نے
دعائیں مانگنی شروع کیں جن میں سے بعض دعائیں یاد ہیں اور بعض بھول گئیں۔ ہر ایک دعا پر وہ شخص
بڑی شرح صدر سے آمین کہتا تھا۔ ایک دعا یہ ہے کہ : الہی! میرے سلسلے کو ترقی ہو اور تیری نصرت اور
تائید اس کے شامل حال ہو۔ اور بعض دعائیں اپنے دوستوں کے حق میں تھیں۔ اتنے میں خیال آیا کہ
یہ دعا بھی مانگ لوں کہ میری عمر پچانوے سال ہو جاوے۔ میں نے دعا کی۔ اُس نے آمین نہ کہی۔ میں
نے وجہ پوچھی ، وہ خاموش ہو رہا۔ پھر میں نے اُس سے سخت تکرار اور اصرار شروع کیا۔ یہاں تک کہ
اس سے ہاتھا پائی کرتا تھا۔ بہت عرصہ کے بعد اُس نے کہا اچھا دعا کرو، میں آمین کہوں گا۔ چنانچہ میں
نے دعا کی کہ الہی میری عمر پچانوے برس کی ہو جاوے۔ اس نے آمین کہی۔ میں نے اس سے کہا کہ ہر
ایک دعا پر تو شرح صدر سے آمین کہتا تھا، اس دعا پر کیا ہو گیا۔ اُس نے ایک دفتر عذروں کا بیان کیا کہ یہ
وجہ تھی، فلاں وجہ تھی جو میرے ذہن سے جاتا رہا مگر مفہوم بعض عذروں کا نیہ تھا کہ گویا وہ کہتا ہے کہ
جب ہم کسی امر کی نسبت آمین کہتے ہیں تو ہماری ذمہ داری بہت بڑھ جاتی ہے۔"
البدر جلد ۲ نمبر ۴۷- بتاريخ ۱۶/ دسمبر ۱۹۰۳ء صفحه ۳۷۴)
تو یہ دیکھیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کا یہ جو کشف ہے یہ بھی حیرت انگیز
ہے۔ اس نے شرح صدر کے ساتھ آخر تک آمین نہیں کہی۔ اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی عمر جیسا کہ آپ کو پتہ ہے کہ پچانوے سال نہیں ہوئی۔ تو جو دعائیں قبول نہیں ہو تیں ان میں بھی
حکمت ہوتی ہے، ان میں بھی خدا کا ایک نشان ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک خادم فضل الدین صاحب المعروف نجانے
ایک روایت سنائی کہ ایک دفعہ اتفاقا ایک لیمپ میں تیل ڈالتے ہوئے میرے کپڑوں میں آگ لگ گئی
میرا بہت سا جسم جل گیا اور ڈاکٹر یعقوب بیگ صاحب کہنے لگے کہ یہ میں منٹ سے زیادہ زندہ
نہیں رہ سکتا۔ حضرت خلیفۃ المسیح اول فرمانے لگے کہ ایک گھنٹہ بمشکل زندہ رہے گا۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام فرمانے لگے کہ "میں نے ابھی رویا دیکھا ہے اور اس
کو باغ میں دیکھا ہے“۔ مطلب یہ کہ اولاد والا ہوگا۔ پھر حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے میرے لئے
ساری رات دعا کی اور حضرت ام المومنین (رضی اللہ تعالیٰ عنہا) اور دو اور عورتوں کو پاس باری باری
بٹھایا اور ساری رات میرے لئے دعا کی۔ اور آخر اللہ تعالیٰ نے مجھے موت سے نجات بخشی اور شفا عطا
فرمائی ۔ “ (تذکرہ صفحه ۸۱۷۸۱۶، مطبوعه ۱۹۱۲ء)
اور یہ بڑا ہو کر صاحب اولاد ہو کر مرا ہے۔
ایک دفعہ ڈاکٹر نور محمد صاحب مالک کارخانہ ہمدم صحت کالڑ کا سخت بیمار ہو گیا۔ اس کی والدہ
بہت بیتاب تھی۔ اس کی حالت پر رحم آیا۔ اور دعا کی تو الہام ہوا: ”اچھا ہو جائے گا“۔ اسی وقت یہ الہام
سب کو سنایا گیا جو پاس موجود تھے۔ آخر ایسا ہی ہوا کہ وہ لڑکا خدا کے فضل سے بالکل تندرست ہو گیا۔“
(نزول المسيح. صفحه ۲۳۰)
ھٹھہ ٹوانا ضلع شاہ پور سے ایک سکھ معہ اپنے لڑکے کے آیا۔ اس کے لڑکے کو غالب تپ دق
کا مرض تھا۔ حضرت مولوی نور الدین صاحب رضی اللہ تعالٰی عنہ سے علاج کرانے آیا تھا۔ اس لڑکے
کا باپ دعا کے لئے حاضر ہوتا۔ آپ دعا فرماتے۔ آپ کو الہاما ایک نسخہ معلوم ہوا جو اس پر حضرت
مولوی صاحب کی معرفت استعمال کرایا گیا اور وہ لڑکا شفایاب ہو گیا۔
الفضل. جلد ۳۰ نمبر ۱۴۴ - بتاريخ ۲۲ جون ۱۹۴۲ء صفحه ۳)
روایت حضرت مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی:
لاہور سے ایک بی۔اے نوجوان بتوں کا رہنے والا بڑا تیز طبع ہمارے حضرت کو دیکھنے کے
لئے ( آیا) حضرت کے دل میں القاء ہوا کہ اس کے لئے دعا کرو۔ دعا کی۔ معا اس کا دل تبدیل کیا گیا
اور بیعت کی درخواست کی۔ اصحاب احمد، حصه دوم. صفحه ۱۱۷ مکتوب حضرت
مولوی عبدالکریم صاحب ۱۹ اپریل ۱۸۹۸ ) :
قبولیت دعا کا ایک اور نشان "شیخ رحمت اللہ صاحب کی دکان کو آگ لگنے کا اندیشہ ہوا تو
انہوں نے ننگے سر اور ننگے پاؤں سجدے میں گر کر دعا کی تو معادعا کرتے کرتے خدا تعالیٰ نے ہوا کا رُخ
بدل دیا اور امن امن کی آواز آگئی اور ہر طرح اطمینان ہو گیا۔
(ملفوظات جلد ۳ صفحه ۲۳۳ طبع جدید ربوه)
اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے غلام بھی کتنے پر یقین تھے ایمان سے
ماشاء اللہ ۔ جب آگ لگنے کا خطرہ ہوا اور جب آگ لگ گئی دکان کو تو اس وقت تو باہر نکل کر بھاگنے
کا وقت ہوتا ہے۔ مگر وہیں سجدہ ریز ہو گئے اور خدا سے دعا کی اور اتنے میں امن امن کی آواز آنی شروع
ہو گئی یعنی وہ آگ بجھ گئی۔
حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکی فرماتے ہیں: ”ایک دفعہ میری بیوی کے بڑے
بھائی حکیم محمد اسماعیل صاحب کی ایک آدمی سے لڑائی ہو گئی جس میں حکیم صاحب نے اس آدمی کو
۲۰۰۲ تا ۲۴ / جنوری ۲۰۰۲ء ) 7(
مار مار کر لہو لہان کر دیا۔۔ اس مضروب کے وارثوں نے جب اسے قریب الموت پایا تو وہ اسے چار پائی پر
ڈال کر حافظ آباد کے تھانے میں لے گئے۔ میری خوش دامن صاحبہ نے جب یہ واقعہ سنا تو مجھے حکیم
صاحب موصوف کے لئے دعا کرنے کے لئے کہا۔ میں نے جب ان کے لئے دعا کی تو اللہ تعالیٰ نے
مجھے ایسی تسکین دی کہ میں نے دعا کے بعد ہی سب گھر والوں کو بتایا کہ نہ تو وہ مضروب مرے گا اور نہ
ہی اس کے وارث اسے حافظ آباد کے تھانے میں لے جائیں گے اور نہ ہی مقدمہ دائر کریں گے ۔
چنانچہ اس دعا کے بعد واقعی وہ لوگ جو زخمی کو اٹھا کر حافظ آباد لے جارہے تھے جب تقریبا ڈیڑھ کوس کا
فاصلہ طے کر کے حافظ آباد اور اپنے گاؤں کے درمیان ایک نہر کے پل پر پہنچے تو وہاں سے پھر واپس آ
گئے اور اس کے بعد وہ مضروب جو بظاہر قریب الموت ہو چکا تھا وہ بھی چند دنوں میں اچھا ہو گیا اور حکیم
صاحب کے خلاف مقدمہ بھی کسی نے دائر نہ کیا۔ حیات قدسی حصہ دوم صفحه (۹۰
حافظ عبد الرحمن صاحب حضرت مولانا شیر علی صاحب رضی اللہ تعالٰی عنہ کی دعا کی قبولیت
کا ذکر کرتے ہیں:
حضرت مولوی شیر علی صاحب کا معمول تھا کہ یونیورسٹی کے امتحانات جب شروع ہوتے
تھے تو حضرت مولوی صاحب بلا ناغہ روز تشریف لاتے اور لڑکوں کی معیت میں نہایت الحاج سے دعا
کرتے پھر تمام لڑکے ہال میں داخل ہو جاتے۔ ایک دفعہ حضرت مولوی صاحب دعا کر کے آرہے تھے
کہ ہائی سکول کے بورڈنگ کے قریب ملے ۔ میں نے عرض کیا کہ حضور میری بچی حفیظہ الرحمن نے
ایف اے فلاسفی کا امتحان دینا ہے اس کے لئے دعا کریں تو وہ شفقت کا پیکر بغیر کچھ جواب دئے میرے
ساتھ ہو لیا اور دوبارہ ہائی سکول کے بر آمدہ میں پہنچ کر میری بچی کے لئے لمبی دعا کی۔ آپ پر خاص
رقت کی کیفیت تھی۔ دعا کے بعد فرمایا کہ آپ کی بچی کامیاب ہو جائے گی۔ چنانچہ وہ فلاسفی میں ضلع
گورداسپور بھر میں فرسٹ آئی۔ سیرت حضرت مولانا شیر علی صاحب صفحه ۲۳۴)
حضرت مولوی عبدالواحد خان صاحب کی دعا کا نمونہ ۔ مکرم میاں عبد الحق صاحب رامہ
کراچی میں اپنا دو منزلہ بنگلہ تعمیر کرا رہے تھے کہ نچلی منزل کی تعمیر کے بعد روپیہ ختم ہو گیا۔ بہت
فکر مند تھے کیونکہ اوپر کی منزل کی تعمیر کے بغیر حسب منشاء کرایہ پر عمارت نہیں اٹھ سکتی تھی۔ میاں
صاحب نے مولوی صاحب سے دعا کی درخواست کی۔ چنانچہ آپ نے دعا کی اور رات کو دیکھا کہ ایک
انگریز بہت اچھا سوٹ پہنے ہوئے آپ کے سامنے کھڑا ہے اور کہتا ہے میرا نام Copmlete
Man ہے۔ ( یعنی مکمل آدمی)۔ چنانچہ آپ کو یقین ہو گیا کہ ان کا کام ہو جائے گا۔ چنانچہ صبح ہی یہ
عجیب حسن توارد ہے کہ ایک امریکن نے آکر رامہ صاحب کو پانچ ہزار روپیہ پیشگی دے دئے اور اس
سے وہ عمارت مکمل ہو گئی۔ (اصحاب احمد جلد نمبر ۱۰ صفحه ۲۰۸)
انڈونیشیا میں احمد یہ مشن کے قیام کے ابتدائی زمانہ میں ایک مرتبہ بانڈونگ شہر میں مولانا
رحمت علی صاحب ایک احمدی درزی مکرم محمد یوسف صاحب کی دکان پر بیٹھے ہوئے تھے کہ ہالینڈ کے
ایک عیسائی بشپ ادھر آنکلے اور احمدیت اور عیسائیت پر تبادلہ خیالات شروع ہو گیا۔ اور لوگوں کا ایک
ہجوم اکٹھا ہو گیا کہ اسی اثناء میں اچانک موسلا دھار بارش برسنے لگی۔ وہ علاقہ ایسا ہے کہ جب بارش ہو تو
کئی کئی گھنٹے مسلسل برستی ہے۔ پادری صاحب جب بحث میں عاجز آگئے تو انہوں نے اپنی ناکامی پر پردہ
ڈالنے کے لئے مولانا صاحب کو للکار کر کہا کہ اگر واقعی عیسائیت کے مقابلے پر احمدیت کچی ہے تو اس
وقت ذرا اپنے خدا سے کہئے کہ اپنی قدرت کا کرشمہ دکھائے اور اس موسلا دھار بارش کو یکدم بند کر
دے۔ اس نادان، کوتاہ نظر اور روحانیت سے عاری پادری کی نظر برستی ہوئی بارش اور گھرے ہوئے
بادلوں پر تھی مگر مولانا صاحب نے زندہ خدا پر زندہ ایمان کا ثمرہ چکھا ہوا تھا۔ چنانچہ بلا حیل و حجت اسی
وقت بڑی پُر اعتماد آواز میں بارش کو مخاطب کر کے کہا: ” اے بارش ! تو اس وقت خدا کے حکم سے تھم جا
اور احمدیت کے زندہ اور بچے خدا کا ثبوت دے“۔ چنانچہ چند منٹ نہیں گزرے تھے کہ بارش تھم
گئی۔ الفضل ۲۳ جنوری ۱۹۸۳ء ۔ انڈونیشیا میں جو بارشیں ہوتی ہیں وہ کئی کئی گھنٹے چلتی ہیں اور بہت
بارش ہوتی ہے۔
اب میں آخر پر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی ایک عربی دعا کا ترجمہ پیش
کرتا ہوں:
”اے میرے رب !میرے دل پر اتر اور میرے سینے سے ظہور فرما بعد اس کے کہ میں لوٹا
گیا۔ اور میر اول نور عرفان سے بھر دے۔ اے میرے رب ! تو ہی میری مراد ہے، پس میری مراد مجھے
دیدے۔ اے رب الارباب، تجھے تیرے منہ کی قسم، تو مجھے کتنوں کی موت نہ مارنا۔ اے میرے رب !
میں نے تجھے اختیار کیا ہے، پس تو بھی مجھے اختیار کر اور میرے دل کی طرف نظر کر اور میرے قریب
آجا کہ تو بھیدوں کا جانے والا ہے اور ہر اُس چیز سے خوب باخبر ہے جو غیروں سے چھپائی جاتی ہے۔
اے میرے رب ! اگر تو جانتا ہے کہ میرے دشمن بچے اور مخلص ہیں تو مجھے اس طرح ہلاک کر ڈال
جیسے سخت جھوٹے ہلاک کئے جاتے ہیں۔ اور اگر تو جانتا ہے کہ میں تجھ سے ہوں اور اور تیری طرف سے
بھیجا گیا ہوں تو تو میری مدد کے لئے کھڑا ہو کہ میں تیری مدد کا محتاج ہوں، اور میرا معاملہ ایسے
دشمنوں کے سپرد نہ کر جو مجھ پر استہزاء کرتے ہوئے گزر جاتے ہیں۔ اور مجھے دشمنوں اور مکر کرنے
والوں سے محفوظ رکھ ۔ یقینا تو ہی میری شراب ہے اور تو ہی میری راحت ہے اور توہی میری جنت اور
میری ڈھال ہے۔ پس میرے معاملہ میں میری مدد فرما اور میری چیخ و پکار کوئن اور ٹور حمت نازل فرما
محمد (ﷺ) پر جو سب نبیوں سے افضل اور متقیوں کے امام ہیں۔ اور تو انہیں وہ مراتب عطا فرما جو تو
نے کسی دوسرے نبی کو عطا نہیں فرمائے۔ اے میرے رب اگر وہ سب نعمتیں جو مجھے عطا فرمانا چاہتا
ہے، انہیں عطا فرما دے۔ پھر مجھے اپنے منہ کے صدقے بخش دے اور تو سب رحم کرنے والوں سے
بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔ اور سب تعریف تیرے لئے ہے کہ تیرے ہی فضل سے یہ کتاب جمعہ کے
روز عیدین کے درمیان واقع مبارک مہینہ میں اتنی مدت کے اندر اندر طبع ہوئی جو لفظ ”عین“ کے
اعداد کے برابر ہے۔ (عین سے مراد ستر ہے اور وہ ستر دن میں مکمل ہو گئی)۔ اے میرے ربّ! اے
دعا کرنے والوں کو جواب دینے والے!! اسے اپنے فضل سے طالبان حق کے لئے مبارک اور فائدہ مند
اور صحیح راستہ کی طرف ہدایت دینے والی بنادے۔ آمین ثم آمین۔ وَ آخِرُ دَعْوَانَا آنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ
رَبِّ الْعَالَمِينَ (اعجاز المسيح، روحانی خزائن جلد ۱۸- صفحه ۲۰۳-۲۰۴)
اب آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کے متعلق آپ کی ایک عظیم الشان دعا ہے
جو بہت دفعہ آپ لوگوں نے سنی ہوگی مگر ہر دفعہ یوں لگتا ہے کہ پہلی دفعہ سن رہے ہیں ۔ اس میں
آنحضرت ﷺ کا حیرت انگیز عشق جلوہ گر ہے:۔
" جس قدر ہزاروں معجزات انبیاء سے ظہور میں آئے ہیں یا جو کچھ کہ اولیاء ان دنوں تک
عجائب کرامات دکھلاتے رہے اس کا اصل اور منبع یہی دعا ہے اور اکثر دعاؤں کے اثر سے ہی طرح طرح
کے خوارق قدرت قادر کا تما شاد کھلا رہے ہیں۔ وہ جو عرب کے بیابانی ملک میں ایک عجیب ماجر اگزرا کہ
لاکھوں مردے تھوڑے دنوں میں زندہ ہوگئے اور پشتوں کے بگڑے ہوئے الہی رنگ پکڑ گئے اور
آنکھوں کے اندھے بینا ہوئے اور گونگوں کی زبان پر الہی معارف جاری ہوئے اور دنیا میں ایک دفعہ
ایک ایسا انقلاب پیدا ہوا کہ نہ پہلے اس سے کسی آنکھ نے دیکھا اور نہ کسی کان نے سنا۔ کچھ جانتے ہو کہ وہ
کیا تھا؟ وہ ایک فانی فی اللہ کی اندھیری راتوں کی دعائیں ہی تھیں جنہوں نے دنیا میں شور مچادیا اور وہ
عجائب باتیں دکھلائیں کہ جو اس اُمی بے کس سے محالات کی طرح نظر آتی تھیں۔ اَللهُمَّ صَلِّ وَسَلِم
وَ بَارِكْ عَلَيْهِ وَالِهِ بِعَدَدِ هَمَه وَ غَمّه وَ حُزْنِهِ لِهَذِهِ الْأُمَّةِ وَ انْزِلْ عَلَيْهِ أَنْوَارَ رَحْمَتِكَ إِلَى
الابد۔ اور میں اپنے ذاتی تجربہ سے بھی دیکھ رہا ہوں کہ دعاؤں کی تاثیر آب و آتش کی تاثیر سے بڑھ
کر ہے بلکہ اسباب طبعیہ کے سلسلہ میں کوئی چیز ایسی عظیم التاثیر نہیں جیسی کہ دُعا ہے"۔
بركات الدعا، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۱۱۱۰)
۲۰۰۲ تا ۲۴ / جنوری ۲۰۰۲ء