Raziq & Razzaq

Friday Sermon, 4 January 2002: Raziq & Razzaq

AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے اللہ تعالیٰ کی صفتِ رازق اور رزاقیت کا تفصیلی ذکر فرمایا اور واضح کیا کہ معاشی تنگی اور دیگر مصائب سے نجات کا اصل راستہ تقویٰ ہے۔ آپ نے قرآن کریم کی آیات، احادیثِ نبویہ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات و رویا کے ذریعے راہِ خدا میں اخلاص کے ساتھ مال خرچ کرنے کی اہمیت اور جماعت کی معاشی کفالت کے الٰہی وعدوں پر روشنی ڈالی۔ خطبے کے اختتام پر آپ نے تحریکِ وقفِ جدید کے پینتالیسویں سال کے آغاز کا اعلان فرمایا اور دنیا بھر کی جماعتوں کی مالی قربانیوں کے تفصیلی کوائف پیش کیے۔

موضوعات: صفت رازق و رزاق، تقویٰ اور رزق، انفاق فی سبیل اللہ، تحریک وقف جدید، حضرت مسیح موعود علیہ السلام

خطبه جمعه
معاش کی تنگی اور دوسری تنگیوں سے راہ نجات تقویٰ هی هے ـ الله تعالیٰ کی صفت رازق و رزاق کا تذکرہ
وقف جدید کے نئے سال کا اعلان۔ دنیا بھر کی جماعتوں میں امریکہ اول نمبر پر ہے، پاکستان دوم اور برطانیہ تیسرے نمبر پر رہا۔ جرمنی چوتھے نمبر پر آیا
10 ممالک کے لاکھ ۵۵ ہزار سے زائد افراد وقف جدید کے مالی جہاد میں شامل ہو چکے ہیں
جماعت احمدیه عالمگیر کو نئے سال کی مبارکباد - الله تعالیٰ اس سال کو جماعت کے لئے غیر معمولی ترقیات و فتوحات کا سال بنا دے اور
اپنے بندے حضرت مسیح موعود سے جو وعدے کئے تھے ان کا فیض ہر احمدی کو پہنچتا رہے
خطبہ جمعہ ارشاد فرمودہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خليفة المسيح الرابع ایده الله تعالیٰ بنصرہ العزیز - فرموده ۱۴ جنوری ۲۰۰۲ء بمطابق ۱۴ صلح ۱۳۸۱ء هجری شمسی به مقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
خطبہ جمعہ کالی متن اواز و الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے ۔
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسول
أما بعد فاعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين -
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالین
تحریک جدید کے سال نو کے اعلان کے وقت میں نے اللہ تعالیٰ کی صفت رازق اور رزاق
کے موضوع پر خطبہ بیان کیا تھا۔ آج انشاء اللہ تعالیٰ وقف جدید کے نئے سال کا اعلان ہوتا ہے۔ اس
موقع پر میں صفت رزاقیت کے مضمون ہی کو آگے بڑھاؤں گا اور جو حصہ باقی بچے گا وہ انشاء اللہ آئندہ
خطبہ میں بیان کیا جائے گا۔
پہلی آیت سورۃ الرعد کی ۲۷ ویں آیت ہے اللهُ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَشَاءُ وَيَقْدِرُ
وَفَرِحُوا بِالحَيوةِ الدُّنْيَا وَمَا الحَيوةُ الدُّنْيَا فِي الْآخِرَةِ إِلامَتَاع ہے۔ اللہ جس کے لئے چاہے رزق
کشادہ کرتا ہے اور تنگ بھی کرتا ہے۔ اور وہ لوگ دنیا کی زندگی پر ہی خوش ہو گئے ہیں اور آخرت میں
دنیا کی زندگی کی حقیقت ایک معمولی سامان عیش کے سوا کچھ نہ ہو گی۔
دوسرا ہے اللهُ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَشَاءُ وَيَقْدِرُ لَهُ إِنَّ اللَّهَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِیم اللہ
ہی ہے جو اپنے بندوں میں سے جس کے لئے چاہتا ہے رزق فراخ کر دیتا ہے اور جس کے لئے چاہے
اس کے لئے رزق تنگ کر دیتا ہے یعنی اللہ تعالیٰ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے۔
اب سورۃ الروم کی آیت ۳۸ ویں ہے۔ واللهُ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَشَاءُ وَيَقْدِرُ إِنَّ في
ذلِكَ لَآيَاتٍ لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ ﴾ کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ اللہ جس کے لئے چاہتا ہے رزق کشادہ کرتا
ہے اور تنگ بھی کرتا ہے۔ یقینا اس میں ایمان لانے والی قوم کے لئے بہت سے نشانات ہیں۔
پھر سورۃ السبا کی چالیسویں آیت ہے اللهُ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ
وَيَقْدِرُلَهُ. وَمَا انْفَقْتُمْ مِنْ شَيْءٍ فَهُوَ يُخْلِفُهُ وَهُوَ خَيْرُ الرَّازِقِينَ ﴾ تو کہہ دے کہ یقیناً میرا رب
اپنے بندوں میں سے جس کے لئے چاہے رزق کشادہ کرتا ہے اور کبھی اس کے لئے رزق تنگ بھی کر
دیتا ہے اور جو چیز بھی تم خرچ کرتے ہو تو وہی ہے جو اس کا بدلہ دیتا ہے اور وہ رزق عطا کرنے والوں
میں سے سب سے بہتر ہے۔
حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ ایک بار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ
وسلم کے عہد مبارک میں (خوراک کی قیمتیں بڑھ گئیں تو لوگوں نے آپ سے عرض کیا کہ یارسول
اللہ! ہمارے لئے قیمتیں مقرر فرمادیں۔ آپ نے فرمایا: یقینا اللہ تعالیٰ ہی قیمتیں مقرر فرمانے والا ہے،
تنگی پیدا کرنے والا ہے، فراخی عطا کرنے والا ہے اور رزق دینے والا ہے۔ اور میں امید رکھتا
میں اپنے رب سے ایسے حال میں ملوں گا کہ تم میں سے کوئی ایک بھی نہیں ہو گا جو کسی خونی یا مالی
جھگڑے کے بارہ میں ظلم کا الزام دے کر مجھ سے بدلہ کا مطالبہ کر سکے۔ (ترمذی، کتاب البیوع)
اس حدیث میں خاص طور پر یہ بات قابل ذکر ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم
کا بیان فرمودہ بہت ہی عمدہ اقتصادی اصول ہے۔ اقتصادی اصولوں کو جبر ا حکومت کی وجہ سے تبدیل
نہیں کیا جا سکتا۔ اگر کوئی مہنگائی ہو رہی ہے تو زبر دستی مہنگائی کم کریں گے تو وہ چیزیں ایک دم غائب ہو
جائیں گی جو مارکیٹ سے کم سے کم کچھ مہنگی قیمت پہ مل تو جاتی تھیں۔ تو یہ ایسا بنیادی اصول آنحضرت
صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے فرمایا ہے جس کے نتیجہ میں یہ سبق ہمیشہ کے لئے ہمیں ملتا ہے کہ
اقتصادیات پر جبر کوئی نہیں ہوا کرتا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ وسلم نے انکار فرما دیا کہ میں
ہر گز اقتصادی جبر نہیں کروں گا۔ جس قیمت پر جو ملتا ہے ، جو اللہ تعالٰی نے قانون بنایا ہے اس کے
مطابق عمل کرو۔
ابن ماجہ کتاب الادب میں ہے، حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے
ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو استغفار کرتا رہتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لئے ہر غم سے رہائی کی راہ
نکال دیتا ہے اور ہر تنگی سے سہولت پیدا کر دیتا ہے۔ اور اسے ان راہوں سے رزق عطا کرتا ہے جس کا
وہ گمان نہیں کر سکتا۔
اس ضمن میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔
قبض بسط رزق کا سیر ایسا ہے کہ انسان کی سمجھ میں نہیں آسکتا۔ سمجھ میں نہیں آتا کیوں
کسی کا رزق کم کیا گیا ہے، کیوں کسی کا رزق زیادہ کیا گیا ہے۔ ”ایک طرف تو مومنوں سے اللہ تعالیٰ نے
قرآن شریف میں وعدے کئے ہیں مَنْ يُتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ فَهُوَ حَسْبُهُ یعنی جو اللہ پر توکل کرتا ہے
اس کے لئے اللہ کافی ہے۔ پھر ہے مَنْ يَتَّقِ اللهَ يَجْعَلْ لَهُ مَخْرَجًا وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبْ
جو اللہ تعالٰی کیلئے تقویٰ اختیار کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو ایسی جگہ سے رزق دیتا ہے کہ اس کو معلوم بھی
نہیں ہوتا ۔ پھر باوجود ان وعدوں کے دیکھا جاتا ہے کہ کئی آدمی جو صالح اور متقی اور نیک بخت
ہوتے ہیں اور ان کا شعار اسلام صحیح ہوتا ہے مگر وہ رزق سے تنگ ہیں۔ رات کو ہے تو دن کو نہیں، دن
کو ہے تورات کو نہیں..
اس قسم کے واقعات ہوتے ہیں مگر تجر بہ دلالت کرتا ہے کہ یہ امور خدا کی طرف منسوب
نہیں ہو سکتے۔ ہمارا یہ مذہب ہے کہ وہ وعدے جو خدا تعالیٰ نے کئے ہیں کہ متقیوں کو خود اللہ تعالی رزق
دیتا ہے جیسا کہ اللہ تعالی نے ان آیتوں میں بیان کیا ہے یہ سب بچے ہیں۔ اور سلسلہ اہل اللہ کی طرف
دیکھا جاوے تو کوئی ابرار میں سے ایسا نہیں ہے کہ بھو کا مرا ہو۔ مومنوں نے جن پر شہادت دی اور جن
کو اتقیاء مان لیا گیا ہے یہی نہیں کہ وہ فقر و فاقہ سے بچے ہوئے تھے کو اعلیٰ درجہ کی خوشحالیاں نہ ہوں مگر
اس قسم کا اضطراری فقر وفاقہ بھی کبھی نہیں ہوا کہ عذاب محسوس کریں۔ رسول اللہ ﷺ نے فقر
اختیار کیا ہوا تھا مگر آپ ﷺ کی سخاوت سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ خود آپ نے اختیار کیا ہوا تھانہ کہ
بطور سزا تھا۔ غرض اس راہ میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ بعض ایسے لوگ دیکھے جاتے ہیں کہ بظاہر متقی
ہوں کہ مگر رزق سے تنگ ہوتے ہیں۔ ماننا ان سب حالات کو دیکھ کر آخر پڑتا ہے کہ
خدا تعالیٰ کے اور وعدے تو سب بچے ہیں لیکن انسانی کمزوری ہی کا اعتراف کرنا پڑتا ہے۔“
(الحكم. جلد -۶ نمبر ۳۰ بتاریخ ۲۲ اگست ۱۹۰۲ء صفحه ۱۰)
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مزید فرماتے ہیں:-
دو معاش کی تنگی اور دوسری تنکیوں سے راہ نجات تقومی ہی ہے۔ کوئی یہ نہ کہے کہ کفار
کے پاس بھی مال و دولت اور املاک ہوتے ہیں اور وہ اپنی عیش و عشرت میں منہمک اور مست رہتے ہیں۔
۲۰۰۲ تا ۱۴ فروری ۶۲۶۲۰۰۲ ) 5(

میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ وہ دنیا کی آنکھ میں بلکہ ذلیل دنیا داروں اور ظاہر پرستوں کی آنکھ میں خوش
معلوم دیتے ہیں مگر در حقیقت وہ ایک جلن اور دُکھ میں مبتلا ہوتے ہیں۔ تم نے ان کی صورت کو دیکھا
ہے مگر میں ایسے لوگوں کے قلب پر نگاہ کرتا ہوں۔ وہ ایک سعیر اور سلاسل و اغلال میں جکڑے ہوئے
ہیں۔ “ ( الحکم جلد ۵ نمبر ١١ - بتاريخ ۲۴ مارچ ۱۹۰۱ء صفحه (۳)
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔
"جو شخص اللہ تعالیٰ سے ڈرتارہے گا، اس کو اللہ تعالیٰ ایسے طور سے رزق پہنچائے گا کہ جس
طور سے معلوم بھی نہ ہو گا۔ رزق کا خاص طور سے اس واسطے ذکر کیا کہ بہت سے لوگ حرام مال جمع
کرتے ہیں اگر وہ خدا تعالیٰ کے حکموں پر عمل کریں اور تقویٰ سے کام لیں تو خدا (تعالی) ان کو خو د رزق
پہنچادے۔ " (البدر جلد ۲ نمبر ۲۸ بتاريخ ۳۱ جولائی ۱۹۰۳ء صفحه اول)
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:-
صل رازق خدا تعالیٰ ہے۔ وہ شخص جو اُس پر بھروسہ کرتا ہے کبھی رزق سے محروم نہیں وہ
سکتا۔ وہ ہر طرح سے اور ہر جگہ سے اپنے پر تو گل کرنے والے شخص کے لئے رزق پہنچاتا ہے۔
خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو مجھے پر بھروسہ کرے اور تو کل کرے ، میں اس کے لئے آسمان سے برساتا اور
قدموں سے نکالتا ہوں۔ پس چاہئے کہ ہر ایک شخص خدا تعالیٰ پر بھروسہ کرے۔"
(بدر جلد ۶ نمبر ۳۸ بتاريخ ١٩ / ستمبر ١٩٠٤ء صفحه ۷)
پھر یہ آیت قرآنی ﴿قُلْ لِعِبَادِيَ الَّذِينَ آمَنُوا يُقِيمُوا الصَّلوةَ وَيُنفِقُوا 1 مِمَّا رَزَقْهُمْ
سِرًّا وَعَلَانِيَةً مِنْ قَبْلِ أَن يَأْتِيَ يَوْمٌ لابَيْعٌ فِيْهِ وَلَا خِلال (ابراهيم: (۳۲) تو میرے ان بندوں
سے کہہ دے جو ایمان لائے ہیں کہ وہ نماز قائم کریں اور جو کچھ ہم نے انہیں عطا کیا ہے اس میں سے
مخفی طور پر بھی اور علانیہ طور پر بھی خرچ کریں پیشتر اس کے کہ وہ دن آجائے جس میں کوئی
خرید و فروخت نہیں ہوگی اور نہ کوئی دوستی ( کام آئے گی)۔
جو علانیہ ہے یہ بھی دکھاوے کی خاطر نہیں ہے بلکہ اس غرض سے ہے تاکہ دوسروں کو بھی
تحریک ہو۔ تو ہر شخص کی نیتوں کا حال اللہ بہتر جانتا ہے اگر اس نیت سے کوئی علانیہ بھی کرتا ہے کہ
میرے علانیہ خرچ کرنے سے دوسروں کو تحریک ہوگی تو اس کی اجازت ہے۔ اگر کوئی مخفی اس لئے
خرچ کرتا ہے کہ میرے نفس میں موٹائی نہ آجائے، مجھے اپنے نفس کی طرف سے دھو کہ نہ لگ جائے
تو یہ اور بھی بہتر ہے۔ تو ہمارے چندوں کی تحریک میں بھی یہ دونوں طریق جائز ہیں۔ علانیہ بھی کئے
جاتے ہیں۔ لیکن جو شخص دکھاوے کے لئے کرتے ہیں اکثر دیکھا گیا ہے کہ وہ پھر چند ہ ادا نہیں کیا
کرتے ، وہ صرف وعدے بڑے بڑے لکھا دیتے ہیں پھر ان کو کبھی بھی چندہ ادا کرنے کی توفیق نہیں ملتی۔
پھر سورۃ فاطر کی آیت ۳۰ ہے : وإِن الذِينَ يَتلون كتب اللهِ وَأَقَامُوا الصَّلوةَ
وَانْفَقُوا مِمَّا رَزَقْتهُمْ سِرًّا وَّ عَلَانِيَةً يَرْجُونَ تِجَارَةً لَنْ تَبُورَ (سورة فاطر:۳۰) یقینا وہ لوگ جو
کتاب اللہ پڑھتے ہیں اور نماز کو قائم کرتے ہیں اور اس میں سے جو ہم نے ان کو عطا کیا ہے پوشیدہ بھی
خرچ کرتے ہیں اور اعلانیہ بھی، وہ ایسی تجارت کی امید لگائے ہوئے ہیں جو کبھی تباہ نہیں ہو گی۔
دیکھو دنیا کی تجارتیں تو تباہ ہوتی رہتی ہیں اور بڑی بڑی تجارتیں بھی، کتنی بڑی بھی ہوں،
لاکھوں کروڑوں کی ہوں وہ بھی جب کام ٹوٹتا ہے تو پتہ بھی نہیں لگتا کہ پیسے گئے کہاں۔ بعض لوگ اپنی
حماقت کی وجہ سے ناجائز تو قعات پر خرچ کرتے ہیں۔ ابھی تجارت شروع بھی نہیں ہوئی ہوتی، اس
امید پر کہ تجارت کا مال بہت آئے گا، وہ اپنے خرچ بڑھا دیتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو ہمیشہ بے برکتی ہوئی
ہے۔ تو رزق کا حال تو اللہ بہتر جانتا ہے وہ دلوں کو جانتا ہے اس لئے اس کے مطابق ان سے سلوک
کرتا ہے۔ اس لئے یہ خیال غلط ہے کہ کوئی کہہ دے کہ نیک اولاد تھی پھر کیوں اس کو ایسا ہوا، اس کے
دل کے اوپر اللہ تعالیٰ کی نظر ہے وہ اگر دکھاوے لئے بات کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کے رزق میں کبھی
برکت نہیں ڈالے گا۔
حضرت ابو امامہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے
سنا: اے ابن آدم ! اگر تو مال خرچ کرے گا تو یہ تیرے لئے بہتر ہو گا اور اگر تو اسے روکے گا تو یہ تیرے
لئے بہت بُرا ہو گا۔ ہاں ایسی حالت میں تجھ پر کوئی ملامت نہیں کہ جب تو بمشکل گزارہ کر رہا ہو اور کو
اُس سے شروع کر جس کا نان و نفقہ تیرے ذمہ ہے۔ اور (یا درکھ کہ ) اوپر والا ہا تھ نیچے والے ہاتھ سے
بہتر ہے۔ (مسند احمد بن حنبل. باقی مسند الانصار)
حضرت حارثہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے
ہوئے سنا: صدقہ (یعنی اللہ کی راہ میں مال خرچ کیا کرو کیونکہ تم یہ وہ زمانہ آنے والا ہے کہ جب ایک
شخص اپنا صدقہ (یعنی اللہ کی راہ میں خرچ کیا جانے والا مال) لئے پھرے گا مگر جس کو وہ دیا جاتا ہے وہ
کہے گا کہ اگر تو اسے کل لا تا تو میں قبول کر لیتا مگر میں آج نہیں کروں گا۔
(سنن نسائی کتاب الزكوة)
بخاری کتاب التمنی میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت ہے کہ رسول اللہ
صلى الله نے فرمایا: صرف دو آدمی ایسے ہیں جن کے بارہ میں حسد ( یعنی رشک) جائز ہے۔ ایک وہ شخص
جسے اللہ تعالیٰ نے قرآن عطا کیا ہو اور وہ دن رات اس کی تلاوت کرتا ہو۔ (اس پر رشک کرنے والا کہتا
ہے کاش مجھے بھی ویسی چیز دی جاتی جو اُسے دی گئی ہے تو میں بھی ویسے ہی کرتا جیسے یہ کرتا ہے۔ اور
دوسرا شخص وہ ہے جسے اللہ تعالیٰ نے مال دیا ہو جس کو وہ وہاں خرچ کرتا ہے جہاں خرچ کرنے کا حق ہے
اس پر رشک کرنے والا کہتا ہے) کاش مجھے بھی ویسی چیز دی جاتی جو اسے دی گئی تو میں بھی ویسے ہی
کرتا جیسے یہ کرتا ہے۔ (بخاری کتاب التمنی)
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب
عورت اپنے گھر کے خرچ میں سے کچھ خرچ کرتی ہے، بشر طیکہ اس سے فساد پیدا نہ ہو، تو اس کو اس
کے خرچ کرنے کی وجہ سے اجر ملے گا جبکہ اس کے خاوند کو بھی اس کا اجر ملے گا کیونکہ وہ مال وہی کماکر
لایا ہے۔(بخاری، کتاب الزکوة)
اب شرط اس کی یہی ہے کہ مال خاوند نے کمایا ہو۔ بعض لوگ بیویوں کی کمائی پر بیٹھے رہتے
ہیں اور کھانا کھاتے ہیں اور اس میں جو وہ خرچ کرتے ہیں اور ان کا کوئی خرچ نہیں ہے۔ اصل خرچ وہی
ہے جو خاوند کما کر لائے اور اس میں سے بیوی ہاتھ روک کر کچھ بچائے اور پھر صدقہ خیرات کرے تو
اس کی جزا دونوں کو ملتی ہے، خاوند کو بھی اور بیوی کو بھی۔
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔
”اے ایمان والو! تم ان مالوں میں سے لوگوں کو بطریق سخاوت یا احسان یا صدقہ و غیرہ دو، جو
تمہاری پاک کمائی ہے یعنی جس میں چوری یار شوت یا خیانت یا غین کا مال یا ظلم کے روپیہ کی آمیزش
نہیں۔ اور یہ قصد تمہارے دل سے دُور رہے کہ ناپاک مال لوگوں کو دو۔ اور دوسری بات یہ ہے کہ اپنی
خیرات اور مروت کو احسان رکھنے اور دکھ دینے کے ساتھ باطل مت کرو یعنی اپنے ممنون منت کو کبھی
یہ نہ جتلاؤ کہ ہم نے تجھے یہ دیا تھا اور نہ اس کو دُکھ دو کہ اس طرح تمہارا احسان باطل ہو گا۔ اور نہ ایسا
طریق پکڑو کہ تم اپنے مالوں کو ریاکاری کے ساتھ خرچ کرو۔ بچے نیکوں کی یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ
تکلیفوں اور کم آمدنی کی حالت میں اور قحط کے دنوں میں سخاوت سے تنگ دل نہیں ہو جاتے بلکہ تنگی کی
حالت میں بھی اپنے مقدور کے موافق سخاوت کرتے رہتے ہیں۔ وہ کبھی پوشیدہ خیرات کرتے ہیں اور
کبھی ظاہر ۔ پوشیدہ اس لئے کہ تاریا کاری سے بچیں اور ظاہر اس لئے کہ تا دوسروں کو ترغیب دیں۔
خیرات اور صدقات وغیرہ پر جو مال دیا جائے اس میں یہ ملحوظ رہنا چاہئے کہ پہلے جس قدر محتاج ہیں ان
کو دیا جائے۔ ہاں جو خیرات کے مال کا تعہد کریں یا اس کے لئے انتظام و اہتمام کریں، اُن کو خیرات کے
مال سے کچھ مال مل سکتا ہے"۔
مطلب ہے اب خیرات کے مال کا انتظام کرنے والے جو لوگ ہیں ان کے لئے ، خواہ صدقہ
اکھٹا کر رہے ہوں اس مال میں سے کچھ اپنی ذات پر خرچ کرنا اپنی ضرورت کے لئے یہ ان کے لئے
صدقہ ہر گز نہیں ہے، یہ اپنے کام کی محنت کا اجر ہے۔
۲۰۰۲ تا ۱۴ فروری ۲۰۰۲ء

” اور نیز کسی کو بدی سے بچانے کے لئے بھی اس مال میں سے دے سکتے ہیں۔ ایسا ہی وہ مال
غلاموں کے آزاد کرنے کے لئے اور محتاج اور قرضداروں اور آفت زدہ لوگوں کی مدد کے لئے بھی
اور دوسری راہوں میں جو محض خدا کے لئے ہوں وہ مال خرچ ہو گا۔ تم حقیقی نیکی کو ہر گز نہیں پاسکتے
جب تک کہ بنی نوع کی ہمدردی میں وہ مال خرچ نہ کرو جو تمہارا پیار امال ہے۔ غریبوں کا حق ادا کرو۔
مسکینوں کو دو۔ مسافروں کی خدمت کرو۔ اور فضولیوں سے اپنے تئیں بچاؤ یعنی بیا ہوں شادیوں میں اور
طرح طرح کی عیاشی کی جگہوں میں اور لڑکا پیدا ہونے کی رسوم میں جو اسراف سے مال خرچ کیا جاتا ہے
اس سے اپنے تئیں بچاؤ۔“ اسلامی اصول کی فلاسفی روحانی خزائن جلد ۱۰۔ صفحه ۳۵۶ تا ۳۵۸)
پھر سورۃ المنافقون کی آیت ہے: ﴿وَأَنْفِقُوا مِمَّا رَزَقْنكُمْ مِنْ قَبْلِ أَن يأْتِي
اَحَدَكُمُ المَوْتُ فَيَقُولَ رَبِّ لَوْ لَا أَخَّرْتَنِي إِلَى أَجَلٍ قَرِيبٍ. فَأَصَّدَّقَ وَاكُنْ مِن الصَّلِحِيْنَ )
(سورة المنافقون آيت (۱۱) اور خرچ کرو اس میں سے جو ہم نے تمہیں دیا ہے پیشتر اس کے کہ تم میں
سے کسی کو موت آجائے تو وہ کہے اے میرے رب ! کاش تو نے مجھے تھوڑی سی مدت تک مہلت دی
ہوتی تو میں ضرور صدقات دیتا اور نیکو کاروں میں سے ہو جاتا۔
رت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: یقیناً
اللہ تعالیٰ مومن کو اُس کی کسی نیکی کا اجر کم کر کے نہیں دیتا۔ اُسے اُس نیکی کے بدلے میں دنیا میں بھی
رزق ملتا ہے اور اس کے علاوہ آخرت میں بھی اُس کی جزا اُسے ملے گی۔ لیکن کافر کو اُس کے اچھے
کاموں کے بدلہ میں بس اس دنیا میں ہی کچھ کھلایا پلایا جاتا ہے یہاں تک کہ جب وہ آخرت میں پہنچے گا تو
اُس کے پاس کوئی نیکی نہیں ہو گی جس کی اُسے نیک جز دی جائے۔
(مسند احمد بن حنبل، باقي مسند المكثرين)
بخاری کتاب الزکوۃ میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ
رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ بخیل اور خرچ کرنے والے کی مثال ایسے دو اشخاص کی طرح
ہے جنہوں نے لوہے کے ایسے زیرہ نما نے پہنے ہوں جو صرف چھاتی سے گلے تک ہوں۔ خرچ کرنے
والا جب بھی خرچ کرتا ہے تو اس کا جبہ کھلتا جاتا ہے یا یہ فرمایا کہ وہ جبہ اُس کی جلد پر پھیلتا جاتا ہے یہاں
تک کہ اس کی انگلیوں کی پوروں کو بھی ڈھانپ لیتا ہے اور گویا اس کو اپنے اندر بالکل غائب کر لیتا ہے۔
اور بخیل جب بھی ارادہ کرتا ہے کہ خرچ سے ہاتھ روکے تو اس جسے کا ہر حلقہ اپنی جگہ پر اس کے جسم
کے ساتھ اور تنگ ہو جاتا ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ وہ جبتہ کھلا ہو جائے مگر وہ کھلا نہیں ہو تا۔
(بخاری کتاب الزكوة)
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔
رزق دو قسم کے ہوتے ہیں۔ ایک ابتلاء کے طور پر، دوسرے اصطفاء کے طور پر۔ رزق
ابتلاء کے طور پر تو وہ رزق ہے جس کو اللہ سے کوئی واسطہ نہیں رہتا بلکہ یہ رزق انسان کو خدا سے دُور
ڈالتا جاتا ہے یہاں تک کہ اس کو ہلاک کر دیتا ہے۔ اسی طرف اللہ تعالٰی نے اشارہ کر کے فرمایا ہے
لا تُلهِكُمْ اَمْوَالَكُمْ تمہارے مال تم کو ہلاک نہ کر دیں۔ اور رزق اصطفاء کے طور پر وہ ہوتا ہے جو خدا
کے لئے ہو۔ ایسے لوگوں کا متولی خدا ہو جاتا ہے اور جو کچھ اُن کے پاس ہوتا ہے وہ اس کو خدا ہی کا سمجھتے
ہیں اور اپنے عمل سے ثابت کر دکھاتے ہیں۔ صحابہ کی حالت دیکھو ! جب امتحان کا وقت آیا تو جو کچھ کسی
کے پاس تھا اللہ تعالیٰ کی راہ میں دے دیا۔ حضرت ابو بکر صدیق سب سے اول کمبل پہن کر آگئے۔ پھر
اُس کمبل کی جزا بھی اللہ تعالیٰ نے کیا دی کہ سب سے اول خلیفہ وہی ہوئے۔ غرض یہ ہے کہ اصلی
خوبی، خیر اور رُوحانی لذت سے بہرہ ور ہونے کے لئے وہی مال کام آسکتا ہے جو خدا کی راہ میں خرچ کیا
جاوے۔“ (الحکم- جلد ۳ نمبر ۲۲ بتاريخ ۲۳ جون ۱۸۹۹ء۔ صفحه اول)
اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک رؤیا بیان کرتا ہوں۔ آپ فرماتے ہیں
ئیں نے خواب میں ایک فرشتہ ایک لڑکے کی صورت میں دیکھا جو ایک اونچے چبوترہ پر
بیٹھاہواتھا۔ اور اس کے ہاتھ میں ایک پاکیز ونان تھا جو نہایت چمکیلا تھا۔ وہ نان اس نے مجھے دیا اور کہا یہ
تیرے لئے اور تیرے ساتھ کے درویشوں کے لئے ہے۔ یہ اس زمانہ کی خواب ہے جب میں نہ کوئی
شہرت اور نہ کوئی دعویٰ رکھتا تھا اور نہ میرے ساتھ درویشوں کی کوئی جماعت تھی اور اب میرے
ساتھ بہت سی وہ جماعت ہے جنہوں نے خود دین کو دنیا پر مقدم کر رکھا ہے اور اپنے تئیں درویش
بنا دیا ہے۔ اور اپنے وطنوں سے ہجرت کر کے اپنے قدیم دوستوں اور اقارب سے علیحدہ ہو کر ہمیشہ کے
لئے میری ہمسائیگی میں آباد ہوئے ہیں اور نان سے میں نے یہ تعبیر کی کہ خدا ہمارا اور ہماری جماعت
کا آپ متکفل ہو گا اور رزق کی پریشانی سے ہم کو پراگندہ نہیں ہونے دے گا۔ چنانچہ سال ہائے دراز سے
ایسا ہی ظہور میں آرہا ہے“۔ (حوالہ)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام حقیقۃ الوحی میں جو نشانات تحریر فرماتے ہیں ان میں
سے ایک سو بائیس نمبر پر یہ نشان ہے:
عرصہ تیس برس کے قریب گزرا کہ ایک مرتبہ میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک بلند
چبوترہ ہے جو دکان کے مشابہ ہے اور شاید اس پر چھت بھی ہے اس میں ایک نہایت خوبصورت لڑکا
بیٹھا ہے جو قریباً سات برس کی عمر کا تھا۔ میرے دل میں یہ گزرا کہ یہ فرشتہ ہے۔ اس نے مجھے بلایا
بیا میں خود گیا یہ یاد نہیں لیکن جب میں اس چبوترہ کے پاس جا کر کھڑا ہوا تو اس نے ایک نان جو نہایت
لطیف تھا اور چمک رہا تھا اور بہت بڑا تھا گویا چار ان کی مقدار پر تھا اس نے ہاتھ میں پکڑ کر مجھے دیا اور کہا
یہ نان لو، یہ تمہارے لئے اور تمہارے ساتھ کے درویشوں کے لئے ہے۔ سو دس برس کے بعد اس
خواب کا ظہور ہو گیا۔ اگر کوئی دل کی صفائی سے قادیان میں آکر رہے تو اسے معلوم ہو گا کہ وہی روٹی جو
فرشتہ نے دی تھی دو وقت ہمیں غیب سے ملتی ہے۔ کئی عیال دار دو وقت یہاں سے روٹی کھاتے ہیں،
کئی نابینا اور اپانچ اور مسکین دو وقت اس لنگر سے روٹی لے جاتے ہیں اور ہر ایک طرف سے مہمان آتے
ہیں اور اوسط تعداد روٹی کھانے والوں کی ہر روز دو سو اور کبھی تین سو اور کبھی زیادہ ہو جاتی ہے جو دو
وقت اس لنگر سے روٹی کھاتے ہیں اور دوسرے مصارف مہماندار کے الگ ہیں اور اوسط خرچ بہت
کفایت شعاری سے پندرہ سوما ہوار ہو جاتا ہے۔ مگر اور بہت سے متفرق خرچ ہیں جو اس کے علاوہ ہیں
یہ خدا کا معجزہ ہیں برس سے میں دیکھ رہا ہوں غیب سے ہمیں روٹی ملتی ہے۔ اور نہیں معلوم ہوتا کہ
کل کہاں سے آئے گی لیکن آجاتی ہے۔ حضرت عیسیٰ کے حواریوں کی تو یہ دعا تھی کہ اے خدا ہمیں
روز کی روٹی دے مگر خدائے کریم ہمیں بغیر دعا کے ہر روز کی روٹی دے رہا ہے۔ تو جیسا کہ فرشتہ نے
کہا تھا کہ یہ روٹی تمہارے لئے اور تمہارے ساتھ کے درویشوں کے لئے ہے اسی طرح خدائے کریم
مجھے اور میرے ساتھ کے درویشوں کو ہر روز اپنی طرف سے دعوت بھیجتا ہے۔ پس ہر روز دعوت اس
کی ہمارے لئے ایک نیا نشان ہے“۔
(حواله)
اس زمانہ میں تین سو مہمان روزانہ لنگر خانہ میں آنا ایک بہت بڑی چیز تھی۔ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک شعر ہے۔
لفَاظَاتُ الْمَوَائِدَ كَانَ أَكُلِي وَصِرْتُ الْيَوْمَ مِطْعَامَ الْأَهَالِي
یعنی دستر خوانوں کا پس خوردہ میری خوراک ہوا کر تا تھا یعنی آپ کی کوئی دلچسپی نہیں تھی
گھر کی چیزوں میں اور کھانے میں۔ دستر خوان سے ان کے جو بچتا تھا وہ ان کی والدہ یاوالد آپ کے لئے
بھیجوا دیا کرتے تھے اور اس میں سے بھی آپ غرباء میں تقسیم کر دیا کرتے تھے۔ بسا اوقات ایسا ہوا ہے
کہ جیب میں چنے ڈالے ہوئے ہیں روٹی اپنی غریبوں کو دے دی اور وہی چنے کھا کے گزارہ کیا۔ آج
کہتے ہیں دیکھو کتنے گھروں کو میں کھلانے والا بن گیا ہوں۔ اب سب دنیا میں حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے لنگر جاری ہیں ان کا حساب کریں تو بلا شبہ لاکھوں بلکہ اب کروڑوں ایسے ہیں جو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس لنگر سے لقمے کھا رہے ہیں جو خدمت خلق کی وجہ سے
آپ نے خدا کی خاطر جاری کیا۔
الہام نومبر ۱۸۸۱ء : محرم ۱۲۹۹ ہجری کی پہلی یا دوسری تاریخ میں ہم کو خواب میں یہ
دکھائی دیا کہ کسی صاحب نے مدد کتاب کے لئے پچاس روپیہ روانہ کئے ہیں“۔ اب یہ دلچسپ بات ہے
کہ اس رات ایک آریہ (لالہ شرمیت) صاحب نے بھی ہمارے لئے خواب دیکھی کہ کسی نے مدد
کتاب کے لئے ہزار روپیہ روانہ کیا ہے۔ اور جب انہوں نے خواب بیان کی تو ہم نے اسی وقت اُن کو
اپنی خواب بھی سنادی اور یہ بھی کہہ دیا کہ تمہاری خواب میں انیس حصے جھوٹ مل گیا ہے اور یہ اسی کی
سزا ہے کہ تم ہندو اور دین اسلام سے خارج ہو۔ شاید اُن کو گراں ہی گزرا ہو گا مگر بات سجی تھی۔ جس
کی سچائی پانچویں یا چھٹی محرم میں ظہور میں آگئی۔ یعنی پنجم یا ششم محرم الحرام میں مبلغ پچاس روپیہ،
۲۰۰۲ تا ۱۴ فروری ۲۰۰۲ء ) 7(

جن کو جونا گڑھ سے شیخ محمد بہاؤالدین صاحب مدارالمہام ریاست نے کتاب کے لئے بھیجا تھا، کئی لوگوں
اور ایک آریہ کے روبرو پہنچ گئے۔ والحمد للہ علی ذالک۔"
(براہین احمدیه حصه -سوم- صفحه ۲۵۵ ۲۵۶ - حاشیه در حاشیه نمبرا)
تین جون ۱۹۰۳ء کا الہام ہے: " إِنِّي مَعَكَ وَمَعَ اَهْلِكَ إِنِّي مَعَ كَفْرَةِ رِزْقِكَ يقينا میں
تیرے ساتھ اور تیرے اہل کے ساتھ ہوں۔ میں تیرے کثرت رزق کے ساتھ ہوں۔
(تذکره، صفحه ۲۷۳ ایڈیشن 1913ء)
پھر ۳ / مارچ ۱۹۰۵ء: - وو وہ رات جس کے بعد جمعہ ۳ / مارچ ۱۹۰۵ء ہے ایک بجنے کے بعد
۳۵ منٹ پر اس رات میں نے خواب دیکھا کہ کچھ روپیہ کی کمی اور سخت مشکلات پیش ہیں۔ اور بہت فکر
دامنگیر ہے۔ میں کسی کو کہتا ہوں کہ ایک کاغذ بناؤ جس میں لکھا ہو کہ جمع یہ تھا اور خرچ یہ ہوا۔ کوئی
میری بات کی طرف توجہ نہیں کرتا۔ اور سامنے ایک شخص کچھ حساب کے کاغذات لکھ رہا ہے۔ میں
نے شناخت کیا کہ یہ تو بچھی داس جمع خرچ نویس ہے جو کسی زمانہ میں خزانہ سیالکوٹ میں اسی عہدہ پر
نوکر تھا۔ میں نے اس کو بلانا چاہا وہ بھی نہ آیا، لا اپر اورہا۔ اور میں نے دیکھا کہ روپیہ کی بہت کمی ہے۔
کسی طرح بات نہیں بنتی۔ اسی اثناء میں ایک صالح مرد سادہ طبع سادہ پوش آیا۔ اس نے اپنی بھری ہوئی
مٹھی روپیہ کی میری جھولی میں ڈال دی اور ایسے جلدی چلا گیا کہ میں اس کا نام بھی نہیں پوچھ سکا۔ مگر
پھر بھی روپیہ کی کمی رہی۔ پھر ایک اور صالح مرد آیا جو محض نورانی شکل سادہ طبع کوٹلہ کے ایک صوفی
کی شکل کے مشابہ تھا جس کا نام غالباً کرم الہی یا فضل الہی ہے۔ جس نے کر تہ نیچ کر ہمیں روپیہ دیا تھا۔
صورت انسان کی ہے مگر علیحدہ خلقت کا آدمی معلوم ہوتا ہے۔ اس نے دونوں ہاتھ روپیہ سے بھر کر
میری جھولی میں وہ روپیہ ڈال دیا۔ اور وہ بہت سا روپیہ ہو گیا۔ میں نے پوچھا: آپ کا نام کیا؟ اس نے
کہا: نام کیا ہوتا ہے، نام کچھ نہیں۔ میں نے کہا: کچھ بتلاؤ، نام کیا ہے ؟۔ اُس نے کہا: ٹیچی ۔“
یہ وہ لفظ ہے الہام کا جس پہ غیر احمدی علماء بہت مذاق اڑاتے ہیں حالانکہ اس کا ترجمہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام نے یہ بیان فرمایا ہے : میچی پنجابی زبان میں وقت مقررہ کو کہتے ہیں یعنی
عین ضرورت کے وقت آنے والا “۔ (حقیقة الوحی۔ صفحه ۳۳۲)
اور میں اُس وقت چشم پر آب ہو گیا کہ ہماری جماعت میں ایسے بھی ہیں جو اس قدر روپیہ
دیتے ہیں اور نام نہیں بتلاتے۔ اور ساتھ ہی کہتا ہوں کہ یہ تو آدمی نہیں ہے، یہ تو فرشتہ ہے۔ اور جب
بہت سے مال کا نظارہ میرے سامنے آیا۔ میں نے کہا: میں اس میں سے منظور محمد کی بیوی کو دوں گا کہ وہ
حاجتمند ہے اور جب میں نے یہ مخواب دیکھا، اس وقت رات کا ایک بج کر اُس پر ۳۵ منٹ زیادہ گزر
چکے تھے۔ کاپی الہامات حضرت مسیح موعود صفحه ٣٩. الحكم. جلدا۔ نمبر ١٠.
بتاريخ ۲۴ مارچ ۱۹۰۵ء ریویو آف ریلیجنز جلد ۴ نمبر ۳ بابت ماه مارچ ۱۹۰۵ء)
اب یہ بات یاد ر کھنے کے لائق ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو الہامات کے
ذریعہ جو روپیہ ملا ہے یہ اب تو بہت زیادہ ہو گیا ہے۔ اس وقت تو چند روپے بھیجنے والے کہا کرتے تھے
ہمار ا نام نہ لیتا لیکن اب لکھو کھہا روپیہ مجھے بھیجوایا جاتا ہے اور اس شرط کے ساتھ کہ ہمارا نام نہ لینا۔
ایک موقع پر ایک دوست نے پچاس لاکھ روپیہ مجھے بھیجوایا اور یہ کہا کہ یہ آپ خرچ کریں خدا کی راہ
میں اور میر میرا انام نہ لیں۔ تو اب دیکھیں کہیں پانچ پانچ روپے یا دس دس روپے پر حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے اتنی قدر فرمائی تھی اور اب پچاس پچاس لاکھ بھیجنے والے بھی اپنا نام بتانے کی اجازت
نہیں دیتے۔ تو یہ سب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے انہی تھوڑے سے روپوڈس کی برکت
ہے۔ اس سے نفس کے دھو کہ میں مبتلا نہ ہوں یہ روپے وہی روپے آرہے ہیں جو حضرت مسیح موعود
عليه الصلوۃ والسلام سے وعدہ کیا گیا تھا۔
اب اس کے بعد میں وقف جدید کے سال نو کا اعلان کرتا ہوں۔
وقف جدید کا چوالیسواں سال ۳۱ دسمبر ۲۰۰ء کو خدا تعالیٰ کے فضلوں کو سمیٹتے ہوئے اپنے
اختتام کو پہنچا ہے اور ہم یکم جنوری ۲۰۰۲ء سے وقف جدید کے پینتالیسویں سال میں داخل ہو گئے
ہیں۔
وقف جدید کی تحریک ۲۷ دسمبر ۱۹۵۷ء کو حضرت مصلح موعودؓ نے جاری فرمائی تھی۔ پھر
1944ء میں حضرت خلیفہ مسیح الثالث نے وقف جدید میں دفتر اطفال جاری فرمایا۔
آغاز میں تو یہ تحریک صرف پاکستان اور ہندوستان کے لئے ہی تھی، پھر میں نے ۲۵ / دسمبر
۱۹۸۵ء کو اس تحریک کو پوری دنیا کے لئے وسیع کر دیا اور اب خدا تعالی کے فضل سے 110 ممالک اس
تحریک میں شامل ہو چکے ہیں۔
رپورٹوں کے مطابق ۳۱ رد سمبر ۲۰۰۱ء تک وقف جدید کی مکمل وصولی ۱۳؎ لاکھ ۸۲ ہزار
پاؤنڈ ہے۔ یہ وصولی گزشتہ سال کی وصولی سے ایک لاکھ ۳۰ ہزار پاؤنڈ زیادہ ہے۔الحمد للہ۔ وقف جدید
میں شامل ہونے والے مخلصین کی تعداد سور لاکھ ۵۵/ ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ اور صرف گزشتہ
ایک سال کے دوران وقف جدید میں ۵۷/ ہزار کا اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافہ میں ایک بڑی تعداد
ہندوستان سے تعلق رکھتی ہے۔ اور ہندوستان کے نو مبایعین سے تعلق رکھتی ہے۔
امریکہ کی جماعت نے امسال بھی ہمیشہ کی طرح وقف جدید میں دنیا بھر کی جماعتوں کو پیچھے
چھوڑ دیا ہے اور اپنا اولیت کا اعزاز برقرار رکھا ہے۔ پاکستان نے حسب سابق اپنی دوسری پوزیشن کو قائم
رکھا ہے تاہم اپنے ٹارگٹ سے بڑھ کر نمایاں قربانی کی توفیق پائی ہے۔ جرمنی کی جماعت گزشتہ کئی
سالوں سے تیسرے نمبر پر آتی رہی ہے لیکن اس سال ما شاء اللہ انگلستان کی جماعت نے جر منی کو ۵۴
ہزار ۲۰۰ پاؤنڈ سے پیچھے چھوڑ دیا ہے اور بالآخر دنیا بھر کی جماعتوں میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
یہ اس سال کا بہت بڑا Upset ہے۔ اب امید ہے کہ ہمارا یہ جو انگلستان کا آگے قدم ہے اس
کو وہ آگے ہی رکھیں گے اور جرمنی کو ملنے نہیں دیں گے۔ دونوں گھوڑے ہماری جماعت ہی کے ہیں
عمر خدا نے جس گھوڑے کو نکلنے کی توفیق دی اس کا احسان ہے۔
مجموعی وصولی کے لحاظ سے بالترتیب پہلی دس جماعتیں امریکہ ، پاکستان، برطانیہ، جرمنی،
کینیڈا، بھارت، سوئٹزر لینڈ، انڈونیشیا، بلجیم اور ماریشس۔
پاکستان کی جماعتوں میں وقف جدید کی مجموعی وصولی کے لحاظ سے کراچی چندہ بالغان اور دفتر
اطفال دونوں پہلوؤں سے اول رہا ہے۔ جبکہ چندہ بالغان میں دوسرے نمبر پر لاہور اور تیسرے نمبر پر
ربوہ کی جماعتیں آئی ہیں اور دفتر اطفال میں دوسرے نمبر پر ربوہ اور تیسرے نمبر پر لاہور کی جماعتیں
آئی ہیں۔ کراچی دونوں صورتوں میں اول ہے۔ پاکستان میں چندہ بالغان میں مجموعی وصولی کے لحاظ
سے بالترتیب پہلے دس اضلاع یہ ہیں: اسلام آباد، فیصل آباد، شیخوپورہ، گجرات، راولپنڈی، گوجر انوالہ،
سرگودھا، سیالکوٹ، میر پور خاص اور بہاولنگر۔
پاکستان میں دفتر اطفال میں مجموعی لحاظ سے بالترتیب پہلے دس اضلاع سیالکوٹ، گوجرانوالہ،
اسلام آباد ، راولپنڈی، شیخوپورہ، فیصل آباد ، میر پور خاص، سرگودھا، نارووال اور پھر حیدر آباد ۔ اب
حیرت انگیز ہے، سیالکوٹ کے متعلق توقع نہیں تھی کہ ماشاء اللہ وہ اس میدان میں بہت آگے نکل
جائے گا نمبر ایک پر آگیا ہے۔
یہ خطبہ اس سال کا پہلا خطبہ تھا اس کے ذریعہ میں تمام عالمگیر جماعت احمدیہ کو نئے سال کی
مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ اللہ تعالٰی اس سال کو عالم اسلام اور بالخصوص جماعت احمدیہ کے لئے غیر
معمولی ترقیات اور فتوحات کا سال بنادے اور اللہ تعالیٰ نے اپنے بندہ حضرت اقدس مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام سے جو وعدے کئے تھے ان کا فیض ہر احمدی کو پہنچتا ہے۔
۲۰۰۲ تا ۱۴ فروری ۲۰۰۲ء

آج 10 میں سے 10 باقی