Raziq & Razzaq

Friday Sermon, 18 January 2002: Raziq & Razzaq

AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے اللہ تعالیٰ کی صفاتِ رزاقیت اور پاکیزہ و حلال رزق کے حصول کے موضوع پر بیان فرمایا۔ انہوں نے قرآن کریم کی آیات اور احادیث نبویہ کی روشنی میں واضح کیا کہ حرام غذا دعا کی قبولیت میں مانع بنتی ہے اور گناہوں کی وجہ سے انسان رزق سے محروم ہو جاتا ہے۔ نیز آپ نے صلہ رحمی، قناعت، صبر، اور ہجرت میں نیت کی درستی کی اہمیت پر زور دیا اور رزق میں برکت کے لیے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعض دعائیں بیان فرمائیں۔

موضوعات: حلال و طیب رزق، قبولیت دعا، صلہ رحمی کی اہمیت، صبر اور قناعت، ہجرت اور نیت کی درستی، ادعیہ نبویہ

خطبه جمعه
جو صله رحمی کرے گا اس کے رزق میں اللہ تعالیٰ برکت عطا کرے گا
انسان اپنی کی ہوئی غلطیوں کی وجہ سے رزق سے محروم کیا جاتا ہے۔
حرام کھانے والے کی دعا قبول نھیں ھوتی۔ رزق میں وسعت اور برکت کے لئے
آنحضرت کی بعض دعاؤں کا تذکرہ
خطبہ جمعہ ارشاد فرمورہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خلیفة المسیح الرابع ايده الله تعالیٰ بنصره العزيز - فرموده ۱۸/ جنوری ۲۰۰۳ء بمطابق ۱۸ر صلح ۱۳۸ هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
(خطبہ جمعہ کا یہ متن اداره الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فاعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين -
اهدنا الصراط المستقيم – صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالین
اللہ تعالیٰ کی صفات رازق اور رزاق سے متعلق جو خطبات کا سلسلہ جاری ہے وہی اس خطبہ میں
بھی ہو گا اور شاید اگلے خطبہ میں بھی یہی مضمون جاری رہے۔ پہلی آیت سورۃ الاعراف کی ۳۳ویں
آیت ہے جو میں آپ کے سامنے پڑھتا ہوں۔
قلْ مَنْ حَرَّمَ زِينَةَ اللهِ الَّتى اَخْرَجَ لِعِبَادِهِ وَ الطَّيِّبَتِ مِنَ الرِّزْقِ قُلْ هِيَ لِلَّذِيْنَ
امَنُوا فِي الحَياةِ الدُّنْيَا خَالِصَةً يَّوْمَ القِيمَةِ . كَذلِكَ نُفَصِلُ الآيَتِ لِقَوْمٍ يُعْلَمُونَ )
تو پوچھ کہ اللہ کی (پیدا کردہ) زینت کس نے حرام کی ہے جو اس نے اپنے بندوں کے لئے نکالی
ہے۔ اور رزق میں سے پاکیزہ چیزیں بھی۔ تو کہہ دے کہ یہ اس دنیا کی زندگی میں بھی ان کے لئے ہیں
جو ایمان لائے (اور ) قیامت کے دن تو خالصہ (بلا شرکت غیرے صرف انہی کے لئے ہوں گی۔ اس
طرح ہم نشانات کھول کھول کر بیان کرتے ہیں ایسے لوگوں کے لئے جو علم رکھتے ہیں۔
دوسری آیت سورۃ النحل کی ۷۳ ویں آیت ہے: ﴿ وَاللهُ جَعَلَ لَكُمْ مِنْ أَنْفُسِكُمْ أَزْوَاجًا
وَجَعَلَ لَكُمْ مِنْ أَزْوَاجِكُمْ بَنِينَ وَحَفَدَةً وَرَزَقَكُمْ مِنَ الطَّيِّبَتِ. أَفَبِالْبَاطِلِ يُؤْمِنُونَ وَبِنِعْمَةٍ
اللهِ هُمْ يَكْفُرُونَ ﴾ اور اللہ وہ ہے جس نے تمہارے لئے تمہاری جنس میں سے ہی جوڑے پیدا کئے
اور تمہیں تمہارے جوڑوں میں سے ہی بیٹے اور پوتے عطا کئے اور تمہیں پاکیزہ چیزوں میں سے رزق
دیا۔ تو پھر کیا وہ باطل پر تو ایمان لائیں گے اور اللہ کی نعمتوں کا انکار کر دیں گے ؟
: اس سلسہ میں حدیث ہے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
یقینا اللہ تعالیٰ طبیب ہے اور صرف طبیب کو ہی قبول فرماتا ہے۔ اور یقینا اللہ نے مومنین کو اسی بات کا حکم
دیا ہے جس کا اُس نے رسولوں کو حکم دیا ہے۔ چنانچہ فرماتا ہے: "اے رسولوا طیبات میں سے کھاؤ اور
نیک عمل کرو۔ یقیناً میں اُسے جو کچھ تم کرتے ہو ، خوب جانتا ہوں"۔ نیز فرماتا ہے: "اے وہ لو گو جو
ایمان لائے ہو! جو رزق ہم نے تمہیں دیا ہے، اس میں سے پاکیزہ چیزیں کھاؤ“۔ پھر آپ نے ایسے شخص
کا ذکر فرمایا جو لمباستر کرتا ہے، جس کے بال خاک آلودہ اور پراگندہ ہوتے ہیں اور لباس وغیرہ حرام ہوتا
ہے۔ غرضیکہ حرام ہی اس کی غذا ہوتی ہے۔ (اس کے ذکر کے بعد آپ نے فرمایا: پھر اس کی دعا کیسے
قبول ہو سکتی ہے۔(مسلم کتاب الزکوۃ)
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهَا قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللهِ الا الله إِنَّ أَطْيَبَ مَا أَكَلْتُمْ مِنْ
گشبِكُمْ وَإِنَّ أَوْلَادَكُمْ مِنْ كَسْبِكُمْ.
(ترمذی، کتاب الاحكام، باب أن الوالد ياخذ من مال ولده)
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
تمہار اسب سے طیب کھانا وہ ہے جو تم خود کما کر کھاؤ۔ اور تمہاری اولاد بھی تمہاری کمائی میں شامل ہے۔
حضرت خلیفہ المسیح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ لکھتے ہیں۔
حرمت کے چار قاعدے ہیں۔ ایک وہ حرام ہے جو انسان کی جان کو ہلاک کر دے مثلاً
مردار دوم وہ جو اخلاق میں شہوت و غضب کو بڑھائے مثلاً سور۔ سوم وہ جو طبیعی قوتوں کو برباد کرے
مثلا لہو جس کی زہر شیخ، استر خاء پیدا کرتی ہے۔ جو قومیں مردار، خون، سور، غیر اللہ کے نام کا استعمال
کرتی ہیں ان میں انہیات کے سمجھنے کی قوت نہیں رہتی۔ چہارم جو غیر اللہ سے تقریب اور حاجت روائی
کے لئے ذبح کیا جاوے اور یہ شرک ہے“۔(حقائق الفرقان جلد دوم صفحه ۱۸۰)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔
پاک چیزیں کھاؤ اور پاک عمل کرو۔ اس آیت میں حکم جسمانی صلاحیت کے انتظام کے لئے
ہے جس کے لئے (كُلُوا مِنَ الطيبت ﷺ کا ارشاد ہے اور دوسرا حکم روحانی صلاحیت کے انتظام کے
لئے ہے جس کے لئے ﴿وَاعْمَلُوا صَالِحًا ) کا ارشاد ہے ۔ اور ان دونوں کے مقابلہ سے ہمیں یہ
دلیل ملتی ہے کہ بدکاروں کے لئے عالم آخرت کی سزا ضروری ہے کیونکہ جبکہ ہم دنیا میں جسمانی
پاکیزگی کے قواعد کو ترک کر کے فی الفور کسی بلا میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔ اس لئے یہ امر بھی یقینی ہے کہ
اگر ہم روحانی پاکیزگی کے اصول کو ترک کریں گے تو اسی طرح موت کے بعد بھی کوئی عذاب مؤلم
ضرور ہم پر وارد ہو گا جو وبا کی طرح ہمارے ہی اعمال کا نتیجہ ہو گا“۔
(ايام الصلح، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه (۳۳۸
اب سورۃ یونس کی آیت ۶۰: قُلْ آرَءَ يْتُمْ مَا انْزَلَ اللهُ لَكُمْ مِنْ رِزْقِ فَجَعَلْتُمْ مِنْهُ
حَرَامًا وَّ حَلالاً. قُلْ اللَّهُ أَذِنَ لَكُمْ أَمْ عَلَى اللهِ تَفْتَرُون ، تو کہہ دے کیا تم غور نہیں کرتے کہ
اللہ نے تمہارے لئے جو رزق اتارا ہے اس میں سے تم نے خود ہی حرام اور حلال بنالئے ہیں۔ تو (ان
سے پوچھ کہ کیا اللہ نے تمہیں ان باتوں کی اجازت دی ہے یا تم محض اللہ پر افترا باندھ رہے ہو۔
حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ علیہ کو یہ
فرماتے ہوئے سنا: حرام اور حلال اشیاء واضح ہیں اور ان کے درمیان کچھ مشتبہ امور ہیں جن کو اکثر لوگ
نہیں جانتے۔ پس جو لوگ مشتمھات سے بچتے رہتے ہیں وہ دین کو اور اپنی آبرو کو محفوظ کر لیتے ہیں اور جو
شخص مشتبہات میں پڑتا ہے وہ حرام میں جا پھنستا ہے۔ ایسے شخص کی مثال بالکل اس چرواہے کی سی ہے
جو ممنوعہ علاقے کے قریب قریب اپنے جانور چراتا ہے اور بالکل ممکن ہے کہ اس کے جانور اس علاقہ
میں گھس جائیں۔ دیکھو ہر بادشاہ کا ایک ممنوعہ علاقہ ہوتا ہے جس میں کسی کو جانے کی اجازت نہیں
ہوتی۔ یاد رکھو اللہ تعالیٰ کا ممنوعہ علاقہ اس کی طرف سے حرام کردہ اشیاء ہیں۔ اور سنو انسان کے جسم
میں ایک گوشت کا ٹکڑا ہے۔ اگر وہ ٹھیک رہے تو سارا جسم تندرست اور ٹھیک رہتا ہے i اور جب وہ
خراب اور بیمار ہو جائے تو سارا جسم بیمار اور لاچار ہو جاتا ہے اور اچھی طرح یاد رکھو کہ وہ ٹکڑا دل
ہے۔ (بخاری، کتاب الایمان)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔
قرآن شریف تو كُلُوا مِنَ الطَّيِّبات کی تعلیم دے اور یہ لوگ طیب عمدہ چیز میں خاک
۲۰۰۲ تا ۲۸ فروری ۲۰۰۲ء ) 5(

ڈال کر غیر طیب بنادیں۔ اس قسم کے مذاہب اسلام کے بہت عرصہ بعد پیدا ہوئے ہیں یہ لوگ
آنحضرت ﷺ پر اضافہ کرتے ہیں۔ ان کو اسلام سے اور قرآن کریم سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ یہ
خود اپنی شریعت الگ قائم کرتے ہیں۔ میں اس کو سخت حقارت اور نفرت کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔
ہمارے رسول اللہ ﷺ اسوہ حسنہ ہیں۔ ہماری بھلائی اور خوبی یہی ہے کہ جہاں تک ممکن ہو آپ کے
نقش قدم پر چلیں اور اس کے خلاف کوئی قدم نہ اٹھائیں“۔
الحكم جلد ۷ نمبر ۱۳ صفحه ۲ مورخه ۱۰ / اپریل ۱۹۰۳ء)
سورة النحل آیت ۱۳: - ﴿وَضَرَبَ اللهُ مَثَلًا قَرْيَةً كَانَتْ أمِنَةً مُطْمَئِنَّةُ يَأْتِيهَا رِزْقُهَا
رَغَدًا مِنْ كُلِّ مَكَانٍ فَكَفَرَتْ بِالْعُمِ اللهِ فَاذَا قَهَا اللهُ لِبَاسَ الجوع والخَوْفِ بِمَا كَانُوا
يَصْنَعُونَ ۔ اور اللہ ایک ایسی بستی کی مثال بیان کرتا ہے جو بڑی پر امن اور مطمئن تھی۔ اس کے پاس
ہر طرف سے اس کا رزق با فراغت آتا تھا پھر اُس کے مکینوں) نے اللہ کی نعمتوں کی ناشکری کی تو الله
نے اُنہیں بھوک اور خوف کا لباس پہنا دیا ان کاموں کی وجہ سے جو وہ کیا کرتے تھے۔
ابن ماجہ میں حضرت ثوبان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ علیہ نے فرمایا:
عمر کو کوئی چیز نہیں بڑھاتی اور قضاء و قدر کو کوئی چیز نہیں ٹالتی مگر دعا۔ اور انسان اپنی کی ہوئی غلطیوں کی
وجہ سے رزق سے محروم کیا جاتا ہے۔ (ابن ماجه، کتاب المقدمه
سورۃ بنی اسرائیل آیت ۳۲: ﴿ وَلَا تَقْتُلُوْا أَوْلَادَكُمْ خَشْيَةَ إِمْلَاقٍ. نَحْنُ نَرْزُقُهُمْ وَ
إيَّاكُمْ ، إِنَّ قَتلَهُمْ كَانَ خِطْأَ كَبِيرًا) (سورة بنى اسرائیل (۳۲)۔ اور اپنی اولاد کو کنگال ہونے کے
ڈر سے قتل نہ کرو۔ ہم ہی ہیں جو انہیں رزق دیتے ہیں اور تمہیں بھی۔ ان کو قتل کرنا یقیناً بہت بڑی
خطا ہے۔
کنگال ہونے کے ڈر سے قتل کرنے کا مطلب یہ ہے کہ اس قسم کی فیملی پلانگ نہیں
کرنی چاہئے جس میں خوف یہ ہو کہ بچے زیادہ ہونگے تو اس سے ہمارے رزق میں کمی
آجائے گی۔ اصل میں غریب ملکوں کا علاج ہی زیادہ بچے ہیں۔ زیادہ بچے ہوں تو وہ مجبور ہو جاتے ہیں
باہر دنیامیں سیر کرنے پر اور ہجرت کرنے پر اور بہت سی کمائی جو باہر کے ملکوں سے غریب ملکوں میں
جاتی ہے وہ کثرت اولاد ہی کی وجہ سے ہے۔ پس دوسرا اس کا معنی یہ ہے کہ صحابہ بعض دفعہ فیملی پلاننگ
کر لیا کرتے تھے مگر کثرت اولاد کے خطرہ سے نہیں کیا کرتے تھے۔ وہ جانتے تھے کہ رزق اللہ ہی کے
ہاتھ میں ہے۔ - تو فیملی پلانگ اگر رزق کے ڈر سے نہ کی جائے تو اس کا گناہ نہیں ہے۔ اس کے جو
طریقے رائج ہیں ان پر بے بیشک عمل کیا جائے لیکن رزق کی کمی کے ڈرسے فیملی پلانگ بہر حال منع
ہے۔
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول کریم ﷺ کو یہ
فرماتے ہوئے سنا کہ جس کو یہ بات پسند ہو کہ اُس کے رزق میں فراخی عطا ہو ، اور اس کی عمر لمبی ہو تو
اُسے چاہئے کہ وہ صلہ رحمی کرے۔ (بخاری، کتاب البیوع)
اب یہ نیا نکتہ ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے بیان فرمایا ہے۔ صلہ رحمی کی
طرف بہت کم توجہ ہے۔ بہت زیادہ کثرت سے مجھے شکایتیں ایسی ملتی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ
صلہ رحمی نہیں کی جارہی۔ کہیں ساس کا حق بہوویں ادا نہیں کر رہی ہیں، کہیں بہوؤں کا حق ساسیں ادا
نہیں کر رہی ہیں۔ غرضیکہ صلہ رحمی کا فقدان جماعت میں ابھی تک جاری ہے اور یہ بات بھول جاتے
ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جو صلہ رحمی کرے گا اس کے رزق میں
اللہ تعالی برکت عطا فرمائے گا۔
حضرت خلیفہ اصحیح اول رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:۔
اس قتل کے بڑے اسباب میں سے مردوں کی بد چلنی بھی ہے۔ پھر مفلسی کا ڈر ۔ جیسا کہ
آجکل بعض لوگ کہتے ہیں کہ بہت اولاد نہیں چاہئے یہ موجب ہے ملک کے افلاس کا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان ۲۴ فروری ۱۹۱۰)
سوره طه آیات ۱۳۲، ۱۳۳: ﴿ وَلَا تَمُدَّدَّ عَيْنَيْكَ إِلى مَا مَتَّعْنَا بِهِ أَزْوَاجًا مِّنْهُمْ زَهْرَةَ
الحَيَوةِ الدُّنْيَا لِنَفْتِنَهُمْ فِيْهِ وَرِزْقُ رَبِّكَ خَيْرٌ وَأَبْقَى . وَأمُرْ أَهْلَكَ بِالصَّلَوةِ وَاصْطَبِرْ عَلَيْهَا لَا
تَسْتَلْكَ رِزْقًا . نَحْنُ نَرْزُقُكَ. وَالْعَاقِبَةُ لِلتَّقْوى
اور اپنی آنکھیں اس عارضی متاع کی طرف نہ پیار جو ہم نے اُن میں سے بعض گروہوں کو
دنیوی زندگی کی زینت کے طور پر عطا کی ہے تاکہ ہم اس میں ان کی آزمائش کریں۔ اور تیرے رب کا
رزق بہت اچھا اور زیادہ باقی رہنے والا ہے۔ اور اپنے گھر والوں کو نماز کی تلقین کرتارہ اور اس پر ہمیشہ
قائم رہ۔ ہم تجھ سے کسی قسم کا رزق طلب نہیں کرتے۔ ہم ہی تو تجھے رزق عطا کرتے ہیں اور نیک
انجام تقویٰ ہی کا ہوتا ہے۔
یہ آیت بالکل واضح ہے اور کسی مزید تشریح کی محتاج نہیں ہے۔
حضرت حکیم بن حزام رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ علے سے کچھ
امداد کے لئے عرض کیا تو آپ نے مجھے عنایت فرمایا۔ میں نے پھر درخواست کی تو آپ نے پھر مجھے
عطا فرمایا۔ میں نے پھر سوال کیا تو آپ نے پھر مجھے عطا کیا لیکن ساتھ ہی ارشاد فرمایا یہ مال بہت
مرغوب چیز ہے جو اسے دل کی بے نیازی سے لیتا ہے اس کے لئے اس میں برکت ڈال دی جاتی ہے مگر
جو شخص اس کے حاصل کرنے میں حرص و لالچ سے کام لیتا ہے اس کے لئے اس میں برکت نہیں ڈالی
جاتی۔ اور اس کی مثال اس شخص کی سی ہے جو کھاتا جاتا ہے لیکن اس کی بھوک ختم نہیں ہوتی اور یادر کھو
اوپر والا ہا تھ نیچے والے ہاتھ سے افضل ہے ( یعنی عطا کرنے والا ہا تھ اس ہاتھ سے بہتر ہے جو حاصل
کرتا ہے)۔ حکیم بن حزام کہتے ہیں میں نے (حضور کا یہ ارشاد سن کر) عرض کیا۔ اے اللہ کے رسول !
اس ذات کی قسم جس نے سچائی دے کر آپ کو بھیجا ہے آئندہ میں عمر بھر آپ کے سوا کسی سے کچھ
نہیں لوں گا۔ چنانچہ (بعد میں) حضرت ابو بکرہ حکیم بن حزام کو بلایا کرتے تھے تاکہ وہ انہیں عطیہ دیں
لیکن وہ اس کے لینے سے انکار کر دیتے۔ پھر حضرت عمر نے بھی ان کو بلا کر عطیہ دینا چاہا لیکن انہوں
نے انکار کیا۔ اس پر حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: اے مسلمانو! میں تم کو حکیم بن حزائر کے
متعلق گواہ بناتا ہوں کہ میں نے اس کے سامنے اس کا وہ حق پیش کیا ہے جو اس مال فئی میں سے خدا نے
ان کے لئے مقرر فرمایا ہے اس نے لینے سے انکار کر دیا۔ غرض حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ نے
آنحضرت ﷺ کے بعد مرتے دم تک کسی سے کچھ نہ لیا۔ (بخاری ، کتاب الوصايا)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔
علیٰ درجہ کی خوشی خدا میں ملتی ہے جس سے پرے کوئی خوشی نہیں ہے۔ جنت پوشیدہ کو کہتے
ہیں۔ جنت کو جنت اس لئے کہتے ہیں کہ وہ نعمتوں سے ڈھکی ہوئی ہے۔ اصل جنت خدا ہے جس کی
طرف تردد منسوب ہی نہیں ہوتا۔ اس لئے بہشت کے اعظم ترین انعامات میں رِضْوَانُ مِّنَ اللهِ
اکبر ہی رکھا ہے۔ انسان، انسان کی حیثیت سے کسی نہ کسی دکھ اور تردد میں ہوتا ہے مگر جس قدر
تقرب الہی حاصل کرتا جاتا ہے اور تَخَلَفُوا بِاَخلاق اللہ کے سے رنگین ہوتا جاتا ہے اسی قدر اصل
سکھ اور آرام پاتا ہے۔ جس قدر قرب الہی ہو گا لازمی طور پر اسی قدر خدا کی نعمتوں سے حصہ لے گا اور
رفع کے معنی اسی پر دلالت کرتے ہیں“۔ (الحکم جلد ۵نمبر ۶ مورخه ۱۷ فروری ۱۹۰۱ء
صفحه)
سورة الحج آیت ۳۶: الَّذِينَ إِذَا ذُكِرَ اللهُ وَجِلَتْ قُلُوبُهُمْ وَالصَّبِرِينَ عَلَى مَا
أَصَابَهُمْ وَالْمُقِيمِي الصَّلوةِ، وَمِمَّا رَزَقتهم يُنفِقُون
ان لوگوں کو کہ جب اللہ کا ذکر بلند کیا جاتا ہے تو ان کے دل مرعوب ہو جاتے ہیں اور جو اس
۲۰۰۲ تا ۲۸ فروری ۲۰۰۲ء

تکلیف پر جو انہیں پہنچی ہو صبر کرنے والے ہیں اور نماز کو قائم کرنے والے ہیں اور جو کچھ ہم نے انہیں
عطا کیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں۔
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میرے گھر والوں نے مجھے
آنحضرت ﷺ کی خدمت میں کچھ کھانا لینے کے لئے بھیجا۔ جب میں حضور کی خدمت میں پہنچا تو
حضور خطاب فرما رہے تھے۔ میں نے آنحضرت ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جو صبر کرتا ہے، اللہ
اسے صبر کی توفیق بخش دیتا ہے اور جو شخص استغناء اختیار کرتا ہے، اللہ اسے مستغنی کر دیتا ہے اور جو
شخص پاکدامنی اختیار کرتا ہے اللہ تعالیٰ اُسے پاکدامن بنا دیتا ہے۔ کسی انسان کو صبر سے بڑھ کر کبھی
کوئی رزق نہیں دیا گیا جو اس کے لئے زیادہ وسعت کا موجب ہو۔
(مسند احمد بن حنبل باقی مسند المكثريین)
سنن ابن ماجہ میں حضرت ابو امامہ سے روایت ہے کہ آنحضور ﷺ نے فرمایا: میرے نزدیک
سب سے زیادہ قابل رشک مومن وہ ہے جس کے پاس نہ تو کوئی زیادہ مال ہو ، نہ جتھہ ہو۔ نماز میں سے
اُسے ایک حصہ ملا ہو، لوگوں کے درمیان گمنام رہتا ہو۔ اس کو کوئی اہمیت نہ دی جاتی ہو ، رزق کے لحاظ
سے بھی محض اس کی گزران ہی ہوتی ہو مگر وہ اس پر صبر کرنے والا ہو۔ اور پھر اُس کی وفات بھی جلد
ہو جائے اور ترکہ بھی بہت کم چھوڑے اور اس پر رونے والے بھی تھوڑے ہوں۔
(سنن ابن ماجه کتاب الزهد)
حضرت خلیفہ المسیح الاول رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
ار وَمِمَّا رَزَقْتَهُمْ يُنفِقُون : یہ اسلام کا دوسرا رکن ہے۔ شفقت علی خلق اللہ ۔ پس جو اللہ
نے تمہیں دیا ہے اس میں سے کچھ دو۔ مال۔ طاقت۔ علم ہنر رَزَقْنهُمْ میں شامل ہے“۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان ۱۶ جون ١٩١٠ء حقائق الفرقان جلد ۳ صفحه (۱۴۹)
į حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔
اگر کوئی یہاں یہ اعتراض کرے کہ مِمَّا رَزَ فتهُمْ کیوں فرمایا، میما کے لفظ سے بجھل کی
بو آتی ہے...... اصل بات یہ ہے کہ اس سے بخل ثابت نہیں ہوتا۔ قرآن شریف خدائے حکیم کا
کلام ہے۔ حکمت کے معنے ہیں شے را بر محل داشتن پس مِمَّا رَزَقْنهُمْ ﴾ میں اس امر کی طرف
اشارہ کیا ہے کہ محل اور موقع دیکھ کر خرچ کرو۔ جہاں تھوڑا خرچ کرنے کی ضرورت ہے وہاں تھوڑا
خرچ کرو اور جہاں بہت خرچ کرنے کی ضرورت ہے وہاں بہت خرچ کرو ۔ پس یہی حکمت ہے
مِمَّا رَزَقَتهُمْ يُنْفِقُوْن میں۔ ہر ایک مومن اپنے نفس کا مجتہد ہوتا ہے۔ وہ محل اور موقع کی
شناخت کرے اور جس قدر مناسب ہو خرچ کرے۔“
(الحكم جلد ۵ نمبر ۱۴ بتاریخ ۱۷/ اپریل ۱۹۰۱ء صفحه ۱)
وَالَّذِيْنَ هَاجَرُوا فِي سَبِيْلِ اللَّهِ ثُمَّ قُتِلُوا أَوْ مَاتُوْا لَيَرْزُقَنَّهُمُ اللَّهُ رِزْقًا حَسَنًا، وَإِنَّ
الله لَهُوَ خَيْرُ الرَّزِقِينَ (سورة الحج: ٥٩)
اور وہ لوگ جنہوں نے اللہ کی راہ میں ہجرت کی پھر وہ قتل کئے گئے یا طبعی موت مر گئے اللہ ان
کو یقینا رزق حسن عطا کرے گا اور یقینا اللہ ہی ہے جو رزق دینے والوں میں سب سے بہتر ہے۔
اور یاد رکھو کہ دنیا میں یہ ہمار املاحظہ ہے کہ جو اللہ کی خاطر ہجرت کرتے ہیں ان کے رزق میں
بہت برکت دی جاتی ہے۔
حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا:
سب اعمال کا دار ومدار نیتوں پر ہوتا ہے اور ہر انسان کو اس کی نیت کے مطابق ہی بدلہ ملتا ہے۔ پس
جس شخص نے اللہ تعالٰی اور اس کے رسول کی طرف ہجرت کی اس کی ہجرت اللہ تعالیٰ اور اس کے
رسول کی طرف ہو گی۔ لیکن جس نے دنیا حاصل کرنے یا کسی عورت سے نکاح کرنے کی خاطر ہجرت
کی تو اس کی ہجرت کی غرض خدا تعالیٰ کے نزدیک بھی یہی سمجھی جائے گی۔ (بخاری ، کتاب الایمان)
آجکل بہت سے احمد کی ہجرت کر رہے ہیں وہ اس بات پر متنبہ رہیں کہ بہت سے آدمی مال کی
خاطر ہجرت کرتے ہیں اور بعض شادی کی خاطر اور بعض مجھے لکھتے ہیں کہ ہمارے بچے کی ہجرت
کروائیں اور اس کی وہاں شادی کروادیں۔ تو یہ سب فضول اور لغو باتیں ہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ
و علی آلہ وسلم نے سختی سے ان کے خلاف تنبیہ کی ہے۔
سورة المومنون آیت ۷۳ آمْ تَسْتَلُهُمْ خَرْجًا فَخَرَاجُ رَبِّكَ خَيْرٌ. وَهُوَ خَيْرُ
الرزقین ہے۔ کیا تو ان سے کوئی اُجرت طلب کرتا ہے۔ پس وہ یاد رکھیں کہ ) تیرے رب کی عطا بہت
بہتر ہے اور وہ رزق دینے والوں میں سب سے بہتر ہے۔
حضرت خلیفۃ ابیح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:۔
صحابہ کرام کے لئے ایک جنت تو رسول اکرم ﷺ کی صحبت تھی کہ وہ معاصی اور ان کے بد
نتائج سے بچ کر نیکیوں سے لطف اٹھاتے تھے۔ ایک بہشت اللہ پر بھروسہ اور ایمان کا ہے جو
مصائب میں بھی آرام بخشتا ہے۔ پھر صحابہ کے لئے مدینہ منورہ ایک بہشت تھا۔ پھر مکہ کی فتح اور
دوسری فتوحات مثل عراق، عجم، شام، مصر اور وہ ممالک جن کی نسبت موسٹی نے اپنی قوم کو وعدہ دیا کہ
وہاں دودھ اور شہد کی ندیاں بہتی ہیں۔ ایک بہشت قرآن اور اس کے حج قاطعہ و براہین ساطعہ ہیں
جس کے ذریعے تمام مذاہب پر فتح پا کر مظفر و منصور ہو کر شاد کام رہتا ہے“۔
(حقائق الفرقان جلد دوم صفحه ۳۵۹،۳۵۸)
تو یہ جنت کی مختلف قسمیں ہیں۔ یہ ساری بیان فرمادی ہیں حضرت خلیفہ اصیح الاول نے۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔
"بہشت کے متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ عَطَاء غَيْرَ مَجْدُود یہ ایک ایسی نعمت ہے
جس کا انقطاع نہیں۔ اگر ایسانہ ہوتا تو بہشت کے درمیان بھی مومنوں کو کھٹکا رہتا کہ کہیں نکالے نہ
جاویں۔ لیکن بر خلاف اس کے دوزخ کے متعلق ایسا نہیں، بلکہ حدیث سے ثابت ہے کہ ایک وقت
ایسا آئے گا کہ سب دوزخ سے نکل چکے ہوں گے۔ خدا تعالٰی کی رحمت کا تقاضا بھی یہی ہے۔ آخر انسان
خدا کی مخلوق ہے۔ خدا تعالیٰ اس کی کمزوریوں کو دور کر دے گا اور اس کو رفتہ رفتہ دوزخ کے عذاب سے
نجات بخشے گا۔ بدر جلد نمبر ۱۳ مورخه ۲٫اپریل ۱۹۰۸ء صفحه ۴)
ایک حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی روایت ہے کہ نبی کریم على ﷺ الله نماز فجر کے بعد یہ دعا
مانگا کرتے تھے: اللهم إني أسألك عِلْمًا نَافِعًا وَ عَمَلًا مُتقبلا و رِزْقًا طَیبا ۔ یعنی اے میرے اللہ !
میں تجھ سے نفع بخش علم اور مقبول عمل اور پاکیزہ رزق کا طلبگار ہوں۔
ایک دوسری روایت میں رِزْقًا واسعا یعنی وسیع رزق" کے الفاظ بھی آئے ہیں۔
(مسند احمد بن حنبل باقی مسند الانصار)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے کہا: "یا رسول اللہ !
میں نے آپ کی دعا جو آپ رات کو کرتے ہیں، سنی ہے۔ اس میں سے جو مجھ تک پہنچی ہے وہ یہ ہے کہ
آپ یہ دعا کرتے ہیں: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي وَ وَسِعَ لِيْ فِي دَارِي وَبَارِكَ لِيْ فِيْمَا رَزَقْتَنِي عَنی
اے اللہ! مجھے میرے گناہ بخش دے، اور میرے گھر میں میرے لئے وسعت پیدا کر دے اور جو کچھ کو
نے مجھے رزق دیا ہے، اس میں میرے لئے برکت رکھ دے۔
دعا سن کر رسول اللہ صلى ﷺ نے فرمایا کہ کیا تیرے نزدیک ان دعائیہ کلمات نے کچھ بھی باقی
چھوڑا ہے ؟ ( جو تجھے مانگنا چاہئے تھا اور اس میں شامل نہیں۔ (ترمذی۔ کتاب الدعوات)
عبد الله بن بسر جو قبیلہ بنو سکیم کے ایک فرد تھے، سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ میرے
والد کے پاس آئے اور ان کے پاس قیام کیا۔ تو میرے والد نے آنحضور ﷺ کی خدمت میں کھانے
کے لئے خیس (کھجور، ستو اور گھی سے تیار شدہ کھانا) پیش کیا، پھر انہوں نے آپ کی خدمت میں ایک
مشروب پیش کیا جو آپ ﷺ نے نوش فرمایا اور باقی ایک شخص کو جو آپ کے دائیں جانب بیٹھا تھا،
۲۰۰۲ تا ۲۸ فروری ۲۰۰۲ء ) 7(

دیدیا۔ پھر آنحضور ﷺ نے کھجوریں کھائیں اور کھاتے وقت آپ اپنی انگشت شہادت اور درمیانی
انگلی کی پشت پر گٹھلیاں رکھتے جاتے تھے۔ پھر جب آنحضور ملے کھڑے ہوئے تو میرے تا کبھی
کھڑے ہوئے اور میرے لبانے آپ کی سواری کی لگام تھامی اور آنحضور ﷺ کی خدمت میں عرض
کی: ادْعُ الله لي میرے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئے۔ اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللهُمَّ بَارِكْ
لَهُمْ فِيْمَا رَزَقْتَهُمْ وَاغْفِرْلَهُمْ وَارْحَمْهُمْ یعنی اے اللہ جو رزق تو نے انہیں عطا کیا ہے، اُسے ان
کے لئے با برکت کردے اور انہیں بخش دے اور ان پر رحم فرما۔
(سنن ابو داؤد - كتاب الاشربه باب في النفخ في الشراب)
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جسے
اللہ تعالی کوئی کھانا کھلائے تو اسے چاہئے کہ وہ یہ دعا کرے اللهُمَّ بَارِك لَنَا فِيْهِ وَارْزُقْنَا خَيْرًا مِنْهُ
یعنی اے اللہ ! ہمارے لئے اس میں برکت ڈال اور ہمیں اس سے بہتر رزق عطا فرما۔
اور جسے اللہ تعالٰی دودھ پلائے تو اسے چاہئے کہ وہ یہ دعا کرے:
اللهُم بَارِك لَنَا فِيهِ وَزِدْنَا مِنْهُ . فَإِنِّي لَا أَعْلَمُ مَا يُجْرَى مِنَ الطَّعَامِ وَالشَّرَابِ
إِلَّا اللبن. یعنی اے اللہ ! ہمارے لئے اس میں برکت ڈال اور ہمیں اس میں سے مزید عطا فرما کیونکہ
دودھ کے علاوہ مجھے کسی ایسے کھانے یا مشروب کا علم نہیں جو مکمل غذا ہو۔ (ابن ماجہ، کتاب الأطعمه)
اب آجکل کے اطباء نے بھی بہت تحقیق کے بعد یہ بات نکالی ہے کہ دودھ سے زیادہ مکمل غذا
کوئی نہیں۔ ایک تو ظاہری بات ہے کہ بچہ صرف دودھ پیتا ہے اس کے دانت بھی بنتے ہیں۔ اس کا
دماغ بھی بنتا ہے اس کے جسم کے دوسرے ٹکڑے جگر، گردے ہر چیز اسی دودھ سے پیدا ہو رہی ہے تو
یہ اللہ تعالیٰ کی خاص شان ہے کہ دودھ ایک مکمل غذا ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اس
کو مکمل غذا قرار دیا ہے۔ آجکل سائنسدان کہتے ہیں کہ جنہوں نے بچپن میں ماں کا دودھ پیا ہو اس سے
بہتر ان کے لئے کوئی غذا نہیں ہو سکتی۔ ہر قسم کی اس میں دفاعی طاقتیں بھی پیدا ہو جاتی ہیں جو ماں کے
دودھ میں ہیں۔ پس دودھ ایک مکمل غذا ہے جس کے ذریعہ انسان کو بہت سا رزق عطا کیا جاتا ہے۔
حضرت عبد اللہ بن ابی اوفی روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور
عرض کی کہ مجھے قرآن کریم میں سے کچھ یاد نہیں رہتا، مجھے کوئی ایسا عمل بتائیں جو میرے لئے اس کا
متبادل ہو سکے۔ اس پر رسول اللہ الله ﷺ نے فرمایا:
سُبْحَانَ الله وَالحَمْدُ لِله ولا إله الا هو والله اكبر ولا حول ولاقوة إلا بالله
یعنی اے اللہ ! تو پاک ہے اور سب تعریفیں اللہ کے لئے ہی ہیں اور اس کے سوا کوئی معبود
نہیں، وہ بہت بڑا ہے، کوئی حیلہ اور چارہ نہیں اور کوئی طاقت نہیں مگر اللہ کے فضل کے ساتھ ۔ اس پر
اُس شخص نے عرض کیا کہ یہ کلمات تو اللہ عزوجل کے لئے ہوئے، میرے لئے کیا ہے ؟ اس پر رسول
اللہ ﷺ نے فرمایا: (اپنے لئے ) یہ دعا کیا کر: "اللهُمَّ ارْحَمْنِي وَارْزُقْنِي وَعَافِنِي وَاهْدِنِي یعنی
اے اللہ مجھے پر رحم فرما اور مجھے رزق عطا کر اور مجھے عافیت عطا فرما اور مجھے ہدایت دے۔
(ابوداؤد. كتاب الصَّلاة بَابُ مَا يُجزِي الْأُمِّى وَالْأَعْجَمِيٌّ مِنَ القِرَاءَة)
ایک حدیث حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے:
قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَخْرُجُ مِنْ بَيْتِهِ يُرِيدُ سَفَرًا
اَوْ غَيْرَهُ فَقَالَ حِيْنَ يَخْرُجُ بِسْمِ اللهِ مَنْتُ بِاللهِ اعْتَصَمْتُ باللهِ تَوَكَّلْتُ عَلَى اللهِ . لَا حَوْلَ
وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ إِلَّا رُزق خَيْرَ ذلِكَ المَخْرَج وَ صُرِفَ عَنْهُ شَرَّ ذلِك المَخْرَج.
اس حدیث کا ترجمہ یہ ہے کہ حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ہر وہ مسلمان جو اپنے گھر سے سفر یا کسی اور غرض سے نکلتا ہے اور نکلتے وقت
یہ دعا کرتا ہے: اس دعا کا ترجمہ ہے: اللہ کے نام کے ساتھ ، میں اللہ پر ایمان لاتا ہوں، اسی پر ہی تو گل
کرتا ہوں، کوئی حیلہ اور چارہ نہیں اور کوئی قوت نہیں مگر اللہ کے فضل کے ساتھ ، تو لازماً اس سفر کی
خیر و برکت اُسے عطا کی جاتی ہے اور اس سفر کے خطرات اُس سے دُور کر دئے جاتے ہیں۔
(مسند احمد بن حنبل - مسند العشرة المبشرين بالجنة)
اب اس مختصر خطبہ کے بعد میں اس کو یہاں ختم کرتا ہوں۔ بہت ساری تفسیری لمبی روایتیں
میں نے نکال دی تھیں اور اگلے خطبہ کے لئے بھی ابھی مضمون باقی ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی