Raziq & Razzaq

Friday Sermon, 25 January 2002: Raziq & Razzaq

AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے اللہ تعالیٰ کی صفات رازق اور رزاق کے موضوع پر خطبات کے سلسلے کی آخری کڑی بیان فرمائی اور قرآن کریم کی متعدد آیات کے حوالے سے ان کی وضاحت کی۔ آپ نے واضح فرمایا کہ رزق صرف اللہ تعالیٰ سے مانگنا چاہیے، اسی پر توکل کرنا چاہیے اور بخل یا خوف کے بجائے ضرورت مندوں کو کھانا کھلانا چاہیے۔ مزید برآں آپ نے جنت کی نعمتوں کی تمثیلی اور روحانی حقیقت اور تقویٰ کے نتیجے میں ملنے والے غیر متوقع رزق کے اصول پر روشنی ڈالی۔ آخر میں آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ان الہامات اور واقعات کا ذکر فرمایا جن کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے غیب سے آپ کے لیے مالی رزق کے سامان فراہم فرمائے۔

موضوعات: رازق اور رزاق، اللہ پر توکل اور طلبِ رزق، محتاجوں کو کھانا کھلانا، جنت کی تمثیلات، تقویٰ اور برکت، حضرت مسیح موعود علیہ السلام

خطبه جمعه
اللہ کے ہاں سے رزق طلب کرو۔ اگر انسان کے اندر یہ ایمان پیدا ہو جائے تو انسان
بہت سے گناہوں سے بچ سکتا ہے کیونکہ رزق کی حرص سے ہی بہت سے گناہ پیدا ہوتے ہیں
کوئی جان اس وقت تك مر نہیں سکتی جب تك كه اس کا پورا رزق اسے نہ مل جائے ۔ حلال کو لے لو اور حرام کے قریب نہ جاؤ
اور خطبہ جمعہ ارشاد فرمور سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خليفة المسيح الرابع ايده الله تعالیٰ بنصرہ العزیز - فرموده ۲۵ جنوری ۲۰۰۲ بمطابق ۲۵/ صلح ۱۳۸۱ هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن ( برطانیه)
(خطبہ جمعہ کا یہ متن ادارہ الفضل اپنی ذمہ داری پر پر شائع کر رہا رہا ہے)۔
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسول
أما بعد فاعوذ بالله من الشيطان الرجيم بسم الله الرحمن الرح
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين -
یہ جور زاق اور رازق کا خطبات کا سلسلہ چل رہا تھا آج یہ اس کی آخری کڑی ہے اور قرآن
کریم میں جہاں جہاں صفت رزاق یا رازقیت کے متعلق ذکر ہے وہ میں نے لے لیا ہے۔ اور کچھ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات بھی ہیں جو غیر معمولی شان کے ساتھ پورے
ہوئے اور خدا تعالیٰ نے پہلے سے آپ کو اس رزق کی خبر دے دی تھی جو آسمان سے نازل ہو نا تھا۔
پہلی آیت سورۃ العنکبوت کی ہے: ﴿إِنَّمَا تَعْبُدُونَ مِنْ دُوْنِ اللهِ أَوْتَانًا وَّ تَخْلُقُوْنَ افكا.
اِنَّ الَّذِيْنَ تَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ لَا يَمْلِكُونَ لَكُمْ رِزْقًا فَابْتَغُوا عِنْدَ اللهِ الرّزْقَ وَاعْبُدُوهُ
وَاشْكُرُوا لَهُ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ) (العنکبوت: ۱۸)۔ یقینا وہ لوگ جن کی تم اللہ کی بجائے عبادت
کرتے ہو تمہارے لئے کسی رزق کی ملکیت نہیں رکھتے۔ پس اللہ کے حضور ہی رزق چاہو اور اُس کی
عبادت کرو اور اس کا شکر ادا کرو۔ اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔
اس آیت کے تعلق میں حضرت خلیفہ اصبح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: " فَابْتَغُوا
عِندَ اللهِ الرِّزْق کے یہ ایمان پیدا ہو تو انسان بہت سے گناہوں سے بچ جائے گا۔ حقائق الفرقان جلد
ه ۳۳۳) کیونکہ رزق کی حرص سے ہی بہت سے گناہ پیدا ہوتے ہیں۔ اگر یہ یقین ہو کہ اللہ تعالیٰ
ہی رزق عطا فرماتا ہے تو پھر بہت سے گناہوں سے بھی انسان بچ سکتا ہے۔
اب سورۃ الروم کی اکتالیسویں آیت ہے اللهُ الَّذِي خَلَقَكُمْ ثُمَّ رَزَقَكُمْ ثُمَّ يُمِيتُكُمْ ثُمَّ
يُحْيِيكُمْ هَلْ مِنْ شُرَكَائِكُمْ مَّنْ يُفْعَلُ مِنْ ذلِكُمْ مِنْ شَيْءٍ سُبْحْنَهُ وَتَعَالَى عَمَّا
يُشْرِكُونَ ۔ اللہ وہ ہے جس نے تمہیں پیدا کیا پھر تمہیں رزق عطا کیا پھر وہ تمہیں مارے گا اور وہی
تمہیں پھر زندہ کرے گا۔ کیا تمہارے شرکاء میں سے بھی کوئی ہے جو ان باتوں میں سے کچھ کرتا ہو۔ وہ
بہت پاک ہے اور بہت بلند ہے اُس سے جو وہ شرک کرتے ہیں۔
حضرت عبداللہ بن قیس رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ
تعالٰی سے بڑھ کر کوئی بھی کسی تکلیف دہ بات کو سن کر صبر کرنے والا نہیں۔ وہ اللہ کا شریک بناتے ہیں
اور اُس کا بیٹا قرار دیتے ہیں۔ اس کے باوجود وہ انہیں رزق دیئے جاتا ہے اور عافیت دیئے جاتا اور عطا
کئے جاتا ہے۔(مسلم۔ کتاب صفة القيامة)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ازالہ اوہام میں لکھتے ہیں:۔
اس آیت میں اللہ تعالیٰ اپنا قانون قدرت یہ بتلاتا ہے کہ انسان کی زندگی میں صرف چار
واقعات ہیں پہلے وہ پیدا کیا جاتا ہے پھر تکمیل اور تربیت کے لئے روحانی اور جسمانی طور پر رزق مقسوم
اسے ملتا ہے۔ پھر اس پر موت وارد ہوتی ہے پھر وہ زندہ کیا جاتا ہے“۔
ازاله اوهام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۳۴)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ویدوں کے متعلق لکھتے ہیں:
وید خدا تعالیٰ کے رازق اور منعم اور رحمن ہونے سے بھی انکاری ہے کیونکہ ہر ایک نعمت جو
انسان کو ملتی ہے اُن سب نعمتوں کو دید انسانوں کے لئے اُنہیں کے اعمال کا نتیجہ قرار دیتا ہے اور خدا
کے فضل اور انعام اور رحمت کا کچھ ذکر نہیں کرتا۔ پس جب کہ ہر ایک نعمت انسانوں کی دید کے رُو ،
سے صرف اُن کے نیک اعمال کا نتیجہ ہے تو اس صورت میں ظاہر ہے کہ ہندوؤں کا پر میشر رازق اور
منعم اور رحمن نہیں ہے بلکہ رازق اور منعم اور رحمن اُن کے اعمال ہیں اور پر میشر کچھ بھی نہیں۔
پس یہ عجیب بات ہے کہ پہلے تو وید نے خدا تعالٰی کی اس صفت سے جو وحدت فی الازل والا بد ہے، انکار
کیا اور پھر اس کے ساتھ ہی خدا تعالٰی کی صفت خالقیت سے انکار کیا اور بعد اس کے خدا تعالیٰ کی صفت
رازقیت اور رحمانیت سے وید منکر ہو بیٹھا۔ اس لئے ہم بزور کہتے ہیں کہ وید کے رو سے ہندووں کا
پر میشر ہر ایک صفت سے معطل ہے۔ نہ قادر ہے، نہ خالق ہے، نہ واحد لاشریک ہے، نہ رازق ہے، نہ
رحمٰن ہے ، نہ متنعم ہے بلکہ تمام مدار اپنے اپنے اعمال پر ہے۔ پر میشر میں کوئی صفت نہیں۔ پس خیال
کرنا چاہئے کہ کہاں تو یہ دعوئی کہ الہامی کتاب کی یہ نشانی ہے کہ جس میں اعلیٰ درجہ کے صفات پر میشر
کے درج ہوں اور کہاں یہ حالت کہ ہندوؤں کے پر میشر کی ایک صفت بھی ثابت نہیں ہوتی۔“
(چشمه معرفت روحانی خزائن جلد ۲۳۔ صفحه ۱۸۷ - ۱۸۸)
اب سورۃ یسین کی آیت ہے ﴿وَإِذَا قِيْلَ لَهُمْ آنْفِقُوْا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللَّهُ . قَالَ الَّذِيْنَ
كَفَرُوا لِلَّذِينَ آمَنُوا أَنُطْعِمُ مَنْ لَوْ يَشَاءُ اللَّهُ أَطْعَمَهُ إِنْ أَنْتُمْ إِلَّا فِي ضَلالٍ مُّبِينٍ
(یسین : ۲۸)۔ اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ نے جو رزق تمہیں عطا کیا ہے اس میں سے خرچ
کرو تو وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ان لوگوں سے جو ایمان لاتے ہیں کہتے ہیں کیا ہم انہیں کھلائیں جن کو
اللہ اگر چاہتا تو خود کھلا تا؟ تم تو محض ایک کھلی کھلی گمراہی میں پڑے ہوئے ہو۔
حضرت ابو مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ جب صدقہ (یعنی مالی قربانی والی
آیت نازل ہوئی تو ہم لوگوں کے سامان وغیرہ اٹھاتے (اور اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کے لئے پیسے جمع
کرتے تھے۔ چنانچہ ایک شخص آیا اور اس نے بہت سارا مال صدقہ میں پیش کیا تو (منافق) لوگوں نے
کہا کہ یہ ریاکاری کر رہا ہے۔ پھر ایک اور شخص آیا اور اس نے ایک صاع اناج بطور صدقہ پیش کیا تو
(منافق) لوگوں نے کہا اللہ اس کے ایک صاع سے مستغنی ہے۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی:
الَّذِينَ يَلْمِرُونَ المُطَّوعِينَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ فِى الصَّدَقَاتِ وَالَّذِينَ لَا يَجِدُونَ إِلَّا
جهدَهُم . یعنی وہ لوگ جو مومنوں میں سے دلی شوق سے نیکی کرنے والوں پر صدقات کے بارے
میں تہمت لگاتے ہیں اور ان لوگوں پر بھی جو اپنی محنت کے سوا ( اپنے پاس) کچھ نہیں پاتے۔
(بخاری کتاب الزكوة)
حضرت خلیفہ المسیح الاول رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں:
" قرآن کریم میں لباس اور مکان دینے کی تاکید نہیں آئی“۔ اور یہ خاص نکتہ ہے جو حضرت
خلیفہ المسیح الاول نے نکالا ہے۔ " قرآن کریم میں لباس اور مکان دینے کی تاکید نہیں آئی جس قدر
کھانا کھلانے کی آئی ہے“۔ یعنی اس کا مطلب یہ ہے کہ تاکید کسی نہ کسی پہلو سے تو ضرور نکلتی ہے لباس
اور مکان کی لیکن جتنا کھانا کھلانے پر زور ہے اتنا نہیں ہے۔ ان لوگوں کو خدا نے کافر کہا ہے جو بھوکے
کو کہہ دیتے ہیں میاں تم کو خدا ... ہی دے دیتا اگر دینا منظور ہوتا۔ قرآن کریم کے دل سورۃ یسین میں
لکھا ہے و قالَ الَّذِيْنَ كَفَرُوا لِلَّذِينَ آمَنُوا أَنُطْعِمُ مَنْ لَوْ يَشَاءُ اللَّهُ أَطْعَمَهُ ، آج کل چونکہ قحط
مارچ ۲۰۰۲ تا کے زمارچ ۲۰۰۲ء ) 5(

ہو ہوا رہا ہے انسان اس نصیحت کو یاد رکھے اور دوسرے بھوکوں کی خبر لینے کو بقدر وسعت تیار رہے اور
اللہ تعالیٰ کی محبت کے لئے تیموں، مسکینوں اور پابند بلا کو کھانا دیتا رہے مگر صرف اللہ کے لئے دے۔ یہ
تو جسمانی کھانا ہے۔ روحانی کھانا ایمان کی باتیں، رضائے الہی اور قرب کی باتیں یہاں تک کہ مکالمہ
الہیہ تک پہنچا دینا، اسی رنگ میں رنگین ہونا ہے۔ وہ جسم کی غذا ہے اور یہ روح کی غذا ہے"۔ ( حقائق
الفرقان جلد ۳ صفحه ۲۶۲۲۶۳) یعنی دونوں غذا ئیں مہیا کرنی چاہئیں جسم کی بھی اور روح کی بھی۔
سورة ص آیات ۵۰ تا ۵۵- وهذا ذِكْرٌ. وَإِنَّ لِلْمُتَّقِينَ لَحُسْنَ مَابِ جَنْتِ عَدْنٍ
مُّفَتَّحَةٌ لَهُمُ الْأَبْوَابُ. مُتَّكِئِينَ فِيْهَا يَدْعُوْنَ فِيْهَا بِفَاكِهَةٍ كَثِيرَةٍ وَشَرَابٍ. وَعِنْدَهُمْ قصرتُ
الطَّرْفِ أَتْرَابٌ هَذَا مَا تُوْعَدُوْنَ لِيَوْمِ الْحِسَابِ إِنَّ هَذَا لَرِزْقُنَا مَا لَهُ مِنْ نَفَادِ۔ یہ ایک
عظیم ذکر ہے اور یقینا متقیوں کے لئے بہت اچھا ٹھکانا ہوگا۔ یعنی ہمیشہ کے باغات ہونگے۔ اُن کی خاطر
دروازے اچھی طرح کھلے رکھے جائیں گے۔ اُن میں وہ تکیوں پر ٹیک لگائے ہوئے ہوں گے (اور)
وہاں بکثرت طرح طرح کے میوے اور مشروب طلب کر رہے ہوں گے۔ اور ان کے پاس (حیادار )
نظریں جھکائے رکھنے والی ہمجولیاں ہوں گی۔ یہ ہے وہ جس کا حساب کے دن کے لئے تم وعدہ دیئے
جاتے ہو۔ یقینا یہ ہمار ارزق ہے۔ اُس کا ختم ہو جانا ممکن نہیں۔
یہ ساری تمثیلات ہیں اور یہ جو ﴿ حُورٌ مُقْصُورَاتٌ فِى الخيام ) وغیرہ قرآن کریم نے ان
کو لو لوء بھی کہا ہے، موتی ڈھکے چھپے ہوئے موتی، تو یہ تمثیلات ہیں۔ یہ تو نہیں ہو سکتا کہ ایک روح
موتی بھی ہو اور : پردہ دار جھکی ہوئی آنکھوں والی بھی ہو۔ اسلئے یہ ساری تمثیلات ہیں ان پر تمثیل کے
طور پر غور کرنا چاہئے۔
﴿وَنَزَّلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً مُبْرَكًا فَأَنْبَتْنَا بِهِ جَنْتٍ وَحَبَّ الحَصِيدِ. وَالنَّخْلَ بسِقت
لها طلع نَضِيدٌ رِزْقًا لِلْعِبَادِ وَأَحْيَيْنَا بِهِ بَلْدَةً مَيْتًا كَذلِكَ الخُرُوجُ ) (سورة ق : ۱۰ تا ۱۲
اور ہم نے آسمان سے مبارک پانی اتارا اور اس کے ذریعہ باغات اور کٹائی کی جانے والی فصلوں کے بیچ
اگائے۔ اور کھجوروں کے اونچے درخت جن کے تہ بہ تہ خوشے ہوتے ہیں۔ بندوں کے لئے رزق کے
طور پر۔ اور ہم نے اُس (یعنی بارش) کے ذریعہ ایک مردہ علاقہ کو زندہ کر دیا۔ اسی طرح خروج بھی
ہوگا۔
اب جو خروج کا ذکر اس میں آیا ہے یہ صرف اس حد تک سمجھنا چاہئے کہ مردہ کو زندہ کرنا، جس
طرح مردہ زمین کو خدا تعالیٰ زندہ کر دیتا ہے اسی طرح مردوں کو بھی زندہ کرے گا۔
حضرت ابوسعید الخدری رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
اللہ تعالیٰ اہل جنت کو کہے گا: اے جنت کے رہنے والو! وہ جواب دیں گے: اے ہمارے رب! ہم
حاضر ہیں، تمام سعاد میں تیرے پاس ہیں اور سب بھلائیاں تیرے قبضے میں ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا:
کیا تم خوش ہو ؟ جنت میں رہنے والے عرض کریں گے : اے ہمارے رب! ہم کیوں نہ خوش ہوں جبکہ
تو نے ہمیں وہ کچھ دیا ہے جو اپنی مخلوقات میں سے کسی کو نہیں دیا۔ پھر اللہ تعالیٰ فرمائے گا: کیا میں تمہیں
ان نعمتوں سے بھی بہتر نعمت نہ دوں ؟ جنت والے کہیں گے : ان سے بہتر اور کونسی نعمت ہو سکتی
ہے؟۔ اللہ تعالٰی فرمائے گا: میں تم پر اپنی رضا نازل کروں گا اور اس کے بعد کبھی بھی تم سے ناراض نہ
ہوں گا۔ یہ سب سے بہتر جنت ہے۔ (مسلم کتاب الجنة)
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک دفعہ فرمایا:
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں نے اپنے نیک بندوں کے لئے ایسی ایسی نعمتیں تیار کی ہوئی ہیں کہ جن کو نہ
کسی آنکھ نے دیکھا، نہ کسی کان نے سنا اور نہ کسی انسان کے دل میں ان کا خیال گزرا۔
اب اس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ساری تمثیلات کی باتیں ہو رہی ہیں ورنہ جنت کا ذکر تو آپ
ہمیشہ سنتے ہیں قرآن کریم میں پڑھتے ہیں، احادیث میں پڑھتے ہیں اور خدا تعالیٰ فرماتا ہے کسی کان نے
نہیں شاء کسی آنکھ نے نہیں دیکھا حالانکہ مثالیں دے دے کر سمجھایا گیا ہے کہ کس قسم کی جنت ہے۔
تو یہ ساری باتیں غور کرنے کے بعد انسان کو مجبور کرتی ہیں کہ یہ حکمت کی باتیں ہیں جن پر غور کر کے
ان کو تمثیلات کے رنگ میں سمجھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔
اور یہاں تک بھی فرمایا کہ کسی انسان کے دل میں ان کا خیال تک نہ گزرا۔ ابوہریرہ رضی اللہ
تعالٰی عنہ کہتے ہیں: اس کی تصدیق کے لئے اگر تم چاہو تو یہ آیت پڑھ لو: فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَا أُخْفِيَ لَهُمْ
مِنْ قُرَّةِ أَعْيُنِ یعنی کوئی ذی روح نہیں جانتا کہ ان کے لئے آنکھوں کی ٹھنڈک میں سے کیا کچھ چھپا کر
رکھا گیا ہے۔ (بخاری کتاب التفسیر)
یہ حضرت ابو ہریرہ کا اپنا استنباط ہے۔ آنحضرت ﷺ نے نہیں فرمایا کہ یہ آیت پڑھ لو مگر
مراد یہ یہی ہے کہ کسی ذی روح کو علم نہیں کہ اس کے لئے خدا تعالٰی نے کیا آنکھوں کی جنت چھپارکھی
ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
و, یا درکھنا چاہتے کہ باخدا آدمی دنیا سے نہیں ہوتا اسی لئے تو دنیا اس سے بغض رکھتی ہے بلکہ وہ
آسمان سے ہوتا ہے اسی لئے آسمانی نعمت اس کو ملتی ہے۔ دنیا کا آدمی دنیا کی نعمتیں پاتا اور آسمان کا آسمانی
نعمتیں حاصل کرتا ہے۔ سو یہ بالکل سچ ہے کہ وہ نعمتیں دنیا کے کانوں اور دنیا کے دلوں اور دنیا کی
آنکھوں سے چھپائی گئیں لیکن جس کی دنیوی زندگی پر موت آجائے اور وہ پیالہ روحانی طور پر اس کو
پلایا جائے جو آگے جسمانی طور پر پیا جائے گا، اس کو یہ پینا اس وقت یاد آئے گا جب وہی پیالہ جسمانی
طور پر اس کو دیا جائے گا۔ لیکن یہ بھی سچ ہے کہ اس نعمت سے دنیا کی آنکھ اور کان وغیرہ کو بے خبر سمجھے
گا چونکہ وہ دنیا میں تھا اگر چہ دنیا میں سے نہیں تھا اس لئے وہ بھی گواہی دے گا کہ دنیا کی نعمتوں میں سے
وہ نعمت نہیں۔ نہ دنیا میں اس کی آنکھ نے ایسی نعمت دیکھی، نہ کان نے سنی اور نہ دل میں گزری۔ لیکن
دوسری زندگی میں اس کے نمونے دیکھے جو دنیا میں سے نہیں تھے بلکہ وہ آنے والے جہان کی ایک خبر
تھی اور اس سے اس کا رشتہ اور تعلق تھا۔ دنیا سے کچھ کوئی تعلق نہ تھا“۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۰۰
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
”اسلامی بہشت کی یہی حقیقت ہے کہ وہ اس دنیا کے ایمان اور عمل کا ایک ظل ہے۔ وہ کوئی نئی
چیز نہیں جو باہر سے اگر انسان کو ملے گی۔ بلکہ انسان کی بہشت انسان کے اندر ہی سے نکلتی ہے اور ہر
ایک کی بہشت اسی کا ایمان اور اس کے اعمالِ صالحہ ہیں جن کی اسی دنیا میں لذت شروع ہو جاتی ہے اور
پوشیدہ طور پر ایمان اور اعمال کے باغ نظر آتے ہیں اور نہریں بھی دکھائی دیتی ہیں۔ لیکن عالم آخرت
میں یہی باغ کھلے طور پر محسوس ہونگے۔ خدا تعالیٰ کی پاک تعلیم ہمیں یہی بتلاتی ہے کہ سچا اور پاک اور
مستحکم اور کامل ایمان جو خدا اور اس کی صفات اور اس کے ارادوں کے متعلق ہو وہ بہشت خوشنما اور
بار آور درخت ہے اور اعمال صالحہ اس بہشت کی نہریں ہیں جیسا کہ وہ فرماتا ہے ﴿ضَرَبَ اللهُ مثلا
كَلِمَةٌ طَيِّبَةً كَشَجَرَةٍ طَيِّبَةٍ أَصْلُهَا ثَابِتٌ وَفَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ تُؤْتِي أَكَلَهَا كُلَّ حِيْنِ ﴾ یعنی وہ
ایمانی کلمہ جو ہر ایک افراط تفریط اور نقص اور خلل اور کذب اور ہنرل سے پاک اور مِن كُلّ الوجوه
کامل ہو اس درخت کے مشابہ ہے جو ہر ایک عیب سے پاک ہو جس کی جڑ زمین میں قائم اور شاخیں
آسمان میں ہوں اور اپنے پھل کو ہمیشہ دیتا ہو اور کوئی وقت اس پر نہیں آتا کہ اس کی شاخوں میں پھل نہ
ہوں“۔ (اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۹۱.۳۹۰)
اس تمثیل پر غور سے پتہ چلتا ہے کہ شاخیں آسمان میں زمین سے انسان کو رزق ملتا ہے
تو گویا اس کی جڑیں زمین میں ہیں لیکن خدا تعالی کا کلام آسمانی شاخوں کو عطا ہوتا ہے۔ اور یہ روحانی رزق
اس کو آسمان ہی سے عطا ہوتا ہے۔
مارچ ۲۰۰۲ ء تا کے زمارچ ۲۰۰۲ء

سورة الجمعة يأيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نُودِيَ لِلصَّلوةِ مِنْ يَوْمِ الجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلى
ذِكْرِ اللهِ وَذَرُ والبَيْعَ ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُوْنَ فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلوةُ فَانْتَشِرُوا فِی
الْأَرْضِ وَابْتَغُوا مِنْ فَضْلِ اللَّهِ وَاذْكُرُوا اللهَ كَثِيرًا لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ. وَإِذَا رَأَوْ تِجَارَةً اَوْلَهْوًا
انْفَضُّوا إِلَيْهَا وَتَرَكُوكَ قَائِمًا. قُلْ مَا عِندَ اللهِ خَيْرٌ مِّنَ اللَّهْوِ وَمِنَ التِّجَارَةِ. وَاللهُ
خَيْرُ الرَّازِقِينَ ﴾ (الجمعة: ۱۲.۱۰)۔ اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! جب جمعہ کے دن کے ایک حصہ
میں نماز کے لئے بلایا جائے تو اللہ کے ذکر کی طرف جلدی کرتے ہوئے بڑھا کرو اور تجارت چھوڑ دیا
کرو۔ یہ تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم علم رکھتے ہو۔ پس جب نماز ادا کی جاچکی ہو تو زمین میں منتشر ہو جاؤ
اور اللہ کے فضل میں سے کچھ تلاش کرو اور اللہ کو بکثرت یاد کرو تاکہ تم کامیاب ہو جاؤ۔ اور جب وہ کوئی
تجارت یا دل بہلا وادیکھیں گے تو اس کی طرف دوڑ پڑیں گے اور تجھے اکیلا کھڑا ہوا چھوڑ دیں گے۔ تو
کہہ دے کہ جو اللہ کے پاس ہے وہ دل بہلاوے اور تجارت سے بہت بہتر ہے اور اللہ رزق عطا کرنے
والوں میں سب سے بہتر ہے۔
ان آیات پر غور کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ یہ جو علماء نے کہا ہے کہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ وسلم جمعہ میں کھڑے تھے تو شام کا ایک قافلہ آیا اور سب گروہ سوائے بارہ اشخاص
کے آنحضرت مے کو اکیلا چھوڑ کر چلے گئے۔ یہ روایت درست نہیں ہے۔ بلکہ یہ مستقبل کی خبر تھی
کہ ایک زمانہ آنے والا ہے جبکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم اور آپ کی تعلیم کو بھول کر
مسلمان کہلانے والے دنیا پر ٹوٹ پڑیں گے اور آنحضرت مے کو گویا کہ اکیلا چھوڑ دیا گیا ہے۔
مسلم کتاب الجمعہ ۔ آیت کریمہ رِجَالٌ لَا تُلَهِيهِمْ تِجَارَةً وَّلَا بَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ الله ) اب
یہی آیت ہے جس کی مسلم میں تغیر یوں ہے۔ حضرت قتادہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کہتے ہیں کہ لوگ
تجارت کرتے تھے لیکن اللہ تعالیٰ کے کسی حق کی ادائیگی کا وقت آجاتا تو کوئی تجارت اور خرید و فروخت
ان کو قطعاً اللہ تعالیٰ کے ذکر سے نہ روک سکتی تھی بلکہ وہ اللہ کے حق کو ادا کرتے تھے۔
اب یہ تضاد نہیں ہے دونوں باتوں میں ۔ پہلی خبر مستقبل کے متعلق ہے۔ تو مستقبل میں
لوگ آنحضرت مے صلى الله کو چھوڑ کر تجارتوں کی طرف جھک جائیں گے۔ اور یہ خبر جو ہے مسلم کی، یہ اس
وقت کے حالات کے اوپر ہے کہ اگر کوئی تجارت وغیرہ آتی تھی تو قطع لوگوں کو اس کی پرواہ نہیں ہوتی
تھی بلکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کے ارد گرد جمع رہتے تھے۔
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: اے لوگو! اللہ کی
نا فرمانی سے ڈرتے رہو اور روزی کی تلاش میں اعتدال سے کام لو، کیونکہ کوئی جان اس وقت تک نہیں
مر سکتی جب تک کہ اس کا پورا رزق اُسے نہ مل جائے ، اگر چہ اس کے ملنے میں کچھ تاخیر ہو سکتی ہے۔ سو
تم اللہ سے ڈرتے رہو اور روزی کی تلاش میں اعتدال سے کام لو۔ حلال کو لے لو اور حرام کے قریب نہ
جاؤ۔ (ابن ماجه كتاب التجارات)
اس آیت کی تفسیر میں حضرت خلیفہ المسح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:
ور اللہ کو خَيْرُ الرازقین یقین کرو اور مت خیال کرو کہ صادق کی صحبت میں رہنے سے کوئی
نقصان ہو گا۔ کبھی ایسی جرات کرنے کی کوشش نہ کرو کہ اپنے ذاتی اغراض کو مقدم کر لو۔ خدا کے لئے
جو کچھ انسان چھوڑتا ہے اس سے کہیں بڑھ کر پالیتا ہے۔ تم جانتے ہو ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے
کیا چھوڑا تھا اور پھر کیا پایا۔ صحابہ (رضوان اللہ علیہم) نے کیا چھوڑا ہو گا۔ اس کے بدلہ میں کتنے گنا زیادہ
خدا نے ان کو دیا۔ خدا تعالیٰ کے نزدیک کیا ہے جو نہیں ہے۔ اللهِ خَزَائِنُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ
تجارتوں میں خسارہ کا ہو جانا یقینی اور کاروبار میں تباہیوں کا واقع ہو جانا قرین قیاس ہے لیکن خدا تعالیٰ
کے لئے کسی چیز کو چھوڑ کر کبھی بھی انسان خسارہ نہیں اٹھا سکتا۔ غرض اللہ تعالیٰ کے پاس جو چیز ہے وہ
ساری تجارتوں سے بہتر ہے، وہ خیر الرازقین ہے“۔ (حقائق الفرقان جلد ۴ صفحه ۱۳۱)
حضرت خلیفہ اصبح الاول مزید فرماتے ہیں۔
میں نے بسا اوقات نصیحت کی ہے ﴿كُوْنُوْا مَعَ الصَّادِقِينَ پر عمل کرنے کے واسطے
ضروری ہے یہاں (یعنی قادیان میں ) آکر رہو ۔ بعض نے جواب دیا ہے کہ تجارت یا ملازمت کے
کاموں سے فرصت نہیں ہوتی۔ لیکن میں ان کو آج یہ سناتا ہوں کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ تمام
تجارتوں کو چھوڑ کر ذکر اللہ کی طرف آجاؤ۔ وہ اس بات کا کیا جواب دے سکتے ہیں۔ کیا ہم کنبہ قبیلہ
والے نہیں؟ کیا ہماری ضروریات اور ہمارے اخراجات نہیں ہیں ؟ کیا ہم کو دنیوی عزت یا و جاہت بری
لگتی ہے؟ ۔ پھر وہ کیا چیز ہے جو ہم کو کھینچ کر یہاں لے آئی ؟۔ میں شیخنی کے لئے نہیں کہتا بلکہ تحدیث
بِالنِعْمَة کے طور پر کہتا ہوں کہ میں اگر شہر میں رہوں تو بہت روپیہ کما سکوں لیکن میں کیوں ان ساری
آمدنیوں پر قادیان کے رہنے کو ترجیح دیتا ہوں۔ اس کا مختصر جواب میں یہی دوں گا کہ میں نے یہاں وہ
دولت پائی ہے جو غیر فانی ہے۔ جس کو چور اور قزاق نہیں لے جا سکتا۔ مجھے وہ ملا ہے جو تیرہ سو برس
کے اندر آرزو کرنے والوں کو نہیں ملا۔ پھر ایسی بے بہا دولت کو چھوڑ کر میں چند روزہ دنیا کے لئے مارا
مارا پھروں !؟ ۔ میں سچ کہتا ہوں کہ اگر اب مجھے کوئی ایک لاکھ کیا ایک کروڑ روپیہ یومیہ بھی دے اور
قادیان سے باہر رکھنا چاہے، میں نہیں رہ سکتا۔ ہاں امام علیہ السلام کے حکم کی تعمیل میں پھر خواہ مجھے
ایک کوڑی بھی نہ ملے۔ پس میری دولت، میر امال ، میری ضرور تیں اسی امام کے اتباع تک ہیں اور
دوسری ساری ضرورتوں کو اس ایک وجود پر قربان کرتا ہوں“۔
حقائق الفرقان جلد۲ صفحه ۱۳۱-۱۳۲)
سورۃ الطلاق آیت ۴: ﴿وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبْ . وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ فَهُوَ
حَسْبُهُ . إِنَّ اللهَ بَالِغُ أَمْرِهِ قَدْ جَعَلَ اللهُ لِكُلِّ شَيْ ءٍ قَدراک اور وہ اسے وہاں سے رزق عطا
کرتا ہے جہاں سے وہ گمان بھی نہیں کر سکتا اور جو اللہ پر توکل کرے تو وہ اس کے لئے کافی ہے۔ یقیناً
اللہ اپنے فیصلہ کو مکمل کر کے رہتا ہے۔ اللہ نے ہر چیز کا ایک منصوبہ بنار کھا ہے۔
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک لشکر
حضرت ابو عبیدہ بن الجراغ کی قیادت میں ساحل کی طرف بھیجا جو تین سو افراد پر مشتمل تھا۔ چنانچہ ہم
نکلے مگر ابھی ہم راستے ہی میں تھے کہ ہمار از او راہ ختم ہونے لگا۔ اس پر ابو عبیدہ نے حکم دیا کہ لشکر میں
جو کچھ بھی زاد راہ بچا ہے، وہ جمع کیا جائے۔ وہ جمع کیا گیا تو وہ کھجور کے دو تھیلے نکلا۔ چنانچہ وہ ہمیں اس
میں سے ہر روز تھوڑی تھوڑی کھجوریں دیتے تھے۔ یہاں تک کہ وہ بھی ختم ہونے کے قریب پہنچا تو
ابو عبیدہ ہمیں دن میں صرف ایک ایک کھجور دینے لگے۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے جابر سے کہا کہ
آپ لوگوں کا ایک کھجور سے کیا بنتا تھا ؟ اس پر انہوں نے کہا: ہمیں ایک کھجور کی قیمت اُس وقت معلوم
ہوئی جب وہ کھجوریں بھی ختم ہو گئیں۔ پھر ہم سمندر پر پہنچے تو کیا دیکھتے ہیں کہ ایک بہت بڑی مچھلی ہے
جو ایک ٹیلے کے برابر ہے۔ ہم اٹھارہ روز تک اس مچھلی کا گوشت کھاتے اور اس کا تیل استعمال کرتے
رہے یہاں تک کہ ہمارے جسموں میں توانائی کوٹ آئی۔ پھر ابو عبیدہ نے اس مچھلی کی دو پسلیوں کو
کھڑے کرنے کا حکم دیا۔ پھر آپ نے فرمایا کہ ایک اونٹ پر ہودج ڈالا جائے۔ پھر وہ اونٹ ان دو
پہیلیوں کے نیچے سے گزارا گیا لیکن وہ اتنی بڑی تھیں کہ پھر بھی) وہ انہیں چھونہ سکا۔
ایک اور روایت میں راوی کہتے ہیں کہ جب ہم مدینہ پہنچے اور ہم نے اس واقعہ کا ذکر نبی
کریم ﷺ سے کیا تو آپ نے فرمایا: اسے خوشی سے کھاؤ، یہ تو ایک رزق ہے جو اللہ تعالیٰ نے تمہارے
لئے نکالا تھا اور اگر تمہارے پاس اس میں سے کچھ بچا ہو تو ہمیں بھی کھلاؤ۔ اس پر ان میں سے ایک صحابی
اس مچھلی کا کچھ گوشت لائے تو آپ نے بھی تناول فرمایا۔ (بخاری کتاب المغازی)
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:-
متقی کے لئے خدا تعالیٰ ساری راحتوں کے سامان مہیا کر دیتا ہے۔ ومَنْ يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَلْ لَهُ
مَخْرَجًا وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لا يَحْتسب)۔ پس خوشحالی کا اصول تقویٰ ہے۔ لیکن حصول تقویٰ کے
لئے نہیں چاہئے کہ ہم شرطیں باندھتے پھریں۔ تقویٰ اختیار کرنے سے جو مانگو گے ملے گا۔ خدا تعالی
رحیم و کریم ہے۔ تقویٰ اختیار کرو جو چاہو گے وہ دے گا۔ جس قدر اولیاء اللہ اور اقطاب گزرے ہیں
انہوں نے جو کچھ حاصل کیا تقوی ہی سے حاصل کیا۔ اگر وہ تقویٰ اختیار نہ کرتے تو وہ بھی دنیا میں
معمولی انسان کی حیثیت سے زندگی بسر کرتے۔ دس نہیں کی نوکری کر لیتے یا کوئی حرفہ یا پیشہ اختیار کر
لیتے ، اس سے زیادہ کچھ نہ ہوتا۔ مگر آج جو عروج ان کو ملا اور جس قدر شہرت اور عزت انہوں نے پائی
یہ سب تقویٰ ہی کی بدولت تھی۔ انہوں نے ایک موت اختیار کی اور زندگی اس کے بدلہ میں
پائی“۔ (الحکم جلد نمبر ۷ بتاریخ ۲۱/فروری ۱۹۰۳ء صفحه ۸)
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مزید فرماتے ہیں:-
جو خدا کا متقی اور اس کی نظر میں منتقی بنتا ہے اس کو خدا تعالیٰ ہر ایک قسم کی تنگی سے نکالتا اور
ایسی طرز سے رزق دیتا ہے کہ اسے گمان بھی نہیں ہوتا کہ کہاں سے اور کیونکر آتا ہے۔ خدا تعالیٰ کا یہ
وعدہ ہ برحق ہے اور ہمارا ایمان ہے کہ خدا تعالی اپنے وعدوں کا پورا کرنے والا ہے اور بڑار جیم کریم ہے۔
۲۰۰۲ تا کے ر مارچ ۲۰۰۲ء ) 7(

جو اللہ تعالیٰ کا بنتا ہے وہ اسے ہر ذلت سے نجات دیتا اور خود اس کا حافظ و ناصر بن جاتا ہے۔ مگر وہ جو ایک
طرف دعوی انتقاء کرتے ہیں اور دوسری طرف شاکی ہوتے ہیں کہ ہمیں وہ برکات نہیں ملے اُن دونو
میں ہم م کس کو سچا کہیں اور کس کو جھوٹا ؟ خدا تعالیٰ پر ہم کبھی الزام نہیں لگا سکتے۔ اِنَّ اللهَ لَا يُخْلِفُ
الميعاد خدا تعالیٰ اپنے وعدوں کے خلاف نہیں کرتا۔ ہم اس مدعی کو جھوٹا کہیں گے ۔ اصل یہ ہے
کہ اُن کا تقویٰ یا اُن کی اصلاح اس حد تک نہیں ہوتی کہ خدا تعالیٰ کی نظر میں قابل وقعت ہو یا یاوہ وہ خدا کے
متقی نہیں ہوتے۔ لوگوں کے متقی اور ریا کار انسان ہوتے ہیں۔ سو ان پر بجائے رحمت اور برکت کے
لعنت کی مار ہوتی ہے جس سے سرگرداں اور مشکلات دنیا میں مبتلا رہتے ہیں۔ خدا تعالیٰ متقی کو کبھی ضائع
نہیں کرتا وہ اپنے وعدوں کا سچا اور پورا ہے۔
رزق بھی کئی طرح کے ہوتے ہیں۔ یہ بھی تو ایک رزق ہے کہ بعض لوگ صبح سے شام تک
ٹوکری ڈھوتے ہیں اور برے حال سے شام کو دو تین آنے ان کے ہاتھ میں آتے ہیں۔ یہ بھی تو رزق
ہے مگر لعنتی رزق ہے۔ نہ رزق مِنْ حَيْثُ لا يحتسب يحتسب - حضرت حضرت داؤ داؤد ڈاز از بور بور میں میں فرماتے فرماتے ہیں ہیں
کہ میں بچہ تھا، جوان ہوا، جوانی سے اب بڑھاپا آیا مگر میں نے کبھی کسی متقی اور خدا ترس کو بھیک مانگتے نہ
دیکھا اور نہ اس کی اولاد کو دربدر دھکے کھاتا اور ٹکڑے مانگتے دیکھا"۔
(الحكم. جلد نمبر ١٢ - بتاريخ ٣١ مارچ ۱۹۰۳ء - صفحه ۵)
اس پہلو سے مسلمانوں کو سکھوں سے نصیحت حاصل کرنی چاہئے۔ آپ کو سکھوں میں کوئی
فقیر نظر نہیں آئے گا۔ اس معاملہ میں وہ توحید پر قائم ہیں۔ کبھی کوئی سکھ فقیر نہیں دیکھیں گے ۔ وہ
ہمیشہ اللہ تعالیٰ پر توکل کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ ان کا رزق بڑھاتا چلا جاتا ہے۔
اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنے ذاتی تجارب بیان فرماتے ہیں:۔
ایک مرتبہ اتفاقاً مجھے پچاس روپیہ کی ضرورت پیش آئی اور جیسا کہ اہل فقر اور تو کل سپر کبھی
کبھی ایسی ضرورت کی حالتیں آجاتی ہیں۔ ایسا ہی یہ حالت مجھے پیش آگئی کہ اس وقت کچھ موجود نہ تھا۔
سو میں صبح سیر کو گیا اور اس ضرورت کے خیال نے مجھے یہ جوش دیا کہ میں اس جنگل میں دعا کروں۔
چنانچہ میں نے ایک پوشیدہ گوشہ میں جاکر اس نہر کے کنارے پر پر دعا کی جو بٹالہ کی طرف قادیان سے
قریبا تین میل کے فاصلہ پر ہے۔ جب میں دعا کر چکا۔ تب فی الفور دعا کے ساتھ ہی ایک الہام ہوا جس
کا ترجمہ یہ ہے کہ دیکھ ! امیں تیری دعاؤں کو کیسے جلد قبول کرتا ہوں۔ تب میں خوش ہوا اور اس جنگل
سے قادیان کی طرف واپس آیا اور سیدھا بازار کی طرف رُخ کیا۔ تا قادیان کے سب پوسٹ ماسٹر سے
دریافت کروں کہ آج ہمارے نام کچھ روپیہ آیا ہے یا نہیں۔ چنانچہ ڈاکخانہ سے بذریعہ ایک خط کے
اطلاع ہوئی کہ پچاس روپیہ لدھیانہ سے کسی نے روانہ کئے ہیں اور غالباً گمان گزرتا ہے کہ اسی دن یا
دوسرے دن وہ روپیہ مجھے مل گیا۔“
ترياق القلوب روحانی خزائن جلد ۱۵- صفحه ۲۹۵.۲۹۴)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:-
ایک دفعہ سخت ضرورت روپیہ کی پیش آئی۔ جس کا ہمارے اس جگہ کے آریہ لالہ شرمیت و
ملاوائل کو بخوبی علم تھا اور ان کو یہ بھی علم تھا کہ بظاہر کوئی ایسی تقریب نہیں جو جائے امید ہو سکے۔
بلا اختیار دعا کے لئے جوش پیدا ہوا تا مشکل بھی حل ہو جائے اور ان لوگوں کے لئے نشان بھی ہو۔
چنانچہ دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ نشان کے طور پر مالی مدد سے اطلاع بخشے۔ تب الہام ہوا:
دس دن کے بعد موج دکھاتا ہوں۔ أَلَا إِنَّ نَصْرَ اللهِ قَرِيبٌ فِي شَائِلِ مِقْيَاس دین دل کو
کو کو امر تسر ۔ 66 " (Amratsirto go you will Then ) یہ انگریزی کا الہام بھی
ساتھ ہوا۔ یعنی دس دن کے بعد روپیہ آئے گا۔ خدا کی مدد نزدیک ہے اور جیسے جب جننے کے لئے
اونٹنی دُم اٹھاتی ہے تب اس کا بچہ جنا نزدیک ہوتا ہے، ایسا ہی مد دالہی بھی قریب ہے۔ دس دن کے بعد
جب روپیہ آئے گا تب تم امر تسر بھی جاؤ گے۔ سوئین اس پیشگوئی کے مطابق مذکورہ بالا آریوں کے
رو برو وقوع میں آیا۔ یعنی دس دن تک کچھ نہ آیا۔ گیارھویں روز محمد افضل خان صاحب نے راولپنڈی
سے ۱۰ روپے بھیجے ۔ ۲۰ روپے ایک اور جگہ سے آئے اور پھر برابر روپیہ آنے کا سلسلہ ایسا جاری رہا
جس کی امید نہ تھی۔ تریاق القلوب روحانی خزائن جلد ۱۵- صفحه ۲۵۸.۲۵۷)
۱۸۸۳ء عیسوی یا اس سے قبل : ”کچھ عرصہ ہوا ہے کہ خواب میں دیکھا تھا کہ حیدر آباد سے
نواب اقبال الدولہ صاحب کی طرف سے خط آیا ہے اور اُس میں کسی قدر روپیہ دینے کا وعدہ لکھا
ہےہے. ۔ پھر تھوڑے دنوں کے بعد حیدر آباد سے خط آگیا اور نواب صاحب موصوف نے سو
روپیہ بھیجا۔ (براہین احمدیہ حصہ چہارم صفحه ۲۷۷، حاشیه در حاشیه نمبر ۳)
اب مارچ کا الہام ہے: " کچھ تھوڑے دن ہوئے ہیں کہ مجھ کو خواب آیا تھا کہ ایک جگہ میں بیٹھا
ہوں۔ یکدفعہ کیا دیکھتا ہوں کہ غیب سے کسی قدر روپیہ میرے سامنے موجود ہو گیا ہے۔ میں حیران
ہوا کہ کہاں سے آیا۔ آخر میری یہ رائے ٹھہری کہ خدا تعالیٰ کے فرشتہ نے ہماری حاجات کے لئے
یہاں رکھ دیا ہے۔ پھر ساتھ الہام ہوا کہ إِلى مُرْسِلٌ إِلَيْكُمْ هَدِيَّةٌ- کہ میں تمہاری طرف ہدیہ
بھیجتا ہوں۔ اور ساتھ ہی میرے دل میں پڑا کہ اس کی یہی تعبیر ہے کہ ہمارے مخلص دوست حاجی
سیٹھ عبدالرحمن صاحب اس فرشتہ کے رنگ میں متمثل کئے گئے ہوں گے اور غالباً وہ روپیہ بھیجیں
گے۔ اور میں نے اس خواب کو عربی زبان میں اپنی کتاب میں لکھ لیا۔ چنانچہ کل اس کی تصدیق ہو گئی۔
الحمد للہ یہ قبولیت کی نشانی ہے کہ مولیٰ کریم نے خواب اور الہام سے تصدیق فرمائی۔"
(از مکتوب ۲ مارچ ۱۸۹۵ء بنام سیٹھ عبدالرحمن صاحب مدراسی، مکتوبات احمدیه جلد :
پنجم حصه اول صفحه (۳)
یکم اکتوبر ۱۸۹۶ء کو حضرت سیٹھ عبدالرحمن صاحب مدراسی کے نام حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے اپنے خط میں تحریر فرمایا:-
کل کی ڈاک میں مبلغ ایک سو روپیہ مرسلہ آں محبت مجھ کو پہنچا۔ اُس کے عجائبات میں سے
ایک یہ ہے کہ اس روپیہ کے پہنچنے سے تخمینا سات گھنٹے پہلے مجھ کو خدائے عز و جل نے اس کی اطلاع
دی۔ سو آپ کی اس خدمت کے لئے یہ اجر کافی ہے کہ خدا تعالیٰ آپ سے راضی ہے۔ اس کی رضا کے
بعد اگر تمام جہان ریزہ ریزہ ہو جاوے تو کچھ پرواہ نہیں۔ یہ کشف اور الہام آپ ہی کے بارہ میں مجھ کو دو
دفعہ ہوا ہے۔ فالحمد للہ الحمد لله ۔ “ (مکتوبات احمدیه. جلد پنجم حصه اول. صفحه ۵)
٢ / مارچ ۱۹۰۳ء :-
وقت صبح کے دیکھا کہ ایک کاغذ کا تھیلہ ہے جو روپیہ سے بھرا ہوا ہے۔ وہ مجھ کو کسی نے دیا اور
میں نے لے لیا۔ اور رومال سفید میں اس کو باندھنے لگا ہوں۔ اور باندھتے وقت یہ دعا پڑھی: رب.
اجْعَلْ بَرَكَةُ فِيهِ ۔ اور یہ کلمہ بطور الہام تھا۔“
کاپی الہامات حضرت مسیح موعود عليه السلام صفحه ۲۳)
اب آج یہ سلسلہ آج کے خطبہ پر ختم ہوتا ہے۔ آئندہ خطبہ سے انشاء اللہ تعالٰی خدا تعالیٰ کی اور
بے شمار صفات جو ابھی پڑی ہیں ان پر خطبہ ہو گا۔ اللہ تعالیٰ سب احمدیوں کے رزق میں برکت دے۔
ہمیں رزق کے متعلق بہت سے خطوط ملتے ہیں اور بڑی درد ناک چٹھیاں ملتی ہیں اور ایسی حالت ہے کہ
میں خود کچھ بھی نہیں کر سکتا۔ نا ممکن ہے کہ سب کی ضرورتیں پوری کروں۔ تو میں دعا کرتا ہوں
عالم الغیب خدا جانتا ہے کہ ان کی ضرور تمیں کیا ہیں اور وہ میری دعا سے بھی پہلے بعض دفعہ حل ہو جاتی
ہیں۔ الحمد للہ علی ذالک۔
***** ****
مارچ ۲۰۰۲ تا ۷ ر مارچ ۲۰۰۲ء

آج 10 میں سے 10 باقی