Al Mumin - The Bestower of Peace
Friday Sermon, 1 February 2002: Al Mumin - The Bestower of Peace
AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے اللہ تعالیٰ کی صفت ’المؤمن‘ یعنی امن و سلامتی عطا کرنے والی ذات کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی ہے۔ آپ نے آیاتِ قرآن کریم اور احادیثِ نبویہ کے حوالے سے واضح کیا کہ حقیقی ایمان کس طرح انسان کو خوف اور بے چینی سے نجات دلاتا ہے، اور ہجرتِ مدینہ کے ایمان افروز واقعات کے ذریعے اس الٰہی حفاظت کی وضاحت فرمائی۔ مزید برآں، آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات اور الہامات پیش کرتے ہوئے سچے مومن کے لیے استغفار اور خدائی امان کی اہمیت بیان فرمائی۔
موضوعات: صفت المؤمن، امن اور حفاظت، قرآن کریم، ہجرت مدینہ، ارشادات و الہامات حضرت مسیح موعودؑ
خطبه جمعه
مومن کے لئے بہت ضروری ہے کہ وہ بھی بے خوف نہ ہو اور ہر وقت تو بہ واستغفار کرتا رہے
جو لوگ اپنے ایمانوں کو ظلم کے ساتھ نہ ملادیں گے وہ امن میں رہیں گے
آیات قرآنیہ ، احادیث نبویہ اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ارشادات کے حوالہ سے اللہ تعالیٰ کی صفت المُؤْمِن کے مختلف پہلوؤں کی وضاحت
خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خلیفة المسیح الرابع ایده الله تعالیٰ بنصره العزيز - قرموده یکم فروری ۲۰۰۲ء بمطابق یکم تبلیغ ۱۳۸۱ هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
خطبہ جمعہ کا یہ متن اداره الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده ورسوله
أما بعد فاعوذ بالله من الشيطان الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين --
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين
گزشتہ سال کے آخری خطبہ جمعہ میں صفت مومن کا مضمون جاری تھا اور پھر بعض دیگر
وجوہات کی بنا پر رازق اور رزاق کا مضمون شروع ہو گیا۔ آج کے خطبہ میں بھی مومن ہی کے مضمون
کا اعادہ کیا جارہا ہے۔
سورة النساء آیت نمبر ۸۴: ﴿وَإِذَا جَاءَ هُمْ أَمْرٌ مِّنَ الْأَمْنِ أَوِ الخَوْفِ اَذَاعُوا بِهِ وَلَوْ
رَدُّوهُ إِلَى الرَّسُوْلِ وَإِلَى أُولِى الأمْرِ مِنْهُمْ لَعَلِمَهُ الَّذِيْنَ يَسْتَنْبِطُونَهُ مِنْهُمْ. وَلَوْلَا فَضْلُ اللهِ
عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ لَا تَتَّبَعْتُمُ الشَّيْطَنَ إِلَّا قَلِیلا ہے۔ اور جب بھی ان کے پاس کوئی امن یا خوف کی بات
آئے تو وہ اُسے مشتہر کر دیتے ہیں۔ اور اگر وہ اسے (پھیلانے کی بجائے ) رسول کی طرف یا اپنے میں
سے کسی صاحب امر کے سامنے پیش کر دیتے تو ان میں سے جو اُس سے استنباط کرتے وہ ضرور اُس کی
حقیقت) کو جان لیتے۔ اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتے تو تم چند ایک کے سوا ضرور
شیطان کی پیروی کرنے لگتے۔
اس ضمن میں مسند احمد بن حنبل کی ایک حدیث ہے حضرت محمود بن لبید رضی اللہ تعالٰی عنہ
سے مروی ہے کہ رسول الله ما علی الله علیہ نے فرمایا: اللہ عزوجل اپنے مومن بندے کو دنیا کی حرص و ہوا)
سے اس طرح بچاتا ہے جیسے تم میں کوئی اپنے مریض کو ایسے کھانے یا مشروب سے بچاتا ہے جس سے
اس کی صحت کو خطرہ ہو۔ (مسند احمد بن حنبل۔ باقی مسند الانصار)
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: تم میں سے کوئی
مؤمن نہیں ہو سکتا۔ یہاں تک کہ وہ اپنے بھائی کے لئے بھی وہی پسند کرے جو وہ اپنے لئے پسند کرتا
ہے۔ (بخاری، کتاب الایمان)
یہ حضرت خلیفہ المسیح الاول کی تفسیر میں سے ہے۔ اور جب آتی ہے کوئی بات ان کے پاس
امن کی یا خوف کی اس کو پھیلا دیتے ہیں اور اچھا ہوتا اگر لے جاتے اس کو رسول کے پاس یا اپنے میں سے
ان لوگوں کے پاس جو بات سے بات نکالتے ہیں اور اللہ کا فضل تم پر نہ ہوتا تو تم سب شیطان کے مطیع
ہو جاتے۔ (حقائق الفرقان جلد ۲ صفحہ ۲۷) - إلا قليلا کے یہ محاورہ عرب ہے اس کے معنے ہوا
کرتے ہیں سب کے سب یعنی جس قدر ہوں“۔
حضرت خلیفۃ المسیح الاول رضی اللہ تعالی عنہ مزید فرماتے ہیں: "وعده و وعید کی پیشگوئیاں
قرآن میں ہیں عین مطابق واقع ہوتی ہیں۔ ﴿إِذَا جَاءَ هُمْ أَمْرٌ مِنَ الْأَمْنِ قرآن اس طریق کو منع
کرتا ہے کہ ہر ایک امن یا خوف کی بات کو سوائے عظیم انسان انسان کے کسی اور تک پہنچایا جائے
مسلمان جیسے معاشرت سے ناواقف ہیں ایسے ہی امن کی راہ سے “۔
حقائق الفرقان جلد ۲ صفحه ۴۷)
سورة الانعام ۸۳: الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوْا إِيْمَانَهُمْ بِظُلْمٍ أُولئِكَ لَهُمُ الْأَمْنُ وَهُمْ
مهتدون ۔ وہ لوگ جو ایمان لائے اور انہوں نے اپنے ایمان کو کسی ظلم کے ذریعے مشکوک نہیں بنایا
یہی وہ لوگ ہیں جنہیں امن نصیب ہو گا اور وہ ہدایت یافتہ ہیں۔
مومن بمعنی امن دینے والا اور امن پانے والا دونوں معنے ہیں مومن کے۔
حضرت ابو بردہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز
مغرب ادا کی۔ پھر ہم نے کہا چلو ہم بیٹھے رہیں تاکہ نماز عشاء بھی آپ کے ساتھ ادا کریں۔ چنانچہ ہم
بیٹھے رہے۔ پھر رسول اللہ نکل کر ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا: تم ابھی تک یہیں ہو۔ ہم نے
عرض کی: یارسول اللہ ! ہم نے آپ کے ساتھ مغرب ادا کی تھی۔ پھر ہم نے کہا چلو ہم بیٹھے رہیں تاکہ
نماز عشاء بھی آپ کے ساتھ ادا کریں۔ آپ نے فرمایا: آپ لوگوں نے بہت اچھا اور درست کیا ہے۔
پھر آپ نے اپنا سر مبارک آسمان کی طرف اٹھایا، اور آپ اپنا سر مبارک آسمان کی طرف بکثرت اٹھایا
کرتے تھے۔ پھر آپ نے فرمایا: ستارے، آسمان کے لئے امن کا موجب ہیں۔ پھر جب ستارے ختم
ہو جائیں گے تو آسمان پر وہ آفت آئے گی جس سے اس کو ڈرایا جاتا ہے۔ اور میں اپنے صحابہ کے لئے
امن کا موجب ہوں۔ پھر جب میں چلا جاؤں گا تو میرے صحابہ پر وہ مصیبت آئے گی جس سے انہیں
ڈرایا جاتا ہے۔ اور میرے صحابہ میری امت کے لئے امن کا موجب ہیں اور جب میرے صحابہ چلے
جائیں گے تو میری امت پر وہ مصائب آئیں گے جن سے اُنہیں ڈرایا جاتا ہے۔
(مسلم کتاب فضائل الصحابه)
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس
نے طبیب کھایا اور سنت کے اندر اندر عمل کیا اور لوگ اس کے شر سے امن میں رہے، وہ جنت میں
داخل ہو گیا۔ اس پر ایک شخص نے کہا یارسول اللہ! اس قسم کے اشخاص تو آجکل کے لوگوں میں بہت
پائے جاتے ہیں۔ آپ نے فرمایا: میرے بعد بھی چند صدیوں تک ایسے لوگ پائے جائیں گے۔
(ترمذى. كتاب صفة القيامة)
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ جب سے میں نے ہوش سنبھالی، میں نے
اپنے والدین کو مسلمان ہی پایا۔ کوئی دن ایسا نہیں گزرتا تھا جس میں حضور صبح یا شام ہمارے گھر نہ آتے
ہوں۔ جب مسلمانوں کا ابتلاء بڑھ گیا اور کفار نے مظالم کی حد کر دی تو حضرت ابو بکڑ بھی حبشہ کی
طرف ہجرت کی نیت سے گھر سے نکل کھڑے ہوئے۔ جب آپ ترك العماد کے مقام پر پہنچے تو آپ
کو ابن دغنہ ملا، جو قارہ قبیلے کا سردار تھا۔ اُس نے کہا: اے ابو بکر ! آپ کہاں جاتے ہیں ؟ ابو بکڑ نے کہا:
مجھے میری قوم نے نکال دیا ہے۔ ابن دغنہ نے کہا: اے ابو بکر ! تیرے جیسے کو نہ شہر سے نکلنا چاہئے ، نہ
نکالا جانا چاہئے ، تو مٹی ہوئی نیکیوں کو کماتا ہے، صلہ رحمی کرتا ہے ، گرے پڑوں کو اٹھاتا ہے، مہمانوں کی
مہمان نوازی کرتا ہے، قوم کی کچی ضرورتوں میں مدد کرنے پر آمادہ رہتا ہے، میں تجھے امان دیتا ہوں،
اپنے شہر واپس چلو اور اللہ کی عبادت کرو ( آپ کو کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا۔ چنانچہ ابو بکر رضی اللہ تعالی عنہ
واپس آگئے۔ ابن دغنہ بھی آپ کے ساتھ آیا۔ شام کے وقت اُس نے قریش کے معزز لوگوں سے
کہا: ابو بکر جیسے (نافع الناس) شخص کو نہ نکنا چاہئے اور نہ نکالنا چاہے۔ کیا تم ایسے شخص کو نکالتے ہو جو
مِٹی ہوئی نیکیوں کو زندہ کرتا ہے، صلہ رحمی کرتا ہے، گرے پڑوں کو اٹھاتا ہے (یعنی بے سہاروں کا سہارا
۶۲۰۰۲ تا ۴۰ از مارچ ۲۰۰۲ء ) 5(
ہے) اور مہمانوں کی میزبانی کرتا ہے اور قوم کی حقیقی ضرورتوں میں مدد کے لئے آمادہ رہتا ہے۔ قریش
نے ابن دغنہ کی ان باتوں کو نہ جھٹلایا اور اس کی طرف سے دی گئی امان کو قبول کر لیا۔ البتہ یہ کہا کہ
ابو بکر کو کہیں کہ اپنے گھر میں ہی اللہ کی عبادت کریں، وہاں ہی نماز پڑھیں اور قرآن کریم کی تلاوت
کریں ، لوگوں کے سامنے ایسا کر کے ہمیں تکلیف نہ دیں کیونکہ ہمیں ڈر ہے کہ ہماری عورتیں اور بچے
متاثر ہوں گے اور فتنہ میں پڑیں گے۔
چنانچہ ابن دغنہ نے ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس جاکر یہ باتیں کہہ دیں۔ ان شرائط کی
پابندی کرتے ہوئے حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے گھر میں ہی اللہ کی عبادت کرتے اور لوگوں
کے سامنے نماز نہ پڑھتے نہ تلاوت کرتے۔ پھر کچھ عرصے کے بعد حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو
خیال آیا تو انہوں نے اپنے گھر کے صحن میں ایک مسجد بنالی اور اس میں نماز پڑھنے اور تلاوت کرنے
لگے۔ اس وجہ سے مشرکین کی عورتوں اور بچوں کا آپ کے پاس ہجوم ہونے لگا۔ اس بات سے قریش
کے سردار گھبراگئے اور انہوں نے ابن دغنہ کو کہا کہ آپ اسے منع کریں، اگر وہ اپنے رب کی عبادت
کو اپنے گھر کے اندر تک محدود رکھنا مان لیں تو ٹھیک ورنہ انہیں کہیں کہ وہ آپ کی امان آپ کو واپس
کو ٹادیں کیونکہ ہمیں یہ پسند نہیں کہ ہم آپ کی طرف سے دی ہوئی امان کی بے حرمتی کریں۔
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہا فرماتی ہیں کہ ابنِ دَغنہ حضرت ابو بکر کے پاس آیا اور کہا:
آپ کو علم ہے کہ میں نے کن شرائط پر آپ کو امان دی تھی، یا تو آپ اُن پر قائم رہنے یا پھر میری امان
واپس کردیجئے کیونکہ مجھے یہ پسند نہیں کہ عرب یہ سنیں کہ میری دی ہوئی امان کی بے حرمتی کی گئی
ہے۔ اس پر حضرت ابو بکڑ نے کہا: میں آپ کی امان آپ کو واپس کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ کی امان پر
راضی اور خوش ہوں۔ (بخاری باب هجرة النبي ﷺ الى المدينة).
حضرت امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے صحیح بخاری میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی
ہجرت مدینہ کا تفصیل سے جو ذکر فرمایا ہے اس میں ابن شہاب کے حوالے سے ایک روایت یہ بھی ملتی
ہے کہ سراقہ کے بھتیجے عبدالرحمن بن مالک نے اپنے باپ اور اُس نے اپنے بھائی سراقہ سے سُن کر
ابن شہاب کو یہ بتایا کہ قریش نے آنحضرت ﷺ اور حضرت ابو بکر کو مارنے والے یا زندہ پکڑ کر لانے
والے کے لئے سو سو اونٹ کی دیت مقرر کی۔ ایک دن سراقہ اپنی قوم کے لوگوں میں بیٹھا ہوا تھا کہ
ایک شخص آیا اور اس نے کہا: اے سراقہ ! میں نے ابھی سمندری ساحل کے قریب کچھ لوگ چلتے
ہوئے دیکھے ہیں۔ میراخیال ہے کہ وہ محمد اور اُن کے ساتھی ہیں۔ سراقہ کا بیان ہے کہ میں سمجھ گیا کہ
یہ وہی ہیں لیکن اُس آدمی کو ٹالنے کے لئے میں نے کہا: نہیں، یہ وہ نہیں ہو سکتے ، تم نے فلاں فلاں کو
دیکھا ہو گا جوا بھی ہمارے سامنے سے گزر کر گئے ہیں۔
سراقہ کا بیان ہے کہ کچھ دیر تو میں اس مجلس میں بیٹھا رہا اور پھر میں چپکے سے وہاں سے اُٹھا اور
آپ کے تعاقب میں چل پڑا۔ جب میں آنحضرت ﷺ کے قافلہ کے قریب پہنچا تو میری گھوڑی
پھلی اور میں اس سے آگے جاگرا۔ میں جلدی سے اٹھا، اپنی ترکش کی طرف اپنا ہاتھ بڑھایا اور اس سے
قال کا تیر نکال کر یہ فال لیا کہ آیا میں ان لوگوں کو نقصان پہنچا سکوں گا یا نہیں۔ لیکن تیر وہ نکلا جسے
میں پسند نہیں کرتا تھا۔ بہر حال میں گھوڑی پر پھر سوار ہو گیا اور تیر کی بات نہ مانی۔ گھوڑی نے مجھے
قافلہ کے اتنا قریب کر دیا کہ مجھے آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کی تلاوت قرآن کی آواز سنائی
دے رہی تھی۔ حضور تو مُڑ کر نہ دیکھتے تھے لیکن ابو بکر رضی اللہ تعالٰی عنہ بار بار مُڑ کر میری طرف
دیکھتے جاتے تھے۔ اسی اثناء میں میری گھوڑی کے دونوں اگلے پاؤں زمین میں گھٹنوں تک دھنس گئے۔
میں اس سے تیزی سے اتر آیا، اسے بہت جھڑ کا۔ وہ اُٹھی اور اپنے پاؤں نکالنے کی کوشش کی۔ جب وہ
سیدھی کھڑی ہو گئی تو اس کے پاؤں زمین سے نکلنے کی وجہ سے ایسا غبار آسمان کی طرف اُٹھا جیسے دھواں
اُٹھتا ہے۔ اس وقت میں نے پھر تیروں سے فال لیا لیکن وہی تیر نکلا جسے میں پسند نہیں کرتا تھا۔ اس پر
میں نے گھبرا کر آنحضرت ﷺ کے قافلہ کو آواز دی اور پرامن رہنے کا وعدہ کیا۔ اس پر وہ ٹھہر گئے۔
گھوڑی پر سوار ہو کر میں قافلے کے قریب پہنچا۔ جو کچھ میرے ساتھ پیش آیا، اس سے مجھے یقین ہو گیا
کہ آنحضرت ا ضرور غالب اور کامیاب ہوں گے ۔ چنانچہ میں نے آپ کو مکہ کے حالات بتائے
اور درخواست کی کہ مجھے امن کی ایک تحریر لکھ دیجئے۔ حضور نے عامر بن فہیرہ کو ارشاد فرمایا۔ اُس نے
چمڑے کے ایک ٹکڑے پر مجھے تحریر لکھ دی۔ پھر حضور آگے چل پڑے۔
(بخاري. باب هجرة النبي ﷺ الى المدينة)
تو صرف حضرت ابو بکر ہی ساتھ نہیں تھے ، غار میں صرف حضرت ابو بکر ساتھ تھے مگر کچھ
دوسرے صحابہ بھی تھے جو بعد میں ساتھ شامل ہو گئے تھے۔ پس ان میں ایک کا تب بھی تھا جس سے پتہ
چلتا ہے، یہ خیال کہ صرف حضرت ابو بکر اور حضرت رسول اللہ ﷺ ہی مدینہ تک پہنچے ہیں یہ درست
نہیں، بہت سے دیگر صحابہ بھی ساتھ شامل ہو گئے تھے۔
حضرت امام بخاری رضی اللہ تعالٰی عنہ نے حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی
روایت سے صحیح بخاری باب علامات النبوة فی الاسلام میں ہجرت مدینہ کے واقعات بیان کرتے
ہوئے ذکر فرمایا ہے کہ سراقہ بن مالک نے ہمارا پیچھا کیا۔ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ہم تو
پکڑے گئے۔ آپ نے فرمایا: لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللهَ مَعَنَا یعنی غم نہ کر، یقینا اللہ ہمارے ساتھ ہے۔ چنانچہ
حضور نے سراقہ کے شرسے بچنے کی دعا کی جس کی برکت سے اُس کا گھوڑا پیٹ تک زمین میں دھنس
گیا۔ سراقہ نے بلند آواز سے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ نے مجھے بددعا دی ہے۔ میرے لئے دعا
کریں، اب میں آپ کو کچھ نہیں کہوں گا بلکہ آپ کے پیچھے جو آپ کی تلاش میں نکلے ہوئے ہیں اُن کو
واپس کرنے کی بھی ذمہ داری لیتا ہوں۔ چنانچہ حضور علیہ السلام نے دعا کی اور اس کی مصیبت جاتی
رہی۔ واپسی میں سراقہ جس سے بھی ملتے، اُس سے کہتے کہ ادھر کچھ نہیں ہے، یو نہی فضول جاؤ گے۔
اور اس طرح اسے واپس کر دیتے۔ غرض اس نے جو عہد کیا تھا، اُسے پورا کر دیا۔
(بخاری باب علامات النبوة في الإسلام)
ایک حدیث ہے حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ
نے فرمایا کہ میں نے نبی کریم ﷺ سے غار کے اندر عرض کی اگر ان لوگوں میں سے کسی نے قدموں
کی طرف جھک کر دیکھا تو ضرور ہمیں بھی دیکھ لے گا۔ اس پر آپ ﷺ نے فرمایا کہ اے ابو بکر ! تیرا
ان دو کے بارہ میں کیا خیال ہے جن کے ساتھ تیسرا اللہ تعالیٰ ہے۔(بخاری کتاب المناقب)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: "جب انسان کی سرشت میں محبت الہی اور
موافقت باللہ بخوبی داخل ہو گئی یہاں تک کہ خدا اس کے کان ہو گیا جن سے وہ سنتا ہے اور اس کی
آنکھیں ہو گیا جن سے وہ دیکھتا ہے اور اس کا ہا تھ ہو گیا جس سے وہ پکڑتا ہے اور اس کا پاؤں ہو گیا جس
سے وہ چلتا ہے تو پھر کوئی ظلم اس میں باقی نہ رہا اور ہر ایک خطرہ سے امن میں آگیا۔ اسی درجہ کی طرف
اشارہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ﴿الَّذِيْنَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيْمَانَهُمْ بِظُلْمٍ أُوْلَئِكَ لَهُمُ الْآمَنُ
وَهُمْ مُهْتَدُون ۔ (براہین احمدیہ ہر چہار حصص - روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۴۹.۵۳۸
بقیه حاشیہ نمبر (11)
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
بعض وقت انسان موجودہ حالت امن پر بھی بے خطر ہو جاتا ہے اور سمجھ لیتا ہے کہ امن میں
زندگی گزارتا ہوں مگر یہ غلطی ہے۔ کیونکہ یہ تو معلوم نہیں ہے کہ سابقہ زندگی میں کیا ہوا ہے اور کیا
کیا بے اعتدالیاں اور کمزوریاں ہو چکی ہیں۔ اس واسطے مومن کے لئے بہت ضروری ہے کہ وہ کبھی
بے خوف نہ ہو اور ہر وقت تو بہ اور استغفار کرتا رہے کیونکہ استغفار سے انسان گزشتہ بدیوں کے برے
نتائج سے بھی خدا کے فضل سے بچ رہتا ہے۔ یہ سچی بات ہے کہ تو بہ اور استغفار سے گناہ بخشے جاتے
ہیں اور خدا تعالیٰ اس سے محبت کرتا ہے“۔ (الحکم جلد ۸ نمبر ۸ مورخه ۱۰ ؍مارچ ۱۹۰۲ء صفحه ۵)
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مزید فرماتے ہیں:
”خدا تعالیٰ نے اگر چہ جماعت کو وعدہ دیا ہے کہ وہ اسے اس بلاء ( یعنی طاعون) سے محفوظ رکھے
گا مگر اس میں بھی ایک شرط لگی ہوئی ہے کہ لَمْ يَلْبِسُوا إِيْمَانَهُمْ بِظُلْمٍ﴾ کہ جو لوگ اپنے ایمانوں کو
ظلم سے نہ ملادیں گے وہ امن میں رہیں گے۔ ولم يَلْبِسُوا إِيْمَانَهُمْ بِظُلم میں شرک سے یہ
۲۰۰۲ تا ۱۴ / مارچ ۲۰۰۲ء
مراد نہیں کہ ہندوؤں کی طرح پتھروں کے بتوں یا اور مخلوقات کو سجدہ کیا بلکہ جو شخص ما سوئی اللہ کی
طرف مائل ہے اور اس پر بھروسہ کرتا ہے حتی کہ دل میں جو منصوبے اور چالاکیاں رکھتا ہے ان
پر بھروسہ کرتا ہے تو وہ بھی شرک ہے“۔
البدر جلد ٢ نمبر ۴۳ مورخه ١٦ / نومبر ۱۹۰۳ء صفحه ۳۳۳)
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مزید فرماتے ہیں:
"مانا پڑتا ہے کہ بعض مومنوں کو بھی طاعون ہو سکتا ہے مگر یاد رہے وہی مومن جو کامل
نہیں۔ اسی لئے میرے الہام میں ہے کہ وہ طاعون سے محفوظ رہیں گے جو لَمْ يَلْبِسُوا إِيْمَانَهُمْ
ظلم کے مصداق ہیں یعنی اپنے ایمان کے نور میں کسی قسم کی تاریکی شامل نہیں کرتے اور یہ مقام
سوائے کاملین کے کسی کو حاصل نہیں ہو سکتا۔ چھ ہجری میں جب طاعون پڑا ہے تو کوئی مسلمان نہیں
مرا۔ آنحضرت ﷺ کے زمانہ میں چھ ہجری میں بھی طاعون پڑا تھا۔ ”چھ ہجری میں جب طاعون پڑا
ہے تو کوئی مسلمان نہیں مرا لیکن جب حضرت عمر کے عہد میں طاعون پڑا تو کئی صحابی بھی شہید ہوئے
وجہ یہ کہ کامل مومن ہی ایسی باتوں سے محفوظ رہتے ہیں۔
بدر جلد ۶ نمبر ۱۷ مورخه ۱۴۰ اپریل ۱۹۰۷ء صفحه ۷)
پھر آیت ہے: ﴿ثُمَّ أَنْزَلَ عَلَيْكُمْ مِنْ بَعْدِ العَمَ آمَنَةٌ نُعَاسًا يُغْشَى طَائِفَةٌ مِنْكُمْ وَطَائِفَةٌ
قَدْ أَهَمَّتْهُمْ أَنْفُسُهُمْ يَظُنُّونَ بِاللهِ غَيْرَ الْحَقِّ ظَنَّ الْجَاهِلِيَّةِ ، يَقُولُونَ هَلْ لَنَا مِنَ الْأَمْرِ مِنْ شَی
.. قُلْ إِنَّ الأمْرَ كُلَّهُ لِلهِ يُخْفُونَ فِى أَنفُسِهِمْ مَا لَا يُبْدُونَ لَكَ . يَقُولُونَ لَوْ كَانَ لَنَا مِنَ
الأمر الْأَمْرِ شَيْء ما قيلنا ههنا. قُلْ لَوْ كُنتُمْ فِي بُيُوتِكُمْ لَبَرَزَ الَّذِينَ كُتِبَ عَلَيْهِمُ الْقَتْلُ إلى
مَضَاجِعِهِمْ . وَلِيَبْتَلَى اللَّهُ مَا فِي صُدُورِكُمْ وَلِيُمَحِّصَ مَا فِي قُلُوبِكُمْ وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ
الصُّدُور - (آل عمران : ١٥٥)
پھر اُس نے تم پر غم کے بعد تسکین بخشتے کی خاطر اونگھ اتاری جو تم میں سے ایک گروہ کو ڈھانپ
رہی تھی۔ جبکہ ایک وہ گروہ تھا کہ جنہیں ان کی جانوں نے فکر مند کر رکھا تھا وہ اللہ کے بارہ میں جاہلیت
کے گمانوں کی طرح ناحق گمان کر رہے تھے۔ وہ کہہ رہے تھے کیا اہم فیصلوں میں ہمارا بھی کوئی عمل
دخل ہے ؟ تو کہہ دے کہ یقینا فیصلے کا اختیار کلیتہ اللہ ہی کو ہے۔ وہ اپنے دلوں میں وہ باتیں چھپاتے ہیں
جو تجھ پر ظاہر نہیں کرتے۔ وہ کہتے ہیں اگر ہمیں ذرا بھی فیصلے کا اختیار ہوتا تو ہم کبھی یہاں (اس طرح)
قتل نہ کئے جاتے۔ کہہ دے اگر تم اپنے گھروں میں بھی ہوتے تو تم میں سے وہ جن کا قتل ہونا مقدر ہو
چکا ہوتا، ضرور اپنے (پچھاڑ کھا کر) گرنے کی جگہوں کی طرف نکل کھڑے ہوتے۔ اور (یہ اس لئیے
ہے تاکہ اللہ اسے کھنگالے جو تمہارے سینوں میں (پوشیدہ) ہے۔ اور تاکہ اسے خوب نتھار دے جو
تمہارے دلوں میں ہے۔ اور اللہ سینوں کی باتوں کو خوب جانتا ہے۔
ترندی کتاب التفسیر حضرت ابو طلحہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کہتے ہیں کہ اُحد کے دن میں نے اپنا
سر اٹھایا تو کیا دیکھتا ہوں کہ اُن ( یعنی مسلمانوں) میں سے ہر ایک اپنی ڈھال کے نیچے اونگھ کی وجہ سے
گویا جھوم رہا تھا۔ اس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ثُمَّ انْزَلَ عَلَيْكُمْ مِنْ بَعْدِ
الغَمَ آمَنَةً نُعاساً (ترمذی کتاب تفسیر القرآن)
حضرت ابو طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں اُن لوگوں میں سے تھا جن پر اُحد
کے دن اُونگھ چھا گئی تھی یہاں تک کہ میری تلوار بار بار میرے ہاتھ سے گر پڑتی تھی۔ وہ گر پڑتی تھی،
میں اٹھالیتا تھا۔ وہ پھر گر پڑتی تھی، میں پھر اُٹھا لیتا تھا۔ (بخاری کتاب تفسیر القرآن)
مومن کا ایک معنیٰ ہے وعدے پورے کرنے والا۔ عن عبدالله بن عمر رضی اللہ تعالیٰ
عنْهُمَا أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ الله . كَانَ إِذَا قَفَلَ مِنْ غَرَرٍ أَوْ حَجَ أَوْ عُمْرَةٍ يُكَبِّر عَلى كُلِّ شَرْفٍ
مِنَ الْأَرْضِ ثَلاثَ تَكْبِيرَاتٍ ثُمَّ يَقُولُ لَا إِلهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ
الحَمْدُ وَهُوَ عَلى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرِ الْبُوْنَ تَائِبُونَ عَابِدُونَ سَجِدُوْنَ لِرَبِّنَا حَامِدُونَ . صَدَقَ
اللهُ وَعْدَهُ وَنَصَرَ عَبْدَهُ وَهَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَهُ (بخارى كتاب الحج) حضرت عبد الله بن عمر
رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب کسی غزوہ یا حج یا عمرہ سے واپس تشریف لاتے
تو ہر اونچی جگہ پر پہنچ کر تین بار اللہ اکبر کہتے ہوئے فرماتے اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ وہ یکتا ہے اس کا
کوئی شریک نہیں، بادشاہت اسی کے لئے ہے وہی سب تعریفوں کا مستحق ہے اور وہ ہر چاہی ہوئی چیز پر
قادر ہے۔ ہم اپنے رب کی طرف لوٹنے والے، اس کے حضور تو بہ کرنے والے، اس کی عبادت کرنے
:
والے، اس کو سجدہ کرنے والے، اس کی حمد کرنے والے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے اپنا وعدہ پورا فرمایا اور اپنے
بندے کی نصرت فرمائی ، اسی نے اکیلے ہی سب گروہوں کو شکست دی۔
مسند احمد بن حنبل میں یہ حدیث ہے۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ
نبی کریم نے بدر کے گڑھے کے کنارے کھڑے ہوئے ( اس گڑھے کے اندر کفار مکہ کی لاشیں پڑی
تھیں) اور (انہیں مخاطب کر کے) فرمایا: کیا تم نے وہ بات بیچ پائی جس کا اللہ تعالیٰ نے تم سے وعدہ کیا
تھا۔ پھر آپ نے فرمایا: یقینا یہ میری اس بات کو جو میں ان سے کہہ رہا ہوں، سُن رہے ہیں۔
اس واقعہ کا ذکر جب حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کے سامنے ہوا تو آپ نے فرمایا
کہ ابن عمر کو یقیناً سمجھنے میں غلطی لگی ہے۔ حضرت رسول اللہ ﷺ نے یہ فرمایا تھا: یقینا ان (مردوں)
کو اب معلوم ہو گیا ہے کہ میں جو اُن سے کہا کرتا تھا، وہی حق ہے۔
(مسند احمد بن حنبل ، باقی مسند المكثرين)
سنن النسائی میں یہ روایت ہے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ رسول
اللہ اللہ نے فرمایا: جو شخص اللہ تعالیٰ کی راہ میں نکلے اور اُس کے نکلنے کا باعث صرف اُس کی راہ میں
جہاد کرنا اور اللہ پر ایمان لانا اور اُس کے رسولوں کی تصدیق کرنا ہو تو اللہ تعالیٰ ایسے شخص کے لئے یہ
ضمانت دیتا ہے کہ وہ اسے جنت میں داخل کرے گا۔ یا پھر اُسے ثواب اور غنیمت کے ساتھ اُسے اُس
کے گھر واپس لوٹا دے گا جہاں سے وہ نکلا تھا۔ (سنن النسائی، کتاب الایمان)
حضرت خلیفۃ ا صحیح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:
جنگوں میں بھی اور عام طور پر بھی دیکھا گیا ہے کہ بیٹھے بیٹھے دل کو غیر معلوم وجہ سے خوشی یا
غم پہنچ جاتا ہے۔ اس کے بعد کسی دن یا تو خوشی کی خبر آتی ہے یا غم کی۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ
روح کو آئندہ واقعات سے ایک تعلق ہے۔ اسی قانون کے ماتحت فوجی آدمی کو نیند آجائے تو یہ اس
بات کی فال سمجھی جاتی ہے کہ ضرور ہماری فتح ہو گی۔ گویا اس طرز پر رُوح کو اللہ تعالیٰ ایک بار یک علم
عطا کرتا ہے۔ اس واقعہ کا ذکر کرتا ہے اِذْ يُغَشِيكُمُ التَّعَاسَ آمَنَةٌ مِّنْهُ وَيُنزِلُ عَلَيْكُمْ مِنَ السَّمَاءِ
مَاءً پانی پر کفار کا تسلط تھا۔ اس پانی کی تکلیف کے رفع کو بطور احسان فرمایا۔"
(ضمیمه اخبار بدر قادیان- ۳۰ ستمبر ۱۹۰۹ء)
ضَرَبَ اللهُ مَثَلًا قَرْيَةً كَانَتْ امِنَةٌ مُطْمَئِنَّةٌ يَأْتِيْهَا رِزْقُهَا رَغَدًا مِنْ كُلِّ مَكَانٍ
فَكَفَرَتْ بِانْعُمِ اللهِ فَأَذَاقَهَا اللهُ لِبَاسَ الْجُوعِ وَالخَوْفِ بِمَا كَانُوا يَصْنَعُوْنَ﴾ (النحل: ۱۱۳)
اور اللہ ایک ایسی بستی کی مثال بیان کرتا ہے جو بڑی پرامن اور مطمئن تھی۔ اس کے پاس ہر
طرف سے اس کا رزق با فراغت آتا تھا پھر اُس (کے مکینوں) نے اللہ کی نعمتوں کی ناشکری کی تو اللہ
نے اُنہیں بھوک اور خوف کا لباس پہنا یا ان کاموں کی وجہ سے جو وہ کیا کرتے تھے۔
حضرت خلیفہ صیح الاول رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں ضَرَبَ اللهُ مَثَلًا قَرْيَةً خود یکه
ہی سمجھ لو جس میں ہر طرح امن و اطمینان تھا۔ چنانچہ عورت جب اپنے خاوند سے کچھ پاتی تو کہتی "
زَوْجِيْ كَلِيْلٍ تِهَامَة لَا مَخَافَةَ وَلَا سَامَّةَ وَلَا حَرَّ وَلَا قَرَّ ، یعنی میرا خاوند تہامہ کی رات کی طرح
پر سکون ہے۔ نہ خوف نہ جنگی۔ نہ گرمی کی شدت نہ سردی کی۔ مِنْ كُلِّ مكان ادھر شام ادھر افریقہ
تک سے تجارت کرتے پھر پجاری لوگ آتے تو وہ روپیہ لاتے ، حکومت کا معاوضہ الگ ملتا۔ فَكَفَرَتْ
ایک جگہ فرمایا بَدَّلُوْا نِعْمَةَ اللهِ كُفْرًا وَاَحَلُوْا قَوْمَهُمْ دَارَ البَوَارِ یہ آیت اس کی تفصیل فرماتی
ہے۔ لِبَاسَ الْجُوعِ وَالخَوْفِ، مشرکین نے صحابہ رضی اللہ عنہم کو بھی وہ دکھ دئے تھے تو ایک تو ان
کو بھوکار کھا۔ چنانچہ وہ غلہ خرید لیتے قبل اس کے کہ پھر شعب بن ابی ہاشم تک پہنچے۔ اس کی سزا میں
ایسا شدید قحط پڑا کہ ہڈیاں اور چمڑے تک کھانے پڑے۔ خوف مشرکین کی طرف سے یہاں تک پہنچایا
۲۰۰۲ تا ۴ بر مارچ ۲۰۰۲ء ) 7(
'
یا کہ رسول کریم ﷺ کو بھی وہ شہر چھوڑ کر جانا پڑا جس کی عقوبت میں ان پر جنگ کی سز اوارد ہوئی“۔
حقائق الفرقان جلد ۲ صفحه ۵۱۵.۵۱۴)
اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بعض الہامات بیان کرتا ہوں۔
یہ ۱۸۸۳ء کا الہام ہے۔ سَلَامٌ عَلَيْكَ يَا إِبْرَاهِيمُ إِنَّكَ اليَوْمَ لَدَيْنَا مَكِيْنَ آمِيْن. ذُو عَقْل
ين حِبُّ الله خَلِيلُ اللهِ اسَدُ اللهِ وَصَلَّ عَلَى مُحَمَّدٍ. مَا وَذَعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَى أَلَمْ
شرَحْ لَكَ صَدْرَكَ. أَلَمْ نَجْعَلْ لَكَ سُهُولَةٌ فِى كُلّ أَمْرٍ. بَيْتُ الفِكْرِ وَ بَيْتُ الذِكرِ. وَ مَنْ
خَلَهُ كَانَ آمِنًا۔
تیرے پر سلام ہے اے ابراہیم! تو آج ہمارے نزدیک صاحب مرتبہ اور امانت دار اور
نوی العقل ہے۔ اور دوست خدا ہے۔ خلیل اللہ ہے۔ اسد اللہ ہے اور محمد (ﷺ) پر درود بھیج۔ یعنی یہ
سی نبی کریم کی متابعت کا نتیجہ ہے۔
اور بقیہ ترجمہ یہ ہے کہ خدا نے تجھ کو ترک نہیں کیا اور نہ وہ تجھ پر ناراض ہے۔ کیا ہم نے تیرا
سینہ نہیں کھولا ؟ کیا ہم نے ہر ایک بات میں تیرے لئے آسانی نہیں کی؟ کہ تجھ کو بیت الفکر اور
بیت الذکر عطا کیا۔ اور جو شخص بیت الذکر میں باخلاص و قصد تعبد و صحت نیست و حسن ایمان داخل
ہوگا، وہ سوء خاتمہ سے امن میں آجائے گا۔ بیت الفکر سے مراد اس جگہ وہ چوہارہ ہے جس میں یہ عاجز
کتاب کی تالیف کے لئے مشغول رہا ہے اور رہتا ہے اور بیت الذکر سے مراد وہ مسجد ہے کہ جو اُس چوبارہ
کے پہلو میں بنائی گئی ہے۔ یعنی مسجد مبارک"۔
(براہین احمدیه حصه .چهارم صفحه ۵۵۷ تا ۵۵۹ حاشیه در حاشیه نمبر ۴()
منن الرحمن میں صفحہ ۲۰ پر یہ الہام درج ہے۔ اوحى إِلَى أَنَّ الذِينَ هُوَ الْإِسْلَامُ وَ أَن
الرَّسُوْلَ هُوَ المُصْطَفَى السَّيِّدُ الإِمَامُ رَسُوْلٌ أُمِّي أَمِينٌ فَكَمَا أَنَّ رَبَّنَا أَحَدٌ يَسْتَحِقُ الْعِبَادَةَ
وَحْدَهُ فَكَذلِكَ رَسُولُنَا المُطَاعُ وَاحِدٌ لا نَبِيَّ بَعْدَهُ وَلَا شَريكَ مَعَهُ وَانَّهُ خَاتَمُ النَّبيين.
خدا تعالٰی نے) مجھے الہام کیا کہ دین اللہ اسلام ہی ہے۔ اور سچار سول مصطفی علية نے سردار امام
ہے جو رسول امی امین ہے۔ پس جیسا کہ عبادت صرف خدا کے لئے مسلم ہے اور وہ واحد لاشریک ہے
اسی طرح ہمار از سول اس بات میں واحد ہے کہ اس کی پیروی کی جاوے اور اس بات میں واحد ہے کہ وہ
خاتم الانبیاء ہے۔“ (منن الرحمن. صفحه ۲۰)
پھر ۱۹۰۰ ء کا ایک الہام ہے: " فَادْخُلُوا الجَنَّةَ إِنْ شَاءَ اللهُ آمِنِينَ. سَلَامٌ عَلَيْكُمْ طِبْتُمْ
فَادْخُلُوهَا مِنينَ. خدا تیرے سب کام درست کر دے گا اور تیری ساری مرادیں تجھے دے گا۔“
ترجمہ عربی: اور خدا کے فضل سے تو بہشت میں داخل ہو گا۔ سلامتی کے ساتھ پاکیزگی کے ساتھ امن
کے ساتھ بہشت میں داخل ہو گا۔ (تذکرہ صفحه ۳۵۹ مطبوعه ۹۲۹ اء ام ربوه )
۱۹۰۲ ء عیسوی کا الہام ہے : " ایک اردو الہام بھی تھا۔ مگر وہ بہت لمبا تھا، یاد نہیں رہا۔ یہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریر ہے۔ اس کا خلاصہ اور مغز یاد رہا ہے کہ ایمان کے ساتھ نجات
ہے۔ (الحکم۔ جلد اوّل نمبر ١- بتاريخ ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۲ء . صفحه ١٠)
0000 . 0000