Peace and Fear
Friday Sermon, 15 February 2002: Peace and Fear
AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے صفتِ الٰہی المومن کے تناظر میں امن و امان کے مفہوم کو قرآنی آیات اور احادیث نبویہ کے حوالے سے بیان فرمایا۔ حضور نے سورۃ التین اور سورۃ قریش کی تفاسیر کا تذکرہ کیا اور سورۃ قریش میں مذکور بھوک سے نجات اور خوف سے امن کے وعدوں کے اپنے مختلف اسفار کے دوران حیرت انگیز طور پر پورے ہونے کے ذاتی مشاہدات بھی پیش کیے۔ آخر میں حضور نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مختلف الہامات، رؤیا، جماعت کی نصرت و حفاظت اور حقیقی ایمان کی اقسام و اوصاف کا تفصیلی ذکر فرمایا۔
موضوعات: سورۃ التین، سورۃ قریش، صفت المومن، الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام، امن اور حفاظت
خطبه جمعه
MAY NA ABANG TOYS X
آنحضرت ﷺ کا ارشاد ہے کہ اگر کسی مومن نے کسی امان طلب کرنے والے کو
امان دی اور پھر اسے قتل کر دیا تو میں ایسے شخص بیزار ہوں
دنیا بھر میں کثرت سے جو لوگ احمدی مسلمان ہو رہے ہیں وہ محض کتابیں پڑھنے کی وجہ سے نہیں بلکہ البہی خوشخبریوں کی
وجہ سے اور جماعت کی تائید میں خدا تعالیٰ کے تازہ نشانوں کو دیکھنے کی وجہ سے متاثر ہوتے ہیں
صفت المومن کے تعلق میں آیات قرآنی ، احادیث نبویہ اور ارشادات حضرت مسیح موعود علیه السلام کے حوالے سے ایمان افروز تذکرہ
خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خلیفة المسیح الرابع ایده الله تعالیٰ بنصرہ العزیز - فرموده ۱۵ / فروری ۲۰۰۲ء بمطابق ۱۵در تبلیغ ۱۳۸۱ هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
خطبہ جمعہ کا یہ متن ادارہ الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)۔
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده ورسوله
أما بعد فأعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرح الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين –
اهدنا الصراط المستقيم – صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين
جیسا کہ میں نے ابھی اعلان کیا تھا مجھے کئی دفعہ پہلے بھی ایسا ہو چکا ہے۔ ایک دفعہ اسکواش کھیلتے
ہوئے بہت سخت چوٹ لگی تھی۔ مگر میں کوشش یہی کرتا ہوں کہ نماز miss نہ ہو اور جمعہ کا خرج نہ
ہو کیونکہ اس کی وجہ سے لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے اور ان کی تکلیف سے مجھے بھی تکلیف ہوتی ہے۔ اس
لئے بالکل عیادت نہ کریں۔ دعا کریں ، ہیں۔ اور جو لوگ باہر خطبہ دیکھ رہے ہیں وہ بھی کسی قسم کی
عیادت کا خط نہ لکھیں۔ یہ چوٹ جو ہے ٹھیک ہو جائے گی انشاء اللہ۔
انَّ الَّذِيْنَ يُلْحِدُوْنَ فِي ايتِنَا لَا يَخْفَوْنَ عَلَيْنَا . أَفَمَنْ يُلْقَى فِي النَّارِ خَيْرٌ لَمْ مَّنْ يَّأْتِي
امِنًا يُوْمَ القِيمَةِ اعْمَلُوْا مَا شِئْتُمْ إِنَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ) (حم السجدة : ٢١)
یقیناوہ لوگ جو ہماری آیات کے بارہ میں کج روی سے کام لیتے ہیں ہم پر مخفی نہیں رہتے۔ پس
کیا وہ جو آگ میں ڈالا جائے گا بہتر ہے یا وہ جو قیامت کے دن امن کی حالت میں آئے گا؟ تم جو چاہو
کرتے پھر و، یقیناً جو کچھ بھی تم کرتے ہو وہ اُس پر گہری نظر رکھنے والا ہے۔
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ایک لمبی حدیث مروی ہے جس کے آخر میں
آتا ہے: قیامت کے دن ایک اعلان کرنے والا اعلان کرے گا کہ ہر امت اُس کے پیچھے
ہو جائے جس کی وہ عبادت کرتی تھی اس پر غیر اللہ یعنی بتوں وغیرہ کی عبادت کرنے والے سب کے
سب آگ میں اوپر تلے گرنے لگیں گے یہاں تک کہ صرف وہ لوگ رہ جائیں گے جو اللہ کی عبادت
کرنے والے ہوں گے جن میں نیک اور بد بھی شامل ہوں گے۔ اہل کتاب میں سے جو باقی بچے ہوں
گے اُن میں سے (پہلے) یہود کو بلایا جائے گا اور اُن سے کہا جائے گا کہ تم کس کی عبادت کرتے تھے۔ وہ
کہیں گے ہم غمز یر کی عبادت کرتے تھے جو اللہ کا بیٹا ہے۔ اس پر اُن سے کہا جائے گا کہ تم جھوٹے ہو۔
اللہ تعالیٰ نے تو نہ کوئی بیوی بنائی نہ بیٹا۔ سو تم کیا چاہتے ہو ؟۔ وہ جواب دیں گے : اے ہمارے رب!
ہمیں بہت پیاس لگی ہے، پس ہمیں پانی پلا دے۔ اس پر اُن کو اشارے سے کہا جائے گا کہ تم فلاں گھاٹ
پر کیوں نہیں چلے جاتے۔ اس پر انہیں آگ میں اکٹھا کیا جائے گا جو سراب کی طرح نظر آئے گی اور اس
کے بعض حصے بعض دوسرے حصوں کو توڑ رہے ہوں گے۔ پھر وہ اس میں اوپر تلے گریں گے۔
پھر نصاری کو بلایا جائے گا اور اُن سے کہا جائے گا: تم کس کی عبادت کرتے تھے۔ وہ کہیں گے:
ہم مسیح کی عبادت کرتے تھے جو اللہ کا بیٹا ہے۔ اس پر اُن سے کہا جائے گا کہ تم جھوٹے ہو۔ اللہ تعالیٰ نے
تو نہ کوئی بیوی بنائی نہ بیٹا۔ اس پر اُن سے کہا جائے گا کہ تم کیا چاہتے ہو ؟۔ اس پر اُن سے بھی وہی
سلوک ہو گا جو پہلے گروہ سے ہوا
پھر جب صرف وہ لوگ رہ جائیں گے جو اللہ کی عبادت کرتے تھے اور جن میں نیک و بد سبھی
} }
شامل ہوں گے تو اُن کے پاس رب العالمین اس شکل کے قریب قریب شکل میں آئے گا جس شکل
میں انہوں نے اُسے پہلے دیکھا ہو گا “۔
اللہ کی رویت جو ہے وہ ظاہری اور حقیقی تو ہو ہی نہیں سکتی۔ مگر مختلف لوگوں کو اللہ کسی نہ کسی
شکل میں ضرور دکھائی دیتا ہے۔ کبھی وہ ایک عالیشان ذات کی شکل میں نظر آتا ہے اور بسا اوقات اللہ
تعالیٰ افق تا افق پھیلے ہوئے ایک نور کی طرح نظر آتا ہے۔ تو اس لئے ان احادیث کو ظاہری معنوں میں
نہ لینا چاہئے۔ یہ مراد ہے کہ ہر شخص اپنی توفیق کے مطابق اپنے اللہ کو دیکھتا ہے یعنی نیک لوگ اپنے اللہ
کو دیکھتے ہیں اور جب اللہ ان کو نظر آئے تو یہ ان کے ساتھ خاص اللہ تعالی کی رحمت کا سلوک
ہوتا ہے۔
پھر اُن سے کہا جائے گا: تم کس کی انتظار میں ہو۔ ہر امت اُس کے پیچھے ہو جائے جس کی وہ
عبادت کرتی تھی۔ اس پر وہ عرض کریں گے : ہم نے دنیا میں لوگوں کو اس حال میں بھی ترک کر دیا
جبکہ ہم اُن کے سخت محتاج تھے اور ہم اُن کے ساتھ نہ ہوئے۔ اور اب ہم اپنے اس رب کا انتظار کر
رہے ہیں جس کی ہم عبادت کرتے تھے۔ اس پر اللہ تعالی کہے گا کہ میں ہی تمہارا رب ہوں۔ اس پر وہ
کہیں گے: ہم اپنے رب کا کسی کو شریک نہیں ٹھہراتے۔ ایسا وہ دو یا تین بار کہیں گے۔
(صحيح بخاري كتاب التفسير
عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَقِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ الا الله أَيُّمَا مُؤْمِنٍ أَمَنَ مُؤْمِنًا عَلَى دَمِهِ
فَقَتَلَهُ فَانَا مِنَ القَاتِلِ بَرِيءٌ- (مسند احمد بن حنبل جلد ۵ صفحه ۲۲۳ مطبوعه بیروت)
عمرو بن حق سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا جس کسی مومن نے امان طلب
کرنے والے کو امان دی مگر پھر اُس نے اُسے قتل کر دیا تو میں ایسے قاتل سے بیزار ہوں۔
حضرت ابو رافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ
کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے اور زبیر اور مقداد بن الأسود کو بھیجا اور فرمایا کہ تم
روانہ ہو جاؤ یہاں تک کہ روضہ خاخ نامی جگہ تک پہنچو تو وہاں پر ھودج میں سوار ایک عورت ہوگی
جس کے پاس ایک خط ہے۔ وہ خط اُس سے لے لو۔ پس ہم گھوڑے دوڑاتے ہوئے چل پڑے یہاں تک
کہ ہم اس جگہ پہنچ گئے۔ وہاں ہم نے اس عورت کو پایا اور اس کو کہا کہ خط نکالو۔ اُس نے کہا کہ میرے
پاس کوئی خط نہیں ہے۔ ہم نے اس سے کہا کہ خط نکال دوورنہ ہم تمہارے کپڑوں کی تلاشی لیں گے۔
تب اُس نے سر کی مینڈھیوں سے وہ خط نکالا۔ ہم وہ خط رسول اللہ میلے کے پاس لے آئے۔ یہ خط حاتم
بن ابی بلتعہ کی طرف سے بعض مشرکین مکہ کو لکھا گیا تھا جس میں آنحضرت مہ کے بعض رازوں
سے اُن کو مطلع کیا گیا تھا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اسے حاطب ! یہ کیا ہے؟ اُس نے کہا: اے اللہ کے
رسول! میرے بارہ میں جلدی نہ کریں۔ ( بات یہ ہے کہ میرے قریش کے ساتھ تعلقات ہیں، گو
میں خود اُن میں سے نہیں ہوں۔ جبکہ آپ کے ساتھ جو مہاجرین ہیں اُن کی مکہ میں قرابت داریاں
ہیں جن کے ذریعے وہ اپنے اہل و عیال اور اموال کی حفاظت کر سکتے ہیں۔ مجھے خیال آیا کہ گو کہ نسب
۲۰۰۲ تا ۲۸ / مارچ ۶۲۰۰۲ ) 5(
کے لحاظ سے میرا قریش کے ساتھ تعلق نہیں مگر اُن پر یہ احسان کرتا ہوں تاکہ اس کا پاس کرتے
ہوئے وہ میرے رشتہ داروں کی حفاظت کریں۔ تاہم میں نے ایسا کفریا ارتداد یا اسلام لانے کے بعد کفر
کو پسند کرنے کی وجہ سے نہیں کیا۔ اس پر رسول اللہ اللہ نے فرمایا: اس نے سچ کہا ہے۔ حضرت عمر
رضی اللہ تعالٰی عنہ کہنے لگے: اے اللہ کے رسول ! مجھے اجازت دیں میں اس منافق کی گردن ماردوں۔
اس پر آنحضرت ﷺ نے فرمایا: اس نے جنگ بدر میں شرکت کی تھی۔ تمہیں کیا پتہ کہ اللہ تعالیٰ نے
جنگ بدر میں شریک ہونے والوں کی قربانیوں) پر نظر کرتے ہوئے ہی فرمایا ہو کہ تم جو چاہو عمل
کرو، میں نے تمہیں بخش دیا ہے۔ (بخاری، کتاب الجهاد والسير)
اب یہ جو چاہو عمل کرو کی تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سید عبد القادر
جیلانی کے حوالہ سے بیان کرتے ہیں کہ " "جب یہ موت انسان پر وارد ہو جاتی ہے تو سب عبادتیں
ساقط ہو جاتی ہیں اور پھر خود ہی سوال کرتے ہیں کہ کیا انسان اباحتی ہو جاتا ہے اور سب کچھ اس کے
لئے جائز ہو جاتا ہے۔ پھر آپ ہی جواب دیا ہے کہ یہ بات نہیں کہ اباحتی ہو جاتا ہے بلکہ بات اصل یہ
ہے کہ عبادت کے انتقال اس سے دُور ہو جاتے ہیں اور پھر تکلف اور تصنع سے کوئی عبادت وہ نہیں کرتا
بلکہ عبادت ایک شیریں اور لذیذ غذا کی طرح ہو جاتی ہے اور خدا تعالیٰ کی نافرمانی اور مخالفت اس سے ہو
سکتی ہی نہیں۔ اور خدا تعالیٰ کا ذکر اس کے لئے لذت بخش اور آرام دہ ہوتا ہے۔ یہی وہ مقام ہے جہاں
کہا جاتا ہے اِعْمَلُوا ما شتم اس کے یہ معنے نہیں ہوتے کہ نواہی کی اجازت ہو جاتی ہے بلکہ وہ خود
ہی نہیں کر سکتا۔ اس کی ایسی ہی مثال ہے کہ کوئی خصتی ہو اور اس کو کہا جاوے کہ تو جو مرضی ہے کر تو وہ
کیا کر سکتا ہے۔ اس سے فسق و فجور مراد لینا کمال درجہ کی بے حیائی اور حماقت ہے۔ یہ تو اعلیٰ درجہ کا
مقام ہے جہاں کشف حقائق ہوتا ہے۔ صوفی کہتے ہیں اسی کے کمال پر الہام ہوتا ہے۔ اس کی رضا اللہ
تعالی کی رضا ہو جاتی ہے۔ اس وقت اسے یہ حکم ملتا ہے۔ پس انتقال عبادت اس سے دُور ہو کر عبادت
اس کے لئے غذا شیریں کا کام دیتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وهذَا الَّذِي رُزِقْنَا مِنْ قَبْلُ ﴾ (البقرة :۲۲)
فرمایا گیا ہے“۔ (الحکم جلد نمبر ۳۱ مورخه ۲۴ اگست ۱۹۰۳ء صفحه ۴)
یعنی ان کو دنیا کے بعد جو رزق ملے گا وہ اسی دنیا کی عبادت میں جو لذت پاتے ہیں وہی متمثل ہو
کر قیامت کے دن ان کے سامنے آئے گی۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا الہام ہے ۲۸ / اپریل ۱۹۰۳ء - "اِعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ Jo
الى غَفَرْتُ لَكُمْ . إِن شَاءَ اللهُ المِنِينَ . اِعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ إِنّى أَمَرْتُ لَكُمْ. أنی أمَرْتُ
المَلائِكَةُ) زَادَ اللهُ عُمَرَك أَذْكُرْ نِعْمَتِي غَرَسْتُ لَكَ بِيَدِي رَحْمَتِي وَ قُدْرَتِي
(البدر. جلد ۳ نمبر ١٦ و ١٧ - بتاریخ ۲۴ اپریل اور یکم مئی ۱۹۰۳ء صفحه ۸.
نیز غیر معمولی پرچه الحكم جلد . بتاريخ ۲۸/ اپریل ۱۹۰۲ء)
ترجمہ اس کا یہ ہے :- کرو جو چاہو۔ میں نے تمہیں گناہوں سے محفوظ کر لیا ہے۔ انشاء اللہ تم
محفوظ ہو۔ کرو جو تم چاہتے ہو۔ میں نے تمہارے لئے فرشتوں کو حکم دے دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے تیری
عمر بڑھا دی۔ میری نعمت کو یاد کر میں نے تیرے لئے اپنے ہاتھ سے اپنی رحمت اور اپنی قدرت کا
درخت لگا دیا ہے۔
اب قرآن کریم کی ایک سورۃ جو اکثر نمازوں میں تلاوت ہوتی ہے: ﴿ وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ
وَطُورِ سینی سِينِينَ . وَهذَا البَلَدِ الأمين ﴾ (سورة التين : ٢ تا ٢) ۔ قسم ہے انجیر کی اور زیتون کی۔ اور طور
سیمین کی اور اس امن والے شہر کی۔
علامہ ابو عبداللہ قرطبی لکھتے ہیں کہ : "بعض کے نزدیک التین) سے مراد و مشتق ہے اور
الزيتون سے مراد بیت المقدس ہے۔ پس اللہ نے دمشق کے پہاڑ کی قسم کھائی کیونکہ وہ حضرت
عیسی کی پناہ گاہ تھی اور بیت المقدس کی قسم کھائی کیونکہ انبیاء علیہم السلام کے نزول کی جگہ ہے اور مکہ کی
قسم کھائی کیونکہ وہاں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے قدم پڑے اور وہ حضرت محمد ﷺ کا گھر ہے۔
(تفسير القرطبي)
علامہ محمود بن عمر الزمخشری سورۃ التین کی آیات ﴿وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ. وَطُورِ سِينِينَ
وَهذَا البَلَدِ الْآمين ) (سورة التين : ۲ تا ۲) کی تفسیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ہجرت کرنے کی جگہیں اور حضرت عیسی علیہ السلام کی جائے
پیدائش اور ان کے پروان چڑھنے کی جگہوں میں تین اور زیتون پیدا ہوئی اور الطور وہ جگہ ہے جہاں
سے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو پکارا گیا اور مکہ بیت اللہ کی جگہ ہے جو تمام جہانوں کے لئے ہدایت اور
آنحضرت ﷺ کا مولد اور آپ کے مبعوث ہونے کی جگہ ہے۔(تفسیر الکشاف)
یہاں جو قسم کھائی گئی ہے، قسم سے مراد ہے گواہ۔ یعنی یہ مقدس مقامات گواہ ہیں کہ یہ شہرت
پھلتی چلی جائے گی اور کوئی مخالف ان کو دبا نہیں سکے گا۔
علامہ فخر الدین رازی سورۃ التین کی آیات والتينِ وَالزَّيْتُونِ ﴾ کی تفسیر کرتے ہوئے لکھتے
ہیں کہ ابن عباس کے مطابق ان سے مراد ارض مقدسہ کے پہاڑ ہیں جنہیں سریانی میں طور تینا اور
طور زیتا کہتے ہیں کیونکہ یہ دونوں تین اور زیتون کا منبت ہیں۔ اس طرح اللہ نے گویا انبیاء کے
مقامات بعثت کی قسمیں کھائی ہیں۔ پس تین (انجیر ) اگانے سے مخصوص پہاڑ حضرت عیسی علیہ السلام
کے لئے اور شمالی جانب زیتون اگانے والے پہاڑ سے مراد بنی اسرائیل کے اکثر انبیاء کے مقام بعثت ہیں
اور طور سے مراد حضرت موسی کا مقام بعثت ہے اور بلد امین سے مراد حضرت محمد ﷺ کا مقام بعثت
ہے۔ پس اس قسم سے مراد در حقیقت انبیاء کی تعظیم بیان کرنا اور ان کے درجات کو بلند کرنا ہے۔
(تفسیر کبیر رازی)
علامہ فخر الدین راز کی سورۃ التین کی آیت وَهَذَا الْبَلَدِ الْآمِيْن میں ﴿الْآمِنِین کی تفسیر
کرتے ہوئے لکھتے ہیں : و البلد الآمنين ) سے مراد مکہ ہے اور امین کا مطلب ہے "الآمن " یعنی امن
دینے والا۔ صاحب کشاف کہتے ہیں کہ جس کے ذمہ امانت لگائی جائے اسے آمین کہتے ہیں اور اس کی
امانت داری یہ ہے کہ وہ اس چیز میں اپنی دخل اندازی نہ کرے۔ یہ بھی جائز ہے کہ امین جو فعیل کے
وزن پر ہے بطور اسم مفعول اس کے معنی امن دیا گیا شہر بھی ہو سکتے ہیں۔ یعنی الآمنین کا امن دینے
والا اور آمین کے امن دیا گیا شہر دونوں باتیں ہو سکتی ہیں۔ " اور بطور اسم فاعل امن دینے والا شہر بھی
جیسا کہ دوسری جگہ اسے "حَرَما آمنا " فرمایا گیا ہے۔ (تفسیر کبیر رازی ( یعنی قرآن شریف نے
خود ہی وضاحت کر دی ہے۔ اس شہر کو امین بھی کہا ہے اور آمینا بھی کہا ہے۔
حضرت خلیفہ اصیح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:
تين - زيتون - طور حضرت عیسی و حضرت موسیٰ کے لئے تحیتی کی جگہ اور یہ بلد امین
آپ ﷺ کے لئے 66 “۔ (تشحیذالاذهان. جلد۸۔ نمبر ۹۔ صفحه ۴۸۸)
خدا سینا سے نکلا اور سعیر سے چمکا اور فاران کے پہاڑ سے ظاہر ہوا۔ اُس کے داہنے ہاتھ میں
شریعت ہے۔ ساتھ شکر ملائکہ کے آیا۔ (توریت. کتاب استثناء . ۵ باب ۳۳ آیت ۲)
آئے گا اللہ جنوب سے اور قدوس فاران کے پہاڑ ہے۔ آسمان کو جمال سے چھپا دیا، اس کی
ستائش سے زمین بھر گئی۔ (حقوق باب 3 آیت ۳)
سینا سے موسیٰ جیسا بادشاہ صاحب شریعت ظاہر و باطن نکلا۔ شعیر جس کے پاس بیت لحم اور
ناصرہ ہے، صحیح ظاہر ہوا۔
قرآن نے اس پیشگوئی کو محمد رسول اللہ ﷺ کی نسبت بیان کیا ہے۔ دیکھو :
وَالتِّيْنِ وَالزَّيْتُونِ وَطُورِ سِينِينَ وَهَذَا البَلَدِ الْآمنين قسم انجیر کی اور زیتون کی اور
طور سینین کی اور اس امن والے شہر کی“۔
یہ پیشگوئی اس پر ختم ہوتی ہے کہ یہ جو بلد آمین ہے یہ پہلے سارے انبیاء کا ارتقائی نشان ہے۔
یہاں آکر پھر سب باتوں کی تان ٹوٹتی ہے۔
ان تین مقامات کی خصوصیت نہایت غور کے قابل ہے۔ عہد عتیق میں اس تخصیص کی وجہ
مفصل مذکور ہوتی ہے۔ ہے۔ قرآن نے مسیح کے میدائے ظہور کو تین اور زیتون سے تعبیر فرمایا۔
وادی فاران اور دشت فاران کی تفسیر قرآن نے یہ فرمائی ہے کہ فاران سے شہر مکہ مراد ہے جہاں صحیح
جیسا بشیر اور موسیٰ جیسا بشیر و نذیر نکلا۔ جس کی شریعت کی نسبت کہا گیا: (اليَومَ اكْمَلْتُ لَكُمْ
مارچ ۲۰۰۲ تا ۲۸ مارچ ۲۰۰۲... ... ... ء ..
دِينَكُم وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُم نِعْمَتِي وَرَضِيْتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا ) ( المائدہ :۲)۔ آج میں نے پورا
کر دیا تمہارے لئے دین کو تمہارے اور پوری کر چکا میں اوپر تمہارے نعمت کو اور پسند کیا میں نے
تمہارے لئے دین اسلام کو۔
فاران کے پہاڑ سے ایسا ظاہر ہوا کہ تمام دنیا اس کا لوہامان گئی۔ اس کے داہنے ہاتھ میں شریعت
روشن ہے۔ اس کا لشکر ملائکہ کا لشکر ہے۔ اس کے سبب سے خدا جنوب سے آیا۔ اس کی ستائش سے
زمین بھر گئی۔ موافق اور مخالف نے محمد حمد علی الله احم احم سے پکارا۔ اس سے زیادہ زمین ستائش سے
اور کیا بھرتی، دشمن بھی محمد کے نام سے پکارتے ہیں“۔
(حقائق الفرقان جلد چهارم. صفحه ۴۱۱۲۱۰)
اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک الہام ہے : "اب تو امین اور برکت کے
ساتھ اپنے گاؤں میں جائے گا۔ اور میں تجھے پھر بھی یہاں لاؤں گا۔"
(مکتوب پیر سراج الحق صاحب نعمانی صفحه .. و البشرى قلمي، صفحہ ۵۷ مرتبہ پیر
صاحب). (تذکره صفحه ۸۰۵ مطبوعه ۱۹۶۹ء)
سورة قريش لا يلف قُرَيْش الفِهِمْ رِحْلَةَ الشتاءِ وَالصَّيْفِ فَلْيَعْبُدُوا رَبَّ هَذَا
البَيْتِ الَّذِي أَطْعَمَهُمْ مِنْ جُوعِ وَامَنَهُمْ مِنْ خَوْفٍ) (سورة قريش آیت ۲ تا ۵)
اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہار تم کرنے والاء بن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے
والا ہے۔ قریش میں باہم ربط پیدا کرنے کے لئے۔ (ہاں) اُن میں ربط بڑھانے کے لئے (ہم نے
سردیوں اور گرمیوں کے سفر بنائے ہیں۔ پس وہ عبادت کریں اس گھر کے رب کی۔ جس نے انہیں
بھوک سے نجات دیتے ہوئے ) کھانا کھلایا اور انہیں خوف سے امن دیا۔
یہ جو سورت ہے یہ پیشگوئی کے طور پر میرے حق میں بھی بار بار پوری ہوئی ہے جس کو
تحدیث نعمت کے طور پر میں آپ کے سامنے بیان کرتا ہوں۔ ایک دفعہ جب ہم امریکہ سفر پر گئے تو
بہت خوف تھا۔ کھانے کے متعلق بھی تھا اور لوگوں سے امن کے متعلق بھی تھا۔ وہاں بہت ٹھنڈے
اور بد معاش لوگ پھرتے ہیں۔ میرے ساتھ میری بیوی اور دو بیٹیاں تھیں۔ اس ڈر کے مارے میں
نے اسی سورت کی تلاوت كى لا يلف قُرَيْش الفِهِمْ رِحْلَةَ الشَّتَاءِ وَالصَّيْفِ، فَلْيَعْبُدُوا رَبَّ
هَذَا البَيْتِ الَّذِي أَطْعَمَهُمْ مِنْ جُوْعِ وَّامَنَهُمْ مِنْ خَوْفٍ ﴾ اور اس کو ایسے حیرت انگیز طریق پر
میں نے پورا ہوتے ہوئے دیکھا ہے کہ خدا تعالیٰ کی ہستی کے سوا ممکن نہیں کہ کوئی اس کو اس طرح
پورا کر سکے۔ سب سے پہلی دلچسپ بات یہ تھی کہ شکا کو جو بہت بڑا شہر ہے، کوئی سو میل کے قریب
ہے۔ شکاگو میں داخل ہوئے تو قریباً نصف شکاگو طے کر لیا اور میں بچوں کو کہتا تھا کہ ابھی یہاں نہیں
مڑنا۔ اور نصف طے کرنے کے بعد میں ایک طرف سڑک پر مڑ گیا۔ کسی سے نہیں پوچھا۔ پھر مڑتے
ہوئے پھر دائیں طرف مڑا، پھر دائیں طرف پھر بائیں طرف کئی چکر اس طرح لگے۔ آخر ایک
پٹرول پمپ کے پاس جا کر موٹر روک لی۔ پیٹرول پمپ پر طرح طرح کے غنڈے پھر رہے تھے۔ لیکن
ایک شریف عورت وہ بھی نشے میں دھت تھی وہ دوڑی دوڑی میرے پاس آئی اور مجھے کہا کہ کوئی
میرے لائق کام ہو۔ تو میں نے ہمارے ایک دوست کا جو انتظار کر رہے تھے ان کا ٹیلی فون نمبر دیا۔ اس
نے ان کو فون کیا اور مجھے کہا کہ آپ یہاں ٹھہریں۔ وہ جگہ پانچ منٹ کے فاصلے پر ہے اور وہ ابھی آتے
ہیں۔ چنانچہ ابھی ہماری بات ختم نہیں ہوئی تھی کہ ان کی موٹر پہنچ گئی۔ اور جو میرے ارد گرد بُری نیست
سے غنڈے اکٹھے ہو رہے تھے وہ سارے بکھر گئے اور وہ دوست مجھے خیریت سے اپنے گھر لے گئے جو
مسجد کے پاس ایک جگہ تھی اور اللہ کے فضل سے کھانے وغیرہ کا بھی بہت عمدہ انتظام کیا۔
اب یہ سارا سلسلہ ایک دفعہ کی بات نہیں ہے، مسلسل یہی مضمون چلتا رہا ہے۔ امریکہ میں بھی
اور واپسی پر ہالینڈ کی میں بات بتاتا ہوں۔ ہالینڈ میں مجھے پتہ نہیں تھا کہ ہماری مسجد کہاں ہے۔ تو آدھی
رات کو ، کوئی ایک بجے کے قریب ہم بالینڈ میں بیگ شہر میں داخل ہوئے اور کسی سے نہیں پوچھا کہ
کون ہو تم کہاں جانا ہے۔ نہ ہمیں زبان آتی تھی۔ اتنے میں چھ لڑکے شوخیاں کرتے ہوئے سائیکل پر
چلے جارہے تھے ۔ میں نے ان کو مسجد کا ایڈریس دکھایا تو ایک لڑکا بولا یہ تو ہمارے گھر کے ساتھ ہی
ہے۔ چنانچہ وہ بائیسکل پر آگے آگے چلا اور ہم اس کے پیچھے پیچھے چلے۔ حافظ قدرت اللہ صاحب مسجد
کے امام ہوا کرتے تھے ۔ سیدھا جا کر ان کا دروازہ کھٹکھٹایا اور ہم امن میں آگئے۔ خوف سے بھی امن
میں آگئے اور کھانا بھی مل گیا۔
☐
باتیں تو بہت تھیں لیکن ساری باتیں نہیں بتاتا۔ ایک آخری واقعہ بہت دلچسپ سن لیجئے۔
جب ہم ناروے گئے تو خیال تھا کہ مقصود صاحب کے گھر ٹھہریں گے ۔ انہوں نے دعوت دی ہوئی
تھی۔ نہ ہمیں نارو محبین زبان آئے نہ گھر کا پتہ ۔ گلیاں بھی عجیب و غریب قسم کی ہیں۔ تو میں نے کاغذ
پر صرف ان کا پتہ لکھا ہوا تھا۔ تو پہلا شخص جس کے پاس میں نے کار رو کی ہے، پہلا شخص اس کو میں
نے پتہ دکھایا تو اس نے میری بیوی آصفہ مرحومہ کو کہا کہ تم ایک طرف ہٹ جاؤ۔ وہ میرے سٹیرنگ
کے پاس آگئیں اور آگے وہ ان کے ساتھ بیٹھ گیا اور تھوڑی بہت انگریزی اس کو آتی تھی۔ اس نے
کہا جس گھر کا پتہ پوچھ رہے ہو وہ میرا ہمسایہ ہے۔ تو ابھی میں آپ کو وہاں لے کر جاتا ہوں۔ چنانچہ
سیدھا ان کے پاس پہنچ گئے۔ اب یہ اتفاق ایک ہو ، دو ہو ، وہ تو مسلسل سارا سلسلہ ہی اطْعَمَهُمْ مِنْ
جُوعِ وَامَنَهُمْ مِنْ خَوْف کا سلسلہ تھا۔ پس یہ سورت جب بھی پڑھتا ہوں وہ سارے واقعے ایک
بجلی کی طرح میرے ذہن میں گھوم جاتے ہیں۔ تو اللہ تعالیٰ کی ہستی وہ ہے جو اپنی ذات کا ثبوت اپنے
کاموں سے دیتا ہے ورنہ دیکھنے میں تو خدا کہیں نظر نہیں آتا مگر اس کے حیرت انگیز کارنامے ہیں جیسے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ۔
قدرت سے اپنی ذات کا دیتا ہے حق ثبوت
اس بے نشاں کی چہرہ چہرہ نمائی یہی تو ہے
حضرت اسماء رضی اللہ تعالیٰ عنہا بنت یزید بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے لا خلاف
قریش ایلافِهِم رِحْلَةَ الشَّتَاءِ وَالصّيف) کے ضمن میں فرمایا: اے قریش! تم پر ہلاکت ہو۔ تم اس
گھر کے رب کی عبادت کرو جس نے تمہیں ہر قسم کی بھوک کے وقت کھلایا اور ہر قسم کے خوف سے
امن بخشا۔ (مسند احمد بن حنبل، مسند القبائل)
مجاہد رحمتہ اللہ علیہ کے نزدیک لایلاف قریش کا مطلب یہ ہے کہ قریش کے لوگوں کا
دل سفر میں (اس طرح) لگ گیا کہ سردی اور گرمی میں بھی سفر کرنا اُن کے لئے دو بھر نہ ہوتا تھا اور
(آمَنهُمْ) سے مراد یہ ہے کہ ان کو حرم میں ان کے ہر دشمن سے بے خوف کر دیا اور امن عطا
فرما دیا۔ (صحیح بخاری کتاب التفسیر۔ تفسير سورة قريش)
حضرت علامہ فخر الدین راز کی سورۃ قریش کی آیت ( رحلة الشتاء والصيف) کی تغییر
کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
" قریش دو سفر کیا کرتے تھے۔ ایک سردیوں کا سفر جو یمن کی طرف ہو تا تھا کیونکہ یمن نسبتاً
گرم علاقہ تھا۔ اور دوسر اگر میوں کا سفر جو شام کی طرف ہو تا تھا کیونکہ شام نسبتا سرد علاقہ تھا۔
عطاء نے حضرت عباس سے روایت کرتے ہوئے ان سفروں کے آغاز کا سبب اس طرح بیان
کیا ہے کہ قریش میں سے جب کسی خاندان پر قحط کی حالت آتی تو وہ اپنے اہل و عیال کو لے کر مکہ سے
باہر ایک جگہ کی طرف نکل جاتا اور وہاں وہ سب اہل و عیال روپوشی اختیار کر لیتے یہاں تک کہ وہ
مر جاتے۔ قریش میں یہی طریق جاری رہا یہاں تک کہ ہاشم بن عبد مناف اپنی قوم کے سردار ہوئے۔
ایک دفعہ ہاشم کھڑے ہوئے اور قریش سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اے اہل قریش تم پر قحط آیا ہوا
ہے۔ تو اس کی وجہ سے تم گھٹتے جارہے ہو اور ذلیل ہو رہے ہو حالانکہ تم حرم شریف کے متولی ہو اور
تمام اولاد آدم میں سے سب سے زیادہ معزز ہو اور لوگ تمہارے متبعین ہیں۔ قریش نے کہا کہ ہم
آپ کے پیچھے ہیں۔ آپ جو بھی فیصلہ کریں گے ہم اس کی مخالفت نہیں کریں گے ۔ پس ہاشم نے اس
۲۰۰۲ تا ۲۸ مارچ ۶۲۰۰۲ ) 7(
پر تمام نسل قریش کو تجارت کی غرض سے دو سفروں کے لئے تیار کیا۔ سردیوں کا سفر یمن کی طرف
اور گرمیوں کا سفر شام کی طرف۔ اب جو بھی غنی آدمی منافع حاصل کر لیتا اسے وہ اس غنی آدمی اور
فقراء میں تقسیم کر دیتے یہاں تک کہ ان کا ہر فقیر بھی اپنے مالداروں کی طرح ہو گیا۔ جب اسلام آیا تو
وہ اسی طریق کار پر قائم تھے۔ اور عربوں میں کوئی بھی قریش سے زیادہ مالدار اور معزز نہیں تھا۔
امام راز کی مزید لکھتے ہیں کہ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے یہ بتایا ہے کہ سفر کی شرائط میں سے یہ
ہے کہ باہمی انس اور محبت ہو۔ اسی لئے فرمایا ( ولا جدال في الحج ) اور حضر کی نسبت سفر میں اعلیٰ
اخلاق کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔
اس قول کا دوسرا مطلب یہ ہے کہ اس سے مراد لوگوں کے مکہ کی طرف سفر ہیں۔ اور انہی
سفروں کی وجہ سے اہل مکہ کے منافع کے لئے مکہ میں بازار لگتے تھے اور اگر اصحاب فیل اپنا ارادہ پورا کر
لیتے تو اہل مکہ ان فوائد اور منفعتوں سے محروم ہو جاتے۔ (تفسیر کبیر رازی)
اہل مکہ کا مکہ سے جنوب اور شمال کی طرف سفر بھی مراد ہے اور جنوب اور شمال کے لوگوں کا
دونوں موسموں میں مکہ کی طرف سفر کرنا بھی مراد ہے۔
علامہ عبداللہ قرطبی سورۃ قریش کی آیت (وَامَنَهُمْ مِّنْ خَوْفٍ ﴾ (القريش: 0) کی تفسیر
کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ یہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اس دعا ﴿ رَبِّ اجْعَلْ هَذا بَلَدًا مِنًا وَارْزُق
أَهْلَهُ مِنَ الثَّمَرَاتِ کا جواب ہے۔ (تفسیر القرطبی)
بہت عمدہ بات ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام نے جو دعا کی تھی کہ اس شہر کو امن کا
موجب بنا اور ان کو اس میں رزق عطا کر تو یہی وہ سلسلہ لا نلف قریش والا آگے تک چل رہا ہے۔
علامہ فخر الدین راز کی سورۃ قریش کی آیت ( وَامَنَهُمْ مِنْ خَوْفٍ) (القريش:0) کی تفسیر
کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ وہ (قریش) امن کے ساتھ سفر کیا کرتے تھے۔ دوران سفر نہ کوئی ان کو
روکتا اور نہ ان پر کوئی حملہ آور ہوتا اور نہ ہی حضر میں ان پر کوئی حملہ آور ہو تا جبکہ ان کے علاوہ قبائل
سفر اور حضر میں جملوں سے امن میں نہ تھے۔ اور یہی اس آیت اَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّا جَعَلْنَا حَرَمًا أَمِنًا کا
مفہوم ہے۔65 “۔ کہ تم نے دیکھا نہیں کہ اس حرم کو ہم نے امن دینے والی جگہ بنادیا ہے۔
حضرت خلیفہ ! مسیح الاوّل رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں:۔
قریش تجارت کے واسطے ہر سال دو سفر کرتے تھے۔ موسم سرما میں افریقہ، ہند، یمن کی
طرف جاتے تھے "۔ حضرت خلیفہ اصبح اول نے اس سفر کا دائرہ زیادہ وسیع کر کے بتایا ہے۔ افریقہ بھی
جاتے تھے اور ہند اور یمن کی طرف جاتے تھے ۔ " اور موسم گرما میں شام، ایران کی طرف جاتے تھے۔
ہر دو طرف کے لوگ ان کی بہت ہی عزت اور تکریم کرتے تھے اور ہدیے اور تحفے دیتے تھے ۔ اگر
خدانخواستہ اصحاب الفیل کو فتح ہو جاتی تو ان کی یہ تمام عزت جاتی رہتی اور امن اُٹھ جاتا۔ لیکن اصحاب
الفیل کو تباہ کر کے اللہ تعالیٰ نے اُن کی عزت کو اور بھی بڑھایا۔ اور پہلے سے بھی زیادہ لوگ قریش کی
تعظیم کرنے لگے۔ اور وہ سفر ان کے واسطے اور بھی زیادہ آسان اور بابرکت ہو گئے۔"
(ضمیمه اخبار بدر قادیان- ۲۶ ستمبر ۱۹۱۲ء)
حضرت خلیفہ المسیح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:۔
خانہ کعبہ کو بیت اللہ بھی کہتے ہیں اور بیت العقیق بھی کہتے ہیں۔ قرآن کریم سے ثابت ہوتا
ہے کہ ایک وقت یہ خطہ بھی سر سبز و شاداب نہروں اور نباتات کے ساتھ ہو جائے گا۔ چنانچہ اس
پیشگوئی کا پورا ہونا آج ظاہر ہے۔ خدا تعالیٰ کی طرف جھکنے اور اس کی عبادت میں مصروف ہونے اور
تو کل سے فائدہ اٹھا کر دنیوی احتیاج سے محفوظ رہنے کی مثالیں فردا فردا تو جو ہیں سو ہیں۔ مگر مجموعی
طور پر ملک عرب میں اس علاقہ نے اس کا نمونہ دکھایا ہے کہ جب ایک زمین خدا کی عبادت کے واسطے
خاص ہوئی تو وہ با وجود بنجر بیابان ہونے کے تمام دنیوی نعمتوں سے متمتع ہو گئی۔ حدیثوں سے بھی ظاہر
ہوتا ہے کہ جو کوئی اپنی آخرت کے اہتمام میں ہو، اللہ تعالیٰ اُس کے نفس میں تو نگری دے دیتا ہے اور
دنیا کے ہموم سے اُسے کفایت کرتا ہے۔ مگر جس نے غافل ہو کر دنیا کے اہتمام سے شغل کیا، اللہ
تعالیٰ اس کی آنکھوں کے سامنے محتاجی کر دیتا ہے اور دنیوی ہموم سے اُسے کفایت نہیں کرتا۔
حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جو دعا اس گھر کے واسطے کی تھی کہ رَبِّ اجْعَلْ هَذَا بَلَدًا
امِنًا وَارْزُقْ أَهْلَهُ مِنَ الثَّمَرَات (بقره: ۱۲۷) وہ دعا بھی اللہ تعالیٰ نے قبول فرمائی۔ اور اس سے خدا
تعالیٰ کی ہستی کا اور انبیاء علیہم السلام کی صداقت کا ایک بین ثبوت ظاہر ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے حرم کے
متعلق قرآن کریم میں جو پیشگوئی کی ہے کہ آوَلَمْ يَرَوْا اَنَّا جَعَلْنَا حَرَمًا امِنًا وَيُتَخَطَّفُ النَّاسُ
مِنْ حَوْلِهِمْ﴾ (العنكبوت (۱۸) یہ پیشگوئی آج تک پوری ہو رہی ہے۔ ایک مفتر لکھتے ہیں۔ عرب
پہلے جاہل کہے جاتے تھے۔ اسلام لانے سے وہ دنیا کے عالم کہلائے امَنَهُمْ بِالْإِسْلَامِ فَقَدْ كَانُوا فِي
الكُفْرِ اَطْعَمُهُمْ مِنْ جُوْعِ الجَهْلِ بِطَعَامِ الوَحْيِ- اب تو اسلام نے بہت فضیلت ان کو دی، ان کی
عزت ہوئی علم کے لحاظ سے بھی اور ہر پہلو سے ، امارت کے لحاظ سے ہی اب دیکھو کس طرح لوگ
پاکستان سے دوڑ دوڑ کر سعودی عرب کی طرف جاتے ہیں اور وہاں جانے کا ویزامل جانا ہی ان کے لئے
تو نگری کا ایک نشان بن جاتا ہے کہ اب ضرور امیر ہو جائیں گے۔ تو جو بھی غربت کی حالت میں
سعودی عرب پہنچے ہیں وہ بہت ہی امیر ہو کر اپنے بال بچوں کو بھی پھر بہت مالا مال کر دیتے ہیں۔ تو یہ
اللہ تعالی کا احسان ہے کہ آج تک اس کا یہ وعدہ پورا ہو تا چلا جارہا ہے۔ "کافر تھے خدا نے اُن کو مسلمان
بنایا۔ جہالت میں بھوکے تھے ، خدا نے طعام وحی سے مالا مال کر دیا۔
(ضمیمه اخبار بدر -قادیان- ۲۶ ستمبر ۱۹۱۲ء)
اخبار بدر قادیان کے ایڈیٹر تحریر فرماتے ہیں:
عرب صاحب نے ادھر اُدھر غیر آبادی کو دیکھ کر عرض کی کہ یہ صرف حضور ہی کا دم ہے
کہ جس کی خاطر اس قدر انبوہ ہے ورنہ اس غیر آباد جگہ میں کون اور کب آتا ہے۔ (حضرت
مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے سُن کر فرمایا کہ:
اس کی مثال ملکہ کی ہے کہ وہاں بھی عرب لوگ دور دراز جگہوں سے جا کر مال وغیرہ لاتے تھے
اور وہاں بیٹھ کر کھاتے تھے۔ اس کی طرف اشارہ ہے اس سورۃ میں ولا يُلفِ قُرَيْش الفِهِمْ رِحْلَةَ
الشتاء والصيف الخ﴾ - (البدر جلد ٢ نمبر ۴۔ بتاریخ ۱۳/فروری ۱۹۰۳ء صفحه ۲۶)
پھر الہام ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کا۔
إِنَّكَ الْيَوْمَ لَدَيْنَا مَكِيْنَ آمِينَ . وَ إِنَّ عَلَيْكَ رَحْمَتِي فِي الدُّنْيَا وَالدِّينِ . وَإِنَّكَ مِنَ
المَنصُورِينَ يَحْمَدُك اللهُ وَيَمْشِي إِلَيْكَ أَلا إِنَّ نَصْرَ الله قریب آج تو میرے نزدیک
بامر تبہ اور امین ہے۔ اور تیرے پر میری رحمت دنیا اور دین میں ہے۔ اور تو مدد دیا گیا ہے۔ خدا
تیری تعریف کرتا ہے اور تیری طرف چلا آتا ہے۔ خبر دار ہو خدا کی مدد نزدیک ہے۔
(تذکره صفحه ۷۸ تا ۷۹ مطبوعه ربوه . ١٩٦٩ء)
ایک الہام ہے ۱۸۹۳ء کا قُلْ إِنِّى أُمِرْتُ وَ اَنَا اَوَّلُ الْمُؤْمِنِينَ. يَعِيسَى إِنِّي مُتَوَقِيكَ وَ
رَافِعُكَ إِلَى وَ مُطَهِّرُكَ مِنَ الَّذِيْنَ كَفَرُوا وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِيْنَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ
القِيمة . إِنَّكَ اليَوْمَ لَدَيْنَا مَكِيْنَ آمِيْنَ . أَنْتَ مِنَى بِمَنزِلَةِ تَوْحِيدِي وَ تَفْرِيدِي فَحَانَ أَنْ تُعَانَ
وَتُعْرَفَ بَيْنَ النَّاسِ.
ترجمہ: کہہ میں خدا کی طرف سے مامور ہوں۔ اور میں سب سے پہلے ایمان لانے والا
ہوں۔ اے عیسی ! میں تجھے وفات دوں گا اور اپنی طرف اٹھاؤں گا اور منکروں کے ہر ایک الزام اور
تہمت سے تیرا دامن پاک کروں گا۔ اور تیرے تابعین کو اُن پر جو منکر ہیں قیامت تک غلبہ بخشوں
گا۔ یہ ایک ایسا جاری سلسلہ ہے جو ختم ہی نہیں ہو رہا۔ ہر جگہ خدا تعالیٰ کے فضل سے احمدیوں
کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے منکرین پر فتح نصیب ہوتی چلی جارہی ہے۔ پاکستان کے
شدید ترین مخالفت کے حالات میں بھی پاکستان میں احمدیوں کو اللہ تعالٰی نئے نئے احمدی عطا کرنا
۲۰۰۲ تا ۲۸ مارچ ۲۰۰۲ء
رہتا ہے۔
اور فرمایا: ” اور تیرے تابعین کو ان پر جو منکرین ہیں قیامت تک غلبہ بخشوں گا“۔ یعنی غلبہ کوئی
ابھی ختم ہونے والا نہیں بلکہ بہت لمبا سلسلہ ہے جو جاری رہے گا۔ آج تو میرے نزدیک با مر تبہ اور
امین ہے۔ تو مجھ سے ایسا ہے جیسا میری توحید اور تفرید۔ سو وہ وقت آگیا جو تیری مدد کی جائے اور تجھے
لوگوں میں معروف و مشہور کیا جائے۔ (تذکره صفحه ۲۲۰ . مطبوعه ربوه - ۱۹۲۹ء)
پھر الہام ہے ۱۸۹۳ء کا: "يَنْصُرُكَ رِجَالٌ تُوْحِي إِلَيْهِمْ مِنَ السَّمَاءِ . لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمَاتِ
اللهِ. وَإِنَّكَ اليَوْمَ لَدَيْنَا مَكِيْنَ آمِينَ وَ قَالُوا إِنْ هَذَا إِلَّا اخْتِلَاق . قُلِ اللَّهُ ثُمَّ ذَرْهُمْ فِي
خَوْضِهِمْ يَلْعَبُونَ.
ترجمہ :- تیری مدد وہ لوگ کریں گے جن کے دلوں میں ہم اپنی طرف سے الہام کریں گے“
اپ اب یہ بکثرت ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔ آج بھی بڑی کثرت سے افریقہ وغیرہ میں جو لوگ
مسلمان ہو رہے ہیں وہ الہی خوشخبریوں کی وجہ سے ہو رہے ہیں۔ محض تبلیغ کی کتابیں پڑھ کر نہیں بلکہ
جماعت کی تائید میں خدا تعالیٰ کے تازہ تازہ نشان دیکھتے ہیں اس کی وجہ سے متاثر ہو جاتے ہیں۔
تیری مدد وہ لوگ کریں گے جن کے دلوں میں ہم اپنی طرف سے الہام کریں گے۔ خدا کی
باتیں ٹل نہیں سکتیں۔ اور تو ہمارے نزدیک صاحب مرتبہ ہے اور امین ہے اور کہیں گے کہ یہ وحی
نہیں ہے، یہ کلمات تو اپنی طرف سے بنائے گئے ہیں۔ ان کو کہہ کہ وہ خدا ہے کہ جس نے یہ کلمات
نازل کئے۔ پھر ان کو لہو و لعب کے خیالات میں چھوڑ دے“۔
(تذکره صفحه ۲۳۹ مطبوعه ربوه - ۱۹۶۹ء)
پھر تذکرہ میں ۱۹۰۰ ء کا الہام ہے:
وَ إِنِّي جَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ . وَإِنَّكَ لَدَيْنَا مَكِيْنٌ
آمِينَ . أَنْتَ مِنّى بِمَنْزِلَةٍ لَا يَعْلَمُهَا الخَلْقُ وَمَا كَانَ اللهُ لِيَتْرُكَكَ حَتَّى يَمِيزَ الْخَبِيثَ مِنَ
الطيب . ترجمہ : اور میں تیرے تابعین کو تیرے منکروں پر قیامت تک غالب رکھوں گا۔ یہ آج
کل کی بات نہیں مسلسل یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ اور یقیناً تو ہمارے حضور صاحب مرتبت اور امین
ہے۔ تو میرے حضور وہ مرتبہ رکھتا ہے جسے مخلوق نہیں جانتی۔ اور خدا ایسا نہیں ہے جو تجھے چھوڑ
دے۔ یہاں تک کہ پاک اور پلید میں فرق کر کے دکھلا دے“۔
(تذکره. صفحه ۳۶۶، مطبوعه ربوه - ۱۹۲۹ء)
ایک الہام ہے ۲۹ / اپریل ۱۹۰۳ء کا: " مِنًا مِّنَ اللهِ الرَّحِيمِ احمد مقبول -
کاپی الہامات حضرت مسیح موعود عليه السلام صفخه )
خدائے رحیم کی طرف سے امن پانے والا۔ احمد مقبول۔
ایک الہام ہے وار اپریل ۱۹۰۴ء کا
ایک رؤیا کے بعد الہام ہوا مَنْ دَخَلَهُ كَانَ آمِنًا (یعنی جو اس میں داخل ہو گا وہ خطرات سے
محفوظ ہو جائے گا)۔ اس الہام کو سناتے وقت حضور نے فرمایا کہ دیکھو اس مسجد پر بھی یہی الہام لکھا ہوا
ہے جو پچیس برس کے قریب کا ہے۔ (الحکم. جلد ۸۔ نمبر ۱۳۔ بتاریخ ۲۴/ اپریل ۱۹۰۲ء. صفحه ۱)
اس وقت تو لوگ قادیان کو جانتے بھی نہیں تھے۔
پھر الہام ہے ۱۹ار اپریل ۱۹۰۴ ء کا :-
" فرمایا کہ میں اپنی جماعت کے لئے اور پھر قادیان کے لئے دعا کر رہا تھا۔ تو یہ الہام ہوا:
فَسَحِفْهُمْ تَسْحِيقًا (ترجمہ: پس میں ڈال اُن کو خوب پیس ڈالنا )۔
فرمایا میرے دل میں آیا کہ اس میں ڈالنے کو میری طرف کیوں منسوب کیا گیا ہے۔ اتنے میں
میری نظر اس دعا پر پڑی۔ جو ایک سال ہوا بیت الدعاء پر لکھی ہوئی ہے۔ اور وہ دعا یہ ہے: یا رَبِّ
فاسمع دعائى ومزق أعدائك و اعدائی و انجز وعدك وانصر عبدك و ارنا ايامك و
شهر لنا حسامك ولاتذر من الكافرين شريرا اس دعا کو دیکھنے اور اس الہام کے ہونے سے
معلوم ہوا کہ میری دعا کی قبولیت کا وقت ہے۔
پھر فرمایا: ہمیشہ سے سنت اللہ اسی طرح پر چلی آتی ہے کہ اس کے ماموروں کی راہ میں جو لوگ
روک ہوتے ہیں، اُن کو ہٹا دیا کرتا ہے۔ یہ خدا تعالی کے بڑے فضل کے دن ہیں۔ ان کو دیکھ کر خدا
تعالیٰ کی ہستی پر ایمان اور یقین بڑھتا ہے کہ وہ کس طرح ان امور کو ظاہر کر رہا رہا ہے۔“
(الحكم. جلد ۸ نمبر ۱۳ بتاریخ ۲۴ اپریل ۱۹۰۲ء صفحه ۱)
۱۴/ نومبر ۱۹۰۵ء کا رویا: ” ایک کاغذ دکھایا گیا جس پر عربی عبارت میں ایمان کے اقسام لکھے
ہیں۔ وہ عبارت یاد نہیں رہی مگر اُس کا مطلب غالبا یہ تھا کہ ایمان چار قسم ہے۔ ایک روایتی ایمان۔
دوسر اوہ جو بصیرت سے حاصل ہوتا ہے۔ تیسرا حالی ایمان۔ چوتھا استغراقی جو محویت سے حاصل ہوتا
ہے۔ (بدر۔ جلد اوّل نمبر ۳۶. بتاريخ ۱۷/ نومبر 1909ء صفحه ۲ الحكم. جلد ۹۔ نمبر ۴۰
بتاريخ ۱۷/ نومبر ۱۹۰۹ء. صفحه ۱.)
اور آخر پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ۱۹۰۵ء کا ایک الہام ہے:
خدا نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ میں اپنی جماعت کو اطلاع دوں کہ جو لوگ ایمان لائے،
ایسا ایمان جو اُس کے ساتھ دنیا کی ملونی نہیں۔ اور وہ ایمان نفاق یا بزدلی سے آلودہ نہیں اور وہ ایمان
اطاعت کے کسی درجہ سے محروم نہیں۔ ایسے لوگ خدا کے پسندیدہ لوگ ہیں۔ اور خدا فرماتا ہے کہ
وہی ہیں جن کا قدم صدق کا قدم ہے۔ (رساله الوصیت۔ صفحه ۹)
اللہ تعالیٰ ہمیں ان الہامات کا پورا کرنے والا بنائے۔