Al-Aziz - The Mighty

Friday Sermon, 8 March 2002: Al-Aziz - The Mighty

AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے قرآن کریم کی مختلف آیات کی روشنی میں اللہ تعالیٰ کی صفت ’عزیز‘ کے مضامین بیان فرمائے۔ آپ نے نفاق اور باہمی تفرقے کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ دلوں کو جوڑنا اور باہمی الفت پیدا کرنا خالصتاً خدا تعالیٰ کا کام ہے۔ نیز آپ نے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی اہمیت اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن کریم کے ذریعے اندھیروں سے نور کی طرف رہنمائی پانے کے مضمون پر روشنی ڈالی۔

موضوعات: العزیز، قرآن کریم، نفاق، باہمی الفت و اتحاد، امر بالمعروف اور نہی عن المنکر، ظلمات سے نور

خطبه جمعه
خدا کی خاطر باہم محبت کرنے والوں کو جنت میں چمکدار ستاروں کی طرح دکھائی دینے والے بالا خانے عطا کئے جائیں گے
دلوں کو باندھنا خدا تعالی کا کام ہے۔ جس خدا نے پہلے یہ کام کیا وہ اب بھی کر سکتا ہے
آپس میں اخوت اور محبت کو پیدا کر و اور درندگی اور اختلاف کو چھوڑ دو
آیات قرآنیہ ، احادیث نبویہ اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ارشادات کے حوالہ سے
اللہ تعالیٰ کی صفت عزیز کے مختلف پہلوؤں کا تذکرہ اور ان آیات کریمہ کے اہم مضامین کی ضروری تشریحات)
خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خلیفة المسیح الرابع ايده الله تعالى ينصره العزيز - فرموده ۸ مارچ ۲۰۰۲ء بمطابق ۸ / امان ۳۱۱اء هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
خطبہ جمعہ کا یہ متن اداره الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده ورسوله
أما بعد فأعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين .
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالین
یہ جو صفت عزیز پر خطبات کا سلسلہ جاری ہے آج بھی صفت عزیز پر ہی یہ سلسلہ آگے
بڑھے گا۔
وإِذْ تَسْتَغِيتُونَ رَبَّكُمْ فَاسْتَجَابَ لَكُمْ أَنِّي مُمِدُّ كُم بِالفِ مِن المَلَئِكَةِ مُرْدِفِينَ.
وَمَا جَعَلَهُ اللهُ إِلَّا بُشرى وَ و لِتَطْمَئِنَّ بهِ قُلُوْبُكُمْ. وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِندِ اللهِ . . إِنَّ اللهَ عَزیز
حكيم (سورة الانفال : ١٠-١١)
اس کا ترجمہ یہ ہے: (یاد کرو) جب تم اپنے رب سے فریاد کر رہے تھے تو اس نے تمہاری التجا
کو قبول کر لیا (اس وعدہ کے ساتھ ) کہ میں ضرور ایک ہزار قطار در قطار فرشتوں سے تمہاری مدد
کروں گا۔ اور اللہ نے اُسے (تمہارے لئے محض ایک بشارت بنایا تھا اور اس لئے کہ تمہارے دل اس
ے مطمئن ہو جائیں جبکہ کوئی مدد نہیں (آتی) مگر اللہ ہی کی طرف سے۔ یقینا اللہ کامل غلبہ والا (اور)
بہت حکمت والا ہے۔
اسلم ابو عمران التجیبی بیان کرتے ہیں کہ ہم رومیوں کے ایک شہر میں تھے۔ انہوں نے
ہمارے سامنے رومیوں کا ایک بھاری لشکر لا کھڑا کیا۔ اس کے بالمقابل مسلمانوں کی طرف سے بھی اتنا
ہی یا اس سے کسی قدر بڑا لشکر نکلا۔ اہل مصر کی سپہ سالاری عقبہ بن عامر کر رہا تھا اور مسلمانوں کی)
باقی جماعت کی سپہ سالاری فضالہ بن عبید کر رہے تھے ۔ مسلمانوں میں سے ایک شخص نے رومیوں کی
صف پر جا حملہ کیا یہاں تک کہ ان کے اندر تک جا پہنچا۔ اس پر لوگ پکار اُٹھے سبحان اللہ یہ تو اپنے آپ
کو ہلاکت میں ڈال رہا ہے۔ اس پر ابو ایوب انصاری کھڑے ہوئے اور کہنے لگنے اے لوگو! تم اس آیت
لا تلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ کے یہ کیا معنی کرتے ہو حالانکہ یہ آیت تو ہم انصار کے بارہ
میں نازل ہوئی تھی۔ جب اسلام کو غلبہ و تقویت نصیب ہوئی اور اس کے بکثرت مددگار پیدا ہو گئے تو
ہم میں سے بعض، آنحضرت کے علم میں لائے بغیر ، ایک دوسرے کو خفیہ رنگ میں، یہ کہنے لگے کہ
ہمارے اموال تو ضائع ہو گئے۔ اب اللہ تعالیٰ نے اسلام کو غلبہ عطا فرما دیا ہے اور اس کے مددگار بہت
ہو گئے ہیں۔ اس لئے اب اگر ہم اپنے اموال کی حفاظت میں لگے رہیں تو ان میں سے جو ضائع ہو گئے
ہیں ان کو بچا سکتے ہیں۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی پر ہماری باتوں کے جواب میں یہ آیت نازل فرمائی
تھی: ﴿وَانْفِقُوْا فِي سَبِيْلِ اللَّهِ وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ . . کہ اللہ کی راہ میں خرچ کرو اور
اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ ڈالو۔ پس التهلكة یعنی ہلاکت سے مراد ہمارا اموال میں مشغول رہتا اور ان کی
حفاظت میں لگے رہنا اور غزوات سے پہلو تہی کرنا تھا۔ اس کے بعد حضرت ابو ایوب رضی اللہ تعالٰی عنہ ہمیشہ
خدا کی راہ میں جہاد کی حالت میں رہے یہاں تک کہ ارض روم میں ہی دفن ہوئے۔ (ترمذی کتاب التفسیر)
دوسری آیت سورۃ الانفال کی پچاسویں آیت ہے: وإِذْ يَقُولُ الْمُنَافِقُونَ وَالَّذِينَ فِي
قلُوبِهِمْ مَّرَضٌ غَرَّ هَؤُلَاءِ دِيْنَهُمْ . وَمَنْ يُتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ فَإِنَّ اللهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ
(یاد کرو) جب منافقین اور وہ لوگ جن کے دلوں میں مرض ہے کہنے لگے کہ ان لوگوں کو
ان کے دین نے دھو کہ میں ڈال رکھا ہے حالانکہ جو بھی اللہ پر توکل کرتا ہے تو اللہ یقینا کامل غلبہ والا
(اور) بہت حکمت والا ہے۔ (سورۃ الانفال :۵۰)
ابو عثمان النهدی روایت کرتے ہیں کہ میں حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے منبر کے
پاس بیٹھا ہوا تھا جبکہ آپ خطبہ ارشاد فرمارہے تھے۔ آپ نے اپنے خطبہ میں فرمایا: میں نے رسول
اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ مجھے اس امت کے بارے میں سب سے زیادہ خوف ہر ایسے منافق
سے ہے جو زبان استعمال کرنے میں خوب مہارت رکھتا ہے۔
(مسند احمد بن حنبل، مسند العشرة المشرين بالجفه)
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
منافق کی مثال اس بکری کی طرح ہے جو دو ریوڑوں کے درمیان پھرتی ہے۔ کبھی اس ریوڑ میں چلی
جاتی ہے اور کبھی اس ریوڑ میں۔ اور تجھے کچھ پتہ نہیں چلتا کہ وہ کونسے ریوڑ سے تعلق رکھتی ہے۔
(مسند احمد بن حنبل - مسند المكثرين من الصحابة)
حضرت عمرو رضی اللہ تعالٰی عنہ بن دینار سے مروی ہے کہ انہوں نے جابر بن عبد اللہ
رضی اللہ عنہما کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ ایک بار ہم ایک غزوہ میں شامل تھے۔ سفیان کہتے ہیں کہ یہ غالباً
غزوہ بنی مصطلق تھا۔ اس دوران مہاجرین میں سے ایک شخص نے انصار میں سے کسی شخص کو کمر پر
ضرب لگائی۔ مہاجر شخص نے آواز دی: اے مہاجرین ! مدد کے لئے آؤ۔ اور انصاری نے آواز دی کہ
اے انصار امدد کے لئے آو۔
نبی کریم علیہ نے سنا تو فرمایا: یہ کیا جاہلیت کی باتیں ہو رہی ہیں۔ صحابہ رضوان اللہ علیہم نے
عرض کیا کہ مہاجرین میں سے ایک شخص نے انصار کے ایک شخص کی پشت پر مارا ہے۔ رسول
اللہ ﷺ نے فرمایا: ان باتوں کو چھوڑ دو، یہ شریعت میں نا پسندیدہ ہیں۔
اس بات کو عبد اللہ بن سلول نے سنا تو کہنے لگا: کیا ان لوگوں نے واقعی ایسا کیا ہے ؟ خدا کی قسم
جب ہم مدینہ واپس لوٹیں گے تو سب سے معزز شخص سب سے ذلیل شخص کو ضرور مدینہ سے نکال
دے گا۔ اس پر حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول ! مجھے اجازت دیں کہ
میں اس منافق کی گردن مار دوں۔ آنحضرت ﷺ نے فرمایا: اس کو چھوڑ دو تاکہ لوگ یہ نہ کہیں کہ محمد
اپنے ہی ساتھیوں کو قتل کر رہا ہے۔
عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے علاوہ ایک دوسرے صحابی سے مروی ہے کہ عبداللہ بن ابی
بن سلول کے بیٹے عبداللہ بن عبد اللہ نے اُس (یعنی اپنے باپ) سے کہا: خدا کی قسم ! تم اُس وقت تک
گھر نہیں لوٹ سکتے جب تک کہ یہ اقرار نہ کر لو کہ تم ذلیل ہو اور رسول اللہ ﷺ صاحب عزت ہیں۔
۲۰۰۲ تا ۱۸ر اپریل ۲۰۰۲ء ) 5(

چنانچہ اُسے یہ اقرار کرنا پڑا۔(سنن ترمذی۔ کتاب التفسير)
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔
" نفاق ہمارے نزدیک سب گناہوں سے بڑا ہے اور ریاء سب کاموں سے زیادہ خطر ناک ہے
اور ظالموں اور مشرکوں کی صفات میں سے ہےہے۔۔ “ (نور الحق۔ روحانی خزائن جلد ۸ صفحه (۷۷۷۷ )
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام مزید فرماتے ہیں:-
میں یقیناً جانتا ہوں کہ ریا کار اور خوشامدی منافق ہوتے ہیں اور خدا تعالیٰ کے فضل سے ہم
نفاق کو دور کرنے آئے ہیں“۔ (ملفوظات جلد پنجم. صفحه ۱۰۸ - جدید ایڈیشن)
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔
یاد رکھو منافق وہی نہیں ہے جو ایفائے عہد نہیں کر تایا زبان سے اخلاص ظاہر کرتا ہے مگر
دل میں اس کے کفر ہے۔ بلکہ وہ بھی منافق ہے جس کی فطرت میں دورنگی ہے۔ اگر چہ وہ اس کے اختیار
میں نہ ہو۔ صحابہ کرام کو اس دورنگی کا بہت خطرہ رہتا تھا۔ ایک دفعہ حضرت ابو ہریرہ رو رہے تھے تو
حضرت ابو بکڑ نے پوچھا کہ کیوں روتے ہو؟ کہا کہ اس لئے روتا ہوں کہ مجھ میں نفاق کے آثار معلوم
ہوتے ہیں۔ جب میں پیغمبر ﷺ کے پاس ہوتا ہوں تو اس وقت دل نرم اور اس کی حالت بدلی ہوئی
معلوم ہوتی ہے مگر جب اُن سے جدا ہو تا ہوں تو وہ حالت نہیں رہتی۔ ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے
فرمایا کہ یہ حالت تو میری بھی ہے۔ پھر دونوں آنحضرت ﷺ کے پاس گئے اور کل ماجرا بیان کیا۔
آپ نے فرمایا کہ تم منافق نہیں ہو۔ انسان کے دل میں قبض اور بسط ہوا کرتی ہے۔ جو حالت تمہاری
میرے پاس ہوتی ہے اگر وہ ہمیشہ رہے تو فرشتے تم سے مصافحہ کریں۔
تو اب دیکھو کہ صحابہ کرام اس نفاق اور دورنگی سے کس قدر ڈرتے تھے۔ جب انسان جرات
اور دلیری سے زبان کھولتا ہے تو وہ بھی منافق ہوتا ہے۔ دین کی ہتک ہوتی سنے اور وہاں کی مجلس نہ
چھوڑے یا اُن کو جواب نہ دے تب بھی منافق ہوتا ہے۔ اگر مومن کی سی غیرت اور استقامت نہ ہو
تب بھی منافق ہوتا ہے جب تک انسان ہر حال میں خدا کو یاد نہ کرے تب تک نفاق سے خالی نہ ہو گا اور
یہ حالت تم کو بذریعہ دعا حاصل ہو گی۔ ہمیشہ دعا کرو کہ خدا تعالیٰ اس سے بچاوے۔ جو انسان داخل
عاملہ ہو کر پھر بھی دور نگی اختیار کرتا ہے تو وہ اس سلسلہ سے دُور رہتا ہے۔ اس لئے خدا تعالیٰ نے
منافقوں کی جگہ اسفل السافلین رکھی ہے کیونکہ ان میں دور لگی ہوتی ہے اور کافروں میں یکرنگی ہوتی
ہے۔ (ملفوظات جلد سوم صفحه ۴۵۶.۴۵۵ جدید ایڈیشن)
سورۃ الانفال کی آیت ۶۴: ﴿ وَالفَ بَيْنَ قُلُوْبِهِمْ لَوْ انْفَقْتَ مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا ما
الفتَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ وَلَكِنَّ اللهَ الفَ بَيْنَهُمْ .. إِنَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ﴾ (سورة الانقال : ٢٣)
اور اس نے ان کے دلوں کو آپس میں باندھ دیا۔ اگر تو وہ سب کچھ خرچ کر دیتا جو زمین میں
ہے تب بھی تو ان کے دلوں کو آپس میں باندھ نہیں سکتا تھا۔ لیکن یہ اللہ ہی ہے جس نے ان ان (کے
دلوں) کو باہم باندھا۔ وہ یقینا کامل غلبہ والا (اور) حکمت والا ہے۔
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
یقیناً خدا تعالیٰ کی خاطر باہم محبت کرنے والوں کو جنت میں ملنے والے بالاخانے اس نہایت چمکدار
ستارے کی طرح دکھائی دیں گے جو مشرق سے طلوع ہوتا ہے۔ یا شاید آپ نے فرمایا کہ مغرب سے
طلوع ہوتا ہے۔ کہا جائے گا کہ یہ کون لوگ ہیں ؟ جو ابا کہا جائے گا: یہ اللہ عزوجل کی خاطر باہم محبت
کرنے والے ہیں۔ (مسند احمد بن حنبل باقی مسند المكثرين)
حضرت خلیفہ صیح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں:۔ یاد رکھو کہ الہی فضل کی
بہت قسمیں ہیں، اکیلے پر وہ فضل نہیں ہوتا جو کہ دو کے ملنے پر ہوتا ہے۔ اس کی ایک مثال دنیا میں
موجود ہے کہ اگر مرد اور عورت الگ الگ ہوں اور وہ اس فصل کو حاصل کرنا چاہیں جو کہ اولاد کے
رنگ میں ہوتا ہے تو وہ حاصل نہیں ہو سکتا جب تک دونوں نہ ملیں اور ان تمام آداب کو بیجانہ لادیں جو
کہ حصول اولاد کے لئے ضروری ہیں۔ اسی طرح ایک بھاری جماعت پر جو فصل البھی ہوتا ہے، وہ چندہ ۔
آدمیوں کی جماعت پر نہیں ہو سکتا۔ ایک گھر کی آسودگی اور آرام کا فضل اگر کوئی حاصل کرنا چاہے تو
جب ہی ہو گا کہ اُسے مامائیں، خدمت گار اور سونے، پینے، کھانے، نہانے وغیرہ کے الگ الگ کمرہ اور ہر
ایک کا الگ الگ اسباب مہیا ہونے کی مقدرت ہو۔ ایسے ہی اگر ترقی کرتے جاؤ تو بادشاہت اور - سلطنت
کے فضل کا اندازہ کر سکتے ہو۔ اس سے نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ جب تک تم لوگوں میں باوجود اختلاف کے
ایک عام وحدت نہ ہوگی اور ہر ایک تم میں سے دوسرے کو فائدہ پہنچانے کی کوشش میں نہ لگا رہے گا تو
تم خدا کے اس فضل عظیم کو حاصل نہ کر سکو گے جو ایک بھاری مجمع پر ہوتا ہے۔ وَ أَلْفَ بَيْنَ قُلُوبِهِم
لَوْ انْفَقْتَ مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مَّا الفَتَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ وَلَكِنَّ اللهَ أَلفَ بَيْنَهُمْ إِنَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ
میں اسی کی طرف اشارہ ہے۔ وحدت کی رُوح کو جو کہ صحابہ کرام میں پھونکی گئی تھی اس کو خدا تعالیٰ نے
اپنے فضل سے تعبیر کیا ہے۔ اس وحدت کے پیدا ہونے کے لئے چاہئے کہ آپس میں صبر اور تحمل اور
برداشت ہو۔ اگر یہ نہ ہو گا اور ذراذراسی بات پر روٹھو گے تو اس کا نتیجہ آپس کی پھوٹ ہو گا۔“
(الحكم ا/ جنوری ۱۹۰۵ء صفحه ۱۰)
حضرت خلیفہ المسیح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ مزید بیان فرماتے ہیں:۔
دیکھو دو کو ایک کرنا سخت سے سخت مشکل کام ہے تو پھر ہزاروں کا ایک راہ پر جمع کرنا اور ان
میں وحدت اور اُلفت کا پیدا کر دینا خدا کے فضل کے سوا کہاں ممکن ہے۔ دیکھو تم خدا کے فضل سے
بھائی بھائی ہو گئے۔ اس نعمت کی قدر کرو اور اس کی حقیقت پہچانو اور اخلاص اور اثبات کو اپنا شیوہ بناؤ۔“
(الحكم ۱۲ جون ۱۹۰۵ء صفحه (۸)
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔
یاد رکھو! تالیف ایک اعجاز ہے۔ یاد رکھو! جب تک تم میں ہر ایک ایسا نہ ہو کہ جو اپنے لئے
پسند کرتا ہے وہی اپنے بھائی کے لئے پسند کرے ، وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے۔ وہ مصیبت اور بلا
میں ہے، اُس کا انجام اچھا نہیں، میں ایک کتاب بنانے والا ہوں۔ اس میں ایسے تمام لوگ الگ کر دیئے
جائیں گے جو اپنے جذبات پر قابو نہیں پاسکتے۔ چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑائی ہوتی ہے۔ مثلاً ایک شخص
کہتا ہے کہ کسی بازیگر نے دس گز کی چھلانگ ماری ہے، دوسرا اُس پر بحث کرنے بیٹھتا ہے اور اس طرح
پر کینہ کا وجود پیدا ہو جاتا ہے۔ یاد رکھو! بغض کا جدا ہونا مہدی کی علامت ہے اور کیا وہ علامت پوری نہ
ہو گی۔ وہ ضرور ہو گی۔ تم کیوں صبر نہیں کرتے۔ جیسے طبی مسئلہ ہے کہ جب تک بعض امراض میں
قلع قمع نہ کیا جاوے، مرض وفع نہیں ہوتا۔ میرے وجود سے انشاء اللہ ایک صالح جماعت پیدا ہو گی۔
باہمی عداوت کا سبب کیا ہے: بجل ہے ، رعونت ہے، خود پسندی ہے اور جذبات نہیں۔ میں نے بتلایا ہے
کہ میں عنقریب ایک کتاب لکھوں گا اور ایسے تمام لوگوں کو جماعت سے الگ کر دوں گا جو اپنے جذبات
پر قابو نہیں پاسکتے اور باہم محبت اور اخوت سے نہیں رہ سکتے۔ جو ایسے ہیں، ، وہ یاد رکھیں کہ وہ چند روزہ
مہمان ہیں جب تک عمدہ نمونہ نہ دکھائیں۔“ (ملفوظات جلد اوّل۔ صفحه ۳۳۶)
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایسی کتاب تو کوئی نہیں لکھی جس میں نام
بنام لوگوں کا ذکر ہو کہ یہ میری جماعت میں سے نہیں ہے۔ مگر کشتی نوح میں جو تعلیم دی ہے وہ ایسی
سخت ہے کہ ہر شخص جو سنتا ہے یہی سمجھتا ہے کہ میں بھی جماعت میں سے نہیں ہوں۔ کیونکہ وہ تعلیم
۲۰۰۲ تا ۱۸ر اپریل ۶۲۰۰۲

کا انتہائی اعلیٰ معیار ہے۔
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔
ہمارے ہادی اکمل کے صحابہ نے اپنے خدا اور رسول کے لئے کیا کیا جان شاریاں
کیں۔ جلاوطن ہوئے، ظلم اٹھائے، طرح طرح کے مصائب اٹھائے، جانیں دے دیں لیکن صدق و وفا
کے ساتھ قدم مارتے ہی گئے۔ پس وہ کیا بات تھی کہ جس نے انہیں ایسا جان شار بنادیا۔ وہ کچی الہی
محبت کا جوش تھا جس کی شعاع اُن کے دل میں پڑچکی تھی۔ سو خواہ کسی نبی کے ساتھ مقابلہ کر لیا
جاوے، آپ ﷺ الله کی تعلیم ، تزکیہ نفس، پیروؤں کو دنیا سے متنفر کر دینا، شجاعت کے ساتھ صداقت
کے لئے خون بہا دینا، اس کی نظیر کہیں نہ مل سکے گی۔ سو یہ مقام حضرت (ﷺ) کے صحابہ کا ہے اور
اُن میں جو آپس میں تالیف و محبت تھی اس کا نقشہ دو فقروں میں بیان کیا ہے: وَالفَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ
لَوْ أَنْفَقْتَ مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مَّا أَلَفْتَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ یعنی جو تالیف ان میں ہے ، وہ ہر گز پیدا نہ
ہوئی خواہ سونے کا پہاڑ بھی دیا جاتا۔“ رپورٹ جلسه سالانه ۱۸۹۷ء- صفحه ۵۵.۵۴)
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مزید فرماتے ہیں:۔
کیا کوئی اس قوم کی نسبت خیال کر سکتا تھا کہ یہ قوم باہم متحد ہو گی اور خدا تعالیٰ سے ایسا قوی
تعلق پیدا کریں گے کہ باوجودیکہ یہ فرعون سیرت نہیں لیکن اس کی اطاعت میں ایسے محو اور فنا ہوں
گے کہ جان عزیز کو بھی اس کی راہ میں دیدیں گے۔ غور کرو کہ کیا یہ آسان امر تھا۔ آنحضرت ﷺ کی
یہ عظیم الشان کامیابی ہے۔ ایک ایسی قوم میں ایسی محبت الہی کا پیدا کر دینا کہ وہ مرنے کو تیار ہو جائیں،
خود آپ کی اعلیٰ درجہ کی قوت قدسی کو ظاہر کرتا ہے۔“
(الحكم جلد 9 نمبر ۲۹ بتاريخ ۱۷ اگست ۱۹۰۵ء صفحه (۳)
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔
وو ہماری کوششیں تو بچوں کا کھیل ہیں۔ نہ لوگوں کے دلوں سے ہم وہ گند نکال سکتے ہیں جو آج کل
دنیا بھر میں پھیلا ہوا ہے۔ نہ کمال محبت الہی کا اُن کے اندر بھر سکتے ہیں۔ نہ ان کے درمیان باہمی کمال
الفت پیدا کر سکتے ہیں جس سے وہ سب مثل ایک وجود کے ہو جائیں۔ یہ اللہ تعالٰی کا کام ہے۔ چنانچہ
قرآن شریف میں صحابہ (رضوان اللہ علیہم کے متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے اور نبی کریم ﷺ کو
مخاطب کیا ہے: ﴿هُوَ الَّذِي أَيَّدَكَ بِنَصْرِهِ وَ بِالْمُؤْمِنِيْنَ وَالفَ بَيْنَ قُلُوْبِهِمْ لَوْ أَنْفَقْتَ مَا فِي
الْأَرْضِ جَمِيعًا مَّا الفتَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ وَلَكِنَّ اللهَ أَلفَ بَيْنَهُمْ إِنَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ ) - وہ خدا جس
نے اپنی نصرت سے اور مومنوں سے تیری تائید کی اور اُن کے دلوں میں ایسی الفت ڈالی کہ اگر تو ساری
زمین کے ذخیرے خرچ کرتا تو بھی ایسی اُلفت پیدا نہ کر سکتا۔ لیکن خدا نے ان میں یہ الفت پیدا کر دی۔
وہ غالب اور حکمتوں والا خدا ہے۔ جس خدا نے پہلے یہ کام کیا وہ اب بھی کر سکتا ہے۔ آئندہ بھی اسی پر
تو کل ہے۔ جو کام ہونے والا ہوتا ہے، اس میں خدا کے فضل کی رُوح پھونکی جاتی ہے جیسا کہ باغبان
اپنے باغ کی آبپاشی کرتا ہے تو وہ ترو تازہ ہوتا ہے۔ ایسا ہی خدا تعالیٰ اپنے مرسلین کے سلسلہ کو ترقی اور
تازگی عطا فرماتا ہے جو فرقے صرف اپنی تدبیر سے بنتے ہیں ان کے درمیان چند روز میں ہی تفرقے
پیدا ہو جاتے ہیں جیسا کہ برہمو تھوڑے دن تک ترقی کرتے کرتے آخر رُک گئے اور دن بدن نابود
ہوتے جاتے ہیں کیونکہ اُن کی بنا صرف انسانی خیال پر ہے۔“
بدر جلد ١ نمبر ۲۰ بتاریخ ۱۷ / اگست ۱۹۰۵1909ء ء صفحه ۲
اب سورۃ الانفال کی ۶۸ ویں آیت: ﴿ مَا كَانَ لِنَبِي أَن يَكُونَ لَهُ أَسْرَى حَتَّى يُنْخِنَ فِى
الْأَرْضِ تُرِيدُونَ عَرَضَ الدُّنْيَا : وَاللهُ يُرِيدُ الاخِرَةَ . وَاللهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ) (سورة الانفال :۲۸)
کسی نبی کے لئے جائز نہیں کہ زمین میں خونریز جنگ کئے بغیر قیدی بنائے۔ تم دنیا کی متاع
چاہتے ہو جبکہ اللہ آخرت پسند کرتا ہے اور اللہ کامل غلبہ والا (اور) بہت حکمت والا ہے۔
حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ بدر کے دن رسول اللہ ﷺ نے
(صحابہ سے فرمایا: تمہارا ان (کافر) قیدیوں کے بارہ میں کیا خیال ہے ؟ اس پر حضرت ابو بکڑ نے عرض
کی: یا رسول اللہ ! یہ لوگ آپ کی قوم ہیں اور آپ کے قریبی ہیں، انہیں زندہ رہنے دیں اور ان سے
نرمی کا سلوک فرمادیں، شاید اللہ تعالیٰ ان پر توبہ قبول فرماتے ہوئے رجوع فرمائے۔ اور حضرت عمر
رضی اللہ تعالٰی عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ ! ان لوگوں نے آپ کو گھربار سے نکالا اور آپ کی
تکذیب کی ، ان کی گرد نہیں اُڑاد ہیں۔ اور حضرت عبد اللہ بن رواحہ نے عرض کی یارسول اللہ! کوئی ایسی
وادی تلاش کریں جس میں بہت سا ایندھن ہو، پھر انہیں اس وادی میں ڈال کر جلا ڈالیں۔ اس پر عباس
رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ تم نے قطع رحمی سے کام لیا ہے۔ رسول اللہ ﷺ ( یہ مشورے سننے کے
بعد) اپنے گھر تشریف لے گئے اور کچھ جواب نہ دیا۔ اس پر بعض لوگوں نے کہا کہ آپ ابو بکر کی رائے
پر عمل فرماویں گے۔ بعض نے کہا کہ عمر کی رائے پر عمل فرمادیں گے۔ بعض نے کہا کہ آپ عبداللہ
بن رواحہ کی رائے پر عمل فرماویں گے۔ بعد ازاں رسول اللہ ﷺے ان لوگوں کے پاس تشریف لائے
اور فرمایا: یقینا اللہ تعالیٰ بعض لوگوں کے دل اپنی راہ میں اتنے نرم فرما دیتا ہے کہ وہ دودھ سے بھی زیادہ
نرم ہو جاتے ہیں جبکہ بعض لوگوں کے دل اپنی راہ میں اتنے سخت فرما دیتا ہے کہ وہ پتھر سے بھی زیادہ
سخت ہو جاتے ہیں۔ اے ابوبکر! تیری مثال ابراہیم علیہ السلام کی طرح ہے جنہوں نے کہا:
ومَن تَبِعَنِی فَإِنَّهُ مِنِّى وَ مَنْ عَصَانِي فَإِنَّكَ غَفُورٌ رَّحِيْم ۔ نیز تیری مثال عیسی کی طرح ہے
جنہوں نے کہا: ان تُعَذِّبَهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ وَ إِن تَغْفِرْلَهُمْ فَإِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيم - اور
اے عمر! تیری مثال نوع کی طرح ہے جس نے کہا: رَبِّ لَا تَذَرْ عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الْكَافِرِيْنَ دَيَّارًا -
نیز تیری مثال موسی کی طرح ہے جس نے کہا رَب وَاشْدُدْ عَلىٰ قُلُوبِهِمْ فَلَا يُؤْمِنُوا حَتَّى يَرَوُا
العَذَاب الأليم (اس کے بعد آنحضور ﷺ نے فرمایا) چونکہ تم اس وقت ضرورتمند ہو اس لئے
ان میں سے کوئی قیدی بھی ایسا نہ بچے جو یا تو فدیہ ادا کر کے رہا ہو یا اس کی گردن ماری جائے۔ عبداللہ
کہتے ہیں اس پر میں نے عرض کیا: سوائے سہیل بن بیضاء کے ، کیونکہ میں نے اُسے اسلام (لانے) کی
باتیں کرتے ہوئے سنا ہے۔ اس پر آپ ( کچھ دیر خاموش رہے۔ اس وقت مجھ پر اس قدر خوف طاری
ہوا کہ میں زندگی بھر اتنا خوفزدہ کبھی نہ ہوا تھا۔ میں ڈرا کہ کہیں آسمان سے مجھ پر پتھر نہ برسنے شروع
ہو جائیں۔ اسی اثناء میں) آپ نے فرمایا: ٹھیک ہے، سوائے سہیل بن بیضاء کے۔ راوی کہتے ہیں اس
پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت اور اس کے بعد کی آیات نازل فرمائیں: مَا كَانَ لِنَبِي أَنْ يَكُونَ لَهُ أَسْرَى
حَتَّى يُشْخِنَ فِي الْأَرْضِ . تُريدُونَ عَرَضَ الدُّنْيَا وَاللهُ يُرِيدُ الآخِرَةَ وَاللَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ
(مسند احمد بن حنبل، مسند المكثرين من الصحابه)
سورۃ التوبہ کی آیت : ﴿وَالْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنتُ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ يَأْمُرُونَ
بِالمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ المُنكَرِ وَيُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَيُؤْتُونَ الزَّكوةَ وَيُطِيعُونَ اللَّهَ وَرَسُوْلَهُ .
اولئِكَ سَيَرْحَمُهُمُ اللهُ . إِنَّ اللهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ ﴾ ﴾ (سورة التوبه : ٤١:) )
مومن مرد اور مومن عورتیں ایک دوسرے کے دوست ہیں وہ اچھی باتوں کا حکم دیتے
ہیں اور بری باتوں سے روکتے ہیں اور نماز کو قائم کرتے ہیں اور زکوۃ ادا کرتے ہیں اور اللہ اور اس کے
رسول کی اطاعت کرتے ہیں۔ یہی ہیں جن پر اللہ ضرور رحم کرے گا۔ یقینا اللہ کامل غلبہ والا (اور)
بہت حکمت والا ہے۔
حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: مومنوں کی مثال :
ایک ایسی عمارت کی سی ہے جس کے بعض حصے بعض دوسرے حصوں کو مضبوط کرتے ہیں۔
مسلم كتاب البر والصلة).
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ علے کو
یہ فرماتے ہوئے سنا کہ تمہیں (خدا کی مدد و نصرت ملے گی اور تم اپنے صدف کو پالوگے اور تمہیں
فتوحات نصیب ہوں گی۔ پس تم میں سے جو بھی وہ زمانہ پائے تو چاہئے کہ وہ تقویٰ اختیار کرے اور نیکی
کا حکم دے اور برائی سے روکے۔ اور جس نے جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ باندھا تو اس نے آگ میں اپنی
جگہ بنالی۔ (ترمذی، کتاب الفتن)
نبی اکرم ﷺ کی حرم محترم حضرت ام حبیبہ رضی اللہ تعالٰی عنہا روایت کرتی ہیں کہ نبی
کریم ﷺ نے فرمایا کہ نیکی کی باتوں کا حکم دینے اور برائی سے روکنے اور خدا تعالیٰ کے ذکر کے علاوہ
ابن آدم کا باقی سب کلام اُس کے خلاف ہی جائے گا، اُس کے حق میں نہیں۔
سنن ابن ماجه. كتاب الفتن) .
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:-
آپس میں اخوت اور محبت کو پیدا کرو اور درندگی اور اختلاف کو چھوڑ دو۔ ہر ایک قسم کے
ہنرل اور تمسخر سے کنارہ کش ہو جاؤ کیونکہ تمسخر انسان کے دل کو صداقت سے دُور کر کے کہیں کا کہیں
پہنچا دیتا ہے۔ آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ عزت سے پیش آؤ. تم یاد رکھو کہ اگر اللہ تعالی
کے فرمان میں تم اپنے تئیں لگاؤ گے اور اس کے دین کی حمایت میں سماعی ہو جاؤ گے تو خدا تمام رکاوٹوں
کو دور کر دے گا اور تم کامیاب ہو جاؤ گے۔ چاہئے کہ تم خدا کے عزیزوں میں شامل ہو جاؤ تا کہ کسی
وباء کو یا آفت کو تم پر ہاتھ ڈالنے کی جرات نہ ہو سکے، کیونکہ کوئی بات اللہ تعالیٰ کی اجازت کے بغیر زمین
۲۰۰۲ تا ۱۸ اپریل ۲۰۰۲ء ) 7(

:
پر ہو نہیں سکتی۔ ہر ایک آپس کے جھگڑے اور جوش اور عداوت کو درمیان میں سے اُٹھا دو کہ اب وہ
وقت ہے کہ تم اوٹی باتوں سے اعراض کر کے اہم اور عظیم الشان کاموں میں مصروف ہو جاؤ۔"
(ملفوظات جلد اوّل صفحه ۱۷۴ - ۱۷۵
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:-
" يَأْمُرُونَ بِالمَعْرُوْفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ المُنكَرِ ﴾ (آل عمران : ۱۱۵) مومنوں کی شان
ہے۔ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرنے سے پہلے ضروری ہوتا ہے کہ انسان اپنی عملی حالت سے
ثابت کر دکھائے کہ وہ اس قوت کو اپنے اندر رکھتا ہے کیونکہ اس سے پیشتر کہ وہ دوسروں پر اپنا اثر
ڈالے اُس کو اپنی حالت اثر انداز بھی تو بنانی ضروری ہے۔ پس یاد رکھو کہ زبان کو امر بالمعروف اور نہی
عن المنکر سے کبھی مت روکو۔ ہاں محل اور موقع کی شناخت بھی ضروری ہے اور انداز بیان ایسا ہونا
چاہئے جو نرم ہو اور سلاست اپنے اندر رکھتا ہو۔ (ملفوظات جلد اوّل۔ صفحه ۲۸۱)
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔
میری نصیحت یہی ہے کہ دو باتوں کو یاد رکھو۔ ایک خدا تعالیٰ سے ڈرو۔ دوسرے اپنے
بھائیوں سے ایسی ہمدردی کرو جیسی اپنے نفس سے کرتے ہو۔ اگر کسی سے کوئی قصور اور غلطی سرزد ہو
جاوے تو اسے معاف کرنا چاہئے نہ یہ کہ اس پر زیادہ زور دیا جاوے اور اور کینہ کشی کی عادت بنائی جاوے۔
ملفوظات جلد پنجم صفحه ۲۹ طبع جدید)
پھر حضور علیہ السلام فرماتے ہیں:۔
جویدی کا بدی کے ساتھ مقابلہ کرتا ہے وہ ہم میں سے نہیں ہے۔ اپنے تئیں شریر کے
حملہ سے بچاؤ مگر خود شریرانہ مقابلہ مت کرو۔ جو شخص ایک شخص کو اس غرض سے تلخ دوا دیتا ہے کہ تا
وہ اچھا ہو جائے وہ اس سے نیکی کرتا ہے ایسے آدمی کی نسبت ہم نہیں کہتے کہ اُس نے بدی کا بدی سے
مقابلہ کیا۔ ہر ایک نیکی اور بدی نیت سے ہی پیدا ہوتی ہے۔ پس چاہئے کہ تمہاری نیست کبھی ناپاک نہ ہو
تا تم فرشتوں کی طرح ہو جاؤ۔ (روحانی خزائن ۔ جلد ۱۲ خطبه الهامیه. صفحه ۲۹)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مزید فرماتے ہیں:-
ہمارا فرض ہے کہ صفائے سینہ اور نیک نیتی کے ساتھ ایک دوسرے کے رفیق بن جائیں
اور دین و دنیا کی مشکلات میں ایک دوسرے کی ہمدردی کریں اور ایسی ہمدردی کریں کہ گویا ایک
دوسرے کے اعضاء بن جائیں۔ وہ دین دین نہیں ہے جس میں عام ہمدردی کی تعلیم نہ ہو اور
نہ وہ انسان انسان ہے جس میں ہمدردی کا مادہ نہ ہو ۔ اخلاق ربانی ہمیں سبق دیتے ہیں کہ ہم
بھی اپنے بنی نوع انسانوں سے مروت اور سلوک کے ساتھ پیش آویں اور تنگ دل اور تنگ ظرف نہ
بنیں۔۔۔ جب سے یہ دنیا پیدا ہوئی ہے تمام ملکوں کے راستباز یہ گواہی دیتے آئے ہیں کہ خدا کے
اخلاق کا پیرو ہونا انسانی بقا کے لئے ایک آب حیات ہے اور انسانوں کی جسمانی اور روحانی زندگی اسی امر
سے وابستہ ہے کہ وہ خدا کے تمام مقدس اخلاق کی پیروی کرے جو سلامتی کا چشمہ ہیں۔"
پیغام صلح روحانی خزائن جلد ۲۳۔ صفحه ۳۴۰.۴۳۹)
اب سورۃ ابراہیم کی آیت ۲: الر كِتب اَنْزَلْنَهُ إِلَيْكَ لِتُخْرِجَ النَّاسَ مِنَ الظُّلُمَتِ
إلَى التَّوْرِ بِإِذْنِ رَبِّهِمْ إِلَى صِرَاطِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ (سورة ابراهيم :٢)
أَنَا اللهُ أَرَى: میں اللہ ہوں۔ میں دیکھتا ہوں۔ یہ ایک کتاب ہے جو ہم نے تیری طرف
اتاری ہے تاکہ تو لوگوں کو ان کے رب کے حکم سے اندھیروں سے نور کی طرف نکالتے ہوئے اس
راستہ پر ڈال دے جو کامل غلبہ والے (اور ) صاحب حمد کاراستہ ہے۔
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:-
دو یہ عالی شان کتاب ہم نے تجھ پر نازل کی تاکہ تو لوگوں کو ہر ایک قسم کی تاریکی سے نکال کر
مور میں داخل کرے۔ یہ اِس طرف اشارہ ہے کہ جس قدر انسان کے نفس میں طرح طرح کے
و ساوس گزرتے ہیں اور شکوک و شبہات پیدا ہوتے ہیں، اُن سب کو قرآن شریف دُور کرتا ہے اور ہر
یک طور کے خیالات فاسدہ کو مٹاتا ہے اور معرفت کامل کا نور بخشتا ہے یعنی جو کچھ خدا کی طرف رجوع
ہونے اور اس پر یقین لانے کے لئے معارف و حقائق درکار ہیں، سب عطا فرماتا ہے۔“
(براہین احمدیه حصه سوم صفحه ۲۰۵- حاشیه نمبر ۱۱۔ طبع اوّل)
حضرت خلیفۃ ابیح الاول رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان فرماتے ہیں:۔
” یہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ظلمات سے نور کی طرف نکالنے والا فرمایا۔ اس
سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک وقت انسان پر ایسا گزرتا ہے کہ اس کے لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ
وسلم کا وعظ موجب بنتا ہے ظلمات سے نکال کر ٹور کی طرف لے جانے کا۔ مگر ایک اور جگہ پر فرمایا
ہے۔ واللهُ وَلِيُّ الَّذِينَ آمَنُوا يُخْرِجُهُمْ مِنَ الظُّلمتِ إِلَى التَّوْرِ﴾ (البقرة:۲۵۸)- يه
حضرت خلیفہ صبح اول رضی اللہ تعالی عنہ نے بڑی معرفت کی بات فرمائی ہے کہ ایک جگہ تو نبی اکرم
کے متعلق فرمایا کہ وہ ظلمات سے نور کی طرف لے کر آتا ہے۔ دوسری طرف اللہ خود اپنے
طور پر فرماتا ہے کہ الله ولى وَلِيُّ الَّذِينَ آمَنُوا ہے کہ جو لوگ ایمان لائے ہیں اللہ ان کا ولی ہے۔
يُخْرِجُهُمْ مِنَ الظُّلمتِ إِلَى النُّورِ گویا وہی نسبت جو پہلے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی
طرف فرمائی۔ پھر اللہ نے وہی کام اپنی طرف منسوب فرمایا۔ یہ بات قابل غور ہے۔ حضرت جبرائیل،
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں لوگوں کو دین سکھانے کے لئے آئے اور پہلا سوال یہی
کیا کہ يَا مُحَمَّدُ أَخْبِرْنِي عَنِ الْإِسْلام - اسلام نام ہے فرمانبرداری کا۔ سارے جہان کو تو موقعہ نہیں
کہ اللہ کی باتیں سنے۔ اس لئے پہلے نبی سنتا ہے ، پھر اوروں کو سناتا ہے۔ سو پہلا مرتبہ یہی ہے کہ نبی کی
صحبت میں رہے۔ اور اس سے فرمانبرداری کی راہیں بنے اور سیکھے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
کے پاس لوگ آتے تو آپ کی باتیں سنتے اور آہستہ آہستہ وہی باتیں دل کے اندر گڑ جاتیں اور اس
طرح پر ان کو اسلام سے ایمان کا رتبہ ملتا اور وہ کئی ظلمات سے نکل کر ٹور میں آجاتے۔ پہلی فلمت تو
کفار کی مجلس تھی جس کو چھوڑ کر حضور نبوی میں آتے۔ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ۔ “
حقائق الفرقان جلد ۲ صفحه ۴۳۱ ۴۳۲)
۲۰۰۲ تا ۱۸/ اپریل ۲۰۰۲ء

آج 10 میں سے 10 باقی