Al-Aziz - The Mighty

Friday Sermon, 15 March 2002: Al-Aziz - The Mighty

AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے مختلف قرآنی آیات اور احادیث کی روشنی میں اللہ تعالیٰ کی صفت عزیز کا بیان جاری رکھا۔ آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تمام جہانوں کی طرف بعثت، قرآن کریم کے کمالات و فضائل اور راہ خدا میں ہجرت کے حقیقی مفہوم کی وضاحت فرمائی۔ نیز آپ نے جنت و دوزخ، اللہ تعالیٰ کی وسیع رحمت، اور صفت عزیز سے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات اور الہامات کا بھی ذکر کیا۔

موضوعات: صفت عزیز، تفسیر قرآن کریم، عمومیت بعثت آنحضرت، ہجرت، رحمت الٰہی

خطبه جمعه
لوگوں میں سے قرآن والے اللہ کے عزیز اور اس کے بندے ہیں
مھاجروہ ھے جو ان چیزوں کو چھوڑ دیے جن سے خدا تعالیٰ نے روکا ھے
مختلف آیات قرآنیه، احادیث نبویہ اور حضرت اقدس مسیح موعود علیه السلام کے ارشادات کے حوالہ سے
الله تعالیٰ کی صفت عزیز کا تذکرہ اور قرآنی آیات میں مذکور اہم مضامین کی ضروری تشریحات
خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خلیفة المسیح الرابع ايده الله تعالیٰ بنصره العزيز - فرموده ۱۵ مارچ ۲۰۰۲ء بمطابق ۱۵ر امان ۱۳۸۱ء هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
خطبہ جمعہ کا یہ متن ادارہ الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فأعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين –
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين
صفت عزیز پر جو خطبات کا سلسلہ جاری ہے وہ آج بھی اسی طرح جاری رہے گا۔
وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ رَّسُولٍ إِلَّا بِلِسَانِ قَوْمِهِ لِيُبَيِّنَ لَهُمْ . فَيُضِلُّ اللهُ مَنْ يَشَاءُ وَيَهْدِى
مَنْ يَّشَاءُ . وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ (سورة ابراهيم : : ۵۵()
اور ہم نے کوئی پیغمبر نہیں بھیجا مگر اس کی قوم کی زبان میں تاکہ وہ انہیں خوب کھول کر سمجھا
سکے۔ پس اللہ جسے چاہتا ہے گمراہ ٹھہراتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے اور وہ کامل غلبہ والا (اور)
بہت حکمت والا ہے۔
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے محمد ﷺ کو تمام انبیاء اور
اہل سماء پر فضیلت بخشی ہے۔ اس پر لوگوں نے ابن عباس سے پوچھا کہ اہل سماء پر اللہ تعالیٰ نے آپ
کو کس طرح فضیلت بخشی ہے ؟ حضرت ابن عباس نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے اہل سماء کے بارے میں فرمایا
ہے:
وَ مَنْ يَقُلْ مِنْهُم إِنّى إِلهُ مِنْ دُونِهِ فَذلِكَ نَجْزِيْهِ جَهَنَّمَ كَذَلِكَ نَجْزِى الظَّالِمِيْن
یعنی ان میں سے جو کہے کہ میں اس (یعنی اللہ کے سوا معبود ہوں تو اُسے ہم جہنم کی جزا دیں گے۔ اسی
طرح ہم ظالموں کو جزا دیا کرتے ہیں۔
جبکہ اللہ تعالٰی نے محمد علی کو مخاطب کر کے ) فرمایا:
وانَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحاً مُبِينًا يَغْفِرَ لَكَ اللهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ - یعنی يقيناهم
نے تجھے کھلی کھلی فتح عطا کی ہے تاکہ اللہ تجھے تیری ہر سابقہ اور ہر آئندہ ہونے والی لغزش بخش دے۔
اس پر لوگوں نے ابن عباس سے پوچھا کہ انبیاء پر آپ کی فضیلت کس طرح ہے؟ ابن عباس
نے فرمایا: اللہ تعالی ( دیگر انبیاء کے بارے میں ) فرماتا ہے:
﴿وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ رَسُولٍ إِلَّا بِلِسَانِ قَوْمِهِ لِيُسَيِّنَ لَهُمْ ۔ یعنی ہم نے کوئی پیغمبر نہیں بھیجا
مگر اس کی قوم کی زبان میں تاکہ وہ انہیں خوب کھول کر سمجھا سکے۔
جبکہ اللہ تعالیٰ محمد ﷺ الله کو مخاطب کر کے ) فرماتا ہے: ﴿وَمَا اَرْسَلْنَاكَ إِلَّا كَافَةٌ لِلنَّاسِ ) یعنی
ہم نے تجھے نہیں بھیجا مگر تمام لوگوں کے لئے۔ چنانچہ خدا تعالیٰ نے آپ کو سب جن و انس کی طرف
رسول بنا کر بھیجا ہے۔ (سنن الدارمی۔ کتاب المقدمة)
حضرت خلیفہ ا سیح الاول بیان فرماتے ہیں:
ليبينَ لَهُمْ: معلوم ہوا کہ رسول کے کواب کو بہت سی زبانیں سیکھنی چاہئیں تاکہ سب کو
کھول کر دین حق سکھا سکیں“۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان - ۱۳؍ جنوری ۱۹۱۵ء)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔
و بعض لوگ جہالت سے اعتراض کرتے ہیں کہ قرآن شریف میں ہے کہ ہر ایک قوم کی
زبان میں الہام ہونا چاہئے جیسے ﴿وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ رَّسُولٍ إِلَّا بِلِسَانِ قَوْمِہ کے تم کو عربی میں ہی کیوں
ہوتے ہیں؟
تو ایک تو اس کا جواب یہ ہے کہ خدا سے پوچھو کہ کیوں ہوتے ہیں اور اس کا اصل سیر یہ ہے کہ
صرف تعلق جتلانے کی غرض سے عربی میں الہامات ہوتے ہیں کیونکہ ہم تابع ہیں نبی کریم عملے کے
جو کہ عربی تھے۔ ہمارا کاروبار سب ظلتی ہے اور خدا کے لئے ہے۔ پھر اگر اسی زبان میں الہام نہ ہو تو
تعلق نہیں رہتا۔ اس لئے خدا تعالیٰ عظمت دینے کے لئے عربی میں الہام کرتا ہے اور اپنے دین کو محفوظ
رکھنا چاہتا ہے۔ جس بات کو ہم ذوق کہتے ہیں اسی پر وہ لوگ اعتراض کرتے ہیں۔ خدا تعالیٰ اصل متبوع
کی زبان کو نہیں چھوڑتا اور جس حال میں یہ سب کچھ اسی (آنحضرت ﷺ) کی خاطر ہے اور اسی کی
تائید ہے تو پھر اس سے قطع تعلق کس طرح ہو اور بعض وقت انگریزی، اردو و فارسی میں بھی الہام
ہوتے ہیں تاکہ خدا تعالیٰ جتلا دیوے کہ وہ ہر ایک زبان سے واقف ہے۔ اسی طرح ایک دفعہ رسول
ﷺ پر اعتراض ہوا تھا کہ کسی اور زبان میں الہام کیوں نہیں ہو تا تو آپ کو اللہ تعالیٰ نے فارسی میں
الہام کیا :-
ایس مشت خاک را گر نه خشم چه کنم "
یہ خاک کی مٹھی ہے اگر میں اس کو بخشوں نہ تو پھر کیا کروں۔)
آخر کار خدا تعالیٰ کی رحمت کاروبار کرے گی۔“
البدر. جلد اوّل نمبر ١٠. بتاريخ ٢ جنوری ۱۹۰۳ء۔ صفحه ۷۸)
آگے آیت ہے سورۃ النحل کی اکسٹھویں: لِلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالآخِرَةِ مَثَلُ السَّوْءِ وَ لِلَّهِ
المَثَلُ الأعْلَى . وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ) - (سورة النحل : ٢١)
ان لوگوں کے لئے جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے بہت بُری مثال ہے اور سب سے عالی مثال
اللہ ہی کے لئے ہے اور وہ کامل غلبہ والا (اور) صاحب حکمت ہے۔
پھر سورة الشعراء: ۲۱۸ تا ۲۲۱: ﴿وَتَوَكَّلْ عَلَى العَزِيزِ الرَّحِيمِ الَّذِي يَرَكَ حِيْنَ تَقُوْمُ
وَنَقَلبَكَ فِى الشَّجدِينَ . إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ العَلِيمُ ) (سورة الشعراء :۲۱۸ تا ۲۲۱)
اور کامل غلبہ والے (اور) بار بار رحم کرنے والے (اللہ) پر تو نکل کر جو تجھے دیکھ رہا ہوتا ہے
جب تو کھڑا ہوتا ہے۔ اور سجدہ کرنے والوں میں تیری بے قراری کو بھی۔ یقینا وہی ہے جو بہت سننے
والا (اور ) دائمی علم رکھنے والا ہے۔
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔
خدا پر تو گل کر جو غالب اور رحم کرنے والا ہے۔ وہی خدا جو تجھے دیکھتا ہے جب تو دعا اور
دعوت کے لئے کھڑا ہوتا ہے۔ وہی خدا جو تجھے اس وقت دیکھتا تھا کہ جب تو تخم کے طور پر راست
بازوں کی پشتوں میں چلا آتا تھا۔ یہاں تک کہ اپنی بزرگ والدہ آمنہ معصومہ کے پیٹ میں پڑا۔“
ترياق القلوب. صفحه ٦٧)
۲۰۰۲ تا ۲۵ / اپریل ۲۰۰۲ء ) 5(

اس کے بعد سورۃ النمل کی آیت ۱۰۹: ﴿ فَلَمَّا جَاءَ هَا نُودِيَ أَن يُوْرِكَ مَنْ فِی النَّارِ وَمَنْ
حوْلَهَا . وَسُبْحَنَ اللهِ رَبِّ العَلَمِينَ يمُوسى إنَّه أَنَا اللهُ العَزِيزُ الحَكِيمُ .
(سورة النمل : ١٠.٩)
پس جب وہ اس کے پاس آیا تو ندادی گئی کہ برکت دیا گیا ہے جو اس آگ میں ہے اور وہ بھی جو
اس کے ارد گرد ہے۔ اور پاک ہے اللہ تمام جہانوں کا رب۔ اے موسیٰ یقیناً یہ کلام کرنے والا) میں ہی
اللہ ہوں، کامل غلبہ والا (اور) حکمت والا۔
حضرت خلیفہ اسیح الاوّل فرماتے ہیں :-
برکت دیا گیا ہے وہ شخص جو آگ کی طلب و جستجو میں ہے ۔ آگ کی طلب اور جستجو کاجو معنی
ہے حضرت خلیفہ اسی اول کا یہ بہت عمدہ اور گہرے معنی رکھتا ہے۔ آگ میں ہے نہیں۔ آگ کی
طلب میں ہے۔
جب وہاں پہنچے ، آواز دی گئی کہ جو شخص آگ کی طلب میں آیا ہے ، اس کو برکت دی گئی اور جو
اس کے ارد گرد موجود ہیں۔ اور پاک ہے اللہ تعالیٰ پالنے والا جہانوں کا۔ یعنی حضرت موسی ظاہری طور
پر خیر خواہ بنا۔ اللہ تعالیٰ نے اس کو روحانی طور پر خیر خواہ بنا دیا۔ وہ تھوڑوں کا بنا۔ ہم نے بہتوں کا بنا دیا۔
وہ ظاہری روشنی کے لئے گیا۔ ہم نے اندر کی روشنی بھی عطا کر دی۔ ظاہری منزل مقصود کے طلب
کرنے کے لئے گیا، ہم نے باطنی منزل مقصود بھی دکھا دیا۔ سبحان اللہ ۔ یعنی پاک ہے۔ مھتدی کو مہمل
نہیں چھوڑتا۔ اب ہر بشارتیں دیتا ہے اے موسیٰ بات یہی ہے کہ میں ہی اللہ غالب حکمت
والا ہوں۔ لاٹھی رکھ دے۔ یعنی تجھے عزت اور غلبہ دوں گا۔ یہ بشر کی ہے۔"
(بدر۔ ۲۰؍ جولائی اور ۲۶ جولائی ۱۹۰۵ء)
پھر فرماتا ہے: ﴿وان هذَا الْقُرْآنَ يَقُصُّ عَلَى بَنِي إِسْرَائِيلَ أَكْثَرَ الَّذِي هُمْ فِيهِ يَخْتَلِفُونَ.
وَإِنَّهُ لَهُدًى وَرَحْمَةٌ لِلْمُؤْمِنِينَ إِنَّ رَبَّكَ يَقْضِي بَيْنَهُم بِحُكمه . وَهُوَ الْعَزِيزُ الْعَلِيمُ
(سورة النمل :۷۷ تا ۷۹)
یقینا یہ قرآن بنی اسرائیل کے سامنے اکثر وہ باتیں بیان کرتا ہے جن میں وہ اختلاف رکھتے
ہیں۔ اور یقیناً یہ مومنوں کے لئے ہدایت اور رحمت ہے۔ ضرور تیرا رب ان کے درمیان اپنی حکمت
کے ساتھ فیصلہ کر دے گا اور وہ کامل غلبہ والا (اور ) دائمی علم رکھنے والا ہے۔
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا: لوگوں میں سے
اللہ کے بھی عزیز ہوتے ہیں۔ عرض کیا گیا کہ اُن میں سے اللہ کے عزیز کون ہیں؟ آپ نے فرمایا:
قرآن والے اللہ کے عزیز اور اس کے خاص (بندے) ہیں۔
(مسند احمد بن حنبل باقی مسند المكثرين)
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
قرآن شریف ایسے کمالات عالیہ رکھتا ہے جو اس کی تیز شعاعوں اور شوخ کرنوں کے آگے
تمام صحف سابقہ کی چمک کالعدم ہو رہی ہے کوئی ذہن ایسی صداقت نکال نہیں سکتا جو پہلے ہی سے اُس
نے پیش نہ کی ہو۔ کوئی تقریری ایسا قومی اثر کسی دل پر ڈال نہیں سکتی جیسے قومی اور پُر برکت اثر لاکھوں
دلوں پر وہ ڈالتا آیا ہے۔ وہ بلاشبہ صفات کمالیہ حق تعالیٰ کا ایک نہایت مصفا آئینہ ہے جس میں سے وہ
سب کچھ ملتا ہے جو ایک سالک کو مدارج عالیہ معرفت تک پہنچنے کے لئے درکار ہے۔
سرمه چشم آریه روحانی خزائن جلد ۲- حاشیه صفحه ۲۳-۲۴)
اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
"جو شخص قرآن شریف کا پیرو ہو کر محبت اور صدق کو انتہا تک پہنچا دیتا ہے وہ ظلتی طور پر خدا
تعالی کی صفات کا مظہر ہو جاتا ہے۔ یہ سب نتیجہ اس زبر دست طاقت اور خاصیت کا ہوتا ہے جو خدا کے
کلام قرآن شریف میں ہم مشاہدہ کرتے ہیں وہ زبردست طاقت اور خاصیت کسی اور کتاب میں نہیں جو
کسی قوم کے نزدیک کتاب الہامی سمجھی جاتی ہے“۔
(چشمه معرفت . روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۴۲۷)
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام مزید بیان فرماتے ہیں:
اللہ تعالیٰ قرآن شریف کی تعریف میں فرماتا ہے هُدًى لِلْمُتَّقِينَ قرآن بھی انہی
لوگوں کی ہدایت کا موجب ہوتا ہے جو تقویٰ اختیار کریں۔ ابتداء میں قرآن کے دیکھنے والوں کا تقویٰ
یہ ہے کہ جہالت اور حسد اور بخل سے قرآن شریف کو نہ دیکھیں بلکہ نور قلب کا تقوی ساتھ لے کر
صدق نیت سے قرآن شریف کو پڑھیں"۔ ( الحکم ۳۱ اگست انشاء)
تقریر جلسہ سالانہ ۱۹۰۶ء میں فرمایا:
"جو شخص قرآن شریف کو چھوڑتا ہے سب کچھ چھوڑتا ہے۔ قرآن شریف میں سب باتیں
موجود ہیں۔ اول آخر کے لوگوں کا اس میں ذکر موجود ہے۔ وہ معارف سے بھرا ہوا ہے اور عین اعتدال
کا مذہب ہے۔ فطرت انسانی کی ہر ایک شاخ اور اس کے ہر ایک پہلو کا علاج اس میں درج ہے"۔
(تقرير جلسه سالانه (١٩٠ء)
سورة العنكبوت: قامَنَ لَهُ لُوْطٌ وَقَالَ إِنِّي مُهَاجِرٌ إِلى رَبِّي . إِنَّهُ هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ .
(سورة العنكبوت :٢٤)
پس لوط اس (یعنی ابراہیم) پر ایمان لے آیا۔ اور اس نے کہا کہ یقینا میں اپنے رب کی طرف
ہجرت کر کے جانے والا ہوں۔ یقیناوہی کامل غلبہ والا (اور) حکمت والا ہے۔
حضرت عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم ﷺ کی خدمت
میں حاضر ہوا اور عرض کی یارسول اللہ مہاجر کون ہوتا ہے ؟ آپ نے فرمایا: مہاجر وہ ہے جو ان چیزوں
کو چھوڑ دے جن سے خدا تعالیٰ نے روکا ہے۔
(مسند احمد بن حنبل مسند المكثرين من الصحابه)
حضرت سبرة رضى الله الله تعالى تعالى عنه عنه بن بن ابو ابو فاکه بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ
ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ شیطان، ابن آدم کے لئے اس کے بہت سے راستوں پر بیٹھا۔ وہ اس
کے لئے اسلام کے راستے پر بیٹھا اور کہا (کیا) تو اسلام قبول کرے گا۔ (کیا) تو اپنا اور اپنے آباء و اجداد کا
دین چھوڑے گا۔ لیکن ابن آدم نے اس کی نافرمانی کی اور مسلمان ہو گیا۔ پھر شیطان اس کے لئے
ہجرت کے راستے پر بیٹھا اور کہنے لگا (کیا) تو ہجرت کرے گا (کیا) تو اپنی زمین اور اپنا آسمان چھوڑ دے گا
جبکہ مہاجر کی مثال تو اس گھوڑے کی سی ہے جو ایک لمبی رسی سے بندھا ہوا ہو۔ مگر ابن آدم نے اس کی
بات نہ مانی اور ہجرت کی۔ پھر شیطان ابن آدم کے لئے جہاد کے راستے پر بیٹھا اور کہا: (کیا) تو جہاد
کرے گا؟ جہاد تو نفس اور مال کو ہلاک کرنے کا نام ہے۔ اگر تو جنگ لڑے گا تو مارا جائے گا اور تیری بیوی
کسی اور سے بیاہی جائے گی اور تیر امال تقسیم کر دیا جائے گا۔ پھر بھی ابن آدم نے اس کی بات نہ مانی اور
جہاد کیا۔
اس پر رسول کریم ﷺ نے فرمایا: جس نے یہ سب کچھ کیا اس کے بارہ میں خدا نے اپنے اوپر
فرض کر چھوڑا ہے کہ وہ اسے جنت میں داخل کرے گا۔ اور جو اس راہ میں مارا گیا اس کے بارہ میں بھی
خدا نے فرض کر چھوڑا ہے کہ وہ اسے جنت میں داخل کرے گا۔ اور اگر وہ ڈوب کر ہلاک ہو گیا تب بھی
خدا تعالٰی نے اپنے اوپر فرض کر چھوڑا ہے کہ وہ اسے جنت میں داخل کرے گا اور اگر اس کی سواری کا
جانور اس کو روند کر مار ڈالے تب بھی خدا تعالیٰ نے فرض کر چھوڑا ہے کہ وہ اسے جنت میں داخل
کرے گا۔ (سنن النسائي - كتاب الجهاد)
آج کل تو ایسے مواقع کم ہوتے ہیں کہ سواری کا جانور روند دے۔ لیکن ایسے واقعات کئی دفعہ
سنے ہوئے ہیں اور دیکھنے میں آئے ہیں کہ ٹریکٹر سے گرکر آدمی ٹریکٹر کے پہیوں کے نیچے ہی کچلا گیا۔
تو اس کو بھی بشارت ہے اللہ تعالیٰ کی طرف سے کہ وہ خدا کی راہ میں ایک قسم کا شہید ہے۔
حضرت خلیفہ اصبح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:-
اللہ تعالی کے لئے مومن کو بہت کچھ چھوڑنا پڑتا ہے۔ بعض اوقات عقا ئد ورسومات کو ، بعض
اوقات مکان کو ، خوراک کو ، بعض اوقات احباب کو، اقرباء کو بعض اوقات وطن کو ۔ یہ ساری چیزیں
وہ ہیں جو حضرت خلیفہ اصحیح اول رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
ارشاد پر چھوڑ دی تھیں۔ " غرض تمام ایسی چیزیں جو ظلمات سے نور کی طرف جانے یا آئندہ ترقیات
میں مانع ہوں“۔ ان سب کو چھوڑنا پڑتا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان. ۱۸/ اگست ۱۹۱۵ء)
آگے سورۃ العنکبوت کی ۴۳ ویں آیت ہے: ﴿إِنَّ اللهَ يَعْلَمُ مَا يَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهِ مِنْ شَيْءٍ
وَهُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيمُ ) - (سورة العنكبوت : ۲۳) یقینا اللہ ہر اس چیز کو جانتا ہے جسے وہ اس کے
سوا پکارتے ہیں۔ اور وہ کامل غلبہ والا (اور) حکمت والا ہے۔
۲۰۰۲ تا ۲۵ / اپریل ۲۰۰۲ء

مصعب بن سعد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ایک اعرابی شخص رسول اللہ ﷺ کی
خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ مجھے کوئی ایسی دعا بتائیں جسے میں بار بار پڑھتار ہوں۔ آپ نے
فرمایا کہ یہ کلمات پڑھا کرو:
لَا إِلهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ . اللَّهُ أَكْبَر كَبِيراً. وَالحَمْدُ لِلَّهِ كَثِيراً . سُبْحَانَ الله
رَبِّ الْعَالَمِيْن. لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيم
یعنی اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اُس کا کوئی شریک نہیں۔ اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے۔
تعریف اور بہت زیادہ تعریف اُسی کی ہے۔ اللہ پاک ہے جو سب جہانوں کا پالنے والا ہے۔ کوئی حیلہ اور
کوئی طاقت نہیں مگر اللہ کے فضل سے جو غالب اور حکمت والا ہے۔
اُس نے کہا کہ یہ تو سب اللہ تعالیٰ کے لئے ہوئے، میرے لئے کیا ہوا۔ آنحضرت ﷺ نے
فرمایا: یہ دعا پڑھا کرو:
اللَّهُمَّ اغْفِرْلِی وَارْحَمْنِي وَاهْدِنِي وَارْزُقْنِی۔ یعنی اے اللہ ! مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم
فرما اور مجھے ہدایت دے اور مجھے رزق عطا فرما۔ (مسلم، كتاب الذكر والدعاء)
سورۃ الروم کی ۲۸ ویں آیت ہے: ﴿وَهُوَ الَّذِي يَبْدَوُ الخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ وَهُوَ أَهْوَنُ عَلَيْهِ
وَلَهُ الْمَثَلُ الْأَعْلَى فِى السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ. وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ﴾ (سورة الروم :۲۸)
اور وہی ہے جو تخلیق کا آغاز کرتا ہے پھر اسے دہراتا ہے اور یہ اس پر بہت آسان ہے اور
آسمانوں اور زمین میں اس کی مثال سب سے اعلیٰ ہے اور وہ کامل غلبہ والا (اور) حکمت والا ہے۔
سورۃ لقمان کی دو آیات ہیں ۹ تا ١٠: ﴿اِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَهُمْ جَنْتُ
النَّعِيمِ. خَلِدِينَ فِيهَا . وَعَدَ اللهِ حَقًّا . وَهُوَ العَزِيزُ الْحَكِيمُ ) (سورة لقمان : ١٠.٩)
یقیناً وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک عمل بجالائے ان کے لئے نعمت والی جنتیں ہیں۔ وہ ہمیشہ
ان میں رہیں گے ۔ (یہ) اللہ کا سچا وعدہ ہے اور وہ کامل غلبہ والا (اور) حکمت والا ہے۔
حضرت ابو ہر مرورضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب خدا
تعالیٰ نے جنت اور دوزخ کو پیدا کیا تو جبریل کو (پہلے) جنت کی طرف بھیجا اور فرمایا: اس (جنت) کو دیکھو
اور اُسے بھی جو میں نے اس میں اس کے باسیوں کے واسطے تیار کیا ہے۔ چنانچہ جبریل آئے اور انہوں
نے جنت کو اور اس کو جو اس کے رہنے والوں کے لئے خدا نے تیار کر چھوڑا ہے ، دیکھا۔ پھر خدا کی
طرف واپس گئے اور عرض کی : اے خدا تیری عزت کی قسم ! یہ جنت تو ایسی ہے کہ جو بھی اس کے
بارے میں سنے گا، وہ اس میں داخل ہو جائے گا۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے جنت کے بارے میں حکم دیا چنانچہ
اس کے گرد مصائب اور تکالیف کی باڑ لگادی گئی۔ یعنی جنت بہت سے مصائب میں سے گزرنے کے
بعد حاصل ہوتی ہے۔ پھر اللہ تعالیٰ نے جبریل کو فرمایا کہ اب جاؤ اور دیکھو کہ میں نے اہل جنت کے
لئے کیا کیا تیار کر چھوڑا ہے۔ جب جبریل گئے تو دیکھا کہ جنت مصائب و شدائد سے گھری ہوئی ہے۔
چنانچہ جبریل واپس خدا تعالیٰ کے پاس حاضر ہوئے اور عرض کی: اے اللہ ! تیری عزت کی قسم اب تو
مجھے خدشہ ہے کہ اس میں کوئی بھی داخل نہ ہو سکے گا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اب دوزخ کی طرف جاؤ
اور اسے اور اس میں رہنے والوں کے لئے جو کچھ میں نے تیار کر چھوڑا ہے، اسے دیکھو۔ جبریل گئے تو کیا
دیکھتے ہیں کہ دوزخ کے بعض حصے بعض حصوں پر چڑھے ہوئے ہیں۔ آپ لوٹ کر آئے اور خدا تعالٰی
کے حضور عرض کی: اے خدا! تیری عزت کی قسم اس میں داخل ہونا تو درکنار، کوئی اس کے بارے میں
سننا بھی گوارا نہیں کرے گا۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے دوزخ کو حکم دیا تو اس کے گرد شہوات کا گھیر اڈال دیا
گیا۔ پھر اللہ تعالیٰ نے جبریل کو فرمایا: اب جاؤ چنانچہ جبریل گئے اور پھر واپس آکر عرض کی: اے خدا!
تیری عزت کی قسم اب مجھے خدشہ ہے کہ اس میں کوئی بھی داخل ہونے سے بچ نہ سکے گا“۔
(ترمذى. كتاب صفة الجنة)
یہ سب تمثیلات ہیں حقیقت یہ ہے کہ دنیا میں زمین و آسمان پر جنت و دوزخ دونوں پھیلے پڑے
ہیں اور اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ ان کی کیا کیفیت ہے۔
﴿وَلَوْ أَنَّ مَا فِي الْأَرْضِ مِنْ شَجَرَةٍ أَفَلَامُ وَ الْبَحْرُ يَمُدُّهُ مِنْ بَعْدِهِ سَبْعَةُ ابْحُرٍ مَّا
نَفِدَتْ كَلِمَتُ اللهِ إِنَّ اللهَ عَزيزٌ حَكِيمٌ) (سورة لقمان ۲۸)
اور زمین میں جتنے درخت ہیں اگر سب قلمیں بن جائیں اور سمندر (روشنائی ہو جائے اور ) اس
کے علاوہ سات سمندر بھی اس کی مدد کریں تب بھی اللہ کے کلمات ختم نہیں ہوں گے۔ یقینا اللہ کامل
غلبہ والا (اور) صاحب حکمت ہے۔
قُلْ أَرُونِي الَّذِيْنَ الْحَقْتُم بِهِ شُرَكَاءَ كَلَّا بَلْ هُوَ اللهُ العَزِيزُ الْحَكِيمُ
(سورة سبا: ۲۸)
تو کہہ دے کہ مجھے وہ دکھاؤ تو سہی جنہیں تم نے شرکاء کے طور پر اُس کے ساتھ ملادیا ہے۔
ہر گز ایسا نہیں بلکہ وہی اللہ ہے جو کامل غلبہ والا (اور) حکمت والا ہے۔
حضرت انس بن مالک سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: سب سے بڑے گناہ یہ ہیں:
خدا کا شریک ٹھہرانا، کسی جان کا ناحق قتل کرنا، اور والدین کی نافرمانی کرنا اور جھوٹ بولنا۔ راوی کہتے
ہیں بیا آپ نے فرمایا: جھوٹی گواہی دینا۔ (بخاری ۔ کتاب الدیات)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
مشرک لوگوں نے جیسا چاہئے تھا خدا کو شناخت نہیں کیا۔ وہ ایسا سمجھتے ہیں کہ گویا خدا کا
کارخانہ بغیر دوسرے شرکاء کے چل نہیں سکتا حالانکہ خدا اپنی ذات میں صاحب قوت تامہ اور
غلبہ کاملہ ہے"۔
(براہین احمدیه هر چهار ،حصص روحانی خزائن جلد اصفحه ۴۶۹ حاشیه در حاشیه نمبر (۳)
اس موقع پر حضور نے فرمایا کہ میں ذرا تیز پڑھتا ہوں۔ اپنی طرف سے تو کوشش کرتا ہوں
کہ آہستہ ہو جاؤں۔ خدا کرے ترجمہ کرنے والوں کو سمجھ آجائے۔}
مَا يَفْتَح اللهُ لِلنَّاسِ مِنْ رَّحْمَةٍ فَلا مُمْسِك لَهَا وَمَا يُمْسِكُ . فَلَا مُرْسِلَ لَهُ مِنْ
بَعْدِهِ . وَهُوَ العَزِيزُ الْحَكِيمُ ﴾ (سورة فاطر: ٣)
اللہ انسانوں کے لئے جو رحمت جاری کر دے اُسے کوئی روکنے والا نہیں اور جو چیز وہ روک دے
اُسے اُس کے (روکنے) کے بعد کوئی جاری کرنے والا نہیں۔ اور وہ کامل غلبہ والا (اور) حکمت والا
ہے۔
حضرت جندب بیان کرتے ہیں کہ ایک اعرابی آیا، اُس نے اپنی سواری کو بٹھایا پھر اُس کا گھٹنا
باندھا۔ پھر اُس نے رسول کریم میں اللہ کے پیچھے نماز پڑھی۔ پھر جب رسول کریم صلى الله ﷺ نماز سے فارغ
ہوئے تو اعرابی اپنی سواری کے پاس آیا اور اُس کا گھٹنا کھولا۔ پھر اُس پر سوار ہوا اور کہا: اے اللہ! مجھے پر
اور محمد پر رحم فرما اور اپنی رحمت میں ہمارے دونوں کے علاوہ کسی اور کو شریک نہ کر۔
اس پر رسول اللہ صلى ﷺ نے فرمایا: تمہارے خیال میں یہ اعرابی زیادہ گمراہ ہے یا اس کا اونٹ؟ کیا
تم نے سنا نہیں کہ اُس نے کیا کہا ہے؟۔ صحابہ نے عرض کیا: کیوں نہیں، ہم نے سنا ہے۔
آپ نے (اعرابی سے) فرمایا: تو نے خدا کی رحمت کو تنگ کر دیا ہے۔ خدا تعالیٰ کی رحمت تو بہت
وسیع ہے۔ اللہ تعالیٰ نے رحمت کے سو (۱۰۰) اجزاء پیدا کئے ہیں اور اُن میں سے صرف ایک حصہ ہی
نازل فرمایا جس کی وجہ سے تمام مخلوقات جن و انس اور حیوانات آپس میں رحمت کا سلوک کرتے ہیں
جبکہ اللہ کے پاس نانوے حصے ہیں۔ (پھر آپ نے فرمایا) تمہارے خیال میں یہ زیادہ گمراہ ہے یا اس کا
اونٹ ؟ ۔ (مسند احمد بن حنبل، مسند الكوفيين)
حضرت زید بن خالد رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں کہ صلح حدیبیہ والے سال ہم رسول
کریم صلى الله ﷺ کے ساتھ نکلے تو ایک رات بارش برسی۔ رسول کریم ﷺ نے صبح کی نماز پڑھائی پھر
ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: کیا تم جانتے ہو کہ تمہارے رب نے کیا فرمایا ہے ؟۔ ہم نے عرض
کیا: اللہ اور اُس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔ آپ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ آج صبح میرے
بندوں میں سے کچھ تو مجھ پر ایمان لانے والے ہو گئے اور کچھ کا فر۔ پس جس نے یہ کہا کہ ہم پر خدا کی
۲۰۰۲ تا ۲۵ / اپریل ۲۰۰۲ء ) 7(

رحمت اور عطا اور فضل کی بارش برسی ہے ، وہ مجھ پر ایمان لایا اور اُس نے ستاروں کا انکار کیا۔ اور جس
نے یہ کہا کہ فلاں ستارے کی بدولت ہم پر بارش برسی ہے تو وہ ستاروں پر ایمان لایا اور اُس نے میرا
انکار کیا۔ (بخاری کتاب المغازی)
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا: تم میں سے
کسی کو بھی اس کا عمل جنت میں داخل نہیں کرے گا۔ صحابہ نے عرض کیا: یارسول اللہ ! کیا آپ کو بھی
نہیں ؟ ۔ آپ نے فرمایا: مجھے بھی نہیں، سوائے اس کے کہ خدا تعالیٰ کا فضل اور اس کی رحمت مجھے
ڈھانپ لے۔(مسلم کتاب صفة الجنة)
صفت عزیز کے متعلق بعض الہامات:
إِنِّي مُعِنُّكَ لَامَانِعَ لِمَا أعطى (مكتوب) مورخه ۱۵ / فروری ۱۸۸۳ء بنام میر عباس
على صاحب مكتوبات احمدیه جلد اول صفحه ۷۴ و تذکره صفحه ۱۲۲ مطبوعه ۱۹۶۹ء)
ترجمه از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔ اے
دتیں تجھے عزت اور غلبہ دوں گا۔ جو کچھ میں دوں گا اسے کوئی بند نہیں کر سکتا۔
ازالہ اوہام میں ایک لمبا الہام ہے۔
قُلْ لَوْ كَانَ الْأَمْرُ مِنْ عِنْدِ غَيْرِ اللهِ لَوَجَدْتُمْ فِيهِ اخْتِلَافًا كَثِيرًا. قُلْ لَوِ اتَّبَعَ اللهُ
أهْوَاءَ كُمْ لَفَسَدَتِ السَّمواتُ وَالْأَرْضُ وَمَنْ فِيْهِنَّ وَلَبَطَلَتْ حِكْمَتُهُ . وَكَانَ اللهُ عَزِيزًا
حَكِيْمًا. قُلْ لَوْ كَانَ الْبَحْرُ مِدَادًا لِكَلِمَاتِ رَبِّي لَنَفِدَ الْبَحْرُ قَبْلَ أَنْ تَنْفَدَ كَلِمَاتُ رَبِّي وَلَوْ
جئْنَا بِمِثْلِه مَدَدًا. قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي .. يُحْبِبْكُمُ اللهُ وَكَانَ اللهُ غَفُورًا
رَّحِيْما . - ازاله اوهام، روحانی خزائن جلد صفحه ۱۳۹ - ۱۴۰ حاشیه)
کہہ اگر یہ معاملہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نہ ہو تا بلکہ غیر اللہ کی بناوٹ ہو تا تو تم اس میں بہت
اختلاف پاتے۔ کہہ کہ اگر اللہ تعالٰی تمہارے خیالات باطلہ کی پیروی کرتا تو آسمان و زمین اور ان کے
اندر رہنے والی مخلوق میں فساد برپا ہو جاتا اور حکمت الہی باطل ہو جاتی۔ اور اللہ تعالٰی غالب اور حکیم
ہے۔ کہہ کہ اگر سمندر میرے رب کی باتوں کے لکھنے کے لئے روشنائی بن جاتے تو میرے رب کی
باتوں کے ختم ہونے سے پہلے سمندر ختم ہو جاتے اگر چہ ہم اتنے ہی اور سمندر ان میں شامل کر کے
انہیں بڑھاتے ۔ کہہ اگر تم اللہ تعالیٰ سے محبت رکھتے ہو تو میری پیروی کرو۔ اللہ تعالیٰ تم سے محبت
کرے گا اور اللہ تعالیٰ بہت ہی بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔
(تذکره صفحه ۱۷۷۱۷۶ مطبوعه ١٩٦٩ء)
۱۸۹۳ء کا الہام ہے:
يَرْفَعُ مَنْ يَّشَاءُ وَيَضَعُ مَنْ يَّشَاءُ وَيُعِزُّ مَنْ يَشَاءُ وَيُذِلُّ مَنْ يَشَاءُ وَيَجْتَبِي . إِلَيْهِ مَنْ يُشَاءُ
ترجمہ: وہ جسے چاہتا ہے بلند کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے گرا دیتا ہے جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے
اور جسے چاہتا ہے ذلیل کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے اپنی جناب کا بر گزیدہ بنا لیتا ہے۔
(تذکره صفحه ۲۱۷ مطبوعه ۱۹۲۹ء)
آخر پر حضور انور نے فرمایا: اپنی طرف سے تو میں نے ذرا ٹھہر ٹھہر کر پڑھا ہے۔ آگے اللہ بہتر
جانتا ہے کہ ترجمہ کرنے والوں کے نزدیک یہ ابھی بھی تیز ہے یا ہلکا ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی