Al-Aziz - The Mighty
Friday Sermon, 22 March 2002: Al-Aziz - The Mighty
AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے اللہ تعالیٰ کی صفت العزیز کے تسلسل میں بیان فرمایا کہ حقیقی علماء وہی ہیں جو خشیت الٰہی رکھتے ہیں اور سچا علم قرآن کریم سے حاصل کرتے ہیں۔ آپ نے قرآنی آیات اور احادیث نبویہ کی روشنی میں کلام الٰہی کی عظمت اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عظیم الشان مقام اور بابرکت اثر کا ذکر کیا۔ آخر میں آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات، الہامات اور پیشگوئیوں کے حوالے سے الٰہی نصرت، عزت اور غلبے کے پہلوؤں کو واضح فرمایا۔
موضوعات: العزیز، حقیقی علماء اور خشیت الٰہی، فضائل قرآن کریم، مقام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم، الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام
خطبه جمعه
عالم ربانی سے مراد وہ شخص ہوتا ہے جو ہمیشہ اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے اور اس کی زبان بیہودہ نہ چلے۔
سچا علم قرآن کریم سے ملتا ہے۔ قرآن کریم عزیز و حکیم کی کتاب ہے۔
ہر قول و فعل میں مومن کو لازم ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی عزت کا خیال کرے کیونکہ وہ العزیز ہے
(الله تعالیٰ کی صفت العزیز کے متعلق آیات قرآنی ، احادیث نبویہ اور ارشادات حضرت مسیح موعود علیه السلام اور
فرمودات حضرت خلیفة المسیح اوّل کے حوالہ سے مختلف امور کا تذکرہ)
خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر أحمد خليفة المسيح الرابع ايده الله تعالیٰ بنصره العزيز- فرموده ۲۲ مارچ ۲۰۰۲ء بمطابق ۲۲ / امان ۱۳۸۱ء هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
خطبہ جمعہ کا یہ متن اداره الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده ورسوله
أما بعد فأعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين -
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين
صفت عزیز پر جو خطبات کا سلسلہ جاری ہے آج بھی اور غالباً اگلا جمعہ بھی اسی صفت پر ہو گا۔
﴿وَمِنَ النَّاسِ وَالدَّوَابِ وَالْأَنْعَامِ مُخْتَلِفٌ أَلْوَانُهُ كَذلِكَ . إِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ مِنْ
عِبَادِهِ العُلَموا إِنَّ اللهَ عَزِيزٌ غَفُورٌ (سورة فاطر:۲۹)
اور اسی طرح لوگوں میں نیز زمین پر چلنے پھرنے والے جانداروں میں اور چوپایوں میں سے
ایسے ہیں کہ ہر ایک کے رنگ جدا جدا ہیں۔ یقینا اللہ کے بندوں میں سے اُس سے وہی ڈرتے ہیں جو علم
والے ہیں۔ یقینا اللہ کامل غلبہ والا (اور) بہت بخشنے والا ہے۔
حضرت مکحول رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: عالم کی
فضیلت عابد پر ایسی ہی ہے جیسے میری فضیلت تم میں سے ادنی ترین شخص پر ہے۔ پھر آپ نے یہ آیت
پڑھی: ﴿إِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ العُلَموا ۔ پھر فرمایا: جو لوگ دوسروں کو خیر کی تعلیم
دیتے ہیں ان پر خدا تعالی، اُس کے فرشتے اور آسمانوں اور زمینوں کے رہنے والے اور سمندر کی مچھلیاں
درود بھیجتے ہیں اور اُن کے لئے دعا کرتے ہیں۔ (سنن الدارمی۔ کتاب المقدمة)
اب یہ جو محاورہ ہے سمندر کی مچھلیاں درود بھیجتی ہیں۔ یہ محاورہ ہے۔ مراد یہ ہے کہ ہر چیزان
پر درود بھیج رہی ہے۔ اس سے یہ مراد نہیں کہ واقعہ سمندر کی مچھلیاں تیرتی پھرتی ان پر درود بھیج رہی
ہوتی ہیں۔
حضرت ابن عباس فرماتے ہیں: ﴿إِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَموا کہ جو اللہ
تعالیٰ سے ڈرتا ہے در حقیقت وہی عالم ہے۔ (سنن الدارمی کتاب المقدمه)
یعنی اس میں خوف کو پہلے رکھا ہے اور علم کو بعد میں لیا ہے۔ یعنی سچا عالم تو وہی ہے جو اللہ سے
ڈرتا ہے۔ جو اللہ سے ڈرتا نہیں وہ کوئی عالم نہیں ہے۔
حضرت قیس رضی اللہ تعالٰی عنہ ) بن کثیر بیان کرتے ہیں کہ مدینہ سے ایک شخص حضرت
ابو درداء کے پاس دمشق میں آیا تو ابو دردار نے اُس سے پوچھا: اے میرے بھائی! کونسی بات مجھے یہاں
لائی ہے ؟۔ اُس نے کہا: میں ایک حدیث کے لئے یہاں آیا ہوں جس کے بارہ میں مجھے معلوم ہوا ہے
کہ آپ اُسے رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہیں۔ ابو دردار نے کہا: تم اپنے کسی کام سے تو نہیں
آئے؟۔ اُس نے جواب دیا: نہیں۔ ابو درداء نے پھر پوچھا: کیا تم تجارت کی غرض سے تو نہیں آئے۔
اُس نے کہا: نہیں، بلکہ میں صرف اور صرف اس حدیث کے حصول کے لئے حاضر ہوا ہوں۔ اس پر
ابو درداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا ہے کہ جو شخص طلب علم
کی خاطر کسی راستے پر نکلتا ہے تو خدا تعالیٰ اُسے جنت کی طرف جانے والے کسی راستے پر ڈال دے گا اور
فرشتے طالبعلم کے کام پر خوش ہو کر اپنے پر اُس کے آگے بچھاتے ہیں اور عالم کے لئے تو جو کچھ
آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے، سب استغفار کرتے ہیں ۔ اب یہاں بھی پر سے مراد یہ نہ
سمجھ لینا چاہئے کہ فرشتوں کے باقاعدہ پر ہوتے ہیں جس سے وہ اڑتے ہیں۔ پر سے مراد فرشتوں کی
صفات ہیں۔ وہ اپنی صفات ان کے سامنے بچھاتے ہیں۔ ”سب استغفار کرتے ہیں یہاں تک کہ پانی کی
مچھلیاں بھی اُس کے لئے استغفار کرتی ہیں۔ اور عالم کی فضیلت عابد پر ایسی ہی ہے جیسے چاند کی فضیلت
سب ستاروں پر اور علماء انبیاء کے وارث ہوتے ہیں۔ انبیاء کا ورثہ دینار یا در ھم نہیں ہو تا بلکہ ان کا ورثہ
تو علم ہوتا ہے۔ پس جو شخص اسے حاصل کرتا ہے وہ بہت بڑا حصہ حاصل کرتا ہے۔
(ترمذى. كتاب العلم)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:-
اللہ جل شانہ سے وہ لوگ ڈرتے ہیں جو اُس کی عظمت اور قدرت اور احسان اور حسن اور جمال
پر علم رکھتے ہیں۔ خشیت اور اسلام در حقیقت اپنے مفہوم کے رُو سے ایک ہی چیز ہے کیونکہ کمال
خشیت کا مفہوم اسلام کے مفہوم کو مستلزم ہے۔ پس اس آیت کریمہ کے معنوں کا مال اور ماحصل یہی
ہوا کہ اسلام کے حصول کا وسیلہ کاملہ یہی علم عظمت ذات و صفات باری ہے۔“
آئینه کمالات اسلام صفحه (۱۸۵)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مزید فرماتے ہیں:-
عالم ربانی سے یہ مراد نہیں ہوا کرتی کہ وہ صرف و نحو یا منطق میں بے مثل ہو بلکہ عالم ربانی
سے مراد وہ شخص ہوتا ہے جو ہمیشہ اللہ تعالیٰ سے ڈرتا رہے اور اُس کی زبان بیہودہ نہ چلے۔ مگر موجودہ
زمانہ اس قسم کا آگیا ہے کہ مُردہ شو تک بھی اپنے آپ کو علماء کہتے ہیں اور اس لفظ کو ذات میں داخل
کر لیا ہے۔ اس طرح پر اس لفظ کی بڑی تحقیر ہوئی ہے اور خدا تعالیٰ کے منشاء اور مقصد کے خلاف اس کا
مفہوم لیا گیا ہے ورنہ قرآن شریف میں تو علماء کی یہ صفت بیان کی گئی ہے ﴿إِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ مِنْ
عِبَادِهِ العلموا یعنی اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والے اللہ تعالیٰ کے وہ بندے ہیں جو علماء ہیں۔ اب یہ دیکھنا
ضروری ہوگا کہ جن لوگوں میں یہ صفات خوف و خشیت اور تقوی اللہ کی نہ پائی جائیں وہ ہر گز ہر گز اس
خطاب سے پکارے جانے کے قابل نہیں ہیں۔
اصل میں علماء عالم کی جمع ہے اور علم اس چیز کو کہتے ہیں جو یقینی اور قطعی ہو اور سچا علم
قرآن کریم سے ملتا ہے یہ نہ یونانیوں کے فلسفہ سے ملتا ہے نہ حال کے انگلستانی فلسفہ سے بلکہ یہ بچے
ایمانی فلسفہ سے حاصل ہوتا ہے۔ مومن کا کمال اور معراج یہی ہے کہ وہ علماء کے درجہ پر پہنچے اور وہ
حق الیقین کا مقام اسے حاصل ہو جو علم کا انتہائی درجہ ہے لیکن جو شخص علوم حلقہ سے بہرہ ور نہیں ہیں
اور معرفت اور بصیرت کی راہیں اُن پر کھلی ہوئی نہیں ہیں وہ خود عالم کہلائیں مگر علم کی خوبیوں اور
صفات سے بالکل بے بہرہ ہیں اور وہ روشنی اور نور جو حقیقی علم سے ملتا ہے اُن میں پایا نہیں جاتا بلکہ ایسے
اپریل ۲۰۰۲ تا ۱۲ مئی ۲۰۰۲ء ) 5(
لوگ سراسر خسارہ اور نقصان میں ہیں۔ یہ اپنی آخرت دُخان اور تاریکی سے بھر لیتے ہیں جن
لوگوں کو کچی معرفت اور بصیرت دی جاتی ہے اور وہ علم جس کا نتیجہ خشیت اللہ ہے عطا کیا جاتا ہے۔ وہ وہ
لوگ ہیں جن کو حدیث میں انبیاء بنی اسرائیل سے تشبیہ دی گئی ہے۔"
(الحكم. جلد -۹ نمبر ١٠ بتاريخ ۲۴ مارچ ۱۹۰۵ء صفحه ۵)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مزید فرماتے ہیں:۔
یاد رکھو لغزش ہمیشہ نادان کو آتی ہے۔ شیطان کو جو لغزش آئی وہ علم کی وجہ سے نہیں بلکہ
نادانی سے آئی۔ اگر وہ علم میں کمال رکھتا تو لغزش نہ آتی۔ قرآن شریف میں علم کی مذمت نہیں بلکہ
وإِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ العُلَموا اور نیم ملاں خطرہ ایمان، مشہور مثل ہے۔ پس میرے
مخالفوں کو علم نے ہلاک نہیں کیا بلکہ جہالت نے۔“
(الحكم. جلد ٢ نمبر ۲۵ بتاريخ ۱۷ جولائی ۱۹۰۲ء صفحه ۲()
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔
علماء کے لفظ سے دھو کہ نہیں کھانا چاہئے۔ عالم وہ ہوتا ہے جو اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے۔ اِنَّمَا
يَخْشَى اللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَموا یعنی بے شک جو لوگ اللہ تعالیٰ سے ڈرتے ہیں اس کے بندوں میں
سے وہی عالم ہیں۔ ان میں عبودیت تامہ اور خشیت اللہ اس حد تک پیدا ہوتی ہے کہ وہ خود اللہ تعالیٰ سے
ایک علم اور معرفت سیکھتے ہیں اور اس سے فیض پاتے ہیں اور یہ مقام اور درجہ آنحضرت ﷺ کی کامل
اتباع اور آپ کی پوری محبت سے ملتا ہے یہاں تک کہ انسان بالکل آپ کے رنگ میں رنگین
ہو جاوے۔“ (الحکم۔ جلد -۹ نمبر ۳۹ بتاريخ ۱۰ نومبر ۱۹۰۵ء صفحه ۳)
اب سورة ص کی آیات ۱۰ تا ۱۲: امْ عِنْدَهُمْ خَزَائِنُ رَحْمَةِ رَبِّكَ العَزِيزِ الْوَهَّابِ
أمْ لَهُمْ مُلْكُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا فَلَيَرْتَقُوْا فِي الْأَسْبَابِ جُندٌ مَّا هُنَالِكَ مَهْزُوم
مِنَ الأَحْزَابِ ) (سورة ص : انا (۱۲)
کیا ان کے پاس تیرے کامل غلبہ والے (اور) بہت عطا کرنے والے رب کی رحمت کے خزانے
ہیں؟ یا کیا انہیں آسمانوں اور زمین کی اور جو اُن دونوں کے درمیان ہے بادشاہی نصیب ہے ؟ پس وہ
سب تدبیریں کر گزریں۔ (یہ بھی) احزاب میں نے ایک لشکر (ہے) جو وہاں شکست دیا جانے والا
ہے۔
یہ سورۃ الاحزاب سے پہلے کی آیات ہیں اور مراد یہی ہے کہ پہلے سے خدا تعالیٰ کی طرف سے
خوشخبری تھی کہ احزاب میں شامل ہونے والے ہلاک ہو نگے اور شکست کھا جائیں گے۔
حضرت أَيْفَع بن عَبد الكَلاعِی بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے عرض کیا: یا رسول اللہ !
قرآن کریم کی سب سے عظیم سورت کونسی ہے؟ آپ نے فرمایا: قُل هُوَ الله احد۔ اس شخص نے پھر
سوال کیا کہ قرآن کریم کی سب سے عظیم آیت کونسی ہے؟۔ آپ نے فرمایا: آیت الکرسی۔ اُس شخص
نے پھر پوچھا: اے خدا کے نبی !وہ کونسی آیت ہے جسے آپ چاہتے ہیں کہ وہ آپ کے اور آپ کی امت
کے حق میں قبول ہو جائے۔ آپ نے فرمایا: سورۃ البقرۃ کا آخری حصہ کیونکہ یہ خدا تعالیٰ کی رحمت
کے خزانوں میں سے ہے اور خدا تعالٰی نے اپنے عرش کے نیچے سے اس امت کو عطا کیا ہے۔ اور دنیا و
آخرت کی کوئی خیر نہیں جو اس میں شامل ہونے سے رہ گئی ہو۔
(سنن الدارمی کتاب فضائل القرآن)
اب یہاں بھی محاورات ہیں۔ عرش کے نیچے سے عطا ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے
اپنی صفات کے تابع یہ چیزیں انسان کو عطا کی ہیں۔ اور تین سورتیں الگ الگ بیان کی ہیں۔ اس کا
مطلب یہ ہے کہ جو شخص مخاطب تھا اس کو مد نظر رکھتے ہوئے آنحضرت ﷺ نے تقدیم و تاخیر فرمائی
ہے۔ جو مخاطب تھا اس کو سب سے زیادہ ضرورت تھی قُلْ هُوَ اللهُ احد أَحَدٌ﴾ کی ۔ پھر پہلے آپ نے
قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ ) بیان کی۔ اس کے بعد پھر تذر یجاد وسری چیزیں بیان فرمائی ہیں۔
علامہ فخر الدین رازی امْ عِنْدَهُمْ خَزَائِنُ رَحْمَةِ رَبِّكَ الْعَزِيزِ الْوَهَّابِ (ص:١٠) کے
تحت فرماتے ہیں کہ عزیز کی صفت بیان کر کے یہ واضح کیا گیا ہے کہ نبوت کا منصب ایک عظیم منصب
اور ایک بلند مقام ہے اور اس کو عطا کرنے پر قادر ہستی کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ عزیز ہو ۔ یعنی
کامل قدرت رکھنے والی ہستی ہو اور وھاب ہو یعنی بہت زیادہ سخاوت کرنے والی ہو ارواس مقام پر فائز
صرف اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہی ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ ہی کامل القدرت اور کامل النجود ہے۔
(تفسير كبير امام رازی زیر آیت (هذا)
کامل الجود سے مراد ہے سخاوت میں کامل۔
﴿رَبُّ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا العَزِيزُ الغَفَّارُ) (سورة ص ۶۷)۔ آسمانوں
اور زمین کا رب اور اُس کا جو ان دونوں کے درمیان ہے۔ کامل غلبہ والا (اور) بہت بخشنے والا ہے۔
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ا رات کے وقت یہ دعا کیا
کرتے تھے: اے اللہ سب تعریف تیرے ہی لئے ہے۔ تو آسمانوں اور زمین کا رب ہے۔ سب تعریف
تیرے ہی لئے ہے ، سب تعریف تیرے ہی لئے ہے، تو آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے سب
کو قائم رکھنے والا ہے۔ سب تعریف تیرے ہی لئے ہے۔ تو آسمانوں اور زمین کا نور ہے۔ تیری بات سچی
ہے اور تیر اوعدہ سچا ہے اور تجھ سے ملاقات برحق ہے اور جنت برحق ہے اور جہنم بر حق ہے اور قیامت
بر حق ہے۔ اے اللہ میں تیرے ہی لئے فرمانبرداری اختیار کرتا ہوں اور تجھ پر ہی ایمان لاتا ہوں اور
تجھ پر ہی تو کل کرتا ہوں اور تیری ہی طرف جھکتا ہوں، اور تیری ہی دی ہوئی طاقت سے لڑتا ہوں اور
تجھ ہی سے فیصلہ چاہتا ہوں پس مجھے معاف فرمادے اس کے بارہ میں جو میں نے آگے بھیجا اور جو پیچھے
چھوڑا اور جو میں نے چھپایا اور جو میں نے ظاہر کیا۔ تو ہی میرا معبود ہے اور تیرے سوا میر کوئی معبود
نہیں۔ (بخاری کتاب التوحید)
اس زمانے میں سب کو آسمان کا اور زمین کا ایک خیال دکھائی دیتا تھا مگر جو ان دونوں کے
درمیان ہے اس کے متعلق کوئی علم نہیں تھا۔ یہ قرآن کریم کا ہی معجزہ ہے کہ اس نے آسمان اور زمین
کے درمیان کے متعلق بیان فرمایا ہے کہ یہ جو جو خالی نظر آتا ہے یہ خالی نہیں۔ اس میں بہت سی
طاقتیں پھر رہی ہیں۔ بہت سی شعائیں ہیں ، بہت سی ایسی چیزیں ہیں جن کا تصور بھی انسان نہیں کر
سکتا۔ پس قرآن کریم کی عظمت اور حکمت کا یہ عظیم بیان ہے۔
تنزيل الكتب مِنَ اللهِ العَزِيزِ الْحَكِيمُ
(سورة الزمر : ٢ سورة الجاثيه : ٣ اور سورۃ الاحقاف:۳)
اس کتاب کا اتارا جانا کامل غلبہ والے (اور) حکمت والے اللہ کی طرف سے ہے۔
پھر ہے: وتنزيل الكتب مِنَ اللهِ الْعَزِيزِ العَلِيم ) (سورة المؤمن: ۳)۔ اس کتاب کا
اتارا جانا اللہ، کامل غلبہ والے (اور) کامل علم والے کی طرف سے ہے۔
حضرت شهر بن حوشب رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
اپریل ۲۰۰۲ تا ۱۲ مئی ۲۰۰۲ء
کلام اللہ کی فضیلت مخلوق کے کلام پر ایسی ہی ہے جیسے خود خداتعالیٰ کی فضیلت اُس کی مخلوق پر۔ کی
(سنن الدارمی کتاب فضائل القرآن
حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول کریم الله ﷺ کو یہ فرماتے
ہوئے سنا کہ اے لوگو! سنو۔ یقینا فتنے برپا ہوں گے۔ حضرت علی کہتے ہیں کہ میں نے عرض کی کہ یا
رسول اللہ! ان سے نکلنے کا کیا طریق ہے؟ آپ نے فرمایا: اللہ تعالی کی کتاب۔ اس میں تم سے پہلے
لوگوں کی بھی خبریں ہیں اور آئندہ ہونے والے واقعات کے بارہ میں پیشگوئیاں ہیں۔ اور اس میں
تمہارے آپس کے معاملات کے فیصلوں کا بھی بیان ہے۔ اور وہ فیصلہ کن کلام ہے اور اس میں ہر گز
کوئی جھول نہیں۔ اگر اس کو کوئی بھی جابر شخص ترک کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کی کمر توڑ کے رکھ دے
گا۔ اور جو اس کے سوا کسی اور جگہ ہدایت چاہے گا تو خدا تعالیٰ اس کو گمراہ قرار دے دے گا۔ یہنی کتاب
خدا تعالیٰ کی مضبوط رسی ہے اور یہی ذکر حکیم ہے اور یہی صراط مستقیم ہے اور یہی ہے جس سے نہ تو
خواہشات میں کبھی پیدا ہوتی ہے اور نہ ہی زبانیں شکوک و شبہات کی زد میں آتی ہیں۔ علماء کا دل اس
سے کبھی بھی نہیں بھرتا۔ نہ ہی اس کو بار بار پڑھنے سے اکتاہٹ ہوتی ہے۔ اس کے عجائب ختم ہونے
میں نہیں آتے۔ یہی ہے کہ جس کو سنتے ہی جنوں نے کہا: ﴿إِنَّا سَمِعْنَا قُرْآنًا عَجَبًا يُهْدِى اِلی
الرُّشْدِ فَآمَنَّا بِهِ یعنی یقینا ہم نے ایک عجیب قرآن سنا ہے جو بھلائی کی طرف ہدایت دیتا ہے۔ پس
ہم اس پر ایمان لے آئے ہیں۔
جس نے اس کتاب کو بنیاد بناتے ہوئے بات کی تو اُس نے سچ کہا اور جس نے اس پر پر عمل کیا وہ
اجر پا گیا۔ جس نے اس کے ذریعہ فیصلہ کیا، اُس نے عدل سے کام لیا اور جس نے اس کی طرف بلایا تو
اس نے صراط مستقیم کی طرف ہدایت دی۔(ترمذی۔ کتاب فضائل القرآن)
حضرت خلیفہ مسیح الاوّل رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں:
لوگ معززوں اور حکیموں کی بڑی قدر کرتے ہیں۔ اللہ تعالٰی فرماتا ہے کہ یہ عزیز و حکیم کی
کتاب ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان. ۱۷/ نومبر 1910ء)
حضرت خلیفہ اصبح الاول رضی اللہ عنہ حقائق الفرقان میں بیان کرتے ہیں :-
اللہ تعالٰی کے سارے کلام حق و حکمت کے بھرے ہوئے ہوتے ہیں جس سے اس کی اور اس
کے رسول اور عامتہ المومنین کی عزت و بڑائی کا اظہار ہوتا ہے۔ لِلَّهِ العِزَّةُ وَلِرَسُولِهِ وَ لِلْمُؤْمِنِينَ
( المنفقون: 9)۔ مومنوں کو معزز کرتا ہے اور پھر ان سے بڑھ کر اپنے رسولوں کو عزت دیتا ہے۔ اور
سچی محبت اور بڑائی حقیقی اللہ تعالیٰ ہی کو سزاوار ہے۔ غرض ہر قول و فعل میں مومن کو لازم ہے کہ وہ
اللہ تعالیٰ کی عزت کا خیال کرے کیونکہ وہ العزیز ہے۔“(حقائق الفرقان۔ جلد ۳ صفحه ۸۳)
حضرت خلیفة اصیح الاول رضی اللہ عنہ مزید فرماتے ہیں:۔
"رسول اللہ ﷺ کی بعثت مکہ والوں میں اللہ تعالٰی کی عزت اور حمد کا ایک بین ثبوت ہے کیونکہ
جس وقت آنحضرت کے لیے مبعوث ہوئے اہل دنیا اس رشتہ سے جو انسان کو اپنے خالق کے ساتھ
رکھنا ضروری ہے، بالکل بے خبر اور نا آشنا تھے۔ ہزاروں ہزار مشکلات اس رشتہ کے سمجھنے ہی میں پیدا
ہو گئی تھیں۔ اُس کا قائم کرنا اور قائم رکھنا تو اور بھی مشکل کر ہو گیا تھا۔ کتب آسب الہیہ اور صحفِ انبیاء علیہم
السلام میں تاویلات باطلہ نے اصل عقائد کی جگہ لے لی تھی۔ اور پھر ان کی خلاف ورزی مقدرت سے
باہر تھی۔ دنیا پرستی بہت غالب ہوئی ہوئی تھی۔ ان کے بڑے بڑے سجادہ نشین احبار اور دُھنبان کو اپنی
گدیاں چھوڑ نا محال نظر آتا تھا۔ یہ محض خدا تعالیٰ کا فضل تھا جو آدم زاد پر ہوا۔ اور بالخصوص عربوں پر
اُس رسول نے آکر کیا: ﴿يَتْلُوا عَلَيْهِمْ الله وَيُزَكِّيهِمْ ويُعَلِّمُهُمُ الكِتب وَالْحِكْمَةَ وَإِن
كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَلَالٍ مُّبِینٍ ۔ پہلا کام یہ کیا کہ ان پر خدا کی آیات پڑھ دیں۔ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ
ایسا کیا پھر میرے پڑھ دینے سے تو کچھ نہیں ہو سکتا۔ اس لئے دوسرا کام یہ کیا وَيُزَكِّيهِمْ ﴾ ان کو
پاک صاف کیا۔
رسول اللہ ﷺ کی کس قدر عظیم شان اور بلند مرتبہ ہے۔ دوسر نے کسی نبی کی بابت یہ نہیں
کہا کہ ایر کم ہے۔ رسول اللہ ﷺ کی ذاتی قوت قدسی اور قوت تاثیر کا اس سے اندازہ ہو سکتا ہے
کہ آپ نے عربوں اور دوسری قوموں پر کیا اثر ڈالا۔ عرب کی تاریخ سے جو لوگ واقف ہیں، وہ جانتے
ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے آکر اُس کی کایا پلٹ دی۔ ان کے اخلاق، عادات اور ایمان میں ایسی تبدیلی
جو دنیا کے کسی مصلح اور ریفارمر کی قوم میں نظر نہیں آتی۔ جو شخص اس ایک ہی امر پر غور کرے گا تو
اُسے بغیر کسی چون و چرا کے ماننا پڑے گا کہ ہمارے سید و مولیٰ ﷺ اپنی قوت قدسی اور تاثیر قومی اور
افاضہ برکات میں سے سب نبیوں سے بڑھ کر اور افضل ہیں اور یہی ایک بات ہے جو قرآن شریف اور
آنحضرت ﷺ کی ضرورت دوسری تمام کتابوں اور نبیوں کے مقابلہ میں بدیہی ثبوت ہے۔“
حقائق الفرقان جلد ۲ صفحه ۸۵ تا ۸۸)
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے عربی منظوم کلام میں قرآن کریم کے بارے
میں جو خوبصورت اشعار بیان فرمائے ہیں اُن میں سے چند اشعار کا اردو ترجمہ میں اس وقت بیان کرتا
ہوں۔ اور قرآن نے اپنے نور سے مخلوق کو منور کر دیا ہے لیکن تم اندھے ہو۔ سو میں تمہیں کس
طرح بینائی دے سکتا ہوں۔ وہ ایک عزت والی کتاب ہے جو تمام فضیلتوں کی جامع ہے۔ معارف کے
جام پلاتی ہے اور وافر پلاتی ہے۔ پس اس کا حسن و جمال کیا ہی عجیب ہے۔ میں تو اس کو موتی، کستوری
اور عنبر ہی پاتا ہوں۔ وہ کتاب کریم ہے۔ اس کی آیات محکم ہیں اور اس کی زندگی دلوں کو زندہ اور
روشن کرتی ہے۔ اور بے شک اللہ کی کتاب تو معارف کا سمندر ہے اور ہم اس میں ضرور ایسے چشمے
پاتے ہیں جنہیں ہم شیریں پاتے ہیں"۔ (نور الحق جلد اول)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام مزید فرماتے ہیں:
ہمارے نزدیک تو مومن وہی ہے جو قرآن شریف کی بچی پیروی کرنے اور قرآن شریف کو
ہی خاتم الکتب یقین کرنے اور اُسی شریعت کو جو آنحضرت ﷺ دنیا میں لائے تھے اسی کو ہمیشہ تک
رہنے والی مانے۔ اور اس میں ایک ذرہ بھر اور ایک شوشہ بھی نہ بدلے۔ اور اس کی اتباع میں فنا ہو کر اپنا
آپ کھو دے اور اپنے وجود کا ہر ذرہ اس راہ میں لگائے۔ عملاً اور علماً اس کی شریعت کی مخالفت نہ کرے
تب پکا مسلمان ہوتا ہے“۔ (الحکم. ۲- منی ۱۹۰۵ء)
سورۃ الزمر کی آیت ۲: خَلَقَ السَّمَواتِ وَالْأَرْضَ بِالْحَقِّ . يُكَوِّرُ الَّيْلَ عَلَى النَّهَارِ
وَيُكَوِّرُ النَّهَارَ عَلَى الَّيْلِ وَسَخَّرَ الشَّمْسَ وَالقَمَرَ كُلٌّ يَجْرِى لِأَجَلٍ مُّسَمًّى أَلا هُوَ الْعَزِيز
الغَفَّارُ) - (سورة الزمر : 1)
اس نے آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ پیدا کیا۔ وہ دن پر رات کا خول چڑھا دیتا ہے اور
رات پر دن کا خول چڑھا دیتا ہے۔ اور اُس نے سورج اور چاند کو مسخر کیا۔ ہر ایک اپنی مقررہ میعاد کی
طرف متحرک ہے۔ خبر دار وہی کامل غلبہ والا (اور) بہت بخشنے والا ہے۔
علامہ فخر الدین راز کی سورہ زمر کی اس آیت کے تحت اللہ تعالیٰ کی صفات عزیز اور غفار کی
تفسیر کرتے ہوئے بیان فرماتے ہیں کہ اللہ تعالی نے جو یہ بڑے بڑے اجرام پیدا فرمائے، یہ اس بات پر
دلالت ہے کہ اگر چہ وہ عزیز یعنی عظیم قدرت کا مالک ہے مگر ساتھ ہی وہ غفار بھی ہے۔ یعنی وہ عظیم
رحمت، فضل اور احسان والا ہے۔
صفت عزیز میں جب اللہ تعالیٰ نے یہ بتایا کہ وہ بڑی قدرت والا ہے تو اس کا لازمی نتیجہ خوف و
ہیبت ہے اور اللہ تعالی کا غفار ہونا یعنی کثرت رحمت کا لازمی نتیجہ یہ ہے کہ اس کی رحمت کی امید کی
جاسکے اور اس کی طرف رغبت رکھی جائے۔ (تفسیر كبير امام رازی، سورة الزمر آیت (۲)
سورۃ المومن کی آیت : ﴿رَبَّنَا وَاَدْخِلْهُمْ جَتْتِ عَدْنِ الَّتِي وَعَدْتُهُمْ وَمَنْ صَلَحَ مِنْ
۲۰۰۲ تا ۲/مئی ۲۰۰۲ء ) 7(
ابائِهِمْ وَأَزْوَاجِهِمْ وَذُرِّيَّتِهِمْ . إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ﴾ (سورة المومن: ٩)
اور اے ہمارے رب! انہیں اُن دائمی جنتوں میں داخل کر دے جن کا تو نے ان سے وعدہ کر
رکھا ہے اور انہیں بھی جو اُن کے باپ دادا اور ان کے ساتھیوں اور ان کی اولاد میں سے نیکی اختیار
کرنے والے ہیں۔ یقینا تو ہی کامل غلبہ والا (اور ) بہت حکمت والا ہے۔
حضرت رفاعه الجُهَنِی بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ اللہ کے ساتھ باہر نکلے تو آپ نے
فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے ! جو بندہ ایمان لائے پھر سچائی کے ساتھ اس
کے مطابق عمل کرے تو اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل کرے گا اور مجھے امید ہے کہ (دوسرے)
مومنوں کے جنت میں داخل ہونے سے پہلے تم اور تمہاری اولادوں میں سے صالح لوگ جنت میں
اپنے گھر بسا چکے ہوں گے۔ اور میرے رب نے میرے ساتھ وعدہ کیا ہے کہ وہ میری امت میں سے
ستر ہزار افراد کو بغیر حساب کے جنت میں داخل کرے گا۔ (سنن ابن ماجه. کتاب الزهد)
اب ستر ہزار بھی ایک کثرت کے اظہار کے لئے ہے۔ ورنہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم
کی امت میں سے اب تک کتنے بے شمار صلحاء ہیں کہ میں یقین رکھتا ہوں کہ ستر ہزار سے زیادہ بلکہ شاید
سات لاکھ سے بھی بڑھ کر ہونگے جن کو اللہ تعالیٰ بغیر حساب کے جنت میں داخل کرے گا۔
حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ یا اے میرے پاس سے
گزرے جبکہ میں نماز پڑھ رہا تھا۔ آپ نے فرمایا: اے ام عبد کے بیٹے امانگ، تجھے دیا جائے گا۔ اس پر
حضرت ابو بکر اور حضرت عمر رضی اللہ عنہا دوڑتے ہوئے آئے۔ حضرت عمر کہتے ہیں کہ ابو بکڑ نے
جب بھی کسی بات میں مجھے سے سبقت لے جانا چاہی تو وہ سبقت لے جاتے تھے۔ چنانچہ دونوں نے
عبد اللہ سے اُس کی دعا کے بارے میں پوچھا۔ تو عبد اللہ نے جواب دیا کہ میری ایک دعا ہے جسے میں
کبھی بھی ترک نہیں کرتا۔ (اور وہ دعا یہ ہے):
اللهُمَّ اِنّى أَسْأَلُكَ نَعِيْمًا لَا يَبِيدُ وَقُرَّةَ عَيْنٍ لَا تَنْفَدُ وَ مُرَافَقَةَ النَّبِيِّ الله فِي أَعْلَى
الجَنَّةِ جَنَّةِ الخُلدِ یعنی اے اللہ ! میں تجھ سے ایسی نعمت مانگتا ہوں جو کبھی زائل نہ ہو اور آنکھوں کی
ایسی ٹھنڈک کا طلبگار ہوں جو کبھی ختم نہ ہو اور جنت کے اعلیٰ مقام یعنی ہمیشہ رہنے والی جنت میں نبی
کریم ﷺ کی صحبت مانگتا ہوں۔ (مسند احمد بن حنبل. مسند المكثرين من الصحابه)
سورۃ المومن کی آیات ۳۳:۴۲: ﴿ وَيقَوْم مَا لِي ادْعُوكُمْ إِلَى النَّجوةِ وَتَدْعُونَنِي إِلَى
النَّارِ . تَدْعُونَنِي لِاكْفَرَ بِاللهِ وَاشْرِكَ بِهِ مَا لَيْسَ لِى بِهِ عِلْمٌ . وَأَنَا ادْعُوْكُمْ إِلَى الْعَزِيزِ
الغَفَّارِ) (سورة المومن : ٣٣٣٢)
اور اے میری قوم ! مجھے کیا ہوا ہے کہ میں تمہیں نجات کی طرف بلاتا ہوں جبکہ تم مجھے آگ
کی طرف بلا رہے ہو۔ تم مجھے بلا رہے ہو کہ میں اللہ کا انکار کر دوں اور اس کا شریک اُسے ٹھہراؤں جس
کا مجھے کوئی علم نہیں۔ اور میں کامل غلبہ والے (اور) بے انتہا بخشنے والے کی طرف بلاتا ہوں۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: صدقہ مال
میں کمی نہیں کرتا اور کوئی بندہ کسی دوسرے کو معاف نہیں کرتا مگر خدا تعالیٰ اُسے عزت بخشتا ہے،
اور کوئی بھی خدا تعالیٰ کے لئے عاجزی و انکساری اختیار نہیں کرتا مگر اللہ اس کا مر تبہ بلند کر دیتا ہے۔
مسلم كتاب البر والصلة)
علامہ فخر الدین راز کی سورۃ المومن کی اس آیت کی تفسیر کرتے ہوئے العزیز“ کے تحت
تحریر فرماتے ہیں کہ العزیز میں اللہ تعالیٰ کے کامل القدرت ہونے کی طرف اشارہ ہے۔ اور اس میں یہ
تنبیہ بھی ہے کہ معبود وہی ہو سکتا ہے جو کامل القدرت ہو۔ اور جہاں تک فرعون کا تعلق ہے تو وہ تو
انتہائی عاجز ہے، اس لئے وہ معبود کیسے ہو سکتا ہے۔ اور جہاں تک بتوں کا تعلق ہے تو یہ تو صرف تراشے
ہوئے پتھر ہیں سوان کے الہ ہونے کی بات کو کس طرح درست کہا جا سکتا ہے۔
(تفسير كبير امام رازی. سورة المومن آیت ۴۳)
سورة الشوریٰ آیت ۴: ﴿ كَذلِكَ يُوْحِيَ إِلَيْكَ وَإِلَى الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِكَ اللهُ الْعَزِيزُ
الحَكِيمُ (سورة الشورى (٢)
اسی طرح کامل غلبہ والا (اور) حکمت والا اللہ تیری طرف وحی کرتا ہے اور اُن کی طرف بھی
کر تا رہا ہے جو تجھ سے پہلے تھے۔
وَلَئِن سَأَلتَهُمْ مَّنْ خَلَقَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ لَيَقُولُنَّ خَلَقَهُنَّ الْعَزِيزُ العَلِيمُ
(سورة الزخرف: ١٠)
اور تو اگر ان سے پوچھے کہ کون ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا؟ تو وہ ضرور کہیں گے
کہ انہیں کامل غلبہ والے (اور ) صاحب علم نے پیدا کیا ہے۔
اس سے یہ یادرکھنا چاہئے کہ سارے ہی کا فر اور مشرک نہیں تھے۔ کچھ ان میں سے ایسے لوگ
بھی تھے جو اللہ پر کچے دل سے ایمان لاتے تھے اور جب پوچھا جاتا تھا کہ کس نے پیدا کیا ہے تو بلا تر ڈویہ
اعلان کرتے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے جو کامل غلبہ والا ہے۔
وَلَهُ الكبرياء فِي السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ. وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ (سورة الجاثيه: ۳۸)
اور اس کی ہے ہر بڑائی آسمانوں میں بھی اور زمین میں بھی اور وہی کامل غلبہ والا (اور) حکمت
والا ہے۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ کبریائی میرا اوڑھنا اور عزت میرا بچھونا ہے۔ پس جس نے بھی ان میں سے کسی ایک میں
میرا شریک بننے کی کوشش کی تو میں اُسے آگ میں ڈال دوں گا۔
(مسند احمد بن حنبل. باقی مسند المكثرين)
سورة الفتح: ﴿وَلِلَّهِ جُنُودُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَكَانَ اللَّهُ عَزِيزًا حَكِيمًا﴾ (سورة
الفتح:۸)۔ اور آسمانوں اور زمین کے لشکر اللہ ہی کے ہیں اور اللہ کام غلبہ والا (اور) حکمت والا ہے۔
حضرت خلیفة اصبح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:-
اور اللہ سزادے گا منافق مرد و عورت اور مشرک مرد و عورت کو جو اللہ کی نسبت بدظنی
رکھتے ہیں۔ انہیں کے اوپر برائی کا پھیر ہے اور اللہ ان پر ناراض ہوا اور ان پر لعنت کی اور اُن کے لئے
جہنم تیار کیا۔ اور وہ بُرا ٹھکانہ ہے ( یہ لوگ اپنی دولت، کثرت اور قوت پر فریفتہ نہ ہوں اور اپنے
موجودہ وقت کو جس سے سزا ابھی غائب ہے، سر دست آرام کا زمانہ تصور فرما کر مغرور نہ ہو جاویں۔
ان کو سزا دینا، ان کا استیصال کرنا اور عقل و فکر انسان سے باہر نا اندیشیدہ سامانوں کا ہلاکت کے ہم پہنچانا
ہم پر کچھ دشوار نہیں ہے۔ اسباب ہمارے ہیں اور اسباب کے خالق ہم ہیں) اور آسمان وزمین کے لشکر
اللہ کے قبضے میں ہیں اور اللہ غالب حکمت والا ہے۔ ہم نے تجھ کو (اے نبی) شاہد ۔ مبشر نذیر بھیجا ہے
اب ضرور ہے کہ تم لوگ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اسے (رسول کو) قوت دو اور اس کی
تعظیم کرو۔ اور صبح و شام اللہ کے نام کی تقدیس کرو ۔ “ ( تصدیق براہین احمدیہ۔ صفحه ۲۳۶)
آخر پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے چند الہامات میں آپ کے سامنے
رکھتا ہوں۔
پہلا ہے : ” وَبِعِزَّتِی وَجَلَالِي إِنَّكَ أَنْتَ الْأَعْلَى -
(انوار الاسلام، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲ ترجمه از صفحه ۳ تذکره صفحه ۲۶۱ مطبوعه ۱۹۲۹ء)
" مجھے میری عزت اور جلال کی قسم ہے کہ تو ہی غالب ہے ( یہ عاجز کو خطاب ہے ۔ یہ
سیح موعود علیہ السلام نے ترجمہ کے ساتھ لکھا ہوا ہے۔
وَلَا تَعْجَبُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَنْتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِن كُنتُمْ مُّؤْمِنِينَ ، وَبِعِزَّتِي وَ جَلَالِي
إِنَّكَ أَنْتَ الْأعْلَى وَنُمَزِقُ الأَعْدَاءَ كُل مُمزق. وَمَكْرُ أوليك هُوَ يَيُور -
۲۰۰۲ تا ۲ مئی ۲۰۰۲ء
اور تعجب مت کرو۔ اور غمناک مت ہو۔ اور تم ہی غالب ہو اگر تم ایمان پر ثابت قدم رہے۔
اور مجھے میری عزت اور جلال کی قسم ہے کہ غلبہ تجھی کو ہے۔ اور ہم دشمنوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیں
گے اور اُن کا مکر ہلاک ہو جائے گا۔(تذکرہ۔ صفحه ۲۸۰ و ۲۸۷ )
پھر الہام ہے ۱۲۱ اگست ۱۸۹۷ء کا۔
ا۔ انّى مَعَ اللهِ الْعَزِيزِ الْأَكْبَرِ یعنی میں خدائے عزیز و اکبر کے ساتھ ہوں۔
أَنْتَ مِنَى وَ آنَا مِنكَ یعنی تو مجھ سے ہے اور میں تجھ سے ہوں۔
. (ذكر حبيب. صفحه ۲۲۱، تذکره. صفحه ۷۷۴۔ ایڈیشن ۱۹۶۹ء
اَنْتَ مِنَى وَ أَنَا مِنْكَ سے مراد ہے کہ میں تیرا ہوں اور تو میرا ہے۔
مورخه ۲۰ / نومبر ۱۸۹۸ء : " یہ رات جو پیر کو گزری ہے اس میں غالباً تین بجے کے قریب
آپ کی نسبت مجھے الہام ہوا تھا اور وہ یہ ہے66 ۔ یہ نواب محمد علی خان صاحب کے نام ایک خط میں آپ
نے تحریر کیا ہے ۔ فَبِأَيِّ عَزِيزِ بَعْدَهُ تَعْلَمُونَ۔ یہ اللہ جل شانہ کا کلام ہے وہ آپ کو مخاطب کر کے
کہتا ہے کہ اس حادثہ کے بعد اور کون سا بڑا حادثہ ہے جس سے تم عبرت پکڑو گے“۔
مكتوب حضرت مسیح موعود عليه السلام بنام نواب محمد علی خان صاحب مورخہ
۲۲ نومبر ۱۸۹۸ء مندرجه الحكم جلد نمبر ۳۶ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۳ء صفحه ۵)
پھر ۱۴ر ستمبر ۱۸۹۹ء کا یہ الہام ہے :-
ایک عزت کا خطاب۔ ایک عزت کا خطاب لك خِطَابُ العِزَّةِ ایک بڑا نشان اس کے
ساتھ ہو گا۔"
اس الہام کے ضمن میں حضرت اقدس علیہ السلام اپنے ایک مکتوب میں فرماتے ہیں:-
مجھے امتیازی مرتبہ بخشنے کے لئے خدا نے میرا نام نبی رکھ دیا ہے اور مجھے یہ ایک عزت کا خطاب دیا گیا
ہے۔ (مکتوب حضرت مسیح موعود عليه السلام بتاريخ ۲۳/مئی ۱۹۰۸ء مندرجه اخبار
عام ٢٦ / مئی ۱۹۰۵ء تذكره صفحه ۳۳۹. مطبوعه ١٩٦٩ء)
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔
آج رات میں نے ۱۸ ستمبر ۱۸۹۹ء کو بروز دوشنبہ خواب میں دیکھا کہ بارش ہو رہی ہے۔
آہستہ آہستہ مینہ برس رہا ہے۔ میں نے شاید خواب میں یہ کہا کہ ہم تو ابھی دعا کرنے کو تھے کہ بارش
ہو، سو ہو ہی گئی۔
میں نہیں جانتا کہ عنقریب بارش ہو جائے۔ یا ہمارے الہام ۳ ار ستمبر ۱۸۹۹ء " ایک عزت کا
خطاب۔ ایک عزت کا خطاب لك خِطَابُ الْعِزَّةِ- ایک بڑا نشان اس کے ساتھ ہو گا۔ “ کے متعلق خدا
کی رحمت اور فتح و نصرت کی بارش ہماری جماعت پر ہو گی۔ یا دونوں ہی ہو جائیں۔ ہماری خواب کچی
ہے۔ اس کا ظہور ضرور ہو گا۔ دونوں میں سے ایک بات ضرور ہو گی۔ یعنی یا تو خدا تعالی کی مخلوق کے
لئے باران رحمت کا دروازہ آسمان سے کھلے گا۔ یا غیر معمولی کوئی نشان رُوحانی فتح اور نصرت کا ظاہر
ہو گا۔ مگر نشان ہو گا۔ نہ معمولی بات۔ “ (الحکم جلد ۳ نمبر ۳۶. بتاريخ ۱۰/اکتوبر ۱۸۹۹ء)
پھر ۰ ار اکتوبر ۱۸۹۹ء کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام تحریر کرتے ہیں:۔
از اکتوبر ۱۸۹۹ء کو خواب میں مجھے یہ دکھایا گیا کہ ایک لڑکا ہے جس کا نام عزیز ہے اور اس
کے باپ کے نام کے سر پر سلطان کا لفظ ہے۔ وہ لڑکا پکڑ کر میرے پاس لایا گیا اور میرے سامنے بٹھایا
گیا۔ میں نے دیکھا کہ وہ ایک پتلا سا لڑکا گورے رنگ کا ہے۔
میں نے اس خواب کی یہ تعبیر کی ہے کہ عزیز عزت پانے والے کو کہتے ہیں اور سلطان جو
خواب میں اس لڑکے کا باپ سمجھا گیا ہے۔ یہ لفظ یعنی سلطان عربی زبان میں اُس دلیل کو کہتے ہیں کہ جو
ایسی بین الظہور ہو جو باعث اپنے نہایت درجہ کے روشن ہونے کے دلوں پر اپنا تسلط کرلے۔ گویا
سلطان کا لفظ تسلط سے لیا گیا ہے اور سلطان عربی زبان میں ہر ایک قسم کی دلیل کو نہیں کہتے بلکہ ایسی
دلیل کو کہتے ہیں جو اپنی قبولیت اور روشنی کی وجہ سے دلوں پر قبضہ کرلے۔ اور طبائع سلیمہ پر اُس کا تسلط
تام ہو جائے۔ پس اس لحاظ سے کہ خواب میں عزیز جو سلطان کا لڑکا معلوم ہوا۔ اس کی یہ تعبیر ہوئی کہ
ایسا نشان جو لوگوں کے دلوں پر تسلط کرنے والا ہو گا، ظہور میں آئے گا۔ اور اس نشان کے ظہور کا نتیجہ
جس کو دوسرے لفظوں میں اس نشان کا بچہ کہہ سکتے ہیں۔ دلوں میں میرا عزیز ہونا ہو گا۔ جس کو خواب
میں عزیز کے تمثل سے ظاہر کیا گیا۔“
ضميمه ترياق القلوب. نمبر - صفحه ۲ از اشتهار ۲۲ اکتوبر ۱۸۹۹ء)
اب یہ یہ جو حضرت مسیح مسیح موعود موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا الہام تھا تھایہ یہ لفظ لفظ لفظ لفظا پورا ہو پوراہوگیاگیا۔ ۔ لیکن آر آپ
کے وصال کے بہت بعد خلیفہ اصسیح الثانی کے زمانہ میں۔ حضرت مرزا عزیز احمد صاحب جو حضرت مرزا
سلطان احمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بڑے بیٹے تھے آپ اس زمانے میں ایمان لائے اور آپ کا
یہ لطیفہ بھی بہت مشہور ہے کہ جب وہ اپنی تائی کے پاس گئے اور ان کو بتایا کہ میں مسیح موعود پر ایمان
لے آیا ہوں تو بیعت کو بید بنا کر اس نے کہا تینوں وی بید و جے "، تمہیں بھی بید لگے۔ حضرت مرزا
عزیز احمد صاحب نے فرمایا کہ اب سب کو ہی یہ بید بجنے والے ہیں۔ اب کوئی نہیں بچے گا۔ تو جو پیشگوئی
تھی جہاں سلطان دکھایا گیا تھا اور بیٹا عزیز دکھایا گیا تھا یہ لفظ لفظاً بعینہ اسی طرح حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے وصال کے بعد پورا ہوا۔
اب الہام ہے ۱۹۰۰ء کا
ایک عزت کا خطاب۔ ایک عزت کا خطاب لكَ خِطَابُ الْعِزَّةِ۔ ایک بڑا نشان اس کے
ساتھ ہو گا۔ خدا نے ارادہ کیا ہے کہ تیرا نام بڑھا ہے۔ اور آفاق میں تیرے نام کی خوب چمک
دکھاوے۔ میں اپنی چمکار دکھلاؤں گا۔ اور قدرت نمائی سے تجھے اُٹھاؤں گا۔ آسمان سے کئی تخت اترے
مگر سب سے اونچا تیرا تخت بچھایا گیا۔ دشمنوں سے ملاقات کرتے وقت فرشتوں نے تیری مدد کی۔
... خدا تیرے سب کام درست کر دے گا۔ اور تیری ساری مرادیں تجھے دے گا۔ رب الا فواج اس
طرف توجہ کرے گا۔ اگر مسیح ناصری کی طرف دیکھا جائے تو معلوم ہو گا کہ اس جگہ اس سے برکات کم
نہیں ہیں۔ اور مجھے آگ سے مت ڈراؤ کیونکہ آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی غلام ہے۔“
اربعین نمبر ۳ صفحه ۳۸۰۳۷)
اس الہام کے ضمن میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام بیان فرماتے ہیں:-
عزت کے خطاب سے مراد یہ معلوم ہوتا ہے کہ ایسے اسباب پیدا ہو جائیں گے کہ اکثر لوگ
پہچان لیں گے اور عزت کا خطاب دیں گے۔ اور یہ تب ہو گا جب ایک نشان ظاہر ہو گا۔“
أربعین نمبر ۳ صفحه ۳۷)
۲۰۰۲ تا ۲/مئی ۲۰۰۲ء ) 9(