Al-Aziz - The Mighty
Friday Sermon, 5 April 2002: Al-Aziz - The Mighty
AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے قرآنی آیات اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کی روشنی میں اللہ تعالیٰ کی صفت ’عزیز‘ کے معارف بیان فرمائے۔ آپ نے سورۃ الجمعہ کی آیات کے حوالے سے آخرین کے ظہور، روحانی بعثتِ ثانیہ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آمد کے مفہوم کو تفصیلاً واضح کیا۔ آخر میں زندگی و موت کے ذریعے آزمائش سے متعلق آیات اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مختلف الہامات کا ذکر کیا جن میں تائید و نصرت اور عزت کے وعدے دیے گئے ہیں۔
موضوعات: العزیز، سورۃ الجمعہ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام، تفسیر قرآن کریم، الہامات
::
خطبه جمعه
عزيز خدا کا بندہ ذلیل کیونکر هو سكتا هے۔ جس میں ان لوگوں نے
هماری ذلّت چاهی اسی ذلت سے ھمارے لئے عزّت نکلی۔
آنحضرت صلى الله ﷺ کی قوت قدسی ایسی مؤثر اور نتیجہ خیز ہے کہ تیرہ سو سال کے بعد بھی ویسا ہی تزکیہ کر سکتی ہے۔
جب وہ وقت آ پہنچے گا کہ جو خدا نے اپنی حکمت کاملہ کے لحاظ سے دوسرے ملکوں کے مسلمان ہونے کے لئے
مقرر کر رکھا ہے تب وہ لوگ دین اسلام میں داخل ہو نگے
قرآنی آیات ، احادیث نبویہ اور حضرت مسیح موعود کے ارشادات کے حوالہ سے صفت عزیز کا تذکرہ اور آیات قرآنیہ کی پرمعارف تشریح)
خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خليفة المسيح الرابع ایده الله تعالیٰ بنصره العزيز - فرموده ۵/ اپریل ۲۰۰۲ء بمطابق ۵ر شہادت ۱۳۸۱ هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
(خطبہ جمعہ کا یہ متن ادارہ الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فأعوذ بالله من الشيطان الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين -
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالین
يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ الْمَلِكِ الْقُدُّوْسِ الْعَزِيزِ
الْحَكِيمِ. هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّيِّينَ رَسُوْلًا مِنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمُ اللهِ وَيُزَكِيْهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ
الكتب وَالْحِكْمَةَ وَإِنْ كَانُوْا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَلَلٍ مُّبِيْنٍ وَّاخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا
بهِمْ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ - (سورة الجمعة : ٢ تا ٢)
اللہ ہی کی تسبیح کرتا ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے۔ وہ بادشاہ ہے۔ قدوس
ہے۔ کامل غلبہ والا (اور) صاحب حکمت ہے۔ وہی ہے جس نے امی لوگوں میں انہی میں سے ایک
لیم رسول مبعوث کیا۔ وہ اُن پر اس کی آیات کی تلاوت کرتا ہے اور انہیں پاک کرتا ہے اور
انہیں کتاب کی اور حکمت کی تعلیم دیتا ہے جبکہ اس سے پہلے وہ یقینا کھلی کھلی گمراہی میں تھے۔ اور
انہی میں سے دوسروں کی طرف بھی اسے مبعوث کیا ہے) جو ابھی اُن سے نہیں ملے۔ وہ کامل
غلبہ والا (اور) صاحب حکمت ہے۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نبی کریم الله ہے کے پاس بیٹھے
ہوئے تھے کہ آپ پر سورہ جمعہ کی آیت وَ اخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ ﴾ نازل ہوئی۔
میں نے عرض کی یارسول اللہ ! یہ کون لوگ ہیں؟ لیکن آپ نے کوئی جواب نہ دیا یہاں تک کہ
میں نے تین مرتبہ سوال کو دہرایا۔ ہمارے درمیان سلمان فارسی موجود تھے۔ رسول کریم میں
نے اپنا ہا تھ سلمان فارسی پر رکھا اور فرمایا: اگر ایمان ثریاستارے پر بھی چلا جائے تب بھی ان میں
سے کچھ اشخاص یا ایک شخص اسے وہاں سے لے آئے گا۔(بخاری۔ کتاب تفسیر القرآن)
حضرت خلیفہ امسیح الاوّل رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:۔
دو چونکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تھا کہ خیر القُرُونِ قَرنی اور پھر دوسری اور تیسری
صدی کو خیر القرون کہا۔ اس کے بعد فرمایا کہ ثُمّ يَفْذُو الكَذِبُ۔ اب ایک نادان اور خدا کی
سنت سے ناواقف کہہ سکتا تھا کہ آپ کی قوت قدسی، معاذ اللہ، ایسی کمزور تھی کہ تین صدیوں
سے آگے مؤثر نہ رہی۔ اس لئے اللہ تعالی نے ایسے کور باطن کے جواب کے لئے فرمایا:
وَآخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ ۔ آپ کی قوت قدسی ایسی مؤثر اور نتیجہ خیز ہے کہ تیرہ سو
سال کے بعد بھی ویسا ہی تزکیہ کر سکتی ہے چنانچہ ﴿وَاخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ كا وعده
فرمایا یعنی ایک اور قوم آخری زمانے میں آنے والی ہے جو بلا واسطہ نبی کریم ﷺ سے فیض اور
برکات حاصل کرے گی اور ایک بار ہم اسی رسول کی بعثت بروزی کریں گے۔ وہ بعثت بھی اسی
کے ہم رنگ ہو گی جو فِي الْأُمِّيِّينَ رَسُولًا ک کے وقت تھی۔
احادیث صحیحہ سے ثابت ہے کہ امت کے اعمال آنحضرت ﷺ کو پہنچائے جاتے
ہیں۔ پس سوچو کیسی تڑپ آپ کو پیدا ہوئی ہو گی جب آپ کو بتایا گیا ہو گا کہ اس قسم کے حاشیے
چڑھائے جاتے ہیں جن سے امر حق کو شناخت کرنا قریباً محال ہو گیا ہے اور وہ باتیں داخلِ اسلام
کرلی گئی ہیں جن کا اسلام سے کوئی تعلق اور واسطہ نہ تھا۔ اس لئے اللہ تعالیٰ نے وعدہ فرمایا کہ اس
معلم کو دوبارہ بھیج دیں گے۔ فی الامیین رسولا کی بعثت کریں گے۔ اس کی توجہ ان پر ڈالیں
گے جو ولَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ کے مصداق ہیں یعنی ابھی نہیں آئے، آنے والے ہیں۔“
(الحكم. 14 ستمبر ۱۹۰۳ء صفحه ۹)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:-
وہ خدا، وہ کریم ورحیم ہے جس نے اُمیوں میں انہیں میں سے ایک ایسا کامل رسول
بھیجا ہے کہ جو باوجود امی ہونے کے خدا کی آیات اُن پر پڑھتا ہے اور انہیں پاک کرتا ہے اور
کتاب اور حکمت سکھلاتا ہے۔ اگر چہ وہ لوگ اس نبی کے ظہور سے پہلے صریح گمراہی میں پھنسے
ہوئے تھے اور ان کے گروہ میں سے اور ملکوں کے لوگ بھی ہیں جن کا اسلام میں داخل ہونا
ابتداء سے قرار پا چکا ہے اور ابھی وہ مسلمانوں سے نہیں ملے اور خدا غالب اور حکیم ہے جس کا
فعل حکمت سے خالی نہیں یعنی جب وہ وقت آپہنچے گا کہ جو خدا نے اپنی حکمت کاملہ کے لحاظ سے
دوسرے ملکوں کے مسلمان ہونے کے لئے مقرر کر رکھا ہے۔ تب وہ لوگ دین اسلام میں
داخل ہوں گے ۔ (براہین احمدیہ۔ صفحه ۲۳۸۔ حاشیه)
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔
ور وہ رحیم خداوہ خدا ہے جس نے اُمیوں میں اُنہی میں سے ایک رسول بھیجا جو اُن پر اس
کی آیتیں پڑھتا ہے اور انہیں پاک کرتا ہے اور انہیں کتاب اور حکمت سکھلاتا ہے، اگر چہ وہ پہلے
اس سے صریح گمراہ تھے اور ایسا ہی وہ رسول جو اُن کی تربیت کر رہا ہے ایک دوسرے گروہ کی بھی
تربیت کرے گا جو اُنہیں میں سے ہو جائیں گے اور انہیں کے کمالات پیدا کرلیں گے مگرا بھی وہ
ان سے ملے نہیں اور خدا غالب ہے اور حکمت والا۔ اس جگہ یہ نکتہ یادر ہے کہ آیت وَآخَرِيْنَ
منهم 6 میں آخرین کا لفظ مفعول کے محل پر واقع ہے گویا تمام آیت معہ اپنے الفاظ مقد ترہ کے
یوں ہے: ﴿هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّيِّينَ رَسُوْلًا مِنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ ايلِهِ وَيُزَكِّيْهِمْ
وَيُعَلِّمُهُمُ الكِتب وَالحِكْمَةَ وَإِن كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَلَلٍ مُّبِيْنٍ وَاخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا
۱۲۰۰ تا ۶ار مئی ۲۰۰۲ء ) 5(
يَلْحَقُوا بِهِمْ -
یعنی ہمارے خالص اور کامل بندے بجز صحابہ رضی اللہ عنہم کے اور بھی ہیں جن کا
گروہ کثیر آخری زمانہ میں پیدا ہو گا اور جیسی نبی کریم ﷺ نے صحابہ رضی اللہ عنہم کی تربیت
فرمائی ایسا ہی آنحضرت ﷺ اس گروہ کی بھی باطنی طور پر تربیت فرمائیں گے یعنی وہ لوگ ایسے
زمانے میں آئیں گے کہ جس زمانے میں ظاہری افادہ اور استفادہ کا سلسلہ منقطع ہو جائے گا اور
مذہب اسلام بہت سی غلطیوں اور بدعتوں سے پُر ہو جائے گا اور فقراء کے دلوں سے بھی باطنی
روشنی جاتی رہے گی۔ تب خدا تعالیٰ کسی نفس سعید کو بغیر وسیلہ ظاہری سلسلوں اور طریقوں کے
صرف نبی کریم کی روحانیت کی تربیت سے کمال روحانی تک پہنچادے گا اور اس کو ایک گروہ کثیر
بنائے گا اور وہ گروہ صحابہ کے گروہ سے نہایت شدید مشابہت پیدا کرے گا کیونکہ وہ تمام و کمال
آنحضرت ﷺ کی ہی زراعت ہوگی اور آنحضرت ﷺ کا فیضان اُن میں جاری و ساری ہوگا
اور صحابہ سے وہ وہ ملیں گے یعنی اپنے کمالات کے رُو سے اُن کے مشابہہ ہو جائیں گے اور اُن کو
خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے وہی موقعے ثواب حاصل کرنے کے حاصل ہو جائیں گے جو صحابہ
کو حاصل ہوئے تھے اور بباعث تنہائی اور بے کسی اور پھر ثابت قدمی کے اُسی طرح خدا تعالیٰ کے
نزدیک صادق سمجھے جائیں گے کہ جس طرح صحابہ سمجھے گئے تھے کیونکہ یہ زمانہ بہت سی آفتوں
اور فتنوں اور بے ایمانی کے پھیلنے کا زمانہ ہو گا اور راست بازوں کو وہی مشکلات پیش آجائیں گی جو
صحابہ رضی اللہ عنہم کو پیش آئی تھیں۔ اس لئے وہ ثابت قدمی دکھلانے کے بعد صحابہ کے مرتبہ
پر شمار ہوں گے لیکن درمیانی زمانہ فیج اعوج ہے جس میں بباعث رُعب اور شوکت سلاطین
اسلام اور کثرت اسباب تنختم صحابہ کے قدم پر قدم رکھنے والے اور اُن کے مراتب کو ظنی طور پر
حاصل کرنے والے بہت ہی کم تھے مگر آخری زمانہ اول زمانہ کے مشابہ ہو گا کیونکہ اُس زمانے
کے لوگوں پر غربت طاری ہو جائے گی اور بجز ایمانی قوت کے اور کوئی سہار ابلاؤں کے مقابلہ پر
اُن کے لئے نہ ہو گا۔ سو اُن کا ایمان خدا تعالیٰ کے نزدیک ایسا مضبوط اور ثابت ہو گا کہ اگر ایمان
آسمان پر چلا جا تا تب بھی وہ اس کو زمین پر لے آتے یعنی اُن پر زلزلے آئیں گے اور وہ آزمائے
جائیں گے اور سخت فتنے اُن کو گھیریں گے لیکن وہ ایسے ثابت قدم نکلیں گے کہ اگر ایمان
افلاک پر بھی ہو تا تب بھی اُس کو نہ چھوڑتے۔ سو یہ تعریف کہ وہ ایمان کو آسمان پر سے بھی
لے آتے، اس بات کی طرف اشارہ کر رہی ہے کہ وہ ایسے زمانہ میں آئیں گے کہ جب چاروں
طرف بے ایمانی پھیلی ہوئی ہوگی اور خدا تعالیٰ کی سچی محبت دلوں سے نکل جائے گی مگر اُن کا
ایمان اُن دلوں میں بڑے زور میں ہو گا اور خدا تعالیٰ کے لئے بلاکشی کی اُن میں بہت قوت ہوگی
اور صدق اور ثبات بے انتہا ہو گا۔ نہ کوئی خوف اُن کے لئے مانع ہو گا اور نہ کوئی دنیوی امید اُن کو
ست کرے گی اور ایمانی قوت اُنہیں باتوں سے آزمائی جاتی ہے کہ ایسی آزمائشوں کے وقت اور
بے ایمانی کے زمانہ میں ثابت قدم نکلے “۔ آئینہ کمالات اسلام. صفحه ۲۰۸ تا ۲۱۵).
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔
اور آخر زمانہ کا آدم در حقیقت ہمارے نبی کریم ہیں یہ اور میری نسبت اُس کی
جناب کے ساتھ استاد اور شاگرد کی نسبت ہے اور خدا تعالیٰ کا یہ قول کہ ﴿وَاخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا
يَلْحَقُوا بِهِمْ اِس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ پس آخرین کے لفظ میں فکر کرو اور
خدا نے مجھے پر اس رسول کریم کا فیض نازل فرمایا اور اس کو کامل بنایا اور اس نبی کریم کے لطف اور
مجود کو میری طرف کھینچا یہاں تک کہ میرا وجود اُس کا وجود ہو گیا۔ پس وہ جو میری جماعت میں
داخل ہو ا در حقیقت میرے سردار خیر المرسلین کے صحابہ میں داخل ہوا اور یہی معنی اخرین
مِنْهُمْ کے لفظ کے بھی ہیں جیسا کہ سوچنے والوں پر پوشیدہ نہیں اور جو شخص مجھ میں اور مصطفیٰ
میں تفریق کرتا ہے، اس نے مجھے نہیں دیکھا ہے اور نہیں پہچانا ہے۔“
(خطبه الهامیه. صفحه ۱۷۱.۱۷۰)
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:-
اور اس جگہ ایک نکتہ ہے اور وہ یہ ہے کہ جیسا اللہ جل شانہ نے ظاہر الفاظ آیت میں
و آخَرِيْنَ مِنْهُم ) کا لفظ استعمال کر کے اس بات کی طرف اشارہ فرمایا کہ وہ لوگ جو کمالات
میں صحابہ کے رنگ میں ظاہر ہوں گے وہ آخری زمانے میں آئیں گے۔ ایسا ہی اس آیت
﴿وَاخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ کے تمام حروف کے اعداد سے جو ۱۲۷۵ ہیں، اس بات
کی طرف اشارہ کر دیا جو اخريْنَ مِنْهُمْ کا مصداق جو فارسی الاصل ہے اپنے نشاء ظاہر کا بلوغ
اس سن میں پورا کر کے صحابہ سے مناسبت پیدا کر لے گا۔ سو یہی سن ۱۲۷۵ ہجری جو آیت
﴿وَاخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ کے حروف کی اعداد سے ظاہر ہوتا ہے۔ اِس عاجز کی بلوغ
اور پیدائش ثانی اور تولد روحانی کی تاریخ ہے“۔ (آئینہ کمالات اسلام. صفحه ۲۱۸ تا۲۲۰)
پھر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام خطبہ الہامیہ میں فرماتے ہیں:۔
اللہ تعالٰی نے میری طرف وحی فرمائی اور فرمایا كُلُّ بَرَكَةٍ مِنْ مُحَمَّدٍ الله فَتَبَارَكَ
مَنْ عَلَمَ وَ تَعَلَّمَ یعنی نبی کریم ﷺ نے تمہیں اپنی روحانیت کی تاثیر کے ذریعہ سکھایا اور اپنی
رحمت کا فیض تیرے دل کے برتن میں ڈال دیا تا تجھے اپنے صحابہ میں داخل کریں اور تجھے اپنی
برکت میں شریک کریں اور تا اللہ تعالیٰ کی خبر وَاخَرِيْنَ مِنْهُمْ ، اس کے فضل اور اس کے
احسان سے پوری ہو۔“ (حاشیہ خطبہ الہامیه. صفحه ب)
اب یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کا ایک اور اقتباس ہے:۔
یہ لوگ جمع بین الصلواتین پر روتے ہیں حالانکہ مسیح کی قسمت میں بہت سے اجتماع
رکھے ہیں۔ کسوف و خسوف کا اجتماع ہوا، یہ بھی میرا ہی نشان تھا اور ﴿ وَ إِذَا النُّفُوسُ
زُوجت کے بھی میرے ہی لئے ہیں اور وَالحَرِین مِنهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ ﴾ بھی ایک جمع ہی
ہے کیونکہ اول اور آخر کو ملایا گیا ہے اور یہ عظیم الشان جمع ہے جو رسول اللہ لى الله ہے کے برکات اور
فیوض کی زندگی پر دلیل اور گواہ ہے اور پھر یہ بھی جمع ہے کہ خدا تعالیٰ نے تبلیغ کے سارے
سامان جمع کر دئے ہیں۔ چنانچہ مطبع کے سامان، کاغذ کی کثرت، ڈاکخانوں، تار ، ریل اور دخانی
جہازوں کے ذریعہ محل دنیا ایک شہر کا حکم رکھتی ہے اور پھر نت نئی ایجادیں اس جمع کو اور بھی بڑھا
رہی ہیں کیونکہ اسباب تبلیغ جمع ہو رہے ہیں۔ اب فونوگراف سے بھی تبلیغ کا کام لے سکتے
ہیں اور اس سے بہت عجیب کام نکلتا ہے۔ اخباروں اور رسالوں کا اجراء۔ غرض اِس قدر سامان
تبلیغ جمع ہوئے ہیں کہ اس کی نظیر کسی پہلے زمانے میں ہم کو نہیں ملتی بلکہ رسول اللہ ﷺ کی
بعثت کے اغراض میں سے ایک تکمیل دین بھی تھا جس کے لئے فرمایا گیا تھا الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ
لَكُمْ دِينَكُم وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِی اب اِس تکمیل میں دو خوبیاں تھیں۔ ایک تکمیل
۲۰۰۲ تا ۶ار مئی ۲۰۰۲ء
ہدایت اور دوسری تحمیل اشاعت ہدایت۔ تکمیل ہدایت کا زمانہ تو آنحضرت علیہ کا اپنا پہلا
زمانہ تھا اور تکمیل اشاعت ہدایت کا زمانہ آپ کا دوسرا زمانہ ہے جبکہ آخرین مِنهُم لَمّا
يَلْحَقُوا بِهِمْ کا وقت آنے والا ہے اور وہ وقت آب ہے یعنی میر ازمانہ یعنی مسیح موعود کا زمانہ
اس لئے اللہ تعالیٰ نے تکمیل ہدایت اور تکمیل اشاعت ہدایت کے زمانوں کو بھی اس طرح پر ملایا
ہے اور یہ بھی عظیم الشان جمع ہے۔ "
(الحكم. جلد ۲۔ نمبر ۳۳. بتاریخ ۳۰/ نومبر ۱۹۰۲ء صفحہ اوّل
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مزید فرماتے ہیں:۔
اللہ تعالیٰ نے اپنی کلام پاک میں آنحضرت ﷺ کے کسی کے باپ ہونے کی نفی کی
ہے لیکن بروز کی خبر دی ہے اگر بروز صحیح نہ ہو تا تو پھر آپ ﴿وَاخَرِيْنَ مِنْهُم) میں ایسے موعود
کے رفیق آنحضرت ﷺ کے صحابہ کیوں ٹھہرتے اور نفی بروز سے اس آیت کی تکذیب لازم
آتی ہے۔ جسمانی خیال کے لوگوں نے کبھی اس موعود کو حسن کی اولاد بنایا اور کبھی حسین کی اور
کبھی عباس کی لیکن آنحضرت ﷺ الله کا صرف یہ مقصود تھا کہ وہ فرزندوں کی طرح اُس کا وارث
ہو گا۔ اس کے نام کا وارث، اس کے خلق کا وارث ، اس کے علم کا وارث، اس کی روحانیت کا
وارث اور ہر ایک پہلو سے اپنے اندر اس کی تصویر دکھلائے گا اور وہ اپنی طرف سے نہیں بلکہ
سب کچھ اُس سے لے گا اور اس میں فنا ہو کر اس کے چہرے کو دکھائے گا۔ پس جیسا کہ ظلی طور پر
اس کا نام لے گا، اس کا خُلق لے گا، اس کا علم لے گا ایسا ہی اس کا نبی لقب بھی لے گا۔ کیونکہ
بروزی تصویر پوری نہیں ہو سکتی جب تک کہ یہ تصویر ہر ایک پہلو سے اپنے اصل کے کمال اپنے
اندر نہ رکھتی ہو۔ پس چونکہ نبوت بھی نبی میں ایک کمال ہے اس لئے ضروری ہے کہ تصویر
بروزی میں وہ کمال بھی نمودار ہو۔ تمام نبی اس بات کو مانتے چلے آئے ہیں کہ وجود بروزی اپنے
اصل کی پوری تصویر ہوتی ہے یہاں تک کہ نام بھی ایک ہو جاتا ہے۔ پس اس صورت میں ظاہر
ہے کہ جس طرح بروزی طور پر محمد اور احمد نام رکھے جانے سے دو محمد اور دو احمد نہیں ہو گئے اسی
طرح بروزی طور پر نبی یا رسول کہنے سے یہ لازم نہیں آتا کہ خاتم النبیین کی مہر ٹوٹ گئی کیونکہ
وجود بروزی کوئی الگ وجود نہیں۔ اس طرح تو محمد کے نام کی نبوت محمد مکہ تک ہی محدود رہی۔
تمام انبیاء علیہم السلام کا اس پر اتفاق ہے کہ بروز میں دوئی نہیں ہوتی کیونکہ بروز کا مقام اس
مضمون کا مصداق ہوتا ہے کہ
من تو شدم تو من شدی من تن شدم تو جاں شدی
تاکس نگوید بعد ازیں من دیگرم تو دیگری
لیکن اگر حضرت عیسی علیہ السلام دوبارہ دنیا میں آئے تو بغیر خاتم النبیین کی مہر توڑنے
کے کیو نکر دنیا میں آسکتے ہیں۔ “ ( نزول المسيح. صفحه نمبر ۳ حاشيه)
علِمُ الغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ﴾ (سورة التغابن : ١٩)
غیب اور حاضر کا دائمی علم رکھنے والا، کامل غلبہ والا (اور ) صاحب حکمت ہے۔
پھر فرمایا : الَّذِي خَلَقَ الْمَوْتَ وَالحَيوةَ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ اَحْسَنُ عَمَلًا.
وَهُوَ الْعَزِيزُ الْغَفُورُ) (سورة الملك : ٣)
وہی جس نے موت اور زندگی کو پیدا کیا تا کہ وہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے کون عمل
کے اعتبار سے بہترین ہے۔ اور وہ کامل غلبہ والا (اور ) بہت بخشنے والا ہے۔
حضرت خلیفہ اسیح الاوّل رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:
" خدا تعالیٰ نے موت اور زندگی بنائی۔ اس دنیا کو چھوڑنا اور پھر ہمیشہ زندہ رہنا۔
جس چیز کا تقاضا اور خواہش انسان میں ہے۔ اس کا سامان بھی ضرور موجود ہو جاتا ہے۔
انسان کی یہ فطری خواہشات سے ہے کہ وہ فنانہ ہو۔ تو اس کا سامان بھی اللہ تعالٰی نے بنا دیا ہے۔
مرنے کے بعد رُوح قائم رہتی ہے۔
اللہ تعالیٰ نے موت بھی بنائی ہے۔ یہ بھی اس کی بڑی غریب نوازی ہے۔ موت کے
ساتھ دنیا کی سب تکالیف کا خاتمہ ہو جاتا ہے اور موت کے بعد پھر ترقیات کا زمانہ شروع ہو جاتا
ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمایا کرتے تھے کہ موت انسان کے واسطے اس طرح
ضروری ہے جس طرح ہر اُس لڑکی کے واسطے جو کسی کے گھر میں پیدا ہو۔ یہ ضروری ہے کہ اس
کے ماں باپ بعد محبت اُسے پال پوس کر اور ہر طرح سے اُس کی تعلیم و تربیت کر کے بالآخر ایک
دن اسے اپنے گھر سے رُخصت کر کے دوسرے گھر میں پہنچا آویں۔ کیونکہ اس میں ایک جو ہر
خدا تعالیٰ نے رکھا ہے جس کی شگفتگی سوائے اس کے نہیں ہو سکتی کہ وہ اِس گھر کو چھوڑ کر اُس گھر
میں چلی جاوے۔ خواہ اس کے ماں باپ اور خویش و اقرباء اس کی جدائی کے صدمہ سے روئیں اور
غم کھائیں اور آنسو بہائیں۔ پر ضرور ہے کہ وہ اپنے ہاتھ سے اُسے رخصت کریں جس طرح وہ
جدائی کی گھڑی سخت ہے، اسی طرح موت کی ساعت بھی سخت ہے۔ مگر اس کے بعد آرام و
راحت کا ایک نیادور شروع ہو تا ہے۔
اس موت وحیوۃ کے الفاظ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں
قوموں کی روحانی موت اور پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بعثت سے قبل دنیا کی تمام
قوموں پر روحانی مُردگی وارد ہو چکی تھی اور بر و بحر ہلاک ہو چکے تھے۔ اسی کی طرف قرآن مجید
میں دوسری جگہ اشارہ فرمایا ہے: ﴿يأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَجِيْبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُوْلِ إِذَا دَعَاكُمْ
لِمَايُحْنِكُمْ ﴾ (انفال:۲۵)۔ اے مومنو! اللہ اور رسول کی بات مانو جبکہ وہ تمہیں بلاوے تاکہ
تمہیں زندگی عطا کرے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان. ۷/ دسمبر 1914ء)
حضرت خلیفہ مسیح الاوّل رضی اللہ تعالیٰ عنہ مزید فرماتے ہیں :-
امتحان کے معنے ہیں کسی سے محنت لینا اور اس پر مزدوری دینا۔ قرآن شریف میں
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : أولئِكَ الَّذِينَ امْتَحَنَ اللهُ قُلُوبَهُمْ لِلتَّقْوَى لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ
واجرٌ عَظِیم کے (حجرات: ۴)۔ اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں کو تقومی کے لئے ایک امتحان میں ڈالا
جس سے وہ کامیاب ہوئے اور مغفرت اور اجر عظیم انہوں نے حاصل کیا۔
عَزِيزٌ : پیاری باتوں کو پیار کرنے والا۔ غالب۔ بڑی عزت والا ہے اور بندوں سے
غلطیاں ہوئی ہیں تو وہ استغفار کریں، وہ معاف کرنے والا ہے۔“
(ضمیمه اخبار بدر قادیان۔ ۱۶/ نومبر ١٩١١ء)
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مزید فرماتے ہیں:۔
”دنیا کی کامیابیاں ابتلاء سے خالی نہیں ہوتی ہیں۔ قرآن شریف میں آیا ہے: ﴿ خَلَقَ
الْمَوْتَ وَالحَياةَ لِيَبْلُوَكُمْ یعنی موت اور زندگی کو پیدا کیا تا کہ ہم تمہیں آزمائیں۔ کامیابی
اور ناکامی بھی زندگی اور موت کا سوال ہوتا ہے۔ کامیابی ایک قسم کی زندگی ہوتی ہے۔ جب کسی
کو اپنے کامیاب ہونے کی خبر پہنچتی ہے تو اس میں جان پڑ جاتی ہے اور گویا نئی زندگی ملتی ہے اور اگر
ناکامی کی خبر آجائے تو زندہ ہی مر جاتا ہے اور بسا اوقات بہت سے کمزور دل آدمی ہلاک بھی
ہو جاتے ہیں۔ “ (الحکم- جلد ۵ نمبر ۲۳ ۲۴ جون انواع صفحه اول)
پھر حضور فرماتے ہیں:۔
دو ..... اب ان مذاہب پر نظر ڈال کر صدق دل سے بتاؤ کہ اسلام کے سوا کوئی اور
طریق ہے، جس سے تمہارے دل ٹھنڈے ہو سکتے ہیں۔ دیکھو اور غور سے سنو! یہ
صرف اسلام ہی ہے جو اپنے اندر برکات رکھتا ہے اور انسان کو مایوس اور نامراد ہونے نہیں دیتا
اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ میں اُس کے برکات اور زندگی اور صداقت کے لئے نمونہ کے طور پر
کھڑا ہوں۔ کوئی عیسائی نہیں جو یہ دکھا سکے کہ اس کا کوئی تعلق آسمان سے ہے ... مگر میں نے
اپنے پر زور نشانوں سے دکھایا ہے اور صاف صاف دکھایا ہے کہ زندہ برکات اور زندہ نشانات
صرف اسلام کے لئے ہیں۔ میں نے بے شمار اشتہار دیتے ہیں اور ایک مرتبہ سولہ ہزار اشتہار
شائع کئے۔ اب ان لوگوں کے ہاتھ میں بجز اس کے اور کچھ نہیں کہ جھوٹے مقدمات کئے اور قتل
کے الزام دیئے۔ اور اپنی طرف سے ہمارے ذلیل کرنے کے منصوبے گانٹھے، مگر عزیز خدا کا بندہ
ذلیل کیونکر ہو سکتا ہے۔ جس میں ان لوگوں نے ہماری ذلت چاہی، اُسی ذلت سے ہمارے لئے
عزت نکلی۔ ذلِكَ فَضْلُ اللهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ﴾ (الجمعہ:۵) دیکھو اگر کلارک کا مقدمہ نہ
ہوتا تو ابراء کا الہام کیونکر پورا ہو تا جو مقدمہ سے بھی پہلے سینکڑوں انسانوں میں شائع ہو چکا تھا۔
۲۰۰۲ تا ۱۶ مئی ۲۰۰۲ء ) 7(
یہ اسلام ہی ہے جس کے ساتھ معجزات اور ثبوت ہیں۔ اسلام دوسرے چراغ کا محتاج نہیں بلکہ العَزِيزِ الرَّحِيم
خود ہی چراغ ہے اور اس کے ثبوت ایسے اجلی بدیہیات ہیں کہ اُن کا
غرض اسلام کی کوئی تعلیم ایسی نہ ہوگی جس کا نمونہ موجود نہ ہو۔“
(ملفوظات جلد اوّل صفحه
نمونہ کسی مذہب میں نہیں۔ انے نروار ا پر حکمت قرآن اس بات کا گواہ ہے کہ تو خدا کا مرسل ہے۔ اور راہ راست
پر ہے۔ اس کا نزول اس خدا کی طرف سے ہے جو غالب اور رحم کرنے والا ہے۔ (تذکرہ. صفحه
۳۳۲-۳۳۳ - جدید ایڈیشن)
اب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات: ۷ ارد سمبر ۱۹۰۳ء اور ۸ / جنوری ۱۹۰۴ء کا الہام ہے:
”میاں محمد الدین صاحب مذکور اور منشی محمد الدین صاحب
کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو الہام ہوا:-
إِنِّي أَعْزَزْتُ وَأَكْرَمْتُ وَ يَسُرُّنِى قَوْلُكَ إِنّى عَلَمْتُ
(رجسٹر روایات صحابه جلد ا ا . صفحه (۱۰۹) (رجسٹر روایات
ترجمہ : یعنی میں نے عزت دی۔ اور آپ کی بات مجھے
تعلیم وی۔(تذکرہ ره صفحه ۷۷۸۔ ایڈیشن ۱۹۶۹ء)
الهام 1900ء:
إِنِّي حَاشِرُ كُلِّ قَوْمٍ يَاتُوْنَكَ جُنُبا . وَ اِنّى اَنَرْتُ
الْعَزِيزِ الرَّحِيمِ ، بَلَجَتْ آيَاتِي . وَلَنْ يُجْعَلَ اللهُ لِلْكَافِرِينَ عَلَى
میں ہر یک قوم میں سے گروہ کے گروہ تیری طرف بھیجوں
کو روشن کیا۔ یہ اس خدا کا کلام ہے جو عزیز اور رحیم ہے اور اگر کوئی کہے
خدا کا کلام ہے تو اُن کے لئے یہ علامت ہے کہ یہ کلام نشانوں کے
کافروں کو یہ موقع نہیں دے گا کہ مومنوں پر کوئی واقعی اعتراض کر
(تذکره
پھر ۱۹۰۰ ء کا الہام ہے:۔
قُلْ إِنِ افْتَرَيْتُهُ فَعَلَى إِجْرَامِي. وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ افْتَرى
مِّنَ اللَّهِ الْعَزِيزِ الرَّحِيمِ. لِتُنْذِرَ قَوْمًا مَّا أَنْذِرَ آبَاءُ هُمْ وَلِتَدْعُوَ
اُن کو کہہ دے کہ اگر میں نے افترا کیا ہے تو میرے پر اس
ہو جاؤں گا۔ اور اُس شخص سے زیادہ تر ظالم کون ہے جو خدا پر جھوٹ
طرف سے ہے جو غالب اور رحیم ہے۔ تا تو اُن لوگوں کو ڈراوے
واصل باقی نویس نے بیان كَمْلَ اللهُ إِعْزَازَكَ" اللہ تعالیٰ نے تیرا اعزاز مکمل کیا۔
کاپی الہامات حضرت مسیح موعود عليه السلام صفحه ۲۱)
“ یا۔ اللہ تعالیٰ تیرا اعزاز کامل کرے گا۔ (تذکره صفحه ۵۰۰ مطبوعه ۱۹۶۹ء)
صحابه جلد ۱۴ صفحه (۱۴۶) پھر ۱۹۰۵ء کا الہام ہے:
پسند آتی ہے۔ میں نے اسے أَطَالَ اللهُ بَقَاءَ كَ وَكَمَّلَ اللهُ اعْزَازَكَ. وَطَوَّلَ اللهُ عُمُرَكَ“ ۔
کاپی الہامات حضرت مسیح موعود عليه السلام صفحه ۳۵.۳۴)
اللہ تجھے دیر تک باقی رکھے اور تیرے اعزاز کو مکمل کرے اور تیری عمر کو لمبا کرے۔
مَكَانَكَ تَنْزِيلٌ مِّنَ اللَّهِ (تذکره صفحه ۵۲۴-۵۲۵ مطبوعه ۱۹۶۹ء)
الْمُؤْمِنِينَ سَبِيلًا. پھر ۱۹۰۵ ء کا الہام ہے: "قُلْ إِنَّ اللهَ عَزِيز دو الاقتدار أَفَلا تُؤْمِنُونَ
گا۔ میں نے تیرے مکان بدر جلد نمبر ۲۷ مورخه ۶ اکتوبر ۱۹۰۹ء صفحه ا. تذكره صفحه ۵۶۹ مطبوعه ۱۹۲۹ء)
کہ کیونکر ہم جانیں کہ یہ کہ اللہ تعالیٰ غالب ہے۔ قدرت رکھنے والا۔ پس کیا تم ایمان نہیں لاتے۔
ساتھ اُترا ہے اور خدا ہر گز پھر ۱۹۰۶ء کا الہام ہےہے : ان کی
سکیں۔“ يس . إِنَّكَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ، عَلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ ، تَنزِيلَ العَزِيزِ الرَّحِيمِ.
. صفحه ۲۹۱ تا ۳۹۳) أَرَدْتُ اَنْ اَسْتَخْلِفَ فَخَلَقْتُ ادَمَ يُحْيِ الدِّينَ وَيُقِيمُ الشَّرِيعَةَ “۔
اے سردار! تو خدا کا مرسل ہے راہ راست پر۔ اُس خدا کی طرف سے جو غالب اور رحم
عَلَى اللهِ كَذِبًا تَنْزِيلٌ کرنے والا ہے۔ میں نے ارادہ کیا کہ اس زمانہ میں اپنا خلیفہ مقرر کروں۔ سو میں نے اس آدم کو
قَوْمًا آخَرِيْنَ پیدا کیا۔ وہ دین کو زندہ کرے گا اور شریعت کو قائم کرے گا۔ (تذکرہ صفحه ۲۶۴. ۶۲۵ )
کا جرم ہے یعنی میں ہلاک پھر الہام ہے ۱۴؍ اگست ۱۹۰۷ء: آج ہمارے گھر میں پیغمبر ہے آئے، آگئے ، عزت
باند ھے۔ یہ کلام خدا کی اور سلامتی“۔(تذکره صفحه ۷۲۶۔ ایڈیشن ۱۹۲۹ء)
جن کے باپ دادے نہیں الہامات ۳۰ / ستمبر ۱۹۰۷ء:-
ڈرائے گئے اور نا دوسری قوموں کو دعوت دین کرے۔ (تذکره صفحه ۳۹۵۳۹۳ ) أَحْبَبْتُ أَنْ أَعْرَفَ“ میں نے چاہا کہ میں پہچانا جاؤں۔
پھر ۱۹۰۰ ء کا ایک الہام ہے:
لا تَعْجَبَنَ مِن أمْرِى إِنَّا نُرِيدُ أنْ تُعِزَّكَ وَنَحْفَظَكَ
(اربعین نمبر ۲ روحانی خزائن
ترجمه از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب " میرے امر سے
عزت دینا چاہتے ہیں اور تیری حفاظت کرنا چاہتے ہیں۔
پھر الہام ہے ۱۴؍ اگست ۱۹۰۳ ء کا :
يسَ وَالقُرْآن الحكيم إِنَّكَ لَمِنَ الْمُرْسَلِين. عَلَى
"إِنِّي أَنَا رَبُّكَ الرَّحْمَنُ ذُو العز والسلطان".
میں تیرارت رحمان ہوں۔ صاحب عزت کا اور صاحب غلبہ کا۔
جلد ۱۷ صفحه (۳۸۵ (تذکره صفحه ۷۳۲)
تعجب مت کرنہ ہم تجھے .. ***
صِرَاطٍ مُّسْتَقِيم . تَنزِيلَ