Al Jabbar- The Subduer
Friday Sermon, 19 April 2002: Al Jabbar- The Subduer
AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے اللہ تعالیٰ کی صفت الجبار کے مفہوم، یعنی ٹوٹے ہوئے کام سنوارنے اور اصلاح کرنے والے، کی وضاحت فرمائی۔ انہوں نے قرآن کریم کی آیات اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں و احادیث کے ذریعے بیان کیا کہ کس طرح اللہ تعالیٰ انسان کے دینی و دنیاوی معاملات کی اصلاح فرماتا ہے۔ بعد ازاں آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات اور الہامات کے حوالے سے واضح کیا کہ مصلح بننے کے لیے انسان کو پہلے اپنی اصلاح، تزکیہ نفس اور صبر کا مظاہرہ کرنا ضروری ہے۔
موضوعات: الجبار، اصلاح احوال، ادعیہ نبویہ، تزکیہ نفس، الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام
خطبه جمعه
الْجَبَّار کے معنی ہیں: سنوارنے والا، ہمارے بگاڑوں پر اصلاح کے سامان پیدا کرنے والا۔ اصلاح کی
توفیق دینے والا۔ ان معنوں کی روسے اللہ تعالیٰ کی ایک صفت مصلح بھی بنتی ہے۔
:
جو شخص مصلح بنا چاہتا ہے اسے چاہئے کہ پہلے خود روشن ہو اور اپنی اصلاح کرے
آیات قرآنیہ و احادیث نبویہ کے حوالہ سے اللہ تعالیٰ کے اصلاح کرنے کی صفت کے مضمون کا بیان)
خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خلیفة المسیح الرابع ایده الله تعالیٰ بنصرہ العزیز - فرموده ۱۹/ اپریل ۲۰۰۳ء بمطابق ۱۹ر شہادت ۱۳۸۱ء هجری شمسی به مقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
خطبہ جمعہ کا یہ متن اداره الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فأعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين -
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين
هُوَ اللهُ الَّذِى لا إله إلَّا هُوَ . المَلِكُ القَدُّوسُ السَّلامُ المُؤمِنُ المُهيمن العزيز Ju
الجَبَّارُ الْمُتَكَبَرُ سُبْحَنَ اللهِ عَمَّا يُشْرِكُونَ (سورة الحشر : ٢٣)
وہی اللہ ہے جس کے سوا اور کوئی معبود نہیں۔ وہ بادشاہ ہے، پاک ہے ، سلام ہے، امن
دینے والا ہے ، نگہبان ہے، کامل غلبہ والا ہے، ٹوٹے کام بنانے والا ہے (اور) کیریائی والا ہے ۔ پاک ہے
اللہ اُس سے جو وہ شرک کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ کی صفت جباریت کے مختلف لغوی معانی میں نے گزشتہ خطبہ میں بیان کئے تھے
اور پھر اللہ تعالیٰ کی صفت جباریت کا کچھ مضمون بھی گزشتہ خطبے میں بیان کیا تھا۔ آج اسی ذکر کو آگے
بڑھاتے ہوئے بعض اور پہلوؤں سے صفت جبار کو بیان کیا جاتا ہے۔
عربی لغت کی مشہور کتاب لسان العرب میں لکھا ہے:
الجبر ٹوٹنے کے برعکس جوڑنے کے معنی رکھتا ہے جیسے اُس نے ہڈی کے ٹوٹنے کے بعد
..
اس کو درست کر دیا اور فقیر کو غنی کر دیا۔ اور یتیم کی کفالت کی ۔ چنانچہ جب جبرتُ فَاقَةَ الرَّجُلِ کہا
جائے گا تو مطلب یہ ہو گا کہ میں نے اس شخص کو غنی کر دیا۔
ابو علی الفارسی کہتے ہیں کہ جبرہ کا معنی ہے: اس نے اس کو غربت کے بعد غنی کر دیا۔
ابن سیدہ نے اس کے یہ معنی بھی کئے ہیں کہ اس نے اس شخص پر احسان کیا۔
علامہ ابن اثیر اپنی کتاب "النِهَايَةُ فِي غَرِيْبِ الاحادیث“ میں لکھتے ہیں کہ حضرت علی
رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث وَ جَبَّارُ القُلُوْبِ عَلَى فِطَرَاتِهَا" میں لفظ جبار کا استعمال ٹوٹی ہوئی
ہڈی کو جوڑنے اور درست کرنے کے معانی کو مد نظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ اس پہلو سے اس حدیث کے یہ
معنے ہوں گے کہ اے وہ ذات جس نے اپنی معرفت سے دلوں کو ان کی فطرت پر قیام اور ثبات بخشا۔
سیدنا حضرت خلیفہ مسیح الاوّل رضی اللہ تعالٰی عنہ سورۃ الحشر کی اس آیت کی تفسیر میں
تحریر فرماتے ہیں:۔
الجبار : سنوارنے والا، ہمارے بگاڑوں پر اصلاح کے سامان پیدا کرنے والا، اصلاح کی توفیق
دینے والا۔ (حقائق الفرقان جلد ۴ صفحه (۷۰)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی الجبار کے معنی بیان کرتے ہوئے فرماتے
ہیں:۔ ”بگڑے ہوئے کا بنانے والا ہے۔“
اسلامی اصول کی فلاسفی روحانی خزائن جلد ۱۰۔ صفحه ۳۷۵)
عَنْ ابْنِ عَبَّاس اَنَّ النَّبِيَّ الله كَانَ يَقُولُ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي
وَاجْبُرْنِي وَاهْدِنِي وَارْزُقْنِي“ (ترمذى كتاب الصلوة باب مايقول بين السجدتين )
حضرت ابن عباس روایت کرتے ہیں کہ نبی الله کے دو سجدوں کے درمیان یہ دُعا کیا کرتے
"اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَاجْبُرْنِي وَاهْدِنِي وَارْزُقْنی"۔ اے اللہ مجھے بخش دے، مجھے
پر رحم فرما، میرے بگڑے کام سنوار دے، مجھے ہدایت عطا فرما اور مجھے رزق عطا فرما۔
حضرت ضمرة ابن حبیب روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت الله ﷺ حضرت ام سلمہ کے
پاس اُن کے خاوند ابو سلمہ کی وفات کے موقع پر تعزیت کرنے کے لئے تشریف لائے اور آپ نے یہ
دعا کی: اللهُم عَرَحُزْنَهَا وَاجْبُرْ مُصِيبَتَهَا وَ ابْدِهَا بِهَا خَيْرًا مِنْهَا۔ یعنی اے میرے اللہ ! ام سلمہ
کے غم کا مداوا کر اور اس کی مصیبت کی تلافی فرما اور اس کے فوت شدہ خاوند کے بدلہ میں اسے بہتر
خاوند عطا فرما۔
راوی کہتے ہیں کہ پھر اللہ تعالٰی نے ام سلمہ کے غم کا مداوا کیا اور ان کی مصیبت کی تلافی بھی
فرمائی اور اُنہیں اُن کے پہلے خاوند سے بدرجہا بہتر خاوند ( یعنی آنحضرت علينا ) عطا فرمائے۔
الطبقات الكبرى لابن سعد جلد نمبر ۸ ذکر ازواج رسول الله )
اب تک جبار کے جو معانی کئے گئے ہیں، ان کی روشنی میں آج خاص طور پر الجبار بمعنی
سنوارنے والا، ہمارے بگاڑوں پر اصلاح کے سامان پیدا کرنے والا اور بقول علامہ از هری پسندیدہ دین
کی اصلاح فرمانے والا“ کے مضمون کو بیان کیا جائے گا۔ مختصر انتنایادر کھیں کہ جبار مبالغہ کا صیغہ ہے جو
جبر سے مشتق ہے اور جبر کے معنے ہیں ٹوٹے ہوئے کو جوڑنا اور کسی کے حال کی اصلاح کرنا اور کسی کو
زور غلبہ سے کسی کام پر آمادہ کرنا۔ پہلی صورت میں یہ اسم جمالی ہو گا اور دوسری صورت میں جلالی۔
جبار کے ان معنوں کی رُو سے اللہ تعالیٰ کی ایک صفت مصلح بھی بنتی ہے اور اس کی بنیاد ہمیں
قرآن کریم کی ان آیات میں ملتی ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
فَلَمَّا القَوْا قَالَ مُوسى مَا جِبْتُمْ بهِ السِّحْرُ إِنَّ الله سيبطله إن الله لا يُصْلِحُ
عَمَلَ الْمُفْسِدِينَ ﴾ (یونس : ۸۲)
پس جب انہوں نے ڈال دیا (جو ڈالنا تھا ) تو موسیٰ نے کہا جو تم لائے ہو وہ محض نظر کا دھوکہ
ہے۔ اللہ یقیناً اُسے باطل کر دے گا۔ یقینا اللہ مفسدین کے عمل کو صحیح قرار نہیں دیتا۔
سورة الانبياء : ٩١: ﴿فَاسْتَجَبْنَا لَهُ وَ وَهَبْنَا لَهُ يَحْيِي وَأَصْلَحْنَا لَهُ زَوْجَهُ إِنَّهُمْ كَانُوا
يُسْرِعُونَ فِى الخَيْرَاتِ وَيَدْعُونَنَا رَغَبًا وَرَهَبًا وَكَانُوا لَنَا خَشِعِينَ
پس ہم نے اس کی دعا کو قبول کیا اور اسے بیٹی عطا کیا اور ہم نے اس کی بیوی کو اس کی خاطر
تندرست کر دیا۔ یقینا وہ نیکیوں میں بہت بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے تھے اور ہمیں چاہت اور خوف
سے پکارا کرتے تھے اور ہمارے سامنے عاجزی سے جھکنے والے تھے۔
سورۃ الاحزاب آیات ۷۲۷ بابُهَا لِذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَقُولُوا قَوْلاً سَدِيدًا.
میتی ۱۲۰۰۲ تا ۳۰ / مئی بین ۲ء ) 5(
عان
يُصْلِحْ لَكُمْ أَعْمَالَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ . . وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِيمًا ﴾ -
اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور صاف سیدھی بات کیا کرو۔ وہ
تمہارے لئے تمہارے اعمال کی اصلاح کر دے گا اور تمہارے گناہوں کو بخش دے گا۔ اور جو بھی اللہ
اور اس کے رسول کی اطاعت کرے تو یقیناً اُس نے ایک بڑی کامیابی کو پالیا۔
سورة محمد :٣: ﴿ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ وَامَنُوْا بِمَا نُزِلَ عَلَى مُحَمَّدٍ
وَهُوَ الحَقُّ مِنْ رَّبِّهِمْ . كَفَرَ عَنْهُمْ سَيَاتِهِمْ وَأَصْلَحَ بَالَهُمْ
اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک اعمال بجالائے اور اس پر ایمان لائے جو محمد پر اتارا گیا، اور
وہی ان کے رب کی طرف سے کامل سچائی ہے، اُن کے عیوب کو وہ دور کر دے گا اور ان کا حال درست
کروے گا۔
پھر سورۃ محمد کی آیات ۵ تا ۷: ﴿وَالَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيْلِ اللهِ فَلَنْ يُضِلَّ أَعْمَالَهُمْ .
سَيَهْدِيهِمْ وَيُصْلِحُ بَالَهُمْ وَيُدْخِلُهُمُ الجَنَّةَ عَرَّفَهَا لَهُمْ --
اور وہ لوگ جنہیں اللہ کی راہ میں سخت تکلیف پہنچائی گئی، ان کے اعمال وہ ہر گز ضائع
نہیں کرے گا۔ وہ انہیں ہدایت دے گا اور ان کے حال درست کر دے گا۔ اور انہیں اس جنت میں
داخل کرے گا جسے ان کی خاطر اُس نے بہت اعلیٰ بنایا ہے۔
شریک کہتے ہیں کہ جامع ابن شداد نے ابو وائل رضی اللہ تعالٰی عنہ اور عبد اللہ بن مسعود
رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حوالہ سے ہمیں بتایا کہ آنحضور ﷺ ہمیں کچھ کلمات سکھایا کرتے تھے۔ اور وہ
ہمیں ویسے نہیں سکھاتے تھے جس طرح ہمیں تشہد سکھایا کرتے تھے (اور وہ کلمات یہ ہیں ) اے اللہ
!ہمارے دلوں میں محبت پیدا کر دے اور ہمارے آپس کے معاملات درست فرمادے۔ اور سلامی کے
رستوں کی طرف ہماری رہنمائی فرما۔ اور ظلمات سے نجات دے کر نور کی طرف لے جا اور ہمیں
ظاہری اور باطنی فواحش سے بچائے رکھ اور اور ہمارے لئے برکت رکھ دے ہمارے کانوں میں، ہماری
آنکھوں میں ، ہمارے دلوں میں اور ہماری بیویوں میں اور ہماری اولادوں میں اور ہم پر فضل کے ساتھ
متوجہ ہو یقیناً تو ہی بہت زیادہ تو بہ قبول کرنے والا اور بہت زیادہ رحم کرنے والا ہے۔ اور ہمیں تو اپنی
نعمتوں پر شکر کرنے والا بنا۔ اس حال میں کہ ان نعمتوں کی وجہ سے ہم تیری ثنا کرنے والے ہوں۔
ہمیں ان کو حاصل کرنے کے قابل بنا۔ اور تو ان نعمتوں کو ہم پر پورا فرما۔
(سنن ابی داؤد کتاب الصلوة باب التشهد ) .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: جب تم میں سے
کسی کو چھینک آئے تو اسے چاہئے کہ وہ الحمد للہ 66 کہے۔ اور چاہئے کہ اس کا بھائی یا اس کا ساتھی
الحَمْدُ لله " سننے کے بعد يَرْحَمُكَ الله کہے۔ پس جب وہ اسے "يَرْحَمُكَ الله کہہ لے تو چھینک
مارنے والا اس کو یہ دعا دے "يَهْدِيكُمُ اللهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ " اللہ تعالی تمہیں ہدایت دے اور
تمہارے سارے کام درست فرمادے۔ (بخاری کتاب الادب ، باب اذا عَطَسَ كيف يُشَمَّت)
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ یہ دعا کیا کرتے تھے
اے اللہ ! میرے لئے میرے دین کی اصلاح کر دے جو میرے تمام معاملات کی حفاظت کا ذریعہ ہے۔
اور میرے لئے میری دنیا کی بھی اصلاح فرمادے جو میرے زندگی گزارنے کا سامان ہے۔ اور میرے
لئے میری آخرت کی بھی اصلاح فرمادے جس کی طرف میرا کوٹنا ہے اور میری زندگی کو میرے لئے
ہر خیر میں آگے بڑھنے کا موجب بنادے اور موت کو ہر شر سے محفوظ ہو جانے کا ذریعہ
بنادے۔ (مسلم کتاب الذکر)
حضرت عبدالرحمن رضی اللہ تعالٰی عنہ بن ابو بکڑا اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی
المعرفية والمالية عاملا سالم
اکرم ﷺ نے فرمایا کہ مصیبت زدہ کی دعاؤں میں سے) یہ دعا بھی ہے کہ اے اللہ ! ! میں تیری ہی
رحمت کا امیدوار ہوں۔ پس مجھے ایک لمحہ کے لئے بھی اپنے نفس کے سپرد نہ کرنا۔ تو میرے ہر معاملہ
کی اصلاح فرمادے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔ (مسند احمد بن حنبل: مسند البصريين)
حضرت ابو امامہ الباحلی رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ رسول اللہ علیہ عصا
کا سہارا لیتے ہوئے ہمارے پاس تشریف لائے۔ جب ہم نے آپ کو دیکھا تو ہم (احتراما) کھڑے
ہو گئے۔ اس پر آپ نے فرمایا: تم ویسے مت کرو جیسے اہل فارس اپنے بڑے لوگوں کے ساتھ کرتے
ہیں۔ ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ! ہمارے لئے دعا کریں۔ آپ نے دعا کی کہ اللہ ہمیں بخش
دے، ہم پر رحم فرما اور ہم سے راضی ہو جا اور ہم سے قبول فرما، اور ہمیں جنت میں داخل فرما اور آگ
سے نجات بخش اور ہمارے ہر معاملہ کی اصلاح فرمادے۔
راوی کہتے ہیں کہ ہمارے دل میں خواہش پیدا ہوئی کہ آپ ہمارے لئے مزید دعا کریں۔ اس
پر حضور نے فرمایا: کیا میں نے تمہارے لئے سب کچھ (اسی دعا میں ) جمع نہیں کر دیا۔
ستن ابن ماجه، كتاب الدعا)
یعنی میں تو تم سب کے لئے اور بھی بہت سی دعائیں کرتا رہتا ہوں۔
مسند احمد بن حنبل میں روایت ہے : حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ
میں نبی کریم ﷺ کے پاس وضو کے لئے پانی لے کر حاضر ہوا۔ آپ نے وضو فرماکر یہ دعا پڑھی: اے
اللہ ! میرے لئے دین کی اصلاح فرمادے اور مجھے وسعت عطا فرما اور میرے رزق میں برکت عطا فرما۔
(مسند احمد بن حنبل، مسند المكثرين)
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ یہ شعر پڑھا کرتے تھے:
اللهُم لَا عَيْشَ إِلا عَيْشُ الْآخِرَة فَأَصْلِحِ الْأَنْصَارَ وَالْمُهَاجِرَة
یعنی اے میرے اللہ ! اصل زندگی تو آخرت کی زندگی ہی ہے۔ پس تو انصار اور مہاجرین کی
اصلاح فرمادے۔ (بخاری، کتاب الرقاق)
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اپنے ایمان کی
تجدید کیا کرو۔ عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول ! ہم اپنے ایمانوں کی تجدید کیسے کریں ؟ آپ نے فرمایا:
لا اله الا اللہ کا کثرت سے ورد کیا کرو۔ (مسند احمد بن حنبل، باقی مسند المكثرين)
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے جن ارشادات کا
مجھے علم ہے اُن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ آپ نے فرمایا: اللہ تعالی اس امت کے لئے ہر صدی کے سر
پر کسی ایسے شخص کو مبعوث فرمائے گا جو اس کے لئے اُس کے دین کی تجدید کرے گا۔
(سنن ابوداؤد کتاب الملاحم)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
”جو لوگ ایمان لائے اور اچھے عمل کئے اور اس کتاب پر ایمان لائے جو محمد ﷺ پر نازل
ہوئی اور وہی حق ہے خدا ان کے گناہ دور کرے گا اور ان کے حال چال کو درست کرے گا۔
(نور القرآن نمبر ۱ ، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۳۳۴)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال بجا لائے اور وہ کلام جو حضرت محمد ﷺ پر نازل ہوا اس
پر ایمان لائے اور وہی حق ہے، ایسے لوگوں کے خدا گناہ بخش دے گا اور ان کے دلوں کی اصلاح کرے
گا۔ اب دیکھو کہ آنحضرت ﷺ پر ایمان لانے کی وجہ سے کس قدر خد اتعالیٰ اپنی خوشنودی ظاہر
فرماتا ہے کہ ان کے گناہ بخشا ہے اور ان کے تزکیۂ نفس کا خود متکفل ہوتا ہے۔ پھر کیسا بد بخت وہ شخص
ہے جو کہتا ہے کہ مجھے آنحضرت ﷺ پر ایمان لانے کی ضرورت نہیں اور غرور اور تکبر سے اپنے
تیں کچھ سمجھتا ہے“۔ (حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۳۳)
مصلح کی صفات بیان کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
خدا تعالی جانتا ہے کہ میں نہایت خیر خواہی سے کہہ رہا ہوں خواہ کوئی میری باتوں کو نیک
ظنی سے سنے یا بد ظنی سے ، مگر میں کہوں گا کہ جو شخص مصلح بننا چاہتا ہے اسے چاہئے کہ پہلے خود روشن
ہو اور اپنی اصلاح کرے۔ دیکھو یہ سورج جو روشن ہے پہلے اس نے خود روشنی حاصل کی ہے۔ میں یقیناً
سمجھتا ہوں کہ ہر ایک قوم کے معلم نے یہی تعلیم دی ہے، لیکن اب دوسرے پر لاٹھی مارنا آسان ہے،
۲۰۰۲ تا ۳۰ مئی ۲۰۰۲ء
لیکن اپنی قربانی دینا مشکل ہو گیا ہے۔ پس جو چاہتا ہے کہ قوم کی اصلاح کرے اور خیر خواہی کرے وہ
اس کو اپنی اصلاح سے شروع کرے۔ قدیم زمانہ میں برشی اور او تار جنگلوں اور بنوں میں جا کر اپنی اصلاح
کیوں کرتے تھے وہ آج کل کے لیکچراروں کی طرح زبان نہ کھولتے تھے جب تک خود عمل نہ کر لیتے
تھے۔ یہی خدا تعالیٰ کے قرب اور محبت کی راہ ہے۔ جو شخص دل میں کچھ نہیں رکھتا اس کا بیان کرنا پر نالہ
کے پانی کی طرح ہے جو جھگڑے پیدا کرتا ہے۔ اور جو نور معرفت اور عمل سے بھر کر بولتا ہے وہ بارش
کی طرح ہے جو رحمت سمجھی جاتی ہے۔ اس وقت میری نصیحت یادرکھیں“۔
(ملفوظات جلد چهارم صفحه ۱۶۲. جدید ایڈیشن)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:-
وہ کام جس کے لئے خدا نے مجھے مامور فرمایا ہے وہ یہ ہے کہ خدا میں اور اس کی مخلوق کے
رشتہ میں جو کدورت واقع ہو گئی ہے اس کو دور کر کے محبت اور اخلاص کے تعلق کو دوبارہ قائم کروں۔
اور سچائی کے اظہار سے مذہبی جنگوں کا خاتمہ کر کے صلح کی بنیاد ڈالوں۔ اور وہ دینی سچائیاں جو دنیا کی
آنکھ سے مخفی ہو گئی ہیں ان کو ظاہر کر دوں۔ اور وہ روحانیت جو نفسانی تاریکیوں کے نیچے دب گئی ہے
اس کا نمونہ دکھلاؤں۔ اور خدا کی طاقتیں جو انسان کے اندر داخل ہو کر توجہ یا دعا کے ذریعہ نمودار ہوتی
ہیں حال کے ذریعہ سے نہ محض قال سے اُن کی کیفیت بیان کروں۔ اور سب سے زیادہ یہ کہ وہ خالص
اور چمکتی ہوئی تو حید جو ہر ایک قسم کے شرک کی آمیزش سے خالی ہے جو اب نابود ہو چکی ہے۔ اس کا
دوبارہ قوم میں دائی پودا لگا دوں۔ اور یہ سب کچھ میری قوت سے نہیں ہو گا بلکہ اس خدا کی طاقت سے
ہو گا جو آسمان اور زمین کا خدا ہے۔ (لیکچر لاہور۔ صفحه ۲۷)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام فرماتے ہیں:۔
مگر تم ایماندار ہو تو شکر کرو اور شکر کے سجدات بجا لاؤ کہ وہ زمانہ جس کا انتظار کرتے کرتے
تمہارے بزرگ آباء گزر گئے اور بے شمار روحیں اس کے شوق میں ہی سفر کر گئیں، وہ وقت تم نے
پالیا۔ اب اس کی قدر کرنایا نہ کرنا اور اس سے فائدہ اٹھانایا نہ اٹھانا تمہارے ہاتھ میں ہے۔ میں اس کو بار
بار بیان کروں گا اور اس کے اظہار سے میں رُک نہیں سکتا کہ میں وہی ہوں جو وقت پر اصلاح خلق کے
لئے بھیجا گیا تادین کو تازہ طور پر دلوں میں قائم کر دیا جائے۔ پس ہر ایک کو چاہئے کہ اس سے
انکار کرنے میں جلدی نہ کرے تا خدا تعالٰی سے لڑنے والا نہ ٹھہرے۔ دنیا کے لوگ جو تاریک خیال اور
پرانے تصورات پر جھے ہوئے ہیں وہ اس کو قبول نہیں کریں گے مگر عنقریب وہ زمانہ آنے والا ہے جو
ان کی غلطی ان پر ظاہر کر دے گا۔ دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اُسے قبول نہیں کیا۔ لیکن خدا سے
قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔“
(فتح اسلام روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۷ تا ۹)
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام فرماتے ہیں:۔
یاد رکھو اصلاح کے لئے صبر شرط ہے۔ پھر دوسری بات یہ ہے کہ تزکیہ اخلاق اور نفس کا
نہیں ہو سکتا جب تک کسی مزکی نفس انسان کی صحبت میں نہ رہے۔ اول جو دروازہ کھلتا ہے وہ گندگی دور
ہونے سے کھلتا ہے۔ جن پلید چیزوں کو مناسبت ہوتی ہے وہ اندر رہتی ہیں۔ لیکن جب کوئی تریاقی
صحبت مل جاتی ہے تو اندر نی پلیدی رفتہ رفتہ دور ہونی شروع ہو جاتی ہے۔ کیونکہ پاکیزہ روح کے ساتھ
جس کو قرآن کریم کی اصطلاح میں روح القدس کہتے ہیں تعلق نہیں ہو سکتا جب تک کہ مناسبت نہ
ہو۔ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ تعلق کب تک پیدا ہو جاتا ہے۔ ہاں ”خاک شور پیش از انکہ خاک شوی"
پر عمل ہونا چاہئے۔ اپنے آپ کو اس راہ میں خاک کر دے اور پورے صبر اور استقلال کے ساتھ اس
راہ میں چلے۔ آخر اللہ تعالٰی اس کی سچی محنت کو ضائع نہیں کرے گا۔ اور اس کو وہ نور اور روشنی عطا
کرے گا جس کا وہ جویا ہوتا ہے۔ ملفوظات جلد اول صفحه ۴۵۹۔ جدید ایڈیشن)
جو یا کے معنے ہیں چاہنے والا، خواہش رکھنے والا۔
آپ علیہ السلام مزید فرماتے ہیں:
اس نسخہ کو ہمیشہ یادر کھو اور اس سے فائدہ اٹھاؤ کہ جب کوئی دکھ یا مصیبت پیش آوے تو فوراً
نماز میں کھڑے ہو جاؤ اور جو مصائب اور مشکلات ہوں ان کو کھول کھول کر اللہ تعالیٰ کے حضور
عرض کرو۔ کیونکہ یقینا خدا ہے اور وہی ہے جو ہر قسم کی مشکلات اور مصائب سے انسان کو نکالتا ہے۔ وہ
پکارنے والے کی پکار کو سنتا ہے۔ اس کے سوا کوئی نہیں جو مددگار ہو سکے ۔ بہت ہی ناقص ہیں وہ لوگ
کہ جو ان کو مشکلات پیش آتی ہیں تو وہ وکیل، طبیب یا اور لوگوں کی طرف رجوع کرتے ہیں مگر خدا
تعالٰی کا خانہ بالکل خالی چھوڑ دیتے ہیں۔ مومن وہ ہے جو سب سے اول خدا تعالیٰ کی طرف دوڑے“۔
(ملفوظات جلد پنجم صفحه ۹۶ جدید ایڈیشن)
اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بعض الہامات پیش کرتا ہوں۔
مارچ ۱۸۸۲ء کا الہام ہے : ”رَبِّ اَصْلِحْ أُمَّةَ مُحَمَّدٍ “۔ (براہین احمدیہ ہر چہار
حصص ، روحانی خزائن جلد اصفحه ۲۶۶ بقیه حاشیه در حاشیه نمبر ا1) )
کہ اے میرے رب امت محمدیہ کی اصلاح کر “۔ (تذکره صفحه ۴۷مطبوعه ۱۹۷۹ء)
پھر ایک الہام ہے ۱۸۹۸ء کا: " قادر ہے وہ بادشاہ ٹوٹا کام بنا وے“۔
(مکتوبات احمدیه جلد پنجم حصه اول صفحه ۱۸ تذکره صفحه ۳۱۸ مطبوعه ۱۹۶۹ء)
اور اس الہام کی ایک اور ورشن (Version) جو مجھے یاد ہے وہ یہ ہے کہ قادر ہے وہ بار کہ
جو ٹوٹا کام بنادے۔ مگر یہاں جو سامنے لکھا ہوا ہے وہ ہے قادر ہے وہ بادشاہ ٹو ٹاکام بناوے۔
۱۸ ستمبر ۱۸۹۳ء: میں نے خواب میں دیکھا کہ اول گویا کوئی شخص مجھ کو کہتا ہے کہ میرانام
فتح اور ظفر ہے اور پھر یہ الفاظ زبان پر جاری ہوئے“۔ "أَصْلَحَ اللهُ أَمْرِى كُلَّهُ"۔
(رجسٹر متفرق یادداشتی از حضرت مسیح موعود عليه السلام صفحه ۲۱۷)
خداتعالی میر ا تمام کام درست کر دے“۔ (تذکرہ صفحہ ۲۳۸ مبطوعه ۱۹۹۹ء)
أَصْلِحْ بَيْنِي . وَ بَيْنَ إِخْوَتِي"۔ یہ الہام که "أَصْلِحْ بَيني وَبَيْنَ إِخْوَتِي“ اس کے یہ معنے
ہیں کہ اے میرے خدا! مجھ میں اور میرے بھائیوں میں اصلاح کر۔ یہ الہام در حقیقت تخمه ان الہامات
کا معلوم ہوتا ہے جن میں خدا تعالٰی نے اس مخالفت کا انجام بتلایا ہے اور وہ یہ الہام ہیں:
خَرُّوا عَلَى الْأَذْقَانِ سُجَّدًا رَبَّنَا اغْفِرْلَنَا إِنَّا كُنَّا خَاطِئِينَ. تَاللهِ لَقَدْ تَرَكَ اللهُ
عَلَيْنَا وَإِنْ كُنَّا لَخَاطِئِينَ. لَا تَشْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ يَغْفِرُ اللَّهُ لَكُمْ وَهُوَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ -
یعنی بعض سخت مخالفوں کا یہ انجام ہوگا کہ وہ بعض نشان دیکھ کر خدا تعالیٰ کے سامنے سجدہ
میں گریں گے کہ اے ہمارے خدا! ہمارے گناہ بخش، ہم خطا پر تھے۔ اور مجھے مخاطب کر کے کہیں گے
کہ بخدا خدا نے ہم پر تجھے فضیلت دی اور تجھے چن لیا اور ہم غلطی پر تھے کہ تیری مخالفت کی۔ اس کا یہ
جواب ہو گا کہ آج تم پر کوئی سرزنش نہیں۔ خدا تمہیں بخش دے گا۔ وہ ارحم الراحمین ہے۔ یہ اس وقت
ہو گا کہ جب بڑے بڑے نشان ظاہر ہوں گے ۔ آخر سعید لوگوں کے دل کھل جائیں گے ۔ اور وہ دل
میں کہیں گے کہ کیا کوئی سچا مسیح اس سے زیادہ نشان دکھلا سکتا ہے یا اس سے زیادہ اس کی نصرت اور تائید
ہو سکتی تھی۔ تب یکدفعہ غیب سے قبول کے لئے ان میں طاقت پیدا ہو جائے گی اور وہ حق کو قبول
کرلیں گے۔
(بدر) جلد ۶ نمبر ۱۷ مورخه ۲۵ / اپریل ۱۹۰۷ء صفحه ۲ تذکره صفحه ۱۷.۷۱۶ مطبوعه ١٩٦٩ء)
۲۰۰۲ء تا ۳۰ / مئی ۲۰۰۲ء ) 7(