Al-Mutakabbir-The Exalted

Friday Sermon, 26 April 2002: Al-Mutakabbir-The Exalted

AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے تکبر کی حقیقت اور اللہ تعالیٰ کی صفت ’المتکبر‘ اور کبریائی کا تفصیلی بیان فرمایا۔ آپ نے لغوی معانی، آیاتِ قرآنیہ اور احادیثِ نبویہ کی روشنی میں واضح کیا کہ حقیقی بڑائی صرف اللہ تعالیٰ ہی کو زیبا ہے جبکہ انسان کے لیے تکبر ہلاکت کا باعث بنتا ہے۔ آخر میں آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کے حوالے سے تکبر کی باریک اقسام اور انکساری و عاجزی اختیار کرنے کی سخت تاکید بیان فرمائی۔

موضوعات: المتکبر، صفاتِ باری تعالیٰ، تکبر اور عاجزی، قرآن کریم کی تفاسیر، ارشادات حضرت مسیح موعود علیہ السلام

'
خطبه جمعه
وہ جو خدا کے مامور ومُرسل کی پورے طور پر اطاعت نہیں کرتا اس نے بھی تکبر سے ایک حصہ لیا ہے
تكبر سے بچو کیونکه تکبّر ہمارے خداوند ذوالجلال کی آنکھوں میں سخت مکروه هے۔
جو لوگ تکبر نہیں کرتے اور انکساری سے کام لیتے ہیں وہ ضائع نہیں ہوتے۔
آیات قرآنیہ ، احادیث نبویہ اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریرات کے حوالہ سے اللہ تعالیٰ کی صفت المتکبر اور کبریائی کا تذکرہ)
خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خلیفة المسیح الرابع ايده الله تعالیٰ بنصره العزيز - فرموده ۲۶ / اپریل ۲۰۰۲ء بمطابق ۲۶/ شہادت ۱۳۸۱ء هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
(خطبہ جمعہ کا یہ متن ادارہ الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فأعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين –
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين
آج سے اللہ تعالیٰ کی صفات کبر، کبریائی، تکبر اور استکبار کا مضمون بیان کیا جائے
گا۔ انشاء اللہ ۔ سب سے پہلے میں ان الفاظ کے لغوی معانی پیش کرتا ہوں۔
حضرت امام راغب اصفہانی رحمۃ اللہ علیه الكبر و التكبر والاسْتِحْبَارُ کو معنی کے لحاظ سے
قریب قریب بیان فرماتے ہوئے " المفردات " میں لکھتے ہیں:
كبر وہ حالت ہے جس کے سبب سے انسان محجب میں مبتلا ہو جاتا ہے اور عجب یہ ہے کہ انسان
اپنے آپ کو دوسروں سے بڑا خیال کرے۔ اور سب سے بڑا تکبر قبول حق سے انکار اور عبادت سے
انحراف کر کے اللہ تعالیٰ پر تکبر کرتا ہے۔
الاستكبار دو طرح پر آتا ہے: ایک یہ کہ انسان بڑا بننے کا مقصد اور اس کے لئے جستجو کرے
اور یہ بات اگر بر محل اور ایسے موقع پر ہو جس پر تکبر کرنا انسان کو سزاوار ہے تو محمود یعنی محل تدح میں
ہوگا۔
دوسرے یہ کہ انسان جھوٹی بڑائی کا اظہار کرے اور ایسے اوصاف کو اپنی طرف منسوب کرے
جو اس میں موجود نہ ہوں۔ یہ طریق مذموم یعنی محل ڈم میں ہے۔ قرآن کریم میں اسی دوسرے معنی
میں خدا تعالی کے یہ قول ہیں: ابی وَاسْتَكْبَرَ ، فَاسْتَكْبَرُوا فِي الأَرْضِ ، فَاسْتَكْبَرُوا وَكَانُوا قَوْمًا
مُجْرِمِين
یہاں فَاسْتَكْبَرُوا کے الفاظ سے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی بات پر کان دھرنے سے اُن کی
قوم کے تکبر کرنے، خود پسندی اور نخوت اختیار کرنے کی طرف توجہ دلائی گئی ہے جبکہ وَ كَانُوا
قَوْمًا مُجْرِمِین کے الفاظ سے یہ بتایا ہے کہ ان کے سابقہ جرائم نے ہی انہیں تکبر پر اکسایا تھا اور یہ تکبر
ان کے لئے کوئی نئی بات نہیں تھی بلکہ یہ تو اُن کا شیوہ بن چکا تھا۔
علامہ راغب مزید فرماتے ہیں: لفظ التکبر کا استعمال دو طرح پر ہوتا ہے۔ ایک یہ کہ حقیقت کسی
کے افعال حسنہ بہت زیادہ ہوں اور وہ ان میں دوسروں سے بڑھا ہوا ہو۔ اس معنی میں اللہ تعالیٰ صفت
تکبر سے متصف ہوتا ہے۔ چنانچہ فرمایا: العَزِيز الجبار المتكبر
دوسرے معنے یہ کہ کوئی مصنوعی طور پر تکلف اور جھوٹ کی راہ سے کسی بات میں کمال کا ادعا
کرے۔ ان معنوں میں یہ انسانوں کی صفت کے طور پر استعمال ہوا ہے۔ جیسے فرمایا: فبئس مَثْوَى
المُتَكَبّرين
چنانچہ معنی اول کے لحاظ سے یہ صفات محمودہ میں داخل ہے اور معنی ثانی کے لحاظ سے صفتِ ذم
ہے.... اور الكبرياء اطاعت اور فرمانبرداری کے درجہ سے اپنے آپ کو بلند سمجھنے کو کہتے ہیں اور یہ
صفت خدا کے سوا کسی اور کو زیبا نہیں ہے۔ چنانچہ فرمایا: وَلَهُ الكِبْرِياءُ فِي السَّمَوَاتِ وَالْأَرض اور
اس کا ثبوت اس حدیث قدسی سے بھی ملتا ہے جس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: الكبرياء ردائی
وَالعَظَمَةُ إِزَارِى فَمَنْ نَازَعَنى فِى واحدٍ مِنْهُمَا قَصَمْتُهُ يعنی کبریاء میرا اوڑھنا اور عظمت میرا
بچھونا ہے۔ پس جو شخص ان دونوں میں سے کسی ایک کو مجھ سے چھینے کی کوشش کرے گا تو میں اس کی
گردن توڑ دوں گا۔
التعبير : کسی کو بڑا سمجھنے اور اللہ اکبر کہہ کر اللہ تعالیٰ کی عظمت اور بڑائی کو ظاہر کرنے اور اسی
طرح اس کی عظمت کا احساس کرنے اور اس کو تسلیم کرنے پر بولا جاتا ہے۔ چنانچہ فرمایا: وَلِتُكْبَرُوا
الله عَلَى مَا هَدَاكُمْ (مفردات امام راغب)
ان کے لغوی معنے بیان کرنے کے بعد اب سب سے پہلے اس مضمون سے تعلق رکھنے والی
قرآن شریف کی چند آیات اور احادیث پیش کی جائیں گی۔ اور پھر حضرت اقدس مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام اور حضرت خلیفتہ اصبح اول رضی اللہ تعالٰی عنہ کے ارشادات پیش کئے جائیں گے۔
قُلِ الحَمْدُ لِلهِ الَّذِي لَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا وَلَمْ يَكُنْ لَهُ شَرِيكَ فِي الْمُلْكِ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ
ولى مِنَ الدُّلِ وَكَبره تكبيرا (بنی اسرائیل : ۱۱۲)
اور کہہ کہ تمام تعریف اللہ ہی کے لئے ہے جس نے کبھی کوئی بیٹا اختیار نہیں کیا اور جس کی
بادشاہت میں کبھی کوئی شریک نہیں ہوا اور کبھی اُسے ایسے ساتھی کی ضرورت نہیں پڑی جو (گویا)
کمزوری کی حالت میں اُس کا مددگار بنتا۔ اور تو بڑے زور سے اُس کی بڑائی بیان کیا کر۔
پھر سورۃ الحج کی ۳۸ ویں آیت لَنْ يَنَالَ اللهَ لُحُوْمُهَا وَلَا دِمَاؤُهَا وَلَكِنْ يَّنَالُهُ التَّقْوَى
منگم. كَذلِكَ سَخَّرَهَا لَكُمْ لِتُكَبِّرُوا اللهَ عَلَى مَا هَدَاكُمْ. وَبَشِّرِ الْمُحْسِنِينَ
ہر گز اللہ تک نہ ان کے گوشت پہنچیں گے اور نہ ان کے خون لیکن تمہارا تقویٰ اس تک پہنچے
گا۔ اسی طرح اُس نے تمہارے لئے انہیں مسخر کر دیا ہے تاکہ تم اللہ کی بڑائی بیان کرو اس بنا پر کہ جو
اس نے تمہیں ہدایت عطا کی۔ اور احسان کرنے والوں کو خوشخبری دیدے۔
پھر دو آیات ہیں سورة المدثر كى : ايها المدير. قُمْ فَانْذِرُ. وَرَبَّكَ فَكَبَرُ) (سورة
المدثر (۲۰۲) ۔ ۔ اسے کپڑا اوڑھنے والے ! ! اُٹھ کھڑا ہو اور اختباہ کر۔ اور اپنے رب ہی کی بڑائی بیان کر۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک
شخص کو فرمایا کہ " میں تمہیں اللہ کا تقویٰ اختیار کرنے اور ہر بلندی پر اللہ تعالیٰ کی بڑائی بیان کرنے کی
وصیت کرتا ہوں“۔ (سنن ابن ماجہ کتاب الجہاد)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ : ” دو خصلتیں ایسی ہیں کہ جن کو اگر کوئی مسلمان
ہمیشہ یادر کھے گا تو جنت میں داخل ہو گا۔ (ایک یہ کہ ) ہر نماز کے بعد دس مرتبہ سبحان اللہ ، دس مرتبہ
الحمد للہ اور دس مرتبہ اللہ اکبر کہے اور (دوسری یہ کہ ) سونے سے قبل تینتیس مرتبہ سبحان اللہ اور
تینتیس مرتبہ الحمد للہ اور چونتیس مرتبہ اللہ اکبر کہے“۔ (ترمذی کتاب الصلوة)
پھر سورۃ الحشر کی ۲۴ ویں آیت: هُوَ اللهُ الَّذِى لا إله إلا هو الملك القدوس السلام
المُؤْمِنُ مهيمن مِن العَزِيزُ الجَبَّارُ المُتَكَبِّرُ سُبْحَنَ الله عَمَّا يُشْرِكُونَ ۔ وہی اللہ ہے جس کے
سوا ا اور کوئی معبود نہیں۔ وہ بادشاہ ہے، پاک ہے، سلام ہے، امن دینے والا ہے، نگہبان ہے، کامل غلبہ
والا ہے، ٹوٹے کام بنانے والا ہے (اور) کبریائی والا ہے۔ پاک ہے اللہ اُس سے جو وہ شرک کرتے ہیں۔
مئی ۲۰۰۲ تا ۶ /جون ۲۰۰۲ء ) 5(

پھر سورۃ الجاثیہ کی ۳۷ ویں اور ۳۸ ویں آیت اللهِ الحَمْدُ رَبِّ السَّمَوَاتِ وَرَبِّ
الْأَرْضِ رَبِّ العَلَمِيْنَ. وَلَهُ الْكِبْرِيَاءُ فِي السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ ، وَهُوَا لَعَزِيْزُ الْحَكِيمُ
پس اللہ ہی کی سب تعریف ہے جو آسمانوں کا رب اور زمین کا رب ہے (یعنی وہی جو تمام
جہانوں کا رب ہے۔ اور اسی کی ہے ہر بڑائی آسمانوں میں بھی اور زمین میں بھی اور وہی کامل غلبہ والا
(اور) حکمت والا ہے۔
حضرت ابوبکر بن عبدالله بن میں اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جنت عدن میں لوگوں اور رویت باری تعالٰی کے درمیان صرف کبر
کی ایک چادر جو اس کے چہرے پر ہے ، حائل ہوگی۔(بخاری. کتاب تفسیر القرآن)
حضرت ابو سعید خدری روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
جس نے اللہ کی خاطر ایک درجہ تواضع اختیار کی اللہ تعالیٰ اس کا ایک درجہ بلند فرمائے گا
یہاں تک کہ اسے علیین میں جگہ دے گا، اور جس نے اللہ کے مقابل ایک درجہ تکتمر اختیار کیا تو
اللہ تعالیٰ اس کو ایک درجہ نیچے گرادے گا یہاں تک کہ اسے اسفل السافلین میں داخل کر دے گا۔
(مسند احمد بن حنبل، باقی مسند المكثرين من الصحابة)
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول کریم ﷺ کو یہ فرماتے
ہوئے سنا کہ فخر اور تکبر ، کثرت سے اونٹ پالنے والے بادیہ نشینوں میں ہوتا ہے۔ اور سکیت اور
اطمینان بھیٹر بکریاں پالنے والوں میں ہوتی ہے۔ اور ایمان یمنی ہے اور حکمت بھی یمنی ہے۔
(بخاری، کتاب المناقب)
یمنی سے مراد یہ ہے کہ بابرکت، قوت والی اور قدر و منزلت بڑھانے والی چیز ۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا:
تین قسم کے لوگ ایسے ہیں جن سے قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کلام تک نہ کرے گا نہ
انہیں پاک ٹھہرائے گا اور نہ ان کی طرف دیکھے گا۔ اور ان کے لئے درد ناک عذاب ہو گا۔ (وہ تین قسم
کے لوگ یہ ہیں) بوڑھا زانی اور جھوٹ بولنے والا بادشاہ اور وہ مفلس جو متکبر ہو۔
(صحيح مسلم كتاب الايمان)
حضرت مجدب بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ حضرت رسول اکرم ﷺ نے فرمایا:
ایک شخص نے کہا کہ اللہ کی قسم، اللہ فلاں کو نہیں بخشے گا۔ اس پر اللہ عزو جل نے فرمایا: کون
ہے جو میرے بارے میں قسم کھا کر کہہ سکتا ہے کہ میں فلاں کو نہیں بخشوں گا۔ میں نے یقینا اسے بخش
دیا اور (اے قسم کھانے والے) میں نے تیرے اعمال ضائع کر دیے۔
(صحیح مسلم: کتاب البر والصلة والآداب)
حضرت سلمہ بن الاکوع رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ مے کی موجودگی
میں ایک شخص نے بائیں ہاتھ سے کچھ کھایا۔ اس پر آپ نے فرمایا: اپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ۔ اس نے
کہا: میں ایسا نہیں کر سکتا۔ آپ نے فرمایا: تجھے کبھی بھی اس کی توفیق نہ ملے۔ اسے ایسا کرنے سے
صرف تکبر نے باز رکھا ہے۔ (صحیح مسلم کتاب الأشربه)
اس کے ہاتھ کو فالج ہی ہو گیا۔ جس ہاتھ سے اس نے کہا تھا کہ اسی ہاتھ سے کھاؤں گا اس
کو پھر اس سے کھانے کی توفیق نہیں ملی۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا:
قیامت کے روز اللہ تعالیٰ اس شخص کی طرف دیکھے گا بھی نہیں جو تکبر سے اپنا تہہ بند گھسیتا
ہے۔ (صحیح بخاری کتاب اللباس)
تہہ بند گھسیٹنا جو ہے یہ تکبر اور نخوت کی علامت ہے۔ ملکاؤں میں بھی کسی زمانہ میں انگریزوں
کی ملگاؤں میں یہ رواج تھا کہ بہت لمبا پیچھے کپڑا گھٹتا آتا تھا۔ اور نوکرانیاں اس کو اٹھا کر پھرتی تھیں۔
حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے متعلق یہ روایت ہے کہ بعض دفعہ آپ کا کپڑا بھی زمین پر گھٹا
کرتا تھا۔ تو آنحضرت ﷺ نے ان کے متعلق فرمایا کہ یہ تکبر کی وجہ سے نہیں کر رہا۔ یہ طبیعت کی
سادگی کی وجہ سے ہے۔ پس جو تکبر کر کے اپنا کپڑا گھیٹے گا یعنی بہت لمبی چیزیں پہنے گا تا کہ اس کی شان
بلند ہو یہ محض نفس کا دھوکہ ہے اور اس کی کوئی بھی حقیقت نہیں ہے۔
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے
فرمایا: تم میں سے میرے سب سے زیادہ پیارے اور قیامت کے روز سب سے زیادہ میرے قریب بیٹھنے
والے وہ لوگ ہیں جو تم میں سے سب سے خوش خلق ہیں۔ اور تم میں سے مجھے سب سے زیادہ نا پسندیدہ
اور قیامت کے روز مجھ سے سب سے زیادہ دور وہ لوگ ہوں گے جو بہت بڑھ بڑھ کر باتیں کرنے
والے ہیں اور فصاحت و بلاغت دکھانے کی خاطر منہ پھلا پھلا کر بات کرتے ہیں اور مُتفيهق ہیں۔
صحابہ نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول ! متفیهق کا کیا مطلب ہے؟ فرمایا: تکبر کرنے والے۔
(سنن ترمذى. كتاب البر والصلة)
علامہ فخر الدین راز کی سورۃ الحشر کی آیت ۲۴ کی تفسیر کے تحت اللہ تعالیٰ کی صفت
المتحر کی تفسیر کرتے ہوئے فرماتے ہیں نے یہ ہیں
جان لیجئے کہ المُتعبر مخلوق کے حق میں ایک ایسا نام ہے جو خدمت پر دلالت کرتا ہے
کیونکہ متکبر وہ ہوتا ہے جو کبر کا اظہار کر رہا ہو۔ اور مخلوق میں اس چیز کا ہونا ایک نقص ہے کیونکہ اسے
تکبر کرنا اور تعلی کر نازیبا نہیں ہے بلکہ یوں کہنا چاہئے کہ انسان کے ساتھ متکبر کا لفظ استعمال کرنے
میں حقارت، ذلت اور مسکنت لگی ہوئی ہے۔ پس جب انسان اپنی شان کو بڑھا بڑھا کر بیان کرتا ہے تو
ایسا کرنے میں وہ چھوٹا ہوتا ہے اور لفظ متکبر کا انسان کے بارے میں استعمال اس کے لئے خدمت کا
باعث ہے۔ ہاں البتہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کو ہر قسم کی بڑائی اور کبریائی زیبا ہے۔ پس جب وہ اپنی کبریائی کو
ظاہر کرتا ہے تو ایسا کرنے سے وہ اپنی بزرگی اور اپنی علومشان بیان کرنے میں بندوں کی رہنمائی کرتا ہے
اور المُتَكَبَرُ کا اللہ تعالیٰ کے حق میں استعمال اللہ تعالی کی انتہائی تعریف پر دلالت کرتا ہے۔ (رازی)
حضرت خلیفہ صبح اول رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:
متکبر اپنی کبریائی کی حد کو کبھی نہیں پہنچتا اور کبھی کامیاب نہیں ہو تا۔ میں نے ایسے نظارے
خود دیکھے ہیں۔ جوش تکبر میں جن پر ظلم کیا، جنہیں ذلیل سمجھا۔ آخر انہی کے ہاتھوں بلکہ میخ والے
جوتوں نے پٹوایا گیا ۔ “ (ضمیمه اخبار بدر قادیان. ۸/دسمبر شاشاء)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام فرماتے ہیں:
الكِبْرُ الَّذِي هُوَ رَاسُ السَّيَاتِ وَالضَّلَالِ الَّذِي يُبْعِدُ عَنْ طُرُقِ السَّعَادَاتِ
كرامات الصادقين ، روحانی خزائن جلد، صفحه ۱۴۶)
اس کا ترجمہ یہ ہے کہ کبر برائیوں اور گمراہی کا سر ہے جو انسان کو) خوش بختی اور سعادت سے
دور لے جاتا ہے۔
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بیان فرماتے ہیں:۔
کوئی شخص محبت الہی اور رضائے الہی کو حاصل نہیں کر سکتا جب تک دو صفتیں اس میں پیدانہ
ہو جائیں۔ اوّل تکبر کو توڑنا جس طرح کہ کھڑا ہوا پہاڑ جس نے سر اونچا کیا ہوا ہو تا ہے گر کر زمین سے
ہموار ہو جائے۔ اسی طرح انسان کو چاہئے کہ تمام تکبر اور بڑائی کے خیالات کو دور کرے۔ عاجزی اور
خاکساری کو اختیار کرے اور دوسرا یہ ہے کہ پہلے تمام تعلقات اس کے ٹوٹ جائیں جیسا کہ پہاڑ گر کر
متصدعا ہو جاتا ہے۔ اینٹ سے اینٹ جدا ہو جاتی ہے۔ ایسا ہی اس کے پہلے تعلقات جو موجب گندگی
اور الہی نارضامندی تھے وہ سب تعلقات ٹوٹ جائیں اور اب اس کی ملاقاتیں اور دوستیاں اور محبتیں اور
عداوتیں صرف اللہ تعالیٰ کے لئے رہ جائیں۔“
(ملفوظات جلد اوّل صفحه ۵۱۱.۵۱۰. جدید ایڈیشن)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔
اللہ تعالیٰ بہت رحیم و کریم ہے۔ وہ ہر طرح انسان کی پرورش فرماتا اور اس پر رحم کرتا ہے
اور اسی رحم کی وجہ سے وہ اپنے ماموروں اور مرسلوں کو بھیجتا ہے تاوہ اہل دنیا کو گناہ آلود زندگی سے
نجات دیں۔ مگر تکبر بہت خطرناک بیماری ہے جس انسان میں یہ پیدا ہو جاوے اس کے لئے رُوحانی
موت ہے۔ میں یقیناً جانتا ہوں کہ یہ بیماری قتل سے بھی بڑھ کر ہے۔ متکبر شیطان کا بھائی ہو جاتا ہے۔
اس لئے کہ تکبر ہی نے شیطان کو ذلیل و خوار کیا۔ اس لئے مومن کی یہ شرط ہے کہ اس میں تکبیر نہ ہو
بلکہ انکسار، عاجزی، فروتنی اس میں پائی جائے“۔ (ملفوظات جلد چہارم صفحه ۴۳۸.۳۳۷ جدید ایڈیشن)
۶۲۰۰۲ تا ۶ جون ۲۰۰۲

حضرت مسیح موعود علیہ السلام مزید فرماتے ہیں:۔
سب سے اول آدم نے بھی گناہ کیا تھا اور شیطان نے بھی۔ مگر آدم میں تکبر نہ تھا اس لئے
خدا تعالیٰ کے حضور اپنے گناہ کا اقرار کیا اور اس کا گناہ بخشا گیا۔ اس سے انسان کے واسطے تو بہ کے ساتھ
گناہوں کے بخشا جانے کی امید ہے لیکن شیطان نے تکبر کیا اور وہ ملعون ہوا جو چیز کہ انسان میں
نہیں، متکبر آدمی خواہ مخواہ اپنے لئے اس چیز کے دعوے کے واسطے تیار ہو جاتا ہے۔ انبیاء میں بہت سے
ہنر ہوتے ہیں۔ ان میں سے ایک ہنر سلب خودی کا ہوتا ہے۔ ان میں خودی نہیں رہتی۔ وہ اپنے نفس
پر ایک موت وارد کر لیتے ہیں۔ کبریائی خدا کے واسطے ہے۔ جو لوگ تکبر نہیں کرتے اور انکساری سے
کام لیتے ہیں وہ ضائع نہیں ہوتے“۔ (ملفوظات جلد پنجم صفحه ۲۱۶۔ جدید ایڈیشن)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مزید فرماتے ہیں:۔
میں بُت بننے سے سخت نفرت رکھتا ہوں۔ میں تو بت پرستی کو رڈ کرنے آیا ہوں نہ یہ کہ
میں خود بُت بنوں اور لوگ میری پوجا کریں۔ اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ میں اپنے نفس کو دوسروں پر
ذرا بھی ترجیح نہیں دیتا۔ میرے نزدیک متکبر سے زیادہ کوئی بت پرست اور خبیث نہیں۔ متکبر کسی خدا
کی پرستش نہیں کرتا بلکہ وہ اپنی پرستش کرتا ہے۔“
(ملفوظات جلد اول صفحه ۳۱۰ جدید ایڈیشن)
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام مزید فرماتے ہیں:۔
جیسے ایمان منکسر المزاجی اور اپنی رائے کو چھوڑ دینے سے پیدا ہوا ہے اسی طرح پر
بے ایمانی تکبر اور انانیت سے پیدا ہوتی ہے۔ اس لئے اس کے نتیجے میں زقوم کا درخت دوزخ میں ہوا
اور وہ بد اعمالیاں اور شوخیاں جو اس تکبر اور خود بینی سے پیدا ہوتی ہیں وہ وہی کھولتا ہواپانی یا پیپ ہو گی جو
دوزخیوں کو ملے گی ۔ “ (ملفوظات جلد اوّل صفحه ۵۷۳ جدید ایڈیشن)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پاک ہونے کے طریق بیان کرتے ہوئے فرماتے
ہیں:
پس میرے نزد یک پاک ہونے کا یہ عمدہ طریق ہے اور ممکن نہیں کہ اس سے بہتر کوئی اور
طریق مل سکے کہ انسان کسی قسم کا تکبر اور فخر نہ کرے۔ نہ علمی، نہ خاندانی، نہ مالی جب خدا تعالیٰ کسی کو
آنکھ عطا کرتا ہے تو وہ دیکھ لیتا ہے کہ ہر ایک روشنی جو ان ظلمتوں سے نجات دے سکتی ہے وہ آسمان
سے ہی آتی ہے اور انسان ہر وقت آسمانی روشنی کا محتاج ہے۔ آنکھ بھی دیکھ نہیں سکتی جب تک سورج
کی روشنی جو آسمان سے آتی ہے نہ آئے۔ اسی طرح باطنی روشنی جو ہر ایک قسم کی ظلمت کو دور کرتی ہے
اور اس کی بجائے تقویٰ اور طہارت کا نور پیدا کرتی ہے آسمان ہی سے آتی ہے۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ
انسان کا تقویٰ، ایمان، عبادت، طہارت سب کچھ آسمان سے آتا ہے۔ اور یہ خدا تعالیٰ کے فضل پر
موقوف ہے وہ چاہے تو اس کو قائم رکھے اور چاہے تو دور کر دے۔
پس کچی معرفت اسی کا نام ہے کہ انسان اپنے نفس کو مسلوب اور لاشئی محض سمجھے اور آستانہ
الوہیت پر گر کر انکسار اور عجز کے ساتھ خدا تعالیٰ کے فضل کو طلب کرے۔ اور اس نور معرفت کو مانگے
جو جذبات نفس کو جلا دیتا ہے اور اندر ایک روشنی اور نیکیوں کے لئے قوت اور حرارت پیدا کرتا ہے۔
پھر اگر اس کے فضل سے اس کو حصہ مل جاوے اور کسی وقت کسی قسم کا بسط اور شرح صدر حاصل ہو
جاوے تو اس پر تکبر اور نازنہ کرے بلکہ اس کی فروتنی اور انکسار میں اور بھی ترقی ہو۔ کیونکہ جس قدر وہ
اپنے آپ کو لاشئی سمجھے گا اسی قدر کیفیات اور انوار خدا تعالیٰ سے اتریں گے جو اس کو روشنی اور قوت
پہنچا ئیں گے ۔ اگر انسان یہ عقیدہ رکھے گا تو امید ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس کی اخلاقی حالت
عمدہ ہو جائے گی۔ دنیا میں اپنے آپ کو کچھ سمجھنا بھی تکبر ہے اور یہی حالت بنا دیتا ہے۔ پھر انسان کی یہ
حالت ہو جاتی ہے کہ دوسرے پر لعنت کرتا ہے اور اسے حقیر سمجھتا ہے“۔
(ملفوظات جلد چہارم صفحه ۲۱۲ جدید ایڈیشن)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔ 2 می 26
میں اپنی جماعت کو نصیحت کرتا ہوں کہ تکبر سے بچو کیونکہ تکبر ہمارے خداوند ذوالجلال
کی آنکھوں میں سخت مکروہ ہے۔ مگر تم شاید نہیں سمجھو گے کہ تکبر کیا چیز ہے۔ پس مجھ سے سمجھ لو کہ
میں خدا کی روح سے بولتا ہوں۔ ہر ایک شخص جو اپنے بھائی کو اس لئے حقیر جانتا ہے کہ وہ اس سے زیادہ
عالم یا زیادہ عقلمند یا زیادہ ہنر مند ہے وہ متکبر ہے کیونکہ وہ خدا کو سر چشمہ عقل اور علم کا نہیں سمجھتا اور
اپنے تئیں کچھ چیز قرار دیتا ہے۔ کیا خدا قادر نہیں کہ اُس کو دیوانہ کر دے اور اس کے اُس بھائی کو جس
کو وہ چھوٹا سمجھتا ہے اس سے بہتر عقل اور علم اور ہنر دیدے۔ ایسا ہی وہ شخص جو اپنے کسی مال یا جاہ و
حشمت کا تصور کر کے اپنے بھائی کو حقیر سمجھتا ہے وہ بھی متکبر ہے کیونکہ وہ اس بات کو بھول گیا ہے کہ
یہ جاہ و حشمت خدا نے ہی اس کو دی تھی اور وہ اندھا ہے اور وہ نہیں جانتا کہ وہ خدا قادر ہے کہ اس پر
ایک ایسی گردش نازل کرے کہ وہ ایک دم میں اسفل السافلین میں جاپڑے اور اس کے اس بھائی کو جس
کو وہ حقیر سمجھتا ہے اس سے بہتر مال و دولت عطا کر دے۔ ایسا ہی وہ شخص جو اپنی صحت بدنی پر غرور کرتا
ہے یا اپنے حسن اور جمال اور قوت اور طاقت پر نازاں ہے اور اپنے بھائی کا ٹھٹھے اور استہزاء سے
حقارت آمیز نام رکھتا ہے اور اُس کے بدنی عیوب لوگوں کو سناتا ہے وہ بھی متکبر ہے اور وہ اس خدا سے
بے خبر ہے کہ ایک دم میں اس پر ایسے بدنی عیوب نازل کرے کہ اس بھائی سے اس کو بد تر کر دے اور
وہ جس کی تحقیر کی گئی ہے ایک مدت دراز تک اس کے قومی میں برکت دے کہ وہ کم نہ ہوں اور نہ باطل
ہوں کیونکہ وہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔ ایسا ہی وہ شخص بھی جو اپنی طاقتوں پر بھروسہ کر کے دعا مانگنے میں
ست ہے وہ بھی متکبر ہے کیونکہ قوتوں اور قدرتوں کے سر چشمہ کو اس نے شناخت نہیں کیا اور اپنے
میں کچھ چیز سمجھا ہے۔
سو تم اے عزیزو! ان تمام باتوں کو یاد رکھو ایسا نہ ہو کہ تم کسی پہلو سے خدا تعالیٰ کی نظر میں
متکبر ٹھہر جاؤ اور تم کو خبر نہ ہو۔ ایک شخص جو اپنے ایک بھائی کے ایک غلط لفظ کی تکبر کے ساتھ تصحیح
کرتا ہے اس نے بھی تکبر سے حصہ لیا ہے۔ ایک شخص جو اپنے بھائی کی بات کو تواضع سے سننا نہیں
چاہتا اور منہ پھیر لیتا ہے اس نے بھی تکبر سے حصہ لیا ہے۔ ایک غریب بھائی جو اس کے پاس بیٹھا ہے
اور وہ کراہت کرتا ہے اس نے بھی تکبر سے حصہ لیا ہے۔ ایک شخص جو دعا کرنے والے کو ٹھٹھے اور
جنسی سے دیکھتا ہے اس نے بھی تکبر سے ایک حصہ لیا ہے۔ اور وہ جو خدا کے مامور اور مرسل کی پورے
طور پر اطاعت کرنا نہیں چاہتا اس نے بھی تکبر سے ایک حصہ لیا ہے۔ اور وہ جو خدا کے مامور اور
مرسل کی باتوں کو غور سے نہیں سنتا اور اس کی تحریروں کو غور سے نہیں پڑھتا اس نے بھی تکبر سے
ایک حصہ لیا ہے۔ سو کوشش کرو کہ کوئی حصہ تکبر کا تم میں نہ ہو تاکہ ہلاک نہ ہو جاؤ تا تم اپنے
اہل و عیال سمیت نجات پاؤ۔ خدا کی طرف جھکو اور جس قدر دنیا میں کسی سے محبت ممکن ہے تم اس سے
کرو اور جن قدر دنیا میں کسی سے انسان ڈر سکتا ہے تم اپنے خدا سے ڈرو۔ پاک دل ہو جاؤ اور پاک ارادہ
اور غریب اور مسکین اور بے شر تا تم پر رحم ہو۔“
(نزول المسيح. روحانی خزائن جلد ۱۸- صفحه ۴۰۳.۴۰۲)
اب آخر پر ایک الہام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ہے:
المُتَكَبَرُ یہ خدا کا کام ہے۔ اللہ اکبر"
(بدر، جلد ا نمبر ٣٠۳۰ ، مورخه ۲۷ / اکتوبر ۵ :۱۹۰۵۱۱ء صفحه ۲ تذکره صفحه ۵۷۴ مطبوعه ۱۹۲۹ء)
یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا فقرہ ہے کہ المتکبر یہ میرے متعلق نہیں یہ اللہ تعالیٰ کا
اپنا کلام ہے کہ اللہ المُتَكَتر ہے۔ اللہ اکبر۔
.. ******
۲۰۰۲ تا۲ جون ۴۲۰۰۲ ) 7(

آج 10 میں سے 10 باقی