Al-Wahab - The Bestower

Friday Sermon, 17 May 2002: Al-Wahab - The Bestower

AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے اللہ تعالیٰ کی صفت ’الوہاب‘ کا تفصیلی مفہوم لغت کی روشنی میں بیان کیا کہ وہ ذات جو بغیر کسی غرض اور معاوضے کے کثرت سے نعمتیں عطا فرماتی ہے۔ انہوں نے قرآن کریم کی آیات اور احادیث نبویہ کے حوالے سے واضح کیا کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو ہدایت، رحمت اور استغفار کے ذریعے مغفرت عطا کرتا ہے۔ نیز انہوں نے حضرت ابراہیم، حضرت زکریا، حضرت موسیٰ اور حضرت سلیمان علیہم السلام کی دعاؤں کا تذکرہ کیا جن میں نیک اولاد، حکمت اور بادشاہت کی التجائیں کی گئی تھیں۔ آخر میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات اور الہامات کے ذریعے نیک اولاد کی تربیت اور الٰہی عطیات کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

موضوعات: الوہاب، تفسیر قرآن کریم، انبیاء کی دعائیں، نیک اولاد، الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام

خطبه جمعه
الْوَهَّاب وہ ذات ہے جو ہر ایک کو اس کے حق کے عین مطابق عطا کرتی ہے۔ وہ ہستی جو وسیع پیمانے پر نوازے
اور ہمیشہ ایسی عطا کو جاری رکھے جس میں کسی قسم کا تکلف، کوئی طمع یا غرض کوئی معاوضہ کی خواہش شامل نہ ہو۔
قرآنی آیات ، احادیث نبویہ اور ارشادات حضرت مسیح موعود علیه السلام کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کی صفت الوهّاب کا تذکرہ)
خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خلیفة المسیح الرابع ایده الله تعالیٰ بنصرہ العزیز - فرمودہ ۷ ار مئی ۲۰۱۲ء بمطابق ۷ ار ہجرت ۱۳۸۱ء مجری سشی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
(خطبہ جمعہ کا یہ متن ادارہ الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فاعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين .
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين
آج اللہ تعالیٰ کی صفت و حاب کا مضمون بیان کیا جائے گا۔ انشاء اللہ۔ وہاب کے معانی بیان
کرتے ہوئے علامہ راغب اپنی کتاب المفردات میں تحریر فرماتے ہیں:- تیرا کسی کو اپنی مملوکہ چیز بغیر
کسی معاوضہ کے دینا هبه کہلاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ﴿وَوَهَبْنَا لَهُ اسْحق کے اور الحَمْدُ لِلهِ
الَّذِي وَهَبَ لِيَ عَلَى الكِبَرِ إِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاق اور الواهب اور الوهاب خدا تعالیٰ کی
صفات میں سے ہے۔ اور اس کا معنی ہے ایسی ذات جو ہر ایک کو اس کے حق کے عین مطابق عطا کرتی
ہے۔
تاج العروس میں لکھا ہے کہ :۔ خدا تعالیٰ کے اسماء میں سے ایک الوہاب بھی ہے اور اس سے
مراد ایسی ذات ہے جو بندوں پر نعمتیں نچھاور کرتی ہے۔ تاج العروس میں درج ان معنوں پر یہ
آیت کریمہ خوب روشنی ڈال رہی ہے: ﴿ أَلَمْ تَرَوْا أَنَّ اللهَ سَخَّرَ لَكُمْ مَّا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي
الْأَرْضِ وَأَسْبَغَ عَلَيْكُمْ نِعَمَهُ ظَاهِرَةً وَبَاطِنَةٌ ، وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يُجَادِلُ فِي اللهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَلَا
هُدًى و لا كتب منير - (سورة لقمان : ٢١)
کیا تم نے غور نہیں کیا کہ اللہ نے تمہارے لئے مسخر کر دیا ہے جو بھی آسمانوں اور زمین میں ہے
اور اس نے اپنی نعمتیں تم پر ظاہری طور پر بھی پوری کیں اور باطنی طور پر بھی۔ اور انسانوں میں سے
ایسے بھی ہیں جو اللہ کے بارہ میں بغیر کسی علم یا ہدایت یا روشن کتاب کے جھگڑتے ہیں۔
علامہ ابن اثیر، النهاية میں لکھتے ہیں کہ الوهاب اگر خدا تعالیٰ کی صفت کے طور پر استعمال ہو تو
اس سے مراد وہ ہستی ہے جو وسیع پیمانے پر خرچ کرے اور نوازے۔ اور ہمیشہ ایسی عطا کو جاری رکھے کہ
جس میں کسی قسم کا تکلف، کوئی طمع یا غرض یا کوئی معاوضہ کی خواہش شامل نہ ہو۔
لسان العرب میں لکھا ہے کہ المیہ ایسے تحفہ یا ایسی عطا کو کہتے ہیں جو معاوضہ اور غرض سے
خالی ہو اور جب ایسی عطاء بکثرت ہو تو اس کے کرنے والے کو وھاب کہیں گے ۔ اور ابو قاب خدا تعالٰی
کی صفات میں سے ہے اور اس سے مراد ایسی ذات ہے جو اپنے بندوں کو نعمتوں سے سرفراز کرتی ہے۔
سورۃ آل عمران کی آیت ۹: ﴿رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ
رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ اے ہمارے رب! ہمارے دلوں کو ٹیڑھا نہ ہونے دے بعد اس کے
کہ تو ہمیں ہدایت دے چکا ہو۔ اور ہمیں اپنی طرف سے رحمت عطا کر۔ یقینا تو ہی ہے جو بہت عطا
کرنے والا ہے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ہے جب رات کو جاگتے تو
کہتے : لا إله إِلَّا أَنتَ سُبْحْنَكَ اللهُمَّ اسْتَغْفِرُكَ لِذَنْبِي وَأسألكَ رَحْمَتَكَ اللهُمَّ زِدْنِي عِلما
وَ لَا تُزِعُ قَلبي بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنِي وَ هَبْ لِي مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الوَهَّاب - یعنی اے
اللہ ! تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔ اے اللہ اتو پاک ہے، میں تجھ سے اپنی خطاؤں کی مغفرت کا طلبگار
ہوں اور تیری رحمت کا سوالی ہوں۔ اے اللہ ! میرے علم میں اضافہ فرما اور مجھے ہدایت دینے کے بعد
میرے دل کو ٹیڑھا نہ کرنا اور مجھے اپنی جناب سے رحمت عطا فرما۔ یقینا تو ہی وصاب یعنی بہت زیادہ عطا
کرنے والا ہے۔(سنن ابو داؤد۔ کتاب الأدب)
حضرت شهر بن حوشب رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت ام سلمہ
رضی اللہ تعالٰی عنہا کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ علے بکثرت یہ دعا کیا کرتے تھے اللهُم مُقَلب
القُلوب ثبت قلبي عَلى دِينِكَ یعنی اے اللہ ! اے دلوں کو پھیر نے والے ! میرے دل کو اپنے دین پر
ثابت قدم رکھ ۔
حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتی ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! کیا دل بھی
پھر سکتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: ہاں، بنی آدم میں سے ہر ایک کا دل اللہ تعالی کی انگلیوں میں سے دو
انگلیوں کے درمیان ہے چنانچہ اگر اللہ چاہے تو اسے سیدھا رکھے اور اگر چاہے تو اسے ٹیڑھا کر دے۔
پس ہم اللہ تعالٰی، اپنے رب سے یہی دعا مانتے ہیں کہ وہ ہمیں ہدایت دینے کے بعد ہمارے دلوں کو
ٹیڑھا نہ کرے اور اُس بات کے سوالی ہیں کہ وہ ہمیں اپنی جناب سے رحمت عطا فرمائے کیونکہ وہی
وهاب ہے۔
حضرت سلمہ کہتی ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! کیا آپ مجھے کوئی دعا نہیں
سکھائیں گے جو میں اپنے لئے مانگا کروں ؟ آپ نے فرمایا: کیوں نہیں، تم یہ کہا کرو: اللَّهُمَّ رَبَّ مُحَمَّدٍ
النَّبِيِّ اغْفِرْ لِي ذَنْبي وَ أَذْهِبْ غَيْظَ قَلبي وَ أَجِرْنِي مِنْ مُضِلَّاتِ الفِتَنِ مَا أَحْيَيْتَنَا یعنی اے الله !
اے اپنے نبی محمد کے رب! میرے گناہ بخش دے اور میرے دل کے غیض و غضب کو دور فرمادے۔
اور گمراہ کرنے والے فتنوں سے پناہ میں رکھیو جب تک بھی تو ہمیں زندہ رکھے۔
(سنن ترمذى كتاب الدعوات)
عَنْ أَبِي بَكْرٍ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِي الله الله في حَجَّةِ الْوَدَاعِ يَقُولُ: إِنَّ اللهَ عَزَّ وَ جَلَّ
وَهَبَ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ عِنْدَ الاسْتَغْفَارِ. فَمَنْ اسْتَغْفَرَ بِنِيَّةٍ صَادِقَةٍ غُفِرَلَهُ ، وَمَنْ قَالَ لَا إِلَهَ
إِلَّا الله ، رُجِحَ مِيزَانُهُ وَمَنْ صَلَّى عَلَيَّ كُنْتُ شَفِيْعَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ (كنز العمال مكتبه الثراث الاسلامي )
حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی الله ﷺ کو حجتہ الوداع کے موقع
پر یہ فرماتے ہوئے سنا کہ اللہ عز وجل تمہارے گناہوں کا بدلہ نہیں لے گا۔ پس جو صدق نیت سے
استغفار کرے گا اس کو بخش دیا جائے گا اور جس نے لا الله إلا الله کہا اس کے ترازو کا پلڑا جھک جائے
گا۔ اور جس نے مجھ پر درود بھیجا قیامت کے روز میں اس کا شفیع ہوں گا۔ (بتر العمال مكتبه المتراث الاسلامی )
حضرت انس رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے : "إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى وَهَبَ لِأُمَّتِي لَيْلَةَ الْقَدْرِ
وَلَمْ يُعْطِهَا مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ“۔ (کنز العمال جلد ( مكتبه التراث الاسلامی) حضرت انس رضی اللہ تعالٰی عنہ
سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے میری امت کو لیله القدر عطا فرمائی ہے
اور اللہ تعالٰی نے تم سے پہلے لوگوں کو لیله القدر عطا نہیں کی تھی۔
ابن ماجہ کی حدیث ہے : : " عَنْ عَلِيَ قَالَ وَهَبَ لِي رَسُوْلَ اللهِ لا غُلَامَيْنِ أَخَوَيْنِ
فَبعْتُ اَحَدَهُمَا فَقَالَ مَا فَعَلَ العُلامَانِ؟" قُلْتُ بِعْتُ أَحَدَهُمَا، قَالَ رُدَّهُ. قَالَ : لَعَنَ
۲۰۰۲ تا ۲۷ جون ۶۲۰۰۲ ) 5(

رَسُولُ اللهِ لا لا صلى لا الله مَنْ فَرَّقَ D بَيْنَ الْوَالِدَةِ وَوَلَدِهَا وَبَيْنَ الْآخِ وَبَيْنَ أَخِيهِ
ابن ماجه کتاب التجارات ، باب النهي عَنِ التَّفْرِيقِ بَيْنَ السَّبِي
حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے دو ایسے غلام عطا
کئے جو آپس میں سگے بھائی تھے۔ میں نے ان میں سے ایک کو بیچ دیا۔ رسول اللہ الله ﷺ نے دریافت کیا کہ
وہ دو غلام کیسے ہیں؟ میں نے عرض کی حضور میں نے تو ان میں سے ایک کو فروخت کر دیا ہے۔ اس پر
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اسے واپس لے لو۔
ایک اور حدیث میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے کہ والدہ اور بیٹے یا دو بھائیوں کو جدا
کرنا اللہ کو سخت نا پسند ہے۔
علامہ فخر الدین رازی سورۃ آل عمران کی آیت (رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ
لَنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ ﴾ (آل عمران (۹) کی تفسیر کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ﴿إِنَّكَ أَنتَ الْوَهَّابُ گویا کہ بندہ عرض کرتا ہے اے میرے معبود ! یہ وہ چیزیں
ہیں جو میں نے اپنی دعا میں تجھے سے طلب کی ہیں۔ میری نسبت سے تو یہ بہت بڑی ہیں لیکن تیرے
کرم کی نسبت اور تیری جود و سخا اور رحمت کی نسبت سے یہ بہت حقیر ہیں۔ تو ایسی وَهَّاب ذات ہے
جس کی عطا سے میں نے اشیاء کے حقائق اور ان کا تعارف ، ان کی ماہیت اور ان کے وجود کو پہچانا ہے
اور اس کے علاوہ جو بھی ہے وہ سب تیری سخا، تیرے احسان اور تیرے کرم کی وجہ سے ہے۔
اے نیکیوں کو ہمیشہ قائم رکھنے والے اور قدیم سے احسان کرنے والے! مجھے امید ہے کہ تو اس
مسکین کی خواہش کو نامراد نہیں رکھے گا اور نہ ہی اس مسکین کی دعا کو رڈ کرے گا ۔ اے آرحم
الرَّاحِمِين اوراً كَرَمُ الأكرمين الْأَكْرَمِین خدا اس مسکین کو اپنے فضل کے ساتھ اپنی رحمت کا مور مور د بنادے۔
(تفسیر کبیر رازی)
حضرت خلیفہ المسیح الاول رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں: " ورَبَّنَا لَا تُزِعُ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ
هديتنا یعنی اے ہمارے رب! ہمیں کجی سے بچالے۔ یعنی قرآن کے معنے اپنی خواہشوں کے مطابق
نہ کریں۔ ﴿ وَهَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَہ اپنی خاص رحمت سے ممتاز کر۔ وہ رحمت کیا ہے۔
الرَّحْمَنُ عَلَمَ القُرْآنَ ) (الرحمن: ۲۰۲) ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان ۲۷۰ منی (۱۹۰۹12۰۹ء) )
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: "اے ہمارے خدا ہمارے دل کو لغزش
سے بچا اور بعد اس کے جو تو نے ہدایت دی ہمیں پھیلنے سے محفوظ رکھ اور اپنے پاس سے ہمیں رحمت
عنایت کر کیونکہ ہر ایک رحمت کو تو ہی بخشتا ہے“۔ (تذکرۃ الشہادتین ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۱۲۷)
پھر ہے : واللهِ مُلْكُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ ، يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ يَهَبُ لِمَنْ يَشَاءُ إِنَاثًا
وَيَهَبُ لِمَن يَشَاءُ الذُّكُور (سورة الشوری :۵۰) آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اللہ ہی کی ہے۔ وہ
جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے۔ جسے چاہتا ہے لڑکیاں عطا کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے لڑکے عطا کرتا ہے۔
حضرت زکریا علیہ السلام کی دعا: هُنَالِكَ دَعَا زَكَرِيَّا رَبَّهُ. قَالَ رَبِّ هَبْ لِي مِنْ لَدُنْكَ
ذُرِيَّةٌ طَيِّبَةٌ . إِنَّكَ سَمِيعُ الدُّعَاءِ ﴾ (سورة آل عمران :۳۹)۔ اس موقع پر زکریا نے اپنے رب سے دعا
کی اے میرے رب ! مجھے اپنی جناب سے پاکیزہ ذریت عطا کر۔ یقینا تو بہت دعا سننے والا ہے۔
حضرت زکریا علیہ السلام کی ایک اور دعا : وَانِي خِفْتُ الْمَوَالِيَ مِنْ وَرَائِي وَكَانَتِ
امْرَأَتِي عَاقِرًا فَهَبْ لِي مِنْ لَدُنْكَ وَلِيًّا ) (سورة مريم (1) اور میں یقیناً اپنے بعد اپنے شرکاء سے ڈرتا
ہوں جبکہ میری بیوی بھی بانجھ ہے۔ پس مجھے خود اپنی جناب سے ایک وارث عطا کر۔
حضرت زکریا علیہ السلام کی دعا کی قبولیت کا ذکر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: فَاسْتَجَبْنَا
لَهُ وَوَهَبْنَا لَهُ يَحْيَى وَأَصْلَحْنَا لَهُ زَوْجَهُ إِنَّهُمْ كَانُوا يُسْرِعُونَ فِي الْخَيْرَاتِ وَيَدْعُوْنَنَا رَغَبًا
وَرَهَبًا وَكَانُوا لَنَا خَشِعِينَ (سورة الانبياء : ۔ پس ہم نے اس کی دعا کو قبول کیا اور اسے
کی عطا کیا اور ہم نے اس کی بیوی کو اس کی خاطر تندرست کر دیا۔ یقیناوہ نیکیوں میں بہت بڑھ چڑھ کر
حصہ لینے والے تھے اور ہمیں چاہت اور خوف سے پکارا کرتے تھے اور ہمارے سامنے عاجزی سے جھکنے
والے تھے۔
حضرت خلیفۃ المسیح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:۔
مفسرین نے جھک مارا ہے جو کہا ہے کہ زکریا نا امید تھے۔ ناامید خدا کی جناب سے کافر ہوتا
ہے۔ ہاں یہ صحیح ہے کہ انبیاء دعا نہیں کرتے جب تک خاص تحریک اور اجازت الہی نہ ہو۔ حضرت نوح
کی نسبت پڑھو انِّی اَعِظُكَ أن تَكُونَ مِنَ الجهلِينَ) (عود)۔ پس اس وقت زکریا کو ایک
تحریک ہوئی تو کہا: اے خدا! ایسی نیک اولاد مجھے بھی دے۔ یہ معنے ہیں ﴿هَبْ لِي مِنْ لَدُنْكَ ذُرِّيَّةٌ
طَيِّبَةٌ إِنَّكَ سَمِيعُ الدُّعَاءِ) کے “۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان. ۱۷ جون انشاء)
حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دعا: الحَمْدُ لِلهِ الَّذِى وَهَبْ لِي عَلَى الكِبَرِ إِسْمَعِيلَ
وَإِسْحَقَ إِنَّ رَبِّي لَسَمِيعُ الدُّعَاءِ (سورة ابراهيم :۴۰) ۔ سب حمد اللہ ہی کے لئے ہے جس
نے مجھے بڑھاپے کے باوجود اسماعیل اور اسحاق عطا کئے۔ یقیناً میر ارب دعا کو بہت سننے والا ہے۔
حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک اور دعا : رَبِّ هَبْ لِي مِنَ الصَّلِحِينَ
(سورة الصفت: ۱۰۱)۔ اے میرے رب! مجھے صالحین میں سے (وارث) عطا کر۔
اياسِ بْنِ سَلَمَةَ بْن الأكوع الأسلمی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول
اللہ میلے ﷺ کو کبھی کوئی دعا کرتے نہیں سنا جس کی ابتدا آپ ان کلمات سے نہ کرتے ہوں: سُبْحَانَ رَبِّي
الأغلى العَلِيِّ الوَهَّابِ پاک ہے میرا رب جو سب سے بلند ہے، وہ بہت بلند ہے اور بہت عطا
کرنے والا ہے۔ (مسند احمد بن حنبل، مسند المذنبين)
اب اس میں یہ جو روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ہی اللہ کو کبھی اس کے سواد عا کی ابتدا کرتے
ہوئے نہیں سنا حالانکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی الہ وسلم کی بہت سی دعائیں ایسی تھیں جن کا آغاز
اس سے نہیں ہوا کرتا تھا۔ پس آپ نے نہیں سنا ہو گا۔ تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ نے اس کے
سوا کبھی اور کوئی دعا کی ہی نہیں۔
حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام اور دوسرے انبیاء کا ذکر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
وَ وَهَبْنَا لَهُ إِسْحَقَ وَيَعْقُوْبَ كُلَّا هَدَيْنَا . وَنُوْحًا هَدَيْنَا مِنْ قَبْلُ وَ مِنْ ذُرِّيَّتِهِ دَاوُدَ
وَسُلَيْمَنَ وَأَيُّوبَ وَيُوْسُفَ وَمُوسَى وَهَرُونَ . وَكَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ (سورة الانعام (۸۵)
اور اس کو ہم نے اسحاق اور یعقوب عطا کئے۔ سب کو ہم نے ہدایت دی۔ اور نوح کو ہم نے اس
سے پہلے ہدایت دی تھی اور اُس کی ذریت میں سے داؤد کو اور سلیمان کو اور ایوب کو اور یوسف کو اور
موسیٰ کو اور ہارون کو بھی۔ اور اسی طرح ہم احسان کرنے والوں کو جزا عطا کیا کرتے ہیں۔
سورۃ العنکبوت میں ہے : ﴿وَوَهَبْنَا لَهُ إِسْحَقَ وَيَعْقُوبَ وَجَعَلْنَا فِي ذُرِّيَّتِهِ النُّبوَّةَ
۲۰۰۲ تا ۲۷ جون ۲۰۰۲ء

وَالْكِتَبَ وَآتَيْنَهُ أَجْرَهُ فِي الدُّنْيَا، وَإِنَّهُ فِي الْآخِرَةِ لَمِنَ الصَّلِحِينَ ﴾ (سورة العنكبوت (۲۸)
اور ہم نے اُسے (یعنی ابراہیم کو ) اسحاق اور یعقوب عطا کئے اور اس کی ذریت میں بھی نبوت
اور کتاب ( کے انعام) رکھ دیئے۔ اور اُسے ہم نے اُس کا اجر دنیا میں بھی دیا اور آخرت میں تو وہ یقیناً
صالحین میں شمار ہو گا۔
قرآن کریم میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کا مزید ذکر: (فَلَمَّا اعْتَزَلَهُمْ وَمَا يَعْبُدُونَ مِنْ
دُوْنِ اللهِ، وَ وَهَبْنَا لَهُ إِسْحَقَ وَيَعْقُوْبَ. وَكُلًّا جَعَلْنَا نَبِيًّا. وَوَهَبْنَا لَهُمْ مِّنْ رَّحْمَتِنَا وَجَعَلْنَا
لَهُمْ لِسَانَ صِدْقٍ عَلِيًّا ) (سورة مريم: ۵۱.۵۰)۔ پس جب اس نے انہیں چھوڑ دیا اور اُن کو بھی جن
کی وہ اللہ کے سوا عبادت کرتے تھے ہم نے اسے اسحاق اور یعقوب عطا کئے اور سب کو ہم نے نبی بنایا۔
اور ہم نے انہیں اپنی رحمت سے نوازا اور اُنہیں ایک بلند مرتبہ زبانِ صدق عطا کی۔
امام فخر الدین راز کی سورۃ مریم کی آیات فَلَمَّا اعْتَزَلَهُمْ وَمَا يَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللهِ. وَ
وَهَبْنَا لَهُ إِسْحَقَ وَيَعْقُوْبَ. وَكُلًّا جَعَلْنَا نَبِيًّا. وَوَهَبْنَا لَهُمْ مِنْ رَّحْمَتِنَا وَجَعَلْنَا لَهُمْ لِسَان
صِدْقٍ عَلِيًّا ) (سورۃ مریم:۵۰-۵۱) کی تفسیر کے تحت تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو نبوت
کے علاوہ بھی جو عطا کر نا تھا عطا فرمایا اور اس عطا میں مال، جاہ و جلال، پیروکار ، پاک نسل اور اور ذریت طیبہ
داخل ہیں۔(تفسیر کبیر رازیؒ)
حضرت خلیفہ مسیح الاوّل رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں:-
چونکہ آپ نے خدا کے لئے ایسا کیا اس لئے اللہ نے اس کے عوض میں ﴿وَهَبْنَا لَهُ إِسحق و
یعقوب یعنی حضرت الحق و حضرت یعقوب ایسے برگزیدہ دئے اور سخت بیانی کے مقابل پر جَعَلْنَا
لَهُمْ لِسَانَ صِدْقٍ عَلِيًّا فرمایا۔ یعنی ان کا ذکر جمیل دنیا میں کر دیا۔ 55 (بدر ۲۳/۱اگست المشاء صفحه ۴)
حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ذکر میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ﴿ وَوَهَبْنَا لَهُ إِسْحَقَ وَيَعْقُوْبَ
نَافِلَةٌ وَكُلًّا جَعَلْنَا صَلِحِينَ (سورۃ الانبیاء (۷۳) اور اسے ہم نے اسحاق عطا کیا اور پوتے کے
طور پر یعقوب۔ اور سب کو ہم نے پاکباز بنایا تھا۔
علامہ فخر الدین راز کی سورۃ انبیاء کی آیت ( وَوَهَبْنَا لَهُ إِسْحَقَ وَيَعْقُوبَ نَافِلَةٌ. وَكُلا
جَعَلْنَا صلِحِينَ (سورۃ الانبیاء (۷۳) کی تفسیر کرتے ہوئے تحریر کرتے ہیں کہ وَوَهَبْنَا لَهُ
إِسْحَقَ وَيَعْقُوْبَ نَافِلَةٌ کے بارہ میں یاد رکھیں کہ نافلة سے مراد خاص عطیہ ہے کہ نفل بھی
اسی معنی میں استعمال ہوتا ہے اور بہت زیادہ عطا کرنے والے شخص کو ”نو فل“ کہتے ہیں۔ اس حصہ
آیت کے بارہ میں مفسرین کے دو قول ہیں ۔ (۱) مجاہد اور عطا کا قول ہے کہ نافلة کے یہاں ﴿وَهَبْنَا
کا ایسا مصدر ہے جس میں اس کے الفاظ استعمال نہیں ہوئے اور اس کے اور اللہ تعالیٰ کے قول
وَهَبْنا له میں کوئی فرق نہیں۔ یعنی میں نے اسحاق اور یعقوب دونوں ابراہیم کو عطیہ کے طور پر
محض فضل سے عطا کئے ۔ قطع نظر اس بات کے کہ وہ اس عطاء کے مستحق ہوتے۔ (۲) ابی بن کعب،
ابن عباس، قتادہ، فراء اور زجاج کہتے ہیں کہ ابراہیم علیہ السلام نے جب اللہ تعالٰی سے بیٹا طلب کیا تو
بایں الفاظ دعا کی رَبِّ هَبْ لِي مِنَ الصَّلِحِيْنَ ۔ پس اللہ تعالی نے ان کی دعا کو قبول فرمایا اور آپ
کو الحق عطا کر دیا اور حضرت ابراہیمؑ کی دعا کے بغیر ہی ان کو یعقوب بھی عطا کیا اور یوں یعقوب
نافِلة))، ٹھہرے یعنی ایسی فعل کی طرح جو انسان طوعا کرتا ہے۔ گویا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے
وَوَهَبْنَا لَهُ اِسْحَق کہ ہم نے ابراہیم کو اسحاق علیہ السلام ان کی قبولیت دعا کے نشان کے طور پر
عطا کئے تھےتھے۔ ۔((تفس تفسیر کبیر رازی)
حضرت خلیفۃ صحیح الاول رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں: ”جب ابراہیم ان لوگوں سے۔
اپنے بہت پر ست باپ اور اپنی بت پرست قوم اور اُن کے بتوں سے الگ ہوا تو اسے اللہ تعالی نے نہیں بیٹا
الحق اور نبی پوتا یعقوب جیسا عطا فرمایا۔ اور ان لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے اتنے انعامات
بخشے جن کے بیان کی حاجت نہیں۔ کیونکہ ابراہیمی خاندان کے برکات ظاہر ہیں۔ تمام دنیا کے لوگ
ان کی مدح اور ثناء کرتے ہیں۔ “ تصدیق براہین احمدیه. صفحه ۲۹۰)
حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک اور دعا : رَبِّ هَبْ لِي حُكْمًا والحِقْنِي
بِالصَّلِحِيْنَ وَاجْعَلْ لَى لِسَانَ صِدْقٍ فِي الْآخِرِيْنَ وَاجْعَلْنِي مِنْ وَرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِيمِ ﴾ (سورة
الشعراء : ۸۴ تا ۸۶) اے میرے رب! مجھے حکمت عطا کر اور مجھے نیک لوگوں میں شامل کر۔ اور میرے
لئے آخرین میں میچ کہنے والی زبان مقد تر کر دے۔ اور مجھے نعمتوں والی جنت کے وارثوں میں سے بنا۔
حضرت خلیفہ مسیح الاوّل رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:۔ رو ” برہمو ازم والے اپنے لئے ایک
بات اختیار کرتے ہیں۔ تجربہ سے مفید ثابت نہیں ہوتی تو وہ چھوڑ دیتے ہیں۔ خدا کی باتیں ایسی نہیں
ہو تیں۔
لِسَانَ صِدق : بڑے بڑے علوم پھیلیں گے۔ ترقیاں ہوں گی۔ الہی میری زبان ایسی پختہ
ہو کہ اس کے خلاف کبھی کچھ ثابت نہ ہو ۔ “ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۰ جولانی اشاء)
حضرت موسیٰ علیہ الصلواۃ والسلام کے تعلق میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿وَوَهَبْنَا لَهُ مِن رَّحْمَتِنَا
اَخَاهُ هَرُونَ نَبِيًّا ) (سورۃ مریم : ۵۲) اور ہم نے اسے اپنی رحمت سے اس کا بھائی ہارون بطور نبی عطا
کیا۔
حضرت خلیفۃ المسیح الاول رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں: ” اخوت خاص برکات کا موجب ہوتی
ہے۔ جن کے بھائی نہیں ہوتے خواب میں اُن کے بازو کٹے ہوئے ہوتے ہیں۔ خدا تعالی کے بعض
فیضان جماعت واخوت کے ساتھ خاص ہیں کہ بغیر اس اخوت کے وہ نازل ہی نہیں ہو سکتے۔ ہمارے
حضرت صاحب بھی کئی مخلصین کو اخی کر کے لکھتے ہیں۔ نسیم اخبار بدر قادیانی انعلی ) ۔ جس
طرح حضرت خلیفہ اصحیح اول کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے انجنی فرمایا۔
حضرت موسیٰ علیہ السلام کا ذکر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : ﴿فَفَرَرْتُ مِنْكُمْ لَمَّا
خِفْتُكُمْ فَوَهَبَ لِي رَبِّي حُكْمًا وَجَعَلَنِي مِنَ الْمُرْسَلِينَ ) - (سورة الشعراء (۲۲) ۔ پس میں تم
سے فرار ہو گیا جب میں تم سے ڈرا تب میرے رب نے مجھے حکمت عطا کی اور مجھے پیغمبروں میں سے
بنا دیا۔
حضرت داؤد کو حضرت سلیمان عطا ہونے کا ذکر ہے : ﴿وَوَهَبْنَا لِدَاوُدَ سُلَيْمَنَ نِعْمَ الْعَبْدُ
إِنَّهُ أَوَّابٌ ) (سورة ص: ۳۱)۔ ہم نے داؤد کو سلیمان عطا کیا۔ کیا ہی اچھا بندہ تھا۔ یقیناوہ بار بار عاجزی
سے جھکنے والا تھا۔
حضرت سلیمان علیہ السلام کی دعا: قَالَ رَبِّ اغْفِرْ لِي وَهَبْ لِي مُلَكًا لَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ مِّنْ
بَعْدِى إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ ) (سورة ص : ۳۶)۔ (اور) کہا اے میرے رب مجھے بخش دے اور مجھے
ایک ایسی سلطنت عطا کر کہ میرے بعد اُس پر اور کوئی نہ بیچے۔ یقینا تو ہی بے انتہا عطا کرنے والا ہے۔
علامہ فخر الدین راز کی سورۃ ص کی آیت قَالَ رَبِّ اغْفِرْ لِي وَهَبْ لِي مُلْكًا لَّا يَنْبَغِى
لِأَحَدٍ مِنْ بَعْدِى . إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ ﴾ (صَ:۳۶) کی تفسیر کرتے ہوئے تحریر کرتے ہیں کہ یہ
آیت اس امر پر دلالت کرتی ہے کہ یہ ضروری ہے کہ دینی مہمات کو دنیوی مہمات پر مقدم رکھا
جائے۔ سلیمان علیہ السلام نے اولا اللہ سے مغفرت طلب کی اور پھر اس کے بعد مملکت طلب کی۔
اور یہ آیت اس بات پر بھی دلالت کرتی ہے کہ اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرنے کی توفیق
ہی دنیا میں بھلائی کے دروازے کھولنے کا سبب بنتی ہے کیونکہ حضرت سلیمان علیہ السلام نے پہلے اللہ
تعالیٰ سے مغفرت طلب کی، پھر اس کے ساتھ مملکت طلب کرنے کو ملایا ہے اور نوح علیہ السلام نے
بھی ایسے ہی کیا تھا۔ اللہ تعالٰی ان کی طرف یہ بیان منسوب فرماتا ہے: ﴿فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ إِنَّهُ
۲۰۰۲ تا ۷ ۲ جون ۲۰۰۲ء ) 7(

كَانَ غَفَّارًا يُرْسِلِ السَّمَاءَ عَلَيْكُمْ مِدْرَارًا وَيُمْدِدْكُمْ بِأَمْوَالٍ وَبَنِین کی اور خدائے غفار سے
پہلے مغفرت طلب کرو۔ (پھر) وہ تم پر موسلا دھار بارش بھی برسائے گا اور پھر تمہیں اموال اور اولاد
بھی عطا کرے گا۔(تفسیر کبیر رازیؒ)
حضرت ایوب علیہ السلام کے متعلق الله تعالی فرماتا ہے: ﴿ وَوَهَبْنَا لَهُ أَهْلَهُ وَمِثْلَهُمْ مَّعَهُمْ
رَحْمَةً مِنَّا وَذِكْرَى لِأُولِي الْأَلْبَابِ ﴾ (سورۃ ص:۴۴)۔ اور پھر ہم نے اسے اس کے اہل خانہ
اور ان کے علاوہ ان جیسے اور بھی عطا کر دیئے اپنی رحمت کے طور پر اور اہل عقل کے لئے ایک سبق
آموز ذکر کے طور پر۔
سورة الفرقان آیت ۷۵: ﴿ وَالَّذِينَ يَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّتِنَا قُرَّةَ
أَعْيُنِ وَاجَعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا ہے۔ اور وہ لوگ جو یہ کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب! ہمیں اپنے جیون
ساتھیوں اور اپنی اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا کر اور ہمیں متقیوں کا امام بنادے۔
حضرت خلیفۃ اصبح الاول رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: "وہی جو دعا مانگتے ہیں کہ اے ہمارے
رب! ہمارے ساتھیوں ( بیبیاں ہوں یا اور دوست) اور ہماری اولاد سے ہمیں آرام دے۔ وہ ہماری
آنکھوں کا نور ہوں جو دل کے سرور کا نشان ہے۔ اور دُعا مانگتے ہیں کہ ہم بچے فرماں برداروں کے
واسطے آئندہ کے لئے نمونے ہوں۔ “ ( تصدیق براہین احمدیه. صفحه ۲۶۳:۲۷۴)
حضرت اقدس مسیح موجود علیہ السلام فرماتے ہیں: ”نکاح سے ایک اور غرض بھی ہے جس
کی طرف قرآن کریم میں یعنی سورۃ الفرقان میں اشارہ ہے اور وہ یہ ہے: ﴿رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا
وَ ذُرِّيَّتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ اِمَاما یعنی مومن وہ ہیں جو یہ دعا کرتے ہیں کہ اے ہمارے
خدا ہمیں اپنی بیویوں کے بارے میں اور فرزندوں کے بارے میں دل کی ٹھنڈک عطا کر اور ایسا کر کہ
ہماری بیویاں اور ہمارے فرزند نیک بخت ہوں اور ہم اُن کے پیش رو ہوں۔“
آریه دهرم. روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۳)
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: "لوگ اولاد کی خواہش تو کرتے ہیں مگر نہ
اس لئے کہ وہ خادم دین ہو بلکہ اس لئے کہ دنیا میں اُن کا کوئی وارث ہو اور جب اولاد ہوتی ہے تو اس کی
تربیت کا فکر نہیں کیا جاتا۔ نہ اس کے عقائد کی اصلاح کی جاتی ہے اور نہ اخلاقی حالت کو درست کیا جاتا
ہے۔ یہ یادر کھو کہ اس کا ایمان درست نہیں ہو سکتا جو اقرب تعلقات کو نہیں سمجھتا، جب وہ اس سے
قاصر ہے تو اور نیکیوں کی امید اس سے کیا ہو سکتی ہے۔ اللہ تعالٰی نے اولاد کی خواہش کو اس طرح پر
قرآن میں بیان فرمایا ہے۔ (رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ
اما ما ۔ یعنی خدا تعالیٰ تو ہم کو ہماری بیویوں اور بچوں سے آنکھ کی ٹھنڈک عطا فرمادے۔ اور یہ تب ہی
میسر آسکتی ہے کہ وہ فسق و فجور کی زندگی بسر نہ کرتے ہوں بلکہ عباد الرحمن کی زندگی بسر کرنے والے
ہوں اور خدا کو ہر شے پر مقدم کرنے والے ہوں اور آگے کھول کر کہہ دیا: ﴿وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ
اما ما ۔ اولاد اگر نیک اور متقی ہو تو یہ ان کا امام ہی ہو گا۔ اس سے گویا متقی ہونے کی بھی دعا ہے“۔
(الحكم. جلد ۵ نمبر ۳۵ صفحه ۱۰ تا ۱۲ - ۲۳/ستمبر ۱۹۰۱ء)
سورة ص میں ہے: ﴿ام عِنْدَهُمْ خَزَائِنُ رَحْمَةِ رَبِّكَ العَزِيزِ الْوَهَّابِ﴾ (سورة ص: ١٠).
کیا ان کے پاس تیرے کامل غلبہ والے (اور) بہت عطا کرنے والے رب کی رحمت کے خزانے ہیں؟
علامہ فخر الدین رازگی سورة ص کی آیتم عِنْدَهُمْ خَزَائِنُ رَحْمَةِ رَبِّكَ الْعَزِيزِ
الوَهَّابِ ) (ص:۱۰) کی تفسیر کرتے ہوئے تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالٰی کے ارشاد وام عِنْدَهُمْ
خَزَائِنُ رَحْمَةِ رَبِّكَ العَزِيزِ الْوَهَّابِ ہے میں یہ جواب مخفی ہے کہ منصب نبوت ایک عظیم منصب
ہے اور بلند درجہ ہے اور یہ مقام عطا کرنے والے قادر وجود کے لئے ضروری ہے کہ وہ عزیز بھی ہو
یعنی کامل قدرت رکھنے والا۔ اور یہ بھی ضروری ہے کہ وہاب یعنی بہت عطا کرنے والا بھی ہو اور ایسا
وجود صرف اللہ سبحانہ تعالیٰ ہی ہے۔ اور جب وہ ذات کامل القدرت اور کامل الجود ہے تو وہ یہ نعمت بلا
روک ٹوک غنی کو بھی اور فقیر کو بھی عطا کر سکتا ہے۔ اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اس (نبی) کے
دشمن اسے پسند کریں یا نا پسند ۔ (تفسیر کبیر رازی)
اب آخر پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات۔ تخمینا ۱۸۷ء۔ الہام حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام:
" پر انا الہام کوئی تین سال کا جو پہلے بھی حضرت نے کئی دفعہ سنایا ہے۔ اور آج پھر سنایا۔
فَارْتَدَّا عَلَى آثَارِهِمَا وَوُهِبَ لَهُ الْجَنَّةُ (بدر جلد ٢ نمبر ۴ مورخه ۲۳ جنوری 1904ء صفحه ۳)۔ پھر وہ
دونوں پچھلے پاؤں واپس لوٹ گئے اور اس کو جنت عطا کی گئی۔ (تذکرہ صفحه ۲۹ مطبوعه 1113م)
آگے ہے الہام - ۶/۷/ نومبر 1906ء : سَاهَبُ لَكَ غُلَامًا زَكِيًّا. رَبِّ هَبْ لِى ذُرِّيَّةٌ
طيِّبَةٌ إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَامٍ اسْمُهُ يَحْى. أَلَمْ تَرَكَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِاصْحَابِ الفِيْل أَخَذَهُمُ اللهُ
بَقِيَ وَحْدَهُ . لا شَرِيكَ مَعَهُ. قُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ ۔ ترجمہ : میں ایک پاک اور پاکیزہ
لڑکے کی خوشخبری دیتا ہوں۔ اے میرے خدا! پاک اولاد مجھے بخش۔ میں تجھے ایک لڑکے کی خوشخبری
دیتا ہوں جس کا نام بھی ہے۔ ( معلوم ہوتا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ زندہ رہنے والا) تو دیکھے گا کہ تیرا
رب اُن مخالفوں سے کیا کرے گا جو تیرے معدوم کرنے کے لئے حملے کرتے ہیں۔ خدا اُن کو پکڑے گا
اور یہ خدا کا بندہ اکیلا رہے گا۔ اس کے ساتھ کوئی شریک نہ ہو گا۔ حق آگیا اور باطل بھاگ گیا یعنی باطل
بھاگ جائے گا۔ (تذکرہ صفحه ۳۱۵۴۰، مطبوعه 1313ء)
....... ❀❀❀❀

آج 10 میں سے 10 باقی