Al-Shaheed - The Witness, The Observer

Friday Sermon, 24 May 2002: Al-Shaheed - The Witness, The Observer

AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے اللہ تعالیٰ کی صفات الشہید اور الشاہد کی تفصیلی تشریح بیان فرمائی۔ انہوں نے قرآن کریم کی مختلف آیات اور احادیث نبویہ کی روشنی میں ان صفات کے لغوی مفاہیم اور خدا تعالیٰ کے ہر چیز پر گواہ اور نگران ہونے کے پہلوؤں کو واضح کیا۔ مزید برآں، انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کے حوالے سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی وفات سے متعلق قرآنی شہادت پر روشنی ڈالی۔

موضوعات: الشهید، الشاہد، قرآن کریم، وفات مسیح

....... ...
خطبه جمعه
الله تعالیٰ کے هر چیز پر شھید ھونے سے مراد یه هے که اس سے کوئی چیز مخفی نھیں
اللہ تعالیٰ نے آنحضرت کی نصرت کر کے اور آپ کے دشمنوں کو ہلاک کر کے اور آپ کی کامیابی میں
ہر ایک روک کو دور کر کے گواہی دے دی کہ یہ ہمارا بھیجا ہوا ہے۔
آیات قرآنی ، احاديث نبويه اور حضرت مسیح موعود عليه السلام کے ارشادات کے حوالہ سے اللہ تعالیٰ کی صفت الشهيد اور الشاهد کا تذکرہ
خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خلیفة المسیح الرابع ایده الله تعالیٰ بنصره العزيز - فرموده ۲۴ مئی ۲۰۰۲ء بمطابق ۱۲۴ هجرت ۱۳۸۱ء هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
خطبہ جمعہ کا یہ متن اداره الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فأعوذ بالله من الشيطان الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين -
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين
آج کے خطبہ جمعہ میں اللہ تعالیٰ کی صفت الشَّهید اور الشَّاهِد کا مضمون بیان کیا
جائے گا۔ انشاء اللہ ۔ یہ مضمون آئندہ خطبہ میں بھی جاری رہے گا۔ سب سے پہلے اس کے لغوی
معانی بیان کرتا ہوں۔
مفردات امام راغب میں لکھا ہے: اَلشُّهُودُ وَالشَّهَادَةُ کا معنی ہے کسی جگہ پر موجود
ہوتے ہوئے کسی چیز کا ظاہری آنکھ سے یا نگاہ بصیرت سے مشاہدہ کرنا۔
... الشهادة بصیرت یا ظاہری آنکھ کے مشاہدہ کے نتیجے میں حاصل شدہ علم کی بناء پر
صادر ہونے والے بیان کو کہتے ہیں۔
اور آیت کریمہ شَهِدَ اللهُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ المَلائِكَةُ وأولو العلم ) میں خدا
تعالٰی کے اپنی وحدانیت کی شہادت دینے سے مراد یہ ہے کہ وہ ایسے دلائل مہیا کرتا ہے جو اس کی
وحدانیت کا ثبوت دیتے ہوں۔ جیسا کہ شاعر کہتا ہے:
فَفِي كُلِّ شَيءٍ لَهُ آيَةٌ تَدُلُّ عَلَى أَنَّهُ وَاحِدٌ
یعنی ہر چیز میں خدا تعالیٰ کے واحد ہونے پر دلالت کرنے والے نشان موجود ہیں۔ اور
فرشتوں کی اس بارہ میں شہادت دینے سے مراد اُن کا اپنے مفوضہ کاموں کو بجالانا ہے۔ اور اہل
علم کی شہادت سے مراد یہ ہے کہ وہ ان امور کی حکمتوں پر اطلاع پاتے اور ان کو تسلیم کرتے ہیں۔
شھید کسی چیز کے متعلق گواہی دینے اور اس کا مشاہدہ کرنے والے کو کہتے ہیں۔ فرمایا
مَعَهَا سَائِقٌ وَشَهِيدٌ یعنی اس کے حق میں گواہی دینے والا اور اس کے خلاف گواہی دینے
والا بھی اس کے ساتھ ہو گا۔ اور ﴿وَادْعُوا شُهَدَاءَ كُمْ کی تفسیر ہر اس لفظ سے کی گئی ہے
جس کا تقاضا گواہی کے معافی کرتے ہیں۔
ابن عباس کہتے ہیں یہاں شُهَدَاءَ كُم سے مراد اغوانَكُمْ یعنی تمہارے مددگار ہے۔
مجاہد کہتے ہیں شُهَدَاءَ كُمْ سے مراد ایسے لوگ ہیں جو تمہارے حق میں گواہی دیں۔
جبکہ بعض کے نزدیک اس سے مراد ایسے لوگ ہیں جن کے ایسے مواقع پر حاضر ہونے کو اہمیت
دی جاتی ہے...... اور مندرجہ ذیل آیات میں لفظ شھید کو انہی مذکورہ بالا معانی پر محمول کیا گیا
ہے۔ فرمایا ( وَ نَزَعْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ شَهِيدًا) اور (وَ إِنَّهُ عَلَى ذَالِكَ لَشَهِيدٌ) اور
كَفَى بِاللهِ شَهِيدًا ) ۔ ان میں در اصل خدا تعالیٰ کے اس قول کی طرف اشارہ ہے ( لَا يَخْفى
عَلَى اللهِ مِنْهُمْ شَيْءٌ) نیز اس قول کی طرف بھی اشارہ ہے (يَعْلَمُ السر وأخفى)
اور شہید اس کو بھی کہتے ہیں جس پر نزع کی حالت طاری ہو۔ اس کا یہ نام اس وجہ سے
ہے کہ وہ اس وقت فرشتوں کو اپنے پاس حاضر اور موجود پاتا ہے۔ جیسا کہ فرمایا: تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمْ
المليكة الا تَخَافُواي
یا اس وجہ سے اس کو یہ نام دیا گیا ہے کہ جو کچھ اس کے لئے نعماء جنت میں سے تیار کیا
گیا ہے وہ اس پر گواہ ہے۔ (المفردات فی غریب القرآن۔علامہ راغب اصفہانی)
وشَهِدَ اللهُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ وَالْمَلَئِكَةُ وَاُولُوا الْعِلْمِ قَائِمًا بِالْقِسْطِ لَا إِلَهَ
إِلَّا هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ﴾ (سورة آل عمران: ١٩)
اللہ انصاف پر قائم رہتے ہوئے شہادت دیتا ہے کہ اس کے سوا اور کوئی معبود نہیں اور
فرشتے بھی اور اہل علم بھی (یہی شہادت دیتے ہیں)۔ کوئی معبود نہیں مگر وہی کامل غلبہ والا
(اور) حکمت والا۔
عَنِ الزُّبَيْرِ بْن الْعَوَّامِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللهِ الا الله
وَهُوَ بِعَرَفَةَ يَقْرَأُ هَذِهِ الْآيَةَ شَهِدَ اللهُ انَّهُ لَا إِلهَ إِلَّا هُوَ . . وَالْمَلَئِكَةُ وَأَوْلُوا الْعِلْمِ
قائِمًا بِالْقِسْطِ . لا إلهَ إِلَّا هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيم وَاَنَا عَلَى ذلِكَ مِنَ الشَّاهِدِيْنَ يَارَبِّ -
(مسند احمد بن حنبل، مسند الزبير بن العوام)
حضرت زبیر بن العوام رضی اللہ تعالٰی عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ
کو میدان عرفات میں یہ آیت تلاوت کرتے ہوئے نا شَهِدَ اللهُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ .
وَالْمَلَئِكَةُ وَأُوْلُوا الْعِلْمِ قَائِمًا بِالْقِسْطِ . لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمِ ﴾ (آل عمران : ١٩)
پھر آپ نے فرمایا: ”اے میرے رب !میں ان پر گواہوں میں سے ہوں۔
(مسند احمد بن حنبل، مسند الزبير بن العوام)
سورة آل عمران آیت ٩٩ ﴿قُلْ يَاهْلَ الكِتب لِمَ تَكْفُرُونَ بِايْتِ اللهِ . والله
شَهِيدٌ عَلَى مَا تَعْمَلُونَ ۔ (اُن سے) کہہ دے اے اہل کتاب! کیوں تم اللہ کی آیات کا انکار
کرتے ہو جبکہ اللہ اس پر گواہ ہے جو تم کرتے ہو۔
پھر سورۃ النساء کی آیت ۳۴ ہے : ﴿ وَلِكُلِّ جَعَلْنَا مَوَالِيَ مِمَّا تَرَكَ الْوَالِدَانِ
وَالْأَقْرَبُوْنَ وَالَّذِيْنَ عَقَدَتْ أَيْمَانُكُمْ فَاتُوْهُمْ نَصِيبَهُمْ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ
شھیدا ۔ اور ہم نے ہر ایک کے لئے وارث بنائے ہیں اس (مال) کے جو والدین اور اقرباء
چھوڑیں اور وہ جن سے تم نے پختہ عہد و پیمان کئے ہیں ان کو بھی ان کا حصہ دو۔ یقینا اللہ ہر چیز
پر نگران ہے۔
حضرت علامہ فخر الدین راز کی سورۃ النساء کی اس آیت کے تحت ﴿إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلَى
كُلِّ شَيْ ءٍ شَهِيدًا کی تفسیر کرتے ہوئے تحریر کرتے ہیں کہ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلَى كُلِّ
شَيْءٍ شَهِيدًا به اطاعت گزاروں کے لئے تو یہ ایک كَلِمَةُ وَعْدِ" وعدہ کی بات ہے مگر
نافرمانوں کے لئے یہ ایک اختباہ اور انذار ہے اور شھید کے معنی شاہد (نگران) اور مُشَاهِدٌ (نگرانی
کرنے والا) کے ہیں۔ اور اس سے مراد یا تو اللہ تعالٰی کا تمام جزئیات و کلیات کا علم ہے اور یا قیامت
کے روز مخلوق کے تمام اعمال کے بارہ میں اس کی شہادت ہے۔ اور پہلی تفسیر کے لحاظ سے
جون ۲۰۰۲ تا ۴ / جولائی ۲۰۰۳ء ) 5(

شَهِيدٌ کے معنی العالِم کے ہیں اور دوسری تفسیر کے لحاظ سے شَهِيدٌ کے معنی الْمُخْبِرُ (خبر
رکھنے والے) کے ہیں۔
طر ما أَصَابَكَ مِنْ حَسَنَةٍ فَمِنَ اللهِ وَمَا أَصَابَكَ مِنْ سَيِّئَةٍ فَمِن
نَّفْسِكَ. وَاَرْسَلْنَكَ لِلنَّاسِ رَسُوْلًا وَكَفَى بِاللهِ شَهِيدًا (سورة النساء :۸۰)۔ جو
بھلائی تجھے پہنچے توہ اللہ ہی کی طرف سے ہوتی ہے۔ اور جو ضرر رساں بات تجھے پہنچے تو وہ تیرے
اپنے نفس کی طرف سے ہوتی ہے۔ اور ہم نے تجھے سب انسانوں کے لئے رسول بنا کر بھیجا ہے
اور اللہ بطور گواہ کافی ہے۔
حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول رسول کریم ﷺ ﷺ نے بنی اسرائیل میں سے ایک
شخص کاذکر فرمایا جس نے بنی اسرائیل میں سے کسی سے ایک ہزار دینار قرض مانگا۔ اس شخص نے
کہا: میرے پاس گواہ لے کر آؤ تا کہ میں ان کو (اس قرض پر) گواہ بنالوں۔ اس پر اس شخص نے
کہا: كَفَى بِاللهِ شَهِيدًا کہ گواہ کے طور پر تو اللہ تعالیٰ کافی ہے۔
اس پر اس قرض دینے والے نے کہا کہ چلو پھر کوئی کفیل ہی لے آؤ۔ تو اس نے کہا:
كَفَى بِاللهِ كَفِیلا کہ کفیل ہونے کے لحاظ سے بھی اللہ ہی کافی ہے۔ اس پر اس نے کہا کہ تم
ٹھیک کہتے ہو۔ چنانچہ اس نے اسے مقررہ مدت کے لئے قرض دے دیا۔ قرض لے کر یہ شخص
سمندر کے سفر پر روانہ ہوا اور اپنی ضرورت پوری کی۔ پھر کسی کشتی کی تلاش کرنے لگا تا کہ اس پر
واپس آکر وعدہ مقررہ پر قرض ادا کر سکے۔ مگر اسے کوئی کشتی نہ مل سکی۔ چنانچہ اس نے ایک لکڑ
کی لی اور پھر اس میں سوراخ کیا، پھر اس میں ہزار دینار اور قرض دینے والے شخص کے نام ایک
خط بھی رکھ دیا اور (وہ) سوراخ بند کر دیا۔ پھر وہ اس لکڑی کو لے کر سمندر پر گیا اور کہا: اے
اللہ ! تو جانتا ہے کہ میں نے فلاں شخص سے ایک ہزار دینار قرض لیا تھا اور اس نے مجھ سے
ضامن مانگا تھا تو میں نے کہا تھا کہ اللہ ہی (میرا) ضامن ہے۔ پھر اس نے مجھ سے گواہ مانگا تھا تو
(تب بھی ) میں نے (یہی) کہا کہ اللہ ہی (میرا) گواہ ہے۔ چنانچہ وہ ( تیرے گواہ اور کفیل
ہونے) پر راضی ہو گیا۔ اور اب میں نے اپنی پوری کوشش کی ہے کہ مجھے کوئی کشتی مل جائے
تاکہ میں اس شخص تک اس کی رقم پہنچا سکوں۔ مگر میں ایسا نہیں کر سکا۔ پس اب اس لکڑی کو
میں تیرے ہی سپر د کر تا ہوں۔
یہ کہہ کر اس نے لکڑی کو سمندر میں پھینک دیا یہاں تک کہ وہ پانی میں غائب ہو گئی۔
پھر وہ شخص واپس لوٹ آیا اور دوبارہ کسی کشتی کی تلاش کرنے لگا تاکہ واپس اپنے وطن
جاسکے۔ دوسری طرف) وہ شخص جس نے قرض دیا تھا، (باہر نکلا تا دیکھے کہ شاید کسی مسافر
کشتی کے ذریعہ اس کی رقم واپس بھیجوا دی گئی ہو تو اچانک اس کی نظر اس لکڑی پر پڑی، جس میں
اس کی رقم رکھی گئی تھی۔ اس نے لکڑی کو ایندھن سمجھ کر اٹھالیا اور جب (گھر آکر اسے پھاڑا تو
اس میں رقم اور ایک خط پایا۔ اس کے بعد وہ شخص بھی جس نے اس سے ایک ہزار دینار قرض
لیا تھا، آن پہنچا۔ اور کہنے لگا خدا کی قسم میں مسافر کشتی کی تلاش میں پھر تا رہا تا کہ تمہارے پاس
تمہارا مال لے کر حاضر ہوں مگر مجھے اس کشتی سے قبل کہ جس میں میں اب آیا ہوں کوئی اور
کشتی نہ ملی۔ اس پر اس شخص نے پوچھا: کیا تو نے اس سے قبل مجھے میری رقم روانہ کی تھی؟ اس
نے جواب دیا کہ میں یہی تو آپ کو بتارہا ہوں کہ مجھے اس سے قبل کوئی کشتی نہ ملی۔ اس پر اس
شخص نے کہا کہ جو ر تم تم نے لکڑی میں رکھ کر ارسال کی تھی، خدا نے اس کے ذریعہ تمہارا
قرض ادا کر دیا ہے۔ چنانچہ اپنا یہ ہزار دینار (جو تم اب لے کر آئے ہو) لے لو اور خیر سے واپس
جاؤ۔ (بخاری، کتاب الحواله )..
حضرت خلیفۃ صحیح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:-
دو بات یہ ہے کہ جو سکھ اور نیکی پہنچتی ہے۔ اُس کا سر چشمہ تو اللہ تعالیٰ کی پاک ذات ہے
اور جو دکھ پہنچتا ہے اُس کا سر چشمہ تیرا اپنا ہی نفس ہے اور ہم نے تم کو لوگوں کی طرف پیغام
پہنچانے والا بنا کر بھیجا ہے اور اس بات پر خدا کی گواہی کافی ہے۔
وكفى بالله شَهِيدًا : اللہ تعالیٰ کی گواہی دو طرح سے ہوتی ہے۔ ایک تو اس
طرح کہ وقت پر ان تمام پیشگوئیوں کو پورا کر دیا جو کہ آنحضرت صلى ﷺ الله کے دعاوی اور زمانہ کے
متعلق تھیں۔ دوسرے اس طرح سے کہ اللہ تعالیٰ نے آنحضرت ﷺ کی نصرت کر کے اور
آپ کے دشمنوں کو ہلاک کر کے اور آپ کی کامیابی میں ہر ایک روک کو دور کر کے گواہی دیدی
کہ یہ ہمارا بھیجا ہوا ہے۔ دونوں فریق اللہ تعالیٰ ہی کی مخلوق تھے اور دونوں کے اعمال سے وہ خوب
واقف تھا جو سچا تھا۔ آخر کار اللہ تعالیٰ نے اُسے فتح دیدی اور نیز اچھے لوگوں کو اپنے مکالمات سے
بھی آگاہ کیا کہ یہ رسول اللہ اور راست باز ہے۔ جیسے فرمایا: ﴿ إِذْ أَوْحَيتُ إِلَى الحوارتِينَ أَنْ
امنوا بنی وَبِرَسُولی کے۔“(الحكم. بتاريخ ۲۹/ منى تشاء صفحه ۱۳۹)
سورة النساء آیت ۱۶۷: لكن اللهُ يَشْهَدُ بِمَا أَنْزَلَ إِلَيْكَ انْزَلَهُ بِعِلْمِهِ.
وَالْمَلئِكَةُ يَشْهَدُوْنَ. وَكَفَى بِاللهِ شَهِيدًا - لیکن اللہ گواہی دیتا ہے کہ جو اس نے تیری
طرف اتارا ہے اسے اپنے ( قطعی) علم کی بناء پر اتارا ہے اور فرشتے بھی (یہی) گواہی دیتے ہیں
جبکہ بحیثیت گواہ اللہ ہی بہت کافی ہے۔
سورۃ المائده آیت ۱۱۸: مَا قُلْتُ لَهُمْ إِلَّا مَا أَمَرْتَنِي بِهِ أَنِ اعْبُدُو اللهَ رَبِّي
وَرَبَّكُمْ وَكُنْتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَّا دُمْتُ فِيهِمْ . فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ أَنْتَ الرَّقِيْبَ
عَلَيْهِمْ وَأَنْتَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ۔ میں نے تو انہیں اس کے سوا کچھ نہیں کہا جو تو نے
مجھے حکم دیا تھا کہ اللہ کی عبادت کرو جو میرا بھی رب ہے اور تمہارا بھی رب ہے۔ اور میں ان پر
نگران تھا جب تک میں ان میں رہا۔ پس جب تو نے مجھے وفات دے دی، فقط ایک تو ہی ان پر
نگران رہا اور تو ہر چیز پر گواہ ہے۔
عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي حَدِيْثِهِ قَالَ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صلى لهُ سَيُؤْتَى بِرِجَالٍ مِنْ أُمَّتِي
فَيُؤْخَذُ بِهِمْ ذَاتَ الشِّمَالِ فَأَقُولُ رَبِّ أَصْحَابِي فَيُقَالُ إِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثُوْ بَعْدَكَ
فَأَقُولُ كَمَا قَالَ العَبْدُ الصَّالِحُ : ﴿وَكُنْتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَّا دُمْتُ فِيْهِمْ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي
الى قَوْلِهِ وَإِن تَغْفِرْلَهُمْ ﴾ الآية. فَيُقَالُ إِنَّ هَؤُلَاءِ لَمْ يَزَالُوْا مُدْبِرِيْنَ قَالَ أَبُوْدَاوُدَ
مُرْتَدِيْنَ عَلَى أَعْقَابِهِمْ مُنْذُ فَارَقْتَهُمْ (سنن نسائی ، کتاب الجنائز باب ذكر اول من يكسى)
حضرت ابن عباس اپنی ایک لمبی روایت میں بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلى الله ﷺ نے
فرمایا کہ قیامت کے روز میری اُمت کے کچھ لوگوں کو لایا جائے گا اور انہیں دوزخ کی طرف لے
جایا جائے گا۔ اس پر میں کہوں گا یا رَبِّ أَصْحَابِی اے میرے رب ! یہ تو میرے ساتھی ہیں۔
اس پر کہا جائے گا تجھے معلوم نہیں کہ انہوں نے تیرے بعد کیا کیا نئی چیزیں ایجاد کرلی تھیں۔
اس پر میں اسی طرح کہوں گا جس طرح ایک صالح بندہ (یعنی عیسی علیہ السلام) کہہ چکے ہیں
وَكُنتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَّا دُمْتُ فِيهِمْ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ أَنْتَ الرَّقِيْبَ عَلَيْهِمْ وَأَنْتَ
عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ إِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ وَإِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ فَإِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيْزُ
الحکیم کے (مائدہ :۱۱۸ ۱۱۹)۔ اس پر کہا جائے گا کہ جب سے تو نے انہیں چھوڑا ہے یہ مسلسل
پیٹھ موڑتے رہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں کہ جب سے تو نے ان کو چھوڑا ہے اس وقت سے اپنی ایڑیوں
کے بل پھرتے رہے ہیں۔
حضرت علامہ فخر الدین راز کی سورۃ المائدہ کی اس آیت کی تفسیر کرتے ہوئے تحریر
کرتے ہیں کہ ﴿وَانتَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيد سے مراد یہ ہے کہ تو اس زمانے کو جانتا ہے
جب میں ان میں تھا اور تو اُن پر میری اُن سے مفارقت کے بعد بھی گواہ ہے۔
پس شہید سے مراد مشاہدہ کرنے والے کے ہیں اور لفظ مشاہدہ دیکھنے پر بھی اطلاق
پاتا ہے اور محض علم ہونے پر بھی۔ نیز اس کا اطلاق کلام پر کرنا بھی جائز ہے۔ پس شہید ہر لحاظ
سے اللہ تعالیٰ کے حقیقی صفاتی ناموں میں سے ہے۔ (تفسیر کبیر رازی)
۲۰۰۲ تا ۴ / جولائی ۲۰۰۲ء
.

حضرت خلیفہ امسیح الاوّل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
اور جب کہے گا اللہ ، اے عیسی مریم کے بیٹے کیا تو نے لوگوں کو کہا کہ مجھ کو اور میری
ماں کو اللہ کے سوا معبود ٹھہر الو۔ وہ بولا۔ تو پاک ہے۔ مجھ کو سزاوار نہیں ہے کہ کہوں وہ بات جو
مجھے پہنچتی نہیں۔ اگر میں نے یہ کہا ہو گا تو تجھے معلوم ہو گا۔ تو جانتا ہے جو میرے جی میں ہے اور
میں نہیں جانتا جو تیرے جی میں ہے۔ بے شک تو ہی چھپی باتیں جاننے والا ہے ۔ میں نے
تو انہیں وہی کہا جس کا تو نے مجھے حکم کیا تھا یہ کہ عبادت کرو اللہ کی جو میرا اور تمہارا رب ہے
اور میں ان پر خبر دار رہا جب تک میں ان میں رہا اور پھر جب تو نے مجھے وفات دے دی تو تو ان
پر خبر دار تھا اور تو ہر چیز پر خبر دار ہے“۔ (حقائق الفرقان جلددوم صفحه ۱۳۷ ۱۳۸)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
اور تیرے لئے قرآن مجید میں حضرت مسیح کا یہ قول کافی ہے وَكُنْتُ عَلَيْهِمْ
شَهِيدًا مَّا دُمْتُ فِيْهِمْ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنتَ أَنْتَ الرَّقِيْبَ عَلَيْهِمْ پس دیکھو کہ اس جگہ
سے کیسے واضح طور پر ثابت ہوتا ہے کہ مسیح وفات پاچکے ہیں اور گزر چکے ہیں کیونکہ اگر حضرت
مسیح کا نزول اور آپ کا دوبارہ اس دنیا میں آنا مقدر ہوتا تو مسیح اپنے مذکورہ بالا قول میں
دو شہادتوں کا ذکر کرتے اور اپنے قول ﴿وَكُنتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا) کے ساتھ یہ بھی کہتے
اكُوْنُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَرَّةً أُخْربی یعنی میں دوبارہ آکر بھی ان پر گواہ ہوں گا اور صرف پہلی
گواہی پر حصر نہ کرتے ،، ۔
ترجمه عربی عبارت آئینه کمالات اسلام ، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۴۳۳)
پھر براہین احمدیہ میں ہے: ”اس تمام آیت کے اول آخر کی آیتوں کے ساتھ یہ معنی
ہیں کہ خدا قیامت کے دن حضرت عیسی علیہ السلام کو کہے گا کہ کیا تو نے ہی لوگوں کو کہا تھا کہ
مجھے اور میری ماں کو اپنا معبود ٹھہرانا۔ تو وہ جواب دیں گے کہ جب تک میں اپنی قوم میں تھا تو
میں ان کے حالات سے مطلع تھا اور گواہ تھا۔ پھر جب تو نے مجھے وفات دے دی تو پھر تو ہی ان
کے حالات سے واقف تھا۔ یعنی بعد وفات مجھے ان کے حالات کی کچھ بھی خبر نہیں"۔
(براہین احمدیه جلد پنجم روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۵۱)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔
حضرت مسیح علیہ السلام نے آیت (فَلَمّا تَوَفَّيْتَنِی میں صاف صاف اپنا اظہار
دیدیا ہے کہ میں ہمیشہ کے لئے دنیا سے اٹھایا گیا کیونکہ ان کا یہ کہنا کہ جب مجھے وفات دی گئی تو پھر
اے میرے رب ! میرے بعد تو میری امت کا نگہبان تھا، صاف شہادت دے رہا ہے کہ وہ دنیا
سے ہمیشہ کے لئے وفات پاگئے کیونکہ اگر اُن کا دنیا میں پھر آنا مقدر ہوتا تو وہ ضرور ان دونوں
واقعات کا ذکر کرتے اور نزول کے بعد کی تبلیغ کا بھی بیان فرماتے نہ یہ کہ صرف اپنی وفات کا ذکر
کر کے پھر بعد اپنے خدا تعالیٰ کو قیامت تک نگہبان ٹھہراتے فتدبر ۔ “ پس غور کرو اس بات پر
ازاله اوهام حصه دوم صفحه در حاشیه در حاشیه)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مزید فرماتے ہیں:۔
"حضرت عیسی کا خود اپنا ایک اقرار ہے جو اُن کی وفات پر شاہد ہے کیونکہ وہ خدا تعالٰی
کے اس سوال کے جواب میں کہ اے عیسی ! کیا تو نے ہی لوگوں کو تعلیم دی تھی کہ مجھے کو اور
میری ماں کو خدا کر کے مانو۔ یہ جواب دیتے ہیں جو قرآن شریف میں مندرج ہے یعنی یہ آیت
وَ كُنتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَّا دُمْتُ فِيهِمْ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنتَ أنتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ
یعنی میں تو اُسی زمانہ تک اُن پر گواہ تھا جب میں اُن کے درمیان تھا اور جب تو نے مجھے وفات
دیدی تو پھر اُن کا محافظ تو ہی تھا۔ اس جواب میں حضرت عیسی عیسائیوں کی ہدایت کو اپنی زندگی
سے وابستہ کرتے ہیں پس اگر حضرت عیسی اب تک زندہ ہیں تو اس سے لازم آتا ہے کہ عیسائی
بھی حق پر ہیں اور اس آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی) نے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ حضرت عیسی قبل
از قیامت دوبارہ دنیا میں نہیں آئیں گے ورنہ نعوذ باللہ یہ لازم آتا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کے سامنے
جھوٹ بولیں گے کہ مجھے اپنی اُمت کے بگڑنے کی کچھ بھی اطلاع نہیں۔"
ضمیمه براہین احمدیه حصه -پنجم- صفحه ۲۱۸ حاشیه)
قُلْ أَيُّ شَيْءٍ أَكْبَرُ شَهَادَةً. قُلِ اللهُ شَهِيدٌ بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ وَأَوْحِيَ إِلَيَّ
هَذَا الْقُرْآنُ لِانْذِرَكُمْ بِهِ وَمَنْ بَلَغَ اَئِنَّكُمْ لَتَشْهَدُوْنَ أَنَّ مَعَ اللَّهِ الِهَةٌ أُخْرَى . قُلْ لَا
اَشْهَدُ قُلْ إِنَّمَا هُوَ إِلَهُ وَاحِدٌ وإِنَّنِي بَرِيءٌ مِمَّا تُشْرِكُونَ (سورة الانعام :٢٠)
تو پوچھ کہ کونسی بات بطور شہادت سب سے بڑی ہو سکتی ہے۔ کہہ دے کہ اللہ ہی
تمہارے اور میرے درمیان گواہ ہے اور میری طرف یہ قرآن وحی کیا گیا ہے تاکہ میں اس کے
ذریعہ سے تمہیں ڈراؤں اور ہر اُس شخص کو بھی جس تک یہ پہنچے۔ کیا تم قطعی طور پر گواہی دیتے
ہو کہ اللہ کے علاوہ بھی کوئی دوسرے معبود ہیں؟ تو کہہ دے کہ میں (یہ) گواہی نہیں دیتا۔ کہہ
دے کہ یقینا وہی ایک ہی معبود ہے اور میں یقیناً اُس سے بری ہوں جو تم شرک کرتے ہو۔
علامہ فخر الدین راز کی اس آیت کے تحت لکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے قول
قُلِ اللهُ شَهِيدٌ بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ﴾ سے مراد یہ ہے کہ اللہ تعالٰی توحید کے قیام اور شرکاء،
اضداد، انداد، امثال اور اشباہ کے بارہ میں میرے اور تمہارے درمیان گواہ ہے۔
حضرت خلیفة اصبح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:۔
قل قُلِ الله شَهِيدٌ بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ ہمارا تمہارا مقدمہ ہے۔ پچھلی کتابوں میں شہادت
موجود ہے۔ تم دیکھو لو کہ مکذبین رُسل کا انجام کیا ہوا ؟ تازہ شہادت چاہتے ہو تو اپنے اور میرے
اشباع کو دیکھ لو۔ بو علی سینا ایک طبیب تھا۔ امام غزائی و امام رازی اچھی عربی لکھنے والے ہیں۔ مگر
یہ بھی ان سے کم نہیں۔ ایک دن اس نے عمدہ تقریر کی۔ ایک الو کا پٹھا اس کا شاگرد بیٹھا تھا۔ اُس
نے کہا: آپ نبوت کا دعویٰ کرتے تو آپ کو زیبا تھا۔ اس وقت ابن سینا خاموش ہو رہا۔ ایک دن
سردی تھی، ٹھنڈی ہوا اور یخ بستہ پانی موجود۔ اسی شاگرد سے کہا: ذرا کپڑے اتار کر اس میں ہو
آؤ۔ وہ کہنے لگا۔ خیر ہے، کیا آپ مجنون تو نہیں ہو گئے ؟
کہا: کیا اسی ہمت پر مجھے پیغمبر بناتا تھا؟ نبی کریم صلى الله ﷺ ے اپنے صحابہ کو گھمسانوں میں جانے
کا جو حکم دیتے تھے ، کیا وہ یہی جواب دیتے تھے ؟ غرض یہاں اتباع کو مقابلہ میں پیش کیا گیا۔“
(تشحيذ الاذهان جلد ۸ نمبر ٩ - ستمبر ١٩١٣ء)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:-
دو الِانْذِرَكُمْ بِهِ وَمَنْ بَلَغَ ، یعنی لازمی ہوگا کہ جس کو قرآنی تعلیم پہنچے وہ خواہ کہیں
بھی ہو اور کوئی بھی ہو۔ اس تعلیم کی پیروی کو اپنی گردن پر اٹھائے۔“
(الحكم. جلد ١٢ نمبر ٤١ بتاريخ ١٢ / جولائی ۱۹۰۸ء. صفحه ۷)
سورۃ التوبہ کی ، اویس آیت: ﴿وَالَّذِينَ اتَّخَدُوا مَسْجِدًا صِرَارًا وَكُفْرًا وَتَفْرِيقًا
بَيْنَ الْمُؤْمِنِينَ وَإِرْصَادًا لِمَنْ حَارَبَ اللهَ وَرَسُولَهُ مِنْ قَبْلُ وَلَيَحْلِفُنَّ إِنْ أَرَدْنَا إِلَّا
الحُسْنَى وَاللهُ يَشْهَدُ إِنَّهُمْ لَكَذِبُونَ ﴾ ۔ - اور وہ لوگ جنہوں نے تکلیف پہنچانے اور کفر
پھیلانے اور مومنوں کے درمیان پھوٹ ڈالنے اور ایسے شخص کو کمین گاہ مہیا کرنے کے لئے جو
اللہ اور اس کے رسول سے پہلے ہی سے لڑائی کر رہا ہے ایک مسجد بنائی ضرور وہ قسمیں کھائیں گے
کہ ہم بھلائی کے سوا اور کچھ نہیں چاہتے تھے جبکہ اللہ گواہی دیتا ہے کہ وہ یقینا جھوٹے ہیں۔
حضرت خلیفۃ ا مسیح الاوّل رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:-
وو یہ ابو عامر کی طرف اشارہ ہے جو عیسائی تھا۔ اس کے مکروں سے ایک مکر یہ بھی تھا کہ
رسول کریم اس مسجد میں نماز پڑھ لیں۔ پھر کچھ مسلمان ادھر بھی آجایا کریں اور اس طرح
مسلمانوں کی جماعت کو توڑلوں گا۔ اس ابو عامر نے اپنا ایک رویا بھی مشتہر کر رکھا تھا کہ میں نے
دیکھا ہے کہ نبی کریم وحيد طريدًا شريدًا فوت ہوں گے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ خواب
۲۰۰۲ تا ۴ بر جولائی ۲۰۰۲ء ) 7(

سچا ہے، اس نے اپنی حالت دیکھی ہے۔ چنانچہ ایساہی ہوا۔ نام نہ لینے میں یہ بلاغت ہے کہ آئندہ
بھی اگر کوئی ایسا کرے گا تو اس کا انجام بھی یہی ہو گا ۔"
(ضمیمه اخبار بدر قادیان- ۱۸/ نومبر ۱۹۰۹ء)
وَكَفَى بِاللهِ شَهِيدًا بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ إِن كُنَّا عَنْ عِبَادَتِكُمْ لَعَفِلِينَ ﴾ (سورة
یونس:۳۰)۔ بس اللہ ہی ہمارے اور تمہارے درمیان بطور گواہ کافی ہے۔ یقینا ہم تمہارے :
عبادت کرنے سے بے خبر تھے۔
سورۃ یونس آیت ۴۷: ﴿وَإِمَّا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ الَّذِي نَعِدُهُمْ أَوْنَتَوَفَّيَنَّكَ فَإِلَيْنَا
مَرْجِعُهُمْ ثُمَّ اللهُ شَهِيدٌ عَلَى مَا يَفْعَلُونَ ۔ اور اگر ہم تجھے اس (انذار ) میں سے کچھ دکھا دیں
جس سے ہم انہیں ڈرایا کرتے تھے یا تجھے وفات دے دیں تو (بہر حال) ہماری طرف ہی ان کو
کوٹ کر آنا ہے۔ پھر اللہ ہی اس پر گواہ ہے جو وہ کرتے ہیں۔
سورۃ یونس کی آیت ۲۲: ﴿وَمَا تَكُونُ فِي شَأْنٍ وَمَا تَتْلُوْا مِنْهُ مِنْ قُرْآنٍ وَّلَا
تَعْمَلُوْنَ مِنْ عَمَلٍ إِلَّا كُنَّا عَلَيْكُمْ شُهُودًا إِذْ تُفِيضُوْنَ فِيْهِ. وَمَا يَعْزُبُ عَنْ رَّبِّكَ مِنْ
مِثْقَالِ ذَرَّةٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِى السَّمَاءِ وَلَا أَصْغَرَ مِنْ ذلِكَ وَلَا أَكْبَرَ إِلَّا فِي كِتب
مین ۔ اور تو کبھی کسی خاص کیفیت میں نہیں ہوتا اور اس کیفیت میں قرآن کی تلاوت نہیں
کرتا۔ اسی طرح تم (اے مومنو!) کوئی (اچھا) عمل نہیں کرتے مگر ہم تم پر گواہ ہوتے ہیں جب
تم اس میں مستغرق ہوتے ہو۔ اور تیرے رب سے ایک ذرہ برابر بھی کوئی چیز چھپی نہیں رہتی،
نہ زمین میں اور نہ آسمان میں اور نہ ہی اس سے کوئی چھوٹی اور نہ کوئی بڑی چیز ہے مگر کھلی کھلی
کتاب میں ( تحری) ہے۔
حضرت خلیفہ اصیح الاول رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:۔
ایک اور معیار صداقت بتاتا ہے۔ تم نے سنا ہو گا کہ حضرت عمر بڑے رُعب والے
تھے۔ حضرت علی نے کوفہ میں جا کر جب بہت سی مشکلات دیکھیں تو ابن عباس نے ان سے
پوچھا کہ یہ کیا معاملہ ہے۔ پہلے لوگوں کو اتنی جرات نہ ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا: ابن عباس! تم
ہی کہو۔ جب تم آذر بائیجان میں تھے تو عمر کی نسبت کیا خیال کرتے تھے۔ وہ بولے کہ میں تو ایسا
سمجھتا تھا کہ ایک جبڑا تو اُن کے ہاتھ میں ہے اور دوسرے پر پاؤں رکھا ہوا، چاہیں تو ابھی چیر
دیں۔ اس پر حضرت علیؓ نے کہا: کیا تم میرا بھی رُعب ایسا مانتے ہو ؟“۔ اس سے لگتا ہے کہ
حضرت علی کا وہ رعب نہیں رہا تھا جو اس سے پہلے حضرت عمر کا تھا۔
غرض ان خلفاء راشدین کے وقت کے جلال اور شوکت پر نظر کرو۔ پھر دیکھو کہ
ایسے بار عب آدمیوں کو بھی مارنے والے نے سر مجلس مار دیا۔ حضرت عثمان کا پانی تک بند کر دیا،
قتل بھی کیا۔ ان کی چلتی پر زہ قوم کی کچھ پیش نہ گئی۔ حضرت علی کی شجاعت نے بھی کچھ کام نہ دیا
مگر آنحضرت یہ ایسی حالت میں تھے کہ چاروں طرفوں سے دشمنوں کا نرغہ تھا۔ پھر بھی کوئی
آپ کے قتل پر کامیاب نہ ہو سکا۔ ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ آپ نے خیمہ سے سر نکال کر باہر دیکھا
کہ کوئی پہرہ دے رہا ہے۔ آپ نے فرمایا: تم چلے جاؤ، پہرے کی ضرورت نہیں۔ اس حفاظت کا
ذكر وَمَا تَكُونُ فِی شان کہ آیت میں فرماتا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان. ۹/دسمبر 1903(عء) )

آج 10 میں سے 10 باقی