Al-Shaheed - The Witness, The Observer
Friday Sermon, 31 May 2002: Al-Shaheed - The Witness, The Observer
AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے لغت کی روشنی میں اللہ تعالیٰ کی صفات الشہید اور الشاہد کے معانی بیان فرمائے۔ آپ نے احادیث کی روشنی میں شہادت کے فضائل و درجات ذکر کیے اور قرآن کریم کی متعدد آیات کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کی بطور گواہ حیثیت کی وضاحت فرمائی۔ نیز حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت خلیفۃ المسیح الاول رضی اللہ عنہ کے ارشادات کے ذریعے واضح کیا کہ اللہ تعالیٰ کی فعلی شہادت ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کا عظیم ثبوت ہے۔
موضوعات: الشہید اور الشاہد، فضیلت شہادت، تفسیر قرآن کریم، صداقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم، خدا تعالیٰ کی فعلی شہادت
خطبه جمعه
آنحضرت ﷺ کی رسالت اور نبوت کے ثبوت پر قانون فطرت جو خدا کا فعل ہے گواہ ہے اور کتاب سابق کا علم بھی کافی گواہ ہے۔
محض الہام جب تک اس کے ساتھ فعلی شہادت نہ ہو ہرگز کسی کام کا نہیں
آیات قرآنی احادیث نبويه ، لغت و تفاسیر اور حضرت مسیح موعود علیه السلام کے ارشادات کے حوالہ سے
الله تعالیٰ کی صفت الشہید اور الشاہد کا تذکرہ
خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خليفة المسيح الرابع ایده الله تعالیٰ بنصرہ العزیز - فرموده ۳۱ / مئی ۲۰۰۲ء بمطابق ۱۳۱ ہجرت ۱۳۸۱ هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
(خطبہ جمعہ کا یہ متن ادارہ الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فأعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين -
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين
پچھلے خطبہ میں اللہ تعالیٰ کی صفت الشَّهید اور الشاھد کے کچھ معانی بیان کئے گئے تھے۔
آج اس کے بعض معانی کا ذکر کیا جائے گا جو کہ عربی لغت کی مشہور کتاب لسان العرب کے
مصنف نے تحریر کئے ہیں۔ چنانچہ وہ لکھتے ہیں: الشهید اللہ تعالیٰ کے اسماء میں سے ہے اور الشہید
ایسی ہستی کو کہتے ہیں جس کے علم سے کچھ بھی پوشیدہ نہ ہو۔ کسی بھی چیز کا علم رکھنے والے کو
العلیم کہتے ہیں۔ اگر یہ علم باطنی علوم کے بارہ میں ہو تو ایسی ہستی کو آل خبیر کہیں گے اور اگر یہ علم
صرف ظاہری امور سے متعلق ہو تو ایسی ہستی کو الشہید کہتے ہیں۔ ابن سیدہ کہتے ہیں کہ الشاهد
ایسے صاحب علم کو کہتے ہیں جو اپنے معلوم علم کی بنا پر بات کرتا ہے اور الشَّهَادَة قاطع اور یقینی خبر
کو کہتے ہیں اور شَهِدَ شَاهِدٌ عِنْدَ الحَاکم کے معنے ہیں اس نے قاضی کے سامنے اس بات کا
بیان دیا جو وہ جانتا ہے۔
الشَّاهِد اور الشهید کا مطلب ہے حاضر اور موجود اس کی جمع شهداء آتی ہے۔
فَمَنْ شَهِدَ مِنكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْد کا مطلب ہے کہ جو تم میں سے اس ماہ میں
حاضر اور موجود ہو (اور مسافر نہ ہو) تو اسے چاہئے کہ وہ اس کے روزے رکھے۔
لسان العرب کے مصنف مزید لکھتے ہیں کہ :-
شہید خدا کے رستہ میں مارے جانے والے کو بھی کہتے ہیں۔ اسی طرح شہید کا ایک معنی
"زندہ" کے بھی ہیں یعنی وہ اپنے رب کے حضور زندہ ہیں۔ فرمایا ( وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا
فِي سَبِيلِ اللهِ أمْوَاتًا بَلْ أَحْيَاء عِنْدَ رَبِّهِمْ ، گویا ان کی روحیں زندہ ہونے کی حالت میں
دار السلام میں حاضر کر دی گئی ہیں جبکہ دوسروں کی ارواح کا وہاں جانا قیامت کے دن تک مؤقر
ہے۔
بعضوں نے کہا ہے کہ شہید کو اس لئے شہید کہتے ہیں کہ فرشتے اُس کے جنت میں
جانے پر گواہ ہیں۔
یہ بھی کہا گیا ہے کہ شہید زندہ ہوتا ہے اس لئے اُسے شہید کہنے سے مراد ہے کہ گویاوہ
حاضر اور موجود ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ کیونکہ رحمت کے فرشتے اُس کے ساتھ ہیں اس لئے
اُسے شھید کہا گیا ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ مرتے دم تک خدا تعالیٰ کے حق میں سچی گواہی پر
قائم رہنے کی وجہ سے اسے شہید کہا گیا ہے۔ (لسان العرب)
عرف عام میں جسے شہید کہتے ہیں اور جس کی طرف "لسان العرب" کی اِس لغوی بحث
کے آخر میں اشارہ کیا گیا ہے، اب اُنہی معنون کی مزید وضاحت کے لئے چند احادیث پیش کرتا
ہوں جن کے بعد پھر پھر اللہ تعالیٰ کی صفت " الشهید“ اور ”الشاهد“ کا حسب سابق مزید ذکر کیا
جائے گا۔
حضرت ابن عباس مسند احمد بن حنبل میں روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے
فرمایا: شہداء ، باب جنت کے قریب ایک شفاف اور چمکتے ہوئے دریا کے کنارے ، ایک گنبد
نما محل میں ہونگے۔ ان کا رزق ان کے پاس جنت میں سے صبح و شام آئے گا۔
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
کوئی شخص بھی جس کی اللہ کے ہاں کوئی نیکی (محفوظ) ہوتی ہے، جب وہ مرتا ہے تو دوبارہ دنیا میں
آنا پسند نہیں کرتا سوائے شہید کے۔ شہید اس بات کو پسند کرتا ہے کہ وہ دنیا میں دوبارہ کوٹ کر
جائے اور پھر مارا جائے۔ اور وہ یہ خواہش اس فضیلت کی بناء پر کرتا ہے جو وہ درجہ شہادت میں
دیکھتا ہے۔ (مسند احمد بن حنبل، مسند المكثرين)
حضرت سعید بن زید بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ملالہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا
کہ جو شخص اپنے مال کی حفاظت کرتے ہوئے مارا جائے، وہ شہید ہے۔ اور جو شخص اپنے دین کی
خاطر مارا جائے وہ بھی شہید ہے۔ اور جو شخص اپنی جان کی حفاظت کرتے ہوئے مارا جائے وہ بھی
شہید ہے۔ اور جو شخص اپنے اہل و عیال کی حفاظت کرتے ہوئے مارا جائے وہ بھی شہید
ہے۔ (ترمذی کتاب الديات)
حضرت سهل بن ابو أُمَامَهُ مِنْ سَهْل بن حنیف اپنے باپ سے اور وہ اپنے دادا ہے
روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جو شخص صدق دل سے شہادت طلب کرتا ہے
اللہ تعالیٰ اُسے شہداء کے مراتب تک پہنچا دیتا ہے خواہ وہ اپنے بستر پر ہی جان دے۔
(مسلم، کتاب الامارة)
وَيَقُوْلُ الذِيْنَ كَفَرُوا لَسْتَ مُرْسَلا. قُلْ كَفَى بِاللهِ شَهِيدًا بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ
وَمَنْ عِنْدَهُ عِلْمُ الكتب ﴾ (سورة الرعد: ۲۴)۔ اور وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا کہتے ہیں کہ تو
مرسئل نہیں ہے۔ جو کہہ دے کہ میرے اور تمہارے درمیان اللہ بطور گواہ کافی ہے اور وہ بھی
(گواہ ہے) جس کے پاس کتاب کا علم ہے۔
حضرت عبدالملك بن عُمیر اپنے بھائی حضرت عبداللہ بن سلام کے
بارہ میں بیان کرتے ہیں کہ جب حضرت عثمان کا محاصرہ کیا گیا تو حضرت عبد اللہ بن سلام آپ
کے پاس حاضر ہوئے۔ حضرت عثمان نے آپ سے آنے کا سبب دریافت فرمایا تو آپ نے عرض
کیا کہ میں آپ کی مدد و نصرت کے لئے حاضر ہوا ہوں۔ حضرت عثمان نے فرمایا: ( یہ بات ہے تو )
پھر باہر نکلو اور محاصر و رکوانے والے لوگوں کو یہاں سے دور کرو کیونکہ تمہارا باہر رہ کر میری مدد
کرنا یہاں میرے پاس اندر ٹھہرنے سے بہتر ہے۔ چنانچہ حضرت عبد اللہ بن سلام باہر لوگوں
کے پاس گئے۔ اور ان کو مخاطب کر کے فرمایا: اے لوگو! جاہلیت میں میر انام فلاں تھا۔ پھر رسول
جولائی ۲۰۰۲ء تالار جولائی ۲۰۰۲ء ) 5(
اللہ ﷺ الله نے میرا نام عبد اللہ رکھا اور میرے بارہ میں اللہ تعالیٰ کی کتاب میں آیات بھی نازل
ہوئی ہیں مثلاً آیت کریمہ ﴿وَ شَهِدَ شَاهِدٌ مِن بَنِي إِسْرَائِيلَ عَلَى مِثْلِهِ فَا مَنَ وَاسْتَكْبَرْتُم
إنَّ اللهَ لَا يَهْدِى القَوْمَ الظَّالِمِين ..
ترجمہ : حالانکہ بنی اسرائیل میں سے بھی ایک گواہی دینے والے نے اس کے مثیل کے
حق میں گواہی دی تھی پس وہ تو ایمان لے آیا اور تم نے استکبار کیا۔ یقینا اللہ ظالم قوم کو ہدایت
نہیں دیتا۔ اور میرے بارہ میں یہ آیت بھی نازل ہوئی ﴿قُلْ گفتی كَفى باللهِ شَهِيدًا بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ
ومَنْ عِندَهُ عِلمُ الكِتاب ( یعنی تو کہہ دے، اللہ میرے اور تمہارے درمیان بطور گواہ کافی
ہے اور وہ بھی جس کے پاس کتاب کا علم ہے)۔
(پھر آپ نے فرمایا : خدا کی ایک تلوار تمہارے بارہ میں ابھی تک میان میں ہی ہے اور
فرشتے تمہارے اس ملک میں جس میں کہ تمہارا نبی مبعوث ہو ا تھا، تمہارے ساتھ ہیں۔ پس اس
شخص (حضرت عثمان) کے قتل کے بارہ میں خدا خوفی سے کام لو۔ خدا کی قسم! اگر تم نے اس کو
قتل کر دیا تو ضرور تم اپنے ساتھ رہنے والے فرشتوں کو بھگا دو گے اور خدا کی اس تلوار کو جو
میان میں ہے ، باہر کھینچ لاؤ گے۔ پھر قیامت کے دن تک وہ میان میں نہیں جائے گی۔ اس پر
محاصرہ کرنے والوں نے کہا کہ اس یہودی کو قتل کر دو اور عثمان کو بھی۔
(سنن ترمذی کتاب التفسير)
علامہ فخر الدین رازی سورۃ الرعد کی آیت قُلْ كَفى باللهِ شَهِيدًا بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ
وَمَنْ عِنْدَهُ عِلْمُ الكِتاب (الرعد (۲۴) کی تفسیر کرتے ہوئے تحریر کرتے ہیں: ” جان لیجئے کہ
اللہ تعالی نے قوم رسول (قریش مکہ) کی طرف سے جنہوں نے رسول کے اللہ تعالیٰ کی طرف
سے ہونے کا انکار کر دیا ہے یہ واقعہ بیان کیا ہے۔ پھر اللہ تعالیٰ نے دو طرح ان پر حجت قائم کی
ہے۔ (1) نبی ﷺ کی نبوت پر اللہ تعالی کی شہادت اور اس شہادت سے مراد یہ ہے کہ اللہ تعالٰی
نے ایسے معجزات ظاہر فرمائے جو نبی ہے کے دعوئی رسالت کی صداقت کا موجب بنے اور
معجزات کا ظہور اللہ تعالی کی شہادت کا بلند ترین مرتبہ ہے۔
حضرت خلیفہ اسیح الاوّل رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں:-
فی بِاللهِ شَهِيدًا اپنی صداقت میں اللہ کی نصرت کی گواہی پیش کی ہے کہ
باوجود کوئی جتھا وغیرہ نہ ہونے کے میں کامیاب ہوں گا۔ دوم: تمام اہل کتاب اپنی اپنی کتابوں
سے اس کی تعلیم کا مقابلہ کر لیں کہ کیسی جامع اور اعلیٰ تعلیم ہے۔"
(ضمیمه اخبار بدر قادیان ۱۳؍ جنوری (شللا
حضرت خلیفتہ المسح الاول رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :-
محمد رسول اللہ ہے کے اثبات نبوت پر قرآن ہدایت کرتا ہے اور سکھلاتا ہے کہ
منکروں کو یہ جواب دو:
وَ يَقُولُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا لَسْتَ مُرْسَلًا قُلْ كَفَى بِاللَّهِ شَهِيدًا بَينِي وَبَيْنَكُمْ وَ
مَنْ عِنْدَهُ عِلْمُ الكِتاب ہے۔ کیا معنی؟ کہ محمد کی رسالت اور نبوت کے ثبوت پر قانونِ فطرت
جو خدا کا فعل ہے گواہ ہے۔ کیونکہ مذہب خدا کا قول اور قانونِ قدرت باری تعالیٰ کا فعل ہے۔ اور
لازم ہے کہ باری تعالیٰ کے فعل اور قول دونوں باہم متوافق ہوں۔ اور کتاب سابق کا علم بھی
کافی گواہ ہے۔ سابق کتب کے علماء دو طرح گواہ ہیں۔ اوّل اس طرح کہ ان سے کتب سابقہ کو
سیکھ کر ہم خود محمد کی بشارات کو کتب سابقہ سے نکالیں۔
دوم اس طرح پر کہ جس طرح وہ اپنے انبیاء اور رسل کی نبوت اور رسالت کو ثابت
کریں اسی طرز پر ہم بھی نبوت اور رسالت محمد عربی کو ثابت کریں۔ جس قدر انبیاء کی نبوت کے
ثبوت دنیا میں لوگوں کے پاس ہیں، اس کی نظیر کے گل ثبوت اور قانونِ قدرت سے موافقت کا
بھاری ثبوت محمد عربی کی نبوت اور رسالت کے واسطے موجود ہے۔
ایک لطیف امر یاد ر کھنے کے قابل ہے کہ اسماء کا ترجمہ مضامین کو سخت دقت میں ڈالتا ہے
اور اہل کتاب کی عام عادت ہے کہ اسماء کا ترجمہ کر دیتے ہیں۔ ایسا ہی تفسیر کو متن سے ملا ملا دینا بڑا
عیب بب ہے ہے کیونکہ کیونکہ تفسیر تفسیر مفتر مفتر کا کا خیال خیال ہوتا ہوتا ہے ہے جس جس میں میں صحت صحت اور اور غلطی دونوں کا احتمال قوی ہے۔
بشارات میں یہ نقص نہایت مضر ہوا۔ محمد کی بشارت جیسے سلیمان کی غزل الغزلات میں ہے۔ اگر
اس میں لفظ "محمد سیم کاترجمہ نہ کیا جاتا تو کیسی صاف تھی۔“
(فصل الخطاب. حصه دوم صفحه ۱۵:۱۴)
"محمدیم " کا جو ترجمہ کرتے ہیں وہ جمع میں کرتے ہیں یعنی کئی محمد ۔ حالانکہ عزت کے لحاظ
سے آنحضرت ﷺ کا نام واحد کی بجائے جمع میں استعمال ہوا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:-
ان ( پہلی کتابوں سے اجتہاد کرنا حرام نہیں ہے۔ آنحضرت ﷺ کی نسبت اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے شَهِدَ شَاهِدٌ مِن بَنِي إِسْرَاءِ یل کے اور پھر فرمایا كَفَى بِاللَّهِ شَهِيدًا بَينِي وَبَيْنَكُمْ
وَمَنْ عِنْدَهُ عِلْمُ الكِتاب کی جب آنحضرت ﷺ کی نبوت کے ثبوت کے لئے ان کو
پیش کرتا ہے تو ہمارا ان سے اجتہاد کرنا کیوں حرام ہو گیا؟“
(الحكم. جلد ١٠ نمبر ٢ بتاريخ ٣٠/ نومبر ۱۹۰۱ء. صفحه ۵)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام مزید فرماتے ہیں:۔
یاد رکھو کہ قول بغیر فعل کے کچھ چیز نہیں اور یہ آیت که گفی بِاللهِ شَهِيدًا بَینی
وَ بَيْنَكُمْ وَ مَنْ عِندَهُ عِلْمُ الكِتاب اس میں ایک عجیب نکتہ ہے یعنی اگر خدا میری گواہی
دیتا ہے تو مانو ورنہ نہ مانو۔“
(الحكم. جلد !! - نمبر ٣٠١ بتاريخ ١٧ / نومبر ١٩٠٤ء صفحه ۱۳)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مزید فرماتے ہیں:-
"دیکھو آنحضر اے نے جو صاحب وحی ہونے کا دعویٰ کیا تھا تو وہ بے نشان نہیں تھا۔
کافروں نے جب ثبوت مانگا تھا کہ آپ کی وحی کے منجانب اللہ ہونے کی دلیل کیا ہے تو اُن کو
جواب دیا دیا گیا تھا: (قُلْ كَفَى بِاللهِ شَهِيدًا بَينِي وَبَيْنَكُمْ وَمَنْ عِنْدَهُ عِلْمُ الكِتاب له يعنى
یہ لوگ کہتے ہیں کہ تو خدا کا رسول نہیں۔ ان کو کہہ دے کہ میرے پاس دو گواہیاں ہیں۔ ایک تو
اللہ کی کہ اس کے تازہ تازہ نشانات میری تائید میں ہیں اور دوسرے وہ لوگ جن کو کتاب اللہ کا
علم دیا گیا ہے وہ بتا سکتے ہیں کہ میں سچا ہوں۔“
(الحكم. جلد ١ نمبر ٤١ بتاريخ ۱۷/ نومبر ١٩٠٤ء صفحه ۱۳)
۲۰۰۳ تالار جولائی ۲۰۰۲ء
سورۃ الاسراء آیت ۹۷ وقُل كَفَى بِاللهِ شَهِيدًا بَينِي وَبَيْنَكُمْ إِنَّهُ كَانَ بِعِبَادِهِ
خَبِيرًا بَصِيرًا۔ تو کہہ دے کہ اللہ میرے اور تمہارے درمیان گواہ کے طور پر کافی ہے۔ یقیناً
وہ اپنے بندوں سے ہمیشہ باخبر (اور ان پر گہری نظر رکھنے والا ہے۔
علامہ فخر الدین رازی سورۃ بنی اسرائیل کی آیت ﴿قُلْ كَفَى بِاللهِ شَهِيدًا بَيني بینی وَ
بَيْنَكُمْ إِنَّهُ كَانَ بِعِبَادِهِ خَبِيرًا بَصِيرًا (بنی اسرائیل (۹۷) کی تفسیر کرتے ہوئے تحریر
کرتے ہیں کہ ارشاد الہی قُلْ كَفَى بِاللهِ شَهِيدًا بَينِي وَبَيْنَكُم) میں یہ بات مخفی ہے کہ اللہ
تعالٰی نے جب میرے دعوی کے موافق معجزہ ظاہر فرمایا تو اس معجزے کا ظہور اللہ تعالیٰ کی
طرف سے میری صداقت کی گواہی تھی۔ اور جس کی صداقت پر اللہ تعالی گواہی دے تو وہ سچا
ہے۔(تفسیر کبیر رازیؒ)
حضرت خلیفۃ اصبح الاول رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں:۔
دو فی بِاللهِ شَهِيدًا : خدا تعالیٰ کی فعلی شہادت میری صداقت کا فیصلہ کرے گی۔
چنانچہ آخر آپ کی امت مظفر و منصور ہوگی۔ جس سے ثابت ہوا کہ آپ ہی حق پر
تھے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان. ۳/مارچ ۱۹۱۵ء)
سورۃ الانبیاء آیت ۷۹: ﴿وَدَاوُدَ وَسُلَيْمَنَ إِذْ يَحْكُمْنِ فِي الحَرْثِ إِذْ نَفَشَتْ فِيهِ
غَنَمُ القَوْم وَكُنَّا لِحُكْمِهِمْ شهدِينَ ہے۔ اور داؤد اور سلیمان ( کا بھی ذکر کر ) جب وہ دونوں
ایک کھیت کے متعلق فیصلہ کر رہے تھے جبکہ اس میں لوگوں کی بھیڑ بکریاں رات کو چ گئی تھیں
اور ہم ان کے فیصلے کی نگرانی کر رہے تھے۔
حضرت خلیفۃ ابیح الاول رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:۔
وو يَحْكُمْنِ فِى الحَرْثِ : وہ فیصلہ نہ قرآن میں مذکور ہے نہ حدیث میں۔ ہمیں
ضرورت تفتیش نہیں۔ (تشحی الاذہان۔ جلد ۸۔ نمبر ۹- صفحه ۴۶۸۴۶۷)
اب یہ جو يَحْكُمنِ فِی الحَرْثِ کا معاملہ ہے یہ قرآن وحدیث میں کہیں ذکر نہیں
ہے کہ وہ کیا تھا۔ يَحْكُمَنِ فِی الحَرْثِ کا تو پتہ ہے لیکن کس بات میں وہ فیصلہ ضبط کر رہے
تھے اس کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ اس لئے ہمیں اس بارے میں خاموش رہنا چاہئے۔ جس کا اللہ تعالیٰ
نے ذکر نہیں فرمایا، رسول اللہ ﷺ الله نے ذکر نہیں فرمایا کہ وہ کیا فیصلہ کیا تھا، وہ جھگڑا کیا تھا، ہمیں
اس کی تفصیل میں نہیں جانا چاہئے۔
وا الَّذِينَ آمَنُوا وَالَّذِيْنَ هَادُوا وَالصَّابِئِينَ وَالنَّصْرَى وَالْمَجُوسَ وَالَّذِيْنَ
اَشْرَكُوا إِنَّ اللهَ يَفْصِلُ بَيْنَهُمْ يَوْمَ الْقِيمَةِ إِنَّ اللهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ ﴾ (سورۃ
الحج :۱۸ - یقینا وہ لوگ جو ایمان لائے اور وہ جو یہودی ہوئے اور صابحین اور نصاری اور مجوسی
اور وہ لوگ جنہوں نے شرک کیا اللہ ضرور ان کے درمیان قیامت کے دن فیصلہ کرے گا۔ یقیناً
اللہ ہر چیز پر گواہ ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
اہل اسلام جو ایمان لائے ہیں جنہوں نے توحید خالص اختیار کی اور یہود جنہوں نے
اولیاء اور انبیاء کو اپنا قاضی الحاجات ٹھہرادیا اور مخلوق چیزوں کو کار خانہ خدائی میں شریک مقرر کیا
اور صابئین جو ستاروں کی پرستش کرتے ہیں اور نصاری جنہوں نے مسیح کو خدا کا بیٹا قرار دیا ہے
اور مجوس جو آگ اور سورج کے پرستار ہیں اور باقی تمام مشرک جو طرح طرح کے شرک میں
گرفتار ہیں خدا ان سب میں قیامت کے دن فیصلہ کر دے گا۔ خدا ہر یک چیز پر شاہد ہے اور خود
مخلوق پرستوں کا باطل پر ہونا کچھ پوشیدہ بات نہیں“۔ (براہین احمدیہ ہر چہار حصص ،
روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۲۴-۵۲۵ - بقيه حاشیه در حاشیه نمبر ۳)
قُلْ كَفى باللهِ بَيني وَبَيْنَكُمْ شَهِيدًا يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَالَّذِيْنَ
امَنُوا بِالبَاطِل وَكَفَرُوْا بِاللهِ أوْلِئِكَ هُمُ الخسِرُونَ ) (سورة العنكبوت: ۵۳)۔ تو کہہ
دے کہ میرے اور تمہارے درمیان اللہ بطور گواہ کافی ہے۔ وہ جانتا ہے جو آسمانوں اور زمین میں
ہے اور وہ لوگ جو باطل پر ایمان لے آئے اور اللہ کا انکار کر دیا یہی وہ لوگ ہیں جو نقصان اٹھانے
والے ہیں۔
علامہ فخر الدین رازئی سورۃ العنکبوت کی آیت (قُلْ كَفَى بِاللهِ بَينِي وَبَيْنَكُمْ
شهیدا کی تفسیر کرتے ہوئے تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالٰی فرماتا ہے ﴿قُلْ كَفَى بِاللَّهِ بَينِي ینی
وَ بَيْنَكُمْ شَهِيدا - جب آنحضور ﷺ کی رسالت واضح ہو گئی اور آپ کے دلائل کھل
کر سامنے آگئے اور اہل کتاب میں سے دشمن آپ پر ایمان نہ لائے اس وقت آپ نے اس انداز
کو اختیار فرمایا کہ جب ایک بچے کو اس کی طرف سے صداقت کے تمام دلائل دینے کے باوجود
جھٹلایا جائے اور اس کی تصدیق نہ کی جائے تو وہ کہتا ہے اللہ میری صداقت کو جانتا ہے اور اے
معاند ! تیری تکذیب کو بھی وہ جانتا ہے اور جو میں کہہ رہا ہوں اس پر وہ گواہ ہے وہ میرے اور
تمہارے درمیان فیصلہ کر دے گا۔ یہ سارا کلام انذار اور خوف دلانے اور تاکید کے لئے ہے۔
(تفسير كبير رازی)
سورۃ الاحزاب آیت ۵۶ ﴿ لَا جُنَاحَ عَلَيْهِنَّ فِي آبَائِهِنَّ وَلَا أَبْنَائِهِنَّ وَلَا إِخْوَانِهِنَّ
وَلَا ابْنَاءِ إِخْوَانِهِنَّ وَلَا أَبْنَاءِ أَخَوَتِهِنَّ وَلَا نِسَائِهِنَّ وَلَا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُنَّ . وَاتَّقِيْنَ
الله . إِنَّ اللهَ كَانَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدًا - ان نبی کی بیویوں) پر اپنے باپوں کے معاملہ
میں کوئی گناہ نہیں نہ اپنے بیٹوں کے معاملہ میں، نہ اپنے بھائیوں کے معاملہ میں ، منہ اپنے بھائیوں
کے بیٹوں کے معاملہ میں، نہ اپنی بہنوں کے بیٹوں کے معاملہ میں، نہ ہی اپنی (یعنی مومن)
عورتوں کے بارہ میں، نہ ان کے بارہ میں جو ان کے زیر نگیں ہیں اور (اے ازواج نبی!) اللہ کا
تقویٰ اختیار کرو۔ یقینا اللہ ہر چیز پر نگہبان ہے۔
سورۃ سبا آیت ۳۸: ﴿ قُلْ مَا سَأَلْتُكُمْ مِنْ أَجْرٍ فَهُوَلَكُمْ إِنْ أَجْرِى إِلَّا عَلَى اللَّهِ .
وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِید) ۔ تو کہ دے جو بھی میں تم سے سے اجر اجر مانگتا ہوں وہ تمہاری ہی خاطر
ہے۔ میرا اجر تو اللہ کے سوا کسی پر نہیں اور وہ ہر چیز پر گواہ ہے۔
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم میں ہے
منبر پر تشریف فرما ہوئے اور ہم آپ کے ارد گرد بیٹھے ہوئے تھے ۔ آپ نے فرمایا: ”میں اپنے
بعد تمہارے بارہ میں جن چیزوں سے ڈرتا ہوں ان میں ایک دنیا کی سرسبزی اور زیب وزینت
ہے“۔ اس پر ایک شخص نے عرض کیا یارسول اللہ کیا خیر ،شہر بھی لے کر آئے گی؟ ۔
رسول کریم ﷺہ خاموش رہے۔ اس پر اس شخص سے کہا گیا کہ تمہارا کیا معاملہ ہے۔ تم رسول
کریم ﷺ سے بات کر رہے ہو جبکہ وہ تمہاری بات کا جواب ہی نہیں دے رہے۔ راوی کہتے ہیں
کہ ہم نے محسوس کیا کہ آپ پر وحی نازل ہو رہی ہے ہے۔ ۔ جب وحی نازل ہو چکی تو آپ نے پسینہ
صاف کیا اور فرمایا : یہ سوال کرنے والا (کہاں ہے؟) گویا کہ آپ نے اس کی تعریف کی۔
پھر فرمایا: ”خیر ، شر لے کر نہیں آئے گی۔ بلکہ بات یہ ہے کہ موسم بہار میں اگنے والی جڑی
بوٹیوں میں بعض ہلاک کرنے والی یا قریباً قریباً قتل کرنے والی ہوتی ہیں، سوائے اس کے کہ کوئی
مویشی صرف سبزہ وغیرہ ہی کھانے والا ہو تو وہ کھاتارہتا ہے یہاں تک کہ جب اس کی کو کھیں بھر
جاتی ہیں تو پھر وہ سورج کی طرف منہ کر کے لیٹ جاتا ہے اور گوبر اور پیشاب کرتا ہے اور اس
س
۲۰۰۳ تالار جولائی ۲۰۰۲ء ) 7(
کے بعد پھر چرتا ہے۔ یہ مال سر سبز اور میٹھا ہے اور یہ اس مسلمان کا بہترین دوست ہے۔ جو اس
میں سے مسکین اور یتیم اور مسافر کو بھی دے، یا جس طرح کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اور جو
اسے ناحق طور پر لے گا تو وہ اس شخص کی طرح ہے جو کہ کھاتا تو ہے مگر سیر نہیں ہوتا اور یہ
(مال) قیامت کے دن ایسے شخص پر شہید ہو گا ( یعنی اس کے خلاف گواہی دے گا)۔
(مسلم کتاب الزكوة )
سورة فصلت آیت ۵۴ و سَنُرِيْهِمْ ابْتِنَا فِى ألا الْآفَاقِ فَاقِ وَفِي أَنْفُسِهِمْ حَتَّى يَتَبَيَّنَ
لَهُمْ أَنَّهُ الْحَقُّ ، أَوَلَمْ يَكْفِ بِرَبِّكَ أَنَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِید۔ پس ہم ضرور ا نہیں آفاق
میں بھی اور اُن کے نفوس کے اندر بھی اپنے نشانات دکھائیں گے یہاں تک کہ اُن پر خوب
کھل جائے کہ وہ حق ہے۔ کیا تیرے رب کو یہ کافی نہیں کہ وہ ہر چیز پر نگران ہے ؟
سورۃ الاحقاف آیت ۹: : أمْ يَقُوْلُوْنَ افْتَرَاهُ قُلْ إِنِ افْتَرَيْتُهُ فَلَا تَمْلِكُونَ لِي مِنَ اللَّهِ
شَيْئًا. هُوَ أَعْلَمُ بِمَا تُفِيضُوْنَ فِيهِ. كَفَى بِهِ شَهِيدًا بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ . وَهُوَ الْغَفُوْرُ
الرحیم۔ کیا وہ یہ کہتے ہیں کہ اس نے اُسے افترا کیا ہے ؟ تو کہہ دے اگر میں نے یہ افترا کیا ہوتا
تو تم اللہ کے مقابل پر مجھے بچانے کی کوئی طاقت نہ رکھتے۔ جن باتوں میں تم پڑے ہوئے ہو وہ
انہیں سب سے زیادہ جانتا ہے۔ وہ میرے اور تمہارے درمیان بطور گواہ کافی ہے اور وہی بہت
بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔
علامہ فخر الدین رازی اس آیت کی تفسیر کرتے ہوئے تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے
قول هُوَ أَعْلَمُ بِمَا تُفِيضُونَ فِيهِ ﴾ سے یہ مراد ہے کہ تم وحی الہی پر جرح قدح کرنے کے
لئے اور اس کی آیات کے بارہ میں طعن و تشنیع کرنے کے لئے بھاگ بھاگ کر آتے ہو اور نبی
کو جو کبھی ساحر کہتے ہو اور کبھی فریب خوردہ۔ اس کو اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے۔
گفی بِهِ شَهِيدًا بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ سے مراد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ میری صداقت کی
گواہی دیتا ہے اور تمہارے خلاف تمہارے جھٹلانے اور انکار کرنے پر گواہی دیتا ہے اور علم
کا ذکر کرنے پر اور شہادت کے بیان سے مقصود ان کے لئے ان کے طعن و تشنیع اور سب و شتم پر
قائم ہونے کی وجہ سے وعید ہے۔ (تفسیر کبیر رازی)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں : ” محض الہام جب تک اس کے
ساتھ فعلی شہادت نہ ہو ، ہر گز کسی کام کا نہیں۔ دیکھو جب کفار کی طرف سے اعتراض ہوا
لستَ مُرْسَلام تو جواب دیا گیا گفتی به شَهِيدًا بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ یعنی عنقریب خدا تعالی
کی فعلی شہادت میری صداقت کو ثابت کر دے گی ۔ پس الہام کے ساتھ فعلی شہادت بھی
چاہئے۔ دیکھو گورنمنٹ جب کسی کو ملازمت عطا کرتی ہے تو اس کے وجاہت کے سامان بھی مہیا
کر دیتی ہے۔ چنانچہ جو لوگ اس کا مقابلہ کرتے ہیں وہ توہین عدالت کے جرم میں گرفتار ہوتے
ہیں۔ اسی طرح جو ماموران الہی کے مقابلہ پر آتے ہیں وہ ہلاک ہو جاتے ہیں“۔
بدر جلد ۶ نمبر ۱۷ بتاریخ ۲۵ اپریل ۱۹۰۷ء صفحه ۹)
****