Al-Shaheed - The Witness, The Observer
Friday Sermon, 14 June 2002: Al-Shaheed - The Witness, The Observer
AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے صفاتِ الٰہیہ الشہید اور الشاہد کی روشنی میں قرآن کریم اور احادیث کے حوالوں سے سچی گواہی اور عدل و انصاف پر قائم رہنے کی اہمیت بیان فرمائی ہے۔ آپ نے وضاحت کی کہ کس طرح انبیاء خصوصاً آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت پر شاہد ہیں اور یہ شہادت حضرت موسیٰ علیہ السلام کے سلسلے کی مانند خلافت کے ذریعے جاری رہتی ہے۔ خطبے کے اختتام پر دشمنوں کے ساتھ بھی انصاف کے تقاضے نبھانے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت پر الٰہی شہادت پر مبنی الہامات کا ذکر فرمایا۔
موضوعات: الشہید اور الشاہد، سچی گواہی اور عدل، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بطور شاہد، خلافت اور مماثلتِ موسوی، الہاماتِ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
خطبه جمعه
حق اور انصاف پرقائم ھو جاؤ اور چاھئی که هر ایک گواهی تمھاری خدا کے لئے ھو۔
جھوٹ مت بولو اگر چہ سچ بولنے سے تمہاری جانوں کو نقصان پہنچے یا اس سے تمہارے ماں باپ کو ضرر پہنچے اور قریبیوں کو۔
دشمن سے مدارات سے پیش آنا آسان ہے مگر دشمن کے حقوق کی حفاظت کرنا اور مقدمات میں
عدل وانصاف کو ہاتھ سے نه نہ دینا یہ بہت مشکل اور جوانمردی کا کام ہے ۔
آیات قرآنی احادیث نبویہ اور ارشادات حضرت مسیح موعود کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کی صفات الشہید اور الشاہد کے مختلف پہلوؤں کاتذکرہ)
خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خليفة المسيح الرابع ایده الله تعالیٰ بنصره العزيز - فرموده ۱۴/جون ۲۰۰۲ء بمطابق ۱۴ر احسان ۱۳۸۱ء هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
(خطبہ جمعہ کا یہ متن ادارہ الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده ورسوله
أما بعد فاعوذ بالله من الشيطان الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم -
اپنے عزیز و دوست کا نقصان گوارا نہیں کر سکتا۔ اسی طرح خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایمان کو مقدسم رکھو اور
گواہی انصاف سے دو خواہ اپنے عزیزوں کے مقابلہ میں ہو۔ اپنی جان پر یا اپنے ماں باپ ہی کے متعلق
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك ملك يوم يوم الدين الدين - - إياك إياك نعبد نعبد وإياك وإياك نستعين نستعين -گواہی دینی پڑے۔“ (ضمیمه اخبار بدر قادیان۔ ۲۹؍جولائی ١٩٩ء)
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين
صفات الشهيد" اور "الشاهد“ کی چوتھی اور آخری قسط آج بیان کی جائے گی۔ اور اس
میں گزشتہ خطبے کے آخری حصے کے تسلسل میں آنحضرت ﷺ ے اور آپ کی امت نیز بعض دوسرے
انبیاء اور ان کی امتوں بلکہ عام انسانوں تک کی گواہی کا مضمون بھی بیان ہو گا۔ اور پھر آخر پر انہی صفات
کے مضمون پر مشتمل حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے چند الہامات بھی پیش کئے جائیں گے۔
انشاء الله
سورۃ النساء کی آیت ہے: ﴿يَاتِهَا الَّذِينَ آمَنُوْا كُوْنُوْا قَوَّامِيْنَ بِالْقِسْطِ شُهَدَاءَ لِلَّهِ وَلَوْ
عَلَى أَنفُسِكُمْ أَوِ الوَالِدَيْنِ وَالأَقْرَبِينَ: إِن يَكُنْ غَنِيًّا أَوْ فَقِيرًا فَاللَّهُ أَوْلَى بِهِمَا فَلَا تَتَّبِعُوا
الهَوى اَنْ تَعْدِلُوا. وَإِنْ تَلُوا أَوْ تُعْرِضُوا فَإِنَّ اللهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرًا ﴾ (سورة النساء :: ١٣٢۱۳۲) )
اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ کی خاطر گواہ بنتے ہوئے انصاف کو مضبوطی سے قائم کرنے والے بن
جاؤ خواہ خود اپنے خلاف گواہی دینی پڑے یا والدین اور قریبی رشتہ داروں کے خلاف خواہ کوئی امیر ہو یا
غریب دونوں کا اللہ ہی بہترین نگہبان ہے۔ پس اپنی خواہشات کی پیروی نہ کرو مبادا عدل سے گریز
کرو۔ اور اگر تم نے گول مول بات کی یا پہلو تہی کر گئے تو یقینا اللہ جو تم کرتے ہو اس سے بہت باخبر ہے۔
حضرت زید بن خالد الجهنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ
کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ گواہوں میں سے سب سے اچھا گواہ وہ ہے جو قبل اس کے کہ اس سے
گواہی مانگی جائے، اپنی گواہی دے دے۔ (سنن ابن ماجه ، کتاب الاحکام)
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا: کسی
خیانت کرنے والے مرد یا عورت کی گواہی درست نہیں۔ اور نہ اس مرد یا عورت کی جسے حد کی سزائی
ہو۔ نہ ہی ایسے شخص کی جو مد عاعلیہ سے کینہ رکھتا ہو۔ اور نہ ایسے شخص کی جس کی جھوٹی شہادت کا تجربہ
ہو چکا ہو۔ اور نہ ایسے شخص کی جن کا گزارہ ان لوگوں پر ہو جن کے حق میں وہ گواہی دے رہا ہے۔ اور نہ
ایسے شخص کی جس کے بارے میں پتہ لگے کہ اُس نے جھوٹے طور پر کسی خاندان سے اپنا نسب اور تعلق
جوڑا ہے۔ (ترمذی۔ کتاب الشهادة)
حضرت خلیفۃ المسح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:۔ کئی وقت انسان کے لئے امتحان
کے ہوتے ہیں۔ ایک تو غضب کا وقت ہوتا ہے۔ غضب کی حالت میں آدمی دوسروں کو انواع و اقسام
کے نقصانات پہنچادیتے ہیں۔ پھر کہتے ہیں کہ غلطی ہوئی۔ عفو کرو۔ لیکن جب دوسرا کوئی نقصان
پہنچائے تو ہر گز عفو پر رضامند نہیں ہوتے۔ اسی طرح آدمی بعض اوقات محبت میں بھی حد سے بڑھ
جاتا ہے اور گمراہ ہو جاتا ہے۔ ایک وقت وہ ہوتا ہے جبکہ مقدمات میں گواہی دینے کا ہوتا ہے۔ آدمی
حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام فرماتے ہیں:-
حق اور انصاف پر قائم ہو جاؤ اور چاہئیے کہ ہر ایک گواہی تمہاری خدا کے لئے ہو۔ جھوٹ
مت بولو اگر چہ سچ بولنے سے تمہاری جانوں کو نقصان پہنچے یا اس سے تمہارے ماں باپ کو ضرر پہنچے اور
قریبیوں کو جیسے بیٹے وغیرہ کو۔ (اسلامی اصول کی فلاسفی۔ صفحہ ۵۳)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:-
" جس قدر راستی کے التزام کے لئے قرآن شریف میں تاکید ہے، میں ہر گز باور نہیں کر سکتا
کہ انجیل میں اُس کا عشر عشیر بھی تاکید ہو ۔ 20 برس کے قریب عرصہ ہو گیا کہ میں نے اسی بارہ میں
ایک اشتہار دیا تھا اور قرآنی آیات لکھ کر اور عیسائیوں وغیرہ کو ایک رقم کثیر بطور انعام دینا کر کے اس
بات کا وعدہ کیا تھا کہ جیسے ان آیات میں راست گوئی کی تاکید ہے اگر کوئی عیسائی اس زور و شور کی تاکید
انجیل میں سے نکال کر دکھلاوے تو اس قدر انعام اُس کو دیا جائے گا مگر پادری صاحبان اب تک ایسے
چپ رہے گویا ان میں جان نہیں۔ اب مدت کے بعد فتح مسیح صاحب کفن میں سے بولے، شاید بوجہ
امتداد زمانہ ہمار اور اشتہار اُن کو یاد نہیں رہا۔ پادری صاحب! آپ خس و خاشاک کو سونا بنانا چاہتے ہیں
اور سونے کی کان سے منہ مروڑ کر ادھر اُدھر بھاگتے ہیں۔ اگر یہ بد قسمتی نہیں تو اور کیا ہے۔ قرآن
شریف نے دروغ گوئی کو بُت پرستی کے برابر ٹھہرایا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : ﴿ فَاجْتَنِبُوا
الرِّجْسَ مِنَ الْأَوْثَانِ وَاجْتَنِبُوا قَوْلَ الرُّوْرِ)، یعنی بتوں کی پلیدی اور جھوٹ کی پلیدی سے پر ہیز
کرو۔ اور پھر ایک جگہ فرماتا ہے ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُونُوا قَوَّامِينَ بِالْقِسْطِ شُهَدَاءَ لِلَّهِ وَلَوْ
علَى أَنفُسِكُمْ أَوِ الْوَالِدَيْنِ وَالْأَقْرَبِينَ ﴾ (الجزو نمبر ۴)۔ یعنی اے ایمان والو! انصاف اور راستی
پر قائم ہو جاؤ اور کچی گواہیوں کو للہ ادا کر واگر چہ تمہاری جانوں پر اُن کا ضرر پہنچے یا تمہارے ماں باپ اور
تمہارے اقارب اُن گواہیوں سے نقصان اُٹھا دیں۔ اب اسے ناخدا ترس اور انجیل کو کھول اور ہمیں بتلا
کہ راست گوئی کے لئے ایسی تاکید انجیل میں کہاں ہیں۔ (نورالقرآن۔ نمبر ۲۔ صفحہ ۱۷۔۱۸)
﴿وَإِن مِنْ أَهْلِ الكتب إِلا لَيُؤْمِنَنَّ به قَبْلَ مَوْتِهِ وَيَوْمَ الْقِيمَةِ يَكُونُ عَلَيْهِمْ
شَهِيدًا) (سورة النساء :۱۶۰) ۔ اور اہل کتاب میں سے کوئی (فریق) نہیں مگر اس کی موت سے پہلے
یقینا اس پر ایمان لے آئے گا اور قیامت کے دن وہ ان پر گواہ ہو گا۔
وَيَوْمَ القِيمَةِ يَكُونُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا م کے متعلق علامہ فخر الدین رازی لکھتے ہیں کہ وہ
یعنی مسیح یہود کے خلاف یہ گواہی دے گا کہ انہوں نے اسے جھٹلایا تھا۔ اور اس کے بارہ میں طعن و تشنیع
سے کام لیا تھا اور نصاری کے خلاف یہ گواہی دے گا کہ انہوں نے اسے اللہ کا شریف بنالیا تھا اور اسی
طرح ہر نبی اپنی امت کے خلاف گواہی دے گا۔ (تفسیر کبیر رازی)
۲۰۰ تا ۲۵ / جولائی ۲۰۰۲ء . )5(
سورة المائده : ﴿يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوْا كُوْنُوْا قَوَّامِيْنَ لِلَّهِ شُهَدَاءَ بِالْقِسْطِ وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ
قنَانُ قَوْمٍ عَلَى أَلَّا تَعْدِلُوا اعْدِلُوا . هُوَ أَقْرَبُ لِلتَّقْوَى وَاتَّقُوا اللهَ إِنَّ اللهَ خَبِيرٌ بِمَا
تَعْمَلُونَ) (سورة المائده :) اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ کی خاطر مضبوطی سے نگرانی کرتے
ہوئے انصاف کی تائید میں گواہ بن جاؤ اور کسی قوم کی دشمنی تمہیں ہر گز اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم
انصاف نہ کرو۔ انصاف کرو یہ تقویٰ کے سب سے زیادہ قریب ہے اور اللہ سے ڈرو۔ یقینا اللہ اس سے
ہمیشہ باخبر رہتا ہے جو تم کرتے ہو۔
حضرت سعید بن ابو 03 بردہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک خط نکالا اور کہا کہ یہ حضرت عمر کا خط
ہے جو انہوں نے اپنے ایک گورنر حضرت ابو موسیٰ اشعری کو لکھا تھا۔ یہ خط مشہور محدث سفیان
عیینہ کے سامنے پڑھا گیا۔ اس کا مضمون یہ تھا: قضاء ایک محکم اور پختہ دینی فریضہ اور واجب الاتباع
سنت ہے۔ جب کوئی مقدمہ آپ کے سامنے پیش ہو تو معاملے کو اچھی طرح سمجھنے کی کوشش کرو
کیونکہ صرف حق بات کہنا جس کا نفاذ نہ کیا جائے، بے فائدہ بات ہے۔ لوگوں کے درمیان، بلحاظ مجلس،
بلحاظ توجہ اور بلحاظ عدل و انصاف مساوات قائم کرتا کہ کوئی با اثر تم سے ظلم کرانے کی امید نہ رکھنے اور
کسی کمزور کو تیرے ظلم وجور کا ڈر نہ ہو اور ثبوت پیش کر نامدعی کی ذمہ داری ہے اور (اگر اس کے پاس
ثبوت نہ ہو تو پھر انکار کرنے والے مدعا علیہ کو قسم اٹھانی ہوگی۔ مسلمانوں کے درمیان مصالحت
کرانے کی کوشش کرنا اچھی بات ہے۔ سوائے ایسی صلح کے جو حرام کو حلال بنا دے اور حلال کو حرام
بنادے۔ اگر تم نے کوئی فیصلہ کیا ہو، اور پھر اس پر دوبارہ غور کرنے کے بعد درست نتیجے پر پہنچ جاؤ تو
تمہارا پہلا فیصلہ تمہیں سچائی کی طرف لوٹنے سے نہ رو کے کیونکہ سچائی ایک ابدی صداقت ہے اور حق
اور سچ کو کوئی چیز باطل نہیں کر سکتی اس لئے حق کی طرف کوٹ جانا باطل میں آگے بڑھتے رہنے سے
کہیں بہتر ہے۔ جو بات تیرے دل میں کھٹکے اور قرآن و سنت میں اس کے بارے میں کوئی وضاحت نہ
ہو تو اس کو اچھی طرح سمجھنے کی کوشش کرو۔ اس کی مثالیں تلاش کرو اور اس سے ملتی جلتی صورتوں پر
غور کرو، پھر ان پر قیاس کرتے ہوئے کوئی فیصلہ کرنے کی کوشش کرو اور جو پہلو اللہ تعالی کے ہاں زیادہ
پسندیدہ ہو اور تجھے حق اور بیچ کے زیادہ مشابہ نظر آئے ، اسے اختیار کر۔ مدعی کو ( ثبوت پیش کرنے
کے لئے ) مناسب وقت دو ( تاکہ وہ اپنے دعوئی کے حق میں ثبوت اکٹھے کر سکے ) ۔ اگر (مقررہ تاریخ
پر وہ ثبوت پیش کر دے تو فیھا۔ ورنہ اُس کے خلاف فیصلہ سنادو۔ یہ طریق اندھے پن کو جلا بخشنے والا
ہے۔ (یعنی بے خبری کے اندھیرے کو دور کرنے والا ہے)۔ اور ( غلطی ہو جانے کی صورت میں تجھے
معذور قرار دینے کے لحاظ سے زیادہ بہتر ہے۔ سب مسلمان ایک دوسرے کے بارے میں گواہی دینے
کے لحاظ سے برابر عادل ہیں سوائے اس کے کہ کسی کو حد کی سزامل چکی ہو۔ یا کسی کے جھوٹی شہادت
دینے کا تجربہ ہو چکا ہو، یاوہ غلط ولاء یا قرابت کے دعوئی میں متہم ہو (یعنی حسب و نسب کے دعوئی میں
جھوٹا ہو۔ تمہارے دلوں کے رازوں کو اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے اور بینات اور گواہیوں کے نتیجے میں اُس
نے تم سے (سزاؤں کو) دُور کر دیا ہے۔ لوگوں سے تنگ پڑنے سے بچو۔ نیز جلد گھبرا جانے اور لوگوں
سے تکلیف اور دکھ محسوس کرنے اور سچائی معلوم ہو جانے پر فریق ثانی سے اجنبی پن سے پیش آنے
سے بچو۔ جس کی بنا پر اللہ اس کا ضرور اجر دے گا اور ایسے شخص کو نیک شہرت بخشے گا۔ جو شخص اللہ اور
اپنے درمیان معاملات میں خلوص نیت اختیار کرے گا، اللہ اس کے اور دیگر لوگوں کے مابین معاملات
میں اُس کے لئے کافی ہو جائے گا اور جو شخص محض بناوٹ اور تصنع سے اپنے آپ کو اچھا ظاہر کرنے کی
کوشش کرے گا، اللہ تعالیٰ اس کی رُسوائی کے سامان پیدا کر دے گا۔
(سنن الدار قطنی کتاب الاقضيه والأحكام)
حضرت خلیفۃ اصیح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:
"تمہاری گواہیاں اللہ کے لئے عدل کے ساتھ ہوں وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَانُ قَوْمٍ عَلَى أَلَّا
تعدلوا کسی کی دشمنی انصاف کی مانع نہ ہو۔ مثلاً آریہ لوگ تم کو دفتروں سے نکالنے کی کوشش کرتے
رہتے ہیں۔ تو اسلام کی یہ تعلیم نہیں کہ تم اُن کے مقابلہ میں بھی ایسی کوشش کرو، جہاں تمہیں اختیار
حاصل ہے۔ ﴿ وَاتَّقُوا اللهَ إِنَّ اللهَ خَيْرٌ بِمَا تَعْمَلُون تقویٰ کا علاج بتایا کہ تم یہ یقین رکھو کہ
تمہارے کاموں کو دیکھنے والا اور ان سے خبر رکھنے والا بھی کوئی ہے۔“
(ضمیمه اخبار بدر قادیان ۵ اگست ۱۹۰۹ء)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
خدا تعالی نے عدل کے بارے میں جو بغیر سچائی پر پورا قدم مارنے کے حاصل نہیں ہو سکتی،
فرمایا ہے: لا يجر منكم شنانُ قوم على أَلَّا تَعْدِلُوا اعْدِلُوْا هُوَ أَقْرَبُ لِلتَّقْوى یعنی دشمن
قوموں کی دشمنی تمہیں انصاف سے مانع نہ ہو۔ انصاف پر قائم رہو کہ تقوی اس میں ہے۔ اب آپ کو
معلوم ہے کہ جو قومیں ناحق ستاویں اور دکھ دیویں اور خوں ریزیاں کریں اور تعاقب کریں اور بچوں اور
عورتوں کو قتل کریں جیسا کہ مکہ والے کافروں نے کیا تھا اور پھر لڑائیوں سے باز نہ آویں، ایسے لوگوں
کے ساتھ معاملات میں انصاف کے ساتھ برتاؤ کرنا کس قدر مشکل ہوتا ہے مگر قرآنی تعلیم نے ایسے
جانی دشمنوں کے حقوق کو بھی ضائع نہیں کیا اور انصاف اور راستی کے لئے وصیت کی . میں سچ سچ
کہتا ہوں کہ دشمن سے مدارات سے پیش آنا آسان ہے مگر دشمن کے حقوق کی حفاظت کرنا اور
متقدمات میں عدل و انصاف کو ہا تھ سے نہ دینا یہ بہت مشکل اور فقط جوانمبر دوں کا کام ہے۔ اکثر لوگ
اپنے شریک دشمنوں سے محبت تو کرتے ہیں اور میٹھی میٹھی باتوں سے پیش آتے ہیں مگر ان کے حقوق
دبا لیتے ہیں۔ ایک بھائی دوسرے بھائی سے محبت کرتا ہے اور محبت کے پردہ میں دھوکا دے کر اُس کے
حقوق دبالیتا ہے مثلا اگر زمیندار ہے تو چالاکی سے اس کا نام کا غذات بندوبست میں نہیں لکھواتا اور
یوں اتنی محبت کہ اس پر قربان ہوا جاتا ہے۔ پس خدا تعالٰی نے اس آیت میں محبت کا کاذکر ذکر نہ کیا بلکہ معیار
محبت کاذ کر کیا کیونکہ جو شخص اپنے جانی دشمن سے عدل کرے گا اور سچائی اور انصاف سے در گزر نہیں
کرے گا، وہی ہے جو سچی محبت بھی کرتا ہے۔“ (نورالقرآن۔ نمبر ۲۔ صفحه ۲۱۔۲۲)
سورة المائده آیت ۱۲: وَإِذْ أَوْحَيْتُ إِلَى الحَوَارِينَ أن امِنُوا بِي وَبِرَسُولِى قَالُوا آمَنَّا
وَاشْهَدْ بِأَنَّنَا مُسْلِمُونَ ۔ اور جب میں نے خواریوں کی طرف وحی کی کہ مجھ پر اور میرے رسول پر
ایمان لے آؤ تو انہوں نے کہا ہم ایمان لے آئے ، پس گوادرہ کہ ہم فرمانبردار ہو چکے ہیں۔
سورة الاعراف : ١٧٣ وَإِذْ اَخَذَ رَبُّكَ مِنْ بَنِي آدَمَ مِنْ ظُهُورِهِمْ ذُرِّ يَّتَهُمْ
وَأَشْهَدَهُم عَلَى أَنفُسِهِمْ السْتُ بِرَبِّكُمْ . قَالُوا بَلَى شَهِدْنَا أَنْ تَقُوْلُوْا يَوْمَ الْقِيمَةِ إِنَّا كُنَّا
عَنْ هذا غفِلِينَ ﴾ اور (یاد کرو) جب تیرے رب نے بنی آدم کی صلب سے ان کی نسلوں کے مادہ
تخلیق) کو پکڑا اور خود انہیں اپنے نفوس پر گواہ بنا دیا اور پوچھا کہ کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں۔
انہوں نے کہا کیوں نہیں! ہم گواہی دیتے ہیں۔ مبادا تم قیامت کے دن یہ کہو کہ ہم تو اس سے یقینا ہے
خبر تھے۔
جولائی ۲۰۰۳ تا ۲۵ / جولائی ۲۰۰۲ء
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے
پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ آپ نے فرمایا کیا تم جانتے ہو کہ میں کس وجہ سے ہنسا ہوں؟ ہم نے عرض کیا
اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔ آپ نے فرمایا: بندے اور اس کے رب کے مابین گفتگو کی وجہ
سے ہنس رہا ہوں۔ بندہ کہے گا اے میرے رب! کیا تو نے مجھے ظلم سے پناہ نہیں دی۔ اللہ تعالیٰ فرمائے
گا کیوں نہیں۔ بندہ کہے گا: اس بات پر تو میں اپنے ایک گواہ کے علاوہ اور کسی کو گواہ تسلیم نہیں کرتا۔ اللہ
تعالیٰ فرمائے گا آج کے دن تیر انفس اور حساب کتاب لکھنے والے معزز فرشتے ہی تجھ پر گواہ ہونے کے
لحاظ سے کافی ہیں۔ اس کے بعد اس شخص کے منہ پر مہر کر دی جائے گی اور اس کے اعضاء سے کہا جائے
گا کہ بولو۔ چنانچہ وہ اس شخص کے اعمال کے بارہ میں گواہی دیں گے ۔ پھر اس شخص کو کلام کرنے کی
اجازت دی جائے گی تو وہ (اپنے اعضاء کو مخاطب کر کے ) کہے گا: تم پر ہلاکت ہو! کیا میں تم جیسوں کی
خاطر لڑا جھگڑا کرتا تھا۔ (مسلم کتاب الزهد ) .
سورة هود آیت ۵۵: ﴿ إِنْ تَقُولُ إِلَّا اعْتَراكَ بَعْضُ الهَتِنَا بِسُوءٍ. قَالَ إِنِّى اُشْهِدُ الله
وَاشْهَدُوا أَنِّي بَرِيءٌ مِمَّا تُشْرِكُوْن ۔ ہم تو اس کے سوا کچھ نہیں کہتے کہ تجھ پر ہمارے معبودوں
میں سے کسی نے کوئی بد سایہ ڈال دیا ہے۔ اس نے کہا یقینا میں اللہ کو گواہ ٹھہراتا ہوں اور تم بھی گواہ رہو
کہ میں ان سے بیزار ہوں جنہیں تم شریک ٹھہراتے ہو۔
سورة الحج آیت ۷۹ ﴿وَجَاهِدُوا فِي اللهِ حَقَّ جِهَادِهِ هُوَ اجْتَبكُمْ وَمَا جَعَلَ عَلَيْكُمْ
فِي الدِّيْنِ مِنْ حَرَجٍ مِلَّةَ أَبِيْكُمْ إِبْرَاهِيمَ هُوَ سَمَّكُمُ الْمُسْلِمِينَ مِنْ قَبْلُ وَفِي هذا ليكون
الرَّسُوْلُ شَهِيدًا عَلَيْكُمْ وَتَكُونُوا شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ فَأَقِيمُوا الصَّلوةَ وَاتُو الزَّكوةَ
وَاعْتَصِمُوا بِاللَّهِ . هُوَ مَوْلَكُمْ فَنِعْمَ الْمَوْلَى وَنِعْمَ النَّصِيرُ۔ اور اللہ کے تعلق میں جہاد کرو
جیسا کہ اس کے جہاد کا حق ہے۔ اس نے تمہیں چن لیا ہے اور تم پر دین کے معاملات میں کوئی تنگی
نہیں ڈالی۔ یہی تمہارے باپ ابراہیم کا مذہب تھا۔ اُس (یعنی اللہ ) نے تمہارا نام مسلمان رکھا (اس
سے) پہلے بھی اور اس (قرآن) میں بھی تاکہ رسول تم سب پر نگران ہو جائے اور تاکہ تم تمام انسانوں
پر نگران ہو جاؤ۔ پس نماز کو قائم کرو اور زکوۃ دو اور اللہ کو مضبوطی سے پکڑ لو۔ وہی تمہارا آتا ہے۔ پس
کیا ہی اچھا آقا اور کیا ہی اچھا مددگار ہے۔
سورة الفتح : إِنَّا اَرْسَلْنَكَ شَاهِدًا وَمُبَشِرًا وَّنَذِيرًا ﴾ (سورة الفتح :9) یقینا ہم نے
تجھے ایک گواہ اور بشارت دینے والے اور ڈرانے والے کے طور پر بھیجا۔
پھر سورۃ الاحزاب کی آیت ٤٦: و يا يُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا اَرْسَلْنَكَ شَاهِدًا وَمُبَشِّرًا وَنَذِيرًا -
اے نبی ایقینا ہم نے تجھے ایک شاہد اور ایک مبشر اور ایک نذیر کے طور پر بھیجا ہے۔
پھر سورۃ المزمل کی آیت ہے: ﴿ إِنَّا اَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُوْلًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْسَلْنَا
إلى فِرْعَوْنَ رَسُولًا )) (سورة المزمل : ١٢)
یقینا ہم نے تمہاری طرف ایک رسول بھیجا ہے جو تم پر نگران ہے جیسا کہ ہم نے فرعون کی
طرف بھی ایک رسول بھیجا تھا۔
حضرت خلیفۃ ا صیح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:۔
"سورۃ مزمل مکہ معظمہ میں اتری۔ جب حضور علیہ السلام بظاہر نہایت کمزوری کی حالت
میں تھے اور بظاہر کوئی سامان کامیابی کا نظر نہ آتا تھا۔ قرآن نے صاف صاف جناب محمد رسول اللہ علی
کی نسبت فرمایا۔ یہ رسول، اس رسول کی مثل ہے جو فرعون کے وقت برگزیدہ اور بنی اسرائیل کا ہادی
بنایا گیا۔ جس طرح اس رسول حضرت موسیٰ علیہ السلام کے دشمن بے نام و نشان ہو گئے۔ ایسے ہی اس
رسول کے دشمن معدوم ہوں گے ۔ ﴿إِنَّا اَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُوْلًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى
فِرْعَوْنَ رَسُولًا فَعَصَى فِرْعَوْلُ الرَّسُوْلَ فَأَخَذْنَهُ أَخَذَا وَبِيْلا . ہم نے ہی بھیجا تھا تمہاری
طرف رسول نگران تم پر جیسے بھیجا تھا فرعون کو رسول۔ پھر جب نافرمانی کی فرعون نے اس رسول کی تو
سخت پکڑ لیا ہم نے اسے پھر تم اگر اس رسول کے منکر ہوئے تو کیونکر بچو گے ۔اور جس طرح جناب
موسیٰ علیہ السلام کی قوم دشمنوں سے نجات پاکر آخر معزز اور ممتاز اور خلافت اور سلطنت سے سر فراز
ہوئی اسی طرح، ٹھیک اسی طرح، لاریب اسی طرح اس رسول کے اتباع بھی موسیٰ علیہ السلام کی
طرح بلکہ بڑھ کر ابراہیم کے موعود ملک بالخصوص اور اپنے وقت کے زبر دست بادشاہوں پر علی العموم
خلافت کریں گے۔
وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا
اسْتَخْلَفَ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ
خَوْفِهِمْ آمنا . (نور (٥٢) ۔ وعدہ دے چکا اللہ تعالی ان لوگوں کو تم میں سے جو ایمان لائے اور کام کئے
انہوں نے اچھے ، ضرور خلیفہ کر دے گا ان کو اس خاص زمین میں (جس کا وعدہ ابراہیم سے ہوا)۔ جیسے
خلیفہ بنایا ان کو جو ان اسلامیوں سے پہلے تھے۔ اور طاقت بخشے گا انہیں اس دین پھیلانے کے لئے جو
الله تعالٰی نے ان کے لئے پسند فرمایا۔ ضرور بدل دے گا انہیں خوف کے بعد امن سے۔
آخر دیکھ لو۔ اس فطرت کے قاعدہ نے ، اس الہی سنت یا عادۃ اللہ نے ناظرین کو وہی نتیجہ دکھایا
جو ہمیشہ اہل ایمان کے ساتھ ان کے لئے ایمان مخالفوں کے بیجا حملوں کے وقت دکھاتی چلی آتی ہے۔
ہمارے ہادی بلکہ ہادی انام علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم میں ۔ نہیں نہیں ، آپ کے مولد،
مسکن اور آپ کے ملک میں آپ کا کوئی دشمن نہ رہا۔ دشمن کیسے ؟ ان کے آثار بھی نہ رہے۔ مکہ
معظمہ نہیں بلکہ جزیرہ نما عرب پر نگاہ کر لو۔ تمام عرب آپ کے خدام یا خدام کے معاہدین کی جگہ
ہو گیا۔
الله الله !!! جیسے آپ بے نظیر ہیں۔ ویسے ہی آپ کی کامیابی بھی بے نظیر واقع ہوئی۔ ناظرین
ایسی کامیابی کسی مہم ۔ کسی مدعی الہام، کسی ریفار مرہ کسی مصلح، کسی رسول یا کسی بادشاہ کو کبھی ہوئی ہے؟
ہرگز نہیں۔ کسی مقتدا نے؟، کس بادشاہ نے ؟ نام تولو ss “۔ ( تصدیق براہین احمدیہ صفحه ۱۶.۱۵)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔
" قرآن شریف نے بڑی وضاحت کے ساتھ دو سلسلوں کا ذکر کیا ہے ایک وہ سلسلہ ہے جو
حضرت موسیٰ علیہ السلام سے شروع ہوا اور حضرت مسیح علیہ السلام پر ختم ہوا اور دوسر اسلسلہ جو اس
سلسلہ کے مقابل پر واقع ہوا ہے وہ آنحضرت ﷺ الله کا سلسلہ ہے چنانچہ تورات میں بھی آپ کو مثیل
موسیٰ کہا گیا اور قرآن شریف میں بھی آپ کو مثیل موسیٰ ٹھہرایا گیا جیسے فرمایا ہے ﴿إِنَّا أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ
رَسُوْلًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا اَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا)ا پھر جس طرح حضرت موسیٰ
علیہ السلام کا سلسلہ حضرت مکی علیہ السلام پر آکر ختم ہو گیا اسی سلسلہ کی مماثلت کے لئے ضروری تھا
کہ اس وقت اور اسی زمانہ پر جب حضرت مسیح حضرت موسیٰ کے بعد آئے تھے مسیح محمدی بھی آتا اور یہ
بالکل ظاہر اور صاف بات ہے کہ صحیح موسوی چودھویں صدی میں آیا تھا۔ اس لئے ضروری تھا کہ صحیح
محمدی بھی چودھویں صدی میں آتا۔ اگر کوئی اور نشان اور شہادت نہ بھی ہوتی تب بھی اس سلسلہ کی
تکمیل چاہتی تھی کہ اس وقت مسیح محمدی آوے مگر یہاں تو صد ہا اور نشان اور دلائل ہیں“۔
(الحكم جلد ۸ نمبر ۱۲ بتاریخ ۱۰ اپریل ۱۹۰۳ء صفحه (۵)
۲۰۰۳ تا ۲۵؍ جولائی ۲۰۰۲ء ) 7(
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مزید فرماتے ہیں:۔
ایک شخص کا اس امت میں سے مسیح علیہ السلام کے نام پر آنا ضروری ہے۔ کیوں ضروری
ہے ؟ تین وجہ سے ۔ اول یہ کہ مماثلت تامہ کاملہ ہمارے نبی ﷺ کی حضرت موسیٰ سے جو آیت
كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُوْلًا ﴾ سے مفہوم ہوتی ہے، اس بات کو چاہتی ہے۔ وجہ یہ کہ آیت
وإِنَّا اَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُوْلًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا اَرْسَلْنَا إِلى فِرْعَوْنَ رَسُولًا صاف بتلارہی
ہے کہ جیسے حضرت موسیٰ اپنی امت کی نیکی بدی پر شاہد تھے ۔ ایسا ہی ہمارے نبی ﷺ بھی شاہد ہیں مگر
یہ شہادت دوامی طور پر بجز صورت استخلاف کے حضرت موسیٰ کے لئے ممکن نہیں ہوئی۔ یعنی خدا
تعالٰی نے اس اتمام حجت کی غرض سے حضرت موسیٰ کے لئے چودہ سو برس تک خلیفوں کا سلسلہ مقرر
کیا جو در حقیقت توریت کے خادم اور حضرت موسیٰ کی شریعت کی تائید کے لئے آتے تھے تا خدا تعالیٰ
بذریعہ ان خلیفوں کے حضرت موسیٰ کی شہادت کے سلسلہ کو کامل کر دیوے اور وہ اس لائق ٹھہریں کہ
قیامت کو تمام بنی اسرائیل کی نسبت خدا تعالیٰ کے سامنے شہادت دے سکیں۔ ایسا ہی اللہ جل شانہ نے
اسلامی امت کے کل لوگوں کے لئے ہمارے نبی ﷺے کو شاہد ٹھہر لیا ہے اور فرمایا ﴿إِنَّا اَرْسَلْنَا اليكم
رَسُوْلًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ ﴾ اور فرمایا ﴿وَجِئْنَا بِكَ عَلى هؤلاء شَهِيدًا . مگر ظاہر ہے کہ ظاہری
طور پر تو آنحضرت صرف تمھیں (۲۳) برس تک اپنی امت میں رہے، پھر یہ سوال کہ دائگی طور
پر وہ اپنی امت کے لئے کیونکر شاہد ٹھہر سکتے ہیں یہی واقعہ جواب رکھتا ہے کہ بطور استخلاف کے یعنی
موسیٰ علیہ السلام کی مانند خدا تعالیٰ نے آنحضرت مے کے لئے بھی قیامت تک خلیفے مقرر کر دئے اور
خلیفوں کی شہادت بعینہ آنحضرت ﷺ کی شہادت متصور ہوئی اور اس طرح پر مضمون آیت رانا
اَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُوْلًا شَاهِدٌ عَلَيْكُمْ ہریک پہلو سے درست ہو گیا۔ غرض شہادت دائمی کا
عقیدہ جو نص قرآنی سے بتواتر ثابت اور تمام مسلمانوں کے نزدیک مسلم ہے تبھی معقولی اور تحقیقی طور
پر ثابت ہو تا ہے جب خلافت دا ئی کو قبول کیا جائے اور یہ امر ہمارے مدعا کو ثابت کرنے والا ہے۔
فتدبر - شهادت القرآن صفحه ۶۶-۲۷)
وَالسَّمَاءِ ذَاتِ البُرُوج وَالْيَوْمِ الْمَوْعُودِ. وَشَاهِدٍ وَمَشْهُودِ﴾ (سورة البروج: ٢ تا ٣)
:.
قسم ہے برجوں والے آسمان کی، اور موعود دن کی اور ایک گواہی دینے والے کی اور اس کی جس کی گواہی
دی جائے گی۔
الهام اکتوبر ۱۸۹۷ء: شروع اکتوبر ۱۸۹۷ء میں مجھے دکھایا گیا کہ میں ایک گواہی کے لئے ایک
انگریز حاکم کے پاس حاضر کیا گیا ہوں۔ اور اس حاکم نے مجھ سے سوال کیا کہ آپ کے والد کا کیا نام ہے؟
لیکن جیسا کہ شہادت کے لئے دستور ہے، مجھے قسم نہیں دی۔ (نزول المسیح۔ صفحہ ۲۲۱)
الهام ۸ اکتوبر ۱۸۹۷ء: پھر ۸/ اکتوبر ۱۸۹۷ء کو مجھے خواب میں دکھایا گیا کہ اس مقدمہ کا
سپاہی سمن لے کر آیا ہے۔ یہ خواب مسجد میں عام جماعت کو سنادی گئی تھی۔ آخر ایساہی ظہور میں آیا اور
سپاہی سمن لے کر آگیا۔ اور معلوم ہوا کہ ایڈیٹر اخبار ناظم الہند لاہور نے مجھے گواہ لکھا دیا ہے ... سو
جب میں ملتان میں پہنچ کر عدالت میں گواہی کے لئے گیا تو ویساہی ظہور میں آیا۔ حاکم کو ایسا سہو ہو گیا
کہ قسم دینا بھول گیا اور اظہار شروع کردئے ۔ “ ( نزول المسیح صفحه ۲۲۱)
الہام ۱۸۹۷ء : کو اس سے نکلا اور اُس نے تمام دنیا سے تجھ کو چنا تو جہان کا نور ہے مجھو
خدا کا وقار ہے۔ پس وہ تجھے ترک نہیں کرے گا۔ تو کلمتہ الا زل ہے۔ پس تو مٹایا نہیں جائے گا۔
میر ا لوٹا ہوا مال تجھے ملے گا۔ میں تجھے عزت دوں گا اور تیری حفاظت کروں گا۔ یہ ہو گا، یہ ہو گا ، یہ ہوگا
اور پھر انتقال ہو گا۔ تیرے پر میرے کامل انعام ہیں .. میری سچائی پر خدا گواہی دیتا ہے پھر کیوں تم
ایمان نہیں لاتے۔ ہماری فتح آئے گی اور زمانہ کا کاروبار ہم پر ختم ہو گا۔ اس دن کہا جائے گا کہ کیا یہ
حق نہ تھا ۔ (کتاب البريه صفحه ۷۲.۷۵). (تذکره. صفحه ۳۱۰، مطبوعه ۱۹۹)
ار جنوری ۱۹۰۶ء ۔ الہام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام:
قالوا لسبتَ مُرْسَلَا قُلْ كَفَى بِاللهِ شَهِيدًا بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ وَمَنْ عِنْدَهُ عِلْمُ الكِتب65 "- .
(الاستفتاء ، روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه (۷۰۲)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ترجمہ ہے: اور کہیں گے کہ یہ خدا کا فرستادہ نہیں۔
کہہ میری سچائی پر خدا گواہی دے رہا ہے۔ اور وہ لوگ گواہی دیتے ہیں جو کتاب اللہ کاعلم رکھتے ہیں۔
(حقيقة الوحى ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۹۴ ـ و تذکره صفحه ۵۹۲۔ مطبوعه ۱۹۲۹ء)
***** ****