Al-Nur - The Light

Friday Sermon, 21 June 2002: Al-Nur - The Light

AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے اللہ تعالیٰ کی صفت ’النور‘ کی وضاحت فرماتے ہوئے قرآن کریم اور لغت کے حوالے سے نور کی مادی اور روحانی اقسام بیان فرمائیں۔ آپ نے اس امر پر روشنی ڈالی کہ کس طرح اللہ تعالیٰ مومنوں کو شکوک، بری عادات اور بے تمیزی کی تاریکیوں سے نکال کر نورِ یقین اور قوتِ ممیزہ عطا کرتا ہے۔ نیز خطبہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات، قرآن کریم کے نور اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات و الہامات کے ذریعے نورِ قلب، نورِ عقل اور نورِ وحی کی اہمیت بیان کی گئی۔

موضوعات: النور، تفسیر قرآن کریم، ظلمات اور نور، مومن کی قوت ممیزہ، الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام

خطبه جمعه
ہمارا خدا ہر ایک چیز کا نور اور زمین اور آسمان کا روشن کرنے والا ہے۔
مومنوں کی پہچان یہ ہے کہ وہ ظلمات سے نکل کر نور کی طرف آتے جاتے ہیں۔ مومن کی قوت متمیزہ بڑھتی جاتی ہے اور وہ اپنی حالت میں دن بدن نمایاں تبدیلی پاتا ہے۔
جب تک نور قلب و نور عقل کسی انسان میں کامل درجے پر نہ پائے جائیں تب تک وہ نور وحی ہر گز نہیں پاتا۔
الله تعالیٰ کی صفت النور کے مختلف پھلوؤں کا تذکرہ )
خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خلیفة المسیح الرابع ایده الله تعالیٰ بنصره العزيز- فرموده ۲۱ جون ۲۰۰۲ء بمطابق ۲۱ / احسان ۱۳۸۱ هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
خطبہ جمعہ کا یہ متن اداره الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فاعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين –
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين
آج خدا تعالیٰ کی صفت النور سے متعلق خطبہ دیا جائے گا۔ کور کے معانی بیان کرتے ہوئے
امام راغب اصفہانی رحمۃ اللہ علیہ اپنی کتاب المفردات فی غریب القرآن میں تحریر فرماتے ہیں
نور، ایسی پھیلی ہوئی روشنی کو کہتے ہیں جو دیکھنے میں سرد رہتی ہے۔ یہ دو قسم کا ہے، دنیوی اور
اُخروی دنیوی نور کی بھی دو قسمیں ہیں۔ ایک یہ کہ ایسا نور جس کو صرف بصیرت سے ہی سمجھا جا
سکتا ہے جیسے نور عقل اور نور قرآن وغیرہ۔
دوسری قسم کا نور ایسا ہے جس کو ظاہر آنکھ سے بھی محسوس کیا جا سکتا ہے اور اس سے مراد
روشنی دینے والے اجسام ہیں جیسے سورج اور چاند اور ستارے اور اسی طرح دوسرے روشنی دینے
والے اجرام۔ اخروی نور کے بارے میں قرآن کریم میں فرمایا: ﴿وَيَسْعَى نُورُهُمْ بَيْنَ أَيْدِيهِمْ
نیز فرمایا: (أنظُرُوْنَا نَقْتَبِسْ مِنْ نُوْرِكُمْ وغيره
اللہ تعالیٰ نے اپنا نام نور اس لئے رکھا ہے کہ وہی ہے جو روشنی بخشنے والا ہے۔ فرمایا الله
نُوْرُ السَّمَواتِ وَالْأَرْض ۔ اور خدا تعالیٰ نے اپنے لئے لفظ نور اس لئے استعمال کیا کہ یہ مبالغہ کا
صیغہ ہے یعنی بکثرت روشنی عطا کرنے والا۔
سورة البقره:۲۵۸: ﴿ اللهُ وَلِيُّ الَّذِينَ آمَنُوا يُخْرِجُهُمْ مِنَ الظُّلمتِ إِلَى النُّوْرِ وَالَّذِيْنَ
كَفَرُوْا أَوْلِيَتُهُمُ الطَّاغُوتُ يُخْرِجُوْنَهُمْ مِّنَ التَّوْرِ إِلَى الظُّلمتِ ، أَوْلَئِكَ أَصْحَبُ النَّارِ.
هُمْ فِيهَا خَلِدُونَ اللہ ان لوگوں کا دوست ہے جو ایمان لائے۔ وہ ان کو اندھیروں سے نور کی
طرف نکالتا ہے۔ اور وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ان کے دوست شیطان ہیں۔ وہ ان کو نور سے
اندھیروں کی طرف نکالتے ہیں۔ یہی لوگ آگ والے ہیں وہ اس میں لمبا عرصہ رہنے والے ہیں۔
حضرت ابو سعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ اللہ نے فرمایا: دل چار
قسم کے ہوتے ہیں۔ ایک اجر د ہے۔ اپنے دل میں ایک قسم کا چراغ روشن ہوتا ہے۔ دوسرا اغلف،
تير امنگوس اور چوتھا مُصْفَح ہے۔
اجرد یعنی کینے اور دھو کے وغیرہ سے خالی دل مومن کا دل ہوتا ہے۔ اس میں موجود چراغ
اس کا نُور ہوتا ہے اور آغلف ( یعنی پردوں میں لپٹا ہو ادل) کافر کا دل ہوتا ہے۔ اور منحوس دل
منافق کا دل ہوتا ہے جو حق کو جاننے کے باوجود اس کا انکار کرتا ہے۔ اور مُضفَح ، دوغلا پن رکھنے
والا دل ہوتا ہے جس میں ایمان اور نفاق جمع ہوتے ہیں اور اس میں ایمان کی مثال ایک پودے کی
طرح ہے جس کو طیب پانی تقویت دیتا ہے اور اس میں نفاق کی مثال السر کی طرح ہے جس میں
پیپ اور خون دونوں ہوتے ہیں اور ان دونوں یعنی ایمان اور نفاق میں سے جو چیز بھی دوسری پر
غالب آجاتی ہے ، وہی دل پر غالب آجاتی ہے۔
(مسند احمد بن حنبل۔ مسند المكثرين من الصحابه)
حضرت خلیفہ المسیح اول رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:
الله ولی الَّذِينَ آمَنُوا، اللہ جو سمیع علیم ہے۔ اس کی پہچان کیا ہے۔ فرماتا ہے کہ وہ
مومنوں کا والی بن جاتا ہے۔ اب مومنوں کی پہچان بتاتا ہے کہ وہ ظلمات سے نکل کر ٹور کی طرف
آتے جاتے ہیں۔ ظلمت کیا ہے؟، جس میں تمیز نہ رہے۔ روشنی کیا ہے؟ جس میں تمیز ہو سکے۔
معمولی روشنی سورج کی ہے۔ پھر اس سے بڑھ کر کور طب ہے جس سے انسان کے اندرونی امراض
معلوم ہوتے ہیں۔ پھر اس سے بڑھ کر نُور فلاسفہ ہے کہ وہ خط و خال سے ، بال سے ، آواز سے ، ناک
سے، ہونٹ سے کسی کے اخلاق پر آگاہ ہو جاتے ہیں۔ پھر جن کو اس سے بھی بڑھ کر انوار دئے
جاویں، وہ مومن ہیں۔ چنانچہ فرمایا: اتَّقُوا فَرَاسَةَ الْمُوْمِنِ فَإِنَّهُ يَنظُرُ بِنُورِ اللهِ پس مومن ہونے
کا نشان ہے کہ اس انسان کی قوت متمیزہ بڑھتی جاتی ہے اور وہ آہستہ آہستہ تاریکیوں سے نکل کر
انوار میں آتا جاتا ہے اور اپنی حالت میں دن بدن نمایاں تبدیلی پاتا ہے۔
ظلمتیں بھی کئی قسم کی ہوتی ہیں۔ ایک رسم کی، مثلاً شادی آگئی۔ اب رسم کہتی ہے کہ دس
ہزار روپیہ خرچ کرو۔ اب گھر میں تو اپنے روپے نہیں، پس ساہوکاروں کے پاس جاتا ہے۔ وہ سود
مانگتا ہے۔ خدا فرماتا ہے: جو سود دیتا یا لیتا ہے ، وہ خدا سے جنگ کرتا ہے۔ پھر اسی طرح بڑھتے بڑھتے
ایک گناہ سے کئی گناہوں کا مر تکب ہوتا ہے۔
پھر عادت کی ظلمت ہے۔ یہ عادت بُری بلاء ہے۔ جس چیز کی عادت پڑ جاوے، وہ پیچھا نہیں
چھوڑتی۔ بعض کو قصہ سننے کی دھت ہوتی ہے۔ بعض کو ناول پڑھنے کی۔ بعض کو چاء پینے کی۔ حقہ
پینے کی پان کھانے کی۔ پھر ظلمت سے شہوت، حرص، غضب، ستی، کاہلی۔ پس یہ بات یاد رکھو کہ
جس تعلیم سے قوت ممیزہ بڑھے ، وہ کچی ہے ہے۔ ۔“ “ (ضمیمه اخبار بدر. قادیان. 1- منی لشتاء)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
خدا سے پورے طور پر ڈرنا بجز یقین کے کبھی ممکن نہیں۔ تقویٰ کی باریک راہوں پر قدم
مارنا اور اپنے عمل کو ریاکاری کی ملونی سے پاک کر دینا بجر یقین کے کبھی ممکن نہیں۔ ایسا ہی دنیا کی
دولت اور حشمت اور اس کی کیمیا پر لعنت بھیجنا اور بادشاہوں کے قرب سے بے پروا ہو جانا اور '
صرف خدا کو اپنا ایک خزانہ سمجھنا بجر یقین کے ہرگز ممکن نہیں۔ اب بتلاؤ اے مسلمان کہلانے والو
کہ ظلمات شک سے نوریقین کی طرف تم کیونکر پہنچ سکتے ہو ۔ یقین کا ذریعہ تو خدا کا کلام ہے جو i
يُخْرِجُهُمْ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّوْرِ کا مصداق ہے۔ (نزول المسیح۔ صفحه ۹۲)
سورة النساء آیت ۱۷۵: ﴿يَايُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَكُمْ بُرْهَانٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَأَنْزَلْنَا إِلَيْكُمْ
نورا مینا ہے۔ اے لوگو! تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے ایک بڑی حجت آچکی ہے اور ہم
نے تمہاری طرف ایک روشن کر دینے والا نور اتارا ہے۔
حضرت يزيد بن حیانی بیان کرتے ہیں کہ میں اور حصين بن سبرة اور عمر بن مُسلم
ایک دفعہ حضرت زید بن ارقم کے پاس گئے۔ جب ہم اُن کے پاس بیٹھے تو حُصین نے کہا: اے
زید! آپ نے تو خیر کثیر پائی ہے۔ آپ نے رسول اللہ علیہ کو دیکھا، آپ کی باتیں سنیں، آپ کے
ساتھ غزوات میں شریک ہوئے، آپ کے پیچھے نمازیں پڑھیں۔ اے زید! آپ نے تو واقعی
۲۰۰۳ تا ۸ / اگست ۲۰۰۲ء ) 9(

خیر کثیر پائی ہے۔ آپ نے رسول اللہ ﷺ سے جو کچھ سنا ہے، اس میں سے کچھ ہمیں بھی سنائیے۔
زیڈ کہنے لگے: اے میرے بھتیجے ! میری عمر بڑی ہو گئی ہے اور ایک زمانہ مجھ پر بیت گیا ہے اور جو کچھ
رسول اللہ ﷺ سے سنا ہو ایاد تھا، اس میں سے مجھے کچھ بھول گیا ہے۔ پس جو کچھ میں تمہارے
سامنے بیان کروں اُسے قبول کر لینا اور جو بیان نہ کر سکوں، اُس کے لئے مجھے مکلف نہ کرنا۔
پھر آپ کہنے لگے کہ ایک روز رسول اللہ ﷺ نے مکہ اور مدینہ کے درمیان واقع ایک
چشمے کے پاس جس کا نام کم ہے، ہم سے خطاب فرمایا۔ آپ نے اللہ تعالیٰ کی حمدو ثنا بیان کی۔ پھر
وعظ و نصیحت کرتے ہوئے فرمایا: اے لوگو! میں بھی بشر ہوں۔ قریب ہے کہ اللہ کا پیغامبر میرے
پاس آئے اور اس کی آواز پر لبیک کہوں۔ میں تم میں دو چیزیں چھوڑ کر جارہا ہوں۔ ان میں سے پہلی
اللہ کی کتاب ہے جس میں ہدایت اور کور ہے۔ پس اللہ کی کتاب کو مضبوطی سے پکڑ لو اور اس سے
چھٹے رہو۔ پس اس طرح آپ نے کتاب اللہ کے بارے میں وعظ و تحریص فرمائی۔
پھر فرمایا: دوسری چیز میرے اہل بیت ہیں۔ اپنے اہل بیت کے بارے میں میں تمہیں خدا
سے ڈرنے کی تلقین کرتا ہوں اور اپنے اہل بیت کے بارے میں میں تمہیں خدا سے ڈرنے کی
تلقین کرتا ہوں اور اپنے اہل بیت کے بارے میں میں تمہیں خدا سے ڈرنے کی تلقین کرتا ہوں۔
اس پر حصین نے اُن سے کہا کہ اے زید! آپ کے اہل بیت کون ہیں؟ کیا آپ ( کے
خاندان کی مستورات آپ کے اہل بیت ہیں ؟ انہوں نے کہا: بے شک آپ ( کے خاندان کی
مستورات بھی اہل بیت میں شامل ہیں۔ تاہم (یہاں) اہل بیت سے مراد وہ لوگ ہیں جن پر آپ
کے بعد صدقہ حرام ہو گیا ہے۔ حصین نے پھر پوچھا کہ یہ کون لوگ ہیں ؟ زید نے جواب دیا کہ یہ
آل علی ، آلِ عقیل اور آل جعفر اور آل عباس ہیں۔ حصین نے پوچھا کیا ان سب پر صدقہ حرام
ہے؟۔ زید نے کہا: ہاں۔ (مسلم کتاب الفضائل الصحابه)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:-
"اے لوگو! قرآن ایک برہان ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے تم کو ملی ہے اور ایک کھلا کھلانور
ہے جو تمہاری طرف اُتارا گیا ہے۔“ (کرامت الصادقین۔ صفحه ۱۴)
سورة المائده: ياهل الكتب قَدْ جَاءَ كُمْ رَسُوْلُنَا يُبَيِّنُ لَكُمْ كَثِيرًا مِّمَّا كُنتُمْ
تُخْفُونَ مِنَ الْكِتَبِ وَيَعْفُوا عَنْ كَثِيرٍ . ، قَدْ جَاءَ كُمْ مِنَ اللهِ نُورٌ وَكِتَبٌ مُّبِينٌ يُهْدِى بِهِ
اللهُ مَنِ اتَّبَعَ رِضْوَانَهُ سُبُلَ السَّلمِ وَيُخْرِجُهُمْ مِنَ الظُّلمتِ إِلَى التَّوْرِ بِإِذْنِهِ وَيَهْدِيهِمْ إِلَى
صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ (سورة ا المائده : ۱۷۱۲) ۔ اے اہل کتاب ! یقینا تمہارے پاس ہمار اوہ رسول آچکا
ہے جو تمہارے سامنے بہت سی باتیں جو تم (اپنی) کتاب میں سے چھپایا کرتے تھے خوب کھول کر
بیان کر رہا ہے اور بہت سی ایسی ہیں جن سے وہ صرف نظر کر رہا ہے۔ یقینا تمہارے پاس اللہ کی
طرف سے ایک نور آچکا ہے اور ایک روشن کتاب بھی۔ اللہ اس کے ذریعہ انہیں جو اس کی رضا کی
پیروی کریں سلامتی کی راہوں کی طرف ہدایت دیتا ہے اور اپنے اذن سے انہیں اندھیروں سے نور
کی طرف نکال لاتا ہے اور انہیں صراط مستقیم کی طرف ہدایت دیتا ہے۔
حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ حضرت جبریل نبی کریم ﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے
تھے کہ انہوں نے اوپر کی جانب سے ایک آواز سنی۔ چنانچہ آپ نے اپنا سر او پر اٹھایا اور فرمایا: یہ
آسمان سے ایک دروازہ کھلنے کی آواز ہے، یہ دروازہ آج سے پہلے کبھی نہیں کھولا گیا۔ پھر اس
دروازے سے ایک فرشتہ اُترا۔ اس پر آپ نے فرمایا : یہ ایک فرشتہ ہے جو زمین کی طرف اُترا ہے ، یہ
آج سے پہلے کبھی بھی نہیں اترا۔ چنانچہ اس (فرشتے) نے سلام کیا اور کہا: (اے محمد !) آپ کو دو
ایسے نوروں کی بشارت دی جاتی ہے جو آپ سے پہلے کسی نبی کو نہیں دیئے گئے۔ یہ دونوں سورۃ
فاتحہ اور سورۃ بقرۃ کی آخری آیات ہیں۔ ان دونوں میں سے آپ جو حرف بھی (بطور دعا) پڑھیں
گے ، وہ آپ کو عطا کر دیا جائے گا۔ (مسلم کتاب صلوة المسافرین)
حضرت خلیفہ مسیح الاوّل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :-
يُخْرِجُهُمْ مِنَ الظُّلمتِ إِلَى النُّورِ : ہر شخص کو دیکھنا چاہئے کہ اگر وہ روزانہ ظلمت سے
نکل کر نور کو نہیں جارہا، تو وہ مومن نہیں ۔ “ (ضمیمه اخبار بدر قادیان ۵ اگست ۱۹۰۹)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔
اس سے بڑھ کر کوئی مقام نہیں کہ انسان خدا کا پیارا ہو جائے۔ پس جس کی راہ پر چلنا انسان
کو محبوب الہی بنا دیتا ہے اس سے زیادہ کس کا حق ہے کہ اپنے تئیں روشنی کے نام سے موسوم
کرے۔ اسی لئے اللہ جل شانہ نے قرآن شریف میں آنحضرت ﷺ الله کا نام نور رکھا ہے جیسا کہ
فرماتا ہے قَدْ جَاءَ كُمْ مِنَ اللهِ نُورٌ یعنی تمہارے پاس خدا کا نور آیا ہے۔"
(سراج الدین عیسانی کے چار سوالوں کا جواب۔ صفحه ۴۶)
الحَمْدُ لِلهِ الذِى خَلَقَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ وَجَعَلَ الظُّلمتِ وَالتَّوْرَ ثُمَّ الَّذِينَ
كَفَرُوا بِرَبِّهِمْ يَعْدِلُونَ ﴾ (سورة الانعام:)
تمام حمد اللہ ہی کی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور اندھیرے اور نور بنائے۔ پھر بھی وہ
لوگ جنہوں نے کفر کیا اپنے رب کا شریک ٹھہراتے ہیں۔
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ
فرماتے سنا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی مخلوق کو اندھیرے میں پیدا کیا۔ پھر ان پر اپنا نور ڈالا، پھر جس پر تو یہ
کور پڑ گیا وہ ہدایت پا گیا اور جس پر یہ ٹور نہ پڑ سکا وہ گمراہ ہو گیا۔ (ترمذی کتاب الایمان )
حضرت ابو مالک رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ علیہ نے فرمایا: تم میں
سے جب کوئی صبح کرے تو یہ دعا پڑھے : ہم نے صبح کی، اس حال میں کہ تمام بادشاہت اللہ
رب العالمین کی ہے۔ اے میرے اللہ ! میں تجھ سے اس دن کی خیر ، اس کی فتح و نصرت اور اس کا نور
اور اس کی برکت اور اس کی ہدایت مانگتا ہوں۔ اور اس دن میں اور اس کے بعد جو شر ہے،اس سے
تیری پناہ میں آتا ہوں ۔ پھر جب کوئی شام کرے تو یہی دعامانگے۔ (سنن ابوداؤد. کتاب الادب)
حضرت خلیفہ مسیح الاوّل رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:۔
وو روشنی اور اندھیرے کا فرق دو پہر اور آدھی رات کے وقت معلوم ہو سکتا ہے۔ روشنی
میں تمیز اور اندھیرے میں بے تمیزی ہوتی ہے اس میں اشارہ ہے کہ بے تمیزی سے تمیز دینا
بھی اسی اللہ کا کام ہے۔ اور اسی میں ثبوت ہے کہ بشت نیت کا ۔ عالم روحانی میں جب ظلمات بڑھے
تو ٹور ضروری ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان ۲۱ اگست ۱۹۰۹)
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے اقتباس رو منن الرحمان میں سے:۔
جبکہ ثابت ہوا کہ ہمارا خدا ہر ایک چیز کا نور اور زمین اور آسمان کا روشن کرنے والا ہے تو
ثابت ہو گیا کہ وہی ہر یک طرح سے میدہ جمیع فیوض ہے اور وہی زمین اور آسمان کا خالق اور احسن
الخالقین ہے۔ اس نے دو آنکھیں دیں اور زبان اور ہونٹ دئے اور بچہ کو پستانوں کی طرف ہدایت
دی اور کوئی ایسا کمال انسانی اٹھانہ رکھا جس کی طرف انسان کو حاجت ہے اور ہر یک مطلوب احسن
طور سے ادا کیا۔“(منن الرحمن۔ صفحہ ۵۵.۵۴ )
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:-
باو ا اصاحب ( نانک ناقل) فرماتے ہیں ۔
اول الله نور آیا یا قدرت کے سب بندے
اک نور سے سب جگ اُلجھا کون بھلے کون مندے
یعنی خدا تعالیٰ نے ایک ٹور پیدا کر کے اس نور سے تمام کائنات کو پیدا کیا۔ پس پیدائش کی رُو سے تمام
ارواح نوری ہیں یعنی نیک و بد کا اعمال سے فرق پیدا ہوتا ہے ورنہ باعتبار خلقت، ظلمت محض کوئی
بھی پیدا نہیں کیا گیا۔ ہر ایک میں نُور کا ذرہ مخفی ہے اس میں باوا صاحب نے اللهُ نُورُ السَّمواتِ
وَالْأَرْضِ سے اقتباس کیا ہے اسی لئے اللہ اور نور کا لفظ شعر میں قائم رہنے دیا تا اقتباس پر دلالت
کرے اور نیز حدیث أوّلُ مَا خَلَقَ اللهُ نُوری کی طرف بھی اس شعر میں اشارہ کیا ہے۔“
ست بچن۔ صفحه ۱۴)
سورۃ الانعام آیت ۱۲۳: ا اَوَمَنْ كَانَ مَيْتًا فَأَحْيَيْنَهُ وَجَعَلْنَا لَهُ نُوْرًا يَمْشِي بِهِ فِي
النَّاسِ كَمَنْ مَّثَلَهُ فِى الظُّلمتِ لَيْسَ بِخَارِج مِنْهَا كَذلِكَ زُيِّنَ لِلْكَفِرِيْنَ مَا كَانُوا
جولائی ۶۲۰۰۳ تا ۸ / اگست ۲۰۰۲ء

يَعْمَلُونَ ۔ اور کیا وہ جو مُردہ تھا پھر ہم نے اسے زندہ کیا اور ہم نے اس کے لئے وہ نور بنایا جس کے
ذریعہ وہ لوگوں کے درمیان پھرتا ہے اس شخص کی طرح ہو سکتا ہے جس کی مثال یہ ہے کہ وہ
اندھیروں میں پڑا ہوا ہو ( اور ) ان سے کبھی نکلنے والا نہ ہو۔ اسی طرح کافروں کے لئے خوبصورت کر
کے دکھایا جاتا ہے جو وہ وہ عمل کیا کرتے تھے۔
حضرت خلیفہ اسیح الاوّل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:-
ہر روز سوچو کہ بہ نسبت کل کے تم نے خدا سے نزدیک ہونے یا مخلوق پر شفقت کرنے
میں کیا ترقی کی۔ تا سمجھ آئے کہ ظلمات سے نور میں یعنی بے تمیزی سے تمیز میں کہاں تک پہنچے۔
رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے مَنِ اسْتَوا يَوْمَاهُ فَهُوَ مَغْبُونٌ۔ پس تم ضرور اپنے نفس کا محاسبہ
کرتے رہو اور ایک پہچان " نبوت " کی بتلائی ہے۔ وہ یہ کہ اکا بر جو ہوتے ہیں وہ انبیاء سے قطع تعلق
کرنے والے ہوتے ہیں۔ تم خدا کی بڑائی کے لئے وعظ کرو۔ پھر تمہارے بھی دشمن ہو جاویں گے۔
میرے سامنے کسی نے سوال کیا: کیشب، دیانند، سرسید ، مرزا صاحب چاروں اصلاح کے
مدعی ہیں، ان میں کیا فرق ہے۔ میں نے کہا: یہی کہ اکابر صرف مرزا صاحب کے دشمن
ہیں! ۔ “ (ضمیمه اخبار بدر قادیان- ۲۳/ستمبر ۱۹۰۹ء)
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں:۔
و کیا وہ شخص جو مُردہ تھا اور ہم نے اُس کو زندہ کیا اور ہم نے اس کو ایک مور عطا کیا جس کے
ساتھ وہ لوگوں میں چلتا ہے یعنی اس ٹور کی برکات لوگوں کو معلوم ہوتی ہیں۔ کیا ایسا آدمی اُس آدمی
کی مانند ہو سکتا ہے جو سراسر تاریکی میں اسیر ہے اور اس سے نکل نہیں سکتا۔ نور اور حیات سے مراد
روح القدس ہے کیونکہ اُس سے ظلمت دُور ہوتی ہے اور وہ دلوں کو زندہ کرتا ہے۔ اسی لئے اُس کا
نام روح القدس ہے یعنی پاکی کی روح جس کے داخل ہونے سے ایک پاک زندگی حاصل ہوتی
ہے۔ “ ( آئینہ کمالات اسلام۔ صفحه ۹۹)
سورة الاعراف آیت ۱۵۸: ﴿ اللَّذِينَ يَتَّبِعُونَ الرَّسُولَ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ الَّذِي يَجدُونَهُ
مَكْتُوبًا عِنْدَهُمْ فِي التَّوْرَةِ وَالْإِنْجِيلِ يَأْمُرُهُمْ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْههُمْ عَنِ الْمُنكَرِ وَيُحِلُّ لَهُمُ
الطَّيِّبَاتِ وَيُحَرِّمُ عَلَيْهِمُ الخَبيثَ وَيَضَعُ عَنْهُمْ اِصْرَهُمْ وَالأغْللَ الَّتِي كَانَتْ عَلَيْهِمْ
فَالذِينَ آمَنُوا بِهِ وَعَزَّرُوهُ وَنَصَرُوهُ وَاتَّبَعُوا التَّوْرَ الَّذِي أنْزِلَ مَعَهُ أوْلِئِكَ هُمُ
الْمُفْلِحُونَ ۔ جو اس رسول نبی امی پر ایمان لاتے ہیں جسے وہ اپنے پاس تورات اور انجیل میں لکھا
ہو پاتے ہیں۔ وہ ان کو نیک باتوں کا حکم دیتا ہے اور انہیں بُری باتوں سے روکتا ہے اور اُن کے لئے
پاکیزہ چیزیں حلال قرار دیتا ہے اور اُن پر ناپاک چیزیں حرام قرار دیتا ہے اور اُن سے اُن کے بوجھ اور
طوق اتار دیتا ہے جو اُن پر پڑے ہوئے تھے۔ پس وہ لوگ جو اس پر ایمان لاتے ہیں اور اسے عزت
دیتے ہیں اور اس کی مدد کرتے ہیں اور اس نور کی پیروی کرتے ہیں جو اس کے ساتھ اتارا گیا ہے یہی
وہ لوگ ہیں جو کامیاب ہونے والے ہیں۔
حضرت زھیر بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: انصاف کرنے والے خدائے
رحمان کے داہنے ہاتھ نور کے منبروں پر ہوں گے اور حق یہ ہے کہ اس کے دونوں ہاتھ داہنے ہی
شمار ہوتے ہیں) یہ لوگ اپنے فیصلے میں اور اپنے اہل و عیال میں اور جس کے بھی وہ نگران بنائے
جاتے ہیں، عدل کرتے ہیں۔ (مسلم، کتاب الامارة)
حضرت ام سلمہ سے مروی ہے کہ رسول رسول اللہ ہے ابو سلمہ کے پاس آئے ۔ اس وقت
ابو سلمہ کی آنکھیں پھٹ چکی تھیں (یعنی ان کی وفات واقع ہو جانے کے بعد آنکھیں کھلی تھیں۔
آپ نے اُن کی آنکھیں بند کیں اور فرمایا: جب رُوح قبض ہو جاتی ہے تو آنکھیں بھی اس کی پیروی
کرتی ہیں۔ اس پر اُن کے اہل خانہ میں سے بعض نے شور مچانا شروع کر دیا۔ تو آپ نے فرمایا: اپنے
بارے میں صرف بھلائی کی دعا کرو کیونکہ جو کچھ بھی تم کہتے ہو ، فرشتے اس پر آمین کہتے ہیں۔ پھر
آپ نے دعا کی: اے اللہ! ابو سلمہ کو بخش دے اور ہدایت یافتہ لوگوں میں اس کے درجات بلند فرما۔
اور اس کی باقی رہ جانے والی اولاد میں اس کا خلیفہ ہو جا۔ اے رب العالمین! ہمیں بھی بخش دے اور
اسے بھی بخش دے۔ اور اس کی قبر اس کے لئے وسیع فرمادے اور اس میں اس کے لئے نور رکھ
وے۔(مسلم کتاب الجنائز)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک سیاہ فام عورت یا غالباً ایک
نوجوان مسجد کی صفائی کیا کرتا تھا۔ پھر کچھ وقت کے لئے آپ نے اس عورت یا راوی کہتے ہیں کہ
اس نوجوان کو نہ دیکھا تو اس کے بارے میں دریافت فرمایا۔ آپ کو بتایا گیا کہ وہ فوت ہو گیا ہے۔
آپ نے فرمایا: تم نے مجھے کیوں نہ بتایا۔ راوی کہتے ہیں کہ گویا لوگوں نے اس عورت یا اس نوجوان
کے معاملے کو کوئی اہمیت نہ دی۔ آنحضرت ﷺ نے فرمایا: مجھے اس کی قبر بتاؤ کہ کہاں ہے ؟ صحابہ
نے آپ کو قبر کے بارے میں بتایا۔ تب آپ نے اس کی نماز جنازہ ادا کی اور فرمایا: یہ قبریں اہل قبور
کے لئے تاریکی سے بھری ہوئی ہوتی ہیں اور میرے ان کے لئے دعا کرنے سے اللہ تعالیٰ قبروں کو
ان کے لئے روشن کر دیتا ہے۔(مسلم۔ کتاب الجنائز)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔
وہ وہی لوگ ہیں جو اُس رسول نبی پر ایمان لاتے ہیں کہ جس میں ہماری قدرت کاملہ کی دو
نشانیاں ہیں۔ ایک تو بیرونی نشانی کہ توریت اور انجیل میں اُس کی نسبت پیشین گوئیاں موجود ہیں
جن کو وہ آپ بھی اپنی کتابوں میں موجود پاتے ہیں۔ دوسری وہ نشانی کہ خود اُس نبی کی ذات میں
موجود ہے اور وہ یہ ہے کہ وہ باوجود آئی اور ناخواندہ ہونے کے ایسی ہدایت کامل لایا ہے کہ ہر ایک
قسم کی حقیقی صداقتیں جن کی سچائی کو عقل و شرع شناخت کرتی ہے اور جو صفحہ دنیا پر باقی نہیں رہی
تمھیں لوگوں کی ہدایت کے لئے بیان فرماتا ہے اور اُن کو اُس کے بجالانے کے لئے حکم کرتا ہے اور
ہر ایک نا معقول بات سے کہ جس کی سچائی سے عقل و شرع انکار کرتی ہے منع کرتا ہے اور پاک
چیزوں کو پاک اور پلید چیزوں کو پلید ٹھہراتا ہے اور یہودیوں اور عیسائیوں کے سر پر سے وہ بھاری
بوجھ اُتارتا ہے جو اُن پر پڑے ہوئے تھے اور جن طوقوں میں وہ گر فتار تھے، اُن سے خلاصی بخشا
ہے۔ سو جو لوگ اس پر ایمان لاویں اور اس کو قوت دیں اور اُس کی مدد کریں اور اُس محور کی بکنی
متابعت اختیار کریں جو اس کے ساتھ نازل ہوا ہے۔ وہی لوگ نجات یافتہ ہیں۔“
(براہین احمدیه حصه چهارم صفحه ۴۷۳ تا ۲۷۵)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔
"خدا تعالیٰ نے پیغمبر اسلام کے دل کو شیشہ مصفی سے تشبیہ دی جس میں کسی نوع کی
کدورت نہیں۔ یہ نور قلب ہے۔ پھر آنحضرت کے فہم و ادراک و عقل سلیم اور جمیع اخلاق فاضلہ
جبلی و فطرتی کو ایک لطیف تیل سے تشبیہہ دی جس میں بہت سی چمک ہے اور جو ذریعہ روشنی چراغ
ہے ۔ یہ نُور عقل ہے کیونکہ منبع و منشا جمیع لطائف اندرونی کا قوت عقلیہ ہے۔ پھر ان تمام نوروں پر
ایک نُور آسمانی کا جو وحی ہے نازل ہونا بیان فرمایا۔ یہ نور وحی ہے اور انوار ثلاثہ میل کر لوگوں کی
ہدایت کا موجب ٹھہرے۔ یہی حقانی اصول ہے جو وحی کے بارے میں قدوس قدیم کی طرف سے
قانونِ قدیم ہے اور اس کی ذات پاک کے مناسب۔ پس اس تمام تحقیقات سے ثابت ہے کہ جب
تک نور قلب و نور عقل کسی انسان میں کامل درجے پر نہ پائے جائیں تب تک وہ نور وحی ہر گز نہیں
پاتا۔ (براہین احمدیه. حصه سوم روحانی خزائن جلد اوّل حاشیه صفحه ۱۹۸.۱۹۷)
الہام ۱۸۸۳ء میں اپنی چکار دکھلاؤں گا۔ اپنی قدرت نمائی سے تجھ کو اٹھاؤں گا۔ دنیا میں
ایک نذیر آیا، پر دنیا نے اُس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے
اُس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔“
(براہین احمدیه حصه چهارم صفحه ۵۵۷ حاشیه در حاشیه نمبر ۲)
فرمایا: ” یہ وہی چمکا ر ہے جو کوہ طور کی چمکار سے مشابہت رکھتی ہے۔ اور اس سے مراد جلالی
معجزات ہیں۔ جیسا کہ کوہ طور پر بنی اسرائیل کو جلالی معجزات دکھائے گئے تھے۔"
ضمیمه چشمه معرفت صفحه ۲۷)
الہام ۱۸۹۱ء میں اپنی چکار دکھاؤں گا اور قدرت نمائی سے تجھے اٹھاؤں گا۔ اے ابراہیم ! تجھے
پر سلام۔ ہم نے تجھے خالص دوستی کے ساتھ چن لیا۔ خدا تیرے سب کام درست کر دے گا اور
تیری ساری مرادیں تجھے دے گا۔ (تذکرہ، صفحہ 185۔ مطبوعہ 1919ء)
الهام ۲۱ ستمبر ١٨٩٢ء سَيُولَدُ لَكُمُ الوَلَدُ وَ يُدْنى مِنْكُمُ الفَضْلُ إِن نُورِى
قریب - رجسٹر متفرق یادداشتی از حضرت مسیح موعود. صفحه ۲۶)
عنقریب تمہارے لئے ایک لڑکا پیدا کیا جائے گا اور فضل تم سے نزدیک کیا جائے گا۔ یقیناً
میر اور قریب ہے۔ (تذکره صفحه ۲۰۲ مطبوعه ۱۹۲۹ء)
ایک الہام ہے ۳۰ ستمبر ۱۸۹۲ء كا: "ظلمَاتُ الْإِبْتِلاءِ. هذا يَوْمٌ عَصِيْبٌ يُوْلَدُلَكَ
الوَلَدُ وَيُدْنى مِنْكَ الْفَضْلُ إِن نُوْرِى قَرِيْبٌ ، أَجِيءُ مِنْ حَضْرَةِ الوِتْرِ ،،
(رجسٹر متفرق یادداشتی از حضرت مسیح موعود صفحه ۵۰)
ابتلاء کے اندھیرے۔ یہ سخت دن ہے۔ تجھے ایک بیٹا عطا ہو گا اور فضل تیرے نزدیک ہو گا۔
میر انور قریب ہے۔ میں جناب باری سے آتا ہوں۔ (تذکره صفحه ۲۰۳، مطبوعه ۱۹۲۹ء)
*** .. *****
۶۲۰۰۳ تا ۸ / اگست ۲۰۰۲ء ) 11(

10 von 10 heute frei