Al-Nur - The Light

Friday Sermon, 5 July 2002: Al-Nur - The Light

AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے سورۃ النور کی آیات کی روشنی میں اللہ تعالیٰ کے نور اور اس کی حقیقت پر تفصیلی گفتگو فرمائی۔ آپ نے احادیثِ مبارکہ، کلاسیکی تفاسیر اور حضرت خلیفۃ المسیح الاول رضی اللہ عنہ و حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کے ذریعے واضح فرمایا کہ اصل نور خدا تعالیٰ کی ذات ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس کا کامل ترین مظہر ہیں۔ نیز یہ بیان کیا کہ انسان ہر وقت آسمانی روشنی کا محتاج ہے اور ظلمتوں سے نجات اور تقربِ الٰہی کے لیے عاجزی اور فضلِ خداوندی ناگزیر ہے۔

موضوعات: تفسیر قرآن کریم، نورِ الٰہی، سورۃ النور، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم، روحانی تقرب اور ہدایت

خطبه جمعا
الله تعالیٰ کا نور ذاتی ھے ـ باقی هر چیز کا نور الله تعالیٰ کے نور سے لیا گیا ھے
محمد صلی اللہ علیہ وسلم خدا کے نور کا سب سے بڑا نقش ہیں۔ ان جیسا انسان دنیا دنیا میں بھی پیدا نہیں ہوا۔
حق کے ساتھ ایک نور ہوتا ہے۔ انسان ہر وقت آسمانی روشنی کا محتاج ہے
خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خلیفة المسیح الرابع ايده الله تعالیٰ بنصره العزيز - فرموده ۵/ جولائی ۲۰۱۳ء بمطابق ۵ ٫و فال ۱۳ء هجری شمسی به مقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
(خطبہ جمعہ کا یہ متن ادارہ الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فأعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين -
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالین
اللهُ نُوْرُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ مَثَلُ نُورِهِ كَمِشْكُوةٍ فِيْهَا مِصْبَاحٌ الْمِصْبَاحُ في
زُجَاجَةٍ الزُّجَاجَةُ كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ يُوقَدُ مِنْ شَجَرَةٍ مُّبَرَكَةٍ زَيْتُونَةٍ لا شَرْقِيَّةٍ وَلَا غَرْبِيَّةٍ
يَكَادُ زَيْتُهَا يُضِيءُ وَلَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارٌ نُوْرٌ عَلَى نُورٍ يَهْدِى اللَّهُ لِنُورِهِ مَنْ يَّشَاءُ وَ
يَضْرِبُ اللهُ الْأَمْثَالَ لِلنَّاسِ . وَاللهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ ﴾ (سورة النور: ٣٦)
اللہ آسمانوں اور زمین کا نور ہے۔ اس کے نور کی مثال ایک طاق کی سی ہے جس میں ایک چراغ
ہو۔ وہ چراغ شیشے کے شمع دان میں ہو۔ وہ شیشہ ایسا ہو گویا ایک چمکتا ہوا روشن ستارہ ہے۔ وہ (چراغ)
زیتون کے ایسے مبارک درخت سے روشن کیا گیا ہو جو نہ مشرقی ہو اور نہ مغربی۔ اس (درخت) کا تیل
ایسا ہے کہ قریب ہے کہ وہ از خود بھڑک کر روشن ہو جائے خواہ اسے آگ کا شعلہ نہ بھی چھوا ہو۔ یہ نور
علی نور ہے۔ اللہ اپنے نور کی طرف جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے اور اللہ لوگوں کے لئے مثالیں بیان
کرتا ہے اور اللہ ہر چیز کا دائمی علم رکھنے والا ہے۔
حضرت ابوذر بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا کہ کیا آپ نے اپنے رب
کو دیکھا ہے؟۔ آپ نے فرمایا: (وہ تو) نور ہے، میں اُسے کیسے دیکھ سکتا ہوں۔ (مسلم، کتاب الایمان)
عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ شَقِيقٍ قَالَ : قُلتُ لاَبِي ذَرٍ : لَوْرَآيْتُ رَسُولَ اللهِ لى الله لسَألتُهُ ،فَقَالَ:
عَنْ أَيِّ شَيْءٍ كُنْتَ تَسْأَلُهُ؟ قَالَ كُنْتُ أَسْأَلُهُ : هَلْ رَأَيْتَ رَبَّكَ؟ قَالَ أَبُوْدَرٍ قَدْ سَأَلْتُهُ ، فَقَالَ
رَأَيْتُ نُورًا (مسلم کتاب الایمان باب في قوله عليه السلام نور انى اراه وفي قوله رايت نورا)
عبد الله بن شقیق کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ کو کہا اگر میں نے
رسول کریم ﷺ الله کو دیکھا ہوتا تو میں آپ سے یہ سوال پوچھتا، حضرت ابوذر نے کہا آپ ان سے کیا
سوال کرتے ۔ عبد الله بن شقیق کہتے ہیں کہ میں نے کہا کہ میں حضور سے پوچھتا کہ کیا حضور نے
اپنے رب کو دیکھا ہے؟ اس پر حضرت ابوذر نے کہا کہ میں نے یہ سوال حضور سے پوچھا تھا تو حضور نے
جواب دیا: ”میں نے تو نور دیکھا ہے66 “۔
عکرمہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ محمد نے اپنے
رب کو دیکھا ہے۔ میں نے کہا: کیا اللہ تعالیٰ فرماتا نہیں کہ لا تُدْرِكُهُ الْأَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ
کہ نظریں اس کو نہیں پاسکتیں، البتہ وہ نظروں کو پالیتا ہے۔ انہوں نے کہا: تمہارا بھلا ہو۔ یہ رؤیت اس
وقت ہوئی جب اللہ تعالٰی نے اپنے گور کے ذریعہ تجلی فرمائی تھی۔ نیز کہا کہ آنحضرت علی ﷺ کو یہ تحتی
دود فعہ دکھائی گئی۔ (ترمذی. تفسیر القرآن)
حضرت ابن عباس بیان کرتے ہیں کہ ایک بار میں نے (اپنی خالہ ام المومنین میمونہ کے ہاں
رات بسر کی۔ آنحضرت عہ قضائے حاجت کے لئے تشریف لے گئے۔ فارغ ہو کر پھر آپ نے
چہرہ مبارک اور ہاتھ دھوئے۔ پھر آپ سو گئے۔ (کچھ دیر کے بعد ) پھر بیدار ہوئے اور مشکیزہ کے پاس
تشریف لا کر اس کا منہ کھولا اور وضو فرمایا۔ جس میں نہ آپ نے بہت زیادہ دیر لگائی نہ ہی بہت جلد جلد
کیا۔ میں نے بھی اُٹھ کر وضو کیا۔ حضور نماز کے لئے کھڑے ہوئے تو میں بھی آپ کی بائیں
طرف کھڑا ہو گیا۔ آپ نے مجھے کان سے پکڑ کر اپنی دائیں جانب کر لیا اور تیرہ رکعت نماز پڑھی۔ پھر
آپ لیٹ گئے یہاں تک کہ آپ کے سانس لینے کی آواز آنے لگی۔ آپ جب سوتے تو عموماً آپ کے
سانس لینے کی آواز آیا کرتی تھی۔ پھر بلال نے نماز کے لئے آپ کو آواز دی۔ اس پر آپ نے نماز
پڑھی اور دوبارہ وضو نہیں کیا۔ آپ اپنی دعا میں یہ پڑھا کرتے تھے: اے اللہ ! میرے دل میں نور رکھ
دے اور میری آنکھوں میں بھی نور رکھ دے اور میرے کانوں میں بھی نور رکھ دے اور میرے دائیں
طرف بھی اور میرے بائیں طرف بھی نور رکھ دے۔ میرے اوپر بھی ٹور رکھ دے اور میرے نیچے
بھی نور رکھ دے۔ میرے آگے بھی اور پیچھے بھی نور رکھ دے۔ اور میرے لئے نور ہی نور پیدا
فرمادے۔ (بخاری، کتاب الدعوات)
حضرت ابو سعید خدری بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: مومن کی فراست سے
بچو کیونکہ وہ اللہ کے نور سے دیکھتا ہے۔ پھر آپ نے سورۃ الحجر کی آیت نمبر ۷۶ إِنَّ فِي ذلِكَ
لا ينتِ لِلْمُتَوَسَمِینَ ) پڑھی یعنی اس میں کھوج لگانے والوں کے لئے نشانات ہیں۔
(ترمذى. كتاب التفسير )
علامہ فخر الدین رازی سورۃ النور کی آیت الله نُورُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ ) کی تفسیر
کرتے ہوئے مزید لکھتے ہیں کہ اللهُ نُورُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ ﷺ سے مراد اللہ آسمانوں اور زمین کے
نور والا ہے اور نور کا مطلب ہے ہدایت اور ہدایت اهل السموات کو ہی ملتی ہے۔ پس حاصل کلام یہ
ہے کہ اللہ آسمان والوں اور زمین کا ہادی ہے۔ اور یہ ابن عباس اور اکثر صحابہ کا قول ہے۔
اور اس سے ایک مراد یہ ہے کہ اللہ اپنی حکمت بالغہ اور روشن حجت کے ذریعہ آسمانوں اور
زمین کے امور کو چلانے والا ہے اور اللہ تعالیٰ نے اپنے آپ کو اس صفت یعنی نُورُ السَّمواتِ
وَالْأَرْضِ سے بالکل اسی طرح متصف قرار دیا ہے جس طرح کسی ملک کے عالم سردار کو کہتے ہیں کہ
وہ ملک کا نور ہے۔ پس اگر وہ تعلیمیافتہ سردار عوام کے معاملات کو احسن طریق سے چلا رہا ہو تو وہ ان کے
لئے نور یعنی روشنی کی طرح ہوتا ہے جو صحیح رستوں کی طرف لے جاتا ہے ۔ جیسا کہ جریر کہتا ہے
"وَانتَ لَنَا نُوْرٌ وَغَيْتُ عِصْمَةٌ " یعنی تو ہی ہمار انور، ہمارے لئے بارش اور ہماری سیر ہے۔
اس سے ایک مراد یہ ہے کہ وہ آسمانوں اور زمین کو احسن ترین ترتیب کے ساتھ منتظم رکھنے
والا ہے۔ اور بعض دفعہ نور سے مراد نظام بھی لیا جاتا ہے جیسا کہ کہا جاتا ہے کہ میں اس معاملہ کے لئے
کوئی نور یعنی کوئی نظام نہیں پاتا۔
اور اس کا ایک معنی یہ ہے کہ اللہ آسمانوں اور زمین کو روشن کرنے والا ہے اور وہ تین طرح سے
آسمانوں اور زمین کو روشن کرتا ہے۔ ایک نیہ کہ وہ آسمانوں کو فرشتوں کے ذریعہ روشن کرتا ہے اور
زمین کو انبیاء کے ذریعہ روشن کرتا ہے۔ دوسرے یہ کہ آسمانوں اور زمین کو سورج اور چاند اور ستاروں
کے ذریعہ روشن کرتا ہے اور تیسرے یہ کہ اُس نے آسمان کو سورج اور چاند اور ستاروں سے روشن
کیا ہے اور زمین کو انبیاء اور علماء سے روشن کیا۔
امام رازی کہتے ہیں کہ سب سے زیادہ صحیح قول پہلا ہے کہ نور سے مراد ہدایت ہے کیونکہ
آیت کے آخر میں فرمایا يَهْدِى اللَّهُ لِنُورِهِ مَنْ يَشَاءُ یہ فقرہ بتاتا ہے کہ یہاں نور سے مراد علم
و عمل کی طرف ہدایت ورہنمائی ہے۔(تفسیر کبیر رازی)
علامہ ابن حیان سورۃ النور کی آیت اللهُ نُوْرُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ ک کی کی تفسیر کے تحت تحریر
۲۰۰۲ تا ۱۵/ اگست ۲۰۰۲ء ) 5(

کرتے ہیں کہ ابن عباس نے کہا ہے کہ اللهُ نُورُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ) سے مراد آسمان والوں کی
راہنمائی کرنے والا ہے۔
مجاہد کہتے ہیں کہ اس سے مراد آسمانی امور کی تدبیر کرنے والے کے ہیں۔ حسن بصری کہتے
ہیں کہ اس سے مراد آسمان کو منور کرنے والے کے ہیں۔ اُبی بن کعب کہتے ہیں کہ آسمانوں کا نور اللہ
سے ہے یا یہ کہا ہے کہ اس سے آسمانوں کا نور یعنی ان کی روشنی ہے۔
ابو العالیہ کہتے ہیں کہ الله نُورُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ) سے مراد آسمانوں کو سورج، چاند اور
ستاروں سے مزین کرنے والے اور زمین کو انبیاء اور علماء کے ذریعہ مزین کرنے والے کے ہیں۔
(تفسير بحر المحیط)
علامہ آلوسی نے سورۃ النور کی آیت الله نُورُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ مَثَلُ نُورِهِ كَمِشْكوة
فِيهَا مِصْبَاح کی تفسیر کرتے ہوئے طویل بحث کی ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کا نور زاتی ہے
باقی ہر چیز کانور اللہ تعالی کے نور سے لیا گیا ہے۔ (تلخیص از روح المعانی)
حضرت خلیفہ اصبح الاول رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں:-
جب انسان اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرتا ہے تو چونکہ وہ نُورُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ ہے
اس لئے یہ ظلمت سے نکلنے لگتا ہے اور اس میں امتیازی طاقت پیدا ہوتی جاتی ہے۔ ظلمت کئی قسم کی ہوتی
ہے۔ ایک جہالت کی ظلمت ہے۔ پھر رسومات، عادات، عدم استقلال کی ظلمت ہوتی ہے۔ جس جس
قدر ظلمت میں پڑتا ہے اسی قدر اللہ تعالیٰ سے دُور ہوتا چلا جاتا ہے اور جس قدر قرب حاصل ہوتا ہے
اسی قدر امتیازی قوت پیدا ہوتی ہے۔ پس اگر کسی صحبت میں رہ کر ظلمت بڑھتی ہے تو صاف ظاہر ہے کہ
وہ تقرب الہی کا موجب نہیں بلکہ بعد حرمان کا باعث ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کے تو جس قدر انسان قریب
ہو گا اسی قدر اس کو ظلمت سے رہائی اور گور سے حصہ ملتا جاوے گا۔ اس لئے ضروری ہے کہ ہر فعل اور
قول میں اپنا محاسبہ کرو۔ نیچے اور اوپر کے دو لفظ ہیں جو سائنس والوں کی اصطلاح میں بھی بولے جاتے
ہیں اور مذہب کی اصطلاح میں بھی ہیں۔ میں نے نیچے اور اوپر جانے والی چیزوں پر غور کی ہے۔ ڈول
جوں جوں نیچے جاتا ہے اس کی قوت میں تیزی ہوتی جاتی ہے اور اسی طرح پتینگ جب اوپر جاتا ہے۔
پہلے اس کا اُوپر چڑھانا مشکل معلوم ہوتا ہے لیکن آخر وہ بڑے زور سے اوپر کو چڑھتا ہے۔ یہی اصل
ترقی اور تنزل کی جان ہے۔ یا صعود اور نزول کے اندر ہے۔ انسان جب بدی کی طرف جھکتا ہے تو اس کی
رفتار بہت ست اور دھیمی ہوتی ہے لیکن پھر اس میں اس قدر ترقی کرتا ہے کہ خاتمہ جہنم میں ہوتا ہے۔
یہ نزول ہے۔ اور جب نیکیوں میں ترقی کرنے لگتا اور قرب الی اللہ کی راہ پر چلتا ہے ابتداء مشکلات ہوتی
ہیں اور ظالم لنفسہ ہونا پڑتا ہے۔ مگر آخر جب وہ اس میدان میں چل نکلتا ہے تو اس کی قوتوں میں ضرور
ترقی ہوتی ہے اور وہ اس قدر صعود کرتا ہے کہ وہ سابق بالخیرات ہو جاتا ہے۔ جو لوگ اس اصل پر غور
کرتے ہیں اور اپنا محاسبہ کرتے ہیں کہ ہم ترقی کی طرف جارہے ہیں یا تنزل کی طرف وہ ضرور اس سے
فائدہ اٹھاتے ہیں۔ (الحكم. ۳۱/جنوری ۱۹۰۳ء۔ صفحه ۶۔۷)
حضرت خلیفۃ صحیح الاول رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں:۔
ظلمت میں جو چیز پڑی ہوتی ہے۔ اس کی خوبی یا نقص کا کچھ پتہ نہیں چلتا۔ اندھیرے میں کیسے
ہی گل و گلزار ہوں۔ کیسے ہی لطیف ریشم کے کپڑے ہوں۔ مگر جب تک روشنی نہ آوے، کچھ تمیز نہیں
ہو و سکتی۔
اللهُ نُورُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْض کے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ جہان میں جو کچھ عجائبات دیکھتے
ہو ، اللہ تعالیٰ اس کا نور ہے۔ یعنی حضرت حق سبحانہ کے ٹور کا ظہور ہے۔
اللہ تعالیٰ کا نور جن پر پڑتا ہے، ان میں بعض کو آفتاب بعض کو چاند بنا دیا۔ مَثَلُ نُورِہ کے
اللہ تعالیٰ کے انور میں سے ایک نور کی مثال یہ ہے۔ گمشکوۃ ایک طاق ہو۔ اس میں چراغ رکھ
دیں۔ المِصْبَاحُ فِي زُجاجة کے اس کے اوپر ایک چمنی رکھ دیں۔ چمنی کے رکھنے سے کاربن جلنے
کے سبب دھواں جاتا رہتا ہے۔ الزُّجَاجَةُ كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرستی ، پھر اس چینی کے اوپر ایک اور
گلوب رکھ دیا۔ اس گلوب کے رکھنے سے اس کے خراب اجزاء جل کر بھڑک اٹھتے ہیں۔ پھر وہ چراغ
ستارے کی طرح ہو جاتا ہے۔ ڈرتی جو ظلمت کو دُور کرے، دھواں نہ رہے۔ ﴿يُوقَدُ مِن شَجَرَةٍ
مبارگی کے اس چراغ میں کوئی تیل ہو۔ پر وہ تیل برکت والا ہو۔ جو نہ شرق میں ملے، نہ غرب میں۔ دنیا
کا نہ ہو۔ یعنی فضل الہی کا تیل اس میں ڈالیں۔ ﴿وَلَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَار کے پھر اس تیل میں آگ لگانے کی
ضرورت نہیں کیونکہ وہ تو الہی فضل ہے۔ وہ کو کب دری بنے گا ابھی فضل سےہے. ۔ نُورٌ عَلَى نُورِیک کور.
تو وہ پہلے ہی ہے۔ پھر طاق۔ چمنی۔ گلوب سے نور علی نور ہو گیا۔ يَهْدِى اللَّهُ لِنُورِهِ مَن يَشَاء اس
تور پر یہ راہیں کیا نظر آتی ہیں۔ ہدایت کی نظر آئے گی۔"
(ضمیمه اخبار بدر قادیان۔ 6 جولائی شلشاء)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام فرماتے ہیں:۔
اللهُ نُورُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ) یعنی خدا آسمان اور زمین کا نور ہے۔ اس سے طبقہ سفلی اور
علومی میں حیات اور بقاء کی روشنی ہے۔ (پرانی تحریریں۔ صفحہ ۱۹)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:-
خدا آسمان و زمین کا نور ہے یعنی ہر ایک نور جو بلندی اور پستی میں نظر آتا ہے خواہ وہ ارواح
میں ہے خواہ اجسام میں اور خواہ ذاتی ہے اور خواہ عرضی اور خواہ ظاہری ہے اور خواہ باطنی اور خواہ ذہنی
ہے، خواہ خارجی، اُسی کے فیض کا عطیہ ہے۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ حضرت رب العالمین کا
فیض عام ہر چیز پر محیط ہو رہا ہے اور کوئی اُس کے فیض سے خالی نہیں۔ وہی تمام فیوض کا مبدء ہے اور
تمام انوار کا علت العلل اور تمام رحمتوں کا سر چشمہ ہے۔ اُسی کی بستی حقیقی تمام عالم کی قیوم اور تمام زیرو
زبر کی پناہ ہی وہی ہے جس نے ہر ایک چیز کو ظلمت خانہ عدم سے باہر نکالا اور خلعت وجود بخشا۔ بجز اس
کے کوئی ایسا وجود نہیں ہے کہ جو فی حد ذاتہ واجب اور قدیم ہو یا اُس سے مستفیض نہ ہو بلکہ خاک اور
افلاک اور انسان اور حیوان اور حجر اور شجر اور روح اور جسم سب اُسی کے فیضان سے وجود پذیر ہیں۔ یہ
تو عام فیضان ہے جس کا بیان آیت اللهُ نُورُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ کے میں ظاہر فرمایا گیا۔ یہی فیضان
ہے جس نے دائرہ کی طرح ہر یک چیز پر احاطہ کر رکھا ہے جس کے فائز ہونے کے لئے کوئی قابلیت
شرط نہیں۔ لیکن بمقابلہ اس کے ایک خاص فیضان بھی ہے جو مشروط بشرائط ہے اور انہیں افرادِ خاصہ
پر فائز ہوتا ہے جن میں اُس کے قبول کرنے کی قابلیت و استعداد موجود ہے یعنی نفوس کا ملہ انبیاء علیہم
السلام پر جن میں سے افضل واعلیٰ ، ذات جامع البرکات حضرت محمد مصطفی یہ ہے دوسروں پر ہر گز
نہیں ہوتا۔ اور چونکہ وہ فیضان ایک نہایت باریک صداقت ہے اور دقائق حکمیہ میں سے ایک دقیق
مسئلہ ہے اس لئے خداوند تعالیٰ نے اول فیضان عام کو (جو بدیہی الظہور ہے “۔ جو صاف صاف ظاہر
ہے۔ " بیان کر کے پھر اُس فیضانِ خاص کو بغرض اظہار کیفیت کور حضرت خاتم الانبیاء ﷺ ایک مثال
میں بیان فرمایا ہے کہ جو اس آیت سے شروع ہوتی ہے: مثل نُورِهِ كَمِشْكوةٍ فِيهَا مِصْبَاح .... الخ
اور بطور مثال اس لئے بیان کیا کہ تا اس دقیقہ نازک کے سمجھنے میں ابہام اور وقت باقی نہ رہے کیونکہ
معانی معقولہ کو صور محسوسہ میں بیان کرنے سے ہر ایک غیبی و بلید بھی بآسانی سمجھ سکتا ہے۔
اس نور کی مثال ( فرد کامل میں جو پیغمبر ہے) یہ ہے جیسے ایک طاق (یعنی سینۂ مشروح حضرت
پیغمبر خدا اور طاق میں ایک چراغ ( یعنی وحی اللہ ) اور چراغ ایک شیشہ کی تبدیل میں جو نہایت
مصفی ہے (یعنی نہایت پاک اور مقدس دل میں جو آنحضرت ﷺ کا دل ہے جو کہ اپنی اصل فطرت
میں شیث سفید اور صافی کی طرح ہر یک طور کی کثافت اور کدورت سے منزہ اور مظہر ہے اور تعلقات
ماسوی اللہ سے بکلی پاک ہے) اور شیشہ ایسا صاف کہ گویا اُن ستاروں میں سے ایک عظیم النور ستارہ ہے
جو کہ آسمان پر بڑی آب و تاب کے ساتھ چپکتے ہوئے نکلتے ہیں جن کو کو کب ڈری کہتے ہیں (یعنی
حضرت خاتم الانبیاء کا دل ایسا صاف کہ کوکب ڈری کی طرح نہایت منور اور درخشندہ، جس کی اندرونی
روشنی اس کے بیرونی قالب پر پانی کی طرح بہتی ہوئی نظر آتی ہے) وہ چراغ زیتون کے شجرہ مبارکہ
سے (یعنی زیتون کے روغن سے ) روشن کیا گیا ہے۔
شجرہ مبارکہ زیتون سے مراد وجود مبارک محمدی ہے کہ جو بوجہ نہایت جامعیت و کمال انواع و
اقسام کی برکتوں کا مجموعہ ہے جس کا فیض کسی جہت و مکان و زمان سے مخصوص نہیں بلکہ تمام لوگوں
کے لئے عام علی سبیل الدوام ہے اور ہمیشہ جاری ہے، کبھی منقطع نہیں ہو گا) اور شجرہ مبارکہ نہ شرقی
ہے نہ غربی، یعنی طینت پاک محمدی میں نہ افراط ہے نہ تفریط بلکہ نہایت توسط واعتدال پر واقع ہے اور
۲۰۰۲ء تا۱۵ار اگست ۲۰۰۲ء

احسن تقویم پر مخلوق ہے۔
.. اس جگہ اللہ تعالیٰ نے ظاہر فرمایا کہ چراغ وحی فرقان اس شجرہ مبارک سے روشن کیا گیا
ہے کہ نہ شرقی ہے نہ غربی۔ یعنی طبیعت معتدلہ محمدیہ کے موافق نازل ہوا ہے جس میں نہ مزاج موسوی
کی طرح درشتی ہے نہ مزاج عیسوی کی مانند نرمی۔ بلکہ درشتی اور نرمی اور قہر اور لطف کا جامع ہے اور
مظہر کمال اعتدال اور جامع بین الجلال والجمال ہے“۔
(براہین احمدیه حصه سوم روحانی خزائن جلدا - صفحه ۱۹۱۰ تا ۱۹۴ - حاشیه)
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مزید فرماتے ہیں:-
یقینا اللہ تعالیٰ نور ہے اور ٹور کی طرف ہی میلان رکھتا ہے۔ اس کی عادت ہے کہ وہ ان لوگوں
کی طرف جلدی سے بڑھتا ہے جو چودھویں کے چاند کی طرح ہوتے ہیں۔ پس جب اپنے اولیاء کے
ساتھ اللہ تعالی کی یہ عادت ہے اور اپنی طرف منقطع ہونے والوں اور اپنے چنیدہ ہندوں کے ساتھ اس
کی یہ سنت جاری ہے تو لازم ہے کہ اس کا مقبول بندہ ذلت کا منہ نہ دیکھے اور کسی مذہب و ملت کے
لوگوں کے مقابلے کے وقت کسی کمزوری یا عیب کی طرف منسوب نہ کیا جائے۔"
(اعجاز المسيح. روحانی خزائن جلد ۱۸- صفحه (۴۶)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔
خدا ہی ہے جو ہر دم آسمان کا نور اور زمین کا نور ہے۔ اس سے ہر ایک جگہ روشنی پڑتی ہے۔
آفتاب کا وہی آفتاب ہے۔ زمین کے تمام جانداروں کی وہی جان ہے۔ سچا زندہ خدا وہی ہے۔ مبارک
وہ جو اس کو قبول کرے۔“ رپورٹ جلسه اعظم مذاہب۔ صفحه ۲۰۴-۲۰۵)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مزید فرماتے ہیں:۔
خدا اصل نُور ہے۔ ہر ایک نور زمین و آسمان کا اسی سے نکلا ہے۔ پس خدا کا نام استعارہ پتار کھنا
اور ہر ایک ٹور کی جڑ اس کو قرار دینا اسی کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ انسانی روح کا خدا سے کوئی بھاری
علاقہ ہے۔ (نسیم دعوت۔ صفحه ۲۲۔۲۳)
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے فارسی منظوم کلام میں سے چند اشعار کا ترجمہ پیشن
کرتا ہوں۔
ایمان کیا ہے ؟ خدا کو ایک یقین کرنا۔ اور خدا کے کام کو خدا ہی کے سپرد کرنا۔ اپنے سینہ کو
روشن نہ سمجھ ۔ جو کچھ بھی روشن ہے وہ آسمان ہی کی بدولت ہے ۔ وہ آنکھ نابینا ہے جس میں یہ
نور نہیں۔ اور وہ سینہ قبر ہے جو شک سے خالی نہیں۔
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام فارسی منظوم کلام میں فرماتے ہیں:
محمد یہ خدا کے نور کا سب سے بڑا نقش ہیں۔ ان جیسا انسان دنیا میں بھی پیدا نہیں ہوا۔ ہر
ملک سچائی سے خالی تھا۔ اُس رات کی طرح جو بالکل اندھیری ہو۔ خدا نے اُسے بھیجا اور اُس نے حق کو
پھیلایا۔ زمین میں اُس کے آنے سے جان پڑ گئی۔ حرص کی شدت سے یہ ٹمٹماتا ہوا چراغ کسی طرح
تجھے باریک راہ دکھا سکتا ہے۔ خدا کی وحی تجھے راستے سے آگاہ کرتی ہے اور منزل پر پہنچنے تک نور کو
تیرے ساتھ کر دیتی ہے"۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنے عربی منظوم کلام میں فرماتے ہیں:
میں نے اپنے رب کے فضل سے خدا کی راہیں پالی ہیں اگر چہ وہ ہلال سے بھی زیادہ بار یک
تھیں۔ اور بہتیرے بھید میرے رب کے ٹور نے مجھے دکھائے اور میری باتوں کی سچائی پر نشانات بھی
دکھائے ہیں۔ اور مجھے پیالے پر پیالہ پلایا گیا یہاں تک کہ مجھ پر جمال حقیقی کا نُور جلوہ گر ہو گیا۔
(آئینه کمالات اسلام)
اوْ كَظُلُمةٍ فِي بَحْرٍ لُحِيّ يُغْشَهُ مَوْجٌ مِنْ فَوْقِهِ مَوْجٌ مِنْ فَوْقِهِ سَحَابٌ ظُلمت
بَعْضُهَا فَوْق بَعْضٍ إِذَا أَخْرَجَ يَدَهُ لَمْ يَكُدْ يَرهَا. وَمَنْ لَمْ يَجْعَلِ اللهُ لَهُ نُورًا فَمَا لَهُ مِنْ
نور) (سورة النور : ٣١)
یا ( ان کے اعمال) اندھیروں کی طرح ہیں جو گہرے سمندر میں ہوں جس کو موج کے اوپر ایک
اور موج نے ڈھانپ رکھا ہو اور اس کے اوپر بادل ہوں نہ یہ ایسے اندھیرے ہیں کہ اُن میں سے بعض
بعض پر چھائے ہوئے ہیں۔ جب وہ اپنا ہاتھ نکالتا ہے تو اسے بھی دیکھ نہیں سکتا۔ اور وہ جس کے لئے
اللہ نے کوئی نور نہ بنایا ہو تو اُس کے حصہ میں کوئی نور نہیں۔
حضرت ابن شهاب روایت کرتے ہیں کہ ابو ادریس الخولانی نے انہیں بتایا کہ یزید بن
عُمیرہ نے، جو معاذ بن جبل کے ساتھیوں میں سے تھے ، انہیں بتایا کہ معاذ جب بھی ذکر کی کسی مجلس
کے لئے بیٹھتے تو یہ دعا کرتے کہ اللہ ایسا حکم ہے جو انصاف کرتا ہے۔ ہلاک ہوگئے شک کرنے
والے۔
ایک روز معاذ بن جبل نے کہا: تمہارے بعد یقیناً کچھ فتنے ظاہر ہوں گے۔ اس دوران مال کی
کثرت ہو گی اور قرآن کثرت سے پھیل جائے گا یہاں تک کہ ہر مومن اور منافق، عورت مرد، بڑا
چھوٹا، غلام اور آزاد اس کو پڑھ سکے گا۔ اور قریب ہے کہ ایک کہنے والا کہے گا کہ لوگوں کو کیا ہو گیا ہے
کہ وہ میری پیروی نہیں کرتے جبکہ میں قرآن ہی تو پڑھتا ہوں۔ یہ ہرگز میری پیروی کرنے والے
نہیں جب تک کہ میں اُن کے سامنے کوئی بدعت بنا کر پیش نہ کروں۔
پس تم بدعت سے بچو کیونکہ ہر بدعت گمراہی ہے۔ اور میں تمہیں صاحب حکمت شخص کی
کجروی سے ڈراتا ہوں کیونکہ شیطان بھی کسی دانا شخص کی زبان سے گمراہی کا کلمہ نکلوا سکتا ہے اور اسی
طرح کوئی منافق بھی کبھی کلمہ حق کہہ سکتا ہے۔
راوی کہتے ہیں کہ میں نے معاذ بن جبل سے کہا: اللہ آپ پر رحم کرے، مجھے کیسے معلوم ہو کہ
دانا شخص بھی گمراہی کا کلمہ کہہ سکتا ہے۔ نیز کوئی منافق بھی کبھی کلمہ حق کہہ سکتا ہے؟
انہوں نے کہا کہ دانا شخص کی ایسی باتوں سے بچو جو عام طور پر مشہور ہو جاتی ہیں اور جن کے
بارے میں خوب واہ واہ کی جاتی ہے۔ تاہم یہ بات مجھے اس (دانا) سے اعراض کرنے پر نہ اکسائے
کیونکہ ممکن ہے کہ وہ اپنے موقف پر دوبارہ غور کر کے اس کو بدل لے اور جو حق بات تو سنے اُس کو اخذ
کرلے ۔ یقینا حق کے ساتھ ایک نور ہوتا ہے۔ (سن ابوداؤد، کتاب السنة)
علامہ فخر الدین راز کی سورۃ النور کی آیت او ظلمت فِي بَحْرٍ لُجي ﴾ کی تفسیر
کرتے ہوئے لکھتے ہیں ﴿وَمَنْ لَمْ يَجْعَلِ اللَّهُ لَهُ نُوْرًا فَمَا لَهُ مِنْ نُورِ ہمارے اصحاب یعنی اہل سنت
یہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے جب مومن کی ہدایت کی یہ صفت قرار دی ہے کہ یہ ہدایت انجام
کار نہایت درجہ کی جلاء اور روشنی پر منتج ہوتی ہے تو اس کے بعد فرمایا يَهْدِى اللَّهُ لِنُورِهِ مَنْ يَشَاءُ
اور جب کافر کی ضلالت کی یہ صفت بیان کی کہ وہ انجام کار ظلمت پر منتج ہوتی ہے تو اس کے بعد فرمایا
وَمَنْ لَمْ يَجْعَلِ اللهُ لَهُ نُورًا فَمَا لَهُ مِنْ نُور تو اس سے مقصود یہ ہے کہ انسان یہ جان لے کہ
محض دلائل کا ظہور ایمان کو فائدہ نہیں دیتا اور نہ ہی رستہ کی ظلمت اس سے دور کی جاتی ہے بلکہ یہ سب
اللہ تعالیٰ کی مخلوق اور اس کی ہدایت اور اس کی تخلیق کے ساتھ مربوط ہے۔
قاضی حسین المزوری کہتے ہیں ﴿وَمَنْ لَمْ يُجْعَلِ اللهُ لَهُ نُورًا، میں نور سے مراد دنیا میں
اللہ تعالی کے لطف و احسانات ہیں ﴿فَمَا لَهُ مِنْ نُور یعنی وہ ہدایت نہیں پاتا بلکہ حیران و ششدرره
جاتا ہے۔
وَمَن لم يُجْعَل الله له نورا نے یہ مراد بھی ہو سکتی ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کو آخرت میں
برگزیدوں میں شامل نہیں کرتا اور اسے ثواب آخرت عطا نہیں کرتا۔ ( تفسیر کبیر رازی)
وَمَنْ لَمْ يُجْعَل اللهُ لَهُ نُورًا فَمَا لَهُ مِنْ نُور کے بارے میں الزُّجاج کہتے ہیں کہ اس
کا معنی ہے جس کی اللہ تعالیٰ خود اسلام کی طرف رہنمائی نہ فرمائے وہ کبھی ہدایت نہیں پاسکتا۔
(لسان العرب)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔
جب خدا تعالیٰ کسی کو آنکھ عطا کرتا ہے تو وہ دیکھ لیتا ہے کہ ہر ایک روشنی جو ان ظلمتوں سے
نجات دے سکتی ہے وہ آسمان سے ہی آتی ہے اور انسان ہر وقت آسمانی روشنی کا محتاج ہے۔ آنکھ بھی
دیکھ نہیں سکتی جب تک سورج کی روشنی جو آسمان سے آتی ہے نہ آئے۔ اسی طرح باطنی روشنی جو ہر
ایک قسم کی ظلمت کو دور کرتی ہے اور اس کی بجائے تقویٰ اور طہارت کا نور پیدا کرتی ہے آسمان ہی سے
آتی ہے۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ انسان کا تقولٰی، ایمان، عبادت، طہارت سب کچھ آسمان سے آتا ہے
اور یہ خدا تعالیٰ کے فضل پر موقوف ہے وہ چاہے تو اس کو قائم رکھے اور چاہے تو دور کر دے۔
پس کچی معرفت اسی کا نام ہے کہ انسان اپنے نفس کو مسلوب اور لاشئ محض سمجھے اور آستانہ
الوہیت پر گر کر انکسار اور عجز کے ساتھ خدا تعالیٰ کے فضل کو طلب کرے۔ اور اس نور معرفت کو مانگے
جو جذبات نفس کو جلا دیتا ہے اور اندر ایک روشنی اور نیکیوں کے لئے قوت اور حرارت پیدا کرتا ہے۔
پھر اگر اس کے فضل سے اس کو حصہ مل جاوے اور کسی وقت کسی قسم کا بسط اور شرح صدر حاصل ہو
جاوے تو اس پر تکتیر اور ناز نہ کرے بلکہ اس کی فروتنی اور انکسار میں اور بھی ترقی ہو۔ کیونکہ جس قدر وہ
۲۰۰۲ تا ۱۵/ اگست ۲۰۰۲ء ) 7(

اپنے آپ کو لاشئی سمجھے گا اسی قدر کیفیات اور انوار خدا تعالیٰ سے اُتریں گے جو اس کو روشنی اور قوت
پہنچائیں گے۔ اگر انسان یہ عقیدہ رکھے گا تو امید ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس کی اخلاقی حالت
عمدہ ہو جائے گی۔“(ملفوظات جلد چہارم صفحه ۲۱۳۔ جدید ایڈیشن)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام ایک عربی تحریر میں فرماتے ہیں:-
یقینا نور اُسی دل پر اُترتا ہے جو فنا کی آگ سے جلایا جاتا ہے پھر اُسے سچی محبت دی جاتی ہے اور
رضا کے چشمہ سے اُسے غسل دیا جاتا ہے اور بینائی اور سچائی اور صفائی کا سرمہ اُس کی آنکھوں میں لگایا
جاتا ہے۔ پھر اُسے برگزیدگی کے لباس پہنائے جاتے ہیں، پھر اُسے بقاء کا مقام بخشا جاتا ہے۔ اور جو
آپ ہی اندھیرے میں بیٹھا ہوا ہو وہ اند تیرے کو کیونکر دُور کر سکتا ہے اور جو آپ ہی لذات کے تختوں
پر سوتا ہو ، وہ کسی کو کیا جگا سکتا ہے ۔ “ (الهدى و تبصرة لمن يرى روحانی خزائن جلد ۱۸۔ صفحه ۳۰۸)
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنے عربی منظوم کلام میں فرماتے ہیں:
اے وہ ہستی جو اپنے نور اور روشنی میں مہر و ماہ کی طرح ہو گئی ہے اور رات اور دن منور ہو گئے
ہیں۔ اے ہمارے کامل چاند ! اور اے رحمان کے نشان اسب راہنماؤں کے راہنما اور سب بہادروں سے
بہادر بے شک میں تیرے درخشاں چہرے میں دیکھ رہا ہوں ایک ایسی شان جو انسانی خصائل پر فوقیت
رکھتی ہے۔ اے شک دانشمندوں نے تیری پیروی کی ہے اور اپنے صدق کی وجہ سے انہوں نے وطنوں
کی یاد بھلا دی ہے۔ وہ راتوں کی تاریکی کے وقت منور ہو گئے اور اللہ تعالیٰ نے انہیں طوفان سے
نجات دے دی۔ (آئینہ کمالات اسلام)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی عربی میں ایک دعا کا اردو ترجمہ :
اے میرے رب ! تو اپنے فضل سے میری قوت بن جا اور میری آنکھ اور جو کچھ میرے دل
میں ہے اس کا نور بن جا اور میری زندگی اور موت کا قبلہ تو ہو جا اور محبت سے میرے دل میں گھر کر جا
اور مجھے ایسی محبت عطا کر کہ میرے بعد کوئی اور اس محبت میں آگے نہ بڑھ سکے۔ اے میرے رب!
میری دعا قبول کر اور مجھے میری مرادیں عطا فرما۔ مجھے صاف کر دے اور مجھے عافیت میں رکھ اور مجھے
اپنی طرف کھینچ لے اور خود میری راہنمائی اور قیادت فرما اور میری تائید فرما اور مجھے توفیق بخش۔ میرا
تزکیہ کر اور مجھے روشن اور منور کر دے اور مجھے سارے کا سارا اپنا بنا لے اور تو سارے کا سارا میرا ہو جا۔
اے میرے رب ! میری طرف ہر دروازے سے آ۔ مجھے ہر حجاب سے نکال اور میرے
وجود کے ہر ہر ذرہ میں سرایت کر جا اور مجھے اُن لوگوں میں سے بنادے جو تیرے سمندروں میں پڑتے
ہیں اور تیرے انوار کے باغوں میں جولائی کرتے ہیں اور تیری تقدیر پر راضی رہتے ہیں۔ اے میرے
رب اتو مجھے اپنے فضل اور اپنے چہرے کے نور کے ساتھ اپنا حسن و جمال دکھا اور اپنا آپ زُلال مجھے
پلا۔ مجھے ہر قسم کے پردوں اور غبار سے باہر نکال دے اور مجھے اُن لوگوں میں سے نہ بنا جو ظلمتوں اور
پردوں میں گرائے گئے اور برکتوں اور چھکوں اور نوروں سے دُور ہو گئے اور اپنی ناقص عقل اور کھوٹی
قسمت کے ساتھ نعمتوں کے گھر سے ہلاکت کے گھر کی طرف لوٹے۔ مجھے توفیق دے کہ میں تیرے
چہرے کے لئے اپنی اطاعت کو خالص کروں اور تیری جناب میں ہمیشہ سر بسجو د رہوں۔ مجھے ایسی ہمت
دے جس پر تیری عنایت کی نظریں پڑیں اور مجھے وہ چیز عطا کر جو تو اپنے مقبولوں میں سے صرف کسی
خاص کو عطا کرتا ہے اور مجھ پر دور حمت نازل فرما جو تو اپنے محبوبوں میں سے صرف کسی منفرد شخص پر
نازل کرتا ہے۔ (آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۵ تا ۷)

آج 10 میں سے 10 باقی