Al-Nur - The Light

Friday Sermon, 12 July 2002: Al-Nur - The Light

AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے قرآنی آیات اور احادیث کی روشنی میں اللہ تعالیٰ کی صفت النور اور روحانی نور کے مختلف پہلوؤں کو بیان فرمایا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انسان اپنی استعداد کے مطابق الٰہی انوار کو قبول کرتا ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف بھیجنے سے یہ فیوض حاصل ہوتے ہیں۔ نیز خطبے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات اور منظوم کلام کی روشنی میں نماز، فہم و فراست اور قرآن کریم کے نور کے ذریعے دلوں کی روشنی کا تذکرہ کیا گیا ہے۔

موضوعات: النور، درود شریف، قرآن کریم، روحانی نور، نور فراست اور معجزات

خطبه جمعه
بر ایک نفس اپنی استعداد اور قابلیت کے موافق انوار کو قبول کرتا ہے۔
جو اللہ تعالی کا فیض اور فضل حاصل کرنا چاہتا ہے اس کو لازم ہے کہ وہ کثرت سے درود شریف پڑھا کرے۔
جو نمازکی حفاظت کرے گا یہ اسکے لئے قیامت کے دن نور اور برھان اور نجات کا ذریعہ بن جائے گی۔
(آیات قرآنی احادیث نبویه اور ارشادات حضرت مسیح موعود عليه السلام کے حوالہ سے اللہ تعالیٰ کی صفت النور کے مختلف پہلوؤں کا تذکرہ)
خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر أحمد خليفة المسيح الرابع ایده الله تعالیٰ بنصرہ العزیز - فرموده ۱۲ جولائی ۲۰۰۲ء بمطابق ۱۲ روفا ۱۳۸۱ هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
(خطبہ جمعہ کا یہ متن ادارہ الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فأعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين -
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين
هُوَالَّذِي يُصَلَّى عَلَيْكُمْ وَمَلَئِكَتُهُ لِيُخْرِجَكُمْ مِنَ الظُّلمتِ إِلَى النُّورِ :
وَكَانَ بِالْمُؤْمِنِيْنَ رَحِيمًا ) ( سورة الاحزاب : ۴۴) وہی ہے جو تم پر رحمت بھیجتا ہے اور اس
کے فرشتے بھی تاکہ وہ تمہیں اندھیروں سے نور کی طرف نکالے اور وہ مومنوں کے حق میں بار
بار رحم کرنے والا ہے۔
حضرت عبد الله بن بريدة رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میرے صحابہ میں سے کوئی بھی جس جگہ فوت ہوگا، قیامت کے دن
وہاں کے لوگوں کے لئے بطور قائد اور نور مبعوث کیا جائے گا۔ (ترمذی۔ کتاب المناقب)
علامہ شہاب الدین آلوسی سورۃ الاحزاب کی آیت هُوَ الَّذِي يُصَلِّي عَلَيْكُمْ
وَمَلَئِكَتُهُ لِيُخْرِجَكُمْ مِنَ الظُّلُمتِ إِلَى النُّوْرِ. وَكَانَ بِالْمُؤْمِنِينَ رَحِيمًا ) ( سورة
الاحزاب : ۲۲) کی تفسیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں ولی خرِ جَكُمْ مِنَ الظُّلُمَتِ إِلَى النُّورِ یعنی وہ
تمہیں معاصی کے اندھیروں سے اطاعت کے نور کی طرف لاتا ہے۔
طبرسی کہتے ہیں کہ اس سے مراد ہے کہ کہ اللہ اپنے بارے میں لاعلمی اور جہالت سے
نکال کر اپنی معرفت کی طرف لاتا ہے کیونکہ جہالت اور لا علمی سب اشیاء سے زیادہ ظلمت کے
ساتھ مشابہ ہے اور معرفت سب اشیاء سے زیادہ نور کے ساتھ مشابہ ہے۔
ابن زید کہتے ہیں کہ وہ گمراہی سے ہدایت کی طرف نکالتا ہے۔
مقاتل کہتے ہیں کہ کفر سے ایمان کی طرف نکالتا ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس سے
مراد ہے کہ وہ آگ سے نکال کر جنت کی طرف لے آتا ہے۔ اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس سے
مراد ہے کہ وہ قبروں سے نکال کر اٹھاتا ہے یعنی بعث بعد الموت کرتا ہے۔
(تفسير روح المعانی از علامه شهاب الدین آلوسی تفسیر سورة الا احزاب آیت ۴۴)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:-
افراد بشر یہ عقل میں، قومی اخلاقیہ میں، نور قلب میں متفاوت المراتب ہیں۔ تو اسی
سے وحی ربانی کا بعض افراد بشریہ سے خاص ہونا یعنی اُن سے جو من کل الوجوہ کامل ہیں یہ پایہ
ثبوت پہنچ گیا۔ کیونکہ یہ بات تو خود ہر یک عاقل پر روشن ہے کہ ہر ایک نفس اپنی استعداد اور
قابلیت کے موافق انوار الہیہ کو قبول کرتا ہے۔ اُس سے زیادہ نہیں۔ اس کے سمجھنے کے لئے
آفتاب نهایت روشن مثال ہے کیونکہ ہر چند آفتاب اپنی کر نہیں چاروں طرف چھوڑ رہا ہے۔
لیکن اس کی روشنی قبول کرنے میں ہر ایک مکان برابر نہیں۔ جس مکان کے دروازے بند ہیں۔
اس میں کچھ روشنی نہیں پڑ سکتی۔ اور جس میں بمقابل آفتاب ایک چھوٹا سار وزنہ ہے، اس میں
روشنی تو پڑتی ہے مگر تھوڑی۔ جو بکلی ظلمت کو نہیں اٹھا سکتی۔ لیکن وہ مکان جس کے دروازے
بمقابل آفتاب سب کے سب کھلے ہیں اور دیواریں بھی کسی کثیف شے سے نہیں بلکہ نہایت
مصفی اور روشن شیشہ سے ہیں۔ اُس میں صرف یہی خوبی نہیں ہو گی کہ کامل طور پر روشنی قبول
کر بے گا۔ بلکہ اپنی روشنی چاروں طرف پھیلا دے گا۔ اور دوسروں تک پہنچادے گا۔ یہی مثال
مؤخر الذکر نفوس صافیہ انبیاء کے مطابق حال ہے۔“
(براہین احمدیہ پہلی فصل روحانی خزائن جلد اوّل۔ صفحہ ۱۸۸ ۱۸۹. بقیه حاشیه
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مزید فرماتے ہیں:۔
ملائکہ اور روح القدس کا تنزیل یعنی آسمان سے اترنا اسی وقت ہوتا ہے جب ایک
عظیم الشان آدمی خلعت خلافت پہن کر اور کلام الہی سے شرف پاکر زمین پر نزول فرماتا ہے۔
رُوح القدس خاص طور پر اس خلیفہ کو ملتی ہے اور جو اس کے ساتھ ملائکہ ہیں وہ تمام دنیا کے
مستعد ذلوں پر نازل کئے جاتے ہیں تب دُنیا میں جہاں جہاں جوہر قابل پائے جاتے ہیں سب پر
اُس نور کا پر تو پڑتا ہے اور تمام عالم میں ایک نورانیت پھیل جاتی ہے اور فرشتوں کی پاک تاثیر
سے خود بخود دلوں میں نیک خیال پیدا ہونے لگتے ہیں اور توحید پیاری معلوم ہونے لگتی ہے“
(فتح اسلام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۲، حاشیه)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مزید فرماتے ہیں:-
وو. ورود ود شریف کے طفیل میں دیکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے فیوض عجیب نوری
شکل میں آنحضرت ﷺ کی طرف جاتے ہیں اور پھر وہاں جا کر آنحضرت صلى الله ﷺ کے سینے میں
جذب ہو جاتے ہیں۔ اور وہاں سے نکل کر ان کی لا انتہا نالیاں ہو جاتی ہیں اور بقدر حصہ رسدی ہےہر ۔
حقدار کو پہنچی ہیں۔ یقینا کوئی فیض بذوں وساطت آنحضرت صيا ﷺ الله دوسروں تک پہنچ ہی نہیں
سکتا۔ درود شریف کیا ہے ؟ رسول اللہ ﷺ کے اس عرش کو حرکت دینا ہے جس سے یہ نور کی
نالیاں نکلتی ہیں۔ جو اللہ تعالیٰ کا فیض اور فضل حاصل کرنا چاہتا ہے اس کو لازم ہے کہ وہ کثرت
سے درود شریف پڑھا کرے تاکہ اس فیض میں حرکت پیدا ہو“۔
(الحكم بتاريخ ٢٨ فروری ۱۹۰۳ء۔ صفحه ۷)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مزید فرماتے ہیں۔
ایک مرتبہ ایسا اتفاق ہوا کہ درود شریف کے پڑھنے میں یعنی آنحضرت یا اللہ پر
درود بھیجنے میں ایک زمانے تک مجھے استغراق رہا۔ کیونکہ میرا یقین تھا کہ خدا تعالی کی راہیں
نہایت دقیق راہیں ہیں۔ بجز وسیلہ نبی کریم کے مل نہیں سکتیں۔ جیسا کہ خدا بھی فرماتا ہے
وَابْتَغُوا إِلَيْهِ الْوَسِيلَةَ - تب ایک مدت کے بعد کشفی حالت میں میں نے دیکھا کہ دوستے آئے
میں اور ایک اندرونی راستے سے اور ایک بیرونی راستے سے میرے گھر میں داخل ا ہوئے اور ان
س
۲۰۰۲ تا ۲۲ اگست ۲۰۰۲ ) 5(

کے کاندھوں پر نور کی مشکیں ہیں اور کہتے ہیں هَذا مَا صَلَّيْتَ عَلَى مُحَمَّدٍ “۔ -
(حقيقة الوحى حاشيه صفحه ۱۲۸ تذكره صفحه ۷۷۔ مطبوعه ١٩٦٩ء)
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک فارسی شعر کا ترجمہ ہے:
تو دونوں جہان کا نور ہے، میں نے تجھے پہچان لیا ہے۔ سب بدن ہیں اور تو جان ہے، میں
نے تجھے پہچان لیا ہے۔ (الفضل۔ ۱۹ جون (۱۹۱۳ء)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے فارسی منظوم کلام میں سے چند اشعار کا ترجمہ :
اے دلبر۔ محبوب اور دلدار۔ اے جہاں کی جان اور ٹوروں کے کور۔ تو آپ غیب میں ہے
مگر تیری قدرت ظاہر ہے۔ تو مخفی ہے مگر تیرے کام نمایاں ہیں۔ تو دور ہے مگر جان سے بھی زیادہ
نزدیک ہے۔ تو گور ہے مگر اندھیری رات سے زیادہ پوشیدہ۔ تیرے جمال کی نمائش کے لئے میں ہر چیز
کو آئینہ سمجھتا ہوں۔ ہر ذرہ تیر انور پھیلاتا ہے۔ ہر قطرہ تیری توصیف کی نہریں بہاتا ہے۔ میں تیرے
ذکر کی برکت سے انوار دیکھتا ہوں، آووزاری کرنے والے عاشقوں کی جماعت میں۔ (سرمه چشم آریہ)
أفَمَنْ شَرَحَ اللهُ صَدْرَهُ لِلإِسْلامِ فَهُوَ عَلى نُورٍ مِنْ رَّبِّهِ. فَوَيْلٌ لِلقَسِيَةِ قُلُوبُهُمْ
مِنْ ذِكْرِ اللهِ. أَوْلَئِكَ فِي ضَلالٍ مُّبِينٍ ﴾ (سورة الزمر: ٢٣)
پس کیا وہ کہ جس کا سینہ اللہ اسلام کے لئے کھول دے پھر وہ اپنے رب کی طرف سے ایک
نور پر (بھی) قائم ہو (وہ ذکر سے عاری لوگوں کی طرح ہو سکتا ہے)۔ پس ہلاکت ہو ان کے لئے جن
کے دل اللہ کے ذکر سے محروم رہتے ہوئے) سخت ہیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جو کھلی کھلی گمراہی میں ہیں۔
مسند احمد بن حنبل میں حدیث ہے: حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے
ہیں کہ ایک روز نبی کریم ﷺ نے نماز کا ذکر فرمایا اور کہا کہ جو اس کی حفاظت کرے گا یہ اس کے لئے
قیامت کے دن کور اور برھان اور نجات کا ذریعہ بن جائے گی۔ اور جو اس کی حفاظت نہیں کرے گا،
اُس کے لئے کوئی ٹور اور برھان اور نجات نہیں ہوگی اور ایسا شخص قیامت کے روز قارون اور فرعون
اور ھامان اور اُبی بن خلف کے ساتھ ہو گا۔ (مسند احمد بن حنبل، مسند المكثرين من الصحابه)
حضرت بُريده الأسلمی رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
اندھیروں کے دوران مسجدوں کی طرف بکثرت چل کر جانے والوں کو قیامت کے روز نور تام
عطا ہونے) کی بشارت دے دو۔ (ترمذى كتاب الصلوة)
علامہ فخر الدین راز کی سورۃ الزمر کی آیت (أَفَمَنْ شَرَحَ اللهُ صَدْرَهُ لِلاِسلام ﷺ کے
تحت فَهُوَ عَلَى نُوْرٍ مِنْ رَّب کی تفسیر کرتے ہوئے تحریر کرتے ہیں کہ یہاں نور سے مراد ہدایت
اور معرفت ہے۔ جب تک پہلے شرح صدر حاصل نہ ہو نور پیدا نہیں ہو سکتا۔ اگر نفسانی قوت غالب
ہو تو دلائل کے سنے سے مطلقا فائدہ نہیں ہو تا۔ بلکہ دلائل کا نابسا اوقات سنگدلی اور شدید نفرت کا
باعث بنتا ہے۔
علامہ ابن حیان اندلسی لکھتے ہیں:
"شرح صدر سے مراد ینے کا ایمان، خیر ، نور اور ہدایت کو قبول کرنا ہے۔ آنحضور سے
استفسار کیا گیا کہ انشراح صدر کیسے حاصل ہو۔ فرمایا جب نور دل میں داخل ہو گا تو اس سے انشراح
اور دلوں کو انبساط حاصل ہو جائے گی۔ ہم نے عرض کی اس کی علامت کیا ہو گی۔ فرمایا ہمیشہ کے گھر
یعنی آخرت کی طرف میلان، دنیا سے کنارہ کشی اور موت سے قبل موت کی تیاری ہے ۔ (بحر محیط)
علامہ ابن حیان اندلسی سورۃ الزمر کی آیت (أَفَمَنْ شَرَحَ اللهُ صَدْرَهُ لِلاِسلام
کے تحت فَهُوَ عَلَى نُورٍ مِنْ رَّبِّهِ﴾ کی تفسیر کرتے ہوئے تحریر کرتے ہیں کہ اس میں نور
سے مراد وہ لطف الہی ہے جو آنحضور پر خدا تعالیٰ کے بروج رحمت سے نشانات کا ظہور اور نازل
ہونے کے مشاہدہ کے وقت جلوہ افروز ہو ا جس کی بدولت حق کی طرف ہدایت کی توفیق ملتی
ہے“۔ (روح المعانی)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:-
”جو شخص اپنے دل میں ایک نور رکھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کا صدق اور اخلاص ظاہر کر دیتا
ہے اور جو دل میں خبث اور شرارت رکھتا ہے اُس کو بھی کھول کر دکھا دیتا ہے اور کوئی بات چھپی
.
ہوئی نہیں رہ سکتی۔ (الحكم جلد ۱۰ ١٠ نمبر .ا - ۔ بتاريخ ۱۰ جنوری ۱۹۰۵ء۔ صفحه ۵)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مزید فرماتے ہیں:-
نشان اور معجزہ ہر ایک طبیعت کے لئے ایک بدیہی امر نہیں جو دیکھتے ہی
ضروری التسلیم ہو بلکہ نشانوں سے وہی عقلمند اور منصف اور راستباز اور راست طبع فائدہ اٹھاتے
ہیں جو اپنی فراست اور دُور بینی اور باریک نظر اور انصاف پسندی اور خدا ترسی اور تقویٰ شعاری.
سے دیکھ لیتے ہیں کہ وہ ایسے امور ہیں جو دنیا کی معمولی باتوں میں سے نہیں ہیں اور نہ ایک کاذب
اُن کے دکھلانے پر قادر ہو سکتا ہے اور وہ سمجھ لیتے ہیں کہ یہ امور انسانی بناوٹ سے بہت دُور ہیں
اور بشری دسترس سے برتر ہیں اور اُن میں ایک ایسی خصوصیت اور امتیازی علامت ہے جس پر
انسان کی معمولی طاقتیں اور پُر تکلف منصو بے قدرت نہیں پاسکتے اور وہ اپنے لطیف فہم اور
نور فراست سے اس تہ تک پہنچ جاتے ہیں کہ اُن کے اندر ایک نور ہے اور خدا کے ہاتھ کی ایک
خوشبو ہے جس پر مکر اور فریب یا کسی چالا کی کا شبہ نہیں ہو سکتا۔ پس جس طرح سورج کی روشنی
پر یقین لانے کے لئے صرف وہ روشنی ہی کافی نہیں بلکہ آنکھ کے ٹور کی بھی ضرورت ہے تا اُس
روشنی کو دیکھ سکے اسی طرح معجزے کی روشنی پر یقین لانے کے لئے فقط معجزہ ہی کافی نہیں ہے
بلکہ نور فراست کی بھی ضرورت ہے اور جب تک معجزہ دیکھنے والے کی سرشت میں فراست صحیحہ
اور عقل سلیم کی روشنی نہ ہو تب تک اس کا قبول کرنا غیر ممکن ہے۔ مگر بد بخت انسان جس کو یہ
نور فراست عطا نہیں ہو اوہ ایسے معجزات سے جو صرف امتیازی حد تک ہیں تسلی نہیں پاتا اور بار
بار یہی سوال کرتا ہے کہ بجز ایسے معجزے کے میں کسی معجزے کو قبول نہیں کر سکتا کہ جو نمونہ
قیامت ہو جائے۔ (براہین احمدیہ حصہ پنجم. روحانی خزائن جلد ۲۱. صفحه ۴۵)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنے فارسی شعر میں کہتے ہیں:
اے وہ جس نے قرآن کی طرف سے منہ پھیر لیا ہے اور سرکشی کے گڑھے میں پاؤں
رکھا ہے۔ نور ہدایت کے سامنے اتنی شیخی نہ مار اور تمسخر اور کھیل سے توبہ کر۔ یہ آنکھ کیسی
اندھی اور منحوس ہے جس میں آفتاب ذرہ کے برابر نظر آتا ہے۔ جب آسمان پر چمکتا ہو ا سورج
نکل آیا پھر تو کس طرح اسے مٹی اور گھاس سے چھپا سکتا ہے۔ قرآن کا نور ایسا نہیں چمکتا ہے کہ
دیکھنے والوں کی نظر سے مخفی رہ سکے۔ وہ تو تمام دنیا کے لئے ہدایت کا چراغ ہے اور جہان بھر کے
لئے رہبر اور رہنما۔ جو اس کی عظمت کو دیکھ لیتا ہے، اُسے فور أخد ایاد آجاتا ہے۔ اور جو تکبر اور
دشمنی سے اُس روشنی کو نہیں دیکھتا، وہ اندھا اور خدا کے ٹور سے دُور رہتا ہے۔ وہ اُس پاک ذات
کے جلالی انوار سے پُر ہے چمکدار سورج بھی اس کے سامنے خاک ہے۔ مرحباوہ کیا کیا خزانے
اسرار الہی کے رکھتا ہے، میرے جان و دل ان انوار پر قربان ہوں۔ قرآن خدا کے چہرہ کا آئینہ
ہے اور اس نے ایک جہان کو خدا کی طرف کھینچا ہے۔ جب وہ پاک نور ان میں رچ گیا تو پردے
میں سے بدر کامل چمکا۔ وہ ظلمت کے حجابوں سے دُور ہو گیا اور سراسر نورانی وجود بن گیا۔ نتیجہ یہ
ہوا کہ انہوں نے خدا کے نور کو پالیا۔ جب خودی چلی گئی تو خدا ظاہر ہو گیا۔ یہ سب خدائے
لاشریک کے عاشق خدا کے کلام سے ہی نُور حاصل کرتے ہیں۔ وہ خلقت کی طرف ایک نُورانی
وجود بھیجتا ہے تاکہ اس کے ٹور سے اند ھیر ادور ہو۔ الہام کا نُور بادِ صبا کی طرح غیب سے اس کے
پاس خوشبو میں لاتا ہے۔ اس طرح وہ کریم پاک اور قادر خدا اس شخص کو روشن آفتاب کی طرح
منور کر دیتا ہے۔ (براہین احمدیہ حصہ چہارم)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک عربی دعا میں فرماتے ہیں:۔
اے میرے رب ! میرے دل پر اتر اور میرے سینے سے ظہور فرمابعد اس کے کہ میں
کوٹا گیا۔ اور میرا دل نور عرفان سے بھر دے۔ اے میرے رب ! تو ہی میری مراد ہے، پس
، میری مراد مجھے دیدے۔ (اعجاز المسیح، روحانی خزائن جلد ۱۸- صفحه ۲۰۳-۲۰۳)
اگست ۲۰۰۲ تا ۲۲ / اگست ۲۰۰۲ء

آج 10 میں سے 10 باقی