Al-Nur - The Light (36th Jalsa Salana UK)

Friday Sermon, 26 July 2002: Al-Nur - The Light (36th Jalsa Salana UK)

AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے اللہ تعالیٰ کی صفت النور اور نورِ الٰہی کے اتمام کے وعدے پر تفصیلی روشنی ڈالی ہے۔ آپ نے قرآن کریم کی آیات، احادیث اور مفسرین کے اقوال کے حوالے سے واضح کیا کہ مخالفین کی کوششوں کے باوجود خدا اپنے نور کو ہر حال میں مکمل فرمائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات، منظوم کلام اور الہامات پیش کیے جن میں اسلام کی نشاۃ ثانیہ اور غلبۂ حق کی نوید دی گئی ہے۔ خطبے کا اختتام حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک پُرسوز دعا پر ہوتا ہے۔

موضوعات: النور، سورۃ الصف، اتمام نور، الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام، غلبہ اسلام

خطبه جمعه
اللہ تعالی ہر حال میں اپنے نور کو کمال تک پہنچائے گا اگر چہ مخالف کراہت ہی کریں۔
خدا تعالیٰ وعدہ کر چکا ہے کہ وہ اپنے نور کو ضرور پورا کرے گا۔
اے قادر خدا اس زمانہ کو اپنی اپنی کتاب اور اپنی توحید کی طرف کھینچ لے
خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خليفة المسيح الرابع ایده الله تعالیٰ بنصرہ العزیز - فرموده ۲۶ / جولائی ۲۰۰۲ء مطابق ۲۶ رو فال ۱۳۸ هجری کسی بمقام اسلام آباد۔ ٹلفورڈ (برطانیہ)
خطبہ جمعہ کا یہ متن اداره الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فاعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين
اهدنا الصراط المستقيم - – صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالین
آج کا یہ خطبہ جس کے ساتھ جماعت احمدیہ انگلستان کے جلسہ سالانہ کا افتتاح بھی ہو
رہا ہے- اللہ تعالیٰ کی صفت النور کے مضمون پر ہی مشتمل ہوگا۔
اس صفت کا تذکرہ گزشتہ چند خطبات سے جاری ہے اور آئندہ بھی جب تک اللہ تعالٰی
چاہے گا یہ ذکر چلتا رہے گا۔ اللہ تعالی سورۃ الصف کی آیت نمبر میں فرماتا ہے 3 يُرِيدُون
لِيُطْفِئُوا نُورَ اللهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَاللهُ مُتِمُ نُورِهِ وَلَوْ كَرِهَ الكفرون کا وہ چاہتے ہیں کہ اپنے منہ
کی پھونکوں سے اللہ کے نور کو بجھا دیں گے حالانکہ اللہ ہر حال میں اپنا نور پورا کرنے والا ہے خواہ
کا فرنا پسند کریں۔
حضرت زهری بیان کرتے ہیں کہ مجھے انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بتایا کہ
انہوں نے دوسرا خطبہ سنا جو آپ نے منبر پر بیٹھ کر آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی وفات
کے اگلے روز ارشاد فرمایا تھا۔
تو یہ بھی حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی سنت ہے کہ بیٹھ کر خطبہ پڑھیں۔ سو میں بھی
آج بیٹھ کر ہی خطبہ پڑھ رہا ہوں۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے تشہد پڑھی جبکہ ابو بکر بالکل خاموش تھے ۔ حضرت عمر
نے کہا کہ مجھے امید تھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم زندہ رہیں گے اور ہم سب کے بعد
وفات پائیں گے۔ پس اگر محمد فوت ہو گئے ہیں تو اللہ تعالٰی نے تمہارے درمیان ایسا نور رکھ دیا
ہے کہ اس کے ذریعے تم ہدایت پاتے رہو گے ۔ اللہ تعالیٰ نے محمد کو راہنمائی بخشی تھی کیونکہ
ابو بکر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھی اور غار میں بھی آپ کے ساتھ دوسرے فرد
تھے۔ پس وہ یقینا تمہارے امور کے متعلق مسلمانوں میں سب سے زیادہ اہل ہیں۔ پین اٹھو اور
ان کی بیعت کرو۔ اس سے قبل سقیفہ بنی ساعدہ میں ایک گروہ آپ کی بیعت کر بھی چکا تھا۔ چنانچہ
عام لوگوں کی بیعت منبر پر ہوئی۔
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا کہ دن رات ختم نہیں ہوں گے یعنی قیامت تک نہیں آئے گی۔ یہاں تک کہ لات و عزیبی
کی پھر پرستش کی جائے گی۔ میں نے عرض کیا: یارسول اللہ جب قرآن شریف کی یہ آیت اتری
ا کہ وہ خدا ہی ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت دی اور دین حق کے ساتھ بھیجا ہے تا کہ وہ اسے
تمام دنیوں پر اس دینوں کو غالب کرے خواہ مشرک اسے نا پسند ہی کریں“۔ تو میں یہ خیال کرتی
تھی کہ یہ غلبہ مکمل اور دائی ہے۔ آپ نے فرمایا: غلبہ جب تک خدا چاہے گا ر ہے گا۔ پھر
خدا تعالی خوشگوار ہو ا چلائے گا اور وہ شخص جس کے دل میں رائی کے دانے کے برابر بھی ایمان
ہو گا وفات پا جائے گا اور صرف وہ لوگ باقی رہ جائیں گے جن میں کوئی بھلائی نہیں وہ اپنے
آباؤ اجداد کے مشرکانہ دین کی طرف لوٹ جائیں گے اور پھر لات و عزبئی کی دوبارہ پرستش
شروع ہو جائے گی۔
علامہ ابن حیان سورۃ الصف کی آیت يُرِيدُونَ لِيُطْفِئُوا نُورَ اللهِ بِأَفْوَاهِم......
کے متعلق لکھتے ہیں کہ ابن عباس کو ابن زید نے کہا کہ اطفائے نور سے مراد یہاں یہ ہے کہ وہ
قرآن کا ابطال کریں گے اور اس کی تکذیب فوری طور پر کرنا چاہتے ہیں۔ سندی کہتے ہیں کہ وہ
اسلام کو کلام کے ذریعہ رڈ کرنا چاہتے ہیں۔ ضحاک کہتے ہیں کہ اس سے مراد یہ ہے کہ وہ جھوٹی
خبریں پھیلا پھیلا کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہلاکت چاہتے ہیں۔ ابن انبار کہتے ہیں کہ وہ
اپنی تکذیب کے ذریعے اللہ تعالی کے دلائل کو باطل کرنا چاہتے ہیں۔
ابن عباس نے اس آیت کا شان نزول یہ لکھا ہے کہ وحی الہی چالیس دن تک موقوف
رہی تھی۔ تو کعب بن اشرف نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ یہود یو خو شخبری ہو کہ اللہ نے محمد کے نور
کو جو اس پر نازل ہوا کرتا تھا بجھا دیا ہے۔ اس نور کو مکمل نہیں کرنا چاہتا۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم غمزدہ ہو گئے چنانچہ یہ آیت نازل ہوئی اور وحی الہی کا سلسلہ پھر جاری ہو گیا۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : ” مخالف لوگ ارادہ کریں گے
کہ خدا کے نور کو اپنے منہ کی پھونکوں سے بجھا دیں۔ یعنی بہت سے مکر کام میں لاویں گے مگر خدا
اپنے نور کو کمال تک پہنچائے گا اگر چہ کا فرلوگ کراہت ہی کریں۔
نزول المسيح - روحانی خزائن جلد ۱۸ ص۵۲۶
حضرت مسیح موعود علیہ السلام مزید فرماتے ہیں کہ ” نا عاقبت اندیش نادان دوستوں
نے خدا تعالیٰ کے اس سلسلہ کی قدر نہیں کی بلکہ یہ کوشش کرتے ہیں کہ یہ نور نہ چمکے۔ یہ اس کو
چھپانے کی کوشش کرتے ہیں مگر وہ یادر کھیں کہ خدا تعالیٰ وعدہ کر چکا ہے“۔
الحكم مورخه ۱۰ / منی ۱۹۰۳ء ص ۵).
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: " اس آیت میں تصریح سے سمجھایا گیا ہے
کہ مسیح موعود چودھویں صدی میں پیدا ہو گا کیونکہ اتمام نور کے لئے چودھویں رات مقرر
ہے"۔ (تحفہ گولڑویه - روحانی خزائن جلد ۱ ص ۱۲۳)
اب منظوم کلام کا ترجمہ ہے : اے میرے دل ! احمد صلی اللہ علیہ وسلم کو یاد کر جو ہدایت
کا سر چشمہ ہے اور دشمنوں کو فنا کرنے والا ہے۔ وہ اللہ کا نور ہے جس نے علوم کو نئے سرے سے
زندہ کر دیا ہے۔ آج کمینہ کو شش کرتا ہے کہ اس کی ہدایت کو بجھا دے اور ٹھنڈا کر دے اور اللہ
۔ اس کے نور کو ظاہر کر دے گا کسی نہ کسی دن خواہ مدت لمبی ہو جائے ۔
منان كرامات الصادقين - روحانی خزائن جلد نمبر صفحه (۷)
- شحضرت مسیح الموعود علیہ الصلوۃ والسلام مزید اپنے عربی کلام میں فرماتے ہیں۔
کیا تو اس نور کو بجھاتا ہے جس کا ارادہ ہو چکا ہے۔ تیز ادونوں جہانوں میں ستیاناس ہو نور
تو دونوں جہانوں میں روشن رہے گا۔ اب میں دیکھتا ہوں کہ تیرا سارے کا سارا منصوبہ برباد ہو گیا
ہے۔ میرا رب ہر اس بات کی بڑائی کرتا کرتا ہے جسے تو چھپاتا ہے۔ عَلَّامُ الغیوب خدا تجھ کو بتائے گا
نومبر ۲۰۰۲ تا ۵ رو نمبر ۵۲۰۰۴ ) 5(

کہ جو کچھ تو چھپا تا رہا ہے وہ تیرے سامنے اس کو ظاہر کر دے گا جس کا تو آج انکار کر رہا ہے۔
حضرت شیخ محمد اسماعیل صاحب سر ساوی بیان فرماتے ہیں کہ :
ایک دفعہ کا ذکر ہے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نماز ظہر سے فارغ ہو
کر مسجد مبارک میں ہی تشریف فرما ہو گئے اور آپ نے دائیں ہاتھ میں اپنی پگڑ مبارک (پگڑی
مبارک) کا شملہ پکڑ کر اپنی پیشانی مبارک پر رکھ دیا اور خاموش ہو کر بیٹھ گئے جیسے کوئی کسی گہری
فکر میں ہو اور میں نے آپ کے پیر مبارک دبانے شروع کر دیئے۔ اور آپ کے خدام بھی آپ
کی طرف منہ کر کے خاموش ہوئے بیٹھے رہے۔ پانچ سات منٹ خاموشی ہی رہی۔ آپ نے
حضرت خلیفہ اول کو مخاطب فرمایا: مولوی صاحب! افسوس آتا ہے اس نازک وقت کو بھی علماء
نے نہ دیکھا کہ ہر طرف سے اسلام پر دشمنان اسلام نے تیر چلا کر اسلام کو زخمی کر دیا اور اسلام
کے پاک اور مصفا منور چہرہ پر داغ لگا کر بھونڈے سے بھونڈے اعتراض کر کے لوگوں کو دکھلا
رہے ہیں اور ان اعتراضوں کی وجہ سے سینکڑوں معمر مولوی اور مسلمان اسلام سے روگردانی
کر کے دوسرے مذہب میں داخل ہو چکے ہیں اور خود اسلام کو گندے سے گندے اعتراضوں
سے بد نام کر رہے ہیں۔ افسوس ہے ان علماء پر کہ انہوں نے اس وقت کے حالات پر
بھی غور نہ کیا۔ اے غافلو! تم نے تو اسلام کی خبر بھی نہ لی۔ کیا خدائے تعالی بھی تمہاری طرح
سے ہی غافل تھا جو وہ اسلام کی خبر نہ لیتا۔ وہ غفلت سے پاک ہے اس لئے عین وقت پر خبر لی اور
مجھے آسمانی پانی پلا کر اسلام کی حفاظت کے لئے بھیجا تا میرے ذریعہ اپنے اسلام کو زندہ کرے اور
تمام مذاہب پر اسلام کی برتری کو ظاہر کرے۔ اور وہ اب میری ہی تائید کرے گا اور تمہاری
روکوں کو وہ خود دور کرے گا۔ اور مجھے میرے مقصد میں اسی طرح کامیاب کرے گا اور مجھے ایسے
ایسے مخلص بندے عطا کرے گا جو میرے مقصد کو دنیا کے کناروں تک پہنچا دیں گے۔ اور
میں نہیں کہتا بلکہ خدا خود بار بار مجھے تسلی دیتا ہے اور جو میں نے کہا ہے یہ اُسی کا کہا ہوا میں نے کہا
ہے۔ پس جو پانی مجھے پلایا گیا ہے وہی پانی میرے مخلص دوستوں کو بھی پلائے گا۔ اور میرے
مقصد کو جو پورا کریں گے اللہ تعالیٰ ان کی بھی تائید کرے گا اور کامیابیوں پر کامیابیاں ان کو عطا
کرنے گا کیونکہ وہ خدا تعالیٰ کے ارادہ کو پورا کرنے والے ہوں گے ۔
اے غافلو ا تم بے شک زور لگا لو خدا نے بھی اب یہی ارادہ کیا ہے کہ میرے
ذریعہ سے اسلام کو زندہ کرے اور تمام مذاہب پر اسلام کو غلبہ دے۔ کون ہے جو خدائے قادر
کے ارادے کو بدل دے۔ میں سچ سچ کہتا ہوں خدائے قادر کا اب یہی ارادہ ہے کہ دنیا کے تمام
مذاہب پر اسلام کو غالب کرے۔ میں نے تمام مذاہب کے پیروؤں کو دعوت دی کہ آؤ اپنے
اپنے مذہب کا مقابلہ اسلام کے ساتھ کرو مگر کوئی مقابلہ پر نہیں آیا۔ دنیا دیکھ لے گی اسلام ہی
کے ذریعہ سے دنیا میں امن قائم ہو گا۔ اے نادانو! تم نے مجھے اسلام کا دشمن قرار دیا میں تو اسلام
کا ادنی خدمت گزار ہوں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ادنی غلام ہوں۔ میں اس مقدس کی
خوبیوں کو دنیا کے اندھوں کو دکھلا کر اس پاک کے چہرہ کو منور کر کے دکھلانے کے لئے بھیجا گیا
ہوں۔ اس سورج کے سامنے میں ایک ذرہ ہوں وہ میرا امطاع ہے۔ میں اس پاک کا مطیع ہوں۔
اسی کے نور سے مجھے خدائے تعالٰی نے منور فرمایا میں اس پاک کی ہمسری کس طرح کر سکتا
ہوں۔ ہاں میں نبی ہوں۔ میری نبوت اس پاک نبوت (کے) ظاہر کرنے کے لئے ہے۔ میں اس
کا ظل ہوں۔ ظل اپنے اصل سے جدا نہیں ہو سکتا۔
(رجسٹر روایات صحابہ نمبر ۶ - صفحه ۸۶ تا ۸۹)
فارسی منظوم کلام کا ترجمہ :
جو میری روشنیوں پر ہاتھ ڈال رہے ہیں مجھے اس کا خوف نہیں بھلا وہ نور کب چھپ
سکتا ہے جو خدا نے میری فطرت کو بخشا ہے۔ ان کے شور و غونے سے میرے دل کو گھبراہٹ
نہیں۔ صادق کبھی بزدل نہیں ہو تا خواہ قیامت کو دیکھے۔
مارچ ۱۸۸۲ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو عربی زبان میں ہونے والے ایک
لمبے الہام سے متعلقہ حصہ کا ترجمہ پیش کرتا ہوں:۔ ”ہم تیر کی تعریف کرتے ہیں اور تیرے پر
درود بھیجتے ہیں۔ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ خدا کے نور کو اپنے منہ کی پھونکوں سے بجھا دیں مگر خدا
اس نور کو نہیں چھوڑے گا جب تک وہ پورا نہ کر لیوے۔ اگرچہ منکر کراہت کریں۔ ہم عنقریب
ان کے دلوں میں رعب ڈال دیں گے۔ جب خدا کی مدد اور فتح آئے گی سارا زمانہ ہماری طرف
رجوع کرے گا اور کہا جائے گا کہ یہ سچا تھا۔
(براہین احمدیه - روحانی خزائن جلد اول صفحه ۲۷۷ حاشیه در حاشیه نمبرا)
آپ کو عربی میں ایک الہام ہوا۔
ان کو کہہ دے کہ اے منکر و! میں صادقوں میں سے ہوں۔ اور کچھ عرصے کے بعد تم
میرے نشان دیکھو گے۔ ہم انہیں کے ارد گرد اور خود انہیں میں اپنے نشان دکھائیں گے۔ حجت
قائم کی جائے گی اور فتح کھلی کھلی ہو گی۔ خدا تم میں فیصلہ کر دے گا۔ وہ کسی جھوٹے حد سے بڑھنے
والے کا ر ہنما نہیں ہوتا۔ چاہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے نور کو بجھا دیں۔ مگر خدا اُسے پورا کرے گا
اگرچہ منکر لوگ کراہت ہی کریں۔ ہمارا ارادہ یہ ہے کہ کچھ اسرار تیرے پر آسمان سے نازل
کریں۔ اور دشمنوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیں۔ اور فرعون اور ہامان اور اُن کے لشکروں کو وہ باتیں
دکھا دیں جن سے وہ ڈرتے ہیں۔ وہ خدا جو رحمان ہے وہ اپنے خلیفہ سلطان کے لئے
مندرجہ ذیل حکم صادر کرتا ہے کہ اس کو ایک ملک عظیم دیا جائے گا اور خزائن علوم و معارف اس
کے ہاتھ پر کھولے جائیں گے۔ اور زمین اپنے رب کے نور سے روشن ہو جائے گی۔ یہ خدا تعالٰی
کا فضل ہے اور تمہاری آنکھوں میں عجیب"۔
ازاله اوهام روحانی خزائن جلد نمبر ۳ صفحه (۵۲۶)
الهام ١٨٩٣ء بَشَّرَنِي رَبِّي وَ قَالَ إِنِّى سَأَوْتِيكَ بَركَة واجلى أنوارَهَا حَتَّى
يَتَبَرَكَ بِثِيَابِكَ المُلوكُ وَالسَّلاطین میں تجھے برکت دوں گا اور اس کے انوار کو روشن کروں
گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔
تحفه بغداد روحانی خزائن جلد صفحه ۲۱)
: ۱۸۸۲ء کے عربی الہام سے کچھ حصے کا ترجمہ - خدا عرش پر سے تیری تعریف کر رہا
ہے ہم تیری تعریف کرتے اور تیرے پر درود بھیجتے ہیں۔ لوگ چاہتے ہیں کہ خدا کے نور کو اپنے
منہ کی پھونکوں سے بجھا دیں مگر خدا اس نور کو نہیں چھوڑے گا جب تک پورا نہ کرلے اگر چہ منکر
کراہت کریں۔ ہم عنقریب ان کے دلوں میں رعب ڈالیں گے جب خدا کی مدد اور فتح آئے گی
اور زمانہ ہماری طرف رجوع کرے گا تو کہاجائے گا کہ کیا یہ سچ نہ تھا جیسا کہ تم نے سمجھا۔
(تذکره صفحه ۳۸ مطبوعه ۱۹۶۹ء)
1900ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو عربی میں ایک اور الہام ہوا: یہ تیرے رب
کی رحمت سے ہے۔ وہ اپنی نعمت کو تجھ پر پورا کرے گا تاکہ مومنوں کے لئے نشان ہو۔ اللہ تعالی
کئی معرکوں میں تیزی نصرت کرے گا اور اللہ اپنا نور پورا کرے گا اگرچہ کا فرنا پسند کریں۔ اور وہ
۲۰۰۳ تا ۵/ دسمبر ۲۰۰۲ء

مکر کرتے ہیں اللہ انہیں ان کے مکر کی سزا دے گا۔ اللہ سب سے بہتر تدبیر کرنے والا ہے۔ دیکھو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الفاظ میں دعا پر یہ خطبہ کرتا ہوں۔
اللہ تعالیٰ کی رحمت تجھ سے قریب ہے اس کی مدد تجھ سے قریب ہے۔ اے قادر خدا! اے اپنے بندوں کے رہنما! اب اس زمانہ کو اپنی طرف اور کتاب کی
(تذکرہ صفحه ۳۷۵ مطبوعه ۱۹۲۹) طرف اور اپنی توحید کی طرف کھینچ لے کفر اور شرک بہت بڑھ گیا اور اسلام کم ہو گیا۔ اب اے
19ء کا الہام ہے انِّی حَاشِر كُلّ قَوْمٍ يَأْتُونَكَ جُنُبًا وَإِنِّي أَنَرْتُ مَكَانَكَ تَنْزِيلٌ کریم ! مشرق اور مغرب میں توحید کی ایک ہوا چلا اور آسمان پر جذب کا ایک نشان ظاہر کر۔اے
مِنَ اللهِ العَزِيزِ الرَّحِیم میں ہر ایک قوم میں سے گروہ کے گروہ تیری طرف بھیجوں گا میں رحیم ! تیرے رحم کے ہم سخت محتاج ہیں اے ہادی! تیری ہدایتوں کی ہمیں شدید حاجت
ہے۔ مبارک وہ دن جس میں تیرے انوار ظاہر ہوں۔ کیا نیک ہے وہ گھڑی جس میں تیری فتح کا
نے تیرے مکان کو روشن کیا۔ یہ اس خدا کا کلام ہے جو عزیز اور رحیم ہے۔ روحانی خزائن جلده صفحه ۱۳ ۲ حاشیه در حاشیه)
(اربعین نمبر ۳ روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۲۳ ۲۲۴) نقارہ بجے - آمین آئینه کمالات اسلام

آج 10 میں سے 10 باقی