Al-Nur - The Light

Friday Sermon, 2 August 2002: Al-Nur - The Light

AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے سورۃ الزمر کی آیت کی روشنی میں زمین کے اپنے رب کے نور سے چمک اٹھنے کے مفہوم پر روشنی ڈالی ہے۔ احادیث اور کلاسیکی مفسرین کے اقوال کے حوالے سے واضح کیا گیا ہے کہ اس نور سے مراد الٰہی عدل و انصاف، روحانی ہدایت اور ظلمت کا خاتمہ ہے۔ آخر میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کے ذریعے بیان کیا گیا ہے کہ انسان کامل حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم اس اعلیٰ ترین نور کے مظہر ہیں اور آخری زمانے میں بھی زمین الٰہی نور سے منور ہوگی۔

موضوعات: سورۃ الزمر، نور الٰہی، عدل و انصاف، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم، حضرت مسیح موعود علیہ السلام

خطبه جمعه
اللہ تعالی نے آنحضرت الله ﷺ کے زمانہ کو تاریکی اور گمراہی میں مبتلا پایا اور اس تاریکی کو دور کرنے اور ضلالت کو ہدایت اور
سعادت سے تبدیل کرنے کے لئے ایک سراج منیر فاران کی چوٹیوں پر چمکا یعنی آنحضرت ﷺ مبعوث ہوئے۔
جب امام قائم ظہور پذیر ہوں گے تو زمین اپنے رب کے نور سے منور ہو جائے گی۔
جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خلیفة المسیح الرابع ايده الله تعالیٰ بنصره العزيز - فرموده ۲/ اگست ۲۰۰۲ء بمطابق ۱۲ ظهور ۱۳۸۱ هجری بشی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
(خطبہ جمعہ کا یہ متن ادارہ الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده ورسوله
أما بعد فاعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين -
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين
وَأَشْرَقَتِ الْأَرْضُ بِنُوْرِرَبِّهَا وَوُضِعَ الْكِتَبُ وَجَاءَ بِالنَّبِيِّنَ وَالشُّهَدَاءِ
وَقُضِيَ بَيْنَهُم بِالْحَقِّ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ ﴾ (سورة الزمر: ٤٠)
اور زمین اپنے رب کے نور سے چمک اٹھے گی اور اعمال نامہ (سامنے) رکھ دیا جائے گا
اور سب نبیوں اور گواہی دینے والوں کو لایا جائے گا اور ان کے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ کر دیا
جائے گا اور وہ ظلم نہیں کئے جائیں گے۔
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ہے کو
یہ فرماتے سنا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی مخلوق کو اندھیرے میں پیدا کیا۔ پھر ان پر اپنا ٹور ڈالا، پھر جس پر
تو یہ ٹور پڑ گیا وہ ہدایت پا گیا اور جس پر یہ ٹورنہ پڑ سکا وہ گمراہ ہو گیا۔ (ترمذی کتاب الایمان)
حضرت سفیان بن عوف کہتے ہیں کہ میں نے عبد اللہ بن عمرو بن العاص سے سنا کہ
ایک روز ہم آنحضرت ﷺ الله کے پاس موجود تھے تو آپ نے فرمایا " غربا کے لئے خوشخبری ہو“۔
آپ سے پوچھا گیا کہ اے اللہ کے رسول ! وہ کون سے غرباء میں ؟ آپ نے فرمایا " برے لوگوں
میں سے صالح لوگ۔ اکثر لوگ ان کی اطاعت کرنے کی نسبت ان کی نافرمانی زیادہ کرتے ہیں۔
راوی کہتے ہیں کہ ایک اور روز ہم آنحضرت ﷺ کے پاس جمع تھے ۔ اس وقت ابھی سورج
طلوع ہوا تھا۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ قیامت کے روز میری اُمت کے لوگ آئیں گے۔ ان کا
نور سورج کی روشنی کی طرح چمک رہا ہو گا۔ ہم نے کہا کہ اے اللہ کے رسول! آپ کے یہ اُمتی
کون ہوں گے ۔ آپ نے فرمایا کہ مہاجرین میں سے فقراء جن کے ذریعہ ناپسندیدہ حوادث سے
بچا جاتا ہے۔ ان میں سے جب کوئی مرتا ہے تو اس کی بعض حاجات ان کے سینوں میں ہی چھپی
رہتی ہیں۔ انہیں دنیا کے کناروں سے جمع کیا جائے گا۔ (مسند احمد بن حنبل)
علامہ ابو عبدالله قرطبی وَأَشْرَقَتِ الْأَرْضُ بنور ربها) کی تفسیر کرتے ہوئے
تحریر کرتے ہیں کہ زمین کے اشراق سے مراد زمین کا روشن ہو جانا ہے۔ جیسا کہ کہا جاتا ہے
أَشْرَقَتِ الشَّمْسُ إِذَا أَضَاءَتْ وَشَرَقَتْ إِذَا طَلَعَتْ أَشْرَقَتِ الشَّمْسُ اس وقت کہتے
ہیں جب وہ روشن ہو جاتا ہے اور شَرَقَتِ الشَّمْسُ اس وقت کہتے ہیں جب وہ طلوع ہو جاتا
ہے۔
ضحاک کہتے ہیں کہ بِنُورِ رَبِّهَا سے مراد بحُكْمِ رَبِّهَا» یعنی اپنے رب کے حکم
سے “ کے ہیں اور مراد ایک ہی ہے کہ زمین منور ہو گئی اور روشن ہو گئی اللہ تعالیٰ کے عدل اور
اس کے اپنے بندوں میں برحق فیصلے کرنے سے۔
اور ظلم اند میرے ہیں اور عدل نور ہے۔ اور کہا گیا ہے کہ اللہ تعالی قیامت کے روز ایک نور پیدا
فرمائے گا اور اسے زمین کی سطح کو اوڑھا دے گا اس پر وہ اس کی وجہ سے منور ہو جائے گی۔
ابن عباد کہتے ہیں کہ اس آیت میں مذکورہ نور سے مراد شمس و قمر کا نور نہیں بلکہ وہ
ایک ایسا نور ہے جسے اللہ تعالیٰ بطور خاص پیدا کرے گا اور اس سے زمین روشن ہو جائے گی۔
(تفسیر قرطبی)
علامہ فخر الدین رازی کہتے ہیں کہ وَ أَشْرَقَتِ الْأَرْضُ بِنُورِرَتِهَا﴾ میں نورے
مراد صرف عدل ہے۔ کیونکہ فرمایا گیا و جایءَ بِالنَّبِيِّنَ وَالشُّهَدَاءِ﴾ اور ظاہر ہے کہ
گواہوں کا پیش کرنا عدل کے اظہار کے لئے ہی ہوتا ہے ۔ اس طرح آیت کے آخر پر
فرمایا وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ ﴾ جو اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ اس نور سے مراد از اللہ ظلم ہے۔
(رازی)
علامہ آلوسی کہتے ہیں کہ وَ أَشْرَقَتِ الْأَرْضُ بِنُورِ ربها ، میں نور سے مراد حضرت
ابن عباس کے قول کے مطابق یہ ایسا نور ہے جو اللہ تعالی کسی اجسام ظاہرہ نورانیہ یعنی شمس و قمر
سے ظاہر نہیں فرمائے گا۔ بلکہ روحانی نور مراد ہے......
حسن بصری اور سردی نے نور سے مراد استعارہ کے رنگ میں عدل لیا ہے قرآن کریم
میں کئی مواقع پر یہ لفظ عدل وانصاف۔ قرآن اور برہان کے لئے استعارہ استعمال ہوا ہے۔ گویا
زمین ایسے نور سے منور ہو گی جو اس میں حق و عدل کو قائم کرے گا اور اللہ تعالی حساب میں نظام
عدل اور نیکیوں اور برائیوں میں انصاف کرے گا۔
آیت ( وَأَشْرَقَتِ الْأَرْضُ بِنُورِرَتِهَا) سے مراد قضایا کے فیصلہ کے وقت خدا تعالیٰ
کا جلوہ آراء ہونا ہے اور کبھی اس مفہوم کو اتنیان کے لفظ سے تعبیر کیا گیا ہے جیسے يَأْتِيَهُمُ اللهُ
وَالْمَلَائِكَةُ فِي ظُلَلٍ مِّنَ الْغَمَامِ (روح المعاني)
تفسیر تھی میں امام جعفر صادق کے حوالہ سے بیان کیا گیا ہے کہ رب الارض سے مراد
امام الارمن ہے اس پر کہا گیا کہ جب وہ ظہور کرے گا تو کیا ہو گا؟ اس پر امام جعفر صادق نے کہا،
اس وقت لوگ سورج کی روشنی اور چاند کی چاندنی سے مستغنی ہو جائیں گے اور امام علیہ السلام
کے نور پر کفایت کریں گے۔
اگست ۲۰۰۲ تا ۵/ ستمبر ۲۰۰۲ء ) 5(

ارشاد المفید" میں امام جعفر صادق علیہ السلام سے مروی ہے کہ آپ نے فرمایا کہ
جب ہمارے آقا یعنی امام قائم ظہور پذیر ہوں گے تو زمین اپنے رب کے نور سے منور ہو جائے
گی اور لوگ سورج کی روشنی اور چاند کی چاندنی سے مستغنی ہو جائیں گے اور ظلمت جاتی رہے
گی۔(تفسیر الصافی زیر آیت الزمر: ٤٠)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے اردو منظوم کلام میں فرماتے ہیں:۔
پھولوں کو جاکے دیکھو اس آب ہے
چمکے اسی کا نور آفتاب میں
خوبوں کے حسن میں بھی اس کا نور ہے
کیا چیز حسن ہے وہی چپکا حجاب میں
ہر دیکھ اسی کو دکھاتی ہے
ہر دل اسی کے عشق سے ہے التہاب میں
(در ثمین)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔
" یہ سنت اللہ ہے کہ کوئی کام خدا تعالی بغیر اسباب کے نہیں کرتا۔ ہاں یہ امر جدا ہے کہ وہ اسباب
ہم کو دکھائی دیں یا نہ لیکن اس میں کوئی کلام نہیں کہ اسباب ضرور ہوتے ہیں۔ اسی طرح آسمان سے انوار
اُترتے ہیں جو زمین پر پہنچ کر اسباب کی صورت اختیار کر لیتے ہیں۔ جب اللہ تعالی نے آنحضرت ﷺ کے
زمانہ کو تاریکی اور گمراہی میں مبتلا پایا اور ہر طرف سے ضلالت اور ظلمت کی گھنگھور گھٹا نیا پر چھا گئی۔ اس وقت
اس تاریکی کو دور کرنے اور ضلالت کو ہدایت اور سعادت سے تبدیل کرنے کے لئے ایک سرایج میر فاران کی
چوٹیوں پر چمکا یعنی آنحضرت ﷺ مبعوث ہوئے"۔
(ملفوظات جلد اول صفحه ۲۱ جدید ایڈیشن)
پھر فرماتے ہیں:۔
وہ اعلیٰ درجہ کا نور جو انسان کو دیا گیا یعنی انسان کامل کو ، وہ ملائک میں نہیں تھا، نجوم
میں نہیں تھا، قمر میں نہیں تھا، آفتاب میں بھی نہیں تھا۔ وہ زمین کے سمندروں اور دریاؤں میں
بھی نہیں تھا۔ وہ لعل اور یا قوت اور زمرد اور الماس اور موتی میں بھی نہیں تھا۔ غرض وہ کسی چیز
ارضی اور سماوی میں نہیں تھا۔ صرف انسان میں تھا یعنی انسان کامل میں جس کا اتم اور اکمل اور
اعلیٰ اور ارفع فرد ہمارے سید و مولیٰ سید الانبیاء سید الاحیاء محمد مصطفی حد یہ ہیں۔ سو وہ نور اس
انسان کو دیا گیا اور حسب مراتب اُس کے تمام ہمر نگوں کو بھی یعنی ان لوگوں کو بھی جو کسی قدر
وہی رنگ رکھتے ہیں ... اور یہ شان اعلیٰ اور اکمل اور اتم طور پر ہمارے سید ہمارے مولیٰ ہمارے
بادی نبی اتنی صادق مصدوق محمد مصطفی حملے میں پائی جاتی تھی۔
آئینه کمالات اسلام صفحه - ۱۹۱۰۱۲۰ )
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا الہام ہے:۔
أَشْرَقَتِ الْأَرْضُ بِنُورِرَبِّهَا "زمین اپنے رب کے نور سے جگمگا اُٹھی۔
(تذکره - صفحه ۸۰۵ مطبوعه ۱۹۶۹ء)
۱۸۹۱ء میں حضرت اقدس کو عربی میں ایک الہام ہوا جس کا اردو ترجمہ یہ ہے کہ :
وہ خدا جو رحمان ہے وہ اپنے خلیفہ سلطان کے لئے مندرجہ ذیل حکم صادر کرتا
ہے کہ اس کو ایک ملک عظیم دیا جائے گا اور خزائن علوم و معارف اس کے ہاتھ پر کھولے جائیں
گے۔ اور زمین اپنے رب کے نور سے روشن ہو جائے گی۔ یہ خدا تعالیٰ کا فضل ہے اور تمہاری
آنکھوں میں عجیب“۔ (ازالہ اوہام صفحه ۸۵۶)

آج 10 میں سے 10 باقی