Al-Nur - The Light
Friday Sermon, 9 August 2002: Al-Nur - The Light
AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے قرآن کریم کی آیات اور احادیث نبویہ کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کی صفت النور کے مختلف پہلوؤں کو بیان فرمایا ہے۔ آپ نے واضح کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دنیا کے لیے حقیقی نور بن کر تشریف لائے اور شرک و جہالت کے گھٹا ٹوپ اندھیروں کو دور کیا۔ مزید برآں آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات اور فارسی منظوم کلام کے ذریعے یہ حقیقت واضح فرمائی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل پیروی اور محبت انسان کے باطن سے تاریکی کو مٹا کر اسے الٰہی نور عطا کرتی ہے۔
موضوعات: صفت الٰہی النور، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بطور نورِ مجسم، ارشادات حضرت مسیح موعود علیہ السلام، اطاعتِ رسول اور باطنی نور، شرک اور تاریکی کا خاتمہ
خطبه جمعه
اس بے مثل خداوند کا شکر ہے جس نے دنیا کو چاند اور سورج سے آراستہ کیا۔
رسول اللہ اُس کے نور کا پر تو ہیں اور ہماری تمام بھلائیاں انہیں کے ساتھ وابستہ ہیں۔
(آیت قرآنی، احادیث نبویہ اور ارشادات حضرت مسیح موعود کے حوالہ سے اللہ تعالیٰ کی صفت النور کے مختلف پہلوؤں کا بیان)
خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خليفة المسيح الرابع ايده الله تعالیٰ بنصره العزيز - فرموده ۹ / اگست ۲۰۰۲ء بمطابق ۹ر ظہور ۱۳۸۷ هجری ششی به مقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
(خطبہ جمعہ کا یہ متن ادارہ الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده ورسوله
أما بعد فاعوذ بالله من الشيطان الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين
وَأَشْرَقَتِ الْأَرْضُ بِنُورِرَتِهَا وَوُضِعَ الكِتابُ وَجَاءَ بِالنَّبِيِّنَ وَالشُّهَدَاءِ
وَقُضِيَ Ja بَيْنَهُمْ بِالْحَقِّ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ ) (سورة الزمر : ٤٠)
اور زمین اپنے رب کے نور سے چمک اٹھے گی اور اعمال نامہ (سامنے) رکھ دیا جائے گا
اور سب نبیوں اور گواہی دینے والوں کو لایا جائے گا اور ان کے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ کر دیا
جائے گا اور وہ ظلم نہیں کئے جائیں گے۔
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم علی رات کو جب
تہجد پڑھتے تو یہ دعا کرتے: اے ہمارے اللہ تمام تعریفیں تیرے ہی لئے ہیں۔ آسمانوں اور زمین
کو تو ہی قائم رکھنے والا ہے، تمام تعریفیں تیرے لئے ہیں۔ تو ہی زمین اور آسمانوں اور جو کچھ ان
کے درمیان ہے سب کا رب ہے۔ تمام تعریفیں تیرے ہی لئے ہیں۔ تو آسمانوں اور زمین کا اور
جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے، سب کا نور ہے۔ تو حق ہے۔ تیرا قول حق ہے، تیرا وعدہ حق
ہے، تیری ملاقات حق ہے، جنت حق ہے، جہنم حق ہے اور قیامت حق ہے۔ اے میرے اللہ !
میں تیری ہی فرمانبرداری اختیار کرتا ہوں اور تجھ پر ہی ایمان لایا ہوں اور تجھ پر ہی تو کل کرتا
ہوں اور اپنے تمام جھگڑے تیرے ہی حضور پیش کرتا ہوں۔ اور تجھ سے ہی فیصلہ طلب کرتا
ہوں۔ میری اگلی اور پچھلی، ظاہری اور پوشیدہ تمام خطائیں معاف فرما اور وہ خطائیں جنہیں تو مجھے
سے زیادہ جانتا ہے۔ تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔(بخاری، کتاب التوحید)
حضرت عرباض بن ساریہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ علیہ نے
فرمایا: میں خدا کا بندہ اس وقت سے خاتم النبیین ہوں جبکہ آدما بھی مٹی کی حالت میں تھے۔ میں
تمہیں اس کی ابتداء بتاتا ہوں اور وہ ہے میرے باپ ابراہیم کی دعاء اور عیسی کی میرے بارے
میں بشارت، اور میری والدہ کی خواب جو انہوں نے دیکھی۔ نبیوں کی مائیں اسی طرح خواہیں
دیکھا کرتی ہیں۔
C. عبد الأعلى بن هلال السلمیٰ نے بھی عرباض بن ساریہ سے یہی روایت کی ہے
جس میں اتنا اضافہ کیا ہے کہ رسول اللہ علیہ کی والدہ محترمہ نے جب آپ کو جنم دیا تو انہوں
نے ایک نور دیکھا جس سے شام کے محلات روشن ہو گئے۔
(مسند احمد بن حنبل۔ مسند الشاميين)
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔
دنیا کا حقیقی کو ر وہی تھا جس نے دنیا کو تاریکی میں پاکر فی الواقع وہ روشنی عطا کی کہ
اندھیری رات کو دن بنادیا۔ اُس کے پہلے دنیا کیا تھی اور پھر اس کے آنے کے بعد کیا ہوئی؟ یہ
ایک ایسا سوال نہیں ہے جس کے جواب میں کچھ وقت ہو ۔ اگر ہم بے ایمانی کی راہ اختیار نہ کریں
تو ہمارا کانشنس ضرور اس بات کے منوانے کے لئے ہمارا دامن پکڑے گا کہ اُس جناب عالی سے
پہلے خدا کی عظمت کو ہر ایک ملک کے لوگ بھول گئے تھے۔ اور اس بچے معبود کی عظمت اور
تاروں اور پتھروں اور ستاروں اور درختوں اور حیوانوں اور فانی انسانوں کو دی گئی تھی اور ذلیل
مخلوق کو اُس ذو الجلال و قدوس کی جگہ پر بٹھایا تھا۔ اور یہ ایک سچا فیصلہ ہے کہ اگر یہ انسان اور
حیوان اور درخت اور ستارے در حقیقت خدا ہی تھے جن میں سے ایک یسوع بھی تھا تو پھر اس
رسول کی کچھ ضرورت نہ تھی لیکن اگر یہ چیزیں خدا نہیں تھیں تو وہ دعویٰ ایک عظیم الشان
روشنی اپنے ساتھ رکھتا ہے جو حضرت سیدنا محمد ہو نے ملکہ کے پہاڑ پر کیا تھا۔ وہ کیا د عوئی تھا؟
وہ یہی تھا کہ آپ نے فرمایا کہ خدا نے دنیا کو شرک کی سخت تاریکی میں پاکر اس تاریکی کو مٹانے
کے لئے مجھے بھیج دیا۔ یہ صرف دعوی نہ تھا بلکہ اُس رسول مقبول نے اس دعویٰ کو پورا کر کے
دکھلا دیا۔ اگر کسی نبی کی فضیلت اُس کے ان کاموں سے ثابت ہو سکتی ہے جن سے بنی نوع کی کچی
ہمدردی سب نبیوں سے بڑھ کر ظاہر ہو تو اے سب لوگو! اٹھو اور گواہی دو کہ اس صفت میں محمد
صلى الله ے کی دنیا میں کوئی نظیر نہیں۔ اے سننے والو! سنو! اور اے سوچنے والو! سوچو اور یاد رکھو کہ
حق ظاہر ہو گا اور وہ جو سچائو ر ہے چمکے گا۔ “ (تبلیغ رسالت. جلد ششم. صفحه ۹)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مزید فرماتے ہیں:۔
”جب ایک انسان سچے دل سے ہمارے نبی الله ﷺ پر ایمان لاتا ہے اور آپ کی تمام
عظمت اور بزرگی کو مان کر پورے صدق و صفا اور محبت اور اطاعت سے آپ کی پیروی کرتا ہے
یہاں تک کہ کامل اطاعت کی وجہ سے فنا کے مقام تک پہنچ جاتا ہے تب اس تعلق شدید کی وجہ
سے جو آپ کے ساتھ ہو جاتا ہے وہ الہی نُور جو آنحضرت ﷺ پر اترتا ہے، اُس سے یہ شخص
بھی حصہ لیتا ہے۔ تب چونکہ ظلمت اور نور کی باہم منافات ہے ، وہ ظلمت جو اُس کے اندر ہے،
دُور ہونی شروع ہو جاتی ہے یہاں تک کہ کوئی حصہ ظلمت کا اس کے اندر باقی نہیں رہتا۔ اور پھر
اس نور سے قوت پاکر اعلیٰ درجے کی نیکیاں اُس سے ظاہر ہوتی ہیں۔ اور اس کے ہر عضو میں سے
محبت الہی کا نور چمک اٹھتا ہے۔ تب اندرونی ظلمت بکتی دور ہو جاتی ہے اور علمی رنگ سے بھی
اس میں نُور پیدا ہو جاتا ہے اور عملی رنگ سے بھی نُور پیدا ہو جاتا ہے۔ آخر ان نوروں کے اجتماع
سے گناہ کی تاریکی بھی اس کے دل سے کوچ کرتی ہے۔ یہ تو ظاہر ہے کہ نور اور تاریکی ایک جگہ
جمع نہیں ہو سکتے لہذا ایمانی نور اور گناہ کی تاریکی بھی ایک جگہ جمع نہیں ا ہو سکتی۔"
ریویو آف ريليجنز. جلد اوّل نمبر ۵ صفحه ۲۰۲
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:- .
ہم کس زبان سے خدا کا شکر کریں جس نے ایسے نبی کی پیروی ہمیں نصیب کی جو
۲۰۰۲ تا ۱۲ ستمبر ۲۰۰۲ء ) 5(
سعیدوں کی ارواح کے لئے آفتاب ہے جیسے اجسام کے لئے سورج۔ وہ اندھیرے کے وقت میں آسمان
ظاہر ہوا اور دنیا کو اپنی روشنی سے روشن کر دیا۔ وہ نہ تھکا نہ ماندہ ہوا جب تک کہ عرب کے تمام کونسی
حصہ کو شرک سے پاک نہ کر دیا۔ وہ اپنی سچائی کی آپ دلیل ہے کیونکہ اس کا نور ہر ایک زمانہ میں کھنچی
موجود ہے اور اس کی کچی پیروی انسان کو یوں پاک کرتی ہے کہ جیسا ایک صاف اور شفاف دریا کا کے
پانی میلے کپڑے کو یہ کون صدق دل سے ہمارے پاس آیا جس نے اس نور کا مشاہدہ نہ کیا اور کس ہیں
نے صحت نیت سے اس دروازہ کو کھٹکھٹایا جو اس کے لئے کھولا نہ گیا۔ لیکن افسوس ! کہ اکثر
انسانوں کی یہی عادت ہے کہ وہ سفلی زندگی کو پسند کر لیتے ہیں اور نہیں چاہتے کہ نور اُن کے اندر
داخل ہو ۔ “ (چشمه معرفت. صفحه ۲۸۸)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے (فارسی منظوم کلام میں سے) چند اشعار کا ترجمہ : کرتے
اس بے مثل خداوند کا شکر ہے جس نے دنیا کو چاند اور سورج سے آراستہ کیا۔ رسول نہیں
اللہ اُس کے نور کا پر تو ہیں اور ہماری ساتھ بھلائیاں انہیں کے ساتھ وابستہ ہیں۔ وہی سردار کے
سید اور جان کا نور محمد ہے جس کی وجہ سے جہان کی تخلیق ہوئی۔ اس کا دل نورانی اور ازلی ہے اور ہے
اس میں خدا کی عظمت اور شان چمکتی ہے۔ وہ شخص جس کا راہنما مصطفی ہو، اُس کا نصیبہ بلندی میں
تک پہنچتا ہے۔ وہ رسول معظم ہے جسے خدا نے صاف طور پر جہان کا چراغ فرمایا ہے۔ تو پھر
چیز ہے جو تیری راہ میں بطور حجاب حائل ہے اور وہ کونسی اونچی دیوار ہے جو تیرے سامنے
ہوئی ہے۔ خدا کے نیک بندے ایسے بھی ہیں جن کے لئے خدا صبح و شام کو پیدا کرتا ہے۔ان
کلام میں اثر ہوتا ہے اور اُن کے چہروں سے توحید کا نور ٹپکتا ہے۔اگر چہ کہنے کو وہ خدا نہیں
لیکن خدا سے جدا بھی نہیں ہیں۔
اخبار بدر جلد ۸ نمبر ۲۷ بتاریخ ۲۹ اپریل ۱۹۰۹ء)
پھر فرماتے ہیں:
" بے شک خدائے نگہبان نے اپنی بخشش کو کمال تک پہنچا دیا ہے مجھ پر فضل
ہوئے پس میں بخشش کرنے والوں میں سے ہو گیا۔ میں بے ضرورت اور بے مقصد
آیا بلکہ میں تپتی ہوئی زمین پر بارش برسانے والے بادل کی طرح آیا ہوں۔ میں نبی ہے
دودھ اور آپ کے چشمے سے چلا ہوں اور غار حرا کے آفتاب سے مجھے نُور عطا کیا گیا
“۔ (انجام آتھم)
****