Al-Nur - The Light

Friday Sermon, 23 August 2002: Al-Nur - The Light

AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے اللہ تعالیٰ کی صفت ’النور‘ اور اندھیروں سے روشنی کی طرف رہنمائی کے موضوع پر بیان فرمایا۔ انہوں نے قرآن کریم کی آیات اور تفسیری اقوال کے حوالے سے دلوں کو حکمت و ایمان سے زندہ کرنے کا ذکر کیا۔ نیز حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات اور منظوم کلام کی روشنی میں یہ واضح کیا کہ تمام کائنات خدا کے نور کا مظہر ہے اور قرآن کریم ہی حقیقی نور اور ہدایت کا سرچشمہ ہے۔

موضوعات: النور، قرآن کریم، ارشادات حضرت مسیح موعود علیہ السلام، ایمان اور حکمت، روحانی بصیرت

خطبه جمعه
قرآن کی وہ اعلیٰ شان هے که هر ایک شان سے بلند ھے
وہ آنکھ جس نے قرآن سے نور اخذ نہیں کیا خدا کی قسم وہ ساری عمر اندھے پن سے خلاصی نہ پائے گا
خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خلیفة المسیح الرابع ایده الله تعالیٰ بنصره العزيز - فرموده ۲۳ / اگست ۲۰۰۲ء بمطابق ۱۲۳ ظهور ۱۳۸۷ هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
(خطبہ جمعہ کا یہ متن ادارہ الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فاعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم ا الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين -
اهدنا الصراط المستقيم - صراط راط الذين الذين أنعمت أنعمت عليهم عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين
هُوَ الَّذِي يُنَزِلُ عَلَى عَبْدِةٍ ايتٍ بَيِّنَتٍ لِيُخْرِجَكُمْ مِنَ الظُّلمتِ إِلَى النُّورِ. وَإِنَّ
الله بِكُمْ لَرَءُوفٌ رَّحِيمٌ ﴾ (سورة الحديد آيت ١٠)
وہی ہے جو اپنے بندے پر روشن آیات اتارتا ہے تاکہ وہ تمہیں اندھیروں سے نور کی
طرف نکال لے جائے اور یقینا اللہ تم پر بہت مہربان ( اور ) بار بار رحم کرنے والا ہے۔
حضرت امام مالک بیان کرتے ہیں کہ لقمان حکیم نے اپنے بیٹے کو وصیت کرتے ہوئے
کہا: اے میرے پیارے بیٹے علماء کی مجالس میں بیٹھا کرو اور ان کے قریب دوزانو ہو کر بیٹھا کرو۔
یقینا اللہ تعالیٰ نور اور حکمت کے ساتھ اس طرح دلوں کو زندہ کرتا ہے جس طرح وہ مُردہ زمین
کو آسمانی بارش کے ذریعے زندہ کرتا ہے۔ (موطا امام مالک کتاب الجامع)
علامہ شہاب الدین آلوسی سورۃ الحدید کی آیت هُوَ الَّذِي يُنَزِّلُ عَلَى عَبْدِة ايت
بَيِّنَتٍ لِيُخْرِجَكُمْ مِنَ الظُّلُمتِ إِلَى النُّور ..... الخ ) کی تفسیر کرتے ہوئے تحریر فرماتے
ہیں کہ اس آیت میں کفر کے اندھیروں سے نور ایمان کی طرف لے جانا مراد ہے۔
(روح المعاني)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:-
خدا تعالٰی نے اپنی پاک کلام میں مخلوقات کو سعادت اور شقاوت کے دو حصوں پر تقیم
کر دیا ہے۔ مگر اُن کو حسن اور فتح کے دو حصوں پر تقسیم نہیں کیا، اس میں حکمت یہ ہے کہ جو
خدا تعالیٰ سے صادر ہوا اس کو برا تو نہیں کہ سکتے کیونکہ اس نے جو کچھ بنایا، وہ سب اچھا ہے ، ہاں
اچھوں میں مراتب ہیں۔ پس جو شخص اچھا ہونے کے رنگ میں نہایت ہی کم حصہ رکھتا ہے، وہ
حکمی طور پر برا ہے اور حقیقی طور پر کوئی بھی بُرا نہیں۔ خدا فرماتا ہے کہ میری مخلوق کو دیکھ ، کیا تو
اس میں کوئی بدی پاتا ہے۔ سو کوئی تاریکی خدا تعالیٰ سے صادر نہیں ہوئی بلکہ جو ٹور سے دُور جا پڑا
وہ مجاز اُتاریکی کے حکم میں ہو گیا۔ باوا صاحب کے گرنتھ میں اس کا بہت بیان ہے اور ہر یک بیان
قرآن سے لیا گیا ہے۔ مگر اس طرح نہیں کہ خشک تقلید کے لوگ لیتے ہیں بلکہ سچی باتوں کو سُن
کر باو ا صاحب کی روح بول اُٹھی کہ یہ سچ ہے۔ پھر اس تحریک سے فطرت نے جوش مارا اور کسی
پیرایہ میں بیان کر دیا۔ غرض باو اصاحب تناسخ کے ہر گز قائل نہ تھے اور اگر قائل ہوتے تو ہر گز
نہ کہتے کہ ہر یک چیز خدا سے پیدا ہوئی اور کوئی بھی چیز نہیں جو اس کے ٹورسے پیدا نہیں ہوئی۔
اور یادر ہے کہ باوا صاحب نے اپنے اس قول میں بھی قرآنی آیت کی طرف اشارہ کیا ہے اور وہ یہ
ہے: الله نُورُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْض یعنی خدا ہی کے نُور سے زمین و آسمان نکلے ہیں اور اسی
کے کور کے ساتھ قائم ہیں۔ یہی مذہب حق ہے جس سے توحید کامل ہوتی ہے اور خداشناسی کے
وسائل میں خلل نہیں ہو تا۔“
ست بچن روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۱۳۸-۱۳۹ حاشیه) .
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔
ہم اس بات کے گواہ ہیں اور تمام دنیا کے سامنے اس شہادت کو ادا کرتے ہیں کہ ہم نے
اس حقیقت کو جو خدا تک پہنچاتی ہے، قرآن سے پایا۔ ہم نے اُس خدا کی آواز سنی اور اُس کے
پر زور بازو کے نشان دیکھے جس نے قرآن کو بھیجا۔ سو ہم یقین لائے کہ وہی سچا خدا اور تمام
جہانوں کا مالک ہے۔ ہمارا دل اس یقین سے ایسا پر ہے جیسا کہ سمندر کی زمین پانی سے۔ سو ہم
بصیرت کی راہ سے اِس دین اور اس روشنی کی طرف ہر ایک کو بلاتے ہیں۔ ہم نے اس نور حقیقی کو
پایا جس کے ساتھ ظلمانی پر دے اُٹھ جاتے ہیں۔ اور غیر اللہ سے در حقیقت دل ٹھنڈا ہو جاتا
ہے۔ یہی ایک راہ ہے جس سے انسان نفسانی جذبات اور ظلمات سے ایسا باہر آجاتا ہے جیسا کہ
سانپ اپنی کینچلی سےسے۔۔ “ (کتاب البريه. صفحه ۶۵)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام مزید فرماتے ہیں:۔
" قرآن کی وہ اعلیٰ شان ہے کہ ہر ایک شان سے بلند ہے اور وہ حکم ہے یعنی فیصلہ کرنے
والا اور وہ مہیمن ہے یعنی تمام ہدایتوں کا مجموعہ ہے۔ اس نے تمام دلیلیں جمع کر دیں اور دشمنوں
کی جمعیت کو تتر بتر کر دیا اور وہ ایسی کتاب ہے کہ اس میں ہر چیز کی تفصیل ہے اور اس میں آئندہ
اور گزشتہ کی خبریں موجود ہیں۔ اور باطل کو اس کی طرف رہ نہیں ہے، نہ آگے سے نہ پیچھے سے
اور وہ خدا تعالیٰ کا نور ہے۔ (روحانی خزائن جلد ۱۲ - خطبہ الہامیہ صفحه ۱۰۳)
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے عربی منظوم کلام کا ترجمہ :
میں نے نور (بصیرت) کے ذریعہ قرآن کا نور دیکھا تو ظاہر ہو گئے مجھ پر اس کے حقائق
اور انہی پر میں غور کرتا رہتا ہوں۔ وہ اپنی ہدایت میں ایک لطیف بھید اور ایک نکتہ ہے۔ دُور کے
ستارے کی طرح جس کا اور چھپارہتا ہے۔ لوگوں کی عقل میں اس جیسا نور کہاں ہے۔ حقیقت تو
یہ ہے کہ عقلیں تو اس کے بیان سے ہی سنورتی ہیں۔ (کرامات الصادقین)
مزید فارسی منظوم کلام کا ترجمہ :
وہ آنکھ جس نے قرآن سے کور اخذ نہیں کیا، خدا کی قسم !وہ ساری عمر اندھے پن
سے خلاصی نہ پائے گی۔ وہ دل جس نے اُسے چھوڑ کر گل گلزار خدا ڈھوندا۔ خدا کی قسم کہ اس
شخص نے اس کی خوشبو بھی نہیں سونگھی۔ میں سورج سے اس ٹور کو تشبیہ نہیں دے سکتا
کیونکہ دیکھتا ہوں کہ اس کے گرد سینکڑوں آفتاب حلقہ باندھے کھڑے ہیں۔ وہ لوگ بد قسمت
اور بد نصیب ہیں جنہوں نے اس ٹور سے تکبر کی وجہ سے روگردانی کی اور تعلق توڑ لیا۔
(براہین احمدیه حصه چهارم صفحه ۲۸۹ مطبوعه ۱۸۸۳ء)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے عربی منظوم کلام میں فرماتے ہیں:
اور جب قرآن نے اپنا ایسا چہرہ دکھایا جو انوارِ جمال سے رنگین تھا۔ تو معارض سمجھ گیا کہ
وہ قرآن کے مت میں بلاغت سے دُور ہے اور لغو بک رہا ہے۔ تمام معارف کا چشمہ
۲۰۰۲ تا ۲۶ ستمبر ۲۰۰۲ء ) 5(

خدا تعالیٰ نے قرآن کو دیا۔ اس کی ہدایتیں نور علی نور ہیں۔ اور دن بدن وہ نور زیادتی میں ہے۔ اور حالت میں ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ تھوڑی دیر کے بعد مجھے آواز آئے گی تو میں تیری طرف آ
جو شخص اس کے نور کا منکر ہے میں اسی کے لئے فارغ ہو کر آیا ہوں۔ جاؤں گا، اُس وقت مجھے کوئی روک نہ سکے گا لیکن میرا دل اندھا اور ناشناسا ہے۔ تو ایسا شعلہ نور
(نور الحق جلد اوّل) اس پر نازل کر کہ تیرا انس اور شوق اس میں پیدا ہو جائے۔ تو ایسا فضل کر کہ میں نابینا نہ اٹھوں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: اور اندھوں میں نہ جاملوں ۔ “ (ملفوظات جلد دوم صفحه ۲۱۶ - طبع جدید ربوه)
”اے اللہ ! تو مجھے دیکھتا ہے کہ میں کیسا اندھا اور نابینا ہوں اور میں اس وقت بالکل مردہ

آج 10 میں سے 10 باقی