Nur - Divine Light

Friday Sermon, 30 August 2002: Nur - Divine Light

AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے اللہ تعالیٰ کی صفت النور اور مومنین کے نور کے مختلف پہلوؤں کو آیات قرآنیہ اور احادیث نبویہ کی روشنی میں بیان فرمایا۔ انہوں نے یومِ حساب مومنوں کے آگے اور دائیں جانب دوڑنے والے نور اور امتِ محمدیہ کی علامات کے بارے میں مفسرین کی تشریحات پیش کیں۔ بعد ازاں انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات اور منظوم کلام سے روحانی حسن اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عطا کردہ نور کا ذکر کیا۔ آخر میں ملکانہ کے تبلیغی سفر کا ایک واقعہ سنایا گیا جہاں ایک وفد کی تاریک اور پرخطر راستے میں غیبی نور کے ذریعے رہنمائی ہوئی۔

موضوعات: النور، تفسیر قرآن کریم، مومنین کا نور، روحانی حسن، تائید غیبی

خطبه جمعه
مومن اس حسن ناخت کیا جاتا جاتا ہے کا نام دوسرے لفظوں میں نور ہے
سامنے کا نور ان کے لئے عزم والی طرف کو روشن کر رہا ہو گا اور دائیں طرف والا نور باقی اطراف کو
(مومنوں کے لئے ان کا نور ان کے آگے اور دائیں طرف تیزی - سے چلنے سے مراد)
آیات قرآنیه ، احادیث نبوی ، علماء کی تفاسیر اور حضرت مسیح موعود ۲۴ کے ارشادات کے حوالہ سے اللہ تعالیٰ کی صفت النور کے مختلف پہلوؤں کا تذکرہ)
خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خليفة المسيح الرابع ايده الله تعالیٰ بنصره العزيز - فرموده ۳۰/ اگست ۲۰۰۲ء بمطابق ۳۰ ظهور ۱۳۸۷ هجری شمسی به مقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
(خطبہ جمعہ کا یہ متن ادارہ الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
.......
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فأعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين .
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين
يَوْمَ تَرَى الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَتِ يَسْعَى نُورُهُمْ بَيْنَ أَيْدِيْهِمْ وَبِأَيْمَانِهِمْ بُشْرَا 1
كُمُ اليَوْمَ جَنْتُ تَجْرِى مِنْ تَحْتِهَا الأَنْهرُ خَلِدِينَ فِيهَا . ذلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ .
(سورة الحديد)
جس دن تو مومن مردوں اور مومن عورتوں کو دیکھے گا کہ ان کا نور ان کے آگے آگے
اور ان کے دائیں طرف تیزی سے چل رہا ہے۔ تمہیں آج کے دن مبارک ہوں ایسی جنتیں
جن کے دامن میں نہریں بہتی ہیں۔ وہ ان میں ہمیشہ رہنے والے ہوں گے۔ یہی بہت بڑی
کامیابی ہے۔
بخاری کتاب المناقب میں ہے:
حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک تاریک رات کو دو شخص آنحضور
کے پاس سے نکل کر اپنے گھروں کو روانہ ہوئے تو ایک نوران دونوں کے آگے آگے چل
رہا تھا یہاں تک کہ وہ دونوں الگ الگ ہو گئے ۔ چنانچہ جب وہ الگ ہوئے تو وہ نور بھی ان کے
ساتھ دو حصوں میں ہو گیا۔
اس روایت کے آخر میں ہے کہ یہ اشخاص اُسید بن حضیر اور عباد بن بشر تھے۔
(بخاری کتاب مناقب الانصار باب منقبة اسيد بن حضير وعباد بن بشر رضى الله عنهما )
علامہ فخر الدین رازی سورۃ الحدید کی آیت يَوْمَ تَرَى الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنتِ
کی تفسیر کرتے ہوئے تحریر کرتے ہیں کہ اس آیت میں یوم سے مراد روز حساب ہے۔
اس آیت نور کے بارہ میں کئی آراء ہیں۔ پہلی یہ کہ اس سے مراد نفس نور ہے جیسا کہ
حضرت نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ ہر ثواب یافتہ کو اس کے عمل اور ثواب کے موافق نور حاصل
ہو گا۔ اور ثواب کے کم و بیش ہونے کی صورت میں انوار کے درجات بھی مختلف ہو نگے ۔ کچھ تو
وہ ہونگے جنہیں عدن سے صفاء تک روشن کرنے والا نوز میسر ہو گا۔ اور کچھ وہ ہو نگے جن کو
پہاڑ کے برابر نور ملے گا۔ بعض کا نور صرف قومنوں میں روشنی دینے تک محدود ہوگا۔ ان میں
سے سب سے کم تر نور وہ ہو گا جس کا نور اس کے انگوٹھے پر چلتا بجھتا رہے گا۔ (رازی): ( انگوٹھے
پر جلتا بجھتا رہے گا کی سمجھ نہیں آئی۔ یہ تشریح طلب بات ہے)۔
علامہ شہاب الدین آلوسی سورۃ الحدید کی آیت کریمہ نمبر ۱۳ کے تحت يَسْعَى نُورُهُمْ
بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَبِايْمَانِهِمْ کی تفسیر کرتے ہوئے تحریر کرتے ہیں کہ اس سے مراد یہ ہے کہ ان
کے لئے نور دو اطراف سے ظہور پذیر ہو گا۔ سامنے اور دائیں طرف سے۔ اور یہ دو اطراف
بطور خاص اس لئے ذکر کی گئی ہیں کیونکہ سعادتمندوں کو ان کے نامہ ہائے اعمال انہی دو اطراف
سے پیش کئے جائیں گے۔ اس کے بر عکس بد بختوں کو ان کے نامہ ہائے اعمال بائیں طرف سے
اور عقب سے پیش کئے جائیں گے۔ اور عام مفہوم میں نور کی دو قسمیں ہیں سامنے کانور جوان
کے لئے عزم والی طرف کو روشن کر رہا ہو گا اور دائیں طرف والا نور باقی اطراف کو روشن کر رہا
ہوگا۔ جمہور کے نزدیک اصل نور تو دائیں طرف کا نور ہے اور جو سامنے نور ہو گا وہ اسی نور کا
انتشار ہے۔ اس سلسلہ میں ابن ابی حاتم اور مستدرک الحاکم میں ایک روایت ہے کہ عبدالرحمن
بن جبیر بن نفیر سے مروی ہے کہ انہوں نے ابوذر اور ابو درداء کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ رسول
کریم ﷺ نے فرمایا کہ میں پہلا شخص ہوں گا جسے قیامت کے دن سجدہ کی اجازت ہو گی اور میں
ہی پہلا شخص ہوں گا جسے اپنا سر سجدے سے اٹھانے کی اجازت دی جائے گی اور میں اپنے سامنے
دیکھوں گا اور اپنے پیچھے دیکھوں گا اور اپنے دائیں طرف دیکھوں گا اور اپنے بائیں طرف دیکھوں
گا تو میں اپنی اُمت کو تمام امتوں کے درمیان پہچان لوں گا۔ اس پر کہا گیا :یارسول اللہ ! آپ اپنی
امت کو حضرت نوح سے لے کر اب تک کی تمام امتوں سے کیسے پہنچا ئیں گے۔ آپ نے فرمایا
ان کے چہرے وضو کے اثر سے چمک رہے ہونگے اور یہ علامت ان کے علاوہ اور کسی میں نہیں
ہو گی۔ اور میں ان کو پہچانوں گا کہ ان کے نامہ اعمال ان کے دائیں ہاتھ میں ہو نگے۔ اور میں ان
کے چہروں پر سجدہ کے آثار کی وجہ سے ان کو پہچان لوں گا۔ اور میں ان کو پہچان لوں گا ان کے
اس نور کی وجہ سے جو ان کے دائیں بائیں اور ان کے آگے دوڑ رہا ہو گا۔ علامہ آلوسی اس حدیث
پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ظاہر ہے کہ یہ خوشخبری نور کو اس اُمت کے مومنین کے
ساتھ مختص کرتی ہے۔ (روح المعانی)
۲۰۰۲ تا ۳/ اکتوبر ۲۰۰۲ء ) 5(

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
عشق مجازی تو ایک منحوس عشق ہے کہ ایک طرف پیدا ہوتا اور ایک طرف مر جاتا
ہے۔ اور نیز اس کی بناء اُس محسن پر ہے جو قابل زوال ہے۔ اور نیز اس حسن کے اثر کے نیچے
آنے والے بہت ہی کم ہوتے ہیں۔ مگر یہ کیا حیرت انگیز نظارہ ہے کہ وہ حسن روحانی جو حسن
معاملہ اور صدق و صفا اور محبت الہیہ کی تجلی کے بعد انسان میں پیدا ہوتا ہے اس میں ایک عالمگیر
کشش پائی جاتی ہے۔ وہ مستعد دلوں کو اس طرح اپنی طرف کھینچ لیتا ہے کہ جیسے شہر چیونٹیوں
کو۔ اور نہ صرف انسان بلکہ عالم کا ذرہ ذرہ اس کی کشش سے متاثر ہوتا ہے۔ صادق المحبت
انسان جو سچی محبت خدا تعالیٰ سے رکھتا ہے، وہ وہ یوسف ہے جس کے لئے ذرہ ذرہ اس عالم کا زلیخا
صفت ہے۔ اور ابھی حسن اس کا اس عالم میں ظاہر نہیں کیونکہ یہ عالم اس کی برداشت نہیں
کرتا۔ خداتعالیٰ اپنی پاک کتاب میں جو فرقان مجید ہے، فرماتا ہے کہ مومنوں کا نُور اُن کے چہروں
پر دوڑتا ہے۔ اور مومن اس حسن سے شناخت کیا جاتا ہے جس کا نام دوسرے لفظوں میں کور
ہے۔
اور مجھے ایک دفعہ عالم کشف میں پنجابی زبان میں اسی علامت کے بارے میں یہ موزون
فقرہ سنایا گیا: عشق الہی وستے منہ پر ولیاں ایہہ نشانی“۔ مومن کا نُور جس کا قرآن شریف میں
ر کیا گیا ہے، وہ وہی روحانی حسن و جمال ہے جو مومن کو وجود رُوحانی کے مرتبہ ششم پر کامل
طور پر عطا کیا جاتا ہے۔ جسمانی حسن کا ایک شخص یادو شخص خریدار ہوتے ہیں مگر یہ عجیب حسن
ہے جس کے خریدار کروڑ ہار و حین ہو جاتی ہیں۔“
. (براہین احمدیه حصه پنجم روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۲۲۳ ۲۲۴)
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اپنے عربی منظوم کلام میں فرماتے ہیں:
”اے معرفت الہی کے طالب! اس کی شریعت کا دامن پکڑ لے اور اس پیشوا کے مقابلے
میں ہر پیشوا کو چھوڑدے۔ وہ لوگوں کے دلوں کو ہر تاریکی سے پاک کر دیتا ہے اور جو بھی
اس کے پاس صدق سے آئے تو اسے (اس کی) ہدایت منور کر دیتی ہے۔ کیا تو ایسے لوگوں کو جانتا
ہے جو ان جیسے مردہ تھے جو مردوں کی طرح سوئے ہوئے تھے اور بہت جاہل اور جھگڑالو تھے۔ سو
اس نبی نے ان کو بیدار کر دیا تو وہ نور دینے والے اور علم و ہدایت میں قابل رشک ہو گئے۔ اور وہ
آگئے اس کی طرف جبکہ ایک نور ان کو پیچھے سے چلا رہا تھا اور ایک راہنمائی کرنے والا نور ان کے
آگے آگے تھا۔ پس وہ اللہ کے فضل سے اپنے زمانے کی مخلوق پر علم و ایمان اور نور و ہدایت میں
سبقت لے گئے۔ یہ سب کچھ اس کے ٹور کی برکت سے تھا جو کہ احمد صلى عے الله ہیں۔ میری روح ائے
محمد ! آپ پر ہمیشہ قربان ہے۔(کرامات الصادقین)
مہاشہ محمد عمر صاحب مرحوم لکھتے ہیں:
اسلام میں داخل ہونے کے بعد مجھے سب سے پہلے ملکانہ (یو پی) میں جانا پڑا۔ وہاں
پر اللہ تعالیٰ نے اسلام کی صداقت میں بے شمار معجزات اور نشانات دکھائے۔ چنانچہ ایک دن کا
واقعہ ہے کہ ہمارا ایک وفد فرخ آباد سے نگر یا جواہر جا رہا تھا کیونکہ ہمیں معلوم ہوا تھا کہ یہ گاؤں
مرتد ہو رہا ہے۔ ہاں پر جا کر معلوم ہوا کہ وہاں کے تمام مسلمان مرتد ہو گئے ہیں اور گاؤں والوں
نے ہم سے کہا کہ آپ لوگ یہاں سے نکل جائیں ورنہ آپ کو جبر انکال دیا جائے گا۔ چنانچہ ہم
وہاں سے رات کے گیارہ بجے کے قریب نکلے۔ راستہ دریائے گنگا کے کنارے کنارے تھا۔ ایک
مقام پر جب ہم آئے تو وہاں راستہ نہایت ہی خطر ناک تھا۔ رات اندھیری تھی جس کی وجہ سے
راستہ کی تلاش میں کافی وقت ہوتی تھی۔ مجھے یاد ہے کہ چوہدری وزیر محمد صاحب آگے آگے جا
کر کھڑے ہو کر آواز دیتے تھے کہ آجاؤ راستہ ٹھیک ہے تو ہم سب آگے چل دیتے تھے۔ ایک
مقام پر جب ہم آئے تو وہ راستہ نہایت خطر ناک تھا۔ کیونکہ وہاں پر ایک نالہ گنگا میں آکر گرتا تھا
جس کی وجہ سے خطرہ تھا کہ کہیں ہم میں سے کوئی دریا میں نہ گر جائے۔ اسی اثناء میں دریائے گنگا
سے ایک چراغ نمودار ہوا جو کہ بڑھتے بڑھتے اونچے منارے کے برابر ہو گیا اور وہ بالکل ہمارے
قریب آگیا۔ جس کی وجہ سے ہم نے وہ خطرناک راستہ آسانی کے ساتھ طے کر لیا۔ میں چونکہ
نیا نیا مسلمان ہوا تھا اس لئے میں ڈر گیا کہ شاید کوئی بھوت چڑیل نہ ہو۔ میں ڈر کر میاں محمد یا مین
صاحب مرحوم کتب فروش کے ساتھ چمٹ گیا۔ میری گھبراہٹ کو دیکھ کر آپ نے کہا: ”میاں
فکر نہ کرو یہ خدائی آگ ہے جو کہ تمہاری راہنمائی کے لئے خدا تعالٰی نے بھیجی ہے “۔ یہ پہلا
نشان تھا کہ جو اللہ تعالیٰ نے مجھے صداقت اسلام کا دکھایا۔
(برهان هدایت مؤلفه مولوى عبد الرحمن صاحب مبشر (مرحوم ) صفحه
۲۵۲ ۲۵۳ مطبوعه جنوری ۱۹۲۷ء)
ستمبر ۲۰۰۲ تا ۳/ اکتوبر ۲۰۰۲

آج 10 میں سے 10 باقی