Nur - Divine Light
Friday Sermon, 20 September 2002: Nur - Divine Light
AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے تقویٰ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے کے نتیجے میں مومنین کو عطا ہونے والے نورِ الٰہی کے موضوع پر گفتگو فرمائی۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کی روشنی میں بیان کیا گیا کہ یہ نور انسان کے تمام حواس، عقل اور اقوال و افعال میں سرایت کر کے سچا یقین اور معرفت پیدا کرتا ہے۔ نیز حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے فارسی منظوم کلام اور الہامات کے ذریعے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نور اور جماعت کی عالمگیر ترقی و غلبے کی پیشگوئیوں کا تذکرہ کیا گیا۔
موضوعات: نور الٰہی، تقویٰ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم، پیشگوئیاں اور غلبہ حق
خطبه جمعه
اولیاء اللہ کو جو بڑی اور اعلیٰ درجہ کی کرامت دی جاتی ہے وہ یہی ہے کہ ان کے تمام
حواس اور عقل اور فہم اور قیاس میں نور رکھا جاتا ہے اور ان کی قوت کشفی نور کے پانیوں
سے ایسی صفائی حاصل کر لیتی ہے کہ جو دوسروں کو نصیب نہیں ہوتی۔
خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خلیفة المسیح الرابع ایده الله تعالیٰ بنصرہ العزیز - فرموده ۲۰ ستمبر ۲۰۰۲ء بمطابق ۲۰/ تبوک ۱۳۸۱ء هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
(خطبہ جمعہ کا یہ متن اداره الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
: أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فاعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين .
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالین
يايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَامِنُوا بِرَسُولِهِ يُؤْتِكُمْ كِفْلَيْنِ مِنْ رَّحْمَتِهِ وَيَجْعَل لكم
نُورًا تَمْشُونَ بِهِ وَيَغْفِرْ لَكُمْ . وَاللهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ) (سورة الحديد: ٢٩)
اے لوگو جو ایمان لائے ہوا اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ وہ تمہیں اپنی
رحمت میں سے دُہرا حصہ دے گا اور تمہیں ایک نور عطا کرے گا جس کے ساتھ تم چلو گے اور تمہیں
بخش دے گا اور اللہ بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔
حضرت عمر بن عبسہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ اللہ نے فرمایا کہ جو شخص اللہ کی راہ میں
بوڑھا ہو جاتا ہے تو یہ بڑھایا اس کے لئے قیامت کے روز نُور بن جائے گا۔
(ترمذی، کتاب فضائل الجہاد
حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام فرماتے ہیں:
”اے ایمان لانے والو! اگر تم متقی ہونے پر ثابت قدم رہو اور اللہ تعالی کے لئے اتقاء کی
صفت میں قیام اور استحکام اختیار کرو تو خدا تعالیٰ تم میں اور تمہارے غیر میں فرق رکھ دے گا۔ وہ فرق يه
ہے کہ تم کو ایک نور دیا جائے گا جس نور کے ساتھ تم اپنی راہوں میں چلو گے یعنی وہ نور تمہارے تمام
افعال اور اقوال اور قومی اور حواس میں آجائے گا۔ تمہاری عقل میں بھی نور ہو گا اور تمہاری ایک انکل
کی بات میں بھی نور ہو گا اور تمہاری آنکھوں میں بھی نور ہو گا اور تمہارے کانوں اور تمہاری زبانوں اور
تمہارے بیانوں اور تمہاری ہر ایک حرکت اور سکون میں نور ہوگا اور جن راہوں میں تم چلو گے وہ
راہیں نورانی ہو جائیں گی۔ غرض جتنی تمہاری راہیں تمہارے قومی کی راہیں تمہارے جو اس کی راہیں
ہیں وہ سب نور سے بھر جائیں گی اور تم سر پانور میں ہی چلو گئے۔
بڑی اور اعلیٰ درجہ کی کرامت جو اولیاء اللہ کو دی جاتی ہے۔ جن کو تقوی میں کمال ہوتا ہے،
وہ یہی دی جاتی ہے کہ ان کے تمام حواس اور عقل اور فہم اور قیاس میں نور رکھا جاتا ہے اور ان کی قوت
کشفی نور کے پانیوں سے ایسی صفائی حاصل کر لیتی ہے کہ جو دوسروں کو نصیب نہیں ہوتی۔ ان کے
حواس نہایت باریک بین ہو جاتے ہیں اور معارف اور دقائق کے پاک چشمے اُن پر کھولے جاتے ہیں
اور فیض سائغ ربانی اُن کے رگ وریشہ میں خون کی طرح جاری ہو جاتا ہے۔“
آئینه کمالات اسلام۔ صفحه ۷۷ ۱ تا ۱۷۹)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مزید فرماتے ہیں:
دو مرنے کے بعد کامل نجات اور سچی خوشحالی اور حقیقی سرور کا وہ شخص مالک ہو گا جس نے وہ
زندہ اور حقیقی نور اس دنیا میں حاصل کر لیا ہے جو انسان کے منہ کو اس کے تمام قوتوں اور طاقتوں اور
ارادوں کے ساتھ خدا تعالیٰ کی طرف پھیر دیتا ہے اور جس سے اس سفلی زندگی پر ایک موت طاری
ہو کر انسانی روح میں ایک کچی تبدیلی پیدا ہو جاتی ہے۔ وہ زندہ اور حقیقی نور کیا چیز ہے؟ وہی خدا داد
طاقت ہے جس کا نام یقین اور معرفتِ تامہ ہے۔ یہ وہی طاقت ہے جو اپنے زور آور ہاتھ سے ایک
خوفناک اور تاریک گڑھے سے انسان کو باہر لاتی اور نہایت روشن اور پر امن فضا میں بٹھا دیتی ہے اور
قبل اس کے جو یہ روشنی حاصل ہو تمام اعمالِ صالحہ رسم اور عادت کے رنگ میں ہوتے ہیں اور اس
صورت میں ادنی ادنی ابتلاؤں کے وقت انسان ٹھو کر کھا سکتا ہے۔"
روحانی خزائن جلد ۱۴ ، ايام الصلح صفحه ۲۴۲.۲۴۵)
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے فارسی منظوم کلام میں سے چند اشعار کا ترجمہ پیش
کرتا ہوں۔ آپ فرماتے ہیں: اس احمد آخر زماں کے کور سے لوگوں کے دل آفتاب سے زیادہ روشن
ہو گئے۔ وہ تمام بنی آدم سے بڑھ کر صاحب جمال ہے اور آب و تاب میں موتیوں سے بھی زیادہ روشن
ہے۔ میں نے دیکھا کہ وہ آنکھوں کا نور ہے۔ اُس کی محبت کا اثر چمکدار سورج کی مانند ہے۔ وہ چہرہ روشن
ہو گیا جس نے اُس سے رو گردانی نہ کی۔ وہ کامیاب ہو گیا جس نے اس کا دروازہ پکڑ لیا۔
(دیباچه براہین احمدیه حصه (اوّل)
فارسی منظوم اشعار میں یہ بھی ہے:
جب سے مجھے رسول پاک کا نور دکھایا گیا تب سے اس کا عشق میرے دل میں یوں جوش مارتا
ہے جیسے آبشار میں سے پانی۔ اے نبی اللہ کفر اور شرک سے دنیا اندھیر ہو گئی ۔ اب وقت آگیا ہے کہ
کو اپنا سورج کی مانند چہرہ ظاہر کرے۔ اے میرے دلبر ! میں انوار الہی تیری ذات میں دیکھتا ہوں اور ہر
عقلمند دل کو تیرے عشق میں سر شار پاتا ہوں۔ (آئینہ کمالات اسلام)
الہام ہے: "إِنّى مَعَ الرَّسُولِ اَقُوْمُ وَافْطِرُوْ اَصُوْمُ وَالُوْمُ مَنْ يَلُوْمُ . وَأَعْطِيكَ مَا
يَدُومُ . وَاجْعَلُ لَكَ الْوَارَ القَدُوْم ، وَلَنْ أَبْرَحَ الْأَرْضَ إِلى الوَقْتِ المَعْلُوم . إنّى أنا الصَّاعِقَةُ
وَاِنّى اَنَا الرَّحْمَنُ ذُو اللُّطْفِ وَالنَّدى. ترجمہ : میں اس رسول کے سامنے کھڑا ہوں گا اور افطار
کروں گا۔ اور روزہ بھی رکھوں گا۔ اور اس کو ملامت کروں گا جو ملامت کرتا ہے اور تجھے وہ نعمت دوں گا
جو ہمیشہ رہے گی۔ اور اپنی تحلبی کے نور تجھ میں رکھ دوں گا۔ اور میں اس زمین سے وقت مقدر تک
علیحدہ نہیں ہوں گا یعنی میری قبری تجلی میں فرق نہ آئے گا۔ میں صاعقہ ہوں اور میں رحمان ہوں
۔ صاحب لطف اور بخشش 66 “۔ (تذکرۃ الشہادتین صفحه )
أصَلَّى وَاَصُوْمُ ، اَسْهَرُ وَأَنَامُ . وَاجْعَلُ لَكَ اَنْوَارَ الْقَدُوْمِ . وَأَعْطِيكَ مَايَدُوْمُ
إِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا الحكم جلد نمبر ٥ بتاریخ ۷ فروری ۱۹۰۳ء صفحه ۱۲)
میں (تجھ پر ) خاص رحمتیں نازل کروں گا اور عام لوگوں سے اپنے عذاب کو روک لوں گا۔
میں چشم نمائی بھی کروں گا اور چشم پوشی بھی۔ اور تیرے لئے اپنے آنے کے نور عطا کروں گا۔ اور وہ
چیز تجھے دوں گا جو تیرے ساتھ ہمیشہ رہے گی۔ خدا ان کے ساتھ ہو گا جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں"۔
(حقيقة الوحى صفحه ۹۲۔ اور (۱۰۴)
الهام مارچ ۱۹۰۶ ء : " خدا تعالیٰ نے مجھے بار بار خبر دی ہے کہ وہ مجھے بہت عظمت دے گا اور
میر نے محبت دلوں میں بٹھائے گا اور میرے سلسلے کو تمام زمین میں پھیلائے گا۔ اور سب فرقوں پر
میرے فرقے کے لوگ غالب کرے گا۔ اور میرے فرقے کے لوگ اس قدر علم اور معرفت میں
کمال حاصل کریں گے کہ وہ اپنی سچائی کے نور اور اپنے دلائل اور نشانوں کی رُو سے سب کا منہ بند
کر دیں گے ۔ اور ہر ایک قوم اس چشمے سے پانی بچے گی۔ اور یہ سلسلہ زور سے بڑھے گا اور پھولے گا
یہاں تک کہ زمین پر محیط ہو جاوے گا۔ بہت سی روکیں پیدا ہوں گی اور ابتلا آئیں گے مگر خدا سب کو
درمیان سے اٹھا دے گا اور اپنے وعدہ کو پورا کرے گا۔ سوالے سنے والو! ان باتوں کو یاد رکھو اور
ان پیش خبریوں کو اپنے صندوقوں میں محفوظ رکھ لو کہ یہ خدا کا کلام ہے جو ایک دن پورا ہو گا۔
(تجليات الهیه صفحه ۲۱.۲۰)
۶۲۰۰۲ تا ۲۴ اکتوبر ۲۰۰۲ء ) 5(