Al-Nur - The Divine Light
Friday Sermon, 4 October 2002: Al-Nur - The Divine Light
AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے سورۃ الطلاق کی ان آیات کا ذکر کیا ہے جن میں ذکر اور رسول کے بھیجے جانے اور مؤمنین کو اندھیروں سے روشنی کی طرف نکالنے کا بیان ہے۔ آپ نے امام طبری اور امام رازی جیسے مفسرین کی آراء پیش کیں کہ ذکر سے مراد قرآن کریم یا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مبارکہ ہے۔ مزید برآں آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کے حوالے سے نزول کے استعاراتی مفہوم اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے انسانِ کامل اور اعلیٰ ترین نور کے حامل ہونے کی وضاحت پیش فرمائی۔
موضوعات: تفسیر قرآن کریم، سورۃ الطلاق، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم، مفہومِ نزول، ارشادات حضرت مسیح موعود علیہ السلام
:
{
خطبه جمعه
صلى الله
جس زمانے میں آنحضرت عے علوا بھیجے گئے اور قرآن شریف نازل کیا گیا
اس زمانے پر ضلالت اور گمراہی کی ظلمت طلوع ہو رہی تھی
الله نے ايك عظيم ذکر نازل کیا ہے رسول کے طور پر جو تم پر اللہ کی روشن کردینے والی آیات تلاوت کرتا ہے
تاکه آن لوگوں کو جو ایمان لائے اور نیک عمل بجا لائے اندھیروں سے روشنی کی طرف نکالے۔
خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خليفة المسيح الرابع ایده الله تعالیٰ بنصرہ العزیز - ۱/۴ اکتوبر ۲۰۰۲ء مطابق ۴ را خاء ۱۳۸۱ هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
.. :
(خطبہ جمعہ کا یہ متن ادارہ الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فأعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين
قدْ أَنْزَلَ اللهُ إِلَيْكُمْ ذِكْرًا . رَّسُوْلًا يَتْلُوا عَلَيْكُمْ ايَتِ اللهِ مُبَيِّنتٍ لِيُخْرِجَ الذِینَ
آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ مِنَ الظُّلمتِ إِلَى النُّوْرِ. وَمَنْ يُؤْمِنْ بِاللَّهِ وَيَعْمَلْ صَالِحًا يُدْخِلْهُ
جَنَّتٍ تَجْرِى مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَرُ لِدِينَ فِيهَا أَبَدًا قَدْ أَحْسَنَ اللهُ لَهُ رِزْقًا -
(سورة الطلاق : ۱۱-۱۲)
الہ نے تمہاری طرف ایک عظیم ذکر نازل کیا ہے۔ ایک رسول کے طور پر جو تم پر اللہ کی
روشن کر دینے والی آیات تلاوت کرتا ہے تاکہ ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور نیک عمل بجالائے
اندھیروں سے روشنی کی طرف نکالے۔ اور جو اللہ پر ایمان لائے اور نیک عمل کرے وہ اُسے (ایسی)
جنتوں میں داخل کرے گا جن کے دامن میں نہریں بہتی ہیں۔ وہ ان میں ہمیشہ ہمیش رہنے والے ہیں۔
اُس کے لئے (جو نیک اعمال بجالاتا ہے) اللہ نے یقیناً بہت اچھار زق بنایا ہے۔
علامہ ابن جریر طبرکی لکھتے ہیں کہ مجھے یونس نے ابن وھب کے وسیلہ سے بتایا کہ ابن زید اللہ
عزوجل کے قول قَدْ اَنْزَلَ اللهُ إِلَيْكُمْ ذِكْرًا کی تفسیر یہ کیا کرتے تھے کہ اذ گرام سے مراد
قرآن ہے جو اللہ تعالی کی طرف سے روح ہے اور اس ثبوت میں انہوں نے آیت کریمہ كذلك
أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ رُوحًا مِنْ أَمْرِنَا که آخر تک پڑھی نیز آیت قَدْ أَنْزَلَ اللهُ إِلَيْكُمْ ذِكْرًا رَّسُوْلًا
بھی تلاوت کی۔ اور پھر کہا کہ ذکر سے مراد قرآن ہے اور آیت كريمه وإِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوا بِالذِكرِ
لمَّا جَاءَ هُم تلاوت کرنے کے بعد کہا کہ اس آیت میں بھی ولو بالذکر سے مراد بالقرآن ہے۔
اور ابن زید نے مزید وإِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ ﴾ تلاوت کر کے کہا کہ اس
آیت میں بھی ذکر سے مراد قرآن کریم ہے اور قرآن ہی ذکر ہے اور قرآن ہی روح ہے۔
مفسرین کے ایک طبقہ کا یہ خیال ہے کہ ذکر سے مرادر سول ہے۔
اللہ تعالٰی فرماتا ہے اے لوگو! اللہ تعالیٰ نے تم پر ایسا رسول نازل کیا ہے جو ذخرا
رسولا کے ہے اور تم پر اللہ تعالیٰ کی واضح آیات پڑھتا ہے تاکہ وہ ان لوگوں کو جنہوں نے اللہ تعالیٰ
اور اس کے رسول کی تصدیق کی وعملوا 11 الصلحت ہے اور وہ اعمال جن کے بجالانے کا انہیں
اللہ تعالٰی نے حکم دیا تھا بجا لائے اور اس کی انہوں نے اطاعت کی انہیں رمِنَ الظُّلمتِ إلى
النور) کفر یعنی ضلالت سے نور یعنی ایمان کی طرف نکال لے جائے۔ (طبری )
امام فخر الدین رازی لکھتے ہیں:
قدْ أَنْزَلَ اللهُ إِلَيْكُمْ ذِكْرًا رَّسُوْلاً کی تفسیر کے تحت دو تاویلیں ہیں۔
(۱) یہ کہ اللہ تعالیٰ نے تم پر ذکر نازل کیا ہے یعنی الرسول یک نازل کیا ہے۔ اور اللہ تعالٰی نے
اسے ذکر کا نام اس لئے دیا ہے کیونکہ ان کو وہ اس طرح نصیحت کرتا ہے جس کے نتیجہ میں وہ اپنے دین
اور عاقبت کی طرف رجوع کرتے ہیں۔
(۲) یہ کہ اللہ تعالیٰ نے تم پر ذکر نازل فرمایا اور سول بھیجا۔ (تفسیر امام رازی)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
خدا نے اپنی کتاب اور اپنا رسول بھیجا۔ وہ تم پر کلام الہی پڑھتا ہے تاوہ ایمانداروں اور نیک
کرداروں کو ظلمات سے نور کی طرف نکالے ۔ پس خدائے تعالیٰ نے ان تمام آیات (زیر تفسیر اور
دیگر میں کھلا کھلا بیان فرما دیا کہ جس زمانے میں آنحضرت سے بھیجے گئے اور قرآن شریف نازل کیا
گیا۔ اس زمانے پر ضلالت اور گمراہی کی ظلمت طاری ہو رہی تھی اور کوئی ایسی قوم نہیں تھی کہ جو اس
ظلمت سے بچی ہوئی ہو“۔ (براہین احمدیہ صفحہ ۵۳۱)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام مزید فرماتے ہیں:
قرآن شریف میں آیت قَدْ أَنْزَلَ اللهُ إِلَيْكُمْ ذِكَرَارُ سُولا کے میں ہمارے نبی الله ﷺ کو بھی
نازل ہی لکھا گیا ہے مگر کیا آنحضرت علی در حقیقت آسمان سے نازل ہوئے تھے۔ بعض نادان کہتے
ہیں کہ بعض اقوال صحابہ میں نزول کے ساتھ الٹی کا لفظ آیا ہے جو اوپر سے نیچے کی طرف کے لئے
مستعمل ہے مگر وہ نہیں سمجھتے کہ جس حالت میں استعارہ کے طور پر خدا تعالی کے ماموروں کی نسبت
توریت اور انجیل اور قرآن میں یہ محاورہ آگیا ہے کہ وہ آسمان سے نازل ہوتے ہیں تو اس صورت میں
استعارہ کے طور پر مسیح موعود کے نزول کے ساتھ الٹی کا لفظ ملانا کون سی غیر محل بات ہے کیا قرآن
میں نہیں ہے ﴿أَنْزَلَ اللَّهُ إِلَيْكُمْ ذِكْرًا رَّسُوْلًا “۔
ايام الصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۳۱۷.۳۱۲)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:-
وہ اعلیٰ درجہ کا نور جو انسان کو دیا گیا یعنی انسان کامل کو ، وہ ملائک میں نہیں تھا، نجوم میں نہیں
تھا، قمر میں نہیں تھا، آفتاب میں بھی نہیں تھا۔ وہ زمین کے سمندروں اور دریاؤں میں بھی نہیں تھا۔ وہ
لعل اور یا قوت اور زمرد اور الماس اور موتی میں بھی نہیں تھا۔ غرض وہ کسی چیز ارضی اور سماوی میں
نہیں تھا۔ صرف انسان میں تھا یعنی انسان کامل میں جس کا اتم اور اکمل اور اعلیٰ اور ارفع فرد ہمارے
سید و مولی سید الانبیاء سید الاحیاء محمد مصطفی الله تے ہیں۔ سو وہ نور اس انسان کو دیا گیا اور حسب مراتب
اس کے تمام پھر نگوں کو بھی یعنی ان لوگوں کو بھی جو کسی قدر وہی رنگ رکھتے ہیں ... اور یہ شان اعلیٰ
اور اکمل اور اتم طور پر ہمارے سید ہمارے موٹی ہمارے ہادی نبی امی صادق مصدوق محمد مصطفی ہے
میں پائی جاتی تھی۔ (آئینہ کمالات اسلام صفحه ۱۲.۱۱۰)
ایک عربی الہام کا ترجمہ ہے:
"کہہ تمہارے پاس خدا کا نور آیا ہے۔ پس اگر مومن ہو تو انکار مت کرو۔ کیا تو ان سے کچھ
خراج مانگتا ہے ۔ پس وہ اس پھٹی کی وجہ سے ایمان لانے کا بوجھ اٹھا نہیں سکتے بلکہ ہم نے ان کو حق
دیا اور وہ حق لینے سے کراہت کرتے ہیں۔ لوگوں کے ساتھ لطف اور رحم کے ساتھ پیش آ“۔
(تذکره صفحه ۲۳۷۔ مطبوعه ١٩٦٩ء)
۲۰۰۲ تا ۴ از نومبر ۲۰۰۲ء ) 5(