Al-Nur - The Divine Light

Friday Sermon, 11 October 2002: Al-Nur - The Divine Light

AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے اللہ تعالیٰ کی صفت ’النور‘ کے تسلسل میں سورۃ الطلاق کی آیات کی تفسیری نکات بیان فرمائے۔ آپ نے کلاسیکی مفسرین اور حضرت خلیفۃ المسیح الاول کے ارشادات کے حوالے سے ’ذکر‘ اور ’رسول‘ کے مفاہیم اور تاریکیوں سے نور کی طرف لانے کے موضوع کی وضاحت کی۔ آخر میں آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اقتباسات کے ذریعے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بلند روحانی مقام اور آپ کے نورِ ہدایت ہونے کو اجاگر کیا۔

موضوعات: النور، تفسیر قرآن کریم، سورۃ الطلاق، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم، تحریرات حضرت مسیح موعود علیہ السلام

خطبه جمعه
ظلمانی زمانہ کے تدارک کے لئے خدائے تعالیٰ کی طرف سے
تور آتاہے۔ وہ نور اس کا رسول اور اس کی کتاب ھے۔
اس رسول کی اطاعت اور اس کلام پر عمل کا نتیجه یه هے که تم
تاریکی سے نکل کر نور میں داخل ھو جاؤگے
خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خلیفة المسیح الرابع ایده الله تعالیٰ بنصرہ العزیز - فرموده ا ار اکتوبر ۲۰۰۲ء مطابق اار اخاء ۱۳۸ هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
(خطبہ جمعہ کا یہ متن ادارہ الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فأعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين
گزشتہ خطبہ جمعہ میں اللہ تعالیٰ کی صفت النور کا ذکر کرتے ہوئے سورۃ الطلاق کی آیات
۱۱ اور ۱۲ کی تلاوت کر کے اس کا کچھ مضمون بیان کیا گیا تھا۔ آج کے خطبہ میں اسی کے تسلسل میں
باقی مضمون بیان کیا جائے گا۔
علامہ فخر الدین رازی آیت کریمہ لیخْرِجَ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ مِنَ
الظُّلُمتِ إِلَى التَّوْر (الطلاق : ۱۲) کی تفسیر کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ مِنَ الظُّلُمتِ
إلى النور کے معنی ظلمتِ کفر سے ایمان کے نور کی طرف اور شبہات کے اندھیرے سے محبت
کے نور اور جہالت کی ظلمت سے علم کے نور کی طرف لے جانے کے ہیں۔(رازی)
صاحب الکشاف (علامہ زمخشری) نے تحریر کیا ہے کہ رسولا سے مراد جبریل
علیہ السلام ہیں۔
ذکر سے مراد شرف بھی لیا جاتا ہے جس طرح کہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد ﴿وَإِنَّهُ لَذِكْرٌ
لكَ وَلِقَوْمِكَ ) میں آیا ہے ۔ اور ذکر سے مراد قرآن کریم بھی لیا جاتا ہے جس طرح کہ
اللہ تعالیٰ کے ارشاد وَ اَنْزَلْنَا الذِّكْرَ میں ذکر سے مراد قرآن ہے۔ (رازی)
علامہ آلوسی آیت کریمہ قَدْ أَنْزَلَ اللهُ إِلَيْكُمْ ذِكْرًا (الطلاق:11) کی تفسیر
کرتے ہوئے تحریر کرتے ہیں کہ مذ کرا سے مراد نبی اکرم ہے ہیں اور آپ کی کثرت
تلاوت قرآن کی وجہ سے، بکثرت قرآن کی تبلیغ کرنے کے سبب آپ کو ذکر کہا گیا ہے۔ اور
رَسُولاً ذِكْرًا کا بدل ہے اور مجازاً ارسال کے لفظ کو انزال کے لفظ سے بیان کیا گیا ہے۔
علامہ ابو حیان کہتے نہیں کہ یہ بات ظاہر ہے کہ ذکراس سے مراد قرآن ہے اور
الرَّسُول سے مراد محمد رسول اللہ ﷺ ہیں۔ (روح المعانی)
حضرت خلیفہ ا صحیح اول رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں: ذخرا خدا تعالیٰ نے ایک
ایسی کتاب اتاری ہے جس پر عمل کرنے سے تمہارا ذکر پھیلے۔ وہ تمہاری عظمت و جبروت کا
باعث ہونے والی ہے۔
رَسُولاً اگر تم دیکھنا چاہو کہ اس تعلق کا کیا فائدہ ہے تو رسول کا نمونہ دیکھو جو
اللہ تعالیٰ کی آیات تم پر پڑھتا ہے۔ خدا تعالیٰ نے اسے کیا عزت عطا کی ہے۔
و مِنَ الظُّلمتِ إِلَى التَّورِ ﴾ اس رسول کی اطاعت اور اس کلام پر عمل کا نتیجہ یہ ہے
::
کہ تم تاریکی سے نکل کر نور میں داخل ہو جاؤ گے۔ (حقائق الفرقان جلد چہارم صفحه ۱۳۲.۱۳۳)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
ظلمانی زمانہ کے تدارک کے لئے خدائے تعالیٰ کی طرف سے نور آتا ہے۔ وہ نور اُس .
کا رسول اور اُس کی کتاب ہے ۔ ۔ خدا اس نور سے ان لوگوں کو راہ دکھلاتا ہے کہ جو اُس کی
خوشنودی کے خواہاں ہیں سو ان کو خدا ظلمات سے نور کی طرف نکالتا ہے اور سیدھی راہ کی
ہدایت دیتا ہے “ ۔ (روحانی خزائن جلد اصفحه ۲۴۹۶۴۸)
فرماتے ہیں:
میں ہمیشہ تعجب کی نگاہ سے دیکھتا ہوں کہ یہ عربی نبی جس کا نام محمد ہے (ہزار ہزار
درود اور سلام اُس پر یہ کس عالی مرتبہ کا نبی ہے۔ اس کے عالی مقام کا انتہا معلوم نہیں ہو سکتا
اور اس کی تاثیر قدسی کا اندازہ کرنا انسان کا کام نہیں۔ ہر ایک معرفت کا خزانہ اس کو عطا
کیا گیا ہے۔ جو اُس کے ذریعہ سے نہیں پاتا وہ محروم از لی ہے۔ ہم کیا چیز ہیں اور ہماری حقیقت کیا
ہے۔ ہم کا فر نعمت ہوں گے اگر اس بات کا اقرار نہ کریں کہ توحید حقیقی ہم نے اس نبی کے ذریعہ
سے پائی۔ زندہ خدا کی شناخت ہمیں اس کامل نبی کے ذریعہ سے ملی اور اس کے نور سے ملی اور خدا
کے مکالمات اور مخاطبات کا شرف بھی جس سے ہم اس کا چہرہ دیکھتے ہیں اسی بزرگ نبی کے
ذریعہ سے ہمیں میسر آیا۔ اس آفتاب ہدایت کی شعاع دھوپ کی طرح ہم پر پڑتی ہے اور اُس
وقت تک ہم منور رہ سکتے ہیں جب تک کہ ہم اس کے مقابل پر کھڑے ہیں۔“
(حقيقة الوحی صفحه ۱۱۲.۱۱۵)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام مزید فرماتے ہیں:
اے میرے رب ! اے میرے رب !! میری قوم کے بارہ میں میری دعاؤں اور اپنے
بھائیوں کے بارہ میں میری تضرعات کو سُن۔ میں تجھے تیرے نبی خاتم النبیین اور گناہگاروں کے
شفیع و مشفع کا واسطہ دے کر عرض کرتا ہوں۔ اے میرے رب ! تو انہیں اندھیروں سے نکال کر
اپنے نور کی طرف لے آ اور ڈوری کے صحر اسے نکال کر اپنے حضور لے آ۔
(دافع الوساوس. روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۲۲-۲۳)
پھر الہامات میں ہے:
اے میرے رب مجھے اپنے وہ انوار دکھا جو محیط گل ہوں۔ میں نے تجھے روشن کیا اور
تجھے برگزیدہ کیا۔ اور آسمان سے ایک ایسا امر اترنے والا ہے جو تجھے خوش کر دے گا۔
(تذکره صفحه ۲۲۳ مطبوعه ۱۹۵۹ء)
نومبر ۱۲۰۰۲ تا ۲۱ نومبر ۲۰۰۳ء ) 5(

آج 10 میں سے 10 باقی