Nur - Divine Light

Friday Sermon, 18 October 2002: Nur - Divine Light

AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے سورۃ التحریم کی ایک آیت کے حوالے سے قیامت کے روز مومنوں کے نور کا ذکر کیا۔ انہوں نے ایک حدیث بیان کی جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اپنی امت کو نور اور سجدوں کے نشانات سے پہچاننے کا بیان ہے۔ مزید برآں انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کی روشنی میں جنت میں مومنین کے غیر متناہی روحانی مدارج اور مسلسل ترقیات کو واضح فرمایا۔

موضوعات: مومنوں کا نور، سورۃ التحریم، قیامت کا دن، ارشادات حضرت مسیح موعود علیہ السلام، اخروی ترقیات

خطبه جمعه
قیامت کے روز مومنوں کا نور ان کے آگے بھی تیزی سے چلے گا اور ان کے دائیں بھی اور وہ
کہیں گے کہ اے ہمارے رب! ہمارے لئے ہمارے نور کو مکمل کر دے اور بخش دے۔
خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمؤمنین حضرت مرزا طاهر احمد خليفة المسيح الرابع ایده الله تعالیٰ بنصرہ العزیز - فرموده ۱۸ اکتوبر ۲۰۰۲ء مطابق ۱۸را خاء ۱۳۸ هجری کشی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
(خطبہ جمعہ کا یہ متن اداره الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده و رسوله
أما بعد فأعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرحيم -
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين - إياك نعبد وإياك نستعين -
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين
ياَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا تُوبُوا إِلَى اللهِ تَوْبَةً نَصُوحًا حًا عَسَى عَسَى رَبُّكُمْ رَبُّكُمْ أَن أَن يُكَفِّرَ تكفير
عَنْكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ وَيُدْخِلَكُمْ جَنَّتٍ تَجْرِى مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَرُ. يَوْمَ لَا يُخْزِى الله النبی
وَالَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ نُورُهُمْ يَسْعَى بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَبِأَيْمَانِهِمْ يَقُولُونَ رَبَّنَا أَتْمِمْ لَنَا نُوْرَنَا
وَاغْفِرْ لَنَا . إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (سورة التحريم : ٩)
اے لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ کی طرف خالص توبہ کرتے ہوئے جھکو۔ بعید نہیں کہ
تمہارا رب تم سے تمہاری برائیاں دور کر دے اور تمہیں ایسی جنتوں میں داخل کرے جن کے
دامن میں نہریں بہتی ہیں، جس دن اللہ نبی کو اور ان کو رسوا نہیں کرے گا جو اس کے ساتھ
ایمان لائے۔ ان کا نور ان کے آگے بھی تیزی سے چلے گا اور ان کے دائیں بھی۔ وہ کہیں گے
اے ہمارے رب! ہمارے لئے ہمارے نور کو مکمل کر دے اور ہمیں بخش دے۔ یقیناً تو ہر چیز پر
جسے تو چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے۔
حضرت ابوذر اور ابو درداء رضی اللہ تعالیٰ عنہما روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلى علیہ الله
نے فرمایا کہ قیامت کے روز میں اپنی امت کو دوسری امتوں کے درمیان سے بھی پہچان لوں گا۔
صحابہ نے عرض کیا یارسول اللہ ! آپ اپنی امت کو کیسے پہچانیں گے ؟ آپ نے فرمایا: میں ان کو
اس طرح پہچانوں گا کہ اُن کو اُن کے اعمال نامے دائیں ہاتھ میں دئیے جائیں گے۔ نیز میں
انہیں سجدوں کے نتیجے میں اُن کے چہروں پر ظاہر ہونے والے نشانات سے پہچانوں گا۔ نیز میں
اُن کے ٹور سے انہیں پہچانوں گا جو اُن کے آگے آگے چل رہا ہو گا۔
(مسند احمد بن حنبل، مسند الانصار )
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
”جو لوگ دنیا میں ایمان کا نور رکھتے ہیں، ان کا نور قیامت کو ان کے آگے اور ان کے
داہنی طرف دوڑتا ہو گا اور ہمیشہ یہی کہتے رہیں گے کہ اے خدا ہمارے نور کو کمال تک پہنچا اور
اپنی مغفرت کے اندر ہمیں لے لے، تو ہر چیز پر قادر ہے۔
اس آیت میں یہ جو فرمایا کہ وہ ہمیشہ یہی کہتے رہیں گے کہ ہمارے نور کو کمال تک پہنچا۔
یہ ترقیات غیر متناہیہ کی طرف اشارہ ہے یعنی ایک کمال نورانیت کا انہیں حاصل ہوگا، پھر دوسرا
کمال نظر آئے گا اس کو دیکھ کر پہلے کمال کو ناقص پائیں گے ۔ پس کمالِ ثانی کے حصول کے لئے
التجا کریں گے اور جب وہ حاصل ہو گا تو ایک تیسر امر تبہ کمال کا ان پر ظاہر ہوگا، پھر اس کو دیکھ کر
پہلے کمالات کو بیچ سمجھیں گے اور اس کی خواہش کریں گے ۔ یہی ترقیات کی خواہش ہے جو انیم
کے لفظ سے کبھی جاتی ہے۔
غرض اسی طرح غیر متناہی سلسلہ ترقیات کا چلا جائے گا، تنزل کبھی نہیں ہو گا اور نہ کبھی
بہشت سے نکالے جائیں گے بلکہ ہر روز آگے بڑھیں گے اور پیچھے نہ ہٹیں گے تو بہشتی
اس بات کی خواہش کریں گے کہ کمال تام حاصل کریں اور سراسر نور میں غرق ہو جائیں“۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۴۱۳.۴۱۲)
*** 23 23
نومبر ۶۲۰۰۲ تا ۲۸/ نومبر ۲۰۰۲ء ) 5(

آج 10 میں سے 10 باقی