Friday Sermon October 25th, 2002
Friday Sermon, 25 October 2002: Friday Sermon October 25th, 2002
AI summary. · Machine text recognition, not corrected. Please check the wording in the PDF.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے اللہ تعالیٰ کی صفت ’النور‘ پر اپنے خطبات کے سلسلے کی آخری قسط بیان فرمائی۔ آپ نے سورۃ الکہف کی تلاوت سے حاصل ہونے والے نور سے متعلق احادیث اور روحانی ہدایت کے لیے وحی و انبیاء کی ضرورت پر حضرت خلیفۃ المسیح الاول رضی اللہ عنہ کے ارشادات پیش کیے۔ نیز حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اقتباسات کے ذریعے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دنیا کا حقیقی نور ہونے اور معرفتِ الٰہی کے حصول کی وضاحت فرمائی۔
موضوعات: النور، سورۃ الکہف، وحی الٰہی، نبوت، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
خطبه جمعه
نجات کی فلاسفی یہی ہے کہ خدا سے پاک اور کامل تعلق پیدا کرنے والے اُس لازوال نور کا مظہر ہو جاتے ہیں۔
جس طرح انسان چاند اور سورج کا محتاج ہے اسی طرح روحانی ہدایت کے واسطے وحی الہی، انبیاء اور کتب الہیہ کا محتاج ہے
الله تعالیٰ کی صفت النور کے تعلق میں خطبات کے سلسلہ کی آخری قسط)
خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا طاهر احمد خلیفة المسیح الرابع ايده الله تعالیٰ بنصرہ العزیز - فرموده ۲۵ / اکتوبر ۲۰۰۲ء مطابق ۱/۲۵ خاء ۱۳۸۱ هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
(خطبہ جمعہ کا یہ متن ادارہ الفضل اپنی ذمہ داری پر شائع کر رہا ہے)
أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده ورسوله
أما بعد فأعوذ بالله من الشيطان الرجيم - بسم الله الرحمن الرحيم .
الحمد لله رب العلمين - الرحمن الرحيم - ملك يوم الدين – إياك نعبد وإياك نستعين -
اهدنا الصراط المستقيم - صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين
فَا مِنُوا بِاللهِ وَرَسُوْلِهِ وَالتَّوْرَ الَّذِى اَنْزَلْنَا . وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ
(سورة التغابن : ۹)
آج کا یہ خطبہ بھی اللہ تعالیٰ کی صفت نور کے ذکر پر مشتمل ہے اور اس مضمون کی
آخری قسط ہے۔ اس کے بعد انشاء اللہ دوسری صفات کا مضموان شروع ہو گا۔۔
حضرت سہل بن معاذ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے
فرمایا کہ جس نے سورۃ الکہف کا ابتدائی اور آخری حصہ پڑھا تو اس کے لئے اس کے قدموں سے
اس کے سر تک نور ہی نور ہوگا۔ اور جس نے یہ سورت پوری پڑھی تو اس کے لئے آسمان
اور زمین کے درمیان موجود ہر چیز کے برابر نور ہوگا۔
(مسند احمد بن حنيل جلد ۳ صفحه ۲۳۹ مطبوعه بیروت)
حضرت خلیفہ المسیح اول رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
جس طرح انسان چراغ اور روشنی کا محتاج ہے اور چاند اور سورج کا محتاج ہے اسی
طرح روحانی ہدایت کے واسطے وحی الہی، انبیاء اور کتب الہیہ کا محتاج ہے“۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان - ۱۸؍ جنوری ۱۹۱۲ء)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
” جو شخص ایک پاک فطرت اور کامل انسان سے ایسا تعلق حاصل کرتا ہے کہ گویا اُس
کی جزو ہے تو قانون قدرت اسی طرح واقع ہے کہ وہ اس کے انوار میں سے حصہ لیتا ہے۔ غرض
نجات کی فلاسفی یہی ہے کہ خدا سے پاک اور کامل تعلق پیدا کر نے والے اس لازوال نور کا مظہر
ہو جاتے ہیں۔ (چشمہ معرفت ، روحانی خزائن جلد ۲۳ - صفحه ۴۱۸)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مزید فرماتے ہیں:
دنیا کا حقیقی نور وہی تھا جس نے دنیا کو تاریکی میں پاکر فی الواقع وہ روشنی عطا کی کہ
اندھیری رات کو دن بنا دیا۔ اندھے مخلوق پرستوں نے اس بزرگ رسول کو شناخت نہیں کیا
جس نے ہزاروں نمونے سچی ہمدردی کے دکھلائے ۔ لیکن اب میں دیکھتا ہوں کہ وہ وقت پہنچ
گیا ہے کہ یہ پاک رسول شناخت کیا جائے۔ چاہو تو میری بات لکھ رکھو کہ اب کے بعد وہ مردہ
پرستی روز بروز کم ہو گی یہاں تک کہ نابود ہو جائے گی۔ کیا انسان خدا کا مقابلہ کرے گا؟ کیا نا چیز
قطرہ خدا کے ارادوں کو رڈ کر دے گا؟ کیا فانی آدم زاد کے منصوبے الہی حکموں کو ذلیل کر دیں
کے؟ اے بنے والو سنو! اور اے سوچنے والو سوچو اور یاد رکھو کہ حق ظاہر ہو گا اور وہ جو سچانور ہے
گا۔ (تبلیغ رسالت جلد ششم صفحه (۹)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔
میں اس خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں جس کا نام لے کر جھوٹ بولنا سخت بدذاتی ہے کہ
خدا نے مجھے میرے بزرگ واجب الاطاعت سیدنا سید نا محمد ﷺ کی روحانی دائمی زندگی اور پورے
جلال اور کمال کا یہ ثبوت دیا ہے کہ میں نے اس کی پیروی سے اور اُس کی محبت سے آسمانی نشانوں
کو اپنے اوپر اُترتے ہوئے اور دل کو یقین کے نور سے پڑ ہوتے ہوئے پایا۔ اور اس قدر نشان نمیبی
دیکھے کہ اُن کھلے کھلے نوروں کے ذریعہ سے میں نے اپنے خدا کو دیکھ لیا ہے۔“
ترياق القلوب. صفحه ١١.١٠)
الهام حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ترجمہ ہے:
یقینا اللہ تعالٰی مومنوں کی طرف سے مدافعت کرے گا۔ اللہ تعالیٰ کی طرف
سے عمر دیا ہوا۔ نور اللہ کا روشن کیا ہوا۔ (تذکره صفحه ۸۰۴. مطبوعه ۱۹۶۹ء)
****.. .. ****
دسمبر ۲۰۰۲ تا ۱۲ برد سمبر ۲۰۰۳ . )5(