خدا تعالیٰ کبھی جھوٹا دعویٰ کرنے والے کو مہلت نہیں دیتا
تحفۂ قیصریہ
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ملازم بن کر نا جائز حکومت کو عمل میں لاوے۔ اور ایسا ظاہر کرے کہ وہ گورنمنٹ کا کوئی
عہدہ دار ہے حالانکہ وہ عہدہ دار کیا کسی ادنیٰ درجہ کا ملازم بھی نہیں ۔
سو یہی قانون خدا تعالیٰ کی قدیم سنت میں داخل ہے کہ وہ نبوت کے جھوٹا دعویٰ کرنے
والے کو مہلت نہیں دیتا بلکہ ایسا شخص جلد پکڑا جاتا اور اپنی سزا کو پہنچ جاتا ہے۔ اس قاعدہ
کے لحاظ سے ہمیں چاہیے کہ ہم ان تمام لوگوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھیں اور ان کو سچا
سمجھیں جنہوں نے کسی زمانہ میں نبوت کا دعویٰ کیا اور پھر وہ دعوئی ان کا جڑ پکڑ گیا اور ان کا
مذہب دنیا میں پھیل گیا اور استحکام پکڑ گیا اور ایک عمر پا گیا اور اگر ہم ان کے مذہب کی
کتابوں میں غلطیاں پائیں یا اس مذہب کے پابندوں کو بد چلنیوں میں گرفتار مشاہدہ
کریں تو ہمیں نہیں چاہئے کہ وہ سب داغ ملالت ان مذاہب کے بانیوں پر لگاویں۔
کیونکہ کتابوں کا محرف ہو جانا ممکن ہے۔ اجتہادی غلطیوں کا تفسیروں میں داخل ہو جانا
ممکن ہے لیکن یہ ہرگز ممکن نہیں کہ کوئی شخص کھلا کھلا خدا پر افترا کرے اور کہے کہ میں
اس کا نبی ہوں اور اپنا کلام پیش کرے اور کہے کہ یہ خدا کا کلام ہے حالانکہ وہ نہ نبی
ہو اور نہ اس کا کلام خدا کا کلام ہو۔ اور پھر خدا اس کو سیچوں کی طرح مہلت دے اور
سچوں کی طرح اس کی قبولیت پھیلائے ۔
لہٰذا یہ اصول نہایت صحیح اور نہایت مبارک اور باوجود اس کے صلح کاری کی بنیاد
ڈالنے والا ہے کہ ہم ایسے تمام نبیوں کو سچے نبی قرار دیں ۔ جن کا مذہب جڑ پکڑ گیا اور
عمر پا گیا اور کروڑ ہا لوگ اس مذہب میں آ گئے ۔ یہ اصول نہایت نیک اصول ہے اور
اگر اس اصل کی تمام دنیا پابند ہو جائے تو ہزاروں فساد اور توہین مذہب جو مخالف
امن عامہ خلائق ہیں اٹھ جائیں ۔ یہ تو ظاہر ہے کہ جو لوگ کسی مذہب کے پابندوں کو
ایک ایسے شخص کا پیرو خیال کرتے ہیں جو ان کی دانست میں دراصل وہ کا ذب اور ے
مفتری ہے تو وہ اس خیال سے بہت سے فتنوں کی بنیاد ڈالتے ہیں اور وہ ضرور تو ہین
کے جرائم کے مرتکب ہوتے ہیں اور اس نبی کی شان میں نہایت گستاخی کے الفاظ
بولتے ہیں اور اپنے کلمات کو گالیوں کی حد تک پہنچاتے ہیں اور صلح کاری اور عامہ خلائق خلا کے
کے امن میں فتور ڈالتے ہیں حالانکہ یہ خیال ان کا بالکل غلط ہوتا ہے اور وہ اپنے
گستاخانہ اقوال میں خدا کی نظر میں ظالم ہوتے ہیں۔ خدا جو رحیم و کریم ہے وہ ہرگز
پسند نہیں کرتا جو ایک جھوٹے کو ناحق کا فروغ دے کر اور اسکے مذہب کی جڑ جما کر
لوگوں کو دھو کہ میں ڈالے اور نہ جائز رکھتا ہے کہ ایک شخص با وجود مفتری اور کذاب
ہونے کے دنیا کی نظر میں سچے نبیوں کا ہم پلہ ہو جائے ۔
پس یہ اصول نہایت پیارا اور امن بخش اور صلح کاری کی بنیاد ڈالنے والا اور
اخلاقی حالتوں کو مدد دینے والا ہے کہ ہم ان تمام نبیوں کو سچا سمجھ لیں جو دنیا میں
آئے ۔ خواہ ہند میں ظاہر ہوئے یا فارس میں یا چین میں یا کسی اور ملک میں اور خدا
نے کروڑ ہا دلوں میں ان کی عزت اور عظمت بٹھا دی اور ان کے مذہب کی جڑ قائم
کر دی ۔ اور کئی صدیوں تک وہ مذہب چلا آیا ۔ یہی اصول ہے جو قرآن نے ہمیں
سکھلایا ۔ اسی اصول کے لحاظ سے ہم ہر ایک مذہب کے پیشوا کو جن کی سوانح اس
تعریف کے نیچے آگئی ہیں عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں گو وہ ہندوؤں کے مذہب کے
پیشوا ہوں یا فارسیوں کے مذہب کے یا چینیوں کے مذہب کے یا یہودیوں کے مذہب
کے یا عیسائیوں کے مذہب کے مگر افسوس کہ ہمارے مخالف ہم سے یہ برتاؤ نہیں کر
سکتے اور خدا کا یہ پاک اور غیر متبدل قانون ان کو یاد نہیں کہ وہ جھوٹے نبی کو وہ برکت
اور عزت نہیں دیتا جو سچے کو دیتا ہے اور جھوٹے نبی کا مذہب جڑ نہیں پکڑتا اور نہ عمر پاتا ہے
جیسا کہ سچے کا جڑ پکڑتا اور عمر پاتا ہے۔ پس ایسے عقیدہ والے لوگ جو قوموں کے نبیوں کو
کاذب قرار دے کر برا کہتے رہتے ہیں ہمیشہ صلح کاری اور امن کے دشمن ہوتے ہیں
کیونکہ قوموں کے بزرگوں کو گالیاں نکالنا اس سے بڑھ کر فتنہ انگیز اور کوئی بات نہیں ۔
بسا اوقات انسان مرنا بھی پسند کرتا ہے مگر نہیں چاہتا کہ اس کے پیشوا کو بُرا کہا جائے ۔ اگر
ہمیں کسی مذہب کی تعلیم پر اعتراض ہو تو ہے ا پر اعتراض ہو تو ہمیں نہیں چاہیے کہ اس مذہب کے نبی کی عزت پر
حملہ کریں اور نہ یہ کہ اس کو برے الفاظ سے یاد کریں بلکہ چاہیے کہ صرف اس قوم کے
موجودہ دستور العمل پر اعتراض کریں اور یقین رکھیں کہ وہ نبی جو خدا تعالیٰ کی طرف سے
کروڑ ہا انسانوں میں عزت پا گیا اور صدہا برسوں سے اس کی قبولیت چلی آتی ہے۔ یہی پختہ
دلیل اس کے منجانب اللہ ہونے کی ہے۔ اگر وہ خدا کا مقبول نہ ہوتا تو اس قدر عزت نہ
پاتا ۔ مفتری کو عزت دینا اور کروڑہا بندوں میں اس کے مذہب کو پھیلانا اور زمانہ دراز تک
اس کے مفتریا نہ مذہب کو محفوظ رکھنا خدا کی عادت نہیں ہے۔ سو جو مذہب دنیا میں پھیل
جائے اور جم جائے اور عزت اور عمر پا جائے وہ اپنی اصلیت کے رو سے ہرگز جھوٹا نہیں
ہو سکتا۔ پس اگر وہ تعلیم قابل اعتراض ہے تو اس کا سبب یا تو یہ ہوگا کہ اس نبی کی ہدایتوں
میں تحریف کی گئی ہے اور یا یہ سبب ہوگا کہ ان ہدایتوں کی تفسیر کرنے میں غلطی ہوئی ہے
اور یا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ خود ہم اعتراض کرنے میں حق پر نہ ہوں ۔ چنانچہ دیکھا جاتا ہے کہ
بعض پادری صاحبان اپنی کم فہمی کی وجہ سے قرآن شریف کی ان باتوں پر اعتراض کر
دیتے ہیں جن کو تو ریت میں صحیح اور خدا کی تعلیم مان چکے ہیں ۔ سو ایسا اعتراض خود اپنی
غلطی یا شتاب کاری ہوتی ہے۔
خلاصہ یہ کہ دنیا کی بھلائی اور امن اور صلح کاری اور تقویٰ اور خدا ترسی اسی و
اصول میں ہے کہ ہم ان نبیوں کو ہرگز کاذب قرار نہ دیں جن کی سچائی کی نسبت کروڑ ہا
نسانوں کی صد ہا برسوں سے رائے قائم ہو چکی ہو اور خدا کی تائید میں قدیم سے ان کے صدہا
شامل حال ہوں اور میں یقین رکھتا ہوں کہ ایک حق کا طالب خواہ وہ ایشیائی ہو یا
یوروپین ہمارے اس اصول کو پسند کرے گا اور آہ بھینچ کر کہے گا کہ افسوس ہمارا اصول
ایسا کیوں نہ ہوا۔
میں اس اصول کو اس غرض سے حضرت ملکہ معظمہ قیصرہ ہند و انگلستان کی
خدمت میں پیش کرتا ہوں کہ امن کو دنیا میں پھیلانے والا صرف یہی ایک اصول ہے جو
ہمارا اصول ہے اسلام فخر کر سکتا ہے کہ اس پیارے اور دلکش اصول کو خصوصیت سے
اپنے ساتھ رکھتا ہے ۔ کیا ہمیں روا ہے کہ ہم ایسے بزرگوں کی کسر شان کریں جو خدا کے
فضل نے ایک دنیا کو ان کے تابعدار کر دیا اور صد ہا برسوں سے بادشاہوں کی گردنیں ان
کے آگے جھکتی چلی آئیں ؟ کیا ہمیں روا ہے کہ ہم خدا کی نسبت یہ بدظنی کریں کہ وہ
جھوٹوں کو بچوں کی شان دے کر اور سیچوں کی طرح کروڑ ہا لوگوں کا ان کو پیشوا بنا کر اور
ان کے مذہب کو ایک لمبی عمر دے کر اور ان کے مذہب کی تائید میں آسمانی نشان ظاہر کر کے
دنیا کو دھوکا دینا چاہتا ہے؟ اگر خدا ہی ہمیں دھوکا دے تو پھر ہم راست اور ناراست میں
کیونکر فرق کر سکتے ہیں ؟
یہ بڑا ضروری مسئلہ ہے کہ جھوٹے نبی کی شان و شوکت اور قبولیت اور عظمت
ایسی پھیلنی نہیں چاہیے جیسا کہ سچے کی اور جھوٹوں کے منصوبوں میں وہ رونق پیدا نہیں
ہونی چاہیے جیسا کہ سچے کے کاروبار میں پیدا ہونی چاہیے ۔ اسی لئے سچے کی اوّل
علامت یہی ہے کہ خدا کی دائمی تائیدوں کا سلسلہ اس کے شامل حال ہو اور خدا اس
کے مذہب کے پودہ کو کروڑہا دلوں میں لگا دیوے اور عمر بخشے ۔ پس جس نبی کے مذہب