کسی عادل حکومت کے خلاف بغاوت کرنا جہاد نہیں ہے

تحفۂ قیصریہ

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

انسانیہ کا اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنا ایک طبعی امر ہے اور توبہ اور دعا کرنا عذاب کے 1
وقتوں میں انسان کے لئے فائدہ مند ثابت ہوا ہے یعنی تو بہ اور استغفار سے عذاب ٹل
بھی جاتا ہے جیسا کہ یونس نبی کی قوم کا عذاب ٹل گیا ایسا ہی حضرت موسیٰ کی دعا سے کئی
دفعہ بنی اسرائیل کا عذاب ٹل گیا ۔ سو خدا تعالیٰ کا ان کفار کو جنہوں نے اسلام اور
مسلمانوں پر بہت سختی کی تھی یہاں تک کہ عورتیں اور بچے بھی قتل کئے تھے۔ تلوار کے
عذاب سے شکنجہ میں گرفتار کرنا اور پھر ان کی توبہ اور رجوع اور حق پذیری سے نجات
دے دینا یہ وہی خدا کی قدیم عادت ہے جس کا مشاہدہ ہر زمانہ میں ہوتا چلا آیا ہے ۔
غرض ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں اسلامی جہاد کی جڑ یہی تھی کہ
خدا کا غضب ظلم کرنے والوں پر بھڑ کا تھا لیکن کسی عادل گورنمنٹ کے سایہ معدلت کے
نیچے رہ کر جیسا کہ ہماری ملکہ معظمہ قیصرہ ہند کی سلطنت ہے پھر اس کی نسبت بغاوت کا قصد
رکھنا اس کا نام جہاد نہیں ہے بلکہ یہ ایک نہایت وحشیانہ اور جہالت سے بھرا ہوا خیال ہے ۔
جس گورنمنٹ کے ذریعہ سے آزادی سے زندگی بسر ہو اور پورے طور پر امن حاصل ہو
اور فرائض مذہبی کما حقہ ادا کر سکیں اس کی نسبت بد نیتی کو عمل میں لانا ایک مجرمانہ
حرکت ہے نہ جہاد۔ اسی لئے ۱۸۵۷ء میں مفسدہ پرداز لوگوں کی حرکت کو خدا نے پسند
نہیں کیا اور آخر طرح طرح کے عذابوں میں وہ مبتلا ہوئے کیونکہ انہوں نے اپنی محسن اور
مربی گورنمنٹ کا مقابلہ کیا۔ سو خدا تعالیٰ نے مجھے اس اصول پر قائم کیا ہے کہ محسن گورنمنٹ
کی جیسا کہ یہ گورنمنٹ برطانیہ ہے سچی اطاعت کی جائے اور سچی شکرگزاری کی جائے ۔
سو میں اور میری جماعت اس اصول کے پابند ہیں۔ چنانچہ میں نے اس مسئلہ پر عمل درآمد
کرانے کے لئے بہت سی کتابیں عربی اور فارسی اور اردو میں تالیف کیں اور ان میں

۱۲) تفصیل سے لکھا کہ کیوں کر مسلمانان برٹش انڈیا اس گورنمنٹ برطانیہ کے نیچے آرام
سے زندگی بسر کرتے ہیں اور کیوں کر آزادگی سے اپنے مذہب کی تبلیغ کرنے پر قادر ہیں
اور تمام فرائض منصبی بے روک ٹوک بجالاتے ہیں۔ پھر اس مبارک اور امن بخش
گورنمنٹ کی نسبت کوئی خیال بھی جہاد کا دل میں لانا کس قدر ظلم اور بغاوت ہے۔ یہ کتابیں
ہزار ہا روپیہ کے خرچ سے طبع کرائی گئیں اور پھر اسلامی ممالک میں شائع کی گئیں اور میں
جانتا ہوں کہ یقیناً ہزارہا مسلمانوں پر ان کتابوں کا اثر پڑا ہے ۔ بالخصوص وہ جماعت
جو میرے ساتھ تعلق بیعت و مریدی رکھتی ہے وہ ایک ایسی سچی مخلص اور خیر خواہ اس
گورنمنٹ کی بن گئی ہے کہ میں دعوئی سے کہہ سکتا ہوں کہ اُن کی نظیر دوسرے مسلمانوں
میں نہیں پائی جاتی ۔ وہ گورنمنٹ کے لئے ایک وفادار فوج ہے جن کا ظاہر و باطن گورنمنٹ
برطانیہ کی خیر خواہی سے بھرا ہوا ہے۔
میں نے اپنی تالیف کردہ کتابوں میں اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ جو کچھ نادان
مولوی تلوار کے ذریعہ سے حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ امر سچے مذہب کیلئے دوسرے رنگ میں
گورنمنٹ برطانیہ میں حاصل ہے یعنی ہر ایک شخص بتمام تر آزادی اپنے مذہب کا اثبات اور
دوسرے مذہب کا ابطال کر سکتا ہے اور میری رائے میں مسلمانوں کیلئے مذہبی خیالات کے اظہار
میں قانونی حد تک وسیع اختیارات ہونے میں بڑی پُر خیر مصلحت ہے کیونکہ وہ اس طور سے اپنی
اصل غرض کو پا کر جنگجوئی کی عادات کو جو کتاب اللہ کی غلط فہمی سے بعضوں میں پائی جاتی ہیں بھلا
دیں گے۔ وجہ یہ کہ جیسا کہ ایک منشی چیز کا استعمال کرنا دوسری منشی چیز سے فارغ کر دیتا ہے
ایسا ہی جب ایک مقصد ایک پہلو سے نکلتا ہے تو دوسرا پہلو خو دست ہو جاتا ہے۔
انہیں اغراض سے میں اپنا فرض سمجھتا ہوں کہ مذہبی مباحثات کے بارے میں

آج 10 میں سے 10 باقی