حاکم کے اچھے ارادوں کا عوام پر بڑا اثر ہوتا ہے

تحفۂ قیصریہ

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حق میں قبول ہو ۔ خدا تیری آنکھوں کو مرادوں کے ساتھ ٹھنڈی رکھے اور تیری عمر اور ﴿۱۵﴾
صحت اور سلامتی میں زیادہ سے زیادہ برکت دے اور تیرے اقبال کا سلسلہ ترقیات
جاری رکھے اور تیری اولاد اور ذریت کو تیری طرح اقبال کے دن دکھاوے ۔ اور فتح
اور ظفر عطا کرتا رہے ۔ ہم اس کریم و رحیم خدا کا بہت بہت شکر کرتے ہیں جس نے اس
مسرت بخش دن کو ہمیں دکھایا ۔ اور جس نے ایسی محسنه رعیت پر ور داد گستر بیدار مغز ملکه
کے زیر سایہ ہمیں پناہ دی۔ اور ہمیں اس کے مبارک عہد سلطنت کے نیچے یہ موقعہ دیا کہ
ہم ہر ایک بھلائی کو جو دنیا اور دین کے متعلق ہو حاصل کر سکیں ۔ اور اپنے نفس اور اپنی
قوم اور اپنے بنی نوع کے لئے سچی ہمدردی کے شرائط بجالا سکیں اور ترقی کی ان راہوں
پر آزادی سے قدم مارسکیں جن راہوں پر چلنے سے نہ صرف ہم دنیا کی مکروہات سے
محفوظ رہ سکتے ہیں بلکہ ابدی جہان کی سعادتیں بھی ہمیں حاصل ہو سکتی ہیں ۔
جب ہم سوچتے ہیں کہ یہ تمام نیکیاں اور ان کے وسائل جناب قیصرہ ہند کی
عہد سلطنت میں ہم کو ملی ہیں اور یہ سب خیر اور بھلائی کے دروازے اسی ملکہ معظمہ مبارکہ
کے ایام بادشاہت میں ہم پر کھلے ہیں تو اس سے ہمیں اس بات پر قوی دلیل ملتی ہے کہ
جناب قیصرہ ہند کی نیت رعایا پروری کے لئے نہایت ہی نیک ہے کیونکہ یہ ایک مسلّم مسئلہ
ہے کہ بادشاہ کی نیت رعایا کے اندرونی حالا کے اندرونی حالات اور ان کے اخلاق اور چال چلن پر بہت
اثر رکھتی ہے یا یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ جب کسی حصہ زمین پر نیک نیت اور عادل بادشاہ
حکمرانی کرتا ہے تو خدا تعالیٰ کی یہی عادت ہے کہ اس زمین کے رہنے والے اچھی باتوں
اور نیک اخلاق کی طرف توجہ کرتے ہیں اور خدا اور خلقت کے ساتھ اخلاص کی عادت
ان میں پیدا ہو جاتی ہے۔ سو یہ امر ہر ایک آنکھ کو بدیہی طور پر نظر آ رہا ہے کہ برٹش انڈیا

میں اچھی حالتوں اور اچھے اخلاق کی طرف ایک انقلاب عظیم پیدا ہو رہا ہے اور وحشیانہ
جذبات ملکوتی حالات کی طرف انتقال کر رہے ہیں اور نئی ذریت نفاق کی جگہ اخلاص کو
زیادہ پسند کرتی جاتی ہے اور لوگوں کی استعداد میں سچائی کے قبول کرنے کے لئے بہت
نزدیک آتی جاتی ہیں ۔ انسانوں کی عقل اور فہم اور سوچ میں ایک بڑی تبدیلی پیدا ہوگئی
ہے اور اکثر لوگ ایک سادہ اور بے لوث زندگی کے لئے طیار ہو رہے ہیں۔ مجھے معلوم
ہوتا ہے کہ یہ عہد سلطنت ایک ایسی روشنی کا پیش خیمہ ہے جو آسمان سے اتر کر دلوں کو
روشن کرنے والی ہے۔ ہزاروں دل اس طرح پر راستی کے شوق میں اچھل رہے ہیں کہ
گویا وہ ایک آسمانی مہمان کے لئے جو سچائی کا نور ہے پیشوائی کے طور پر قدم بڑھاتے
ہیں۔ انسانی قومی کے تمام پہلوؤں میں اچھے انقلاب کا رنگ دکھائی دیتا ہے اور دلوں کی
حالت اس عمدہ زمین کی طرح ہو رہی ہے جو اپنا سبزہ نکالنے کے لئے پھول گئی ہو۔
ہماری ملکہ معظمہ اگر اس بات سے فخر کریں تو بجا ہے کہ روحانی ترقیات کے لئے خدا اسی
زمین سے ابتدا کرنا چاہتا ہے جو برٹش انڈیا کی زمین ہے۔ اس ملک میں کچھ ایسے
روحانی انقلاب کے آثار نظر آتے ہیں کہ گویا خدا بہتوں کو سفلی زندگی سے باہر نکالنا
چاہتا ہے۔ اکثر لوگ بالطبع پاک زندگی کے حاصل کرنے کے لئے میل کرتے جاتے
ہیں اور بہت سی روحیں عمدہ تعلیم اور عمدہ اخلاق کی تلاش میں ہیں اور خدا کا فضل امید ا اکاف
دے رہا ہے کہ وہ اپنی ان مرادوں کو پائیں گے۔
اگر چہ اکثر تو میں ابھی ایسی کمزور ہیں کہ سچائی کی گواہی صفائی کے ساتھ دے نہیں
سکتیں بلکہ سچائی کو سمجھ نہیں سکتیں اور ان کی تحریر اور تقریر میں کم و بیش تعصب کی رنگ آمیزی
پائی جاتی ہے مگر دیکھا جاتا ہے کہ انصاف پسند انسانوں میں حق شناسی کی قوت بڑھ گئی ہے۔
وہ راستی کی چمک کو بہت سے پردوں میں سے بھی دیکھ لیتے ہیں ۔ یہ ایک بڑی قابل قدر

آج 10 میں سے 10 باقی