مصیبت اور محتاجگی کا کیمیا

تحفۂ قیصریہ

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۱۸﴾ اس ملک کے رہنے والے وحشیوں سے بھی بدتر ہوتے ۔ یہ اچھا ہوا کہ بہ سبب احسن تدبیر
گورنمنٹ برطانیہ کے اس ملک کے اسباب تنعم و آرام طلبی کچھ مختصر کئے گئے تا لوگ فنون اور
علوم کی طرف متوجہ ہوں اور روحانی ترقیات کا بھی دروازہ کھلے اور نفسانی جذبات کے وسائل
کم ہو جائیں ۔ سو یہ سب کچھ عہد سعادت مہد ملکہ معظمہ قیصرہ ہند میں ظہور میں آیا۔ میں خوب
جانتا ہوں کہ مصیبت اور محتاجگی بھی انسان کی انسانیت کے لئے ایک کیمیا ہے بشرطیکہ انتہا
تک نہ پہنچے اور تھوڑے دن ہو۔ سو ہمارا ملک اس کیمیا کا بھی محتاج تھا۔ میرا اس میں ذاتی
تجربہ ہے کہ ہم نے اس کیمیا سے بہت فائدہ اٹھایا ہے اور بہت سے روحانی جواہرات ہم کو اس
ذریعہ سے ملے ہیں۔ میں پنجاب کے ایک ایسے خاندان میں سے ہوں جو سلاطین مغلیہ کے
عہد میں ایک ریاست کی صورت میں چلا آتا تھا اور بہت سے دیہات زمینداری ہمارے
بزرگوں کے پاس تھے اور اختیارات حکومت بھی تھے۔ پھر سکھوں کے عروج سے کچھ پہلے یعنی
جبکہ شاہان مغلیہ کے انتظام ملک داری میں بہت ضعف آ گیا تھا۔ اور اس طرف طوائف
الملوک کی طرح خود مختار ریاستیں پیدا ہو گئی تھیں۔ میرے پڑدادا صاحب میرزا گل محمد بھی
طوائف الملوک میں سے تھے اور اپنی ریاست میں من کل الوجوہ خود مختار رئیس تھے۔ پھر جب
سکھوں کا غلبہ ہوا تو صرف اسی گاؤں ان کے ہاتھ میں رہ گئے اور پھر بہت جلد اسی کے عدد کا
صفر بھی اڑ گیا اور پھر شاید آٹھ یا سات گاؤں باقی رہے۔ رفتہ رفتہ سر کار انگریزی کے وقت میں
تو بالکل خالی ہاتھ ہو گئے چنانچہ اوائل عملداری اس سلطنت میں صرف پانچ گاؤں کے مالک
کہلاتے۔ تے تھے اور میرے والد میرزا زاغلام غلام مرتض مرتضی مرتضی صاحب صاحب در در بار گورنری میں کرسی نشین بھی ۔
سرکار انگریزی کے ایسے خیر خواہ اور دل کے بہادر تھے کہ مفسدہ ۱۸۵۷ء میں پچاس گھوڑے
می تھے اور
اپنی گرہ سے خرید کر اور پچاس جوان جنگجو بہم پہنچا کر اپنی حیثیت سے زیادہ اس گورنمنٹ عالیہ

کو مدد دی تھی۔ غرض ہماری ریاست کے ایام دن بدن زوال پذیر ہوتے گئے یہاں تک کہ 19
آخری نوبت ہماری یہ تھی کہ ایک کم درجہ کے زمیندار کی طرح ہمارے خاندان کی حیثیت
ہوگئی ۔ بظاہر یہ بات بہت غم دلانے والی ہے کہ ہم اول کیا تھے اور پھر کیا ہو گئے لیکن جب
میں سوچتا ہوں تو یہ حالت نہایت قابل شکر معلوم ہوتی ہے کہ خدا نے ہمیں بہت سے ان
ابتلاؤں سے بچالیا کہ جو دولت مندی کے لازمی نتائج ہیں جن کو ہم اس وقت اس ملک میں
اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں مگر میں اس ملک کے امیروں اور رئیسوں کے نظائر پیش کرنا
نہیں چاہتا جو میری رائے کی تائید کرتے ہیں اور میں مناسب نہیں دیکھتا کہ اس ملک کے
سست اور کاہل اور آرام پسند اور دین و دنیا سے غافل اور عیاشی میں غرق امیروں اور
دولتمندوں کے نمونے اپنی تائید دعوی میں پیش کروں کیوں کہ میں نہیں چاہتا کہ کسی کے دل کو
دکھ دوں ۔ اس جگہ میرا مطلب صرف اس قدر ہے کہ اگر ہمارے بزرگوں کی ریاست میں
فتور نہ آتا تو شاید ہم بھی ایسی ہی ہزاروں طرح کی غفلتوں اور تاریکیوں اور نفسانی جذبات
میں غرق ہوتے ۔ سو ہمارے لئے جناب باری تعالیٰ جل جلالہ نے دولت عالیہ برطانیہ کو
نہایت ہی مبارک کیا کہ ہم اس بابرکت سلطنت میں اس ناچیز دنیا کی صد ہا زنجیروں اور
اس کے فانی تعلقات سے فارغ ہو کر بیٹھ گئے ۔ اور خدا نے ہمیں ان تمام امتحانوں اور
آزمائشوں سے بچالیا کہ جو دولت اور حکومت اور ریاست اور امارت کی حالت میں پیش
آتے اور روحانی حالتوں کا ستیا ناس کرتے ہیں یہ خدا کا فضل ہے کہ اس نے ہمیں ان گردشوں
اور طرح طرح کے حواد کے حوادث میں جو حکومت کے بعد تحکم کے زمانہ سے لازم حال پڑی ہوئی
ہیں برباد کرنا نہیں چاہا بلکہ زمین کی ناچیز حکومتوں اور ریاستوں سے ہمیں نجات

۲۰ دے کر آسمان کی بادشاہت عطا کی جہاں نہ کوئی دشمن چڑھائی کر سکے اور نہ آئے دن اس
میں جنگوں اور خونریزیوں کے خطرات ہوں اور نہ حاسدوں اور بخیلوں کو منصوبہ بازی کا
موقعہ ملے۔ اور چونکہ اس نے مجھے یسوع مسیح کے رنگ میں پیدا کیا تھا اور تو ارد طبع کے
لحاظ سے یسوع کی روح میرے اندر رکھی تھی اس لئے ضرور تھا کہ گم گشتہ ریاست میں بھی
مجھے یسوع مسیح کے ساتھ مشابہت ہوتی سو ریاست کا کاروبار تباہ ہونے سے یہ مشابہت بھی
متحقق ہو گئی جس کو خدا نے پورا کیا کیوں کہ یسوع کے ہاتھ میں داؤد بادشاہ نبی اللہ کے
ممالک مقبوضہ میں سے جس کی اولاد میں سے یسوع تھا ایک گاؤں بھی باقی نہیں رہا تھا
صرف نام کی شہزادگی باقی رہ گئی تھی ۔
ہر چند میں اس قدر تو مبالغہ نہیں کر سکتا کہ مجھے سر رکھنے کی جگہ نہیں لیکن میں شکر کرتا
ہوں کہ خدا تعالیٰ نے ان تمام صعوبتوں اور شدتوں کے بعد جن کا اس جگہ ذکر کرنا بے محل
ہے مجھے ایسے طور سے اپنی مہربانی کی گود میں لے لیا جیسا کہ اس نے اس مبارک انسان کو لیا
تھا جس کا نام ابراہیم تھا۔ اس نے میرے دل کو اپنی طرف کھینچ لیا اور وہ باتیں میرے پر
کھولیں جو کسی پر نہیں کھل سکتیں جب تک اس پاک گروہ میں داخل نہ کیا جائے جن کو دنیا
نہیں پہچانتی کیوں کہ وہ دنیا سے بہت دور اور دنیا ان سے دور ہے۔ اس نے میرے پر ظاہر
کیا کہ وہ اکیلا اور غیر متغیر اور قادر اور غیر محدود خدا ہے جس کی مانند اور کوئی نہیں اور اس نے
مجھے اپنے مکالمہ کا شرف بخشا۔ اور اس نے بلا واسطہ اپنے راہ کی مجھے تعلیم دی ہے اور مرور
زمانہ سے جو قوموں کے عقیدہ میں غلطیاں واقع ہوئیں ان سب پر مجھے مطلع فرمایا ہے۔
اس نے مجھے اس بات پر بھی اطلاع دی ہے کہ در حقیقت یسوع مسیح خدا کے نہایت
پیارے اور نیک بندوں میں سے ہے۔ اور ان میں سے ہے جو خدا کے برگزیدہ لوگ ہیں
اور ان میں سے ہے جن کو خدا اپنے ہاتھ سے صاف کرتا اور اپنے نور کے سایہ کے نیچے

آج 10 میں سے 10 باقی