حضرت عیسیٰ علیہ السلام کبھی بھی ملعون نہیں ہو سکتے

تحفۂ قیصریہ

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۲﴾ کہ میں ان آسمانی نشانوں کی حضرت عالی قیصرہ ہند میں اطلاع دوں ۔ میں حضرت یسوع مسیح
کی طرف سے ایک سچے سفیر کی حیثیت میں کھڑا ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ جو کچھ آجکل
عیسائیت کے بارے میں سکھایا جاتا ہے یہ حضرت یسوع مسیح کی حقیقی تعلیم نہیں ہے۔ مجھے
یقین ہے کہ اگر حضرت مسیح دنیا میں پھر آتے تو وہ اس تعلیم کو شناخت بھی نہ کر سکتے ۔
ایک اور بڑی بھاری مصیبت قابل ذکر ہے اور وہ یہ ہے کہ اس خدا کے دائمی
پیارے اور دائمی محبوب اور دائمی مقبول کی نسبت جس کا نام یسوع ہے یہودیوں نے تو اپنی
شرارت اور بے ایمانی سے لعنت کے برے سے برے مفہوم کو جائز رکھا لیکن عیسائیوں نے
بھی اس بہتان میں کسی قدر شراکت اختیار کی کیونکہ یہ گمان کیا گیا ہے کہ گویا یسوع مسیح کا دل
تین دن تک لعنت کے مفہوم کا مصداق بھی رہا ہے۔ اس بات کے خیال سے ہمارا بدن
کا نپتا ہے اور وجود کے ذرہ ذرہ پر لرزہ پڑ جاتا ہے ۔ کیا مسیح کا پاک دل اور خدا کی لعنت !!!!
گو ایک سیکنڈ کے لئے ہی ہو ۔ افسوس! ہزار افسوس کہ یسوع مسیح جیسے خدا کے پیارے کی
نسبت یہ اعتقاد رکھیں کہ کسی وقت اس کا دل لعنت کے مفہوم کا مصداق بھی ہو گیا تھا۔
اس وقت ہم یہ عاجزانہ التماس کسی مذہبی حیثیت سے نہیں بلکہ ایک کامل
انسان کی حفظ عزت کے لئے پیش کرتے ہیں اور یسوع کی طرف سے رسول کی طرح ہو کر
جس طرح کشفی عالم میں اس کی زبان سے سنا حضور قیصرہ ہند میں پہنچا دیتے ہیں اور امید
رکھتے ہیں کہ جناب محمد وحہ اس غلطی کی اصلاح فرمائیں ۔ یہ اس زمانہ کی ایک فاحش غلطی
ہے کہ جبکہ لوگوں نے لعنت کے مفہوم پر غور نہیں کی تھی لیکن اب ادب تقاضا کرتا ہے کہ
نہایت جلدی اس غلطی کی اصلاح کر دی جائے اور خدا کے اس اعلیٰ درجہ کے پیارے
اور برگزیدہ کی عزت کو بچایا جائے ۔ کیونکہ زبان عرب اور عبرانی میں لعنت کا لفظ خدا
سے دور اور برگشتہ ہونے کیلئے آتا ہے۔ اور کسی شخص کو اس وقت لعین کہا جاتا ہے کہ جب

وہ بالکل خدا سے برگشتہ اور بے ایمان ہو جائے اور خدا اس کا دشمن اور وہ خدا کا دشمن ہو ﴿۲۳﴾
جائے ۔ اسی لئے لغت کے رو سے لعین شیطان کا نام ہے یعنی خدا سے برگشتہ ہونے والا اور
اس کا نافرمان ۔ پس یہ کیوں کر ممکن ہے کہ خدا کے ایسے پیارے کی نسبت ایک سیکنڈ کے لئے
بھی تجویز کر سکیں کہ نعوذ باللہ کسی وقت دل اس کا در حقیقت خدا سے برگشتہ اور اس کا نافرمان
اور دشمن ہو گیا تھا ؟ کس قدر ۔ ربے جا ہوگا کہ ہم اپنی نجات کا ایک فرضی منصوبہ قائم کرنے
کے لئے خدا کے ایسے پیارے پر نافرمانی کا داغ لگاویں اور یہ عقیدہ رکھیں کہ کسی وقت وہ خدا
سے باغی اور برگشتہ بھی ہو گیا تھا۔ اس سے بہتر ہے کہ انسان اپنے لئے دوزخ قبول کرے
مگر ایسے برگزیدہ کی پاک عزت اور بے لوث زندگی کا دشمن نہ بنے۔
جس قدر عیسائیوں کو حضرت یسوع مسیح سے محبت کرنے کا دعوی ہے وہی دعوی
مسلمانوں کو بھی ہے۔ گویا آنجناب کا وجود عیسائیوں اور مسلمانوں میں ایک مشترک جائیداد کی
طرح ہے اور مجھے سب سے زیادہ حق ہے کیونکہ میری طبیعت یسوع میں مستغرق ہے اور یسوع
کی مجھ میں ۔ اسی دعوی کی تائید میں آسمانی نشان ظاہر ہو رہے ہیں اور ہر ایک کو بلایا گیا ہے کہ
اگر چاہے تو نشانوں کے ذریعہ سے اس دعوئی میں اپنی تسلی کرے۔ اور اس جگہ اس قدر لکھنے کی
میں نے اس لئے جرات کی ہے کہ حضرت یسوع مسیح کی سچی محبت اور سچی عظمت جو میرے دل
میں ہے اور نیز وہ باتیں جو میں نے یسوع مسیح کی زبان سے سنیں اور وہ پیغام جو اس نے مجھے
دیا ان تمام امور نے مجھے تحریک کی کہ میں جناب ملکہ معظمہ کے حضور میں یسوع کی طرف سے
ایچی ہو کر بادب التماس کروں کہ جس طرح خدا تعالی کی طرف سے جناب ممدوحہ کروڑ ہا
انسانوں کی جان و مال و آبرو کی محافظ ٹھہرائی گئی ہیں بلکہ چرندوں اور پرندوں کے آرام کے
لئے بھی حضرت موصوفہ نے قوانین جاری کئے ہیں کیا خوب ہو کہ جناب کو اس چھپی ہوئی
تو ہین پر بھی نظر ڈالنے کے لئے توجہ پیدا ہو جو یسوع مسیح کی شان میں کی جاتی ہے۔ کیا خوب
ہو کہ جناب ممدوحہ دنیا کی تمام لغات کے رو سے عموماً اور عربی اور عبرانی کے رو سے خصوصاً لفظ

آج 10 میں سے 10 باقی